2025-11-03@22:40:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4659

«پا کستان»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عمیر خان نیازی نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کو اگر قومی دھارے سے نکال دیں گے تو کیا وہ ختم ہوجائے گی؟۔  کسی بھی جماعت پر پابندی سے نتائج حاصل نہیں ہوئے، یہ جن کو ملزم کے کٹہرے میں کھڑا کررہے خود بھی اسی کٹہرے میں کھڑے ہیں۔ انہوں نے نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے متعلق عوام میں ایک تاثر اور بیانیہ بن رہا تھا کہ وہ کیوں نکلے؟ جب فلسطین کا مسئلہ حل ہوگیا ہے تو پھر کیوں نکلے؟. اگر سیاسی معاملے کو سیاسی انداز میں حل کرتے تو 10دن بیٹھے رہتے تو عوام کی رائے بالکل...
    بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت میں اڑھائی سالہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت بلوچستان سے متعلق اڑھائی سالہ معاہدہ پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے بدلے میں پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں مانگا ہے۔ بلوچستان میں اڑھائی سال حکومت کرے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز...
    فال فوٹو۔ گوادر کے قریب 4 بروڈز  وہیل کو دیکھا گیا ہے۔ یہ وہیل معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں۔کراچی سے ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر پاکستان (ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان) کے مطابق وہیلز کی کل صبح 9 بجے ماہی گیروں نے ویڈیو بنائی۔ پاکستان میں بروڈز وہیل پہلے بھی کئی بار دیکھی گئی ہیں۔ آخری بار موجودگی کا ریکارڈ نومبر 2023 میں جیوانی سے ملا تھا۔ جہاں بروڈز وہیل کے پھنسنے کا واقعہ رپورٹ ہوا تھا۔بروڈز وہیلز عام طور پر گرم اور معتدل سمندروں میں پائی جاتی ہیں اور زیادہ ترجھنڈ کی صورت میں تیرنے والی مچھلیوں کو کھاتی ہیں۔
    —فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارتِ داخلہ کےذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کے لیے سپریم کورٹ سے فیصلہ درکار نہیں ہوتا۔ذرائع وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے نہ کہ آرٹیکل 17 کے تحت۔ یہ بھی پڑھیے وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا حکومت نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی اس سے قبل وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن آج جاری کر دیا ہے۔واضح ر ہے...
     سیلاب جیسی آفت میں بھی پاکستانی عوام نے انسانیت اور بھائی چارے کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔ پاکستان نے سیلاب میں بہہ کر آنے والے جانوروں کو امانت سمجھ کر سرحد پار واپس بھیج دیا گیا۔پاکستانی شہریوں نے مشکل وقت میں خیر سگالی اور اعلیٰ ظرفی کی نئی تاریخ رقم کر دی۔ بھارتی پنجاب کے ضلع امرتسر کے سرحدی گاؤں سنگھوکے میں عوام نے پاکستان کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔ سرحدی علاقے کے مقیم سکھ شہری کا کہنا تھا کہ سنگھوکے سمیت متعدد سرحدی گاؤں سیلاب کی زد میں آئے جن میں جانوروں کو نکالنے کا وقت نہیں تھا، سرحدی علاقوں سے جانور جن میں بھینسیں اور گائیں شامل ہیں، سیلاب میں بہہ کر پاکستان چلے گئے ۔ سکھ...
    وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ جماعت کے تانے بانے دہشت گردی سے جڑے ہوئے ہیں، انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ٹی ایل پی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی لگانے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیم قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے پاس ایسی ٹھوس وجوہات موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو باقاعدہ طور پر کالعدم جماعت قرار دیتے ہوئے اسے فرسٹ شیڈول کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔اس فیصلے کے ساتھ ہی وزارتِ داخلہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے تحت اب ٹی ایل پی کسی بھی قسم کی سیاسی، مذہبی یا تنظیمی سرگرمی انجام نہیں دے سکے گی۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ تنظیم کی تمام سرگرمیوں پر انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔وزارتِ داخلہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹی ایل پی کے خلاف کارروائی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کے بعد وزارتِ قانون کو رپورٹ...
    تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہا ئوکی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائے سندھ میںتربیلاکے مقام پرآمد 34 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 45 ہزار کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پرآمد 9 ہزار 400  کیوسک اور اخراج 9 ہزار 400  کیوسک، خیرآباد پل آمد 16 ہزار  400 کیوسک اور اخراج 16 ہزار 400 کیوسک،جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد 8 ہزار کیوسک اور اخراج 30 ہزار کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پرآمد 13  ہزار 700 کیوسک  اور اخراج 7 ہزار کیوسک رہا۔ جناح بیراج آمد آمد  63 ہزار 800  کیوسک اور اخراج  57 ہزار  600 کیوسک، چشمہ آمد  47 ہزار کیوسک اوراخراج 45 ہزار کیوسک، تونسہ...
    وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم تنظیم قرار دیتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک ٹی ایل پی دہشتگردی میں ملوث پائی گئی ہے، لہٰذا تنظیم پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ 2016 میں قائم ہونے والی یہ تنظیم ملک بھر میں شرانگیزی اور پُرتشدد احتجاجی مظاہروں میں ملوث رہی ہے، جن کے باعث سکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی جانیں...
    ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے، فواد چودھری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت...
    فائل فوٹو وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت سمجھتی ہے ٹی ایل پی دہشت گردی میں ملوث ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق وزارت داخلہ نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دی تھی۔ یہ منظوری وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جمعرات کی شام ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔  ٹی ایل پی کو ایک پروجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا، عظمیٰ بخاریجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ ماضی میں کچھ جماعتوں...
    لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی عمران خان دور میں لگی تھی، موجودہ پی ٹی آئی  قیادت کرایے پر لائی گئی ہے۔ عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت لندن اور کینیڈا میں جاتی ہے اور ہم عدالتوں میں پیش ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مثبت چیزیں ہوئی ہیں، اس پر بات کرنی ہے۔ ایک خواب تھا کہ امریکا پاکستان جیسے ملک کی حمایت اور تعریفیں کرے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کی خدمات کو سراہا ، لیکن بین الاقوامی کامیابیوں کے باجود کوئی...
