2025-06-13@10:06:49 GMT
تلاش کی گنتی: 895

«سی لیے تو»:

(نئی خبر)
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گندا پور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اورحمایت...
    مشقوں میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات کے منصوبے شامل شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں آج شروع ہونگیں،پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پاکستان کے خلاف جارحانہ جنگی عزائم پر بھارت میں شہری دفاع کی تین روزہ مشقیں بدھ کو شروع ہوں گی ۔ بھارتی کی وزارتِ داخلہ نے تمام ریاستوںسے کہا ہے کہ وہ موثر شہری دفاع کے لیے فرضی مشقیں شروع کریں، جن میں فضائی حملے کی وارننگ، سگنلز، کریش بلیک آٹ اقدامات، اہم تنصیبات کو چھپانے اور انخلا کے منصوبے شامل ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے سیکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ سے ملاقات کی، جس کے بعد قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے بھی ان کے دفتر میں ملاقات...
    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جب کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں گرمی کے  ستائے عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے خوش خبری سنادی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش برسانے والا سسٹم 2 روز بعد دوبارہ داخل ہوگا جب کہ اس وقت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے اور آئندہ ایک سے 2 روز بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں گرد آلود ہوائیں چلنے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیںرپورٹ کے مطابق بینچ کے ارکان جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا، جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد کیے بغیر آپ نظر ثانی کیسے فائل کر سکتے ہیں؟ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواست بھی ہے.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے...
    ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی سے پریشان عوام کے لیے محکمہ موسمیات نے اچھی خبر سنا دی ہے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دو روز بعد بارش کا نیا سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا اس وقت صوبے بھر میں موسم خشک ہے اور اگلے ایک سے دو روز تک بارش کے آثار نہیں پائے جا رہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور اور دیگر شہروں میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی ہیں جن سے موسم میں خنکی کا احساس پیدا ہوگا اور درجہ حرارت میں کمی آئے گی لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ایسے دہشت گرد گروہ جو بلوچ شناخت کے نام پر بدامنی پھیلاتے ہیں، دراصل بلوچ قوم کی عزت و وقار پر دھبہ ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سپہ سالار نے ان خیالات کا اظہار جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے گزشتہ روز جنرل ہیڈکوارٹر میں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے 15ویں سیشن کے شرکاء سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ ورکشاپ 2016 سے جاری ہے جس میں بلوچستان سے...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں، پاک بھارت کو فوجی تصادم سے گریز کرنا چاہیے، میرا ایک ہی پیغام ہے کوئی غلطی نہ کریں، جنگ کوئی حل نہیں ہے، اقوام متحدہ ہر ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار ہے جو کشیدگی میں کمی، سفارت کاری اور امن کے لیے تجدید عہد کو فروغ دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاک بھارت کشیدگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی اسوقت بلندی پر ہے، دونوں ممالک کا اقوام امن مشن میں اہم کردار رہا ہے، مجھے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف  اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس  کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف  پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ  تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم دوہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی مفادات  کو نقصان پہنچانے  کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اقوام متحدہ...
    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا پنجاب کی سرزمین دشمن کے لیے نہیں پاک فوج کے لیے لنگر، پانی ، دعائیں حاضر ہیں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی ڈرامے کو سکھ برادری نے بے نقاب کر دیا۔رپورٹ کے مطابق سکھ برادری کا دوٹوک اعلان بھارت کا پہلگام حملہ سراسر فالس فلیگ ہے ، سکھ برادری نے بھارت کے جھوٹے بیانیے کو جڑ سے اکھاڑ دیا۔سکھ برادری نے کہا کہ بھارت نے جو پہلگام ڈرامہ کیا ہے اس کا مقصد پاکستان پر جنگ مسلط کرنا ہے ، اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے ۔سکھ برادری نے کہا کہ پنجاب کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موجودہ معاشی حالات میں جب صارفین بجٹ میں تنگی محسوس کر رہے ہیں، نوکیا HMD نے ایک بروقت اور صارف دوست قدم اٹھایا ہے۔ کمپنی نے پاکستان میں اپنے کئی مقبول فیچر فون ماڈلز کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد سادہ، مضبوط، اور قابل اعتماد مواصلاتی ڈیوائسز کو عام صارف کی پہنچ میں لانا ہے۔ قیمتوں میں کمی: نئی قیمتیں کیا ہیں؟ نوکیا کے جن فیچر فونز کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، ان کی نظرثانی شدہ قیمتیں کچھ یوں ہیں۔ نوکیا 105 کلاسک 2,999روپے، نوکیا 106 (2023) 3,999 روپے، نوکیا 108 (2024) 4,199 روپے، نوکیا 110 (2023) 4,999 روپے، اور نوکیا 125 (2024) 5,199 روپے نئی قیمتوں میں دستیاب ہیں۔...
    راولپنڈی :چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے جی ایچ کیو میں 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے ملاقات کی۔ یہ ورکشاپ 2016 سے ہر سال منعقد کی جاتی ہے، جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پارلیمنٹرینز، بیوروکریٹس، سول سوسائٹی کے اراکین، نوجوان، ماہرین تعلیم اور میڈیا کے نمائندگان شرکت کرتے ہیں۔ ورکشاپ میں مختلف سیمینارز، گروپ مباحثے، اور ملک کے مختلف علاقوں کے دورے شامل ہوتے ہیں، جس کا مقصد بلوچستان کی آئندہ قیادت کو قومی و صوبائی مسائل کے فہم اور ان کے مربوط حل کے لیے تیار کرنا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اظہارخیال کرتے ہوئے حکومت کی بلوچستان کی سماجی و...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی) نے وزارت خزانہ سمیت مختلف وزارتوں کے لیے اربوں روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دے دی ہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، اجلاس میں مختلف وزارتوں کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ منظور دی گئی ہے. اجلاس میں وزارت خزانہ کے ترقیاتی اخراجات کے لیے اربوں روپے کے سپلیمنٹری گرانٹ منظور کرلی گئی، صادق پبلک سکول بہاولپور کے لیے 25 کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ بھی منظور کی، کمیٹی نے سول فورسز کے لیے مشن ایریاز میں سرگرمیوں...
    اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے قومی ایجنڈا تیار کر لیا جس میں شامل تمام جماعتوں نے اتفاق رائے کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملک کو درپیش مسائل سے متعلق نشاندہی کی گئی ہے۔ قومی ایجنڈے کی تیاری کے لیے محمود خان اچکزئی کے ہمراہ اپوزیشن اتحاد کی جماعتوں نے کام کیا۔ ایجنڈے کے لیے سردار اختر مینگل، علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا نے مشاورت کی۔ ترجمان اپوزیشن اتحاد اخوانزادہ حسین یوسفزئی کے مطابق قومی ایجنڈے میں ملکی صورتحال کے حل کے لیے اپوزیشن نے لائحہ عمل دیا ہے، ایجنڈے کو کل باضابطہ طور پر عوام کے سامنے رکھیں گے۔ محمود خان اچکزئی اپوزیشن قیادت کے ہمراہ آج ایجنڈے پر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ رواں ماہ کے آخر میں ریاض کے دورے کے دوران 6 خلیجی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: 163 ارب ڈالر کا بجٹ کٹوتی پلان: تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ ٹرمپ  کے نشانے پر اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ کا 13 سے 16 مئی تک سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کا دورہ ان کی دوسری مدت کا پہلا غیر ملکی دورہ ہوگا۔ تاہم انہوں نے پوپ فرانسس کی آخری رسومات کے لیے روم کے مختصر دورہ کیا تھا۔ امریکی صدر کے ریاض میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں سے ملاقات کا مقصد سیاسی اور اقتصادی تعاون کو تقویت دینا ہے۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق فی الحال...
    جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلیم گیم سے کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے، پاکستان کا موقف بہت واضح ہے جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے۔وزیر داخلہ مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ پہنچے جہاں عمان کے وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ محسن نقوی نے اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی، ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ ہو گئی تو اس سے خطے میں کتنا نقصان ہو سکتا ہے اور اس کے چین اور امریکا پر کیا اثرات مرتب...
    پہلگام واقعے کے بعد سے اب تک انڈیا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی جاری ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے نامور سپر اسٹارز کے سوشل میڈیا اکاونٹس بھی بلاک کیے جا رہے ہیں۔ یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہوگا کہ بھارت خطے میں بجائے امن کے جنگی صورتحال کو بڑھاوا دے رہا ہے جو کہ خطے اور پوری دنیا کے لیے نقصان کا باعث ثابت ہوسکتا ہے۔ اگر بھارت کا جنگی جنون ختم نہ ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ...
    صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ وسائل کو لوٹنے اور امریکیوں کے حوالے کرنے کے لیے صوبائی حکومت کے مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025ء کو کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے صوبائی ذمہ داران کا اجلاس دارالعلوم الاسلامیہ بنوں میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت جماعت اسلامی خیبر پختونخوا جنوبی کے امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل محمد ظہور خٹک، نائب امراء مولانا محمد تسلیم اقبال، مولانا سلیم اللہ ارشد، حاجی عزیز اللہ خان مروت، اختر علی شاہ و دیگر شریک ہوئے۔ اجلاس میں جنوبی پختونخوا کے مسائل، سیاسی صورتحال اور امن و امان...
    پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر Pakistan and India flags together relations textile cloth, fabric texture WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز سری نگر(سب نیوز )بھارتی حکومت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آبی جارحیت اور پہلگام حملے سے متعلق دعوں پر خود بھارت سے ہی سچ سامنے آنے لگا۔ بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے حکومتی بیانات کو محض پراپیگنڈا قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ ذرائع کے مطابق سیف الدین سوز نے واضح کیا کہ پاکستان کے لیے پانی ایک لائف لائن کی حیثیت رکھتا ہے جو زراعت اور انسانی استعمال کے لیے ناگزیر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9مئی کے آٹھ مقدمات میں دائر ضمانتوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کردیں، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ 8مئی کو کیس کی سماعت کرے گا ۔اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کے حوالے سے کاز لسٹ جاری کردی۔(جاری ہے) عدالت نے پراسکیوشن کو ریکارڈ اور دلائل کے لیے طلب رکھا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کے لیے رجوع کر رکھا ہے۔ درخواستوں میں موقف اختیار کیا ہے کہ اے ٹی سی نے بانی پی ٹی آئی کی نو مئی...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی کانگریس کے سابق وزیر سیف الدین سوز نے پاکستان کا پانی روکنے کے بھارتی دعوؤں کا پول کھول دیا۔ ذرائع  کے مطابق سیف الدین سوز نے کہا کہ پاکستان کے لیے پانی لائف لائن ہے کیونکہ یہ زراعت اور پینے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور جموں و کشمیر مکمل طور پر ڈوب جائیں گے، سندھ طاس آبی معاہدے کی خلاف ورزی بھارت اور پاکستان کے درمیان کھلی جنگ ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی صورتحال کو بین الاقوامی برادری باریک بینی سے دیکھ رہی ہے، پاکستان کا مؤقف واضع ہےکہ وہ پہلگام حملے میں ملوث نہیں ہےجو...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس سیونگ کی گنجائش رکھی ہے، بھارت نے فیس...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)بھارتی آبی جارحیت کیخلاف پاکستان عالمی سطح پر بھی سرگرم ہوگیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے پانی روکنے کے لیے کوئی اسٹرکچر بنایا تو اسے تباہ کردیں گے۔ خواجہ آصف نے کہاکہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی آسان نہیں، یہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ ہوگا، معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی تو پاکستان اس اسٹرکچر پر حملہ کردے گا۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پہلگام واقعے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا، بھارت اب اپنے ہی بیانیے کا مغوی بن چکا ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امریکی نائب صدر نے بھارت کے لیے فیس...
