2025-11-27@22:38:58 GMT
تلاش کی گنتی: 62217

«حیا طلحہ»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-9 ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ’البطار۔II‘ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مشق سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ فوجی مشق’’البطار-II‘‘ 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے حصہ لیا۔ دونوں برادر ممالک کے جوانوں نے اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت، عملی تربیت اور باہمی تعاون کا شان دار مظاہرہ کیا۔ سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251127-01-7 کوئٹہ(مانیٹر نگ ڈ یسک ) بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل سنی میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ دھماکا عبدالحئی جتوئی کے گھر میں ہوا جہاں اس وقت گھر کے افراد موجود تھے اور دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کی چھت گر گئی اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ایس پی کچھی نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ ندیم احمد، 13 سالہ سونا خان اور 13 سے 14 سالہ بی بی بختاور شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے...
    واشنگٹن: امریکی دارالحکومت میں وائٹ ہاؤس کے چند ہی قدموں کے فاصلے پر پیش آنے والے فائرنگ کے دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا۔ نیشنل گارڈ کے دو اہلکار اس حملے میں موقع پر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ National Guard shot near the White House at a little before 2:15. I was in an Uber to work, with my cameraman, and heard multiple shots fired as we passed Farragut West. A member of the National Guard fell while others rushed onto the scene. Area still on lockdown and… pic.twitter.com/A4wKORrEZg — Mari...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی فلاحی تنظیم کی جانب سے امدادی سامان لے جانے والا طیارہ جنوبی سوڈان کی ریاست یونٹی میں حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں عملے کے تینوں ارکان ہلاک ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق طیارہ ناری ایئر کے زیرِانتظام تھا اور تقریباً دو ٹن امدادی خوراک جوبا سے سیلاب زدگان تک پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا۔ بین الاقوامی فلاحی تنظیم کے نمائندے کا کہناتھا کہ ہماری ٹیم حادثہ کی جگہ پہنچ چکی ہے، اور انتہائی افسوس کے ساتھ تصدیق کر رہے ہیں کہ طیارے کے تینوں عملے کے افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔طیارہ صبح تقریباً 8 بجے لیر ائیر اسٹرپ سے 20 کلومیٹر دور یونٹی ریاست کے ضلع لیر میں گر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس ر پورٹر)گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی،اقدام کا مقصد پاکستانی SMEs، برانڈز کو مضبوط کرنا اور ان کی ترقی کو یقینی بنانا ہے پیشہ ورانہ حفاظت اور صحت کے شعبے میں مطلوب معیارات کے حصول کی خدمات فراہم کرنے والے نامور ادارے گروسیف نے پاکستان بزنس فورم کی کارپوریٹ ممبرشپ حاصل کرلی ہے، اور یوں چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں (SMEs) اور برانڈز کے لیے ایک بار پھر معاونت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ ممبر شپ کے حصول کے لیے گروسیف نے فورم کی جانب سے متعین پیشہ ورانہ اور کارپوریٹ معیار حاصل کیا، جس کا تعلق پاکستانی اداروں میں مقامی اور بین الاقوامی حوالے سے تجارت، سرمایہ کاری،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیف (انٹرنیشنل ڈیسک ) یوکرینی صدر وولوودیمیر زیلنسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ امن فریم ورک کو آگے بڑھانے پر رضامندی کا اظہار کر دیا ۔ زیلنسکی نے کہا کہ وہ اس منصوبے کے متنازع پہلوؤں پر ٹرمپ اور یورپی اتحادیوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کو تیار ہیں تاکہ یوکرین کی خودمختاری اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا جب روس نے امریکی منصوبے کی حمایت کا سہارا لیتے ہوئے یوکرین کو خبردار کیا ہے کہ معاہدے کی ناکامی کی صورت میں ماسکو مزید علاقائی پیش قدمی کا حق رکھتا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حال ہی میں کہا کہ یہ تجویز آخری امن معاہدے کی بنیاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں ایک سرکاری بورڈنگ اسکول سے گزشتہ ہفتے اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا۔ صدر بولا ٹینوبو نے لڑکیوں کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کیا کہ باقی مغویوں کو چھڑوانے کے لیے کارروائیاں تیز کی جائیں۔ صدر ٹینوبو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام 24 طالبات مل گئی ہیں، اب فوری طور پر حساس علاقوں میں مزید سیکورٹی اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ اغوا کے مزید واقعات روکے جا سکیں۔ یاد رہے کہ ان طالبات کو 17 نومبر کو مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔ شمالی نائیجیریا میں تاوان کے لیے اجتماعی اغوا کے واقعات معمول بنتے جا رہے ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر )بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) کے گورنر جمیل احمد نے زور دیا ہے کہ پاکستان کو قلیل مدتی معاشی استحکام کی کوششوںکے بجائے ہنگامی بنیادو ں پر ایک مضبوط، پائیدار اور بیرونی دنیا سے مربوط معاشی نمو کے ماڈل پر منتقل ہونا چاہیے۔ پاکستان بزنس کونسل (پی بی سی) کے ’معیشت پر مذاکرات‘ کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر جمیل احمد نے اس بات کو اجاگر کیا کہ پاکستان بار بار معاشی نمو اور اس کے بعد استحکام کے تکلیف دہ اقدامات کے ادوار سے گذر چکا ہے اور موجودہ حالات طویل مدتی تبدیلی لانے کا حقیقی موقع فراہم کرتے ہیں ، بشرطیکہ پالیسیوں میں تسلسل برقرار رہے اور نجی شعبہ حالات سے مطابقت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (بزنس رپورٹر )روش (پاکستان) پاور لمیٹڈ یل) کی مرکزی کمپنی آلٹرن انرجی لمیٹڈ (اے ای ایل) نے وفاقی حکومتِ اور سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (گارنٹی) لمیٹڈ کے ساتھ اختتامی معاہدے(ٹی اے)شروع کر دیے ہیں، جو موجودہ معاہدوں کو باضابطہ طور پر ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔کمپنی نے بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں بتایا کہ ٹی اے پر عمل درآمد متعلقہ حکام سے تمام مطلوبہ منظوری حاصل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔نوٹس کے مطابق اے ای ایل نے 24 نومبر 2025 کو ابتدائی طور پر معاہدے پر دستخط کیے، جو مناسب وقت پر اے ای ایل، صدرِ پاکستان اور سی پی پی اے، جی کے ذریعے باقاعدہ نافذ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی کی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، سابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بیوروآف اسٹیٹکس کی جانب سے جاری ہونے والے ’’لیبر فورس سروے 25۔2024″ نے ملک کی معاشی منصوبہ بندی کے لیے انتہائی سنگین چیلنج کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح بڑھ کر 7.1 فیصد تک پہنچ گئی ہے جو21۔2020 میں 6.3 فیصد تھی اوریہ صورتحال فوری طورپرصنعتی شعبے کی بحالی کا تقاضا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اگرچہ گزشتہ چاربرس میں ایک کروڑ روزگارپیدا کیے ہیں مگرآبادی میں دو اشاریہ چار فیصد اضافے کے...