    ویٹی کن: برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس اور پوپ لیو نے جمعرات کو ویٹی کن کے تاریخی سسٹین چیپل میں ایک ساتھ دعا کی، جو 1534ء میں انگلینڈ کے پوپ سے علیحدگی کے بعد پہلی بار کسی برطانوی بادشاہ اور پوپ کی مشترکہ عبادت تھی۔ اطلاعات کے مطابق، مقدس چیپل میں لاطینی اور انگریزی زبان میں عبادت کی گئی، جہاں مائیکل اینجلو کی مشہور پینٹنگ "دی لاسٹ ججمنٹ" کے نیچے دونوں رہنماؤں نے امن اور اتحاد کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر پوپ لیو، انگلکن آرچ بشپ اسٹیفن کاٹریل، سسٹین چیپل کوائر اور دو شاہی گرجا گھروں کے گلوکاروں نے شرکت کی۔ یہ تاریخی لمحہ اس وقت آیا جب بادشاہ چارلس اور ملکہ کمیلا ویٹی کن کے سرکاری دورے...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بدعنوانی اور جانبداری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ راشد لطیف نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ڈومیسٹک سطح پر ایسے کھلاڑیوں کو جان بوجھ کر آؤٹ نہیں دیا جاتا جنہیں سلیکشن کمیٹی یا اثر و رسوخ رکھنے والے افراد قومی ٹیم میں شامل کرنا چاہتے ہیں۔ مزید پڑھیں:  محمد رضوان کو مذہبی ماحول فروغ دینے پر کپتانی سے ہٹایا گیا، راشد لطیف کا دعویٰ ان کے بقول، جن کھلاڑیوں کو اوپر لانا ہوتا ہے، ایمپائر انہیں آؤٹ ہی نہیں دیتے تاکہ وہ اچھے رنز کر سکیں، اور جو پسندیدہ فہرست میں نہیں ہوتے، ان کے خلاف سخت فیصلے کیے جاتے ہیں،...
    پاکستان نے اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں اور مقاصد سے اپنی گہری وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے پیچیدہ عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ایک زیادہ جامع، نمائندہ اور اصلاح شدہ کثیرالجہتی نظام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر جمعرات کی شام اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا اس وقت بڑھتی ہوئی عدم استحکام، وسیع تر عدم مساوات، اور عالمی اداروں پر اعتماد کے فقدان جیسے مسائل سے دوچار ہے، حالانکہ یہ ادارے عالمی امن و...
    تحریک لبیک پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں باقاعدہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا معاملہ وزارت قانون کو بھجوایا جائیگا، پابندی سے متعلق عدالت میں باقاعدہ ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت قانون تحریک لبیک پاکستان پر پابندی سے متعلق باقاعدہ ریفرنس سپریم کورٹ میں دائرکریگی، سپریم کورٹ سے ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی کو ڈی نوٹیفائی کریگا۔ ریفرنس کی منظوری پر الیکشن کمیشن ٹی ایل پی پرپابندی لگادے گی، 15 دنوں میں پابندی کا ریفرنس سپریم کورٹ میں فائل کیا جائیگا۔ذرائع نے ٹی ایل پی پر پابندی کے حوالے سے مزید بتایا کہ...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ وفاقی کابینہ نے متفقہ طور پر ٹی ایل پی (TLP) کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دینے کی منظوری دے دی۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر وزارت داخلہ نے سمری وفاقی کابینہ میں پیش کی۔ وفاقی کابینہ کو ملک میں ٹی ایل پی (TLP) کی پر تشدد اور دہشت گردانہ سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسران بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس کو کالعدم تنظیم کی پر تشدد اور انتشار پھیلانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 2016 سے قائم اس تنظیم نے پورے ملک میں شر انگیزی کو ہوا دی۔ تنظیم کی وجہ سے ملک کے مختلف حصوں میں شر انگیزی کے...
    پاکستان میں کسی جماعت پر پابندی عائد کرنے کا عمل کافی سنجیدہ اور قانونی پیچیدگیوں سے بھرپور ہوتا ہے۔ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) دہشت گردوں اور دہشت گرد گروہوں کی فہرستیں تیار کرتی ہے۔ جن افراد یا گروہوں کو یہ ادارہ دہشت گرد قرار دیتا ہے، انہیں سفری پابندیوں اور مالی پابندیوں جیسے سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت ایسے افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جاتے ہیں جو دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔ اس فہرست کے ذریعے ان افراد کی سخت نگرانی کی جاتی ہے اور ان پر پابندیاں لگائی جاتی ہیں۔ تاریخی طور پر اس فہرست میں تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، لشکر جھنگوی، جیش...
    وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پابندی کا اطلاق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کی دفعہ 11B(1) کے تحت کیا جائے گا۔ نجی نیوزچینل کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی کی سمری پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس سے قبل پنجاب حکومت نے بھی ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش وفاقی حکومت کو ارسال کی تھی۔ یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان پر پہلے بھی 2021 میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران پابندی عائد کی گئی تھی، تاہم تقریباً سات ماہ بعد اس پابندی کو واپس لے لیا گیا تھا۔ ٹی ایل پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی کی منظوری دے دی گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کااجلاس ہوا۔ وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت کی سفارش پر سمری کابینہ میں بھیجی تھی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مجموعی معاشی، داخلی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اسی طرح پاک-افغان بارڈر کی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم سمریاں منظوری کےلئے پیش گئیں۔ ویب ڈیسک
    اسلام آباد میں پاکستان اور قطر کے درمیان چھٹے مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت وزیرِ تجارت جام کمال خان اور قطری وزیرِ تجارت شیخ فیصل بن ثانی نے کی۔ اس اجلاس میں قطر نے پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا پرعزم اعادہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تکنیکی تعاون کے متعدد پروٹوکولز پر دستخط ہوئے۔ وزارت اقتصادی امور کے ترجمان نے بتایا کہ اس موقع پر دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قوی روابط قائم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ثقافت اور میڈیا کے شعبوں میں ’’ایئر آف کلچر‘‘ پروگرام شروع کرنے کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ فلم، ڈرامہ اور ثقافتی...