    جب سے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معائدہ معطل کرنے کے بعد پاکستان کے پانی کی بندش کی بازگشت ہو رہی ہے تب سے پاکستان میں اس حوالے سے تشویش بھی پائی جا رہی ہے اور غور بھی ہو رہا ہے سوچا جا رہا ہے کہ واقعی اگر بھارت نے پانی روک دیا تو ہمارے پاس اس کے توڑ کے لیے ہوگا؟ جیسا کہ سندھ میں اس سے قبل چھ کنال معاملے پر عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اس سے ظاہر یہ ہوتا ہے کہ سندھ اس وقت پانی کی کسی قسم کی کمی برداشت نہیں کر پا رہا اور اگر بھارت پانی روکتا ہے تو سندھ کے عوام اس پر کیا کہیں گے وی نیوز نے...
    معروف چینی تجزیہ کار اور ماہر عالمی امور وکٹر گاؤ نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگر پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب صدر  سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن  وکٹر گاؤ نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملک پاکستان پر حملہ کرے گا تو چین پاکستان کے دفاع کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا، چین پاکستان کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کی حمایت اور پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے خود کو پیش کرنے پر چین کے شکرگزار ہیں، وزیراعظم  انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان میں چینی باشندوں پر حملے ہوئے تب بھی چین نے جامع تحقیقات کا مطالبہ کیا اور...
      اسلام آباد: وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل چوہدری سالک حسین سے فارن افیئرز کمیٹی (ایف اے سی) اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے اراکین مسز بخاری اور ایچ کامران نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں ملک کی ورک فورس کو مہارتوں کی فراہمی اور ان کی ترقی کے حوالے سے جاری حکومتی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اراکین نے اس سلسلے میں چودھری سالک حسین کے فعال اور مؤثر کردار کو سراہا اور اُن کی کوششوں کو نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا۔انہوں نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے عملی اقدامات نوجوانوں کی فنی تربیت اور عالمی معیار کی تیاری میں سنگِ میل ثابت...
    صوبائی دارالحکومت جاتی امرا میں مسلم لیگی سینیٹر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ نون کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قائد مسلم لیگ نون میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی دفاع کے عظیم مقصد کے لیے تمام جماعتوں کا متحد ہونا اچھی روایت ہے۔ صوبائی دارالحکومت جاتی امرا میں سینیٹر عرفان صدیقی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملکی دفاع اور قومی سلامتی کے لیے پارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کا یک زبان ہو کر آواز اٹھانا نہایت خوش آئند ہے۔...
    سٹی 42: میر پور خاص میں جلسہ عام سے بلاول بھٹونے خطاب کیا اور نعرہ لگاتے ہوئے  کہا سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکست دے کر ثابت کیا ووٹ نہ پیر کا نہ میر ، ووٹ بینظر کا چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے کہا میں اپنےمیرپورخاص واپس ایا ہو ں ،سندھ کے عوام نے سازشی قوتوں کو شکت دیکر ثابت کردیا،ووٹ نہ پیر کا نہ میر ،ووٹ بینظیر کا۔ ہم نے عوام کی نمائندگی کرنی ہے اور حقوق کا تحفظ کرنا ہے ،عوام نے آج پھر ثابت کردیا کہ میرکانہ پیر کا ووٹ صرف بے نظیر کا،عوام نے پیپلزپارٹی کا ساتھ دیا تو ہم نے جمہوریت کو بحال کیا،ہم کسی کے سامنے جھکتے نہیں ، اصولوں پر لڑتے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے عندیہ دیا کہ ملک میں جلد بجلی کی پیداوار کے لیے ’فری مارکیٹ‘ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس سے مسابقتی بنیادوں پر بجلی کی فراہمی ممکن ہو سکے گی اور نرخوں میں مزید کمی آئے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری اور ان کی ٹیم کو 4743 ارب روپے کی متوقع بچت پر سراہا اور اسے ایک تاریخی کامیابی قرار دیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بجلی کے نرخوں میں کمی اور توانائی کے شعبے میں پائیدار اصلاحات سے متعلق “Integrated Generation Capacity Expansion Plan (IGCEP) 2024-2034” پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بجلی کے نرخوں...
    برکس ممالک طاقتور ممالک کو روکنے کے لیے واضح طور پر کھڑے ہوں، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 May, 2025 سب نیوز برا زیلیا :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برازیلیا میں قومی سلامتی کے امور کے   اعلیٰ سطحی  نمائندوں کے 15 ویں برکس اجلاس میں شرکت کی۔ برکس کے  قومی سلامتی کے امور کے لئے  اعلیٰ سطحی نمائندوں اور   سربراہوں نے اجلاس میں شرکت کی اور بین الاقوامی سلامتی، ثالثی اور تنازعات کی روک تھام کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی اور سائبر سیکورٹی کو برقرار رکھنے میں برکس ممالک کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ بین الاقوامی سیاست کو  لین دین   بنانے اور بین الاقوامی تجارت کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پہلگام واقع کے بعد ہندوستان کے ساتھ بڑھتا ہوا تناؤ کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اقدامات شروع کر دیئے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع میں 4،4 سائرن لگا دیئے گئے جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں ایک ایک سائرن نصب کیا گیا۔ دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے عوام کو بروقت آگاہ رکھنے اور کسی بھی فضائی حملے کے بارے میں اطلاع دینے کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے طلبا کو بھی اسکالرشپس اور لیپ ٹاپس دینے کا اعلان کیا ہے۔ لاہور میں ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپس تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسکالرشپ لینے والے طلبا نے اپنے والدین کا سر جھکنے نہیں دیا، ان کے والدین آج بڑا فخر محسوس کررہے ہوں گے، لیپ ٹاپ اسکالرشپ پروگرام میں زیادہ حسہ بچیوں کا حصہ رکھا گیا ہے، لاہور ڈویژن کے 14ہزار طلبا کو لیپ ٹاپس دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پرائم منسٹر اسکیم 2025 کا آغاز، فری لیپ ٹاپ کیسے حاصل کا جاسکتا ہے؟ مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف، شہباز شریف نے جو طلبا کے لیے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی بجائے اضافے کا انتباہ جاری کردیا گیا ہے وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی اوسط قیمتوں میں ایک روپیہ 52 پیسے فی یونٹ کمی کا وعدہ کیا تھا تاہم اب حکام کا کہنا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں کمی اور مہنگے ایندھن پر انحصار بڑھنے کا امکان ہے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈسکوز نے مجموعی طور پر 51.493 ارب روپے کی کمی کی درخواست کی ہے، جس میں سے 47.(جاری ہے) 124 ارب روپے کیپیسٹی کی لاگت میں کمی سے جڑے ہیں جن میں 16 ارب روپے کنٹریکٹس کے خاتمے...
    وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام کے آثار دنیا کے سامنے آ چکے ہیں، تاہم حقیقی اور پائیدار بہتری کا انحصار ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔اگر اصلاحاتی ایجنڈے کو مؤثر طور پر نافذ کیا جائے تو امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے آخری پروگرام ہوگا۔ کراچی میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ کاروباری سرگرمیوں سے خود کو بتدریج الگ کرے اور معیشت کی باگ ڈور نجی شعبے کے حوالے کی جائے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ درآمدات میں مسلسل اضافہ ایک بڑا معاشی چیلنج ہے۔ ٹیکس اصلاحات اور عوامی اعتماد کی بحالی پر زور...
    کراچی:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام دنیا کے سامنے ہے، درآمدات میں اضافہ بڑا مسئلہ ہے، ان شا اللہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہوگا، جب ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر عمل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ حکومت کو جس جس کاروباری معاملات سے نکال سکتے ہیں، نکال دیں، ملک اب نجی شعبے کو چلانا ہے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ 24 کروڑ لوگوں کو ملک چلانے کے لیے ہمیں ٹیکس ریونیو چاہیے، ہماری کوشش ہے ٹیکس اتھارٹی میں اصلاحات لائی جائیں، بزنس کمیونٹی کہتی ہے کہ...
      پاکستان نے کہا ہے کہ اس کے پاس جعفر ایکسپریس مسافر ٹرین پر حملے کے بارے میں قابل اعتماد شواہد موجود ہیں جس میں کم از کم 30 بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور درجنوں کو یرغمال بنایا گیا ۔ یہ حملہ اس کے علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا تھا۔اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے متاثرین کی ایسوسی ایشن نیٹ ورک کے آغاز کے موقع پر قومی بیان دیتے ہوئے پاکستان مشن کے کونسلر جواد اجمل نے زور دیا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ دہشت گرد حملوں کے متاثرین اور ان خاندانوں کی حمایت کرے جن کی زندگیاں ان سانحات کے نتیجے میں ہمیشہ کے لیے بدل جاتی ہیں۔مستقبل میں حملوں...
    پاکستان میں گرمیاں آچکی ہیں جس کے ساتھ ہی جوس کی جانب رغبت میں بھی اضافہ ہوگا۔ آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سے جوس ہیں جو فرحت بخشنے کے علاوہ آپ کے ہاضمے کو بھی بہتر کرتے ہیں۔ یاد رکھیے کہ اچھا ہاضمہ صحت مند زندگی کا ضامن ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دبلے پن سے ہیں پریشان؟ تو یہ جوس بدل دیں گے آپ کی زندگی اگر آپ درست جوس کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ آپ کے ہاضمے کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے اور ایسے لذیذ جوس کی ایک طویل فہرست ہے۔ چقندر اور گاجر کا جوس چقندر ہاضمے کے لیے بہت اچھا ہے کیونکہ یہ فائبر سے بھرپور ہوتا ہے۔ یہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اپریل2025ء) پاکستان میں اپنی طویل رفاقت اور اعتماد کو ایک بار پھر مضبوط کرتے ہوئے نوکیا HMD نے اپنے مشہور فیچر فون ماڈلز پر 600 سے 800 روپے تک کی زبردست قیمت میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ ان صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے جو معیار اور سادگی کو بجٹ میں چاہتے ہیں۔قیمت میں کمی درج ذیل مشہور ماڈلز پر لاگو ہے:Nokia 105 Classic - PKR. 2,999/-Nokia 106 (2023) - PKR. 3,999/-Nokia 108 (2024) - PKR. 4,199/-Nokia 110 (2023) - PKR. 4,999/-Nokia 125 (2024) - PKR. 5,199/-جب مہنگائی ہر چیز کو متاثر کر رہی ہے، ایسے وقت میں یہ اقدام عام پاکستانی صارف کے لیے نوکیا کی جانب سے ایک...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے خبردار کیا ہے کہ اگررو س یوکرین کے درمیان فائربندی نہ ہوئی تو یہ تنازع ایٹمی جنگ میں تبدیل ہو سکتا ہے امریکی بلاگر چارلی کرک کے ساتھ انٹرویو میں وینس نے کہاکہ بڑے میڈیا ادارے اس خیال کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر یہ جنگ کئی سالوں تک جاری رہی تو روس ٹوٹ جائے گا یوکرین اپنے علاقے واپس حاصل کر لے گا اور سب کچھ ویسا ہی ہو جائے گا جیسا جنگ سے پہلے تھا.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ آج صورتحال مختلف ہے اور ہم آج کے حالات کا موازانہ سوویت روس کے دور سے نہیں کرسکتے جس نظریے کو بیان...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ ریلیف عوام تک پہنچانے کے بجائے حکومت اس  رقم سے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 8 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور اب پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 72 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی سے 869 ارب روپے وصول کیے تھے جبکہ رواں سال  حکومت نے ایک ہزار 280 ارب روپے پیٹرولیم ریویو سے وصول کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی...
