2025-08-02@10:30:39 GMT
تلاش کی گنتی: 722
«ہوگن کی»:
(نئی خبر)
رواں ہفتے تیسری بار اسرائیلی فوج کو غزہ میں ملٹری آپریشن کے دوران حماس کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے اپنے باشندوں کی لاشیں مل گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے یائر یعقوب سمیت ایک اور مغوی کی لاش برآمد کرلی۔ تاہم دوسرے مغوی کی شناخت فی الحال ظاہر نہیں کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے اس آپریشن کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان بھی جاری نہیں کیا۔ نیتن یاہو کے بقول دوسرا مغوی بھی 7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے حملے کے دوران نیر اوز (Nir Oz) نامی علاقے سے اغوا کیا گیا تھا۔ اس سے قبل امریکی نژاد اسرائیلی جوڑے کی لاش برآمد ہوئی تھیں جنھیں زخمی حالت میں یرغمال بنایا گیا تھا اور...
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے 2 ملزمان کی ضمانتیں مسترد کردیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے 53 کروڑ روپے کا بینک فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نادیہ حسین سمیت 2 ملزمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے اداکارہ نادیہ حسین کی عبوری ضمانت کی توثیق کردی۔ عدالت نے 2 ملزموں امتیاز اور فیصل کی عبوری ضمانت منسوخ کردی۔ عدالتی فیصلےکے فوری بعد ملزم فرار ہوگئے۔ دوراں سماعت ایف اے افسران موجود نہیں تھے۔ ملزمان نے ایف آئی اے حکام کی عدم موجودگی کا ملزمان نے فائدہ اٹھایا اور فرار ہوگئے۔ مقدمے کے مرکزی ملزم اداکارہ نادیہ کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاکستان کی تاریخی فتح نے قومی دفاع کے متعلق عوامی تاثر کو تبدیل کر دیا ہے اور ملک کے دفاعی بجٹ پر طویل عرصے سے جاری بحث کو بڑی حد تک خاموش کر دیا ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے فوجی اخراجات کو ناقدین ضرورت سے زیادہ قرار دیتے ہوئے اسے مشکلات کا شکار معیشت پر بوجھ اور پالیسی مباحثوں میں متنازع حیثیت سے دیکھتے تھے۔ تاہم حالیہ جنگ میں بھارت کیخلاف پاک فوج کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف قوم کو متحد کیا بلکہ دفاعی اخراجات کو تنازعات کی بجائے قومی فخر کا باعث قرار دیا ہے۔ پاکستان کی عسکری کامیابی اس کے اپنے شہریوں کی توقعات...
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں ٹینک کی صفائی کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینک میں اترنے والے پانچویں شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق 2 بھائیوں کی ٹینک کی صفائی کے دوران حالت غیر ہوگئی تھی، 3 افراد انہیں ٹینک سے نکالنے کےلیے نیچے اترے تھے۔پڑوسی نے جناح اسپتال میں میڈیا کو بتایا کہ دو بھائی ٹینک کی صفائی کے لیے اترے تھے، جن کی حالت غیر ہونے پر اہل خانہ نے شور مچایا۔پڑوسی نے مزید کہا کہ محلے کے 3 نوجوان دونوں بھائیوں کو نکالنے ٹینک میں اترے تھے، وہ تینوں واپس نہیں آئے پھر علاقہ مکینوں نے پانچوں افراد کو ٹینک سے نکالا۔
کراچی: عید کے تیسرے روز شہر قائد میں عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے لائے گئے جانوروں کی قیمتوں میں تقریباً 50 فیصد کمی واقع ہوئی، خریداروں کی کمی کے باعث منڈی ویران نظر آتی رہی۔ بیوپاریوں نے عید کے تیسرے دن جانوروں کے نرخ 50 فیصد تک گرا دیے، خریدار کم ہوتے ہی بیوپاری سستے داموں جانور فروخت کرنے لگے تاہم قربانی کی گہما گہمی کے بعد یونیورسٹی روڈ پر قائم منڈی میں سناٹا چھایا رہا۔ منڈی میں جانوروں کی قیمتوں میں 50 فیصد کمی کے باوجود ویرانی چھائی رہی، زیادہ تر بیوپاری اپنے جانور بیچ کر آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ ایک بیوپاری نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ کا جانور لاڑکانہ سے لائے ہیں جو کہ 70...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)روزنامہ جسارت کراچی کے سینئر کمپیوٹر آپریٹر بخت زیب مشوانی کی موٹرسائیکل الاآصف اسکوائر کے قریب سے چوری ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق بخت زیب مشوانی کے والد جہان زیب خان جمعہ کی شب تھانہ سچل کی حدود میں الاآصف اسکوائر کے قریب قائم مویشی منڈی بکرا خریدنے کی غرض سے گئے تھے ،الاآصف اسکوائر کے قریب جھونپڑ پٹی کے نزدیک موٹرسائیکل نمبر KMD:7092 ماڈل 2018ہنڈا سی ڈی 70سیاہ کلر چوری کرلی گئی۔جس کی اطلاع متعلقہ تھانے میںکردی گئی ہے۔
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف جاری مظاہرے پرتشدد ہوگئے، لاس اینجلس میں گاڑیوں کو آگ لگادی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز لاس اینجلس: امریکی صدرٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے جاری ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف کیلیفورنیا میں مظاہرے تیسرے دن بھی جاری ہیں جبکہ لاس اینجلس میں پرتشدد مظاہرین نے کچھ گاڑیوں کو نظر آتش بھی کیا۔ لاس اینجلس میں تارکین وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں جاری، ہزاروں سکیورٹی گارڈز تعینات دوسری جانب لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز تعینات کردی گئے ہیں اور اس حوالے سے صدرٹرمپ کا کہنا ہےکہ نیشنل گارڈزکوامن و امان یقینی بنانے کےلیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے منگنی کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے جارح مزاج بلےباز نے بھارتی سیاسی رہنما اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج نے 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کی۔ اس تقریب میں بھارتی کرکٹر کے قریبی رشتہ داروں اور رکن پارلیمنٹ (ایم پی) کی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، ایم پی ڈمپل یادو، راجیو شکلا، شیو پال یادو، اور رام گوپال یادو نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: "کرکٹر سے ممبر پارلیمنٹ کی منگنی! افواہیں سچ ثابت ہوئیں" دونوں نے اپنی منگنی پر ایک ساتھ رقص کرکے سماں...