    حالیہ افغانستان سے کشیدگی اور قبائلی علاقوں میں بڑھتی دہشتگردی کے باعث وفاق نے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیراعلیٰ اور پختون رہنما آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری سے ایک اہم ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جو آئین اور ریاست کو نہیں مانتے، ان سے مذاکرات ممکن نہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی مذکورہ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، افغانستان کی صورتحال اور افغان مہاجرین کی واپسی پر تفصیلی بات چیت کی گئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق صدر زرداری اپنی ہی جماعت کے سابق وزیراعلیٰ کو، جنہوں...
    مہنگائی سے ستائی عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ وزارت پیداوار کے مطابق حکومت کو مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی برآمد پر کچھ عرصے کے لیے پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔ سیلاب سے زراعت اور لائیو سٹاک متاثر ہوئے ہیں، گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا اثر مرغی پر بھی پڑ رہا ہے۔ لاہور سمیت ملک کے کسی بھی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت فروخت نہیں ہو رہا، مٹن 2500 سے 3000 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 800 روپے اور مٹن کی 1600 روپے ہے، برآمد پر پابندی سے مٹن، گائے کے گوشت اور مرغی کے گوشت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں گوشت کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ مارکیٹ میں مٹن 2,500 سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری قیمت بیف کے لیے 800 اور مٹن کے لیے 1,600 روپے فی کلو مقرر کی...
    — فائل فوٹو پنجاب کے ضلع راولپنڈی کے علاقے کلر سیداں میں نجی اسکول کے استاد نے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔استاد کے تشدد سے طالبعلم کے جسم پر نشانات پڑ گئے۔متاثرہ طالب علم کا کہنا ہے کہ سبق یاد نہیں تھا جس پر استاد نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ طالب علم کے والدین نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور سی ای او ایجوکیشن سے واقعہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔متاثرہ بچے کے والدین نے استاد کے خلاف سخت قانون کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔متاثرہ طالب علم کے والدین کا کہنا ہے کہ ارمان آصف پانچویں کلاس کا طالب علم ہے۔اسکول انتظامیہ کے مطابق طالبعلم پر تشدد کرنے والے استاد کو نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے...
    مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ حکومت بلوچستان پر اڑھائی سال کا فارمولہ طے ہوا ہے، جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان حکومت پانچ سال تک پیپلز پارٹی کے پاس رہیگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے اقتدار سے متعلق حکومت کی اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اراکین کا دعویٰ ہے کہ اقتدار کے لئے پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان اڑھائی اڑھائی سال کا معائدہ ہوا ہے۔ جس کے تحت اڑھائی سال پورے ہونے پر حکومت مسلم لیگ (ن) کو سونپ دی جائے گی۔ جبکہ حکمران جماعت کے اراکین اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بلوچستان کی حکومت پاکستان پیپلز پارٹی کو...
    افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی:پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں ، آئندہ بھی پاک فوج ہر دشمن کی جارحیت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ٹوپی (صوابی) کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ پاک افغان سرحدی جھڑپ، سیکیورٹی صورتحال اور سوشل میڈیا کے کردار پر بات چیت کی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان نے افغانستان میں خوارج کی موجودگی کیخلاف مؤثر اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان مبینہ ڈھائی ڈھائی سالہ اقتدار کی تقسیم کے معاہدے کی خبریں گردش میں ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے بعض اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ انہیں قیادت کی جانب سے اس معاہدے سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے تحت دونوں جماعتیں صوبے میں باری باری حکومت کریں گی۔ تاہم پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے کسی بھی تحریری یا زبانی معاہدے کی موجودگی سے انکار کردیا ہے۔بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد ن لیگ کے رکن زرک خان مندوخیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قیادت نے بتایا تھا کہ حکومت بناتے وقت ڈھائی ڈھائی سال کے معاہدے پر اتفاق...
    دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطینی خودمختاری کو کمزور کرنے کے اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے پر ناجائز قبضہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، جب کہ قابض اسرائیلی پارلیمان میں پیش کیا گیا متنازعہ بل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی نفی کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے فوری اور مؤثر اقدام کا مطالبہ کرتا ہے تاکہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ مزید پڑھیں:پاکستان کا بھارت اور افغانستان کے مشترکہ اعلامیے پر تحفظات کا اظہار، افغان سفیر کی دفتر خارجہ طلبی انہوں نے واضح کیا کہ...
    وزارت پیداوار کے ذرائع کے مطابق بیف کی سرکاری قیمت 800 اور مٹن کی 1600 روپے کلو ہے، لاہور  سمیت ملک کے کسی شہر میں سرکاری قیمت پر گوشت نہیں بیچا جا رہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹن 2500 سے 3 ہزار روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کیلئے مٹن، بیف اور چکن کی برآمدات پر پابندی لگانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق سیلاب سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، لہٰذا مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی ایکسپورٹ پر کچھ عرصے کیلئے پابندی کی تجویز دی گئی ہے، ان چیزوں کی ایکسپورٹ پر پابندی سے ان کی قیمتیں کم ہوں...
    پاکستان حکومت نے قومی پاسپورٹ کا نیا اور مکمل طور پر جدید ڈیزائن متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس میں ثقافتی ورثے اور جدید سکیورٹی خصوصیات کو یکجا کیا جائے گا۔وزارتِ داخلہ نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (DGIP) کو منصوبے پر عمل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈیزائن کی چھپائی کا عمل جلد شروع ہونے کا امکان ہے، اور مرحلہ وار طور پر موجودہ پاسپورٹس کی جگہ نیا ڈیزائن متعارف کرایا جائے گا۔ چاروں صوبوں کے تاریخی ورثے کی جھلکیاں شامل ہوں گی نئے پاسپورٹ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا تجدید شدہ جمالیاتی ڈیزائن ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، اس میں پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا اور...
    اسلام آباد (خبر نگار) 151 ویں انٹرپارلیمنٹری یونین اسمبلی جنیوا میں جاری ہے، اس موقع پر پاکستانی وفد نے مختلف اہم اجلاسوں اور فورمز میں شرکت کی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری، چیئرپرسن سینٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے انسانی حقوق، نے خواتین اراکینِ پارلیمان کے فورم میں قیادت میں تبدیلی: صنفی مساوات کے نئے چیلنجز پر قابو پانا کے عنوان سے منعقدہ پینل مباحثے سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ قیادت کو طاقت اور مراعات کے بجائے خدمت، ہمدردی اور مقصد کی علامت بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غلبے سے وقار اور اختیار سے خدمت کی طرف سفر کرنا ہو گا۔ سینیٹر فاروق ایچ نائیک  نے غیر قانونی...
    اسلام آباد+ کراچی+ پشاور (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی+ بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پلیٹ فارم پر کہا ہے کہ بلوچستان کو دہشتگردی سے نمٹنے کی کوششوں میں اضافہ کرنے کیلئے بلوچستان کو فوری طور پر بلٹ پروف گاڑیاں بھجوائی جائیں گی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سی ایم صاحب یہ ڈن ہوگیا شکر گزار ہوں کہ آپ نے یہ معاملہ اٹھایا ہے، قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر کہا تھا کہ خیبرپی کے  کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے...
     کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان حکومت کے ڈھائی سالہ معاہدہ پر پیپلز پارٹی کے رہنما صادق عمرانی اور علی مدد جتک نے میڈیا سے بات کی۔ صادق عمرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت سازی کے وقت کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت پانچ سال پورے کرے  گی۔ وفاق میں پیپلز پارٹی حمایت واپس لے تو حکومت ختم ہو جائے گی۔ علی مدد جتک نے کہا کہ اگر معاہدہ ہے تو ڈھائی سال پورے ہونے پر بلاول بھٹو وزیراعظم بنیں گے، اگر معاہدہ ہے تو ہم بھی ڈھائی سال پورے ہونے پر بلوچستان کی حکومت ن لیگ کو دے دیں گے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما زرک مندوخیل نے کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن (آئی ایف سی) نے سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے تعاون سے کراچی میںESG) (پاکستان پروجیکٹ کے تحت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دوسرا مشاورتی اجلاس کیا۔اس اجلاس کا مقصد پاکستان کے کارپوریٹ شعبے کو مضبوط بنانا اور اسے بین الاقوامی ماحولیاتی، سماجی، اور گورننس (ESG) معیارات کے مطابق ہم آہنگ کرنا تھا تاکہ وہ سرمایہ کاری کے لیے مزید تیار ہو سکے۔اس اجلاس میں کیپٹل مارکیٹ کے اداروں، کارپوریٹ شعبے اور پیشہ وراداروں کے اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔یہ اجلاس جولائی 2025 میں (ESG)پاکستان پروجیکٹ کے آغاز پر شروع کی گئی پائیدار کاروباری طریقہ کار سے متعلق بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے منعقد کیا گیاہے۔ اپنے خطاب میں...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
    اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ نے ایک ایسے متنازع بل کو ابتدائی منظوری دے دی جو اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر نافذ کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی مغربی کنارے پر اسرائیلی خودمختاری کے مجوزہ قانون کی مذمت یہ اقدام الحاق (Annexation) کے مترادف ہے اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ یہ اقدام فلسطینی علاقوں کے الحاق کے مترادف اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی تصور کیا جا رہا ہے۔ 120 رکنی کنیسٹ میں بل کے حق میں 25 جبکہ مخالفت میں 24 ووٹ ڈالے گئے۔ یہ منظوری ابتدائی ہے اور اس قانون کے مکمل نفاذ کے لیے 4 مراحل درکار ہیں۔ مزید پڑھیے: عالمی عدالت انصاف نے...
    اسلام آباد: حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ میڈیاذرائع کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔
    جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان میں خواتین یونیورسٹی اور میڈیکل کالج قائم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی پسماندگی کے ذمہ دار روایتی پارٹیاں اور نااہل حکمران ہیں، جماعت اسلامی گلگت بلتستان کی پسماندگی ختم کر کے ریاست کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی، مسالک کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرے گی، گلگت بلتستان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے پاسپورٹ ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیاہے ۔ دنیا ٹی وی کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ  ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نےوزارت داخلہ سے اجازت حاصل کرلی، نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی اور اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی۔ پاسپورٹ میں نئے سکیورٹی فیچر کا بھی اضافہ کیا جائے گا، جدید پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ مزید :
    حکومت نے قومی پاسپورٹ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے وزارتِ داخلہ سے اجازت حاصل کرلی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے پاسپورٹ میں چاروں صوبوں کی تاریخی و اہم عمارات کی تصاویر شامل ہوں گی جبکہ اندرونی صفحات پر تاریخی عمارات کی تصاویر چھاپی جائیں گی۔ نئے پاسپورٹ کا اجراء نظام میں جدت اور ہم آہنگی کے لیے کیا گیا ہے۔
    پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے بیس بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری سید فخر شاہ پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، سید فخر شاہ بارہا اسپورٹس بورڈ کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جس کی بناء پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ بغیر این او سی (NOC) کے کوئی بھی کھلاڑی یا آفیشل ملک سے باہر کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت نہیں کر سکتا، تاہم فخر شاہ نے اس قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیموں کی بیرونِ ملک روانگی میں نہ صرف سہولت فراہم کی...
    حسن علی :استحکام پاکستان پارٹی نے ٹرانس جینڈرز کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ صدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی سے خو اجہ سرا کمیونٹی کی فوکل پرسن سونیا ناز اور فرمان عرف زینی نے ملاقات کی  جس میں انہوں نے اپنی کمیونٹی کودرپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرصدراستحکام پاکستان پارٹی پنجاب تسکین خاکوانی  نےسونیاناز اورفرمان علی زینی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ استحکام  پاکستان پارٹی میں خواجہ سراؤں کی تعداد کے لحاظ سے الگ ونگ تشکیل دیا جائے گا،یہ فیصلہ خواجہ سراؤں کے مسائل اسمبلی میں اجاگر کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔  بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
    کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان پیپلز پارٹی سے رابطے کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کے اراکین میں سید نئیر حسین بخاری، محمد ہمایوں خان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ اس حوالے سے پارٹی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کی موجودہ حکومت کی مدت اگلے ماہ کی 24 تاریخ کو پوری ہو رہی ہے، کل الیکشن کمیشن نے جی بی حکومت کے تمام مالی اور انتظامی اختیارات منجمد کر دیئے تھے،...
    پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے آصف آفریدی نے پانچ وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کی پوزیشن مستحکم کردی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ ٹرسٹان اسٹبس 76 اور سائمن ہارمر 2 رنز بناکر آصف آفریدی کا شکار بنے۔ آصف آفریدی پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔ جنوبی افریقا نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے ہیں اور 123 رنز کا خسارہ ابھی باقی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا...
    پنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کا آغاز ہوتے ہی پاکستان نے پہلے اوور میں کامیابی حاصل کرلی۔ جنوبی افریقا نے 185 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز کا آغاز کیا تو آصف آفریدی کی چوتھی گیند پر کائل ویرین محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے۔ گزشتہ روز پاکستان کے 333 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز کیا تو 22 کے مجموعی اسکور پر ریان ریکلٹن 14 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔ ٹونی ڈی زورزی 55، کپتان ایڈن مارکرم 32 اور ڈیوالڈ بریوس بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔
    نیویارک: پاکستان نے بلقان میں پائیدار امن و استحکام کے لیے مسلسل مکالمے اور باہمی احترام پر زور دیا ہے۔ براعظم بلقان میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ خطے میں دیرپا امن و استحکام صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب 2013 کے برسلز معاہدے اور 2023 کے اوہرد معاہدے میں کیے گئے وعدوں پر مکمل اور خلوصِ نیت سے عمل درآمد کیا جائے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں، جو اقوامِ متحدہ کے عبوری انتظامی مشن برائے کوسوو (UNMIK) سے متعلق تھا، پاکستان کے نگران (acting) مستقل مندوب سفیر عثمان جدون نے خطاب کرتے ہوئے یورپی یونین...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی قیمت کا اعلان کرکے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کردیا ہے اور امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت کا تعین ایک اہم کامیابی ہے، جو گزشتہ سال نہیں دی گئی تھی، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کے مطالبے پر اس سال امدادی قیمت کا اعلان کر کے کسانوں اور پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتماد کو بحال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں اور کاشت کاروں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی...
    ‎عدالت نے سوشل میڈیا سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی شہریت سے متعلق فیصلہ سنادیا۔ انٹرنیٹ پر اپنی خوبصورت آنکھوں اور حسن کی وجہ سے مشہور ہونے والے ارشد چائے والا کی پاکستانی شہریت ثابت ہوگئی ہے اور اُسے افغانی کے بجائے پاکستانی شہری قرار دے دیا گیا ہے۔ ‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے ارشد خان چائے والے کی پٹیشن منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستانی شہری قرار دیا اور فیصلے میں لکھا کہ ارشد چائے والا افغانی نہیں ہے۔ عدالت نے ‎ارشد چائے والے کا شناختی کارڈ اور  پاسپورٹ بحال کردیا۔ جبکہ ‎‎ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس جواد حسن نے  پٹیشن نمٹاتے ہوئے کیس کو ختم کردیا۔ اُدھر ارشد خان کی پٹیشن پر نادرا کا بھی بورڈ اجلاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں شمولیت اور پائیدار معاشی ترقی کے فروغ میں آجر خواتین (ویمن انٹرپرینیورز) کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ بینک گروپ کے 2025ء کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر ورلڈ بینک ہیڈکوارٹرز، واشنگٹن ڈی سی میں ’’سرمایہ برائے توسیع: آجر خواتین روزگار کے خالق کی حیثیت سے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں پالیسی ساز شخصیات، آجر خواتین اور مالی صنعت کے قائدین اس بات پر تبادلہ خیال کے لیے جمع ہوئے تھے کہ سرمایہ بطور محرک اور جرات مند نظامیاتی اصلاحات کس طرح کی جائیں، جن سے خواتین...
    ٹرمپ کیجانب سے مودی کیطرف سے روسی تیل کی خریداری بند کرنے کے دعوے اور بھارتی وزارت خارجہ کی تردید کے درمیان تضاد واضح ہے، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں شفافیت اور معلومات کی درستگی پر سوال اٹھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی وزارت خارجہ نے روسی تیل کے معاملے میں کسی یقین دہانی کی اطلاع دینے سے انکار کیا ہے اور صدر ٹرمپ نے وزارت کی اس تردید کو مسترد کر دیا ہے۔ جے رام رمیش نے ایکس پر پوسٹ میں بتایا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں صدر ٹرمپ نے تین بار ہندوستان کے روس سے...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کا اعلان کر کے پاکستان پیپلزپارٹی کا اعتماد بحال کر دیا ہے۔ یہ ایک اہم کامیابی ہے کیونکہ گزشتہ سال یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی۔ شرجیل میمن کے مطابق، اس فیصلے سے نہ صرف کسانوں کو براہ راست فائدہ ہوگا بلکہ گندم کی پیداوار میں اضافہ، زر مبادلہ کی بچت اور ملک کی خود کفالت کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی کسان دوست پالیسیوں کا تسلسل ہے، جس کا مقصد ملک کی معیشت کو مضبوط بنیاد دینا ہے۔ حکومت سندھ نے بھی کاشت کاروں کے لیے سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اہم اقدامات...
