2025-11-23@13:51:07 GMT
تلاش کی گنتی: 741
«اسپورٹس چیمپئن شپ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: چین نے پاکستان کے شعبہ مواصلات میں ایم-6 اور ایم-9 موٹرویز سمیت مانسہرہ، ناران، جھل کھنڈ شاہراہوں کی تعمیر اور شاہراہ قراقرم کی اپ گریڈیشن سمیت گوادر پورٹ، ائیرپورٹ اور دیگر منصوبوں میں سرمایہ کاری اور دو طرفہ تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے ٹرانسپورٹ کے 12ویں اجلاس کے موقع پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور چینی وزیر ٹرانسپورٹ لیووی کے مابین تیانجن آمد پر ہونے والی غیر رسمی ملاقات میں سی پیک کے مغربی حصے، ای کامرس اور بھاشا ڈیم کی 2029 تک تکمیل سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے چین کے تعاون کا...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجر و سرمایہ کار ملکی ترقی میں بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔ نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کے پہلی بار 128,000 کی بلند ترین سطح عبور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا مالی سال ایک اچھی خبر اور معاشی میدان میں ایک اہم پیشرفت سے شروع ہوا ہے جو کہ انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا اپنی بلند ترین سطح پر پہنچنا اس امر کا مظہر ہے کہ ملکی معیشت اور حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کا اعتماد ہر گزرتے دن کے ساتھ...
گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اٹھائیس جون کو ارمچی میں چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان پویلین کا افتتاح کیا ہے جہاں پاکستانی مصنوعات بالخصوص “پاکستانی آم” کو بے پناہ مقبولیت حاصل ہوئی۔ پاکستان کے سفیر چین خلیل ہاشمی نے ایکسپو کے دوران پاکستانی اسٹالز کا دورہ کیا اور مقامی چینی اہلکار اور دیگر مندوبین کے ساتھ بات چیت بھی کی ہے۔پیر کے روزپاکستان پویلین میں دورہ کے موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے کہا کہ “پاکستانی آم چین میں انتہائی پسند کیے جاتے ہیں اور اس کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے”۔ انہوں نے چین-پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت زرعی شعبے میں مزید تعاون کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی۔چین-یوریشیا ایکسپو میں پاکستان کی...
بیجنگ :چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے 29 جون کو سنکیانگ کے شمالی علاقے میں واقع خورگوس فری ٹریڈ زون کا دورہ کیا۔ یہ زون اپنی نوعیت کا منفرد مرکز ہے جو چین کا مصروف ترین ڈرائی پورٹ، بارڈر گیٹ اور بین الاقوامی تعاون کا مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ چین اور قازقستان کے درمیان تجارت اور مسافروں کی آمدورفت کے لیے ایک اہم پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطا بق پیر کے روزاپنے دورے کے دوران خلیل ہاشمی نے مقامی حکام سے ملاقات کی اور خورگوس ڈرائی پورٹ کی ترقی پر بات چیت کی گئی ۔ یہ پورٹ اب عوام اور مال برداری کی نقل و حرکت کے لیے جدید ترین سرحدی گزرگاہ...
بیجنگ:چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے آج شمالی سنکیانگ میں خورگوس فری ٹریڈ زون کا تفصیلی دورہ کیا۔ یہ زون چین کی مصروف ترین خشک بندرگاہ، سرحدی گیٹ اور تعاون مرکز کے طور پر فوائد کی منفرد تین رخی خدمات پیش کرتا ہے جو چین اور قازقستان کے درمیان سامان اور لوگوں کے آزادانہ بہاؤ کے لیے ایک مثالی پل کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے مقامی قیادت سے بھی ملاقات کی اور اس پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح یہ ڈرائی پورٹ لوگوں اور سامان کے لیے چھٹی نسل کے کراسنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوا۔ دونوں اطراف نے پاکستان اور چین کے درمیان خنجراب ڈرائی پورٹ میں اس کے ممکنہ استعمال کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹا ف رپورٹر)ٹاؤن میونسپل کارپوریشن جناح نے مالی سال 2025-2026 کے لیے 2 ارب سے زائد کا بجٹ متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین رضوان عبد السمیع نے کی، جس میں وائس چیئرمین حامد نواز خان، میونسپل کمشنر الٰہی بخش بنبھن، محکمہ مالیات کے افسر احسن سیال، ڈائریکٹر ایڈمن شمس الحسن اور منتخب کونسل ممبران شریک ہوئے۔ اجلاس میں چیئرمین نے کہا کہ بجٹ کی تیاری میں زمینی حقائق، شہریوں کی ترجیحات، اور بین الاقوامی معیار کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ نئے مالی سال کے بجٹ میں بنیادی بلدیاتی خدمات، انفراسٹرکچر کی بہتری، واٹر سپلائی، نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، پارکس کی بحالی، صفائی و ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس، صحت و فلاح و بہبود، اسکولز،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے قائم مقام صدر احمد ادریس چوہان کی ہدایت پر نائب صدر شان سہگل کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی ’’پاکستان کیمیکل ایکسپو 2025‘‘ میں شرکت کی۔ وفد نے ایکسپو میں قائم اسٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اور متعدد معروف قومی و بین الاقوامی کیمیکل، پیکیجنگ، ویسٹ مینجمنٹ، انرجی اور الائیڈ انڈسٹری سے وابستہ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔ اِن تمام شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا اور مستقبل قریب میں حیدرآباد کے دورے اور چیمبر میں آنے کا عندیہ دیا۔ اِس موقع پر نائب صدر...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
لاڑکانہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے اہم اعلان کر دیا چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ مزید...
