2025-09-18@14:43:27 GMT
تلاش کی گنتی: 4278

«خواجہ سعد رفیق نے»:

(نئی خبر)
    عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ائرلائنز کو مبینہ جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے جب کہ سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کر دیا۔  خط  کے متن کے مطابق  بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمدورفت کی شرح  80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ائرلائنز کی بروقت آمدورفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔ خط  میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے ،بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے،  پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصداورسیرین ایئر 37 فیصد ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ پاکستانی ایئر لائنز کی تاخیر کے باعث شدید...
    کراچی: عمرہ پروازوں میں تاخیر پر پاکستانی ایئر لائنز کو جرمانے عائد کیے جانے کا خدشہ ہے۔  سعودی ایوی ایشن نے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان کو سخت مراسلہ ارسال کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ  بین الاقوامی قوانین کے مطابق پروازوں کی بروقت آمد و رفت کی شرح  80 فیصد تک ہونی چاہیے، پاکستانی ایئرلائنز کی بروقت آمد و رفت کی شرح صرف 37 سے 69 فیصد ہے۔ خط میں کہا گیا کہ صورتحال کو فوری طور پر درست کرایا جائے بصورت دیگر جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے، پی آئی اے کی شرح 69 فیصد، ایئر سیال 46 فیصد، ایئر بلیو 65 فیصد اور سیرین ایئر 37 فیصد ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کے لیے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے۔ جبکہ پی پی 87 کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ انہیں 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو باعزت روزگار کی فراہمی کے لیے بیرونِ ملک مواقع تلاش کرنے کا عملی قدم اٹھاتے ہوئےغیر ملکی سفارتخانوں اور مشنز سے براہ راست رابطے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی ہنرمندوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کو غیر ملکی مارکیٹس سے براہ راست رابطے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ یہ محکمہ بیرونِ ملک اداروں سے رابطہ کر کے نوجوانوں کے لیے زرعی، صنعتی اور تعمیراتی شعبوں میں نوکریوں کے مواقع تلاش کرے گا۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار بیلاروس نے پاکستان کو مختلف شعبوں میں نوکریوں کی پیشکش کی ہے، جس سے پاکستانی نوجوانوں...
     ویب ڈیسک :ضلع نوشہرو فیروز کےشہرکنڈیارو میں محکمہ تعلیم کےسرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ اساتذہ کی تنخواہوں اورپنشن سےقسط وارکٹوتی کاحکم دیدیاگیا،ضلعی ایجوکیشن آفیسر نو شہروفیروز کی جانب سےباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔   نوٹیفکیشن کے مطابق 173 ملازمین اور ریٹائرڈ عملےکی تنخواہوں اورپنشن سےکٹوتی کی جائےگی،بی پی ایس 1سے 10 تک کےملازمین کی تنخواہوں سے3ہزارروپےماہانہ کٹوتی کی جائے گی،بی پی ایس11سے16تک کےملازمین کی تنخواہوں سے 5 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی ہوگی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  اس کےعلاوہ بی پی ایس 17 سے 20 تک کے ملازمین کی تنخواہوں سے 10 ہزار روپے ماہانہ کٹوتی کی جائے گی،کٹوتی اُن رقوم کی واپسی کےلیےکی جارہی ہےجو اہلِ خانہ نےبی آئی ایس پی سےوصول کی...
    اسلام آباد‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان -امریکہ تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔  اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، دیگر تیار شدہ ملبوسات کی...
    جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تمام جماعتوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج ہم اختلاف کر رہے ہیں پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں، نظام کو سیدھا اور ٹھیک کیا جائے، ہم اپنے مؤقف پر آج بھی قائم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ...
    گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی...
    ویب ڈیسک : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر...
    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ صارفین زیروبیلنس کے باوجود اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ روزانہ...
    ویب ڈیسک : پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں۔  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق صارفین زیروبیلنس کے باوجود  اپنے اہل خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جاچکی ہیں  جبکہ باقی سائٹس کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛...
    —فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ موبائل فون آپریٹرز کے تعاون سے ٹیلی کام صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جا رہی ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق صارفین زیرو بیلنس کے باوجود اپنے اہلِ خانہ اور ایمرجنسی سروسز سے رابطے میں رہ سکیں گے۔ پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ اب تک 72 فیصد سے زائد متاثرہ ٹیلی کام سائٹس بحال کی جا چکی ہیں۔ پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی ایم اوز کے قریبی تعاون سے باقی ماندہ سائٹس کی بحالی کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
    قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج، سرکاری فنڈزکا 10فیصدیہ گروہ لیجاتے ہیں، فضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قبائلی علاقوں میں مسلح گروہوں کا راج ہے، سرکاری فنڈز کا 10 فیصد یہ مسلح گروہ لے جاتے ہیں، تاجر کاروبار نہیں کر سکتے ہر کسی کو بھتہ دینا پڑتا ہے۔ اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام آل پارٹی کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کی رٹ کے حوالے سے یہ بڑا سوالیہ نشان ہے، معاملات حل کرنے کے بجائے طاقت ور ادارے اپنی اتھارٹی قائم کرنے کے چکر میں ہیں۔ مولانا...
    وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی جبکہ کلاڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر گفتگو کی گئی۔بھارتی جیلوں میں طویل عرصہ سے مقید کشمیری لیڈر یسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماوں کی رہائی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی۔مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تبادلِ...
    کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے. جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عینی شاہدین گولی چلنے کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ڈی آئی جی فیصل بشیر نے کہا کہ گاڑی کے شیشے چڑھے ہوئے تھے قریب کسی کے ہونے کے شواہد نہیں ملے اس کے علاوہ سی ڈی آر کا ڈیٹا چوبیس گھنٹے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔ وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) سینتیس سالہ نبیلہ شجر قریب نو سال سے اپنے شوہر کے قتل کے جرم میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہ کہتی ہیں، ’’یہ قتل میں نے نہیں کیا تھا۔ جس نے کیا تھا، وہ ضمانت پر رہا ہو گیا۔ میرے پاس نہ کوئی رقم تھی اور نہ اچھا وکیل، کہ میری بھی ضانت ہو سکتی۔ میری تین بیٹیاں ہیں، جن کو میں نے نو برسوں سے نہیں دیکھا۔ بڑی بیٹی اب پندرہ برس کی ہو چکی ہے۔ ایک نو سال کا بیٹا بھی ہے، جو اسی جیل میں پیدا ہوا تھا۔ والدین زندہ نہیں اور رشتہ دار قطع تعلق کر چکے ہیں۔ جیل کے قوانین کے مطابق...
    برٹش ایئر ویز کے ایک پائلٹ نے لندن سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران ایک فیملی کے لیے خاص طور پر ’کاک پٹ‘ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا جس کے بعد وہ مشکل میں پڑگیا۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ نے ایسا اس لیے کیا تاکہ فیملی کو پائلٹ کی جانب سے طیارے کا سارا کنٹرول سنبھالتے ہوئے دیکھنے کا موقع ملے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد پائلٹ کو اینٹی ٹیرر قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں اور عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔ پائلٹ کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ دی سن کو دیے گئے ایک ذرائع نے بتایا کہ عملہ اور مسافروں نے فوراً...
    برٹش ایئرویز کے ایک پائلٹ نے لندن ہیٹھرو سے نیویارک جانے والی پرواز کے دوران اپنے اہل خانہ کو دکھانے کے لیے کاک پٹ کا دروازہ کھلا چھوڑ دیا، جس کے بعد انہیں معطل کر دیا گیا۔ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کے مطابق پائلٹ کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم ان پر انسدادِ دہشت گردی قوانین کی خلاف ورزی اور مسافروں و عملے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام لگایا گیا۔ ذرائع کے مطابق دروازہ کافی دیر تک کھلا رہا جس پر مسافروں اور عملے میں بے چینی پھیل گئی۔ واقعہ امریکی حکام کو رپورٹ کیا گیا اور برٹش ایئرویز انتظامیہ نے پائلٹ کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ اس واقعے کے باعث 8 اگست...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا فوکس اس وقت جاری ریسکیو آپریشن پر ہے۔ کافی راستے بحال ہوچکے ہیں تاہم کچھ راستے اب بھی بند ہیں۔ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت حالیہ سیلاب سے ہونے والے تمام نقصانات کا سو فیصد ازالہ کرے گی۔ pic.twitter.com/RGraCxuaZl — Mehwish Qamas Khan (@MehwishQamas) August 16, 2025 انہوں نے کہا کہ ایوی ایشن کی مدد بھی لی گئی ہے اور پہلے تمام راستے بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد حکومت متاثرہ افراد کے نقصانات کا ازالہ کرے گی۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ جانی نقصان کا ازالہ ممکن...
