2025-11-04@06:57:25 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3611				 
                «زیارت ویزہ جاری»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو:۔ جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کی سانائے تکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیراعظم بن گئیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی سابق ٹی وی اینکر ہیں اور ماضی میں میوزک بینڈ میں ڈرمز بھی بجاتی رہیں، انہوں نے 1993ءمیں جاپانی سیاست میں قدم رکھا اور بطور آزاد امیدوار ایوان زیریں کی نشست پر کامیابی حاصل کی،وہ اس جماعت کی پہلی خاتون سربراہ منتخب ہوئی ہیں جو اسکینڈلز کی زد میں ہے اور اس وقت ووٹرز کا اعتماد حاصل کرنے کی تگ دو میں ہے۔رپورٹ کے مطابق سانائے تکائچی 1961ءمیں نارا پریفیکچر میں پیدا ہوئیں، ان کے والد ایک آفس ورکر اور والدہ پولیس افسر تھیں جبکہ ان کی زندگی میں...
	وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کسی ایک خاص تنظیم کیخلاف کارروائی نہیں کررہی بلکہ جو مسلح ہیں اُن کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ گورنرصاحب بہت چاہت سے بلاتےہیں اوران کےہاں کا حلیم بہت مزیدارہوتا یے جسے میں چھوڑ نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف  اورفیلڈ مارشل عاصم منیر دونوں بہت محنت سے کام کررہےہیں جس کی وجہ سے ہمیں کامیابیاں بھی مل رہی ہیں، بس اب ہمیں متحدہ رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کا مشن ہے کہ...
	تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا...
	آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کے لیے 313 رنز کا ہدف دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی کولمبو کے آر پریماداس اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے بارش کے باعث کھیل کے 2 گھنٹے ضائع ہوئے جس کے نتیجے میں میچ 50 کی بجائے 40 اوورز کا کردیا گیا۔ کھیل پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے دوبارہ شروع ہوا۔ میچ کے آغاز کے فوری بعد ہی بارش نے میدان میں مداخلت کی جب صرف 2 اوورز کا کھیل ہی ممکن ہو سکا تھا۔ پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ...
	 ڈھاکا:  ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے دورے پر ہے جہاں تین میچوں کی ایک روزہ سیریز جاری ہے اور پہلے میچ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں ریکارڈ بنا دیا۔ بنگلہ دیش کے شہر میرپور میں جاری ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے باآسانی ویسٹ انڈیز کو 74 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے سیریز میں واپسی کے لیے منفرد ریکارڈ قائم کردیا۔ ویسٹ انڈیز نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے میچ میں پہلے بولنگ کی اور تمام 50 اوورز اسپنرز سے کروائے جو ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ کا عالمی ریکارڈ ہے۔ میرپور میں کھیلے...
	یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں چین کے قیامِ جمہوریہ کی 76ویں سالگرہ کی پروقار تقریب، 21 طلبہ میں اسکالرشپس تقسیم
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں عوامی جمہوریہ چین کی 76ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل چین مسٹر ژاؤ شی رین تھے۔ تقریب کا مقصد چائنیز قونصلیٹ اسکالرشپ 2025ء کی تقسیم تھا، جس میں لاہور میں مقیم چینی برادری کے 40 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز ڈین پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جنہوں نے قونصل جنرل کا پُرتپاک خیر مقدم کیا اور مستحق طلبہ کو اسکالرشپس دینے پر شکریہ ادا کیا۔(جاری ہے)  اس موقع پر چینی ثقافت، سائنسی ترقی اور باہمی تعاون پر مبنی مختصر دستاویزی فلمیں بھی پیش کی گئیں۔ قونصل جنرل...
	قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا...
	ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے لکھے گئے بھارتی بورڈ کے خط کا جواب دے دیا۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی وصول کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو خط لکھا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرافی چاہیے توتقریب منعقد کرتے ہیں اور اس میں وصول کرلیں۔ذرائع نے بتایا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے بھارتی بورڈ کو آگاہ کردیا ہے کہ ایشیا کپ ٹرافی 10 نومبر کو دی جا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2025ء) چوہنگ کے علاقے میں 14سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے افسوسناک واقعے میں ملوث کریانہ اسٹور کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا۔گھر والوں نے دبائو میں آکر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا لیکن حنا پرویز بٹ کی متاثرہ بچی سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آگئی۔(جاری ہے) متاثرہ بچی نے بتایا کہ اس کے ساتھ دکاندار نے زیادتی کی۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376شامل کرنے جبکہ ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این...
	شاہین عتیق:جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جا سکے گا۔ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور بورڈز بھی اُتارنے ہوں گے۔  قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار  ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع...
	 آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔  بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں۔ بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف اسٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر...
	دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔ خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ، چیٹ اور آن لائن ایپلیکیشنز سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ChatGPT، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو سمیت کئی معروف پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے والی سروسز میں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق اس خرابی سے...
	امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-23 اسلام آباد(مانیڑرنگ ڈیسک ) وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی جگہ 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔جاوید حنیف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت تجارت نے کراچی میں ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام پر بریفنگ دی۔وزارت تجارت نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی تجارت کو آگاہ کیا کہ کراچی سٹی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی سمری تیار کی گئی ہے، کراچی میں 6 ضلعی چیمبرز آف کامرس کے قیام کی تجویز آئی ہے۔وزارت تجارت کے حکام نے شرکا کو آگاہ کیا کہ ضلعی چیمبرز آف کامرس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-17 کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری سے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے مابین حالیہ دنوں میں پنجاب میں پیدا ہونے والی صورت حال اور حکومتی کارروائی پرگفتگو ہوئی۔ بات چیت میںافغان مہاجرین کے سندھ سے انخلا سے متعلق معاملات اور حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔دوران گفتگو وزیرداخلہ نے بلاول زرداری سے کہا کہ پیپلز پارٹی موجودہ حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے، وفاقی حکومت اسے اعتماد میں لے کر قومی پالیسیاں تشکیل دے گی۔ملاقات کے دوران وفاقی حکومت اور سندھ...
	قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے متحدہ عرب امارات کی قومی ایئر لائن اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈشیئر معاہدے پر دستخط کردیے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سعودی ہم منصب سے ملاقات، پی آئی اے اور ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق بریفنگ ترجمان پی آئی اے کے مطابق اس معاہدے میں نہ صرف مسافر پروازیں بلکہ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولت بھی شامل ہے۔ یہ معاہدہ 31 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا اور پی آئی اے کے لیے ایک اہم سنگ میل تصور کیا جا رہا ہے۔ معاہدے کے تحت پی آئی اے ایسے راستوں پر اتحاد ایئرویز کے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے اپنی سہولیات فراہم کرے گا جہاں...
	  تصویر سوشل میڈیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی، سیاسی امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے قیام امن کیلئے کیےجانے والے اقدامات سے بھی بلاول بھٹو کو آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جاسکتا ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے داخلی استحکام کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا، محسن نقوی نے بلاول بھٹو کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے داخلی سیکیورٹی کے اقدامات پر اطمینان...
	اسلام آباد – پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) اور متحدہ عرب امارات کی معروف فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے درمیان کوڈ شیئر معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ایئرلائنز اپنے مسافروں کو زیادہ وسیع اور مربوط سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ مسافر پروازوں کے ساتھ ساتھ کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام پر بھی لاگو ہوگا۔ اس کا باضابطہ آغاز31 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔ معاہدے کی اہم باتیں: کوڈ شیئرنگ: ان روٹس پر شراکت داری ہوگی جہاں پی آئی اے کی براہ راست پروازیں موجود نہیں، جس سے مسافروں کو متبادل سفری آپشنز میسر آئیں گے۔ کارگو سروس: کارگو کے شعبے میں بھی تعاون کیا جائے گا...
	 کراچی:  وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں...
	وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی ایک اہم اتحادی جماعت ہے اور موجودہ نظام میں اس کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان اور مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مشترکہ دوست بھی چاہتے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان فاصلے نہ بڑھیں اور تمام معاملات افہام و تفہیم سے طے پائیں۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے وفاقی حکومت کا پیغام بھی بلاول بھٹو کو...
	سٹی 42:لوئر دیر میں  پاک افغان بارڈر کے قریب  مسکینی میں سکول وین  حادثے کا شکار ہوگئی ۔سکول کے ایک درجن سے زیادہ طلبہ   زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ڈاکٹرز کی ہدایت پر شدید زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں تیمرگرہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
	 — تصویر بشکریہ رپورٹر ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی پروفیسر ساجد قمر کا کہنا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔کانووکیشن کے موقع پر جامعہ کے ترجمان سردار نصیر نے کہا کہ 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس / ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں جبکہ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز دیے گئے۔ 83 بین الاقوامی طلبہ کو ڈگریاں تقسیم...
	’جیو نیوز‘ گریب سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایک بھی آئینی لفظ ہمارے سامنے نہیں بتایا گیا، ایک صاحب نے تو یہ تک کہہ دیا کہ 26ویں ترمیم کو بھول جائیں۔ ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوا ہوں، ایک سائل کے طور پر۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے وکیل تو...
	ریاض میں جوائے فورم 2025: عالمی کاروباری رہنماؤں گیری وینرچک اور ڈیمَنڈ جان نے کامیابی کے راز بتا دیے
	ریاض سیزن کے بڑے ایونٹس میں شامل ’جوائے فورم 2025‘ کے دوسرے روز اہم سیشنز کا انعقاد ہوا جن میں عالمی تفریحی صنعت، اختراع اور کاروبار کے نئے رجحانات پر گفتگو کی گئی۔ پہلا پینل اسٹیج آرکیٹیکٹس: نیشنز × فیسٹیولز × ایوارڈز × میڈیا کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (GEA) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر فیصل بفارت اور کانز فلم فیسٹیول کی صدر آئرس نوبلوخ نے شرکت کی۔ گفتگو کی میزبانی معروف امریکی میڈیا شخصیت رائن سیکرسٹ نے کی۔ فیصل بفارت نے کہا کہ سعودی وژن 2030 نے مملکت میں عالمی معیار کی تفریحی صنعت کی بنیاد رکھی ہے۔ ان کے مطابق تفریح ایک ایسی زبان بن چکی ہے جو دنیا بھر کے لوگوں کو جوڑتی...
	غوا ہونے والے این سی سی آئی اے افسر کی بیگم بھی لاپتا ہونے کا انکشاف، بازیابی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی 3 دن کی مہلت
	اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان کے اغوا سے متعلق کیس میں پولیس کو 3 دن کے اندر افسر کی بازیابی کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے مغوی افسر کی اہلیہ روزینہ عثمان کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ اگر 3 دن میں مغوی کو بازیاب نہ کرایا گیا تو سنٹرل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے اور آئی جی اسلام آباد خود عدالت میں پیش ہوں۔ یہ بھی پڑھیے: ڈکی بھائی کے خلاف ایکشن لینے والے ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے سرفراز چوہدری تبدیل سماعت کے دوران وکیل راجہ رضوان...
	روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی مذہبی انتظامیہ نے مسجدِ نبویؐ کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالرحمن البعیجان کو روس کے مسلمانوں کا اعلیٰ ترین اعزاز عطا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب اور پاکستان 2 ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم کی امام مسجد نبوی سے گفتگو یہ اعزاز انہیں روس کے سرکاری دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب میں پیش کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق شیخ عبداللہ البعیجان کو یہ اعزاز اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، دعوت و رہنمائی کے میدان میں ان کی نمایاں خدمات، اور منبرِ مسجدِ نبوی سے اعتدال، رواداری اور صحیح دینی فہم کے فروغ کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ روسی اسلامی قیادت...
	وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین سے فتنہ الہندوستان کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور وفاق خیبر پختونخوا میں امن و امان اور انسداد دہشت گردی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی، جس میں صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حالیہ دہشتگردی کے واقعات، پنجاب کے مختلف اضلاع میں فتنہ الخوارج کیخلاف جاری آپریشنز اور پاک افغان موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے خیبرپختونخوا میں فتنہ الہندوستان کیخلاف سکیورٹی فورسز...
	 کراچی:  پاکستان کے اشعب عرفان نے وینکوور اوپن اسکواش ٹورنامنٹ 2025 جیت کر اپنی پہلی پی ایس اے ورلڈ ٹور ٹرافی اپنے نام کر لی۔   وینکوور میں کھیلے گئے فائنل میں چوتھے نمبر کے سیڈ اشعب عرفان نے انگلینڈ کے سیم ٹوڈ کو شاندار کارکردگی کے ساتھ 0-3 سے شکست دی۔ یہ مقابلہ 43 منٹ تک جاری رہا جس میں اشعب نے 11-9، 11-1 اور 11-5 سے کامیابی حاصل کی۔ رچرڈسن ویلتھ مینز اوپن 2025 پی ایس اے ورلڈ ٹور کا "کاپر ایونٹ" تھا جس میں مجموعی انعامی رقم 31 ہزار 250 امریکی ڈالر رکھی گئی تھی۔ 21 سالہ اشعب عرفان کی یہ کامیابی پاکستان کے اسکواش میں ایک بڑا سنگ میل قرار دی جا رہی ہے۔...
	این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس؛ عدالت کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے کا انکشاف
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے افسر اغوا کیس میں بازیابی کیلئے پولیس کو 3روزکی مہلت دیدی،مغوی کی پٹیشنر اہلیہ کے بھی لاپتہ ہونے جسٹس اعظم خان نے استفسار کیا کہ گاڑی مشکوک ہے تو اسلام آباد میں کیسے چل رہی تھی؟یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، شہر میں ناکے لگے ہیں، کیمرے بھی موجود ہیں،بازیابی یقینی بنائیں ورنہ وہی کرنا پڑے گا جو دیگر بنچ کررہے تھے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں این سی سی آئی اے افسر کے اغوا کیس کی سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے مغوی ڈپٹی ڈائریکٹر کی بازیابی کیلئے پولیس کو 3روز...
	بھارت کو ایشیا کپ جیتے ہوئے 3 ہفتے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، تاہم ٹیم ابھی تک اپنی فتح کی ٹرافی وصول نہیں کر سکی۔ بھارت نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ مگر میچ کے بعد تقریب میں تنازعہ اس وقت پیدا ہوا جب بھارتی ٹیم نے ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرافی تنازعہ، بھارتی کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے تیار؟ متعدد رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کی ٹرافی اب بھی دبئی میں اے سی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران یوکرینی صدر ولادیمیر زیلینسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ جاری جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی کچھ شرائط تسلیم کرنے پر غور کریں تاکہ خطے میں امن قائم کیا جا سکے۔برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ملاقات کے دوران صدر ٹرمپ نے اپنے یوکرینی ہم منصب کو روسی صدر کی جانب سے دی گئی مبینہ دھمکی سے بھی آگاہ کیا۔ رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ پیوٹن نے خبردار کیا ہے کہ اگر یوکرین نے روسی شرائط کو تسلیم نہ کیا تو روس بھرپور کارروائی کرتے ہوئے یوکرین کو...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) لاہور کی اسپیشل سینٹرل عدالت سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا، سابقہ سماعت پرعدالت نے قرار دیا تھاکہ پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر تمام فریقین کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں جس پر فیصلہ 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز اسپتال کے...
	ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے لیگ مرحلے میں انگلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ انگلینڈ کے 289 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم ایک موقع پر مضبوط پوزیشن میں تھی۔ 234 رنز پر صرف 3 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ اوپنر سمریتی مندھانا 88 رنز پر کریز پر موجود تھیں۔ تاہم 42ویں اوور میں اسپنر لنزی اسمتھ کی گیند پر ان کا کیچ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا، جس کے بعد بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ میں آ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ 2025، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر پوائنٹ ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی میچ...
	محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اندرون سندھ کے شہر نواب شاہ میں بچوں میں ایچ آئی وی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ محکمہ صحت سندھ نے جولائی سے اب تک ایچ آئی وی کے 100 سے زائد کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے غیر قانونی بلڈ بینکوں، اتائی ڈاکٹروں اور اسکریننگ کے بغیر مریضوں کے خون عطیہ کرنے کے رجحان کو مرض پھیلنے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔ صوبائی وزیرِ صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے معاملہ کا نوٹس لینے کے بعد اتائی ڈاکٹروں کی گرفتاری اور غیر...
	کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان حکومت نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا سے انکار پر ملک کے دوسرے بڑے نجی نیوز چینل شمشاد ٹی وی کی نشریات معطل کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق طالبان حکام نے چینل کی ٹی وی، ریڈیو اور سوشل میڈیا سروسز کو بیک وقت بند کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق شمشاد نیوز کی نشریات افغانستان کے تین صوبوں، قندھار، تخار اور بادغیس میں بند کر دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس بندش کی بنیادی وجہ چینل کی جانب سے پاکستان کے خلاف مہم میں حصہ نہ لینا اور طالبان حکومت کا موقف نشر کرنے سے انکار ہے۔  افغان میڈیا تنظیموں کے مطابق ملک میں آزادیِ اظہارِ رائے پر دباؤ تشویش ناک حد...
	پاکستان نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اُس غیر مصدقہ اور متنازع بیان کو سختی سے مسترد کر دیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ پاکستانی حملے میں تین مقامی افغان کرکٹرز ہلاک ہوئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں آئی سی سی کے اس رویے کو متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارے نے پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کیا ہے، جس کی کسی آزاد اور قابلِ تصدیق ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی۔ عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ آئی سی سی نے تاحال اس دعوے کے حق میں کوئی آزادانہ شواہد یا تحقیقاتی تفصیلات فراہم...