روبینہ خالد—فائل فوٹو چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے۔لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی ہے۔روبینہ خالد کا کہنا ہے کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بتایا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔
اوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز ٹوکیو:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ کی ترجمان وانگ لن جئے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً 10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد افراد نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔ ترجمان وانگ لن جئَے نے کہا کہ یہ نہ...
دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 56 ملین تک پہنچ گئی،چین 57 فیصد حصے کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا،رپورٹ
ستوت گارٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) دنیا بھر میں الیکٹرک گاڑیوں کی تعداد 2024 کے دوران بڑھ کر 5 کروڑ 58 لاکھ تک پہنچ گئی جس میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 14 لاکھ چینی ساختہ الیکٹرک گاڑیاں شامل ہیں جو کہ کل الیکٹرک گاڑیوں کا تقریباًً 57فیصد ہیں۔(جاری ہے) متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام نے جرمنی کے توانائی کے حوالے سے تحقیقی ادارے سنٹر فار سولر انرجی اینڈ ہاییڈروجن ریسرچ کے حوالے سے بتایا کہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیاں، پلگ ان ہائبرڈ یا رینج ایکسٹینڈر کے ساتھ الیکٹرک کاریں شامل ہیں ۔امریکا الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے حوالے سے 64 لاکھ گاڑیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور جرمنی26 لاکھ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (کامرس ڈیسک ) لاہور چیمبر ا?ف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے وفاقی بجٹ میں لاجسٹک سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لینے اور دیگر مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر لاہور چیمبر میاں ابوذر شاد نے کہا کہ وفاقی بجٹ 2025-26میں لاجسٹک سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 4 فیصد سے بڑھا کر 6 فیصد کر دینا ٹرانسپورٹ انڈسٹری پر ایک ایسا وار ہے جو اسے مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر لا سکتا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فی الفور اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور 4 فیصد کی پرانی شرح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی سائنسدانوں نے پودوں سے متعلق تحقیق میں مدد کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) اسسٹنٹ “PlantGPT” تیار کر لیا ہے جو پودوں کی فعالی جینیات (functional genomics) کے شعبے میں تحقیق کرنے والوں کو انقلابی سہولت فراہم کرے گا، یہ معلومات چین سائنس ڈیلی کی رپورٹ میں شائع ہوئی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق PlantGPT پہلا ماڈل ہے جو پودوں سے متعلق کسی بھی سوال کا درست جواب دے سکتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سائنسی بنیادوں پر تفصیلی تجزیے بھی فراہم کرتا ہے، یہ ٹول چینی اکیڈمی آف سائنسز، ساؤتھ چائنا ایگریکلچرل یونیورسٹی، اور مشہور تھسنگھوا یونیورسٹی کے ماہرین نے مشترکہ طور پر تیار کیا، جس کی تحقیق معروف سائنسی جریدے Advanced Science...
ملک بھر میں موجود مافیاز کے باعث کھانے پینے کی اشیا عام لوگوں کے لیے بہت مہنگی ہو جاتی ہیں۔ نومبر میں کرشنگ سیزن شروع ہونے کے بعد ملک بھر میں چینی کی ریٹیل قیمت 145 روپے فی کلو تک ہو گئی تھی، اس وقت شوگر مافیا اور شوگر مل ایسوسی ایشن نے حکومت کو کہا کہ ملک میں بہت زیادہ تعداد میں چینی موجود ہے لہٰذا چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی جائے تاکہ نقصان نہ ہو سکے، حکومت نے اس گارنٹی پر چینی کے ایکسپورٹ کی اجازت دی کہ چینی کی قیمتوں میں استحکام رہے گا اور قیمت 145 روپے فی کلو سے نہیں بڑھے گی جس کے بعد حکومتی اجازت سے ساڑھے 7 لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ...
چیئرمین نیب نے اسپیکر ایاز صادق کو سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی اور نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب کی جانب سے 5311 ارب روپے کی تاریخی ریکوری پر ادارے کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اسے نیب کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا مظہر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب کی بے مثال کارکردگی ادارے کی شفافیت اور احتساب کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ملاقات میں اسپیکر نے نیب میں جاری کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور مصنوعی ذہانت...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی /نواب شاہ(اسپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن کراچی نے آل سندھ انٹر ڈویژن ویمنز والی بال چیمپئن شپ جیت لی۔فائنل میں حیدرآباد ڈویژن کو شکست کا سا منا کرنا پڑا،شہید بے نظیرآباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کئے جبکہ ایڈیشنل ڈی سی بے نظیر آباد حسان ظفراعزازی مہمان تھے۔صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش خان مہر اور صوبائی سیکریٹری اسپورٹس عبدالعلیم لاشاری کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس شہید بے نظیر آبادمحکمہ اسپورٹس گورنمنٹ آف سندھ کے زیر انتظام چیمپئن شپ بلاول اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں کھیلی گئی جس میں سندھ کے تمام ڈویژنز کی ٹیموں نے شرکت کی۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ بے...
بیجنگ :نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو یوئنان کے شہر کھون مینگ میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔بد ھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ رواں سال یہ ایکسپو 6 دن تک جاری رہی۔ اس دوران 153 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، بیرونی تجارت کے معاہدوں کی مالیت 8.479 ارب یوان تک پہنچ گئی، اور نمائش کے شرکاء کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 2500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 942 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 121 عالمی سطح...
بیجنگ :بحیرہ بوہائی کے کنارے تھیان جن میں سمر ڈیووس فورم کے جدید افکار نے عالمی معیشت کی نئی راہیں روشن کیں ۔ بہاروں کے شہر کھون منگ میں، چین۔جنوبی ایشیا ایکسپو نے خطے کی خوشحالی کے لیے سنہری پل تعمیر کیا ۔ بحیرہ زرد کے کنارے واقع چھنگ ڈاؤ میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز کے رہنماؤں کے سربراہ اجلاس نے جیت جیت اور فائدہ مند تعاون کے دور کی ایک مضبوط دھن ترتیب دی۔اس موسم گرما کے آغاز سے، چین کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے اور اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی فورمز کا ایک سلسلہ منعقد ہوا ہے. علاقائی تعاون سے لے کر صنعتی ہم آہنگی تک، روایتی تجارت سے لے کر سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی تک، ان...
کونمنگ (شِنہوا) نویں چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جنوبی ایشیائی پویلین میں داخل ہوتے ہی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ ایک زبردست بازار میں گھوم رہے ہیں ۔ فضاء میں نایاب مصالحوں اور کندہ شدہ گلاب کی لکڑی کی خوشبو مہک رہی ہے، یہاں برصغیر کے کونے کونے سے لائی گئی مصنوعات سیا حوں کو اپنی جانب متو جہ کرتی ہیں۔ پاکستانی زون میں پہلی بار نمائش کنندہ رمیض سید اپنے بڑے بھائی جاوید سید سعد کے ساتھ اپنی خوشی نہ چھپا سکے، حیرت میں مبتلا کرنے والا اتنا بڑا مقام، اتنے سارے مہمان پا کستان میں اس کا تصور بھی نہیں کر سکتے ۔ ان کے پیچھے نفاست سے تراشی گئی خوبصورت نقش و نگار والی الماریاں اسپاٹ لائٹس...
ایران نے جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو بارے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، مذاکراتی عمل امریکا نے خراب کیا ، چین
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) چین نے کہا ہے کہ ایران نے اب تک جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلائو کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں ، امریکا نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے 2015 میں طے پانے والے بین الاقوامی معاہدے سے 2018 میں یکطرفہ طور علیحدگی اختیار کر کے اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کر کے بحران کا آغاز کیا۔ شنہوا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایران کے خلاف الزامات کے جواب میں اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کچھ رکن ممالک نے ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکا کے فوجی اقدامات کو...
اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی، ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازشیں کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔ انہوں...
چین-جنوبی ایشیا ایکسپو میں مہندی کے خوبصورت نقوش نے شرکا ٔ کے دل جیت لیے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز کونمنگ (شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبےیون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں موسم گرما کے دوران کونمنگ دیان چھی بین الاقوامی کنونشن و نمائش مرکز میں لوگوں کا ہجوم امڈآیا۔چائنہ-جنوبی ایشیا ایکسپو کے جاری نویں ایڈیشن میں مہندی کے تجربے نے روایتی اور نفیس ہاتھوں کی نقش و نگاری کا فن پیش کیا،اس نے پاکستان کے نیشنل پویلین کے ایک حصے میں لوگوں کی بڑی تعداد کو اپنی جانب متوجہ کیا۔اس مہندی کو ٹیٹو مہندی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ ایک روایتی جسمانی فن ہے جو بھارت، پاکستان اور مشرق وسطیٰ میں بے حد...
اسلام آباد:پاکستان اسپورٹس بورڈ کے الیکشن کمیشن نے چیس فیڈریشن آف پاکستان میں سینئر نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ ترجمان پی ایس بی کے مطابق یہ انتخابی عمل پاکستان اسپورٹس بورڈ کے 2022 کے آئین، قومی اسپورٹس پالیسی 2005، اسپورٹس الیکشن ریگولیشنز 2024 اور چیس فیڈریشن آف پاکستان کے اپنے آئین کے مطابق منعقد کیا جائے گا۔ پی ایس بی الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 جون 2025 تک صوبائی ایسوسی ایشنز، وابستہ ادارے اور متعلقہ تنظیمیں اپنے ووٹرز اور امیدواروں کی نامزدگیاں الیکشن کمیشن کو جمع کروا سکیں گی۔ 27 جون کو جمع شدہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد عبوری ووٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250622-08-7 کراچی(اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹری کراچی کے صدر محمود حامد اور جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے جنرل سیکرٹری نجیب ایوبی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی چنگ چی رکشہ کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بے روزگار نہیں ہونے دے گی اور ان پر جاری مظالم پر بھرپور احتجاج کرے گی، شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، حکومت نے سرکاری ریڈ اورپنک الیکٹرک بسوں کا کرایہ 50 روپے سے 120 روپے کردیا ہے ایسے موقع پر چنگ چی رکشوں کو 20 شاہراہوں پر بند کر دینا اور ان پر 50 اور 40 ہزار روپے کے چالان، ایف آئی آر اور گرفتاریاں انتہائی قابل مذمت ہیں جس کی...
چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کیوں ضروری ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ: مخصوص نشستوں کی پیر کو ہونے والی سماعت ملتوی ہونے کا امکان ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کا پارہ صفر اعشاریہ 27فیصد بڑھ گیا حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کیلئے 5لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ چینی کوسٹ گارڈ کی فلپائن کے ایک سرکاری جہاز کے خلاف پیشہ ورانہ کارروائی چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بین الاقوامی تقاضوں پر...
ملک میں مہنگائی کا پارہ چڑھنے لگا۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹے، مٹن بیف سمیت 23 اشیا مہنگی ہو گئیں۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مہنگائی کا گراف ایک بار پھر بلند ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایک ہفتے کے دوران چینی، آلو، آٹا، مٹن، بیف اور دیگر 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 452 روپے 48 پیسے مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 3 روپے 77 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر جاری...
بیجنگ :چین کے صدر شی جن پھنگ سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم کرسٹو فر لوکسن نے ملاقات کی۔جمعہ کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ 50 سال قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے چین اور نیوزی لینڈ کے تعلقات بدلتے ہوئے بین الاقوامی تقاضوں پر پورا اترے ہیں اور دونوں فریق ہمیشہ ایک دوسرے کا احترام کرتے ہوئے ساتھ ساتھ آگے بڑھے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین اور نیوزی لینڈ کو دوطرفہ تعلقات میں تعاون کو زیادہ اہمیت دینی چاہئے، اپنے تکمیلی فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لانا چاہئے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو گہرا کرنا چاہئے، سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی، موسمیاتی...
حکومت کا 5سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ایف بی آر حکام نے کسٹمز ٹیرف میں ردوبدل پر دوران بریفنگ بتایا کہ حکومت نے آئندہ مالی سال سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان گاڑیوں کی درآمد پر 40 فیصد اضافی کسٹمز ڈیوٹی لاگو ہوگی۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف نے اگلے 4 سال میں درآمدی گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر کرنے کی شرط رکھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع کی سربراہی میں سہہ رکنی تلاش کمیٹی نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے چیئرمین کے لیے فقیر محمد لاکھو، میرپورخاص تعلیمی بورڈ کے لیے کرنل (ر) علمدار رضا اور حیدرآباد تعلیمی بورڈ کے لیے ڈاکٹر شجاع کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ بدھ کو تلاش کمیٹی نے 9 اضافی امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا تھا جہاں چیرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر طارق رفیع، سیکرٹری بورڈز و جامعات عباس بلوچ اور سیکرٹری کالجز شہاب قمر انصاری نے 9 امیدواروں کے انٹرویو کیے ۔
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق
سنیئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں فیڈریشن ہائوس کراچی میں پوسٹ بجٹ 2025-26 پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے ہیں ۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے نائب صدور امان پراچہ، آصف سخی و ناصر خان ؛پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئر مین، میاں زاہد حسین؛ سابق سنیئر نائب صدر حنیف گوہر ؛ سابق نائب صدور شبیر منشاء و خرم اعجازکے علاوہ ممتاز کاروباری رہنماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
بیجنگ:نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو چین کے صوبہ یون نان کے شہر کھون منگ میں شروع ہوئی۔ رواں سال کی اس چھ روزہ جنوبی ایشیا ایکسپو میں 73 ممالک، خطے اور بین الاقوامی تنظیمیں شریک ہیں اور 2500 سے زائد کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں، جس میں جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیا کے تمام ممالک شامل ہیں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق رواں سال بھی جنوبی ایشیا ایکسپو “مشترکہ ترقی کے لیے اتحاد اور تعاون” کی تھیم اپنائے ہوئے ہے ، جس میں سری لنکا تھیم ملک اور تھائی لینڈ خصوصی پارٹنر ملک کے طور پر شامل ہیں۔ 16 پویلینز میں سے پیشہ ورانہ پویلینز کا تناسب تقریباً 70 فیصد ہے، جن میں مینوفیکچرنگ پویلین،...
بیجنگ :چین کے صوبہ یون نان کے دارالحکومت کھن منگ میں نویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو اور انتیسویں چائنا کھن منگ امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ میلے کا افتتاح ہوا۔ مختلف ممالک کے معزز مہمانوں اور کاروباری نمائندوں نے چین اور جنوبی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ نمائش ایک اعلیٰ سطح کا انٹرنیشنل ایونٹ ہے جو تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دیتا ہے-رواں سال اس نمائش میں 54 ممالک اور خطوں کی کمپنیوں نے حصہ لیا۔ ایکسپو میں پاکستان نے اپنی مضبوط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے بند شدہ کوئلے کی کانوں کو شمسی توانائی کے منصوبوں میں بدل کر ماحول دوست توانائی کے حصول کی طرف قدم بڑھانا شروع کردیا۔ گلوبل انرجی مانیٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق چین میں 90 پرانی کوئلے کی کانیں اب شمسی بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں بدل چکی ہیں، جن کی مجموعی پیداواری صلاحیت 14 گیگاواٹ ہے، جبکہ مزید 46 منصوبے منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں، جو 9 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایسے منصوبے زمین کی بحالی، مقامی روزگار اور صاف توانائی کے فروغ کو یکجا کرتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ ایک نادر موقع ہے کہ مختلف اہداف کو ایک ساتھ حاصل...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔ آئی سی سی نے ٹیسٹ فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی جس کے تحت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے مین آف دی میچ ایڈن مارکرم رینکنگ میں 7 درجے بہتری کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ رینکنگ میں انگلینڈ کے جو روٹ کا پہلا نمبر برقرار ہے، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 2 درجے ترقی کے بعد 10 ویں نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل ایک درجے ترقی کے بعد نویں، محمد رضوان ایک درجے تنزلی کے بعد 16 ویں اور بابر اعظم 21 ویں نمبر پر ہیں۔ بولرز رینکنگ ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے...
چینی طیارہ بردار بحری جہاز پہلی بار کھلے بحرالکاہل میں آگئے، امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین نے 3 طیارہ بردار بحری بیڑے مختلف علاقوں میں تعینات کر دیے۔ ’سی این این‘ کی رپورٹ کے مطابق چینی طیارہ بردار بحری جہاز فلپائن، جاپان اور کوریا کے قریب سمندروں میں مشقوں کے لیے موجود ہیں، چین کے نئے طیارہ بردار جہاز ’فوجیان‘ نے بھی اپنی آزمائش پوری کرلی۔ رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے ماہرین اور حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ سے چین کے طیارہ بردار بحری جہازوں کے جنگی گروپ (کیریئر اسٹرائیک گروپس) جدید ترین ٹیکنالوجی کی آزمائش کی خاطر پوری طاقت کے ساتھ سمندر میں سرگرم رہے۔ Post Views: 4
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) بین الاقوامی سیکورٹی تھنک ٹینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے میں دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے تیزی سے اضافہ ہوا ہے، جو 2025 ء کے اوائل تک تقریباً 600 جوہری وارہیڈز تک پہنچ چکا ہے۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی انادولو کے مطابق اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی ) نے اپنی سالانہ رپورٹ ’ سِپری ائر بک 2025’ میں کہا ہے کہ چین کا جوہری ذخیرہ 2023 سے ہر سال تقریباً 100 وارہیڈز کے حساب سے بڑھ رہا ہے۔ادارے نے خبردار کیا کہ اسلحہ کنٹرول کے عالمی معاہدوں کے کمزور ہونے کے باعث...
جاری ہفتے کے دوران اپنی دوسری ٹیلیفون کال میں اطالوی وزیر خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، تناؤ کی کمی کیلئے مدد پہنچانے کو اٹلی کی تیاری کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اطالوی وزیر خارجہ انتونیو تاجانی نے آج ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے جس میں ایران کے خلاف جاری اسرائیلی رژیم کی فوجی جارحیت کے باعث رونما ہونے والی خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبصرہ کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق گذشتہ 4 دنوں میں سید عباس عراقچی کے ساتھ اپنی دوسری گفتگو میں انتونیو تاجانی نے مغربی ایشیائی خطے میں کشیدگی میں اضافے پر افسوس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میلان: چینی سیاح خاتون نے ایئرپورٹ پر اضافی سامان نہ لے جانے کی اجازت ملنے پر ہنگامہ برپا کر دیا۔عالمی میڈیا کے مطابق چین سے تعلق رکھنے والی ایک سیاح خاتون نے اٹلی کے میلان ایئرپورٹ پر اس وقت ہنگامہ کھڑا کر دیا جب انہیں زائد وزن والے بیگ کے باعث پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق خاتون کو جب ایئرپورٹ عملے نے اضافی سامان پر یا تو مقررہ فیس ادا کرنے یا بیگ کا وزن کم کرنے کی ہدایت دی تو وہ شدید برہم ہو گئیں۔ طیش میں آ کر انہوں نے عملے سے تلخ کلامی کی اور پھر احتجاجاً ایئرپورٹ کے فرش پر لیٹ کر چیخ و پکار شروع کر دی۔https://www.instagram.com/reel/DKz7TfPsViq/?utm_source=ig_web_copy_linkخاتون کا...
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں کراچی ایئر پورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خود کش حملہ کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نےکیس کا حتمی چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرادیا۔ چالان کے مطابق کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا ہے، سہولتکاری کے الزام میں خاتون سمیت 2 افراد گرفتار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دیدی چالان کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، خود کش حملہ آور نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے حملہ کیا،...
سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسرے ممالک سے موازنہ کریں تو ہماری مینوفیکچرنگ نہیں بڑھ رہی، ایف بی آر والے اپنے نوٹسز پر ایک فیصد کلیکٹ نہیں کر سکتے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر والوں کو گرفتار کرنے کا اب پاور دے دیا گیا، حکومت کو جو کرنا ہوتا ہے وہ کر گزرتی ہے، آئی ایم ایف کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔ محمد علی ٹبا نے کہا ہے کہ ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی، جب تک مائنڈ سیٹ چینج نہیں...
ہمیں کامریڈ چھن یوئن کی بھرپور قیادت کے تجربے سے سیکھنا ہوگا، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے زیر اہتمام کامریڈ چھن یوئن کی ایک سو بیسویں سالگرہ پر سمپوزیم بیجنگ میں عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر ایک اہم تقریر کی۔ سی پی سی سینٹر ل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ، وانگ حو نینگ، چائی چھی، ڈنگ شوئےشیانگ اور لی شی نے سمپوزیم میں شرکت کی جبکہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ...
امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین ٗکین نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے ایران کے بارے میں جاری کردہ ایک نئی رپورٹ پریشان کن ہے اور امریکہ اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈین کین نے امریکی کانگریس کے اراکین کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ایجنسی کے اس تازہ ترین فیصلے کے بعد ایسا کیا کیا جائے کہ جس میں ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا جائے۔ دوسری طرف جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو روم میں اپنے اطالوی ہم...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم نے سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر اور چیئرمین سینٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ذرائع کے مطابق رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم سپیکر اور چیئرمین کی تنخواہوں میں اضافے پر فیصلہ کریں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کی تنخواہ میں 600 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا گیا تھا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ کے چیئرمین اور قومی اسمبلی کے سپیکر کی تنخواہیں 2 لاکھ 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 13 لاکھ روپے کر دی گئی ہیں، اس کے علاوہ نئی تنخواہ کا 50 فیصد (یعنی 6 لاکھ 50 ہزار روپے) بطور تفریحی...
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط، جنوبی افریقا 138 رنز پر ڈھیر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز لندن (سب نیوز )آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، آسٹریلیا کی پہلی اننگز میں 212 رنز کے جواب میں جنوبی افریقی بیٹرز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم صرف 138 رنز کر آل آٹ ہوگئے جبکہ کینگروز کو 74 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023-25 کا فائنل مقابلہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان لارڈز کے تاریخی میدان میں جاری ہے۔ کھیلا کا دوسرا روز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز کھیل کے آغاز پر جنوبی افریقا...
سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں2016 سے 2025 تک 29 فیصد سالانہ اوسط اضافہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپیرنسی (PILDAT) کی جاری کردہ تازہ رپورٹ نے ایک تشویشناک حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 2016 سے 2025 تک اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اوسط سالانہ اضافہ 29 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 2016سے 2025تک مہنگائی کی شرح میں 11فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا ، اراکین قومی اور سینیٹرز کی تنخواہوں میں 12فیصد جبکہ سپیکر اور چیئر مین سینٹ کی تنخواہ اور مراعات میں 29فیصد سالانہ اوسط اضافہ ہوا۔ ہماری دعائیں احمد آباد طیارہ حادثے میں متاثرین کے ساتھ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف ...
وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگر اعلیٰ پارلیمانی عہدے داروں کی تنخواہوں میں حالیہ اضافے کا نوٹس لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے فوری طور پر مکمل رپورٹ طلب کی ہے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ کن بنیادوں پر یہ اضافہ کیا گیا۔ وزیراعظم کی جانب سے یہ قدم عوامی ردعمل اور تنقید کے بعد اٹھایا گیا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں صرف 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے اور ملک پہلے ہی معاشی مشکلات کا شکار ہے۔ یاد رہے کہ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرنے کے بعد ایک وضاحت میں کہا تھا کہ وزرا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا میرپورخاص ڈسٹرکٹ آفس پر ٹیلیفون چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ڈسٹرکٹ آفس میرپورخاص کے ڈسٹرکٹ انچارج خالد تبسم، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی انصاراحمد، اسلم قریشی، فہیم عباس خان، ڈسٹرکٹ آفس پر موجود یوسی چیئرمین خلیل احمد، آفتاب احمد اور یوسیز کے ذمہ داران کو عیدالاضحٰی کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور ڈسٹرکٹ زمہ داران سے گفتگو کی اس موقع پر پارٹی امور بھی زیر بحث آئے خالد مقبول صدیقی نے یوسیز چیئرمینز کو لوگوں کو بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پیش کر دیا گیا وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کئی ڈیوٹیز میں کمی کا اعلان کیا جس کے زیر اثر قیمتیں کم ہوں گی۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 26-2025 کا بجٹ پیش کر دیا ہے۔ ریگولیٹری ڈیوٹی میں دو سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کمی سے درآمدی اشیا سستی ہوں گی۔ جس میں عام استعمال سے لے کر کھانے پینے کی اشیا تک شامل ہیں بجٹ کے اطلاق کے بعد درآمدی ڈیوٹی میں کمی سے 600 سے زائد کھانے پینے کی اشیا سستی ہوں گی۔ ان میں امپورٹڈ چاکلیٹ، ٹافیاں، کینڈی، لالی پاپ، بسکٹ، درآمدی جیلی، مارملیڈ، امپورٹڈ پنیر، مکھن، شہد، مشروبات شامل ہیں جن...
حکومت نے آلٹریشن کی حامل گاڑیوں کو اسمگلڈ قرار دیتے ہوئے نیا قانون متعارف کرادیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: نان کسٹم گاڑیوں کی پروفائلنگ نہ کرنے پر حکومت کیا کارروائی کرے گی؟ اس حوالے سے حکومت نے شناختی تفصیلات میں تبدیلی یا چھیڑ چھاڑ والی کاروں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی قانونی شق متعارف کرائی ہے جو گاڑیوں کی اسمگلنگ کے خلاف نفاذ کو مضبوط بنائے گی۔ دفعہ 187A کے تحت یہ قانون ایک قانونی مفروضہ قائم کرتا ہے کہ ایسی کوئی بھی گاڑی خواہ وہ سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہی کیوں نہ ہو اسمگل شدہ گاڑی تصور کی جائے گی۔ سیکشن 187A کے تحت فرانزک جانچ کے ذریعے اگر گاڑی میں کچھ مخصوص الٹریشن پائی گئی تو وہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں کے دوران بہتر...
پاکستان کا چین سے مزید طیارے و دفاعی سسٹم خریدنے کا ارادہ، چینی کمپنیوں کے شیئرز بڑھ گئے، بلومبرگ کی رپورٹ
پاکستان کا چین سے جے 35 اسٹیلتھ، جے 500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو 19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام کی خریداری کا ارادہ ظاہر کرنے کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی پائلٹس نے جے 10 کو چار چاند لگادیے، انڈونیشیا چینی طیارے خریدنے پر تیار بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ایئر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے 35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا۔ جے 500طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نہ صرف مضبوط کرےگا بلکہ علاقائی جھڑپوں میں زیادہ لچک بھی...
واشنگٹن میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین کے سامنے بھارتی آبی جارحیت کا مقدمہ پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے پاک بھارت تنازع کے دوران مثبت کردار ادا کیا، اگر بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی کو نہ روکا گیا تو خطے کا امن خطرے میں پڑجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کے مستقبل کو خطرے میں ڈال دیا۔ پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کے اراکین سے ملاقات ہوئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے...
نیو یارک :”دنیا میں امریکہ کے بارے میں منفی رائے بڑھ رہی ہے جبکہ چین کی طرف مثبت جذبات میں اضافہ ہوا ہے” — امریکی سروے ادارے مارننگ کنسلٹ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، مئی کے آخر تک امریکہ کا عالمی نیٹ مثبت اسکور منفی 1.5 تک گر گیا جبکہ چین کا اسکور 8.8 تک بڑھ گیا۔ اگرچہ یہ صرف ایک ادارے کا سروے ہے، لیکن 40 سے زائد ممالک اور خطوں پر محیط ہونے اور زیادہ تر امریکہ کے اہم اقتصادی و فوجی اتحادیوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے اس کے نتائج معتبر اور انتباہی اہمیت کے حامل ہیں۔ جیسا کہ ادارے کے سربراہ نے کہاکہ یہ “امریکی سافٹ پاور پر ایک ضرب” ہے۔ یہ ایک واضح رجحان...
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ بے بنیاد خبر ایک بھارتی صحافی کو سرکاری نشریاتی ادارے سے واٹس ایپ پر موصول ہوئی، اور چند ہی منٹوں میں اسے تمام بڑے بھارتی چینلز نے بریکنگ نیوز کے طور پر نشر کرنا شروع کر دیا، حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں تھی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی دباؤ کے تحت جھوٹی خبریں پھیلانا نہ صرف میڈیا کی ساکھ کو متاثر کرتا ہے بلکہ ملک کی عالمی امیج اور خارجہ پالیسی کو بھی شدید نقصان پہنچا سکتا ہے اور اس کی واضح مثال بھارتی میڈیا ہے۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا میں غلط اور گمراہ کن معلومات کا سیلاب آ گیا۔ خاص طور پر 9 مئی کو...
بیجنگ :چین اور امریکہ نے جنیوا میں چین امریکہ اقتصادی اور تجارتی مذاکرات پر مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس کے بعد سے چین نے انتہائی خلوص اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق امریکہ کے ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے خلاف متعلقہ ٹیرف اور نان ٹیرف اقدامات کو فوری منسوخ یا معطل کیا ۔ تاہم امریکہ کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی۔ مذاکرات کے بعد امریکہ نے چین کے خلاف متعدد امتیازی پابندیاں عائد کیں جن میں مصنوعی ذہانت کی چپس کے لیے ایکسپورٹ کنٹرول گائیڈ لائنز جاری کرنا، چین کو چپ ڈیزائن سافٹ ویئر (ای ڈی اے) کی فروخت روکنا اور یہاں تک کہ چینی طلبا ء کے ویزوں...
دبئی:انڈیکس ایکسچینج کی جانب سے قانونی ذرائع سے رقوم کی ترسیل کو فروغ دینے کے لیے جاری مہم “اب کی بار… چاند ستارے سے پیار!” یو اے ای میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے حب الوطنی کا ایک خوبصورت پیغام بن کر ابھری ہے۔ اس قومی سطح کی مہم کو پاکستانی کمیونٹی نے غیرمعمولی پذیرائی بخشی ہے، جو نہ صرف وطن سے محبت کا مظہر ہے بلکہ قانونی مالی ذرائع کے فروغ میں بھی اہم سنگِ میل ثابت ہو رہی ہے۔ مہم کے تحت جو افراد انڈیکس ایکسچینج کے ذریعے قانونی ترسیلاتِ زر بھیجتے ہیں، انہیں پاکستانی پرچم بطور تحفہ دیا جا رہا ہے جو نہ صرف قومی محبت کی علامت ہے بلکہ اس مہم میں شرکت کرنے والے خوش...
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اب اسلام آباد کی کال کے بجائے پورے ملک میں احتجاج ہو گا، بانیٔ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کو خود لیڈ کریں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے توشہ خانہ ٹو کیس کے موقع پر ملاقات ہوئی، انہوں نے کہا ہے کہ سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ احتجاجی تحریک سے...
بیروت میں لبنانی اسپیکر پارلیمنٹ کیساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں کیساتھ گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ ہم ایران و لبنان کے درمیان سیاسی و اقتصادی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ توسیع دینے کی کوششیں جاری رکھیں گے، اور زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم لبنان کی مکمل آزادی، خود مختاری و جغرافیائی سالمیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج بیروت میں لبنانی وزیر خارجہ یوسف رجی، صدر جوزف عون اور اسپیکر پارلیمنٹ نبیہ بری سمیت متعدد اعلی حکام کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں تاکید کی ہے کہ خوش قسمتی سے مَیں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و...
پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون2025ء) پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ہیڈ آفس میں یو کے ایمبیسڈر برائے تعلیم و سیم گروپ کے چیئرمین شہباز علی ملک کی آمد۔ مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن علی ارشد رانا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی معیشت سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے) انہوں نے علی ارشد رانا کی بطور مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن تعیناتی کو حکومت پنجاب کا احسن اقدام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ علی ارشد رانا کی سربراہی میں ادارہ پنجاب سیڈ کارپوریشن ترقی کی نئی منازل طے کرے گا اور امید کرتا ہوں کہ کسانوں کو اعلی اور معیاری بیجوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔...
بھارت کیساتھ حالیہ تنازع میں اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے مدد نہیں لی: چیئرمین جوائنٹ چیفس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پاکستان کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہےکہ بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے اپنے وسائل پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں جنرل ساحر شمشاد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تنازع میں96 گھنٹوں کے دوران جو کچھ ہوا، وہ مکمل طور پر پاکستان نے خود اپنے طور پر کیا۔ چین سے پاکستان کو مدد ملنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنرل ساحر...
ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ میں ارشد ندیم نے آخری تھرو 86.40 میٹر کی تھی جس نے انہیں گولڈ میڈل کا حقدار بنوایا، اس سے قبل 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.64، دوسری تھرو میں 76.80 جبکہ تیسری تھرو 85.57 میٹر رہی تھی۔ دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطان 70.53، 74.50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولن پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے...
پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد...
ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے...
پاکستان کے بھرپور اور موثر جواب کے بعد بھارت کو سرحد پر اپنی فوج کوکم کرنا پڑا ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30 مئی 2025)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کاکہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھرپور اور موثر جواب دینے کے بعد بھارت کو سرحد پر تعینات اپنی افواج کی تعداد کم کرنا پڑی، یہ ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا گیا ہے اور ہم اب 22 اپریل سے پہلے والی پوزیشن پر واپس آ چکے ہیں،برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے کہا کہ دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔ پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود رہتی تھی اس بار کشیدگی بین الاقوامی سرحد پر تک پہنچ گئی تھی۔اس تنازعے کے...
مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور...
امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
اسلام آباد: واٹر ایکسپرٹ ارشد ایچ عباسی کا کہنا ہے کہ آپ نے جو پہلے پری ایمبل کہا کہ پانی کا کیا اثرہوگا اگرانڈیا نے بند کیا کیونکہ تین دن پہلے بھی ان کے منسٹر جے شکتی نے کہا کہ ہم پاکستان میں پانی کا ایک قطرہ داخل نہیں ہونے دیں گے. ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہمارا 40 ،50 پرسنٹ پانی انڈیا سے آتا ہے، سب سے پہلا جو ہمیں نقصان ہوگا کہ ہماری جو سستی بجلی بن رہی ہے تربیلا، منگلا، غازی بروتھا اور چشمہ یہ کہاں چلی جائے گی پھر ہم آئی پی پی پہ آ جائیں گے ایک تو نقصان یہ ہوا. سابق انڈس واٹر...
اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے پاکستان پوسٹ میں اشتہار سے زائد بھرتیوں اور چار ارب روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملہ قومی احتساب بیورو (نیب) کو بھجوا دیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت مواصلات کی جانب سے فنانس ڈویژن کی منظوری کے بغیر اکاؤنٹس کھولنے کے معاملے پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ہفتے میں اس کا حل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ جنید اکبر خان کی زیر صدارت پی اے سی کے اجلاس میں مواصلات ڈویژن کی 2023-24 کی آڈٹ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین این ایچ اے کی عدم شرکت پر کمیٹی نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ سیکرٹری مواصلات نے وضاحت دی کہ چیئرمین...
فلسطینی شہریوں کی وسیع نسل کشی اور غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر مبنی انسانیت سوز صیہونی جنگ کے تقریبا 19 ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت پر سوالیہ نشان لگا دینے والی رپورٹیں نشر کرنے میں مشغول "سعودی چینل" نے دعوی کیا تھا کہ امریکی نژاد اسرائیلی قیدی کی رہائی پر حماس کے اعلی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات پھوٹ پڑے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنے سیاسی و فوجی رہنماؤں کے درمیان "اختلافات" کے بارے نشر ہونے والے سعودی چینل "العربیہ" کی رپورٹ کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک العربیہ ٹی وی نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ امریکی نژاد اسرائیلی قیدی عیدان...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅ نِنگ نے روس کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے سے متعلق یوکرین کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے . چینی ادارے چائینہ گلوبل کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین نے یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور وہ دوہری استعمال کی فوجی اور سویلین اشیا پر سخت کنٹرول رکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فریق اس بات سے بخوبی واقف ہے، اور چین بے بنیاد الزامات اور...
کراچی: ملک بھر کی سرکاری و نجی جامعات کی اکیڈمکس کو ریگولیٹ کرنے والی اتھارٹی اعلیٰ تعلیمی کمیشن آف پاکستان میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی دلچسپ ہوگئی۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی برطرفی چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت پوری ہونے سے محض دو ماہ قبل غیر تسلی بخش کارکردگی کو بنیاد بناتے ہوئے کی گئی جس کے بعد فارغ کیے گئے گریڈ 21 کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم اپنی برطرفی کے معاملے پر ایچ ای سی کے خلاف عدالت چلے گئے ہیں اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی برطرفی کا کیس ییر 26 مئی کو فوری سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔...
واشنگٹن: امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اسی تناظر میں وہ چین سے اقتصادی اور عسکری معاونت حاصل کر رہا ہے تاکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنایا جا سکے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی،جوامریکی محکمہ دفاع کاحصہ ہے،نے اپنی رپورٹ میںیہ دعویٰ بھی کیاکہ پاکستان بیرونی ذرائع سے آلات اور ٹیکنالوجی حاصل کر رہا ہے ان اشیاء کو براہ راست چین سے یا ہانگ کانگ، سنگاپور، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستان پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا فوکس ہمسایہ ملک کے ساتھ کشیدگی کے علاوہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچ علیحدگی پسندوں سے...
بیجنگ : 20ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو چین کے صوبہ سی چھوان کے شہر چھنگ ڈو میں شروع ہوئی۔ اتوار کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایکسپو کا موضوع ” اصلاحات کو گہرا کرنا، ترقی کو فروغ دینا اور کھلے پن کو وسعت دینا” ہے۔ 5 دن تک جاری رہنے والی اس ایکسپو میں 62 ممالک اور خطے، چین کے 27 صوبوں سے 3 ہزار سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں ۔ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے ،جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے اور دوطرفہ تجارتی تعاون کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ ایکسپو کے ذریعے صوبہ سی چھوان اور...
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے 20 ویں چائنا ویسٹرن انٹرنیشنل ایکسپو کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔اتوار کے روز شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ رواں سال کی ایکسپو اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو وسعت دینے، علاقائی تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔ یہ ایک نیا ترقیاتی نمونہ بنانے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور دنیا بھر کے ممالک کو مغربی چین کی ترقی کے مواقع کو شیئر کرنے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم بھی فراہم کرتی ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ...