2025-11-04@05:40:46 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2408				 
                «کی نجکاری کیلئے»:
(نئی خبر)
	عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے منگل کے روز کہا کہ جنگ کے دوران مارے گئے قیدیوں کی باقیات کی حوالگی میں وقت لگے گا، کیونکہ غزہ کی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے لاشوں کو تلاش کرنا ایک انتہائی مشکل اور طویل عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اعلان کیا ہے کہ رفح کراسنگ کو بند رکھا جائے گا اور غزہ جانے والی امداد کو کم کیا جائے گا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا، جب تک حماس تمام اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس نہیں کرتی۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ سکیورٹی حکام اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ حماس کی جانب سے قیدیوں کی لاشوں کی تلاش...
	مائیکروفنانس کانفرنس مالی شمولیت، پالیسی اصطلاحات اور دیہی علاقوں کی ترقی کے وژن کے ساتھ اختتام پذیر
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے زیر اہتمام اقوام متحدہ کے ادارے براے صنعتی ترقی ( UNIDO) اور سندھ کے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور جامع ترقی (PAIDAR) کے اشتراک سے سالانہ مائیکروفنانس کانفرنس (AMC)کا 9واں ایڈیشن پاکستان کے مالی شمولیتی منظرنامے کے مستقبل کی ازسرنو تشکیل کیلئے جدت، لچک اور جامع ترقی کے مضبوط مطالبہ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔Renaissance of Microfinance کے موضوع پر تین روزہ کانفرنس میں، پالیسی سازوں ، ریگولیٹرز، ترقیاتی شراکت داروں ، مائیکروفنانس اداروں، کمرشل بینکس، بیمہ کمپنیوں، فن ٹیک انویٹرز اور سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے شرکت کی اور غربت کے خاتمے، استحکام لانے اور جامع معاشی ترقی میں مائیکروفنانس کے موثر کردار پر سیر حاصل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سندھ حکومت نے تعلیمی شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اسکولوں میں طلبہ کی حاضری کی نگرانی اور شکایات کے ازالے کے لیے جدید نظام متعارف کرادیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ نیا نظام طلبہ کی غیرحاضری کے اسباب کی نشاندہی کرے گا اور تدریسی مسائل کو بروقت حل کرنے میں مدد دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسٹوڈنٹ اٹینڈنس مانیٹرنگ سسٹم محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا ایک تاریخی منصوبہ ہے جو...
	 سٹی42: پنجاب میں فصلوں کی باقیات جلانے (اسٹبل برننگ) کی روک تھام کے لیے ماحولیات تحفظ ایجنسی (ای پی اے) نے مؤثر اور منظم اقدامات کا آغاز,  ڈی جی ای پی اے پنجاب ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی ہدایت پر خصوصی سرویلنس اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے ہیں جو فصلوں کی باقیات جلانے کی نگرانی کریں گے۔ اسٹبل برننگ سیزن کے دوران یہ اسکواڈز پنجاب کی موٹر ویز اور زرعی علاقوں میں مسلسل گشت کریں گے۔ اسکواڈز کو 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں مانیٹرنگ کرنے کا ٹاسک سونپا گیا ہے تاکہ کسی بھی خلاف ورزی کو فوری رپورٹ کیا جا سکے۔ایم-11، ایم-3، ایم-2، ایم-4 اور ضلع قصور میں ٹیموں کو تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ دیگر اضلاع میں...
	آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا نہیں؟چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےاستعفے کی منظوری کیلئے علی امین گنڈاپور کو بلایا ہے،چیف جسٹس نے کہاکہ آپ یہ بتائیں کہ گورنر نے رضا مندی ظاہر کی ہے حلف برداری کیلئے یا  نہیں۔ پشاور ہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر سرکاری دورے پر گئے ہیں، کل 2بجے واپس آئیں گے،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہاکہ گورنر نے حلف کے بارے میں کیا کہا، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ گورنر نےا ستعفے کی منظوری کیلئے...
	القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ1967 سے پہلے کی سرحدوں پر خودمختار فلسطینی ریاست ضروری ہے۔ القدس الشریف فلسطین کا دارالحکومت ہوگا، یہی پاکستان کی مستقل پالیسی ہے۔ As I board the plane to return home after the Gaza Peace Summit in Sharm el Sheikh, I want to share some reflections on the potentially transformational nature of what took place and why Pakistan has been so deeply involved. The most important priority for Pakistan was the…— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) October 14, 2025  سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے...
	پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم peshawar high court WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز پشاور: (آئی پی ایس) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کل ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔ حکم نامے...
	تبلیغی جماعت کے شوری ارکان کی ملاقات : رائیونڈ احتماع کیلئے سہولت فراہم کرنے کا حکم ‘ بروقت تیاری کے ذریعے آفات سے بچائو ممکن : مریم نواز
	 لاہور  (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مرکز تبلیغی جماعت کے شوریٰ ارکان نے ملاقات کی۔ ڈاکٹر ندیم اشرف، مولانا امجد فاروق، مولانا محمد امیر، امتیاز احمد غنی اور ارشد ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرنے اور بہترین انتظامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ڈی سی، سی سی پی او، ڈی آئی جی اور سی ٹی او کو خود رائیونڈ جانے کی ہدایت کی۔ تبلیغی جماعت کے وفد نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے عوامی خدمات پر خراج تحسین کیا اور کامیابی کے لئے خصوصی دعا کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رائیونڈ اجتماع کے لئے تین دن الیکٹرو بس چلانے...
	حکام کے مطابق باب دوستی کو فقط افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے کھولا گیا ہے، تاہم آمدورفت اور تجارت کی اجازت نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع چمن میں واقعہ پاک افغان بارڈر کو غیر قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کی واپسی کے لئے دوبارہ کھول دیا گیا۔ افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے باعث بارڈر کو بند کر دیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق علاقے کے قبائلی عمائدین اور مشران نے ایف سی کے اعلیٰ حکام سے ملاقات میں افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستانی حکام نے صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے راستہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم پاک افغان بارڈر...
	 کوئٹہ:  بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
	بھارت اور کینیڈا نے نئی دہلی میں وزرائے خارجہ کی بات چیت کے بعد اپنے تعلقات کے فروغ کے لیے ایک نئے لائحہ عمل پر اتفاق کیا ہے، کیونکہ دونوں ممالک کینیڈین سکھ علیحدگی پسند کے قتل کے بعد کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جاری مشترکہ بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے اہم معدنیات، تجارت اور زرعی ویلیو چینز جیسے شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا، جو امریکی ٹیرف کے باعث تجارت میں تنوع پیدا کرنے کے خواہاں ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس شراکت داری کی بحالی نہ صرف معاشی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ بدلتے ہوئے عالمی اتحادوں سے...
	پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف...
	نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ  نو منتخب وزیر اعلی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے خط چیف جسٹس کو ارسال کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ...
	 علی ساہی :سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کاربن کنٹرول اور ٹریفک مسائل کے حل کے لیے ایک اہم تجویز پیش کر دی۔  ان کے مطابق روزانہ 8 سے 10 لاکھ گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں شہر میں داخل ہوتی ہیں جبکہ 4 سے 5 لاکھ گاڑیاں شہر سے باہر جاتی ہیں، جس سے سموگ، ٹریفک جام اور حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ سی ٹی او نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ہونے والے حادثات کو مدنظر رکھتے ہوئے تجویز دی ہے کہ قریبی شہروں کو ای بس سروس اور میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے, پہلے مرحلے میں لاہور سے قصور، ننکانہ صاحب، اور شیخوپورہ کے لیے ای بس سروس کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ...
	کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایٹمی طاقت بھارت کو 6 گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پرمجبور کیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان نہ بھولے پاک فوج نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے تھے۔ پاکستان کی محتاط جوابی کارروائی افغانستان کے لیے سبق ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بلااشتعال کارروائی پر پاکستان نے ابھی چند اہداف نشانہ بنائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کسی زعم میں ہے تو پاکستان یہی پہاڑ طالبان کے سر پر توڑ دے گا۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ برطانیہ، سوویت یونین اور  امریکہ کو ہرانے کی باتیں کرنے والے حقیقت سے لاعلم ہیں۔
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر فنڈ (WWF) کی گورننگ باڈی کی دوبارہ تشکیل کا نوٹیفکیشن 29 ستمبر 2025ء ورکرز ویلفیئر فنڈ آرڈیننس کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان (NLF) کی ملک کی سب سے بڑی اور نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے، ہمیں اس نوٹیفکیشن پر قانونی اعتراض ہے یہ نوٹیفکیشن صوبائی حکومتوں کی سفارش پر جاری کیا گیا ہے جس میں کچھ افراد کو ورکرز کے نمائندے کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ملک کی سب سے بڑی نمائندہ ورکرز فیڈریشن ہے۔ ہماری فیڈریشن کے کسی بھی رکن...
	پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مستعفی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کے نامزد امیدوار کی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔ پشاور میں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا کہ انہوں نے بانی چیئرمین کے حکم پر استعفیٰ دیا اور گورنر خیبر پختونخوا کو اپنے ہاتھ سے تحریر کیا ہوا استعفیٰ بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے وفادار ہیں، اور بانی چیئرمین کے نامزد امیدوار کو کامیاب بنانا ان کی ترجیح ہے۔ ان کے بقول اپوزیشن چاہے جسے بھی امیدوار بنالے، کامیابی ان کے حصے میں...
	پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے وزارت اعلیٰ کے لیے اپنے امیدوار محمد سہیل آفریدی کی بلامقابلہ کامیابی کے لیے اے این پی سے رابطہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدرجنید اکبر نے شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، عرفان سلیم اور دیگر کے ہمراہ اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخارحسین اوراے این پی کے دیگر رہنمائوں سے باچا خان مرکز پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اے این پی کے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد : مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کیلئے سر جوڑ کر بیٹھنے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مودی کے آپریشن سندور کے آلہ کار کے ٹھکانے ہمسایہ ملک میں آپریشنل تھے، ہمسایہ ملک کو بار بار تنبیہ کی جاتی رہی، کئی بار کہا کہ آپ کو پاکستان اور دہشت گردوں کے درمیان فیصلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کل جارحیت کا آغاز افغانستان سے ہوا، پاکستان کی مسلح افواج دفاع کیلئے پوری طرح تیار تھیں، جو ٹھکانے پاکستان کے خلاف آپریٹ ہوتے تھے ان کو مسلح افواج...
	خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کیلئے4امیدوار سامنے آ گئے، کاغذات نامزدگی منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا میں وزارت اعلی کیلئے 4امیدوار سامنے آ گئے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے وزیراعلی کیلئے سہیل آفریدی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے،جے یو آئی کے مولانا لطف الرحمان کے بھی کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے مسلم لیگ ن کے سردار شاہ جہاں یوسف، پیپلزپارٹی کے ارباب زرک کے کاغذات جمع کرائے گئے۔دوسری طرف خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلی کے انتخاب میں حصہ لینے والے چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کرلئے گئے۔  روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔  WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی...
	چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی راندھاوا کی ہدایت پر راول ڈیم کے اطراف بھرپور صفائی مہم کا آغاز،سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹریٹ کا راول ڈیم کے اطراف کوڑا کرکٹ نکانے کیلئے صفائی آپریشن ،راول ڈیم کے اردگرد گندگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے ۔متعلقہ شعبہ جات کی جانب سے راول ڈیم کے اطراف واقع ریستورانوں، ہاوسنگ سوسائٹیز اور کمرشل مراکز کو گندگی پھیلانے پر چالان جاری کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ سول...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان نے افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پاک سرزمین کے خلاف کسی طرز کی جارحیت برداشت نہیں کی جائے گی،پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق شیری رحمان کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ اپنی سکیورٹی فورسز کو دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں،دہشتگردوں کی نقل و حرکت روکنے کیلئے پاک فوج کی حکمت عملی قابل ستائش ہے،پاک فوج نے افغان چیک پوسٹس تباہ کرکے خارجی دہشتگردوںں کو بھاری نقصان پہنچایا۔  پاکستان کا جواب افغانستان میں فتنہ الہند کے دہشتگردوں کو بے اثر کرنے کیلئے...
	 فائل فوٹو مشیر وزیراعظم اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے تمام سیاسی جماعتوں کو استحکام پاکستان کے لیے ساتھ دینے کی دعوت دے دی۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کو داخلی استحکام کی پہلے سے زیادہ ضرورت ہے، مسلح افواج کے بہادر افسران اور جوان پاکستان کے دفاع کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، موجودہ حالات میں ملکی سیاسی قیادت کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے تمام سیاسی جماعتوں کو میثاق استحکام پاکستان کی دعوت دی ہے، اپوزیشن جماعتوں کو ایک بار پھر دعوت دیتے ہیں، استحکام پاکستان کے لیے ہمارا ساتھ دیں، مذہبی جماعت کے قائدین سے پاکستان اور مسلح افواج کا...
	ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نوبیل امن انعام کمیٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی نے ماضی میں ایسے افراد کو یہ انعام دیا جنہوں نے امن کے لیے کوئی نمایاں کام نہیں کیا، جس سے اس عالمی ایوارڈ کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بین الاقوامی تنازعات کے حل کے لیے کی جانے والی "مخلصانہ کوششوں" کی تعریف کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ فیصلہ میرا کام نہیں کہ نوبیل انعام کسے ملے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ بعض فیصلوں نے اس انعام کی اہمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔ پیوٹن نے مزید کہا کہ بعض اوقات ایسے لوگوں کو نوبیل انعام دیا گیا...
	 اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدے کیلئے چار اہم نکات پر ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔  ذرائع وزارتِ خزانہ کے مطابق سیلاب کے باعث صوبوں نے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس نافذ کرنے کیلئے مزید مہلت مانگ لی ہے، سیلاب سے زرعی معیشت متاثر ہونے کے سبب صوبے فوری طور پر ایگریکلچر انکم ٹیکس نافذ کرنے پر آمادہ نہیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو دسمبر تک گندم کی سرکاری خریداری پالیسی (پروکیورمنٹ پالیسی) ایم ای ایف پی (MEFP) میں شامل کی گئی ہے جبکہ سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے اور کرپشن اینڈ گورننس ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ کے نکات بھی مذاکرات کا حصہ ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے...
	 اسلام آباد:  پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی جانب سے بات بار پورٹل بند کرنے کے باعث ملک میں چینی کی قیمتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے، چینی کا بحران سنگین ہونے اور مارکیٹ میں چینی ناپید ہو نے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کے ایس ٹریک پورٹل کی بندش کے حوالے سے وزیر خزانہ اور وزیر برائے فوڈ سیکورٹی کو دوسرا خط لکھ دیا۔ خط میں ایسوسی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اگر ایسی صورتحال پیدا ہوتی تو اس کیلئے انڈسٹری کو کسی صورت مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاسکتا، شوگر انڈسٹری حکومت سے درخواست کرتی ہے کہ اس معاملے میں جلد مداخلت کرکے تمام پابندیوں کو...
	وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ بشریٰ بی بی کا ہے، اس فیصلے کا صوبے میں بہتری سے کوئی تعلق نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کے ایم پی ایز ناخوش ہیں، بانی پی ٹی آئی تشدد ، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں، اِن کا ذہن ہے کہ پھر وفاق پر چڑھائی کریں گے لیکن آئندہ اسلام آباد پر کسی بھی یلغار کی کوشش ہوئی تو اسے سختی سے روکا جائےگا۔ خیبر پختونخوا میں حالات بہت خراب ہیں مگر گورنر راج کی باتیں ابھی قبل از...
	اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے ایک اور بڑا قدم اٹھاتے ہوئے مختلف ممالک میں اپنے کاؤنٹرز فعال کر دیے ہیں، تاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو شناختی دستاویزات کے حصول میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو معیاری اور فوری خدمات کی فراہمی کے لیے مختلف ممالک کے پاکستانی سفارتخانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔ ان میں کینیڈا کے شہر مونٹریال اور وینکوور، اٹلی کا شہر میلان، بحرین کا دارالحکومت مناما، اور اردن کا دارالحکومت عمان شامل ہیں۔ اتھارٹی کے مطابق جلد اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی نادرا...
	جرمن کے چانسلر کا غزہ کی تعمیر نو کیلئے کانفرنس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025  سب نیوز برلن(آئی پی ایس )جرمن چانسلر نے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ کی تعمیرِ نو کیلیے ہنگامی کانفرنس بلائی جائے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ انکی حکومت مصر کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرنا چاہتی ہے۔ جرمن چانسلر نے کہا کہ غزہ میں پانی کی فراہمی، بجلی کی ترسیل اور صحت کے نظام کی تعمیرِنو کے لیے ہنگامی بنیاد پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سے قبل جرمن حکومت کی جانب سے اسرائیل حماس جنگ بندی کے بعد جرمنی نے فوری طور پر 29 ملین یورو(34 ملین ڈالر) دینے کا...
	قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان شہداء لیفٹیننٹ کرنل جنید طارق، میجر طیب رحمت اور دیگر جوانوں کو سلامِ عقیدت پیش کرتا ہے۔ یہ ایوان اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قوم اپنے بہادر محافظوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یہ ایوان حکومتِ پاکستان سے شہداء کے اہلِخانہ کیلئے خصوصی مراعات اور مالی معاونت کا مطالبہ کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع اورکزئی میں پاک فوج کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر خراجِ تحسین کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے یہ ایوان پاک فوج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب نے خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے 48 نئی بسوں، ہمت کارڈ میں شمولیت اور دنیا بھر سے ماہرین آٹزم کی خدمات حاصل کرنے کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا، غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور...
	 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خصوصی بچوں کے لیے ایک انقلابی منصوبے کی منظوری دے دی ،، اڑتالیس نئی بسیں، ہمت کارڈ میں شمولیت، اور دنیا بھر سے آٹزم ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی ،، مریم نواز آٹزم سکول میں بچوں کو مفت تعلیم، تھراپی اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس میں خصوصی بچوں کی تعلیم کے لیے بڑے فیصلے کیے گئے۔ صوبے میں پہلی بار 5 ہزار سے زائد بچوں کے داخلے کا ریکارڈ قائم ہوا۔ آٹزم سکول کے لیے ہائبرڈ ماڈل، تصویری و تحریری تھراپی، اور گرین نصاب متعارف کرایا جا رہا ہے۔ سکول میں واکنگ ٹریک، سنسری گارڈن، اور سی سی ٹی وی نگرانی کے...
	اسلام آباد ( نمائندہ  خصوصی )  آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان  قرضہ پروگرام کے تحت سٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا ، آئی ایم ایف  نے  بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف مشن اور پاکستانی  حکام کے درمیان  بات چیت میںقرضہ پروگرام کی دوسر ے  ریویو اور 28 ماہ پر محیط  آر ایس ایف کے پہلے ریویو کے تناظر میں سٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے نمایاں پیش رفت ہوئی ہے،بیان میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایوا پیٹرووا کی قیادت میں 24 ستمبر سے اٹھ اکتوبر تک کراچی اور اسلام آباد کا دورہ کیا جس میں 37 ماہ پر محیط قرضہ پروگرام اور آر ایس ایف...
