2025-09-18@08:54:09 GMT
تلاش کی گنتی: 3926
«واقعات کی»:
(نئی خبر)
ڈیرہ اسماعیل خان: خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔...
لودھراں: لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس بڑے حادثے کا شکار ہو گئی، لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی 6 بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 1 مسافر جاں بحق ہو گیا جبکہ 20 سے زائد مسافر زخمی ہو گئے ہیں۔ ٹرین لودھراں جنکشن پر رک نہ سکی۔ ٹریک پر کھڑی مال گاڑی کے انجن سےجا ٹکرائی۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے بعد موقع پر خوفناک مناظر دیکھنے میں آئے۔ مسافروں کی چیخ و پکار سے فضا گونج اٹھی۔ بوگیوں میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کی۔ ریسکیو 1122، پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا...
فائل فوٹو لودھراں میں عوام ایکسپریس کو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق عوام ایکسپریس کی 4 بوگیاں ریلوے ٹریک سے اترگئیں، ایک بوگی میں پھنسے 7 مسافروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ڈی سی لودھراں کے مطابق ٹرین میں پھنسے دیگر مسافروں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ عوام ایکسپریس پشاور سے کراچی جارہی تھی۔
مولانا ثنا اللہ کا قتل اس حقیقت کو آشکار کرتا ہے کہ یہ دہشت گرد اسلام کے محافظ نہیں بلکہ اس کی اصل روح اور اقدار کے دشمن ہیں، اصل شہید وہ ہیں جو تعلیم، علم اور عزت سے جینے کے حق کی حفاظت کرتے ہیں نہ کہ وہ جو علما اور بے گناہ شہریوں کو اپنی طاقت کی ہوس میں قتل کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں حالیہ دہشت گرد حملے اس بات کا ثبوت ہیں کہ خوارج صرف معصوم جانوں کے دشمن نہیں بلکہ مسلم معاشرے کی فکری اور اخلاقی بنیادوں پر حملہ آور ہیں، علما، اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر یہ عناصر علم کو تباہ کرنے اور اُمت کو تقسیم کرنے کی سازش...
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات، خیبر پختونخوا میں سیلابی صورتحال سے آگاہ کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف سرگرمیوں میں بھرپور انداز میں شریک ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور آئندہ ضمنی انتخابات پر...
وزیراعظم نے جاتی عمرہ میں صدر مسلم لیگ نون سے ملاقات میں پارٹی ٹکٹوں کے اجراء، امیدواروں کے انتخاب اور انتخابی حکمت عملی پر مشاورت کی، میاں نواز شریف نے ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل اور متاثرین کی امداد کو اولین ترجیح دی جائے تاکہ عوامی اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے میاں نواز شریف کو خیبر پختونخوا میں حالیہ سیلاب کے بعد کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات اور متاثرین کی بحالی کے منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی اور صوبائی ادارے ریلیف...
امریکا کے شہر ویسٹ سیئٹل میں ایک حیران کن واردات میں 4 ڈاکو صرف 90 سیکنڈ میں قیمتی جواہرات اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے جس کی فوٹیجز بھی سامنے آ گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیئٹل پولیس نے بتایا کہ ڈاکو جیولری شاپ کے خودکار شیشے کے دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسٹور کے عملے کو بیئر اسپرے اور چارجنگ پستول سے دھمکایا اور ہتھوڑوں سے ریکس اور الماریوں کے شیشے توڑے۔ ان میں رکھے قیمتی جواہرات، مہنگی گھڑیاں اور نوادارات کو لوٹ لیا۔ صرف رولیکس گھڑیوں کی مالیت ہی 750,000 ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ Cops are still looking for the violent streets thugs who ransacked Menashe and Sons in West Seattle, snatching watches and jewelry worth $2 million. Meanwhile,...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ میٹرک اورانٹر کے خراب نتائج پر اساتذہ اور سکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ۔(جاری ہے) وزیر تعلیم نے بتایا کہ 20اگست کو9ویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا،اچھے نتائج پر اساتذہ اورسکول سربراہان کو انعام دئیے جائیں گے ،انعامات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔
فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...

شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کی تفصیلات جاری، 307 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 307 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 74 گھروں کو نقصان پہنچا ہے،...

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی ٹیم امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئی ہے حالیہ بارشوں اور سیلاب میں اب تک 214 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔یہاں جاری بیان میں ترجمان این ڈی ایم اے نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق این ڈی ایم اے خیبر پختونخواکی صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے۔این ڈی ایم اے صوبائی حکومت کو امدادی سامان فراہم کر رہا ہے۔گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیر اعظم کو تمام صورت پر بریفنگ دی تھی۔ترجمان نے کہا کہ این ڈی ایم اے...