	فائل فوٹو رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 مغویوں کو بازیاب کرا لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 4 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے جبکہ 2 ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں کو چند روز قبل بھونگ اور احمدپور لمہ کے قریب سے اغوا کیا گیا تھا۔ گرفتار ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے منشیات اسمگل کرنے والی ایک آبدوز کو تباہ کر دیا ہے جو کیریبین سمندر میں امریکا کی جانب رواں دواں تھی۔ کارروائی میں 2 مشتبہ اسمگلر ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کر کے ان کے ممالک ایکواڈور اور کولمبیا واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات فروشوں سے ضبط سونا غزہ کی تعمیر نو کے لیے بھیجا جائے گا، کولمبیا ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ ایک بڑی منشیات بردار آبدوز کو تباہ کیا گیا جو فینٹانائل اور دیگر منشیات سے بھری ہوئی تھی۔ 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ دو کو ان...
	 وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے متعصب، سلیکٹو اور ناپختہ تبصرے کو مسترد کر دیا ہے جس میں پاکستان پر ایک بے بنیاد الزام لگایا گیا ہے کہ پاکستان کے حملے میں تین افغان کرکٹر جان سے گئے ہیں۔  اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ آئی سی سی نے اس حوالے سے کوئی آزادانہ ثبوت بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خود سرحد پار دہشت گردی کا شکار ہے۔ پاکستان آئی سی سی کے اس دعوے کو مسترد کرتا ہے اور اس کی فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔  عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایک طرز عمل نوٹ کیا ہے کہ شواہد کے بغیر...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آئی سی سی کے افغان کرکٹرز کے فضائی حملے میں مارے جانے کے الزامات پر سخت ردعمل دیا ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے آئی سی سی کو کرارا جواب دیتے ہوئے افغان کرکٹرز کی ہلاکتوں کے دعوے کو مسترد کر دیا اور کہا آئی سی سی نے بغیر کسی آزاد ذرائع سے تصدیق کئے بغیر بیان دیا ہے۔ پاکستان تواتر سے کہتا آیا ہے کہ کھیلوں کو سیاست زدہ نہ کیا جائے۔ آئی سی سی دوسروں کے کہنے پر غیر مصدقہ بیانات کے حوالے سے گریز کرے۔  غیرمصدقہ‘ جانبدارانہ بیان بازی پر تشویش کا اظہار اور اصلاح کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پاکستان آئی سی سی سے فوری درستی کا مطالبہ کرتا ہے۔
	 کراچی:  شہر قائد میں دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (SIU) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔  ملیر سٹی ٹھنڈو نالو پل کے قریب حساس آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے تعلق رکھنے والے دو دہشتگردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو امجد شیخ کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت خالد اور عادل کے ناموں سے ہوئی ہے جو شہر میں ممکنہ دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔  پولیس کی جانب سے گھیراؤ کرنے پر ملزمان نے شدید فائرنگ کی جس سے پولیس موبائل کو بھی گولیاں لگیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-01-10 واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی سب سے بڑی کاروباری تنظیم یو ایس چیمبر آف کامرس نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف کیس فائل کردیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی چیمبر آفس کامرس کی جانب سے جمعرات کو ٹرمپ انتظامیہ پر ایک لاکھ ڈالرزایچ ،ون بی ویزا فیس کے نفاذ کو چیلنج کیا گیا ہے۔یہ مقدمہ چیمبر آف کامرس کی جانب سے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف پہلا قانونی اقدام ہے، جب سے ریپبلکن صدر نے جنوری میں اپنے دوسرے دورِ صدارت کا آغاز کیا ہے۔چیمبر آف کامرس نے کہا کہ ٹرمپ کی نئی فیس سے وہ کاروبار جو ایچ، ون بی ویزا پروگرام پر انحصار کرتے ہیں، انہیں یا تو اپنی افرادی لاگت میں نمایاں اضافہ کرنا پڑے...
	 اسلام آباد:  وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے 3 افغان کرکٹرز کی ہلاکت سے متعلق بیان کو متعصبانہ قرار دیتے ہوئے یکسر مسترد کردیا اور پاکستان کا مؤقف واضح کیا کہ آئی سی سی، جے شاہ اور افغان بورڈ کے بیانات ایک منظم مہم کا حصہ ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا کہ یہ متنازع دعویٰ ایک طے شدہ حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا ہے کہ تین ‘افغان کرکٹرز' ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں اور آئی سی سی نے ان دعووں کی تصدیق کے لیے کوئی آزاد اور قابل اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا۔ عطااللہ تارڑ ...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) لندن سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ویمو (Waymo) کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ روبوٹیکسیاں متعارف کرانے والی یہ پہلی کمپنی عام صارفین کو 'ڈرائیورلیس رائیڈز‘ کی فراہمی کی اپنی سروس کو اب بین الاقوامی سطح پر توسیع دینا چاہتی ہے اور اس کا اگلا بزنس ٹارگٹ لندن ہے، جہاں یہ منصوبہ متوقع طور پر 2026ء میں عملی صورت اختیار کر لے گا۔ کرایہ پندرہ یورو مگر لیے پندرہ سو، ٹیکسی ڈرائیور گرفتار نیوز ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹوں کے مطابق ویمو کی طرف سے کہا گیا ہے کہ اس کی بغیر ڈرائیور کے چلنے والی گاڑیاں برطانوی دارالحکومت کی سڑکوں پر چلانے کا تجرباتی مرحلہ اگلے چند...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں جاری تمام جنگوں کو ختم کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ جھڑپوں پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع سے بخوبی واقف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات شروع انہوں نے کہا کہ میں واپس آ کر اس جنگ کو بھی ختم کروا دوں گا، یہ میرے لیے ایک آسان کام ہے کیونکہ دنیا کے تنازعات کو حل کرنا میرا مشن ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی عالمی رہنما نے پاک افغان حالیہ...
	آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے اوورز کم کردیے گئے۔ کولمبو میں کھیلے جارہے ویمنز ورلڈکپ کے انیسویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ پاکستان ٹیم نے 12.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔ Rain stops play in Colombo with Pakistan 52-3 after 12.2 overs ????️#PAKvNZ | #CWC25 | #BackOurGirls pic.twitter.com/wF4UUTmmwj — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 18, 2025 میچ دوبارہ شروع ہونے سے قبل امپائرز نے میچ کو 46 اوورز تک محدود کردیا ہے۔ The rains have disappeared for now, and we get underway in under 10 minutes. The match...
	اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ہرنائی میں چھوڑ دیا، جہاں سے نوجوان نے خود پیدل چلکر ایف سی کی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں نے اسے حفاظتی تحویل میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع زیارت سے 10 اگست 2025 کو اغواء ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر زیارت محمد افضل باقی کے بیٹے مستنصر بلال کو 68 دن بعد بازیاب کر لیا گیا، تاہم محمد افضل خود تاحال لاپتہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اغواء کاروں نے مستنصر بلال کو ضلع ہرنائی کے علاقے زرد آلو میں ایک ویران اور پہاڑی مقام پر چھوڑا۔ نوجوان نے خود پیدل چل کر فرنٹیئر کور (ایف سی) کی ایک قریبی چوکی تک رسائی حاصل کی، جہاں سکیورٹی اہلکاروں...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم آج اپنا پانچواں میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی، جہاں گرین شرٹس پہلی کامیابی حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔اب تک قومی ٹیم کا ٹورنامنٹ میں کوئی میچ کامیابی میں تبدیل نہیں ہوسکا۔ پاکستان کو تین میچوں میں شکست جبکہ ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہوا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ نے چار میں سے ایک میچ جیتا، دو میں ناکامی کا سامنا کیا اور ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔میچ سے قبل پاکستان ویمنز اسکواڈ نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور تیاری کی تاہم بارش کے باعث ٹریننگ سیشن صرف دو گھنٹے تک محدود رہا۔دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے...
	 آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا ویمن ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، میچ کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت ہوا، بارش کے سبب میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔  کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں پہلے سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو 12 اوورز کے خاتمے پر میدان کو بارش نے آ لیا، اُس وقت سری لنکا نے 2 وکٹ کے نقصان پر 46 رنز بنائے تھے۔ کئی گھنٹے کے انتظار کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو میچ کو فی اننگز 20 اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں سری لنکن بیٹرز نے 7 وکٹ...
	(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ  80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا  عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر عالمی تنازعات میں اپنے کردار سے متعلق غیر معمولی دعویٰ کیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کا خاتمہ ان کے لیے نہایت آسان ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں جنگیں ختم کرنا پسند ہے اور اگر وہ چاہیں تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنازع فوری طور پر ختم کرا سکتے ہیں۔ٹرمپ نے بتایا کہ وہ دونوں ممالک کے حالات سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ اگر...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-4 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ مغوی طالبہ مریم کو بازیاب کروا لیا جبکہ اغوا کار ملزم ریحان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی انویسٹی گیشن توحید رحمان میمن کے مطابق طالبہ مریم 8 اکتوبر کو لاپتا ہوئی تھی، جس کا مقدمہ تھانہ اتحاد ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی لوکیشن ٹریس کی اور خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مغوی طالبہ کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ گرفتار ملزم ریحان نے دسویں جماعت کی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دے کر اپنے ساتھ لے گیا تھا۔ طالبہ کو طبی معائنے کے بعد والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے...
	برطانیہ کی سابق وزیرِاعظم اور آئرن لیڈی کے نام سے مشہور مارگریٹ تھیچر پر لکھی گئی ایک نئی کتاب میں ان کی نجی زندگی سے متعلق ہوشربا انکشافات نے ہلچل مچادی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ کتاب "دی انسیڈنٹل فیمنسٹ" برطانوی صحافی و مصنفہ ٹینا گوڈیون نے لکھی ہے۔ انھوں نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ مارگریٹ تھیچر کے سیاسی کیریئر کے دوران تین مختلف مردوں کے ساتھ تعلقات تھے جن میں سے دو کے ساتھ مبینہ غیرازدواجی جبکہ تیسرے کے ساتھ دل لبھانے والی قربت تھی۔ برطانوی صحافی نے لکھا کہ مارگریٹ تھیچر کے ابتدائی سیاسی دور میں ایک نامعلوم مرد کے ساتھ خفیہ طور پر جنسی تعلقات تھے۔ جن کے بعد مارگریٹ تھیچر کے رکن پارلیمان سر ہیمفری ایٹکنز کے ساتھ...
	سٹی42:   وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ  کسی بےگناہ کے خلاف ہرگز کوئی کارروائی نہیں جائے گی۔ بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے گا۔ کسی بھی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا لیکن ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی. بدمنی، انتشار اور انتہاپسندی پھیلانے والے عناصر سےآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔  محسن نقوی  نے یہ باتیں مذہبی سیاسی جماعت کے رہنما اویس نورانی کی ملاقات میں کہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں اویس نورانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا  کہ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور بےامنی، انتشار اور...
	پاکستان اور یو اے ای کے درمیان فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان اور متحدہ عرب امارات جی ٹو جی فریم ورک کے تحت فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔اسلام آباد میں فرسٹ وویمن بینک کی نجکاری کے معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی، یہ معاہدہ جی ٹو جی فریم ورک کے تحت طے پایا، جس کا مقصد پاکستان میں مالیاتی شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فرسٹ...
	انگلینڈ اور ویلز میں پہلی بار NHS کے تحت ایچ آئی وی سے بچاؤ کے لیے ایک انجیکشن فراہم کیا جائے گا جس سے یہ پالیسی اسکاٹ لینڈ کے برابر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چہرے کی خوبصورتی کے لیے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کرانے والی 3 خواتین میں ایچ آئی وی منتقلی کی تصدیق یہ لمبے عرصے تک اثر رکھنے والا انجیکشن جو سال میں 6 بار یا ہر دوسرے مہینے دیا جاتا ہے، روزانہ گولیاں لینے کا متبادل ہے تاکہ وائرس سے بچاؤ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کیبوٹیگراویر (CAB-LA) انجیکشنز برطانیہ میں 2030 تک نئے ایچ آئی وی کیسز کو ختم کرنے کے ہدف کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ اسی دوران ایک مختلف...
	 امیر البحرل ایڈمرل نوید اشرف نے امریکا کا دورہ کیا جہاں امریکی بحریہ اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں جن سے دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ نے اپنے دورہ امریکا میں امریکی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ امیر البحر نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا اور یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی، ملاقاتوں کے دوران پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، پیشہ ورانہ تربیت اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیول چیف نے امریکی محکمہ خارجہ کا بھی دورہ کیا جہاں سیاسی...
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔  ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔  سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں...
	فائل فوٹو مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا ہرنائی کے علاقے زردآلو پہنچ گیا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت کا بیٹا بازیابی کے بعد ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے پاس ہے۔اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کے بیٹے کو 2 ماہ قبل اغواء کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر زیارت تاحال بازیاب نہیں ہوسکے ہیں۔
	 گلوکار احمد جہانزیب نے ڈراما سیریل ’عشق مرشد‘ کے مقبول گانے ’تیرا میرا ہے پیار امر‘ سے متعلق پیدا ہونے والے تنازع پر خاموشی توڑتے ہوئے جویریہ سعود کے دعوے کی سچائی بیان کر دی۔  احمد جہانزیب نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی فنی جدوجہد اور مقبول گانوں سے متعلق گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ گلوکاری آسان کام نہیں بلکہ اس کے لیے برسوں کی محنت اور ریاضت درکار ہوتی ہے اور آواز کا بھی خاص خیال رکھنا پڑتا ہے۔ احمد جہانزیب نے بتایا کہ ان کے مشہور گانے جیسے ’کہو ایک دن‘، ’خدا اور محبت‘ اور دیگر سبھی گیت اپنی شاعری کی خوبصورتی کی وجہ...
	احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟محسن نقوی
	وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تشدد صرف ان پر ہوا جو اسلحہ اٹھائے ہوئے تھے، مسلح جتھے نے پوزیشنیں لی ہوئیں تھیں اور براہ راست فائرنگ کر رہے تھے، تحریک لبیک والوں سے 2 دن سے مذاکرات ہو رہے تھے، آج بھی کہہ رہے ہیں پُرامن مظاہرہ کرنا آپ کا حق ہے، ہمارے پاس فوٹیج ہیں کہ جلوس میں گاڑیاں گن پوائنٹ پر حاصل کی گئیں، سڑک کلیئر کروانے والی تمام فورسز شاباش کی مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنیوالوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟ اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے گروگرام (گڑگاؤں) میں واقع اپنے قیمتی بنگلے کا جنرل پاور آف اٹارنی (GPA) اپنے بڑے بھائی وِکاس کوہلی کے نام کر دیا ہے۔ یہ شاندار بنگلہ ڈی ایل ایف سٹی فیز-1 میں واقع ہے، جس کی مالیت تقریباً 80 کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ انتظامی سہولت کے لیے کیا گیا ہے، کیونکہ ویرات کوہلی اس وقت اپنی اہلیہ انوشکا شرما اور بچوں کے ساتھ لندن میں مقیم ہیں۔ بیرونِ ملک قیام کے باعث بھارت میں موجود جائیداد کے معاملات دیکھ بھالنا ان کے لیے مشکل تھا، اسی لیے انہوں نے پاور آف اٹارنی کے تحت اپنے بھائی کو یہ قانونی اختیار دے دیا ہے کہ وہ بنگلے...
	انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ 2025 نے ناظرین کے تمام سابق ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جب کہ ابتدائی 13 میچز کو دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد شائقین نے دیکھا۔ یہ پہلا ویمنز ورلڈ کپ ہے جس کی انعامی رقم گزشتہ مردوں کے ون ڈے ورلڈ کپ سے زیادہ ہے، جس کا کل انعامی خزانہ 13.88 ملین ڈالر (11.9 ملین یورو) رکھا گیا ہے۔ #UPDATE: Bizarre Scene at Women’s Cricket World Cup After Pakistani Players Spray Field Before India Match A bizarre scene unfolded during the Women’s Cricket World Cup when Pakistani players were seen spraying a substance on the field just before the Indian team entered. The… pic.twitter.com/Wo63cssvcI — Mowliid Haji Abdi...
	تنگ گلیاں کمرشل تعمیرات کے شکنجے میں، رہائشیوں کی زندگیاں مفلوج ہو گئیں لیاقت آباد نمبر 4 پلاٹ 351, 489 پرغیرقانونی تعمیرات ، حکام خاموش شہر قائد کے رہائشی علاقوں میں انسانی آبادی سے کہیں زیادہ کمرشل پلازوں اور دکانوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔وسطی کے علاقے لیاقت آباد کی گلیوں میں رہائشی پلاٹوں پر غیرقانونی تجارتی تعمیرات نے نہ صرف گلیوں کو تنگ کر دیا ہے ،بلکہ انہیں عملاً ناقابل عبور بنا دیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم سے بات کرتے ہوئے مقامی رہائشی صفدر علی نے بتایا ‘‘ہماری گلی میں چار فٹ کی جگہ پر تین منزلہ پلازہ کھڑا کر دیا گیا ہے ۔ ایمبولینس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مہینوں سے ہمارے علاقے میں داخل نہیں ہو سکیں‘‘۔صورت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹائم میگزین کی حالیہ اشاعت اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اْس پر برہمی دراصل دو الگ مگر باہم مربوط حقیقتوں کا سنگم ہے: ایک وہ بیّن خبروں کا کارنامہ جسے میگزین نے صدر کے لیے سفارتی کامیابی قرار دیا، اور دوسری وہ بصری نمائندگی جس نے سیاسی علامت کے طور پر ایک موثر تاثر پیدا کیا۔ ٹرمپ نے خود سوشل میڈیا پر اس تصویر کی سخت تنقید کی اور کہا کہ تصویر میں ان کے بال ’’غائب‘‘ کر دیے گئے اور سر کے اوپر ایک چھوٹا سا تیرتا ہوا تاج دکھایا گیا، ایک بیان جس نے نہ صرف ذاتی ناراضی کی تصویر کھینچی بلکہ میڈیا، شناخت اور طاقت کی روایتی کشمکش کو بھی منظرِ عام پر لایا۔بنیادی...
	ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔  ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر نے خفیہ ادارے سی آئی اے کو وینزویلا میں حساس آپریشن کا اختیار دے دیا ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹرمپ نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے وینزویلا کی حکومت پر دباؤ ڈالنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے سی آئی اے کو کارروائی کا اختیار سونپ دیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ وہ وینزویلا کے حدود میں حملوں پر بھی غور کر رہے ہیں جس کے بعد بات کیریبین میں ہونے والے کشتیوں پر ہوئے حملوں سے آگے نکل جائے گی۔ ٹرمپ نے اقوام متحدہ اور ڈیموکریٹ ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان حملوں کو انہوں نے غیرقانونی قرار دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
	افغانستان کا آخری پروپیگینڈا بھی بے نقاب; آئی جی ایف سی بلوچستان کی باب دوستی گیٹ کے ساتھ تصویر جاری
	سٹی 42:  پاکستان افغانستان کی جھڑپوں میں طالبان کی جانب سے دعویٰ کیاگیا تھا کہ پاک افغان کا باب دوستی گیٹ تباہ کردیا ۔چمن آئی جی ایف سی نے پراپیگنڈا   بے نقاب کردیا ۔ چمن آئی جی ایف سی بلوچستان  نے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر باب دوستی  دکھا کر طالبان کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔  آئی جی، ایف سی نے کہا سپن بولدک گیٹ پاکستان سلامت ہے،  بلوچستان نے گیٹ کے سامنے کھڑے ہو کر تصویر جاری کر دی.چمن آئی جی ایف سی بلوچستان کے چمن باڈر کے مختصر دورے کے موقع پر چمن سکاوٹس کے برگیڈیر شکیل احمد باب دوستی دیکھا ر ہے ہیں ۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وشاکا پٹنم : ویمنز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں آسٹریلوی ٹیم نے بنگلہ دیش کو چاروں شانے چت کر دیا۔آسٹریلیا نے بنگلہ دیش کی نو آموز ٹیم کو پورے میچ میں دبوچ کر رکھا اور کمزور حریف کو بآسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔کینگروز نے بنگلہ دیش کی جانب سے 199 رنز کا دیا گیا آسان ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے 25ویں اوور میں حاصل کیا۔کپتان ایلیسا ہیلی نے مسلسل دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے ناٹ آؤٹ 113 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ فیبی لیچ فیلڈ نے 84 رنز بنا کر کپتان کا ساتھ دیا۔اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیشی بیٹرز آسٹریلوی باؤلرز کے سامنے...
	فوٹو: اسکرین گریب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ احتجاج کرنے والوں سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے پوچھیں کہ احتجاج کا مقصد فلسطین تھا یا کچھ اور؟اسلام آباد میں کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ سوائے مذہبی جماعت کے عہدیداران کے کسی بھی مدرسے یا علماء کے خلاف ایکشن نہیں ہوگا، کسی مذہبی جماعت اور علماء کو تنگ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کل اظہار تشکر منایا جائے گا، کوئی احتجاج نہیں ہوگا۔محسن نقوی نے کہا کہ تحریک لبیک والوں سے آخری وقت تک مذاکرات ہوتے رہے، ان سے کہا گیا کہ واپس چلے جائیں، کچھ نہیں کہا جائے گا، تشدد...
	 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خصوصاً انسانی اسمگلنگ، بارڈر مینجمنٹ اور کوسٹ گارڈز کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستان میں حالیہ دہشتگرد حملوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا، اور ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نیل ہاکنز نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی خوبصورتی سے بحالی اور اسلام آباد میں جاری فلاحی و ترقیاتی منصوبوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محسن نقوی کی قیادت میں نمایاں بہتری...
	بھارت کرکٹر دنیش کارتک نے مڈل آرڈر بلے باز ویرات کوہلی کے ورلڈکپ 2027 کھیلنے سے متعلق اہم راز افشا کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دنیش کارتک نے اجیت اگرکار کا نام لیے بغیر ان کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ دنیش کارتک نے کہا کہ ویرات کوہلی ورلڈ کپ کھیلنے کے خواہشمند ہیں اور اسی لیے وہ اس طویل چھٹی کے دوران لندن میں سخت پریکٹس کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویرات کوہلی ہر ہفتے دو سے تین سیشن کرکٹ کی مشق کر رہے تھے۔ دنیش کارتک کا کہنا تھا کہ روہت شرما، شبمان گل اور کے ایل راہول وغیرہ سب مثبت اٹیکنگ کرکٹ صرف ویرات کوہلی کے بھروسے پر ہی کھیلتے...
	ویب ڈیسک : حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا۔  ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنیوالوں کو بزنس ویزے دیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزے جاری کیے جائیں گے جبکہ پاکستان میں کاروبار کرنیوالے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرسکیں گے۔  یاد رہے پاکستان نے 126 ممالک کے شہریوں کو بغیر فیس ویزا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔ نئے قوانین کے مطابق غیر ملکیوں کے لیے سیاحتی اور کاروباری ویزے مفت ہوں گے اور 24 گھنٹے کے اندر الیکٹرانک طور پر جاری کئے جائیں گے۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان...
	حکومت کا غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) حکومت نے غیر ملکیوں کیلئے نیا بزنس ویزہ کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق نئی مجوزہ پالیسی کے تحت پاکستان میں کاروبار کرنے والوں کو بزنس ویزے دیئے جائیں گے ،پالیسی کے تحت بزنس ویزہ پر کاروباری افراد کو ملٹیپل ویزے جاری کیئے جائیں گے ،نئی پالیسی کے تحت افغان شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبار کرنے والے افغان شہری بزنس ویزہ حاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے ۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
	گورنمنٹ گریجویٹ کالج کھاریاں کی عمارت پر پاکستان کے قومی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا لہرا دیا گیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے ان پر خوب تنقید کی گئی اور ناقدین نے اسے ’قومی پرچم کی بے حرمتی‘ اور ’سیاسی پروپیگنڈا‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پرچم کے ساتھ مریم نواز کی تصویر والا جھنڈا، ‘بہت جلد نوٹوں پر بھی وزیراعلیٰ کی تصویر ہوگی’ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کالج پرنسپل کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔ کالج کے پرنسپل کا کہنا تھا کہ یہ جھنڈا نصب کرنا ان کا ذاتی حیثیت میں لیا گیا فیصلہ تھا۔ اور اب کالج کی عمارت سے پرچم اتار دیا گیا...
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
	 آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے سولہویں میچ میں پاکستانی بولرز کی محنت خراب موسم کی نذر ہوگئی۔  تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا، ابتدائی اوورز سے ہی پاکستانی بولرز نے انگلش بیٹرز کو دباؤ میں رکھا۔ کپتان فاطمہ ثناء نے عمدہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کردیا۔ ابتدائی 10 اوورز میں انگلینڈ کی 5 بیٹرز پویلین لوٹ گئیں۔ 57 رنز پر 6 وکٹیں گرنے کے بعد ایلس کیپسی نے چارلی ڈین کے ہمراہ ٹوٹل کو 78 رنز تک پہنچایا، پھر چارلی اور ایم آرلوٹ نے آٹھویں وکٹ کے لیے 47 رنز کی شراکت بنائی۔ سارہ گلین 3 اور لنزے اسمتھ 4 رنز پر ناٹ...
	برطانوی اخبار دی گارڈین نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قابو میں رکھنا یا ان کے غیر متوقع رویے کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف ہی جانتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، شرم الشیخ میں منعقدہ غزہ امن سربراہ اجلاس کے دوران ٹرمپ نے متعدد عالمی رہنماؤں کو مشکل میں ڈال دیا۔ انہوں نے اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمر کو بلا کر اچانک مائیک خود سنبھال لیا، جبکہ کینیڈا کے وزیراعظم کو مذاق میں “گورنر” کہہ دیا۔ تاہم، دی گارڈین کے مطابق واحد رہنما جنہوں نے ٹرمپ کے رویے کو مؤثر انداز میں سنبھالا، وہ شہباز شریف تھے۔ وزیراعظم پاکستان نے اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ کی...
	ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جس میں مختلف ذرائع کے مطابق تقریباً 30 خوارجی ہلاک ہوئے۔  محسن نقوی نے کہا "30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر ہمیں فخر ہے۔''  انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔   قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری   وزیرداخلہ نے...
	ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے: برطانوی اخبار WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  لندن ( آئی پی ایس) برطانوی اخبار دی گار ڈین نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سنبھالنا صرف پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کو آتا ہے۔ اخبار نے لکھا کہ شرم الشیخ میں ٹرمپ نے کئی عالمی رہنماؤں کو زچ کیا، اطالوی وزیراعظم کے حسن کی تعریف کی، برطانوی وزیراعظم کو اشارہ دیا کہ جیسے وہ انہیں گفتگو کے لیے بلا رہے ہیں مگر پھر خود مائیک سنبھال کر انہیں شرمندہ کر دیا۔ اخبار نے لکھا کہ واحد رہنما جنہیں معلوم تھا کہ صدر ٹرمپ کوکیسے سنبھالنا ہے، وہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف تھے۔ دی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-22 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں حضرت محمدﷺ سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زاید مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اْس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی کے موقع پر بعض...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> دوبرس کی عظیم قربانیوں کے بعد اہل غزہ پر امن کی چمکیلی دھوپ اُتری ہے۔ غزہ میں امن سانسیں لے رہا ہے۔ 13 اکتوبر کو شرم الشیخ میں امن معاہدے پر دستخط کی تقریب منعقد کی جارہی ہے۔ مسلم ممالک کے سربراہان سمیت بیس ممالک اس تقریب میں مدعو ہیں تاکہ بیس اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کو جشن کے طور پر منایا جاسکے، شیمپین کی بوتلیں کھولی جاسکیں، صدر ٹرمپ کی شان میں قصیدے پڑھے جاسکیں اور ان کی ثالثی کو ہر سائز کے خوشامد کے پنکچر لگائے جاسکیں۔فریقین کے درمیان توازن رکھنے کو ثالثی کہا جاتا ہے۔ صدر ٹرمپ یہودی وجود کے حق میں ہر طرح کی نوسربازی، بے ایمانی، مالی، فوجی، سفارتی مدد، اقوام متحدہ...
	پنجاب حکومت اور لاہور پولیس نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کی تردید کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے ذرائع سے یہ بات سامنے آئی تھی کہ حکومت پنجاب نے بلاول ہاؤس لاہور اور پی پی قیادت کی کی سیکورٹی واپس لے لی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے سکیورٹی لینے کی درخواست نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب اب سیکیورٹی دے بھی تو ہم نہیں لیں گے۔  پیپلزپارٹی ذرائع نے کہا کہ حکومت پہلے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے خاندان سے بھی سکیورٹی واپس لے چکی ہے۔ پی پی رہنما اسلم گل نے کہا کہ ن لیگ چھوٹی حرکتوں پر اتر آئی ہے سیکورٹی واپس لینا کم ظرفی ہے، پیپلز پارٹی جدوجہد والی جماعت کو سیکیورٹی کی ضرورت...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی حکومت نے گندم سے متعلق نئی پالیسی کا ڈرافٹ تیار کرلیا جس کے تحت گندم کی امدادی قیمت 3400فی من مقرر کرنے اور نجی شعبے کو گندم خریدنے کا لائسنس جاری کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈرافٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیے ارسال کردیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف صوبوں کی آراءجاننے کے لیے آن لائن اجلاس طلب کریں گے۔ڈرافٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی شعبے کو گودام فراہم کرنے اورامدادی قیمت پر گندم خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز ہے اس کے علاوہ گندم کی بین الصوبائی منتقلی صوبائی حکومتوں کی اجازت سے مشروط ہوگی۔سرکاری ڈرافٹ میں رواں سال ساڑھے 62 لاکھ ٹن...
	بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...