    —فائل فوٹو بانیٔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کو کیا ہدایات دیں؟ ان کے وکیل فیصل ملک نے بتا دیا۔راولپنڈی میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد وکیل فیصل ملک نے ان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل میں آج صرف وکلاء میں سے مجھے جانے دیا گیا، باقی کسی کو اجازت نہیں ملی۔انہوں نے کہا کہ علیمہ خان کو آج ملاقات سے روکا گیا جبکہ باقی 2 بہنوں کی بانی سے ملاقات ہوئی ہے، نواز شریف کو جیل میں ملاقاتوں اور آرڈیننس پر دستخط کی اجازت تھی، نواز شریف کی فیملی باقاعدگی سے ملاقات کرتی تھی، دعوتیں تک ہوتی تھیں۔ توشہ خانہ کیس ٹو: تاخیر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیمی کنڈکٹرز اور مصنوعی ذہانت پر عبور حاصل کرنے والی قومیں ہی مستقبل کی قیادت کریں گی، اس لیے پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ وہ ان جدید شعبوں میں اپنی نوجوان نسل کو تربیت دے۔ وہ منگل کو اسلام آباد میں نیشنل سیمی کنڈکٹر پروگرام کے تحت ’انسپائر انیشی ایٹو‘ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ دنیا میں اس وقت سیمی کنڈکٹرز کے حوالے سے ’بیانیے کی جنگ‘ جاری ہے اور جو ممالک اس ٹیکنالوجی پر عبور حاصل کر لیں گے، وہی آنے والے وقت میں عالمی معیشت پر اثر انداز ہوں گے۔ Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif launches Inspire, an Initiative by Ministry of...
    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں،...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر—فائل فوٹو آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج بلوچستان میں ترقی اور عوام مخالف ایجنڈا پھیلارہے ہیں، تشدد کو ہوا دے کر شر انگیزی پھیلا رہے ہیں۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں 17 ویں نیشنل ورکشاپ میں بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا کر کے صوبے کو اس ناسور سے نجات دلائی جائے گی۔ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بہترین حکمت عملی سے انڈیا کا غرور خاک میں ملایا، میر خلیل الرحمن میموریل سوسائٹی کا سیمینارلاہور فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر...
    —فائل فوٹو پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو کا کہنا ہے کہ جمادی الاوّل 1447 ہجری کا نیا چاند آج (21 اکتوبر) شام 5 بج کر 25 منٹ پر طلوع ہو گا۔سپارکو کے مطابق 23 اکتوبر کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 48 گھنٹے 54 منٹ ہو گی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان وقفہ 56 منٹ متوقع ہے۔فلکیاتی اندازوں کے مطابق 23 اکتوبر کی شام چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، موسم صاف ہونے کی صورت میں چاند با آسانی دکھائی دے سکتا ہے، امکان ہے کہ جمادی الاوّل کی پہلی تاریخ 24 اکتوبر 2025ء کو ہو گی۔اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی...
    دنیا کے مشہور ترین میوزیم لو سے نایاب اور قیمتی زیورات کی ڈھٹائی سے کی گئی دن دہاڑے چوری نے پورے فرانس کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ پولیس اب بھی ان تاریخی تاج و دیگر  زیورات کی بازیابی کے لیے کوشاں ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید اب بہت دیر ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شاہی خاندان کا غیر متوقع اعلان، بالمورل کیسل عوام کے لیے بند یورپی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کی صبح چوروں نے فرانس کے شاہی زیورات کے گیلری میں نقب لگا کر تاریخی زیورات چرا لیے اور آرام سے اسکوٹروں پر سوار ہوکر غائب ہوگئے۔ پیر کو میوزیم بند کردیا گیا تھا۔ میوزیم میں گھسنے کے لیے استعمال کی گئی کرین۔ معروف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چاہے آپ کتنی ہی احتیاط کیوں نہ کریں، فون کے گرنے یا اس پر پانی گرنے کا خطرہ ہمیشہ رہتا ہے۔ خوشخبری یہ ہے کہ اگر فوری اور درست اقدامات کیے جائیں تو فون کو بچایا جاسکتا ہے، کیونکہ پانی گرنے سے ڈیوائس فوراً خراب نہیں ہوتی۔تاہم صرف فون کی سطح کو خشک کرنا کافی نہیں ہوتا بلکہ چارجنگ پورٹ سے پانی نکالنا بھی ضروری ہے، ورنہ چارجنگ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ فون کو خشک چاولوں میں رکھنے سے نمی دور ہوجاتی ہے، مگر یہ طریقہ ہمیشہ مؤثر نہیں ہوتا۔ چاولوں میں موجود باریک گرد اور ذرات نقصان پہنچا سکتے ہیں، خاص طور پر چارجنگ پورٹ کے اندر۔ اسی طرح...
    — فائل فوٹو  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہماری بد قسمتی یہ ہے کہ ہمارا پڑوسی ملک افغانستان ہے، افغانستان کے باعث یہاں امن و امان کی صورتحال متاثر ہوتی ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اگلے مہینے افغانستان کے ساتھ ایک ایکسپو منعقد ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ گندم اور آٹے کی ترسیل جب بند ہوجاتی ہے تو 5 لاکھ روپے دے کر ٹرک کو اجازت دی جاتی ہے، گندم اور آٹے کی ترسیل پھر کیوں بند کرتے ہو جب 5 لاکھ روپے پر ٹرک چھوڑتے ہو۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ کو بااختیار ہونا چاہیے کہ کچھ فیصلے وہ خود بھی کرسکیں، ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کے...
    دنیا کے لیے یہ پیغام ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ضرور ہے مگر اپنی عسکری طاقت، قومی وقار اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، دوحہ معاہدہ دراصل اس عزم کی علامت ہے کہ اگر امن کی خواہش ہے تو اسے طاقت، تدبر اور عزم کے ساتھ نبھانا ہوگا اور یہی وہ حقیقت ہے جس نے پاکستان کو خطے کا فیصلہ کن مرکز بنا دیا ہے۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی دوحہ معاہدہ پاکستان کی عسکری برتری، فیصلہ کن فتح، طالبان کی پسپائی اور بھارت کی رسوائی، پاکستان نے دوحہ مذاکرات میں نہ صرف سفارتی مہارت اور عملی بصیرت کا مظاہرہ کیا بلکہ میدانِ عمل میں ایسی عسکری صلاحیت دکھائی جس نے پورے خطے کا توازن بدل...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی  پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے  کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد  قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک  صدر  طیب ایردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا  بنیادی مقصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251021-08-15 اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے پاسبان وطن پاکستان نامی سیاسی جماعت کو رجسٹریشن جاری کردی ہے،شیخ مختار احمد پارٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں۔سیاسی جماعتوں کی فہرست میں ایک اورکا اضافہ ہوگیا ہے۔ نئی سیاسی جماعت پاسبان وطن پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہوگئی ہے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفیکیشن کے مطابق شیخ مختار احمد پاسبان وطن پاکستان کے چیئرمین ہیں سیف اللہ
    آرتھر پاؤل امریکن تھا‘ اکاؤنٹس‘ بجٹ اور آفس مینجمنٹ کا ایکسپرٹ تھا‘ وہ امریکی سیکریٹری آف اکنامکس کا اسسٹنٹ بھی رہا اور اکنامک وار فیئر کا چیف بھی‘ وہ 1960میں ایشیا فاؤنڈیشن میں شامل ہوا اور افغانستان کے آخری بادشاہ ظاہر شاہ کا اکنامک ایڈوائزر بن گیا‘ ظاہر شاہ نے افغانستان پر چالیس سال (1933سے1973) حکومت کی ‘ وہ 1973 میں آنکھوں کے آپریشن کے لیے روم گیا اور اس کی غیرموجودگی میں اس کے کزن محمد داؤد خان نے اس کا تختہ الٹ دیا جس کے بعد افغانستان میں وہ خونی کھیل شروع ہوا جو آج 52 سال بعد بھی ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا‘ آرتھر پاؤل نے ظاہر شاہ کو آزاد معیشت کا ماڈل بنا کر...
