2025-08-16@05:07:43 GMT
تلاش کی گنتی: 20822
«پیر صاحبزادہ»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق نے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
ویب ڈیسک: معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام...
جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شُوئیچی نے 14 اگست کے موقع پر پاکستان کی اسلامی جمہوریہ کے یومِ آزادی پر حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید کا پاکستان کے یوم آزادی پر تہنیتی پیغام اپنے ویڈیو پیغام میں سفیر اکاماتسو نے کہا کہ میرے عزیز پاکستانی دوستوں، پاکستان کے یومِ آزادی پر آپ سب کو دلی مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ جاپان مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لیے آپ کے ساتھ کھڑا ہے۔ یومِ آزادی مبارک اور پاکستان-جاپان دوستی سلامت رہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی سفیر کا یومِ آزادی پر پُرجوش پیغام اور مبارکباد یومِ آزادی کے اس جشن کے موقع پر، جاپانی اور پاکستانی سفارت خانے کے عملے...
پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل. WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔ جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔ وکیل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن اب...
پاکستانی معیشت اس وقت سنگین مالی مسائل سے دوچار ہے، جس میں قرضوں کی ادائیگی، حکومتی اخراجات، اور دیگر مالی مشکلات شامل ہیں۔ ایک طرف عوامی خدمات کی فراہمی مشکل ہو رہی ہے، وہیں دوسری طرف اعلیٰ سرکاری افسران اور ججز کو ملنے والی مراعات اور پنشن کے بارے میں مسلسل سوالات اٹھتے رہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: طلاق یافتہ بیٹی کی پنشن پر اہم فیصلہ آگیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی ماہانہ پنشن گزشتہ 15 سالوں میں 5 لاکھ 60 ہزار روپے سے بڑھ کر 23 لاکھ 90 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ سینیٹ میں وزارت قانون و انصاف کی رپورٹ وزارت قانون و انصاف کی جانب سے سینیٹ میں پیش کی گئی رپورٹ میں ریٹائرڈ...
پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔ روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ...
کراچی: انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ یوسف پلازہ پولیس نے 5 ملزمان کو منتظم عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان میں عمر ایوب، محمد مراد، محمد ولید، ضمن حسین، وسام عابد شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے جرم کا انکشاف کیا، مخبر خاص کی نشاندہی اور وائرل ویڈیوز میں ملزمان کے چہرے نظر آرہے ہیں۔ گرفتار ضمن کی نشاندہی پر ملزم وسام کو گرفتار کیا گیا ہے اس لیے ملزمان کا...
ایران کے سفیر جناب رضا امیری مقدم نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے خود، ایرانی حکومت اور اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم کی جانب سے پاکستان کی حکومت اور عوام کو 14 اگست کے اس پرمسرت دن پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ سفیر نے پاکستان کی ناقابلِ شکست یکجہتی، حوصلہ اور شاندار کامیابیوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی، باہمی احترام اور تعاون کے رشتوں کی اہمیت اجاگر کی۔ On August 14th, as the Great Nation of Pakistan celebrates 78th Auspicious Occasion of the Independence Day of Pakistan, on behalf of myself, the Government and the Nation of the Islamic Republic of Iran, I extend...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان آپس میں الجھ پڑے۔ عامر ڈوگر اور اقبال آفریدی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران اقبال آفریدی نے قبائلی آپریشن کا معاملہ اٹھانے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے ٹوک دیا۔ روکے جانے پر اقبال آفریدی ناراض ہوگئے۔ کہا یہ توہین آمیز رویہ ہے۔ عامر ڈوگر نے کہا صرف آپ ہی رکن نہیں ۔ سب ارکان کو بات کرنے کا موقع دیں ۔ باقی ارکان نے بیچ بچاؤ کرایا،کئی ارکان اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ بھارت میں اسرائیلی سفیر کی پریانکا گاندھی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اگست ۔2025 )ملک میں مون سون بارش کا ساتواں اسپیل شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے.(جاری ہے) ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آ ئندہ 24گھنٹوں میں اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور...
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے یورپی یونین کے دو مالیاتی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات کے بارے میں کہا کہ یورپی یونین نے حال ہی میں روس کے ساتھ ملوث ہونے کی بنیاد پر دو چینی مالیاتی اداروں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے پر اصرار کیا اور 9 اگست کو پابندیوں کو باضابطہ طور پر نافذ کیا۔ اس سے بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کو شدید نقصان پہنچا، اور چین-یورپی یونین کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے انسدادِ غیر ملکی...
بلوچستان ہائیکورٹ نے موبائیل انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق اہم سماعت کی اور سیکرٹری داخلہ اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ریجنل ڈائریکٹر جنرل کو ان پرسن پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان اسمبلی میں موبائل انٹرنیٹ بندش کے خلاف تحریک التوا جمع چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور سردار حلیم احمد حلیمی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی، جس میں پٹیشنر کی جانب سے مکمل تفصیلات 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا۔ یہ پٹیشن کنزیومر سول سوسائٹی کے چیئرمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی، جس میں موبائیل انٹرنیٹ کی بندش کے قانونی اور صارفین پر اثرات سے متعلق اقدامات پر عدالت کی توجہ مبذول...
طیب سیف: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ممبران نے قیادت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،متعدد اراکین پارلیمنٹ نےقومی اسمبلی اجلاس سے بائیکاٹ کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کو بااختیار بنانے کا بھی مطالبہ کیاگیا،حکومت سے مذاکرات کرنے ہیں یا نہیں ؟پارلیمانی کمیٹی ایک نقطے پر اکٹھی نا ہو سکی ،حکومت سے مذاکرات کو بھی بانی تحریک انصاف کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا ، کئی رہنما پارلیمانی پارٹی اجلاس چھوڑ کر باہر آگئے۔اجلاس کے دوران اقبال آفریدی عامر ڈوگر سے بھی الجھ پڑے ،اقبال آفریدی نے باجوڑ آپریشن پر بات کرنے کی کوشش کی تو عامر ڈوگر نے روک دیا جس پر اقبال آفریدی نے عامر ڈوگر کے لیے...

کامران ٹیسوری اپنے بیان پرگورنر کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں؟اینکرپرسن عدنان حیدرکے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
معرکہ حق یومِ آزادی پر معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا ملی نغمہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ ریلیز کردیا گیا۔ ملی نغمہ میں ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘ کے عنوان سے وطن کے جذبے، قربانیوں اور حب الوطنی کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے میں وطن سے محبت اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور خون کے آخری قطرے تک وطن کےلیے قربانیاں دینے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ پاکستان کی عظمت اور عوام کے اتحاد کی واضح جھلک کو خوبصورتی سے پیش کرتے ہوئے نغمے میں بہادری،...
اسلام آباد: یوم آزادی پر احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی رہنما نے کارکنوں کو خاص ہدایات دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی نکالی جائے گی، جس کی قیادت پی ٹی آئی کے صدر عامر مغل کریں گے۔ ریلی رات 9 بجے زیروپوائنٹ سے نکالی جائے گی۔ اس حوالے سے عامر مغل نے کارکنوں کو ہدایات دی ہیں کہ تمام کارکنان اور عوام ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصویر لے کر نکلیں گے۔ عامر مغل نے کہا کہ پارٹی ہدایت کے مطابق کوئی احتجاج نہیں ہو گا صرف جشن...
محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ترجمان پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں، یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں، تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یوکرین تنازع میں شدت آنے کے بعد یورپی اسلحہ ساز کارخانے اپنی پیداواری صلاحیت میں اس رفتار سے اضافہ کر رہے ہیں، جو پہلے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ 2022 سے اب تک 70 لاکھ مربع میٹر سے زائد نئے صنعتی منصوبے تعمیر کیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:روس یوکرین جنگ بندی کا انحصار پیوٹن پر ہے، ڈونلڈ ٹرمپ فنانشل ٹائمز نے ایک ہزار سے زائد ریڈار سیٹلائٹ مشاہدات کے تجزیے کے بعد کہا کہ یورپی اسلحہ ساز فیکٹریوں میں ہونے والی یہ سرگرمیاں تاریخی پیمانے پر دوبارہ مسلح ہونے کی نشاندہی کرتی ہیں۔ اس تحقیق میں 37 کمپنیوں کے 150 مقامات کا جائزہ لیا گیا، جن میں سب سے زیادہ...
پہاڑوں کے دیوانوں کے لیے یہ خبر کسی معرکے سے کم نہیں، کرغیزستان کی ماؤنٹینیرنگ اور اسپورٹ کلائمبنگ فیڈریشن کے صدر ایڈورڈ کوباتوف نے 11 اگست کی صبح دنیا کی دوسری بلند ترین اور سب سے خطرناک چوٹی کے-ٹو (8,611 میٹر) کو بغیر کسی اضافی آکسیجن کے سر کر لیا۔ یہ معرکہ انہوں نے ایک بین الاقوامی مہم کے ساتھ انجام دیا، جہاں ہر قدم پر موت کا سایہ، منفی درجہ حرارت اور تیز آندھیاں مہم جوؤں کا امتحان لے رہی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:معاشرتی سوچ کو چیلنج: حاملہ خاتون نے ’کے ٹو‘ پہاڑ سر کرلیا کے-ٹو پر بغیر آکسیجن کے چڑھائی دنیا کے چند ہی کوہ پیماؤں کو نصیب ہوئی ہے، اور کوباتوف کا یہ کارنامہ اس فہرست...
پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان میں متعین فلسطینی سفیر ڈاکٹر زہیر زید نے حکومتِ پاکستان، قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جشن آزادی کی تیاریاں، شہری یوم آزادی کیسے منائیں گے؟ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ریاستِ فلسطین پاکستان کی اس غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جو ہمیشہ فلسطینی عوام کے جائز مقصد کے لیے پیش کی گئی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ خوشی کا دن پاکستان کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا پیغام لائے گا اور دونوں ممالک کے مابین اخوت کے گہرے رشتے مزید مضبوط ہوں گے۔ فلسطینی سفارت خانے نے اپنے پیغام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بیک وقت شہروں اور دیہات کی ترقی پر فوکس کر رہی ہیں، اس تناظر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) اور ماڈل ویلیج کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے پی ڈی پی جبکہ پنجاب رورل میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او اسداللہ نے مثالی گائوں پروگرام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو مستعفی ہونے کا نہیں کہا، انہوں نے صوبے میں امن و امان کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عرفان سلیم اور عائشہ بانو کو آگے کہیں پر اکاموڈیٹ کریں گے، عرفان سلیم اور عائشہ بانو سمیت کسی کو بھی شوکاز نوٹس جاری نہیں کیا تھا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بنی گالہ نیلامی کی خبر جب آئی تو میں نے لیگل گروپ میں شیئر کر دی، بعد میں نیب نے بھی وضاحت کی کہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ معرکہ حق کی فتح اور پاکستان میں آزادی کا جشن بھارت کے لیے واضح پیغام ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح سے آزادی کا جشن دوبالا ہو گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے معرکہ حق میں دشمن کو مات ہوئی۔ قوم نہ صرف یوم آزادی کا جشن بلکہ معرکہ حق کی فتح کا جشن بھی منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اور آزاد فضاؤں میں سانس لینا نصیب ہوا۔ چھوٹے بچوں سے لے کر بزرگوں تک سبز ہلالی پرچم تھامے گھروں...
