2025-12-08@15:42:22 GMT
تلاش کی گنتی: 23713

«کا اندراج کیا»:

(نئی خبر)
    پاکستان نے ترکیہ کی کمپنیوں کو تین بجلی گھر خریدنے کی پیش کش کردی۔ یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب وزیر توانائی اویس لغاری اور ترک ہم منصب الپرسلان بیرکتار سے ملاقات ہوئی۔ جس میں توانائی کے شعبے اور بالخصوص ڈسکوز کی نجکاری کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر توانائی نے ترک ہم منصب کو پاورسیکٹر کے اداروں میں جاری اصلاحات اور سرمایہ کاری کےمواقع پر بریفنگ دی اور بتایا کہ حکومت پہلے مرحلے میں تین بجلی کمپنیوں کی نجکاری کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ڈسکوز کی نجکاری میں  تجربہ کارعالمی سرمایہ کاروں کی شمولیت کا خواہش مند ہے، وسیع تجربے کی حامل ترک کمپنیوں کی شمولیت بہت اہم ہوگی۔ وزیر توانائِی نے پاکستانی ماہرین کو...
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کا نوٹیفکیشن جلد آئےگا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج کوئی بڑی خبر نہیں صرف معمول کی چیزیں ہیں۔ واضح رہے کہ حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم میں آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا ہے۔ اس ترمیم کے بعد چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوگیا ہے، اور جنرل ساحر شمشاد مرزا آخری چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تھے جو 27 نومبر کو ریٹائر ہوگئے ہیں۔ حکومت نے موجودہ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہی چیف آف...
    پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں آج اور کل بارش کا امکان ہے۔ تمام اضلاع کو پیشگی اقدامات کے لیے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بالائی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کا امکان ہے، پشاور سمیت جنوبی و وسطی اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ کمزور مکانات و کھمبوں کو نقصان کا خدشہ ہے، ضلعی انتظامیہ کو نکاسی آب کی صفائی اور احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق کا شتکار فصلیں اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کریں، خراب موسم میں غیرضروری سفر سے گریز کیا...
    قابض اسرائیلی رژیم کے پولش نژاد وزیراعظم نے بدنام زمانہ صہیونی جاسوس تنظیم کی سربراہی کیلئے اپنے روسی نژاد فوجی مشیر کو نامزد کیا ہے اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے وزیراعظم آفس نے اعلان کیا ہے کہ پولش نژاد بنجمن نیتن یاہو نے جنگی جنون کے حامل اپنے روسی نژاد فوجی مشیر میجر جنرل رومن گوفمین کو بدنام زمانہ اسرائیلی جاسوس تنظیم موساد کا آئندہ سربراہ منتخب کر لیا ہے جبکہ اس کے موجودہ سربراہ ڈیوڈ برنیا کی 5 سالہ مدت جون 2026 میں ختم ہو رہی ہے۔ اس بارے اسرائیلی چینل 12 کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کے انتہائی قریبی اہلکار گوفمین کے انتخاب کا مطلب یہ ہے کہ نیتن یاہو نے ڈیوڈ بارنیا کی جانب سے...
    واشنگٹن میں سرعام فائرنگ کرکے ایک سیکیورٹی گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے والے افغان شہری سے متعلق طالبان حکومت نے پہلی بار وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر متقی نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ جس میں امیر متقی نے واشنگٹن میں گزشتہ ہفتے پیش آنے والے حملے سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کیا ہے جس میں 2 امریکی نیشنل گارڈز نشانہ بنے تھے۔ طالبان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے شخص نے کیا جسے خود امریکی اداروں نے تربیت دی تھی اور اسے استعمال بھی کیا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس لیے اس شخص یا اس کی کسی حرکت کو افغان حکمت...
    پنجاب حکومت نے عوامی مقامات پر گندگی پھیلانے والوں کے خلاف جرمانے نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سربراہی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا، جس کا محور ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی پیش رفت تھی۔ مزید پڑھیں: مریم نواز کا ’ستھرا پنجاب‘ کے ورکرز کو راشن کارڈ دینے کا اعلان اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ صفائی سے متعلق حکومتی اقدامات کو صوبے بھر کے شہری مثبت انداز میں سراہ رہے ہیں۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی نگرانی کے لیے وہیکل ٹریکنگ سسٹم فعال ہے جبکہ کوڑا منتقل کرنے والے کنٹینرز کی لائیو مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ تنخواہوں اور دیگر مالی ادائیگیوں کو شفاف بنانے کے...
    این ایف سی اجلاس، ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)گیارہویں این ایف سی اجلاس میں وسائل کی تقسیم پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وفاق نے مالی مطالبات کے بجائے صوبوں سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں جس پر سندھ نے تفصیلات دینے سے انکار کردیا، صوبوں کے فنڈز میں کٹوتی کی بات نہیں ہوئی مگر ایف بی آر نے ٹیکس وصولیوں کا 5 فیصد صوبوں کو دینے کی مخالفت کردی۔تفصیلات کے مطابق گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں سندھ اور خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلی بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جب کہ بلوچستان اور...
    درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی، جس میں طالبعلم نے بتایا کہ اسے کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20 نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کیلئے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول...
    سٹی 42: ملک بھر میں 2025 کے آخری سپر مون کا نظارہ کیا جا رہا ہے ۔ آج 4 اور 5 دسمبر کی درمیانی رات  کو  سپر مون کا نظارہ کیا جاسکتا ہے ۔ اس وقت  شہری  آسمان پر سپر مون کا نظارہ کررہے ہیں ۔  لاہور ، ملتان ، اسلام آباد  سمیت ملک بھر میں سپر مون دکھائی دے رہا ہے ۔ 
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا جس میں صوبے میں صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے بڑے فیصلے کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں صفائی کا اتنا بڑا اور مربوط نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سطح کا نظام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا لیکن ہم نے صفر سے آغاز کیا اور آج اس منصوبے میں نمایاں بہتری آرہی ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت جرمانے عائد کیے جائیں گے۔کمرشل...
    اسلام آباد میں پہلے باقاعدہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے، اسلام آباد میں ہونے والے اہم اجلاس میں منصوبے کے مجوزہ ڈیزائن کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ڈان نیوز کے مطابق بدھ کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، جس میں سی ڈی اے حکام اور کنسلٹنٹس نے اسٹیڈیم کا کونسیپٹ ڈیزائن پیش کیا، اسٹیڈیم سیکٹر ڈی12 کے قریب مارگلہ کی پہاڑیوں کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا۔ نئے اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی...
    کراچی میں نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودے گئے گڑھے بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعوی غلط نکلا۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کھودے گئے تمام گڑھے بھر دیئے گئے ہیں جبکہ نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام3 دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ کھلے ہوئے گڑھوں کی وجہ سے مزید جان لیوا حادثات کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جس جگہ سے بچے کی لاش ملی وہ نالا بھی اب تک بند نہیں کیا جا سکا ہے۔ دوسری جانب کے ایم سی نے بچے کی تلاش کی ویڈیو اور تصاویر جاری کر دیں، ترجمان میئر کراچی کے...
    کراچی: اسٹیل ٹاؤن گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن تھانے کے علاقے گھگھر پھاٹک کے قریب واقع مدرسے کے طالبعلم کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغواء کرلیا، مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے ایس ایس پی ملیر آفس میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست گزار مفتی سید عبدالحق شاہ کے مطابق طالبعلم سلیم خان 20نومبر کی صبح چھٹی لیکر اہلخانہ سے ملاقات کے لیے گاؤں گیا، 25 نومبر کو ایک نامعلوم واٹس ایپ نمبر سے سلیم خان کی آڈیو کال موصول ہوئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 11 ویں قومی مالیاتی کمیشن کے افتتاحی اجلاس میں مالیاتی امور کو آگے بڑھانے کے لیے ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں گیارہویں قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس ہوا جس میں سندھ اور کے پی کے وزرائے اعلیٰ بطور صوبائی وزیر خزانہ شریک ہوئے جبکہ پنجاب اور بلوچستان کے وزرائے خزانہ اور پرائیوٹ ممبران اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اپنی مالی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ اجلاس میں چاروں صوبوں نے بھی اپنی مالی پوزیشن پر بریفنگ دی، وزیرخزانہ نے وزرائے اعلیٰ، صوبائی وزرائے خزانہ، سیکرٹریز اور دیگر ارکان کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔ محمد اورنگزیب...
    پنٹاگون کے آزاد تحقیقاتی ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے یمن پر حملوں سے متعلق حساس معلومات میسجنگ ایپ ’سگنل‘ پر شیئر کیں، جس سے امریکی فوجیوں کو خطرہ لاحق ہوسکتا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق تحقیقات میں یہ نتیجہ سامنے آیا کہ اگرچہ ہیگستھ نے معلومات پرائیویٹ ایپ پر شیئر کیں، تاہم انہوں نے خفیہ معلومات کے افشا کے قواعد کی خلاف ورزی نہیں کی، کیونکہ انہیں معلومات کو ’ڈی کلاسیفائی‘ کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ اس رپورٹ کو امریکی کانگریس کو بھی بھجوا دیا گیا ہے جس کے بعد وزیر دفاع کے طرزِ عمل پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے کا امکان ہے۔ ہیگستھ پہلے ہی ان مبینہ حملوں کے باعث...
    اسلام آباد: پاکستان اور کرغزستان نے کہا ہے کہ افغان حکومت عالمی برادری سے کیے وعدے پورے اور پاکستان کے سیکیورٹی خدشات دور کرے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، معدنیات، تجارت، تعلیم، قانون و انصاف، ثقافت اور سیاحت پر 15 ایم او یوز سائن ہوئے جب کہ  تجارت کا حجم 200 ملین امریکی ڈالر تک لانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف کی وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی۔ دو طرفہ مذاکرات میں وزیراعظم کی معاونت ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف، سمیت دیگر اہم وفاقی وزراء اور سینئر سرکاری حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے اس امر پر زور...
    بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے حالیہ انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس انتہائی کٹھن مرحلے پر روشنی ڈالی ہے جو انہوں نے 5 سالہ قید کے دوران گزارا۔ اداکار کا کہنا تھا کہ یہ دور ان کی شخصیت اور سوچ میں نمایاں تبدیلی کا سبب بنا۔ انٹرویو میں سنجے دت نے اپنے قانونی مسائل اور ان مشکلات کا تفصیل سے ذکر کیا جن کا انہیں جیل میں سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے بتایا کہ بابری مسجد واقعے کے بعد ان کے اہلِ خانہ شدید دباؤ اور دھمکیوں کی زد میں تھے۔ اداکار کے مطابق ان پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا الزام عائد کیا گیا حالانکہ ان کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: بالی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغزستان کے صدر صادر ژاپاروف سے ملاقات کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے کرغز صدر صادرژاپاروف اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاک- کرغز تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا گیا۔ Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50 called on the President of the Kyrgyz Republic, Sadyr Zhaparov. Welcoming President Zhaparov and his delegation to Pakistan, the DPM/FM conveyed warm greetings of President Asif Ali Zardari and Prime… pic.twitter.com/oYehI6doEc — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) December 4, 2025 اس موقع...
    لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کوڑے کرکٹ سے توانائی پیدا کرنے کا جامع پلان طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صفائی کا اتنا بڑا نظام کسی معجزے سے کم نہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت ستھرا پنجاب کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو بھی پنجاب میں گندگی پھیلائے گا وہ جرمانے کی سزا پائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں صفائی والی گاڑیاں بھی اب ماحول دوست الیکٹرک وہیکلز ہوں گی، کمرشل ایریاز اور سڑک پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والے قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ شہروں اور دیہات کی صفائی کا جامع نظام برسوں پہلے بننا چاہیے...
    وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغز صدر صادر ژپاروف کا پرتباک استقبال، مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):کرغزستان کے صدر صادر ژپاروف کا وزیراعظم ہاؤس میں آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیر مقدم کیا، دونوں راہنماؤں نے گرم جوشی سے مصافحہ کیا۔جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس آمد پر کرغزستان کے صدر کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔کرغز صدر نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔کرغز صدر نے اپنے وفد کے ارکان کا وزیراعظم محمد شہباز...
     حکومت پنجاب نے صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے اور روڈ حادثات کی روک تھام کے لیے غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے ہیلمٹ پہننے کے قوانین پر دلچسپ میمز اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کر دی ہیں، جن میں بعض افراد نے یہاں تک دکھایا کہ وہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہن کر چالان سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چالان سے بچنے کے لیے گدھے نے بھی ہیلمٹ پہن لیا، دلچسپ ویڈیو سامنے آگئی ایک نئی وائرل ویڈیو میں ایک شخص...
    ویب ڈیسک: ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹویٹس کیس میں نیا موڑ آگیا، اہم شخصیت نے وکالت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے سماعت کے آغاز پر استفسار کیا کہ 342 کے سوالنامہ کا کیا بنا؟ ایڈوکیٹ ہادی علی چٹھہ نے بتایا کہ ہمیں 342 کے بیان کی کاپی نہیں ملی۔ جج افضل مجوکا نے کہا کہ میں 342 کا بیان ٹائپ کرکے آپ کو 10 بجے دوں گا۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک عدالت نے کیس کی سماعت میں 10 بجے تک وقفہ کیا۔ دوبارہ سماعت کا آغاز ہوا تو اسلام آباد بار...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے انجینئر محمد علی مرزا کو گستاخی کا مرتکب قرار دینے کی اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رکھا ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی رائے پر حکمِ امتناع برقرار رہے گا، عدالت اسلامی نظریاتی کونسل کے اختیارات کو معطل نہیں کر رہی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل منصور اعوان کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کر لیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اٹارنی جنرل سے کہیں کہ وہ عدالت میں پیش ہوں، یہ بہت اہم معاملہ ہے، اٹارنی جنرل پیش ہو کر ریاست کا موقف پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وفاقی وزارتِ تجارت نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طورخم اور چمن کی تجارتی گزرگاہوں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ اقدام وزارتِ خارجہ سے مشاورت کے بعد اس لیے کیا گیا ہے کہ دونوں گزرگاہیں پچاس روز سے بند ہونے کے نتیجے میں افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے، اور پاکستانی حکام چاہتے ہیں کہ بنیادی ضروریات کی فراہمی بحال ہو سکے۔وزارتِ تجارت نے ممبر کسٹمز (آپریشنز) ایف بی آر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی کو خط لکھ کر اقوامِ متحدہ کی جانب سے افغانستان کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان کی آمد و رفت میں خصوصی سہولت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔خط کے...
    امریکی صدر نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو روس یوکرین جنگ کبھی شروع ہی نہ ہوتی اور یوکرین اپنا 100 فیصد علاقہ برقرار رکھتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن  سے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور کشنر کی ملاقات اچھی رہی۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اس ملاقات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے، اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے۔ ٹرمپ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر پیوٹن یوکرین کے ساتھ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ صدر ہوتے تو...
    ایرانی فلم ساز جعفر پناہی کو ایرانی عدالت نے ایک سال قید کی سزا سنائی ہے، ساتھ ہی ان پر سفر کرنے پر پابندی بھی عائد کر دی گئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ اُس وقت سامنے آیا جب پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ نے امریکہ میں بڑے ایوارڈز حاصل کیے۔ 65 سالہ پناہی اس وقت نیو یارک میں موجود تھے جہاں اُن کی فلم نے گوتھم ایوارڈز میں تین ایوارڈز جیتے، جن میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ پناہی کی فلم ’اٹ واس جسٹ این ایکسیڈنٹ‘ ایران میں حکومتی پابندیوں کے باوجود خفیہ طور پر بنائی گئی تھی اور یہ فلم فرانس کی جانب سے اگلے آسکرز کے لیے انٹرنیشنل...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی کرغزستان کے صدر سے ملاقات، تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈارنے کرغزستان کے صدر سادِر ژاپاروف سے ملاقات کی اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔دفتر خارجہ نے جمعرات کو بتایا کہ صدر ژاپاروف گزشتہ روز پاکستان کے دو روزہ پہلے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ گزشتہ 20 برس میں کسی کرغیز صدر کا پہلا دورہ ہے۔دفتر خارجہ نے آج ایک پوسٹ میں بتایا کہ اسحاق ڈارنے صدر سادر ژاپاروف سے...
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے، جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک)ہتباہی اور جنگ کے سائے میں گھرے غزہ میں طویل دکھوں کے بعد بالآخر خوشی کا ایک منفرد موقع سامنے آیا جہاں 54 جوڑے اجتماعی شادی کی ایک بڑی تقریب میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ اس تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جو غزہ کے عوام کے لیے امید اور حوصلے کی علامت بن گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ اجتماعی شادی غزہ کے علاقے خان یونس میں منعقد ہوئی، جس میں شامل دلہنوں نے تباہ شدہ عمارتوں کے سائے تلے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے اپنی نئی زندگی کی جانب سفر کا آغاز کیا۔ ان دلہنوں میں 27 سالہ ایمان حسن لَوا بھی شامل تھیں جنہیں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی زیر صدارت این ایف سی اجلاس کی تیاری کے لئے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو این ایف سی سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی، این ایف سی سے متعلق صوبے کے مالی اور آئینی حقوق پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا، صوبے کے حقوق کے حصول کے لئے ہر فورم پر بھرپور جدوجہد جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا کہ این ایف سی اجلاس میں خیبر پختونخوا کے مفادات کے بھرپور اور مؤثر دفاع کا فیصلہ کیا گیا، سابق فاٹا کا انتظامی انضمام ہو چکا ہے مگر مالی انضمام اب تک نہیں ہوا، این...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) سال 2025 کا آخری سپر مون آج ہوگا، پاکستان بھر میں واضح طور پر دیکھا جا سکے گا۔ سپارکو کے مطابق سپر مون اُس وقت بنتا ہے جب چاند اپنی بیضوی مدار کے زمین سے قریب ترین مقام پر پہنچے اور اسی وقت مکمل طور پر روشن بھی ہو، قربت کی وجہ سے چاند عام دنوں کے مقابلے میں قدرے بڑا اور زیادہ روشن نظر آتا ہے۔ سپارکو کے اعلامیے کے مطابق سپر مون 4 دسمبر کی شام 4 بج کر 58 منٹ پر 99.2 فیصد روشن حالت میں طلوع ہوگا، جبکہ 5 دسمبر کی صبح 4 بج کر 15 منٹ پر اپنے عروج پر ہوگا تب اس کی روشنائی 99.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔...
    اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے لئے قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) کا گیارہویں اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے، نئے این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف بھی آن بورڈ رہے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ، ٹیکنوکریٹس اور کمیشن کے ممبر شریک ہوں گے، پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید کمیشن میں شریک ہوں گے، بلوچستان سے محفوظ خان، کے پی سے مشرف رسول ممبر شریک ہوں گے، اجلاس میں شرکت کیلئے تمام این ایف سی ارکان کو دعوت دی گئی ہے، این ایف سی اجلاس میں وفاقی سیکرٹری خزانہ کمیشن آفیشل ایکسپرٹ ہوں گے۔...
    ویب ڈیسک:سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں ارکان نے کہا کہ کمرشل بینک ہدایات کے باجود مقامی پےپال ڈیبٹ کارڈ کی حوصلہ افزائی نہیں کرتے، مہنگے تعلیمی اداروں کی جانب سے اسکول فیس کی ویزا ماسٹر کارڈ سے ادائیگی کا تقاضا معمول بن چکا، کمیٹی نے مقامی پے پال ڈیبٹ کارڈ کے فروغ کی ہدایت کردی۔  اجلاس میں آئی ایم ایف کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک رپورٹ پر بحث بھی ہوئی، ارکان نے کہا کہ 5300 ارب روپے کرپشن کی نشاندہی سے ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر آئندہ اجلاس میں آکر وضاحت دیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ بلندی سے گر کر ہلاک  ارکان نے...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلائن کی بِڈنگ 23 دسمبرکو ہوگی۔ بڈنگ کا عمل میڈیا پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری میں شفافیت اور میرٹ اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قومی ائیر لائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت ہوگی۔ سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے بھی قومی ائیرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ جو بھی بِڈنگ کے بعد یہ ذمہ داری سنبھالے گا وہ...
    ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ اسلام ٹائمز۔ معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معذور ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے مطالبات پر زور دینے کیلئے سری نگر میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرائع کے مطابق بیسیوں معذور افراد پریس انکلیو سری نگر میں جمع ہوئے۔ انہوں نے "پلے کارڈ اور بینر" اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ایسوسی ایشن کے صدر عبدالرشید بٹ نے معذور افراد کے حقوق کے قانون 2016ء کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے میں نافذ...
    کراچی کے پورٹ گرینڈ میں سندھ کرافٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جو سندھ کلچر فیسٹیول کا ایک حصہ ہے یہ فیسٹیول محکمہ ثقافت، حکومتِ سندھ کے زیرِ اہتمام منعقد کیا جاتا ہے اور یہ سندھ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور روایتی دستکاریوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: الحمرا صوفی فیسٹیول: صوفیانہ عظمتوں کی آواز فیسٹیول میں 100 سے زائد اسٹالز لگائے جاتے ہیں جن میں سندھ کی مختلف روایتی دستکاریاں نمائش کے لیے رکھی جاتی ہیں، خاص طور پر خواتین کاریگروں کی بنائی ہوئی چیزیں۔ اس فیسٹیول میں کڑھائی کا کام اور موتیوں کا کام، چرمی کام، لاک کا فن، مٹی کے برتن، حیدرآبادی چوڑیاں اور پیتل کا سامان حاضرین کی داد وصول...
    حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، صدر نبیل طارق بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے، پاکستان میںروڈجام کردینگے،پریس کانفرنس پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے 8دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو مطالبات منظور کرنے کیلئے چار روز کا وقت دیا جا رہا ہے، بصورت دیگر ٹرانسپورٹرز سڑکوں پر نکلیں گے صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈیننس 2025 ہم پر مسلط...
    اسرائیلمقبوضہ فلسطینی علاقوں سے یہودی آبادکاروں کو نکالے،عالمی برادری کامؤقف قرارداد فلسطین کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی اقوام متحدہ قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری کے بعد فلسطینی علاقوں سے اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا مطالبہ عالمی سطح پر ایک مضبوط پیغام بن کر سامنے آیا ہے۔ اقوام متحدہ قرارداد کے مطابق عالمی برادری نے واضح موقف اختیار کیا ہے کہ اب مشرقِ وسطیٰ میں امن کا راستہ صرف مذاکرات اور انصاف پر مبنی حل سے ہی ممکن ہے۔قرارداد فلسطین کے سوال کے پرامن حل کے عنوان سے پیش کی گئی، جس کے حق میں 151 ممالک نے ووٹ دیا جبکہ صرف 11 نے مخالفت کی۔ قرارداد میں مطالبہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وڈودرا: بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے حوالے سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جواہر لال نہرو بابری مسجد کو سرکاری فنڈز سے دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے ان کے خیال کی مخالفت کی۔انہوں نے ایسا اس لیے کیا کہ وہ ایک سچے سیکولر نظریے کے حامل آدمی تھے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت کے تحت میرا یووا (ایم وائی) بھارت نے “ایکتا مارچ” کا اہتمام کیا، جس کے ایک حصے کے طور پر منگل کو “سردار سبھا” کا انعقاد کیا گیا۔راج ناتھ سنگھ نے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں ہونے والے امن مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوگئے تاہم دونوں فریقین نے سیز فائر جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے سعودی عرب میں امن مذاکرات کا تیسرا دور ہوا جس کی میزبانی سعودی عرب، ترکیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر کی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں ہوسکی تاہم جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اجلاس کی میزبانی مشترکہ طور پر قطر، ترکیہ اور سعودی عرب نے کی اور یہ پرانے ادوار کی ہی تسلسل...
    ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ نوجوانوں اور طالب علموں پر ایف آئی آرز کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ بے تحاشا جرمانوں نے ملازم پیشہ طبقے کی زندگی مزید مشکل بنا دی ہے، چنگچی رکشوں پر پابندی کی بجائے پہلے مناسب متبادل کا انتظام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے اجتماعِ عام کے موقع پر بدل دو نظام تحریک کا آغاز کر کے ملک میں ایک نئے فکری، سیاسی اور عملی سفر کی بنیاد رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس...
    ویب ڈیسک : وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کچہری میں پولیس کی چیکنگ بہت اچھی تھی، اس لیے اُس روز خود کش حملہ آور آدھا گھنٹہ باہر کھڑا رہا، خود کش حملہ آور کو اندر جانے کا موقع نہیں ملا تو اس نے پولیس وین پر حملہ کر دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی بندہ وکیلوں کی وکالت کرتا ہے تو اس کا نام اعظم نذیر تارڑ ہے۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں پرائم منسٹر کی میٹنگ یا کوئی اور ڈسکشن ہو، اعظم نذیر تارڑ ہر جگہ وکلاء کی بات کرتے ہیں۔ سوشل میڈیا کیلئے رِیل بنانے والا نوجوان 50 فٹ...
     سٹی 42:وزیر خارجہ  نے  ملائیشیا میں سیلاب سے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق پاکستان  نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام دیا۔  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ملائیشیا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا ۔ پاکستان کی جانب سے امدادی و بحالی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی گئی ۔
    خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رہنماؤں نے بحرین کے السخیر پیلس میں سپریم کونسل کے 46ویں اجلاس کے اختتام پر مشترکہ عقیدے، نسب، زبان اور ایک مشترکہ تقدیر پر مبنی اپنی اٹوٹ سلامتی کے رشتے کی توثیق کی، اور کہاکہ جی سی سی ریاستوں کی سلامتی ناقابل تقسیم ہے۔ جی سی سی کے سیکریٹری جاسم محمد البدیوی نے کہاکہ خلیجی ریاستیں اس سال قطر پر ایران اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے الگ الگ حملوں کے بعد اس کی حمایت میں متحد کھڑی رہیں، جو غزہ تنازع کے دوران پیش آئے۔ مزید پڑھیں: ایران کی قطر کے خلاف جارحیت خود مختاری پر حملہ ہے، خلیج تعاون کونسل انہوں نے کہاکہ جون میں ایران کی جانب سے امریکی العدید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران کی عدالت نے امریکا پر الزامات عائد کرتے ہوئے 2022 کے ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کی مبینہ حمایت کے بدلے 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ہونے والے فسادات کو مدد فراہم کی، جس کے نتیجے میں ملک میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ انہیں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر خواتین کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی...
    کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے معافی مانگ لی۔ پریس کانفرنس میں مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کمسن ابراہیم کے اہل خانہ کے گھر جا کر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان سے بغیر کسی بلیم گیم کے معافی مانگی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی اور کسی بھی بلیم گیم کے بغیر بچے کے اہل خانہ سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابراہیم کی والدہ کی چیخیں سن کر ان کے پاس الفاظ نہیں تھے۔ کس کس کو معطل کیا گیا؟...
    اسلام آباد:(نیوزڈیسک) سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اراکین نے آئی ایم ایف کی پاکستان میں بہت بڑی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر بحث کی، اراکین نے رپورٹ میں بتائے گئے مختلف شعبوں میں سامنے آنے والے بڑے کرپشن اسکینڈلز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ اراکین کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی کارکردگی، معاہدوں کے فقدان اور...
    برلن و میونخ( رپورٹ: سعود بن نعمان) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گزشتہ ہفتے جرمنی کا اہم دورہ کیا، جس کا مقصد پاکستان اور جرمنی کے درمیان سفارتی، معاشی اور دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانا تھا۔ برلن میں وزیر دفاع نے جرمن خبر رساں اداروں ’’ڈی ویلٹ‘‘ اور ’’ڈی ڈبلیو‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے خطے کی صورتِ حال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کے افسران سے بھی ملاقات کی اور قومی مفاد کے فروغ میں بیرونِ ملک پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہا۔خواجہ آصف نے جرمن وزارتِ اقتصادی تعاون و ترقی کے سٹیٹ سیکریٹری نیلس آنن، جرمن پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ تھامس رووے کامپ اور...
    آئی ایم ایف کی کرپشن پر رپورٹ، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سینیٹ کمیٹی حکومت پر برہم WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کیخلاف کیا کارروائی ہوئی؟۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اراکین نے آئی ایم ایف کی پاکستان میں بہت بڑی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر بحث کی، اراکین نے رپورٹ میں بتائے گئے مختلف شعبوں میں سامنے آنے...
    ممبئی کے رہائشی نوجوان نے اپنے والدین کو نیا فلیٹ تحفے میں دے کر سب کو حیران کر دیا۔ نوجوان نے یہ خوشی والدین کو اس وقت دی جب وہ اسے محض کرائے کا گھر سمجھ رہے تھے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ والد خوشی سے جھومنے لگتے ہیں جبکہ والدہ حیرت اور جذبات کے باعث رو پڑتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’101 کروڑ روپے یا دبئی میں ولا‘ مکیش امبانی نے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی بیٹی کو کیا تحفہ دیا؟ ویڈیو میں جین اپنے والدین کے ساتھ نئے گھر میں موجود ہے۔ والدین اسے کرائے کا مکان سمجھ رہے تھے تاہم جین نے انکشاف کیا کہ یہ گھر اس نے خرید کر...
    سٹی42:  خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے بارے میں کل خبریں آئی تھیں کہ انہیں پی ٹی آئی کے بانی نے اپنی بہن کے ذریعہ خاص پیگام بھیج کر خاص ٹاسک دیا ہے۔ آج وزیراعلیٰ سہیل خان آفریدی کے متعلق زیادہ سرپرائزنگ نیوز آ گئی۔ ہمیشہ باخبر رہنے والے سینیٹر فیصل واوڈا نےآج تین دسمبر کو سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے انکشاف سے تہلکہ مچا دیا۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ "وزیراعلیٰ نہیں بچےگا۔"سینیٹر فیصل واوڈا نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ نے انچ برابر کوئی مزید افرا تفری کی تو پھر اُن کی باقی کی سیاست کو گورنر راج سے ختم کردیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے انہوں...
    ملکارجن کھرگے نے کہا کہ مقررہ مدت ملازمت میں توسیع سے بہت سی مستقل ملازمتیں ختم ہوجائیں گی اور کمپنیاں اب طویل مدتی فوائد کو چھوڑ کر قلیل مدتی معاہدوں پر کارکنوں کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے بدھ کے روز مودی حکومت پر مزدور مخالف اور سرمایہ دارانہ ہونے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ حال ہی میں لاگو کئے گئے چار لیبر ضابطوں نے مزدوروں کی ملازمت کی سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ملکارجن کھرگے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی اور کئی دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ نے بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں لیبر کوڈ...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، علاقائی سلامتی اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طویل المدتی، برادرانہ اور اسٹریٹجک عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان جاری “مضبوط دفاعی تعاون” پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے ایک کثیرالجہتی تعلق قائم ہے، جو اسٹریٹجک عسکری تعاون، باہمی معاشی مفادات اور مشترکہ اسلامی ورثے پر مبنی ہے۔ ان تعلقات میں معاشی معاونت اور توانائی کی فراہمی شامل رہی ہے، جہاں ریاض اسلام آباد کے لیے مالی امداد اور تیل کا ایک اہم ذریعہ رہا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز میں رائل سعودی لینڈ فورسز کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود الجوہانی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چیف آف...
    شہر قائد میں آج صبح سن ڈاگ کا دلکش نظارہ کیا گیا۔ سن ڈاگ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس کو پار ہیلیا بھی کہا جاتا ہے۔ یہ مظہر سورج سے تقریباً 22 ڈگری کے فاصلے پر دِکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ ایک قدرتی بصری مشاہدہ ہےجس کے دوران سورج کے اردگررنگ برنگی روشنی اورجھلملاتے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ اوپری فضا (اپر ایٹماسفیئر) کےسرد حصے میں برف کے باریک کرسٹل بننے کےسبب سن ڈاگ کا قدرتی عمل رونما ہوتا ہے۔ سورج کی روشنی کرسٹل پر پڑ کر منعکس ہوتی ہے، جس سے سورج کے دونوں طرف رنگین روشنی کے دھبے دکھائی دیتے ہیں۔ سن ڈاگ کا نظارہ سرد موسم، برفیلی ہواوں کےدوران عموما دکھائی دیتا ہے۔ بسااوقات بدلتے موسم...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے’فلسطین کے مسئلے کے پرامن حل‘ کے عنوان سے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں اسرائیل سے فلسطینیوں کی زمین پر قبضہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عروہ حنین آکسفورڈ یونین کی پہلی فلسطینی صدر منتخب ترکیہ کی انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ مسودہ قرارداد جبوتی، اردن، موریتانیہ، قطر، سینیگال اور فلسطین کی جانب سے پیش کی گئی تھی اور اسے 151 ووٹوں کی حمایت، 11 کے مخالفت اور 11 ممتنع رائے کے ساتھ منظور کیا گیا۔ قرارداد کے اہم نکات قرارداد میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے ذمہ داری برقرار ہے۔ سنہ 1967 کے بعد کی اسرائیل کی...
    اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی و سابق ریجنل صدر محمد حسن نے پاراچنار کا دورہ کیا، اس موقع پر المصطفیٰ ایجوکیشنل کمپلیکس پاراچنار میں صدر آئی ایس او پاکستان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور سینئر حضرات ممبران اور محبین سے ملاقات کی۔
    اسلام آباد: سینیٹ خزانہ کمیٹی نے پاکستان میں کرپشن اور گورننس سے متعلق آئی ایم ایف کی رپورٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں پر سخت سوالات کی بوچھاڑ کردی اور اظہار برہمی کرتے ہوئے پوچھا کہ کرپٹ اداروں کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اراکین نے آئی ایم ایف کی پاکستان میں بہت بڑی کرپشن سے متعلق رپورٹ پر بحث کی، اراکین نے رپورٹ میں بتائے گئے مختلف شعبوں میں سامنے آنے والے بڑے کرپشن اسکینڈلز پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ سینیٹر دلاور خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ملک میں 5300 ارب روپے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی  پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کو آزاد قرار  دینے کے خلاف دائر کی گئی درخواست پشاور ہائی کورٹ نے خارج کردی۔جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے منتخب اراکینِ اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے اقدام کو چیلنج کیا تھا۔گنڈا پور کی جانب سے الیکشن رولز 94 کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممبران کو آزاد قرار دیا ہے، لہٰذا یہ وضاحت کی جائے کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت موجود ہے یا نہیں۔سماعت کے دوران الیکشن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی میں ایس آئی یو ٹی کے نئے یونٹ  کا افتتاح کردیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ باتیں گردش کر رہی ہیں کہ اسلام آباد تعلیم اور بہبودِ آبادی جیسے اختیارات دوبارہ اپنے پاس لانا چاہتا ہے، جو 18ویں ترمیم کی روح کے خلاف ہوگا۔چیئرمین پیپلزپارٹی کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں بھی وفاق نے این آئی سی وی ڈی کو صوبے سے واپس لینے کی کوشش کی تھی، جو ایک غلط قدم تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت نے ایس آئی یو ٹی سمیت متعدد صحت کے اداروں کو جدید...
    کراچی کے علاقے نیپا کے قریب گٹر میں گر کر ابراہیم کی ہلاکت کے بعد سڑک پر کھودا گیا گڑھا بند کرنے کا تحقیقاتی کمیٹی کا دعویٰ غلط نکلا۔نجی اسٹور کے باہر کھودا جانے والا مقام تین دن بعد بھی ویسا ہی ہے، قریب چھوٹے بلاکس رکھے گئے ہیں۔ کراچی: مین ہول میں گر کر جاں بحق بچے کی نماز جنازہ ادا، اہلخانہ کا میئر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بچے کے نانا نے میئر کراچی سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ووٹ لینے کیلئے سب آتے ہیں لیکن ان کی مدد کو کوئی نہیں آیا۔ رپورٹ میں افسران کی نگرانی میں ابراہیم کی تلاش کے لیے کھودے گئے تمام حصے بھرنے کا دعویٰ غلط نکلا...
    غیر فعال قرار دیئے گئے کیمپوں میں 43 خیبر پختونخوا، 10 بلوچستان اور ایک پنجاب میں واقع تھا، 25 ستمبر، 13 اکتوبر اور 15 اکتوبر 2025ء کو تمام کیمپوں کی ڈی نوٹیفکیشن مکمل کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم خیبر پختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3...
    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے پاکستان اور بحرین کے درمیان موجودہ فوجی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام میں اس کے کردار کو تسلیم کیا۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور تمام شعبوں میں...
    لاہور(نیوزڈیسک) پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے کے فیصلے نے ٹرانسپورٹروں کو سراپا احتجاج بنا دیا ہے، جس کے بعد پاکستان کے ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی کے مطابق حکومت کے سامنے 25 نکاتی مطالباتی ایجنڈا پیش کیا جا چکا ہے، لیکن جرمانوں میں اضافے کے خلاف اُن کے مؤقف کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹارگٹ چالان کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے اور جرمانوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے۔ ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر حکومت نے اُن کے مطالبات پورے نہ کیے تو 8 دسمبر سے پنجاب بھر...
    پشاور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو آزاد قرار دینے کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست کو خارج کردیا۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتمل بینچ نے کی۔ درخواست گزار نے الیکشن رولز 94 کو چیلنج کیا تھا اور وکیل نے مؤقف اختیار کیاکہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے ممبران کو آزاد قرار دیا ہے، لہٰذا اب الیکشن کمیشن یہ واضح کرے کہ آیا پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت ہے یا نہیں۔ الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ اور بعد میں...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرکی ملاقات ، دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر میٹ کینیل کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات ہوئی۔ جسمیں ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں برطانیہ کیساتھ دوطرفہ شراکت داری اور تعاون کو فروغ دینے کے...
    ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،حارث منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)فوجی سیمنٹ کمپنی کے ایم ڈی / چیف ایگزیکٹو قمر حارث منظور نے کہا ہے کہ موجودہ معاشی چیلنجز کے باوجود کمپنی کی کارکردگی قابلِ ستائش ہے، مستقبل قریب میں مزید ترقی کے واضح امکانات موجود ہیں، ادارے کی کامیابی میں ڈیلرز کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ڈیلرز حضرات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر کرتے ہوئے آنے والے سال میں بھی اسی جذبے سے کام کریں ڈائریکٹر مارکیٹنگ سیلز بریگیڈیر ریٹائررڈ صلاح دین ایوبی نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی اور کاروباری شعبے کی ترقی میں...
    فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر سے کمانڈر رائل سعودی فورسز لیفٹیننٹ جنرل فہد بن سعود نے ملاقات کی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مواقع پر گفتگو کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مسلح افواج کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دفاعی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تربیت، استعداد کار میں اضافے اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے شعبوں میں مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کمانڈر رائل سعودی لینڈ...
    محکمۂ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک میں بارشوں کا سلسلہ جلد شروع ہونے والا ہے، کیونکہ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 6 سے 10 دسمبر کے دوران بلوچستان میں داخل ہوگا۔دسمبر کے آغاز کے ساتھ ہی سردی کی شدت میں واضح اضافہ ہوگیا ہے۔ میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ چھائی ہوئی ہے جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں شدید سردی پڑ رہی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کے اس نئے سلسلے کے سبب دسمبر میں بارشوں کا پہلا بھرپور اور مسلسل جاری رہنے والا مرحلہ شروع ہونے کی توقع ہے، جو وقفے وقفے سے پورے مہینے جاری رہ سکتا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرد ترین مقام اسکردو رہا.جہاں درجہ حرارت منفی 11 ڈگری...
    بنگلادیش نے سری لنکا میں طوفان ڈٹوا کے باعث آنے والے اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ہنگامی انسانی امداد روانہ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا سری لنکا میں سیلاب ریسکیو آپریشن جاری، متاثرہ خاندان کی محفوظ منتقلی سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق اب تک کم از کم 334 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 200 سے زائد لاپتا ہیں۔ طوفان اور سیلاب سے 20 ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور تقریباً 1 لاکھ 23 ہزار افراد کو سرکاری شیلٹرز میں منتقل کیا گیا ہے۔ بنگلادیش نے ہمسایہ اور دوست ملک میں انسانی بحران پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سری لنکا کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کیا ہے،...
    گزشتہ روز کراچی میں گٹر کے کھلے مین ہول میں گرنے سے 3 سالہ ابراہیم جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد شہر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اہلخانہ کے مطابق بچہ گرنے کے بعد تقریباً 15 گھنٹے تک پانی میں پھنسا رہا لیکن اسے کوئی نکالنے نہیں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: کمسن ابراہیم کی لاش تلاش کرنے والے تنویر کو پولیس کا اعزاز، ریسکیو دعوؤں پر سوالات اٹھ گئے انڈیپنڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے 3سالہ ابراہیم کے والد کا کہنا ہے کہ وہ سب کچھ کھو چکے ہیں اور ان کا دکھ سننے والا کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے اگر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنی ہوتی تو کرچکی ہوتی،...
    اسلام ٹائمز: مقاومت کے وفادار پارلیمانی بلاک کے سربراہ محمد رعد سمیت متعدد دیگر نمائندوں کی پوپ کے استقبال میں شرکت کے ذریعے ایک مختلف اور مثبت تصویر پیش کی۔ حزب اللہ نے امام مہدی (عج) اسکاؤٹس کو شہید مغنیہ روڈ سے بعبدا پیلس تک تعینات کر کے پوپ کا ایک رسمی اور باوقار خیرمقدم کیا۔ اسکاؤٹس نے ویٹیکن کے پرچم، پوپ کی تصاویر، اور یہ پیغام اٹھا رکھا تھا "ضاحیہ کی جانب سے سید حسن نصرالله آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں"۔ پوپ کے استقبال کی یہ تصاویر اور رپورٹس ویٹیکن کے عربی صفحے نے شائع کیں۔ خصوصی رپورٹ: پوپ لیو چہاردہم، جو دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما ہیں، ان کا لبنان کا دورہ ایسے نازک حالات...
    آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف گابا میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ بدھ کی سہ پہر پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے اور کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔ آسٹریلیا کو انجرڈ اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی ڈھونڈنا ہے اور اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں...
    پشاور: غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے تاہم وفاق کی سنجیدہ حکمتِ عملی کے مقابلے میں خیبرپختونخوا میں یہ عمل سست روی کا شکار ہے۔ پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی واپسی کے لیے وفاقی حکومت کی جانب سے Illegal Foreigner Repatriation Plan (IFRP) شروع کیا گیا یہ جامع پلان قومی سلامتی، ریاستی وسائل کے تحفظ اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے ناگزیر حکمتِ عملی ہے۔ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کے تحت واضح اور مرحلہ وار پلان جاری کیا، پلان کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجر کیمپوں کو مرحلہ وار ڈی نوٹیفائی کیا گیا، وفاقی حکومت کی جانب سے فیز 3 کے نفاذ کے بعد مجموعی طور پر 54...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فروری 2026 تک اعزازیہ کارڈ جاری کیا جائے گا، اور یکم جنوری سے پہلی ادائیگیاں پے آرڈر کے ذریعے کی جائیں گی۔ یکم فروری سے تمام ادائیگیاں اعزازیہ کارڈ کے ذریعے ہوں گی۔اجلاس میں ہدایت دی گئی کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رہے، اور ملک و قوم کے مفادات کے خلاف یا اخلاقی و مالی جرائم میں ملوث امام مسجد کا اعزازیہ بند کیا جائے۔ پنجاب بھر میں 62,994 رجسٹریشن فارم وصول کیے گئے ہیں جن کی تصدیق جاری ہے۔صوبے بھر میں مسجد مینجمنٹ اور تحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہر ماہ آئمہ کرام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا میں نیشنل گارڈز پر حملہ کیس میں افغان شہری نے الزامات سے انکار کردیا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق  وائٹ ہاؤس کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کا واقعہ دنیا بھر میں میڈیا کی شہ سرخیوں میں آیا تھا، جس کے بعد امریکی حکومت نے ویزا درخواستوں، افغان پاسپورٹس پر ویزے کا اجرا سمیت امیگریشن کے حوالے سے سخت فیصلے کیے ہیں۔اس سلسلے میں تازہ پیش رفت کے مطابق افغان شہری نے نیشنل گارڈز پر گولی چلانے کے کیس میں تمام الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق 29 سالہ رحمان اللّٰہ لکنوال وہ ملزم ہے جس پر ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور دوسرے کو شدید زخمی کرنے کا الزام...
    گزشتہ سال اکتوبر میں 26ویں آئینی ترمیم پیش کرنے سے قبل حکومت اور اپوزیشن سمیت میڈیا اور دیگر حلقوں کی توجہ کا مرکز جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن تھے، وزیراعظم شہباز شریف، صدر مملکت آصف علی زرداری، محسن نقوی، بلاول بھٹو، سینیئر وزراء، چیئرمین پی ٹی آئی سمیت اپوزیشن رہنماؤں اور دیگر پارٹیوں کے سربراہان نے مولانا فضل الرحمن سے متعدد ملاقاتیں کیں اور ان کی حمایت حاصل کرنے کے لیے مختلف حربے اپنائے تھے اور آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد صدر، وزیراعظم، وزرا سب نے مولانا فضل الرحمن کا بھرپور شکریہ ادا کیا تھا، تاہم اس مرتبہ 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے حکومت کو مطلوبہ ارکان کی حمایت حاصل تھی تو مولانا...
    اسلام ٹائمز: اگر ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے عہدیداروں اور صیہونی آبادکاروں کا یہ خوف یا اسرائیل کی نابودی کا ڈرائونا خواب سو فیصد حقیقی اور نظریاتی بھی ہے۔ اسی لیے اسرائیل کے اندر خود ماہرین بارہا کہتے ہیں کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو ریاست مستقبل میں کمزور ہوسکتی ہے۔ یہی وہ ڈرائونا خواب ہے، جو ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست کے دل و دماغ میں بے چینی کو جاری رکھے گا۔ یہی فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت اور مزاحمت کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کی کامیابی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو 1948ء...
    آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنماء نے اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر کی مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے یہ بھی...
    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی آر ٹی نے کام شروع کرنے سے پہلے کے ایم سی کو آگاہ نہیں کیا، کھدائی بی آر ٹی نے کی اور بعد میں صورتحال کو نظرانداز کیا، نجی اسٹور انتظامیہ اور بی آر ٹی کی مشترکہ وجہ سے بچہ گٹر میں گرا، افسران کی نگرانی میں کھدائی شدہ تمام حصے بھر دیئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کے ایم سی نے نیپا فلائی اوور کے قریب کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے والے بچے کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار بی آر ٹی تعمیرات اور ڈپارٹمنٹل اسٹور کی انتظامیہ کو قرار دیدیا۔ کے ایم سی نے گلشن اقبال ٹاؤن میں نیپا فلائی اوور کے قریب نجی اسٹور...
    چین اور روس کے وزرائے خارجہ کا دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کے تحفظ پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کی۔بدھ کے روز وانگ ای نے کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی تزویراتی رہنمائی میں چین اور روس کے تعلقات نے اعلیٰ سطح پر ترقی حاصل کی ہے۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ دوسری جنگ عظیم کی فتح کے نتائج کا مضبوطی سے تحفظ کیا جائے اور نوآبادیاتی جارحیت کی تاریخ کو مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی جائے، جو کہ عدل و انصاف کو...
    (ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔پاکستان بالآخر قومی ائیر لائن کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔ حکام کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔  صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری...
    آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے مرکزی دروازے پر پریس کانفرنس کے دوران آئی ایس او رہنما نے ڈونرز کو اربوں روپے کے سرکاری تعلیمی و تحقیقی اثاثے 2 ڈونرز نادرہ پنجوانی اور عزیز جمال کو دیئے جانے کی کوشش کو سخت تنقید نشانہ بنایا اور اس کوشش کو جامعہ کراچی سے دشمنی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سندھ حکومت کے مجوزہ بل "انٹرنیشنل سینٹر فار سائنس بل 2024/2025ء" کو تعلیم دشمن قرار دیکر یکسر مسترد کرتی ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ آئی سی سی بی ایس ڈگری ایوارڈ بل واپس لیا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈر سے مشاورت سے ادارے کی بہتری کے لیے اقدامات کئے جائیں، اربابِ اختیار سے...
    معروف اداکارہ اور پروڈیوسر جویریہ سعود نے سینئر ڈائریکٹر سنگیتا کی جانب سے اپنے شوہر سعود قاسمی اور اداکارہ میرا کے ماضی کے تعلقات پر تبصرہ کرنے پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ گزشتہ دنوں سنگیتا نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سعود اور میرا کے پرانے رشتے کی تصدیق کی اور ایک واقعہ بھی سنایا۔ سنگیتا کے مطابق میں ایک فلم ڈائریکٹ کر رہی تھی، لیکن سعود شوٹنگ پر نہ پہنچے، جب میں ان کے گھر گئی تو میرا ’لانڈری‘ میں چھپی ہوئی تھیں اور وہ سعود کو شوٹ پر جانے نہیں دیتی تھیں کیونکہ وہ اداکارہ ریشم کو ناپسند کرتی تھیں، جنہیں فلم میں سعود کے ساتھ کاسٹ کیا گیا تھا، سنگیتا نے دعویٰ کیا کہ...
    ملائیشیا نے اپنی لاپتہ پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ ملائیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ سمندر کی گہرائی میں سرچ آپریشن 30 دسمبر سے دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ ملائیشین ایئرلائن کی پرواز ʼایم ایچ 370‘ 8 مارچ 2014 کو 239 مسافروں کے ساتھ کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی۔ لاپتہ پرواز کا اب تک کچھ پتہ نہیں چل سکا جو کہ فضائی تاریخ کا سب سے بڑا معمہ بن گیا ہے۔ لاپتہ طیارے کی تلاش کے لیے سمندر میں پہلے بھی کئی مرتبہ تلاش کئی گئی تاہم طیارے کے ملبے کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 2018 میں اس سانحے کی حتمی رپورٹ میں ایئر ٹریفک کنٹرول...
     ویب ڈیسک :ٹرانسپورٹرز نے 8 دسمبر سے صوبہ بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا۔  صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نبیل طارق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے حکومت کو 4 روز کا وقت دے رہے ہیں ، مطالبات نہ مانے گئے تو سڑکوں پر نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک آرڈینینس 2025 ہم پر مسلط کیا گیا،کسی ٹرانسپورٹرز سے بھی مشاورت نہیں کی گئی،ڈرائیورز کی تذلیل کی جا رہی ہے، گاڑیاں بند کی جا رہی ہیں، اتنے بھاری جرمانے ہیں کہ ہمارا 80 فیصد کام رک چکا ہے۔نبیل طارق نے کہا کہ ہمارا سامان ہمارے گوداموں میں پڑا ہے ، کوئی ڈرائیور لے کر جانے کو تیار نہیں،ٹریفک آرڈیننس  کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ میں پولیس کی موبائل وین پر بم سے حملہ کیا گیا، جس میں تین اہل کار شہید ہو گئے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی ادارے حرکت میں آئے جب کہ ریسکیو ٹیموں نے شہدا کی میتوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کیا گیا۔پولیس کے مطابق شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی گل عالم، کانسٹیبل رفیق اور موبائل ڈرائیور سخی جان شامل ہیں جب کہ ان کے ساتھ موجود کانسٹیبل آزاد شاہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔دھماکے کے بعد پورے علاقے میں خوف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کی قدیم تہذیب کے بارے میں دنیا بھر میں کئی نظریات پائے جاتے ہیں، مگر حالیہ تحقیق نے ان تمام قیاس آرائیوں میں ایک اور حیران کن باب کا اضافہ کر دیا ہے۔ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جو اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہیں کہ ہزاروں برس قبل پتھر کے دور کے ایک معاشرے میں مردوں اور خواتین کو مختلف سماجی، مذہبی یا رسوماتی مقاصد کے لیے قربان کیا جاتا تھا۔یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا جب تحقیق کاروں نے اس خطے میں 3800 سے 4300 سال قدیم باقیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ان شواہد نے قدیم چینی معاشرت کی تہہ در تہہ پیچیدگیوں کو ایک نئی سمت سے اجاگر کیا ہے...
    تہران کی عدالت نے امریکا پر الزامات عائد کرتے ہوئے 2022 کے ایران بھر میں ہونے والے احتجاج کی مبینہ حمایت کے بدلے 22 ارب ڈالر ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدلیہ کے ترجمان اصغر جاہنگیر نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں بتایا کہ عدالت کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے 2022 میں ہونے والے فسادات کو مدد فراہم کی، جس کے نتیجے میں ملک میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے۔ ستمبر 2022 میں 22 سالہ ایرانی کرد خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کے بعد پورے ایران میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے تھے۔ انہیں اخلاقی پولیس نے مبینہ طور پر خواتین کے سخت لباس کوڈ کی خلاف ورزی...
    میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف کارروائی، 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکیوں کی بازیابی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 December, 2025 سب نیوز میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے دوران مقامی فوج نے 38 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں غیر ملکی شہریوں کو بازیاب کرالیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ افراد مختلف آن لائن فراڈ نیٹ ورکس میں زبردستی کام پر مجبور کیے جارہے تھے۔تھائی آرمی نے میانمار سرحد عبور کرکے 38 پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کیا اور انہیں بنکاک امیگریشن سینٹر منتقل کردیا، جہاں سے انہیں مرحلہ وار پاکستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں تھائی حکام نے پاکستانی حکومت کو باضابطہ خط بھی ارسال کیا ہے۔ تھائی حکومت...
    کم عمر ڈرائیور کے چالان کی صورت میں قانونی کارروائی کس کے خلاف ہوگی، اس حوالے سے ٹریفک پولیس کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا۔ پنجاب میں محفوظ سفر اور محفوظ مستقبل کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز کو خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج نہیں کیا جائے گا بلکہ صرف چالان ہوگا، جبکہ ایف آئی آر گاڑی کے مالک کے خلاف درج کی جائے گی۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنے نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنائیں گے۔ ڈی آئی جی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد شریف سوموٹو کیس میں وفاقی آئینی عدالت نے کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔صحافی ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات میں اب تک کی پیشرفت رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بتایا جائے اب تک کی تحقیقات میں کیا پیشرفت ہوئی ہے؟عدالت نے کہاکہ بتایا جائے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور پر کیا ہوسکتا ہے؟کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے؟دونوں جانب کے وکلا قانونی نکتہ پر معاونت کریں۔ لاہور ہائیکورٹ، 13 سالہ بچے کو حقیقی والدین سے لے کر لے پالک والدین کے حوالے کرنے کا حکم عدالت...