وزارت صحت نے اشارہ کیا کہ انفلوئنزا جیسی بیماری اور شدید سے شدید سانس کی بیماری پر نظر رکھنے کیلئے مربوط بیماریوں کی نگرانی کے پروگرام کے تحت ریاست اور ضلع کی نگرانی کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت میں گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کوویڈ کے 770 نئے کیسس درج کئے گئے جس کے بعد ملک میں کوویڈ کے ایکٹو کیسز کی تعداد 6000 سے زیادہ تک پہنچ گئی۔ مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہنگامی طور پر فرضی مشقیں کی جائیں۔ اتوار کو جاری کردہ وزارت صحت کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کیرالا سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے، اس کے بعد گجرات، مغربی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستانی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی،تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کرکے نجی ہسپتال منتقل...
جدہ (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد و وزیرِاعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر دو روزہ دورہءِ پر سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جہاں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگئے ہیں۔ تفصیل کے مطابق وزیراعظم پاکستان دورے کے سلسلے میں جدہ پہنچے تھے ، جدہ پہنچنے پر گورنر جدہ، شہزادہ سعود بن عبداللہ جلاوی، سعودیہ عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی، پاکستان کے سعودیہ عرب میں سفیر احمد فاروق اور اعلی سفارتی اہلکاروں نے استقبال کیا۔اس کے بعد وزیرِ اعظم و پاکستانی وفد عمرہ کی ادائیگی کیلئے جدہ سے مکہ مکرمہ روانہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا عیدالاضحی پر فول...
اسلام آباد سے دوحہ جانے والے پرواز میں مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ غیر ملکی مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کو پاکستانی حدود سے کراچی کی طرف موڑا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کی ٹیم نے غیر ملکی مسافر کو ہنگامی طبی امداد دی۔حکام کے مطابق مسافر برطانوی شہری ہے جسے طبیعت خراب ہونے پر پرواز سے آف لوڈ کرکے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ غیرملکی ایئر لائن کی پرواز دیگر مسافروں کو لے کر کراچی سے دوحہ روانہ ہوگئی۔
اسلام آباد سے دوحا جانے والی پرواز میں سفر کرنے والے برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر کراچی میں لینڈ کرا دیا گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو آر 633 اسلام آباد سے دوحا جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ہی طیارے میں سوار ایک برطانوی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی، جس پر ائیر ٹریفک کنٹرولر کی اجازت سے پائلٹ نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ایوی ایشن ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر مسافر کا معائنہ کیا اور ہنگامی طبی امداد فراہم کی تاہم مسافر کی طبیعت مسلسل خراب ہونے پر اسے آف لوڈ کر کے...
بھارت کی آبی دہشتگردی، ملک میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ 61 ہزار ایکڑ فٹ کم ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی آبی دہشت گردی بدستور جاری ہے، بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب کے بہاؤ میں مزید کمی ہوگئی۔ ترجمان واپڈا کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے پانی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ جاری ہے، جس کے باعث دریا چناب میں پانی کی آمد میں آج مزید 6 ہزار کیوسک کی کمی ہوگئی۔ بھارت سے پاکستان میں داخل ہونے والے دریائے چناب پانی کی امد 19 ہزار300 کیوسک ہوگئی،2 روز قبل دریائے چناب میں پانی کی آمد 38 ہزار کیوسک تھی۔ دوسری جانب...
غزہ میں حماس کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے شمالی علاقے میں حماس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں۔ پہلے واقعے میں غزہ کے شجاعیہ محلے میں گشت کے دوران اچانک گلی کے ایک کونے سے فلسطینی بندوق بردار نوجوان نے خودکار ہتھیار سے اسرائیلی فوجیوں پر گولیاں برسا دیں۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد بآسانی فرار ہوگیا جب کہ اس حملے میں ایک فوجی اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت ماسٹر سارجنٹ (ریزرو) 27 سالہ الون فارکاس کے نام سے ہوئی ہے۔ دوسرے واقعے میں غزہ کے قریبی علاقے جبالیہ میں حماس کے ایک ڈرون حملے میں...
ملک میں گدھوں کی تعداد مزید اضافے کے ساتھ 59 لاکھ 38 ہزار سے بڑھ کر 60 لاکھ47 ہزار ہوگئی، جبکہ دیگر مویشیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی دستاویز میں گدھوں کی تعداد کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس کے مطابق پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد مزید ایک لاکھ 9 ہزار بڑھ گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 13 لاکھ 78 ہزار کا اضافہ ہوا ہے، اور بھینسیں 4 کروڑ 63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار ہوگئی ہیں۔ دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان...
کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔ قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا...
شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا،19واں زلزلہ دن 11 بج کر 34 منٹ پر آیا ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈجبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا کراچی پھر لرز اٹھا۔گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ شہر قائد میں 19واں زلزلہ دن11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2۔5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر...
کراچی مسلسل تیسرے روز بھی زلزلوں کی زد میں، تعداد 19ہوگئی، شہریوں میں خوف و ہراس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد میں گزشتہ تین روز کے دوران آنے والے زلزلوں کی تعداد 19 ہوگئی، مسلسل آنے والے زلزلوں کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر میں 19واں زلزلہ 11 بج کر 34 منٹ پر آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 2.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ گہرائی 30 کلو میٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے سٹی کے شمال مشرق میں 15 کلو میٹر کی دوری پر تھا۔اس سے قبل، کورنگی میں صبح بھی زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 3.2 رہی جبکہ گہرائی 11...
گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، جس کے بعد 2025 میں پاکستان بھر میں پولیو متاثرہ بچوں کی تعداد 11 تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اطلاع نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) نے جاری کردہ بیان میں دی۔ نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو ایک لاعلاج مرض ہے، جس سے صرف ویکسین کے ذریعے ہی محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ ادارے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو بار بار قطرے پلوانے کے مواقع ہرگز ضائع نہ کریں۔ مزید پڑھیں: ’خدا کے لیے بچوں کو پولیو سے بچائیں‘ 2025 کی تیسری انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح ترجمان نیشنل ای او سی نے...
