2025-09-19@04:57:08 GMT
تلاش کی گنتی: 4090

«پاکستانی زائرین کا انخلا»:

(نئی خبر)
    اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فکر و فلسفہ کا نام ہے، عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا، پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست نہیں بن سکا، یہاں کے لوگوں کو عدل و انصاف نہیں ملا، یہاں کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی اور نہ ہی نوجوانوں کو ان کی قابلیت پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملا،...
    سیمینار سے خطاب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ و اکابرین نے کہا کہ امریکی ٹرمپ کا ابراہیمی معاہدہ اسلام کے منافی اور شہدائے پاکستان، فلسطین و کشمیر سے بغاوت قرار دیتے ہیں، امریکی شیطانی منصوبہ پاکستان پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر پیغام شہدائے کربلا و یکجہتی شہدائے فلسطین سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ، سیاسی زعماء، دانشور، صحافی، وکلاء، تاجر و ممتاز شخصیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدائے فلسطین نے شہدائے کربلا کی یادیں تازہ اور یزیدیت کا چہرہ آشکار کردیا ہے، حکومت چہلم امام حسین...
     عثمان خادم:پی ٹی آئی نے یوم آزادی کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا ہے. حقیقی آزادی کےعنوان سےشہرمیں5مقامات پرریلیاں نکالی جائیں گے,مینار پاکستان، مال روڈ، لبرٹی چوک، برکت مارکیٹ اور ٹھوکر میں ریلیاں نکالی جائیں گی,چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی ریلیاں نکالنے کی ہدایت جاری کر دی۔ کارکنان پاکستان اور پارٹی پرچموں کے ساتھ ریلیاں نکالیں گے،ریلیاں آج رات 11 بجے نکالی جائیں گی  ۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
    ---فائل فوٹوز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نفیسہ شاہ نے پاکستان میں تیل و گیس کے ذخائر پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کردیا، جواب میں وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید 23 بلاکس میں تیل اور گیس کی تلاش پر 20 سے 25 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق حالیہ بیان پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر نے پاکستان میں تیل کے بڑے ذخائر کی بات کی ہے، حکومت پاکستان نے اس معاملے پر کوئی بیان نہیں دیا ہے، عوام اس معاملے...
    اسرائیلی جارحیت ناقابل قبول، او آئی سی کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا، اسحٰق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کسی صورت قبول نہیں، اس معاملے پر مسلم ممالک کا اجلاس جلد جدہ میں ہوگا۔حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور سفارتی محاذ پر بھی پیش رفت ہو رہی ہے، یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط اسلام کا قلعہ بن کر نہ ابھرے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ حکومتِ پاکستان، وزیراعظم شہباز...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیے میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور...
    ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ضرور ہوا ہے، لیکن جیسے جیسے ادائیگیاں ہوں گی، صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ ان کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت نے استحکام کی طرف پیش رفت کی ہے اور بیشتر معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی کی گئی ہے اور مزید کمی کا امکان ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے، جبکہ نئے سرمایہ کاروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 78 سال میں...
    ویب ڈیسک:  پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی۔ اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان، ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا، اور جعفر...
    —فائل فوٹو آزادی کا اعلان 15 اگست کو ہوا لیکن پاکستان میں یوم آزادی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک کے میزبان حامد میر نے ٹھوس دستاویزی شواہد کے ساتھ وجوہات بتا دیں۔حامد میر کے مطابق انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947 کے تحت یہ ایک حقیقت ہے کہ بھارت اور پاکستان دونوں 15 اگست کو قائم ہوئے، اس ایکٹ میں لکھا ہوا تھا کہ دونوں ممالک ایک ہی دن آزاد ہوں گے اور پھر 15 اگست کو دونوں ممالک وجود میں آ گئے۔پاکستان کا جو پہلا ڈاک ٹکٹ ہے اس پر بھی پاکستان کا یوم آزادی 15 اگست تحریر ہے لیکن پھر یہ 15 اگست سے 14 اگست کیسے بنا؟ جون 1948 میں وزیراعظم...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک )پاکستان کی تاریخ میں ایک دلچسپ سوال اکثر اٹھایا جاتا ہے کہ جب برصغیر کی آزادی کا سرکاری اعلان 15 اگست 1947 کو ہوا تھا تو پاکستان میں یومِ آزادی ایک دن پہلے، یعنی 14 اگست کو کیوں منایا جاتا ہے؟ سینئر صحافی حامد میر نے اس حوالے سے تاریخی ریکارڈ اور مستند شواہد کی بنیاد پر وضاحت دی ہے۔ ان کے مطابق *انڈین انڈیپینڈنس ایکٹ 1947* میں صاف طور پر لکھا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان دونوں ایک ہی دن، یعنی 15 اگست کو وجود میں آئیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے پہلے جاری ہونے والے ڈاک ٹکٹ پر بھی “یومِ آزادی: 15 اگست” درج تھا۔ لیکن یہ تاریخ بعد میں تبدیل...
    تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور امریکا نے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق ڈائیلاگ کی صدارت نبیل منیر اور گریگری ڈی لوجرفو نے مشترکہ طور پر کی جس میں ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق فریقین نے بی ایل اے، داعش خراسان اور ٹی ٹی پی کے خطرات سے نمٹنے پر زور دیا، ساتھ ہی امریکا نے پاکستان کی دہشتگردوں کو قابو کرنے کی کامیابیوں کو سراہا۔مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے جعفر ایکسپریس اور خضدار اسکول بس حملے میں جانی نقصان پر تعزیت کی۔ سیکیورٹی چیلنجز اور نئی ٹیکنالوجی کے دہشتگردی میں استعمال سے نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق ادارہ...
