2025-11-03@23:07:49 GMT
تلاش کی گنتی: 6768

«پاکستان اور متحدہ عرب امارات»:

(نئی خبر)
    افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں، استنبول مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے تیسرے روز افغان وفد کی ہٹ دھرمی کے باعث مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے ،مذاکرات میں پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم ہے کہ افغان طالبان خوارج کی سرپرستی ختم کریں،افغان سرزمین کو پاکستان کیخلاف دہشت گردی کے استعمال سے روکا جائے،پاکستان اور دوست میزبان ممالک سنجیدیگی اور خلوص کے ساتھ بات چیت کو آگے بڑھا رہے ہیں تاہم افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر...
    استبول میں پاک افغان مذاکرات تیسرے دور میں داخل ہوگیا لیکن تاحال طالبان کسی بھی قسم کا تحریری معاہدہ نہ کرنے کی ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے غیر لچکدار اور غیر حقیقی رویے کے باعث یہ دور بھی نتیجہ خیز ہوتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ طالبان وفد تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ہفتے کے روز 9 گھنٹے اور پھر اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد طویل مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے تھے۔ آج امید کی جا رہی تھی کہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوجائے گی لیکن اب تک کسی قسم کا تحریری معاہدہ طے نہیں پایا جا سکا ہے۔ پاکستان کا اصولی مؤقف بدستور واضح ہے کہ دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی بند کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمان: فیلڈ مارشل حافظ  عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی شریک تھے۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دفاع، سیکیورٹی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، جنرل عاصم منیر نے حکومتِ پاکستان، عوام اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،  دونوں ممالک نے دفاعی...
    سٹی 42 : نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یومِ سیاہ کشمیر کے اس  موقع پر ہم 27 اکتوبر 1947 کے ان سیاہ  واقعات کو یاد کرتے ہیں، کشمیری عوام کی حالتِ زار صرف توجہ ہی نہیں بلکہ عملی اقدامات کی بھی مستحق ہے۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے یومِ سیاہ کشمیرکے موقع پر ویڈیو پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو بھارتی افواج نے سری نگر میں داخل ہو کر ریاست جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل نے اپنی کئی  تاریخی قراردادوں میں واضح طور پر اس بات کی توثیق کی کہ جموں و کشمیر کا حتمی فیصلہ اقوام متحدہ...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استبول مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے. سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سےلچک نہ دکھانے پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور جاری ہے. آج مذاکرات کے دور میں ثالث ابراہیم قالن بھی موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان طالبان تحریری معاہدہ کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے لچک نہ دکھانے پر صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان ہفتے کو 9 گھنٹے اور اتوار کو 13 گھنٹے سے زائد دورانیے کے مذاکرات...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے دورہ بنگلہ دیش کے دوران چیف ایڈوائزر محمد یونس اور بنگلادیش کی فضائیہ اور بحریہ کے سربراہان سے ملاقات کی اور دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔پیر کو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک نے عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔گزشتہ سال اگست میں عوامی تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے پاکستان اور بنگلادیش کے تعلقات میں نمایاں بہتری آئی ہے. جس کے باعث تجارت اور دوطرفہ روابط میں اضافہ ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل...
    سٹی 42:  :اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اردن کا سرکاری دورہ کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آرمی چیف نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات کی جس میں  ولی عہد شہزادہ حسین بن عبداللہ بھی موجود تھے. ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ اور علاقائی امور پر گفتگو کی گئی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  آرمی چیف نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان تازہ ترین مذاکرات بھی تاحال نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے اور فریقین تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مستقبل پر متفق نہیں ہو سکے۔ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے تیسرے دور کی براہِ راست کوریج کے لیے وہاں موجود پاکستانی صحافی انس ملک کے مطابق افغان طالبان ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور ثالث کوشش کررہے ہیں کہ دونوں فریقین کسی معاہدے پر رضا مند ہو جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: استنبول: پاک افغان وفود کے درمیان جواب الجواب کے بعد ایک بار پھر مذاکرات شروع انس ملک نے وی نیوز کے پروگرام ’صحافت اور سیاست‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں پاکستان نے واضح مؤقف اختیار کیا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین کے مابین جی ایس پی پلس تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق ہوگیا۔ وزارتِ تجارت میں ہونے والی ایک اہم ملاقات کے دوران پاکستان اور یورپی یونین نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت شراکت کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ یورپی پارلیمنٹ کی ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے تفصیلی ملاقات کی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر جامع تبادلۂ خیال ہوا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے اتفاق کیا کہ جی ایس پی پلس فریم ورک نہ صرف پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرتا ہے بلکہ پائیدار ترقی اور شفاف شراکت...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے پیر کے روز کہا ہے کہ نجکاری پالیسی پر تمام اتحادی جماعتوں، بشمول پاکستان پیپلز پارٹی میں مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کی نجکاری مکمل کر لی ہے، جبکہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزاگلا ادارہ ہوگا جس کی نجکاری کی جائے گی۔ یاد رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک لمیٹڈ کے 82.64 فیصد حصص 4.1 ارب روپے میں خرید لیے ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق،...
    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ افغانستان اور پاکستان کے حکام کے درمیان استنبول میں پیر کے روز مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہوا، تاہم ذرائع کے مطابق دونوں ممالک تاحال پائیدار امن معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔ اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ رائٹرز کے مطابق جنوبی ایشیا کے ان دونوں ہمسایہ ممالک نے 19 اکتوبر کو دوحا میں سرحدی جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔...
    وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال کی  بحرین کی وزیرِ صحت سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے سمیت دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زوردیا  اس موقع پر مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ بحرین کے ساتھ پاکستان کے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں۔ جبکہ صحت کے شعبے میں مزید تعاون سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا دائرہ بڑھانے سے نہ صرف خطے میں صحت کی سہولتوں کو بہتر بنایا جا سکے گا بلکہ اس سے دونوں ممالک کے عوام کی صحت کے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور ان کی مبینہ نسل کشی کے کیس میں سی ڈی اے اور ایم سی آئی کی فریم ورک رپورٹ جمع کروادی۔عدالت نے رپورٹ پر وکیلِ درخواست گزار سے تحریری تجاویز طلب کرلیں۔سماعت کے دوران سی ڈی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن کی گاڑی تھی، جو مختلف سیکٹرز سے مردہ کتوں کو اُٹھا رہی تھی، کچھ کتے حادثات میں مرے جبکہ کچھ کو شہریوں نے خود مار دیا۔وکیل نے مزید کہا کہ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی کتوں کو اٹھانا سینیٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے...
    پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے بڑھتے تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم جانتے ہیں کہ انہیں خدشات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان امریکا کے بڑھتے تعلقات پر کوئی اعتراض یا خدشہ ظاہر کیا؟ اس پر مارکو روبیو نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہوا البتہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کو اس بارے میں خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان نے آئندہ دو روز کے دوران مخصوص اوقات میں اپنی فضائی حدود بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے تمام ایئر لائنز اور ایوی ایشن کمپنیوں کو باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کر دیا گیا ہے، جس میں انہیں فضائی حدود کی عارضی بندش کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے تاکہ پروازوں کا شیڈول مناسب طریقے سے ترتیب دیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ممکنہ طور پر پاکستان کی سرحد کے قریب بھارتی فوجی مشقوں کے پیش نظر کیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی ہنگامی یا غیر متوقع صورتحال کے دوران حفاظتی اقدامات بروقت کیے جا سکیں۔نوٹم کے مطابق 28 اور 29 اکتوبر کو فضائی حدود...
    سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔   سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے,  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی  ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔  بھارتی...
    پاکستان اور یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے وزارتِ تجارت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کی، جس میں دونوں جانب سے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے یورپی سرمایہ کاروں کو پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور معاشی...
    وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے یورپی پارلیمنٹ کے وفد سے وزارتِ تجارت میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر تجارت، سرمایہ کاری اور انسانی حقوق کے فروغ پر تفصیل سے بات چیت کی گئی۔ جام کمال خان نے یورپی وفد کو پاکستان میں حالیہ اصلاحات، انسانی حقوق کے تحفظ اور موسمیاتی اقدامات پر آگاہ کیا۔ وزیرِ تجارت نے پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے یورپی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ دونوں فریقوں نے باہمی تجارت اور پائیدار ترقی کے لیے تعاون بڑھانے پر اتفاق...
    پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
    افغان طالبان کی ہٹ دھرمی اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات میں عدم تعاون دیگر فریقین پر بھی واضح ہو گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دوحہ میں پاکستان افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات کے دوران پاکستان کے مطالبات مکمل طور پر واضح، شواہد پر مبنی اور مسئلے کا حقیقی حل ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دہشت گردی کے مرکزی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ترکیہ کوشش کر رہا ہے کہ طالبان وفد زمینی حقائق اور شواہد کو سمجھے، کوشش کی جاری ہے کہ طالبان وفد سنجیدگی سے تعاون کرے تاکہ مذاکرات نتیجہ خیز ہو سکیں۔
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنےاسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متوازن اور بامقصد شراکت داری پر یقین رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے، روبیو نے کہا،نہیں، ایسا نہیں ہے۔ البتہ بھارت فطری طور پر فکرمند ہو سکتا ہے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان...
    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے...
    اسلام آباد/استنبول (صغیر چوہدری) — استنبول میں ہونے والی اہم اور حساس مذاکراتی نشست میں پاکستان نے افغان طالبان کو ایک دو ٹوک اور غیر معمولی واضح مطالبہ پیش کیا ہے: افغان سرزمین سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی، محفوظ ٹھکانوں یا ان کی عملی سرپرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کا دور ختم ہو چکا ہے — اب عملی، قابلِ پیمائش اور ثبوت پر مبنی اقدامات درکار ہیں تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کا قلع قمع ممکن بنایا جا سکے۔ پاکستانی حکام نے افغان طالبان کے مذاکراتی دلائل کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض دلائل ایسا تاثر دیتے ہیں...
    لاہور میں منعقدہ اجلاس میں رہنماوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارروائیوں سے یہ تاثر پختہ ہو رہا ہے کہ یہ صرف ٹی ایل پی کیخلاف آپریشن نہیں بلکہ پورے اہلِسنت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اگر اس تاثر کو عملی اقدامات کے ذریعے ختم نہ کیا گیا تو ملک بھر سے سخت ررعمل آئے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی تمام تنظیماتِ اہلِسنت پاکستان کے اکابرین نے کہا ہے کہ اعلیٰ حکومتی عہدیداروں نے وعدہ کے باوجود مساجد، مدارس اور خانقاہیں کھولنے، خطباء و علماء کو رہا کرنے کا وعدہ پورا نہیں کیا، بلکہ مزید مساجد و مدارس کو بند کیا جا رہا ہے اور علمائے کرام کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ حکومت اہلِسنت کی مساجد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط اور متوازن بنیادوں پر فروغ دینے کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔ ان کے مطابق اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا امریکا اور بھارت کے تعلقات سے کوئی منفی تعلق نہیں، بلکہ واشنگٹن دونوں ممالک کے ساتھ علیحدہ مگر اہم نوعیت کے تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے ہوئے روابط پر تشویش ظاہر کی ہے، تو مارکو روبیو نے کہا کہ ایسا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ تاریخی پس منظر کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غزہ میں پاکستانی فوج بھیجنے سے متعلق سوال کا جواب وزارت خارجہ کی جانب سے دیا جائے گا، کیونکہ یہ معاملہ خارجہ پالیسی اور سفارتی سطح پر آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط اور قابلِ اعتماد ہاتھوں میں ہے، اور قوم کو اپنی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا فخر ہے۔ عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ پاک فوج نے ہر دور میں ملکی سلامتی کو اولین ترجیح دی ہے اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا ہمیشہ بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتی پالیسی کے باعث آج ملک کو عالمی سطح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آ باد ( مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اْمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادمنشیات، انسانی اسمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے پاک بحریہ کے منشیات کے خلاف حالیہ آپریشن کو سراہا۔برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن ( مانیٹر نگ ڈ یسک ) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنے اسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا ایک موقع دیکھ رہا ہے جب کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مضبوط ہوتے تعلقات کا تعلق واشنگٹن کے نئی دہلی کے ساتھ تعلقات سے نہیں ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران جب امریکی وزیر خارجہ سے پوچھا گیا کہ آیا بھارت نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط ہوتے تعلقات پر کوئی تشویش ظاہر کی ہے؟جس پر مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ نہیں، ایسا نہیں ہے، البتہ ہم جاتنے ہیں کہ فطری طور پر فکر مند ہوں گے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی رہی...
    پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کردیا ہے۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں ہوا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعات کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم فی الحال انھیں اس میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی جب کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں معاہدے پر نہ پہنچنے کا مطلب ’’ کھلی جنگ‘‘ ہوگا، میرے خیال میں افغانستان امن چاہتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت ) اساتذہ قوم کے معمار ، رہنما اور سماجی تبدیلی کے علمبردار ہیں۔ وہ نئی نسل کے دلوں میں ایمان، علم اور کردار کی روشنی پیدا کرکے ملک و ملت کے مستقبل کو سنوارتے ہیں اور قوم میں شاہین صفت نوجوان تیار کرتے ہیں جو ملک و قوم اور دفاع وطن کیلئے اپنی خدمات پیش کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر تنظیم اساتذہ پاکستان ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے تنظیم اساتذہ پاکستان صوبہ سندھ کے تحت ایس ایس ٹی پبلک اسکول راشد آباد ٹنڈوالہیار میں دو روزہ سندھ تعلیمی کانفرنس کے شرکاء سے اختتامی خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر الطاف حسین لنگڑیال نے کہا کہ تنظیم اساتذہ پاکستان 1969 میں اسی مقصد کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تعارف: سید مسرت خلیل (جدہ) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات افتخار حسین شیخ اورمسزمنیرکوثردو نام، دو کردار، دو زندگیاں مگر مقصد ایک ہی خدمت، خلوص، علم، اور ایمان داری۔ ان کی زندگیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان دونوں کو اپنی رحمتوں میں جگہ دے اور ان کے چھوڑے ہوئے نقوش کو صدقۂ جاریہ بنائے۔ آمین افتخار حسین شیخ: نے 1966 میں پاکستان آرڈینس فیکٹری سے اپنے پیشہ ورانہ سفر کا آغاز کیا۔ جہاں 1970-1974 تک دھماکہ خیز مواد ڈیپارٹمنٹ خدمات انجام دیتے۔ لاہور، منگلا ڈیم اور واپڈا ہاؤس جیسے بڑے قومی منصوبوں کا حصہ بنے۔ 1974 سعودی عرب میں خدمات کا آغاز کیا۔ پہلے 8 ماہ سعودی ائیرلائن کےکنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ میں کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مکہ المکرمہ ( سید مسرت خلیل) افتتاحی خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے پاکستانی کمپنیوں کوسعودی مارکیٹ کے قریب لانے میں کامیابی پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر اور مکہ چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات اور مشترکہ منصوبوں کے قیام میں دونوں طرفہ تاجروں کی مدد کے لیے قونصل خانہ مکمل تعاون پر جاری رہیگا۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور مکہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے جاری پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا افتتاح مکہ چیمبر کے اسسٹنٹ سکریٹری جنرل محمد الاحمری نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید نے اس بات پر زور دیا کہ قونصلیٹ کا کمرشل سیکشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">استنبول: پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی نامنظور ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان وفد کو حتمی موقف پیش کردیا، پاکستان نے واضح کردیا کہ افغان طالبان کی دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں،اس کے خاتمے کیلئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران طالبان کے دلائل غیرمنطقی اورزمینی حقائق سے ہٹ کرہیں، نظرآرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویئے پر...
    ISTANBUL: ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کے دوران پاکستانی وفد نے اپنا حتمی اور ٹھوس مؤقف پیش کردیا ہے تاہم سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والی بات چیت میں پاکستانی وفد نے افغان طالبان کے وفد کو حتمی مؤقف پیش کر دیا اور واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس...
    استنبول(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ میں پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے  افغان طالبان کے وفد کو حتمی موقف پیش کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کر دیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشت گردوں کی سر پرستی نا منظور ہے، اس دوران پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اسکے خاتمے کے لئے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے۔ سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران پاکستانی موقف کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر  ہیں،نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں،   یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں...
    پاکستان نے استنبول میں افغان وفد کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں اپنا حتمی موقف پیش کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ افغان طالبان کی طرف سے کی جانے والی دہشتگردوں کی سر پرستی نامنظور ہے۔ پاکستانی وفد نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اس کے خاتمے کے لیے ٹھوس اور یقینی اقدامات کرنے پڑیں گے، اس کے برعکس طالبان کے دلائل غیر منطقی اور زمینی حقائق سے ہٹ کر ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ نظر آ رہا ہے کہ طالبان کسی اور ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لیکن یہ ایجنڈا افغانستان، پاکستان اور خطے کے استحکام کے مفاد میں نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں مزید پیشرفت افغان طالبان کے مثبت رویے...
    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس کی اختتامی نشست سے خطاب کیا، اس کانفرنس میں 20 سے زائد ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ٹرانس افغان ریلوے اور اسلام آباد، تہران، استنبول ریلوے کوریڈور پر کام کر رہے ہیں، علاقائی روابط میں اضافے سے معاشی اور تجارتی شعبے میں انقلاب آئے گا، وسط ایشیائی ممالک کے ساتھ ہوائی روابط میں بہتری اور ٹی آئی آر کنونشن ایسے فریم ورک بھی ہمارے علاقائی تعاون کو مضبوط بنا رہے ہیں۔ یہ عظیم منصوبے خطے کے ممالک کی معاشی طاقت کو یکجا کر کے تجارت، معاشی تعاون اور توانائی کے اشتراک...
    پاک افغان مذاکرات کا دوسرا روز، پاکستان کا تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز) پاک افغان مذاکرات کے دوسرے روز پاکستان نے تعلقات کی بہتری کیلئے دہشتگردی روکنے کی شرط رکھ دی، پاکستانی حکام نے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج سمیت تمام دہشتگرد تنظیموں کیخلاف قابل تصدیق کارروائی پر زور دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے کیخلاف کارروائی پاکستان کا بنیادی مطالبہ ہے، دہشتگردوں کیخلاف واضح، مصدقہ اور موثر کنٹرول مطالبے کے تین لازمی اجزا ہیں، طالبان حکومت اس اصولی مطالبے کوتسلیم کرتی ہے تو بات آگے بڑھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہم اچھے ہمسایوں اور برادرانہ تعلقات کوفروغ دینا...
    دراندازی کے واقعات افغان حکومت کے ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں،آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان سے دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات ایسے وقت ہو رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام کی بہتری پرتمام ججز اور اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ، ہائی کورٹس، ضلعی عدلیہ کی کارکردگی کو سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدلیہ میں اصلاحات ادارہ جاتی تعاون کا نتیجہ اور ایک نئے دور کا آغاز ہیں، اصلاحات کا مقصد ایسا نظامِ انصاف ہے جو بر وقت، شفاف اور عوام دوست ہو۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 45 سال بعد سپریم کورٹ رولز 2025ء کے نفاذ سے ڈیجیٹل دور کا آغاز ہوا، سپریم کورٹ رولز 2025 ءکا مقصد شفافیت، تیز انصاف اور ڈیجیٹل سہولت ہے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے...
    ویب ڈیسک : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ سینٹر آف ایکسیلنس کے قیام سے پاکستانی اداروں کی استعدادکار بڑھانے اور قانونی تعاون میں مدد ملے گی۔پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے...
    امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے پاکستان کے ساتھ مضبوط ہوتے تعلقات بھارت یا کسی دوسرے ملک کے ساتھ دوستی کی قیمت پر نہیں ہیں۔ کوالا لمپور میں ایسٹ ایشیا سمٹ کے موقع پر بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات سے ایک روز قبل امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک تعلقات بھارت کے ساتھ دوستی یا تعلقات پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نریندر مودی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سامنا کرنے سے ہچکچانے لگے بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر اتوار کو کوالا لمپور پہنچے  ہیں، جہاں وہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نمائندگی کرتے ہوئے ایسٹ ایشیا...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ افغانستان سے دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق  فتنہ الخوارج کی دراندازی کے واقعات  ایسے  وقت ہو  رہے ہیں جب پاکستان اور افغانستان کے وفود ترکیے میں مذاکرات میں مصروف ہیں۔ دراندازی کے  واقعات عبوری افغان حکومت کے دہشت گردی سے متعلق ارادوں   پر  سنجیدہ  سوالات اٹھاتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان بارہا عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کر چکا ہےکہ وہ اپنی سرحدی نگرانی کو مؤثر بنائے۔ افغانستان دوحہ معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ افغانستان اپنی سرزمین کو خوارج کے ذریعے پاکستان کے خلاف استعمال ہونے...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ اور سفارتکاروں نے انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی۔ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر سے تشکر کا اظہار کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے پاک بحریہ کے منشیات کے خلاف حالیہ آپریشن کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر نے وزیر داخلہ کو نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف سے جاتی امرا میں ملاقات کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال، پاک افغان امن معاہدے اور مختلف قومی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان جاتی امراء میں ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ترقی کی جانب جارہا ہے۔ pic.twitter.com/M48yj6Tbww — Ehtisham ul haq (@ehtishamulhaq87) October 26, 2025 ملاقات کے دوران نواز شریف نے موجودہ حکومت کی معاشی استحکام اور خارجہ پالیسی کے میدان میں کامیابیوں کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان...
    ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے، جہاں ثالثی کردار ادا کرنے والے فریقین کی موجودگی میں دونوں جانب سے نئی تجاویز پیش کی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول میں جاری ان مذاکرات سے قبل فریقین نے ایک دوسرے کی سابقہ تجاویز پر اپنے تحریری جوابات دینے کے ساتھ ساتھ متبادل نکات بھی سامنے رکھے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے دوران ثالث بھی متحرک کردار ادا کر رہے ہیں تاکہ فریقین کے درمیان کسی ممکنہ پیش رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ...
    پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ہفتہ کی شب ریاستی گیسٹ ہاؤس ’جمنا‘ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان بنگلہ دیش کو چاول برآمد کرے گا ملاقات میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات، دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے فروغ سمیت متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ جنرل مرزا نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور عوامی روابط کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ کے لیے وسیع امکانات موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کو امن و...
    مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 35 ہزار 981 ٹن تک پہنچ گئیں۔ اسلام ٹامز۔ پاکستان میں لوہے اور اسٹیل کے اسکریپ کی درآمدات 2021ء کے بعد اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، جو حکومت کی درآمدی پالیسی میں تبدیلی کی نشاندہی کرتی ہیں۔ عارف حبیب لمیٹڈ (اے ایچ ایل) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں لوہے اور اسٹیل اسکریپ کی درآمدات 3 لاکھ 59 ہزار 759 ٹن رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 30 فیصد اور اگست کے مقابلے میں 36 فیصد زیادہ ہیں۔ مالی سال 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی اسکریپ درآمدات 12 فیصد اضافے...
    اسلام آباد: پاکستان نے مذاکرات کے دوسرے دور میں افغان سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمہ کا جامع پلان افغانستان کے حوالے کر دیا۔ پاکستان اور طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا۔ استمبول میں ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا، پاکستان افغانستان سے دہشت گردی اور تربیتی کیمپ کے خاتمے کے مطالبہ پر قائم رہا۔ استنبول میں مذاکرات کے دوران پاکستان نے افغان طالبان حکومت کے سامنے ایک جامع مسودہ تجویز پیش کیا۔ طالبان حکام پاکستانی تجویز پر غور و خوض جاری رکھیں گے۔...
    پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور ختم، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کیلئے جامع پلان دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیے کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ استنبول میں مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے 2...
    استنبول مذاکرات کا دوسرا دور ختم — پاکستان نے طالبان کو دہشت گردی روک تھام کا جامع پلان دے دیا ترکیہ کے شہر استنبول میں پاکستان اور افغان وفود کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے بعد حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کو سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے ایک جامع اور عملی پلان پیش کیا۔ مذاکرات 9 گھنٹے تک جاری رہے اور دونوں طرف سے سرحدی نگرانی، نقل و حرکت روکنے اور تجارتی رکاوٹیں دور کرنے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ میزبان اور شرکا مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئے جن کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ پاکستان کی نمائندگی 4 رکنی وفد نے کی جس میں ڈی جی ایم او اور...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی سٹاف نے قاہرہ میں اتحادیہ صدارتی محل میں جمہوریہ مصر کے صدر عبد الفتح السیسی سے ملاقات کی ملاقات میں دونوں شخصیات نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور عرب جمہوریہ مصر کے درمیان طویل دوستی کا اعادہ کیا۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف نے خطے کے امن و استحکام کیلئے مصری قیادت کے کلیدی رول کو سراہا جبکہ صدر السیسی نے دنیا اور مسلم امہ کیلئے پاکستان کی مثبت اور فعال کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے سٹریٹیجک مفادات، عوام کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے کی...
    اسلام آباد(این این آئی)امریکہ  کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔ امریکی جریدے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل کر سفارتکاری میں نئے افق کھول دیے ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکہ  سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ معاہدوں اور چین سے تعلقات کے فروغ نے بین الاقوامی تعلقات میں نیا باب...
    دونوں فریقین میںمزید دو روز تک بات چیت جاری رہنے کا امکان،افغانستان کو ہرصورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی،پاکستان نے پھر واضح کردیا ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں مکمل ہوگیا تاہم دونوں فریقین کے درمیان مزید دو روز تک بات چیت جاری رہنے کا امکان ہے۔پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو ہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی۔ترکیہ کے شہر استنبول کے مقامی ہوٹل میں پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوئے جو حالیہ پاک-افغان کشیدگی کے تناظر میں انتہائی اہم ہیں۔ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران پاکستان نے فتنہ الخوارج اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے حوالے سے اپنا واضح اور...
      افغانستان بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے، 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی افغان مہاجرین نے روزگار اور کاروبار پر قبضہ کیا ہوا ہے، خواجہ آصف کی میڈیا سے گفتگو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہے ہیں، ہم اور آپ اس لیے چین سے سوتے ہیں کہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم...
    پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر دشمن کی جارحیت کیخلاف فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے، گفتگو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں۔مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئر نگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی...
    محمد آصف تعلیم کسی بھی قوم کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے ، مگر بدقسمتی سے پاکستان کا تعلیمی نظام کئی دہائیوں سے زوال کا شکار ہے ۔ یہ زوال کسی اتفاق یا وقتی بحران کا نتیجہ نہیں بلکہ پالیسی کی مسلسل ناکامیوں، بجٹ میں کٹوتیوں، سیاسی مداخلت اور سماجی بے حسی کا حاصل ہے ۔ آج ہم ایک ایسے مقام پر کھڑے ہیں جہاں تعلیم کو قومی ترقی کا ذریعہ نہیں بلکہ کاروبار بنا دیا گیا ہے ۔ تعلیم کو کبھی ترجیح نہ دینا :پاکستان کی قومی پالیسی میں تعلیم کو کبھی حقیقی ترجیح حاصل نہیں رہی۔ تعلیمی بجٹ ہمیشہ دوسرے شعبوں کے مقابلے میں کم رکھا گیا۔ یونیسف کے مطابق پاکستان اپنی مجموعی قومی پیداوار (GDP)کا صرف 2...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاہرہ (مانیٹر نگ ڈ یسک )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصر کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی و مسلم امہ کے امور میں فعال اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر...
    فائل فوٹو پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ختم ہوگیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہوئے جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام نے کی۔ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان نے افغان طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کے لیے جامع پلان دیدیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکراتی دور میں قطر میں ہونے والے مذاکرات میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا بھی جائزہ لیا گیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے 2 رکنی وفد مذاکرات میں شریک ہوا جبکہ افغان طالبان کی طرف سے نائب وزیر داخلہ رحمت اللّٰہ مجیب نے وفد کی قیادت کی۔
    وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالوسے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور ترکی کے درمیان ریلوے، ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرز کانفرنس 2025 کے موقع پر وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے ترکی کے وزیرِ ٹرانسپورٹ و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورالو (Abdulkadir Uralolu) سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط، اور ریلوے کے شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے اس موقع پر کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے...
    لاہور کے ڈولمن مال میں کھلنے والا یہ اسٹور ’ایپل‘ کی آئی فون، میک بک، آئی پیڈ، ایپل واچ سمیت تمام مصنوعات کے لیے ایک مستند اور براہِ راست خریداری کا مرکز ہوگا۔ ٹیک ویب سائٹ پرو پاکستانی کے مطابق ایئر لنک ایک اور موبائل فون برانڈ کو مقامی مینوفیکچرنگ اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک میں شامل کرنے پر کام کر رہی ہے، تاہم حتمی معاہدہ تاحال نہیں ہوا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان میں ایپل کا آفیشل اسٹور کھلنے سے مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی آنے کا امکان ہے کیونکہ اب صارفین کو اصل ڈسٹری بیوٹرز کے ذریعے خریداری کی سہولت ملے گی۔ یہ اقدام پاکستان کے ٹیکنالوجی ریٹیل سیکٹر میں بین الاقوامی معیار کی نئی راہیں کھولنے...
    افغانستان کوہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی، پاکستان نے مذاکرات میں پھر واضح کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد /استنبول (سب نیوز)استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکرات میں پاکستان نے پھر واضح کیا ہے کہ افغانستان کو ہر صورت فتنہ الخوارج کو لگام ڈالنا ہوگی۔پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات کا دوسرا دور ہوا ۔ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے چار رکنی وفد شریک ہوا جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ حاجی نجیب نے کی ،مذاکرات میں دوحا میں طے پانے والے نکات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ، بات چیت کا بنیادی مقصد افغان سرزمین سے دہشتگردی اور مداخلت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور خطے کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی استحکام اور موجودہ عالمی چیلنجز پر بھی گفتگو کی،  اس موقع پر پاک برطانیہ تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا جبکہ باہمی تعاون کے فروغ کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کے دوران پاکستان میں جمہوری عمل کے تسلسل، سیاسی استحکام اور امن و امان کی فضا کو برقرار...
    پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق،آئی ایس پی ار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان اور قازقستان کی افواج کے درمیان انسدادِ دہشت گردی کے شعبے میں مشترکہ مشق دوستارم- پانچ کی اختتامی تقریب چراٹ، خیبرپختونخوا میں منعقد ہوئی، دو ہفتوں پر محیط یہ مشق 14 اکتوبر 2025 کو شروع ہوئی تھی۔ آئی ایس پی ار کے مطابق مشق میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور قازقستان اسپیشل فورسز کے دستوں نے بھرپور حصہ لیا۔اختتامی تقریب میں کمانڈنٹ اسپیشل آپریشنز اسکول، چرات مہمانِ خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے سفیر اور دفاعی اتاشی بھی موجود تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے دوران...
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِ ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز سے ملاقات ہوئی، سعودی عرب کو ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں سرمایہ کاری کی پیشکش کردی۔وفاقی وزیرِریلوے محمد حنیف عباسی کی سعودی نائب وزیرِٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز رامیح الرامیح سے ملاقات اسلام آباد میں ریجنل ٹرانسپورٹ منسٹرزکانفرنس کے موقع پرہوئی. ملاقات میں پاکستان ریلوے اور سعودی عرب کے درمیان ریلوے شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں ریلوے منصوبوں،علاقائی روابط اورسرمایہ کاری کے مواقع پرتفصیلی گفتگو کی گئی، ملاقات میں پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستان ریلوے...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عرب جمہوریہ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے قاہرہ کے اتحادیہ صدارتی محل میں ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور مصر کے درمیان دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و استحکام اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصر کی قیادت کے مثبت کردار کو سراہا جبکہ صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی و مسلم امہ کے امور میں فعال اور تعمیری کردار کی تعریف کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے باہمی اسٹریٹجک مفادات کے معاملات پر قریبی تعاون اور عوامی روابط کو مزید فروغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ:وفاقی  وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ جاری مذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان  کھلی جنگ  کا راستہ باقی رہے گا۔میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری افواج اور پولیس اپنی جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں اور شہری بلاخوف و خطر اپنے گھروں میں آرام سے نیند کی آس پر ہوتے ہیں کیونکہ آپ کے محافظ جاگ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ  پاکستان نے گزشتہ 40 سال تک افغان مہمانوں کی مہمان نوازی کی ہے، مگر اس کے باوجود بعض حلقے ہمارے خلاف  دوغلے رویّے  اختیار کر رہے ہیں ، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے...
    استنبول : ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا، جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطح وفود علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون اور دوحا معاہدے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ یہ مذاکرات اس وقت ہو رہے ہیں جب دونوں ملکوں کے درمیان سرحدی کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور متعدد راہداریاں بدستور بند ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے ایک مقامی ہوٹل میں ہونے والے مذاکرات میں طالبان حکومت کی نمائندگی افغان نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کر رہے ہیں جب کہ ان کے ہمراہ افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، وزارت دفاع کے عہدیدار...
    ٹی ایل پی پابندی کے باوجود انتخابات لڑنے کی اہل، الیکشن کمیشن کی فہرست میں بدستور شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی عائد کر دی ہے۔ تاہم، پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جمعے کے روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے نزدیک تحریک لبیک پاکستان دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہے، اس لیے اسے انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کی شق 11 (بی)ذیلی شق 1(اے)کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے، جس میں دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصر کے صدر سے ملاقات مصری دارالحکومت قاہرہ میں کوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اور اسلامی جمہوریہ پاکستان اور مصر کے درمیان دیرینہ دوستی کو ایک بار پھر اجاگر کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے علاقائی امن و استحکام میں مصری قیادت کے کلیدی کردار کو سراہا، جب کہ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے پاکستان کے عالمی اور مسلم امہ کے اہم معاملات میں...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس کی میزبانی ترکیہ کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کا 7 رکنی وفد سینئر عسکری، انٹیلی جنس اور وزارتِ خارجہ کے حکام پر مشتمل ہے جب کہ افغانستان کا 7 رکنی وفد نائب وزیرِ داخلہ کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہے۔...
    پاک افغان مذکرات ناکام ہوئے تو افغانستان سے کھلی جنگ ہوگی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز سیالکوٹ (آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات اگر ناکام ہوئے تو پاکستان افغان سرحد پر کھلی جنگ کے لیے تیار ہے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاک افواج کے جوان سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں اور انہی شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری افواج اور پولیس دہشت گردوں سے لڑ رہی ہے، اور ہم ہر دوسرے دن شہدا کے جنازے اٹھاتے ہیں۔پاکستان اور افغانستان...
    سیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن )افغانستان سےمذاکرات سے معاملات طے نہ پائے تو کیا ہو گا ۔۔؟ وزیر دفاع خواجہ آصف کھل کر بول پڑے ۔ سیالکوٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئےوزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا  ہے  کہ اگر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کے ساتھ ہماری کھلی جنگ ہے۔ ہم نے 40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کی، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا کہ اتنی مہمان نوازی کے باوجود افغانستان کا ہمارے ساتھ ایسا رویہ کیوں ہے، افغانستان ہمارے خلاف بھارت کی پراکسی کے طور پر کام کر رہا ہے۔ پنجاب میں دفعہ...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذکرات کا دوسرا دور ترکیہ میں شروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ قبل ازیں اتوار 19 اکتوبر کو مذاکرات کا کامیاب دور مکمل ہوا تھا، اس موقع پر ہی مذاکرات کا آئندہ دور استنبول میں ہونا قرار پایا تھا۔ پہلے دور کے مذاکرات میں  افغانستان اور پاکستان نے قطر اور ترکیہ کے ثالثی کردار میں ہونے والے مذاکرات کے بعد اپنی متنازع سرحد پر ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ دونوں پڑوسی ممالک نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں فالو اپ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ امن معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ قطر کی ثالثی اور الجزیرہ کا حوالہ...
    پاک افغان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز استنبول:ترکیہ کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع ہوگیا۔ پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان تازہ مذاکرات استنبول کے مقامی ہوٹل میں ہو رہے ہیں جس میں دوحہ میں طے پانے والے نکات پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق استنبول میں جاری مذاکرات میں طالبان کی نمائندگی نائب وزیرداخلہ رحمت اللہ مجیب کی قیادت میں آنے والا اعلیٰ سطح کا وفد کر رہا ہے۔ افغان وفد میں قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ ، افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، نور احمد نور،...
    راؤ دلشاد:بابا گرونانک کے 556ویں جنم دن کی تقریبات کے سلسلے میں بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے بھارتی یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں، اور 2 ہزار 200 سکھ یاتری 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچیں گے۔ سکھ یاتری 10 روز تک پاکستان میں قیام کریں گے، اس دوران وہ جنم استھان ننکانہ صاحب، حسن ابدال پنجہ صاحب، کرتارپور صاحب اور لاہور میں واقع ڈیرہ صاحب پر مذہبی رسومات ادا کریں گے۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج بھارت کے علاوہ برطانیہ، امریکا، یورپ، آسٹریلیا، نیوزی...
    پاکستان نے دہشتگردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے: ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی: (آئی پی ایس) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں۔ مردان کی مختلف جامعات اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ خصوصی نشست میں تبادلہ خیال کیا، اس نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی،وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر...
    دھوئیں کا تعلق صدیوں سے انسانی سرگرمیوں سے رہا ہے، جیسے ایندھن کا جلانا، صنعتی فضلہ، یا جنگلات کی آگ۔ تاہم، جب یہ دھواں دھند، گرد اور خطرناک کیمیائی ذرات کے ساتھ مل کر فضا میں معلق ہو جائے تو اسے ’’اسموگ‘‘ کہا جاتا ہے۔ اسموگ ایک زہریلا مرکب ہوتا ہے جو نظر کی حد کو کم کرتا ہے اور انسانی صحت، ماحولیاتی توازن اور معیشت پر سنگین اثرات ڈالتا ہے۔ پاکستان، خاص طور پر پنجاب کے میدانی علاقے، ہر سال خزاں اور سرما کے آغاز میں اسموگ کے شدید اثرات کی لپیٹ میں آجاتے ہیں۔ اسموگ کی تباہ کاریوں کا پہلا نشانہ انسانی صحت بنتی ہے۔ عالمی ادارۂ صحت کے مطابق فضا میں باریک آلودہ ذرات (پی ایم 2.5)...
    لاہور میں ایک پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری خواجہ ذیشان نے پولیس پر مبینہ تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ متاثرہ شہری کے مطابق اس کے چہرے، ہاتھوں اور ٹانگوں پر تشدد کے واضح نشانات موجود ہیں۔ خواجہ ذیشان نے تھانہ ٹبی سٹی میں درخواست دی ہے کہ 24 اکتوبر کو علاقے کے تین پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ شہری نے بتایا کہ مارپیٹ کے نتیجے میں ان کا چہرہ لہولہان اور ہاتھ و ٹانگیں زخمی ہو گئیں۔ درخواست میں مزید الزام لگایا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے کہا، “تمہیں رکنے کا اشارہ دیا گیا تھا، تم کیوں نہیں رکے؟” بعد ازاں اہلکاروں نے خواجہ ذیشان کو تھانہ بھاٹی گیٹ لے جا کر ان کا موبائل...
    واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا کے جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔  امریکی جریدے کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامہ بدل کر سفارتکاری میں نئے افق کھول دیے ہیں۔رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا گیا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے۔ امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ معاہدوں اور چین سے تعلقات کے فروغ نے بین الاقوامی تعلقات میں نیا...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے بلوچستان کو بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا  ہے لیکن افسوس بلوچستان کی دولت ابھی بھی زمین کے اندر دفن ہے، ملک کی ترقی بلوچستان کی خوشحالی سے براہ راست جڑی ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں بلوچستان ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی مضبوطی، قربانی اور بھائی چارہ میں مضمر ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان کے عوام ہمارے بھائی ہیں اور پاکستان ایک خاندان کی طرح ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اتحاد اور یکجہتی کیلئے صوبوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانے کیلئے محبت، بھائی چارے اور اتحاد کے ساتھ رہنا ہو گا۔ انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان بحری رابطوں اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔وفاقی وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری سے ترک وزیرِ ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس میں جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ کے شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، جس پر ترک وزیر نے بتایا کہ ترک سرمایہ کاروں کا ایک وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک فیری سروس کے ذریعے مسافروں اور تجارتی سامان کی نقل و حمل کے نئے امکانات پر بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی جریدے فارن پالیسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی شاندار سفارتی کامیابیوں اور متوازن خارجہ پالیسی کا کھلے الفاظ میں اعتراف کرتے ہوئے اسلام آباد کو ’’خطے کا فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ 6 ماہ میں اپنی حکمت عملی اور موثر ڈپلومیسی کے ذریعے علاقائی توازن بدل دیا ہے، اور اب اسے عالمی سطح پر ایک فیصلہ کن کھلاڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، چین، ترکی، ملائیشیا اور ایران کے ساتھ باہمی تعاون کے فروغ اور سعودی عرب کے ساتھ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے ذریعے اپنی سفارتی پوزیشن کو نمایاں طور پر مستحکم کیا ہے۔فارن پالیسی کے...
    ویب ڈیسک :پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا عالمی اعتراف، امریکی جریدے نے ’خطے کا فاتح‘ قرار دے دیا۔  امریکا کے معتبر جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلام آباد کو خطے کا سفارتی فاتح قرار دیا ہے۔   امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق گزشتہ6 ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے خطے میں نئی جہتیں متعارف کراتے ہوئے عالمی توجہ حاصل کی ہے،پاکستان نے امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی ،ملائیشیا، ایران سے معاہدے اور چین سے تعلقات کے فروغ نے نیا باب رقم کیا۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ...
    امریکا کے معروف جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی حکومتی سفارتکاری اور عسکری ڈپلومیسی کی بھرپور تحسین کی ہے اور اسلام آباد کو خطے کا ’’سفارتی فاتح‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی متوازن خارجہ پالیسی نے عالمی منظرنامے میں ایک نئی تبدیلی لائی ہے، جس سے سفارتکاری کے میدان میں نئے افق کھل گئے ہیں۔ خاص طور پر گزشتہ چھ ماہ میں پاکستان کی سفارتکاری نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی، جس میں امریکا سے تعلقات کی بحالی، ترکی، ملائیشیا، ایران کے ساتھ معاہدے اور چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ شامل ہے۔ رپورٹ میں سعودی عرب کے ساتھ اسٹرٹیجک دفاعی معاہدے کو بھی نمایاں کامیابی قرار دیا گیا، جس...
    پاک-افغان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کا دوسرا دور آج استبول میں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان نے سرحد پر ایک ہفتے تک جاری شدید اور خونریز جھڑپوں کے بعد قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور میں فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے پہلے دور میں دونوں ممالک نے آنے والے دنوں میں فالو اپ ملاقاتیں کرنے پر بھی رضامندی ظاہر کی تھی تاکہ جنگ بندی کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے اور اس...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فیری سروس کے آغاز  پر غور کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر بحری امورجنید انوار چوہدری  سے ترک وزیر ٹرانسپورٹ کی ملاقات ہوئی جس دوران دونوں شخصیات نے جہاز سازی، آپریشنز اور شپ بریکنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے دوران جنید انوار چوہدری نے ترک سرمایہ کاروں کو گوادر میں سرمایہ کاری کی دعوت دی  جس پر انہیں بتایا گیا  کہ ترک سرمایہ کاروں کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مزید :
    ---فائل فوٹو  پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات سے متعلق دوسرے دور کا اہم اجلاس آج ترکیہ میں ہوگا۔اجلاس میں ٹھوس اور قابلِ تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات ہوگی، قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں مذاکرات کا پہلا دور دوحہ میں ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی ہوئی تھی۔ دفترِ خارجہ کا اس سے متعلق کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف ایک ٹھوس اور قابلِ تصدیق طریقۂ کار کے قیام کی حمایت کرتا ہے، دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پاس داری کریں گے۔
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا اہم دور آج ترکیہ میں ہوگا، اجلاس میں دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ٹھوس اور قابل تصدیق مانیٹرنگ میکنزم کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی اور افغانستان میں طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی تصدیق کی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکیہ کے شہر استنبول میں ہوگا اور اس مذاکرات کا مقصد ’افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف ہونے والی دہشتگردی اور پاکستانی زندگیوں کے مزید ضیاع کو روکنا ہے۔اجلاس میں دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے ایک واضح اور قابلِ تصدیق نگرانی کا طریقہ کار وضع...