(امانت گشکوری )بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 19 اگست کوہوگی۔چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ بانی پی ٹی کی درخواستوں پر سماعت کرے گا، وکیل سلمان صفدر نے اضافی دستاویزات جمع کروا دیں جنہیں ریکارڈ کا حصہ بنانے کی استدعاکی گئی ہے۔ وکیل سلمان صفدر کی جانب سے جمع کرائی گئی اضافی دستاویزات میں ماتحت عدلیہ کے فیصلوں سمیت دیگر ریکارڈ شامل ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان Ansa Awais Content Writer
پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی ۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات جاری کردیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی ہے جبکہ پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن بھی سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لیے مختص کر دیا۔ سکیورٹی ذرائع...
کراچی: جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لیے وقف کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی اور اس حوالے سے فوج کوخصوصی ہدایات بھی جاری کردیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے خیبرپختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی، اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے...

خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی؛ فیلڈ مارشل عاصم منیر
سٹی 42: آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صوبہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی سے متعلق خصوصی ہدایات دیں آرمی چیف نے کہا کے خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثر عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی,اس سلسلے میں اضافی فوجی دستے بھی بھیجے جا رہے ہیں،پاک فوج نے ایک دن کی تنخواہ خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی کے لئے وقف کر دی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان پاک فوج نے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن سے زیادہ بنتا ہے، خیبر پختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ عوام کی امداد کے لئے مختص کر دیا، آرمی چیف نے...
آوارہ کتے نہ صرف انسانوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں بلکہ ریبیز جیسی جان لیوا بیماریوں کے پھیلاؤ کا باعث بھی بنتے ہیں۔ لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں سڑکوں پر آوارہ کتے نظر نہیں آتے اور وہ ملک ہے نیدر لینڈ ۔ یہ کارنامہ کسی جادو سے نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے، منظم اور انسانی ہمدردی پر مبنی حکومتی حکمتِ عملی کی بدولت ممکن ہوا۔ سب کچھ کہاں سے شروع ہوا؟ انیسویں صدی کے دوران نیدر لینڈ میں کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، جس کے بعد ریبیز کی وبا نے خوف پھیلا دیا۔ اس کے نتیجے میں لوگوں نے اپنے پالتو کتوں کو گھروں سے نکالنا...
—سوشل میڈیا ویڈیو گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم کل جائے وقوع کا دورہ کرے گی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم جائے حادثہ پر ہیلی کاپٹر حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کا سرکاری ہیلی کاپٹر چینگی بانڈہ کے قریب کریش، 5 افراد شہیدخیبرپختونخوا حکومت نے امدادی کارروائیوں کےلیے جانے والا ہیلی کاپٹر کریش ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایوی ایشن سمیت مختلف شعبوں کے ماہرین شامل ہوں گے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حادثے میں شہید افراد کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آج خیبر پختونخوا حکومت کا امدادی...
خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم، فوری اقدامات کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاوس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی اور آزاد کشمیر سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت...

وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے) پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی،...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف نے کے پی اور آزاد کشمیر سمیت بارش سے متاثرہ علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں بھرپور امدادی کارروائیاں کرنے کی ہدایت کی ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں اور امدادی کارروائیوں کے لیے ہدایات جاری کر رہے ہیں اور انہوں نے چیئرمین ایم...

پاکستان نام نہاد " گریٹراسرائیل " کے ایجنڈے کے حوالے سے اسرائیلی بیانات کی مذمت کرتا ہے اورانہیں مسترد کرتا ہے، ترجمان دفترخارجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان نے اسرائیلی قابض قوت کے حالیہ بیانات جن میں "گریٹر اسرائیل" کی نام نہاد فرضی ریاست کے قیام کا عندیہ دیا ہے اور غزہ سے فلسطینیوں کو جبری بے دخل کرنے کی اسرائیلی سازش کی شدید مذمت کی ہے اور انہیں مسترد کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان بین الاقوامی برادری پر زور دیتا ہے کہ وہ ایسے اشتعال انگیز تصورات کو یکسر مسترد کرے جو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور متعلقہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ایسے بیانات مقبوضہ قوت کے غیر قانونی قبضے کو...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے) امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب...