    صوبہ خیبر پختونخوا میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی بھرتی کے لیے 26 اور 27 اپریل کو ایٹا کے زیرِاہتمام سکریننگ ٹیسٹ منعقد کیے گئے جن میں آٹھ لاکھ 86 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی تھیں۔ رواں سال بھی ایٹا ٹیسٹ کے دوران مختلف سینٹرز میں نقل کی شکایات سامنے آئیں جبکہ متعدد امیدوار رنگے ہاتھوں پکڑے بھی گئے۔ ایٹا انتظامیہ کے مطابق ایٹا سکریننگ کے دوران بلو ٹوتھ ڈیوائس کا استعمال کرتے ہوئے متعدد امیدواروں کو حراست میں لیا گیا جبکہ بہت سے امیدواروں سے سمارٹ فونز اور سمارٹ واچز بھی برآمد کی گئی ہیں۔ ایٹا انتظامیہ نے رواں سال نقل کی روک تھام کے لیے نیا طریقہ اپنایا جس کے بعد انہیں تنقید کا...
    صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ شو پیس قیادت اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے بہانے تلاش کر رہی ہے، پوری قوم فلسطینیوں کےساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جے یو آئی (ف) مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ کسی نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرأت کی تو اینٹ سے اینٹ بجادیں گے۔ صوبائی دارالحکومت کے تاریخی مینار پاکستان پر "قومی کانفرنس اسرائیل مردہ باد" سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ صہیونی فورسز کی جانب سے غزہ میں  فلسطینیوں کو گاجر، مولی کی طرح کاٹا جا رہا ہے۔ ...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دنیا اسرائیل کے ارادے خطرناک ہیں، وہ گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھ رہا ہے، مسلمان ممالک خاموش رہے تو کوئی بھی محفوظ نہیں رہےگا۔ لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حماس نے اسرائیل کو شکست فاش دی ہے، وہ مزاحمتی تنظیم کا مقابلہ نہیں کرسکتا اس لیے بمباری کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں جماعت اسلامی کے زیراہتمام اسلام آباد میں غزہ مارچ: پاکستان میں حماس کا دفتر کھولا جائے، حافظ نعیم کا مطالبہ امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ دنیا میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے لیے ماحول بنایا جارہا تھا، لیکن حماس نے اس منصوبے کو ناکام بنا دیا۔ حافظ نعیم الرحمان نے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان ملک میں کرپٹوکرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ملک میں کرپٹوکرنسی جیسے معاشی لین دین کے متبادل طریقوں کی ترویج  پر کام تیزی سے جاری ہے، پاکستان تیزی سے کرپٹوکرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اتوار کے روز وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فائنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان معاہدے پر دستخط اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں مختلف...
    خطے میں امن کیلئے ایران کردار ادا کرے تو خیر مقدم کریں گے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہشمند ہے اور اگر ایران اس حوالے سے کوئی کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو اس کا خیرمقدم کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق وزیر اعظم نے ایران کے صدر مسعود پیزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی اور بندرعباس کی شاہد رجائی بندرگاہ پر پیش آنے والے المناک دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے ایرانی صدر اور برادر ایرانی قوم سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیرِ اعظم نے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے یکجہتی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 اپریل 2025ء) نائب امیر جماعتِ اسلامی، صدر مجلسِ قائمہ سیاسی قومی اُمور لیاقت بلوچ نے بلوچستان اور اسلام آباد کے چار روزہ دورہ کے بعد لاہور منصورہ میں سیاسی مشاورتی اجلاس اور ہڑتالی کمیٹیوں کے وزٹ کے موقع پر کہا کہ ملک گیر ہڑتال میں تاجر برادری نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی طاقت سے اسرائیلی اور بھارتی ظلم کے خلاف اپنے قومی اور انسانیت کے احترام پر مبنی جذبے کے ذریعے زبردست وابستگی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام پوری دُنیا میں انسانوں پر ظلم اور جبر کے خلاف ہیں۔ عالمی برادری فلسطین اور جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کرائے وگرنہ اسلامی ممالک ہی نہیں پوری دُنیا کا امن تباہ رہے...
    مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہیں۔ پاکستان نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر آپ ہمارا پانی بند کرو گے تو ہم آپ کا سانس بند کریں گے، میزائل چوکوں میں سجانے کے لیے نہیں آپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت پوری قوم متحد ہے، نیشنل سیکیورٹی کمیٹی نے جو فیصلے کیے وہ پوری قوم کی ترجمانی ہے۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام میں انٹیلیجنس فیلیئر، بھارتی فوج اور حکومت پر شہریوں کی کڑی تنقید انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ سیاسی فائدے کے لیے فالس فلیگ آپریشن کیے، ہندوستانی قوم کو فیصلہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج تنظیم، اتحاد اور قومی مفاد کی تکمیل اور عزم کا نشان ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی وجہ سے ایک نام رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی امن  کے قیام کے لیے اپنی ذمے داریوں سے مکمل آگاہ ہے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی ذمے داریاں پوری کرتے رہیں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ تعلقات کے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے۔ برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کے نتائج سنگین اور تباہ کن ہوسکتے ہیں، پاکستان کی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان...
    مودی یاد رکھیں ،پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو انڈیا کو بھرپور جواب ملے گا:اسد قیصر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک طویل جدوجہد کا نام ہے۔ پارٹی کی بنیاد انصاف کے نظام کے قیام کے لیے رکھی گئی۔ 2011 میں پارٹی نے ڈرآون حملوں کے خلاف دھرنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف رول آف لا پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسا عدالتی نظام چاہتے ہیں جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ آج پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ عدالتی نظام سے پورے ملک کا اعتماد اٹھ چکا ہے۔ عدلیہ...
    خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ پروویشنل ڈیزاسٹر منجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں 27 سے 30 اپریل کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شدید گرم موسم کے باعث دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 4 تا 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خطرناک ہیٹ ویو، بچاؤ کے لیے کیا احتیاط کی جائے؟ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری  کیا گیا ہے کہ گرمی اور خشک موسمی حالات سے ہیٹ اسٹروک اور آبی ذخائر پر پانی کے دباؤ کا امکان ہے، کسان فصلوں کے لیے...
    ویب ڈیسک : توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔ فواد خان اور وانی کپور کی آنیوالی فلم کے گانے یوٹیوب سے ہٹا دیے گئے واضح رہے کہ بانی پی...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کردیا ہے، آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔ واضح رہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ Post Views: 1
    توشہ خانہ ٹو کیس؛ عمران خان، بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں سماعت کےلئے مقرر کرنیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا میں توانائی کے مسائل پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھا لیے گئے، سولرائزیشن کا گزشتہ سالوں سے رکا ہوا منصوبہ فوری طور پر شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کی سرکاری عمارتوں پر سولر لگانے کے فیصلے پر عملی اقدامات شروع کر دیئے گئے، ابتدائی مرحلے میں صوبے کی جیلوں میں سولر لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں مخصوص علاقوں میں سٹریٹ لائٹ اور دیگر سرکاری عمارتوں پر سولر لگایا جائے گا۔ منصوبہ شروع کرنے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے لیے وقت مخصوص کر دیا گیا ہے، ابتدائی مراحل مکمل کرنے کے لیے محکمہ پی اینڈ ڈی 2 ماہ کے اندر ٹھیکیداروں سے بولی...
    اسلام آباد: توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے کیس جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواست منظور کر لی۔ وکیل خالد یوسف چوہدری نے استدعا کی کہ کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کی تاریخ دے دیں۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیے کہ میں نے آرڈر کر دیا ہے آفس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دے گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کی درخواستیں دائر...
    حر جماعت کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو ضرورت پڑی تو حر فورس فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے بارڈر پر کھڑی ہوگی، اور ہو سکتا ہے بارڈر بھی کراس کر جائیں۔ انھوں نے یہ بات موجودہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر رد عمل دیتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا کہ کوئی بھی ہمارے وطن کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، حر جماعت کسی بھی قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف ان کا کہنا تھا کہ کہیں سے بھی ایڈونچر ہوا تو...
    بھارت جوکرے گا جواب ملے گا،اُس سے مقابلے کے لیے کسی مدد کی ضرورت نہیں بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو تمام معاہدے ختم کرسکتے ہیں،پریس کانفرنس نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدہ ختم کیا تو پاکستان بھی شملہ معاہدے سمیت دیگر معاہدے ختم کرسکتا ہے ، بھارتی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دیں گے جس کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں۔یہ بات نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ و دیگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلے پڑھ کر سنائے...
     خیبر پختونخوا کابینہ نے پیکا ایکٹ ترامیم مسترد کرتے ہوئے آزادی صحافت کی حمایت کردی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 31 واں اجلاس منعقد پوا۔ کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا چیریٹیز ایکٹ 2019 کے سیکشن 12 میں ترامیم کی منظوری دی گئی۔ کابینہ نے ویسٹ پاکستان لینڈ ریونیو رولز 1968 میں نئی ترامیم کی منظوری دی، رولز میں زمین کی حدبندی اور ناجائز قابضین کے انخلا کے لیے قواعد شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا آئی ٹی بورڈ کے لیے 2 ممبران کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا فنڈ تنخواہوں و آپریشنل اخراجات کے لیے استعمال کرنے کی...
    صوبہ خیبر پختونخوا (کے پی) کی کابینہ کے اجلاس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے رویے کی شدید مذمت کی گئی ہے، ارکان نے بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے اس واقعے کی آڑ میں جارحیت کی کوشش کی تو بھاری قیمت چکانی پڑے گی، ملکی سالمیت کے لیے ہم سب متحد ہیں، قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا جارحانہ رویہ ہمیشہ سے خطے کے امن کے لیے خطرہ رہا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو رواں مالی سال کے غیر استعمال شدہ فنڈ 30 اپریل 2025 ء تک واپس جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام آئندہ مالی سال2025-26 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کیا گیا ہے اور اس بارے میں تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو جاری کردہ ہدایات میں وزارتوں اور ڈویژنز کے تمام پرنسپل اکاوٴنٹنگ افسران کو 30 اپریل 2025 کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے تاکہ مالی سال 2024-25 کے متوقع بچت فنڈز کی واپسی یقینی بنائی جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) سونے کی قیمت میں تیزی کا تسلسل ٹوٹنے کے بعد ریکارڈ کمی ہوگئی۔صرافہ مارکیٹوں کے مطابق عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی، 24 قیراط فی تولہ سونا 11 ہزار 7 سو روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 52 ہزار روپے کی سطح پر آگیا۔10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 31 روپے کمی سے 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے ریکارڈ ہوئی جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 116 ڈالر کی بڑی کمی سے 3338 ڈالر ہوگئی۔واضح رہےگزشتہ روز قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار 800 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 6 ہزار...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) اپریل 2025 میں پاک سوزوکی کی جانب سے سوزوکی آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فائلرز اور نان فائلرز کے لیے ٹیکس میں بھی نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے۔جاپانی کار ساز ادارے نے آلٹو کے اپ گریڈڈ ورژن میں کئی نئی خصوصیات شامل کی ہیں۔ ان خصوصیات میں تمام ویریئنٹس کے لیے اے بی ایس بریکنگ سسٹم، سیٹ بیلٹ پری ٹینشنرز اور ریمائنڈرز شامل ہیں جو حفاظت کو یقینی بناتے ہیں۔پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں شمار ہونے والی سوزوکی آلٹو، منفرد ایروڈائنامک ڈیزائن، دلکش ہیڈلیمپس، کشادہ کیبن، ایم پی 5 ٹچ اسکرین اور جدید اسٹوریج ایکسیسریز کے ساتھ ایک...