    (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے ہونہار نوجوانوں کو میرٹ پر ایک لاکھ مفت لیپ ٹاپ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیپ ٹاپس کی تقسیم چاروں صوبوں، وفاقی دارالحکومت، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ یہ لیپ ٹاپ سود پر مبنی قرضوں کے ذریعے لیپ ٹاپ کی اسکیم کے علاوہ ہوں گے،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستا کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے، ملکی ترقی کے لیے میرٹ پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ   انہوں نے کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔   ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔ ...
    اسلام آباد: پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ "راست" انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کا کامیاب انضمام کر لیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار اب اپنے بینک اکاؤنٹس سے بروکریج اکاؤنٹس میں رقم فوری، محفوظ اور براہِ راست منتقل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان اس انضمام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے مرکزی برانچ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سی ڈی سی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس...
     سٹی 42 : ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے بات چیت کا دور اسلام آباد میں ہوا, پاکستان اور امریکہ نے دہشت گردی کی ہر شکل اور قسم کا مقابلہ کرنے کا بھرپور عزم کیا۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کی صدارت سپیشل سیکرٹری برائے یو این نبیل منیر اور امریکی قائم مقام کوارڈینیٹر برائے انسداد دہشت گردی گریگری ڈی لوگرفو نے کی۔ پاکستان اور امریکہ دہشت گردی سے لاحق خطرات سے نمٹنے کے لیے موثر طریقے اپنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار(فائل فوٹو)۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی منصوبے کو سختی سے رد کرتا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ پر اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف واضح...
    لاہور: حکومت پنجاب کی میزبانی میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں کرانے کا کا اعلان کر دیا گیا۔باکسر محمد وسیم اپنے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی پریس کانفرنس لاہور میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی باکسر محمد وسیم کی موجودگی میں کی گئی جس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال اور جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن عرفان یونس نے بھی شرکت کی۔ اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں ملکی اور غیرملکی معروف باکسرز ایکشن میں ہوں گے۔ باکسر محمد وسیم کے مطابق دنیا بھر میں وطن عزیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ایسے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا۔ نوجوانوں کے عالمی دن پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، آج کے دن ایک نیا پاکستان معرض وجود میں آیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 6 اور 10 مئی کو افواج پاکستان نے دشمن پر کاری ضرب لگائی، چار دن کی جنگ میں ہمارے دلیر جوانوں نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جو اسے رہتی دنیا تک یاد رہے گا، پاک فضائیہ نے چار رافیل سمیت بھارت کے چھ طیارے گرائے، بھارت...
    آئینی، ٹیکسز اور مالیاتی پٹیشنز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کا آرڈر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ آئینی پٹیشنز، ٹیکس اور مالیاتی امور سے متعلق کیسز سنگل کے بجائے ڈویژن بینچ سنے گا۔اس حوالے سے ایڈیشنل رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ تمام آئینی پٹیشنز، ٹیکس و مالیاتی امور کو ڈویژن بینچ سنے گا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ نیشنل جوڈیشل کمیٹی کے فیصلوں اور ہائیکورٹ رولز کے تحت کیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور چودھری نے ملاقات کی، جس میں پاک-امریکہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ملاقات کے دوران نوید انور چودھری نے وزیراعظم کو امریکہ میں مقیم پاکستانی تاجروں کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے آگاہ کیا۔ انہوں نے پاکستانی مصنوعات کو امریکی مارکیٹ تک مؤثر انداز میں متعارف کرانے کے لیے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو مکمل سہولیات فراہم کر رہی ہے اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانی تاجر ملک کے “معاشی سفیر” ہیں۔ انہوں نے شکاگو چیمبر آف کامرس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون...
    پی آئی اے کی جانب سے یہ رعایت سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملکی روٹس اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی تاہم یہ صرف 14 اگست کو کیے جانے والے سفر کے لیے موثر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے یوم آزادی کی مناسبت سے کرایوں پر خصوصی 14 فیصد رعایت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے کی جانب سے یہ رعایت سعودی عرب، خلیجی ممالک، ملکی روٹس اور پاکستان کے شمالی علاقوں کے لیے سفر کرنے والے مسافروں پر لاگو ہوگی تاہم یہ صرف 14 اگست کو کیے جانے والے سفر کے لیے موثر ہوگی۔ علاوہ ازیں پی آئی اے نے ایک نیا براہِ راست...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نادرا نے شہریوں کی ایک بڑی جھنجھٹ ختم کر دی ہے۔ اب پیدائش یا وفات کے اندراج کے لیے یونین کونسل کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی، کیونکہ یہ کام گھر بیٹھے چند کلکس میں ممکن ہو گیا ہے۔ نادرا نے ڈیجیٹل پاکستان کے وژن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایک نئی سہولت متعارف کرائی ہے، جس کے تحت شہری اپنے موبائل پر “پاک آئی ڈی” ایپ کے ذریعے پیدائش اور وفات کا اندراج براہِ راست متعلقہ یونین کونسل میں کروا سکیں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ قطاروں میں کھڑے ہونے یا دفتروں کے چکر لگانے سے نجات مل گئی۔ ابتدائی طور پر یہ آن لائن سہولت چند اضلاع میں شروع کی گئی ہے، جن...
    قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ عراق میں پاکستانیوں کا پاسپورٹ لے کر رکھ لیتے ہیں، یہ ہماری توہین ہے، باقی ممالک کے پاسپورٹ کیوں نہیں رکھتے۔ حکام وزارت داخلہ نے کہا کہ ہمیں ایران کی جانب سے معلومات فراہم نہیں کی جاتیں، وہاں سیکڑوں پاکستانی قید ہوں گے، سب سے زیادہ زائرین جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی جیلوں میں 17 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہونے کا انکشاف۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز میں کیا گیا۔ چیئرمین ذیشان خانزادہ کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا۔ جس میں غیر ممالک میں قید پاکستانیوں...
    مسلم لیگ (ق) برطانیہ کا 14 اگست بھرپور قومی جذبے کے ساتھ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز برمنگھم: پاکستان مسلم لیگ (ق)اوورسیز برطانیہ کے رہنما ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست یومِ آزادی پاکستان قربانی، عزم اور اتحاد کی علامت ہے۔ڈاکٹر شوکت علی شیخ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی ہدایت پر جشنِ آزادی بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر شوکت علی نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی بھی مادرِ وطن سے اپنی محبت اور وفاداری کے اظہار میں کسی سے پیچھے نہیں، اور وہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے...
    مجمع المدارس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دینی نظامِ تعلیم میں علم و فکر کم اور مسلکی و فرقہ وارانہ جھکاؤ زیادہ ہو گیا ہے۔ نظامِ تعلیم کی اصل اصلاح معلم کی اصلاح سے جڑی ہے۔ ایک تربیت یافتہ اور باشعور معلم پوری قوم کو شعور اور تربیت دے سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے بارے میں عالمی سطح پر دہشتگردی کا تاثر سب سے بڑا المیہ ہے، جسے مدارس اپنی مثبت کارکردگی، امن و محبت کے پیغام اور عملی نتائج سے ختم کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ریلیجیس ایجوکیشن کے باہمی تعاون سے مجمع المدارس کے ملحقہ مدارس و مراکز کے مدیران اور معلمین کیلئے سالانہ تربیتِ...
    محمکہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور حبس بھرا رہا۔ بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور کراچی میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: مالم جبہ (خیبر پختونخوا): 13 ملی میٹر سیالکوٹ (پنجاب): 6 ملی میٹر ساہیوال: 5 ملی میٹر نارووال: 4 ملی میٹر مزید پڑھیں: ملک کے مختلف علاقوں میں آج...
     پاکستان نے ہیگ میں قائم مستقل ثالثی عدالت (PCA) کے اُس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس میں سندھ طاس معاہدے کی تشریح سے متعلق اہم نکات واضح کرتے ہوئے بھارت کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ مغربی دریاؤں کا پانی پاکستان کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے بہنے دے۔ عدالت نے 8 اگست کو سنایا گیا فیصلہ اپنی ویب سائٹ پر جاری کیا، جس میں کہا گیا کہ بھارت کو صرف محدود استثنیٰ حاصل ہے، جیسا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے مخصوص نوعیت کے ہائیڈرو پاور منصوبے، مگر ان کی تعمیر اور آپریشن سندھ طاس معاہدے کی شرائط کے عین مطابق ہونا چاہیے، نہ کہ بھارت کے اپنے “مثالی” بھارت کے اعتراضات مسترد، پاکستان کا موقف تسلیم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے 9 مئی کیسز میں پارٹی رہنماؤں کو سزاؤں کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔  پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دیگر رہنماؤں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے انسداد دہشت گردی عدالت کے فیصلے کو انصاف کا قتل قرار دے دیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ بہت ہو گیا اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی چئیرمین نے کہا کہ ناانصافی کی چھری اِسی طرح چلتی رہی تو ملک مزید تقسیم ہوگا۔ پاکستان نے فیلڈ مارشل سےمنسوب باتوں پر بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد کردیا اس موقع...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کے سابق وزیر داخلہ کرنل ہاشم ڈوگر نے استحکام پاکستان پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کرنل (ر) ہاشم ڈوگر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا " میں استحکام پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔" وہ پہلے تحریک انصاف کا حصہ تھے اور پی ٹی آئی دور میں وزیر داخلہ پنجاب کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے بعد ازاں جہانگیر ترین کی قیادت میں بننے والی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی ۔ مزید :
    مری میں منعقد ہونے والے پاکستان مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں جس کی صدارت مسلم لیگ نون کے صدر نے کی، ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر محمد نواز شریف کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی شریک ہوئیں۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے اعلیٰ سطح اجلاس میں ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، احسن اقبال، خواجہ آصف، خواجہ...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے بانی و قائد الطاف حسین نے دنیا بھر بشمول پاکستان کے تحریکی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام کارکنوں کو تحریک اور اپنی ذات سے وفاداری کے حلف سے آزاد کر رہے ہیں، اور اب وہ جس چاہیں سیاسی جماعت میں شامل ہو سکتے ہیں۔ اپنے خطاب میں الطاف حسین نے کہا کہ وہ گزشتہ 47 برس سے پاکستان کے تمام محروم و مظلوم عوام، خصوصاً مہاجر عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد کرتے رہے ہیں۔ اس جدوجہد میں ہزاروں ساتھیوں کی شہادت، جبری گمشدگی، گھروں پر قبضے اور دربدری جیسے المیے پیش آئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اپنا...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری، روس کیلئے بھی نئے سفیر کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس...