    اسلام ٹائمز: قبائلی عمائدین کا ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں طوری بنگش اقوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبائل ہر قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف صف اول میں ہونگے اور دفاع وطن کے لئے قبائل ماضی کی طرح ہمہ وقت حاضر ہیں۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: عدیل عباس زیدی افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پاراچنار میں قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگا کر پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے افغانستان کی جانب سے جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ...
    ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا،  اس اتحاد کے بعد  کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ تاکائچی کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 اکتوبر 2025ء) پاکستان نے چین کے تعاون سے اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں روانہ کر دیا۔ سرکاری دعوؤں کے مطابق یہ سیٹلائٹ مختلف محکموں میں فیصلہ سازی کے عمل کو جدید بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کی پیش گوئی اور تدارک میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ادارے کے عہدیداروں کے مطابق، اس سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا فصلوں کے پیٹرن ، مٹی کی صحت، اور آبی وسائل کی نگرانی کو مزید بہتر بنائے گا، جس سے پاکستان کی نہ صرف زرعی پیداوار اور موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہو گا بلکہ اور بھی بہت سے شعبوں میں مدد ملے گی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی (فوسپا) نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے اہم اور تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے برخاست کرنے کے عمل کو صنفی امتیاز قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق فیصلہ وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے زینب زہرہ اعوان کی درخواست پر سنایا، نجی کمپنی کو 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس میں سے 8 لاکھ روپے متاثرہ خاتون زینب زہرہ اعوان کو بطور معاوضہ ادا کیے جائیں گے جبکہ 2 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کرائے جائیں گے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خاتون کی برطرفی کا حکم کالعدم قرار دے دیا گیا ہے اور زینب زہرہ اعوان کو ان...
    جدہ میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام سانحۂ کارساز کے شہداء کے لیے دعائیہ تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز جدہ ( خالد نواز چیمہ)سانحۂ کارساز کے شہداء کی یاد میں پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیر اہتمام ایک پُروقار دعائیہ تقریب کبابش ریسٹورنٹ جدہ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت صدر پیپلز پارٹی سعودی عرب تصور چوہدری نے فرمائی، جبکہ مہمانِ خصوصی پاکستان سے تشریف لائے سابق وزیرِ مملکت برائے امورِ داخلہ جناب تسنیم احمد قریشی تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جو جناب جعفر رانا نے کی، جبکہ ہدیہ نعت ناظمِ تقریب آفتاب ترابی نے پیش کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاند پر ایک روبوٹ روور بھیجنے کے مشن پر عملی طور پر کام شروع کر چکا ہے، جس کے 2028 سے قبل مکمل ہونے کی امید ظاہر کی گئی ہے۔اس منصوبے سے پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل ہو جائے گا جو چاند کی سطح پر اپنا مشن اتارنے میں کامیاب رہے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپارکو کے جنرل مینجر ڈاکٹر عدنان اسلم نے تصدیق کی کہ پاکستان نہ صرف چاند پر روبوٹ بھیجنے کی تیاری کر رہا ہے بلکہ مستقبل میں پاکستانی خلا باز کو چاند پر اتارنے کے مشن پر بھی کام جاری ہے، تاہم اس...
    لاہور: بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافے کے نتیجے میں خطے کی فضا شدید آلودہ ہو گئی ہے، جس کے اثرات تیزی سے سرحد پار پاکستان کے مشرقی علاقوں تک پہنچ رہے ہیں۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوا کا معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار عالمی اداروں کے مقررہ پیمانے سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ ائیرکوالٹی مانیٹرنگ نیٹ ورک کے تازہ اعدادشمار کے مطابق لاہور میں فضائی معیار (AQI) 287، قصور میں 331، شیخوپورہ میں 311، فیصل آباد میں 277، گجرانوالہ میں 178 اور ملتان میں 204 ریکارڈ کیا گیا۔ اعداد شمار کے مطابق فضائی آلودگی میں قصور سب سے آگے...
    اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ خبرنگار+ آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے خلاء میں پہنچا دیا۔ پاکستان ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کے حامل 10  سے 15 ملکوں میں شامل ہو گیا ہے۔ ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ ایچ ایس ون چین سے خلا میں روانہ کیا گیا۔ سپارکو کے دفتر میں سیٹلائٹ کی روانگی کے مناظر دکھائے گئے۔ سیٹلائٹ 28 منٹ میں مدار میں پہنچا۔ ترجمان سپارکو نے بتایا کہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 ء کا ایک اہم سنگ میل ہے اور ایچ ایس ون انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کیلئے نئی راہیں کھولے گا جبکہ ایچ ایس ون...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے۔ ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربراہان مملکت و وزراء اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی...
    ریاض: جماعت اسلامی کے سابق نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا پائیدار اور مستقل حل انتہائی ضروری ہے تاکہ مظلوم فلسطینی عوام آزادی اور خودمختاری کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے مجلس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایسی پالیسیوں کی ضرورت ہے جو آئی ایم ایف جیسے اداروں کے دباؤ سے نجات دلائیں اور خود انحصاری کی راہ ہموار کریں۔ ڈاکٹر فرید پراچہ نے افغانستان سے دہشت گردوں کی پاکستان میں دراندازی اور حملوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-19 روم /اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے‘ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دہرے خطرات سے دوچار ہے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں کو سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روم میں عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ واٹر ڈائیلاگ سے خطاب کے دوران کیا۔ ڈائیلاگ میں سیکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا بحران پاکستان سمیت بہت سے ممالک کے لیے ایک وجودی چیلنج ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251020-08-18 پنجگور (مانیٹر نگ ڈ یسک )نیشنل پارٹی (این پی) کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو اتوار کے روز بلوچستان کے ضلع پنجگور میں قتل کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کی جانب سے جاری بیانات میں ولید صالح بلوچ کے قتل کیے جانے کی تصدیق کی۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق سرفراز بگٹی نے کہاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ نے پولیس سے واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی...
    بلوچستان کے علاقے پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے صوبائی اسمبلی کے رکن اور نیشنل پارٹی کے رہنما رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق ولید صالح بلوچ اپنے گھر چتکان میں گیٹ کے قریب موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے اچانک فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ مقتول کے گھر سوگ کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے نئے خلائی مشن کی کامیاب لانچنگ پرسپارکو (پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیرک ریسرچ کمیشن) کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اس اہم سنگِ میل پرخوشی اور فخر کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کا خلائی پروگرام اب جدید ٹیکنالوجی اور ایپلی کیشنز کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکا ہے، جو کہ نہ صرف ملکی ترقی بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے، ماحولیات کی نگرانی اور زراعت کے شعبے میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز اور تحقیق کاروں کی محنت، لگن اور اعلیٰ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ نوجوانوں...
    دفترِ خارجہ نے اس پیش رفت کو پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ لانچ سپارکو کے اس عزم کی توثیق ہے کہ وہ قومی ترقی کے لیے خلائی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے پرعزم ہے، یہ پیش رفت پاکستان اور چین کے درمیان خلا کی پُرامن تلاش اور سماجی و معاشی ترقی کے لیے اس کے استعمال میں طویل المدتی تعاون کو اجاگر کرتی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان کی خلائی ایجنسی نے اتوار کے روز ملک کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) کو چین کے ایک لانچ سینٹر سے خلا میں روانہ کر دیا۔ دفترِ خارجہ نے اسے پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا...
    سی پیک کی پائیدار ترقی کے حصول میں ڈیٹا ریسورسز کا اہم کردار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز بیجنگ میں منعقدہ موسمیاتی تبدیلی اور آفات کے خطرات سے متعلق دوسرے بین الاقوامی تعلیمی سیمینار میں،چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تحت انسٹی ٹیوٹ آف جیوگرافک سائنسز اینڈ نیچرل ریسورسز ریسرچ نے ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم اور “سی پیک کے قدرتی وسائل اور سبز ترقی کا اٹلس” جاری کیا۔ ڈیجیٹل سی پیک انٹیگریٹڈ ڈیٹا پلیٹ فارم سی پیک کے ڈیجیٹل جغرافیائی منظر نامے کو پیش کرنے کے لیے ڈیجیٹل نقشوں کا استعمال کرتا ہے، جو کہ اسپیٹیو ٹمپورل ڈیٹا کی بنیاد پر خطے میں کی جانے والی مختلف تحقیقی سرگرمیوں کے لیے جامع مدد فراہم کرتا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی اعتبار سے متاثر ہونے والا دنیا کا پانچواں ملک ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی قومی غذائی سلامتی دوہرے خطرات سے دوچار ہے، ہماری ضرورت فوری اور واضح ہے جس میں پانی ذخیرہ کرنے کے ساتھ ساتھ فطرت پر مبنی حل، سیلابی میدانوں کی بحالی، آبپاشی کے شعبہ کی ترقی اور واٹر شیڈ مینجمنٹ کے نفاذ کا امتزاج ہونا چاہئے۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق وہ عالمی موسمیاتی مالیاتی ادارے کے زیر اہتمام منعقدہ ’’روم واٹر ڈائیلاگ ‘‘ سے خطاب کررہے تھے۔ اس ڈائیلاگ میں سینکڑوں ممالک کے سربرہان مملکت و وزرا اور سول سوسائٹی اور ترقیاتی اداروں کے نمائندوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">*کراچی: پاکستان نے اپنا پہلا ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ خلا میں کامیابی سے روانہ کر دیا۔رپورٹ کے مطابق، “ایچ ایس ون” نامی یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ چین سے خلا میں بھیجا گیا ہے، جس کی روانگی کے مناظر سپارکو کے دفتر میں دکھائے گئے۔سپارکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کے تحت ایک اہم پیش رفت ہے۔ ایچ ایس ون سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی میں اہم کردار ادا کرے گا، جبکہ زرعی ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں بھی انقلابی بہتری کی توقع ہے۔ترجمان کے مطابق یہ سیٹلائٹ قدرتی آفات جیسے سیلاب، لینڈ سلائیڈز اور دیگر موسمی خطرات کی پیش گوئی اور نگرانی میں مدد دے گا۔ ساتھ ہی ماحولیاتی تبدیلیوں...
    پاکستان نے چین کے تعاون سے نیا باب رقم کرتے ہوئے پہلا ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ کامیابی سے لانچ کر دیا۔سپارکو نے HS-1 کے کامیاب لانچ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان خلائی ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ زمین، سبزے، پانی شہری علاقوں کا تفصیلی تجزیہ کرے گا۔سپارکو نے یہ بھی بتایا کہ جدید سیٹلائٹ سینکڑوں نوری بینڈز میں درست تصاویر حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے زرعی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی نگرانی میں انقلاب کی توقع ہے۔چیئرمین سپارکو محمد یوسف خان نے قوم کو مبارکباد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ حکومتِ پاکستان کی حمایت سے قومی منصوبہ حقیقت بن سکا۔سپارکو کے مطابق ہائپر سپیکٹرل سیٹلائٹ سے فصلوں،...