    مستونگ: پولیو ٹیم پر حملہ، سکیورٹی پر مامور 2 لیویز اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ (آئی پی ایس) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں انسداد پولیو مہم کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یو سی موبی کلی تیری میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیو ٹیم کی سکیورٹی پر مامور لیویز فورس پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیو ٹیم پر حملےکے بعد ضلع میں پولیو مہم غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی گئی۔ لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ بدھ کے روز پیش آیا جب پولیو مہم پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی۔ حملے میں لیویز اہلکار نیک محمد موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ دوسرا اہلکار مقصود...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کینال منصوبہ اگر ہمارے ہاتھ سے نکل گیا تو پھر احتجاج  کے لیے نکلیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی منصوبہ منظور نہیں کیا جائے گا اور وہ کینال منصوبے کو روکنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک ایسا صوبہ ہے جو ہر مذہب، ہر ذات اور ہر برادری کو ساتھ لے کر چلتا ہے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ منصوبہ کسی نے بھی بنایا ہو، لیکن سندھ حکومت نے اسے منظور نہیں ہونے دیا۔  کینالز پر نہ ہونے کے برابر کام ہوا، وہ بھی...
    سابق وزیراعظم پاکستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں موجودہ حالات کا سامنا غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہے، ہم نے جب ملک کو اوپر لے جانے کی کوشش کی تو ہمارا راستہ روکا گیا۔ لندن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک اس مقام پر پہنچا، ہم نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے بچایا۔ یہ بھی پڑھیں طبی معائنے کے لیے لندن میں موجود نواز شریف نے اپنی صحت سے متعلق کیا کہا؟ نواز شریف نے کہاکہ اس وقت پاکستان میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے، شہباز شریف نے گرتی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کردیا، ملکی ترقی کے لیے سب کو کردار...
    ضرورت کے تحت کل اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں گے تو آپ کو پھولوں کے ہار تو نہیں پہنائے جائیں گے، گفتگو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے ، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی کی جانب سے صنعتوں اور فیکٹریوں کو گراؤنڈ رینٹ کی ادائیگی کے نوٹس کیخلاف 14 برس پرانی درخواستوں میں عدالت نے میئر کراچی کو طلب کرلیا۔  عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ کے ایم سی کی عدم دلچسپی کی وجہ سے درخواستیں 14 برس سے زیر التوا ہیں۔  عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے گذشتہ سماعت پر بھی میئر کراچی کو کسی سینئر افسر کو عدالتی معاونت کے لیے بھیجنے کے لیے نوٹس جاری کیے تھے۔  نوٹس کے باوجود کوئی سینئر افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ آئندہ سماعت پر میئر کراچی خود عدالت میں پیش ہوں۔  عدالت نے سماعت 13 مئی تک...
    پشاور: مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے پنجاب اور ملک میں جاری گندم بحران پر سخت ردعمل دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  بندر کے ہاتھ ماچس لگ جائے تو پورے جنگل کو آگ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ انہوں نے اس مثال کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹک ٹاک پالیسیوں پر فٹ قرار دیا۔ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کی کمر توڑ دی، جس کے باعث رواں سال گندم کی پیداوار تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کو 3 سے 4 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنا پڑے گی، جس سے معیشت پر مزید دباؤ بڑھے...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے یوں لگتا ہے کہ یہ سمجھا گیا تھا کہ اچھرے والی نہر ہے، رولا یہ ہے کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں عامر کہ رانا ثنااللہ جیسے پولیٹکل مائنڈز جب آتے ہیں اینٹر کرتے ہیں تو چیزیں ٹھیک ہونا شروع ہوتی ہے یا ایٹ لیسٹ ڈبیٹ میں آ جاتی ہیں اس سے پہلے یکطرفہ چل رہا تھا، اْدھر سے گولا باری، اِدھر سے گولہ باری۔  ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو سچی بات ہے اس وقت فیس سیونگ چاہیے،تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ اگر مذاکرات پہلے کر لیے جاتے تو شاید یہ نوبت نہ آتی، جتنے بھی اسٹیک ہولڈرز...
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔ یہ بھی پڑھیں بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی 16 خارجی ہلاک، آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں کی، جہاں انتہائی مطلوب دہشتگرد ذبیح اللہ کو ہلاک کیا گیا۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک دہشتگرد کمانڈر ذبیح اللہ سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث...
    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ واقعات میں چھ خوارج کو جہنم واصل کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی شمالی وزیرستان اور دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی۔ شمالی وزیرستان کے علاقے زمک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا اور موثر کارروائی کرتے ہوئے پانچ خوارج کو ہلاک کردیا۔ دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان میں ہوئی جس میں سکیورٹی فورسز نے ایک خارجی کمانڈر ذبیح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو کڑکتی دھوپ میں سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ویڈیو پوسٹ کرنے والے صارف کا کہنا ہے کہ یہ شخص اسکول سے چھٹی کے بعد اپنے بچوں کو لینے آیا ہے جو خود گرمی میں موٹر سائکل پر بیٹھا ہے لیکن پچھلی سیٹ پر قیمص پھیلا کر ہاتھ رکھ دیے تاکہ جب اس کا بچہ اس سیٹ پر بیٹھے تو وہ گرم نہ ہو۔ باپ سراں دے تاج محمد pic.twitter.com/aban5xHyx2 — Ans (@PakForeverIA) April 20, 2025 اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ پی سی بی کے سابق چیئرمین و کمنٹیٹر رمیز...
      اسکرین گریب پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں جس کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کی جانب سے یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید شریک ہوئے۔نائب وزیرِاعظم یو اے ای نے کہا کہ تجارت و سرمای کاری سمیت مخلتف امور پر بات چیت ہو گی، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے، پاکستان سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں۔اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اور وزارت ثقافت یو اے ای کے درمیان ثقافتی تعاون کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔خارجہ وزارتوں...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 26 ویں ترمیم اسٹرکچرل ریفارم ہے جو نظام کی بہتری کے لیے کی گئی،علم غیب کسی کے پاس نہیں ہے، ضرورت کے تحت کل کو اگر کوئی چیز کرنا پڑی تو تمام اتحادی جماعتیں و پارلیمنٹ بیٹھ کر سوچیں گی۔ پنجاب بار کونسل میں دو روزہ بین الاقوامی مصالحت و ثالثی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ 15 سال پہلے محمد احمد نعیم صاحب سے گزارش کی تھی کہ سیکھنے کے عمل میں ہمارا ساتھ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور کا شکریہ کہ جو رسپانس ہے وہ خوش آئند ہے، اے ڈے آر کی مصالحت کی بات ہو،...
    بمبئی (اوصاف نیوز)اداکار عمران خان کی سابق اہلیہ اونتیکا ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی طلاق اور اس کے بعد کی زندگی کے بارے میں کھل کر بات کی۔ یہ انٹرویو اس وقت منظرِ عام پر آیا ہے جب عمران خان پہلے ہی متعدد مواقع پر اپنی شادی کے خاتمے پر گفتگو کر چکے ہیں۔ اونتیکا نے بتایا کہ اگرچہ وہ طلاق کو ایک عام انسان کی طرح تباہی تصور کرتی تھیں، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اُن کی سوچ میں تبدیلی آگئی۔ وہ کہتی ہیں،’شادی کا ختم ہونا کوئی قیامت نہیں، لیکن اُس وقت مجھے لگتا تھا کہ اگر میری شادی ٹوٹ گئی تو میں زندہ نہیں رہ پاؤں گی۔ مجھے یقین تھا کہ میں ایک...
    جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ آج کے ملین مارچ نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران سوئے ہوئے ہیں جبکہ عوام جاگ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی حمایت میں یہ مارچ حکمرانوں کی مسلمانوں کو سلانے کی کوششوں کو ناکام بنانے کی واضح علامت ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان اور افواج پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے مسلمانوں کی آواز سنیں اور اس مسئلے پر فوراً اقدام کریں۔انہوں نے کہا کہ پوری امت مسلمہ ایک طرف اور صرف پاکستان ایک طرف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اسے...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطین سے اظہار یک جہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 24 اپریل کو پشاور میں خصوصی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے اور ہڑتال کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے ہیں، پرامن ہڑتال کے ساتھ ساتھ اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال بھی کیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اپریل 2025ء) ایرانی ریال ایک سال کے اندر اندر اپنی نصدف سے زیادہ قدر کھو چکا ہے۔ مارچ 2024 میں ایک امریکی ڈالر چھ لاکھ ایرانی ریال کے برابر تھا۔ لیکن گزشتہ ماہ یہ شرح تبادلہ ایک ملین ریال فی ڈالر سے بھی زیادہ ہو گئی۔ ایرانی کرنسی کی قدر میں اتنی زیادہ کمی نے ملک میں مہنگائی کو مزید ہوا دی اور درآمدی اشیاء کا حصول اور بھی مشکل ہو گیا۔ یہ شدید مہنگائی ایران میں کم آمدنی والے شہریوں اور متوسط طبقے پر بہت زیادہ اضافی بوجھ کی وجہ بنی ہے۔ وسطی جرمنی کے شہر ماربرگ کی یونیورسٹی کے مشرق قریب اور مشرق وسطیٰ کے علوم کے مرکز سے منسلک...
    سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹو  سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔ نظر انداز اضلاع کیلئے بھی بجٹ مختص كیا جائے: ہمایوں اختر خانسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔سابق وفاقی وزیر...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر سیف نے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق صحت کے شعبے میں ایک اور انقلابی قدم اٹھا لیا اور اب ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات صحت کارڈ کے تحت حکومت برداشت کرے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ کوکلیئر امپلانٹ کے مہنگے علاج...
    افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست قدم ہے۔اپنے بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ افغانستان سے بات چیت کا عمل شروع کرنے پر وفاق کا قدم دیر آئے مگر درست آئے کے مترادف ہے۔ انہوں نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ عمل خیبرپختونخوا حکومت کی بار بار اپیلوں کا نتیجہ ہے۔بیرسٹر سیف نے زور دیا کہ خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس بات چیت...
    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا، لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے، اس لیے اس حساس عمل...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے وفاقی حکومت کی جانب سے افغانستان کے ساتھ بات چیت کے عمل کے آغاز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ یہ فیصلہ دیر سے کیا گیا لیکن ”دیر آئے درست آئے“ کے مصداق یہ اقدام خوش آئند ہے۔ بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کئی بار وفاق سے مطالبہ کر چکی تھی کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اس وقت دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے،...
    صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے افغانستان سے بات چیت کے عمل ’دیر آید، درست آید‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہماری بار بار کی اپیل پر وفاق کا افغانستان کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرنا خوش آئند ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسحاق ڈار کا پہلا دورہ افغانستان، اہم کیا ہے؟ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کو بات چیت کے عمل میں شامل کیا جانا چاہیے۔خیبر پختونخوا حکومت کو نظر انداز کرنا غیر سنجیدگی کا مظاہرہ ہے۔ انہوں نے کہا خیبر پختونخوا دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن اور سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق افغانستان سے بات چیت کے لیے خیبر پختونخوا حکومت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)گیس کی مسلسل فراہمی اور اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے سوئی نادرن گیس کمپنی نے گیس کی قیمتوں میں 39 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گیس کی مسلسل فراہمی کے لیے قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ترجمان کا کہنا ہے کہ 39 فیصد اضافہ سرکلر ڈیٹ پر لیٹ پیمنٹ سرچارج کی مد میں ہے۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق سی سی پیز کی گیس کھپت میں کمی بھی اضافے کا باعث ہے، حکومت سی سی پیزکو نیشنل بجلی گرڈ سے منسلک ہونے کی ہدایات دے رہی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قیمت میں 51 فیصد اضافہ مہنگی آر ایل این جی گھریلو صارفین کو فراہمی کی وجہ سے ہوا۔ آپریٹنگ اخراجات کل...