2025-04-25@13:25:36 GMT
تلاش کی گنتی: 289

«کرکٹ میچ»:

(نئی خبر)
    بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں مزید فتوحات سمیٹ کر نئی تاریخ رقم کر سکتی ہے، وہ ایونٹ میں 20 کامیابیاں پانے والی پہلی ٹیم بھی بن سکتی ہے۔ روہت شرما الیون آئی سی سی ایونٹ میں اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔ بھارت سردست ایونٹ کے 29 میں سے 18 میچز جیت کر نمایاں ترین ہے، 8 میچز میں انھیں ناکامی کا سامنا رہا جبکہ 3 میچز بے نتیجہ رہے ہیں۔ انگلینڈ 25 میں سے 14 فتوحات کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اور پاکستان 23 میں سے 11 میچز جیت کر آٹھویں نمبر پر ہے۔ دوسری جانب، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم ذاتی اسٹاف کے بغیر دبئی پہنچ گئی۔ آسٹریلیا...
    چیمپئنز ٹرافی کے پاک بھارت میچ کا بخار سابق کرکٹرز پر بھی سوار ہو گیا ہے دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز نے دلچسپ گفتگو کی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے آغاز میں صرف تین دن باقی رہ گئے ہیں۔ 19 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان افتتاحی میچ کھیلا جائے گا۔تاہم شائقین کرکٹ کو سب سے زیادہ انتظار 23 فروری کو دبئی میں ہونے والے روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مقابلے کا ہے۔ اس بڑے مقابلے کا وقت جیسے جیسے قریب آ رہا ہے۔ عام شائقین پر کرکٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے سابق کرکٹرز بھی اس بخار کا شکار ہو رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے پریکٹس میچ میں افغانستان کو 144 رنز سے شکست ہوگئی۔لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچ میں پاکستان شاہینز نے افغانستان ٹیم کو آؤٹ کلاس شکست دے دی۔ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ نے اچھی بولنگ کی، عاقب جاویدپاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پچھلے اور آج کے میچ میں خوشدل شاہ اچھی بولنگ کی۔ پاکستان شاہینز نے افغانستان کو جیت کےلیے 315 رنز کا ہدف دیا، اننگز کی خاص بات حسین طلعت، محسن ریاض اور عرفان خان کی نصف سنچریاں تھیں۔تینوں کھلاڑیوں نے افغان بولرز کے سامنے بالترتیب 70، 61 اور 57 رنز کی باری...
    آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی ٹریول پالیسی کے باعث آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹرز اپنی بیویوں اور گرل فرینڈز کے بغیر ٹور پر جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی ایونٹ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگی، اس دوران کرکٹرز اپنے اہلخانہ اور گرل فرینڈز کو ٹور پر ساتھ نہیں لے جاسکیں گے۔ بھارتی ٹیم ایونٹ میں 20 فروری کو دبئی میں بنگلادیش کیخلاف پہلے میچ میں مدمقابل آئے گی، بعدازاں 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کیساتھ اہم معرکہ ہوگا جبکہ انڈین ٹیم آخری گروپ میچ میں نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گی۔ بھارتی بورڈ کے نئے اصولوں کے تحت...
    کراچی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان میں مچل سینٹنر نے کہا ہے کہ سہ  قومی کرکٹ سیریز کا فائنل ہائی اسکورنگ ہوگا اور 90 فیصد تماشائی ہمارے خلاف ہوں گے۔ جمعرات کو نیشنل  اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیوی کپتان نے کہا کہ کراچی کی وکٹ بہت فلیٹ ہے، گزشتہ روز سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے بڑے ہدف کے تعاقب میں اچھی بیٹنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ فائنل ایک اور ہائی اسکورنگ میچ ہوسکتا ہے،ایک زبردست میچ کی امید ہے، اس سے قبل میچز میں بھی طویل اننگز کھیلی گئیں، ہم نے ابھی تک  پاکستان کے خلاف فائنل کے لیےاپنی پلیئنگ الیون کو حتمی شکل نہیں دی۔ مشل سینٹنر...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر شاہین شاہ آفریدی اور سعود شکیل سمیت پاکستانی کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنوبی افریقی بلے باز میتھیو بریٹزکے کو کراچی میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران جان بوجھ کر روکنے پر بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق شاہین شاہ آفریدی پر ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.12 کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے جو کسی بھی بین...
    سہ ملکی سیریز میں جنوبی افریقا کیخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پاکستان کے 3 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں دوران فیلڈنگ اور بالنگ پاکستانی کھلاڑیوں نے دو مختلف واقعات میں جنوبی افریقی بیٹرز سے الجھنے کی کوشش کی تھی، جس انہیں جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور کامران غلام کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا۔ مزید پڑھیں: کنگ شنگ کہنا بند کریں! بابراعظم کی درخواست، ویڈیو وائرل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ اننگز...
    پاکستان نے سہ فریقی کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں قومی ٹیم کی جانب سے سب سے بڑا ہدف حاصل کرنے اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں سب سے بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔ بدھ کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سہ فریقی کرکٹ سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے چوتھی اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کر لیا۔ پاکستان کے لیے کرکٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ہدف تھا جسے پاکستان نے 49 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے کراچی کے شہریوں سے میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم نہ آنے کا شکوہ کردیا۔ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کل کے میچ اور چیمپیئنز ٹرافی میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم کراچی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب، نامور گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا انہوں نے کہاکہ ٹیم کو شائقین کرکٹ کی سپورٹ چاہیے، لیکن کراچی والوں سے شکوہ ہے کہ یہ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں نہیں آتے۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہاکہ لاہور کی طرح کراچی کا اسٹیڈیم بھی خوبصورت...
    کراچی:شہر میں ہونے والے بین الاقوامی کرکٹ میچز کے دوران اس بار اہل کراچی کو پیش آنے والی زحمت کم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے میچز کے دوران ارد گرد کی تمام سڑکوں کو اس بار ٹریفک کے لیے کھلا رکھا جائے گا اور شہریوں کو اس سلسلے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ حکام نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں12 اور 14 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز کا انعقاد ہوگا۔ا سی طرح 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی  کا ایونٹ بھی شروع ہو رہا ہے، اس سلسلے میں حفاظتی انتظامات کے تحت پانچ...
    کراچی: شہر میں انٹرنیشنل کرکٹ میچز کے دوران شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی۔ پولیس حکام کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم میں میچ کے دوران شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کے لیے  اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی۔ ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن مقصود احمد میمن نے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری کو شیڈیول ہیں جبکہ 19 فروری سے چیمپیئنز ٹرافی کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکیورٹی پلان کے مطابق مجموعی طور پر 5000 سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی کے...
    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کو سہ فریقی سیریز میں ایک دھچکا برداشت کرنا پڑ گیا، جب اہم فاسٹ بالر حارث رؤف انجری کے باعث بقیہ میچز سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ نوجوان پیسر عاکف جاوید کو قومی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ کے دوران 37ویں اوور میں بولنگ کے دوران تکلیف محسوس کرنے کے بعد میدان چھوڑنے پر مجبور ہوگئے تھے۔ وہ اپنا اوور بھی مکمل نہ کر سکے، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی معائنے کے لیے لے جایا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تصدیق کی ہے کہ حارث...
    پاکستان کی میزبانی میں سہ فریقی سیریز کے میچز 12 اور 14 فروری جبکہ آئی سی سی  چیمپئیز ٹرافی کے میچز 19، 21 فروری اور یکم مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جائیں گے۔ شہر قائد میں ان اہم ایونٹس کے دوران کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دیا جس پر عمل کرکے شہری دوران سفر مشکلات سے بچ سکتے ہیں اور شائقین کرکٹ کو پارکنگ میں بھی دشواری کا سامنا نہیں ہوگا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک کراچی کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سر شاہ سلیمان روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے کھلا رہے گا۔ اس کے علاوہ شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کیلئے خصوصی  ٹریفک پلان مرتب کیا ہے ۔ یہ بھی...
    جنوبی افریقی اوپننگ بلے باز میتھیو بریٹزکے نے اپنے ڈیبیو میچ میں شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ میں نیا سنگ میل عبور کر لیا۔ میتھیو بریٹزکے نے اپنے پہلے ہی ون ڈے میچ میں150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نیا ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے 148 گیندوں پر 11 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ اس سے قبل کسی بھی کھلاڑی نے ڈیبیو میچ میں 150 رنز مکمل نہیں کیے تھے۔ بریٹزکے نے اس کارکردگی سے اپنے ہی ملک کے (جنوبی افریقی) کولن انگرام کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، جنہوں نے اپنے ون ڈے ڈیبیو میں124 رنز بنائے تھے۔ اس کامیابی کے ساتھ وہ ڈیبیو پر سنچری بنانے والے جنوبی افریقا کے چوتھے اور دنیا...
    پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ میرے خیال سے باتیں مختلف چیز ہیں،گراؤنڈ میں مختلف ہوتا ہے،سب ایفرٹ کررہے ہیں انشاء اللہ اچھا کھیلیں گے۔نسیم شاہ نے کہا کہ باؤلر کا پیس140تک نارمل ہوتا ہے ،اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرتے ہیں ، جب تک بڑی پرفارمنس دیتے ہیں ،لوگ بھی کہتے ہیں ساری چیزیں ٹھیک ہوگئی،آخری دو سیریز میں پرفارمنس اتنی اچھی نہیں تھی، امید کرتا ہوں پرفارمنس اچھی ہوں گی،فاسٹ باؤلر اچھی لائن لینتتھ پر باؤلنگ کرکے ٹیم آؤٹ کرسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک ٹیم میں ایسی کو ڈسکیشن نہیں ہوئی کہ انڈیا کے ساتھ کیسے کھیلنا ہے،ایک میچ کے...
    سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں زخمی قومی فاسٹ بولر حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔ دو روز قبل قذافی سٹیڈیم میں سہ فریقی سیریز کے سلسلے میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بولنگ کرنے کے دوران پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجرڈ ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور بیٹنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے تھے۔ حارث رؤف کے پی سی بی نے فوری طور پر مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کرائے، اب ان کی ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹ آ گئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پیسر کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں کھچاؤ آیا ہے اور ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی...
    لاہور(نیوزڈیسک)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آنے سے شائقین کرکٹ کا جوش و خروش بڑھ رہا ہے۔ اسی سلسلے میں بھارت کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ اور پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر ایک بار پھر آمنے سامنے آئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں شعیب اختر اور ہربھجن سنگھ کو دبئی کے انٹرنینشل کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود دکھایا گیا، ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہربھجن سنگھ کے ہاتھ میں پلاسٹک کا بیٹ موجود ہے اور شعیب اختر ان کے سامنے آتے ہیں View this post on Instagram A post shared by Meer Media Productions (@meermediaproductions) ان کے ہاتھ میں بول ہوتی ہے اور وہ اس سے مارنے کا اشارہ کرتے...
    کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سہ قومی کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف کامیابی کے لیے بہت پر امید ہیں، پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شکست کو بھول کر اگلے میچ میں فتح کے لیے میدان میں اتریں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیشنل اسٹیڈیم میں مشقوں سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ ہر میچ سے سیکھنے کو ملتا ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں جو ہوا برا ہوا تاہم اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے، کھیل میں کارکردگی دکھانے پر ہی خامیاں سامنے آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کا کام پرفارم...
    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ کی دو سری اننگز کے دوران کیوی کھلاڑی راچن رویندرا ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔ راچن کے ماتھے پر بال لگنے سے کٹ لگا تھا، انہیں 38 ویں اوور میں خوشدل شاہ کی شاٹ پر کیچ پکڑتے ہوئےگیند ماتھے پر لگی تھی۔ اس واقعے کے حوالے سے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی راچن کے ماتھے پر گیند لگتی ہے تو گراؤنڈ میں موجود شائقین پریشان ہو جاتے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کر تے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کی مہمان نوازی دیکھنی ہے تو یہ کلپ...
    سہ فریقی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کل نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ سیشن کرے گی جہاں 12 فروری کو اس کا میچ جنوبی افریقا سے ہوگا۔ گزشتہ روز ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور ٹیم منیجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف انہیں کِھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔ ذرائع کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، ان سے متعلق حتمی فیصلہ ایم آر آئی کی...
    سہ فریقی کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو نیوزی لینڈ نے با آسانی 78رنز سے شکست دے دی۔ میچ جیتنے کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرحلے میں 280 یا 300 کی طرف دیکھ رہے تھے، لیکن گلین فلپس کی بیٹنگ نے فرق ڈال دیا۔ کیوی کپتان نے کہا کہ ان کی نظریں کراچی کی طرف ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولروں نے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری 19 گیندوں پر 56 جبکہ آخری دس اوورز میں 123 رنز دیے۔ شاہین آفریدی کے آخری اوور میں 25 رنز بنے۔
      دبئی (سپورٹس ڈیسک) ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کوالیفائر 2 سے قبل لیجنڈ بلے باز اور کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے شارجہ واریئرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار 9 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں بڑے اننگز کے لئے تیار کردہ وکٹوں پر زور دیتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم میں کچھ بہترین بیٹنگ وکٹ ہیں ۔ اگرچہ مجھے یہاں زیادہ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ، لیکن میں نے بھارت اور انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی...
    سہ ملکی سیریز میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ قذافی سٹیڈیم میں آج (ہفتہ کو) کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14...
    متحدہ عرب امارات میں بیٹنگ وکٹ نے کرکٹ کو دلچسپ بنادیا ہے، وریندرسہواگ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز دبئی :ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کوالیفائر 2 سے قبل لیجنڈ بلے باز اور کمنٹیٹر وریندر سہواگ نے شارجہ واریئرز اور ڈیزرٹ وائپرز کے درمیان شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس میچ کی فاتح ٹیم اتوار 9 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میں دبئی کیپیٹلز سے مقابلہ کرے گی۔ متحدہ عرب امارات میں بڑے اننگز کے لئے تیار کردہ وکٹوں پر زور دیتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے اسٹیڈیم میں کچھ بہترین بیٹنگ وکٹ ہیں ۔ اگرچہ مجھے...
    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے سربراہ نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں ہماری ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں شرکٹ کرے گی۔ ای سی بی بورڈ اجلاس کے بعد چیئرمین رچرڈ تھامسن نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ جوز بٹلر کی قیادت میں چیمپئینز ٹرافی ایونٹ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم افغانستان کیخلاف میچ میں حصہ لے گی۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں خواتین کرکٹ سمیت حقوق نہ ملنے پر حکومت، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور مینز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیساتھ رابطے میں ہیں اور سب کی آراء کو سنا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ انگلینڈ، افغانستان کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرے، مگر کیوں؟ قبل ازیں رواں سال کے آغاز پر ملک...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا سب سے بڑا مقابلہ دفاعی چیمپئن پاکستان اور بھارت کے درمیان 23 فروری کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔ اس میچ کو لے کر شائقین کرکٹ کا جوش وخروش آسمان کی بلندیوں کو چھورہا ہے، آئی سی سی کے اس ایونٹ کو منی ورلڈ کپ بھی کہا جاتا ہے، جہاں ماضی کے مقابلوں میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت پر واضع برتری حاصل ہے۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا چیمپئنز ٹرافی مقابلوں میں دونوں ٹیموں کا چھٹا مقابلہ ہے۔ ماضی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹیمیں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں، جہاں تین بار پاکستان ٹیم فاتح بن کر میدان...
    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے چیمپئزٹرافی 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ساتھ میچ سے متعلق خیالات کا اظہار کیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب آرم نے ٹرائی نیشن سیریز اور چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آمد کے بعد ایل سی سی اے میں میڈیا سے گفتگو کی، انھوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں موجود ہیں۔ہیڈکوچ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جیکب آرم کا میچز کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔جیکب آرم نے کہا کہ چیمپئنزٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، چیمپئنز ٹرافی میں سب ٹیموں کے پاس برابر کاچانس ہوتا ہے۔دریں اثنا سہ فریقی...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر، فنشنگ کا کام جاری۔ اسٹیڈیم میں اس بار شائقین کرکٹ کے لیے کرسیاں کرایے پر نہیں بلکہ اسٹیڈیم کی اپنی آرام دے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ اس بار 70 سے زائد نئے واش رومز بنائے گئے ہیں، کھانے پینے کی اشیا اسی قیمت پر ملیں گی جو عام مارکیٹ میں دستیاب  ہیں۔ فلڈ لائٹس نصب کر دی گئی ہیں۔ اس کا ایک بلب 12 لاکھ روپے مالیت کا ہے یوں اس کی مجموعی لاگت کروڑوں روپے میں بنتی ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 بڑی ڈیجیٹل اسکرینز لگائی گئی ہیں جو دن کی روشنی میں بھی کام کریں گی۔ وی آئی پی بلاک جہاں سے آپ ملکی اور بین الاقوامی ستاروں کو...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں 18 سال بعد کرکٹ کی رونقیں بحال ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق 2006 کے بعد پشاور میں بین الاقوامی کرکٹ لوٹ آنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروادی ہے۔ 18 سال قبل 2006 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا گیا تھا۔پشاور کا ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیاں بحال ہونے جارہی ہیں، پشاور زلمی اور حکومت خیبرپختونخوا کے اصرار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے لیکن مصنوعی روشنیوں کا انتظام...
    خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ میں واقع ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کی قسمت جاگنے والی ہے اور 19 سال بعد رواں برس یہاں میچ ہونے کا امکان ہے۔  ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 19 سال بعد میچ کرانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے اور پی ایس ایل 10 کے دو میچز یہاں کرائے جا سکتے ہیں۔پی ایس ایل کے میچ کے انعقاد کے لیے آئی سی سی نمائندوں نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جائزہ ٹیم نے غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا گیا ہے۔اس موقع پر پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی نمائندوں کو سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔پولیس حکام نے وفد کو بتایا...
    ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 35 ہزار سفید اور سبز نئی کرسیاں شائقین کرکٹ کے لیے نصب کر دی گئی ہیں۔ جدید ایل ای ڈی لائٹس، اسمارٹ سیکیورٹی سسٹم بھی انسٹال کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) باکس سمیت وی آئی پیز باکسز بھی تیار ہو چکے ہیں۔ مزید پڑھیں: سہ ملکی سیریز، چیمپیئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان کے لیے روانہ 7 فروری بروز جمعہ کو وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے جبکہ 8 فروری کو سہ ملکی کرکٹ سیریز کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان نئے تیار شدہ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
    ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کر...
    لاہور: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستانی کٹ کی رونمائی کی متوقع تاریخ بھی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان ٹیم کی چیمپیئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی بھی متوقع ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 19فروری سے شروع ہو کر 9مارچ تک جاری رہے گی۔ میگا ایونٹ کے میچز لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ بھارتی ٹیم اپنے میچز یو اے ای میں کھیلے گی۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی چیمپیئنز ٹرافی سے قبل 8 فروری...
    لاہور: سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کے لیے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی ایک، ایک کمپنی تعینات ہوگی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں شرکت کریں گی، 8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔ مزید پڑھیں؛ روی شاستری کی بھی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے والی ٹیموں سے متعلق پیشگوئی نیوزی لینڈ کی ٹیم پیر اور منگل کی شب پاکستان پہنچ جائے گی، میزبان اور کیویز قذافی اسٹیڈیم میں...
    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان جنوبی افریقہ کے خلاف سہ ملکی سیریز اور آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان روانہ ہوچکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز جوانوں کی تعیناتی کی منظوری نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنی پوسٹ میں مزید بتایا کہ کیویز کا سہ ملکی سیریز میں 8 فروری (ہفتہ) کو لاہور میں پاکستان کے خلاف میچ ہوگا۔ Time to fly! ✈️ The ODI squad...
    وزارت داخلہ نے سہ فریقی سیریز کے دوران پاک فوج اور رینجرز کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ سہ ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے وفاقی وزارت داخلہ نے 5 سے 10 فروری کیلئے آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کرکٹ میچز کے دوران پاکستان آرمی اور پاکستان رینجرز پنجاب کی 1، 1 کمپنی تعینات ہو گی۔ یہ بھی پڑھیے: پی سی بی نے پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا شیڈول جاری کردیا واضح رہے کہ پنجاب پولیس کی درخواست پر محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا جس کے بعد پاک فوج اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی...
    آسٹریلوی اولمپک بریک ڈانسر ریگن اب کرکٹ ڈیبیو کریں گی، انہوں نے پرس اولمپکس اپنے ملک کی پہلی بار نمائندگی کی تھی۔ ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں پہلی بار اولمپکس میں شامل ہونے والے بریک ڈانسنگ ایونٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنیوالے ریگن کا اصل نام راشیل گن ہے، انہوں نے اولمپکس میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے تھے۔ بریک ڈانسر آسٹریلوی وزیراعظم کے کریبلی ہاؤس میں ایک چیریٹی میچ کھیلیں گی، جس میں ملک کی معروف شخصیات حصہ لے رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: "سندھی کھلاڑیوں کو حق نہ ملا، تو اپنا کرکٹ بورڈ بنائیں گے” ان میں سابق اولمپک اسپرنٹر میٹ شیرونگٹن، سابق فاسٹ بولر بریٹ لی، ٹینس چیمپئن لیٹ ہیوٹ، موسیقار ایمی شارک، میٹلڈاس اسٹار کورٹنی...
    راولپنڈی(اسپورٹس ڈیسک)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کا پانچواں رائونڈ آج سے شروع ہو گا اور مختلف وینیوز پر چار میچ کھیلے جائیں گے ۔ اسٹیٹ بینک پوائنٹس ٹیبل پر 84 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ پی سی بی کے مطابق اسٹیٹ بینک اور ہائیر ایجوکیشن کی ٹیموں کے درمیان چار روزہ میچ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ غنی گلاس اور پی ٹی وی کی ٹیمیں کے سی سی اے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ ایشال ایسوسی ایٹس اور او جی ڈی سی ایل کے درمیان میچ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جبکہ ایس این جی پی ایل اور واپڈا کی ٹیمیں این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں آمنے سامنے ہوں...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کی دستیابی میں 10 فیصد اضافہ کر دیا ہے تاکہ مزید شائقین کرکٹ یہ موقع حاصل کر سکیں۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ شائقین کی زبردست دلچسپی کے پیش نظر کیا گیا۔ چیمپئنز ٹرافی کے فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 3 فروری سے شروع ہوگی، جبکہ پاکستان-نیوزی لینڈ، آسٹریلیا-انگلینڈ، اور پاکستان-بنگلہ دیش کے میچز کے تمام ٹکٹس پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔   پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ میچ 19 فروری کو کراچی میں ہوگا۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کا مقابلہ 22 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش میچ 27 فروری کو راولپنڈی میں...
    کھیلوں میں میچ فکسنگ کے الزامات کوئی نئی بات نہیں، کرکٹ کی بات کی جائے تو گزشتہ صدی میں بھی ایسے بہت سے واقعات دیکھنے کو ملے۔ تاہم، گزشتہ چند سالوں سے انٹرنیشنل کرکٹ میں اس چیز پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ دنیا بھر میں لیگز کی بھرمار ہوئی اور ان میں بھی ایسے واقعات سننے کو ملے اور بہت سے ماہرینِ کے بقول کئی لیگز صرف جوئے کی بناء پر چل رہی ہیں جس کا اثر یہ ہے کہ اب ٹیموں کی سپانسرز بھی اب بیٹنگ کمپنیاں ہی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جنرل مینیجر جو دنیا بھر کی لیگز میں کام کرتے ہیں، یوٹیوب چینل ریلوکٹے پر اپنے انٹرویو میں انہوں نے کسی بھی...
    میلبرن: افغانستان کی ویمن کرکٹ ٹیم جمعرات کو میلبورن کے جنکشن اوول میں تین سال بعد دوبارہ ایکشن میں نظرآئے گی۔ افغان ویمن ٹیم نمائشی ٹی 20 میچ میں کرکٹ ود آؤٹ بارڈرز الیون کے مد مقابل آئے گی، یہ میچ ایم سی جی میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمنز ٹیموں کے ڈے اینڈ نائٹ ویمنز ایشز ٹیسٹ کے افتتاحی دن سے قبل کھیلا جائے گا۔ یہ پہلا موقع ہے جب افغان ویمن ٹیم طالبان کے اقتدار کے بعد ملک چھوڑنے کے بعد ایک گروپ کے طور پر اکٹھی ہوئی ہے۔ ٹیم کے نصف ارکان کینبرا میں مقیم ہیں جبکہ باقی کھلاڑی میلبورن میں پناہ گزین کے طور پر آباد ہیں۔ یہ نمائشی میچ نہ صرف خواتین کی کرکٹ کی اہمیت کو...
    پاکستان میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک دن کے دوران 20 وکٹیں گرنے کا ریکارڈ بن گیا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اسپن کیلئے سازگار وکٹ پر کھیلا جانے والا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ بیٹرز کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم 163 رنز پر آل آؤٹ ہوئی جہاں پاکستان ٹیم کے اسپنرز نے مجموعی طور پر 9 وکٹیں حاصل کیں جس میں نعمان علی کی تاریخی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔ اسپنرز کا جادو یہیں ختم نہیں ہوا، بلکہ پاکستان ٹیم مہمان ٹیم کے اسکور کو برابر تک نہ کرسکی اور پوری ٹیم 154 پر ڈھیر ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اس اننگز میں اسپنرز نے مجموعی طور پر 7 وکٹیں لیں۔ تاہم...
    ملتان:قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہیٹرک کر کے تاریخ رقم کر دی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نعمان علی نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کیوی سنکلیئر، ٹیون املاچ اور جسٹن گریوز کو مسلسل 3گیندوں پر آؤٹ کیا۔ اس طرح انہوں نے ٹیسٹ میچ میں ہیٹرک کرنے والے پہلے پاکستانی اسپنر کا اعزاز نام کرلیا۔ واضح رہے کہ نعمان علی ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے پاکستان کے پانچویں بالر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بالر وسیم اکرم...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ یہ سیریز 8 تا 14 فروری سنگل لیگ فارمیٹ میں کھیلی جائے گی، جس میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میچز کی میزبانی کریں گے۔ سیریز کا شیڈول پہلا میچ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ 8 فروری ہفتے کے روز دوپہر 2 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ دوسرا میچ نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقا 10 فروری پیر کے روز صبح 9:30 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔ تیسرا میچ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا12 فروری بدھ کے روز دوپہر 2 بجے نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔ فائنل میچ 14 فروری...
    پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے شاہین شاہ آفریدی کو ٹیسٹ سے ڈراپ کرنے کی وجہ بتاتےہوئے کہا ہے کہ اگر شاہین آفریدی کھیلتے تو محمد عباس کو موقع نہ ملتا۔ عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ابھی کرکٹ اتنی زیادہ ہورہی ہے کہ آپ تینوں فارمیٹس کھیلتے ہیں، پھر ٹیسٹ میں آپ کو 25، 30 اوؤرز کرانے پڑتے ہیں، اس کے بعد آپ 3 مہینے تک 4 روزہ کرکٹ ہی نہیں کھیلتے، تو پھر آپ کو دوبارہ ٹیسٹ میچ میں باؤلنگ کرانی پڑتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے:جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا یا ڈراپ کیا گیا؟ شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو وائرل انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ جب...
    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور کاشف علی کل انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔ ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر کاشف علی کو خرم شہزاد کی جگہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود ہوں گے، اس کے علاوہ محمد ہریرہ، بابراعظم، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، ساجد خان، نعمان علی اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کل ملتان میں ہوگا۔...
    نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور پھر آسٹریلیا میں بدترین کارکردگی کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا رخ کرنیوالے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک میچ میں آؤٹ ہونے پر امپائر سے الجھ پڑے۔ رنجی ٹرافی میں ممبئی کی نمائندگی کرنے والے بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما جموں و کشمیر کے خلاف میچ میں پہلی اننگز میں 3 اور دوسری اننگز میں محض 34 گیندوں پر 28 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ میچ میں دوسرے دن ایک ڈرامائی لمحہ دیکھنے میں آیا جب جموں و کشمیر کے کھلاڑیوں نے گیند کی تبدیلی پر شکایت کی جس پر بحث ہوئی۔ مزید پڑھیں: روہت کو کرکٹ میں رنگ لگ گیا، ڈومیسٹک میں بھی ناکام تلخ کلامی اسوقت ہوئی جب روہت...
    ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ناکام ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے روہت شرما تنقید کی زد میں تھے تاہم اب ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی بہتر نہ ہو سکی،رنجی ٹرافی کے میچ میں روہت شرما صرف 19 گیندوں کا سامنا کر کے 3 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے، وہ 2015 کے بعد سے پہلی مرتبہ یہ ڈومیسٹک میچ کھیل رہے تھے۔ دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ اب شروع ہونے میں کچھ ہی دن باقی ہیں اور اس بڑے ایونٹ سے قبل روہت شرما کی بری فارم کو لے کر بھارت...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کے لیے ایک شاندار سنگ میل عبور کر لیا ہے۔  کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ارش دیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کرکے بھارت کی طرف سے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا۔ 2022 میں بھارت کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نے 61 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اہم سنگ میل عبور کیا۔  اس سے قبل بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے...
    دوسری ٹیسٹ میچ سے قبل آج پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی۔آج ٹریننگ سیشن کے اختتام پر دونوں ٹیموں سے کھلاڑی یا منیجمنٹ کا ایک فرد میڈیا ٹاک کرے گا، گزشتہ روز 24جنوری کو بھی پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ  کپتان شان مسعود اور ویسٹ انڈیز کپتان کریگ براتھ ویٹ پریس کانفرنس کریں گے ۔25جنوری سے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا، پاکستا ن کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔    دوسری جانب  دوسرے میچ کیلئے پچ تبدیل کردی گئی ہے لیکن حکمت عملی نہیں بدلی گئی ہے ، بڑے پنکھے...
    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی کھلاڑی ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ سے قبل پریکٹس کے دوران والی بال کھیل رہے ہیں ملتان (اسپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم نے دو روز آرام کے بعد بدھ کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کیا ۔تمام 15 رکنی اسکواڈ نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، بولنگ اور فلیڈنگ سیشنز میں حصہ لیا ۔پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 25 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا...
    انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی میچ کے دوران افغان ٹیم کا بائیکاٹ کرنا کوئی مسئلے کا حل نہیں اور ہم میگا ایونٹ کے دوران انکے خلاف میچ کھیلیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں 160 سے زائد برطانوی سیاستدانوں نے انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمئینز ٹرافی میں افغانستان کرکٹ ٹیم کیخلاف میچ سے بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سال 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد ویمز ٹیم کی کھیلوں میں شرکت پر پابندی عائد ہے، جس کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا...
    اسلام آباد (نوائے وقت پورٹ) چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی نے حکومت اور تحریک انصاف کو گفت و شنید کا  پلیٹ فارم دیا، ملکی میں سیاستی استحکام کیلئے مذاکرات واحد حل ہیں، دوسرا آپشن کوئی بھی نہیں۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ سینٹر اعجاز چودھری کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے مگر انہیں سینٹ اجلاس میں نہیں لایا گیا۔ میڈیا کرکٹ لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ میڈیا کرکٹ لیگ کے انعقاد سے صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔
    دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا سے بدترین شکست کے باعث ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ سے باہر ہونے والی بھارتی ٹیم کے لیے بی سی سی آئی نے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی تازہ 10 نکاتی گائیڈ لائنز کا اطلاق انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا، بھارتی ٹیم بس کے پروٹوکول بھی گائیڈ لائن میں شامل ہیں۔بھارتی بورڈ نے انڈیا انگلینڈ وائٹ بال سیریز سے قبل تمام ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نئی گائیڈ لائنز سے آگاہ کر دیا ہے۔بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 22 جنوری کو کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کو بتا دیا گیا...
    اسلام آباد (صباح نیوز) ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دیکر 2 میچوں کی سیزیز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 251 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 123 رنز ہی بنا سکی۔ صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں خصوصا ساجد خان...
    ملتان: پاکستان نے ملتان میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ بھی بنالیا۔ ملتان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے اسپن باؤلرز نے اپنی گھومتی گیندوں سے کالی آندھی کو چکرا کر رکھا اور مہمان ٹیم کو 127 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کا منفرد ریکارڈ قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میچ میں سب سے کم گیندوں پر شکست دینے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹوٹل 1064 بار بولنگ کروائی گئی اور یہ قومی کرکٹ ٹیم کا سب سے کم گیند بازی کر کے شکست دینے کا ریکارڈ ہے۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 280 رنز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر مملکت آصف زرداری نے مبارکبادی پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کیا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف بہترین کھیل پیش کیا، امید ہے قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرےگی،صدر مملکت نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کھلاڑیوں خصوصاً ساجد خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، پوری قوم کو کرکٹ ٹیم پر فخر ہے،امید ہے کامیابیوں کا یہ...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں پاکستان کی شاندار بولنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی اور ان کی ٹیم کو ان کی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ یہ بھی پڑھیے:ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو پاکستان کے ہاتھوں 127 رنز سے شکست، ساجد خان کی 9 وکٹیں یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ میں ہونے والے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 127 رنز سے شکست دے دی ہے۔ قبل ازیں، پاکستان نے ویسٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی کرکٹ ٹیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی پر ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔ وزیراعظم نے قوم کو جیت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی پر پوری قوم کو فخر ہے۔ وزیراعظم نے کرکٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا اور خاص طور پر ساجد خان کی شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر ان کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا جس نے قوم کے دل جیت لیے ہیں۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا اور قومی...
    شہدادپور (نمائندہ جسارت) پہلا پاکستان زندہ آباد کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہدادپور کے عبدالسلام تھہیم کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں پیرا ڈائز کرکٹ کلب اورا سٹوڈنٹ کرکٹ کلب کی ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میچ پیراا ڈائز کرکٹ کلب شہدادپور (156 کا ٹارگٹ دیا تھا) کی ٹیم نے 35 رنز کے ساتھ جیتا جبکہ اسٹوڈنٹ کرکٹ کلب ٹنڈو آدم کی ٹیم نے 10 وکٹوں کے نقصان کے ساتھ صرف 135رنز 20 اوور میں بنا سکی، اس موقع پر جیتنے والی ٹیم کو مہمان خصوصی صحافتی و سماجی شخصیت سید ارشاد ظفر بخاری،پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضلعی چیئرمین اسرار خاصخیلی، معروف صحافی عمران خان آرائیں اور عمران قمر ملک، منور ابڑو، نذیر عباسی، استاد خورشید عالم قریشی نے...
    طلاق کی افواہوں کے بیچ ایک اور بھارتی جارح مزاج کرکٹر رنکو سنگھ نے ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے اسٹار پلئیر رنکو سنگھ نے 25 سالہ نوجوان ممبر پارلیمنٹ پریا سروج سے منگنی کرلی ہے۔ پریا سروج نے 2024 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر اتر پردیش میں مچلیشہر سیٹ سے کامیاب ہوئیں تھی۔ منگنی کی تقریب میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی تاہم پریا کے والد نے انکی منگنی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انکے خاندان کو کرکٹر کی جانب سے شادی کی پیشکش موصول ہوئی ہے۔ ممبر پارلیمنٹ کے والد طوفانی سروج...
    ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ آج ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغاز صبح 10:30 بجے ہوگا، اور دونوں ٹیموں کے کپتان ٹرافی کی رونمائی بھی کریں گے۔   پاکستان کرکٹ اسکواڈ نے اس میچ کے لیے پریکٹس کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ اسپن وکٹ کی تیاری کے لیے انڈسٹریل سائز پنکھوں سے پچ کو خشک کیا جا رہا ہے، اور اسے پلاسٹک کور میں ڈھانپ کر رکھا گیا ہے۔ گراونڈ اسٹاف کو پچ پر موجود نمی کو خشک کرنے کی ہدایت بھی دی جا چکی ہے۔   اسپن ٹریک کو مدنظر رکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کی جانب سے اسپن بولرز پر زیادہ انحصار کیے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے...
    آسٹریلیا(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا کی ٹی ٹوئنٹی بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے کھیل تھوڑی دیر کیلئے روکنا پڑا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو گابا اسٹیڈیم میں بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ہوبارٹ ہریکینز کے درمیان میچ جاری تھا۔ ہریکینز کی ٹیم 202 رنزکے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہی تھی کہ اننگز کے چوتھے اوور کے بعد اسٹیڈیم میں اسکور بورڈ کے قریب ڈی جے بوتھ میں معمولی آگ بھڑک اٹھی اور دھواں پھیل گیا۔آگ کو دیکھ کر اسٹینڈز میں موجود تماشائیوں میں بھی بھگدڑ مچ گئی۔تاہم کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکا گیا اور اسٹیڈیم کے اسٹاف نے آگ کو فوراً بجھا دیا۔خوش قسمتی سے واقعے میں کسی...
    کراچی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان اور امارات بورڈ جلد ریونیو شیئرنگ معاہدے کے قریب ہیں، سی او او سبحان احمد کے مطابق ٹکٹوں کی فروخت اور دیگر تفصیلات تقریباً مکمل ہو چکی ہیں، پاک بھارت شائقین کیلیے الگ اسٹینڈز مختص کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے یو اے ای میں پاکستان اور بھارت کے مزید دو طرفہ میچز کی میزبانی میں بھی دلچسپی ظاہر کر دی۔تفصیلات کے مطابق امارات کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد نے دبئی میںنجی چینل کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پی سی بی کے ساتھ ریونیو شیئرنگ اور دیگر معاملات پر بات چیت مثبت انداز میں جاری ہے، اس حوالے سے آخری مراحل میں ہیں، مجھے کسی ایشو کی توقع...
    آپ نے مردوں کے انٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ مقابلوں میں بڑے اہداف دیکھیں ہوں گے مگر آج ہم ویمنز ون ڈے میچز کے پانچ بڑے ریکارڈز آپ کے سامنے رکھیں گے، دلچسپ بات یہ ہے کہ ان پانچ میں سے چار ریکارڈ نیوزی لینڈ کے پاس ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ویمن کرکٹ کی تاریخ میں بننے والے پانچ بڑے اہداف میں سے تین کو مخالف ٹیم نے حاصل کیا اور دو میں حریف ٹیم کو شکست ہوئی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے 4 جنوری 2025 کو آئرلینڈ کے خلاف میچ میں 370 رنز کا بڑا ہندسہ اسکور بورڈ پر سجایا اور یکطرفہ مقابلے کے بعد میچ جیت لیا۔ یہ میچ سرشترا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت پر مشاورت مکمل ہو گئی ہے۔  پاکستان کرکٹ بورڈ کی طے کردہ قیمتوں کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے منظوری بھی دے دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے میچوں کے لیے ٹکٹوں کی فروخت جلد شروع ہو گی۔ ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں شائقین کرکٹ کے لیے کم سے کم قیمت میں ایک ہزار روپے میں ٹکٹ دستیاب ہوگا جبکہ ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25 ہزار روپے ہوگی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025ء پاکستان اور یو اے ای میں شیڈول ہے۔ ایونٹ کا آغاز 19 فروری سے کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا۔
    کوالالمپور : آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا آج آسٹریلیا کے خلاف وارم اپ میچ ہوگا۔ یہ میچ سلنگور ٹرف کلب گراؤنڈ میں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔   پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم کل جوہور روانہ ہوگی اور ان کا پہلا میچ 18 جنوری کو امریکہ کے خلاف ہوگا۔ پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں نائجیریا کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 18 جنوری سے ملائشیا میں شروع ہو رہا ہے۔
    ممبئی ( نیوز ڈیسک )ون ڈے میچ میں بیٹر نے تن تنہا 346 رنز کی اننگ کھیل کر تاریخ رقم کر دی۔ممبئی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی نمائندگی کرنے والی 14 سالہ بیٹر ایرا جادھیو نے 346 رنز کی نا قابل شکست انفرادی اننگ کھیلی۔ الور میں میگھالیہ کے خلاف کھیلے گئے اس ریکارڈ ساز میچ میں ایرا جادھیو نے 157 گیندوں پر 220.38 کے شاندار اسٹرائیک ریٹ سے 346 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ٹی 20 کرکٹ متعارف ہونے کے بعد ون ڈے کرکٹ میں بھی تیزی آئی ہے اور ایک دہائی کے دوران ٹیموں کا 50 اوورز کے میچ میں 300 سے زائد رنز اسکور کرنا معمول بن چکا ہے اور کئی بیٹرز ڈبل سنچری بھی بنا چکے ہیں لیکن...
    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جبکہ پی ایس ایل کی فرنچائز زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میچ جیتنے کیلیے بڑے نام والے نہیں بلکہ لڑنے والے کرکٹرز کی ضرورت ہوتی ہے۔ بابر اعظم نے اپنے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ پاکستان سپرلیگ کے سیزن 10 میں پشاور زلمی کا حصہ رہیں گے اور انہوں نے واضح کیا کہ اگر بطور کھلاڑی کھیلنا پڑا تب بھی مینجمنٹ کے ساتھ رہیں گے۔ بابر اعظم نے کہا کہ پشاور زلمی چھوڑ نہیں رہا کیونکہ ان کی مینجمنٹ بہت اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں والوں سے نہیں لڑنے والے کرکٹر کی ضرورت ہوتی ہے، کرکٹ میں سو فیصد کارکردگی دکھانا مقصد ہوتا ہے۔ ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ کے میدان میں ہونے والا ہر میچ ایک جنگ کی صورت اختیار کرلیتا ہے، جس میں دونوں ملکوں کے عوام بھی کود پڑتے ہیں۔ روایتی حریفوں کے درمیان کھیل کے میدان میں پائی جانے والی یہ دشمنی دنیا بھر میں مقبول ہے، یہی وجہ ہے کہ ایونٹ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، ان دونوں ٹیموں کے مابین ہونے والے میچ میں شائقین کی بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود ہوتی ہے۔ پاک بھارت کرکٹ سے منسلک عوامی جذبے اور جوش و خروش کے علاوہ میچ میں پائی جانے والی سنسنی خیزی اور تندوتیزی کی بھی دنیا دیوانی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں لگنے والے ہر چھکے اور ہر کیچ پر برپا...
    وقار یونس کو چیمپیئنز ٹرافی میں دلچسپ پاک بھارت مقابلے کی توقع ہے، ان کے مطابق دبئی اسٹیڈیم میں دوران میچ تل دھرنے کی جگہ نہیں ہوگی۔ سابق پیسر کا کہنا ہے کہ جس کی ضرورت ہو اسی کھلاڑی کو میدان میں اتارنے کی پالیسی درست ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ابوظہبی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس حوالے سے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس نے کہا کہ دنیائے کرکٹ کو بے چینی سے آئندہ ماہ شیڈول روایتی حریفوں کے مقابلے کا انتظار ہے، مجھے یقین ہے کہ میچ کے دوران دبئی کرکٹ اسٹیڈیم شائقین سے کھچا کھچ بھرا...
    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے چیمپیئنز ٹرافی کے گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کی کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، وہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کے لیے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ بمراہ کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے ٹی20 اسکواڈ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپیئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کے لیے تیار ہے، محسن...
    آسٹریلیا کی مشہور لیگ بگ بیش کے دوران ایک دلچسپ اور منفرد واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کو محظوظ کر دیا۔ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور برسبین ہیٹ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران بیٹے نے گیند کرائی اور باپ نے کیچ پکڑ لیا۔ یہ واقعہ میچ کے 16ویں اوور میں پیش آیا جب برسبین ہیٹ کے کھلاڑی نیتھن میک سوینی نے لیام ہیسکٹ کی گیند پر ایک زبردست چھکا مارا۔ دلچسپ بات یہ تھی کہ گیند اسٹیڈیم کے اسٹینڈ میں گئی اور کیچ کسی اور نے نہیں بلکہ خود لیام ہیسکٹ کے والد نے پکڑ لیا۔ اس موقع پر لیام ہیسکٹ کی والدہ بھی وہاں موجود تھیں۔ جب شوہر نے اہلیہ کو بیٹے کے چھکا کھانے پر تسلی دینے...
    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں فارچیون باریشال اور رنگپور رائیڈرز کے درمیان میچ کے دوران انگلش کرکٹر ایلکس ہیلز اور تمیم اقبال کے درمیان جھگڑے نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرلی۔ کھیل کے دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم میچ کے اختتام پر دونوں کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر معاملہ ختم کردیا۔ میچ کے اختتام پر ایلکس ہیلز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمیم کسی بات سے ناراض تھے اور پرسنل ہو رہے تھے، اس لیے میں نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اب بھی منشیات لیتے ہیں، جس پر وہ بھڑک گئے۔ کھیل کے دوران انہوں نے مجھ سے پوچھا تھا کہ وہ انگلینڈ کیلئے منشیات...
    شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی، اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا پاکستان شاہینز اور ویسٹ انڈیز کے درمیان اسلام آباد کلب میں تین روزہ وارم اپ میچ کے دوران علی زریاب زخمی ہوگئے، انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پاکستان شاہینز کے علی زریاب پیر پر گیند لگنے سے زخمی ہوئے، انہیں اسٹریچر پر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا۔ انہیں سیدھے پاؤں پر دوران فیلڈ گیند لگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکینز اور ڈاکٹر کے مشورے کے بعد علی زریاب کی مزید دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔
    جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ جنید ضیا ء نیا ناظم آبادجم خانہ اور گراؤنڈ کا دورہ کررہے ہیں کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ جنید ضیا نے نیا ناظم آباد جمخانہ اور کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سید طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ سے ملاقات کی اور نیا ناظم آباد جم خانہ اور گراؤنڈ میں سہولیات کا جائزہ لیا۔ سید طلحہ صدر نیا ناظم آباد جم خانہ نے جنید ضیاسے گفتگومیں کہاکہ ہماری خواہش ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نیا ناظم آباد جم خانہ پر دن اور رات میں پی ایس ایل کے پریکٹس میچز،قائد اعظم ٹرافی، پریذیڈنٹ ٹرافی، چمپیئنز ٹرافی کی ٹیموں کی پریکٹس...
    کراچی(اسپورٹس ڈیسک)ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون تین کے زیر انتظام عبدالحمید کھتری میموریل ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ میں محمد حسین جیم خانہ نے بن یامین کی تباہ کن بولنگ کی بدولت شاہین جم خانہ کو84رنز سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی بنیامین نے صرف19گیندوں پر چار وکٹیں لے کر میچ یکطرفہ کر ڈالا ۔دوسرے میچ میں بقائی ڈولفنز نے دہلی بوائز کو آٹھ وکٹوں سے قابو کیا۔آصف آباد گرائونڈ پر کھیلے گئے اس میچ میں محمد حسین کلبنے پہلے کھیلتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر207رنز اسکور کیے ،اس کی جانب سے مرسلین نے پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 36گیندوں پر72،نور النبی نے 23 اور راشد اشرف نے22رنز بنائے ۔جواد احمد اور ابو بکر نے...
    آسٹریلیا، برطانیہ کے بعد اب جنوبی افریقا میں بھی چیمپئنز ٹرافی کے خاص میچز کے بائیکاٹ کے حوالے سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ آسٹریلیا کے چیمئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف دو میچز نہ کھیلنے کے فیصلے کے بعد برطانیہ کے سیاست دانوں نے انگلینڈ ٹیم جبکہ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے پروٹیز سے بھی افغانستان کے خلاف میچز نہ کھیلنے کے عوامی مطالبے کی حمایت کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچز کے بائیکاٹ کے مطالبے کی حمایت کردی۔ جنوبی افریقا کے وزیر کھیل گیٹن میکنزی نے کہا کہ میں عوامی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں اور اپنی ٹیم سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ اخلاقی طور پر میچ کا...