	غزہ امن معاہدے کی منظوری کیلئے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025  سب نیوز غزہ(آئی پی ایس )غزہ امن معاہدے کی منظوری کے لیے طلب کیا گیا اسرائیلی کابینہ کا اجلاس تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس، جس میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری کا فیصلہ ہونا تھا، ملک کے سرکاری نشریاتی ادارے کان کے مطابق مخر کر دیا گیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق اب یہ اجلاس مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے ( پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ) منعقد ہوگا۔اسرائیلی حکومت کے ایک ترجمان نے اس سے قبل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے پاکستانی طلبا کے لیے ایک شاندار تعلیمی پیشکش کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 18 سال یا اس سے زائد عمر کے طالبعلم اب گوگل اے آئی پرو پلان کی ایک سالہ مفت سبسکرپشن حاصل کر سکیں گے۔یہ اقدام طلبا کو جدید مصنوعی ذہانت کے ٹولز تک رسائی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم، تحقیق اور تخلیقی منصوبوں میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں۔گوگل کے مطابق اس پلان کی عام فیس پاکستان میں 5600 روپے ماہانہ ہے، تاہم طالبعلموں کے لیے یہ سہولت بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے۔ اس پروگرام کے تحت طلبا کو گوگل کے جدید ترین جیمنائی 2.5 ماڈل تک رسائی حاصل ہوگی، جس کے ذریعے وہ...
	اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور
	 نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات میں مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مسلسل شمولیت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ملاقات کی، دوران ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں حالیہ اعلیٰ سطحی روابط بشمول نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والی ملاقاتوں، کے ذریعے پیدا ہونے والی مثبت پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ امریکی ناظم الامور نے مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن و استحکام...
	کاروباری طبقہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات جاری ہیں، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات اور صنعتکار پاکستانی معیشت کا اہم ستون ہیں جو لوگوں کو روزگار فراہم کر کے ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں صنعت و تجارت کے نمایاں کردار کے پیش نظر کاروباری برادری کے مسائل کے فوری حل پرخصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔وہ گزشتہ روز گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں صنعت و تجارت سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وفاقی محتسب نے...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) تین روزہ عالمی نمائش ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت اور معیشت کیلئے بے پناہ کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئی ،غیر ملکی خریداروں کی جانب سے کئے گئے معاہدوں کی وجہ سے رواں مالی سال میں ہاتھ سے بنے قالینوں کی برآمدات میں بڑے پیمانے پر اضافے کا تخمینہ ہے ۔ پی سی ایم ای اے کے چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور چیئرمین ایگزیبیشن ریاض احمد نے بتایا کہ تین روزہ عالمی نمائش نے ہماری توقعات سے بڑھ کر کامیابی حاصل کی ہے ، غیر ملکی خریداروں نے اعلیمعیار اور دیدہ زیب ڈیزائنوں کی وجہ سے پاکستانی مصنوعات کو بے حد پذیرائی دی ہے اور عمومی جائزے...
	آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل، سرکاری افسروں کے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ترامیم تیار: گفٹ سکیمز ختم کرنے پر اتفاق
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری افسروں  کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے ایف بی آرنے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023ء میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کر لی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا تجویز ہو تو وہ سرکاری گزٹ میں اشاعت کے سات دن کے اندر ایف بی آر...
	وزیراعظم شہباز شریف پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان سیاسی کشیدگی ختم کروانے کیلیے متحرک ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے درمیان کئی روز سے جاری سیاسی کشیدگی میں کمی کیلیے وزیراعظم وطن واپس آنے کے بعد متحرک ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے دونوں جماعتوں کے درمیان کشیدگی ختم کروانے کیلیے اعلیٰ سطح کا وفد تشکیل دے دیا، جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اعظم نظیر تارڑ،رانا ثناء اللہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق شامل ہیں۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی وفد اسلام آباد سے کراچی پہنچا جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کیلیے نواب شاہ روانہ ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب...
	 وزیراعظم شہباز شریف سمیت وفاقی قیادت وزیراعظم آزاد کشمیر کی کارکردگی سے نالاں ہیں۔ وفاقی جماعتوں کی جانب سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے طرزِ حکمرانی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ۔ آزاد کشمیر کے حالیہ بحران میں بھی انوار الحق کا کردار غیر تسلی بخش قرار دیدیا گیا ہے۔  وزیراعظم آزاد کشمیر کی تبدیلی کیلئے مختلف آپشنز زیرغور لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کو “باعزت استعفیٰ” دینے کا آپشن بھی دیا جائے گا، انوار الحق کے انکار کی صورت میں تحریکِ عدم اعتماد یا آئینی اقدام کا امکان ہے۔  ذرائع کے مطابق وفاقی سطح پر انوار الحق کی تبدیلی پر صلاح مشورے کا عمل تیز کر دیا گیا، حتمی فیصلہ ہونے پر...
	سرکاری ملازمین کےاثاثے پبلک اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی کڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت
	وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے اور شیئر کرنے سے متعلق آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کرنے کیلئے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سول سرونٹس کے اثاثہ جات کے گوشواروں کے اشتراک کے رولز 2023میں مزید ترامیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت پبلک سرونٹ کی نئی تعریف شامل کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے مجوزہ ترمیمی مسودے کے بارے میں عام عوام اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے آراء بھی طلب کرلی ہیں اور کہا ہے کہ اگر کسی کو ان ترامیم پر کوئی اعتراض یا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی کرنے سے صاف انکار کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سر کیئر اسٹارمر دو روزہ دورے پر آج بھارت پہنچے، جہاں مہاراشٹرا کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے ان کا استقبال کیا۔اس دورے میں برطانوی وزیراعظم کے ہمراہ برطانیہ کے کاروباری افراد کا ایک وفد بھی ہے، جو بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے کو آگے بڑھانے پر بات چیت کرے گا۔ سر کیئر اسٹارمر کی ممبئی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔بھارت روانگی سے قبل صحافیوں نے جب ان سے ویزا پالیسی میں تبدیلی سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ برطانیہ بھارت کے ساتھ کسی نئے...
	 اسلام آباد:  پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر ہے۔ پاکستان نے گزشتہ پانچ دہائیوں سے انسانی ہمدردی  کی بنیاد پر لاکھوں افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کی، دوحہ معاہدے کے بعد افغانستان سے تمام غیر ملکی افواج کا انخلا اور خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا جس کے بعد افغان مہاجرین کا پاکستان میں رہنے کے لیے اب کوئی جواز باقی نہیں۔ شواہد سے ثابت ہے کہ افغان پناہ گزینوں کے کچھ عناصر پاکستان میں دہشتگردی اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں، پاکستان نے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی کیلئے تمام تر سہولیات فراہم کیں، اب تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد 1,447,709  تک پہنچ چکی ہے۔ ستمبر 2023...
	اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔ الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی الیکشن شبلی فراز کی نااہلی پر خالی نشست پر ہو...