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے احتجاج کی حکمت عملی کے حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 14 اگست کے موقع پر احتجاج کی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔
یومِ آزادی صرف جشن نہیں، قربانیوں کے تسلسل کی داستان ہے اور تجدیدِ عہد کا دن ہے، یہ دن ہمیں ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ چودہ اگست وہ تاریخی دن ہے جب برصغیر کے مسلمانوں کے آزاد اور خودمختار ریاست کا خواب حقیقت میں بدلا۔ یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر پیغام ماضی دیتے ہوئے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے قاضی محمود الحسن نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’مجھے بزرگوں اور والدین سے معلوم ہوا کہ جب قائد اعظم یہاں تشریف لائے تھے۔‘‘ انہوں نے بتایا کہ قائداعظم نے میک موہن، جو اب صادق شہید پارک کے نام سے جانا جاتا ہے، وہاں تاریخی تقریر کی۔ قائدِ اعظم نے انگریزی میں تقریر کی، ان...
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چوہدری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔ جیل حکام نے اعجاز چوہدری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ وکیل نے بتایا کہ اعجاز چوہدری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور اسپتال میں ان کے...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) سعودی عرب کے شہر بریدہ میں ہونے والے کھجور میلے میں 3 ارب 20 کروڑ ریال کی کھجور کے سودے ہوئے جو کہ نیا ریکارڈ ہے۔ العربیہ اردو نے کھجور بازارکی اعلیٰ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر خالد النقید کے حوالے سے بتایا کہ یہ میلہ گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل ہو چکا اور عالمی سطح پر کھجوروں کی پہلی بین الاقوامی مارکیٹ کا درجہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ سعودی کھجور کی پیداوار کو سلک روڈ سے جوڑ کر عالمی تجارت کو فروغ اور سعودی کھجور کی برآمد کے نئے راستے کھولتا ہے،یہ میلہ سعودی حکمت عملی کے تحت تیل سے ہٹ کر ( غیر...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی مجوزہ سزا کا بل پیش کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے مجوزہ بل پیش کیا، جس کے مطابق بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی۔ اس حوالے سے تعزیرات پاکستان میں سیکشن 298ڈی کے نام سے نئی شق شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ مجوزہ بل کے مطابق شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم ہوگا۔ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ جرم کا ارتکاب کرنے پر...
ماسکو: روسی افواج نے مشرقی یوکرین میں ڈوبروپیلیا (Dobropillia) کے قریب اچانک پیش قدمی کرتے ہوئے یوکرینی دفاع میں شگاف ڈال دیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت امریکی اور روسی صدور کی متوقع ملاقات سے قبل کیف پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہوسکتی ہے۔ یوکرین کے معتبر ’’ڈیپ اسٹیٹ‘‘ وار میپ کے مطابق روسی افواج نے ڈونیٹسک ریجن پر مکمل کنٹرول کے لیے گزشتہ چند دنوں میں دو محاذوں پر کم از کم 10 کلومیٹر تک پیش قدمی کی ہے۔ اس سے پہلے ایک سال میں اس نوعیت کی تیز رفتار پیش رفت کم ہی دیکھی گئی ہے۔ ڈیپ اسٹیٹ کے مطابق روسی فوجیوں نے تین دیہات کے قریب یوکرینی دفاعی لائن میں موجود خلا کا...
سٹی42: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کے انٹرنل آڈٹ ونگ میں مالی اور انتظامی بدعنوانیوں کا انکشاف، عملے نے افسران پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔ ذرائع کے مطابق آڈٹ ونگ کے متعدد ملازمین نے سیکرٹری صحت کو باقاعدہ درخواست دے کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ درخواست گزاروں کا مؤقف ہے کہ ونگ میں پٹرول کی خورد برد، گاڑیوں کی جعلی مرمت کے کلیمز اور فرضی انٹرٹینمنٹ الاؤنس کے ذریعے بھاری مالی بے ضابطگیاں کی گئیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ ملازمین نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی شکایات کا نوٹس لینے کے بجائے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے الٹا درخواست گزاروں کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک...
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سابق ممبر پیر سید علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے بعد کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں اور آزادی کی منزل زیادہ دور نہیں۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، جسے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، یہ کمٹمنٹ لازوال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں ابھرتی تحریک طالبان کشمیر کے دعوے اور حقائق انہوں نے کہاکہ میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو مظلوم نہیں بلکہ بہادر کشمیری کہتا ہوں، جو عزم و استقامت کے ساتھ بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ اہل کشمیر غلامی کی...
یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو...
اسلام آباد: اوورسیز پاکستانی، دیارِ غیر میں رہ کر بھی ملکی ترقی و استحکام میں پیش پیش ہیں، قومی تعمیر میں اوورسیز پاکستانیوں کو قابل ِ فخر کردار پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ معرکۂ حق یوم ِآزادی پر اوورسیز پاکستانیوں نے پیغام دیا کہ پاکستان ہمارا فخر ہے اور ہمارے سینوں میں دھڑکتا ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا ہے یہ سچ ہے کہ ہم دیارِ غیر میں ہیں اور وطن عزیز سے ہزاروں کلو میٹر دور ہیں، مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم جہاں بھی رہتے ہیں ہمارے دل میں پاکستان رہتا ہے، ہمارے سینوں میں دل نہیں پاکستان دھڑکتا ہے اور ہماری سانسوں میں مچلتے جذبے کا نام پاکستان ہے۔ اوورسیز پاکستانی کا کہنا تھا...
انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 5 اگست کو شیخ وقاص اکرم کی غیر حاضری کے حوالے سے آگاہ کیا تھا، نوشین افتخار نے 5 اگست کو ہی تحریک پیش...
شیخ وقاص اکرم کی نشست خطرے میں، قومی اسمبلی میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شیخ وقاص اکرم کی قومی اسمبلی کی نشست خطرے میں ہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ایم این اے نوشین افتخار کی ایوان میں پیش کردہ تحریک پر فیصلہ آج ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق نوشین افتخار کی تحریک غور کے لیے آج ایجنڈے میں شامل ہے، تحریک میں شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم کی نشست خالی قرار دینے پر ایوان سے رائے لیں گے۔ اسپیکر قومی...

آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ، افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی،سندھ ہائیکورٹ کے ریمارکس
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہاکہ آپ کا کام صرف ٹیبل کے نیچے سے پیسے کمانا ہے؟ایس بی سی اے حکومت کا سب سے بدنام ادارہ ہے،ایس بی سی اے افسران کیلئے جہنم میں بھی خاص جگہ ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں گارڈن ویسٹ رمضان آباد میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،کے ایم سی اور ایس بی سی اے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ 2000میں عمارت بنی ، ابتک آپ نے کیا کارروائی کی؟ڈائریکٹر ایس بی سی اے نے کہاکہ معاملہ ابھی نوٹس میں آیا، عدالتی حکم پر کارروائی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
پشاور: آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ 11 مئی کو پشاور میں دہشتگردی کا حملہ بروقت ناکام نہ بناتے تو مولانا فضل الرحمان کے جلسے میں بڑی تباہی ہوتی۔ ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ دہشتگردوں کا ہدف جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا جلسہ تھا جنہیں ہدف پر پہنچنے نہیں دیا گیا، یہ رواں سال دہشت گردی کی بڑی کارروائی تھی جو ناکام بنائی گئی۔ یاد رہے کہ 11 مئی کو پشاور میں جے یو آئی کا جلسہ تھا جس کے لیے 4خود کش بمبار آئے تھے جن میں سے تین کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ ایک کو پولیس نے...
واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔ یہ الزامات امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں لگائے گئے ہیں، جو رواں سال مختصر شکل میں پیش کی گئی اور اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ممالک جیسے ایل سلواڈور کو تنقید سے بچایا گیا۔ رپورٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔ برطانیہ میں تین کم عمر لڑکیوں کے قتل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے غلط طور پر ایک مہاجر کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی...
پشاور، اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عوام کی آواز نہ سنی گئی تو ملک اور جمہوریت کو شدید خطرات لاحق ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافیوں کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، ہمارے ساتھ زیادتی اور ناانصافی کی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہماری بات نہیں سنی، ہمیں نوٹس نہیں بھیجا اور راتوں رات نااہل کر دیا۔ اکیلے پی ٹی آئی نے 30 ملین اور دیگر جماعتوں نے مل کر 30 ملین ووٹ حاصل کئے۔ انہوں نے کہا کہ...
لندن: برطانیہ، فرانس سمیت 27 یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں کے ذریعے پورے غزہ میں بلارکاوٹ اور محفوظ امداد کی فراہمی یقینی بنائے۔ غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر جاری مشترکہ بیان میں یورپی ممالک نے کہا کہ بحران ناقابل تصور حدوں تک پہنچ چکا ہے۔ بیان میں الزام لگایا گیا کہ "ہماری آنکھوں کے سامنے غزہ میں قحط مسلط کیا جا رہا ہے"۔ یورپی وزرائے خارجہ نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تمام بین الاقوامی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دے، اقوام متحدہ اور دیگر امدادی اداروں کو محفوظ رسائی فراہم کرے، اور امدادی مراکز پر مہلک حملے بند کرے تاکہ شہریوں اور امدادی کارکنوں...
محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی شدت بڑھنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں اور شہریوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ موجودہ موسمی نظام کے مطابق آج (13 اگست) اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع، بالائی خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ موجودہ موسمی صورتحال محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق اس وقت مغربی ہوائیں ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔ یہ ہوائیں بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان میں نمی اور ٹھنڈک لا رہی ہیں۔ تاہم 17 اگست سے ان مغربی ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، جو بارشوں...
