2025-11-27@22:38:50 GMT
تلاش کی گنتی: 43943
«دوسرے روز بھی»:
(نئی خبر)
امام خمینی ہسپتال میں گفتگو کے دوران جعفر مندوخیل نے کہا کہ ایران کے تعاون سے فراہم کی گئیں چھ ڈائیلاسز مشینوں سے مریضوں کیلئے مزید آسانیاں پیدا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے کوئٹہ میں تعینات ایرانی قونصل جنرل محمد کریمی تودشکی کے ہمراہ ہزارہ ٹاؤن میں واقع دارالشفاء امام خمینی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع سے مریض اپنے علاج کیلئے کوئٹہ کا رخ کرتے ہیں، جو کوئٹہ شہر کے تمام سرکاری ہسپتالوں پر بھاری بوجھ بھی ہے۔ بدقسمتی سے پچاس سال گزرنے کے باوجود ہم کوئٹہ شہر میں کوئی بڑا جدید ہسپتال نہیں بنا سکے۔ آج بھی مریضوں کی ایک بڑی تعداد...
کراچی (نیوزڈیسک) ابھرتے اداکار احمد رفیق اور ابھرتی ہوئی ماڈل قرۃالعین آزاد نے خاموشی سے نکاح کرکے سب کو حیران کردیا۔ احمد رفیق کے ڈرامے ’میری بہوئیں‘ کے کردار کو کافی پسند کیا جا رہا ہے جب کہ اس سے قبل ’نقاب‘ میں بھی ان کے کردار کو سراہا گیا تھا۔ علاوہ ازیں احمد رفیق کے دوسرے کرداروں کو بھی پسند کیا گیا جب کہ ان سے نکاح کے بندھن میں بندھنے والی قرت العین آزاد بھی متعدد منصوبوں میں کام کر چکی ہیں۔ قرۃالعین آزاد گلوکار حسن رحیم کے گانے کی ویڈیو سمیت مختلف فیشن شوز میں بھی جلوہ گر ہو چکی ہیں۔ دونوں نے نکاح سے قبل کبھی ایک دوسرے سے تعلقات کا اشارہ نہیں دیا...
ڈھاکہ (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں بدعنوانی کے حکام نے معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ کے بینک لاکرز سے تقریباً 10 کلوگرام سونا ضبط کر لیا، جس کی قیمت تقریباً 13 لاکھ امریکی ڈالر بتائی گئی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نیشنل بورڈ آف ریونیو کے سینٹرل انٹیلی جنس سیل (سی آئی سی) کے حکام نے کہا کہ یہ دریافت ستمبر میں ضبط کیے گئے لاکرز کھولنے کے دوران ہوئی۔ سی آئی سی کے ایک سینئر اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ہم نے لاکرز کھولے، جہاں سے سابق وزیرِاعظم کی ملکیت تقریباً 9.7 کلوگرام سونا ملا، جس میں سونے...
4 بڑے سیلابوں میں تقریباً 4700 افراد جان کی بازی ہار چکے ،جو کسی بھی جنگ سے زیادہ انسانی نقصان ہے،سینیٹر مصدق ملک
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے سیلابوں کے باعث پاکستان کو ہر سال تقریباً 9.5 فیصد جی ڈی پی کے براہِ راست اور بالواسطہ نقصانات برداشت کرنا پڑتے ہیں،گلیشیئر پگھلاؤ کے نتیجے میں بارشوں کے پیٹرن، دریاؤں کے بہاؤ اور نہری نظام میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں جو مستقبل میں غذائی تحفظ کے لئے ایک بڑا چیلنج ثابت ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بزنس کونسل کے زیرِ اہتمام منعقدہ پینل مباحثے”کلائمیٹ ریزیلینس تاخیر کی قیمت کون چکائے گا؟“ میں شرکت کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا۔مکالمے میں مختلف سٹیک ہولڈرز نے موسمیاتی تغیرات کے باعث بڑھتے ہوئے انسانی، معاشی اور...
اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا اور ان کی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔ واضح رہے کہ عمر ایوب کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمر ایوب کے خلاف 4 اکتوبر احتجاج کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو کیس میں اشتہاری قرار دے دیا۔ اے ٹی سی نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی...
امریکی حملے کے خوف نے عالمی ایئرلائنز کو وینزویلا کے لیے پروازیں معطل کرنے پر مجبور کردیا ہے، کئی ممالک نے وینزویلا کے لیے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں، جس سے متعدد مسافر وہاں پھنس گئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے ایئرلائنز کو وینزویلا کے اوپر پروازوں سے گریز کرنے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انتظامیہ کے مطابق وینزویلا اور اس کے اطراف فوجی سرگرمیوں میں اضافہ اور سیکیورٹی کی خراب صورتحال کی وجہ سے فضائی آپریشن خطرات سے دوچار ہوسکتا ہے۔ پروازوں کی معطلی کے باعث کاراکاس میں غیر ملکی مسافر مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ وینزویلا کی حکومت نے ایئرلائنز کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں ایک ایسا چھوٹا مگر اہم اپڈیٹ متعارف کرایا ہے جو صارفین کے تجربے کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔کمپنی کے مطابق اب چیٹ جی پی ٹی کے ویب ورژن اور موبائل ایپلیکیشنز میں وائس موڈ کا استعمال کسی بھی چیٹ کے اندر براہِ راست ممکن ہوگا، جو پہلے الگ انٹرفیس کے تحت دستیاب تھا۔ اس تبدیلی کے بعد صارفین ٹیکسٹ فیلڈ میں موجود ویو فارم آئیکون پر کلک کر کے فوری طور پر وائس چیٹ شروع کر سکتے ہیں اور اسی دوران چیٹ کی ٹرانسکرپٹ بھی باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔اوپن اے آئی نے وضاحت کی ہے کہ اس نئے فیچر سے گفتگو کا سلسلہ متاثر نہیں ہوگا اور...
برطانیہ کی حکومت نے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کا اعلان کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں کم از کم اجرت میں ملازمین کی عمر کی حساب سے اضافہ کردیا۔ جس کے تحت 16 اور 17 سال کے ورکرز کی اجرت میں 6 فیصد جب کہ 18 سے 20 برس کے عمر کے ملازمین کی اجرت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈز فی گھنٹہ مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4.1 فیصد تک بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔ تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کرنے والے نوعمر ملازمین کی اجرت میں بھی 8 پاؤنڈز فی گھنٹہ...
تصویر سوشل میڈیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی۔ مناما میں قصر القضیبیہ پہنچنے پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنرپیش کیا گیا۔ وزیراعظم نے پرتپاک استقبال پر شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے میں بحرین کی قیادت کو سراہا۔انھوں نے بحرین کو یواین سلامتی کونسل کی 2 سالہ مدت کیلئے غیر مستقل رکنیت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں اقتصادی تعاون پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستان اور بحرین کے درمیان تجارت کو 3 سال میں ایک ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ہدف کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ کے شمالی علاقے میں واقع ایک کثیرالمنزلہ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 13 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں ایک فائر فائٹر بھی شامل ہے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی ایک بڑے رہائشی کمپلیکس میں لگی، جسے فائر ڈیپارٹمنٹ نے چوتھے درجے کی آگ قرار دیا، یہ ہانگ کانگ میں شدید ترین سطح کی آگوں میں شمار ہوتی ہے، جنہیں بجھانے کے لیے وسیع وسائل اور طویل وقت درکار ہوتا ہے، آگ پر قابو پانے کی کوششیں کئی گھنٹوں سے جاری ہیں، جبکہ فائر بریگیڈ کے کچھ اہلکار بھی کارروائی کے دوران زخمی ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ متعدد افراد اب بھی...
اداکارہ قدسیہ علی نے انکشاف کیا ہے کہ آج بھی پاکستان میں اداکاراؤں کو شادی کے معاملے میں سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا اور پاکستانی مرد اداکاراؤں سے شادی نہیں کرتے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہمدان عینا کو نئے کپڑے لے دو‘ ڈراما سیریل میں ثنا جاوید کی وارڈروب چوائس صارفین کو گراں گزر گئی مزاحیہ شو مزاق رات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آزاد اور خود مختار خواتین کو معاشرہ اب بھی جس نظر سے دیکھتا ہے وہ نہایت تکلیف دہ ہے۔ قدسیہ علی جنہوں نے ڈرامہ اولاد میں ایک خصوصی بچے کا کردار ادا کر کے شہرت حاصل کی، کا کہنا تھا کہ اس شعبے میں کام کرنے والی خواتین کے بارے میں لوگوں کے رویے...