    ایئر انڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ یکم ستمبر سے بھارت اور امریکا کے دارالحکومتوں کے درمیان فضائی سروس معطل کر دےگی، جس کی وجہ پرانے بوئنگ طیاروں کی مجوزہ اپ گریڈیشن کے باعث طیاروں کی کمی اور پاکستان کی فضائی حدود کی بندش بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی اور ایئر انڈیا حادثے کے بعد سفری طلب متاثر، بھارتی فضائی کمپنی کو مشکلات کا سامنا نئی دہلی اور واشنگٹن ڈی سی کے درمیان پروازوں کی معطلی ایئر انڈیا کے لیے ایک اور دھچکا ہے، جو اس وقت سخت ریگولیٹری جانچ پڑتال کے عمل سے گزر رہی ہے۔ یہ جانچ احمد آباد میں جون میں پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد تیز ہوئی، جس میں 260...
    شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت کے قیام ،13نکاتی منشور کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اقلیتی امور کے سابق وفاقی وزیر شہباز بھٹی کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے نام سے نئی سیاسی جماعت اور اس کے 13 نکاتی منشور کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ معروف مسیحی لیڈر بشارت کھوکھر شہباز بھٹی ورکرز موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ہوں گے۔ ندیم مٹو کو پارٹی کا وائس چیئرمین مقرر کیا گیا ہے،داد بھٹی سیکرٹری جنرل جبکہ جوشوا ولیم کو پارٹی کا سیکرٹری فنانس مقرر کیا گیا ہے۔فرانس میں موجود پارٹی چیئرمین بشارت کھوکھر نے اسلام آباد میں منعقدہ نیوز...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہ اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کا منصوبہ انتہائی خطرناک اور اشتعال انگیز ہے، جو ممالک اسرائیل کو سیاسی تحفظ، فوجی امداد یا سفارتی ڈھال فراہم کر کے جواب دہی سے بچا رہے ہیں وہ شریکِ جرم ہیں اور انہیں اس کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ دو ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے.فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے ہی کرنا ہے، کوئی فلسطینیوں کے مستقبل اور گورننس سے متعلق فیصلے نہیں کرسکتا۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اتوار کو پاکستان نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ قومی یومِ اقلیت ہمیں اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ وطنِ عزیز کا ہر شہری بلا امتیاز مذہب و مسلک مساوی حقوق، انصاف اور احترام کا یکساں حقدار ہے، قائداعظم محمد علی جناح نے ایسے پاکستان کا خواب پیش کیا تھا جہاں مذہب شہریت یا مواقع کی راہ میں رکاوٹ نہ ہو۔(جاری ہے) پیر کو وزارت انسانی حقوق سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وفاقی وزیر نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ دینِ اسلام بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ تمام برادریوں کے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست 2025ء ) دبئی میں پاکستان میڈیکل سینٹر کی توسیع کا اعلان کردیا گیا جس کے ساتھ مزید ہزاروں پاکستانیوں سمیت دیگر رہائشیوں کو بھی مفت علاج کی سہولت مل جائے گی۔ خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مزید باشندے جلد ہی مفت اور رعایتی علاج حاصل کر سکیں گے کیوں کہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) اور پاکستان میڈیکل سینٹر (PMC) پر 45 ملین درہم کا توسیعی کام مستقبل قریب میں شروع ہو جائے گا، اس توسیع سے پی ایم سی کی صلاحیت میں تین گنا اضافہ ہو جائے گا، جس سے تقریباً مزید 15 ہزار سے زائد لوگوں کو رعایتی اور مفت طبی خدمات پیش کی جائیں گی۔ پاکستان...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کووزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی وزارتی دورے ہوئے ہیں۔اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا تجارت و سرمایہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر اتاجان موولاموف نے پیر کووزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔وزات خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ مرکوز رہی۔ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ترکمانستان جیسے برادر ملک کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے درمیان کئی اعلیٰ سطحی وزارتی دورے ہوئے ہیں۔اتاجان موولاموف نے پاکستان کو ترکمانستان کا تجارت و...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ 14 اگست بروز جمعرات یومِ آزادی کے موقع پرملک بھر میں تمام مرکزی بینک دفاتربند رہیں گے۔ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل حکومتِ پاکستان کی جانب سے قومی دن کے طور پر مقررکردہ سرکاری تعطیل کے تحت ہو گی۔ یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے خوشخبری، اسٹیٹ بینک نے بینک اکاؤنٹ کھلوانے کے عمل میں اہم تبدیلیاں کردیں پاکستان میں ہر سال 14 اگست کو یومِ آزادی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے، یہ دن 1947 میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک آزاد مملکت، پاکستان، کے قیام کی یاد دلاتا ہے۔ اس موقع پر سرکاری و نجی ادارے، اسکولز، اور دفاتر عام...
    بیجنگ : چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کا دورہ کیا اور چین کے اس متحرک علاقے کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق دورے کے دوران سفیر پاکستان نے مقامی رہنما وانگ لی شیا کے ساتھ بات چیت کی جس میں قابل تجدید توانائی، لائیو سٹاک، ماحولیاتی بحالی اور افرادی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خلیل ہاشمی نے خطے کے معروف کاروباری اداروں کے ساتھ دو بی ٹو بی گول میز اجلاسوں کی بھی صدارت کی، جن میں اسٹیل اور تانبے کی کان کنی اور ریفائننگ، زراعت اور مویشی پروری پر توجہ مرکوز کی گئی۔ سفیر پاکستان نے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ملک میں بسنے والا ہر شہری خواہ کسی بھی مذہب سے ہو، برابر کا پاکستانی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان دین اسلام کے سنہری اصولوں عدل، مساوات اور رواداری پر قائم ہوا اور انہی بنیادوں پر ہمیشہ قائم رہے گا۔ پاکستان اقلیتوں کے جان و مال، عقیدے اور عبادت کی آزادی کو آئینی ذمہ داری ہی نہیں، ریاستی پہچان سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام جبر کی ممانعت، عقیدے کی آزادی اور انسانیت کا احترام درس دیتا ہے اور یہی تعلیمات اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد ہیں۔ قائداعظم نے 11 اگست 1947 کے خطاب میں واضح کیا کہ پاکستان کا...
    ویب ڈیسک:  وفاقی حکومت نے پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق اتھارٹی کرپٹو لائسنسنگ، ریگولیشن اور ورچوئل ایسٹس کے تمام امور دیکھے گی جبکہ پاکستان میں کرپٹو لائسنسنگ کا عمل مزید کم از کم تین ماہ بعد مکمل ہو گا اور کرپٹو لائسنسنگ فیٹف اور آئی ایم ایف کے معیار کے مطابق ہو گی۔ اتھارٹی صارفین کی ٹرانزیکشن ہسٹری اور ریکارڈ محفوظ رکھے گی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اتھارٹی کی اہم ذمہ داری ہوگی، اتھارٹی ملکی و غیر ملکی اداروں کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی، لائسنس یافتہ شخص کی رئیل ٹائم معلومات تک اتھارٹی کو رسائی ہو گی۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ ذرائع...
    ویب ڈیسک:ایران نے پاکستان کیلئے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔  اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ ، زاہدان ،مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں،  جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ صوبائی اور لسانی تعصبات سے لوگوں کے درمیان نفرتیں پھیل رہی ہیں جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔ فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکا اور نہ آئندہ ہو گا۔ لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہو سکتے ہیں۔ سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کر رہے ہیں۔ حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے والا اجتماع عام قومی...
    سندھ حکومت کی جانب سے سکھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف گلوکار و قوال استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سکھر کے جناح میونسپل اسٹیڈیم میں سندھ حکومت کی جانب سے معرکہ حق جشنِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں مشہور گلوکار استاد راحت فتح علی خان نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ اس موقع پر سکھر کے مئیر اور ترجمانِ سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جشن صرف آزادی کا نہیں، بلکہ پاکستان کی...
    ایران نے پاکستان کیلیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے اس پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ایران ایئر نے کوئٹہ - زاہدان - مشہد کی براہ راست پروازیں شروع کی ہیں،  جو تین تاریخی شہروں کو بے پناہ صلاحیتوں سے جوڑیں گی۔  انہوں نے کہا کہ تینوں شہر کے لوگوں کا براہ راست پروازیں شروع کرنے کا دیرینہ مطالبہ تھا جبکہ نئے فلائٹ آپریشنز خطے میں کاروبار، سیاحت اور لوگوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دیں گے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ  ہمارے جغرافیہ کی گہرائی اور اپنی اقتصادی ضروریات کو دیکھتے...
    معروف امریکی جریدے بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دو ماہ میں دوسرا دورۂ امریکا، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں نمایاں بہتری کا ثبوت ہے۔ رپورٹ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس میں ظہرانے کی ذاتی دعوت دی گئی، جو دونوں ملکوں کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد اور قریبی روابط کی عکاسی کرتا ہے۔ بلوم برگ لکھتا ہے کہ بطور آرمی چیف عاصم منیر پاکستان کی سب سے بااثر شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ خارجہ پالیسی ہو، معیشت یا قومی سلامتی— اہم قومی فیصلوں میں ان کی رائے کو فیصلہ کن حیثیت حاصل ہے۔ رپورٹ میں مزید...
    غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی کابینہ کے غزہ پر قبضے کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے۔ غزہ پر قبضے کے اسرائیلی اعلان کے بعد اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں سے لاکھوں فلسطینی بے گھر ہو رہے ہیں، اسرائیلی اقدامات جنیوا کنونشن کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے ٹامپا میں سینٹکام کمانڈر کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی اور جنرل مائیکل ای کرلا کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دوطرفہ عسکری تعاون کے فروغ میں کردار کی تعریف کی۔آرمی چیف نے اس موقع پر ایڈمرل بریڈ کوپر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور پاک امریکہ عسکری تعاون کے تسلسل پر اعتماد کا اظہاربھی کیا.آرمی چیف نے دورے کے دوران چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.ملاقات کے دوران آرمی چیف نے جنرل ڈین کین کو پاکستان کے دورے کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ رات دیر گئے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاک ترک دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ نے مکمل فوجی قبضے کے اسرائیلی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکا کے ساتھ...
    واشنگٹن(نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے دورے کے دوران اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی سے ملاقاتیں کیں۔ فیلڈ مارشل نے ٹیمپا میں امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں شرکت کی، وہ کمانڈ تبدیلی کی تقریب میں بھی شریک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کوریلا کی شاندار قیادت اور دوطرفہ عسکری تعاون مضبوط بنانے میں خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ایڈمرل کوپر کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ آرمی...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورہ امریکا پر ہیں جس دوران امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔ ٹامپا میں آرمی چیف نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کرلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک امریکا عسکری تعاون کے فروغ میں ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا...
     ویب ڈیسک:چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے اعلیٰ امریکی سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ پاکستانی نژاد کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کیں۔  آرمی چیف نے ٹیمپا میں امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل ای کُریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقریب میں شرکت کی۔ صبح سویرے شہر میں بارش سے موسم خوشگوار،رواں ہفتے مزید بارشوں کی  پیشگوئی     اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل کرلا کی شاندار قیادت اور پاک-امریکا عسکری تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی قیمتی خدمات کو سراہا، جبکہ ایڈمرل کوپر کے لیے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں 2024ء کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔انہوں نے ہدایت...
    بھارتی ایئرچیف کے آپریشن سندر سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر پاکستان کا ردعمل آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعوی سامنے نہیں آیا پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور...
    اسلام ٹائمز: انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ موکب اُسی جذبۂ ایثار و قربانی کا مظہر ہے جس کی مثال حضرت خدیجہ الکبریؑ نے دینِ اسلام کے آغاز میں قائم کی۔ زائرین کی خدمت کو خدا اور اس کے حجتوںؑ کی خوشنودی کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے منتظمین نے کہا کہ یہاں ہر آنے والا مہمان اہل بیتؑ کا مہمان ہے اور اس کی خدمت ہمارے لیے سعادت اور شرف ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ روضہ امام حسین علیہ السلام کے قریب پاکستانی زائرین کی خدمت کے لیے موکب "ام المومنین خدیجہ الکبریؑ" قائم کر دیا گیا ہے، جہاں عاشقانِ اہل بیتؑ کے لیے مفت رہائش، میڈیکل سہولت، نذر و نیاز اور سبیل کا خصوصی انتظام موجود ہے۔ موکب کے منتظمین...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ اگست میں مخصوص دنوں پر یوم آزادی پریڈ کی ریہرسل کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ نوٹس ٹو ایئرمین (NOTAM) کے مطابق، 11، 12 اور 13 اگست کو رات 8 بجے سے 10 بجے تک تمام پروازیں معطل رہیں گی اور ایئرلائنز کو ہدایت دی گئی ہے کہ ان اوقات میں کوئی پرواز شیڈول نہ کی جائے۔ نوٹم میں مزید بتایا گیا ہے کہ 6 سے 9 اگست اور 11 سے 14 اگست کے دوران دن کے اوقات میں بھی پروازیں مختلف اوقات میں معطل رہیں گی، جن میں صبح 11 بجے سے دوپہر...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستانی مشنز میں ویزا اجرا کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اسحاق ڈار نے اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں  2024ء  کے دوران پاکستان کے غیر ملکی مشنز میں ویزا عمل سے متعلق متعارف کروائی گئی اصلاحات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزارت خارجہ کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے ہدایت کی کہ ویزا کے طریقہ کار کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جائے، کارکردگی میں بہتری لائی جائے اور ویزا کے اجرا کے عمل کو تیز تر کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ بالخصوص بیرون ملک...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں ’’زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘‘کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب ’’پاکستان مارٹ‘‘کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک)  پاکستان کی مشہور آٹوموبائل کمپنی چنگان نے یومِ آزادی کے موقع پر صارفین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے اپنی مقبول سیڈان چنگان السوین کے تمام ویریئنٹس پر 2 لاکھ 75 ہزار روپے تک کی رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی آفر ہے جو 31 اگست 2025 تک ملک بھر میں موجود چنگان کے ڈیلر نیٹ ورک سے دستیاب ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ آفر نہ صرف یومِ آزادی کی مناسبت سے متعارف کرائی گئی ہے بلکہ بڑھتی مہنگائی اور گاڑیوں کی فنانسنگ کے اخراجات کے باوجود صارفین کی دلچسپی برقرار رکھنے کے لیے بھی دی گئی ہے۔ رعایت کے بعد چنگان السوین کی ابتدائی قیمت 40 لاکھ...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  سے لاہور میں آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے الوداعی ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان میں شاندار خدمات کے اختتام پر ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی خدمات میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ  نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے باہمی روابط اور دوطرفہ تعلقات خاص اہمیت کے حامل ہیں۔ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جارہا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان زراعت اور لائیو سٹاک میں بھی باہمی تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ ایکوا کلچر، فشریز کی امپورٹ کے...
    21 سے 23 نومبر کواجتماع میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے گلے سڑے نظام سے جان چھڑوانے کیلئے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے،حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔حافظ...
    سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیوں پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے 33 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان میں پولینڈ کے سفیر میکئیے پیسارسکی نے ملاقات کی، جس میں تیل اور گیس کی تلاش اور معدنیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ پاکستان کے انرجی سیکٹر میں پولش فرم پی جی آئی این جی کی کامیابی  غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے مثال ہے اور انہوں نے پاکستان کے تیل، گیس اور معدنیات کے ذخائر میں بین الاقوامی دلچسپی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے حکومت نے اصلاحات کی ہیں، پاکستان کان کنی، خاص طور پر تانبے اور کوئلے کے شعبے میں...
    سٹی42: سیکیورٹی فورسز  نے بلوچستان کے ضلع ژوب  کے علاقے سمبازہ میں  سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی  دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔    انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن   آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کل 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی رات کو، ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا ،  یہ دہشت گرد  پاکستان-افغان سرحد  سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس گروہ کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں پکڑ لیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، اسلام آباد چیمبر کے اشتراک سے شکرپڑیاں گراونڈ میں انٹرنیشنل انڈسٹریل ایکسپو کے انعقاد کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر ناصر قریشی، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفراقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اسلام آباد میں سی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس...
    لاہور میں پریس کانفرنس میں امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نے اچھا کام کیا تو ٹھیک و گرنہ ہم سے زیادہ حکومتیں گرانے کا کسی کو تجربہ نہیں، اگر کسی کو اعتراض فوج ، بیوروکریسی یا حکومت سے ہے، تو اس کیخلاف بات کرنی چاہئے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھاکہ موجودہ سسٹم ناجائز اور فارم سینتالیس والا ہے، ہمیں جس سیٹ پر نااہل قرار دیا گیا اب احتجاجا ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے 21 سے 23 نومبر تک ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع مینار پاکستان پر کرنے کا اعلان کردیا۔ منصورہ میں قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا...
    ایک پرائیویٹ کمپنی نے 7 سال قبل لائسنس کیلئے درخواست دی تھی، حکومت پاکستان نے اب اس کی باقاعدہ اجازت دیدی،کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب، عمان، عراق اور یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کیلئے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک پرائیویٹ کمپنی نے فیری سروس چلانے کیلئے درخواست دی تھی، جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔ اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو...
    جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام...
    وسیم احمد : پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں اہم کھیلوں کے معاملات اور آئندہ کے منصوبوں پر غور کیا جائے گا۔   ذرائع  کے مطابق اجلاس میں جنرل کونسل میٹنگ کے ایجنڈے کی منظوری کی جائے گی،ایگزیکٹو کمیٹی کو پہلی نیشنل یوتھ گیمز کی تیاریوں پر بریفنگ دی جائے گی،میٹنگ میں ساؤتھ ایشن گیمز اور دیگر ریجنل ایونٹس پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل ایگزیکٹو میٹنگ میں اولمپک ایسوسی ایشن کی ایکٹویٹی پر بھی تبادلہ خیال ہو گا،پاکستان سپورٹس بورڈ کیجانب سےفیڈریشنزکےانتخابات سمیت مداخلت پرتبادلہ خیال ہو گا۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سے ایران اور دیگر خلیجی ممالک کے لیے فیری سروس چلانے کا لائسنس جاری کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایک نجی کمپنی نے فیری سروس چلانے کے لیے درخواست دی تھی جس کا فیصلہ 7 سال بعد ہوا اور اب کمپنی کو پاکستان سے ایران فیری سروس چلانے کا لائسنس مل گیا ہے۔  اس حوالے سے نجی کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد عمر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں فیری سروس ایران تک شروع کی جائے گی اور بعد ازاں اسے سعودی عرب ،عمان، عراق اور  یو اے ای تک بڑھایا جائے گا۔ لاہور کے اکبر چوک فلائی اوور سے میاں بیوی گر کر جاں بحق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کرنے والوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)ہوا بازی سیاحت کی لائف لائن ہے،پاکستان کی قدرتی خوبصورتی، ثقافتی ورثہ، اور مہمان نوازی سیاحوں کے لئے پرکشش ہے۔ فضائی رابطوں اور دیگر اقدامات سے ملک میں سیاحت کا فروغ ممکن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنااللہ نے ورلڈ ایوی ایشن ڈے کے موقع پر ایک اعلی سطحی گول میز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ،اسلام آباد میں ایوی ایشن ڈے پر ’’ایوی ایشن سیکٹر کی ترقی اور سیاحت‘‘کے عنوان سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں قومی کوآرڈینیٹر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس، سیکرٹری آئی پی سی محی الدین احمد وانی، سیکرٹری وزارت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) پاکستان کے رہنما فرخ کھوکھر نے قائد جے یو آئی حضرت مولانا فضل الرحمٰن سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں جے یو آئی کی تنظیمی حکمتِ عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے اعلان کیا کہ وہ ستمبر کے مہینے میں پنجاب سمیت پورے پاکستان کے دورے میں تیزی لائیں گے۔ اس مہم کا مقصد ملک بھر کے نوجوانوں کو جے یو آئی میں شامل ہونے کی دعوت دینا اور تنظیمی صفوں کو مزید متحرک کرنا ہوگا۔ فرخ کھوکھر کی قیادت میں ہونے والی یہ مہم جے یو آئی...
    ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد کی چیف جسٹس آف پاکستان سے ہونے والی ملاقات میں چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام...
    کراچی ملک کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہم ہے، چیف جسٹس WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف...
    کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام بہت اہم ہے۔ ڈسٹرکٹ بار کراچی کے وفد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات کی، اس موقع پر چیف جسٹس نے کراچی میں ضلعی عدلیہ اور قانونی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی عدالتیں عوام کو انصاف کی فراہمی کا بنیادی ذریعہ ہیں۔ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے۔ یہاں جدید عدالتی نظام کا قیام اہمیت کا حامل ہے۔ ملاقات میں چیف جسٹس نے ہر صوبے میں ایڈیشنل ریزیڈنٹ سیکرٹری تعینات کرنے کا عندیہ بھی دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات...
    فائل فوٹو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے ایم ڈی کیٹ 2025 کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پی ایم ڈی سی کے مطابق ایم ڈی کیٹ 2025 کا امتحان 5 اکتوبر کو صبح 10 بجے ہوگا، پنجاب کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور لے گی۔سندھ کے امیدواروں کا ایم ڈی کیٹ سکھر آئی بی اے یونیورسٹی لے گی جبکہ خیبرپختونخوا میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی امیدواروں کا امتحان لے گی اور بلوچستان کے امیدواروں کا ٹیسٹ یونیورسٹی کوئٹہ لے گی۔وفاق اور آزاد کشمیر کے امیدواروں کا ٹیسٹ شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی جبکہ گلگت بلتستان اور ریاض کے امیدواروں کا ٹیسٹ بھی شہید ذوالفقار بھٹو میڈیکل یونیورسٹی اسلام آباد لے گی۔ایم ڈی کیٹ 2025 کے...
    ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز ٹرینیڈاڈ(شاہ خالد )پاکستان کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے سکواڈ میں کپتان شائے ہوپ کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں جیول اینڈریو، جے دیا بلیڈز، کیاسی کارٹی، روسٹن چیز، میتھیو فورڈ، جسٹن گریوز، عامر جانگو، شمار جوزف، برینڈن کنگ، ایون لوئس، گوداکیش موتی، شرفین ردر فورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 8 اگست کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ون ڈے 10 اگست اور تیسرا...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ حکومت نے صوفی بزرگ حضرت شاہ عبد الطیف بھٹائی کے  عرس مبارک پر صوبے بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیاہے ۔سیکریٹری کلچر سندھ محمد خان نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  282 واں تین روزہ بھٹائی عرس مبارک ہفتہ سے شروع ہوگا،عرس کی تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں کافی انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں۔  سیکریٹری کلچر سندھ  نے کہا کہ ہفتہ کے روز شروع ہونےوالے بھٹائی عرس کا افتتاح کرنے کے لیئے وزیر ثقافت نے گورنرسندھ کودعوت دیدی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹائی عرس پہ تمام محکمہ پہ ہائی الرٹ ہیں جبکہ  تین روزہ عرس پہ اسلحہ کی نمائش پر...
    کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 اگست 2025ء)پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں یوم استحصال کشمیر کے تحت ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ہائی کمیشن آف پاکستان کے تمام آفیسرز ، اسلامی دنیا کے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والی تنظیم MAPIM کے چئیرمن استاد اظمیِ عبد الحمید(ستارۂ پاکستان ) کے علاوہ ، محمد جمال الدین شمس الدین ، ایگزیکٹو آفیسر آف اسلامک آرگنائزیشن کوآرڈینیشن کمیٹی ( ACCIN سابقہ ممبر پارلیمنٹ Ms Rusnah Binti Aluai ، ہیڈ آف ریسرچ اینڈ پبلیکیشن ڈاکٹر عبدالطیف بن محمد ابراہیم کے علاوہ پاکستانی و ملائشین سول سوسائٹی ، بزنس کمیونٹی ، سٹوڈنٹس اور ملائشین میڈیا کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی نے ملاقات کی جہس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرمملکت آصف علی زرداری سے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی کی ایوانِ صدر میں ملاقات ہوئی، جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اورعمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں تاہم پاکستان اور...
    کراچی(ڈیلی  پاکستان آن لائن) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این ایس) اور پاکستان ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (پی اے اے) کی جانب سے تشکیل دی گئی مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج اے پی این ایس ہاؤس، کراچی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سرمد علی، صدر اے پی این ایس، اور احمد حسین کپا​ڈیا، چیئرمین پی اے اے، نے مشترکہ طور پر کی، جبکہ دونوں تنظیموں کے سینئر ایگزیکٹو اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔یہ مشترکہ کمیٹی ایڈورٹائزنگ اور پرنٹ میڈیا کے شعبوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کاوش ہے۔ اجلاس میں​ دونوں صنع​وں کے درمیان مضبوط روابط قائم کرنے، پالیسی کے معاملات میں ہم آہنگی پیدا کرنے اور موجودہ میڈیا​ کے منظرنامے...
    لاہور: آرمی میوزیم محض ایک عجائب گھر نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا دھڑکتا ہوا دل ہے، ایک ایسا مقام جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے، لاہور کے آرمی میوزیم میں جب آپ قدم رکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے اور تاریخ آپ سے خود مخاطب ہو رہی ہو۔ اس میوزیم کی سب سے منفرد بات وہ ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز) ہیں جو صرف ماڈلز نہیں بلکہ عینی شاہد ہیں اُس جدوجہد کی، جس کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا، 1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے، سب...
    برطانوی حکومت کی جانب سے “Chevening South Asia Journalism Fellowship (SAJP) 2025” کے لیے درخواستوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ ایک مکمل فنڈڈ فیلوشپ ہے جو لندن کی معروف University of Westminster میں منعقد کی جاتی ہے۔ اس پروگرام کا مقصد جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے مڈ کیریئر صحافیوں کو عالمی معیار کی صحافتی تربیت اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے ممالک میں مثبت تبدیلی لا سکیں۔ کن ممالک کے صحافی اہل ہیں؟ یہ فیلوشپ خصوصی طور پر جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے مختص ہے، جن میں پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، افغانستان، سری لنکا اور مالدیپ شامل ہیں۔ ان ممالک کے شہری جو صحافت میں سرگرم اور تجربہ کار ہیں، اس موقع سے فائدہ...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اگست ۔2025 )قوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی ناقابل تصور تکالیف ختم کرانے کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، جو عام شہریوں کے خلاف ہے، ختم ہونی چاہیے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات مشرق وسطی سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہی. انہوں نے کہا کہ ہمیں زمینی صورت حال کی سنگینی کا بھی ادراک ہونا چاہیے اور یہ صرف ہم یا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اراکین ہی نہیں جو یہ منظر دیکھ رہے ہیں یا تشویش میں مبتلا ہیں ، بلکہ پوری دنیا بے یقینی کے عالم میں یہ سب دیکھ...