لال قلعہ پر یوم آزادی کی تقریبات دیکھنے کیلئے عام شہریوں کے بیٹھنے کے انتظامات کو احتیاط سے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء تقریب کا صحیح نظارہ کرسکیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت آج اپنا 79واں یوم آزادی شان و شوکت اور جوش و خروش کے ساتھ منانے کے لئے تیار ہے۔ اس موقعے پر جہاں ملک بھر میں اسکولوں، کالجوں اور تمام سرکاری اداروں میں رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے وہیں دہلی میں مرکزی تقریبات کے لئے تاریخی لال قلعہ کو بہترین طریقے سے سجایا گیا ہے۔ لال قلعہ پر پروگرام کا آغاز صبح سویرے مسلح افواج اور دہلی پولیس کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو گارڈ...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
الحمرا کلچرل کمپلیکس میں جشن آزادی اور معرکہ حق کی مناسبت سے وزارت اطلاعات و ثقافت کی جانب سے میوزک کنسرٹ کا اہتمام کیا گیا۔ جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں 5 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت اور کنسرٹ کی ابتدا میں میوزیشنز نے لائیو قومی ترانہ بچایا۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے معروف اور نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملی نغمے گا کر شہریوں سے خوب داد وصول کی۔ میوزک کنسرٹ میں فیملیز، لڑکے اور لڑکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے اتنی بڑی تعداد میں شہریوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا میوزک کنسرٹ میں شائے گل، بلال...
سٹی 42: پی آئی اے کے دفاتر،ہوائی اڈوں اورپروازوں میں جشن آزادی کی تقریبات کاانعقاد کیا گیا ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملک بھرکےایئرپورٹس،اندرون وبیرون ملک پروازوں پرخصوصی تقریبات کااہتمام کیاگیا،قومی ایئرلائن پی آئی اےکےعملےاورمسافروں نےملکرجشن آزادی کےکیک بھی کاٹے،دوران پروازمسافروں کوپاکستانی پرچم اوربیجزپیش کئے گئے،پروازوں کے دوران ملی نغموں نے وطن سے محبت کے جذبات کو مزید تقویت دی،ایئرپورٹس پرپی آئی اےکےکاؤنٹرزکوسبز،سفیدرنگوں کی سجاوٹ سےمزین کیاگیا،تقریبات کامقصدآزادی کی نعمت یاد،وطن سےمحبت کااظہارتھا،پی آئی اےہیڈآفس تقریب میں سی ای اوایئروائس مارشل محمدعامرحیات شریک ہوئے،قومی ایئرلائن کےاعلیٰ انتظامی افسران سمیت ملازمین کثیرتعدادمیں شریک ہوئےاپنے خطاب میں سی ای او نے کہا، "آزادی اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ ایک بہت بڑی نعمت ہے، جو ہمارے آباؤاجداد نے بے پناہ قربانیوں اور جدوجہد...
آغا سید حسن موسوی نے کہا کہ اربعین تحریک کربلا سے تجدید وفا کا ایک تاریخ ساز دن ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے اربعین حسینی کی تقریبات وادی کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے اہتمام سے...
قرآن خوانی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ 14 اگست کو پاکستان وجود میں آیا اللہ تعالیٰ ا س وطن عزیز کو تاقیامت سلامت رکھے گا، نوجوان نسل کو یہ موقع ملا کہ اس نے دیکھا کہ پاک فوج نے بھارت کو بدترین شکست دی، معرکہ حق جشن آزادی منانے کا مقصد پوری قوم کا جوش و جذبات بھار ت کو دکھانا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آج گورنر ہاؤس میں قرآن خوانی میں 100 قرآن پاک ختم کئے گئے ہیں۔ اس قرآن خوانی کا ایصال ثواب معرکہ حق کے شہداء بالخصوص کربلا کے شہیدوں کو پہنچے گا، یکم اگست سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی...
لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈی...
ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگائے ہیں وہ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ امریکا بھارت پر 25فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہوگا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد...
امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرےگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگایا جا چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق بھی ہو جائے گا، جس کے بعد بھارت کو کل 50 فیصد...
حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا امکان، اسپیکر نے شیخ وقاص کیخلاف کارروائی روک دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے نمائندوں کے درمیان گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبہ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ذرائع کے مطابق، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی کے موقع پرامریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جشن آزادی تجدید عہد کا دن ہے لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے تین مہینے بعد آیا ہے جس میں ہم نے نہ صرف اپنی آزادی کی تجدید کی بلکہ شاید علاقے میں اور پوری دنیا میں تاکید بھی کی۔ یہ بتایا اور ثابت کیا کہ پاکستان اور دنیا کے کسی بھی خطے میں رہنے والے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ہماری بری، بحری اور فضائی افواج نے جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور جو فتح حاصل کی اس میں پوری قوم ان کے...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے روسی اور یوکرینی صدور کی ملاقات کروانے کے ارادے کے ساتھ ہی روس کو خبردار بھی کیا ہے کہ اگر روس نے جنگ ختم نہ کی تو اسے نتائج بھگتنے ہوں گے۔(جاری ہے) یورپی رہنمائوں اور یوکرینی صدر زیلنسکی سے ورچوئل میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی رہنمائوں اور زیلنسکی سے بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے، یوکرینی صدر سے ہونے والی گفتگو کو میں 10 پر ریٹ کروں گا۔انہوں...
سٹی42 : ایوان صدر میں سول و عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو نشان امتیاز سے نوازا گیا۔اعظم نذیر تارڑ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو نشان امتیاز سے نوازا گیا،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی صدر مملکت نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ہلال جرأت سے نوازا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو بھی نشان امتیاز سے نوازا گیاچیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نمائندوں کے درمیان بدھ کو قومی اسمبلی کے اسپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے مذاکرات کے امکان پر بات چیت کی، جبکہ اسپیکر نے پی ٹی آئی کے وقاص اکرم شیخ کیخلاف تادیبی کارروائی کیلئے ووٹنگ کا عمل جذبۂ خیرسگالی کے تحت موخر کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، اسپیکر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کے وفد کو سہولت دیتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کی ایوان سے 40؍ دن سے زائد غیر حاضری پر سزا کی قرارداد کو روکے رکھا۔ اس اقدام کو ممکنہ مذاکرات سے قبل کشیدگی کم کرنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے کیونکہ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریئے پر مہر ثبت کی۔ انہوں نے کہا کہ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا۔ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کرنے اور پاکستان کے تشخص کو مجروح کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے ان عزائم کو ناکام بنا دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ جشن آزادی کے ساتھ معرکہ حق کی تاریخی فتح کا جشن بھی منایا جا رہا ہے۔ ہم نے آزادی کا...
ورسٹائل اداکارہ سویرا ندیم نے ڈرامہ سیریز کے سیٹ سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جو ان کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئیں۔ سویرا ندیم کے حسن اور اداکاری میں گرفتار مداحوں کی تعداد کہیں زیادہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹوں پر مداحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ تاہم اس بار سویرا ندیم کو اپنے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔ جنھوں نے اپنی پسندیدہ اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ کسی اداکارہ کو اوور ایڈیٹنگ پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، لیکن سویرا جیسے "نیچرل ایکٹنگ کی ملکہ" کے لیے یہ خاص طور پر غیر متوقع تھا۔ مداح انہیں ہمیشہ سادگی اور شخصیت کی پختگی...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی راہنما کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ...
بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقاء کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔ فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضیٰ طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
سٹی 42: الیکشن کمیشن نےسینیٹر اعجاز چوہدری کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول جاری کردیا، 9 ستمبر کو الیکشن پنجاب اسمبلی میں ہوگاالیکشن کمیشن کے مطابق 18 اگست کو ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کیا جائے گا،19 اور 20 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے ،21 اگست کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کی فہرست جاری کی جائے گی،23 اگست تک کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا26 اگست تک مسترد ہونے والے امیدوار اپنی اپیل دائر کر سکیں گے،مسترد ہونے والے امیدوار وں کی اپیلوں پر28 اگست کو فیصلہ سنایا جائیگا29 اگست کو ریٹرنگ آفیسر امیدواروں کی ترمیمی لسٹ جاری کرے گا،30 اگست تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں...
بانی پی ٹی آئی سے رفقا کی ملاقات کا دن، 6افراد کی فہرست جیل حکام کو بھجوا دی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے جمعرات کو رفقا کی ملاقات کا دن، جیل حکام کو فہرست بھجوا دی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کے کوآرڈی نیٹر انتظار حسین پنجوتھا نے 6 ملاقاتیوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔فہرست کے مطابق ہمایوں خان، زبیر خان، شاکر اعوان ملاقات کے لئے آئیں گے، مرتضی طوری، فیصل خان ترکئی، صفی اللہ خان بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا...
لاہور: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 2024 کے دوران بچوں کے خلاف رپورٹ ہونے والے جرائم میں سب سے زیادہ اغوا اور جنسی تشدد کے واقعات سامنے آئے مگر ان میں سزا پانے والے مقدمات کی شرح نہ ہونے کے برابر رہی۔ سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او) کی تازہ رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں بچوں کے اغوا کے 68 اور جنسی تشدد کے 48 کیسز رپورٹ ہوئے مگر چالان جمع ہونے کے باوجود بیشتر مقدمات یا تو زیر سماعت ہیں یا زیر تفتیش جبکہ سزا پانے والوں کی تعداد انتہائی کم ہے۔ رپورٹ اسلام آباد پولیس سے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون کے تحت حاصل شدہ اعداد و شمار پر مبنی ہے جس میں بچوں کی...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی لاہور کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں، دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:سہیل شوکت بٹ واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کو ابھی تک اقتصادی امور سے متعلقہ اہم وزارتوں کو چلانے کیلیے پرائیویٹ سیکٹر سے موزوں وفاقی سیکریٹریز نہیں ملے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے ممکنہ امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کیلیے دی گئی ڈیڈ لائن بھی ختم ہو گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق ایک کمیٹی نے نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے چند امیدواروں سے ملاقات کی ہے تاکہ توانائی ڈویژنوں کو چلانے کیلیے انکی خدمات حاصل کی جاسکیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ ماہ آخر میں پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز (PAOs) کے انتخاب کیلئے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جو ان وزارتوں میں تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کیلئے امیدواروں کے پروفائلز کو حتمی شکل...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اگست2025ء) عمران خان کی بہنوں کو رہا کر دیا گیا، تحریک انصاف کے رہنماوں اور کارکنوں نے چکری میں علیمہ خان اور نورین خان کا استقبال کیا۔ پنجاب پولیس نے بانی تحریک انصاف کی 2 بہنوں کو اڈیالہ جیل کے قریب سے حراست میں لیا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد کارکنان کو بھی حراست میں لیا۔ راولپنڈی پولیس علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے کر چکری انٹرچینج کی جانب روانہ ہو گئی۔ اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ہمشیرہ علیمہ خانم نے اڈیالہ کے قریب سلمان اکرم راجا و دیگر وکلا کے ساتھ دھرنا دے دیا تھا۔ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود...
الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 87 میانوالی۔III کے ضمنی انتخابات میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے لیے درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ یکم ستمبر 2025 مقرر کی گئی ہے۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق قانون کے تحت یہ سہولت سرکاری ملازمین، پاک فوج کے افسران و جوانوں، ان کے بیوی اور بچوں کو بھی حاصل ہے، بشرطیکہ وہ رجسٹرڈ ووٹرز ہوں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ حلقہ انتخاب سے باہر رہائش پذیر ہوں۔ ترجمان کے مطابق اسی طرح باہمی معذوری کے شکار افراد جو سفر کرنے کے قابل نہ ہوں اور جن کے پاس نادرا کا...

باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اوردہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے، وزیرمملکت برائے داخلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ باجوڑ میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا،یہاں خوارج اور دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کی مشاورت سے کارروائی ہو رہی ہے،اطلاعات کی بنیاد پر ملک میں روزانہ 190 سے زائد کارروائیاں ہو رہی ہیں۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قبائلی امور مبارک زیب نے نکتہ اعتراض پر نے کہا کہ میں سب سے زیادہ متاثر ہوں کیونکہ میرا سگا بھائی ریحان زیب دہشت گردی کا نشانہ بنا، آپریشن اور بدامنی کا سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہوتا ہے، اس مسئلہ کاحل آپریشن نہیں...
لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
اسلام آباد: ملک بھر میں 14 اگست اور معرکہ حق کی فتح کو عوام بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائیں گے، حکومت کی جانب سے اس خصوصی دن کی مناسبت سے مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ یوم آزادی اور معرکہ حق کی تاریخی فتح کے موقع پر اسلام آباد شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں دفاعی و ثقافتی نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، عوام کی دلچسپی کے لیے دفاعی نمائش میں مسلح افواج کے اسٹالز بھی لگائے جائیں گے، ان اسٹالز پر عوام کی دلچسپی کے لیے فوجی ساز و سامان اور مختلف...
فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہیں سنیں گے تو ملک اور جمہوریت کیلئے سنگین خطرات ہوں گے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی کو روک دیا، ناانصافیوں کا سلسلہ اب رک جانا چاہیے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جارہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی ہو رہی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیاعدالت نے اسپیکر قومی اسمبلی کو نئے اپوزیشن لیڈر کی تقریری سے روک دیا جبکہ سینیٹ چیئرمین کو بھی سینیٹ میں لیڈر...
کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں ایک گرودوارے کے کمیونٹی سینٹر پر ’جمہوریہ خالصتان‘ کا سفارتخانہ کا بورڈ نصب کر دیا گیا ہے، جہاں 2023 میں خالصتانی رہنما ہردیپ سنگھ نجر کو قتل کیا گیا تھا۔ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے۔ انڈیا اور کینیڈا کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں آیا، تاہم انڈین میڈیا میں اس کی کوریج جاری ہے اور سوشل میڈیا پر بھی اسے خوب چرچا مل رہا ہے۔ مزید پڑھیں: صدر ٹرمپ کا گروپتونت سنگھ کو خط، ’ خالصتان تحریک کو نئی تقویت ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں اور انڈیا کا موقف ہے...
کراچی: بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ اسٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔ کسان گجیندر باسی کے بیٹے منیش نے اپنے گاؤں سے 8 کلومیٹر دور دیوبھوگ کی ایک موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، منیش اور ان کے دوست کھیمراج نے جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے۔ منیش اسے دوستوں کا کوئی مذاق سمجھے اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہونے لگے، البتہ چند...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے بٹیر، تیتر اور پاڑہ ہرن کے غیر قانونی شکار میں ملوث افراد کے خلاف مختلف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کر لیے لیکن کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجرز کے مطابق گڑھ مہا راجا کے نواحی علاقے سلطان باہو میں بٹیروں کا غیر قانونی شکار کرنے پر حق نواز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تاہم وہ گرفتار نہ ہو سکا۔ اسی طرح، تھانہ صدر گوجرہ کے علاقے میں تیتر کے غیرقانونی شکار کے الزام میں غلام نبی کے خلاف مقدمہ درج ہوا لیکن وہ بھی فرار ہوگیا۔ مزید برآں، ستیانہ روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران وائلڈ لائف ٹیم نے خیابان گرین...
خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں قومی جرگے اور طالبان کے درمیان قیامِ امن کے لیے ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد باقاعدہ ملٹری آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ باجوڑ قومی جرگے اور طالبان کے درمیان 10 روز سے زائد مذاکرات جاری رہے، اس دوران مکمل فائر بندی رہی۔ جرگے نے طالبان کو قیامِ امن کے لیے علاقہ چھوڑنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی۔ صوبائی حکومت نے بھی عسکری آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے جرگے کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے واضح طور پر آپریشن کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کرفیو اور دفعہ 144 نافذ کرنے کے اختیارات بھی...
ویب ڈیسک :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پارٹی قیادت نے ضمنی انتخابات کی تیاریوں اور حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے انتخابی مہم کے اہم پہلوؤں پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی شرکت کی، پاکستان مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد...
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت مری میں خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ مری میں ہوئے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی شریک ہوئیں۔اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللّٰہ، اعظم نذیر تارڑ، امیر مقام، مرتضیٰ جاوید عباسی، کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر، انوشے رحمان، ڈاکٹر توقیر شاہ، راشد نصراللّٰہ اور دیگر رہنما بھی شرکاء میں شامل تھے۔ ن لیگی رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں ضمنی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق مشاورت کی گئی۔واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے 7 حلقوں ،پنجاب اسمبلی کی 5 اور...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی ممنون ہے جن کی اسٹرٹیجک لیڈر شپ کی بدولت نہ صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا حالیہ دورہ امریکا قومی اور بین الاقوامی سیاست کے موجودہ تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کو وارننگ جنرل عاصم منیر خفیہ ملاقات خواجہ آصف عمران خان کا گھر نیلام فیلڈ مارشل وی ٹاک وی نیوز
وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بھارتی وزیراعظم پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نیو کلیئر تھریٹ کی بات پر بھارت جھوٹ بول رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مودی کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، بھارت کی جانب سے بے بنیاد گفتگو کی گئی، ایک ایشو بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، نریندر مودی پوری دنیا میں رسوا ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی...
مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا کہ سندھ کے سینئر وزیر کی جانب سے ڈمپر مافیا کے سرغنہ کے پاس بنفس نفیس پہنچ کر ڈمپر مافیا کو نقصان کی فوری ادائیگی کی یقین دہانی اور ڈمپر کے نیچے کچل کر جاں بحق ہونے والوں کے خاندان کو نظر انداز کرنا نسلی امتیاز کی بدترین مثال ہے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں آفاق احمد نے کہا کہ اگر پی پی نے اپنی روش نہ بدلی تو اس کا نسلی امتیاز سندھ کو تقسیم کردے گا، حادثے کے ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار، ڈمپر قبضے میں لینے اور مقدمہ درج کرنے کی بجائے ڈمپر مافیا کو خوش کرنے کیلئے مہاجر نوجوانوں پر جھوٹے مقدمات قائم کرکے بھیڑ بکریوں...
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مودی کو پاکستان کی زندگی کی علامت دریائے سندھ پر حملہ کرنے نہیں دیں گے، عوام میں اتنی طاقت ہے کہ بھارت سے اپنے تمام 6 دریا واپس چھین سکیں۔بھٹ شاہ میں شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب بھٹائی کے ماننے والے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ ہم نے شروع نہیں کی مگر مکمل ہم نے کی، جنگ میں بھارت کو عبرت ناک شکست دی، جنگ شروع ہوئی تو دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے ہو کر کہا تھا کہ مودی کو دنیا کے سامنے بے نقاب کروں...
آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی ملک کی بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھرے گی،ڈاکٹر طارق سلیم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام عوامی امنگوں کا تر جمان ثا بت ہو گا، جماعت اسلامی نو مبر میں ہو نے والے اجتماع عام سے قبل عوام کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے لیے ملک بھر میں ہزاروں عوامی کمیٹیاں بنائے گی جماعت اسلامی کی ملک و قوم کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی، انھوں نے کہاجماعت اسلامی کے بارے میں قوم کا ذہن تبدیل ہو رہا...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 3 مرکزی رہنما نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور مریم نواز مری میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور پارٹی کے اہم مسائل پر مشاورت کی۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں رانا ثناء اللہ اور سعد رفیق بھی شریک ہوئے جبکہ پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات اور خواجہ آصف کے معاملے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں، خواجہ آصف بھی بول پڑے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر بھی رہنماؤں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور آئندہ حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا۔ اس ملاقات کو ن لیگ کی سیاسی سمت کے...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کردیا گیا۔ اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں۔ نغمے کے بول قومی ترانے "پاک سر زمین شاد باد” کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔ یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے۔ نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔ یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو...
اویس کیانی : وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے مری میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی ، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، حکومتی معاملات، پارٹی امور اور وفاقی و پنجاب حکومت کی کارکردگی پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجودتھیں ۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ نواز شریف نے وفاقی اور پنجاب حکومت کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجاے نئے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم نئے بلدیاتی انتخابات دیگر صوبوں سے مشروط کیے گئے ہیں دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے.(جاری ہے) یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021 کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022 کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022 کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں...
پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر جواد احمد کی آواز میں خصوصی ملی نغمہ جاری کر دیا گیا۔اس نغمے میں جواد احمد نے اپنی بہترین آواز سے سُر بکھیرے ہیں، نغمے کے بول قومی ترانے ’’پاک سر زمین شاد باد‘‘ کی پہلی سطر سے متاثر ہیں اور پاکستانی قوم کی ہمت، بہادری اور محنت کو اجاگر کرتے ہیں۔یہ نغمہ ملک کی مختلف اقوام کی یکجہتی، جذبے اور قومی اتحاد کی عکاسی کرتا ہے، نغمے میں وطن کے محافظوں کو شیر اور شاہین سے تشبیہ دی گئی ہے، جبکہ ہر لائن میں حب الوطنی اور پاکستان سے محبت کا جذبہ نمایاں ہے۔یہ نغمہ قوم میں جذبۂ حب الوطنی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جو بتا رہا ہے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے 8 اگست 2025 کو لاہور جاتی امراء رائے ونڈ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع ن لیگ کے مطابق یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی، یہ ملاقات خواجہ آصف کی جانب سے بیوروکریسی کے حوالے سے تنازع خیز بیانات اور ان کے مستعفی ہونے کی افواہوں کے بعد ہوئی۔ ن لیگ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے خواجہ آصف سے ناراضی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ نے جو ٹویٹ کیا ہے کہ پرتگال میں...
وادی نیلم کے علاقے کیل میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے نیلم کلچرل فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول میں اسکول کے بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کے شینہ گیت اور روایتی گٹکا رقص پیش کیے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کے موضوعات پر تقاریر بھی کی گئیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ تقریب میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا اور عوام کو ان اہم امور میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مہمان خصوصی چیف سیکٹری خوشحال خان نے شرکا میں انعامات اور یادگاری سووینئر تقسیم کیے۔ مقامی...
ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا حکومت نے موجودہ بلدیاتی حکومتوں کی مدت بڑھانے کے بجائے نئے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جو دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات سے مشروط ہوں گے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں کی تنظیم لوکل کونسل ایسوسی ایشن نے بھی مقررہ وقت میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کی صورت میں عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات 2 مرحلوں میں کرائے گئے تھے۔ پہلے مرحلے کے انتخابات 19 دسمبر 2021ء کو ہوئے تھے لیکن بلدیاتی حکومتوں کی تشکیل 31 مارچ 2022ء کو ہوئی جب کہ دوسرے مرحلے کے انتخابات پہاڑی علاقوں میں جون 2022ء کو ہوئے اس طرح میدانی علاقوں میں بلدیاتی حکومتیں 31 مارچ 2026ء اور پہاڑی علاقوں میں...