    گزشتہ دنوں پاکستان کے ممتاز علماء کرام بنگلہ دیش کے دورے پر گئے تھے۔ غا لباً سقوط ڈھاکا کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب اتنی بڑی تعداد میں پاکستان کے علماء بنگلہ دیش گئے۔ بنگلہ دیشی علماء اور عوام نے ان کا مثالی اور پرتپاک استقبال کیا ان کے اعزاز میں منعقدہ بڑے شاندار عوامی اجتماعات میں بنگلہ دیشی عوام کے جذبات اور والہانہ عقیدت دیدنی تھی۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت میں صف اول کے پاکستانی علماء کرام جن میں مولانا عبدالغفور حیدری، مولانا اسد محمود، اہلسنت والجماعت کے قائدین مولانا محمد احمد لدھیانوی، مولانا اورنگزیب فاروقی، مولانا معاویہ اعظم، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے عالمی سیکریٹری جنرل ڈاکٹر احمدعلی سراج، مجلس...
    آپ تو جانتے ہیں کہ ہم نہ تو زیادہ عالم فاضل اورعامل کامل ہیں اوردانادانشور تو بالکل نہیں ہیں کیوں کہ ہم نے احمقوں سے دانش سیکھنے کے بجائے اڑوس پڑوس کے دانشوروں سے صرف حماقت ہی سیکھی ہے اورپھر ہماری سمجھ دانی بھی عامی ہے، اس لیے زیادہ اونچی باتوں کو سمجھتے نہیں ۔ چنانچہ آج کل یہ جو ’’استثنیٰ‘‘ نام کی چیز کے ہرجگہ، ہرطرف اورہروقت ’’چرچے‘‘ ہورہے ہیں، اس کے بارے میں بھی بس اتنا جانتے ہیں کہ یہ کوئی لفظ ہے (اس تث نا) اورمعنی ہیں کسی کو ہرقانون، ہرحکم اور ہرہرچیز سے بری اورآزاد کرنا، اسے مادر پدر آزاد اورسات خون معاف کرنا، جیسے بیل کو گلے سے رسی کھول کر چھوڑا جائے کہ جا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈیفنس پیس موومنٹ سندھ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے تعاون سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ جناح کالونی لطیف آباد نمبر 12 حیدرآباد میں لگایا گیا کیمپ میں 200 سے زائد ڈینگی۔ ملیریا۔ ہیپاٹائٹس۔کے فری چیک اپ ٹیسٹ کئے گئے اور مریضوں کو ادویات دی گئی کیمپ میں چیئرمین شکیل احمد غوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا PDPM اپنے ملک کی سلامتی دفاع استحکام ترقی کیلئے کوشاں ہے اور افواج پاکستان کے شانا بشانہ کھڑے ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی خدمات کو اپنا فرض سمجھتی ہے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی غریب عوام کے لئے مختلف فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کرتی ہے انہوں نے DHO حیدرآباد ڈاکٹر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہیار نور مصطفی لغاری کے احکاما ت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وردہ نایاب کی زیر صدارت آج ڈپٹی کمشنر آفس ٹنڈوالہیار میں ممتا پروگرام کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں انچارج سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ٹنڈوالہیار میڈم رخسانہ بکیرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر زبیر احمد میمن،چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کاؤنسل ٹنڈوالہیار، کو آرڈینیٹر مدر چائلڈ کیئر سینٹر ٹنڈوالہیار ڈاکٹر شمس ناز،ڈسٹرکٹ فیلڈ سپروائزرمرکی کراپ ٹنڈوالہیار عبدالرحیم، این آر ایس پی ٹنڈوالہیار کے نمائندہ، پی پی ایچ آئی ٹنڈوالہیار کی ڈاکٹر انعم اور دیگر متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران ممتا پروگرام کے حوالے سے سندھ سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او گلشن معمار انسپکٹر غلام یاسین نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ نور بہادر ولد حیات خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی خیبر پختونخوا سے تھا ، مقتول چند روز قبل اپنے رشتے دار کے انتقال پر فاتحہ کے لیے اپنے رشتے دار وقاص کے گھر آیا تھا ، وقاص کا لکڑیوں کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے پائیدار ٹرانسپورٹ کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پائیدار ٹرانسپورٹ جدید شہروں کی ضرورت اور ماحول دوست مستقبل کی بنیاد ہے، صاف، محفوظ اور مؤثر ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کے معیارِ زندگی کو بہتر بناتا ہے، سندھ خصوصاً کراچی میں گرین ٹرانسپورٹ، الیکٹرک گاڑیوں اور جدید پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کی توسیع وقت کی اہم ضرورت ہے، گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کاربن اخراج میں کمی اور ٹریفک دباؤ کم کرنے کے لیے عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ پالیسیوں کو ترجیح دینا ہوگی، پائیدار ٹرانسپورٹ کے فروغ میں سرکاری اداروں، نجی شعبے اور عوام کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے مقدمے میں عمر قید کی سزا کے خلاف ملزم خدا بخش کی اپیل کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے ملزم کی اپیل منظور کرتے ہوئے ماتحت عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دے دیا اور ملزم کی فوری رہائی کا حکم جاری کردیا۔ وکیلِ صفائی زاہد ناریجو نے عدالت کو آگاہ کیا کہ متاثرہ بچی کے طبی معائنے میں کسی قسم کے تشدد یا زبردستی کے نشانات موجود نہیں تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کے کپڑے دو دن بعد دھلے ہوئے حالت میں برآمد کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان سے حاصل کیے گئے ڈی این...
    گلگت: گلگت بلتستان کے قانون ساز اسمبلی کی مدت مکمل ہونے کے بعد نامزد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) یار محمد نے اپنے منصب کا حلف اٹھالیا۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے جسٹس (ر) یار محمد سے نگران وزیراعلیٰ کا حلف لیا۔ نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان جسٹس (ر) یار محمد نے حلف کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں کہا کہ ان کی اولین ترجیح شفاف اور غیرجانب دار انتخابات کا انعقاد ہے اور اس کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ نگران کابینہ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ وہ اس حوالے سے سوچ وبچار کے بعد اہل اور دیانت دار افراد کو کابینہ میں شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس (ر)...
    چیف آف ڈیفنس فورس کا عہدہ جنگ کے نئے تقاضو ں کو سامنے رکھ کر بنایا گیا ہے۔ دنیا میں جنگ کے تقاضے بدل گئے ہیں۔ جنگ کے نئے روپ آگئے ہیں۔ اس لیے پاکستان کی جنگی صلاحیت کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے چیف آف ڈیفنس فورس کا عہدہ ضروری تھا۔ اس سے پہلے دنیا کے کئی ممالک اپنی فوجی کمان میں ایسی تبدیلیاں کر چکے ہیں۔ پاکستان کوئی نیا ملک نہیں ہے۔ پاکستان کے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف آف ڈیفنس فورس کے عہدہ سے ائیر چیف اور...
    پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں کوئی خفیہ کارروائی نہیں کی، پاکستان جب بھی کسی مقام پر کارروائی کرتا ہے تو کھلم کھلا اعلان کرکے کرتا ہے،سینئر صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جو ریاست کی حیثیت سے ہی ردعمل دیتا ہے۔ہم نے انڈیا کو گرایا تو اپنی سیکیورٹی خود کی ، کسی کے سامنے گڑگڑائے نہیں، ہماری نظر میں کوئی گڈ یا بیڈ طالبان نہیں، تمام دہشت گردوں کے ساتھ یکساں رویہ اپنایا جاتا ہے۔  پاکستان اس وقت کئی دہائیوں کے بعد ایک بار پھر ایسے سنگین چیلنجز کے سامنے کھڑا ہے جو ریاستی ذمے داری، سرحدی تحفظ،...
    مفتی عبدالقوی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے سے نکاح کے متعلق حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدلقوی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے کی جانب سے دو سے چار ماہ میں مفتی صاحب کے لیے پیغامِ نکاح آجائے گا۔ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی کا کہنا تھا کہ مسلمان کرنے کے بعد ایشوریا رائے کا ایسا خوبصورت نام رکھیں گے کہ مزہ آجائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ایشوریا رائے عائشہ رائے بن جائے گی۔ میزبان نے پوڈ کاسٹ میں مفتی عبدالقوی سے نکاح اور طلاق کے بارے میں بھی سوالات کیے جن پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی۔وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں۔ معیشت میں استحکام کے واضح اشارے سامنے آرہے ہیں، او آئی سی سی آئی سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ انرجی، مائننگ اور آٹو سیکٹر کی عالمی کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں، ٹیکس نظام کا مکمل ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا تیزی سے جاری ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ ٹیکس پالیسی ایف بی آر سے وزارت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،  بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔اسلام آباد میں  سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ہنگو میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ، تین اہلکار شہید اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے واضح اشارے سامنے آرہے ہیں، او آئی سی سی آئی سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ انرجی، مائننگ اور آٹو سیکٹر کی عالمی کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں، ٹیکس نظام کا مکمل ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈا...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کے دوران قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹر ٹرن آؤٹ کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوئے اور مجموعی طور پر ووٹر ٹرن آوٹ 28.58 فیصد رہا۔ دستاویز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقے این اے-18 ہری پور میں ووٹر ٹرن آؤٹ سب سے زیادہ 42.09 فیصد رہا اور این اے-185 میں 32.61 فیصد ٹرن آؤٹ رہا۔ اسی طرح این اے-96 فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آؤٹ 26.46 فیصد، این اے-143 ساہیوال میں 21.43 فیصد، این اے-129 لاہور میں 18.67 فیصد اور این اے-104فیصل آباد میں ووٹر ٹرن آوٹ 13.23...
    بانی پی ٹی آئی: فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی صحت سے متعلق اڈیالہ جیل انتظامیہ نے آگاہ کردیا۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحتیاب ہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔جیل حکام کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔
    —فائل فوٹو پاکستان ریلویز کے لگژری سیلون کے کرایے میں حیرت انگیز کمی کر دی گئی۔ریلوے کے ترجمان کے مطابق کراچی سے راولپنڈی کے لیے ریلوے کے سیلون کا کرایہ 5 لاکھ روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا۔ترجمان پاکستان ریلوے نے بتایا ہے کہ کراچی سے لاہور کا کرایہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔ریلوے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 1 لاکھ 5 ہزار روپے سے کم کر کے 44 ہزار روپے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ رواں برس مئی میں پاکستان ریلوے کے لگژری سیلون میں سفر کے لیے عوام کو اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ جموں و کشمیر میں شری ماتا ویشنو دیوی میڈیکل کالج میں داخلوں کے معاملے نے ایک بار پھر ہندو انتہا پسندوں کی مسلم دشمنی کو بے نقاب کر دیا ہے۔کالج کے پہلے بیچ میں مقبوضہ کشمیر کے حصے کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلم طلبہ نے میرٹ کی بنیاد پر داخلہ حاصل کیا، تاہم ہندو انتہا پسند جماعتوں بی جے پی، وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل نے اس عمل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے داخلوں کی منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ان جماعتوں کا مؤقف ہے کہ داخلوں میں ہندو طلبہ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔اس صورتحال پر وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے واضح کیا ہے کہ داخلے مکمل طور پر میرٹ...
    سٹی 42: پاکستان ریلوے نے لگژری سفر کرنے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں واضح کمی کردی،لگژری سیلون کے کرایہ میں کمی کے بعد شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے ۔  ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ  پاکستان ریلویز کا لگژری سفر اب کرایوں میں واضح کمی کے ساتھ ہوگا کیونکہ لگژری سیلون کے کرایے کم کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اب وزیر ریلوے کے  سیلون میں آرام دہ اور شاندار سفر کر سکیں گے، کراچی سے راولپنڈی کے لیے وزیر ریلوے کے سکوں کا کرایہ ایک لاکھ 72 ہزار روپے کر دیا گیا اور  کراچی سے لاہور کا کرایہ ایک لاکھ 50 ہزار روپے کر دیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی وزیر خزانہ (چانسلر) ریچل ریوز نے پارلیمنٹ میں نئے مالی سال کا بجٹ پیش کر دیا، جس میں قومی قرضے کی کمی اور زندگی کے اخراجات کو کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات شامل ہیں۔ بجٹ تفصیلات ریچل ریوز کی تقریر سے کچھ دیر قبل لیک ہونے کے بعد آفس آف بجٹ رسپانسیبیلٹی نے اسے تکنیکی غلطی قرار دیا۔چانسلر نے اعلان کیا کہ انکم ٹیکس اور نیشنل انشورنس کی ادائیگی کی کم از کم حد مزید تین سال، یعنی 2031 تک منجمد رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اقدام سے کم آمدنی والے افراد اضافی ٹیکس بینڈ میں آنے سے بچیں گے۔ حکومت نے کہا کہ انرجی بلز میں کمی کے لیے گرین لیویز میں کٹوتی...
    اداکارہ گریجا اُوک نے اپنی وائرل ڈیپ فیک تصاویر کے بعد موصول ہونے والے مردوں کے پیغامات پر کہا کہ میں بھی انسان ہوں اور مجھے بھی لوگوں کے رویوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان خیالات کا اظہار اداکارہ گریجا اُوک نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا جنھوں نے فلم تارے زمین پر سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا اور انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ انٹرویو میں انھوں نے بتایا کہ اچانک ملنے والی شہرت نے جہاں تعریفیں اور ستائش دلوائیں وہیں کئی نامناسب پیغامات اور رویّے بھی سامنے آئے۔ اداکارہ گریجا نے بتایا کہ میں نے بہت کم عمری میں ہی کام شروع کردیا تھا اور اب تو انڈسٹری میں تقریباً 20 سے 25 سال ہو گئے ہیں۔ انھوں...
    ویب ڈیسک : بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) کے اعزاز سے نواز دیا وزیراعظم شہباز شریف کی بحرین کے بادشاہ  حمد بن عیسیٰ الخلیفہ  سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں برادرممالک کے درمیان مضبوط  اور تاریخی شراکت داری  پرگفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز  شریف نے  پرتپاک  استقبال  پر حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا وزیراعظم شہباز شریف  نے پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ  خیرسگالی کو سراہا۔ وزیراعظم نے امن، رواداری  اور  بقائے باہمی کو فروغ  دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ بحرین کے بادشاہ  نے  وزیراعظم شہباز شریف کو  آرڈرآف بحرین (فرسٹ کلاس) پیش کیا۔ یہ بحرین کی جانب سے عالمی...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان  کی صحت کے حوالے سے اڈیالہ  جیل  حکام کا بیان سامنے آگیا۔اڈیالہ جیل حکام کے مطابق  بانی پی ٹی آئی عمران خان  اڈیالہ جیل میں مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔اڈیالہ جیل حکام کا کہنا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کیے ہوئے22دن گزر چکے ہیں ، کوئی نہیں جانتا کہ وہ کس حال میں ہیں ۔ بھارت کے بڑے شہر کانپور میں دوسری مرتبہ ”پاکستان زندہ باد“...
      کراچی:(نیوزڈیسک)اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ 365...
    کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے 5 ماہ قبل سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون سندھ گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھوں اغوا کیے گئے مغوی شخص کو بازیاب کرالیا۔ ترجمان اے وی سی سی پولیس کے مطابق رواں سال 21 جون کو کراچی کے علاقے قائد آباد سے 70 سالہ محمد معین الدین کو سستا اسکریپ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اندرون کچے کے علاقے گھوٹکی میں بلا کر اغوا کیا گیا تھا جس کی رہائی کے عوض 2 کروڑ روپے ، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فون کا تاوان طلب کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق قائد آباد تھانے میں مغوی کے اغوا کا مقدمہ نمبر 373 سال 2025 بجرم دفعہ...
    گلگت: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ماتحت ادارے پاکستان کسٹمز نے گلگت بلتستان میں سوست ڈرائی پورٹ اور بیگیج سیکشن میں موبائل فونز، اسلحے کے پرزہ جات، شراب اور سور کے گوشت کی اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے اور 15 کروڑ 77 لاکھ روپے مالیت کی اشیا ضبط کر لی۔ ایف بی آر کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کسٹمز افسران نے چین سے درآمد کی گئی دو کھیپوں کی مکمل جانچ پڑتال کی اور معائنے کے دوران کسٹمز نے ڈرائی پورٹ سے 59 ہزار نوکیا 105 موبائل فونز بمعہ بیٹری، 5 ہزار 207 ادویات کے پیکٹ (وزن 318 کلوگرام)، تین ہزار (Sildenafil Citrate ) گولیاں اور اسلحے کے مختلف پرزہ جات...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی 6 اور صوبائی اسمبلی کی7 نشستوں پر ہوئے ضمنی انتخابات کے ووٹر ٹرن آؤٹ کے بارے میں بتا دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ مجموعی طور پر 28.58 فیصد رہا، جبکہ این اے 18 ہری پورمیں ووٹر ٹرن آؤٹ 42.09 فیصد رہا۔ ضمنی انتخابات ن لیگ فاتح ، قومی کی 5، صوبائی کی 6نشستوں پر کامیاب، سادہ اکثریت کے لیے قومی اسمبلی میں ن لیگ کا PP پر انحصار ختملاہور ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی واضح برتری، قومی... این اے 185 پر ووٹر ٹرن آؤٹ 32.61 فیصد، این اے 96 فیصل آباد میں 26.46 فیصد، این اے 143 ساہیوال میں 21.43 فیصد رہا۔این اے 129...
    فائل فوٹو  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کا جیل ٹرائل منسوخ کردیا گیا۔توشہ خانہ ٹو کیس کا کل ہونے والا جیل ٹرائل منسوخ کر دیا گیا ہے، کیس کی نئی تاریخ کے حوالے سے کل جوڈیشل کمپلیکس میں آگاہ کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں مقرر تھی، کیس میں پراسیکویشن کی جانب سے وکیل صفائی کے دلائل کے بعد جواب الجواب ہونا تھا۔توشہ خانہ ٹو کیس کی گزشتہ سماعت 29 اکتوبر کو بھی منسوخ کر دی گئی تھی۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں سرکاری بورڈنگ اسکول سے اغوا کی گئی 24 طالبات کو رہا کردیا گیا۔صدر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا کہ نائیجیریا کے شمال مغربی علاقے میں واقع سرکاری بورڈنگ اسکول سے اغوا کی گئی 24 طالبات کو گزشتہ ہفتے بازیاب کرا لیا گیا، جسے صدر بولا ٹینوبو نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ صدارتی اعلامیے منگل کو صدر نے طالبات کی حفاظت اور ان کی رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز سے تاکید کی کہ باقی مغویوں کو بھی جلد بازیاب کرانے کے لیے فوری اور مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔صدر ٹینوبو نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ تمام 24 طالبات محفوظ واپس آگئی ہیں۔ اب فوری طور پر...
    ایک نئی سائنسی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ انسانی دماغ کی نشوونما 5 اہم مراحل سے گزرتی ہے اور ان میں سے پہلی بالغ عمر تک منتقلی 32 سال کی عمر میں مکمل ہوتی ہے۔ نیچر کمیونی کیشنز میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق انسانی دماغ میں نمایاں تبدیلیاں 9، 32، 66 اور 83 سال پر مشتمل 4 عمر کے مراحل پر ریکارڈ کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کی سب سے طاقتور برین چپ نے انسانی آزمائش میں کامیابی حاصل کر لی تحقیق میں 90 سال تک کی عمر کے تقریباً 4 ہزار افراد کے دماغی اسکینز کا تجزیہ کیا گیا۔ سائنس دانوں نے اس ڈیٹا کی بنیاد پر دماغی نشوونما کے 5 ادوار متعین کیے...
    ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے عدالتی فیصلوں کی روشنی میں دوران ملازمت وفات پانے والے ملازمین کی اولاد کو ملازمت دینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔  محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط چیئرمین ترقی و منصوبہ بندی ،بورڈ سینئر ممبر ،بورڈ آف ریونیو چیئرمین، چیف منسٹر انکوائری انسپیکشن و عملدرآمد ٹیم کو ارسال کیا گیا ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا   تمام محکموں کے سیکریٹریز ، ایڈیشنل سیکریٹریز اورتمام ڈویزنل کمشنرز کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔  سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوتگی کوٹہ پر ملازمت بحال کی تھی ، اس سے...
    گلگت میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام کو گلگت بلتستان سمیت پورے ملک میں تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیر صدارت گلگت میں اڑان پاکستان کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی ترقیاتی منصوبوں کو قومی اصلاحاتی ایجنڈے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان مشتاق احمد نے اڑان پاکستان پروگرام کے بنیادی نکات، مقاصد اور پیش رفت پر جامع بریفنگ دی جبکہ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان اور تمام صوبائی سیکریٹریز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر احسن...
      کوئٹہ (نیوزڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی کو تبدیل کرنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں ، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے صوبائی اتحادی حکومت اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔ اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی، سماجی اور ترقیاتی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے وزیرِ اعلیٰ کو تبدیل کرنے سے متعلق زیرِ گردش خبروں...
    ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے، جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا: برازیل کی سپریم کورٹ نے منگل کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جائر بولسونارو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ناکام بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سالہ سزا کا اطلاق شروع کریں، کیونکہ عدالت نے تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں۔برازیل میں دائیں بازو کو متحرک اور ملک کی سیاست کو بدل دینے والے سابق بے باک فوجی کپتان ایک متنازعہ کیریئر کے اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک چھوٹے کمرے میں قید ہیں، جس میں ٹی وی، منی فرج اور ایئر کنڈیشن موجود ہے۔70 سالہ بولسونارو کو ستمبر میں 2022 کے انتخابات کے بعد لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو صدر بننے سے روکنے کی سازش کے الزام میں...