ویب ڈیسک: پنجاب لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے شہریوں کے لیے اہم سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ایک نئی موبائل ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے پیدائش، وفات اور نکاح نامے جیسے سرکاری سرٹیفکیٹس گھر بیٹھے حاصل کیے جا سکیں گے۔ محکمہ کے مطابق اس ایپ کے ذریعے شہری اپنے مطلوبہ سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے، مطلوبہ معلومات اور کاغذات اپ لوڈ کر سکیں گے اور مقررہ فیس بھی آن لائن جمع کرا سکیں گے۔ درخواست کی جانچ اور منظوری کے بعد متعلقہ سرٹیفکیٹ براہِ راست درخواست دہندہ کے پتے پر پہنچا دیا جائے گا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ اس نظام کے آغاز سے وہ...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے خواجہ آصف بیوروکریٹس کے پرتگال میں پراپرٹی خریدنے کے معاملے کانوٹس لے لیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے کہا گیاکہ یہ سنگین معاملہ ہے‘کمیٹی نے معاملے پر آئندہ اجلاس میں وزارت داخلہ ‘سٹیٹ بنک اور ایف بی آر کوطلب کرلیا۔اجلاس میں وزارت مذہبی امور کے 23-2022 اور 24-2023 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں کمیٹی کے ارکان سمیت متعلقہ سرکاری اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے آغاز پر پی اے سی کے چیئرمین جنید اکبر خان نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں...
لاہور(نیٹ نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے، جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاک افواج نے نہ صرف سرحدوں پر بھارت کو شکست دی بلکہ اس کی پراکسیز کو بھی ناکام بنایا۔کنسرٹ میں صوبائی وزیر شافع حسین،فیصل کھوکھر، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،چیئرمین الحمرا رضی احمد و دیگر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے شریک نوجوانوں، فنکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مقدمات اور نااہلیوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جملہ کہا تھا بولیے بھی اور سُنیے بھی لیکن انہوں نے بولا تو سہی مگر سُنا نہیں تاہم ہماری کولیگ نے حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا فریال تالپور کو اسپتال سے نہیں اُٹھایا؟ مریم نواز کے ساتھ آپ نے کیا کیا، مجھ پر کرائےداری تک کا کیس...
اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ وکلا، اہل خانہ اور ڈاکٹرز سے ملاقات میں مسلسل رکاوٹیں قابلِ مذمت ہیں، پنجاب حکومت عمران خان کی صحت اور زندگی کی ذمے دار ہے، توشہ خانہ 2 کیس کا خفیہ ٹرائل غیر قانونی اور غیر شفاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو 735 دن سے غیر قانونی قیدِ تنہائی میں رکھا گیا۔حلیم عادل شیخ نے اپنے بیان میں کہا کہ جیل کے سیل میں ناقابلِ برداشت حالات عمران خان پر مسلط ہیں، تمام سہولتیں واپس لے لی گئیں اور سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ سائبر کی قوت ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلنس کے نام سے منعقدہ کانفرنس میں چیئرمین پی ٹی اے نے اظہار خیال کیا۔ چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ) حفیظ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سائبر ریزیلینس ہمارے ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد ہے پی ٹی اے ایک محفوظ ڈیجیٹل پاکستان کے لیے تعاون اور جدت کے فروغ کا سفر جاری رکھے گا۔ تقریب میں سینئر سرکاری عہدیداران، شعبے سے وابستہ ماہرین اور سائبر سکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈیجیٹل سکیورٹی سے متعلقہ چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔...
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات پر موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی...
ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010ء سے 2024ء تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ریٹائرمنٹ کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کو ملنے والی سالانہ پنشن اور مراعات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔ سال 2010 سے 2024 تک پنشن میں کیے گئے اضافے کی تفصیلات بھی پیش کی گئیں، 2010ء میں چیف جسٹس کو 5 لاکھ 60 ہزار پنشن ملتی تھی، 2011ء میں چیف جسٹس کی پنشن 6 لاکھ 44 ہزار ہو گئی۔ 2012ء میں چیف جسٹس کی پنشن 7 لاکھ 73 ہزار ہو گئی، 2013ء میں 8 لاکھ...
کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 4 پیسے کی کمی سے 282 روپے 41 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی نسبت پاکستانی روپیہ تگڑا رہا۔ امریکا کی ٹیرف پالیسی کے بعد خطے میں سب سے کم ٹیرف سے پاکستانی مصنوعات کی برآمدات میں ممکنہ نمایاں اضافے کی توقعات، سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی آمد میں ممکنہ اضافے کی خبروں کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا، جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 20 پیسے کی کمی سے 282 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی، لیکن سپلائی بہتر ہوتے ہی درآمدی و بیرونی ادائیگیوں کی طلب بڑھنے سے...
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی کی طرف سے ایوان میں پیش کردہ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔...
وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی اُمور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ بانی سے ملاقات نہیں ہو رہی تو پی ٹی آئی توہینِ عدالت کی درخواست دائر کیوں نہیں کرتی؟ آج پولیس نے غلط روکا ہے تو پی ٹی آئی کل عدالت میں درخواست دائر کرے۔یہ بات انہوں نے ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔ پی ٹی آئی کو قائل نہیں کیا جاسکتا، رانا ثناوزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی نہ...
