2025-09-18@08:53:48 GMT
تلاش کی گنتی: 2571
«کام کرے گا»:
(نئی خبر)
شمالی وزیرستان میں جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی کامیابی پر شان دار اور رنگارنگ تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں مختلف کھیل، نغمے، تقاریر اور دیگر ایونٹس شامل کیے گئے۔ جی او سی میران شاہ، میجر جنرل عادل افتخار تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ تقریب میں ضلعی انتظامیہ، معززین، ملک و مشران اور عوام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فائنل میچ میں شائقین نےاپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ میچ کا جوش و خروش بھی قابل دید تھا جب کہ بچوں نے قومی پرچم تھامے ملی نغموں اور تقاریر سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا ۔ مہمان خصوصی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ان کی محنت، لگن اور حب الوطنی...
چین کے شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام د ے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز بیجنگ :26 جون 2025 کو کیبن سے باہر دوسری سرگرمی کی کامیابی کے بعد، چین کےشنزو 20 کے خلابازوں کے عملے نے خلائی اسٹیشن کے اندرونی ماحول کی نگرانی، آلات کی جانچ پڑتال اور دیکھ بھال، سازوسامان کی ترتیب اور کیبن سے باہر نکلنے کی سرگرمیوں کی تیاریاں مکمل لی ہیں۔ منصوبے کے مطابق، شنزو 20 کے خلابازوں کا عملہ جلد ہی کیبن سے باہر تیسری سرگرمی انجام دینے کے موقع کا انتخاب کرے گا۔ اس وقت، چینی خلائی اسٹیشن مستحکم طور پر کام کر رہا ہے اور خلابازوں کے عملے کی...
سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ گورنر اسٹیٹ بینک نے یاد دلایا کہ مئی 2023 ء میں مہنگائی...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کو 11.8 سے 3.2 فیصد تک لانے کے اقدامات کامیاب رہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک نے پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں گورنر جمیل احمد نے قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر اپنے کلیدی خطاب میں انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ملک کی طویل مدتی خوشحالی کے لیے زری اور مالی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ ماضی قریب میں ہمیں غیر معمولی اقتصادی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ہم اب اقتصادی استحکام اور پائیدار ترقی کی طرف گامزن ہیں۔ کراچی: ہوائی فائرنگ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے 79 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں قومی جوش و جذبے اور احترامِ آزادی کے ساتھ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ دن کا آغاز توپوں کی سلامی، قرآن خوانی، دعاؤں اور گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب سے ہوا، جس میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ کراچی میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔نیول کیڈٹس ہر سال 14 اگست کو قائداعظم کے مزار پر یہ ذمے داری سنبھالتے ہیں تاکہ بانی پاکستان کو عسکری انداز میں سلام پیش...
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر 16 اگست سے اگلے 15 دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ہے۔متعلقہ حکام نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11.75 روپے فی لیٹر کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1.32 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 6.25 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7.11 روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کی جانب سے اس سال اور اگلے سال تیل کی بڑھتی ہوئی اضافی مقدار کی پیشگوئی کے بعد خام تیل کے فیوچرز 2 ماہ کی کم ترین سطح 62.7 ڈالر فی بیرل تک...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت سندھو دریا کا پانی روکنا چاہتا ہے، مودی کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو ماننا پڑے گا ورنہ ان سے 6 دریاؤں کا پانی چھین لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جب کینال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب بھی موجود تھے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو جنگ میں شکست دی، بھارت نے سفارتی سطح پر بھی عبرتناک شکستہ کھائی ہے۔ مودی سرکار انتہا پسندوں اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہے، بھارت بی ایل اے اور...
پاکستان کا 78 واں یوم آزادی، ملک بھر میں جشن آزادی کا رنگا رنگ آغاز آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد – عوام کے لیے جزوی ریلیف کی خبر ۔16 اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے پٹرولیم انڈسٹری کی جانب سے قیمتوں پر ورکنگ مکمل کر لی گئی، جس کے مطابق ڈیزل سستا اور پیٹرول معمولی مہنگا ہو سکتا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 75 پیسے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 274.08 روپے فی لیٹرہو سکتی ہے (موجودہ قیمت 285.83 روپے ہے)۔ یہ کمی ٹرانسپورٹ اور زراعت کے شعبو ںکے لیے خوش آئند ہوگی۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ 32 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعدپیٹرول...
بھارت کے خلاف تاریخی کامیابی اور یومِ آزادی کی خوشی میں ملک بھر میں جشن کا سماں ہے، ہر جانب سبز ہلالی پرچموں کی بہار چھا گئی ہے۔ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں عوام کے لیے معرکہ حق میں استعمال ہونے والے طیارے، ٹینک، توپیں، ریڈارز اور دیگر عسکری ساز و سامان کی خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جناح اسپورٹس اسٹیڈیم اسلام آباد میں شروع ہوگئی، جس میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری بطور مہمانِ خصوصی شریک ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اسلام...
چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں میں کامیابی کا تناسب 90 فیصد تک پہنچ چکا ہے اور یہ کامیابی دونوں ممالک کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ایک سیمینار سے خطاب میں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وقت کے ساتھ سی پیک سے متعلق سکیورٹی کے چیلنجز بھی حل ہو جائیں گے اور اس منصوبے کے فوائد پورے خطے میں محسوس کیے جائیں گے۔ چینی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین انسداد دہشت گردی کے میدان میں گہرا تعاون کر رہے ہیں۔ ترقی کی راہ میں جو بھی مشکلات ہیں، انہیں باہمی تعاون سے حل کیا جا سکتا ہے۔ اقتصادی ترقی کی جھلکیاں جیانگ زائی ڈونگ نے سی پیک کے...
پرینکا گاندھی نے غزہ کی تباہ کن صورتحال پر اپنے درد کا اظہار کیا، جس میں ہزاروں خواتین اور بچوں سمیت 60 ہزار سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے غزہ کی صورتحال پر پارٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا کے تبصرے پر ہندوستان میں اسرائیل کے سفیر کے ردعمل پر سخت تنقید کی اور سفیر کے ردعمل کو "مکمل طور پر ناقابل قبول" قرار دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کئے گئے ایک بیان میں کانگریس پارٹی کمیونیکیشن انچارج و کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر پرینکا گاندھی واڈرا کے "درد اور غم" کے اظہار کے...