لندن(ویب ڈیسک) برطانیہ کی حکومت نے بالآخر عوام کے دیرینہ مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے کم از کم اجرت میں اضافہ کا اعلان کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی حکومت نے ملک میں کم از کم اجرت میں ملازمین کی عمر کی حساب سے اضافہ کردیا۔جس کے تحت 16 اور 17 سال کے ورکرز کی اجرت میں 6 فیصد جب کہ 18 سے 20 برس کے عمر کے ملازمین کی اجرت 8.5 فیصد اضافے کے ساتھ 10.85 پاؤنڈز فی گھنٹہ مقرر ہوئی ہے۔ اسی طرح 21 سال یا اس سے زائد عمر کے ورکرز کے لیے کم از کم اجرت 4.1 فیصد تک بڑھا کر 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہو جائے گی۔تربیت حاصل کرنے یا اپرنٹس کرنے...
راولپنڈی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان کا باقاعدہ نفاذ اور آغاز کردیا گیا جب کہ 4 دن میں ٹریفک رولز کی مختلف خلاف ورزیوں پر6 سو چالان کیئے جا چکے۔ تفصیلات کے مطابق سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں ای چالاننگ کے حوالے سے ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی ریجن رانا وہاب نے ایس پی سیف سٹی رضا اللّٰہ شاہ اور ڈی ایس پی سیف سٹی کاشف ریاض کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔ ایس ایس پی سیف سٹی راولپنڈی ریجن رانا وہاب کا کہناتھاکہ سیف سٹی کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سیکورٹی سرویلینس کے ساتھ ساتھ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر اسمارٹ کیمروں کے زریعے ای چالان سسٹم سے بھی منسلک...
رحیم یار خان (نیوز ڈیسک) جنوبی پنجاب کے صحرا چولستان میں اونٹوں میں فلو اور بخار کی ایک تیزی سے پھیلنے والی بیماری سامنے آنے کے بعد حکام نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ لائیوسٹاک پنجاب کے مطابق اب تک بیماری سے 10 اونٹ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد اونٹوں میں فلو جیسی علامات کی تصدیق ہوئی ہے۔ یہ واقعات رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد اور کوٹ سبزل کے چولستانی علاقوں میں رپورٹ ہوئے، جہاں مقامی چرواہوں نے اچانک بیماری پھیلنے کی شکایت کی۔ ان کے مطابق اونٹ پہلے زکام کا شکار ہوتے ہیں، پھر تیز بخار کے بعد بے ہوش ہو جاتے ہیں اور چند گھنٹوں میں موت واقع ہو...
بنگلادیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے منجمد بینک لاکرز سے 10 کلو گرام سونا ضبط کیا گیا جس کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر بتائی جارہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم کے انسانیت کے خلاف جرائم، کرپشن اور حکومتی عہدے کے ناجائز استعمال پر سخت تحقیقات شروع کر رکھی ہے۔ شیخ حسینہ کے بھارت فرار ہونے کے بعد سے ملک میں فوج کی حمایت سے قائم ہونے والی عبوری حکومت نے ان کی جائیدادوں، بینک اکاؤنٹس اور مالی اثاثوں کی جانچ شروع کی تھی۔ رواں برس 10 ستمبر کو نیشنل بورڈ آف ریونیو کی خفیہ انٹیلی جنس شاخ نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کا پوبالی بینک کا لاکر نمبر (locker number 128) منجمد کردیا تھا۔ اسی اثنا...
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
چین معماروں نے ایک بار پھر برق رفتاری سے تعمیرات کا منفرد کارنامہ انجام دیتے ہوئے صرف 29 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں 11 منزلہ عمارت کھڑی کردی۔ چانگشا شہر میں بروڈ گروپ کی جانب سے مکمل کیا جانے والا یہ منصوبہ انتہائی دقیق ماڈیولر تعمیراتی نظام کا حصہ ہے جس کے تحت فیکٹری میں تیار شدہ اسٹیل یونٹس موقع پر پہنچتے ہی جوڑ دیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چین نے تاریخی عمارت کو بخوبی دوسری جگہ منتقل کردیا، ماہرین کا اب تک کا سب سے بڑا کارنامہ عمارت کو پری فیبریکیٹڈ اسٹیل ماڈیولز کے ذریعے کھڑا کیا گیا جن میں پانی، بجلی اور دیگر ضروری تنصیبات پہلے سے موجود تھیں۔ یہ یونٹس فیکٹری سے مکمل حالت میں تیار...
کراچی:(نیوزڈیسک)مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 48ملین ڈالر فنڈ کی منظوری، بنگلہ دیش سے پاکستان کو 1لاکھ ٹن چاول کا برآمدی آرڈر موصول ہونے اور چین کو پاکستانی نمک کی برآمدات 26فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو 44ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ برآمدکنندگان پر عائد 2.5فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کیے جانے سے ملکی برآمدات متوقع طور پر بڑھنے، ریکوڈک منصوبے میں متوقع سرمایہ کاری کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی کا...
کراچی: مختلف عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لیے 48ملین ڈالر فنڈ کی منظوری، بنگلہ دیش سے پاکستان کو 1لاکھ ٹن چاول کا برآمدی آرڈر موصول ہونے اور چین کو پاکستانی نمک کی برآمدات 26فیصد بڑھنے جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو 44ویں دن بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔ برآمدکنندگان پر عائد 2.5فیصد ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ سرچارج ختم کیے جانے سے ملکی برآمدات متوقع طور پر بڑھنے، ریکوڈک منصوبے میں متوقع سرمایہ کاری کی خبروں سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر...
امریکی صدر ٹرمپ کی خواہش اور درخواست پر ایک بار پھر مقبول ہالی ووڈ فرنچائز نے کام شروع کردیا، جیکی چن بھی کافی عرصے کے بعد دوبارہ ایکشن میں نظر آئیں گے۔ خبر رساں ادارے Semafor کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ذاتی طور پر اسٹوڈیو سے رابطہ کرکے فلم کا نیا سیکوئل بنانے کی درخواست کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیکی چان اور کرس دونوں کی مشہور جوڑی اس فلم میں نظر آئے گی۔ NEW: Rush Hour 4 is now reportedly in the works after President Trump personally requested that the studio revive the franchise, according to Semafor. Jackie Chan and Chris Tucker will reportedly be returning. "The president is offering some creative input on potential… pic.twitter.com/9S1sYzO9xS...
آج نوازشریف کہتے ہیں کہ شہبازشریف اورمریم نوازلوگوں کی خدمت کرنے میں مجھ سے آگے نکل گئےہیں، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نعرے اور عملی اقدامات میں فرق جان گئے، اب کوئی بہکاوے میں نہیں آئے گا۔لاہور میں نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ اللہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سےنوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی، شاندارکامیابی پرتمام عہدےداروں،کارکنوں کومبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے توپوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھاتھا، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نےبہادری سےمقابلہ کیا اور کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ان کا کہنا تھاکہ گزشتہ دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، لوگوں کو اصل...
سٹی 42: ایف بی ار دفاتر ہفتے کو بھی کھلے رہیں گے ۔ تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ہفتہ کو کھولے جائیں گے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دفاتر 29 نومبر بروز ہفتہ کھلے رہیں گے۔29 نومبر کو تمام سٹاف ڈیوٹی پر مامور رہے گا ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے پانچویں نمبر پرآگیا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے تمام فیلڈ فارمشنز کی ہفتہ کی تعطیل ختم کرکے تمام دفاتر معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔ جس کا باضابطہ طور پر سرکلر جاری کر دیا گیا ایف بی آر کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر کے ماتحت تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز ہفتہ کے روز کھلیں گے۔ ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے ایف بی آر نے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ 29...