اسلام آباد: پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ "راست" انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کا کامیاب انضمام کر لیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار اب اپنے بینک اکاؤنٹس سے بروکریج اکاؤنٹس میں رقم فوری، محفوظ اور براہِ راست منتقل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان اس انضمام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے مرکزی برانچ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سی ڈی سی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس...
پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا، جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ امریکا نے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 12 اگست 2025ء ) وزیرمملکت سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 90 فیصد لوگ بانی کی پالیسیوں سے اتفاق نہیں کرتے، بانی سے ملاقات پر پاکستان کی سیاست نہیں چل سکتی۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں شکائتیں بہت ہیں ہر کوئی بانی پی ٹی آئی سے شکایت کرتا ہے،بانی کو ہر بندہ جاکر دوسروں کی شکایت کرتا ہے، بانی سے ملاقاتیں جیل مینوئل کے تحت ہوسکتی ہیں کسی کی مرضی سے ملاقاتیں نہیں ہوسکتی۔بانی سے ملاقات نہ ہونے میں وفاقی حکومت کا کوئی کردار نہیں۔ قیدیوں سے ملاقات جیل مینوئل کے مطابق...
برطانیہ، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر امدادی اداروں کو فوری، محفوظ اور بلا رکاوٹ رسائی فراہم کرے تاکہ متاثرہ فلسطینیوں تک زندگی بچانے والی امداد پہنچائی جا سکے۔ 27 یورپی ممالک کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ **غزہ میں انسانی صورتحال ناقابلِ تصور حدوں کو چھو رہی ہے**، اور ہماری آنکھوں کے سامنے قحط مسلط کیا جا رہا ہے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی امدادی اداروں کو غزہ کے تمام علاقوں تک رسائی دے، اور امدادی کارروائیوں کو محفوظ بنانے کے لیے فوری اور...
سینٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے راہنما کا تحریک انصاف کے راہنماؤں کو کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر کو سزا ہوئی آپ احتجاج تہذ یب کے دائرے میں رہ کر کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو 9 مئی نہیں کیا، آپ نے کوئٹہ چھاونی سے چکدرہ چھاؤنی تک 250 مقامات پر حملے کیے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما مسلم لیگ نون سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی راہنماؤں کو سزا ہونے پر کون سے عوام نکلے۔ سینٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی کا تحریک انصاف کے راہنماؤں کو کہنا تھا کہ آپ کے لیڈر کو سزا ہوئی آپ احتجاج تہذیب کے دائرے میں رہ کر کریں۔ انہوں نے کہا...
قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نےایوان میں پیش کیا۔ بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے نکالنے پر 3 سے 6 ماہ قید کی سزا دی جائے گی۔ مجوزہ ترمیم میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جرم کا...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بل پیش کر دیا گیا کہ بیگم کو گھر سے بے دخل کرنے پر قید کاٹنا ہو گی۔تعزیراتِ پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن شرمیلا فاروقی کی جانب سے پیش کیا گیا۔بل کو فوجداری قانون ترمیمی بل 2025ء کا نام دیا گیا ہے، جسے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا ہے۔ قومی اسمبلی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور کرلیاجرم کے مرتکب فرد کو 3 سال قید، 10لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے حتمی فیصلے سے پہلے ہی تحریک انصاف کے اراکین کو نااہل کردیا۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں علی ظفر نے کہا کہ جھوٹے مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، سینیٹ، قومی اسمبلی، پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت ٹرائل کورٹ کے فیصلے پر نااہلی نہیں ہوسکتی، نااہلی حتمی فیصلے کے بعد ہی ہوسکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کی معطلی تک نااہلی ختم نہیں ہوتی، اعظم نذیر تارڑوفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو لوگوں نے جناح ہائوس کو جلتے ہوئے دیکھا، مناظر ٹی وی پر چلے، عدالتی...
قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک...
بیگم کو گھر سے نکالنے پر قید کی سزا ہوگی، قومی اسمبلی میں بل پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی میں خواتین کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کو قابلِ سزا جرم قرار دینے کے لیے ترمیمی بل پیش کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں تعزیرات پاکستان کی مختلف شقوں میں ترامیم کا بل پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے ایوان میں پیش کیا۔بل کی مجوزہ ترمیم میں کہا گیا ہے کہ شوہر یا گھر کے کسی فرد کی جانب سے غیر منصفانہ طور پر خاتون کو گھر سے نکالنا جرم قرار دیا جائے جبکہ خاتون کو گھر سے...
سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے کارکنوں کے ساتھ تاحال موجود ہیں۔ پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
سٹی 42 : سینیٹ اجلاس میں اقلیتوں کے دن پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی، اسلامی نظریاتی کونسل، معذور افراد کے حقوق بل پر فنگشنل کمیٹی انسانی حقوق پر رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتیوں کے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جس کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ بانی پاکستان کا 11 اگست کا خطاب اقلیتوں کے حقوق کی پالیسی ہے، پاکستان کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ قرارداد کے متن کے مطابق اقلیتی کاکس قائم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور سینیٹ میں پارٹی لیڈر علی ظفر نے حالیہ اجلاس میں حکومت کی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عدالتوں کو بطور سیاسی ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، تاکہ اپوزیشن کے ارکان کو اسمبلی سے نکال دیا جائے۔ سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمارے کارکنوں پر سزاوں کی بارش بیچی گئی، جھوٹے مقدمات میں ڈوبا کر الیکشن کمیشن نے ہماری نااہلی پر مہر لگا دی۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ آرٹیکل 63(1)(ہ) ڈاکٹریٹ کے فیصلے پر نااہلی کا اطلاق نہیں ہوتا، جب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوتا اثر نہیں ہوتا۔ علی ظفر نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ سیاسی تیزی میں بے بنیاد نااہلیوں کے ذریعے...
اپوزیشن جماعتیں مسلسل ایس آئی آر کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں اور انکا موقف ہے کہ اس عمل کے ذریعے ووٹر لسٹ میں جانبدارانہ تبدیلیاں کر کے بی جے پی کو انتخابی فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) کے معاملے پر الیکشن کمیشن پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی انتخابات میں دھاندلی کے لئے الیکشن کمیشن کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہی ہے اور سپریم کورٹ کی ہدایات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ تیجسوی یادو کا کہنا تھا کہ بہار کے لاکھوں ووٹروں کے نام...
پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کو لیگ میں شرکت کے لیے گرین سگنل مل گیا۔ ذرائع کے مطابق مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں پرولیگ کے معاملے پر مشاورت ہوئی۔ پی ایچ ایف حکام نے پرو لیگ میں شرکت کے پاکستان ہاکی پر ہونے والے اثرات پر بریفنگ دی۔لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے معاملے پر پی ایچ ایف، پی ایس بی اور آئی پی سی وزارت متفق ہوگئے ہیں۔ سیکریٹری پی ایچ ایف کی آئندہ ایک دو روز میں ایڈیشنل سیکریٹری فنانس سے ملاقات ہوگی۔ فنانس کے معاملات طے ہونے پر حکومت اور پی ایچ ایف پرولیگ میں شرکت کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ پرو ہاکی لیگ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کی آج جاری کردہ تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق، بحیرۂ عرب سے آنے والے مون سون کے جھکڑ پاکستان کے بالائی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہے ہیں، جبکہ خلیج بنگال سے آنے والی مرطوب ہوائیں ہفتے کے وسط میں مزید مضبوط ہونے کا امکان ہے۔ ایک مغربی ہوا کا سلسلہ، جو اس وقت خطے کو متاثر کر رہا ہے، 17 اگست سے مزید تیز ہونے کی پیش گوئی ہے۔ان حالات میں، 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش، ہوا اور...
بانی پی ٹی آئی کا جیل میں طبی معائنہ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کی گئی، مکمل صحتیاب قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کا جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ بھی کیا۔ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی گئی اور ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت یاب قرار دیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے...
پی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مقدمات اور نااہلیوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جملہ کہا تھا بولیے بھی اور سُنیے بھی لیکن انہوں نے بولا تو سہی مگر سُنا نہیں تاہم ہماری کولیگ نے حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا فریال...
فوٹو فائل سینیٹ میں اقلیتوں کے دن پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر دنیش کمار نے اقلیتیوں کے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی۔ قرار داد کے مطابق پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتوں نے اہم کردار ادا کیا۔ قرار داد کے مطابق بانی پاکستان کا 11 اگست کا خطاب اقلیتوں کے حقوق کی پالیسی ہے، پاکستان کی اقلیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ قرار داد کے متن کے مطابق اقلیتی کاکس قائم کرنے پر چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، حکومت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقدامات کرے۔ قرار داد کے متن کے مطابق حکومت بین المذاہب ہم آہنگی سے متعلق آگاہی مہم چلائے۔
وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی سے احتجاج مؤخر کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی قوم کے لیے جشن منانے کا موقع ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف یوم آزادی کے موقع پر اپنے ملک گیر احتجاج کی کال واپس لے اور اسے کسی دوسرے دن کے لیے مؤخر کردے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کو رواں سال معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر منایا جا رہا ہے، لہٰذا بہتر یہی ہے کہ احتجاج کو اس سے ایک دن قبل منتقل کردیا جائے یا بعد میں، تاکہ یوم آزادی کی تقریبات پر اثر نہ پڑے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مشکل گھڑی میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ پریس ونگ پی ایم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ میں زلزلے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک صوبے بالکسر میں زلزلے پر دل رنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں اور ہم اپنے ترک بہن بھائیوں کی اس سانحے میں حفاظت اور جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی ترک صدر رجب طیب اِردوان سے دل کی اتھاہ گہرائیوں سے اس قدرتی...
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حالیہ قانونی مسائل اور نااہلیوں پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جو کچھ آج بھگت رہی ہے، وہ اسی کی اپنی سابقہ پالیسیوں اور رویوں کا نتیجہ ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ بولیے بھی اور سنیے بھی، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے صرف بولنا سیکھا ہے، سننا نہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر جوابی الزامات لگاتے ہوئے یاد دلایا کہ کس طرح فریال تالپور کو اسپتال سے اٹھایا گیا، مریم نواز کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کے لیے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا، آرٹیکل...
ڈاکٹرز کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔جیل ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کا چیک اپ کیا اور ان کے کچھ ٹیسٹ بھی تجویز کیے ہیں۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کے کانوں اور دانتوں کی صفائی بھی کی اور انہیں مکمل صحتیاب قرار دیا ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع ہوگی، بانی نے اپنے دانتوں کے چیک اپ کےلیے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کے احتجاج کے امکان کو مسترد کردیا۔پی ٹی آئی کا یوم آزادی 14 اگست کو احتجاج ہوگا یا نہیں؟ ایک سوال کے جواب میں اعظم سواتی نے استفسار کیا کہ کس نے کہا ہے کہ 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے 14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا، 14 اگست قائد اعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں نے بانی چیئرمین سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر قومی اسمبلی میں احتجاج اور کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔پی ٹی آئی ایم این اے عامر ڈوگر نے ایوان کی کمیٹی بناکر سپرنٹنڈنٹ جیل کو طلب کرکے وضاحب مانگنے کا مطالبہ کیا۔اسد قیصر نے ایوان میں اور پارلیمان کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل مینوئل کے تحت ملاقات ہمارا استحقاق ہے، پارلیمنٹ کے استحقاق کو مضبوط کیا جائے۔اُن کا کہنا تھا کہ آج بانی کی بہنوں اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات نہ ہوئی تو کل پھر بائیکاٹ ہوگا، کل اسمبلی اجلاس اسمبلی سے باہر ہوگا۔وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کی پی ٹی آئی ارکان کو بیٹھ کر بات کرنے کی...
عوام تیاری پکڑلیں،محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے، تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد میں چند مقا مات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، لاہور، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، حافظ آباد...
پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ژوب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7تا 11اگست، 50بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتا ہوں۔(جاری ہے) منگل کو ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہیں۔دہشتگردی کے خاتمے تک فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔شہدا و غازیوں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ملکی امن و ترقی کے لیے فورسز کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے مون سون بارشوں میں شدت آنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارشوں کا امکان ہے، جن میں کچھ مقامات پر موسلا دھار بارشیں بھی ہو سکتی ہیں۔ محکمے کے مطابق 18 سے 21 اگست کے دوران کشمیر میں مزید بارشیں متوقع ہیں، جبکہ پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے، اور اسلام آباد، راولپنڈی،...
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews احتجاج کینسل امریکا پاکستان تحریک انصاف پاکستان کے لیے خوشخبریاں پی ٹی آئی وی نیوز

فیلڈ مارشل کے دورہ امریکا کے بعد پاک امریکا تعلقات میں اہم پیشرفت، فنانشل ٹائمز کی رپورٹ سامنے آگئی
پاک امریکا تعلقات میں غیر معمولی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کا پس منظر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حالیہ کامیاب دورہ امریکا کو قرار دیا جا رہا ہے۔ فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ کامیاب دورہ امریکا کامیاب رہا، جنرل عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کی، جہاں ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا گرمجوش استقبال، ٹرمپ دور میں تعلقات کی حیران کن بحالی فنانشل ٹائمز کے مطابق اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی، جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ...
یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں۔ ویڈیوز میں مشہور ملی نغمے ”دل سے میں نے دیکھا پاکستان“ اور جیوے جیوے پاکستان“ جیسے جذبہ حب الوطی سے سرشار گیت پیش کئے گئے ہیں۔ ویڈیو میں وفاقی دارالحکومت کی تاریخی اور اہم عمارتوں کی جاذب نظر روشنیوں اور دلکش آرائشوں کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ، پارلیمنٹ ہائوس، شاہراہ دستور، ڈی چیک سمیت دیگر اہم سرکاری عمارتوں کو برقی قمقموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کی شاندار رونق اور حسیں سج دھج کی ویڈیوز جاری کر دی گئیں ویڈیوز میں...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 14 اگست کو احتجاج کی کال دی ہے، تاہم پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ 14 اگست جشن آزادی کا دن ہے، اس روز کوئی احتجاج نہیں ہوگا، ہم جشن آزادی پاکستان جوش و جذبے سے منائیں گے۔ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، سلمان اکرم راجا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہاکہ 14 اگست کو احتجاج نہیں ہوگا، اس روز ہم آزادی کا جشن منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کارکنوں نے علی امین گنڈاپور کے سامنے ڈی چوک جانے کے نعرے لگا دیے انہوں نے کہاکہ اس روز پوری قوم باہر نکلے...
--فائل فوٹوز بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالا جیل راولپنڈی پہنچ گئی۔ عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کیلئے خصوصی سیکورٹی طلب اسلام آبادبانی پی ٹی آئی عمران خان کی 15اپریل کو... پمز اسپتال کے 4 ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیم بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرے گی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں ای این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر الطاف حسین اور ڈینٹل اسپیشلسٹ ڈاکٹر عمر فاروق شامل ہیں۔ ڈاکٹر محمد علی عارف، ڈاکٹر عامر سلیم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ڈاکٹرز کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کرکے رپورٹ پمز اسپتال کو دے گی۔
— فائل فوٹو آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ باجوڑ میں کتنے دہشتگرد ہیں،یہ نہیں بتایا جاسکتا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی کے نے کہا کہ باجوڑ میں اس وقت ٹارگٹڈ کارروائیاں چل رہی ہیں، باجوڑ میں جوائنٹ اور انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی ہو رہی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے باجوڑ میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنی ہے۔ آئی جی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خار سمیت دیگر علاقوں کے لیے پولیس کی تعیناتی کی ہے، جو کیمپس قائم کیے گئے ہیں اس پر سیکیورٹی تعینات کی ہے اور جو لوگ رضاکارانہ طور پر جاتے ہیں ان کے لیے پولیس اور انتظامیہ نے انتظامات کیے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ...