2025-10-19@16:21:41 GMT
تلاش کی گنتی: 27022
«پر سی ای سی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک : پی ٹی آئی کے ایم این اے چوہدری بلال اعجاز نے جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا۔ اپنے استعفے میں بلال اعجاز کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے پانچ کیسز میں مجھے 50 سال سزا سنائی گئی، جس کے بعد ذہنی طور پر اطمینان نہیں پا رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری جگہ کسی ایسے ورکر کو جنرل سیکرٹری لگایا جائے جو پارٹی کے لیے فعال طور پر کام کر سکے، عام پارٹی ورکر کے طور پر جتنا کام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کر سکا کرتا رہوں گا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان ایم این اے بلال اعجاز نے اپنا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے جمعرات کو ایک ریاستی کمرشل بینک میں اپنی 100 فیصد حصص 14.6 ملین ڈالر (تقریباً 4.1 ارب روپے) میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے نامزد ادارے کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ مذاکراتی معاہدے کے تحت کیا گیا،ذرائع کے مطابق خریدار کو 5سال کے اندر بینک کے لیے کم از کم 10 ارب روپے کے سرمائے کی شرط پوری کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے، دسمبر 2024 تک بینک کی ایکویٹی 3.2 ارب روپے تھی، جس کے مطابق نیا خریدار مزید 6.8 ارب روپے شامل کرے گا تاکہ سرمائے کی شرط پوری کی جا سکے۔ پنجاب میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کی سزا میں اضافہ...
پی سی بی کے تحت قومی ویمنز انڈر19 اسکلز اینڈ فٹنس کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے سلسلے میں قومی ویمن جونئیر کرکٹ ٹیم کے انتخاب کے لیے30 ممکنہ کھلاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ 20 روزہ کیمپ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہیڈ کوچ و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعظم خان کی زیر نگرانی شروع ہوگا۔ پیر سے باقاعدہ تربیت کا آغاز ہوگا، کیمپ میں کھلاڑیوں کی کرکٹ اسکلز اور فٹنس پر کام کیا جائے گا۔ طلب کردہ کرکٹرز کا انتخاب کراچی میں منعقدہ قومی انڈر 19 ویمن کرکٹ چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ کیمپ میں 6 آل راؤنڈرز، 10 بیٹرز، 12 بولرز اور 2...
راولپنڈی: اے این ایف کے ملک گیر کریک ڈاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کیا ہے اور 5 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 136.82 کلوگرام منشیات برآمد کی، جس کی مالیت 3 کروڑ 63 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-9 میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 380 گرام چرس برآمد کی گئی، جب کہ گرفتار ملزم نے طلبہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
ریاض میں جمعرات کو منعقد ہونے والی ایک شاندار تقریب میں سعودی عرب کے فٹبال اسٹار سالم الدوسری کو دوسری بار ایشین پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا، جب کہ جاپان کی ہانا تاکاہاشی نے خواتین کی کیٹیگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ سالم الدوسری، جنہوں نے حال ہی میں اپنی قومی ٹیم کو مسلسل تیسری مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرانے میں اہم کردار ادا کیا، نے یہ ایوارڈ قطر کے اکرام عفیف اور ملائیشیا کے عارف ایمان کو پیچھے چھوڑ کر جیتا۔ سالم الدوسری کو دوسری بار ایشین پلیئر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ الہلال کلب کے مڈفیلڈر الدوسری نے ایوارڈ وصول کرتے ہوئے کہا کہ میں اس اعزاز کے لیے...
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور الهلال کلب کے کپتان سالم الدوسری کو ایک بار پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اپنے کیریئر میں یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ اعلان ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے جمعرات کی شب ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ انعامی تقریب میں کیا گیا، جو اپنی انتیسویں سالانہ ایڈیشن میں منائی گئی۔ سالم الدوسری نے یہ اعزاز قطری کھلاڑی اکرم عفیف اور ملائیشین فٹبالر عارف ایمن کے درمیان سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی...
بھنگوریہ گوٹھ میں جنید اور ببلو کے گٹکے نے دھوم مچا دی،پولیس نوٹ بٹوڑنے میں مصروف بلو کے کارندوں کی چوری چھپے کرسچن پاڑے کی گلیوں میں دھڑلے سے گٹکے کی فروخت جاری ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیز آباد پولیس عمیر عرف ببلو کا کام بند کرانے میں ناکام نظر آتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل تھانہ عزیز آباد حساس تھانوں میں شمار ہوتا ہے اس گنجان آباد علاقے میں عمیر عرف ببلو نے گٹکے کی فروخت کی کمان سنبھال رکھی ہے ببلو کی دکانوں پر صبح 8 بجے سے رات 2 بجے تک بلا تعطل گٹکے کی فروخت جاری متعلقہ پولیس میں بھاری نذرانے کے عوض عمیر عرف ببلو کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے ماضی میں بھی ببلو کے...
ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے ڈائریکٹر ایف بی آئی کی جانب سے ان کا نام انتہائی مطلوب لسٹ میں ڈالنے کے فیصلے کو حقائق کے منافی قرار دیا اور لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔ نجی نیوز چینل کے مطابق ایک انٹرویو میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم سے نمائندے نے سوال کیا کہ ہم نے ایک بڑی پیش رفت دیکھی کہ ایف بی آئی نے آپ کے نام کے حوالے سے ایک فیصلہ جاری کیا اور اس پر پاکستان نے جو ردعمل دیا، اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے؟ ایرانی سفیر نے جواب دیا کہ ’پاکستان نے اس حوالے سے ایک اچھا اور مضبوط مؤقف اختیار کیا جس پر ہم پاکستانی حکومت اور وزارت خارجہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کا غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق ہارون الرشید صدر کی نشست پر 1947 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ توفیق آصف 1511 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ لاہور میں ہارون الرشید نے 629 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل توفیق آصف نے 431 ووٹ لیے، سیکرٹری کی نشست پر ملک زاہد اسلم اعوان 596 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے جبکہ سیکرٹری کی سیٹ پر میاں عرفان اکرم نے 441 ووٹ لیے۔ کراچی میں بھی ہارون الرشید 195 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جب کہ توفیق آصف نے 185 ووٹ حاصل کیے، سوات سے ہارون الرشید نے 27 ووٹ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں غیر حتمی نتیجہ کے مطابق عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو 373 ووٹوں کی واضح برتری حاصل ہوگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان مقابلہ ہوا اور ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہو گئی ہے۔ غیر حتمی نتیجے کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار ہارون الرشید کو واضح برتری حاصل ہوئی اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق کوئٹہ پولنگ اسٹیشن میں 225 ووٹ ڈالے گئے جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کوئٹہ: حکومتِ بلوچستان نے صوبائی بیوروکریسی میں اہم تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کرتے ہوئے متعدد اعلیٰ افسران کے عہدوں میں ردوبدل کر دیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق گریڈ 20 کے سینئر افسر مجیب الرحمٰن کو سیکریٹری صحت کے عہدے سے ہٹا کر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔ اسی طرح سیکریٹری آبپاشی صالح محمد ناصر کو بھی ان کے عہدے سے فارغ کر دیا گیا ہے اور انہیں بھی ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیکریٹری ثقافت و سیاحت سہیل الرحمٰن بلعچ...
کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
کراچی کی افغان بستی پر قبضے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ فورس نے 22 ایکڑ زمین سے قبضہ چھڑا لیا۔انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس شایان انجم کے مطابق افغان بستی میں 280 گھروں اور 6 دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ کراچی: افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاریشہر کراچی کے علاقے افغان بستی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہیں۔ شایان انجم کا کہنا ہے کہ افغان بستی کی 214 ایکڑ زمین سے قبضہ ختم کرانا ہے۔انچارج اینٹی انکروچمنٹ فورس نے بتایا کہ افغان مہاجرین نے 40 سال قبل اس زمین پر قبضہ کیا تھا جبکہ قبضہ کی گئی زمین ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ایران، بنگلا دیش اور کویت کے ساتھ افرادی قوت اور محنت کے شعبے میں علاقائی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے، تاکہ محفوظ، منظم اور جامع لیبر مائیگریشن کو فروغ دیا جا سکے۔یہ اتفاق دوحا میں منعقدہ ایک علاقائی اجلاس کے موقع پر ہوا، جہاں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کی ترقی چودھری سالک حسین نے ایران، بنگلا دیش اور کویت کے نمائندوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ تینوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان مسلم امہ کے ایک فعال رکن کے طور پر سماجی انصاف، محنت کشوں کی فلاح اور مؤثر لیبر ڈپلومیسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ایران...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری...
ایران نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے دو برادر اسلامی ممالک پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر حالیہ تناؤ اور کشیدگی کو خطے کے امن اور استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے۔ انھوں نے اسلامی ممالک کے درمیان مشترکہ تہذیبی و مذہبی رشتوں کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اس خطے کی اقوام خصوصاً وہ جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور ایمان رکھتی ہیں، انہیں باہمی اتحاد اور سمجھ بوجھ کے ساتھ مسائل حل کرنے چاہئیں۔ ایرانی صدر نے طالبان اور پاکستان دونوں سے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر ) ترجمان تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ مشرف کریم کے مطابق تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس 18۔19 اکتوبر ہفتہ۔ اتوار ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالٰہیار کے آڈیٹوریم میں منعقد ہونے جارہی ہے۔ تعلیمی کانفرنس کا آغاز 18 اکتوبر بروز ہفتہ تا 19 اکتوبر بروز اتوار سہ پہر تک جاری رہے گا۔ سندھ تعلیمی کانفرنس سے مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال، سابق صدر پروفیسر ڈاکٹر میاں محمد اکرم، چیئرمین مجلس فکر و ماہر تعلیم راؤ جلیل احمد، جوائنٹ ڈائریکٹر اینڈ ہیڈ آف ICMA انٹرنیشنل حیدرآباد کیمپس محمد حسین اجمیری، ائر مارشل طاہر رانجھا پرنسپل ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیسکو چیف آپریٹنگ آفیسر اعجاز شیخ کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اسد اللہ پیرذادہ کی ہدایت پر ایس ڈی او گل رحمان کاکڑ کی نگرانی میں لیاقت کالونی سب ڈویژن میں بجلی چوری کیخلاف بڑی کارروائی 87 کنکشن چوری میں ملوث پائے گئے، ڈائریکٹر ایس اینڈ آئی اسد اللہ پیرزادہ کی خصوصی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت دوران چیکنگ لیاقت کالونی شمع کمرشل ایریا طاہرہ آباد گلشن فرید اور اس کے مختلف ایریاز میں بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اس کارروائی کی نگرانی ایس ڈی او گل رحمن کاکڑ اور ان کی ٹیم نے کی جوڈائریکٹرسرویلیئنس حیسکو کی جانب سے 15 اکتوبر کو کی گئی 57 گھریلو کنکشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں 30 سے زائد خبررساں اداروں نے پینٹاگون کی نئی میڈیا پالیسی پر دستخط کرنے سے انکار کرتے ہوئے محکمہ دفاع میں اپنے دفاتر خالی کردیے،جس کے بعد پینٹاگون کا پریس ایریا بھی سنسان ہو گیا۔ میڈیا اداروں نے نئی پالیسی کو آزادی صحافت اور آزادانہ رپورٹنگ کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پابندیاں امریکی فوج کی رپورٹنگ کرنے سے نہیں روک سکتیں۔ پینٹاگون پریس ایسوسی ایشن نے اسے صحافتی آزادی کے لیے سیاہ دن قرار دیا جبکہ ترجمان پینٹا گون کے مطابق نئی میڈیا پالیسی قومی سلامتی کے مفاد میں ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول (انٹرنیشنل ڈیسک) استنبول میں ایرانی اپوزیشن کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ مسعود نظری کو ارناؤوط کوئی کے علاقے میں ان کے گھر واپس آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی میڈیا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مسعود نظری ایک ایرانی کارکن تھا جو اپنے ملک کے نظام پر تنقید کرتا تھا۔ ایران سے باہر مقیم انسانی حقوق کی تنظیم ہالفش کے مطابق مقتول ایک کرد ایرانی شخص تھا جو مغربی ایران کے صوبہ کرمانشاہ سے تعلق رکھتا تھا۔ وہ 10 سال قبل ایران سے ترکیہ فرار ہوکر آیا تھا۔ تنظیم نے مقول کے ایک خاندانی فرد کے حوالے سے بتایا کہ اسے ایرانی سیکورٹی ایجنسیوں کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کی پیرنٹ کمپنی کے ای ایس پاور لمیٹڈ (کے ای ایس پی) کے ڈائریکٹر شان اے اشری نے ان خبروں کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ حسن چشتی نے سعودی سرمایہ کار کے ساتھ کیای ایس پی میں اپنے مبینہ حصص کی فروخت کے لیے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔یہ وضاحت کے الیکٹرک کی جانب سے جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے نوٹس میں سامنے آئی۔