چین نے واضح کیا ہے کہ وہ تائیوان میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو کچل دے گا، کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے پاس مضبوط ارادہ اور بھرپور صلاحیت موجود ہے۔ جاپان کی جانب سے تائیوان کے قریب میزائل تعینات کرنے کے اعلان کے بعد چین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تائیوان کے قریب جاپانی میزائل یونٹ کی تنصیب پر چین کو شدید ردعمل، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی چین کے تائیوان افیئرز آفس کے ترجمان پینگ چِنگ این نے پریس کانفرنس میں کہا کہ قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے چین کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایل ای ڈی لائٹس نے پچھلی دہائی میں وہ انقلاب برپا کیا ہے جس نے نہ صرف روشنی کے معیار کو بہتر بنایا بلکہ بجلی کے استعمال کے انداز کو بھی بدل کر رکھ دیا ہے۔گھروں میں روایتی بلب اور ٹیوب لائٹس برسوں سے استعمال ہوتے رہے ہیں، مگر وہ بجلی کی اس قدر کھپت کرتے ہیں کہ مہینوں کے بل میں نمایاں اضافہ معمول بن جاتا ہے۔ اس کے برعکس ایل ای ڈی بلب جدید تکنیک، کم حرارت پیدا کرنے والے نظام اور بجلی کی انتہائی کم کھپت کے باعث تیزی سے ہر گھر کا لازمی حصہ بنتے جارہے ہیں۔ان ایل ای ڈی بلبز کی شہرت صرف اس وجہ سے نہیں کہ یہ زیادہ روشن ہوتے ہیں،...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی نے مسلم لیگ ن کو بڑی فتح سے نوازا ہے.آپ لوگوں نےبہت اچھی انتخابی مہم چلائی،ہر امیدوار نے اپنے اپنے حلقے میں بہت محنت کی۔نومنتخب اراکین اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میانوالی سے بھی مسلم لیگ ن نے فتح حاصل کی،جس دن میانوالی گرین بس لانچ کرنے گئی اس دن پتا چل گیا تھا میانوالی میں تبدیلی آگئی ہے۔ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی،پچھلے دور میں بھی ہم تمام ضمنی الیکشن جیتے تھے،ڈسکہ میں دھند آگئی تھی اور پریذائیڈنگ عملہ غائب ہوگیا ،عوام نے نفرت کی سیاست کو مسترد کردیا۔عوام نے ایک بار پھر خدمت کو ووٹ دیا ہے،مشکلات کے باوجود...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حالیہ انتخابات میں عوام نے ثابت کیا ہے کہ ملک کی ترقی اس بات میں ہے کہ حکمران عوامی خدمت کے ایجنڈے پر کامکریں، نہ کہ نفرت، الزام اور جھوٹ کو سیاست کا محور بنائیں، عوام نے انتشار، بدتمیزی اور الزام تراشی کی سیاست کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان صرف اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے اس سے بھی بڑے مجرم ہیں، نواز شریف اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حالیہ کامیابیاں اللہ کے فضل اور عوام کے اعتماد کا نتیجہ ہیں اور پوری جماعت اس فتح پر شکر گزار ہے۔ ان کا کہنا تھا...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فوٹو: اسکرین گریب وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے، دھاندلی ہوتی ہے تو پوری دنیا دیکھتی ہے، ڈسکہ میں آپ نے دیکھا تھا۔نومنتخب ارکانِ اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے مسلم لیگ ن کو اتنی بڑی فتح سے نوازا، تمام حلقوں میں کارکنوں نے سخت محنت کی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا کہ شاندار کامیابی پر تمام عہدے داروں اور کارکنوں کو مبارک باد دیتی ہوں، جتنی بھی مشکلات آئیں مسلم لیگ ن نے بہادری سے مقابلہ کیا۔ ن لیگ کے جانے کے بعد بہت تباہی ہوئی، ملک کا ستیاناس کر دیا: نواز شریفنواز شریف نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں کامیابی...
راولپنڈی: (نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ قومی سلامتی اولین ترجیح ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا جہاں شرکاء کو پاکستان کی علاقائی اور اندرونی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے وفد نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ملاقات کی، فیلڈ مارشل نے شرکاء کو خطے کی صورتحال، سرحد پار دہشتگردی اور ہائبرڈ خطرات کے حوالے سے بتایا، خطے کی بدلتی صورتحال اور جیو پولیٹیکل چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے ضمنی الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے امیدواروں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ نفرت، جھوٹ، گالی گلوچ، منافقت، بدتمیزی، بدتہذہبی، دنگا فساد، فتنے کو بری طرح شکست ہوئی۔ہم نے عوامی خدمت کا ریکارڈ قائم کیا، پاکستان کو اخلاقی، معاشرتی دیوالیہ پن سے بچایا ہے،الیکشن کا بائیکاٹ کرنے والے خود الیکشن میں حصہ لے کر ہار گئے۔ بانی پی ٹی آئی اکیلا مجرم نہیں، اس کو لانے والے بھی برابر کے شریک ہیں۔صدرمسلم لیگ ن نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں ایک بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا، ملک میں صرف تباہی آئی، بدتہذیبی کا کلچر عام کیا گیا، خارجہ امور...
جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا.جس میں انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری اعلامیے کے مطابق تقریب میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اُن کی 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین کیاگیا. تقریب میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سینیئر افسران نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے فرائض احسن انداز میں ادا کرنے پر اظہارِ تشکر اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئےکہا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں مضبوط دفاع قومی سلامتی کا بنیادی ستون ہے.قوم کا دفاع ناقابلِ تسخیر، افواج پاکستان...
کرپشن اسکینڈل، این سی سی آئی اے کے ملوث افسران کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاونٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا...
ترقی کی چابی صرف ن لیگ کے پاس ہے ،سازشیں کرنے والے تاریخ کی کتاب میں بند ہو گئے، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ تین دفعہ سازش کر کے نوازشریف کو نکالا گیا، ہر دور میں کہا گیا نوازشریف کا دور ختم ہوگیا، نوازشریف 40 سال میں پہلا لیڈر ہے جو آج بھی تاریخ رقم کر رہا ہے، 40 سال سے نوازشریف کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہوگئے،ہمیں موروثی سیاست کا طعنہ دینے والوں کے اہل خانہ الیکشن میں کھڑے تھے، گزشتہ دورحکومت میں سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا گیا، ہمیں وراثت میں بدتمیزی، انتقام لینا نہیں سکھایا گیا، ہمیں وراثت...
اٹلی میں ایک شخص اپنی مردہ ماں کا حلیہ اپنا کر اس کی پنشن وصول کرنے کے الزام میں تفتیش کے دائرے میں آ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی نوسر باز نے دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا دیا گارجین کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اس شخص نے نہ صرف وِگ، میک اَپ اور زیورات پہن کر اپنی ماں جیسی شکل بنائی بلکہ اس کی سنہ 2022 میں ہونے والی موت بھی پوشیدہ رکھی۔ یہ واقعہ شمالی اٹلی کے شہر مانٹوا کے قریب علاقے بورگو ورجیلیو میں سامنے آیا جہاں مذکورہ شخص نے اپنی ماں کی موت کی اطلاع دینے کے بجائے مبینہ طور پر اس کی لاش گھر میں چھپا رکھی تھی اور...
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کی جانب سے الیکشن کے بائیکاٹ کا کہا گیا، یہ کیسا بائیکاٹ تھا جس میں عمر ایوب کی بیگم الیکشن لڑرہی تھی۔ نومنتخب ارکان اسمبلی سے خطاب میں انہوں ںے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں صرف تباہی آئی، بدتمیزی کا کلچر عام کیا گیا اور ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا، پی ٹی آئی اپنے دور میں مہنگائی بڑھا کر 39 فیصد پر لے آئی جب کہ ہمارے دور میں مہنگائی صرف تین فیصد پر تھی، اگر ترقی کا سفر جاری رہتا تو پاکستان کا دنیا میں آج ایک مقام ہوتا اور آئی ایم...
