2025-08-04@22:21:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1042
«بحال کردیا گیا»:
(نئی خبر)
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ ترجمان پنجاب حکومت کو زمینی حقائق دیکھ کر بیان دینا چاہیے۔کراچی سے جاری بیان میں سمعتا افضال سید نے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی نے مکمل ذمہ داری سنبھالی ہوئی ہے، لاہور میں تو کوئی میئر ہی نہیں ہے۔سندھ حکومت کی ترجمان نے مزید کہا کہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب خود فیلڈ میں ہیں اور صفائی کے کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔سمعتا افضال سید نے یہ بھی کہا کہ ترجمان پنجاب حکومت کو بیان دینے سے پہلے زمینی حقائق دیکھنے چاہیے۔ آپ کی آنکھیں اپنے والدین سے نہیں ملتیں، گھر میں مذاق، لیکن...
اسلام آباد: پاکستان میں قابل استعمال پانی کے ذخائر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کے مطابق شمالی علاقوں میں درجہ حرارت نہ بڑھنے کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کی آمد کم ہوئی ہے جس سے آبی ذخائر پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ تربیلا ڈیم میں ایک دن میں پانی کی سطح 9 فٹ کم ہوئی جبکہ قابل استعمال پانی کے ذخیرے میں 3 لاکھ 62 ہزار ایکڑ فٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ روز ملک کے ڈیموں میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ 38 لاکھ 56 ہزار ایکڑ فٹ تھا، جو کم ہو کر اب 35 لاکھ 4 ہزار ایکڑ فٹ رہ گیا ہے۔ اعداد و شمار...
پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملکوال کے نواحی علاقے مراد وال میں 8 بچی کو اغوا کرنے کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور پھر بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دل دہلا دینے والا واقعہ عید الاضحی کے پہلے روز پیش آیا جہاں 8 سالہ معصوم بچی کرن شہزادی کو اغواء کے بعد مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔ مقتولہ کی لاش عید الاضحی کے اگلے دوسرے روز کماد کے کھیت سے برآمد ہوئی۔ مقتولہ کرن شہزادی دختر محمد افتخار قوم مسلم شیخ عید الاضحی کے پہلے دن 3 بجے کے قریب اپنی والدہ سے 50 روپے لے کر قریبی دکان گئی اور واپس نہ آئی۔ والدین نے قریبی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گزشتہ ماہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستان ائیر فورس کی جانب سے گرائے گئے جنگی طیاروں کے پائلٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق حال ہی میں معروف اینکر پرسن شہزاد اقبال نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں ان سے میزبان مبشر ہاشمی نے سوال کیا کہ ان جیٹس کے پائلٹس کا کیا ہوا؟ جواب میں شہزاد اقبال نے بتایا 'بھارت کے تباہ ہوئے طیاروں کے دو پائلٹس کی موت ہوگئی تھی، جب کہ تین زخمی تھے جو زیرِ علاج تھے'۔شہزاد اقبال نے بتایا کہ ' جب میں نے ائیرفورس کے لوگوں سے پوچھا کہ یہ معلومات آپ تک کیسے پہنچتی ہیں تو انہوں نے بتایا کہ یہ...
ٌلاہور (اے بی این نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ نے صدراسلام آباد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن شکیل شیخ سمیت ریجنل اور زونل کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداران کو فارغ کردیا۔ پی سی بی نے اسلام آباد کی تمام زونل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انتخابات کالعدم قرار دے دیے جبکہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کا انتخاب بھی کالعدم قرار دے دیا۔ پی سی بی نے تمام منتخب عہدیداروں کو فوری دفاتر سے دستبردار ہونے کا حکم دیا ہے۔ مارچ 2023 کو ہونے والے انتخابات کو غیر مؤثر قرار دے دیا گیا، فیصلہ 27 مئی کے انڈیپنڈنٹ ایڈجوڈی کیٹر کے فیصلے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے زونل و ریجنل ایسوسی ایشنز اسلام آباد کے تمام امور...
واشنگٹن: ایک وقت میں ایک دوسرے کے قریب سمجھے جانے والے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ٹیکنالوجی ٹائیکون ایلون مسک اب کھلے عام ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہو چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان اختلافات اب محض تنقید تک محدود نہیں رہے بلکہ سنسنی خیز الزامات، دھمکیاں اور سیاسی بیانات کی جنگ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ ایلون مسک نے سابق صدر ٹرمپ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اصل ڈونلڈ ٹرمپ جیفری ایپسٹین کی فائلوں میں موجود ہے، اور یہی وجہ ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ان فائلوں کو عوام کے سامنے نہیں لا رہی۔ مزید پڑھیں: ایلون مسک نے صدر ٹرمپ کے کٹوتی بل کو مکروہ فعل قرار دے کر تہلکہ مچا...
ریاض: سعودی عرب میں ایک شہری کو سوشل میڈیا کے ذریعے دھوکا دہی کے تحت پیسے بٹورنے کے لیے غیرقانونی حج آپریشن قائم کرنے کی پاداش میں ایک سال کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق پبلک پراسیکیوشن نے ملزم کو مجرمامہ کام سے جڑی رسیدیں رکھنے پر کریمنل کورٹ میں پیش کیا۔ عدالت نے ابتدائی فیصلے میں ملزم کو ایک سال قید اور 10 ہزار ریال کا جرمانہ عائد کیا اور مجرمانہ کارروائی میں استعمال ہونے والی ڈیوائسز اور دیگر آلات بھی ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ استغاثہ نے کہا کہ جعلی حج آپریشن قائم کرنا سنگین جرم اوراس کی سزا قید ہے اور حج سے متعلق قواعد کی خلاف ورزی کرنے...
سفارتی میدان میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کر لی، پاکستان سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان طالبان پر پابندیوں سے متعلق کمیٹی کی صدارت بھی کرے گا۔ کمیٹی طالبان کے اثاثے منجمد، سفری پابندیاں، ہتھیاروں کی روک تھام کے فیصلے کرے گی۔ اعلیٰ سفارت کار کا کہنا ہے کہ پاکستان عالمی چیلنجز کے حل میں فعال کردارادا کرے گا، پاکستان کو دہشتگردوں کا سہولت کار قرار دینے کا بھارتی بیانیہ دفن ہو گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کو سفارتی میدان میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 15 رکنی انسداد دہشتگردی کمیٹی (CTC) کا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ اس اہم...
چترال (نیوز ڈیسک) اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو چترال میں سپرد خاک کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر ثنایوسف کو چترال میں ان کے آبائی علاقے میں سپرد خاک کردیاگیا۔ ثنا کی میت کو گزشتہ روز اسلام آباد سے چترال منتقل کیا گیا تھا، اپرچترال کے علاقے چونیچ میں لواحقین اور اہل علاقہ نے جنازے میں شرکت کی۔ اسلام آباد میں بائیس سالہ عمرحیات نے دوستی سے انکار پر ثنایوسف کو گھرمیں گھس کر قتل کیاتھا۔ مقتولہ کے والد نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف دلایا جائے۔ یاد رہے اسلام آباد پولیس نے قاتل کو بیس گھنٹے میں فیصل آباد سے گرفتارکیا، جس کے بعد ملزم نے ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے...