کراچی: اورنگی ٹاؤن 10 نمبر منگل بازار کے قریب منی بس کی ٹکر سے دو سالہ بچی جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ منی بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے بچی کی شناخت دو سالہ ایمان دختر مرتضیٰ کے نام سے کی گئی اور یہ حادثہ روٹ زیڈ ٹو کی منی بس کی ٹکر سے پیش آیا تھا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچی موٹر سائیکل پر اپنے چچا کے ہمراہ سوار تھی کہ موٹر سائیکل سلپ ہوگئی اور عقب سے آنے والی منی بس کی ٹکر سے بچی جاں بحق ہوگئیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ بچی کے چچا معمولی زخمی ہوئے ہیں اور اس حوالے سے مزید...
نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان...

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں ہلاک ہوگئے، آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔ پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 26 مئی کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 2 مختلف کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیم ’فتنہ الہندوستان‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 28 مئی کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک...
ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع پشین میں کار سوار افراد پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں کے درمیان پرانی اور ذاتی دشمنی پر پیش آیا۔ مخالف گروہ کی کار پر فائرنگ سے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ یوم تکبیر ،چیئرمین ہلال احمر ڈاکٹر سعید الہٰی کی قیادت میں ریلی
سیشن عدالت نے 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس میں نادیہ حسین کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا، فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیشن عدالت میں 53 کروڑ روپے جعلسازی اور فراڈ کیس کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین ودیگرملزم فیصل اور امتیاز عدالت میں پیش ہوئے تاہم عدالت نے نادیہ حسین ودیگر کی عبوری ضمانت پرفیصلہ مؤخر کردیا۔سرکاری وکیل نے کہا ملزم ضمانت کے مستحق نہیں عبوری ضمانت منسوخ کی جائے۔ وکیل محمد فارق کا کہنا تھا کہ نادیہ حسین کا کیس میں کردار کیا ہے وہ نہیں بتایاجارہا، ان کاقصور صرف یہ ہے کہ ملزم عاطف خان کی بیوی ہیں۔عدالت کی جانب سے ضمانت کی درخواست پر فیصلہ ہفتہ کوسنایا جائے گا۔...
جرمنی نے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری پر پہلی بار لب کشائی کرتے ہوئے صیہونی ریاست کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عرب خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ جنگ کی ابتدا کے بعد سے پہلی بار جرمنی نے اسرائیل کی جارحیت کو تسلیم کرتے ہوئے سخت مؤقف اختیار کیا ہے۔ فن لینڈ کے شہر تُرکو میں گفتگو کرتے ہوئے جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا کہ میں ان لوگوں میں شامل نہیں جنھوں نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر سب سے پہلے آواز اُٹھائی ہو لیکن اب پانی سر سے اوپر ہوگیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ میں کھل کر کہوں کہ اسرائیل غزہ میں جو کچھ رہا ہے وہ نہ...
سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خوف کی علامت اور شیطانی طاقتوں سے جڑی گڑیا اینابیل میوزیم سے غائب ہوگئی ہے تاہم اب لاپتہ ہونے کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے ایک میوزیم سے بدنام زمانہ اینابیل گڑیا غائب ہونے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد میوزیم کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کی اینابیل گڑیا، جو اپنی "شیطانی طاقتوں" کے لیے مشہور ہے لاپتہ نہیں ہوئی اور محفوظ ہے۔ یہ گڑیا پیرانارمل تفتیش کار ایڈ اور لورین وارن کے وارنز میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہے، جہاں یہ کئی دہائیوں سے...
کراچی کے علاقے کورنگی میں ڈاکو اور شہری کے درمیان فائرنگ کے مقابلے کی زد میں چار سالہ بچی گولیوں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے علاقے ڈسٹرکٹ کورنگی میں ڈاکو راج کسی بھی صورت قابو میں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کورنگی کلو چوک کے قریب شہری اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کمسن بچی ڈاکوؤں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا اور انھوں نے ٹائروں کو نذر آتش کر کے سڑک بلاک کردی اور پولیس کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر مشتعل افراد نے ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے افسران کی ناقص کارکردگی کو شدید...
نوشکی میں 28 اپریل کو آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے واقعے کے زخمیوں میں ایک اور زخمی چل بسا، اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہوگئی۔اس حادثے میں 80 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے، کئی زخمی کوئٹہ اور کراچی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا، ڈرائیور جاں بحق، 40 افراد زخمی ہوگئےپولیس حکام کے مطابق نوشکی ٹرک اڈے میں تیل سے لدے ٹرک میں ویلڈنگ کا کام کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ٹرک میں آگ لگ گئی 28 اپریل کو ٹرک اڈہ میں آئل ٹینکر کی وائرنگ ٹھیک کرتے ہوئے آگ لگ گئی تھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے...
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )اسرائیلی افواج کی سکول پر بمباری سے 33افراد ہلاک ہوگئے ہیں سکول کو بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیا جارہا تھا عرب نشریاتی ادارے کے مطابق آج صبح ہونے والے اسرائیلی حملے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں طبی عملے کے مطابق حملہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے ہوا جس کے نتیجے میں غزہ شہر کے الدرج محلے میں واقع سکول اور اس کے احاطے میں نصب خیموں میں آگ بھڑک اٹھی عینی شاہدین کے مطابق کئی لاشیں جھلس گئیں اور بعض کے اعضا الگ ہو گئے.(جاری ہے) غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان محمود بصل نے بتایا کہ امدادی ٹیموں نے بچوں اور خواتین...