ال جمایا پاور لمیٹڈ (اے جے پی) جو کے ای ایس پی کے بڑے شیئر ہولڈرز میں شامل ہے کی طرف سے جاری کردہ خط میں شان اے اشری نے کہا کہ کے ای ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کراچی میں “پاکستان میں تکافل کا مستقبل” کے عنوان پر ایک گول میز مباحثے کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب ایس ای سی پی کے ‘انشورڈ پاکستان’ کے پانچ سالہ اسٹریٹجک پلان کا حصہ تھی۔ آدھے دن کے اجلاس میں شریعہ ایڈوائزرز، بین الاقوامی انشورنس بروکرز (AON and Guy Carpenter) اور انشورنس صنعت کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کا مقصد تکافل کے شعبے کی ترقی کو فروغ دینا تھا۔یہ اقدام، کمشنر جناب مجتبیٰ احمد لودھی کی رہنمائی میں ایس ای سی پی کے انشورنس ڈویڑن کی جانب سے شروع کیا گیا۔ اس کا مقصد تکافل صنعت کا مارکیٹ شیئر بڑھانا، شریعہ کے مطابق مالی شمولیت کو فروغ دینا، اور ملکی معیشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمعرات کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتی مالیت 116.123 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 91,197 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت 82.857 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی (16.055 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (4.705 ارب روپے)،پلاٹینم (4.991 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.970 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.186 ارب روپے)، کروڈ آئل (932.921 ملین روپے)، جاپان ایکوئٹی 225 / امریکی ڈالر (810.000 ملین روپے)، پیلیڈیم (763.294 ملین روپے)،تانبہ (302.600 ملین روپے)، ڈی جے (183.396 ملین روپے)، قدرتی گیس (287.129 ملین روپے)، برینٹ (31.876ملین روپے)، اور ایلومینیم (5.284 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( کامرس رپورٹر) کلیکٹریٹ آف اپریزمینٹ ویسٹ پر مبینہ طور پر 200 ٹن سے زائد مضر صحت چھالیہ نیلام کرنے کی کوشش کا الزام ہے، جسے دو بار انسانی استعمال کے لیے غیر موزوں قرار دیا جا چکا ہے۔دستاویزات کے مطابق، یہ چھالیہ 2023 میں درآمد کی گئی تھی اور گزشتہ دو سالوں سے کراچی کی بندرگاہوں پر ضبط ہے۔ ابتدائی لیبارٹری ٹیسٹوں میں چھالیہ میں ”ایفلاٹاکسن” نامی خطرناک زہریلے مادے کی موجودگی پائی گئی، جو کہ بعض فنگس (پھپھوندی) سے پیدا ہوتا ہے، جس کے بعد اسے کلیئر کرنے سے انکار کر دیا گیا۔پہلی بار مسترد کیے جانے کے بعد، درآمد کنندہ نے عدالت سے رجوع کیا اور 10 نومبر 2023 کو دوبارہ ٹیسٹ کے لیے نمونے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران کے صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہےکہ ایران پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے، مذاکرات کے فروغ اور تعلقات کو مضبوط بنانےکے لیے تمام وسائل استعمال کرے گا، خطےکو پہلے سے کہیں زیادہ امن، ہم آہنگی اور تعاون کی ضرورت ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق مسعود پزشکیان نے حالیہ پاک افغان جھڑپوں پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ مسلم ممالک تنازعات اور تقسیم کو مسترد کرتے ہیں، اس طرح کی بےامنی مسلم دشمنوں اور بین الاقوامی سازشوں کا نتیجہ ہے۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان نئے سرے سےکشیدگی نے ایران سمیت خطے میں موجود دیگر ممالک میں تشویش پیدا کردی ہے، مشترکہ جڑوں اور ثقافت والی مسلم قومیں “عقیدے اور ثقافت کا...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اکتوبر2025ء) پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا، معاہدے کے بعد متحدہ عرب امارات میں کاروبار شروع کرنے کے خواہش مند پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں اور افراد کو معاونت فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ٹریڈ سینٹر میں ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی ایکزیبیشن GITEX 2025 جاری ہے۔ اس سال پاکستان سے بھی 100 سے زائد کمپنیوں اور 1 ہزار سے زائد افراد کے وفد نے بھی اس ایکزیبیشن میں شرکت کی ہے۔ GITEX 2025 ایگزیبیشن کے دوران پاکستان آئی ٹی انڈسٹری ایسوسی ایشن(PASHA) اور اماراتی کمپنی HUB47 کے درمیان اہم مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گئے۔ اماراتی کمپنی HUB47 کے ڈائریکٹر...
ناروے کی عدالت نے امریکی سفارتخانے کے سیکیورٹی گارڈ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں مجرم قرار دیدتے ہوئے 3 سال اور 7 ماہ قید کی سزا سنا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ ناروے کی حالیہ تاریخ میں حساس نوعیت کے سب سے بڑے خفیہ معلوماتی اسکینڈلز میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ امریکی سفارت خانے کے گارڈ پر الزام تھا کہ اس نے متعدد خفیہ دستاویزات، سفارتی روٹس، سیکیورٹی پروٹوکول اور سفارتکاروں کی سرگرمیوں کی معلومات روس اور ایران کے خفیہ اداروں تک پہنچائیں۔ جس کے بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس نے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس نے 0.17 بٹ کوائن دیئے تھے۔ ناروے کی خفیہ ایجنسی PST نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: یورپی کمیشن نے یورپ کے مشرقی کنارے پر مجوزہ ڈرون وال منصوبے کو وسعت دیتے ہوئے پورے براعظم کے تحفظ کے لیے نئی یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو کے آغاز کی تجویز دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپین ڈرون ڈیفنس انیشیٹو کی تفصیلات یورپی کمیشن کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیفنس ریڈی نیس روڈ میپ میں شامل ہوں گی،یہ منصوبہ یورپی یونین کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ پورے براعظم میں ایک مربوط اینٹی ڈرون نظام قائم کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تقریباً 20 روسی ڈرونز نے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ملک پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہو کر سکیورٹی خدشات...
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی استحکام کو سراہا ہے اور حکومت نے سیلاب امداد کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اٹلانٹک کونسل میں اصلاحات اور مستقبل کے چیلنجز پر مباحثے میں حصہ لیا اور کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے اعتماد کا اظہار کیا، سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا اور حکومت نے سیلاب امداد کے لیے اپنے وسائل استعمال کیے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی اور ماحولیاتی تبدیلی...
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں 8 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ تاجر محمد عرفان پرنٹنگ پریس کے مالک ہیں اور ان کی شکایت پر بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے درج کیا تھا جبکہ بھتہ خوروں نے تاجر کو فون کال کے ذریعے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بھتہ خوروں...
دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی اور سیاحتی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا جبکہ وزیرِ اعلی نے مستقبل میں باہمی تعاون کے لیے سندھ حکومت کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیرِ اعلی مراد علی شاہ نے امید ظاہر کی کہ اکبر عیسی زادہ کے دورِ تعیناتی کے دوران دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے تعینات ہونے والے ایرانی قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیرِ اعلی نے اکبر عیسی زادہ کو سندھ آمد پر خوش آمدید کہا اور نئے عہدے کے لیے مبارکباد دی۔ وزیرِ اعلی نے کہا کہ ایران ایک برادر مسلم ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان، بالخصوص سندھ...
کانفرنس سے مولانا باقر زیدی، انجینئرز حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا، قمر عباس غدیری، رمضان انقلابی، مولانا مختار امامی، مولانا محمد علی جروار، عیسائی رہنما ڈاکٹر ڈینیل فیاض، سیدہ خوشبو عباس موسوی، فہد مہدی مہدوی و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار شہداء قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار شہداء قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار شہداء قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد حیدرآباد، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت سردار...
اپنے خط میں لکھا کہ آر ایس ایس سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ اسکولوں کیساتھ ساتھ عوامی میدانوں میں اپنی شاخیں چلا رہی ہے، جہاں نعرے لگائے جاتے ہیں اور بچوں اور نوجوانوں کے ذہنوں میں منفی خیالات ڈالے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرناٹک کے وزیر پرینک کھرگے نے ریاستی وزیراعلیٰ سدارامیا پر زور دیا ہے کہ وہ ریاست کے سرکاری افسران اور ملازمین کو آر ایس ایس اور اس طرح کی دیگر تنظیموں کے زیر اہتمام پروگراموں اور سرگرمیوں میں حصہ لینے سے سختی سے منع کریں۔ پرینک کھرگے نے سرکاری افسران کو اس طرح کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے کرناٹک سول سروسز (کنڈکٹ) قوانین کا حوالہ دیا ہے۔ اپنے 13 اکتوبر کے خط میں...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف متعدد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، جن میں مجموعی طور پر 34 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے افغان، بھارتی گٹھ جوڑ بے نقاب کرتے ہوئے بڑی کامیابیاں حاصل کرلیں اور 4 روز کے دوران 130 سے زائد خوارج ہلاک ہوگئے، قبائلی عوام نے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں 13 سے 15 اکتوبر کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج...
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شہید سید حسن نصراللہ کے افکار سے روشناس کرانے کے ساتھ ساتھ اتحاد، بصیرت اور عملی جدوجہد کے پہلوؤں پر خصوصی طور پر روشنی ڈالی اور شہید مقاومت کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک و اصغریہ خواتین کے زیر اہتمام شہید مقاومت سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی کی مناسبت سے حیدرآباد کے بتول ہال میں ’سردار شھداءِ قدس و انقلاب اقصیٰ کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس زیدی، اصغریہ تحریک کے چیئرمین انجینئرز سید حسین موسوی، خانہ فرہنگ ایران حیدرآباد کے ڈائریکٹر آغا رضا پارسا،...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک سلجھا ہوا، ایماندار اور سمجھدار نوجوان ہے، امید ہے وہ صوبے میں گورننس، امن و امان اور عوامی توقعات کے حوالے سے بہترین کارکردگی دکھائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ وہ سہیل آفریدی کو گزشتہ 16 سے 17 سال سے جانتے ہیں، جب وہ کالج میں داخل ہوا تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب وہ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر تھے اور پارٹی کی حکومت بھی نہیں بنی تھی، اُس وقت انہوں نے مراد سعید، مینہ خان اور سہیل آفریدی کو سیاسی کارکن بنایا۔ یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پوچھے...
معروف پاکستانی،امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن ڈاکٹر انوش احمد نے اپنے والد ندیم محمد ندیم کی یاد میں جناح ہسپتال کراچی میں ایک خاص مہم کا آغاز کیا، جس میں انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج بچوں کے والدین اور سرپرستوں کو مفت کھانا فراہم کیا گیا۔ انوش فاؤنڈیشن کے تحت 300 کھانے کے باکسز تقسیم کیے گئے، جنہیں والدین اور سرپرستوں کو عزت اور احترام کے ساتھ دیا گیا تاکہ وہ اس مشکل گھڑی میں کچھ سکون محسوس کر سکیں۔ اگرچہ کھانا سادہ تھا، مگر اس نے ان والدین کو تھکن، پریشانی اور ذہنی دباؤ کے لمحات میں راحت دی۔ ڈاکٹر انوش احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم میرے مرحوم والد کی یاد...
فوٹو: اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ’اسلام آباد سمپوزیم 2025‘ کی اختتامی تقریب میں بطورِمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے تقریب سے خطاب میں مقررین اور پینلسٹ کی آراء کو سراہا اور عالمی و علاقائی منظر نامے میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے فروغ کیلئے فعال کردار ادا کرتا رہے گا، دنیا کو محاذ آرائی کے بجائےتعاون کی راہ اپنانا ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انھوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ باہمی احترام اور بین...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال زمینی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے کو ملا جس کے نتیجے میں طویل المدتی گرمی اور موسمی شدت بھی بڑھ گئی۔یہ اضافہ انسانی سرگرمیوں کے نتیجے میں کاربن کے مسلسل اخراج، بڑے پیمانے پر جنگلوں کی آگ اور زمین و سمندر میں کاربن کے انجذاب میں کمی آنے کے سبب ہوا۔ 'ڈبلیو ایم او' نے کہا ہے کہ یہ صورتحال موسمیاتی تبدیلی کے ایک خطرناک سلسلے کو جنم دے سکتی ہے۔ Tweet URL ادارے کے جاری کردہ 'گرین ہاؤس گیس بلیٹن' کے مطابق، زمینی ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ سطحی رابطہ کار ٹام فلیچر نے حماس اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے غزہ میں ہلاک ہو جانے والے یرغمالیوں کی باقیات کی واپسی اور بڑے پیمانے پر امداد کی فراہمی کے وعدوں کو پورا کریں۔رابطہ کار نے فریقین سے کہا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط کو سودے بازی کے ذریعے کے طور پر استعمال نہ کریں جبکہ غزہ میں شہریوں کی نئی ہلاکتوں اور ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی پرامید اور نازک لمحہ ہے۔ فلسطینی، اسرائیلی اور خطے بھر کے لوگ امن قائم ہوتا...
ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کیلئے کنسلٹنٹس کی خدمات کیلئے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: طبی ماہرین نے کہا ہے کہ روزمرہ زندگی میں چہل قدمی، سائیکل چلانے یا تیراکی جیسی سرگرمیوں کو معمول بناکر نہ صرف گھٹنوں کی تکلیف سے بچا جا سکتا ہے بلکہ اس کی شدت میں واضح کمی بھی لائی جا سکتی ہے۔برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی تازہ تحقیق کے مطابق اگرچہ مختلف ورزشیں گھٹنوں کے درد میں کمی لانے میں مددگار ہوتی ہیں، تاہم ایروبک ورزشیں اس حوالے سے سب سے زیادہ مؤثر ثابت ہوئیں۔ ایروبک ورزشوں میں تیز چہل قدمی، دوڑنا، سیڑھیاں چڑھنا اور تیراکی جیسی سرگرمیاں شامل ہیں، جو دل اور نظامِ تنفس کو مضبوط بناتی ہیں۔تحقیق میں بتایا گیا کہ 45 سال سے زائد عمر کے تقریباً 30 فیصد افراد گھٹنوں کے...
پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی—فائل فوٹو پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے اعلیٰ ترین شہری اعزاز فرسٹ کلاس آرڈر آف زاید II سے نوازا گیا ہے۔یہ اعزاز ابوظبی میں گزشتہ 3 سال سے تعینات سفیر فیصل نیاز ترمذی کی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ابوظبی میں منعقدہ تقریب میں اماراتی معاون وزیرِ خارجہ خلیفہ شاہین المرار نے اعزاز پیش کیا اور اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان اور نائب وزیر خارجہ شیخ عبداللّٰہ بن زاید النہیان کے پیغامات بھی سفیر تک پہنچائے۔ یہ بھی پڑھیے بھارت نے ایک بار پھر کھیل اور خود کا مذاق بنایا: فیصل نیاز ترمذی اس موقع پر سفیر...
دنیا بھر میں معاشی مشکلات کا سامنا کرنے والے 86 ممالک پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مجموعی قرضہ 162 ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے۔ یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا ہے جب واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس جاری ہیں، جن میں عالمی معیشت کو درپیش چیلنجز اور مالیاتی بحران زیربحث ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف کو اکثر’’آخری امید کا قرض دہندہ‘‘ تصور کیا جاتا ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے قرضے سخت شرائط کے باعث قرض لینے والے ممالک کی معیشتوں کو مزید دباؤ میں ڈال دیتے ہیں۔ ان شرائط کے نتیجے میں مہنگائی، بیروزگاری اور کفایت شعاری کی پالیسیاں بڑھتی ہیں،...
ابوظبی میں بارش کی طویل غیر موجودگی کے باعث متحدہ عرب امارات کی قیادت نے روحانیت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر ملک بھر کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی جائے گی تاکہ بارش کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جا سکے۔ یہ نماز کل نمازِ جمعہ سے آدھا گھنٹہ پہلے ادا کی جائے گی، جس میں عوام کو شرکت کی بھرپور ترغیب دی گئی ہے۔ حکام نے اپیل کی ہے کہ شہری خلوصِ دل، عاجزی اور عقیدت کے ساتھ اس نماز میں شریک ہوں، تاکہ اجتماعی دعا کے ذریعے رحمت کی بارش طلب کی جا سکے۔ اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام...

ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آسٹریلیا: چار بار کی اولمپک گولڈ میڈلسٹ اور عالمی شہرت یافتہ سوئمر ایریارن ٹٹمس نے صرف 25 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایریارن ٹٹمس نے اچانک فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 18 سالہ تیراکی کے کیریئر کا اختتام کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے ہمیشہ تیراکی سے محبت کی، لیکن ایک وقت آتا ہے جب آپ اس سے آگے کی زندگی دیکھنا شروع کرتے ہیں۔‘‘انہوں نے بتایا کہ کینسر کا خوف ان کی زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا، جس نے انہیں ذہنی طور پر متاثر کیا۔ رواں سال پیرس اولمپکس سے قبل انہوں نے کینسر کے ٹیومر کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ چین نے مشترکہ تحمل، مکمل اور پائیدار جنگ بندی کی حمایت کا بھی اعادہ کیا ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے افغانستان کے لیے امدادی مشن نے بھی پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لڑائی بند کی جائے اور تنازع کا دیرپا حل تلاش کیا جائے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان گزشتہ روز سے شروع ہونے والی 48 گھنٹے کی جنگ بندی پر عمل درآمد جاری ہے، جو...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹی فکیشن معطل کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں نوٹی فکیشن معطل کیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی؛ پشاور ہائیکورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے...
لاہور: پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں سرکاری رہائش گاہوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن اور ڈی ایس مغلپورہ ورکشاپ نے الگ الگ قوانین بنا کر عمل درآمد شروع کر دیا۔ ریلوے کوارٹرز الاٹمنٹ کروانے والے پھنس گئے اور معاملہ ایک بار پھر چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلوے کے پاس پہنچ گیا۔ پاکستان ریلویز لاہور ڈویژن میں رہائش گاہوں کی جعلی الاٹمنٹ کے انکشافات سامنے آنے کے بعد معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔ ڈی ایس لاہور انعام اللہ نے ریلوے کوارٹر میں رہائش پذیر لوگوں سے متنازع کوارٹر فوری خالی کروانے کی ہدایت کر دی جس پر عمل درآمد بھی شروع کر دیا گیا مگر ڈی ایس مغلپورہ...
بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو عوام...
خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن نے سیکنڈری اسکول ٹیچرز (ایس ایس ٹی) کی اسامیوں کے لیے موصول ہونے والی درخواستوں کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ کمیشن کے مطابق مختلف مضامین میں ایس ایس ٹی کی مجموعی طور پر 1581 اسامیاں مشتہر کی گئیں، جن کے لیے ایک لاکھ 84 ہزار 583 درخواستیں موصول ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا حکومت کا عمران خان سے وزیر اعلیٰ کی ملاقات کے لیے وفاق اور پنجاب کو مراسلہ کمیشن کے مطابق درخواست گزاروں سے فیس کی مد میں 18 کروڑ 47 لاکھ 60 ہزار روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ میل کیٹگری رپورٹ کے مطابق جنرل ایس ایس ٹی میل کی 575 پوسٹوں کے لیے 59 ہزار 410 امیدواروں نے درخواستیں جمع...
اداکارہ ہانیہ عامر کو اقوام متحدہ ویمن نے باضابطہ طور پر پاکستان کی نیشنل گڈ وِل ایمبیسیڈر کے طور پر مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ ویمن نے اپنے اعلامیے میں اعلان کیا ہے کہ ہانیہ عامر کو باضابطہ طور پر پاکستان کا گڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر کر دیا گیا ہے، یہ فیصلہ تنظیم کی پاکستان میں صنفی برابری اور خواتین کے بااختیار ہونے کے لیے جاری کوششوں میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کی گئی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ہانیہ عامر اپنے نئے کردار کے تحت اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے آگاہی پھیلانے، عملی اقدامات کی ترغیب دینے اور ملک بھر میں خواتین و لڑکیوں کی آواز کو مزید مضبوط کرنے میں مدد کریں گی۔...
ویب ڈیسک : سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن نے کہا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہےکہ کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو...
بی این پی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کیخلاف انتقامی کارروائیاں اور بی این پی مینگل کے قائد و کارکنوں کیخلاف جھوٹے مقدمات اس انتقامی سیاست کی واضح مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و سابق گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ، سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ، سابق ایم پی اے میر نصیر شاہوانی، سابق میئر کوئٹہ میر مقبول احمد لہڑی، میر غلام نبی مری اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال، آئین کی بالادستی اور جمہوری حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر...
—فائل فوٹو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں مخدوش عمارتوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیں۔ایس بی سی اے کے مطابق لیاری میں مخدوش قرار دی گئیں عمارتوں کو گرانے کا کام جاری ہے، آگرہ تاج کالونی میں دو مخدوش عمارتوں کو گرایا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر ڈیمولیشن کا کہنا ہے کہ 7 منزلہ عمارت 60 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خالی کرایا گیا تھا۔ڈی جی ایس بی سی اے کے مطابق کراچی میں مجموعی طور پر 540 عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا۔ خطرناک عمارتوں میں سے 59 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مخدوش قرار دی...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 34 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 13 تا 15 اکتوبر خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، جن میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد مارے گئے۔ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آراسلام آباد ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل... سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں 8 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں بھی خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن...
ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کیساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق ایران کے عزم پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے یوگنڈا کے تاجروں کو دعوت دی کہ وہ بھی اپنے دورہ ایران کے دوران ایرانی کمپنیوں کیساتھ تجارتی مواقع تلاش کریں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کہ جو ناوابستہ تحریک (NAM) کے 19ویں عبوری اجلاس میں شرکت کے لئے کمپالا میں موجود ہیں، نے بی بی ای جی یوگنڈا (BBEG UGANDA) نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اپنی گفتگو میں سید عباس عراقچی نے ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایران کے عزم کی جانب ایک بار پھر...

سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025 سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے سکھر میں نیا ایئرپورٹ تعمیر کرنے کے لیے کنسلٹنٹس کی خدمات کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ ایئرپورٹس بنانے میں مہارت رکھنے والی کمپنیوں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں۔ ایئرپورٹ کے ڈیزائن، ماسٹر پلان اور فزیبلٹی تیاری تجربہ رکھنے والے اداروں سے درخواست ایئرپورٹ اتھارٹی کے پلان اینڈ ڈولپمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ٹینڈر میں درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 22 اکتوبر ہے۔ وفاقی حکومت نے سکھر، میرپور آزاد کشمیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں نئے ایئرپورٹ تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے 72 ویں مشرقی بحیرہ روم علاقائی اجلاس ہوا جس میں وزیر صحت مصطفی کمال نے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسل ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانے کیلیے پر عزم ہیں اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کیلئے موثر اقدامات جاری ہی۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے تحت بنیادی اور کمیونٹی سطح پر ضروری اقدامات کا پیکج تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر اقدامات کی بدولت پاکستان کے یونیورسل ہیلتھ کوریج انڈیکس میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ پاکستان نے صحت کے شعبے میں تیاری اور فوری ردعمل کی صلاحیت کو بہتر بنایا ہے جس میں ملکی سرمایہ کاری اور شراکت داروں کے تعاون نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا...
—فائل فوٹو چیئرمین کمیٹی مرزا اختیار بیگ کی زیر صدارت ہونے والے قائمہ کمیٹی اجلاس میں ایم 6 موٹروے منصوبے کی تازہ پیشرفت رپورٹ زیر بحث آئی۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے این ایچ اے حکام نے کہا کہ ایم 6 موٹروے منصوبے کو 5 سیکشنز میں تقسیم کیا گیا ہے، اسلامی ترقیاتی بینک نے سیکشن 4 اور 5 کے لیے 475 ملین ڈالر کی منظوری دے دی۔حکام کا کہنا تھا کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا بورڈ اجلاس 29 ستمبر 2025 کو ہوا تھا، منصوبے کے لیے جنرل پروکیورمنٹ نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، اوپیک فنڈ اور سعودی فنڈ فار ڈیویلپمنٹ کے ساتھ مشترکہ فنانسنگ پر مذاکرات جاری ہیں۔این ایچ اے حکام نے کہا کہ سیکشن 3 کی فنانسنگ...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیوں کے دوران بھارتی حمایت یافتہ 34فتنہ الخوارج مختلف جھڑپوں میں مارے گئے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 18خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 8خوارج مارے گئے جبکہ بنوں میں بھی کارروائی کےد وران 8 خوارج ہلاک ہوئے۔ پشاور ہائیکورٹ نے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی مزید :
ایشیا ایسٹ پیسیفک ریجن سے نیپال اور عمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا ایسٹ پیسیفک کوالیفائرز سے ایک اور ٹیم ان کے ساتھ اگلے سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شامل ہوگی۔ متحدہ عرب امارات کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور ورلڈکپ کے لیے رسائی حاصل کرنے کے لیے فیورٹ ہے۔ یو اے ای کی ٹیم اپنا آخری میچ آج کمزور حریف جاپان کے خلاف کھیلے گی جس میں فتح اسے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کا پروانہ تھمادے گی۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلادیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، امریکا، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ،...