پاک بھارت کشیدگی کے باعث رواں برس ستمبر میں شیڈول ایشیاکپ کے انعقاد پر سوالیہ نشان تاحال برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ جوہری طاقتوں کے درمیان 4 روز تک جاری رہنے والی شدید جھڑپوں اورسیز فائر کے باوجود پاکستان اور بھارت کے درمیان تلخی بدستور قائم ہے، جس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے تحت ہونے والے ایشیا ٹی 20 ایونٹ کا انعقاد خطرے میں دکھائی دیتا ہے۔ بی سی سی آئی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات چیت میں کہا کہ سچ یہ ہے کہ ہم نے ایشیاکپ کے حوالے سے کوئی مشاورت نہیں کی، ہماری توجہ مکمل طور پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پھر انگلینڈ...

ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری
ایف جی آر ایف دعوت اسلامی کے تحت مصر میں غزہ فلسطین مہاجرین کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کر دیا گیا عبدالحبیب عطاری WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دعوت اسلامی کے فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے تحت مصر میں غزہ فلسطین کے متاثرین جوکہ ہجرت کرکے مصر آ چکے ان کے لیے میڈیکل سینٹر قائم کیا جا چکا ہے۔دعوت کے ترجمان اور فیضان گلوبل ریلیف فانڈیشن کے ہیڈ مولانا عبدالحبیب عطاری کا میڈیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر کہنا تھا کہ یہ میڈیکل سینٹر خاص طور پر فلسطین سے آنے والے مظلوم مریضوں کے لیے قائم کیا گیا ہے، جہاں تمام مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا اور ادویات بلا معاوضہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آندھی، جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا اور بارش کے دوران خطرے والے علاقوں میں سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے 2 سے 7 جون تک الرٹ جاری کردیا، جس میں آندھی، گردآلودہوائیں اور بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سوات، دیر،ایبٹ آباد،کرم و دیگر شمالی اضلاع سمیت گلگت بلتستان و آزاد کشمیر میں جزوی ابر آلودی،چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر ، کوئٹہ، تربت، گوادر سمیت دیگرعلاقوں میں موسم گرم و خشک رہنے کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے...
پاکستان کی مشہور ڈرامہ نگار سائرہ رضا گزشتہ شب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں، ان کی وفات کی خبر نے پاکستانی ادبی اور تفریحی حلقوں کو غم میں مبتلا کر دیا ہے۔ سائرہ رضا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو لازوال کہانیاں دیں، ان کے تحریر کردہ ڈراموں میں ’دلِ موم کا دیا‘، ’محبت داغ کی صورت‘، ’میرے ہمسفر‘ اور حالیہ ڈرامہ ’یحییٰ‘ نے ناظرین کے دلوں میں گہرا اثر چھوڑا۔ وہ جذباتی گہرائی، معاشرتی حقیقت نگاری اور کرداروں کی نفسیاتی پیچیدگی کو بڑے خوبصورت انداز میں پیش کرنے کی ماہر تھیں۔ ان کے تحریر کردہ ڈرامے دلِ موم کا دیا اور میرے ہمسفر بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد مقبول ہوئے اور انہوں نے...
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ماسکو کے لیے افغانستان کے سفیر کی نامزدگی منظور کرلی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس نے رواں برس اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اپر چترال سے تعلق رکھنے والی ثنا یوسف کو نامعلوم افراد نے جی 13 ون میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Sana (@sana_yousuf_2.0) پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے ثنا یوسف کے گھر میں گھس کر اسے گولی مار کر قتل کردیا، حملہ آور ٹک ٹاکر کو گولی مارنے کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثنا کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی...
بھارت میں سکھ اکثریت علاقوں بالخصوص پنجاب میں ہندوستانی حکومت کے خلاف نئے سرے سے مزاحمتی تحریک کے آثار نمایاں ہورہے ہیں۔ گزشتہ شب جالندھر کے علاقے پھلور کی رادھا سوامی کالونی میں نصب بھیم راج رام جی امبیدکر کے مجسمہ کا چہرہ کالا کردیا گیا۔ اور وہاں خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔ مجسمے کے مقام پر خالصتان زندہ باد، شہید جرنیل سنگھ بھنڈرانوالہ زندہ باد اور امبیدکر مودی مردہ باد کے نعرے دیواروں پر لکھ دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Sikhs For Justice (@sikhsforjustice) سکھس فار جسٹس کے رہنما اور حریت پسند سکھ رہنما گورپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ جون 1984 میں سکھوں کے مقدس مقام دربار صاحب پر...
---فائل فوٹو صوبۂ پنجاب کے شہر مظفرگڑھ میں مدرسے کے 11 سالہ طالبِ علم سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ملزم استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ طالبِ علم کے والد کی مدعیت میں مدرسے کے استاد کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق استاد نے طالبعلم کو 5 روز تک مدرسے میں بند رکھا، طالبِ علم کا میڈیکل کروایا جارہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نوازسےایم ڈی اوورسیزپاکستانی فاؤنڈیشن افضال بھٹی نے ملاقات کی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وطن عزیز کا سرمایہ ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوا نےاوورسیزپاکستانیوں کےمسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کرنیکا حکم دیتے ہوئےسرکاری محکموں وضلعی انتظامیہ کواوورسیزپاکستانیوں کی مسائل جلدحل کرنےکیلئےاقدامات کی ہدایت کر دیں۔ وزیراعلیٰ آفس،چیف سیکرٹری آفس اورآئی جی آفس میں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا۔سرکاری فوکل پرسن،بیرون ملک مقیم بھائیوں کے معامات ومسائل حل کروانے میں کردارادا کرینگے۔افضال بھٹی کی پنجاب سےتعلق رکھنےوالےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کےمسائل واموربارےبریفنگ دی گئی۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس پھیل گیا افضال بھٹی نےاوپی ایس ہاؤسنگ سوسائٹی اورسکول کےمعاملات سےبھی آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نوازنے اوورسیز...
اسلام آباد: حکومت نے ملک کو درپیش مالی بحران کے باوجوداگلے مالی سال کیلیے 4 ہزار100 ارب کا ترقیاتی پلان تیار کیا ہے جس کی منظوری آج (پیر) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرصدارت ہونے والے اینول پلان کوارڈینیشن کمیٹی (APCC) کے اجلاس میں دی جائے گی۔ نئے ترقیاتی پلان میں سیاسی ترجیحات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کو اہمیت دی جارہی ہے جبکہ بھارت کی طرف سے پانی بند کرنے کی دھمکیوں کے باوجود تعلیم ،صحت اور پانی کے منصوبوں کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔ اسی طرح وفاق کی مالی معاونت سے مکمل کی جانے والی اسکیموں کو بھی اہمیت نہیں دی جارہی۔پانی کے منصوبوں کیلیے رقم میں45 فیصد یعنی 119 ارب روپے کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ میں الیکشن کے دوران تھپے لگائے جارہے ہیں، پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا، ن لیگ کے لوگ اندر ہیں، پی پی 52 کے ضمنی الیکشن میں دھاندلی ہورہی ہے، ہمارے پاس دھاندلی کے فوٹیجز موجود ہیں۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں، سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں مینڈیٹ پرڈاکہ مارا گیا تو عوام سڑکوں پرنکلیں گے، ضمنی الیکشن کے موقع پر تحریک...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔ یہ بھی پڑھیں سیالکوٹ ضمنی الیکشن: پی پی 52 میں ووٹوں کی گنتی جاری، لیگی امیدوار آگے پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ دھاندلی کے لیے کل رات سے ہی آر او آفس کے باہر کنٹینرز کی دیواریں بنا دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر ہمارے پولنگ ایجنٹوں پر تشدد کیا گیا، ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو اسٹیشنوں کے اندر نہیں جانے دیا جارہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہاکہ ضمنی الیکشن کے موقع پر کوئی چیک اینڈ بیلنس پالیسی نظر نہیں آئی، جو ہیلپ لائنز دی گئی...
سیالکوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جانے کا الزام عائد کردیا۔(جاری ہے) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ پی پی 52 سمبڑیال پولنگ اسٹیشن لوپووالی پنجاب پولیس کی جانب بدترین دھاندلی جاری ہے جہاں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال دیا گیا اور عوام کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، یو سی بدوکی گاؤں رالیوکی اور کھرولیاں میں پولنگ ایجنٹس کو باہر نکال کر اندر ٹھپے لگائے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی الیکشن کے لیے جاری پولنگ کے دوران 30 سے 35...
انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے 9 مئی احتجاج ، تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا ہے۔عدالت نے پی ٹی آئی ایم این اے اور ورکرز کے پرتشدد احتجاج کو دہشت گردی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ 11ملزمان کو مختلف دفعات میں مجموعی طور پر 27 سال 3 ماہ قید کی سزا سنائی گئی۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے فیصلہ سناتے ہوئے 11 ملزمان کو سزا سنائی، جن میں ایم این اے عبدالطیف اور سابق ایم پی اے وزیرزادہ کیلاشی بھی شامل ہیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق، مختلف دفعات کے تحت ملزمان کو مجموعی طور پر 27 سال تین ماہ قید کی سزا سنائی گئی، تاہم...
کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 20 ملازمین کے خلاف رضویہ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ ایڈوکیٹ ریاض علی سولنگی کی مدعیت میں درج کیا گیا، جنہوں نے الزام لگایا کہ ان پر سرکاری اہلکاروں نے ان کے گھر پر حملہ کیا۔ متن ایف آئی آر کے مطابق، ناظم آباد نمبر ایک میں ریاض سولنگی کے گھر کی تعمیر کا کام جاری تھا کہ ان کی غیر موجودگی میں ایس بی سی اے کی ٹیم نے بغیر اطلاع کے گھر میں داخل ہوکر کارروائی کی۔ مدعی کا کہنا ہے کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہوں نے ٹیم سے وارنٹ طلب کیا، تاہم انہیں کوئی جواب نہ دیا گیا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے ججز جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل درست قرار دینے پر تفصیلی اختلافی فیصلہ جاری کر دیا۔واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 2-5 کی اکثریت سے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کو درست قرار دے دیا تھا، حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں منظور کرتے ہوئے آرمی ایکٹ کو اصل شکل میں بحال کردیا گیا تھا۔ڈان نیو ز کے مطابق جسٹس جمال خان مندو خیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے 36 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ہم اکثریتی ججز کے...
ایک برطانوی بہادر شہری نے اس وقت نیا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جب اس نے 30 سیکنڈ میں 7 بیک فلپس انجام دیئے۔ 28 سالہ ریان لونی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے متعدد ٹائٹل اپنے نام کیے ہیں۔ حال ہی میں وہ حفاظتی پوشاک پہن کر اپنے ایکروبیٹک کارنامے کے دوران پوری طرح آگ کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئے۔ ریان نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ میں ٹھنڈ کے مارے جم رہا تھا۔ میں نے نیچے کچھ پرتیں پہن رکھی تھیں جو ایک سرد gel میں بھیگی ہوئی تھیں جنہیں 24 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیا گیا تھا تاکہ میں آگ کے نقصان سے بچ سکوں۔ یہ انتہائی سرد تھا۔ ریان نے کامیابی کے ساتھ 30 سیکنڈز میں سب سے زیادہ بیک فلپس کا ریکارڈ قائم کیا، اس حال میں...
وفاقی بجٹ برائے سال 26-2025 پہلے 2 جون کو پیش کیا جانا تھا تاہم آئی ایم ایف سے پیش رفت کے بعد اس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے بجٹ سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔ اس سے ایک روز قبل 9 جون کو اقتصادی سروے پیش کیا جائے گا۔ بجٹ پیش کیے جانے سے قبل وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق بریفنگ دیں گے اور بجٹ کے خدوخال پیش کریں گے۔واضح رہے کہ بجٹ کی تیاری کے لیے آئی ایم ایف کے ایک مشن نے نتھن پورٹر کی سربراہی...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان...
سعودی عرب نے دو روز قبل گرفتار کیے گئے عالمِ دین 52 سالہ غلام رضا قاسمیان کو رہا کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق سعودی حکام نے ایران کی سفارتی کوششوں کے بعد غلام رضا قاسمیان کو رہا کر دیا جو براستہ دبئی اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا کہ غلام رضا قاسمیان کو بغیر کوئی چارج لگائے رہا کیا گیا جو ان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ غلام رضا قاسمیان کی حراست کے دوران سعودی حکومت نے ایرانی سفارتکاروں کو کم از کم دو بار ان تک رسائی دی تھی۔ ایرانی عالم دین غلام رضا قاسمیان کے وطن پہنچنے پر سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا جب کہ عالم دین کے کئی...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے شوہر کے قتل کے مقدمے میں گرفتار خاتون اور اس کے مبینہ آشنا کو بری کر دیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ملزمہ زنیرہ اور علی رضا کی بریت کا فیصلہ سنایا۔پراسکیوشن کے مطابق نومبر 2023ء میں تھانہ جنوبی چھائونی میں مقتول شاہ رخ کے قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ شاہ رخ کو اس کی اہلیہ زنیرہ نے اپنے آشنا علی رضا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔(جاری ہے) ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل اقبال باجوہ نے عدالت میں پیش ہو کر گواہوں پر جرح کی۔ عدالت کے فیصلے کے مطابق پراسکیوشن...
کراچی: برطانیہ میں پاکستانی ایئرلائنز کی براہ راست پروازوں کی بحالی کے لیے ڈی جی سی اے اے کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔ ڈی جی سی اے اے نادر شفیع ڈار کا کہنا ہے کہ پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ایئر لائنز کی برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام کے جواب کا انتظار ہے، امید ہے جلد پی آئی اے سے متعلق برطانیہ سے اچھی خبر ملے گی۔ ڈی جی کا کہنا تھا کہ سی اے اے نے برطانوی حکام کو یاددہانی کے پیغام بھی بھیجے ہیں۔ جولائی 2020 میں پائلٹس لائسنس اسکینڈل کے بعد یورپی ملکوں اور برطانیہ میں پی آئی اے پر پابندی...
نامزد ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر خان بلوچ، چوہدری کامران علی، محمد علی رضوی، مشتاق حسین، وقار نقوی، قائم علی، الطاف حسین جعفری، مجاہد حسین صدیقی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل ملتان کے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے گیارہ رکنی ضلعی کابینہ کا اعلان کردیا، نامزد ضلعی کابینہ کا اجلاس امام بارگاہ سوتری وٹ ملتان میں منعقد ہوا، نامزد ضلعی کابینہ سے ضلعی صدر علامہ غضنفر علی حیدری نے حلف لیا، ضلعی کابینہ میں مولانا محمد تقی گردیزی کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے جبکہ باقی کابینہ میں مولانا مظہر ساجد، بشارت عباس قریشی، صابر...
ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پدرام مدنی نامی ایک شخص کو پھانسی دیدی گئی۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق پدرام مدنی کو مکمل قانونی معاونت بھی فراہم کی گئی اور قانون کے تمام تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ملزم کو سزا کے خلاف اپیل کا حق بھی دیا گیا جس پر اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا لیکن وہاں بھی سزائے موت کو برقرار رکھا گیا تھا۔ ایران کی عدالت کی ویب سائٹ المیزان کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے سزا برقرار رکھے جانے کے بعد آج اس پر عمل درآمد کردیا گیا۔ پدرام مدنی کو 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انھوں نے اسرائیل کو ایران کے اہم مقامات کے...
ڈاکٹر عبدالقدیر پاکستان کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے، لیکن کرنے نہیں دیا گیا، بیٹی کا شکوہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صاحبزادی داکٹر دینا خان نے کہا ہے کہ ان کے والد پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں وہ سب کرنے نہیں دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں یوم تکبیر کے موقع پر انسٹیٹیوٹ آف انجینئرز پاکستان میں تقریب کے دوران محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔محسن پاکستان کی بیٹی ڈاکٹر دینا خان نے گفتگو کرتے ہوئے نہ صرف اپنے والد کی ملک و قوم کی خدمت کے بارے میں بتایا بلکہ ان کی زندگی کی چند مخفی باتوں سے بھی...
پشاور: خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور میں ایک اور ہراسمنٹ کیس پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس میں 18 گریڈ کے افسر کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا جبکہ مرکزی ملزم طالب علم کو بھی مستقل طور پر جامعہ سے خارج کیا گیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے ایکس پر پیغام دیتے ہوئے جامعہ کے عملے کو شاباش دی۔ اپنے پیغام میں مینا خان آفریدی نے بتایا کہ پختونخوا کی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارے میں ہراسانی کے خلاف ایک اور مؤثر اور فیصلہ کن اقدام کیا ہے۔ تفصیل بتاتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ 18 مئی کو وائس چانسلر KMU کو امتحانی ہال میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے کی شکایت...
سعودی عرب میں معروف ایرانی مذہبی اسکالر غلام رضا قاسمیان کو سعودی حکومت کے خلاف تنقیدی سوشل میڈیا پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق، ایرانی عالم فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود تھے، جہاں انہیں گرفتار کیا گیا۔ایرانی عدلیہ نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس معاملے پر سعودی وزارت اطلاعات نے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "ہم ایسی کسی بھی کارروائی کی مذمت کرتے ہیں جو مسلم اتحاد کو نقصان پہنچائے، خاص طور پر حج جیسے مقدس موقع پر۔انہوں نے مزید کہا...
اسلام آباد( عترت جعفری+ نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ کے امور کے حوالے سے بات چیت آگے بڑھ رہی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو یہ بتایا گیا کہ حکومت گندم سمیت کسی بھی کموڈیٹی کی سپورٹ پرائس کا اعلان نہیں کرے گی اور نہ وفاق کی طرف کی سے خریدداری کی جائے گی۔وفاقی فوڈ سکیورٹی کی وزارت صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر نئی فوڈ سکیورٹی فریم ورک تیار کر رہی ہے، اسی فریم ورک کے تحت پاسکو کو بند کرنے کی تجویز ہے اور اس کی جگہ ایک نیا ادارہ بنایا جائے گا جس کے سٹیک ہولڈر میں وفاقی حکومت، صوبوں کے خوراک کے تمام ادارے، ملک...
—فائل فوٹو نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے 7 سال کے اوسط بجلی سپلائی ٹیرف پر فیصلہ جاری کر دیا۔ نیپرا نے اس سے قبل کے الیکٹرک کے 7 سالہ ڈسٹری بیوشن و ٹرانسمیشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کا 7 سالہ بجلی سپلائی ٹیرف 24-2023ء سے 30-2029ء تک کے لیے ہو گا، 30 جون 2023ء کو کے الیکٹرک کے 7 سالہ ٹیرف کا دورانیہ ختم ہو گیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کو 24-2023ء کے لیے 39 روپے 97 پیسے فی یونٹ کا اوسط بجلی سپلائی ٹیرف دیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ ٹیرف کے الیکٹرک کے گزستہ ٹیرف کے مقابلے میں 18 فیصد زیادہ ہے،...
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق شہریوں سے التماس ہے کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں، آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف حصوں میں گرد آلود ہوائیں اور بارش برسنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو کی شدت میں کمی واقع ہو گی۔ عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ سکول ایجوکیشن، محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیر و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو سٹاک کو الرٹ جاری...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہو پائی۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا، اسلامی نظریاتی کونسل 18 سال کی عمر کی حد پر مطمئن نہ ہوپائی، اجلاس میں سن بلوغت اور 18 سال کی حد پر مختلف حوالوں سے غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کونسل معاشرتی اور سماجی برائیوں کے خاتمے کی سوچ پر متفق ہے، اجلاس کے شرکا کا کہنا تھا کہ نکاح سے متعلق سماجی، معاشرتی اور شرعی نکتہ نگاہ کا جائزہ لیا جانا...
اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل مسترد کردیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کا اہم ترین ایشوز پر آج اجلاس طلب کیا گیا تھا۔ چیئرمین ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی صدارت اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں کم عمری کی شادی کے اہم سماجی معاملے پر غور کیا گیا، قومی اسمبلی اور سینیٹ اس حوالے سے قانونی مسودہ منظور کرچکی ہیں۔ آج کے اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل نے 18 سال سے کم عمر شادی کی ممانعت کا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل متفقہ طور پر مسترد کردیا۔ تھیلیسیمیا کے لیے لازمی اسکریننگ بل 2025، نیب کی جانب سے مختلف پراجیکٹس/اسکیمز کی شرعی...
سید محسن گیلانی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نئے صدر منتخب ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایف ایف کے انتخابات میں صدر کا مقابلہ سید محسن گیلانی اور طحہ علی زئی کے مابین ہوئے، جہاں محسن گیلانی نے 13 جبکہ طحہ علی زئی نے 11 ووٹ حاصل کیے۔ اس سے قبل سید محسن گیلانی فیفا میں ڈویلپمنٹ آفیسر کی ذمہ داریاں نبھاچکے ہیں۔ مزید پڑھیں: رونالڈو نے النصر چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، مبہم پوسٹ پر مداح حیران پی ایف ایف کانگریس کے 24 ارکان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، پی ایف ایف کے 3 نائب صدور اور دوسرے عہدوں کیلئے اتنخابی عمل ابھی جاری ہے۔ انتخابی عمل کی نگرانی آن لائن سسٹم کے ذریعے فیفا...
لیبیا(نیوز ڈیسک) ایمان کی طوالت ہی اللہ کے ہاں کامیاب ہے، لیبیا کے ایمان سے بھرپور مسلمان کی کہانی، سوشل میڈیا پر وائرل یہ لیبیا کے ایک نوجوان حاجی کی حیران کن داستان ہے جسے نہ لے کر جانیوالا طیارے کو 2 بار فضا سے واپس لوٹنا پڑا۔لیبیا کے عوام نے اس انوکھے اور دل کو چھو لینے والے واقعے پر بھرپور ردعمل دیا ہے، جو حاجی عامر المہدی کے ساتھ پیش آیا۔ یہ وہ خوش نصیب شخص ہے جس کی نیت اتنی پختہ اور دل اتنا سچا تھا کہ خالقِ کائنات نے اسے حج کی سعادت بخشنے کے لیے طیارہ بھی 2 بار پلٹا دیا۔یہ واقعہ 26 مئی 2025ء کو نشر ہونے والے الجزیرہ کے پروگرام “شبکات” میں زیر...

پاکستان نے بھارتی وزیراعظم مودی کے بیان کواشتعال انگیز‘ غیر ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی قرار دے دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ بیان پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے’ ’اشتعال انگیز“ غیر ذمہ دارانہ اور اقوام متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز ریاست گجرات میں تقریر کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام اورپاکستان کے نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا.(جاری ہے) انہوں نے پاکستان کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشت گردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا ’پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں آپ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) مس انگلینڈ 2024 ملیا میگی بھارت کے معروف شہر حیدر آباد میں منعقد ہونے والے مس ورلڈ 2025 کے مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت آئی تھیں، تاہم ذاتی اور اخلاقی خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اس مقابلہ حسن سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 24 سالہ انگلینڈ کی ملکہ حسن میگی سات مئی کو حیدرآباد پہنچی تھیں اور 16 مئی کو عالمی مقابلہ حسن میں شرکت کیے بغیر ہی برطانیہ واپس ہو گئیں۔ مِلیا میگی کا دعویٰ ہے کہ بھارت کے جنوبی شہر حیدر آباد میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران مقابلہ حسن کے شرکاء کے ساتھ ادھیڑ عمر کے مرد سرمایہ کاروں کو 'تفریح' کے...
فیصل ٹاؤن کے علاقہ میں نوجوان شہری کو قتل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مقتول 22سالہ ضیاء الرحمان چونیاں قصور کا رہائشی تھا، ضیاء الرحمان لاہور میں تعلیم حاصل کرنے آیا تھا اور فیصل ٹاؤن فلیٹس میں رہائش پذیر تھا۔ پولیس نے کہا کہ ضیاء الرحمان کو چاند مصطفی نامی ملزم نے قتل کیا ہے، ایس ایچ او فیصل ٹاون افضال روف نے کہا کہ ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی سے ناجائز تعلقات تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ضیاء الرحمن کو گھر بلا کر سر میں اینٹ مارنے کے بعد چھت سے دھکا دے کر قتل کیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تحقیقات جاری ہیں۔
کوئٹہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پشتونخوا میپ کے رہنماء عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی پہلے ہی بتلا چکے کہ فارم 47 کے نمائندوں سے ملک کے آئین کو پائمال کرنیکا کام لیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ 8 فروری 2024 کا الیکشن دراصل جنرل الیکشن کے نام پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فراڈ تھا اور اب جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ حکومت پانچ سال پورے کریگی یہ ملک کے عوام کے ساتھ جمہوریت کے نام پر بہت بڑے ڈاکے کے سوا کچھ نہیں۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی پہلے...
راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 73 سالہ محمد اسرائیل دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ رپورٹ کے مطابق 73 سالہ شہری گھر کی بیٹھک میں سو رہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل سوار بیٹھک کے راستے گھر میں داخل ہوا ، ملزم گھر سے تین تولے سونے کے زیورات ،35 ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل فون لوٹ کر فرار ہونے لگا تو بزرگ نے دیکھ لیا۔ بزرگ ملزم کے تعاقب میں نکلے تو ایک دکاندار نے ملزم کو پکڑنے کی کوشش کی، ملزم دکاندار کو مزاحمت کے دوران ہاتھا پائی کرکے موٹر سائیکل پر فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگیا، گھر کے سربراہ بزرگ واردات...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سے دو روز قبل اغوا ہونے والے نوبیاہتا جوڑے کو سرائے عالمگیر میں قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کا تعلق جہلم سے تھا، 20 مئی کو لاہور میں پسند کی شادی کی تھی اور لاہور میں رہائش اختیار کی تھی۔ دونوں لاہور میں رہائش پذیر تھے، 23مئی کو اغوا کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق بظاہر یہ واقعہ غیرت کے نام پر قتل کی واردات ہے جس میں دونوں نوجوانوں کو لاہور سے اغوا کے بعد سرائے عالمگیر لے جا کر قتل کیا گیا۔ وزیراعظم ترکیہ، آذربائیجان، ایران اور تاجکستان کے 6 روزہ دورے پر روانہ
مکہ مکرمہ میں حج سیزن 1446 ہجری کے لیےعازمین کو مستقل بنیادوں پر پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے’سقیا الحجاج‘ منصوبے کا افتتاح کردیا گیا۔ ادارہ ’سقیا الما‘ کے ریجنل ڈائریکٹر عائض بن عبداللہ نے کہا ہے کہ اس سال منصوبے کے مطابق ایام حج میں ضیوف الرحمان کو ڈیرھ کروڑ (1.5ملین) ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ سقیا کی جانب سے مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں کو حدود حرم’میقات‘ اور ایئرپورٹ پر ایام حج کے دوران پانی کی بوتلوں کی مستقل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ پانی کی بوتلوں کی ترسیل کے لیے بھی نیٹ ورک مکمل ہے۔ آپ...

بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، بددیانتی کا بڑا الزام ٹی وی پر کئی بار دہرایا گیا: شہباز شریف
لاہور(خبرنگار)لاہور کی سیشن عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کے خلاف دس ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر کارروائی دو جون تک ملتوی کر دی۔لاہور کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یلماز غنی نے شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی پر 10 ارب روپے ہرجانے کے دعوے پر سماعت کی۔ شہباز شریف جرح کیلئے ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے، سماعت سے پہلے وزیراعظم نے تمام افراد کو جنگ جیتنے کی مبارکباد دی، اس پر فاضل جج نے کہا کہ آپ کو بھی مبارک ہو، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے، یہ ساری قوم کی فتح ہے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جرح...
لاہور میں آل پاکستان وکلا کنونشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ بار اور لاہور بار کے آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، تمام مسائل کا حل گفت و شنید کے ذریعے نکالا جائے اور طاقت سے گریز کیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین و قانون مسنگ کیا گیا انہیں فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔ مزید کہا گیا ’پاکستان الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) میں حالیہ ترمیم کی شدید مذمت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے پاکستان کے سفارتی وفود پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتی وفود کشمیر اور دہشت گردی سمیت پاکستان کے تحفظات کو عالمی سطح پر موثر انداز میں پیش کریں گے۔اپنے ایک انٹرویو میں دانیال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے بیانیے کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے جس کا وہ حقدار ہے جب کہ بھارت کا فراڈ اور دھوکہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے موقف کی سچائی کو تیزی سے تسلیم کر رہی ہے جبکہ بھارت کی جانب سے حقیقت کو مسخ...
جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)انڈونیشیا میں صفائی کا کام کرنے والا بزرگ جوڑا 40 سال تک پیسے جمع کرنے کے بعد بلآخر حج کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا۔(جاری ہے) غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا سے حج کی ادائیگی کیلئے آنے والے اس بزرگ شہری کا نام لیگیمین ہے جو صفائی ستھرائی کا کام کرتا ہے جب کہ ان کی اہلیہ بھی ان کی مدد کرتی ہیں۔بزرگ شہری نے بتایا کہ حج کرنے کا میرا خواب 40 سال کی محنت کے بعد پورا ہورہا ہے، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں اپنی آنکھوں سے خانہ کعبہ کو دیکھ سکوں گا۔

فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں ؟فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ کے اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا ،آئی ایم ایف کا نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان ،آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوگیا جس میں مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا گیا۔آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان مکمل ہونے پر اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستانی حکام کے ساتھ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر اتفاق رائے کیلئے آنے والے دنوں میں مذاکرات جاری رہیں گے۔عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان...

تنازعات کو بڑھاوا دینے سے کسی کا فائدہ نہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان مودی کے اشتعال انگیز الزامات کو مسترد کردیا
پاکستان نے راجستھان میں حالیہ عوامی خطاب کے دوران بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے لگائے گئے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو واضح طور پر مسترد کیا ہے۔ پاکستانی وزرات خارجہ کے مطابق تحریفات، غلط بیانیوں اور اشتعال انگیز بیانات سے بھرے ان ریمارکس کا واضح طور پر تنگ سیاسی فائدے کے لیے علاقائی کشیدگی کو ہوا دینا ہے۔ وزرات خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کے بیانات نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش کی عکاسی کرتے ہیں بلکہ ذمہ دار ریاستی نظام کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ دھمکیوں کا سہارا لینا اور ایک خودمختار ملک...
ٹوکیو: جاپان میں پولیس نے ایک سابق ٹیکسی ڈرائیور کو نشہ آور دوا دے کر خواتین سے زیادتی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔ جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس شخص کے قبضے سے تقریباً 3,000 ویڈیوز اور تصاویر ملی ہیں، جن میں وہ مبینہ طور پر 50 سے زائد خواتین پر جنسی حملے کرتا دکھائی دیتا ہے۔ پولیس کے مطابق، 54 سالہ ملزم نے گزشتہ سال ایک 20 سالہ خاتون کو نیند کی گولیاں دے کر بے ہوش کیا، پھر اسے اپنے گھر لے گیا اور غیر اخلاقی حرکتیں کر کے ان کی ویڈیو بھی بنائی۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے کی تصدیق متاثرہ خاتون کے بالوں میں سلیپنگ پلز کی موجودگی سے ہوئی ہے۔ میڈیا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے ون ونڈو سینٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جس کا مقصد مستحق خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور خدمات کا جائزہ لینا تھا۔ چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے عالمی بینک وفد کا خیر مقدم کیا، جس کی قیادت عالمی بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر برائے آپریشنز محترمہ اینا بجرڈے کر رہی تھیں۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سید عمران احمد شاہ بھی موجود تھے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کے تحت پاکستان کی لاکھوں غریب خواتین کو قومی شناخت ملی اور نادرا کے بعد...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید کر دی. علیزے شاہ سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق افواہوں کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ علیزے نے حال ہی میں ڈرامہ ’عشق بے پرواہ‘ میں اپنی اداکاری سے ناظرین کی توجہ حاصل کی تاہم ان کے چہرے اور جسامت میں تبدیلی نے پلاسٹک سرجری کی افواہ کو بھڑکا دیا۔ حال ہی میں معروف اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے شاہ کی ظاہری شخصیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ “بیس فیصد قدرتی” ہیں، جب کہ باقی حلیہ مصنوعی لگتا ہے۔ صبا فیصل کے اس بیان کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے...
امریکی محکمہ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ قطر کی جانب سے تحفے میں دیا گیا لگژری بوئنگ 747 طیارہ صدر ٹرمپ کے نئے ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے لیے قبول کر لیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے 400 ملین ڈالر مالیت کا یہ طیارہ سرکاری طور پر وصول کیا، جو امریکی صدر کے سرکاری طیارے کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محکمہ دفاع نے بتایا کہ امریکی ایئر فورس سے کہا گیا ہے کہ وہ طیارے کو جلد از جلد ایئر فورس ون کے طور پر استعمال کے قابل بنانے کا انتظام کرے۔ پینٹاگون کے ترجمان شان پرنیل نے کہا ہے کہ...
واشنگٹن ڈی سی (اوصاف نیوز)نامعلوم افراد کا امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میںاسرائیلی سفارتخانے کے اہلکاروں پر اچانک بڑا حملہ، کیپٹل جیوش میوزیم کے باہر اسرائیلی سفارتخانے کے دو ملازمین کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوم نے ایکس پر لکھا، “آج رات واشنگٹن ڈی سی میں یہودی میوزیم کے قریب اسرائیلی سفارت خانے کے دو عملے کو بے ہوشی کے ساتھ ہلاک کر دیا گیا۔” قانون نافذ کرنے والے دو ذرائع نے سی بی ایس نیوز کو بتایا کہ ایک اسرائیلی سفارت کار اور اس کی خاتون ساتھی کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جب وہ میوزیم میں ایک تقریب سے باہر نکل رہے تھے۔ ذرائع...
محکمہ موسمیات نے بحیرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان طوفان کے خطرے کے پیش نظر خبردار کردیا، ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر بھی ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ عرب مشرقی وسطیٰ میں ہوا کے کم دباؤ کے سسٹم بننے کا امکان ہے، آئندہ 12 گھنٹوں میں ہوا کے کم دباؤ کا علاقہ تشکیل پائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سسٹم کا شمال کی جانب بڑھنے اور شدت اختیار کرنے کا امکان ہے تاہم اگلے 36 گھنٹوں میں ہوا کا کم دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ بحیرہ عرب میں ہوا کے کم دباو کے اثرات کراچی پر ہوں گے، جس سے آنے والے...
پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔ وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔...
آپریشن سندور میں عبرتناک ناکامی کے بعد مودی حکومت نے اپنی داخلی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ایک نیا بیانیہ اختیار کرتے ہوئے بھارتی شہریوں پر جاسوسی کے الزامات عائد کرنا شروع کر دیے ہیں۔ مختلف بھارتی ریاستوں میں بغیر شواہد کے شہریوں کی گرفتاریوں نے انسانی حقوق کے تحفظ اور آزادی اظہار رائے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورداسپور، اتر پردیش اور امرتسر سے عام شہریوں کو محض الزامات کی بنیاد پر حراست میں لیا جا رہا ہے۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گورداسپور سے 2 افراد کو آپریشن سندور سے متعلق مبینہ معلومات پاکستان کو فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ تاہم ان الزامات کی کوئی آزادانہ...

’اقرار الحسن کے پاس کتنا ٹائم رہ گیا؟‘، شادی سے متعلق اداکار فیصل رحمان کے بیان پر وسیم بادامی کا سوال
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار فیصل رحمان نے اپنی اصل عمر کا راز فاش کردیا۔ فیصل رحمان نے چند ہفتوں قبل بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے ملاقات کا دعویٰ کیا تھا جس کے بعد ان کی عمر پر تبصرے شروع ہو گئے تھے۔ اداکار کے عمر سے متعلق انکشاف اور قائداعظم سے ملاقات کے دعوے پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا گیا تھا۔ کسی نے اداکار کو جھوٹا قرار دیا تھا تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ سمجھ نہیں آ رہا کہ یہ مذاق کر رہے ہیں یا سچ بول رہے ہیں۔ اب حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ جب ان کی...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایران کے شہر تہران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں پاکستان بھارت کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ قومی ٹیم نے روایتی حریف بھارت کیخلاف 13 رنز سے برتری ثابت کی۔ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم صرف ایک رن بناسکی۔بھارت کے خلاف جیت پر پاکستانی کھلاڑیوں نے سٹیڈیم میں خوب جشن منایا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران اورفلسطین کے درمیان کھیلے جانے والے میچ کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔پاکستان نے گروپ بی میں ناقابل شکست رہتے ہوئے بنگلہ دیش کو 10-6 اور ایران کو 14-0 سے ہرایا تھا جبکہ بھارت گروپ اے میں فلسطین کے...
تہران(نیوز ڈیسک)ایران میں جاری ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست سے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے 14 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف ایک رن ہی بناسکی۔ پاکستان نے سیمی فائنل میں روایتی حریف کو شکست دینے کے بعد فائنل میں رسائی حاصل کرلی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ فلسطین سے ہوگا۔ دوسری جانب، پاکستان بیس بال ٹیم نے چین میں شیڈول ایشین چیمپئن شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 9 مزیدپڑھیں:مئی کیسز، بانی پی ٹی آئی نے پولی گرافک ٹیسٹ سے انکار کردیا

سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار، مالی اور چوکیدار رہا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا رابطہ، کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان رابطے کے دوران کشیدگی میں کمی اور امن کی جانب پیش رفت پر عمومی اتفاق رائے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق علاقائی اور بین الاقوامی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کم کرنے پر عمومی اتفاق رائے سامنے آگیا۔ دونوں ممالک نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ افواج کو رفتہ رفتہ امن کے دوران تعینات پوزیشنوں پر واپس لایا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ سیز فائر اور کشیدگی...
برطانوی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور معروف نشریاتی ادارے پر شو کے میزبان گیری لینیکر کو یہودیوں کے مخالف بیان دینا مہنگا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے فلسطینوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر سابق فٹبال ٹیم کے کپتان اور شو کے ہوسٹ گیری لینیکر کو نوکری سے نکال دیا۔ گیری لینیکر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلسطینیوں کے حق میں بیان دیا تھا جس پر انہیں نوکری سے نکال دیا گیا۔ 64 سالہ گیری لینیکر انگلینڈ کے سابق فٹبال کپتان اور دورِ حاضر کے ٹاپ فٹبال پریزنٹرز میں سے ایک ہیں۔ گزشتہ دنوں سابق اسٹار فٹبالر اور پریزینٹر گیری لینیکر نے سوشل میڈیا پر فلسطین حمایتی گروپ کی ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل استعمال کرنے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا، تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے دعوے کو بڑھا چکے تھے۔بیان میں کہا گیا کہ...
خانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان میں نیا وزیراعظم مقرر کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سوڈان: صدارتی محل بالآخر باغیوں سے آزاد کرالیا گیا سوڈان میں خانہ جنگی تیسرے سال میں داخل ہورہی ہے، اس بحرانی صورتحال میں سوڈان کے آرمی چیف اور سربراہ مملکت عبدالفتاح البرہان نے اقوام متحدہ کے سابق اہلکار کامل ادریس کو اپنی خودمختار کونسل میں تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر وزیر اعظم مقرر کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خانہ جنگی نے سوڈان کو قحط کے منہ میں دھکیل دیا یاد رہے کہ سوڈان میں 3 سال سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں دسیوں ہزار لوگ مارے جا چکے ہیں، اہم بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوچکا ہے اور 12 ملین سے زیادہ لوگ بے گھر ہوچکے...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا ادارے تاحال گمراہ کن بیانیہ...
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ دوہفتے کے دوران پاکستان کے لئے جاسوسی کے الزام میں ایک طالب علم،دوخواتین سمیت12افراد کو گرفتارکرلیاگیا۔بھارتی میڈیاکے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی میں جاسوسی اور پاکستانی انٹیلی جنس افسران کے لیے خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزامات میں 12 افراد کو گرفتار کیا چکاہے، جن میں ایک یوٹیوبر، دو خواتین اور ایک پوسٹ گریجویٹ طالب علم شامل ہیں۔ بھارتی پنجاب سے چھ، ہریانہ سے چار اور اتر پردیش اور دہلی سے ایک ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ان تمام ملزمان کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ان کا رابطہ احسان الرحیم عرف دانش سے تھا، جو پاکستانی انٹیلی جنس افسر اور نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن میں تعینات تھا۔...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بھارت کے ذرائع ابلاغ کے بنیاد دعوﺅں کو مسترد کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوﺅں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی 2025ء ) پاکستان کی جانب سے آپریشن بُنیان مرصوص میں شاہین میزائل استعمال کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے ذرائع ابلاغ کی پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص میں شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے مؤقف جاری کردیا، اس حوالے سے دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔ ترجمان فارن آفس شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں، بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...
پاکستان نے آپریشن "بنیان مرصوص" میں شاہین میزائل استعمال کرنے سے متعلق بھارتی ذرائع ابلاغ کے بےبنیاد دعوؤں کو مسترد کردیا۔ بھارتی میڈیا کے ان بے بنیاد دعوؤں کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان نے شاہین میزائل استعمال کیا، جب بھارتی فوج کو اپنی غلطی کا ادراک ہوا تو اس ویڈیو کو فوراً حذف کر دیا گیا، تاہم، تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حلقے بغیر تصدیق کے اس جھوٹے دعوے کو بڑھا چکے تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا...
پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے قومی سلامتی کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا ہے، جنرل عاصم ملک اور جنرل علی اکبر احمدیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکیورٹی تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ ایرانی مشیر قومی سلامتی علی اکبر احمدیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان دشمنوں کو خطے کے امن سے کھیلنے کی...

واضح کردوں دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا گیا، جسٹس امین الدین کا فیصل صدیقی کے اعتراض پر جواب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ میرے لئے تمام ججز قابل احترام ہیں، میرا بنچ کے کسی ممبر کے وقار پر بھی کوئی سوال نہیں، میرے 11رکنی بنچ کی تشکیل پر آئینی و قانونی اعتراضات ہیں،جسٹس امین الدین نے کہاکہ واضح کردوں کہ دونوں ججز نے خود بنچ سے علیحدگی اختیار کی،2ممبران کی خواہش پر 11رکنی بنچ تشکیل دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 11رکنی بنچ سماعت کررہا ہے،وکیل حامد خان نے کہاکہ میں نے عدالت میں 3درخواستیں دائر...
ایتھنز(نیوز ڈیسک) عالمی عدالت انصاف نے کہا ہے کہ فرانس نے ایران پر ان کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی دشمنی پر مبنی پالیسی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق عالمی عدالت انصاف کے بیان میں کہا گیا کہ فرانس نے ایران پر الزام عائد کیا کہ ان کے شہریوں کو نشانہ بنانے کی پالیسی اپنائی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس نے ایران پر عائد الزامات پر عالمی عدالت انصاف میں سماعت کی درخواست دائر کردی ہے۔ عالمی عدالت نے کہا کہ تنازع کے حوالے سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایران قونصل ریلیشنز 24 اپریل 1963 کے تحت اپنے ملک میں کئی فرانسیسی...
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انکا کہنا تھا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈووکیٹ اور انکے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، درحقیقت قومی جرگہ کا سُن کر حکومت اور اس حکومت کے ہینڈلرز حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اب منرلز بل کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماء احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، درحقیقت قومی جرگہ کا سُن...
انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ کا سُن کر حکومت اور اس حکومت کے ہینڈلرز حواس باختہ ہوئے ہیں متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا ہے کہ پوری قوم کو اب منرلز بل کیخلاف متحد ہونا پڑے گا۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کی گرفتاری اور غداری جیسے نہایت بیہودہ الزامات کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، در حقیقت قومی جرگہ...
کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقات نے بتایا کہ طیارہ شدید طوفان کے دوران چار بار لینڈنگ کی کوشش کرتا رہا جبکہ ایندھن بھی کم ہو رہا تھا، شکر ہے کہ چوتھی کوشش کامیاب رہی اور ممکنہ تباہی سے بچ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خراب موسمی حالات کے باعث کوئٹہ ائیرپورٹ پر فلائی جناح کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق طوفان کے باعث کوئٹہ میں فلائی جناح کا طیارہ معجزاتی طور پر حادثے سے بچ گیا۔ پائلٹ کی انتہائی مہارت نے طیارے کو طوفان میں سنبھال کر سینکڑوں جانیں بچالیں۔ جہاں شدید طوفان کے دوران نجی ائیرلائنز کے طیارے نے 4 بار لینڈنگ کی کوشش کی۔ ایندھن کم ہونے کے باوجود چوتھی کوشش میں کامیاب لینڈنگ...
خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا آدھے گھنٹے میں جواب دیا گیا۔کراچی میں تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجدوں، بستیوں اور کھیتوں پر حملہ کیا۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا خطے کی ٹھیکیداری کا منصوبہ زمیں بوس ہو گیا ہے۔
ہریانہ (ویب ڈیسک ) پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی میں گرفتار بھارتی یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے اپنی بیٹی کے حق میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ صرف یوٹیوب ویڈیوز بنانے کے مقصد سے پاکستان گئی تھی۔ واضح رہے کہ ہریانہ اور پنجاب سے مجموعی طورپر چھ افراد کو پاکستان کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا جن میں ہریانہ سے تعلق رکھنے والی یوٹیوبر اور ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا بھی شامل ہیں، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پاکستانی خفیہ ایجنسی کو بھارت کی حساس معلومات فراہم کی ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق جیوتی ملہوترا کے والد حارث ملہوترا نے کہا کہ ان کی بیٹی پاکستان یوٹیوب کے لیے ویڈیوز...
صنعا(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ”نیشنل انٹرسٹ“ نے ”نیویارک ٹائمز“ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے ہیں بلکہ حوثی قیادت میں چلنے والے نسبتاً سادہ فضائی دفاعی نظام کی مؤثریت پر بھی عالمی سطح پر تشویش پیدا کر دی ہے۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کئی امریکی ایف-16 طیارے اور ایک ایف-35 حوثیوں کے فضائی دفاعی نظام کا...
دفاعی تجزیہ کار گریگری برو کے مطابق یہ امکان اب حقیقی بنتا جا رہا ہے کہ امریکی افواج جانی نقصان سے دوچار ہو سکتی تھیں، حوثیوں نے اب تک امریکی سینٹرل کمانڈ کے لیے استعمال ہونے والے سات MQ-9 ڈرونز کو مار گرایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی جریدے نیشنل انٹرسٹ نے نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کا جدید ترین پانچویں جنریشن کا ایف-35 لڑاکا طیارہ یمن سے داغے گئے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (SAM) سے تباہ ہونے سے بال بال بچا ہے۔ ایف-35 کو امریکہ کی فضائی قوت کے ”تاج کا جوہر“ سمجھا جاتا ہے، اس واقعے نے نہ صرف اس مہنگے طیارے کی بقا پر سوالات اٹھا دیے...