گندم کے کاشتکاروں کو 8؍ارب روپے سبسڈی دینے میں ناکامی فنڈز لیپس ہو گئے ، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کردی محکمہ زراعت سندھ کی نااہلی سامنے آ گئی، گندم کے کاشتکاروں کو 8 ارب روپے سبسڈی دینے میں ناکامی، فنڈز لیپس ہو گئے ، اعلیٰ حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق محکمہ زراعت سندھ کے سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پروجیکٹ (سوات) منصوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی دینے کے لئے 8؍ارب 77کروڑ روپے جاری کئے گئے ، پروجیکٹ ڈائریکٹر سوات اور دیگر افسران کے کام نہ کرنے کی وجہ سے سندھ میں گندم کے کاشتکار سبسڈی سے محروم ہو گئے ۔ افسران کا کہنا ہے کہ منصوبے...
بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلبہ کی تعداد 8 ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں خضدار حملہ: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائی، 6 طالبعلم شہید سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسپتال میں زیر علاج مزید دو طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم...
اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔ مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔ بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)خضدار میں سکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا حملہ، شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشتگردی کی بھینٹ چڑھ گئیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مزید2 طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور 1 طالب علم شامل ہیں۔بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا ،خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے...
پاکستان کے محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے اتوار کے روز اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمالی بلوچستان کے کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا تازہ ترین ایڈوائزری کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔...
کراچی:عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 3100 روپے بڑھ کر 3لاکھ 54 ہزار 1 سو روپے کا ہوگیا. رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2658 روپے بڑھ کر 3لاکھ 3 ہزار 583 روپے ہوگئی۔ تاجروں کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 31ڈالر بڑھ کر 3357 ڈالر کا ہوگیا۔ واضح گزشتہ روز 24 قیراط فی تولہ سونا 3500روپے بڑھ کر 3 لاکھ 51 ہزار روپے کا ہوگیا تھا جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 925 روپے ہوگئی تھی اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35...
کورنگی سنگر چورنگی کے قریب ڈاکو کو شہری سے لوٹ مار کی واردات مہنگی پڑ گئی۔ بہادر شہری نے اپنے پستول سے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو مار گرایا جبکہ دیگر دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او عوامی کالونی گل حسن کلہوڑو نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار تین ڈاکو شہری سفیر اللہ سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس دوران شہری نے اپنے پاس موجود پستول سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ہلاک ڈاکو کی شناخت 27 سالہ سرفراز کے نام سے کی گئی جس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جبکہ اس کے دیگر دو ساتھی...
مہمند ڈیم پرایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے، مین ڈیم کی تعمیر شروع ہوگئی۔ مین ڈیم کی تعمیر کے آغاز پر وفاقی وزیر آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے پراجیکٹ کا دورہ کیا ، چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی (ریٹائرڈ) بھی دورے میں ان کے ہمراہ تھے۔ مین ڈیم کی تعمیرسے قبل ریور ڈائی ورشن، ڈیم فاؤنڈیشن سمیت دیگر اہداف پہلے ہی حاصل کیے جا چکے،ڈیم کی تکمیل 28-2027 میں شیڈول ہے۔ وفاقی وزیر نے پراجیکٹ کی مختلف سائٹس پر جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ بھی لیا، پراجیکٹ انتظامیہ نے وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کی 14 سائٹس پر تعمیراتی کام جاری ہے،سائٹس میں ڈائی ورشن سسٹم، اِن ٹیک ٹنل،...
خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے طلبا کی تعداد 5 ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دہشت گردانہ حملے میں حیدر شہید شدید زخمی ہوگیا تھا، جو دورانِ علاج جانبر نہیں ہو سکا۔ دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں 4 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہیں۔ بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں اور ذلت آمیز شکست و ہزیمت کے بعد بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی اور بے امنی پھیلانے کے لیے بھارت اپنی پراکسیوں کا استعمال کر رہا ہے۔ ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنۃ الہندوستان اور ان کے...
گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے حملہ میں شدید زخمی طالبہ سحر سلیم جانبر نہ ہوسکی، جس کے بعد بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والی طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار بس حملے میں شدید زخمی 8ویں جماعت کی طالبہ سحر سلیم کی شہادت سے مجموعی طور پر شہید طالبات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار میں اسکول وین پر خودکش دھماکا، 4 بچے جاں بحق، 38 زخمی واضح رہے کہ گزشتہ روز خضدار میں اسکول بس کو دہشت گردوں کی جانب سے نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 معصوم طالبات سمیت 2 افراد شہید ہوئے جبکہ متعدد طلبا زخمی ہوئے...
—فائل فوٹو غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور ہوگئی، کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان کیسز کی تصدیق کی ہے۔ بنوں کی یونین کونسل سین تانگہ سے 28 ماہ کے ایک بچے میں جبکہ لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے 26 ماہ کی ایک بچی میں وائرس پایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو مختلف اضلاع میں پولیو کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے صوبے میں رواں سال پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 5 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق، بنوں اور لکی مروت سے تعلق رکھنے والے دو کمسن بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے ان...
— فائل فوٹو سوات میں کچے مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو کے مطابق یہ واقعہ تحصیل کبل کے علاقے میاں بیلہ میں پیش آیا، جہاں کچے مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ کراچی: گھر کی چھت گرنے سے 6 بچے جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچیاں اور 2 خواتین شامل ہیں، جاں بحق بچیوں کی عمر 7، 8 اور 3 سال ہے، جاں بحق 2 خواتین کی عمر 25 اور 26 سال ہے ریسکیو حکام نے بتایا کہ ملبے تلے دب کر ماں اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو اسپتال منتقل...
پنجاب کے شہر راولپنڈی میں سالگرہ کی تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ منور کالونی میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ گھر میں سالگرہ کی تقریب جاری تھی۔ ریسکیو حکام نے کہا کہ تقریب کے دوران ایئر کنڈیشن پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں اور 4 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کو ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ساڑھے بارہ بجے پیش آیا۔
پی ٹی آئی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنے بیٹے کی موت کو زندگی کا سب سے غمگین لمحہ قرار دے دیا۔ لطیف کھوسہ نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے سیاسی اور نجی موضوعات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میرا جوان بیٹا جو ایچی سن کالج میں پڑھتا تھا اور نویں جماعت کا طالبعلم تھا وہ ایکسیڈنٹ میں فوت ہو گیا یہ میری زندگی کا سب سے غمگین لمحہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا گھر آیا ہوا تھا اور چونکہ وہ چھوٹا تھا تو اس کو اکیلے گاڑی لے کر جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس نے ڈرائیور کو...
پاکستان میں پولیو وائرس کے 2 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد رواں سال (2025) کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 10 ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (نیشنل ای او سی) کے مطابق تازہ کیسز خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں سے سامنے آئے ہیں۔ نیشنل ای او سی کے مطابق، لکی مروت کی یونین کونسل بخمل احمد زئی سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں، جبکہ بنوں کی یونین کونسل سین ٹنگہ، تحصیل وزیر کے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ نیشنل ای او سی نے انکشاف کیا ہے کہ لکی مروت اور بنوں جیسے...
شہر میں پرچون سطح پر زندہ برائلر مرغی کی قیمت 411روپے فی کلو پر مستحکم جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت شدید گرمی میں مزید7روپے اضافے سے 303روپے فی درجن کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات میں برائلر گوشت کی مختلف قیمت وصول کی جارہی ہے ۔شہر کے مختلف مقامات پر برائلر گوشت 690سے 700روپے کلو فروخت کیا گیا ۔دوسری جانب شہریوں نے فارمی انڈوں کی قیمت میں بلا جواز اضافے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے اس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
غزہ(نیوز ڈیسک)اسرائیل نے غزہ میں بڑے پیمانے پر زمینی کارروائی کا آغاز کر دیا جس کے نتیجے میں مزید 140 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام اعلان کیا کہ اس نے غزہ بھر میں “وسیع پیمانے پر زمینی آپریشن” کا آغاز کر دیا ہے اور کئی علاقوں کے لیے انخلا کے احکامات جاری کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز نے شمالی غزہ میں ایک اسپتال سمیت مختلف مقامات پر حملے کیے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو آزاد کرانا اور حماس کو شکست دینا ہے۔ حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کی...

مخصوص نشستوں کا نظرثانی کیس: 2 ججز الگ ہوگئے، نظرثانی کے لیے ججز کی تعداد یکساں ہونا ضروری ہے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل حامد خان روسٹرم پر آئے اور کہا کہ میں نے عدالت میں 3 درخواستیں دائر کیں ہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست ابھی عدالت تک نہیں پہنچیں، رجسٹرار آفس سے درخواستوں کے بارے میں پتا کریں۔ یہ بھی پڑھیے: مخصوص نشستیں کیس: سنی اتحاد کونسل کی 3 متفرق درخواستیں دائر حامد خان کے بعد سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی روسٹرم پر آگئے اور کہا کہ میرے لیے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بینچ کے کسی ممبر کے وقار پر...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں میں اسٹاف کی کمی کے باعث 37 سرکاری گرلز پرائمری اسکول بند ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل میں 21 ، تحصیل باڑہ میں 12 اور تحصیل جمرود میں 4 سرکاری گرلز پرائمری اسکولز بند کردیے گئے جس کے بعد سیکڑوں طالبات کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دوردراز علاقوں میں خواتین اساتذہ ڈیوٹی نہیں کر تیں اور مقامی سطح پر خواتین اساتذہ کی کمی ہے جس کے باعث تعلیمی ادارے بند ہوگئے ہیں۔ پاکستان معاشی بحران سے نکل آیا، بجٹ میں عام آدمی کو اچھی خبر ملے گی: رانا ثنا اللہ
قلعہ عبداللہ(نیوز ڈیسک) قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں مارکیٹ میں دھماکہ ہوا، دھماکے میں چار افراد شہید جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی اطلاع پر پولیس، لیویز حکام اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ڈی سی قلعہ عبداللہ نے بتایاکہ دھماکے سے متعدد گاڑیاں، دکانیں تباہ اور مارکیٹ کی متعدد دکانیں مسمار ہو گئیں، دکانوں کے ملبے تلے بھی لوگوں کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پشاور میں فریقین کے درمیان فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
سابق امریکی صدر جو بائیڈن پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں، جو ڈاکٹروں کے مطابق ان کی ہڈیوں تک پھیل چکا ہے۔ جو بائیڈن کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں برس جنوری میں صدر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد گزشتہ جمعہ کو 88 سالہ سابق امریکی صدر میں پروسٹیٹ کینسر تشخیص کیا گیا، جب انہوں نے بعض شکایات کے ساتھ ڈاکٹرز سے مشورہ کیا۔ مذکورہ کینسر بیماری کی ایک زیادہ جارحانہ شکل ہے، جس کی خصوصیت گلیسن کے 10 میں سے 9 اسکور سے ہوتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ ان کی بیماری کی ’اعلی درجے‘ کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے جس میں کینسر ریسرچ یو کے کے مطابق،...
فیک نیوز واچ ڈاگ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ مکمل طور پر بے نقاب کیے گئے ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، اپنی فوج کی ہزیمت چھپانے کے لیے نئے ڈرامے شروع فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی...
گجرانوالہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہوگئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے گجرانوالہ میں مرکز مصطفے کا دورہ کیا اور مختلف سیکشن دیکھے۔ محسن نقوی کی مرکز مصطفے کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفے کے مثالی کردار کو سراہا اور طلباء کے مثبت کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی۔ عظیم فتح پر اللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں۔ وزیر داخلہ...
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ سکینہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، جس میں وہ ناکام محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں۔ پروگرام کے دوران میزبان عمران اشرف نے سکینہ خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی اُن کا دل ٹوٹا ہے؟ سکینہ خان نے اعتراف کیا کہ حال ہی میں اُن کی محبت ناکام ہوئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی محبت سے بہت سی امیدیں تھیں، جو پوری نہ ہو سکیں اور یہی ٹوٹنے والی امیدیں سب سے زیادہ تکلیف دہ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب انسان کسی پر یقین کرتا ہے اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) آل پاکستان صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 38 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔(جاری ہے) 24 قیراط 10گرام کی قیمت بھی 2 ہزار 58 روپے اضافے سے 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے جبکہ 22 قیراط کی 10 گرام کی قیمت 1 ہزار 886 روپے اضافے سے 2 لاکھ 64 ہزار 148 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے ہوگئی ہے۔ چاندی کی فی تولہ قیمت 33 روپے...
---فائل فوٹو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق پشاور میں فی کلو چینی کی قیمت 180 روپے سے بڑھ کر 190 روپے ہو گئی ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے چینی کی قیمتوں کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے جن کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 185 روپے فی کلو تک ہے۔پی ٹی آئی حکومت کے زیرِ انتظام پشاور نے چینی کی قیمتوں میں پورے ملک کو پیچھے چھوڑ دیا، کے پی حکومت کی کوششوں کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں سامنے آیا ہے۔پشاور کے شہری ملک میں سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔دوسری...
پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار و اداکار علی ظفر 45 برس کے ہوگئے۔ موسیقی، فلم اور ماڈلنگ کے میدان میں بہترین صلاحیتوں سے پہچانے جانے والے علی ظفر نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں۔ 18 مئی 1980 کو لاہور میں پیدا ہونے والے علی ظفر نے فنی سفر کا آغاز فلم "شرارت" کے لیے گیت گا کر کیا، جس کی ہدایتکاری ثمینہ پیرزادہ نے کی تھی۔ 2003 میں ان کا پہلا میوزک البم "حقہ پانی" ریلیز ہوا، جس کا گانا "چھنو" انہیں شہرت کی بلندیوں پر لے گیا۔ ان کی آواز میں کشش اور گہرائی نے انہیں موسیقی کے میدان میں ایک منفرد مقام دلایا۔ علی ظفر نے نہ صرف رومانوی گیت گائے بلکہ حمدیہ کلام بھی پیش کیے...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں متناز ع بیان دینے والی پارٹی راہنما کنول شوذب اورپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان مختصر گفتگو ہوئی کنول شوذب نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا علیمہ آپا میں نے آپ سے بات کرنی ہے، جس پر علیمہ خان نے کہا کہ بس چھوڑو، ٹھیک ہے جو تم نے کہا، ہمارے خلاف اور بہت سارے لوگ بات کرتے ہیں، ہمیں اب عادت ہوگئی ہے ایسے الزمات کی.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق کنول شوذب نے کہا کہ میں آپ سے اسی سلسلے میں بات کرنا چاہتی ہوںجس پر علیمہ خان نے کہا کہ...
لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان کیلئے واضح مؤقف اہمیت کا حامل تھا، اداروں کی اپنی تکریم اور اصول و ضوابط ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے ذہن پر جنگی جنون سوار ہے، مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی مودی کی غلط فہمی دور ہوگئی، بھارت کو اپنے 6 طیارے گنوانا پڑے۔ لاہور میں یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کا بہت گہرا رشتہ ہے، چین کا وقت پر پاکستان...
قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ تین دنوں میں بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج نے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا اور ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ میں تین نہتے نوجوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں کو اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ شہید نوجوانوں کے والدین اپنے جگر کے ٹکڑوں کی لاشوں کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ یاد رہے کہ 13 مئی کو بھی...
سٹی42: شدید گرمی کی لہر Heat Wave کے سبب صوبائی حکومت نے کل 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت بلوچستان نے صوبے کے ہیٹ ویوو کی زد میں آئے ہوئے علاقوں کے تعلیمی اداروں کے لئے چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔کوئٹہ میں صوبائی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے آج 16 اپریل کو اعلان کیا ہے کہ صوبے کے گرم علاقوں میں تعلیمی ادارے 17 مئی سے 31۔جولائی تک بند رہیں گے۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025 ہیٹ ویو کے سبب بلوچستان کی حکومت نے سکول کے کمسن بچوں کو شدید گرمی کے اثرات سے بچانے کے لئے کل ہفہ کے دن سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر...
براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی موقف کی انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے تصدیق کردی۔بھارت کے براہموس میزائلوں کا ڈپو تباہ کرنے کے پاکستانی مقف کی تصدیق ہوگئی۔ انڈین نیشنل ریڈیالوجی سیفٹی ڈویژن نے مہر لگا دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی پنجاب میں واقع بیس سے تابکاری کے بعد الرٹ جاری کردیا گیا، 3 کلومیٹر کے علاقے سے انخلا کے احکامات جاری کردیئے گئے، تابکاری سے علاقے کی سلامتی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا۔رپورٹ میں پانچ کلومیٹر دور علاقے کے شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے وہ دروازے اور کھڑکیاں...
وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا ، وزیر اعظم نے کہا 10مئی کو شاہینوں نے بھارت کوخطے کا تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا۔وزیر اعظم نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا جنگی جنون کا بخار ٹوٹ چکا، اب امن کی بات کرو،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، تحریک آزادی کشمیر حق ملنے تک زندہ رہے گی، مسئلہ کشمیر کبھی بھی جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے،پہلگام واقعہ پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے اپنی جگ ہنسائی کرائی، بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ میں بھارت ملوث ہے۔...
فیصل آباد کے علاقہ جھنگ روڈ پر تیزرفتار رکشہ ٹرالر سے ٹکراگیا جس سے 2افرادجاں بحق اور3 زخمی ہوگئے جن میں سے 2کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ریسکیو ذرائع کے مطابق مختلف علاقوں کے رہائشی کسی کام سے جارہے تھے تیزرفتاری کی وجہ سے رکشہ بے قابوہوکرٹرک سٹینڈکے قریب پیچھے سے ٹرالرکے ساتھ ٹکراگیاجس کے نتیجے میں رشیدآبادکارہائشی39 سالہ ندیم احمد اور32سالہ نامعلوم موقع پر جاں بحق جبکہ 30 سالہ موسی۔27سالہ احسان اور 55سالہ اصغرعلی زخمی ہوگئے جو چک66ج-ب دھاندرہ کے رہائشی بتائے جاتے ہیں-ضروری قانونی کارروائی کے بعد نعشیں ورثا کے سپردکردی گئی ہیں۔
گزشتہ دنوں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے 2 مزید نوجوان شہید ہوگئے ہں جس کے بعد افواج پاکستان کے شہدا کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی کل تعداد 78 ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک آمری کے حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینیئر ٹیکنیشن محمد ایاز زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگئے، یہ شہادتیں پاک فوج کے جوانوں کے حوصلے، حب الوطنی اور احساس ذمہ داری کا ثبوت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی حملوں میں 8 پاکستانی شہید ہوئے، دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر آئی ایس...
بھارتی فوج کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بھارتی جارحیت میں زخمی ہونے والے 2 زخمیوں کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ پاک فوج کے جوان اسپتال میں زیرِ علاج تھے، پاک افواج کے شہداء کی مجموعی تعداد 13 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 78 جوان دورانِ ڈیوٹی زخمی ہوئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہدا کی عظیم قربانی ان کی جرات، فرض شناسی اور بےمثال حب الوطنی کی لازوال مثال ہے، پاکستان کی مسلح افواج، پوری قوم کے ساتھ مل کر ان عظیم شہدا کو خراجِ...
ہالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے کیلئے مشہور پائریٹس آف دی کیریبین اسٹار جانی ڈیپ مالی بحران کا شکار ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک دور تھا جب جانی ڈیپ ہالی ووڈ کے کامیاب ترین اداکاروں میں شمار ہوتے تھے۔ "پائریٹس آف دی کیریبین” اور "فینٹاسٹک بیسٹس” جیسی کامیاب فلموں نے انہیں بین الاقوامی شہرت دی۔ 2012 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے انہیں دنیا کا سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار قرار دیا، اور 2014 میں ان کی دولت کا تخمینہ 90 کروڑ ڈالر (900 ملین) لگایا گیا۔ تاہم وقت کے ساتھ جانی ڈیپ کی زندگی میں مالی بدانتظامی اور قانونی مسائل نے گہرا اثر ڈالا۔ ان کے سابق مینیجرز TMG نے دعویٰ کیا ہے...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )عالمی مالیاتی ادارے(آئی ایم ایف) کی جانب سے سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک ارب دو کروڑ ڈالر سے زائد رقم کی قسط موصول ہوگئی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم ای ایف ایف پروگرام کے تحت دی گئی ہے اور یہ رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9مئی کو دی تھی. اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ رقم اختتام ہفتہ پرذرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہرہوگی آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے 2.(جاری ہے) 4 ارب ڈالر کی منظوری دینے کا...
پاکستان کو آئی ایم ایف سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے دی گئی رقم 16 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں ذخائر میں شامل کی جائے گی۔ یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنے کی منظوری 9 مئی...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق پاکستان کو EFF پروگرام کے تحت IMF سے SDR 760 ملین (1,023 ملین امریکی ڈالر) کی دوسری قسط موصول ہوگئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ رقم 16 مئی 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے کے لیے اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ظاہر ہوگی۔ Post Views: 5
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں کی راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوگئی۔بانیٔ پی ٹی آئی سے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان نے ملاقات کی۔واضح رہے کہ آج پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی تھی۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو بھائی سے ملاقات کی اجازت مل گئیپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو ان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے علیمہ خان، نورین خان اور عظمیٰ خان کو ملاقات کےلیے پیغام بھجوایا تھا جس کے بعد وہ اپنے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں غیر معمولی کمی ہوگئی، فی اونس نرخ 104 ڈالر اور فی تولہ 10 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 104 روپے کم ہوگئی، جس کے بعد نرخ 3221 ڈالر ہوگئے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 10 ہزار 400 روپے کمی سے تین لاکھ 40 ہزار 500 روپے اور دس گرام 8917 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 91 ہزار 923 روپے ہوگیا۔ جاری اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ چاندی 17 روپے کمی سے...
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان امن کے حق میں ایک ٹویٹ پوسٹ کرنے پر جنگجو بھارتی سوشل میڈیا صارفین کے عتاب میں اس طرح گھر گئے کہ وہ اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے پر مجبور ہوگئے۔ سلمان خان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی کی حمایت میں لکھی گئی ٹویٹ نے بھارت میں سوشل میڈیا صارفین کو سیخ پا کردیا۔ انہوں نے محض یہ لکھا تھا کہ خدا کا شکر ہے کہ (پاکستان اور بھارت کے درمیان) جنگ بندی ہوگئی۔ اس پر انھیں سوشل میڈیا کے بھارتی صارفین کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے جنگ بندی کی حمایت کرکے بھارتی فوجیوں کی قربانیوں کو نظرانداز کردیا۔ سلمان خان کی...
آئی پی ایل معطل ہونے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں کی بقیہ میچز میں شرکت غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ گزشتہ دنوں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی وجہ سے معطل ہونے کے بعد ایونٹ میں شریک کئی آسٹریلوی کھلاڑی واپس چلے گئے تھے جن کی اب ٹورنامنٹ میں واپسی غیر یقینی کا شکار ہوگئی ہے۔ ہفتے کے روز دونوں ممالک میں جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے تاہم خطے کی موجودہ صورت حالات نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹاڈ گرینبرگ نے بھی کہا تھا کہ ہمارے کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت اور فلاح و بہبود ہمیشہ ہماری اولین...
حماس اور امریکی حکام کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے براہِ راست حتمی مذاکرات کے دوران حماس امریکی نژاد اسرائیلی یرغمالی کی رہائی پر راضی ہوگئی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس امریکا کےساتھ جاری مذاکرات کے دوران 21 سالہ امریکی نژاد اسرائیلی شہری ایڈن الیگزینڈر کی رہائی کے لیے تیار ہے جو اسرائیلی فوج کا حصہ تھا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس اور امریکا کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور امداد پر حتمی مذاکرات دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی اس پیشکش کے بدلے جنگ بندی نہیں ہوگی بلکہ اسرائیل یرغمالی کی رہائی کے...
کراچی(شوبزڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرامانی سوشل میڈیا پر اکثر متحرک نظر آتی ہیں، اداکارہ نے اپنی نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ رو رہی ہیں۔ اداکارہ حرا مانی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ گزشتہ روز میں ابوظہبی ایئرپورٹ پر پھنس گئی تھی، مجھے لگ رہا تھا میں کبھی بھی اپنے بچوں نہیں مل پاوں گی، ایئر اسپیس بند ہو گئی تھی۔ ہم جنگ نہیں چاہتے ، ہم بچوں والے لوگ ہیں۔ اداکارہ حرا مانی نے مزید لکھا کہ ’بس اپنے جذبات شیئر کرنا چاہتی ہوں اُن تمام پاکستانیوں سے جن جن کے بچے، شوہر، بیٹے جو اس جنگ کی نذر ہوئے ہیں، میرے دل سے دعا...
نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا پولیس اہلکار بھی جاں بحق ہو گیا جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔ذرائع کے مطابق پولیس اہلکار عبدالمنان کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب پیٹرول سے بھرا ٹرک دھماکے سے پھٹ گیا تھا جس کے باعث ایک ٹرک ڈرائیور موقع پر جاں بحق اور متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔تیل بردار ٹرک میں آگ لگنے کے بعد لوگ آگ بھجانے میں مصروف تھے کہ ٹرک کا ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔علیمہ خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔
نائیجیریا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 30 مسافروں کو ہلاک کردیا۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست ایمو میں مسافر گاڑیوں پر حملہ کیا گیا اور 30 افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بتایا کہ حملہ آوروں نے 20 سے زائد گاڑیوں اور ٹرکوں کو نذر آتش کردیا اور حملہ آروں کے بارے میں شبہہ ہے کہ وہ کالعدم علیحدگی پسند انڈیجینئس پیپل آف بائیفرا (آئی پی او بی) کے ارکان تھے۔ ایمو پولیس کے ترجمان ہنر اوکوئے نے حملے کی تصدیق کی لیکن ہلاکتوں کی تعداد بتانے سے گریز کیا تاہم انہوں نے بتایا کہ ایک شخص پولیس...

افواج پاکستان کی ایک اور کامیاب کارروائی ، بھارت کو ناکوں چنے چبوادیئے، ایک اور بھارتی رافیل طیارہ مار گرایا،تعداد4 ہوگئی
اسلام آباد (اے بی این نیوز) بھارت کے خلاف پاکستان کی دھواں دار جوابی کاروائی، پاک فوج نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی، پاکستان نے کامیاب ترین کاروائی میں بھمبر کے علاقے میں ایک اور بھارتی رافیل طیارےکا شکار کر لیا، تباہ ہونے والے بھارتی رافیل کی تعداد 4 ہوگئی۔ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو انتباہ کیا کہ مودی اپنی ان حرکتوں سے باز آ جائے جب ہم جواب دیں گے تو پھر تمہارا میڈیا نہیں بتائے گا پوری دنیا دیکھے گی اور پاکستان نے آج ثابت کر دکھایا پاکستان کے ڈرون دہلی تک پہنچ گئے ہیں پاکستان نے جوابی کاروائی میں فتح ٹو گائیڈ میزائل استعمال کیے بھارت کے گولہ بارود کے ذخائر کو تباہ کر...
—فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ووٹرز کی کل تعداد 13 کروڑ 39 لاکھ 94 ہزار 9 ہو گئی۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک میں ووٹرز کی تعداد کا ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق پاکستان میں مرد ووٹرزکی تعداد 7 کروڑ 19 لاکھ 30 ہزار 687 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 20 لاکھ 63 ہزار 322 ہے۔پاکستان میں مرد ووٹرز کی شرح 53.68 فیصد اور خواتین ووٹرز کی شرح 46.32 فیصد ہے۔دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 11 لاکھ 88 ہزار 407 ہو گئی، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 6 لاکھ 21 ہزار 979 ہے، جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ...
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کے جنوبی علاقے میں برّی آپریشن کے دوران مختلف جھڑپوں میں 2 فوجی ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے ساتھ جھڑپ کا پہلا واقعہ رفح کے جنینہ محلے میں پیش آیا۔ جہاں حماس کے جنگجوؤں نے ایک عمارت پر میزائل حملہ کیا جس سے عمارت کا ایک حصہ گرگیا جس میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ اس حملے کے محض دو گھنٹے بعد حماس کے جنگجوؤں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکا خیز مواد سے نشانہ بنایا۔ حماس کے اس حملے میں بکتر بند گاڑی میں موجود ایک فوجی ہلاک اور دیگر 4 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے دو افسران کی حالت نازک ہے۔ ترجمان اسرائیلی فوج نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت سارجنٹ...

“کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آرہی ہے”مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف “سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا، اب بلال مرزا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ اپنے ویڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام سن رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ...
سسٹین چیپل کی چمنی سے اٹھنے والا سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کا اشارہ دے رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویٹیکن میں جمع ہونے والے 133 کارڈینلز نے ووٹنگ کے دوسرے دن پوپ فرانسس کے جانشین کا انتخاب کیا۔ جمعرات کو سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں نکلنے لگا جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ اندر بند کارڈینلز نے دنیا کے 1.4 بلین کیتھولک کے لیے ایک نیا رہنما منتخب کرلیا ہے۔ جیسے ہی دھواں نمودار ہوا اور گھنٹیاں بجنے لگیں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں زائرین اور متجسس تماشائیوں نے خوشی اور تالیاں بجائیں جس سے ظاہر ہوگیا کہ 2 ہزار سال پرانے ادارے کے 267 ویں پوپ منتخب ہوگئے۔ اب سب کی نظریں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ڈرون حملوں کے بعد جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، پاکستان جواب میں بھارتی کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ رپورٹ کے مطابق برطانوی خبررساں ادارے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی...
ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی...

''پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی، بھارتی فوجی تنصیبات نشانے پر،، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دبنگ بیان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستان کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے۔برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ کشیدگی میں کمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی اور پاک بھارت تنازع بند گلی میں داخل ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ڈرون حملے کے بعد بھارت پر پاکستانی کی جوابی کارروائی یقینی ہوگئی ہے، بھارتی ڈرونز سے پاکستانی فوجی تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔وزیردفاع نے بھارتی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ڈرونز سے لاہور کے دفاعی نظام کو کوئی نقصان نہیں ہوا، پاکستان جوابی کارروائی میں بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ امریکا پاکستان...