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم،عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) خصوصی سہولت سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہوئی ہے،ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان پر مرکوز ہے۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ہیلیون پاکستان لمیٹڈ ایک عالمی دواساز کمپنی ہے جو صحت و بہبود کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہے،دواساز صنعت ملکی معیشت میں استحکام اور برآمدات کے فروغ میں اہم کردارادا کر رہی ہے۔آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان مشترکہ انسدادِ دہشتگردی مشق ’دوستاریم5‘ اسپیشل آپریشنز اسکول چرات میں جاری ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو آئی ایس پی آر کے مطابق مشق 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں پاک فوج کے ایس ایس جی اور قازق اسپیشل فورسز کے دستے شریک ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مشق کا مقصد مشترکہ تربیت کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارتوں کو نکھارنا اور دوست ممالک کے عسکری تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کا دورہ شریک دستے ایک دوسرے کے تجربات اور مہارتوں سے استفادہ کے لیے...

’کے ایس ریلیف‘ کی جانب سے ’بَثراء‘ مہم کا آغاز، بیرونِ ملک دیہی چھوٹے پروڈیوسرز کنندگان کو بااختیار بنانے کا منصوبہ
سعودی شاہی دیوان کے مشیر اور مرکزِ شاہ سلمان برائے امداد و انسانی خدمات (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے آج ریاض میں بَثراء (بیج) نامی ایک نئی عالمی مہم کا آغاز کیا، جس کا مقصد مملکت سے باہر چھوٹے پیمانے پر دیہی پروڈیوسرز کو بااختیار بنانا ہے۔اس موقع پر نائب وزیرِ ماحولیات، پانی و زراعت انجینئر منصور بن ہلال المشیطی بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ آج ہم بَثراء پہل کے آغاز کا جشن منا رہے ہیں، جو اس پختہ یقین سے جنم لیتی ہے کہ حقیقی ترقی تب ہی ممکن ہے جب انسانوں کو خود اپنی زندگی سنوارنے کے قابل بنایا جائے۔ یہ پائیداری کا وعدہ ہے اور اس...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی. ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن کیجانب سے وائس میچنگ کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکیوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کیلئے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کیوجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف کیس کی سماعت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام اہل خانہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ جمعرات کو اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(جاری ہے) سپیکر قومی اسمبلی نےمبارک زیب سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ عوامی نمائندوں پر حملے جمہوریت اور آئین کی روح کے منافی ہیں۔سپیکر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حملے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کرنے اور سکیورٹی اداروں کو...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے اسٹاف لیول معاہدے کے دوران حکومت پاکستان اب تک تجارتی اعداد و شمار میں پائے جانے والے 6 ارب ڈالر سالانہ کے فرق کو ختم نہیں کر سکی، جس نے پالیسی سازوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔وزارتِ منصوبہ بندی کے زیرِ انتظام پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس (PBS) اس مسئلے کے حل میں ناکام رہی ہے۔ آئی ایم ایف مشن نے 25 ستمبر تا 8 اکتوبر 2025کے دورہ اسلام آباد میں یہ معاملہ اٹھایا تو حکومت نے گھبراہٹ میں نئی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔سرکاری دستاویزات کے مطابق نئی کمیٹی میں PBS کو مرکزی کردار دیا جائے گا، جس میں اسٹیٹ بینک اور وزارتِ منصوبہ...
عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت 20 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوشن کیجانب سے وائس میچنگ کیلئے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکیوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔پراسیکیوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسیکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کیلئے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن...
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی دواسازصنعت کی ساکھ عالمی سطح پر مستحکم ہورہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے پاکستان کی دواساز صنعت میں نمایاں ترقی سامنے آرہی ہے جبکہ مقامی دواساز صنعت کی استعداد میں اضافہ اور عالمی کمپنیوں کی توجہ پاکستان کی جانب مرکوز ہورہی ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کے مطابق دواساز صنعت پاکستان کی معیشت میں 27 ارب روپے کی شراکت کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ آکسفورڈ اکنامکس، عالمی اقتصادی تجزیے اور پیش گوئیوں کی معروف مشاورتی فرم ہے۔ آکسفورڈ اکنامکس کی رپورٹ برطانوی ہائی کمیشن میں حکومتی و کاروباری شخصیات کی موجودگی میں پیش کی گئی۔ دواساز صنعت کی سرمایہ کاری سےپاکستان میں روزگار کے 6,600 سے زائد نئے...
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے والا بین الاقوامی اسمگلر گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سے 11.182 کلوگرام ویڈ اور 3.616 کلوگرام کینابس برآمد ہوئی۔ ملزم تھائی لینڈ سے اسلام آباد پہنچا تو اے این ایف نے گرفتار کر لیا۔ برآمد شدہ منشیات کی مالیت ایک کروڑ چھ لاکھ روپے سے زائد بتائی گئی جبکہ ملزم منشیات آزاد کشمیر اسمگل کرنا چاہتا تھا۔ دورانِ تفتیش انکشاف میں ملزم نے بتایا کہ وہ ڈھڈیال آزاد کشمیر میں ساتھی طلباء کو منشیات فروخت کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ اے این ایف نے تعلیمی ادارے اور پاکستان کو منشیات سے پاک کرنے...
لاہور: مریدکے کے شہید ایس ایچ او شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں شہید ایس ایچ او شہزاد کی بہادری اور فرض شناسی پر سلام پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ شہید کے اہلِ خانہ کو شہداء پیکج کے تحت تمام مراعات فراہم کی جائیں۔ متن کے مطابق یہ ایوان پولیس اور قانون نافذ کرنے والے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے، یہ ایوان قانون شکنی اور تشدد میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے،...
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اس سال محض 229 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ امتحان میں شریک امیدواروں کی تعداد ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 229 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے۔ کامیاب امیدواروں میں مرد و خواتین کی تعداد کامیاب امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 387 امیدوار زبانی امتحان (وائیوا) کے بعد حتمی مرحلے تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت،...
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے اپنے حالیہ دورۂ امریکہ کے دوران سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد عبدالله عبدالعزيز الجدعان سے اہم ملاقات کی، جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بڑھتے ہوئے تجارتی و اقتصادی تعلقات، سرمایہ کاری اور نجکاری کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے سعودی ہم منصب کو پاکستان میں جاری نجکاری پروگرام، خاص طور پر قومی ایئر لائن (PIA) اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اور اس سلسلے میں انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن (IFC) اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی (MIGA) کے...

دنیا بھارت کو سرحد پاردہشتگردی کا حقیقی چہرہ ، علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے : آئی ایس پی آر
راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا رہی ہے، جنہیں وہ ہر ریاستی انتخاب سے قبل دہرانا شروع کر دیتی ہے۔ ایک ایٹمی قوت کی فوجی قیادت کا سیاسی دبائو میں آ کر غیر ذمہ دارانہ بیانات جاری کرنا نہایت افسوس ناک امر ہے۔...
اسلام آباد+ واشنگٹن (خبرنگار خصوصی+ این این آئی) پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان7 ارب ڈالرز سے زائد کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے کے لیے سٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کی جائے گی، حکام نے آئی ایم ایف کو قرض پروگرام پر مکمل عمل درآمد کی یقین دہانی کرا دی۔ آئی ایم ایف نے بدھ کو اعلان کیا کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگراموں پر سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے بعد فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر کی قسط تک رسائی حاصل ہو جائے گی، اگر منظوری مل گئی تو آئی ایم ایف،...
کراچی: شہر قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے، جبکہ فرار ملزم کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے غیرضروری گھمنڈ اور غیر مناسب بیانات شہرت پر مبنی جارحانہ ذہنیت کو جنم دے سکتے ہیں ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ دنیا بھارت کو سرحد پار دہشت گردی کا حقیقی چہرہ اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بھارتی متنازع فوجی بیانات پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ معرکہ حق کے 5 ماہ گزر جانے کے باوجود بھارت میں اسمبلی انتخابی مہم کے پسِ منظر میں بھارتی فوجی قیادت وہی روایتی، من گھڑت اور اشتعال انگیز پروپیگنڈوں کو دہرا...
معاشی میدان سے پاکستان کیلئے خوشخبری ،ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1۔2 ارب ڈالر کی قسط ملے گی پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے،عالمی مالیاتی فنڈکا اعلامیہ معاشی میدان سے پاکستان کے لیے خوشخبری، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، سٹاف لیول معاہدہ طے پا جانے کے حوالے سے عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1 اعشاریہ 2 ارب ڈالر ملیں گے۔جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور...

چیئرمین فیڈرل بور آف ریونیو(ایف بی آر)راشد محمود لنگڑیال سے ملاقات کے موقع پر کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹ(سیج)کے وفد کے اراکین راجہ کامران،کاشف منیر،احتشام مفتی،انجم وہاب، مسعوداحمدصدیقی،رضوان بھٹی اور دیگر ممبران کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

قدیر ہاؤس میں سماجی رہنما مرحوم خواجہ قدیر احمد کی فاتحہ چہلم میں ان کے صاحبزادے خواجہ عتیق احمد,خواجہ نصیر احمد، حاجی محمد حنیف طیب,قاضی عدنان فرید ،کاشف سرور پراچہ، کراچی چیمبر آف کامرس کے بزنس مین زبیر موٹی والا, جاوید بلوانی ادریس میمن ,انس پارکر ,ا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ایم جی موٹرز پاکستان میںاپنے آپریشنز کے 5سال مکمل ہونے پر صارفین کیلئے خصوصی مہم کا انعقاد کررہی ہے۔ اس مہم کے تحت ایم جی نے اپنے صارفین کیلئے محدود مدّت کی اسپیشل آفرز بھی متعارف کرائی ہیں جن میںپانچ سال تک8لاکھ روپے مالیت تک کی مفت پیراڈیک مینٹیننس اور ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی ٹریو ہائبرڈ الیکٹرک گاڑی پر زیرو فیصد کے ساتھ سود سے پاک 5سال کی فنانسنگ شامل ہیں۔ 5سال کے اس سفر میں کمپنی نے پاکستان میں آٹو موٹیو معیار،جدّت اور صارفین کے اعتماد کوبلندی پر پہنچایاہے۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے ایم جی پاکستان نے ” 5سال معیار قائم کرنے کے “عنوان سے ایک اسپیشل مہم کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی پاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی لمیٹڈ)پی کیو اے ایم سی(کو پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PACRA) کی جانب سے AM2 ریٹنگ کے ساتھ مثبت آؤٹ ْلککا درجہ دیا گیا ہے۔ یہ اعزاز کمپنی کی انتھک محنت، تسلسل، اور اسلامی فنڈ مینجمنٹ میں بہترین کارکردگی کے عزم کا مظہر ہے۔ اس اپ گریڈ سے کمپنی کے مضبوط گورننس فریم ورک، منظم سرمایہ کاری کے طریقہ کار، اور پاکستان کے اسلامی ایسیٹ مینجمنٹ شعبے میں پائیدار ترقی کی رفتار کی عکاسی ہوتی ہے۔یہ سنگ میلپاک قطر ایسیٹ مینجمنٹ کمپنیکی شاندار کارکردگی اور پاکستان کے اسلامی ایسیٹ مینجمنٹ سیکٹر میں تیز رفتار توسیع کو اجاگر کرتا ہے۔ مالی سال 2025 کے دوران، کمپنی نے اپنے زیر انتظام اثاثوں (Assets Under Management)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)بدھ کے روز، پی ایم ای ایکس میں دھاتوں، توانائی، سی او ٹی ایس، اور انڈیکسز کی مجموعی تجارتیمالیت 128.317 ارب روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ 109,034 لاٹس کا کاروبار ہوا۔ سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، جس کی مالیت84.605 ارب روپے رہی، اس کے بعد چاندی(26.469 ارب روپے)، سی او ٹی ایس (6.181 ارب روپے)، پلاٹینم (3.879 ارب روپے)، نیس ڈیک 100 (2.707 ارب روپے)، کروڈ آئل (1.603 ارب روپے)، ایس پی 500 (1.039 ارب روپے)، تانبہ (754.177 ملین روپے)، ڈی جے (273.444 ملین روپے)، پیلیڈیم (563.051 ملین روپے)، قدرتی گیس (154.562 ملین روپے)، برینٹ (25.552 ملین روپے)، اور ایلومینیم (6.040 ملین روپے) شامل ہیں۔زرعی اجناس میں21 لاٹس کی تجارت ہوئی، جن کی مجموعی مالیت56.931...