2025-04-26@05:33:11 GMT
تلاش کی گنتی: 1800

«پیر عبدالحمید خان»:

(نئی خبر)
    جے یو آئی وفد نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کے موقع پر بی این پی کے دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت جے یو آئی کے سینئر رہنماء شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، مجموعی صورتحال سمیت بی این پی...
    بلوچستان میں امن و امان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تناظر میں جمعیت علما اسلام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت سینئر صوبائی اکابرین شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور  مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف...
    اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں سٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ایئر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن میں سے 5 افغان شہری تھے جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا...
    اسلام آباد (آئی این پی )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں یہ کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک انٹرویو میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا سلمان اکرم راجا نے بیرسٹر گوہر کو ساتھ بٹھا کر ان کی تضحیک کی، کبھی ایسا فیصلہ نہیں ہوا کہ بہنیں نہیں جائیں گی تو ملاقات کا بائیکاٹ ہو گا، پہلے بہنیں نہیں...
    کراچی میں پی اے ایف مسرور بیس پر حملے کی بڑی سازش ناکام بنادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ائیر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9 انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن...
    محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کو خط ارسال کرکے صوبے کو ’ہارڈ ایریا‘ قرار دینے اور پولیس افسران کے لیے بلوچستان کی طرز پر خصوصی مراعاتی پیکیج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی سفارش پر وفاق کو خط ارسال کیا ہے، خط میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان دونوں کو سرحد پار اور اندرونی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی چیلنجنگ ہے جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو پہلے ہی ’ہارڈ ایریا‘ قرار دے کر وہاں تعینات پی ایس پی اور پی اے ایس افسران کو خصوصی مراعات...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک اہم پیشرفت کے تحت ملک کی سرکردہ انٹیلی جنس ایجنسی نے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد کراچی میں اسٹریٹجک لحاظ سے اہم سمجھی جانے والی مسرور ایئر بیس پر خطرناک حملہ کرنا تھا۔ حکام کے مطابق، اس منصوبے کا ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مقیم دہشت گرد گروپ فتنہ الخوارج کا ایک کمانڈر ہے جو اس گروپ کے خطرناک خودکش بمباروں کی قیادت کرتا ہے۔ اس سازش میں 9؍ انتہائی تربیت یافتہ دہشت گرد شامل تھے جن میں سے پانچ افغان شہری تھے جن کی قیادت فتنہ الخوارج کا ایک ہائی پروفائل کمانڈر ہے جو پہلے ہی دہشت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش پر ایک سال تک پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کھیلنے کی پابندی عائد کردی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن سے دستبردار ہونے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ کوربن بوش کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’مجھے پی ایس ایل سے دستبردار ہونے کے اپنے فیصلے پر افسوس ہے، میں پاکستانی عوام اور پشاور زلمی کے مداحوں سے معذرت خواہ ہوں‘۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک شاندار ٹورنامنٹ ہے اور میں اس بات کو سمجھتا ہوں کہ...
    لاہور: لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن میں چھاپہ مارا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں پی ٹی آئی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا، پروگرام جاری تھا اور اسی دوران پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ ورکرکنونشن میں  ردار لطیف کھوسہ، عالیہ حمزہ ملک، شیخ امتیاز محمود سمیت وررکرز کی بڑی تعداد موجود تھی، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ اسی دوران پی ٹی آئی وکلا کی ٹیمیں بھی کنونشن میں پہنچیں اور پھر یقین دہانی و مذاکرات کے بعد واپس روانہ ہوگئیں۔  پی ٹی آئی کے مطابق پولیس نے کنونشن سے کسی کو بھی گرفتار...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا کہ چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقا کے کوربن بوش پر ایک سالہ پابندی عائد کر دی۔جنوبی افریقی آل راؤنڈر آئندہ برس پی ایس ایل میں حصہ نہیں لے سکیں گے،وہ اس سال معاہدہ کرنے کے باوجود آئی پی ایل میں چلے گئے تھے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کے بیان میں انہوں نے کہا ’میں ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے اپنا نام واپس لینے پر نادم ہوں اور پاکستانی عوام، پشاور زلمی کے مداح اور کرکٹ برادری سے معذرت کا طلب گار ہوں۔‘ انہوں نے کہا ’ایچ بی ایل پی ایس ایل ایک پر وقار ٹورنامنٹ ہے اور میرے عمل کے سبب ہونے...
    راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ہر اس آواز کے ساتھ کھڑی ہے جو انصاف، محنت اور حق کی بات کرتی ہے اور کسانوں سے بڑھ کر اس ملک کا محنت کش اور وفادار طبقہ کوئی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کسان اتحاد کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور یہ واضح کرتی ہے کہ کسانوں کا استحصال کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہمیشہ کسانوں کو ترجیح دی، ہماری حکومت کے دور میں نہ صرف گندم، گنا، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ کسانوں کے حق میں بہتر کیے گئے...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس نے  پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لیے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔ ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات کے دوران ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی۔ بلیو ایریا...
    اسلام آباد: پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں عالمی سرمایہ کاری کی جانب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ایس آئی ایف سی کے تعاون اور حکومتی کاوشوں کے باعث پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا کامیاب انعقاد کیا گیا .جس میں عالمی اور مقامی سرمایہ کاروں نے بھرپور شرکت کی اور معدنی شعبے کے فروغ کے لیے شرکاء نےمثبت اظہارِ خیال کیا۔ سعودی جیولوجیکل سروے کے سی ای او عبداللہ الشرمانی نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم صرف پاکستان کے معدنی شعبے کے لیے نہیں. بلکہ پوری دنیا کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔کامران راجہ کا کہنا تھا کہ منرلز انویسٹمنٹ فورم سے پاکستان کو خاطرخواہ فائدہ...
      بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی کمیشن کے تجارت اور معاشی سلامتی کے کمشنر ماروش شفکووچ   کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے جلد از جلد مشاورت کا آغاز کرنے اور چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعرات کے روز وانگ وین تاؤ نے زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں، چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور تجارتی  آزادی پر   قائم رہنے سے عالمی معیشت اور عالمی تجارت میں زیادہ استحکام اور یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ ماروش شفکووچ  نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات نے بین...
      بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ نے ایک مختصر ویڈیو جاری کی جس میں ایک فکر انگیز سوال اٹھایا گیا تھا۔سوال یہ تھا کہ کیا آپ “تشدد، بالادستی، جبر، اشتعال انگیزی اور محصولات کی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں، یا ایک ایسی دنیا میں رہنا چاہتے ہیں جہاں کوئی جنگ نہ ہو، تمام حجم کے ممالک برابر ہوں اور ہم آہنگی کے ساتھ رہیں؟ ” یہ مسئلہ ایک آئینے کی طرح موجودہ عالمی صورتحال کی بے چینی اور پیجیدگی کی عکاسی کرتا ہے، خاص طور پر حالیہ امریکی ٹیرف پالیسی کی وجہ سے شروع ہونے والے سلسلہ وار مسائل لوگوں کی توجہ کا مرکز ہیں جنہوں نے عالمی معاشی نظام میں شدید افراتفری پیدا کردی ہے ۔ یہ...
      بیجنگ :  چین کے  قومی  محکمہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ میں کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی ماہانہ بنیادوں پر 0.4 فیصد  اور سال بہ سال 0.1 فیصد کم ہوا۔ یہ کمی  فروری کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس  کم ہے۔جبکہ خوراک اور توانائی کی قیمتوں کو شامل نہ کئے جانے والے مرکزی سی پی آئی  میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو فروری میں گراوٹ سے سال بہ سال 0.5 فیصد اضافے میں تبدیل ہو گیا۔ ان میں سے سروس  کی قیمتوں میں فروری میں کمی سے  سال بہ سال0.3 فیصد اضافہ ہوا۔ چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات کے  پرائس مانیٹرنگ سینٹر نے کہا کہ...
        یہ کتاب پاک – چین دوستی کی عکاس ہے ، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو اسلام آباد : ممتاز براڈ کاسٹر اور ماہرِ امورِ چین شاہد افراز خان کی تصنیف ” چین آج اور کل ” کی تقریب رونمائی ادارہ فروغِ قومی زبان میں منعقد کی گئی، جس میں وفاقی وزراء ، پاکستان کے سابق سفراء ، محققین ، ماہرین تعلیم ، تھینک ٹینکس اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی ۔ جمعرات کے روز اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں بتایا گیا کہ اس کتاب میں عوامی جمہوریہ چین کا اجمالی خاکہ پیش کیا گیا ہے ، جس میں ایک زندہ و پائندہ قوم کے تمام خدو خال بخوبی نظر آتے ہیں، یہ...
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ لارجر بینچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا اور رہنماوں کو...
    بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ شردھا کپور نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں محض 16 برس کی عمر میں انڈسٹری کے سپر اسٹار کے ساتھ فلم آفر ہوئی تھی۔ اداکارہ شرادھا کپور نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں 16 سال کی عمر میں سلمان خان کیساتھ فلم ’لکی‘ Lucky: No Time For Love میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ تاہم، انہوں نے تعلیم کو ترجیح دیتے ہوئے یہ آفر مسترد کردی تھی۔ شرادھا کا کہنا تھا، ’اس وقت میں بہت کم عمر تھی اور میرا ارادہ تھا کہ اسکول مکمل کروں اور کالج جاؤں میری پڑھائی چل رہی تھی‘۔         View this post on Instagram                ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...
    نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تین صفر کی کلین سوئپ شکست کے باوجود کپتان محمد رضوان نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات میں مزید اختیارات مانگنے کا فیصلہ کیا ہے رپورٹس کے مطابق محمد رضوان اور بابر اعظم آئندہ چند دنوں میں چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کریں گے جس میں وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے ڈراپ کیے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کریں گے میڈیا رپورٹ کے مطابق کپتان محمد رضوان سیریز میں شکستوں کے باوجود ٹیم میں اپنا اختیار بڑھانے کے خواہشمند ہیں اور اگر ان کے مطالبات نہ مانے گئے تو وہ استعفیٰ دینے پر بھی غور کر سکتے ہیں پی سی بی...
    پشاور (نیوزڈیسک) مرکزی سکریٹری اطلاعات تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف کیساتھ 3 سالوں میں4 معاہدے کیے۔ صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص نے کہا ہے کہ آپ ہمیں بار بار بارودی سرنگوں کے طعنے دے رہے تھے، 8 فروری کے بعد ہی بارودی سرنگیں بچھائی ہوں گی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صاحب کہہ رہے تھے یہ پی ٹی آئی نہیں، پی ٹی آئی آئی ایم ایف ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں پی ٹی آئی نے بچھائیں، ہم انتظار کر رہے ہیں پی ڈی ایم ون...
    پشاور: پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ شہباز شریف آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کرنے والے واحد وزیراعظم ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم اور مشیر خزانہ مزمل اسلم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم کی تیسری برسی آج منارہے ہیں ۔ اس موقع پر ان کی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے ۔ صرف برسی کے موقع پر ان یادوں کو ہم پھر اجاگر کررہے ہیں ۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ نومبر 2021 میں چیئرمین پی ٹی آئی سعودی عرب گئے، جہاں ٹیم میں شوکت ترین بھی شامل تھے اوروہاں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات ہوئی ۔...
    سینئر پی پی رہنما کیخلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے سوالنامہ دے یا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی، غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزام پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر و سابق...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے 2024 میں 26 ارب 20 کروڑ روپے کا کل منافع حاصل کیا اور اس عرصے میں آپریٹنگ پرافٹ 9 ارب 30 کروڑ روپے یعنی 12 فیصد رہا ہے۔ اس سے پہلے 21 سال قبل 2003 میں پی آئی اے نے منافع کمایا تھا۔ جس کے بعد سے قومی ایئرلائن مسلسل خسارے میں جا رہی تھی اور گزشتہ 10 سالوں سے پی آئی اے کی نجکاری کی کوششیں بھی کی جا رہی تھی تاہم اب تک نجکاری بھی نہ ہو سکی تھی۔ وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ مسلسل 2 دہائیوں سے خسارے میں رہنے والی پی آئی اے اب منافع بخش کیسے ہو گئی؟ ترجمان پی آئی اے عبداللہ...
    پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے مجوزہ کینال کی تعمیر کے خلاف قومی اسمبلی میں ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرا دی ہے۔ قرارداد قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخطوں سے جمع کرائی گئی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ چولستان کینال منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے تاکہ اس اہم قومی معاملے کو حل کیا جا سکے۔ متن کے مطابق، اجلاس پندرہ دن کے اندر طلب کیا جائے اور اس دوران سندھ کے کینال منصوبے پر تحفظات کو دور کیا جائے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے...
    بنی اسرائیل حضرت یعقوب علیہ السلام کی اولاد کو کہتے ہیں جو اپنے بیٹے حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس فلسطین سے مصر آ گئے تھے اور حضرت یوسف علیہ السلام اور بنی اسرائیل کی حکومت و بادشاہت کا سلسلہ قائم ہو گیا تھا۔ یہ اللہ تعالی کی بے نیازی ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام مصر میں غلام کی حیثیت سے آئے تھے، انہیں باقاعدہ منڈی سے خریدا گیا تھا مگر وہ غلامی اور قید و بند کے مراحل سے گزر کر مصر کی حکمرانی کے منصب پر فائز ہوئے اور ان کے خاندان کی حکومت کئی نسلوں تک چلتی رہی۔ یہ اللہ تعالی کا تکوینی نظام ہے کہ وہ کسی ایک طاقت کو ہمیشہ اقتدار پر نہیں رہنے...
    کوئی شک نہیں کہ مولانا فضل الرحمن سمیت پاکستانی قوم کے دل مظلوم فلسطینیوں کے دلوں کے ساتھ دھڑک رہے ہیں،اگر آج کوئی فلسطینی مسلمانوں تک پہنچنے کے راستے کھول دے ،تو اس قوم کے ہزاروں بیٹے اسرائیلی خناسوں کو جہنم واصل کرنے کے لئے اپنا گھر ،باہر وطن ،مال جان قربان کرنے سے گریز نہ کریں، پاکستانی قوم کے ہیرو امیرالمجاہدین مولا نا محمد مسعود ازہر فرمایا کرتے تھے کہ بھارت اور اسرائیل لاتوں کے بھوت ہیں اور لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں،بلکہ جہادی ضربوں سے قابو آیا کرتے ہیں۔’’اسرائیل‘‘کا وجود امت مسلمہ کے جوانوں کی جہادی ضربوں کا منتظر ہے ،جہادی ضربوں کی بدولت جب اسرائیل کا وجود بکھرے گا تو پھر امریکہ سمیت دنیا کی کوئی...
    پی ٹی آئی میں کلچربن چکا ہے کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو: شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف میں کلچر بن چکا ہے کہ کسی کو گندا کرنا ہو تو اس پر اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہونے کا الزام لگا دو۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہا چند لوگوں نے بانی پی ٹی آئی کو حصار میں لیا ہوا ہے، جو لوگ پہلے میرے اور علی امین گنڈاپور کے خلاف ہوئے وہی اب بیرسٹر گوہر کے خلاف بول رہے ہیں۔ ان کا کہنا...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کیلئے پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے کھلاڑیوں کی نقل و حرکت بشمول فیلڈرز کے کوآرڈینیٹ، بولر کے رن اپ اور بیٹنگ اسٹانس کو ہر ایک ڈلیوری پر فریم بہ فریم ٹریک کیا جائے گا۔  اسی طرح ٹیکنالوجی کھیل کے مختلف پہلوؤں کا بال بائی بال ریکارڈ بھی رکھے گی۔  مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ "میچ آفیشل ٹیکنالوجی" کیا امپائرز کو فائدہ ہوگا؟ چیف ایگزیکٹیو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی پی ایس ایل کو جدید کرکٹ براڈکاسٹنگ بنانے کی جانب ایک اور قدم ہے۔ مزید پڑھیں: فرنچائز ٹیم ڈائریکٹر نے دورباہ...
    مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی پر عدالت گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوابی میں یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے...
    پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ کا فائنل پاکستان کے سیڈ2 نور زمان اور سیڈ 3 مصر کے کریم الترکی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ویمنز ایونٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ مصر کی فیروزہ ابولخیر کو سیڈ4 ہانگ کانگ کی چان سن یو کا سامنا ہوگا۔  تفصیلات کے مطابق ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز مالیت کی انعامی رقم کی چیمپئن شپ میں بدھ کو  سیمی فائنلز کا فیصلہ ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں نورزمان نے ملائشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دی،نورزمان نے پہلے  دونوں گیمز میں6-11 اور 2-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں نور زماں کو4-6 کی سبقت حاصل تھی کہ ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ  کی بنیاد پر کھیل سے دستبردار ہو گئے۔ دوسرے سیمی فائنل میں ...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں پیشی پر آنے والے دو افراد کو عدالت کے باہر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی میں  یارحسن لاہور روڈ پر عدالت میں پیشی پر تاریخ پیشی پر آئے موٹر سائیکل سواروں پر دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ مقتولین کی شناخت 78 سالہ جمالدار اور 22 سالہ عبدالاحد کے ناموں سے ہوئی۔ مقتول کے بیٹے اور بھائی محمد ہارون کی مدعیت میں  تھانہ لاہور میں ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ بدھ کے روز اپنے 78 سالہ والد جمالدار، سلطنت خان اور اس کے 22 سالہ بیٹے عبدالاحد کے ہمراہ تاریخ پیشی  پر عدالت گئے۔ عدالتی پیشی کے بعد...
    کراچی بار کے صدر عامر نواز نے کہا ہے کہ کئی دنوں سے دھمکیاں مل رہی تھیں، مختلف دوستوں کے ذریعے دھمکی آمیز پیغامات ملے۔سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں عامر نواز نے کہا کہ کل رات جیسے ہی کیفے پر گاڑی پارک کی تو حملہ ہوا، 5 سے 6 لوگوں نے مجھ پر حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمہ داری ہے کہ سندھ کےحقوق پر بات کروں، مجھ پر کسی لڑکی کی ذریعے الزامات لگوائے جا رہے ہیں۔کراچی بار کے صدر نے مزید کہا کہ اس وقت کینالز کے معاملے پر صرف کراچی بار کی آواز اٹھ رہی ہے، 12 اپریل کو آل پاکستان لائرز کنونشن ہوگا۔عامر نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب سندھ کا...
    لاہور: تاریخی شالامارباغ میں 67 سال بعد میلہ چراغاں کا انعقاد ہونے جا رہا ہے جہاں چار روزہ میلے کی تقریبات 11 اپریل کو شروع ہوں گی اور پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے صوفی کلچر کو اجاگر کرنے کے لیے روایتی صوفی ڈیرے سجا دیے گئے ہیں۔ شالامارباغ کے اندر صوفی ڈیرے تیار کرنے والی ٹیم کے ڈائریکٹر آرٹ سید نعمان نے بتایا کہ انہوں نے کوشش کی ہے کہ ملک کے مختلف خطوں میں جو روایتی صوفی کلچر ہے اس کو اجاگر کیا جائے، ہر صوبے کے صوفی کلچر اور وہاں کی تہذیب وثقافت کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیرے تیار کیے گئے ہیں جہاں لوک فنکار صوفیانہ کلام پیش کریں گے۔ آرٹ ڈائریکٹر حرا نذیر اور...
    اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ملاقات کے لیے ملاقاتیوں کی فہرست سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھیج دی گئی ۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نام بھیج دیئے گئے ہیں ملاقاتیوں میں سلمان اکرم راجا کی جانب سے بھیجی جانے والی فہرست میں فیملی اور پارٹی رہنماؤں کے نام شامل ہیں۔ فہرست میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فیملی کے افراد شامل ہیں جن میں علیمہ خانم، عظمیٰ خانم، نورین خانم اور قیصر زمان شامل ہیں پارٹی کی جانب سے عمر ایوب، شبلی فراز اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی  اور اس کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں برآمدات میں اضافے پر مشاورت اور تجاویز پیش کی گئیں اور شرکا نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی ترقی کو حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی سے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم ہوگی اور اس کے نتیجے میں پاکستانی مصنوعات کی بین الاقوامی سطح پر مسابقت ممکن ہوسکے گی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا جہاں برآمدات میں اضافے پر مشاورت اور تجاویز پیش کی گئیں اور شرکا نے حکومتی اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے، عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات اور ان کو قائل کرنے کے...
    لاہور: اسپیشل کورٹ سینٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی و دیگر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دے دیا۔خصوصی عدالت میں پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف منی لانڈرنگ کا کیس کی سماعت ہوئی جو 15 مئی 2025 تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی گئی۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر انہیں اور دیگر ملزمان کو پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے پرویز الٰہی کی بہو زہرا الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے رکھا ہے جبکہ مونس الٰہی کو اشتہاری اور انٹرپول سے رابطے کا حکم دے...
    قومی اسمبلی میں سرکاری و نجی ٹیکس دہندگان کی 3 سال کی تفصیلات پیش کردی گئیں۔وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 3 سال میں 52 لاکھ 56 ہزار 34 سرکاری اور نجی تنخواہ دار افراد نے ٹیکس جمع کرایا ہے۔وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 3 سال کے دوران سرکاری و نجی تنخواہ دار افراد نے کل 820 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔تفصیلات کے مطابق اس عرصے کے دوران کل 1 کروڑ 25 لاکھ کاروباری افراد اور کمپنیاں بطور ٹیکس دہندگان رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بدھ کو گلستان کالونی راولپنڈی میں پیپلز پارٹی کے میڈیا کوآرڈینیٹر حافظ نعیم راجہ کی رہائش گاہ پر ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔(جاری ہے) ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر رانا رفاقت علی خان، جمیل اختر قریشی، ناصر میر، ملک آصف اکبر اور ملک اعجاز بھی موجود تھے۔انہوں نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔
    کراچی: پاکستان کے سیکنڈ سیڈ 2 نور زمان پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب میں جاری 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم کی حامل اس چیمپیئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں نور زمان نے ملائیشیا کے امیش نیرج چندرن کو شکست دے دی۔ نور زمان نے پہلے دونوں گیمز میں بالترتیب 6-11 اور 2-11 سے کامیابی حاصل کی۔  تیسرے گیم میں نور زمان کو 4-6 کی برتری حاصل تھی کہ ان کے حریف امیش نیرج چندرن نے ریٹائرڈ ہرٹ (زخمی ہونے کی بنیاد پر دستبرداری) کا اعلان کر دیا۔ اس طرح نور زمان نے جمعرات کو ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے 21 سال کے طویل عرصے کے بعد سال 2024 میں خالص منافع حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی کے سالانہ نتائج کی منظوری دیتے ہوئے اعلان کیا کہ پی آئی اے نے 3.9 ارب روپے کا آپریشنل منافع جبکہ 2.26 ارب روپے کا خالص یا نیٹ منافع کمایا۔پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زائد رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین ایئرلائین کی پرفارمنس کے ہم پلہ ہے۔ یہ نتائج پی آئی اے کی مالی کارکردگی میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں اور ادارے کے مالی استحکام کی طرف ایک اہم قدم ہیں۔یہ پی آئی اے کے لیے ایک تاریخی...
    ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالی سال 2025 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کردی ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے. آئی ایم ایف کے توسیعی فنڈ سہولت پروگرام سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔اعلامیے میں بتایا گیا کہ ٹیکس پالیسی اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات سے معاشی استحکام بہتر ہوا ہے. نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافے اور مستحکم غیر ملکی زرمبادلہ مارکیٹ سے ترقی کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2025 میں اوسط افراط زر نمایاں طور پر کم ہو کر 6.0 فیصد تک رہنے کا امکان...
    پاکستان کی قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز ’پی آئی اے‘نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کیا ہے؛ جس پر وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ دو دہائیوں کے خسارے کے بعد پی آئی اے کے منافع بخش ادارہ بننے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ان شاء اللہ ہمارا مستقبل تابناک ہے۔"بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس” پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ الحمد للہ ،آج قوم کو ایک اور خوشخبری ملی ہے،پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن(پی آئی اے ) 20 سال بعد پہلی بار منافع کمانے کے قابل ہوئی ہے۔لگ بھگ دو دہائیوں تک مسلسل خسارے کے سبب حکومت کی طرف سے...
    محمدخورشیدرحمانی : پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سال 2024 کے مالیاتی نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن نے 21 سال کے بعد خالص منافع حاصل کیا اور اس سال 3.9 ارب روپے آپریشنل منافع اور 2.26 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا۔ پی آئی اے کا آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا، جو دنیا کی بہترین ایئرلائینز کے معیار کے ہم پلہ ہے۔ پی آئی اے نے آخری بار 2003 میں منافع حاصل کیا تھا، اس کے بعد دو دہائیوں تک وہ خسارے میں رہی۔ پی ایس ایل 10: افتتاحی تقریب 11 اپریل کو راولپنڈی سٹیڈیم میں ہوگی حکومت پاکستان کی سرپرستی میں پی آئی اے میں بڑے پیمانے...
    منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، اے ڈی بی نے رواں مالی سال ملکی ترقی کی شرح 2.5 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال شرح نمو 3 رہنے کا تخمینہ لگایا ہے اے ڈی بی کی سالانہ فلیگ شپ رپورٹ ”ایشین ڈیویلپمنٹ آﺅٹ لک“ میں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو ختم ہونے والی مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی کے عبوری سہ ماہی نمو کے اعداد و شمار میں پائیدار لیکن سست بحالی کی نشاندہی کی گئی ہے کیونکہ زراعت، صنعت اور خدمات میں کارکردگی سست رہی ہے.(جاری ہے) ایشیائی ترقیاتی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )ملک میں یوریا اورڈی اے پی کی کھپت میں جاری کیلنڈرسال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پرکمی ریکارڈکی گئی ہے انڈسٹری اورعارف حبیب ریسرچ کے مطابق کیلنڈر کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1101000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40فیصدکم ہے.(جاری ہے) گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں 1827000ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈکی گئی تھی مارچ میں ملک میں 308000ٹن یوریا کی کھپت ہوئی جوگزشتہ سال مارچ کے 671000ٹن کے مقابلہ میں 54فیصدکم ہے اعدادوشمارکے مطابق کیلنڈر سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 140000ٹن ڈی اے پی کی کھپت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال کی اسی مدت...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا بُرا پرفارم کیا اسے پیچھے...
    ویب ڈیسک:  ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔  دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں چاروں طرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، 21 سال کے بعد بالآخر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے 26 ارب روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس’ پر ایک بیان میں کہا کہ پی آئی اے بورڈ نے آج مالی سال 2024 کے اکاؤنٹس کی منظوری دے دی ہے، اور 21 سالوں کے بعد، اس نے 9 ارب 30 کروڑ روپے کا آپریٹنگ منافع اور (ٹیکس ایڈجسٹمنٹ کے بعد) 26 ارب 20 کروڑ روپے کا خالص منافع حاصل کیا ہے۔ وزیردفاع نے پی آئی اے کے حوالے سے مزید لکھا کہ پاکستان کے لوگ...
    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا خاص دباؤ نہیں تاہم مسلسل دوسرا ٹائٹل جیتنے پر نگاہیں مرکوز ہیں۔ کرکٹ پاکستان کو دیے گئے کو خصوصی انٹرویو میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا کہ دفاعی چیمپئین ہونے کا کوئی دباؤ نہیں ہے، ظاہر ہے جب آپ کسی بھی ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہیں تو ذہن میں یہی ہوتا ہے کہ فاتح بننا ہے، ہم نے گزشتہ برس ٹرافی جیتی لیکن اب ایک سال میں بہت سی چیزیں بدل چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے باقاعدہ تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اگلے 5 سے 6 دن خاصے اہم ہوں گے، ماضی میں پہلے اچھا یا...
    راودلشاد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام، اپنے پیغام میں کہا کہ الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری! سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’الحمدللہ قوم کیلئے ایک اور خوشخبری!  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کو 20 برس میں پہلی مرتبہ منافع ہوا، جو کئی دہائیوں کے خسارے کے بعد ایک بڑی تبدیلی ہے، خوش آئند ہے کہ مستقبل تابناک ہے، انشاء اللہ.وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف کی قیادت میں ٹیم کی کوششیں قابل ستائش ہیں. سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
    پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا،وزیراعظم کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26 ارب سے زائد کا منافع ہوا۔پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا۔پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ 26.2 ارب روپے...
    پیر محمد مظہر سعید شاہ نے سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے پراکسی کا استعمال ہمارے نوجوان اذہان کو ٹارگٹ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ عصر حاضر میں ہمیں سوشل میڈیا کی یلغار کا سامنا ہے۔ دشمن ہمارے خیالات، نظریات اور اتحاد کو کمزور کر کے ہمیں اندر سے کھوکھلا کرنے کی مذموم کوشش کر رہا ہے۔ فکری انتشار سے بچنے کے لیے جھوٹی خبروں اور افواہوں سے بچیں اور بغیر تحقیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ منفی سوچ اور بدگمانی معاشرے کو توڑ دیتی ہے۔ انتشار کے ماحول میں...
    پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ کا کہنا ہے کہ پنجاب 6 نہیں بلکہ صرف ایک نہر بنا رہا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا دعویٰ غلط ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے  صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ الزام غلط ہے کہ پنجاب حکومت 6 نہریں نکال رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو نہر نکالی جا رہی ہے اسے محفوظ شہید کینال کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل 5 سال میں ہوگی۔کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سنہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہر صوبے کو ایک نہر ملے گی...
    عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) سندھ کے سیکریٹری اور نیشنل آرگنائزنگ کمیٹی (این او سی) کے رکن ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکومت نے دریائے سندھ پر نئی 6 کنالز کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کر کے صوبے میں بےچینی پیدا کردی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ حکومت قوم کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مجرمانہ اقدام کی مرتکب ہو رہی ہے۔ سندھ کے عوام کی مرضی کے بغیر کوئی بھی منصوبہ قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے کے مترادف ہوگا۔ناصر الدین محمود نے کہا ہے کہ حکمران اتحاد میں شامل تمام سیاسی جماعتیں سندھ کے عوام کے سوالات کا واضح اور دوٹوک جواب دینے کے بجائے بےمعنی تاویلیں پیش کر رہی ہیں۔انہوں نے...
    فوٹو: فائل صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور چیئرمین متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) و دیگر سیاسی و سماجی رہنماؤں نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بیان میں کہا کہ مرحوم تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کا اہم اثاثہ تھے، وہ پیپلز پارٹی کے نظریاتی کارکنوں میں سے ایک تھے، تاج حیدر کے انتقال سے پیپلز پارٹی اہم سیاسی رہنما سے محروم ہوگئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ دہائیوں پر محیط سینیٹر تاج حیدر کی سیاسی، سماجی...
    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی منظوری دے دی، جس کے مطابق قومی ایئرلائن کو 26ارب سے زائد کا منافع ہوا۔ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پی آئی اے کے سال 2024 کے سالانہ نتائج کی منظوری دے دی، جس کے مطابق پی آئی اے نے 21 سال کی طویل مدت کے بعد خالص منافع حاصل کرلیا ہے۔ پی آئی اے کے سال 2024 کے نتائج کے مطابق پی ائی اے نے 9.3 ارب روپے آپریشنل منافع جبکہ26.2 ارب روپے خالص یا نیٹ منافع کمایا، آپریٹنگ مارجن 12 فیصد سے زیادہ رہا جو دنیا کی کسی بھی بہترین...
    فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔ سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔ فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے ہیں۔...
    تازہ ترین اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2024 میں عالمی سطح پر نیوکلیئراور قابلِ تجدید ذرائع سے مجموعی توانائی کے 40 فی صد سے زیادہ حصے کی پیداوار کر کےاہم سنگِ میل عبور کیا گیا ہے۔ توانائی کے تھنک ٹینک ایمبر کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نیوکلیئر، سولر، ونڈ اور دیگر قابلِ تجدید ذرائع سے دنیا کی توانائی کے 40.9 فی صد حصے کی پیداوار ہوئی جبکہ 858 ٹیرا واٹ آور کی ریکارڈ مقدار انرجی سپلائی میں شامل کی گئی۔ ایمبر نے تازہ ترین گلوبل الیکٹرسٹی ریویو میں یورپ کو شفاف توانائی کی جانب منتقل ہونے والا سب سے بڑا فریق قرار دیتے ہوئے بتایا کہ برِاعظم کی 71 فی صد...
    پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اپریل 2025ء) اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی اوورسیز کنونشن کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، حکومت پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ( او پی ایف ) کی طرف سے تارکین وطن کاروباری شخصیات کو دعوت نامے ارسال کردئے گئے ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اوورسیز کنونشن سے کلیدی خطاب کریں گے ، صدر پاکستان اور آرمی چیف سید عاصم منیر سے بھی اوورسیز شرکاء کی ملاقاتیں ترتیب دے دی گئی ہیں ، یورپ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت سردار ظہور اقبال چیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس کی قیادت میں یورپی یونین کے مختلف ممالک سے پچاس رُکنی کاروباری شخصیات کا وفد بھی اس اوورسیز کنونشن میں شرکت کرے گا...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے، مال بھی آزادی بھی۔ پی ٹی آئی میں نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا، اب اکیلے رہ گئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں بیرون ملک ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ بھی رک گئی، سپورٹروں کو پتہ چل گیا ہے سب نے فنڈنگ کے نام پر دکانیں کھولی ہیں۔فیصل واوڈا نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی...
    سینیٹر روبینہ خالدکی زیر صدارت بی آئی ایس پی بینظیر کفالت قسط جائزہ اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد اور سیکرٹری عامر علی احمد کی بینظیر کفالت قسط کے اجرا کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سیکرٹری BISP جناب عامر علی احمد کے ہمراہ BISP ہیڈ کوارٹرز میں بینظیر کفالت پروگرام کی آئندہ قسط کے اجرا کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹرز کے تمام ڈائریکٹر جنرلز، زونل ڈائریکٹر جنرلز اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس کا...
    پی ایل ایل کرکٹ ٹیموں کی آمدورفت کے باعت اسلام آباد کی مختلف شاہراؤں پر ٹریفک معطل رہے گی۔ ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی  آمد و رفت کے باعث مورخہ 08 اپریل  کو شام 4 بجکر 30 منٹ سے 5 بجکر 30 منٹ تک ایکسپریس ہائی وے، فیض آباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو، نائینتھ ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک  سست روی کا شکار ہو گی، شہری ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن اور شبلی فراز سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئے ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد آج دونوں رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے ہیں ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے مزید رہنماؤں عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کیا تھا اور ان سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے جے آئی ٹی میں ایف آئی اے افسران کے علاوہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں...
    انتشار پھیلانے کا الزام، رئوف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پی ٹی آئی رہنما جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماں کو سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں دوبارہ طلب کیا گیا تھا، جس پر رف حسن اور شبلی فراز جے آئی ٹی کے سامنے آج پیش ہو گئے۔ان کے علاوہ جے آئی ٹی نے عالیہ حمزہ، ارسلان خالد کو بھی آج گیارہ بجے طلب کررکھاہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رف حسن سے ایک گھنٹے سے...
    عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا,اماراتی وقت کے مطابق  چاند  صبح 7:02  پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے اپنے اعلان...
    دبئی(نیوز ڈیسک)عید الفطر کے چند روز بعد ہی فلکیاتی ماہرین کی جانب سے عید الاضحیٰ کے حوالے سے پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ماہرین فلکیات نے 6 جون بروز جمعہ کو عید الاضحیٰ کی پیشگوئی کی ہے۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے مطابق 27 مئی کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، اگر پیشگوئی درست ثابت ہوئی تو متحدہ عرب امارات میں 28 مئی کو ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہوگا, اماراتی وقت کے مطابق چاند صبح 7:02 پر طلوع ہوگا اور سورج غروب ہونے کے بعد تقریباً 38 منٹ تک آسمان پر دکھائی دے گاجس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی سوسائٹی کے...
    آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے  وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن، 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی. راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ان کے وکلا اور فیملی کی آج ملاقات کا دن ہے۔ سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے 6 وکلا کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئی ہے جبکہ وکلا کی فہرست سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کی جانب سے بھیجی گئی ہے۔ فہرست میں سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس چوہدری، مشال یوسف زئی، ترجمان بانیٔ پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی، آصف نسوانا اور مبشر رحمان کا نام فہرست میں شامل...
    ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔ سلمان...
    ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: پی...
    بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔ بی این پی کے رہنما ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم تمام سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں جنہوں نے آج کی شٹر ڈاؤن ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیا۔ یہ بھی پڑھیں اخترمینگل کی گرفتاری کا عندیہ، بی این پی نے شٹرڈاؤن ہڑتال کی اپیل کردی انہوں نے کہاکہ تاجر برادری اور ٹرانسپورٹرز حضرات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت ہماری آواز سننے کو تیار نہیں۔ ساجد ترین نے کہاکہ حکومت ہمارے ساتھ مقابلے پر اتری ہوئی ہے، بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے ہمارے مطالبات کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ابتہل ابوسعد نے لکھا ہے کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران کمپنی کے مینیجرز کی طرف سے اس کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر ملازمین کو ہراساں کیے جانے، دھمکیوں اور یہاں تک کہ برطرفی کا سامنا کرنا پڑا ہے، مائیکروسافٹ نے احتجاج کی آوازوں کو یا تو نظر انداز کیا ہے یا جبر کے ساتھ جواب دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مظلومین کیخلاف اسرائیلی غاصب حکومت کیساتھ مائیکروسافٹ کے تعاون پر بل گیٹس کے سامنے احتجاج کرنیوالی مراکشی خاتوں انجینئر نے ساتھی ملازمین کو ای میل کے ذریعے اپنے احتجاج کی وضاحت کی ہے۔ ابتہل ابوسعد نے ای میل میں لکھا ہے کہ میرا نام ابتہال ہے اور میں نے مائیکرو سافٹ کے...
    امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں "اسرائیل مردہ باد" کے عنوان سے ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے صوبہ سندھ سے عوام اسلامی جوش و جذبے اور اُمت کی وحدت کے پیغام کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو تمام مکاتبِ فکر کے اشتراک سے ایک اہم قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کے مسئلے پر ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی حق ہے، تاہم ’رائٹ ٹو اسمبل‘ کے استعمال کا اختیار حکومت کے پاس ہے اور سب کو اس آئینی اختیار کو تسلیم کرنا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں بی این پی کی کال ہر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال، لک پاس کے مقام پر دھرنا جاری نوابزادہ میر اسرار اللہ خان زہری اور سردار کمال خان بنگلزئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں سرفراز بگٹی سے ملاقات کی، اور اس دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے جاری احتجاج، مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے دونوں رہنماؤں کو سیاسی و انتظامی سطح پر کی جانے والی حکومتی کاوشوں سے آگاہ کیا، انہوں...
    رواں ماہ درجۂ حرارت کتنا رہے گا ،کل سے کہاں کہاں بارش کا امکان ہے ؟ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے رواں ماہ درجہ حرارت میں اضافے اوربارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ 8 اپریل سے 11 اپریل تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، منڈی بہاءالدین، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ لاہور، قصور، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ ،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ،جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی و بارشوں کے امکانات ہیں۔ رواں ماہ درجۂ حرارت 4 سے 7 ڈگری تک معمول...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ زرداری نے کینالز تعمیر کی اجازت دی، مگر وہ عوامی احتجاج کے بعد اپنے فیصلے سے مکر گئے۔روز نامہ امت کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی وقاص اکرم شیخ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بانی چیئرمین کے ساتھ ملاقاتیں کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ قیدی کو بنیادی حقوق دیے جائیں۔ فیملی اور رفقا سے ملاقات نہ کروانا ظلم ہے۔ وکلا کی ٹیم کو بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ عدالتوں کو اپنے فیصلے پر عمل درآمد کرانا ہوگا۔ اگر عدالتیں 17 گریڈ آفیسر سے اپنا فیصلہ نہیں...
    کراچی: پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ میں پاکستان کے دونوں کھلاڑی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ڈی اے کریک کلب پر جاری 60 ہزار ڈالرز کی انعامی رقم کی 6 روزہ چیمپین شپ کے مینز ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پیر کو دونوں پاکستانی کھلاڑیوں نے کوئی گیم ہارے بغیر اپنے مقابلے باآسانی 0-3 سے جیت لیے۔ مینز ایونٹ کے سیڈ 2 اور عالمی نمبر 67 نور زمان نے پولینڈ کے جیکب پیٹلو وانی کو مات دی، جبکہ دوسرے پاکستانی سیڈ 5 محمد حمزہ خان نے انگلینڈ کے ول سالٹر کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیمپین شپ کے ویمن ایونٹ میں شریک پاکستان کی تینوں خواتین کھلاڑیوں...
    کراچی : قومی ایئرلائن ( پی آئی اے) نے پائلٹس اور فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا. جس کے لئے اشتہارجاری کردیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن کو پائلٹس اورفضائی میزبانوں کی کمی کا سامنا ہے. جس کے پیش نظر پی آئی اے نے 20 پائلٹس اور 40 فضائی میزبان بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔کیپٹن اورفرسٹ آفیسرکی بھرتی کےلیےاشتہار جاری کیا ہے. کیپٹن کیلئے عمرکی حد50سال جبکہ فرسٹ آفیسر کیلئے40 سال مقرر کیا گیا ہے۔40 فضائی میزبانوں کی بھرتی کےلیےبھی اشتہار جاری  کیے۔ جس میں فریش امیدوار کی عمر کی حد 25 سال اور ائیر ہوسٹس کیلئے حد 30 سال مقرر کی گئی ہے۔فضائی میزبانوں کیلئےکم ازکم تعلیمی قابلیت گریجویشن رکھی گئی ہے۔
    اسلام آباد: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو طلب کرلیا۔ جے آئی ٹی نے سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دوبارہ طلب کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  رؤف حسن،حماد اظہر، شبلی فراز ، عالیہ حمزہ اور ارسلان خالد کو کل جے آئی ٹی طلب کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی کے سامنے کل صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل علیمہ خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی جے آئی ٹی میں طلب اور پیش ہو چکے ہیں۔
    محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی حصوں میں گرمی کی لہر (ہیٹ ویو) جیسی صورتحال اور بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی جب کہ 8 اپریل سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 سے 11 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان اور مانسہرہ سمیت ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، باجوڑ اور گلگت بلتستان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ اسی طرح خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور شمال مشرقی پنجاب میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ وسطی و جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے...
    پی ٹی آئی کے وزراء ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں، امیر مقام
    خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیشرفت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز لاہور:ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر کیخلاف بیان قلمبند کروا دیا۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس میں ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا برضمانت ملزم یاسر خود حاضری کیلیے عدالت میں پیش ہوا۔ فریقین کے وکلاء مقدمے پر...