    بھارت کو ہم گراؤنڈ پر کلین سوئپ کے بعد جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما دنیائے کرکٹ میں ایک اعزاز پانے والے دوسرے کپتان بن گئے۔ گوہاٹی ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے جنوبی افریقا نے بھارت کو 408 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز 0-2 سے اپنے نام کی۔ اس تاریخی کامیابی کے ساتھ پروٹیز نے 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا۔ بھارتی ٹیم کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا لیکن جنوبی افریقی بولرز کی شاندار کارکردگی کے سامنے پوری بھارتی ٹیم صرف 140 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ اس تاریخی کامیابی نے جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کو بھی ایک...
    بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ انکا نظریہ اور وژن ہمیں ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کی ہماری کوششوں میں تحریک دیتا رہتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز بھارت کے شہریوں سے اپنے آئینی فرائض کو پورا کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مضبوط جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ یوم آئین کے موقعے پر شہریوں کے نام لکھے گئے خط میں وزیراعظم نے ووٹ کا حق استعمال کر کے جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ نریندر مودی نے تجویز دی کہ اسکولوں اور کالجوں کو پہلی بار ووٹ دینے والوں کی عزت افزائی کر کے یوم آئین منانا چاہیئے۔ نریندر مودی نے کہا کہ اس سال...
    جے یو آئی کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا، گرفتاری کے کچھ دیر بعد رہا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پولیس نے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما فرخ کھوکھر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ذرائع نے بتایا کہ فرخ کھوکھر کو ناکہ زیرو پوائنٹ سے تھانہ آبپارہ منتقل کیا گیا ہے۔بعد ازاں ذرائع نے فرخ کھوکھر کو پولیس حراست میں رکھنے کے معاملے پر کہا کہ اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے بعد انہیں رہا کر دیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل سنی میں ایک گھر میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہو گئے، جن کی حالت تشویش ناک ہے۔ قائم مقام ایس پی کچھی جان محمد کھوسہ نے بتایا کہ دھماکا عبدالحئی جتوئی کے گھر میں ہوا جہاں اس وقت گھر کے افراد موجود تھے اور دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ مکان کی چھت گر گئی اور دیواریں منہدم ہو گئیں۔ ایس پی کچھی نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 14 سالہ ندیم احمد، 13 سالہ سونا خان اور 13 سے 14 سالہ بی بی بختاور شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے تین افراد کو...
    اپنے ایک خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جرمنی کو چاہئے کہ وہ اُن کمپنیوں اور عناصر کیخلاف جامع تحقیقات کرے جو صدام کے جرائم میں سہولت کاری کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ روز "ہالینڈ" کے شہر "ہیگ" میں کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کے کنونشن کے رکن ممالک کا 30ویں اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے شركت كی اور خطاب بھی کیا۔ آج اپنی گفتگو كے چند تراشوں كو سید عباس عراقچی نے سماجی رابطے كی سائٹ ایکس پر پوسٹ کیا۔ جس میں انہوں نے لکھا کہ ایران کا اتفاقِ رائے سے کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہونا، اُن سب کرداروں کے لیے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ 54 ہزار خالی اسامیاں ختم کی گئی ہیں، سالانہ 56 ارب روپے کی بچت ہوگی، 11ویں این ایف سی ایوارڈ کا پہلا اجلاس 4 دسمبر کو ہوگا۔ملک کو کیش اکانومی سے ڈاکومنٹڈ اکانومی کی طرف لے جانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ نیا کنٹریبیوٹری پنشن سسٹم 2024ء فعال کیا، اس میں 9 ہزارسے زائد ملازمین شامل ہیں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مسابقت، مالی نظم و ضبط کے لیے اصلاحات آگے بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معیشت میں استحکام کے واضح اشارے سامنے آرہے ہیں، او آئی سی سی آئی سروے کے مطابق سرمایہ کاروں کے...
    وزیراعظم کو بحرین کے سب سے اعلی اعزاز سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس)سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسی الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قائم کر دیا ہے۔بدھ کو جنوبی افریقہ نے گوہاٹی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 408 رنز کے زبردست فرق سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے کلین سوئپ مکمل کر لیا اور یوں 25 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔بھارت کو دوسری اننگز میں 549 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم محض 140 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس نے جنوبی افریقہ کی فتح کو یقینی بنایا۔اس تاریخی جیت کے ساتھ ہی ٹیمبا باووما ٹیسٹ کرکٹ میں بغیر کسی میچ ہارے سب سے زیادہ فتوحات حاصل کرنے والے کپتان بن گئے۔...
    ڈیرہ اسماعیل خان دو اضلاع میں تقسیم، نیا ضلع پہاڑ پور قائم، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان(سب نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیرہ اسماعیل خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعد صوبے میں ایک نئے ضلع کا اضافہ ہوگیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے ضلع کا نام پہاڑ پور رکھا گیا ہے۔ ضلع پہاڑ پور میں تحصیل پہاڑ پور اور پنیالہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ یہ علاقہ اس سے قبل سب ڈویژن کے طور پر موجود تھا۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پہاڑ پور کو ضلع بنانے کا فیصلہ صوبائی کابینہ کے 39ویں اجلاس میں 2 اکتوبر 2025 کو کیا گیا تھا۔ فیصلہ اب باضابطہ...
    اٹلی میں 56 سالہ سابق نرس پر مبینہ طور پر آنجہانی والدہ کا روپ دھار  کر پینشن بٹورنے کے الزام میں تحقیقات شروع کردی گئیں۔ مقامی میڈیا کے مطابق اطالوی شخص پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ وِگ، لپ اسٹک اور زیورات کا استعمال کر کے اپنی مردہ کا روپ بدل کر دھوکے سے ان کی پینشن بٹور رہے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بے روزگار شخص (جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) کی والدہ کا انتقال 2022 میں ہوا تھا جس کے بعد سے وہ ان کی ہزاروں یورو کی پینشن دھوکے سے حاصل کر چکے ہیں۔ اطالوی پریس نے کیس کو ’مسز ڈاؤٹ فائر اسکینڈل‘ کا نام دیا ہے جو کہ آنجہانی ہالی ووڈ اداکار...
    سی آئی اے کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل پولیس نے کراچی سے ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا ہونے والے شخص کو اندرون سندھ کے علاقوں گھوٹکی، کشمور کے کچہ سے بازیاب کروا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف مورخہ 21 جون 2025 کو کراچی کے علاقے قائدآباد سے محمد معین الدین ولد محمد یوسف عمری (70 سالہ) کو سستا اسکریپ بیچنے کے جھانسے میں اغوا کیا گیا تھا۔ اغواکاروں نے اس کی رہائی کے بدلے میں 2 کروڑ روپے، 2 راڈو گھڑیاں اور 2 آئی فونز بطور تاوان طلب کیے تھے۔ مقدمہ نمبر 373/25 کے تحت دفعہ 365A PPC تھانہ قائدآباد...
    فوٹو: اسکرین گریب۔سوشل میڈیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے ہمراہ ”اپنی زمین، اپنا گھر“اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا۔لاہور میں اسکیم کی ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعلیٰ کی درخواست پر بٹن دبا کر قرعہ اندازی کا آغاز کیا۔دونوں رہنماؤں نے مفت پلاٹ حاصل کرنے والے کئی خوش نصیبوں کو فون کر کے مبارک باد دی۔ بانی پی ٹی آئی کو لانے والوں کا بھی حساب ہونا چاہیے، نواز شریفنواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی پر شہباز شریف اور مریم نواز کو مبارک باد دیتا ہوں، حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ اس...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہیں۔صوابی میں تقریب سے خطاب میں اسد قیصر نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق 3 سالوں میں 5300 ارب روپے کی کرپشن ہوئی، نیب اس کرپشن کی آزادانہ تحقیقات کرائے۔ انہوں نے کہا کہ بیروزگاری کی شرح 7 اعشاریہ1 فیصد تک پہنچ گئی ہے، حکومت کی معاشی پالیسیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے الزام لگایا کہ ہری پور کے ضمنی الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔
      لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب حکومت نے بے گھر افراد کے لیے پاکستان کے منفرد اور اولین ہاؤسنگ پروگرام “اپنی زمین، اپنا گھر” کا آغاز کردیا۔ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں منعقدہ تقریب میں پروگرام کی قرعہ اندازی کا افتتاح کیا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کی درخواست پر نوازشریف نے بٹن دبا کر اسکیم کا ڈیجیٹل افتتاح کیا اور ڈیجیٹل ٹچ کے ذریعے قرعہ اندازی کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز نے اٹک کی خاتون رخسانہ بی بی کو خود فون کرکے 3 مرلہ پلاٹ نکلنے پر مبارکباد دی، جس پر رخسانہ بی بی نے نوازشریف اور مریم نواز کے لیے نیک خواہشات...
      برازیل (ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے منگل کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق صدر جائر بولسونارو کو ہدایات دی ہیں کہ وہ ناکام بغاوت کی سازش کے جرم میں سنائی گئی 27 سالہ سزا کا اطلاق شروع کریں، کیونکہ عدالت نے تمام اپیلیں خارج کر دی ہیں۔ برازیل کے دائیں بازو کو متحرک اور ملک کی سیاست کو بدل دینے والے سابق بے باک فوجی کپتان ایک متنازعہ کیریئر کے اختتام پر پولیس ہیڈکوارٹر کے ایک چھوٹے کمرے میں قید ہیں، جس میں ٹی وی، منی فرج اور ایئر کنڈیشن موجود ہے۔ 70 سالہ بولسونارو کو ستمبر میں 2022 کے انتخابات کے بعد لوئز اناسیو لولا دا سلوا کو صدر بننے سے روکنے کی سازش کے...
    پاکستان دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم کی ایگزیکٹو کونسل کا رکن منتخب ہو گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کو دی ہیگ میں کانفرنس آف اسٹیٹس پارٹیز کے 30 ویں اجلاس کے دوران 2026۔2028 کی مدت کے لیے دوبارہ رکن منتخب کیا گیا۔کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور تلفی پر پابندی سے متعلق کنونشن کے 193 رکن ممالک ہیں ، آرگنائزیشن فار دی پروہیبیشن آف کیمیکل ویپنز دنیا کا سب سے کامیاب تخفیفِ اسلحہ معاہدہ ہے۔ترجمان کے مطابق تنظیم نے مکمل طور پر بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے...
    پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں Al Battar-II 18 تا 26 نومبر 2025 کے دوران دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کے شعبے میں منعقد کی گئیں۔ اس مشق میں پاکستان آرمی کی اسپیشل سروسز گروپ (SSG) اور سعودی عرب کی فوج کے کمانڈوز نے حصہ لیا۔ مشق کی اختتامی تقریب 26 نومبر کو سعودی عرب کے شہر تبوک میں منعقد ہوئی۔ پاکستان کی جانب سے جنرل آفیسر کمانڈنگ SSG نے چیف گیسٹ کے طور پر تقریب میں شرکت کی، جبکہ سعودی عرب کے سینئر فوجی افسران بھی موجود تھے۔ دونوں بھائی ممالک کی افواج نے مشق کے دوران اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ صلاحیت، عملی مہارت اور آپس میں ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کیلئے4کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی ہے۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دبا میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔اے ڈی بی کاکہنا ہے کہ1ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی...
    حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے کہا ہے کہ کابینہ میں نیک صالح لوگ شامل ہونگے، تعداد کتنی ہو گی اس کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتا سکوں گا۔ حلف برداری کے بعد گلگت میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یار محمد نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ دینگے، کابینہ کب بنے گی اس حوالے سے مشاورت کر کے ہی کچھ بتا پائیں گے۔ صاف شفاف الیکشن کا انعقاد...
    پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کردیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کرتے ہوئے منگنی ہونے کا اشارہ کیا کیونکہ ان میں چند تصویریں ایسی بھی تھیں جن میں اداکارہ ایک شخص کا ہاتھ پکڑی ہوئی تھیں جبکہ اُس کا چہرہ واضح نہیں تھا۔ اس کے علاوہ مومنہ اقبال کے ہاتھ میں انگوٹھی تھی اور انہوں نے اپنی سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر فیملی کے ساتھ کسی خاص شخص کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ کی سالگرہ کا انعقاد اُن کی رہائش گاہ پر ہی ہوا، جس میں قریبی رشتے دار شریک ہوئے جبکہ مومنہ اقبال نے سفید رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ہوا تھا۔ انہوں...
    کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کر لیا گیا، کاغذات کے منظور یا مستردہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرانے کا عمل شروع ہوگیا۔ صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے لیے جمع کرائے گئے 3 ہزار 121 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، چاروں ٹاؤنز میں منظور اور مسترد ہونے والے کاغذات کی تفصیلات جاری کردی گئیں۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق زرغون ٹاؤن میں 943 امیدواروں میں سے 767 کے کاغذات منظور جبکہ 176 مسترد کیے گئے۔ چلتن ٹاؤن میں 703 امیدواروں میں سے 616 کے کاغذات منظور اور 87 مسترد ہوئے۔ سریاب ٹاؤن میں 561 میں سے 483 امیدواروں کے کاغذات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے سیلابوں کے باعث پاکستان کو ہر سال تقریباً 9.5 فیصد جی ڈی پی کے براہِ راست اور بالواسطہ نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں،گلیشیئر پگھلاؤ کے نتیجے میں بارشوں کے پیٹرن، دریاؤں کے بہاؤ اور نہری نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو مستقبل میں غذائی تحفظ کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ پینل مباحثے”کلائمیٹ ریزیلینس تاخیر کی قیمت کون چکائے گا؟“ میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مکالمے میں مختلف سٹیک ہولڈرز نے موسمیاتی تغیرات کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی، معاشی اور...
    اے ٹی سی  نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا  اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔  اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے  پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار  دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی  نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی...
      بحرین:(ویب ڈیسک)وزیراعظم نے کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی، بادشاہ نے انہیں آرڈر آف بحرین (فرسٹ کلاس) سے نواز دیا، یہ بحرین کی جانب سے عالمی سربراہان کو دیا جانے والا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ وزیراعظم نے بحرین کے بادشاہ عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی اور دونوں برادر ممالک کے درمیان مضبوط اور تاریخی شراکت داری پر گفتگو کی۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر عزت مآب حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے ساتھ بحرین کی دیرینہ خیر سگالی کو سراہا۔ انہوں نے امن، رواداری اور بقائے باہمی کو فروغ دینے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔ ملاقات کے دوران بحرین کے بادشاہ نے وزیراعظم محمد...
    مدھیہ پردیش کے وجے نگر صنعتی علاقے میں تعمیراتی کام کے دوران ایک کوبرا سانپ شدید زخمی ہو گیا، جسے ڈاکٹروں نے 2 گھنٹے کی محنت سے 80 ٹانکیں لگا کر بچایا۔ یہ بھی پڑھیں:خطروں کے کھلاڑی یوٹیوبر گراہم ڈنگو کوبرا کے ہاتھوں زندگی کی بازی ہارگئے واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب کھدائی کے دوران ایک JCB مشین نے غلطی سے سانپ کو کچل دیا، جس سے اس کا سر اور جسم شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی سانپ گھومنے لگا اور لوگوں نے خوف کے باعث ابتدا میں اس پر مٹی پھینکی۔ بعد میں مقامی سانپ بچانے والے رضاکار راہل اور مکول کو اطلاع دی گئی۔ کوبرا کا زہر 30 منٹ میں کسی کی بھی جان لے سکتا...
    ریاض: پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار۔II’ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، جس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق "البطار-II" 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی...
    ترجمان نے کہا کہ ایجنسی، اس دھماکے سے متعلق مختلف پہلوؤں اور سراغوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے اور اس مہلک حملے میں ملوث دیگر افراد کی شناخت اور انہیں ٹریک کرنے کیلئے متعلقہ ریاستی پولیس کیساتھ ملکر مختلف ریاستوں میں چھاپے مار رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لال قلعہ کار دھماکے کے سسلے میں بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (NIA) نے جموں کشمیر سمیت دہلی، ہریانہ، اور اترپردیش کی سکیورٹی ایجنسیز کو "وائیٹ کالر ٹیرر ماڈیول" (White Collar Terror Module) کے ان حامیوں اور معاونین کے بارے میں مطلع کیا ہے جو ان ریاستوں میں چھپے یا پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ایجنسی کے ترجمان نے کہا "این آئی اے دہلی پولیس، جموں و کشمیر پولیس، ہریانہ پولیس، یوپی پولیس...
    لاہور کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو لاہور کی کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جوئے کی ایپ کی تشہیر کیس: لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کرلی عدالت کے اہلکاروں نے تصدیق کی کہ تمام ضمانتی شرائط پوری کر لی گئی ہیں۔ اس سے قبل لاہور کی ایک مقامی عدالت نے فوری رہائی کا حکم جاری کیا تھا جس میں جج مجسٹریٹ نعیم وٹو نے حکام کو ہدایت کی تھی کہ وہ سعد الرحمان کو رہا کریں بشرطیکہ وہ کسی اور زیر التوا کیس میں ملوث نہ ہوں۔ ڈکی بھائی پر جوا کی ایپلیکیشن کو غیر قانونی طور پر پروموٹ کرنے کے الزامات عائد تھے جس پر نیشنل سائبر کرائم...
    ریاض:(ویب ڈیسک)پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق ‘البطار۔II’ کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ عسکری مشق کامیابی کے ساتھ ختم ہوگئی، جس سے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم ہوا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستان اور سعودی عرب کی افواج کے درمیان مشترکہ فوجی مشق 18 سے 26 نومبر تک سعودی عرب کے خطے تبوک میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی، جس کا محور انسدادِ دہشت گردی تھا۔بیان میں کہا گیا کہ مشق میں پاکستان آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی آرمی کے خصوصی دستوں نے...
    راولپنڈی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان کا باقاعدہ نفاذ اور آغاز کردیا گیا جب کہ  4 دن میں ٹریفک رولز کی مختلف خلاف ورزیوں پر6 سو چالان  کیئے جا چکے۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ای چالاننگ کے حوالے سے ایس  ایس پی سیف سٹی راولپنڈی ریجن رانا وہاب نے ایس پی سیف سٹی رضا اللّٰہ شاہ اور ڈی ایس پی سیف سٹی کاشف ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی ریجن رانا وہاب کا کہناتھاکہ سیف سٹی کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سیکورٹی سرویلینس کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسمارٹ کیمروں کے زریعے ای چالان سسٹم سے بھی منسلک...
     پنجاب وائلڈ لائف نے صوبے بھر میں تیتر کے شکار کے لیے کے سیزن کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تیتر کا شکار صرف اتوار کے دن ہی مخصوص علاقوں اور تاریخوں میں کیا جا سکے گا۔مخصوص علاقوں کے علاوہ تیترکے شکار کی فیس ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ شکار کے لئے سپیشل اور عام ہنٹنگ گراؤنڈز، کمیونٹیز کنرروینسیز، پبلک اورپرائیویٹ وائلڈلائف ریزروز  بنائے گئے ہیں۔ پنجاب وائلڈلائف رینجر نے ترمیم شدہ وائلڈلائف ایکٹ کے تحت  چکوال، تلہ گنگ، جہلم اورخوشاب میں مختلف علاقوں کو ہنٹنگ گراؤنڈز کا درجہ دیا ہے ۔مجموعی طور پر 125 سپیشل ہنٹنگ گراؤنڈز تشکیل دی گئی ہیں جہاں تیتر کے شکار کے لئے پرمٹ نیلامی کے ذریعے حاصل کرنا ہوگا۔ ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجر...
    مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، اقوام متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی جانب سے جاری کی گئی تازہ رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کردیا۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی ماہرین کی جانب سے 24 نومبر 2025 کو جاری کی گئی رپورٹ میں بھارت کی جانب سے بھارتی غیرقانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری غیر قانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کیا گیا ہے۔ اقوامِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج جس طرزِ سیاست پر شور مچا رہی ہے، وہی روایت دراصل اسی نے برسوں میں تشکیل دی تھی، اس لیے اب احتجاجی بیانیہ عوام کو متاثر نہیں کر رہا۔منعقدہ ایک تقریب سے نومنتخب ارکانِ اسمبلی کے خطاب میں انہوں نے پی ٹی آئی کی انتخابی حکمت عملی، طرزِ سیاست اور گزشتہ دورِ حکومت کے رویّے پر سخت تنقید کرتے ہوئے  مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کے حالیہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی نے  منافقت کی اعلیٰ مثال  قائم کی،  اگر پی ٹی آئی کسی نشست پر ہار جاتی ہے تو فوراً بائیکاٹ کا جواز گھڑ لیتی ہے اور اگر کہیں کامیابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ذیابطیس کے بڑھتے کیسز اور ڈائیبیٹک فٹ سے پاؤں کٹنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے ڈسکورنگ ڈائبٹیز اور بقائی انسٹیٹیوٹ آف ڈائبٹالوجی اینڈ انڈوکرائنالوجی (BIIDE) کے درمیان اہم معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے کی تقریب میں ڈائریکٹر بائیڈ ڈاکٹر زاہد میاں، ڈاکٹر سیف الحق، ڈسکورنگ ڈائبٹیز کے عبدالصمد اور محمد محسن جبکہ بائیونکس کے انس ریاض شریک ہوئے۔ڈاکٹر زاہد میاں نے کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ذیابطیس تیزی سے بڑھ رہی ہے اور ملک میں اس وقت ساڑھے تین کروڑ افراد اس مرض میں مبتلا ہیں، جن میں سے 25 سے 30 فیصد کو اپنی بیماری کا علم ہی نہیں۔ڈاکٹر زاہد میاں نے بتایا کہ پاکستان میں ساڑھے آٹھ کروڑ افراد ڈس...
    پشاور ہائی کورٹ نے  وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل خان آفریدی کی الیکشن کمیشن طلبی نوٹس کے خلاف کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے وزیر اعلی سہیل آفریدی اور شہر ناز کی درخواستیں خارج کر دی، تفیصلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔  وزیر اعلی کو ایبٹ آباد ہری پور جلسے تقریر پر طلبی نوٹس جاری کیا تھا، وزیر اعلی سہیل آفریدی نے الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا،  وزیر اعلی نے الیکشن کمیشن کو انکے خلاف کاروائی سے روکنے کی استدعا کی تھی۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل...
    چین نے واضح کیا ہے کہ وہ تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دے گا، کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے پاس مضبوط ارادہ اور بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب میزائل تعینات کرنے کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی چین کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان پینگ چِنگ این نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایل ای ڈی لائٹس نے پچھلی دہائی میں وہ انقلاب برپا کیا ہے جس نے نہ صرف روشنی کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ بجلی کے استعمال کے انداز کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔گھروں میں روایتی بلب اور ٹیوب لائٹس برسوں سے استعمال ہوتے رہے ہیں، مگر وہ بجلی کی اس قدر کھپت کرتے ہیں کہ مہینوں کے بل میں نمایاں اضافہ معمول بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس ایل ای ڈی بلب جدید تکنیک، کم حرارت پیدا کرنے والے نظام اور بجلی کی انتہائی کم کھپت کے باعث تیزی سے ہر گھر کا لازمی حصہ بنتے جارہے ہیں۔ان ایل ای ڈی بلبز کی شہرت صرف اس وجہ سے نہیں کہ یہ زیادہ روشن ہوتے ہیں،...
    اسلام آباد( اصغر چوہدری) پنڈی گھیب میں جشن نیزہ بازی مقابلے میں الخیام ٹینٹ پینگنگ کلب آف پاکستان کے گھڑ سوار حسن رضا چیمہ کو پنڈی گھیب کے منعقدہ جشن نیزہ بازی میں بہترین کارکردگی پر ٹرافی اور احمد نواز کلو کو سوینئر سے نوازا گیا۔ جشن نیزہ بازہ معروف شخصیت ذولفقار بھٹو کے بیٹے اور ملک منیر باز کے بھتیجے عتیق الرحمن کی شادی کی خوشی میں منعقد کیا گیا۔جس میں 60 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔سیکشن مقابلوں میں پہلی پوزیشن الاعوان کلب اٹک۔ دوسری پوزیشن پنڈی غازی۔جبکہ تیسری پوزیشن اخلاص غازی کلب نے حاصل کی ۔جبکہ الخیام کلب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔جشن نیزہ بازی میلہ میں اہم سیاسی سماجی شخصیات ۔تاجر برادری اور نیزہ بازی کے...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے.آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دہشتگردی کے خاتمے کے لئے ایران کے ساتھ قریبی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی اردشیر لاریجانی نے جی ایچ کیو  میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ خطے میں موجودہ درپیش سکیورٹی چیلنجز اور بدلتی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خطے میں امن و استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور...
    کراچی: گلشن معمار کے علاقے ناردرن بائی پاس کے قریب گھر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والا شخص جناح اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا، ایس ایچ او گلشن معمار انسپکٹر غلام یاسین  نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ نور بہادر ولد حیات خان کے نام سے کی گئی ، مقتول کا آبائی تعلق مہمند ایجنسی خیبر پختونخوا سے تھا ، مقتول چند روز قبل اپنے رشتے دار کے انتقال پر فاتحہ کے لیے اپنے رشتے دار وقاص کے گھر آیا تھا ، وقاص کا لکڑیوں...
    ایئر ہیلپ نے سال 2015 کے لیے دنیا کی بہترین ایئرلائنز کی سالانہ فہرست جاری کر دی۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرلائن کی درجہ بندی کے لیے وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیمز پروسیسنگ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا گیا تھا۔ جس کے لیے یکم اکتوبر 2024 سے 30 سمتبر 2025 تک کے عرصے تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا تھا۔ اس فہرست میں درجہ اوّل پر قطر ایئرویز ہے جو دوبارہ دنیا کی بہترین ایئرلائن کا اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ باوجود اس کے ایئر ویز وقت کی پابندی میں دسویں اور کلیمز پروسیسنگ میں پندرہویں پوزیشن پر ہے لیکن صارفین کی رائے میں واضح طور پر دیگر تمام ایئرلائنز سے آگے رہی۔ ایئر ویز کے بعد بہترین ہوائی کمپنیوں میں دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی ترقی اس بات میں ہے کہ حکمران عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کامکریں، نہ کہ نفرت، الزام اور جھوٹ کو سیاست کا محور بنائیں، عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ کامیابیاں اللہ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہیں اور پوری جماعت اس فتح پر شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فوٹو: اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھا تھا۔نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتی ہوں، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کر دیا: نواز شریفنواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی...
    نیشنل میوزیم آف کوریا (NMK) نے اعلان کیا ہے کہ 22 نومبر 2025 کو پہلی بار اسلامی تاریخ اور ثقافت کے لیے مستقل گیلری کھولی جائے گی، جو سیول اور دوحہ کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا اہم موقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیرس: میوزیم سے چوری کے بعد بچ رہنے والے جواہرات بینک آف فرانس منتقل یہ گیلری میوزیم کی تیسری منزل پر ورلڈ آرٹ/ورلڈ کلچر ہال میں واقع ہے اور یہ پہلی بار ہے کہ اسلامی ورثے کو عالمی تہذیبوں کی نمائش میں ایک مستقل اور نمایاں مقام دیا گیا ہے۔ قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ گیلری قطر کے میوزیم آف اسلامک آرٹ کے ساتھ تعاون کا...
    نائجیریا کے شمال مغربی علاقے سے اغوا کی گئی تمام 24 اسکول طالبات کو ایک ہفتے سے زائد قید میں رہنے کے بعد بازیاب کرالیا گیا ہے جس کی حکام نے اس کی باضابطہ تصدیق کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا طالبات کو 17 نومبر کو اس وقت اغوا کیا گیا تھا جب مسلح افراد نے ریاست کیبّی کے گاؤں ماگا میں واقع گورنمنٹ گرلز کمپری ہینسو سیکنڈری اسکول پر حملہ کیا۔ مغربی افریقی ملک کی پولیس کے مطابق اس حملے میں اسکول کے 2 عملے کے افراد بھی ہلاک ہوئے۔ ابتدائی طور پر حکام نے 25 لڑکیوں کے اغوا کی اطلاع دی تھی تاہم بعد میں...
    لاہور:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سرین ایئر لائن کا لائسنس بحال کردیا۔سول ایویشن اتھارٹی نے جہازوں کی کمی کے باعث سرین ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا تھا۔لائسنس بحال ہونے کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ائندہ دو ماہ کے اندر سرین ایئر لائن اپنا ڈومیسٹک اور تین ماہ کے اندر انٹرنیشنل فضائی آپریشن بحال کر لے گی۔سرین ایئر لائن کے چیف آپریٹنگ آفیسر عبد الباسط نے لائسنس کی بحالی پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم اپنے جہاز ٹھیک کرا سکیں گے اور جو جہاز ہمارے بیرون ملک کھڑے ہیں ان کو واپس لا کر فضائی بیڑے میں شامل کریں گے۔ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں سمیت دیگر معاملات...