سٹی 42: پنجاب پولیس کے لئے بڑا اعزاز ، معرکہ حق کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر5 اعلیٰ افسروں کو تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گاتمغہ امتیاز کیلئےڈی آئی جی وقاص نذیر ،ڈی آئی جی کامران عادل،آر پی او بہاولپوررائےبابرسعید ، ڈی پی او بہاولپور حسن اقبال اورڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر بھی تمغہ امتیاز کیلئے نامزد ہیں افسروں نے پاک فوج سے بہترین رابطہ کاری اور معاونت کی،آئی جی پنجاب کی جانب سے فہرست پر ہائی پاور کمیٹی نے افسران کو فائنل کیاولیس حکام نے بتایا کہ پانچوں افسران کل صدر پاکستان سے تمغہ امتیاز وصول کرینگے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
— فائل فوٹو خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔انہوں نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوس ناک ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز آج سے بند، احکامات جاری یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے آپریشنز بند کر دیئے گئے، اطلاق آج سے ہوگیا۔ کارپوریشن کے آپریشنز کی بندش کے احکامات جاری کردیئے۔ آصفہ بھٹو کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ...
لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔ فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو مبارکباد...
بھارت میں تعینات اسرائیلی سفیر رووین آزار نے کانگریسی رہنما پریانکا گاندھی وڈرا کو اسرائیل کیخلاف فلسطین میں نسل کشی کا الزام عائد کرنے پرتنقید کا نشانہ بنایا، سوشل میڈیا میں ان کی تنقیدی پوسٹ پر کانگریس کے پاون کھیڑا اورگوروگوگوئی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کے رویے کی مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’جو چاہوں وہ پہنوں گی‘، پریانکا گاندھی کا فلسطینی بیگ لینے پر مخالفین کو جواب پاون کھیڑا نے ایک طویل پوسٹ میں کہا کہ کسی ملک کا سفیر برسرِاقتداررکنِ پارلیمنٹ پراس اندازمیں تنقید کرے، یہ ’ناقابلِ برداشت اورغیرمعمولی‘ ہے، انہوں نے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر کو ٹیگ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پریانکا گاندھی کو ’عوامی طور پر دھمکانے‘ کی اس کوشش کو...
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے اپنی آمدنی سے والدین کو پہلی بار ریسٹورنٹ لے جانے کا یادگار تجربہ شیئر کردیا۔ مشہور پروگرام "کون بنے گا کروڑپتی” کے 17ویں سیزن کی میزبانی کرنے والے سپر اسٹار و میزبان امیتابھ بچن نے 12 اگست کو اس شو کے پہلے ایپی سوڈ میں اپنی جوانی کا وہ یادگار قصہ سُنایا ہے جب وہ اپنے والدین کو پہلی مرتبہ اپنی کمائی سے کھانا کھلانے باہر لے گئے تھے۔ پروگرام کے دوران دہلی کے وجے نامی شخص نے بتایا کہ ان کے والد روزانہ مزدوری کرتے ہیں اور وہ اپنے والدین کو بہتر زندگی دینا چاہتے ہیں اس لئے اس پروگرام میں بطور اُمیدوار حصہ لیا ہے۔ وجے نے بتایا کہ 2024 میں انہوں نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز بیک وقت شہروں اور دیہات کی ترقی پر فوکس کر رہی ہیں، اس تناظر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ڈی پی) اور ماڈل ویلیج کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ وہ سول سیکرٹریٹ میں ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے بھی شرکت کی۔ پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ایم ڈی سید زاہد عزیز نے پی ڈی پی جبکہ پنجاب رورل میونسپل ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او اسداللہ نے مثالی گائوں پروگرام پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعلی...
ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ، مسلمانوں کے خلاف گھناؤنی سازش پھر بے نقاب ہوگئی۔ مودی سرکار کی دوغلی سیاست اور ریاستی پالیسیوں پر اسرائیلی بیانیے کی چھاپ ہے۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی نے گزشتہ روز فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی ’’شرمناک‘‘ اور فلسطین سے متعلق موقف ’’فریب پر مبنی‘‘ ہے، دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت زیر تنقید لیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔ بھارت میں اسرائیل کے سفیر ریوین آزر نے پرینکا گاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔ ریوین آزر کا حالیہ بیان بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی واضح جھلک ہے۔ بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی...
5 اگست کے ملک گیر احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 14 اگست کو دوبارہ احتجاج کی کال دی تھی۔ تاہم، یہ فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا کہ 14 اگست کو بانی چیئرمین کی کال پر احتجاج کیا جائے یا نہیں۔ گزشتہ ہفتے اڈیالہ جیل میں بہنوں اور وکلا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے 5 اگست کے ملک گیر مظاہروں کو کامیاب قرار دیا تھا اور کارکنوں اور قیادت کو مزید احتجاج کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی تھی، ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ اگلا احتجاج 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر ہوگا۔ یہ بھی...
بھارت کی سیاست اس وقت ہلچل کا شکار ہے، کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گزشتہ برس منعقدہ لوک سبھا انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کے سنگین الزامات عائد کیے، جنہوں نے ملک گیر احتجاج، وزارتی استعفوں اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف نئی اپوزیشن مہم کو جنم دیا ہے۔ ’ووٹ چور، گدی چھوڑ‘ کے نعرے کے زیر اثر یہ مہم بقول راہول گاندھی ’جمہوری اقدار کی بحالی کی جدوجہد‘ ہے، انہوں نے دعویٰ کیا کہ مہادیوپورہ اسمبلی حلقے میں ہی1,00,250 سے زائد جعلی ووٹ ڈالے گئے، جبکہ پورے انتخابی عمل میں دوہرے ووٹر رجسٹریشن، جعلی پتے، ایک ہی جگہ پر ہزاروں ووٹروں کا اندراج، ووٹر شناختی کارڈ کی تصاویر میں چھیڑ چھاڑ،...
انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ہنگامی بنیادوں پر ترامیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کا انسداد دہشتگردی ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی ایکٹ میں ترمیم قومی اسمبلی رولز کو معطل کر کے پیش کی جائیگی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری قومی اسمبلی رولز معطل کرنے کی تحریک پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی رولز معطل کر کے پہلے بل پیش کیا جائے گ اور پھر اسے منظور کرایا جائے گا۔
کوئٹہ میں 14 اگست یوم آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر پہنچ گیا۔ مختلف سرکاری عمارتوں، اہم چوراہوں اور مرکزی شاہراہوں کو رنگا رنگ برقی قمقموں اور سبز و سفید روشنیوں سے سجا دیا گیا ہے جو رات کے وقت ایک دلکش منظر پیش کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا ایسا علاقہ جو 14 اگست 1947 کے ایک سال بعد آزاد ہوا شہر کی گلیوں اور بازاروں میں بھی قومی پرچم، جھنڈیاں اور بینرز آویزاں ہیں جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد آزادی کے جشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ کوئٹہ کی فضا میں حب الوطنی کے گیت اور قومی ترانے گونج رہے ہیں جو جشن کے ماحول کو مزید پرجوش بنا رہے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلا۔ قائداعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا۔ بھارت پاکستان کے حصے کا ایک بوند بھی پانی نہیں چھین سکتا۔ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت پاکستان کے حصے کا پانی نہیں روک سکتا۔ ہم نے بھارت کے 6 طیارے گرائے جن میں 4 رافیل تھے۔ زندگی کے ہر طبقہ سے لوگ تحریک پاکستان میں شامل تھے۔ اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔ چھ اور 10 مئی...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں اسرائیلی حملوں پر شدید تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، اور اب تک 60 ہزار سے زائد افراد قتل ہوچکے ہیں جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ پریانکا گاندھی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسرائیل کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی اور عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی حکومت اس ظلم پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ یہ شرمناک ہے۔ پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث سیکڑوں بچوں سمیت کئی افراد غذائی قلت کا شکار ہو...
بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکریٹری پریانکا گاندھی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے انسانیت سوز المیہ قرار دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی منظم نسل کشی کر رہا ہے، جس میں اب تک 60 ہزار سے زائد افراد جان سے جا چکے ہیں، جن میں 18,430 بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مظالم پر عدم کارروائی بذات خود ایک سنگین جرم کے مترادف ہے۔ پریانکا گاندھی نے بھارتی حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند نہ کرنا...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دی ہے، مگر بھارت ایک بوند بھی پاکستان سے نہیں چھین سکتا۔ اگر دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی گئی تو ایسا جواب دیا جائے گا کہ وہ کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ اسلام آباد میں نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ دشمن کو شکست دینے کے بعد ایک نیا پاکستان دنیا کے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے حوالے سے امریکا نے بھارتی بیانیہ مسترد کردیا انہوں نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا اور ہمارے بہادر سپوتوں نے 10 مئی کو...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بھوک سے سینکڑوں لوگوں کو ہلاک کیا ہے، جن میں بہت سارے بچے بھی شامل ہیں اور لاکھوں لوگوں کو بھوک سے مرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کی لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل فلسطین میں نسل کشی کر رہا ہے، اب تک 60 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے 18430 بچے شامل ہیں۔ پرینکا گاندھی کی رکن پارلیمنٹ نے مودی حکومت کو اس حقیقت پر تنقید کی کہ جب اسرائیل فلسطین کے لوگوں پر تباہی مچا رہا ہے تو یہ اب بھی خاموش ہیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ اسرائیل نے قتل عام مچایا ہے، اس نے 60 ہزار...
یوم آزادی 14 اگست اور “معرکہ حق” کی تاریخی فتح کے موقع پر ملک بھر میں جوش و خروش کے ساتھ تقریبات منائی جائیں گی۔ حکومت کی جانب سے اس موقع پر مختلف ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں خصوصی دفاعی و ثقافتی نمائش صبح 10 بجے عوام کے لیے کھول دی جائے گی۔ مسلح افواج کے خصوصی اسٹالز میں فوجی ساز و سامان اور مختلف ماڈلز نمائش کے لیے رکھے جائیں گے، جبکہ فوجی بینڈز ملی نغموں کی دھنیں بجا کر عوام کا جوش بڑھائیں گے۔ مزید پڑھیں: یومِ آزادی کا جشن معرکۂ حق کی فتح کے طور پر منایا جائے گا، وزیراعلیٰ سندھ پروگرام میں پاک فضائیہ کے طیاروں...
راؤ لشاد: جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں پنجاب حکومت کا پہلا میوزک کنسرٹ آج الحمراء کلچرل کمپلیکس میں منعقد ہوگا, عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا۔ جشن آزادی میوزک کنسرٹ وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام کنسرٹ ہوگا،جشن آزادی میوزک کنسرٹ میں پاکستان کے نامور گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کرینگے،کنسرٹ میں نامور گلوکار عاطف اسلم،سجاد علی،بلال سعید اور شائے گل پرفارم کرینگے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کنسرٹ میں روایتی پنجابی کلچر کا تڑکا بھی لگایا جائے گا،وزارت اطلاعات و ثقافت نے تمام انتظامات...
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج کھیلا جائے گا جس میں دونوں ٹیمیں سیریز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتریں گی۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی، جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا۔ فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا، جہاں شائقین کرکٹ سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف...