اسلام آباد( خبرنگار خصوصی ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے ملکی معیشت کے بارے میں بے بنیاد بیانات عوامی مفاد کیخلاف ہیں، کیا اپوزیشن کو یہ قابل قبول نہیں ترسیلات زر 38 ارب ڈالر پہنچ گئی ہیں، کرنٹ اکائونٹ سرپلس 2.1 ارب ڈالر ہو گیا ہے۔ اپوزیشن رہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا مہنگائی میں کمی آ رہی ہے، برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، سٹاک مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے اور معیشت ترقی کر رہی ہے، کیا آپ کو یہ قبول نہیں ؟ انہوں نے...
ترجمان کے پی حکومت نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف...
---فائل فوٹو چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی میں ڈمپر حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آفاق احمد کا کہنا ہے کہ کراچی کی سڑکیں شہریوں کے لیے موت کا کنواں بن چکی ہیں، متعلقہ ادارے اور سندھ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے۔علاوہ ازیں کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ہونے والے ڈمپر حادثے پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے بھی اظہار مذمت کیا ہے۔ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کا مقدمہ درجکراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے میں بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کرلیا گیا۔ ترجمان...

اگر سیالکوٹ بیوروکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تومنتخب نمائندے کو چاہیے کہ خود تحقیقات کروائے: جاوید لطیف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جادید لطیف نے کہاہے کہ اگر سیالکوٹ میں بیورکریسی کی کرپشن نظر آئی ہے تو کسی بھی منتخب نمائندے کا فرض ہے کہ اس کی تحقیقات کروائے اور اس کے پیچھے کھڑا ہو۔ تفصیلات کے مطابق جاوید لطیف نے پروگرا م میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر شیخوپورہ میں اہم ضلع کے انچارج کا کوئی سکینڈل نکل آتا ہے تو یہاں پھر جو معتبر ہیں ، کل کو ان پر بات آئے گی یا نہیں آئے گی؟ کیسے نہیں آئے گی، شریف فیملی نے کبھی کمپرومائز نہیں کیا تھا بدقسمتی سے جب ان کے پاس سادہ اکثریت نہیں ہو گی، تو انتظامی معاملات میں یہ کمزوریاں نظر آنا...
کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے...
کوئٹہ: سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن کے ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے حکام کے مطابق دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی اور دھماکے کے وقت وہاں سے گزر رہی تھی، ریلیف ٹرین مسافروں کو لینے سپیزنڈ ریلوے اسٹیشن روانہ ہوگئی۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
—فائل فوٹو رحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد کے مالی اسکینڈل کا سراغ پرتگال میں لگ گیا لہٰذا اس اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں کیونکہ پنجاب کے عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ پہلے لندن اور اب پرتگال بھی منتقل کیا جا رہا ہے جس سے اہم شخصیات نے جائیدادیں خریدی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ پرتگال اسکینڈل کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں، تحقیقات کے بعد پنجاب کے 10 کھرب روپے پرتگال میں ہی برآمد ہوں گے، جعلی حکومت نے صرف ڈھائی سال میں 78 سال کے کرپشن کے ریکارڈز توڑ دیے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ان کا...
اسپین کی تاریخی جامع مسجد قرطبہ میں آگ بھڑک اُٹھی جس پر فائربریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قابو پالیا، تاہم آگ سے متاثرہ حصہ بند کردیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتشزدگی گزشتہ روز اسپین کی تاریخی قرطبہ مسجد میں اس وقت آگ بھڑک اٹھی، جب فرش صاف کرنے والی مشین میں شارٹ سرکٹ ہوا، جس سے شعلے بھڑک اُٹھے اور قریبی حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: 250 سال پرانی مسجد جس کی تعمیر میں جنات نے بھی حصہ لیا فائر بریگیڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو خالی کرا کے آگ پر قابو پایا جبکہ پولیس اور ریسکیو عملہ رات بھر موقع پر موجود رہا تاکہ کسی ممکنہ خطرے کو روکا جاسکے۔...
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب نے ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں نے انتخابات کے حوالے سے مفصل مشاورت کی۔ رانا ثنا اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو انتخابات کی تیاریوں کو جلد مکمل کرنے اور بھرپور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے مناسب امیدواروں کا اعلان کرےگی۔ رانا ثنااللہ نے...