    لاہور (میگزین رپورٹ) عوامی جمہوریہ چین کی اُردو اینکر عفت وانگ کی فیملی میگزین کے شمارے 3 تا 9 اگست میں شائع ہونے والی ٹائٹل سٹوری پاک چین سوشل میڈیا کے ملین یوزرز کی دلچسپی کا محور بن گئی۔CGTN  ایشیا پیسفک کی اُردو ہوسٹ کی سٹوری میگزین میں شائع ہونے پر CMG ایشیا پیسفک سینٹر نے تبصرہ کرتے ہوئے اسے پاک چین دوستی کیلئے ایک جرنلسٹ کی شکل میں برِج (BRIDGE) کا نام دیا ہے۔ عفت وانگ تین سال تک پاکستان میں قیام کر کے 2022ء میں پاکستانیوں کی محبت سمیٹ کر وطن واپس گئیں۔ اپنے اس قیام کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں میں مقامی زندگی کے رہن سہن کو موضوع تحریر بنایا اور کلچرل رشتوں کو مضبوط بنانے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر تحصیل ماموند کے 24 علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا کی منظوری سے ضلعی انتظامیہ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق کرفیوکے دوران سڑک پر آنا اور گھروں سے باہر نکلنا ممنوع ہوگا۔ کرفیو16 اگست شام 5 بجے سے 21 اگست شام 5 بجے تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے میں اپیل کی گئی ہے کہ عوام مذکورہ اوقات میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کر کے اپنے گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہوں گے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جن علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے ان میں ملنگی، سپرائی،...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔یوسی 142 میں 36 گلیوں کی مرمت اور واسا کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا، منصوبے کی کل لاگت 28 کروڑ روپے ہے۔افتتاحی تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر کینٹ فاطمہ ارشد، ایکسین واسا سلمان اور ایس ڈی او میونسپل کارپوریشن عامر ہمایوں،خرم روحیل اصغر سینئر مسلم لیگی رہنما، جہانگیر درانی سابق چیئرمین، عنایت اللہ سابق وائس چیئرمین، عامر گجر، آفتاب بٹ، حاجی طفیل، رؤوف خان (کونسلرز) شریک ہوئے تھے۔ یوسی 143 میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح، 60 سے زائد...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے کرم سے صوبہ بھر میں دونوں ایونٹس انتہائی پر امن گزرے ہیں۔ دونوں ایونٹس کے پر امن انعقاد میں علماء کرام اور امن کمیٹیوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں امن اور اتحاد بین المسلمین کا پیغام پہنچایا۔ پولیس، فوج اور رینجرز نے مجالس و جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی اور علماء کرام نے منبروں سے اتحاد بین المسلمین کا درس دیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق اور سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام و رفقاء...
    جوڈیشل مجسٹریٹ  نے گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل جوڈیشل کمپلیکس میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عذیر بلوچ کیخلاف فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ عدالت نے کیس میں مفرور گینگ وار کے 3 کارندوں کو اشتہاری قرار دیدیا اور ان  تینوں اشتہاری ملزمان کے تاحیات وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ اشتہاری ملزمان میں شمس الدین، عبد الغفار بگٹی اور سیفل شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے 2012 میں سی آئی ڈی پولیس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان ٹیم کے “کی پلیئر” نہیں ہیں، اصل میچ ونر سلمان علی آغا ہیں، جو ہر فارمیٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ یوٹیوب پوڈکاسٹ میں محمد حفیظ نے بتایا کہ پچھلے 2 سال کی کرکٹ میں اگر کوئی کھلاڑی ہے جس نے ہر فارمیٹ میں پاکستان کے لیے کامیابیاں دلائیں، تو وہ سلمان علی آغا ہیں۔ مزید پڑھیں: بابراعظم مداحوں سے کیوں الجھ پڑے؟ وجہ سامنے آگئی سابق کپتان نے میڈیا پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پر توجہ دینے کے بجائے صائم ایوب اور حسن نواز جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو اجاگر کرنا چاہیے، جو...
    سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔   لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا54واںیوم شہادت20اگست کو منایا جائے گا وہ شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پہلے آفیسر تھیپائلٹ آفیسر راشد منہاس 17فروری 1951 کوکراچی کی ایک معزز راجپوت فیملی میں پیدا ہوئے ان کے خاندان اور عزیز و اقارب پاک فوج سے وابستہ تھے راشد منہاس نے بھی پاک فضائیہ کا انتخاب کیاوہ اگست1971 کو پائلٹ آفیسر بنے 20اگست1971 کو ان کی تربیتی پرواز تھی ان کا انسٹرکٹر مطیع الرحمن زبردستی کاک پٹ میں داخل ہو گیا اور جہاز کا رخ دشمن ملک بھارت کی جانب موڑ دیا راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے...
    پشاور: صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا ٹورازم پولیس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کر لیا۔ ٹورازم پولیس کی ملازمت میں توسیع ایک دفعہ ہوگی۔ بل کے متن کے مطابق فیصلہ سیاحت کے سیزن کے شروع ہونے اور نئی بھرتی میں تاخیر کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ ملازمت میں توسیع سے پہلے ٹورازم ترمیمی ایکٹ کا بل اسمبلی میں پیش ہوگا۔ ترمیم کے تحت ٹورازم پولیس کی بھرتی مخصوص مدت کے لیے کی جائے گی، اتھارٹی اپنی مجاز استعداد کی ترقی کے بعد اپنی پولیس بھرتی کر سکتی ہے۔ Tagsپاکستان
    سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے جائیداد نیلامی کیس سے متعلق فیصلہ جاری کردیا ہے۔جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، فیصلے میں کہا گیا کہ ہائی کورٹ میں اپیل 10 سال تک زیر التوا رہی جبکہ سپریم کورٹ میں اس کی مزید 3 سال سماعت ہوئی۔فیصلے میں کہا گیا کہ جائیداد نیلامی کیس 14 سال زیر التوا رہا، اس کی درخواست خارج کی جاتی ہے۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں کہا گیا کہ انصاف میں تاخیر اکثر انصاف کو ختم کر دیتی ہے، تاخیر سے انصاف عوام کے اعتماد کو مجروح کرتا ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ آئین بروقت اور منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، ملک...
    سٹی42:  مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے وفاقی حکومت سے  خیبرپختونخوا، گلگت اور آزاد کشمیر کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ علاقے قرار دینے کی درخواست کی ہے۔  ایکس پر اپنی پوسٹ میں خواجہ سعد رفیق نےلکھا کہ بونیر ، سوات ، باجوڑ ، بٹگرام (خیبر پختونخوا )، گلگت اور آزاد کشمیر کے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ ڈیکلئیر کیا جاۓ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہپہلے ہی  غربت اور دہشت گردی کا شکار لوگوں پر نئی  آفت ٹوٹ پڑی ہے ۔ کلاؤڈ برسٹ ، آسمانی بجلی ، فلیش فلڈ قیامت ڈھا رہے ہیں ،بڑی آزمائش اور تکلیف کا وقت ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان ...
    —سوشل میڈیا ویڈیو گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کل جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں شہید افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی...
    پاکستان اور مائیکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کے نئے باب کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے تاکہ دو طرفہ تعاون کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ریاستہائے مائیکرونیشیا ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ دونوں ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور ریاستہائے مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا بونیر میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی اموات پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔گورنر ہائوس پشاور تر جمان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ بونیر میں 70 سے زائد اموات پردل رنجیدہ ہے،غیر معمولی موسمیاتی تبدیلی سے بونیر، باجوڑ اور دیگر اضلاع کو شدید نقصان پہنچا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے مشترکہ امدادی ہنگامی اقدامات فوری یقینی بنائیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کو فی الفور افت زدہ قرار دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے صوبے کے مختلف اضلاع میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کے زیر انتظام جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے 185 ممالک کے درمیان جاری 11 روزہ مذاکرات کسی معاہدے کے بغیر اختتام پذیر ہوگئے۔ اختلاف اس بات پر رہا کہ معاہدہ پلاسٹک کی پیداوار میں کمی اور خطرناک کیمیکلز پر قانونی پابندیوں پر مرکوز ہو یا ری سائیکلنگ، دوبارہ استعمال اور بہتر ڈیزائن پر۔ تیل و گیس پیدا کرنے والے ممالک اور پلاسٹک انڈسٹری نے پیداوار پر حد بندی کی مخالفت کی، جب کہ یورپی یونین اور اس کے اتحادی ممالک نے پیداوار میں کمی اور زہریلے اجزاء کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ 40 کروڑ ٹن سالانہ عالمی پلاسٹک پیداوار 2040 تک 70 فیصد بڑھنے کا...
    خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر لاپتا ہوگیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا خیبرپختونخوا حکومت سرکاری ہیلی کاپٹر ہیلی کاپٹر لاپتا وی نیوز
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی. یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے...
    واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب...
    فائل فوٹو تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے اقوام متحدہ میں ناموس رسالت کی آواز اٹھائی۔سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل جاوید نے کہا کہ اقوام متحدہ اب اسلامو فوبیا کے خلاف دن مناتا ہے، اس کے لئے بانی پی ٹی آئی نے جدوجہد کی۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ قائد اعظم کی کاوشوں سے ملک بنا، ہم مذمت کرتے ہیں یوم آزادی کے اشتہار میں پورے ٹبر کی تصویر تھی، قائداعظم کی نہیں تھی، ہم ایوان میں قائداعظم کی تصویر لے کر آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کی بات کرتے ہیں، حکومت کا اقدام شرمناک ہے، ہمیں وضاحت چاہیے کہ کیوں اشتہار سے قائداعظم کو نکالا گیا، چیئرمین سینیٹ آپ...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب آئل کمپنی آرامکو نے اپنے جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز کی زیرقیادت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی) بلیک راک کا حصہ ہے جبکہ جعفورہ مملکت سعودی عرب میں سب سے بڑا نان ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے جس میں تقریباً 229 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب اسٹاک ٹینک بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں، یہ منصوبہ آرامکو کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ 2021 سے 2030...
    پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر جہاں ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے وہیں گذشتہ چند برسوں سے اس خاص دن کی خوشی کے اظہار کے لیے پٹاخے پھوڑنے کے ساتھ ساتھ باجا بجانے کا ٹرینڈ بھی چل نکلا ہے۔ اس کے علاوہ نوجوان اب وائرل ہونے کے لیے مختلف کرتب بھی کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ایسے ہی ایک نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جو مزار قائد کی دیوار پر چڑھ گیا اور وہاں ہجوم اکھٹا ہو گیا جو اس نوجوان کی ویڈیو بناتا رہا۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مزار قائد کی دیوار پر چڑھ کر توجہ حاصل کرنے والے...
    نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کانگریس اور اسکے اتحادی بہار کی سرزمین سے ووٹ چوری کے خلاف براہ راست جنگ شروع کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی 17 اگست سے بہار کی سر زمین سے "ووٹ ادھیکار یاترا" کا آغاز کریں گے۔ یہ یاترا باضابطہ طور پر ساسارام کے ریلوے میدان سے ایک عوامی جلسے کے ساتھ شروع ہوگی اور یکم ستمبر کو پٹنہ کے تاریخی گاندھی میدان میں عوامی جلسہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔ اس مہم کا مقصد ووٹ چوری کے خلاف عوامی بیداری پیدا کرنا اور صاف و شفاف ووٹر لسٹ کو یقینی بنانا ہے۔ یہ یاترا کانگریس کے علاوہ بہار میں "انڈیا" اتحاد کے دیگر...
    امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرےگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگایا جا چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق بھی ہو جائے گا، جس کے بعد بھارت کو کل 50 فیصد...
    امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کےحلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ خواجہ سعد رفیق نےلاہور سےالیکشن لڑنےکی پیشکش پر معذرت کرلی،خیال رہےکہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ Post Views: 7
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی ملک کی آزمائشوں پر پوری اتری، نسل در نسل منتقل ہوئی۔ سی پیک میری نظر میں صرف ایک راہداری نہیں خوابوں اور امیدوں کا اشتراک ہے۔ پاکستان اور چین کی صرف سرحد یکساں نہیں ہے۔ پاکستان اور چین کے پہاڑ‘ دریا اور مستقبل کی امنگیں بھی اکٹھی ہیں۔ سی پیک خطے میں ترقی، روزگار، تحفظ اور خوشحالی کا ضامن ہے۔ سی پیک دہائیوں پر محیط تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ ہے۔ سی پیک روزگار، زراعت خصوصی اقتصادی زونز، صنعت اور ثقافت شامل ہیں۔ سی پیک کے تحت تجارت اور سرمایہ کاری میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کا ہدف گوادر...
     ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔ سویرا ندیم کے حسن اور اداکاری میں گرفتار مداحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ تاہم اس بار سویرا ندیم کو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ جنھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ کو اوور ایڈیٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن سویرا جیسے "نیچرل ایکٹنگ کی ملکہ" کے لیے یہ خاص طور پر غیر متوقع تھا۔ مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی...
    پاکستان کا 78 واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن آزادی کا رنگا رنگ آغاز آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا۔ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر کے مطابق شہر بھر کی مرکزی شاہراہوں اور مختلف تفریحی مقامات پر ساڑھے 300 سے زیادہ ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور شہریوں کی سہولت کے لیے مصروفِ عمل رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جشن آزادی پاکستان: اسلام آباد پولیس نے سیکیورٹی پلان جاری کردیا سی ٹی او کا کہنا ہے کہ ون ویلنگ، ہلڑ بازی اور فیملیز کو تنگ کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ شہریوں کو ہدایت...
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وضاحت کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، بلکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: علی امین گورننس کے مسائل حل کرنے اور امن قائم کرنے میں ناکام ہیں تو استعفیٰ دے دیں، عمران خان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان اس بات کے خواہاں ہیں کہ صوبے میں کوئی آپریشن نہ کیا جائے، اور صوبائی حکومت بھی اس مؤقف کی حامی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے واضح طور پر کہا...
    ویب ڈیسک : نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کو شناختی کارڈ میں نام تبدیل یا ترمیم کروانے کا طریقہ بتا دیا۔  نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلوماتمطلوبہ دستاویزات  یونین کونسل یا کنٹونمنٹ بورڈ سے جاری شدہ کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ جس میں تبدیل شدہ نام درست درج ہویا نادرا کا وضع کردہ حلف نامہ (بے فارم کیلئے سی 1، شناختی کارڈ کیلئے سی 2)مذہب تبدیلی کی صورت میں دارالفتاہ کا جاری سرٹیفکیٹتیار مکمل کریں اور نادرا دفتر تشریف لے جائیںپہلا مرحلہ: ٹوکن حاصل کریں جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟  دوسرا محلہ: بائیو میٹرک تصدیق  تیسرا مرحلہ: ڈیٹا انٹری (اپنے کوائف درست کر کے درج کروائیں، انگلیوں...
    ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔  ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،...
    پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے حکومتِ پاکستان، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاستِ فلسطین پاکستان کی اس غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز مقصد کے لیے پیش کی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ خوشی کا دن پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا اور دونوں ممالک کے مابین اخوت کے گہرے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ فلسطینی سفارت خانے نے اپنے پیغام...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دیے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے...
    ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے 9 سے 14 برس تک کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی مفت ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کردیا ۔کراچی میں منعقدہ سیمینار میں ماہرین صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد سروائیکل کینسر کے کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں 3 ہزار سے زائد خواتین جان کی بازی ہارجاتی ہیں۔سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اوربچیوں پر تحقیق کی گئی جس کے نتائج کی بنیاد پر 9 سے 14 سال کی بچیوں کو مفت ایچ پی وی ویکسین فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  ویکسین سکولوں اور دیگر مراکز...
    سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک نے ایپل پر گروک کے مقابلے میں اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی کی جانب زیادہ جھکاؤ کا الزام عائد کرتے ہوئے کمپنی کے خلاف فوری قانونی کارروائی  کے ارادہ ظاہر کیا ہے۔ اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی فون کی مالک کمپنی اپنے ایپ اسٹور کے ذریعے اوپن اے آئی کے ساتھ معاہدہ کرتے ہوئے اینٹی ٹرسٹ قوانین کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ ایکس کی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے ایپل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی اپنے ’مسٹ ہیو‘ خانے میں ایکس یا گروک کو رکھنے سے انکار کیوں کرتی ہے جبکہ ایکس دنیا کی...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج نے اپنے فیصلے میں پولیس کو احکامات دیے کہ وہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو گرفتار کرے اور سزا کے لیے جیل بھیجیں۔ 93 صفحات پر مشتمل فیصلے میں عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی راہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جس میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے مطابق انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر...
    خیبر پختونخوا کابینہ نے ضلع باجوڑ کے متاثرین کیلئے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔صوبائی حکومت کے مطابق متاثرہ علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے فی خاندان کو 50، 50 ہزار روپے دیے جائیں گے جبکہ ٹارگٹڈ کارروائی مکمل ہونے کے بعد متاثرہ ہر خاندان کو مزید 25، 25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا کابینہ نے فیصلہ کیا کہ متاثرہ خاندان کو رقم اے ڈی سی ریلیف کے ذریعے دی جائے گی۔اسی سلسلے میں صوبائی حکومت نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) باجوڑ کو نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن کی ہدایت کردی۔ یاد رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں دہشتگردوں کےخلاف کارروائیوں کے نتیجے میں مختلف علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری...
    پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین  مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا،  جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ امریکا نے...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اسکولوں میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دوسری شفٹ کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حکومت نے ڈبل شفٹ اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو آسانی فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے مختلف اسکولوں میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دوسری شفٹ کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا...
    پشاور: ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت الیکشن کمیشن کو اسپیکر ریفرنس کے بغیر کسی ممبر کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں، الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ فیصلے کی غلط تشریح کی۔ پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن کو طلب کرتے ہوئے سینیٹ اور قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری سے روکنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کی تقرری آئندہ سماعت تک نہ کی جائے، وکیل کے مطابق درخواست گزار اے ٹی سی نے 31 جولائی کو سزا سنائی، الیکشن کمیشن نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے 5 اگست کو درخواست گزار کو نااہل قرار دیا، 7...
    سٹی42: پی ٹی آئی کی دو سزا یافتہ خواتین رہنماؤں عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) عدالت لاہور نے 9 مئی تھانہ شادمان کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے، 93 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں عدالت نے عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ ان دونوں خواتین کو عدالت نے  9  مئی 2023 کو لاہور میں سنگین نوعیت کے تشدد کے مقدمہ میں پانچ پانچ سال قید کی سزائیں سنائی ہیں۔ یہ دولوں خواتین اس وقت ضمانت پر رہا ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  انسداد دہشت گردی عدالت...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت نے ڈبل شفٹ اسکول سسٹم شروع کرنے کا فیصلہ کیا، جس کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو آسانی فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز احمد مغل نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اسکولوں میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، دوسری شفٹ کا مقصد دور دراز علاقوں کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبل شفٹ اسکولز کے لیے 2500 سے زائد نئے اساتذہ کی عارضی بھرتی بھی کی جائے گی، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 1804 پرائمری اور 639 سیکنڈری اسکول ٹیچرز کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی ہوں گے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ درخواستیں...
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں ڈبل شفٹ اسکول سسٹم  متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد ایسے علاقوں کے بچوں کو تعلیم کا موقع دینا ہے جہاں اسکولوں کی کمی یا فاصلے کے باعث تعلیم کا حصول مشکل ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپو ر کے ترجمان فراز احمد مغل کے مطابق، اس سسٹم کے تحت صوبے کے مختلف اسکولوں میں اب دوسری شفٹ میں بھی تدریسی عمل جاری رہے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں کو اسکول کا حصہ بنایا جا سکے۔ ڈبل شفٹ سسٹم چلانے کے لیے 2500 سے زائد اساتذہ کو عارضی بنیادوں پر بھرتی کیا جائے گا اس میں شامل 1804 پرائمری اسکول ٹیچرز اور 639 سیکنڈری اسکول ٹیچرز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دلچسپی...
    عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، لاہور، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کا فخر اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں ۔نوجوانوں کی تخلیقی سوچ اور عزم قومی ترقی کا سب سے مضبوط سہارا ہے۔پائیدار ترقی کے 65 فیصد اہداف نوجوانوں کی فعال شمولیت سے ہی ممکن ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں گورنر انیشیٹوز کے تحت 50 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید اور معیاری تعلیم دی جا رہی ہے۔مقامی و علاقائی حکومتیں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبہ بندی میں نوجوانوں کی آواز اور ترجیحات کو شامل کرنا...
    —فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسا کوئی جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔ نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں شکست اور امریکی ٹیرف کے بعد کالعدم بی ایل اے پر امریکی پابندی فیلڈ مارشل کی ایک اور کامیابی ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکا، پاکستانی مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک بار پھر بے نقابفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکا کو لے کر پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی اور بھارت کا دہشتگردانہ چہرا ایک...
    اجلاس میں کئے جانے والے فیصلہ جات کے مطابق بارڈر پر موجود طلباء کو آج ہی ریمدان اور تفتان سے بارڈر کراس کرانے کے احکامات جاری ہوں گے،زمینی راستوں کے زائرین کی فہرست زائرین کمیٹی آج ہی وزارت داخلہ کو فراہم کرے گی، جنہیں ترجیحی بنیادوں پر اربعین فلائٹس میں بھیجا جائے گا، زائرین کی سہولت کے لیے اسلام آباد، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سے فضائی روانگی کا انتظام کیا جائے گا، اربعین ویزہ کی توسیع کے لیے وزارت خارجہ آج ہی عراقی حکومت سے درخواست کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ زیارات مقدسہ کے سفر پر جانے والے زمینی زائرین کے مسائل کے حل کے لیے آج وزارت داخلہ میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں حکومت اور زائرین کمیٹی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سپریم کورٹ رولز 1980 کو منسوخ کرتے ہوئے سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ کر دیے ہیں، جو 6 اگست 2025 سے مؤثر ہوں گے، وزارت قانون کے نوٹیفکیشن کے مطابق، منسوخ شدہ قواعد کے تحت زیرِ التوا اپیلیں اوردرخواستیں پرانے طریقہ کار کے مطابق نمٹائی جائیں گی۔ نئے قواعد میں اہم ترامیم کی گئی ہیں، جن میں فوجداری اور براہِ راست دیوانی اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے، جبکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل 14 دن میں دائر کرنا لازمی ہوگا۔ سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت 30 دن مقرر کی گئی ہے، اور درخواست کے ساتھ فیصلے یا...
    ویب ڈیسک:  سپریم کورٹ رولز 1980 منسوخ ہو گئے، سپریم کورٹ رولز 2025 نافذ کر دیے گئے، جبکہ سپریم کورٹ رولز 2025 کا اطلاق 6 اگست سے ہوگا۔   رولز 2025 کے تحت کسی شق پر عملدرآمد میں مشکل پر چیف جسٹس کمیٹی سفارشات کے مطابق حکم جاری کر سکیں گے، فوجداری اپیل دائر کرنے کی مدت 30 دن سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی، براہِ راست دیوانی اپیل کی مدت بھی 30 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ  رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیل 14 دن میں دائر کی جائے گی، سپریم کورٹ فیصلوں کے خلاف نظرثانی درخواست کی مدت...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )یورپی تاجروں نے ابتدائی جائزوں میں بتایا ہے کہ بین الاقوامی ٹینڈر میں پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن چینی خریدنے کے لیے دی گئی سب سے کم قیمت کا اندازہ 539 ڈالر فی میٹرک ٹن( کاسٹ اینڈ فریٹ سمیت ) لگایا گیا ہے. برطانوی جریدے کے مطابق یورپی تاجروں نے کہا کہ اسٹیٹ ٹریڈنگ ایجنسی ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ٹینڈر میں پیش کی گئی بولیوں پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور تاحال کسی خریداری کی اطلاع نہیں ملی.(جاری ہے) گزشتہ ماہ پاکستان نے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی تاکہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھا جا سکے کیوں کہ خوردہ چینی کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دئیے ہیںسپریم کورٹ نے عمران خان کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دیا ہے. چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے...
      سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ملک کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جو پاکستان کا روشن مستقبل ہیں ،حکومت بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی ہے اور اسے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں شامل کر دیا گیا ہے تاکہ نوجوانوں کی ترقی اور انہیں آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ عالمی یوم نوجوانان کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ موجودہ دور میں نوجوانوں کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے یہ زمانہ درست اور غلط سچ اور جھوٹ، معلومات اور گمراہ کن بیانیے کی پہچان کا دور ہے ،ایسے حالات میں نوجوانوں...
    لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
    علاقہ چھوڑنے سے انکار، باجوڑ اور خیبرمیں فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ضلع باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا جس کے بعد باجوڑ اور خیبر میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے تاہم فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 2 علاقوں میں تقریبا 300 دہشتگرد موجود ہیں جب کہ خیبراور باجوڑ میں موجود دہشتگردوں میں 80...
    —فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ اور خیبر میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق باجوڑ میں شدت پسندوں کےساتھ ہونے والا جرگہ ناکام ہوگیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قبائلی عمائدین کے جرگے نے فتنہ الخوارج سے علاقہ چھوڑنے سمیت 3 مطالبات کیے تھے۔ فتنہ الخوارج نےعلاقہ چھوڑنے سےانکار کردیا ہے۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کو وارننگ جنرل عاصم منیر خفیہ ملاقات خواجہ آصف عمران خان کا گھر نیلام فیلڈ مارشل وی ٹاک وی نیوز
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔ خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی جو مشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی، حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا،  مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔  وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان  خواجہ آصف  نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف  کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، مریم نواز شریف چیف منسٹر بعد میں پہلے میری بیٹی ہیں، نواز شریف میرا لیڈر، میرا قائد ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی جو مشاورت مری میں ہوئی ہے وہ ضمنی انتخابات سے متعلق تھی، پنجاب کی جو سیٹیں خالی ہوئی ہیں اس سے متعلق بات چیت ہوئی، حتمی فیصلہ نواز شریف کا ہوگا،  مسلم لیگ ن میں فیصلوں کے تمام اختیارات نواز شریف کے پاس ہیں۔خواجہ آصف  نے کہا کہ مجھے دوسرے تیسرے دن پتا چلا کہ اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر ریونیو کو کسی ہاؤسنگ سوسائٹی کی شکایت پر گرفتار کیا گیا ہے، اے ڈی سی آر سے متعلق اینٹی کرپشن والے تحقیقات...
    مریم نواز وزیراعلیٰ بعد میں ہے پہلے میری بیٹی ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف کی استعفیٰ دینے کی خبروں کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بیورو کریسی کا پچھلے 78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا ، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کسی نے سوچا ہے کہ ان کے پاس کتنے پلاٹ ہیں؟۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ بیوروکریسی کو تمام قوانین اورقواعد کا پابند ہونا چاہیے جوبحیثیت پارلیمنٹیرینز مجھ پرلاگو ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کا پچھلے78 سال میں کوئی احتساب نہیں ہوا، کیا آج تک کسی بیوروکریٹ کا احتساب ہوا ہے؟ کسی نے سوچا ہے کہ ان...
    اجلاس سے خطاب میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور باقی سندھ میں ڈاکو راج، منشیات فروشوں اور سسٹم کا راج ہے، پھر ان سب کو حکومتی پارٹی میں شامل بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، مراد علی شاہ کی سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی، اسلام آباد میں پچاس مساجد مدارس کو شہید کرنے کا فیصلہ اور...
    تمغہ ء امتیاز  12 اگست 2025 ء عالمی یوم نوجوانان کے لیے جو theme یعنی مرکزی خیال اقوام متحدہ کی جانب سے دیا گیا ہے وہ ،،Local Youth Action for The SDGs and Beyond ،، ہے، یعنی ’مقامی نو جوانان پائیدا تعمیر و ترقی کے اہداف حاصل کرنے کے لئے عملی طور پر محترک ہوں‘ اور اِن اہداف سے آگے کے لیے بھی،اقوام متحدہ نے دنیا کے تمام ممالک خصوصاًدنیا کے پسماند ہ اور ترقی پذیر ملکوں کے معاشی ، معاشرتی ، اقتصادی اور سیاسی استحکام کے لیے 17 اہداف مقرر کئے ہیں جو انگریزی میں17Sustainable Development Goals کہلاتے ہیں نمبر1 ۔NoPoverty غربت کا خاتمہ نمبر2 Zero Hunger بھوک کاخاتمہ نمبر3 ۔Good Health and well Being اچھی صحت اور بہتری نمبر4...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سےغزہ پر قبضہ کرنے کے فیصلے سے اس تنازع میں ایک اور ہولناک دور شروع ہونے کا خدشہ ہے جس کے ممکنہ سنگین نتائج اسرائیل اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں تک ہی محدود نہیں رہیں گے۔یورپ کے لیے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل میروسلاوو جینکا نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے اس فیصلے پر عملدرآمد کیا تو غزہ میں نئی تباہی برپا ہو گی جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ میں محسوس کیے جائیں گے۔ غزہ پر مکمل قبضے کا یہ منصوبہ مزید بڑے پیمانے پر نقل...
    نومنتخب ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر نے کہا کہ نوجوان ملت کا قیمتی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں، ہم انہیں فکری و روحانی تربیت دے کر دورِ حاضر کے چیلنجز سے نمٹنے کے قابل بنائیں گے، ہماری منزل ایک ایسے پاکستان کا قیام ہے جو بانیانِ پاکستان کے خوابوں اور علامہ اقبال کے افکار کا عملی نمونہ ہو، جہاں عدل، مساوات، رواداری اور اخوت کا بول بالا ہو۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی و صوبائی انتخابات برائے سیشن 2025/26 الیکشن کمیشن بورڈ کے اراکین ڈاکٹر ظفر اقبال نوری، ڈاکٹر حمزہ مصطفائی، محمد حسنین مصطفائی کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔ انتخابی اجلاس میں ملک بھر بشمول ریاست آزاد جموں کشمیر سے اراکین نے بھرپور شرکت...
    عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان  نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمتوں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ڈیٹا مانگا تھا، ایف بی آر نے چینی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیوں نہیں کیا۔ ممبر ایف بی آر  نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا معاملہ ایف بی آر سے متعلقہ نہیں ہے۔ ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ  نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ پر ٹیکسز اور ٹیرف ایف بی آر دیکھ رہا ہے، چینی کی امپورٹ پر...
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...