عالمی سطح پر 5 الجزیرہ صحافیوں کے قتل پر بڑھتے ہوئے غم و غصے کے درمیان، کانگریس رہنما پریانکا گاندھی واڈرا نے منگل کے روز اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ’سفاک قتل اور سنگین جرم‘ قرار دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں پریانکا گاندھی نے کہا کہ الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا سفاکیت سے قتل فلسطینی سرزمین پر کیا گیا ایک اور سنگین جرم ہے۔ The cold blooded murder of five Al Jazeera journalists is yet another heinous crime committed on Palestinian soil. The immeasurable courage of those who dare to stand for the truth will never be broken by the violence and hatred of the Israeli state. In a...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ڈی سی میں 800 نیشنل گارڈ اہلکار تعینات کرتے ہوئے شہر کی میٹروپولیٹن پولیس کا کنٹرول براہِ راست وفاقی حکومت کے تحت لے لیا۔ یہ اقدام مقامی منتخب قیادت کو نظرانداز کرتے ہوئے کیا گیا، جسے امریکی سیاست میں غیر معمولی اور متنازع قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ "جرائم کی لہر" کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے، حالانکہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال سے شہر میں جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ 2023 میں جرائم میں اضافہ ہوا تھا لیکن 2024 میں 35 فیصد اور 2025 کے پہلے سات ماہ میں مزید 26 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈیموکریٹک میئر موریل باؤزر اور...
کراچی: مددگار 15 قائد آباد پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان مددگار 15 پولیس کے مطابق کالر نے اطلاع دی کہ اے ٹی ایم مشین کے بوتھ میں ایک شخص موجود ہے اور الارم بج رہا ہے، مددگار 15 فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر پیسے نکالنے کی کوشش کر رہا تھا، اے ٹی ایم کو چیک کیا گیا تو مشین کا نچلا گیٹ کھلا ہوا تھا۔ گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے علاقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) پاکستان کے کاروباری اداروں کا ملک کی سمت کے بارے میں اعتماد 4سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی کاروباری اداروں کی بڑی تعداد نے سابق حکومت کی نسبت موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا ہے۔ گیلپ پاکستان کے حالیہ بزنس کانفیڈنس سروے کے مطابق ملک میں مہنگائی، بڑھتے ہوئے توانائی اخراجات اور کاروباری آپریشنز چلانے میں لوڈ شیڈنگ جیسی مشکلات کے باوجود کاروباری اعتماد میں بہتری آئی ہے۔ نتائج کے مطابق ملک کی مجموعی سمت کے بارے میں کاروباری اداروں کی رائے میں نمایاں بہتری آئی ہے اور ملکی سمت کا سکور 2024ء کی آخری سہ ماہی میں سروے رپورٹ کے مقابلے میں ڈرامائی...
لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے گزشتہ روز 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کر دیا ہے جس سے اس کی پرچون قیمت 1350 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے ہو گئی ہے۔ فلور مل مالکان نے بتایا اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی قیمت 2300 روپے سے بڑھ کر 2450 روپے ہو گئی ہے۔
بیرسٹر گوہر : فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پی ٹی آئی 180 سیٹوں پر کامیاب ہوئی تھی مگر یہ مینڈیٹ چھینا گیا، آج ہمارے ایوان میں 76 نمائندگان رہ گئے ہیں۔پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا مینڈیٹ چوری بھی ہوا اورجو ملا ہوا مینڈیٹ تھا وہ تسلیم نہیں ہوا، پاکستان تحریک انصاف نے تین کروڑ ووٹ لیے۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک تب تک چلے گی جب تک ہر دل عزیز لیڈر کو رہائی نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی، یاسمین راشد 74...
دہلی پولیس نے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سنجے راوت اور ساگاریکا گھوش سمیت "انڈیا" الائنس کے متعدد ارکان پارلیمنٹ کو حراست میں لے لیا۔ وہ بہار میں چل رہی الیکشن کمیشن کی خصوصی نظر ثانی مہم کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن اتحاد "انڈیا" کے ممبران پارلیمنٹ نے پیر کو کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں پارلیمنٹ سے الیکشن کمیشن (ای سی آئی) کے ہیڈکوارٹر تک مارچ نکالا۔ تاہم دہلی پولیس نے مارچ کو بیچ میں ہی روک دیا۔ بعد ازاں اپوزیشن ارکان نے حکومت کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ حالات خراب ہونے پر پولیس نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی سمیت کئی اپوزیشن لیڈروں کو حراست میں لے لیا۔ تاہم بعد میں راہل گاندھی اور...
ویب ڈیسک : بینظیر ہنرمند پروگرام کی جانب سے خواتین کو بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے کہ وہ مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر کے با عزت روزگار حاصل کریں۔ بینظیر ہنرمند پروگرام میں خواتین کو مختلف ہنر کی مفت تکنیکی اور پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی جس کا دورانیہ تین سے 6 ماہ ہوگا۔ دورانِ تربیت ماہانہ وظیفہ، گریجویشن بونس، ٹریننگ کی تکمیل پر سرٹیفکیٹ اور متعلقہ شعبے میں روزگار کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس پروگرام کے تحت صنعتی ضروریات اور عالمی معیار کے عین مطابق شعبہ جات جیسا کہ ہوٹل منیجمنٹ، آئی ٹی اینڈ ڈیجیٹل اسکلز، ہیلتھ کنسٹرکشن، بیوٹی سروسز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل جیسے شعبوں...
اگر آپ کوئی ہنر سیکھ کر خود مختار بننا چاہتی ہیں تو یہ وقت ہے قدم بڑھانے کا! بینظیر ہنرمند پروگرام خواتین کے لیے ایک شاندار موقع لے کر آیا ہے، جہاں آپ مختلف شعبوں میں بالکل مفت تربیت حاصل کر سکتی ہیں — وہ بھی ماہانہ وظیفے، سرٹیفکیٹ اور ملازمت کے مواقع کے ساتھ! ✨ تربیت میں کیا شامل ہے؟ جدید اور مارکیٹ کے مطابق ہنر کی تربیت (دورانیہ: 3 سے 6 ماہ) ماہانہ وظیفہ گریجویشن بونس تربیت مکمل کرنے پر سرکاری سرٹیفکیٹ متعلقہ شعبے میں روزگار کے مواقع تربیت کن شعبوں میں دی جائے گی؟ پروگرام میں شامل ہنر عالمی اور مقامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ترتیب دیے گئے ہیں، جیسے ہوٹل مینجمنٹ آئی ٹی اور...
’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز کراچی: محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر انجم نذیر نے کہا کہ پاکستان میں مون سون ابھی ختم نہیں ہوا، مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست تک صرف ایک دو مقامات پر بارش ہوسکتی ہے، کل بھی اسلام آباد میں بارش ہوئی اور آج بھی سیالکوٹ اور اس...
اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر فوجی قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد ایک ہنگامی کھلا اجلاس منعقد کیا۔ اس ہنگامی اجلاس کی درخواست سلامتی کونسل کے یورپی مستقل اور غیر مستقل ارکان برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، یونان اور سلووینیا نے کی تھی، جسے امریکہ کے علاوہ کونسل کے تمام ارکان کی حمایت حاصل تھی۔مذکورہ پانچ یورپی ممالک نے اجلاس سے قبل ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت کی غزہ میں فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے کے منصوبے کی مذمت کی اور اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر اس منصوبے کو منسوخ کرے۔ بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی قسم کے...
لاہور: نوکری کا جھانسا دے کر نوجوان کے ساتھ بدفعلی کرنے اور اس کی نازیبا ویڈیو بنانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 16 سالہ محمد سکندر سے بد فعلی کرنے والے ملزمان کو مانگا روڈ سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نوکری کا جھانسا دے کر محمد سکندر کو کوارٹر میں بلایا ۔ ملزمان کوارٹر میں سکندر سے بد فعلی کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔ملزمان نے محمد سکندر سے بدفعلی کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی ویڈیو بھی بنائی ۔ ملزمان عثمان اور محمد باقر کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان نے سکندر کو...
9 مئی تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات کا محفوظ فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل 2 مقدمات پر فیصلہ سنائیں گے۔ جمعرات کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ تھا، مقدمے کے سماعت کوٹ لکھپت جیل میں جج منظر علی گل نے کی تھی۔ لاہور، تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ، راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے کیس کا فیصلہ محفوظ#ExpressNews #BreakingNews #Lahore #9thMay #9thMayCases #PTI #LatestNews #Pakistan pic.twitter.com/qylWus4nGw — Express News (@ExpressNewsPK) August 9, 2025 مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال...
کانگریس کی قیادت میں اپوزیشن اتحاد “انڈیا بلاک” نے پیر کی صبح انتخابی کمیشن کے دفتر تک احتجاجی مارچ کیا، جس پر دہلی پولیس نے متعدد سینیئر اپوزیشن رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتار ہونے والوں میں کانگریس کے راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، اور شیو سینا (یو بی ٹی) کے سنجے راوت شامل ہیں۔ راہل گاندھی نے حراست میں لیے جانے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ لڑائی سیاسی نہیں، یہ آئین کو بچانے کی لڑائی ہے۔ یہ ایک شخص، ایک ووٹ کے اصول کے لیے جدوجہد ہے۔ پولیس کا مؤقفپولیس کے مطابق اپوزیشن کو صرف 30 ارکان پر مشتمل وفد کو انتخابی کمیشن تک جانے کی اجازت تھی، لیکن 200 سے زائد افراد مارچ میں...
وادی نیلم کے علاقے کیل میں پاک فوج اور آزاد کشمیر کلچرل اکیڈمی کے اشتراک سے نیلم کلچرل فیسٹیول منعقد ہوا، جس میں مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ فیسٹیول میں اسکول کے بچوں کے ٹیبلو، کالج طلبہ کے شینہ گیت اور روایتی گٹکا رقص پیش کیے گئے۔ جشن آزادی اور معرکہ حق میں کامیابی کے موضوعات پر تقاریر بھی کی گئیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریبات، ایکسپو سینٹر میں معرکہ حق مشاعرہ تقریب میں ماحولیاتی تحفظ اور سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا گیا اور عوام کو ان اہم امور میں کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی۔ مہمان خصوصی چیف سیکٹری خوشحال خان نے شرکا میں انعامات اور یادگاری سووینئر تقسیم کیے۔ مقامی...

بھارت خطہ میں عدم استحکام پر بضد، جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا، دورہ امریکہ، تعاون جاری رہے گا: فیلڈ مارشل
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورہ امریکہ کے دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا...

مودی کو 15 اگست کو دہلی میں ترنگا لہرانے نہیں دیں گے،31 اگست خالصتان تحریک کا اہم دن ہے،گرپتونت سنگھ
سکھ فار جسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ سکھ عوام کو آزادی کی جدوجہد میں متحد ہونا ہوگا اور ہم پاکستان کے ساتھ مل کر بھارت کے مظالم کا مقابلہ کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بذریعہ ویڈیو لنک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے اعلان کیا کہ 17 اگست کو امریکا میں "دلی بنے گا خالصتان" کے عنوان سے ریفرنڈم منعقد ہوگا، جس کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ دلی سمیت ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان اور اتر پردیش کے بعض علاقے خالصتان کا حصہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی حکومت سکھوں پر مسلسل پابندیاں لگا رہی...
غزہ پر اسرائیلی قبضے کے حالیہ اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اجلاس برطانیہ، فرانس، ڈنمارک، سلووینیا اور یونان کی درخواست پر بلایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے اور جاری نسل کشی کے دوران چند روز قبل اسرائیلی حکومت نے غزہ پر مکمل قبضے کا دعویٰ کیا تھا۔ اجلاس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ حماس کی جانب سے ہتھیار ڈالنے سے انکار کے بعد اسے ختم کرنا اب ناگزیر ہو چکا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اوورسیز پاکستانی وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پر جوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ’برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین‘ ہیں، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی تارکین وطن سب سے پہلے لبیک کی کال دیتے ہیں، پاکستان کی خوش حالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، تارکین وطن کی پاکستان سے وابستگی کھلی حقیقت ہے۔فلیڈ مارشل کا کہنا...
وہ پاکستانی شہری جو کویت میں ملازمت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، لیکن اہلیت کے معیار اور درخواست دینے کے طریقہ کار سے ناواقف ہیں، ان کے لیے یہ معلومات نہایت اہم اور مفید ثابت ہوں گی۔ کویت نے پاکستان کے لیے ویزا پالیسی بحال کر دی ہے، جس کے بعدوزارتِ اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کے ذیلی ادارے اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن نے کویت میں ملازمتوں کے لیے درخواستوں کا عمل شروع کر دیا ہے۔ کویت میں روزگار کا نیا موقع یہ اقدام پاکستان کے ہنر مند افراد کے لیے خلیجی ممالک میں کام کرنے کے بہترین مواقع میں سے ایک ہے۔ کویت کی کمپنیاں پاکستان کی تجربہ کار اور محنتی افرادی قوت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعدد...
جرمن اکثریت فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے حق میں، سروے غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب ادارت: کشور مصطفیٰ، شکور رحیم غزہ سٹی پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب اسرائیل کے سکیورٹی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس سنگین صورتحال پر بات چیت کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اتوار کو ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اسرائیل کے اس فیصلے کو عالمی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے اس منصوبے کو 22...
سٹی 42: ریگستانی علاقے میں نایاب نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار جاری ہے ڈہرکی میں نیل گائے کے بعد نایاب ہرن کا بھی شکار کر لیا گیا،شکار کے بعد ہرن کی ذبح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردی گئی ،ویڈیو میں واضح طور پر ہرن کو شکار کے بعد ذبح کرتے دیکھا جاسکتا ہے چند روز قبل نایاب نیل گائے کے شکار اور ذبح کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی۔محکمہ وائلڈ لائف تاحال ہرن کے شکاریوں کے خلاف کارروائی نہ کرسکا فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں
انسداد دہشت گردی کی عدالت نے راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر کو سنایا جائے گا۔ واضح رہے مقدمے میں 45 ملزمان کے ٹرائل ہوئے جن میں سے 25 گرفتار جبکہ 15 اشتہاری ہیں اور ایک ملزم کا انتقال ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے دونوں مقدمات کا فیصلہ محفوظ کرلیا جو 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق راحت بیکری اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا، جس کے بعد اب انہیں 11 اگست بروز پیر...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈروں کو دھمکی دینے کے بجائے کمیشن کو مشین ریڈ ایبل فارمیٹ ووٹر لسٹ فراہم کرنی چاہیئے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے لیڈر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے کرناٹک کے مہادیو پورہ اسمبلی حلقہ میں ایک لاکھ سے زیادہ ووٹوں کی چوری اور الیکشن کمیشن اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے درمیان ملی بھگت کا الزام لگانے کے ایک دن بعد کانگریس لیڈر نے اپنے الزامات کو اور پختہ کرتے ہوئے الیکشن کمیشن پر ان کے دعوے کی حمایت میں حلف نامہ کا مطالبہ کرنے کو لے کر حملہ بولا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سڑکیں بحال پنجاب خوشحال پروگرام کا دائرہ گاؤں کی سطح پر لے کر جانے کا فیصلہ کیا ہے،اس منصوبہ میں شہر کی 12 فٹ چوڑی روڑز بھی شامل ہیں،126 ارب سے روڑز کی بحالی و مرمت کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا۔اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈیبلیو سہیل اشرف، ایڈیشنل سیکرٹریز، ایکسین اور دیگر افسران کی شرکت کی۔اس موقع پر ہر ضلع کی سطح پر صوبائی وزیر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں ’’زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘‘کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب ’’پاکستان مارٹ‘‘کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹ سے جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے حسن نواز نے ناقابل شکست 63 رنز اسکور کیے، حسین طلعت 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔گرین شرٹس نے 281 رنز کا ہدف 5 وکٹ کے نقصان پر 49 ویں اوور میں حاصل کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسن نواز نے کہا ہے کہ ون ڈے میں یہ میرا ڈیبیو میچ تھا میں نے کہا تھا کہ پلیئر آف دی میچ بن کر اسے یادگار بنانا چاہتا ہوں۔ٹرینیڈاڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد رضوان نے مجھے کہا کہ آپ کا ڈیبیو...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم شہباز شریف نے غزہ پر ناجائز کنٹرول کے اسرائیلی منصوبےکے فیصلےکی مذمت کی ہے۔ ایک مذمتی بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی کابینہ کا منصوبہ فلسطینیوں کے خلاف جنگ میں خطرناک اضافے کے مترادف ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کی یہ توسیع پہلے سے موجود انسانی بحران کو مزید بگاڑ دے گی، اسرائیلی کابینہ کا فیصلہ خطے میں امن کے کسی بھی امکان کو ختم کردے گا۔ عالمی برادری اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کو روکنے، غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے اور بے گناہ شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ...
چین وسطی ایشیا میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے پودوں کا ڈیٹا بیس قائم کرے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اُرمچی(شِنہوا)چین کا ایک تحقیقی ادارہ وسطی ایشیا کے خشک علاقوں کے لئے پودوں کی مختلف اقسام کا ایک کثیر لسانی ڈیٹا بیس بنانے جا رہا ہے۔ جس کا مقصد اس اہم ماحولیاتی علاقے میں حیاتیاتی تنوع سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے اور اس کے تحفظ کی کوششوں میں موجود کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ منصوبہ چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس) کے تحت سنکیانگ انسٹیٹیوٹ آف ایکولوجی اینڈ جیوگرافی (ایکس آئی ای جی) کی قیادت میں کیا جا رہا ہے، جو وسطی ایشیا اور مغربی ایشیا کے بڑے تحقیقی اداروں کے...
اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا، اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔ اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد...
پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں کینیڈا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کرتی نظر آئیں۔ انہوں نے اپنے مشہور گانوں پر پرفارمنس دی جن کو وہاں موجود شائقین نے خوب سراہا تاہم ایک خاص گانے پر ان کی پرفارمنس انٹرنیٹ پر زیرِ بحث آگئی ہے۔ آئمہ بیگ نے اپنے مشہور گانوں پر شاندار پرفارم کرنے کے بعد جنوبی کورین گلوکارہ جینی کا ایک گانا بھی پیش کیا اور ساتھ ہی اس پر کورین اسٹائل کی کوریوگرافی یعنی رقص بھی کرتی رہیں تاہم ان کی یہ پرفارمنس سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے ان کے ڈانس کے انداز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعض صارفین نے اسے غیر...
پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ آئمہ بیگ حال ہی میں پیا گھر سدھار گئی ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے عروسی لباس کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ آئمہ بیگ کی شادی کی تصاویر حال ہی میں سامنے آئیں جس کے بعد گلوکارہ نے خود سوشل میڈیا پر اپنے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے خوبصورت تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں۔ ان تصاویر پر جہاں سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں نے انہیں نکاح کی مبارکباد دی وہیں ان کے عروسی لباس کی بھی خوب تعریف کی۔ آئمہ بیگ نے اپنی زندگی کے اس خوبصورت اور بڑے دن کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر حسین ریہار کی ویڈنگ کلیکشن سے اس سنہرے اور سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا جس کی قیمت 2800...
سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کے ایک مذاق میں دیئے گئے بیان کو سوشل میڈیا صارفین نے سنجیدگی سے لے لیا۔ شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں” سے بھرچکا ہے۔ عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے!‘ انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا ہے، میں واقعی لطف اندوز ہو رہی ہوں۔ کبھی کبھار شوہروں کو تھوڑی ٹینشن...

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی کیماڑی آمد، بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت، بھٹ آئی لینڈ کا بھی دورہ
بھارتی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے چھیڑا تو پاک فوج نے غرور خاک میں ملا دیا اور انہیں پچھاڑ کر رکھ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اب اگلا معرکہ معیشت کا ہوگا اور سندھ کو آئی ٹی کا صوبہ بنایا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کیماڑی پہنچے اور بوٹ ریلی کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائم خانی اور دیگر معزز شخصیات بھی شریک ہوئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ "معرکہ حق جشنِ آزادی" پورے پاکستان میں جوش و خروش سے جاری ہے اور گورنر...
کانگریس پارٹی کی جنرل سکریٹری نے کہا کہ ایک اسمبلی میں ایک لاکھ سے زیادہ جعلی ووٹ ملے ہیں جسکا مطلب ہے کہ وہ جس کو ووٹ دیں گے وہ جیت جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ انتخابی دھاندلی معاملے میں راہل گاندھی کے دعوے پر حلف مانگنے والے الیکشن کمیشن کے عہدیداروں کو کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ الیکشن کمیشن نے راہل گاندھی سے حلف کے تحت انتخابی دھاندلی کے بارے میں اپنے دعووں کی تفصیلات شیئر کرنے کو کہا ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے عہدیدار اگر محسوس کرتے ہیں کہ ان کی ذمہ داری صرف بی جے پی کی ہے تو انہیں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے۔ پرینکا گاندھی کا پول...
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں...
گوادر میں طویل خشک سالی اور بارشوں کی کمی کے باعث پیدا ہونے والے پانی کے بحران پر قابو پانے کے لیے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا، جس میں رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمٰن اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں گوادر میں قلتِ آب سے نمٹنے کے لیے فوری اور طویل المدتی اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ جاری آبی منصوبوں کو تیز کیا جائے اور تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین گوادرپورٹ اتھارٹی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایا کہ واٹر سیلینیشن پلانٹ کو 3 لاکھ گیلن یومیہ کی سطح پر بحال کر دیا...
معروف سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی جانب سے مذاق میں شوہر سے علیحدگی سے متعلق بیان اس وقت مہنگا پڑگیا جب انہیں سوشل میڈیا پر شادی کی آفرز کی لائنیں لگ گئیں۔شوہر سے ممکنہ علیحدگی کی بے بنیاد خبروں کے بعد اداکارہ کو شادی کی آفرز موصول ہونے لگیں اور ان کا ان باکس "رشتوں کی فرمائشوں" سے بھرچکا ہے۔عتیقہ اوڈھو نے ایک شو میں ہنستے ہوئے بتایا کہ میں نے مذاق میں کہا تھا کہ میری شادی خطرے میں ہے کیونکہ میں بہت زیادہ ڈرامے دیکھ رہی ہوں… اور شوہر کو مجھ سے شکایت ہے‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ بیان وائرل ہوگیا اور لوگوں نے اسے سنجیدہ سمجھا۔ اب میرا ڈی ایم شادی کی آفرز سے بھرا ہوا...
جمعرات کی صبح 23 سے زائد مسلمانوں کو حملہ کرکے شہید کیا 9 مسلمان امداد کی تلاش کے دوران فائرنگسے قتل ہوئے یہودی فوج نے غزہ میں اپنی درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 سے زائد افراد کو شہید کردیا ،جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔اسرائیل کا غزہ پر حملہ جمعرات کی صبح کے اوائل میں بھی جاری رہا، طبی ذرائع نے کے مطابق صبح کے وقت ہونے والے حملے سے کم از کم 23افراد شہید ہوئے جبکہ 9 افراد امداد کی تلاش کے دوران قتل کیے گئے ، دوسری جانب ایک بچہ بھوک کی وجہ سے شہید ہوا ، اس طرح بھوک سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداداب تک 194 ظاہر کی جارہی ہے جبکہ رفح...
پاکستانی گھروں میں صحت مند زندگی کے لیے قدرتی علاج کی طرف رجحان بڑھ رہا ہے، اور اس حوالے سے ڈیٹاکس واٹر ایک مقبول انتخاب بن چکا ہے۔ ڈیٹاکس واٹر قدرتی اجزا سے بنایا جاتا ہے جو جسم کو زہریلے مادوں سے صاف کرتا ہے اور مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ اس آسان نسخے میں لیموں، پودینہ، کھیرا، دار چینی اور تخم ملنگا شامل ہیں، جنہیں رات بھر پانی میں بھگو کر صبح ناشتے سے پہلے پیا جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پانی جسم کے میٹابولزم کو تیز کرتا ہے، وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے، اور جلد کو چمکدار اور صاف رکھتا ہے۔ مزید پڑھیں: روزانہ کتنے ہزار مائیکرو پلاسٹک ذرات کیسے ہمارے جسم میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت پنجاب اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں قائم کیے جانے والے ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی آئی کے سپرد ہوگا، جہاں کسانوں کو “ون سٹاپ سلوشن” کے تحت تمام ضروری خدمات ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف...
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ایک بلین ڈالر کی خطیر رقم سے بنے والے دنیا کے سب سے بڑے میوزیم کا افتتاح مصر میں نومبر میں ہوگا۔عرب میڈیا کے مطابق مصری حکام کا کہنا تھا کہ 50 ہیکٹر رقبے پر پھیلا میوزیم ایک پرانی تہذیب کی نمائندگی کرے گا، جس کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے سیاح مصر آئیں گے۔(جاری ہے) میوزیم کی تعمیر میں ایک بلین ڈالر کی لاگت آئی ہے، یہ میویزم گیزا کے اہرام کے قریب تعمیر کیا گیا ہے، جس کا افتتاح یکم نومبر کو کر دیا جائے گا۔اس عجائب گھر کو گرینڈ اجیبپشن میوزیم (جیم)کا نام دیا گیا ہے، جس میں فرعون طوطن خامن کے قیمتی خزانوں کے ہمراہ ایک...
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ حملہ پاکستان کے امن اور استحکام پر حملہ ہے، دشمن کے عزائم ناکام ہوں گے، ہمارے جوانوں کی شہادتیں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمن کو ہر محاذ پر جواب دیں گے، میجر رضوان طاہر اور ان کے ساتھیوں نے مادرِ وطن پر جان نچھاور کی۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پوری قوم شہداء کی مقروض ہے، دہشتگردی کے ہر واقعہ کا حساب لیا جائے گا، قاتلوں کو انجام تک پہنچائیں گے، قوم اپنے شہداء کے ساتھ کھڑی ہے، ان کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
— فائل فوٹو رواں سال بھی سندھ میں ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ آئی بی اے سکھر لے گا۔اس بات کی منظوری جمعرات کو سندھ کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ گزشتہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں کچھ بےضابطگیوں پر داخلہ پالیسی میں تبدیلی کی گئی، جبکہ محکمہ صحت میڈیکل کالجز میں داخلے کو ریگولیٹ کرے گا۔ یہ پالیسی پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر دونوں کے لیے یکساں ہوگی۔ داخلہ پالیسی میں شفافیت اور میرٹ ہماری اولین ترجیح ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 2550 اور بی ڈی ایس کی 500 نشستیں ہیں جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں ایم بی بی ایس کی 1441 اور ڈینٹل کی 2025 نشستیں ہیں۔
سٹی42:: ٹریفک پولیس نے اب ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری ہونے والے ای چالان کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ سیف سٹی اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا ڈیٹا باہم مربوط (integrate) کر دیا گیا ہے تاکہ گاڑی مالکان کی مکمل تفصیلات فوری دستیاب ہوں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور اطہر وحید کے مطابق، اب ٹریفک وارڈن گاڑی کے چیسز نمبر کی بجائے صرف نمبر پلیٹ کے ذریعے ہی تمام تفصیلات حاصل کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے ٹریفک وارڈنز کو ایک نئی ایپ مہیا کر دی گئی ہے جس کے ذریعے وہ نہ صرف ای چالان جاری کریں گے بلکہ ٹوکن...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔ ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban,...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا...
مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا جب کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر مودی کی خاموشی اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔ اڈانی کے مالیاتی اسکینڈل پر امریکہ میں جاری تحقیقات نے مودی کے ہاتھ باندھ دیے، مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ سفارتی فیصلے بیرونی دباؤ کی زد میں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بےبس کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور...
ارب پتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی پورے ایشیا کے امیر ترین آدمی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ اور ان کا خاندان ہر چیز میں سب سے بہتر، یہاں تک کہ دودھ بھی پسند نہیں کرتا۔ مکیش امبانی کی فیملی 152 روپے فی کلو کا دودھ پیتی ہے۔ امبانی خاندان ہالینڈ کی ایک خاص نسل کی ڈچ گائے کا دودھ پیتا ہے جسے ہولسٹین فریزین کہتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی، حتیٰ کہ ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش امبانی، اننت امبانی، بہو شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ ہولسٹین فریزین نسل کی گائے جو سب سے زیادہ دودھ دیتی ہے اس سے حاصل کردہ دودھ استعمال کرتے ہیں، جب کہ یہ دودھ بھارت کے...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت کی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد عناصر کا جلد قلع قمع کیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی و خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے اس بزدلانہ کارروائی کو ریاست پاکستان کے خلاف دشمن عناصر کی مایوس کن سازش قرار دیا اور میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابنِ امین اور لانس نائیک محمد یونس کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔اپنے بیان میں صدر آصف علی زرداری نے کہا...
بارسلونا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء) پاک فیڈریشن اسپین کے زیر اہتمام تاریخ ساز اوورسیز انٹرنیشنل کنونشن کا انعقاد مقامی بڑے ہال میں ہوا ۔ اوورسیز کنونشن میں او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا مہمان خصوصی تھے ۔ اوورسیز کنونشن میں امریکہ ، برطانیہ ، یورپ سے پاکستانی معززین اور اسپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی، اس کنونشن کا مقصد اوورسیز کمیونٹی کے درمیان رابطہ، معلومات کا تبادلہ اور ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنا تھا۔ چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا نے اپنے خطاب میں اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی اہمیت اور پاکستان سے ان کی محبت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کنونشن نہ صرف ایک پلیٹ فارم ہے...
بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی نے وزیراعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف واضح مؤقف نہ اپنانے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت ٹرمپ کے بھارت مخالف اقدامات پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، جو ملک کی توہین اور قومی مفادات کے منافی ہے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق، کانگریس نے الزام عائد کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کرنا ایک قسم کی بلیک میلنگ ہے لیکن مودی حکومت نے نہ اس پر احتجاج کیا اور نہ ہی امریکی صدر کا نام لے کر کوئی ردعمل دیا۔ راہول گاندھی کا سخت مؤقف لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا ٹرمپ کا بھارت پر ٹیرف عائد...