جنوبی کوریا کے ایک دفاعی تجزیہ کار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا آئندہ برسوں میں جوہری صلاحیت میں تیزی سے اضافہ کرتے ہوئے 2040 تک اپنے ایٹمی ہتھیاروں کی تعداد 400 سے زیادہ کر سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:روس، چین اور شمالی کوریا کی مذمت پر مشتمل جی 7 اجلاس کا اعلامیہ جاری کوریئن انسٹی ٹیوٹ فار ڈیفینس اینالسز (KIDA) کے نیوکلیئر سیکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے سربراہ لی سانگ کیو کے مطابق فی الحال شمالی کوریا کے پاس 150 تک جوہری ہتھیار موجود ہیں، جن میں 115 سے 131 یورینیم پر مبنی وارہیڈز اور 15 سے 19 پلوٹونیم بم شامل ہیں۔ یہ تعداد غیر ملکی اداروں کے اندازوں سے دو سے تین گنا زیادہ ہے، جو شمالی...
بانی پی ٹی آئی اکیلے نہیں،ان کو لانے والے بھی مجرم ہیں، نوازشریف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)صدر مسلم لیگ (ن)نواز شریف نے لاہور میں ن لیگ کے نومنتخب اراکین اسمبلی سے ملاقات کی، جس میں ضمنی انتخابات کے نتائج، معاشی صورتحال اور حکومتی کارکردگی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ نواز شریف نے اراکین کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ضمنی الیکشن میں عوام نے کارکردگی کی بنیاد پر ن لیگ کو واضح کامیابی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے نفرت، جھوٹ اور فساد کے بیانیے کو شکست دی ہے۔انہوں نے دعوی کیا کہ ن لیگ دور میں...
اپنی شادی میں دلہن کو گدھا بطور تحفہ دینے کی وجہ سے مشہور ہونے والے یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’اب ہم جیسوں کا کیا بنے گا‘، معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ اے آئی سے خوفزدہ اذلان شاہ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری میں اس فیصلے سے متعلق بتایا۔ انہوں نے لکھا کہ ایک اہم بات ہے جو وہ خود اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ ایک عوامی شخصیت ہونے کے ناطے وہ چاہتے ہیں کہ لوگ یہ خبر ان ہی کی زبانی سنیں۔ مزید پڑھیے: یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ...
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین نے تائیوان کے معاملے میں مداخلت کرنے والی غیر ملکی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے سخت پیغام دے دیا۔ چینی ترجمان برائے تائیوان افیئرز نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں جو بھی مداخلت کرے گا ہم کچل دیں گے، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ترجمان کے مطابق جاپان کا تائیوان کے قریب میزائل نصب کرنا انتہائی خطرناک ہے، یہ جان بوجھ کر خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش ہے، چینی ترجمان پینگ قینگن نے ایک معمول کی پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمارا عزم مضبوط ہے، ہمارا عزم پختہ ہے اور ہمارے پاس اپنے قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا دفاع کرنے کی بھرپور...
شکرگڑھ کے گاؤں سنیاری میں داخل ہونے والا نایاب جنگلی سامبر طبی معائنے کے بعد دوبارہ قدرتی ماحول میں چھوڑ دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:کہوٹہ: ہرن اسمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار شہریوں نے سرحد پار سے بھٹک کر آنے والے اس جانور کو محفوظ طریقے سے پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا، جس کے بعد رینجرز اور وائلڈ لائف حکام نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسے تغل پور جنگل میں آزاد کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سامبر بھارت کی طرف سے سرحد عبور کرکے سنیاری کے علاقے میں داخل ہوا تھا، جہاں مقامی افراد نے اسے محفوظ رکھا اور متعلقہ اداروں کو اطلاع دی۔ سامبر کی بحفاظت رہائی کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے۔ ...
فوٹو: جنگ کراچی میں کارونجھر پہاڑ کی کٹائی کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلاء کے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، وکلاء کا وفد کمشنر ہاؤس سے واپس روانہ ہوگیا۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر نواز وڑائچ کی سربراہی میں وفد نے صوبائی وزیر ناصر شاہ سے ملاقات کی اور چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔ کراچی، وکلا کی وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب ریلی، پولیس سے جھڑپوزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب بڑھنے پر پولیس نے وکلا کو روکنے کی کوشش کی، پولیس سے جھڑپ اور دھکم پیل کے دوران کئی وکلا کنٹینر پر چڑھ گئے۔ ناصر شاہ نے وکلاء سے کہا کہ آپ کی اور ہماری جہدوجہد مشترکہ ہے، کینال اور پانی ہمارا بھی ایشو ہے، یہ بھی حقیقت ہے...
---فائل فوٹو ایس ایس پی سیف سٹی پروجیکٹ راولپنڈی رانا عبدالوہاب کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبے کے ذریعے ای چالاننگ شروع کر دی ہے، سیف سٹی میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بھی شامل ہے، راولپنڈی میں 600 کے قریب ای چالان جاری ہو چکے ہیں۔ایس ایس پی سیف سٹی پروجیکٹ رانا عبدالوہاب نے راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع راولپنڈی میں 2100 کیمرے نصب کیے گئے ہیں، سیف سٹی کے ذریعے کرائم ڈیٹیکشن اور ٹریفک ریگولیٹ ہو رہا ہے، اسموگ کنٹرول کے لیے بھی سیف سٹی کیمرے استعمال ہو رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چار تحصیلوں میں ایئرکوالٹی انڈیکس کے ڈیوائسز بھی لگائے ہیں، سیف سٹی کیمرے 359 مقامات پر نصب کیے گئے ہیں، سیف سٹی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیرونِ ملک مقیم پی ٹی آئی رہنماؤں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پہلے ملک کو لوٹ کر بھاگ گئے اور اب باہر بیٹھ کر پاکستانیوں سے پیسے بٹور کر پرتعیش زندگی گزار رہے ہیں۔ اگر واقعی ہمت رکھتے ہیں تو پاکستان واپس آکر اپنی سیاسی جنگ لڑیـں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرونِ ملک موجود یہ افراد یورپ میں جی ایس پی پلس اسٹیٹس کے خلاف مہم چلا کر کھلی غداری کا ارتکاب کر رہے ہیں۔ پاکستان کی لڑائیاں پاکستان کی زمین پر لڑنی چاہییں۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو شہید اور نواز شریف نے بھی سیاست...
اسلام ٹائمز: بلتستان کی یخ بستہ فضاؤں میں المیثم ٹرسٹ کی یہ مسلسل جدوجہد اس عملی عزم کا ثبوت ہے کہ دنیا میں اصل حرارت آگ یا دھوپ سے نہیں، انسان کے جذبۂ خدمت سے پیدا ہوتی ہے۔ یہ ادارہ اس خاموش حقیقت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے کہ اگر نیت سچی ہو اور قدم اخلاص سے اٹھیں تو ایک چھوٹی سی کاوش بھی کئی گھروں میں راحت، محبت، امید اور عزت کی روشنی بن کر پھیل جاتی ہے۔ ضرورت بس اتنی ہے کہ ہم میں سے ہر فرد اس سفرِ خیر کا حصہ بنے، تاکہ سردیاں چاہے جتنی سخت ہوں، انسانیت کا دامن ہمیشہ گرم رہے۔ تحریر: آغا زمانی بلتستان کی برف پوش وادیوں میں جہاں سرد ہوائیں...
پنجاب حکومت نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے نافذ کرتے ہوئے نیا آرڈیننس جاری کر دیا ہے، جس کے تحت مختلف خلاف ورزیوں پر اب 2 ہزار روپے سے 20 ہزار روپے تک جرمانے ہوں گے۔ نئے قانون کے مطابق تیز رفتاری کی صورت میں موٹرسائیکل سوار کو 2 ہزار جبکہ کارڈرائیور کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، تھری ویلر کو 3 ہزار اور کار کو 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، جبکہ 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر 10 ہزار اور 2000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 15 ہزار روپے کا جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اوور لوڈنگ کی صورت میں تھری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایکس (ٹوئٹر) نے نیا فیچر متعارف کرواتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اگر کوئی صارف پلیٹ فارم کو وی پی این یا پراکسی کے ذریعے استعمال کر رہا ہے تو اب یہ بات دیگر صارفین کو بھی نظر آئے گی۔کمپنی کے مطابق اس تبدیلی کا بنیادی مقصد جعلی اکاؤنٹس، غلط معلومات اور شناخت چھپانے کے رجحان پر قابو پانا ہے، تاکہ یہ دیکھا جا سکے کہ کوئی صارف جس ملک یا ریجن سے ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے، وہ حقیقت سے مختلف تو نہیں۔یہ فیچر 21 نومبر سے مرحلہ وار شروع ہوا تھا اور اب عالمی سطح پر تمام صارفین تک پہنچ چکا ہے۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نِکیتا بیئر کے مطابق صارفین کے پروفائل پر...
کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں 14 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، پولیس کے اقدام سے اس میں بتدریج کمی آرہی ہے، کراچی میں جدید کیمروں کی تنصیب کا عمل جاری یے، کیمروں سے جرائم کم کرنے میں مدد ملے گی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے تحت نارتھ ناظم آباد پولیس اسٹیشن میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کے افتتاح کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی۔ پولیس نے تحت شارع نورجہاں اور نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں مزید سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ میں نے کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل...
اسلام آباد: این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 4 ملزمان نے...
پاکستان کی 12 سالہ فاطمہ نسیم ملک کے لیے سب سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ تفصیلات کے مطابق گنیز ورلڈ ریکارڈ نےکراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی کی طالبہ کا آٹھواں عالمی ریکارڈ بھی منظور کر لیا اور تصدیقی ایمیل جاری کرکے اسے ورلڈ ریکارڈ ویب سائٹ پر اپڈیٹ کردیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے عالمی دن کے موقع پر فاطمہ نسیم نے دونوں ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر غباروں کو پھاڑنے کا عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کو کم سے کم 70 غبارے پھاڑنےکا ہدف دیا تھا، فاطمہ نے ہدف باآسانی حاصل کر لیا اور صرف 30 سیکنڈز میں اپنے ہاتھوں میں انڈا پکڑ کر 76 غبارے...
— فائل فوٹو کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔اس سلسلے میں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے کئی عہدیدار مسلم لیگ (ق) میں شامل ہو گئے۔مسلم لیگ (ق) نے کوئٹہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو ٹکٹ بھی جاری کر دیے۔مسلم لیگ (ق) کے مرکزی ترجمان مصطفیٰ ملک کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ چوہدری شجاعت کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بے روزگاری کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اول...
اگر آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو وی پی این کے ذریعے استعمال کرتے ہیں تو اب یہ بات دوسرے صارفین کو بھی پتا چل سکے گی۔ ایکس کے پروڈکٹ ہیڈ نکیتا بئیر نے کچھ عرصہ قبل بتایا تھا کہ پلیٹ فارم صارفین کے بارے میں مزید تفصیلات ظاہر کرے گا، جن میں ان کا ملک اور یہ بھی شامل ہوگا کہ وہ وی پی این استعمال کر رہے ہیں یا نہیں۔ اس نئے فیچر کا مقصد جعلی اکاؤنٹس اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنا ہے۔ اب وی پی این استعمال کرنے والے صارفین کی پروفائل پر ایک وارننگ دکھائی دے گی، جس میں بتایا جائے گا کہ اکاؤنٹ پر ظاہر کیا گیا ملک یا خطہ...
ہانگ کانگ کے شمالی علاقے تائی پو میں واقع ایک رہائشی ہاؤسنگ کمپلیکس کی متعدد بلند عمارتوں میں 26 نومبر کو شدید آگ بھڑک اٹھی، جس سے فضا میں گہرے سرمئی دھوئیں کے بادل بلند ہوتے رہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں آگ پر قابو پانے میں مصروف رہیں۔ پولیس کے حوالے سے سرکاری نشریاتی ادارے نے بتایا کہ کئی افراد عمارتوں کے اندر پھنس گئے، جبکہ 2 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آگ بجھانے کے دوران فائر سروس کے کچھ اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ Video shows frequent explosions and a scaffolding fire at Hung Fuk Court in Hong Kong’s Tai Po district, with many people reported trapped, Chinese media reported. pic.twitter.com/DRtqsSEahH — Open Source Intel (@Osint613) November...
بالی ووڈ اور مراٹھی فلموں کی معروف اداکارہ گریجا اوک نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر انہیں اچانک ملی شہرت کے بعد نامناسب اور پریشان کن پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔ ایک وائرل انٹرویو کلپ کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ’نیشنل کرش‘ اور ’انڈیا کی سڈنی سوینی‘ کے لقب سے نوازا تھا۔ گریجا اوک جو دو دہائیوں سے مراٹھی اور ہندی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کا حصہ ہیں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مقبولیت میں اضافے کے باوجود انہیں کسی قسم کی اضافی پیشہ ورانہ آفرز نہیں مل رہیں تاہم اس اچانک توجہ کے منفی اثرات ضرور سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شلپا شندے کا کیریئر کے آغاز میں بالی ووڈ فلمساز کے ہاتھوں...
اسلام آباد: آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت ایف بی آر نے مختلف شعبوں کا آڈٹ تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں ڈاکٹرز اور بڑے بیوٹی پارلرز بھی ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ہیں۔ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرنے کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ ان تینوں شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ کیا جائے گا۔ ایف بی آر ذرائع کے مطابق یہ مہنگے ڈاکٹرز کے لیے آڈٹ کا پہلا مرحلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا جب کہ مہنگی کاسمیٹکس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)این سی سی آئی اے کرپشن اسکینڈل میں ملوث افسران کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسران کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دیے گئے ہیں جب کہ بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے 3 فرنٹ مینوں کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ایف آئی اے نے تمام ملزمان کا اکاؤنٹ ریکارڈ بھی حاصل کر لیا ہے اور مالی معاونت کا ریکارڈ بھی مل گیا ہے، جس کے بعد گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دے دی...
اسلام ٹائمز: اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس میں شریک عزادار ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے مصائبِ سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی یاد میں نوحہ خوانی اور ماتم داری کرتے رہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی فیز 1 میں ایامِ فاطمیہ کی مناسبت سے جلوسِ عزائے فاطمیہ کا مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد کیا گیا۔ جلوس میں خواتین و حضرات، نوجوانوں اور بچوں سمیت بڑی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر درِ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شبیہہ بھی بنائی گئی، جسے دیکھ کر عزاداروں نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ جلوس...
لاہور سفاری پارک میں اڈیکس اور عربین اوریکس ہرنوں کے ہاں نئی پیدائش ہوئی ہے، جس کے بعد اڈیکس کی تعداد 14 اور اوریکس کی تعداد 9 ہو گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں جانوروں کے ہاں ایک ایک بچہ پیدا ہوا ہے۔ اڈیکس کے موجودہ ریوڑ میں چار نر، سات مادہ اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ عربین اوریکس میں تین نر، تین مادہ اور تین بچے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق عربین اوریکس سیدھے اور لمبے سینگوں والا ہرن ہے جو متحدہ عرب امارات کا قومی جانور بھی ہے، جبکہ اڈیکس بنیادی طور پر شمالی افریقہ کے سہارا ریگستان میں پایا جاتا ہے۔ دونوں اقسام نیم خشک میدانوں، ساحلی ریگستانوں اور جھاڑیوں والے علاقوں میں رہنے کے عادی...
اسلام ٹائمز: جلوس کے دوران نوحہ خوانی، ماتم داری اور سیرتِ حضرت فاطمہ زہراؑ پر روشنی ڈالنے کے لیے خطابات بھی کیے گئے۔ عزاداروں نے اس موقع پر حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت کے مصائب کو یاد کرتے ہوئے گہری عقیدت و احترام کا اظہار کیا۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا آئی آر سی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا، جہاں عزاداروں کے لیے مجالس اور نیاز کا اہتمام کیا گیا تھا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایام شہادت حضرت بی بی فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے منائے جانے والے ایامِ فاطمیہ کے موقع پر بوتراب امام بارگاہ سے آئی آر سی امام بارگاہ تک ایک عظیم الشان ماتمی جلوس برآمد ہوا، جس میں ہزاروں عزاداروں...
گزشتہ ایک سال میں بھارت کی ہوم ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے باوجود کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے حق میں نہیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف 3-0 کی وائٹ واش شکست اور اب جنوبی افریقہ سے 2-0 کے کلین سویپ کے بعد یہ بحث زور پکڑ گئی کہ آیا گمبھیر کو ٹیسٹ کوچنگ چھوڑ دینی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے: انڈین پریمیئر لیگ: گوتم گھمبیر اور نوین الحق کی ویرات کوہلی سے تلخ کلامی تاہم، پریس کانفرنس میں گمبھیر نے دوٹوک انداز میں اعلان کیا کہ وہ کہیں نہیں جا رہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ بی سی سی آئی کا ہے لیکن انہوں نے کبھی بھارتی...
بم ڈسپوزل یونٹ (بی ڈی یو) نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) ہیڈکوارٹرز پر حملے سے متعلق رپورٹ تیار کرلی۔بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے حملے میں 20 کلوگرام بارودی مواد استعمال کیا، خودکش جیکٹس میں بارودی مواد آگے اور پیچھے دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق خودکش جیکٹس کے ٹکڑوں سے واضح ہےکہ 30 میٹر تک نقصان ممکن تھا، دھماکے خودکش تھے، ریموٹ کنٹرول کا کوئی سراغ نہیں ملا۔بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، دھماکے کی جگہ سے 8 دستی بم بھی ملے، 2 ملی میٹر سائزکے بال بیرنگ اور2 فٹ پرائما کارڈ بھی ملا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ منظم منصوبہ...
وفاقی آئینی عدالت نے بل بورڈز لگانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تنصیب کے طریقہ کار پر بھی سوالات اٹھادیے۔وفاقی آئینی عدالت کے دو رکنی بینچ نےبل بورڈز لگانے کی اجازت سے متعلق درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت آئینی عدالت نے پارکس اینڈ ہینڈی کرافٹ اتھارٹی کے افسران اور وکیل پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس حسن رضوی نے کہا کہ بِل بورڈز بہت خطرناک ہوتے ہیں، بِل بورڈ لگا کر فیس کی مد میں پیسہ اکٹھا کرنا چاہتے ہیں، کیا پیسے کیلئے اتنا گر جاؤگے؟جسٹس حسن نے پارکس اتھارٹی کے وکیل سے استفسار کیا کہ فیس کے لیے لوگوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا چاہتے ہیں؟ بِل...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز بھی شیئرز کی فروخت کا دباؤ برقرار رہا۔ ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس لگ بھگ 800 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، ابتدائی سیشن میں سست ٹریڈنگ مارکیٹ نے مثبت رجحان کے ساتھ آغاز کیا تاہم کاروبار آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس میں بتدریج کمی دیکھنے میں آئی۔ صبح 11 بجے کے وقت کے ایس سی 100 انڈیکس 160,910 پوائنٹس کی سطح پر تھا، جو 781 پوائنٹس یعنی 0.48 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکنگ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن، آئل مارکیٹنگ، پاور جنریشن اور ریفائنری سمیت کئی اہم شعبوں میں...
راولپنڈی: عمران خان کی بہنوں کے اڈیالہ جیل کے قریب دھرنے میں پولیس کی چائے ڈپلومیسی نے صورت حال کو دلچسپ بنا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے قریب گزشتہ شب دھرنے کے دوران پولیس اور شرکا کے درمیان دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی، جہاں شدید سرد رات میں ایس ایچ او صدر بیرونی اعزاز عظیم نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت دھرنا شرکا کو چائے پیش کی۔ اس موقع کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس میں ماحول خوشگوار نظر آتا ہے۔ ویڈیو میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم مسکراتے ہوئے چائے کا کپ اٹھاتے دکھائی دیتی ہیں جب کہ ایس ایچ او اعزاز عظیم کی جانب...
ٹیکساس میں ہونے والے ‘ورلڈز اسٹرونگسٹ وومن 2025’ کے فائنل میں اس وقت شدید تنازعہ کھڑا ہو گیا جب امریکی ایتھلیٹ جیمی بوکر نے گولڈ میڈل جیت لیا جنہیں اب ٹرانسجینڈر قرار دیا جا رہا ہے۔ برطانوی اسٹار اینڈریا تھامسن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انہوں نے اسٹیج پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے بظاہر کہا کہ یہ ناانصافی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرانسجینڈر پرسنز ایکٹ کی کونسی شقیں خلاف شریعت ہیں؟ کئی ایتھلیٹس اور کوچز کا الزام ہے کہ بوکر نے اپنے پس منظر سے متعلق معلومات چھپائیں اور وہ حیاتیاتی طور پر مرد ہیں، جس پر شفافیت اور مقابلے کی منصفانہ حیثیت پر سوالات اٹھائے گئے۔ 3 مرتبہ ورلڈ چیمپیئن ربیکا رابرٹس نے دعویٰ...
ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے کی تفصیلی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز کو موصول ہو گئی۔ دہشت گردی کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 خوارج کو ایک موٹر سائیکل پر سول کوارٹرز کی طرف سے آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تینوں دہشت گرد رواں ٹریفک کی الٹی طرف سے اپنے ہدف کی طرف بڑھتے رہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تینوں دہشت گردوں نے ٹوپیاں پہن رکھی ہیں اور چادریں اوڑھ رکھی ہیں، جس سے انہوں نے کافی حد تک اپنے چہرے چھپا رکھے ہیں۔ اسی اثنا میں ایف سی ہیڈ کوارٹرز چوک کے قریب ایک دہشت گرد موٹرسائیکل سے اتر گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق...
—فائل فوٹو لاہور میں غیرت کے نام پر بہن کے بال مونڈھنے والا بھائی، بھابھی اور دو رشتے داروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق والد کی درخواست پر بیٹے اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شک تھا کہ لڑکی کی کسی کے ساتھ دوستی ہے۔
سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس
سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم...
سابق فلسطینی صدر کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی،گفتگو میجر جنرل محمد الدایہ فلسطینی صدر یاسر عرفات کے ذاتی محافظ تھے، انھوں نے پہلی بار سابق فلسطینی صدر یاسر عرفات کے قتل سے متعلق نہایت اہم اور تاریخی معلومات سے پردہ اٹھایا ہے۔ انہوں نے خصوصی گفتگو میں تصدیق کی کہ ابو عمار کی وفات ایک ”دوائی” کے ذریعے دیئے گئے زہر کا نتیجہ تھی۔اسی طرح انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ ابو عمار کے قریبی لوگوں کی طرف انگلیاں اٹھتی ہیں ۔انہوں نے پیش آنے والے واقعے کو ”سازش” قرار دیا۔ لدایہ نے ان خفیہ اجلاسوں اور ملاقاتوں کا انکشاف کیا، جو عرفات نے تل ابیب اور غزہ میں اہم اسرائیلی حکام...
ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ سنانے والے جج ناصر جاوید رانا کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سیشن جج سے متعلق سپریم کورٹ کی 2004 کی آبزرویشن کی روشنی میں درخواست گزار کے دلائل مکمل ہوگئے۔چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے کہا کہ آپ کو سن لیا ہے، اس پر آرڈر پاس کریں...
پیرس: فرانسیسی حکام نے پیرس کے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ چوری ہونے والے شاہی زیورات کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں ایسے وقت سامنے آئی ہیں جب مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر کیس چل رہا تھا۔ یاد رہے کہ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دن دہاڑے لوور میوزیم پر حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت کے تاریخی شاہی زیورات چرا کر اسکوٹرز پر فرار ہوگئے...
پشاور میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر ہونے والے حالیہ حملے کی مکمل سی سی ٹی وی فوٹیج تیار کرلی گئی ہے۔ مختلف کیمروں سے حاصل کی گئی فوٹیج میں حملہ آوروں کی ہر حرکت کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹیج میں دیکھا گیا کہ تینوں حملہ آور ایک ہی موٹرسائیکل پر سوار ہوکر ہیڈکوارٹر کی طرف راستے میں الٹی سمت سے آئے۔ ہیڈکوارٹر کے قریب پہنچ کر انہوں نے دکان کے پاس موٹرسائیکل کھڑی کی۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور ایف سی ہیڈکوارٹر پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، تینوں خودکش حملہ آور ہلاک، 3 اہلکار شہید سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پہلے خودکش حملہ آور ہیڈکوارٹر کے باہر کافی دیر انتظار کرتا رہا۔ فوٹیج میں ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب ایک بار پھر شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے، خاص طور پر صوبائی دارالحکومت لاہور میں اسموگ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔موسمِ سرما کی آمد اور نمی میں اضافے کے ساتھ ساتھ صنعتی اخراج، ٹریفک کے دھوئیں اور غیر معیاری فیول کے استعمال نے فضا کو اس حد تک آلودہ کردیا ہے کہ شہریوں کی صحت براہِ راست متاثر ہورہی ہے۔عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق لاہور اس وقت پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں بھی نمایاں طور پر شامل ہے۔ آج ریکارڈ کیے گئے مجموعی ائیر کوالٹی انڈیکس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، جس کا موجودہ درجہ 331 بتایا گیا، جو...
سابق امریکی خاتون اول مشل اوباما اپنی تازہ ترین فوٹو شوٹ کے بعد سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی ہیں، جس میں وہ نمایاں طور پر سلم نظر آئیں۔ یہ فوٹو شوٹ معروف فوٹوگرافر اینی لیبووٹز نے کیا۔ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مشعل اوباما سادہ سرمئی ٹی شرٹ، جینز اور بوٹس پہنے ہوئے دکھائی دیں۔ یہ شوٹ ان کے پراجیکٹ Women کے تازہ ایڈیشن کا حصہ ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ فوٹو شوٹ کے پیغام سے ہٹ کر ان کی جسمانی تبدیلی پر مرکوز ہو گئی۔ متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ مشل اوباما نے مشہور وزن کم کرنے والی دوا اوزیمپک استعمال کی ہے۔ View this post on Instagram A post...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اہم اجلاس کل طلب کر لیے ہیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے شروع ہوگا اور تقریباً 10 روز تک جاری رہے گا، جس میں اہم قانون سازی اور حکومتی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ آئین کے آرٹیکل 54 کے تحت سینیٹ کا اجلاس بھی کل شام 4 بجے طلب کیا گیا ہے، اور پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس بلائے جانے کا امکان بھی موجود ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے نومنتخب اراکین اپنے عہدوں کا حلف بھی اٹھائیں گے۔
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کیخلاف 4 اکتوبر احتجاج کے کیس میں عمر ایوب کو مقدمہ سے اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے عمر ایوب کی پراپرٹی کی تفصیلات بھی طلب کر لیں، عدالت نے عمر ایوب کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی، عمر ایوب کیخلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ نون میں مقدمہ درج ہے
کراچی: سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی صوبے میں نافذ بلدیاتی قانون میں بعض تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ بلدیات سندھ اور محکمہ قانون کے ماہرین سندھ لوکل گورنمنٹس ایکٹ 2013 میں متوقع ترامیم پر مبنی ڈرافٹ کی تیاری میں مصروف ہیں، جو باضابطہ منظوری کے لیے سندھ کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد اسے سندھ اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یکم دسمبر کو سندھ کابینہ کا خصوصی اجلاس طلب کیا ہے جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی سفارش پر گورنر سندھ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پہلے ہی بلالیا ہے۔ واضح رہے کہ...
چین، قدیم و جدید کا وہ حیرت کدہ ہے جسے دیکھنے اور جاننے میں مجھے ہمیشہ سے دلچسپی رہی ہے۔ انٹرنیٹ کے ذریعے یا دوستوں سے جو معلومات ملتی رہیں ان کی مدد سے میں نے کئی علاقوں کو اپنی ’ٹریول وش لسٹ‘ میں شامل کیا اور اس میں ایک نام خوبصورت ساحلوں والے سان یا کا بھی تھا۔ ہائی نان میں واقع اس ساحلی شہر کے بارے میں معلومات لیتے ہوئے اس جزیرے کے دیگر شہروں کے بارے میں بھی جاننا شروع کیا تو اندازہ ہوا کہ کیا ہی کمال علاقہ ہے یہ۔ سان یا کے خوبصورت ساحل ہوں یا ہائیکو کے کاروباری ماحول کی گہما گہمی، بوآو لہ چھینگ میں صحت کی خدمات کے شاندار مراکز ہوں یا...
بالی ووڈ اداکارہ اور سابق مس انڈیا سلینا جیٹلی نے اپنے شوہر پیٹر ہیگ کے خلاف گھریلو تشدد، ذہنی ظلم و ستم اور مالی ہیر پھیر کے الزامات کے ساتھ قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ سلینا نے 50 کروڑ روپے سمیت دیگر معاوضوں کا مطالبہ کیا ہے اور بچوں کی کفالت کے لیے بھی عدالت سے رجوع کیا ہے۔ ان کے وکیل نِہاریکا کرنجوالہ مشرا نے بتایا کہ سلینا کی شادی کے دوران انہیں جسمانی اور جذباتی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔ پیٹر ہیگ نے سلینا کے ساتھ شدید ظلم کیا اور ان کی مالی اور سماجی آزادی کو محدود کیا۔ نِہاریکا نے مزید کہا کہ 2017 میں سلینا کے والدین اور ایک بچے کے انتقال کے بعد ان...
پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ اس معاملے میں ان کے خاندان کو شامل نہ کریں، کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک خواہشات کی بھی اپیل کی۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ ان کے لیے بھی غیر معمولی ہے، لیکن پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، اذلان کی اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر مداح حیران اور دلچسپی کے ساتھ ردعمل دے رہے ہیں، تاہم پہلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی حکومت نے کم از کم تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس پر عمل درآمد آئندہ سال اپریل سے ہوگا۔برطانوی میڈیا کے مطابق 21 برس سے زائد عمر کے ملازمین کی فی گھنٹہ اجرت میں 4.1 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی تنخواہ 12.71 پاؤنڈ فی گھنٹہ ہوگی۔ اسی طرح 18 سے 20 سال کے ورکرز کی اجرت 8.5 فیصد بڑھا کر 10.85 پاؤنڈ فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔حکومت نے 16 اور 17 سالہ نوجوانوں کی کم از کم تنخواہ بھی 6 فیصد اضافے کے بعد 8 پاؤنڈ فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی چانسلر کا کہنا ہے کہ روز مرہ کے اخراجات اب بھی شہریوں کے لیے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ میں اپنی بیوی کو ڈنڈوں سے قتل کرنے والے ملزم محمد اشرف کی عمر قید کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔جسٹس اسجد جاوید گھرال نے 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملزم کے خلاف چشم دید گواہ اس کا بیٹا ہے اور اس کی گواہی قابل اعتماد ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ بیٹا اپنے والد پر جھوٹا الزام نہیں لگا سکتا، اور شواہد کے بغیر اس الزام کو رد نہیں کیا جا سکتا۔فیصلے میں ملزم کے وکیل کے موقف کو بھی پیش کیا گیا کہ مقتولہ کے دیگر بچے بھی موجود تھے لیکن کسی نے باپ کے خلاف چارج...
سزایافتہ افسر کو صدر میڈل پہناتا ہے،آئینی عدالت بنالی،کام پھربھی نہیں ہورہے،جسٹس محسن کے سخت ریمارکس
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کو اس عدالت نے سزا دی ہوئی تھی، اسے صدر میڈل پہناتا ہے، اب تو آپ لوگوں نے آئینی عدالت بنا لی پھر بھی کام نہیں ہو رہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں اسلام آباد کے پٹوار سرکلز میں پرائیویٹ اشخاص کے سرکاری کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو دوبارہ درست اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی حکم کے مطابق آسامیوں کا درست اشتہار جاری نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اظہار برہمی کیا اور ریمارکس دیے کہ کیا ہرکام توہین عدالت کے بعد ہی کرناہے،...
کراچی: پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر اذلان شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلی اہلیہ کی رضامندی سے دوسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔ اذلان نے انسٹاگرام اسٹوری پر بتایا کہ وہ خود یہ خبر مداحوں تک پہنچانا چاہتے ہیں تاکہ کسی غلط فہمی یا افواہ سے بچا جا سکے۔ ان کے مطابق یہ فیصلہ اُن کے لیے بھی غیر معمولی ہے مگر پہلی اہلیہ کی مکمل رضامندی کے ساتھ یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے درخواست کی کہ اُن کے خاندان کو اس معاملے سے دور رکھا جائے کیونکہ یہ ان کی ذاتی زندگی کا حصہ ہے۔ انہوں نے مداحوں سے دعاؤں اور نیک تمناؤں کی اپیل بھی کی۔ اذلان شاہ...
ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نےپاکستان کیلئے4 کروڑ80 لاکھ ڈالر کی اضافی فنانسنگ کی منظوری دےدی ہے۔ اے ڈی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فنڈز صوبہ بلوچستان میں پانی سے متعلق منصوبے پر خرچ ہوں گے، جدید پائپڈ واٹر سپلائی سسٹم متعارف،پانی کے ضیاع میں نمایاں کمی آئے گی۔ صوبے میں پانی کی شدید قلت اور موسمیاتی اثرات کے باعث زرعی شعبہ دباؤ میں ہے، بلوچستان کی معیشت کا دو تہائی حصہ زراعت پر60 فیصد آبادی اسی شعبے سے وابستہ ہے۔ اے ڈی بی کاکہنا ہےکہ1 ہزار 839 ہیکٹر بارانی اراضی میں بھی پانی کی دستیابی بہتر ہوگی، منصوبہ ژوب اورمُولا دریا بیسن میں روزگاراورخواتین کے لیے معاشی مواقع بڑھائے گا۔ منصوبے میں جاپان فنڈ اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پشاور میں اجتماعی دعا کے اہتمام کی تجویز پر شیرافضل مروت کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیرافضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی یہ تجویز کہ پشاور میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا جائے،واقعی وقت کی ضرورت اور حالات کی سنگینی سے پوری طرح ہم آہنگ ہے،ہم سب ان معصوم اور مظلوم جانوں کے لیے دعاگو ہیں جن کا انتقال 26 نومبر کے سانحے میں ہوا۔ اللہ تعالیٰ ان سب کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔تاہم، جس روحانی راستے کا آپ نے انتخاب فرمایا ہے، اس کے ساتھ ایک لطیف...
اقوامِ متحدہ نے 2025ء کو ’’عالمی سالِ کوانٹم سائنس و ٹیکنالوجی‘‘ قرار دے کر نہ صرف کوانٹم میکینکس کی ایک صدی مکمل ہونے کا اعتراف کیا ہے بلکہ کوانٹم دور کے عالمی آغاز کی باضابطہ توثیق بھی کر دی ہے۔ یہ فیصلہ اس بات کا مظہر ہے کہ کوانٹم تحقیق اب صرف نظریاتی بحث نہیں بلکہ مستقبل کی ٹیکنالوجی، صنعتی ترقی اور عالمی نظم و نسق کی بنیاد بن رہی ہے۔ انسانی ذہن کی سب سے بڑی طاقت یہ ہے کہ وہ فطرت کے پوشیدہ رازوں کو دریافت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے۔ سائنس کی تاریخ بھی اسی جستجو کی داستان ہے، جہاں ہر حل شدہ سوال کئی نئے سوالات کو جنم دیتا ہے۔ طبیعیات کے شعبے میں ہر...
یورپی ملک اسٹونیا میں ماہرینِ آثارِ قدیمہ کو 10,500 سال پرانی ‘چیونگم’ ملی ہے جسے ایک نوعمر لڑکی نے چبایا تھا۔ یہ دریافت اس وقت ہوئی جب یونیورسٹی آف ٹارٹو کے انسٹیٹیوٹ آف ہسٹری اینڈ آرکیالوجی نے تحقیق کے دوران بیرچ ٹار کے ایک ٹکڑے پر دانتوں کے نشانات اور تھوک کے آثار دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے: زمین سے کس پراسرار سیارے کے تصادم نے چاند کو جنم دیا؟ سائنسدانوں کو بالآخر سراغ مل گیا بیرچ ٹار دراصل برچ درخت کی چھال کو خشک طریقے سے گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے اور قدیم دور میں اسے چبانے کے ساتھ ساتھ چپکانے والے مادے کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ سائنس دانوں نے تھوک سے ڈی این...
متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے دبئی ایئر شو 2025 نے تاریخی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 202 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کیے، جو 2023 کے مقابلے میں تقریباً دگنے ہیں۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق، ایئر شو عالمی سطح کے سب سے بڑے ایوی ایشن ایونٹس میں شمار ہوتا ہے، جس میں تقریباً 2 لاکھ 48 ہزار ماہرین، صنعت کے نمائندے اور سیاح شریک ہوئے۔ اس ایونٹ میں 1500 سے زائد نمائش کنندگان نے حصہ لیا، جن میں سے 440 پہلی بار شریک تھے، جبکہ 115 ممالک کی 490 فوجی اور سول وفود نے بھی شرکت کر کے ایئر شو کی بین الاقوامی اہمیت کو اجاگر کیا۔ نمایاں معاہدوں میں ایمریٹس ایئر لائنز کا بوئنگ سے...
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور پیچیدہ چیلنجز کے باوجود مسلح افواج قومی سلامتی کیلئے پُرعزم ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا ایک اہم پروگرام ہے، یہ پروگرام پارلیمنٹیرینز، اعلیٰ سول و عسکری افسران اور تعلیمی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان کو یکجا کرتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ورکشاپ کے شرکاء کو غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف جاری قومی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی، منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم پیشہ نیٹ ورکس کے...
غزہ میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال نے پہلے سے بے گھر فلسطینیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ سیلابی پانی نے ہزاروں خیموں کو ڈبو دیا ہے جس کے باعث مقامی خاندان شدید سردی میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق غزہ کی تقریباً 20 لاکھ آبادی میں سے بڑی تعداد اسرائیلی حملوں کے دوران اپنے گھروں سے محروم ہو چکی ہے۔ جنگ بندی کے بعد بھی لوگ عارضی خیموں اور پناہ گاہوں میں انتہائی مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ علاقے کا بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ بے گھر فلسطینی خاتون ام احمد عوضہ نے کہا کہ سردیوں کا آغاز ہے مگر بارشوں اور...
پیرس: فرانسیسی حکام نے لوور میوزیم سے گزشتہ ماہ ہونے والی شاہی زیورات کی تاریخی ڈکیتی کے کیس میں مزید چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پیرس کی اعلیٰ پراسیکیوٹر لوری بیکوا کے مطابق گرفتار شدگان میں دو مرد (عمر 38 اور 39 سال) اور دو خواتین (عمر 31 اور 40 سال) شامل ہیں، جو پیرس کے ہی مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت سامنے آئی ہیں جب اس مقدمے میں پہلے ہی چار افراد پر مقدمہ چلایا جا چکا ہے۔ 19 اکتوبر کو چار رکنی گروہ نے دنیا کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے آرٹ میوزیم، لوور، میں دن دہاڑے حملہ کیا اور صرف سات منٹ میں تقریباً 102 ملین ڈالر مالیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں طب کی تاریخ میں ایک ایسا باب رقم ہوگیا، جس نے ماہرین صحت کو حیرت اور خوشی کے ملے جلے جذبات سے بھر دیا ہے۔3 سالہ امریکی بچے اولیور چو کی تیزی سے بحالی نے سائنسدانوں اور ڈاکٹروں کو حیران کردیا ہے۔ اولیور وہ خوش نصیب پہلا انسان بن چکا ہے جسے ہنٹر سنڈروم جیسی نایاب اور مہلک موروثی بیماری کے خلاف جین تھراپی کا بالکل ابتدائی تجرباتی علاج فراہم کیا گیا اور حیران کن طور پر اس کے نتائج نہ صرف مثبت آئے بلکہ توقعات سے کہیں زیادہ بہتر ثابت ہو رہے ہیں۔ہنٹر سنڈروم جسے طبی دنیا میں ایم پی ایس ٹائپ ٹو بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا مرض ہے جو جینیاتی نقص...
اسلام آباد( طارق محمود سمیر)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان ایک باوقار اور اثر انگیز ملک ہے، جو دنیا میں اپنا حقیقی مقام ضرور حاصل کرے گا۔ انہوں نے قومی یکجہتی، ریاستی سلامتی اور متحد حکمتِ عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ27 کے شرکا نے آج جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاکستان کے داخلی و علاقائی سکیورٹی ماحول اور درپیش چیلنجز پر تفصیلی بریفنگز دی گئیں۔ ورکشاپ میں پارلیمنٹیرینز، سول و ملٹری افسران، ماہرینِ تعلیم اور سول سوسائٹی کے نمائندگان شامل تھے۔ بعدازاں شرکا نے آرمی چیف کے ساتھ ایک جامع انٹرایکٹو سیشن میں شرکت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید...