2025-11-04@08:11:26 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 1410				 
                «وائس آف امریکا»:
(نئی خبر)
	آئندہ برس امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر شیڈول فیفا ورلڈ کپ میں شائقین کی بھرپور دلچسپی ہے، اب تک فیفا کو 24 گھنٹوں میں 1.5 ملین ورلڈ کپ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوگئیں۔ فیفا اعلامیے کے مطابق 24 گھنٹوں کے اندر پری سیل ڈرا کے لانچ ہونے کے بعد 210 ممالک کے شائقین سے 1.5 ملین سے زیادہ ٹکٹ درخواستیں موصول ہوئیں۔ ٹورنامنٹ کے لیے غیر معمولی عالمی طلب بنیادی طور پر میزبان ممالک امریکا، میکسیکو اور کینیڈا سے آئی، اس کے بعد ارجنٹائن، کولمبیا، برازیل، انگلینڈ، اسپین، پرتگال اور جرمنی سے بھی شائقین نے بھرپور دلچسپی ظاہر کی۔ ڈرا 19 ستمبر تک کھلا رہے گا جبکہ کامیاب درخواست دہندگان کو 29 ستمبر سے ای میل کے ذریعے...
	 وائٹ ہاؤس اس ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک ہونے والے ایرانی اور دیگر ممالک کے وفود پر سفری اور دیگر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کی ایک اندرونی یادداشت میں سامنے آئی ہے۔ یادداشت کے مطابق ایران، سوڈان، زمبابوے اور برازیل کے وفود پر ممکنہ پابندیاں اس فیصلے کے بعد متوقع ہیں جس میں وائٹ ہاؤس نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس اور ان کے وفد کو ویزا دینے سے انکار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: حماس کے بغیر فلسطین کا 2 ریاستی حل، اقوام متحدہ میں قرارداد منظور محمود عباس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونا چاہتے تھے، جہاں کئی مغربی ممالک نے...
	معروف امریکی گلوکار ایکون کی اہلیہ ٹومیکا تھیام نے شادی کی 29 ویں سالگرہ سے چند روز قبل طلاق کے لیے درخواست دائر کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹومیکا نے شادی کی 29 ویں سالگرہ سے صرف 4 روز قبل عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی ہے۔  بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمع کرائے گئے دستاویزات میں طلاق کی وجہ ناقابلِ حل اختلافات بیان کیے گئے ہیں۔ 1996ء میں شادی کرنے والی اس جوڑی کی ایک 17 سالہ بیٹی جرنی ہے۔  درخواست میں ٹومیکا نے بیٹی کی مشترکہ قانونی کسٹڈی مانگی ہے جبکہ جسمانی کسٹڈی اپنی تحویل میں رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نان نفقہ (spousal support) کا مطالبہ بھی...
	مقامی اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمت میں آج  کمی کا رحجان رہا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 02ڈالر کی کمی سے 3ہزار 643ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 200روپے کی کمی سے 3لاکھ 86ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 172روپے کی کمی سے 3لاکھ 31ہزار 189روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 13روپے کی کمی سے 4ہزار 443روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 11روپے کی کمی سے 3ہزار 807روپے کی سطح پر آگئی۔
	ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز (جی ایف زیڈ) کے مطابق ہفتے کے روز روس کے علاقے کمچاتکا کے مشرقی ساحل کے قریب 7.1 شدت کا زلزلہ آیا، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر (6.2 میل) تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے زلزلے کی شدت 7.4 جبکہ گہرائی 39.5 کلومیٹر (24.5 میل) بتائی۔  بحرالکاہل سونامی وارننگ سسٹم نے آگاہ کیا کہ زلزلے کے باعث ممکنہ سونامی کا خطرہ موجود ہے۔ جاپان (جو کمچاتکا جزیرہ نما کے جنوب مغرب میں واقع ہے) میں جاپانی موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے نشریاتی ادارے این ایچ کے نے اطلاع دی کہ وہاں کوئی سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ یاد رہے کہ 30 جولائی...
	ماسکو/واشنگٹن: (نیوز ڈیسک) سابق روسی صدر اور روس کی سیکیورٹی کونسل کے نائب چیئرمین دمتری میدویدیف نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے یوکرین کی حمایت امریکا میں بڑھتی ہوئی سیاسی پرتشدد کارروائیوں سے منسلک ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب قدامت پسند کارکن اور ٹرمپ کے قریبی ساتھی چارلی کرک کو یوٹاہ کی ایک یونیورسٹی میں تقریر کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے اس قتل کی مذمت کی اور الزام انتہا پسند بائیں بازو کی بیان بازی پر عائد کیا۔  Political crimes and assasinations have been carried out lately by a variety of left-wing liberal scum who support Banderite...
	تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔  انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
	اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کرکے نرمی سے دریافت کیا کہ ’کیا کارروائی کامیاب رہی؟‘ تاہم نیتن یاہو نے اس سوال کا کوئی دوٹوک جواب نہیں دیا، جس سے معاملہ مزید مبہم ہو گیا۔ ناراضگی اور سخت لہجہ اس سے پہلے پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے سخت لہجے میں نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ قطر جیسے اہم اتحادی اور ثالثی ملک میں یہ کارروائی ’نامناسب‘ تھی اور اس سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ’موقع ملا...
	امریکی قدامت پسند کارکن اور نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ کے شریک بانی چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور تاحال مفرور ہے، جب کہ واقعے نے امریکا بھر میں سیاسی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بدھ کی دوپہر تقریب کے دوران اس وقت گولی چلائی گئی جب چارلی کرک تقریباً 3000 افراد کے سامنے اسٹیج پر موجود تھے اور ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار حملہ آور نے یونیورسٹی کی ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 یارڈ کے فاصلے سے...
	امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، بھارت کو شدید فکر مند ہونے کی ضرورت ہے: محمد عاطف
	امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
	ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں قتل کے مقدمے میں شہادت ریکارڈ کروانے کیلئے عدالت نہ آنے پر اے سی سٹی ماہین حسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جج افضل مجوکہ نے ریمارکس دیے کہ اے سی نے بہت ذلیل کیا ہوا ہے، اس کی خبر چلاؤ۔
	 امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کی شب واشنگٹن ڈی سی میں کھانے کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والے لڑکے، لڑکیاں تھیں جو فلسطین کے حق میں اور امریکا میں شہری آزادیوں پر پابندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ٹرمپ جو’ز سی فوڈ، پرائم اسٹییک اینڈ اسٹون کرب ریستوران (وائٹ ہاؤس کے قریب) میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک گروہ نے نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین ’فری ڈی سی‘ اور ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور ٹرمپ کو ’وقت کا ہٹلر‘  قرار دے رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ Trump stares down “Free Palestine” nuts inside of a DC restaurant. Legendary. pic.twitter.com/F0bTo5NmO6 — Townhall.com (@townhallcom)...
	واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
	وائٹ ہاؤس انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیلی حملے سے متعلق قطر کو پیشگی اطلاع دے چکے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان کیرولین نے بتایا کہ حملے سے متعلق سب سے پہلے امریکی فوج نے صدر ٹرمپ کو بروقت آگاہ کیا تھا۔ جس کے بعد صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے قطری حکام کو حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا کہ قطر جیسے اتحادی ملک میں بمباری امریکا اور اسرائیل دونوں کے اہداف کے خلاف ہے، لیکن حماس کا خاتمہ ایک قابلِ تحسین مقصد ہے۔ دوسری جانب قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے وائٹ ہاؤس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اہلکار کی کال دھماکوں...
	وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
	 فیصل آباد:  فیصل آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ توڑ 320 ملی میٹر بارش ہوئی، جس نے واسا فیصل آباد کی تاریخ کے تمام سابقہ ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا۔ واسا کے مینجنگ ڈائریکٹر سہیل قادر چیمہ کے مطابق بارش کا سلسلہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے جاری رہا۔ شدید بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورتحال پیدا ہوئی، تاہم واسا نے فوری نکاسی آب کے لیے خصوصی اقدامات کیے۔ ایم ڈی واسا کے مطابق، تمام ڈی واٹرنگ سیٹس اور سکر مشینیں مکمل طور پر آپریشنل ہیں، اور افسران و عملہ فیلڈ میں موجود رہ کر نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔ شہری علاقوں، خاص...
	 کراچی:  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی کے امکانات ایک بار پھر روشن ہوگئے ہیں۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (ایف اے اے) کی 5 رکنی ٹیم نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا سیفٹی آڈٹ شروع کردیا ہے، جو ادارے کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف اے اے ٹیم کی آمد کے موقع پر سی اے اے ہیڈکوارٹرز اور متعلقہ شعبہ جات کے اطراف سکیورٹی سخت کردی گئی اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔ اس آڈٹ کو پاکستان کی کیٹیگری اپ گریڈ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے، جس میں کامیابی کی صورت میں براہ راست پروازوں کی بحالی...
	پاکستان سے امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
	نیویارک:  پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم سیفٹی آڈٹ کے لیے غیرملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سےکراچی پہنچ گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل سے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ شروع کرے گی، آڈٹ میں کامیابی پر پاکستان سے امریکا کے براہ راست پروازوں کی بحالی ہوسکے گی۔
	کراچی (نیوز ڈیسک) کئی برس بعد امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی (FAA) کی ٹیم پاکستان پہنچی ہے، جس کے بعد پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ پانچ رکنی امریکی ٹیم دبئی سے غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے کراچی پہنچی۔ یہ ٹیم سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان (CAA) کے مختلف شعبوں کا آڈٹ کرے گی جن میں لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شامل ہیں۔ آڈٹ 12 ستمبر تک مکمل کیا جائے گا۔  یاد رہے کہ جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے بعد امریکا، برطانیہ اور یورپ نے پاکستانی ایئرلائنز پر پابندیاں عائد کر دی تھیں، جبکہ ایف اے اے نے پاکستان سی اے اے کی ریٹنگ بھی کم کر...
	پاکستان سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کے امکانات روشن ہوگئے، کئی سال بعد امریکی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی 5 رکنی ٹیم دبئی سے کراچی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے پہنچی ہے، یہ ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا آڈٹ کرے گی۔ سی اے اے کے شعبہ لائسنسنگ، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئروردنیس اور اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ ہوگا۔ امریکی ٹیم 12 ستمبر تک پاکستان سول ایوی ایشن کا آڈٹ مکمل کرے پاکستان سے واپس روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل سامنے آنے کے بعد برطانیہ، یورپ اور امریکا میں پاکستانی ایئر لائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اسکینڈل کے...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا اور جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ نیویارک میں ہونے والے جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کریں گے۔ خارجہ امور کے ماہر علی سرور نقوی کی رائے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرِ خارجہ امور علی سرور نقوی نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب وزرائے اعظم کے لیے ایک اہم موقع ہوتا ہے۔ اس دوران دیگر ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کر کے روابط بہتر بنائے جاتے ہیں اور قومی مفادات کو آگے بڑھایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز انہوں نے کہا کہ...
	سیلاب متاثرین کے لیے امریکا کی جانب سے بھیجی گئی امدادی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔ امریکی فوجی طیارے پاکستانی فوج کی درخواست پر نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان اتار رہے ہیں تاکہ قدرتی آفت سے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ امریکی سفارت خانے کے مطابق یہ امداد خیموں، ڈی واٹرنگ پمپس اور بجلی کے جنریٹرز پر مشتمل ہے۔ امدادی سامان آرمی فلڈ ریلیف کیمپوں کے ذریعے براہِ راست متاثرین تک پہنچایا جائے گا تاکہ وہ اس مشکل وقت میں فوری سہولت حاصل کر سکیں۔ نور خان ایئر بیس پر امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے گفتگو میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اس دکھ کی...
	 کراچی:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے شاندار تیزی رہی، جس کے نتیجے میں کاروباری دنوں میں انڈیکس کے تمام ریکارڈزٹوٹ گئے۔ وزیراعظم کے حالیہ دورۂ چین میں اقتصادی پیشرفت، سی پیک فیز ٹو کے آغاز اور نئے سرمایہ کاری معاہدوں کے اثرات بازار حصص پر نمایاں دکھائی دیے جہاں گزشتہ ہفتے تاریخی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ متوازن خارجہ پالیسی اور عسکری ڈپلومیسی کے باعث عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ بہتر ہونے کے ساتھ سرمایہ کاری کی اہمیت بھی بڑھی جس نے مارکیٹ کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے۔ ہفتہ وار کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 5659.41 پوائنٹس کے اضافے سے نئی بلند ترین سطح 154277.19 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس...
	بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی (UNGA) کے سالانہ اجلاس میں جنرل ڈیبیٹ سے خطاب نہیں کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:مودی کے ساتھی مکیش امبانی امریکی پابندیوں کے برخلاف روسی تیل سے اربوں کما لیے اقوام متحدہ کی جانب سے جاری تازہ فہرست کے مطابق بھارت کی نمائندگی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کریں گے، جو 27 ستمبر کو خطاب کریں گے۔  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80 واں اجلاس 9 ستمبر سے شروع ہوگا، جبکہ جنرل ڈیبیٹ 23 سے 29 ستمبر تک جاری رہے گی۔ روایت کے مطابق سب سے پہلے برازیل اور پھر امریکا خطاب کریں گے۔ اس بار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 23 ستمبر کو دوسری مدتِ...
	پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر امریکا نے آرمی سینٹرل کمانڈ (US ARCENT) کے ذریعے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔  آئی ایس پی آر کے مطابق، مجموعی طور پر 6 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچایا جائے گا، جس میں خیمے، ڈی واٹرنگ پمپس اور جنریٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ محسن نقوی کی سیلاب متاثرین کے لیے امریکی تعاون کی تعریف آج پہلی پرواز اسلام آباد پہنچی، جس کا استقبال امریکی ناظم الامور اور کمانڈر یو ایس آر سینٹ نے کیا۔ اس موقع پر امدادی سامان پاکستان آرمی کے حوالے کیا گیا، جو فوجی ریلیف کیمپس کے ذریعے متاثرہ افراد تک پہنچایا جائے گا۔  بیان میں...
	اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ تجویز کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی کانفرنس دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا۔ سعودی عرب کا مؤقف اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوسیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی ایک فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ Together for the 2-state solution, for justice, for peace and for ending the war on Gaza and the starvation of its people. We thank Saudi Arabia & France for their leadership in organizing the UN conference on the 2-state solution....
	اقوامِ متحدہ کے ایک سو ترانوے رکن ممالک میں سے ایک سو سینتالیس فلسطین کی آزاد ریاست کا وجود باضابطہ تسلیم کر چکے ہیں۔فرانس ، ناروے ، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا سمیت کئی اہم مغربی طاقتوں نے اس ماہ کے آخر تک فلسطین کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔اس نئی لہر کو دبانے میں ناکامی پر اسرائیل اور امریکا کی بوکھلاہٹ دیدنی ہے۔ اسرائیل نے غزہ پر مستقل تسلط کے لیے حتمی فوجی چڑھائی کر دی ہے اور اگلے چند دن میں مقبوضہ مغربی کنارے کو بھی اسرائیل میں باقاعدہ ضم کرنے کا اعلان متوقع ہے۔اسرائیلی پارلیمنٹ پہلے ہی گزشتہ ماہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے نیتن یاہو حکومت سے مقبوضہ کنارے کی جداگانہ حیثیت کے خاتمے کا مطالبہ کر...
	امریکا کے لیے پاکستان سے براہ راست پروازوں کے سلسلے میں کئی سال بعد پہلی بار امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کل 6 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کی ٹیم کی آمد سے قبل آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا دورہ کرے گی۔ پاکستان سول ایوی ایشن کے لائسنس امتحانات، فلائٹ اسٹینڈرڈ، ایئر وردی نیس سمیت اسٹیٹ سیفٹی شعبوں کا آڈٹ شامل ہے۔ ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تمام شعبہ نے امریکی فیڈرل ایوی ایشن کے آڈٹ کی تیاری مکمل کرلی۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم کی...
	امریکا و اسرائیل کیلئے جاسوسی کا شبہ، یمن میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز  صنعا: یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہے میں اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یمن کے حوثیوں نے اس ہفتے کے اوائل میں اسرائیلی حملے میں انصار اللہ سے تعلق رکھنے والے حوثی وزیرِاعظم اور 9 وزرا کی ہلاکت پر متعدد افراد کو گرفتار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیںیمن پر اسرائیلی حملوں میں انصاراللہ سے تعلق رکھنے والے وزیراعظم احمد غالب جاں بحقاسرائیلی جنگی طیاروں کی یمن پر شدید بمباری، انصاراللہ کے کئی رہنماؤں کو نشانہ بنانےکا دعویٰیمن میں...
	اسلام آباد، پنجاب اورخیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلیکے شدید جھٹکے، شدت 5.9 ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلیکے جھٹکے محسوس کییگئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں اپر دیر، لوئر دیر، مالاکنڈ، باجوڑ، نوشہرہ، ہنگو اورکوہاٹ میں زلزلے کیجھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، ہنگو، ایبٹ آباد، سوات ، مہمند، شبقدر، چارسدہ اور پاراچنار میں بھی میں زلزلیکے جھٹکے محسوس کییگئے۔پنجاب میں ملتان، راولپنڈی، اٹک ، میانوالی، چکوال، تلہ گنگ ،کلرکہار اور گردونواح میں بھی زلزلیکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ آزاد کشمیر کے مختلف...
	گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل
	گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025  سب نیوز گجرات (سب نیوز)پنجاب کے ضلع گجرات میں 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل...
	اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر
	اسلام آباد ہائیکورٹ کا( سی /16)متاثرین کے لیے بڑا اقدام ،، سی ڈی اے حکام سے جواب طلب ،، تفصیلات و دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025  سب نیوز  اسلام آباد:(سب نیوز ) سی ڈی اے کی جانب سے سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں تاہم گوگل سروے اور متاثرین کو انکا جائز حق نا ملنے کی وجہ سے متاثرین نے ایڈوکیٹ عادل عزیز قاضی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی  جس میں کہا گیا کہ متاثرین کو موجودہ گوگل سروے کی بجائے 2023 کے سروے کے مطابق بلڈ اپ پراپرٹی کا ایوارڈ سنایا جائے اس حوالے سے سی ڈی اے...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر روس اور یوکرین کے تنازع پر جارحانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بالواسطہ دھمکی دی ہے۔ Trump on Putin: “He knows where I stand, if we’re unhappy, you’ll see things happen” pic.twitter.com/R1PH4llYRP — Roya News English (@RoyaNewsEnglish) September 3, 2025  بدھ کے روز اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اگر ماسکو کے فیصلے واشنگٹن کے لیے ناقابلِ قبول ہوئے تو ’آپ دیکھیں گے کہ کچھ ہوگا‘۔ ان کے بیانات نے عالمی سطح پر نئے خدشات کو جنم دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے روس پر لگائی گئی ثانوی پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات نے ماسکو کو اربوں ڈالر...
	  پشاور:   خیبر پختونخوا میں پہلی بار کریمنل ریکارڈ ڈیٹا سسٹم قائم کر دیا گیا۔ آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق جدید سسٹم سے جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن میسر ہوگا اور پہلا سسٹم ہوگا جس میں 10 فنگر پرنٹس ہوں گے۔ کریمنل ریکارڈ سسٹم نادرا کے ساتھ منسلک ہوگا اور پولیس سہولت مرکز کو نادرا کے ساتھ منسلک کر دیا گیا، ای لائنسنس سسٹم بھی خیبر پختونخوا کو پہلی بار ملے گا۔ آئی جی کے مطابق سی آر او کے بعد اب جرائم پیشہ افراد کا ڈیٹا آن لائن ہوگا، دہشت گردوں اور کرمنلز کا ڈیٹا اب سینٹرلائزڈ ہوگا۔   Tagsپاکستان
	کولوراڈو میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میٹھے بھٹے سے لدا ایک ٹرک ہائی وے پر الٹ گیا اور سڑک مکئی کے دانوں سے بھر گئی۔ A truck crashed on a Colorado highway, sending thousands of ears of corn flying off the road However, authorities chose to give it away to locals instead of throwing it in the trash pic.twitter.com/dEiaMwev5V — Dexerto (@Dexerto) August 30, 2025  ہائی وے 69 پر پیش آنے والے اس حادثے کے بعد درجنوں بھٹے سڑک کے کنارے بکھر گئے۔ شکر ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ جو مکئی سلامت ہے، وہ عوام کو مفت دے دی جائے۔  اس مقصد کے لیے...
	امریکا نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کو اگلے ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے سفر کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا ہے جہاں کئی امریکی اتحادی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ عباس سمیت تقریباً 80 فلسطینی رہنماؤں کے ویزے منسوخ یا مسترد کیے جائیں گے۔ ان میں فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کا غزہ آپریشن ’خونریز‘ ہو سکتا ہے، اقوام متحدہ کا انتباہ محمود عباس کے دفتر نے اس فیصلے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
	وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی 4 سالہ اجازت مل گئی۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اجازت پاکستانی سی فوڈ کے معیار کا عالمی اعتراف ہے، پاکستانی فشریز امریکی معیار پر پوری اتری، سمندری مصنوعات کی برآمدات میں تسلسل ممکن ہوگیا ہے، جنید انوار چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی برآمدات کو امریکا کی منظوری سے استحکام ملے گا، پاکستان نے گزشتہ سال 2.42 لاکھ ٹن مچھلی برآمد کی، 489 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا، اگلے سال 600 ملین ڈالر برآمدات کا امکان ہے۔
	واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل مشن میں شامل افراد کو استثنا حاصل ہوگا لیکن صدر محمود عباس آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔  امریکی بیان کے مطابق پی ایل او اور پی اے نے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور امن عمل کو نقصان پہنچایا، اس لیے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی...
	 واشنگٹن:  امریکا نے فلسطینی حکام کو اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہ کرنے اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ اعلان کر رہی ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطین اتھارٹی (پی اے) کے اراکین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قانون کے مطابق ویزے نہیں دیے جائیں گے اور منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امن میں سنجیدہ شراکت دار تصور کرنے سے پہلے پی اے اور پی ایل او کو مکمل طور پر...
	برینٹ کروڈ 0.68 فیصد گر کر 68.15 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 0.7 فیصد کم ہو کر 64.14 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔ دوسری جانب تجزیہ کاروں نے پیشگوئی کی کہ سال 2026کے آخر تک خام تیل (cruid oil)کی قیمتیں کم ہو کر 50ڈالر فی بیرل تک پہنچ جائیں گی۔ رپورٹ کے مطابق سال 2026کے آخرتک خام تیل کی فراہمی میں یومیہ اٹھارہ لاکھ بیرل اضافہ ہوگا۔یہ پیش گوئی خام تیل کی منڈی کے لیے بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے اندازوں کے مطابق ہے۔ آئی ای اے نے تیل کی فراہمی میں21 لاکھ بیرل یومیہ اضافے کا تخمینہ لگایا ہے، جو یومیہ 7 لاکھ بیرل یومیہ کی طلب سے کافی زیادہ ہے۔ اس طرح 14 لاکھ بیرل...
	واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔  بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پیٹر نوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے جس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان...
	  اسلام آباد:   پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
	 واشنگٹن:  معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی اور واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی اور پاکستان...
	امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیپولس میں ایک کیتھولک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 2 افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 15 بچوں کو مختلف اسپتالوں منتقل کیا گیا ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ فائرنگ کا واقعہ ایننسی ایشن چرچ میں پیش آیا جہاں ایک گرامر اسکول بھی قائم ہے۔ مقامی حکام کے مطابق حملہ آور کو قابو کرلیا گیا ہے اور شہریوں کے لیے کسی مزید خطرے کی اطلاع نہیں ہے۔ متاثرہ بچوں کے والدین کے لیے ری یونفیکیشن زون قائم کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: اسکول میں فائرنگ سے 9 افراد جاں بحق، متعدد زخمی گورنر منی سوٹا ٹم والز...
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی سےگفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں50 سال بعد ریکارڈ بارش ہوئی جب کہ نالوں پر تجاوزات کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال سے بچنے کے لیے بلدیاتی اداروں کو بحال کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شہروں کے مسائل شہری نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ شدید مون سون بارشوں نے سیالکوٹ میں 64 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا ۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق گزشتہ روز شہر میں 335 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جو 31 جولائی 1961 کو ہونے والی 299.2 ملی میٹر کی بارش سے...
	واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔  وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
	 پشاور:  پی ڈی ایم اے نے 15 اگست سے اب تک ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔  رپورٹ کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں 305 مرد، 55 خواتین اور 46 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 179 مرد، 38 خواتین اور 30 بچے شامل ہیں۔ بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3526 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 2945 گھروں کو جزوی اور 577 گھروں کو مکمل طور پر منہدم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ضلع...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “چین کو مقناطیس دینا ہوں گے، ورنہ ہمیں 200 فیصد ٹیرف یا اسی نوعیت کے دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس یہ اختیار موجود ہے اور اگر ہم ایسا کر لیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار باقی نہیں رہے گا۔”  صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے، لیکن امریکا کے پاس ایسے متبادل آپشنز ہیں جن سے بیجنگ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیان امریکا اور چین کے درمیان جاری...
	پاکستان ‘ امریکہ تجارت 16فیصد بڑھ گئی ‘ بھارت کو جدید عسکری ٹیکنالوجی دینا خطرناک تجارتی مشیر وائٹ ہائوس
	اسلام آباد‘ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ + این این آئی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے۔ دونوں ملکوں کے مابین تجارت کے حوالے سے تفصیلات جاری۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25ء میں پاکستان -امریکہ تجارت 7 ارب 59 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہی۔  اس دورانیے میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 5 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جب کہ امریکا سے درآمدات ایک ارب 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالر رہیں۔ بیڈ شیٹس، ٹیبل کلاتھ اور کچن لینن کی برآمدات ایک ارب 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہیں۔ مردانہ سوٹ، جیکٹس اور پتلون کی برآمدات 93 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ہو گئیں، دیگر تیار شدہ ملبوسات کی...
	جنوبی افریقا کے نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم نوجوان بلے باز ڈیوالڈ بریویس نے پے در پے ریکارڈز بنا کر اپنے تابناک مستقبل کی نوید سنا دی۔ ڈیوالڈ بریویس نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹی20 میں 26 گیندوں پر 6 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی تاہم انہوں نے اپنی نصف سنچری صرف 22 گیندوں پر مکمل کی تھی اور ریکارڈ بھی اپنے نام...
	 امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کسی وقتی یا عارضی کیفیت کا نام نہیں بلکہ یہ ناگزیر، تزویراتی اور خطے کے امن و معاشی استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ڈیلس کے دورے کے موقع پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت یہ واضح کرچکی ہے کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے ذریعے طویل المدتی شراکت داری قائم کی جائے گی اور یہ تعلقات محض ’رومانس‘ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہیں جو مستقبل میں مزید گہرے ہوں گے۔رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا دنیا کے بڑے ممالک میں شمار ہوتے ہیں۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے...
	کریپٹو سفارت کاری سے واشنگٹن میں پاکستان کی پذیرائی اور سرمایہ کاری کے مواقع ہیں جب کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کی اہمیت اور سرمایہ کاری کے امکانات میں اضافہ ہوگیا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور کریپٹو اقدامات سے واشنگٹن میں پاکستان کو پذیرائی حاصل ہوئی، مائیکل کوگلمین مین غیر مقیم سینئر فیلو، ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے مطابق ، امریکہ اورپاکستان  کےتعلقات میں غیر متوقع بہتری اور نیا عروج دیکھنے کو ملا۔ فنانشل ٹائمز نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے تعلقات اسلام آباد کے ساتھ بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ بھارت ناراض ہے، پاکستان نے کریپٹو سفارت کاری کے ذریعے ٹرمپ کے  کاروبار کے...
	 اسلام آباد:  حکومت نے نیویارک میں واقع قیمتی روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے عمل کو نجی شعبے کے اشتراک سے آگے بڑھانے کیلیے مالیاتی مشیروں کی تلاش کی غرض سے امریکا میں وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف سے منظوری کیلیے نجکاری کمیشن نے سمری ارسال کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشیرِ وزیراعظم برائے نجکاری اور سیکرٹری نجکاری 20 سے 24 اگست کے دوران امریکا کا دورہ کریں گے، جس پر سرکاری خزانے سے تقریباً 30 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ یہ ایک غیر معمولی اقدام ہے کیونکہ ماضی میں حکومت نے مالیاتی مشیروں کو بیرونِ ملک جاکر راغب کرنے کے بجائے صرف خریداروں سے رابطے کیلیے روڈ شوز منعقدکیے تھے...
	واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن، نیویارک میں پاکستانی مشن و قونصل خانے اور ٹیکساس، کیلیفورنیا و الی نوائے میں قائم قونصل خانوں میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام کیا گیا واشنگٹن ڈی سی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی اور ”معرکہ حق“کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.(جاری ہے)  امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے قومی ترانے کی دھن پر پرچم کشائی کی اس موقع پر ملی نغمے، امریکی کانگریس کے اراکین کے ویڈیو پیغامات ورامریکی طلبا و شہریوں کی طرف سے خیرسگالی کے کلمات دکھائے گئے جس کے بعد روایتی پاکستان کے روایتی ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا تقریب...
	ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025  سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکا نے بھارت کو خبردار کردیا کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے۔امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے جو اضافی 25 فیصد ٹیرف بھارت پر لگائے ہیں وہ مزید بڑھائے جاسکتے ہیں۔ وزیرخزانہ نے بتایا کہ امریکا بھارت پر 25فیصد ٹیرف پہلے ہی لگا چکا ہے جبکہ روس سے پٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق اگلے کچھ دنوں میں ہوگا اور اس طرح بھارت کو امریکا کی جانب سے 50 فیصد...
	امریکا نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اگر صدر ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان مذاکرات ناکام ہوئے تو وہ بھارت پر مزید ٹیرف عائد کرےگا۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ امریکا نے بھارت پر پہلے ہی اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کیے ہیں، جو مزید بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ۔ پیوٹن سربراہی اجلاس: امریکا کی روس پر پابندیوں میں عارضی نرمی وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف پہلے ہی لگایا جا چکا ہے، جبکہ روس سے پیٹرولیم مصنوعات خریدنے کی پاداش میں اگلے چند دنوں میں اضافی 25 فیصد ٹیرف کا اطلاق بھی ہو جائے گا، جس کے بعد بھارت کو کل 50 فیصد...
	امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ
	امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025  سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا سمیت دنیا بھر میں پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 14اگست 2025 کے جشن آزادی کے موقع پر میں پاکستان ، امریکا اور دنیا کے طول و عرض میں رہنے والے تمام پاکستانیوں کو خلوص دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ جشن آزادی تجدید عہد اور آزادی کا دن ہ، لیکن اس مرتبہ 14 اگست اس معرکہ حق کے 3 ماہ بعد...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اگست 2025ء) ہیٹی کے لیے اقوام متحدہ کی سبکدوش ہونے والی نمائندہ اور امدادی رابطہ کار الریکا رچرڈسن نے کہا ہے کہ ملک کو طویل اور بدترین ہوتے انسانی بحران کا سامنا ہے جہاں مسلح جتھوں کا تشدد پھیلتا جا رہا ہے اور اس سے شہریوں کی زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔عہدہ چھوڑنے سے قبل اپنی آخری بریفنگ میں انہوں نے بتایا ہے کہ ہیٹی کے حالات کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ملتے۔ ملک کی صورتحال تشویش ناک ہے جو فوری اقدامات کا تقاضا کرتی ہے۔ ہیٹی کا شمار دنیا کے ان پانچ مالک میں ہوتا ہے جہاں لوگوں کو قحط جیسے حالات درپیش ہیں۔ Tweet URL ہولناک...
	امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، شیری رحمان
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا نے پہلی بار بی ایل اے جیسے گروہوں کے خلاف مل کر کارروائی پر اتفاق کیاہے، امریکہ نے پاکستان کی دہشت گرد گروہوں کو قابو میں رکھنے کی کامیابیوں کو سراہا ہے، بھارت کھلے عام بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر کے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔ بدھ کو سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے...
	واشنگٹن: امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ مغربی یورپ میں انسانی حقوق کی صورتحال انٹرنیٹ ضابطوں کے باعث مزید خراب ہو رہی ہے۔  یہ الزامات امریکی محکمہ خارجہ کی سالانہ رپورٹ میں لگائے گئے ہیں، جو رواں سال مختصر شکل میں پیش کی گئی اور اس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ممالک جیسے ایل سلواڈور کو تنقید سے بچایا گیا۔ رپورٹ میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی میں آن لائن نفرت انگیز مواد کے خلاف اقدامات کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیا گیا۔ برطانیہ میں تین کم عمر لڑکیوں کے قتل کے بعد حکومت نے انٹرنیٹ صارفین کے خلاف کارروائی کی جنہوں نے غلط طور پر ایک مہاجر کو قصوروار ٹھہرایا تھا اور بدلہ لینے کی...
	وائٹ ہاؤس کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کی پولیس کو وفاقی کنٹرول میں لینے کے بعد 23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا میں احتجاج کا دائرہ بڑھ گیا، مظاہروں کو سختی سے کچلا جائیگا، صدر ٹرمپ ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ یہ گرفتاریاں مختلف جرائم میں کی گئیں، جن میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ، کرایہ چوری، نشے کی حالت میں گاڑی چلانا اور دیگر جرائم شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 غیر قانونی پستول بھی برآمد کی گئیں۔  لیوٹ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا یہ تو صرف آغاز ہے۔ آئندہ ایک ماہ کے دوران، ٹرمپ انتظامیہ ہر اُس پرتشدد مجرم...
	امریکا نے غزہ میں الجزیرہ کے چار صحافیوں کے قتل پر اسرائیل پر تنقید کرنے سے گریز کرتے ہوئے سوالات اسرائیلی حکومت سے کرنے کا مشورہ دیا۔ یہ  بھی پڑھیں:پریانکا گاندھی نے الجزیرہ کے 5 صحافیوں کا قتل اسرائیل کا سفاک جرم قرار دیدیا اسرائیلی فوج کا الزام ہے کہ معروف صحافی انس الشریف ایک ’دہشتگرد سیل‘ کے سربراہ تھے جو راکٹ حملوں میں ملوث تھا۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وہ جنگی علاقوں میں رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں کا احترام کرتے ہیں، لیکن ان کے بقول حماس کے افراد معاشرے میں ضم ہو کر، بشمول صحافی کے طور پر کام کرتے ہیں۔  یورپی اور عرب ممالک، اقوام متحدہ اور صحافتی حقوق کی تنظیموں نے...
	پاکستان اور امریکا نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پاکستان اور امریکا کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے تازہ ترین  مذاکرات کا دور منعقد ہوا، جس میں ہر قسم اور ہر شکل کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ مذاکرات کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے انسدادِ دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ دونوں وفود نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی کی ضرورت پر زور دیا،  جن میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان شامل ہیں۔ امریکا نے...
	برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کے حالیہ دورۂ امریکا پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں گرم جوش پذیرائی سے بھارت میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان غیر متوقع اسٹریٹجک پیش رفت  کا باعث بنی، اور امریکا اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں ایک اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ عاصم منیر نے دورہ کے دوران فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں...
	حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ بی ایل اے جیسی تنظیمیں معصوم شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں، پاک بھارت جنگ کے دوران بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو سپورٹ کیا، امریکا نے پاکستان کے موقف کو تسلیم کیا ہے اور اس کی توثیق کی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ امریکا کے بعد دیگر ممالک بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد ڈکلیئر کرسکتے ہیں۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید...
	  پشاور:   پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اور شبلی فراز نے ڈی نوٹیفائی کرنے کے اقدام کے خلاف پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ عمر ایوب اور شبلی فراز نے بشیر وزیر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواستیں دائر کر دیں جس میں الیکشن کمیشن، اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ 5 اگست کو الیکشن کمیشن نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کو نااہلی کیا، الیکشن کمیشن فیصلے کو عمر ایوب اور شبلی فراز نے پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جس پر پشاور ہائیکورٹ نے 6 اگست کو الیکشن کمیشن کو دونوں درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔ پشاور...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بھارت اب بھی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے پر بضد ہے، پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ انھوں نے پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ، امریکی صدر ٹرمپ کا انتہائی ممنون ہے جن کی اسٹرٹیجک لیڈر شپ کی بدولت نہ صرف انڈیا پاکستان جنگ رکی بلکہ دنیا میں جاری بہت سی جنگوں کو روکا گیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر بھارت کا کوئی اندرونی معاملہ نہیں بلکہ ایک نامکمل بین الاقوامی ایجنڈا ہے۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکا حالیہ دورہ امریکا قومی اور بین الاقوامی سیاست کے موجودہ تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ یہ دورہ...
	آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بھارت کو وارننگ جنرل عاصم منیر خفیہ ملاقات خواجہ آصف عمران خان کا گھر نیلام فیلڈ مارشل وی ٹاک وی نیوز
	اجلاس سے خطاب میں صوبائی امیر نے کہا کہ سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ کراچی میں ڈمپرز اور باقی سندھ میں ڈاکو راج، منشیات فروشوں اور سسٹم کا راج ہے، پھر ان سب کو حکومتی پارٹی میں شامل بااثر شخصیات کی سرپرستی حاصل ہے، مراد علی شاہ کی سندھ حکومت سیکیورٹی کے نام پر اربوں روپے خرچ کرنے کے باوجود شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور قیام امن مین مکمل ناکام ثابت ہوئی، اسلام آباد میں پچاس مساجد مدارس کو شہید کرنے کا فیصلہ اور...
	امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں فعال حکومت کی عدم موجودگی میں ریاست کی شناخت کا تصور بھی ممکن نہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر پابندیاں عائد کردیں انہوں نے مزید کہاکہ ایک غیر فعال اور منتشر حکومت کے ہوتے ہوئے کسی ریاست کو تسلیم کرنا بے معنی عمل ہے۔ جے ڈی وینس کے مطابق صدر ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں امریکا کی واضح ترجیحات پر قائم ہیں اور ان پر عمل...
	سرکلر ڈیٹ میں کمی کے حکومتی اقدامات، بیرونی سرمایہ کاری بڑھنے کی توقعات اور امریکا سمیت علاقائی ممالک سے تجارت بڑھانے کے معاہدوں سے گذشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخ ساز تیزی رہی اور ریکارڈ نوعیت کی تیزی سے ہنڈریڈ انڈیکس کے تمام سابقہ ریکارڈز ٹوٹ گئے۔ تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی 142000, 143000, 144000 اور 145000پوائنٹس کی سطحیں بھی رقم ہوگئیں۔ 3مرحلوں میں 24اداروں کی نجکاری پلان سے انویسٹمنٹس بڑھیں۔ جاری اصلاحات کی بدولت معاشی منظر نامہ بہتری کی جانب گامزن ہونے سے سرمایہ کاری کے شعبوں میں اعتماد بڑھا۔ 5روزہ ہفتہ وار کاروبار کے 4سیشنز میں ریکارڈ تیزی، 1سیشن میں مندی رہی۔ ہفتہ وار کاروبار میں تیزی کے سبب حصص کی مالیت 4کھرب 35ارب...
	اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یو این سلامتی کونسل کا اجلاس ہفتے کو ہوگا، اجلاس طلب کرنے کی درخواست 15 میں سے 14 رکن ممالک نے کی۔ امریکا کی جانب سے یو این سلامتی کونسل اجلاس بلانے کی مخالفت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ غزہ پر مکمل قبضے کے اسرائیلی کابینہ کے فیصلے کے بعد جمعہ کو بھی دن بھر غزہ میں فلسطینیوں کا قتل عام جاری رہا۔  اسرائیل کی تازہ بمباری سے امداد...
	لاہور ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلے میں کہا ہے کہ کسی مقدمے سے بری ہونے کے بعد متعلقہ فرد کے خلاف ایف آئی آر کا ریکارڈ سرکاری دستاویزات میں ظاہر کرنا غیر ضروری اور انسانی وقار کے منافی ہے۔ عدالت نے شہری عبد الرحمان کی درخواست پر تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ بری افراد کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ میں کلئیر ظاہر کیا جائے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبہر گل خان نے شہری عبد الرحمان کی جانب سے دائر درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے، جس میں عدالت نے واضح کیاکہ بریت کے باوجود سی آر او میں ایف آئی آر کا ریکارڈ رکھنا غیر ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: پولیس...
	نیب خیبرپختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کے مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے، نیب نے متاثرہ ٹھیکہ دار کی شکایت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ محکمہ معدنیات سے قبضے میں...
	ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات ایک مضبوط، بااعتماد اور دیرپا شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے لاہور میں تعینات ہونے والے امریکا کے نئے قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرز نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ نے اسٹیٹسن سینڈرز کو لاہور آمد پر خوش آمدید کہا اور قونصل جنرل کا منصب سنبھالنے پر دلی مبارکباد دی۔  ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل تردید ثبوت حاصل کرلیے ؛ وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،تجارتی تعلقات،توانائی تعاون، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیمی تبادلوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی صدر...
	فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025  سب نیوز چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا رواں ہفتے امریکا میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے مشاورت کے لیے دورہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے جولائی کے آخر میں پاکستان کے دورے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔4 اگست کو جاری کردہ ایک بیان میں سینٹ کام نے جنرل کوریلا کے حالیہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کو یاد کیا تھا۔اس دورے کے دوران جنرل کوریلا کو پاکستانی حکومت کی جانب سے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا...
	بھارت نے مزید ٹیرف عائد کرنے کا ٹرمپ کا فیصلہ غیر منصفانہ اوربلا جواز قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025  سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مزید ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے غیر منصفانہ، بلاجواز اور غیر ضروری قرار دے دیا۔بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ امریکا کا یہ اقدام افسوسناک ہے اور بھارت اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا۔ترجمان نے واضح کیا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمدات سے متعلق اپنا موقف پہلے ہی پیش کر دیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ امریکا بھارت کی روس سے تیل کی خریداری کو غیر ضروری...
	واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست2025ء) امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی، سیاحتی اور کاروباری ویزے پر امریکا کا سفر کرنے والوں کو بطور ضمانت 15 ہزار ڈالرز جمع کروانا ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی حکومت نے قلیل مدت کیلئے امریکا کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کیلئے پالیسی مزید سخت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزے پر امریکا کا سفر کرنے کے خواہش مند افراد کو اب بھاری رقم بطور زر ضمانت جمع کروانا ہو گی۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک سال کا پائلٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت سیاحتی اور کاروباری ویزا لینے والے درخواست گزاروں کیلئے...
	—فائل فوٹو ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر...
	ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤں کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ اسلام آباد میں واقع ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے...
	سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ
	سی ڈی اے اور پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے درمیان لینڈ ریکارڈ کی ڈیجٹلائزیشن اور ای اسٹامپ پیپر کا نظام متعارف کروانے کے سلسلہ میں ایم او یو پر دستخط کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد جبکہ پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو اتھارٹی کے ڈی جی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نمائندہ نے بزریعہ ویڈیو لنک شرکت...
	سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحی آفریدی کی سربراہی میں جسٹس محمد شفیع صدیقی اور جسٹس اشتیاق ابراہیم پر مشتمل بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے عبد الرشید کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ سابق ایم پی اے پر مدعی مقدمہ کی جانب سے تشدد کیا گیا۔ سابق ایم پی اے کیخلاف ہی مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارلس دیئے کہ ریکارڈ کے مطابق آپ نے اسپتال میں جاکر ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ آپ وہاں کیا کرنے گئے...
	وفاقی حکومت نے لیسکو کی نجکاری کرنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا۔ وزارت پاور ڈویژن نے لیسکو سے مالی معاملات سمیت دیگر امور کا ریکارڈ طلب کر لیاہے، پی پی ایم سی کو ریکارڈ پرائیویٹائزیشن کمیشن میں جمع کروانے کا مراسلہ بھجوا دیا گیا۔وزارت پاور ڈویژن نے پی پی ایم سی کو مراسلہ بھجوا کر لیسکو کا فنانشل ریکارڈ طلب کیا ہے،اس کے علاوہ وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے سبسڈی کی مد میں واجب الادا واجبات کا ریکارڈبھی مانگ لیا گیا،جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کے ذمہ واجب الادا واجبات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔لیسکو میں سرکلر ڈیٹ کی بنیاد بننے والے واجب الادا بلز کا ریکارڈ ،تقسیم...
	امریکا کے دورے پر موجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فلوریڈا میں قومی کرکٹ ٹیم کے 3 اہم کھلاڑیوں بابر اعظم، محمد رضوان اور نسیم شاہ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران کرکٹ سے متعلقہ امور، ٹیم کی کارکردگی اور آئندہ اہم ٹورنامنٹس پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، صدر اے سی سی محسن نقوی نے تاریخ کا اعلان کردیا محسن نقوی نے کہا کہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ کھلاڑی اب ایک ٹیم بن کر کھیل رہے ہیں اور ایک دوسرے کو بھرپور انداز میں سپورٹ کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ...
	اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور پنڈی کے علاوہ اٹک، صوابی اور ظفر وال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے رات 12 بج کر 10 منٹ پر محسوس کیے گئے۔سوات، شانگلہ، بونیر اور مالاکنڈ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مانسہرہ، بٹگرام کوہستان، مری، جہلم، آزاد کشمیرکے بھی مختلف شہروں میں زلزلہ آیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلےکی زیرزمین گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کا مرکز روات سے جنوب مشرق میں 15 کلومیٹر پر تھا۔
	امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی گئی ہیں مگر ان کا کردار زیادہ تر رسمی نوعیت کا ہے، بازاروں میں گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت معمول بن چکی ہے، انتظامیہ کی جانب سے چھاپے اور جرمانے میڈیا کی حد تک محدود ہیں جب کہ عملاً دکان دار من مانی قیمتیں ہی وصول کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ملک میں مہنگائی میں کمی کے دعووں کے باوجود گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 11 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں رکارڈ اضافہ نااہلی اور ناکام معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، عام آدمی کمر توڑ مہنگائی، بدامنی بجلی...
	شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا’یورپی زلزلہ پیما مرکز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ،جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری...
	چینی j-20 کی آبنائے سوشیما پر پرواز، امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کا جدید ریڈار سسٹم بھی نہ پکڑ سکا
	بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین کا کہنا ہے کہ اُس کا J-20 مائٹی ڈریگن اسٹیلتھ لڑاکا طیارہ جاپان کے قریب سخت نگرانی والے آبنائے سُوشیما سے کسی کے علم میں آئے بغیر گزرگیا ۔  چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ پرواز ایسے علاقے سے ہوئی جہاں امریکی، جاپانی اور جنوبی کوریائی ریڈار سسٹمز کا گہرا جال بچھا ہوا ہے، اِن میں طاقتور تھاڈ اینٹی میزائل سسٹم بھی شامل ہے۔  دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر چین کا دعویٰ درست ہے تو یہ مغربی فضائی دفاع کی ایک بڑی ناکامی ہے ۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے فرسٹ فائٹر بریگیڈ، جس میں J-20 طیارہ شامل ہے، آبنائے سُوشیما کے اوپر سے ہوتا ہوا تائیوان کے گرد چکر...
	وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے متعدد اضلاع میں ہفتہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔ یہ بھی پڑھیں:الاسکا میں 7.3 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری زلزلے کے جھٹکوں کا دائرہ کار خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں تک پھیلا رہا، جن میں پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ اور کرک شامل ہیں۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کی شدت 5.5 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن، افغانستان میں واقع تھا۔  زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، اور لوگ کلمہ طیبہ...
	 امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارت پر ٹیرف لگانے کے معاملے پر مودی سرکار نے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو آگاہ کیا کہ وہ ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیا کی خریداری بڑھانے پر غور کررہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیارے شامل نہیں ہے۔ رواں سال کے آغاز میں نریندر مودی کے وائٹ ہاؤس دورے...
	واشنگٹن میں پاکستان کے وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین، بلال بن ثاقب اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر بو ہائنس کی اہم ملاقات ہوئی، جسے دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل شراکت داری کا نیا باب قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’دنیا کو ٹیسلا اور ٹرمپ ایک ہی گروپ چیٹ میں چاہییں‘،بلال بن ثاقب کی ایلون مسک کے والد سے ملاقات ملاقات میں عالمی سطح پر کرپٹو پالیسیوں میں ہم آہنگی، اور پاکستان کو ویب 3 ٹیکنالوجی کا علاقائی مرکز بنانے جیسے اہم نکات پر گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر بلال بن ثاقب نے پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے جاری کوششوں اور بلاک چین کے...
	نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) بھارت نے ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں عدم دلچسپی ظاہر کردی۔امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد بھارتی حکومت نے امریکا کو مطلع کیا ہے کہ وہ امریکا سے ففتھ جنریشن ایف 35 اسٹیلتھ لڑاکا جیٹ خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا ۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت امریکی صدر کو خوش کرنے کیلئے امریکا سے بعض اشیا کی خریداری بڑھانے پر غور کر رہی ہے تاہم اس میں ایف 35 لڑاکا طیاروں سمیت...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وکیل قمر عنایت راجا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے وزارت داخلہ کو 30 دن میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ دوران سماعت، وکیل قمر عنایت راجا نے کہا کہ وزارت داخلہ کو نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست دے رکھی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست پر فیصلہ آجائے...