	برسات میں بے تحاشا پانی آنے، تمام ڈیم لبالب بھر جانے کے بعد بھی پاکستان میں کاشت کاری کیلئے پانی کی قلت برقرار ہے۔ قلت سندھ اور پنجاب میں برابر تقسیم ہو گی، خیبر پختنوخوا اور بلوچستان کو ان کے حصہ کا طے شدہ پانی پورا ملے گا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی ایڈوائزری کمیٹی نے ربیع کی  فصلوں کی کاشت کیلئے صوبوں کے درمیان پانی کے دستیاب ذخائر کی تقسیم کی منظوری دے دی۔ ب  ربیع کے دوران فصلوں کے لئے پانی  کی 8 فیصد قلت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو گزشتہ 10 سالوں میں کاشتکاری کیلئے دستیاب پانی کی کم ترین قلت ہے۔انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس کے بعد ارسا کے ترجمان نے...
	 اسلام آباد:  جاپان کی حکومت نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پراجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت دو پاکستانی این جی اوز کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک لاکھ 13 ہزار 335 ڈالر (تقریباً 32 ملین روپے کے برابر) امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور دونوں این جی اوز کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت این جی او اکٹیڈ کو امریکی ڈالر 61200 کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی...
	پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی
	پی پی سے تنازع کے حل کیلئے ن لیگ متحرک: وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ، معاملات حل کرنے کی یقین دہانی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پیپلز پارٹی سے تنازع کے حل کے لیے مسلم لیگ (ن) کے رہنما سرگرم ہوگئے، لیگی رہنماں نے پیپلز پارٹی کو وزیراعظم کی واپسی تک انتظار کا مشورہ دے دیا اور شہباز شریف کو پیپلز پارٹی سے بات چیت کی صورت حال سے آگاہ کردیا۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی نے بات چیت سے معاملات کے حل کے لیے رضا مندی ظاہر کردی۔ منگل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری پارلیمانی تعطل کو ختم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) کی اعلی...
	واقعہ میں جانبحق ہونیوالے حاجی نور محمد کے بیٹے نیاز محمد بڑیچ کا کہنا ہے کہ سول ہسپتال میں انکے والد اور بھائی کی لاش کی حوالگی کے سلسلے میں ان سے 35 ہزار کا مطالبہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکہ کے متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ جانبحق ہونے والے دو افراد کی لاشیں ہسپتال سے حاصل کرنے کے لئے انہیں 16 ہزار روپے کی رشوت دینی پڑی۔ چند روز قبل کوئٹہ میں دھماکے میں حاجی نور محمد اور ان کے بیٹے صابر خان جانبحق ہوئے تھے۔ جن کی لاشیں سول ہسپتال میں موجود تھیں۔ حاجی نور محمد کے دوسرے بیٹے نیاز محمد بڑیچ نے غیر ملکی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ہسپتال...
	محکمہ تخفظ ماحولیات نے زیر زمین اور فضائی الودگی روک تھام کیلئے اقدام کے حوالے سے ہاوسنگ سوسائٹیز کے این او سی کو ٹریٹمنٹ پلانٹس لگانے سے مشروط کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جلد نوٹیفکیشن بھی جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ محکمہ تخفظ ماحولیات نے گھروں کے ہر سیوریج سسٹم کے ساتھ زیر زمین پانی کی ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے جدید سسٹم لگانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ پرائیویٹ اورسرکاری ہاوسنگ سوسائٹیوں کو اس امر کا پابند کیا جائے گا۔ سوسائٹئی کے اندر آٹھ کنال زمین پر سیوریج پانی کو ٹریٹمنٹ کرنے کیلئے پلانٹس لگایا جائے گا۔ مقصد زیرزمین اورفضائی الودگی کو دور کرنا اورزیر زمین پانی کی سطح بھی بلند کرنا ہے۔ ذرائع...
	---فائل فوٹو  سندھ حکومت نے غریب اور مستحق فنکاروں کی مالی مدد کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ میں تبدیلی کر دی۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق محکمۂ ثقافت کے ماتحت انڈومنٹ، وظیفوں کے لیے قائم منیجمنٹ بورڈ 2018ء کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری سے چیف سیکریٹری سندھ نے نئے اراکین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔محکمۂ ثقافت کے ترجمان کے مطابق وزیرِ ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ منیجمنٹ بورڈ کے چیئرمین ہوں گے،  سیکریٹری ثقافت وائس چیئرمین جبکہ ڈی جی کلچر بورڈ کے سیکریٹری و رکن ہوں گے۔اسی طرح صدر آرٹس کونسل کراچی، صدر سکھر آرٹس کونسل بھی اراکین میں شامل  ہوں گے۔سیکریٹری جنرل سندھی ادبی بورڈ، گلوکارہ صنم ماروی،...
	چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دیا جا رہا ہے ،اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت  کیلئے  ڈیجیٹل والٹ کا اجرا کیا گیا ہے، ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے محفوظ طریقے سے رقوم کی منتقلی ہو سکے گی ،ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے قانونی طریقے سے 10 لاکھ ڈالر بھیجے جا سکتے ہیں ۔سٹین فورڈ یونیورسٹی پروگرام کی لانچنگ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیلئے  ڈیجیٹل والٹ متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی رقوم قانونی اور محفوظ طریقے سے پاکستان بھیج سکیں گے جس سے غیر قانونی زرِمنتقلی کے ذرائع کا خاتمہ ممکن ہو گا۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک میں...
	 پشاور:  تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے پبلک نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی جمع کرانے کا عمل کل سے شروع ہوگا اور امیدوار 9 اکتوبر تک اپنے کاغذات جمع کرا سکیں گے۔ امیدوار صبح 8 بجکر 30 منٹ سے شام 4 بجکر 30 منٹ تک کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی جبکہ 20 اکتوبر تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کی اجازت ہوگی۔ سینیٹر شبلی فراز کی خالی نشست پر انتخاب 30 اکتوبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں منعقد کیا جائے...
	 ویب ڈیسک :الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی ایک جنرل نشست کے لیے شیڈول جاری کر دیا ہے۔  الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار 8 اور 9 اکتوبر کو کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے، کاغذات کی جانچ پڑتال 14 اکتوبر کو ہو گی جبکہ 15 اکتوبر تک کاغذات کی منظوری یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی۔   الیکشن ٹریبونل17 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلہ دے گا،  18 اکتوبر کو غیرحتمی فہرست جاری کی جائے گی۔  صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  الیکشن کمیشن کی جانب کہا گیا ہے کہ امیدوار 20 اکتوبر تک کاغذات واپس لے سکیں گے، سینیٹ کی ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ 30 اکتوبر کو ہو گی۔  الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی...
	ہوم سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی کے بغیر بھی بسنت کا تہوار منانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس دن کو ایک فیسٹیول کے طور پر منایا جا سکتا ہے، جس میں خونی ڈور اور پتنگ بازی نہ ہو، اس حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر اسے منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ ہوگا، زندگیاں کسی بھی کھیل سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لئے ان پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہوریوں کیلئے بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ حکومت پنجاب نے بسنت منانے کی اجازت دینے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے۔ لاہور کے تاریخی موسمی تہوار پر مسلسل پابندی کے بعد حکومت نے لاہوریوں کو بسنت منانے کی...
	 آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔  سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ میتھیو رینشا کو...
	اسلام آباد؍ تل ابیب (نوائے وقت رپورٹ+ نیٹ نیوز) سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔...
	 اسلام آباد:  حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کرتے ہوئے سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کیپٹن رٹائرڈ محمد محمود کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایف آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 21 کے شکیل درانی کی خدمات نیب کے سپرد کر دیں، ایڈیشنل سیکریٹری انچارج ایس آئی ایف سی جمیل احمد قریشی کو سیکریٹری سرمایہ کاری بورڈ کا اضافی چارج تفویض کر دیاگیا۔ گریڈ 20 کے محمد کریم خان جوائنٹ سیکریٹری پارلیمانی امور تعینات کردیئے گئے، ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے صدام منور کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی گئی۔ او ایم جی کی سدرہ خان اقتصادی امور ڈویژن میں سیکشن افسر تعینات کر دی...
	فائل فوٹو۔ قومی ایئر لائن کی کراچی سے ٹورنٹو کی پرواز کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی، کراچی سے ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز پی کے 783 کو منگل کی صبح ساڑھے 8 بجے روانہ ہونا تھا۔ ایئر لائن ذرائع بتایا کہ نئے شیڈول کے مطابق پرواز اب منگل کی دوپہر ساڑھے 12بجے روانہ ہوگی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق پرواز میں تاخیر آپریشنل وجوہات کے باعث ہے، مسافروں کو آگاہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے بوئنگ777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئر کی تبدیلی کا کام مکمل نہیں ہوسکا۔ یہ طیارے ٹورنٹو کیلئے براہ راست اور نان اسٹاپ پروازوں کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن ٹورنٹو کی طویل پرواز بوئنگ 777۔...
	سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار روپے بڑھانے کی منظوری،17اکتوبر سے سیلاب متاثرین میں چیکس تقسیم کا اعلان
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز نے سول ڈیفنس ملازمین کی تنخواہیں 15ہزار  روپے بڑھانے کی منظوری دیدی،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 400دیہات کا سروے مکمل ہو چکا ہے،17اکتوبر سے سیلاب مثاترین میں چیکس کی تقسیم شروع کردی جائے گی۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں تاریخ کاسب سے بڑا سیلاب آیا، پنجاب میں گھر یا سولر پروگرام بکتے نہیں،پنجاب حکومت کے کاموں پر بہت سے لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے،جو وقت لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا اس کو سیاسی مفاد کیلئے استعمال کیا گیا۔ان کاکہناتھا کہ مریم نوازکو دوسروں کے سلوک پر دکھ ہوا، پنجاب نے ہمیشہ مشکل میں بڑا بھائی ہونے کا حق ادا کیا،پنجاب...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں بیٹری ٹیکنالوجی ایک نئے موڑ پر پہنچ چکی ہے، جہاں سائنس دان لیتھیم کے بجائے کیلشیم اور مگنیشیم جیسے عناصر کے استعمال پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربات کامیاب ہوئے تو توانائی کے ذخیرے کا یہ نیا طریقہ ہماری روزمرہ زندگی کو یکسر بدل سکتا ہے۔لیتھیم بیٹریاں اگرچہ کارکردگی کے لحاظ سے طویل عرصے سے معیار سمجھی جاتی رہی ہیں، مگر ان کی قیمت، قلت اور ماحولیاتی اثرات نے سائنس دانوں کو متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ لیتھیم اور کوبالٹ دونوں مہنگے عناصر ہیں اور ان کی کان کنی ماحول کے لیے نقصان دہ ثابت ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ، لیتھیم بیٹریاں زیادہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل کونسل فار ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس صدر اسلم پرویز ایڈوکیٹ کی صدارت میں ہوا، جس میں کونسل کی منیجنگ کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں کونسل کے آئندہ کے پروگراموںکے حوالے سے فیصلے کئے گئے جبکہ کونسل کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کااظہار کیاگیا، اجلاس میںفیصلہ کیاگیا کہ سندھ اور اور خاص طورپر حیدرآباد میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں پر عوام کی آگاہی کیلئے ایک سمینار اور گروپ ڈسکیشن کا مقامی ہوٹل میں انعقاد کیاجائیگا، اس کے علاوہ تعلیم، روڈ، انفراسٹرکچر سمیت دیگر مسائل کیلئے عوامی مہم چلانے کے ساتھ ساتھ حکومتی اراکین کو بھی اس حوالے سے لیٹر ارسال کئے جائیں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کونسل کے صدر اسلم...
	چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے  دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نےکہا ہے کہ اسرائیل دو سال سے فلسطین پر خوفناک بمباری کر رہا ہے جس کی وجہ سے اب تک 75 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور دو لاکھ سے زائد کو شدید زخمی کر دیا گیا ۔ اسرائیل کی سفاکانہ بمباری کا نشانہ بننے والوں میں معصوم بچے اور خواتین نمایاں طور پر شامل ہیں، مسلم ممالک کی بار بار کی کوششوں کے باوجود اب تک اسرائیل نے فلسطین پر حملے بند نہیں کئے اسی وجہ سے اسرائیل کے اندر سے بھی نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج ہو رہا ہے اسکے علاوہ غزہ پر کی جانے والی اسرائیلی بربریت کے خلاف امریکہ یورپ سمیت پوری دنیا سے شدید...
	سٹی 42 : پنجاب حکومت نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا پہلا بورڈ آف گورنرز تشکیل دے دیا ۔ پنجاب کی وزیر اعلی مریم نواز کی منظوری کے بعد 13 رکنی بورڈ آف گورنرز کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے مطابق وزیر اعلی مریم نواز بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن ہوں گی۔ صحت کے دونوں محکموں سمیت خزانہ ، قانون ، پی اینڈ ڈی کے سیکریٹری بورڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ نواز شریف کینسر ہسپتال کے ڈین و ہاسپٹل ڈائریکٹر بورڈ کے رکن نامزد کیے گئے ہیں۔   سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے  نوٹیفکیشن کے مطابق سابق چیف سیکرٹری  کیپٹن(ر) زاہد سعید، پروفیسر زیبا عزیز ، پروفیسر...
	پاکستان ایک ارب ڈالر سے زائد کی تیسری قسط حاصل کرنے کے لیے بہتر پوزیشن میں نظر آتا ہے، حالاں کہ کچھ معاملات میں معمولی کوتاہیاں ہوئی ہیں، حکام پیر کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے دورہ کرنے والے جائزہ مشن کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز کر رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ میں باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہو چکے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں فریقین کو پالیسی سطح کی بات چیت کے دوران چند نرمیوں پر اتفاق کرنا ہوگا، تاکہ رواں ہفتے کے آخر (9 یا 10 اکتوبر) تک وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ جائزہ مکمل کیا جا سکے۔...
	حافظ نعیم کی جانب سے ٹرمپ کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا گیا، کہا پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہیے۔ کسی ایسے پلان کی حمایت نہیں کرنی چاہئیے جو بالآخر اسرائیل ہی کو طاقت فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ حافظ نعیم نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کیلئے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس سلسلے میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی ذمہ داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم نے واضح کیا ہے کہ یہ صرف...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو پائیدار ترقی کے راستے میں ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔ پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بچوں کی نشوونما میں رکاوٹ، غربت اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے مسائل براہِ راست ملک کی طویل المدتی پیداواری صلاحیت اور عالمی ساکھ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔ یہ سمٹ گورنر خیبر پی کے فیصل کریم کنڈی کی سرپرستی میں منعقد ہوا جس میں پالیسی سازوں، بزنس لیڈرز اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز نے پاکستان کی معیشت، جدت طرازی اور عالمی مسابقت پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کی میزبانی ایک گروپ اور مقامی بنک نے کی، جب...
	وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں امیر جماعت اسلامی کی جانب سےامریک صدر کے 20 نکاتی غزہ پروگرام پر قوم کی جانب سے سخت تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کو صرف آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے مطالبہ پر قائم رہنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیراعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں...
	حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم سے مشتاق احمد کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، حافظ نعیم نے وزیر اعظم سے سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی اور بازیابی کے لیے کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی کو کہا کہ اس سلسلے میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ذمے داری لگا دی گئی ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا معاملہ نہیں بلکہ پورے پاکستان کے حوالے سے اس کی اہمیت ہے، گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور گرفتاریاں...
	جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کی جدوجہد سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر مشتاق خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب عوامی ایکشن کمیٹی نے یہ جدوجہد شروع کی تو جماعت اسلامی کا بڑا حصہ اس کے ساتھ تھا، میں نے خود جماعت اسلامی ( آزاد و جموں کشمیر ) کے امیر کی حیثیت سے مظفر آباد میں ان کے جلسے میں خطاب بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ...
	حماس کے پاس معاہدہ قبول کرنے کیلئے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے، ٹرمپ کا الٹی میٹم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025  سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ٹرمپ نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غزہ جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے اتوار کی شام 6 بجے تک کا وقت ہے۔ ٹرمپ نے کہاکہ حماس کے پاس معاہدہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے، معاہدے پر دیگر ممالک دستخط کرچکے ہیں۔ امریکی صدر نے حماس کو دھمکی دی کہ حماس معاہدہ نہیں کرسکی تو اس کو سخت نتائج بھگتنے پڑیں گے، معاہدہ کرنے سے حماس کے...
	سٹی 42 : عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے لیے مظفرآباد جانے والے وفاقی وزراء کو پہننے کیلئے کپڑے اور میڈیسن کی کمی کا سامنا ہوا، جس کے بعد اُن کا عملہ کپڑے اور میڈیسن لے کر مظفرآباد روانہ ہو گیا۔  ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء ایک دن کی تیاری کے ساتھ مظفرآباد روانہ ہوئے تھے، جس کی وجہ سے اُنہیں کپڑوں اور میڈیسن کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم وفاقی وزراء کے آج پھر مظفرآباد میں قیام کے پیش نظر اپنے کپڑے اور میڈیسن مظفراباد منگوا لی ہیں۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی   ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر...
	حکومت کا کرپٹو کرنسی کے انتظام اور تحفظ کیلئے بڑا قدم ,وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک ڈیجٹیل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی کابینہ نے ’ سٹریٹیجک دیجیٹل والٹ کمپنی‘ بنانے کی منظوری دیدی ہے جو کہ سرکار کی ملکیت ہو گی جس کا مقصد حکومت کے ورچوئل اثاثوں کے انتظام اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اسٹریٹجک ڈیجیٹل والٹ کمپنی کو کمپنیز ایکٹ 2017 کی شق 42 کے تحت نان پرافٹ ادارے کے طور پر قائم کیا جا رہا ہے اور یہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (SECP) کے ساتھ رجسٹر ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کرپٹو کونسل کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس نے پبلک سیکٹر کے ڈیجیٹل اثاثوں کے تحفظ کے لیے کرپٹو کرنسی والٹ کے قیام کی تجویز دی تھی۔  جس کو دیکھو  منہ اٹھاکر پنجاب...
	ویب ڈیسک: سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست پر اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیے۔ ہائیکورٹ میں سابق صدر عارف علوی کی مستقل سرکاری رہائشگاہ کے لیے درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواستگزار کے وکیل نے مؤقف دیا کہ عارف علوی 2018 سے 2024 تک صدرمملکت رہے ہیں، جس کی وجہ سے وہ تاحیات سرکاری رہائشگاہ کے اہل ہیں۔ وکیل کے مطابق عارف علوی کو پہلے رہائش کے لیے باتھ آئی لینڈ کا بنگلہ 3-اے الاٹ کیا تھا۔ بعد ازاں  انہیں بنگلہ نمبر 5-اے الاٹ کردیا گیا۔ مذکورہ بنگلہ کسٹم ممبر شہاب امام کے قبضے میں ہے۔ شہاب امام نے بنگلے پر 2023 سے حکم امتناعی حاصل کر رکھا ہے۔ سابق...
	سرکاری ملازمت کا حصول ہر نوجوان کا خواب ہے بڑی خوشخبری آئی گئی ہے کہ کابینہ نے نئی بھرتیوں کی منظوری دے دی ہے۔  سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی کمی کی وجہ سے طلبہ وطالبات کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے، جس کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی حکومت نے نئے اساتذہ کی بھرتی کا فیصلہ کیا ہے اور کابینہ نے اس کی منظوری بھی دےدی ہے۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اس کی منظوری دی گئی۔  نائٹ شفٹ میں کام کرنے والوں کو گردے کی پتھری کا زیادہ خطرہ ؛ تحقیق سامنے آگئی   کے پی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے...
	وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، جدید اینٹی سموگ گن کے ذریعے پانی کے چھوٹے چھوٹے قطروں کی پھوار فضا میں برسائی جاتی ہے، اس پانی کی پھوار سے فضا میں موجود آلودگی اور مٹی کے ذرات کو صاف کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار سموگ کے خاتمے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر اینٹی سموگ گن کی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال شروع کر دیا گیا ہے، لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں اینٹی سموگ گن کے باضابطہ استعمال کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر اے آئی سے جڑے جدید موسمیاتی نظام...
	عدالت نے فیصلے میں کہا کہ اکثریتی فیصلے نے سنی اتحاد کونسل کے بجائے تحریک انصاف کو ریلیف دے دیا، تحریک انصاف اس کیس میں فریق تھی ہی نہیں، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں مخصوص نشستوں کیلئے کوئی درخواست دائر نہ کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستوں کی منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ فیصلے کے مطابق مکمل فراہمی انصاف کیلئے سپریم کورٹ یقینی طور پر ہدایات جاری کرسکتی ہے، 187 کا استعمال یقینی طور پر حقائق اور قانون کے مطابق ہی کیا جاسکتا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحریک انصاف نے کسی عدالتی فورم پر مخصوص نشستوں کا تقاضا نہیں کیا، تحریک انصاف الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ...
	سِکھ برادری کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہو گی، جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتری حاضری دیں گے۔ اس حوالے سے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے کی، جبکہ چیئرمین بورڈ ڈاکٹر ساجد محمود چوہان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔  اجلاس میں پولیس، رینجرز، کسٹمز، امیگریشن، واپڈا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ یاتریوں کو سیکورٹی، رہائش، سفری سہولیات اور...
	ویب ڈیسک: گوگل نے نوجوانوں کے لیے ’گوگل کیریئر سرٹیفکیٹ سکالرشپ‘ کا اعلان کیا ہے جس کے تحت وہ جدید ہنر سیکھ کر عالمی سطح کے پروفیشنل سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں گے۔  اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل دور کے تقاضوں کے مطابق ہنر مند بنانا اور روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے۔  سکالرشپ کے تحت کامیاب امیدواروں کو آئی ٹی سپورٹ، ڈیٹا اینالیٹکس، پروجیکٹ مینجمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، سائبر سیکیورٹی اور یو ایکس ڈیزائن جیسے ہائی ڈیمانڈ کورسز میں مفت تربیت دی جائے گی۔  پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے   تربیت کی مدت 6 ماہ ہوگی، جس کے بعد گوگل کی جانب سے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، درخواست دینے کے لیے کسی سابق تجربے...
	وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے اہم امور پر بات چیت اور رابطے کے لیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس نے رات گئے ہی اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال ناکام، فائرنگ اور رکاوٹوں سے 2 افراد جاں بحق کمیٹی کے ارکان میں وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام، سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان، سینیٹر رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وفاقی وزیر احسن اقبال، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ شامل ہیں۔ مذاکرات کا آغاز کمیٹی آج جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کا...
	اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا بیس نکاتی منصوبہ بظاہر امن کی پیشکش ہے مگر حقیقت میں یہ امن کو ایسی شرائط سے مشروط کرتا ہے جو اسرائیل کیلئے فائدہ مند اور فلسطینی و مسلم دنیا کیلئے خطرات لئے ہوئے ہیں، منصوبے کا خالصتاً تکنیکی اور اقتصادی روپ اگر سیاسی نمائندگی اور خودمختاری کے اصولوں کے خلاف نافذ کیا گیا تو یہ امن نہیں بلکہ ایک ایسے ڈھانچے کی بنیاد ہوگا جس میں جیت ہمیشہ طاقتور فریق کی ہوگی۔ تحریر: عرض محمد سنجرانی  ڈونلڈ ٹرمپ کا تازہ بیس نکاتی منصوبہ بظاہر امن، تعمیر نو اور فلسطینی ریاست کے قیام کا وعدہ کرتا ہے لیکن اس کی باریکیاں کھول کر دیکھی جائیں تو صاف نظر آتا ہے کہ یہ منصوبہ اسرائیل کو...
	لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 اکتوبر2025ء ) سردیوں کی غیر معمولی لہر کیلئے تیار ہو جائیں، اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان بحرالکاہل میں ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات، پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ماہرین موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہ اس سال کے آخر تک ’لا نینا‘ کے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے موسم کا پیٹرن متاثر ہوگا اور اس سے پاکستان اور بھارت میں شدید ٹھنڈ پڑ سکتی ہے۔ اکتوبر سے دسمبر 2025 کے درمیان ’لا نینا‘ بننے کے 71 فیصد امکانات ہیں۔ یہ امکان دسمبر 2025 سے فروری 2026 کے درمیان تھوڑی گھٹ کر 54 فیصد ہو سکتی ہے۔...
	سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی ہے۔  وزیراعظم نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔  شہباز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوان اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں ۔...
	ویب ڈیسک:  حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاشی مذاکرات میں اہم فیصلے سامنے آئے ہیں۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو پاور سیکٹر کا گردشی قرض ختم کرنے کے لیے 2031 کی ڈیڈ لائن دے دی، اس کے تحت ہر سال پاور سیکٹر کے گردشی قرض کا بہاؤ زیرو رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس پر ٹرانزیشن لیوی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، رواں مالی سال کیپٹو پاور پلانٹس پر 10 فیصد لیوی نافذ کی جائے گی، جنوری 2026 سے یہ شرح 15 فیصد کر دی جائے گی جبکہ صرف آف گرڈ کیپٹو پاور پلانٹس سے رواں مالی سال 105 ارب روپے آمدن متوقع ہے۔  ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے...
	سیاست کیلئے غزہ معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان جلد فوج بھیجنے کا فیصلہ کریگا: اسحاق ڈار
	 اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
	وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کیلئے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سندھ کے گندم کاشتکاروں کے لیے خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کی سہولت اور پیداوار بڑھانے کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت گندم ریلیز پالیسی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا، جس میں کسانوں کو مالی اور زرعی امداد فراہم کرنے کے لیے کئی فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو خصوصی طور پر سپورٹ فراہم کرے گی۔ اس پالیسی کے تحت انہیں ایک بیگ ڈی اے پی اور دو بیگ یوریا دیے جائیں گے تاکہ بہتر اور وافر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسی ہفتے گندم کی سپورٹ پرائس اور ریلیز پالیسی طے...