2025-11-04@20:07:13 GMT
تلاش کی گنتی: 4577

«بل بھیجا گیا»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی کے بیرون ملک گئے ہوئے اراکین اسمبلی کو فوری طلب کر لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے خصوصی ٹیم کو ٹاسک دے دیا ہے اور بیرون ملک گئے ہوئے اراکین صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماں کو بھی پشاور طلب کر لیا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماں کو متحد رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں اور صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے جنید اکبر، اسد قیصر اور...
    برازیل کے دریا ریو نیگرو میں ایک جگوار کو توازن کھوتے اور پانی میں جدوجہد کرتے دیکھا گیا تو فوری طور پر ملٹری پولیس اور وائلڈ لائف ماہرین نے اسے بچانے کے لیے کارروائی کی۔ یہ بھی پڑھیں: غیر ممالک میں جانوروں کو بھی ڈوب کر مرنے نہیں دیا جاتا، امریکی ریسکیورز نے ہرن کے لیے جان لڑادی اہلکاروں نے عارضی فلوٹیشن ڈیوائس بنا کر جگوار کو پانی سے نکالا اور ساحل تک کھینچ لائے۔ بعد ازاں اسے ایک خصوصی ویٹرنری کلینک منتقل کیا گیا جہاں معائنے کے دوران جگوار کے جسم میں گولیوں کے نشانات اور چمڑی کے نیچے گولیوں کے ٹکڑے پائے گئے۔   View this post on Instagram   A post shared by @bpamb_am.pmam ماہرین نے فوری...
    پشاور میں پی ٹی آئی کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں سہیل آفریدی کو وزیراعلی منتخب کرنے سے متعلق مشاورت کی جا رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی حکومت کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی طلب کر لیے گئے۔ ذرائع پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی اور صوبائی رہنماؤں کو ایک پیج پر ہونے کے احکامات جاری کیے گئے۔ لیگل ٹیم سے وزیر اعلی کے انتخاب کے لئے مشاورت کی جائے گی، جنید اکبر، اسد قیصر، بابر سلیم سواتی کو خصوصی ٹاسک حوالے کردیا گیا۔ ذرائع پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ آئندہ 72 گھنٹوں میں وزیر اعلی کا انتخاب ہو جائیگا، حالیہ صورتحال میں اپوزیشن کی حکمت...
      ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس ٹریننگ اسکول پر دہشتگردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے بھرپور کارروائی کے بعد ناکام بنا دیا۔    حملے کے وقت فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں، اس دوران فورسز نے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بناتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو واصل جہنم کردیا، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔   جوابی کارروائی کے دوران پولیس کے 7 بہادر اہل کاروں نے جام شہادت نوش کیا۔   یہ خبر بھی پڑھیں: ڈی آئی خان، پولیس ٹریننگ سینٹر پرفتنۃ الخوارج کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک   پولیس حکام کے مطابق آپریشن رات گئے مکمل کیا گیا جس میں پولیس اور دیگر سیکورٹی اداروں نے مشترکہ طور...
    پشاور: پی ٹی آئی قیادت نے رات گئے اہم اجلاس میں وزارت اعلیٰ کے لیے سہیل آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا ہے۔   ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور ارکان اسمبلی کا رات گئے اسپیکر ہاؤس میں غیر معمولی اجلاس منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی، صوبائی صدر جنید اکبر سمیت بڑی تعداد میں ارکان اسمبلی شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے نامزد امیدوار سہیل آفریدی نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی قیادت اور ارکان اسمبلی نے متفقہ طور پر سہیل آفریدی پر...
    کراچی: بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی میں حساس معلومات لیک کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے 9 اکتوبر 2025ء  کو ایک بڑی کارروائی کے دوران بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا۔ کارروائی انٹیلیجنس معلومات کی بنیاد پر دیگر خفیہ اداروں کے اشتراک سے کی گئی، جس میں 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔  ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پاکستان کی حساس تنصیبات سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے بیرون ملک منتقل کر رہے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے موبائل فون، کمپیوٹرز اور مالی لین دین کے شواہد بھی...
    دہائیوں تک بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکارہ ریکھا 71 سال کی ہوگئیں لیکن اب بھی وہ مداحوں کی پسندیدہ اداکارہ ہیں اور ان کے کردار زندہ و جاوید ہیں۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ ریکھا کے لیے جنم دن کی مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔ ساتھی فنکار بھی ان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے اپنی دیرینہ سہیلی اور حسن کی ملکہ ریکھا کے جنم دن پر ایسا جذباتی پیغام لکھا کہ مداحوں کے دل پگھل گئے۔ ان دونوں کی دوستی کی مثال ویسے ہی دی جاتی ہے، مگر اس بار ہیما مالنی نے سوشل میڈیا پر ریکھا کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے کھل کر "ریکھا سے عشق" کا اظہار کر...
    سعودی عرب کی معروف سماجی رہنما اور زیڈ اے ڈی کے کلینری اکیڈمی کی بانی و چیئرپرسن رانیہ معلیٰ کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں خدمات پر فیئر سیٹرڈے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ اسپین کے شہر بلباو میں گوگن ہائم میوزیم میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس میں رانیہ معلیٰ کی سماجی خدمت، قیادت، پائیداری کے فروغ، اور ثقافتی ورثے کے تحفظ میں ان کی کاوشوں کو سراہا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: جمانا الراشد ٹائم میگزین کی ’ٹائم 100 نیکسٹ‘ فہرست میں شامل ہونے والی پہلی سعودی خاتون بن گئیں رانیہ معلیٰ نے اس موقع پر کہا کہ زادک محض ایک نان پرافٹ کلینری اکیڈمی نہیں بلکہ ایک سماجی تبدیلی کا ذریعہ ہے۔ ان کے...
     وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے...
    مذہبی جماعت کے اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران لاہور کے یتیم خانہ چوک پر کارکنان کے پولیس کے ساتھ تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ تھانہ نواں کوٹ میں سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں 11 نامزد افراد سمیت 400 نامعلوم ملزمان کو شامل کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں دہشتگردی، کارِ سرکار میں مداخلت اور اقدامِ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے نام پر فساد پھیلا رہی ہے، طلال چوہدری ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم سعد رضوی اور انس رضوی کی فائرنگ سے ایک شرپسند ہلاک ہوا، جبکہ ملزمان کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت سپیشل ایجوکیشن کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختصر ترین مدت میں خصوصی بچوں کے 5 ہزار سے زائد داخلے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے معاون خصوصی ثانیہ عاشق اور پوری ٹیم کو شاندار کارکردگی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں واضح فیصلہ کیا کہ غریب بچوں کو مریم نواز آٹزم سکول میں مکمل طور پر مفت تھراپی اور تعلیم دی جائے ۔اس موقع پر خصوصی بچوں کو ہمّت کارڈ پروگرام میں شامل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر...
    ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
    لاہور: ضلعی عدالت نے پی ٹی آئی کی سوشل ایکٹوسٹ فلک جاوید کو دو مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے ملزمہ کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد عدالت میں پیش کیا، نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے فلک جاوید پر دو مقدمات درج کرائے ہوئے ہیں۔ پی ٹی آئی ایکٹویسٹ فلک جاوید پر ریاست مخالف ٹویٹ اور (ن) لیگ کی صوبائی وزیر سے متعلق نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے کے الزامات ہیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کابل میں سٹرائیک کے حوالے سے صحافی کے سوال پر جواب دیدیا۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران سوال وجواب کے سلسلے میں صحافی نے سوال کیا کہ یہ الزام عائد کیا جارہا ہے اورمختلف جگہوں سے خبریں آ رہی ہیں کہ پاکستان نے کابل میں 4جگہوں پر سٹرائیک کی ہے،جس میں ایک خارجی بھی مارا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ افغانستان پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے کیلئے بیس آف آپریشن کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،اس کے ثبوت بھی موجود ہیں شواہد بھی موجود ہیں،ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ پاکستان کے جان ومال کی...
    اسلام ٹائمز: سابق سینیٹر نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے اراکین کی رہائی کا کریڈٹ یورپی عوام کو دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کے مظاہروں کی وجہ سے اسرائیل ہمیں رہا کرنے پر مجبور ہوا۔ انہوں نے ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بیمار بچی ہے، اسے کوئی نہ کوئی بیماری لاحق رہتی ہے، اس کے باوجود اس نے 20 دن کا سمندر کا مشکل ترین سفر کیا، اسے اسرائیل کا جھنڈا چومنے پر مجبور کیا گیا، جملے کسے گئے، گریٹا کی توہین و تذلیل کی گئی، پورے عالم اسلام کو ان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ خصوصی رپورٹ غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے رُکن...
    سوشل میڈیا پر نشر ہونے والے شو  ’لازوال عشق‘ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست چیئرمین امن ترقی پارٹی فائق شاہ کی جانب سے دائر کی گئی، جسے عدالت نے ڈائری نمبر الاٹ کر دیا ہے۔   درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پروگرام میں دکھایا جانے والا مواد معاشرتی اقدار اور قومی اخلاقیات کے منافی ہے اور یہ فحاشی و اخلاقی بگاڑ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ’لازوال عشق‘ ریئلٹی شو کے خلاف شکایات پر پیمرا کا ردعمل آگیا درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ عدالت پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PEMRA) کو ہدایت کرے کہ وہ ڈیجیٹل پلیٹ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) مذہبی جماعت کی طرف سے احتجاج کے اعلان کے بعد پارٹیکے مرکز کے باہر کارکنوں کی طرف سے نعرے بازی کی گئی جہاں پولیس کے ساتھ تصادم کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقہ یتیم خانہ چوک کے قریب ٹی ایل پی کے مرکز کے باہر کارکنوں کے جمع ہونے کے بعد صورتحال خراب ہوئی اور شیلنگ شروع کردی گئی، جس کے بعد ٹی ایل پی کارکنان اور پولیس کے درمیان تصادم ہوگیا اور چوک یتیم خانہ لاہور میں حالات کشیدہ ہوگئے، شہر کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرپنجاب یونیورسٹی کو بند کر دیا گیا اور انتظامیہ نے پنجاب یونیورسٹی کے آج ہونے والے ایل...
    لاہور میں تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں فوری طور پر چھٹی دے دی گئی ہے۔ ترجمان سی ای او ایجوکیشن لاہور کے مطابق اسکول انتظامیہ کی جانب سے والدین کو فوری طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری راستوں کی بندش کے باعث تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے قبل راولپنڈی کے بیشتر نجی تعلیمی اداروں میں بھی تدریسی سرگرمیاں معطل کر دی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے اقصیٰ مارچ: ٹی ایل پی کے کارکنان کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کیوں کیا؟ دوسری جانب اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے اعلان کردہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد...
    اسلام آباد/لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر 2025ء ) وفاقی دارالحکومت میں مذہبی جماعت تحریک لبیک کے احتجاج کی کال پر لاہور تا اسلام آباد موٹروے و دیگر داخلی راستے بند کردیئے گئے، حکام نے موبائل و انٹرنیٹ سروس معطل بھی کردی۔ تفصیلات کے مطابق مذہبی جماعت ٹی ایل پی کی طرف سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستوں کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے، لاہور تا اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ بھی بند ہے، لاہور میں اورنج لائن ٹرین معطل کردی گئی، محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں دس روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، عوامی مقامات، گلی، محلوں اور کھلے میدان...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے...
    راولپنڈی: راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کو ایک بار پھر کنٹینر سٹی میں تبدیل کر دیا ہے۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت 37 مقامات کو بلاکنگ پوائنٹس قرار دے کر کنٹینرز، ٹرالرز اور دیگر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔ مری روڈ، فیض آباد، موتی محل چوک، شمس آباد، ڈھوک کالا خان، آئی جے پی روڈ، پنڈورہ چونگی، کھنہ پل اور چک مدد سمیت درجنوں اہم شاہراہیں مکمل طور پر بند ہیں جب کہ اسلام آباد سے ملانے والے تمام راستوں پر بھی آمدورفت معطل ہے۔ جی ٹی روڈ پر ٹیکسلا چوک، براہمہ انٹرچینج، فتح جنگ ٹول...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی ایک بار پھر مکمل طور پر کنٹینر سٹی میں تبدیل ہو گیا ہے، جہاں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے شہر کے اندر اور باہر کے تمام اہم راستوں پر کنٹینرز، ٹرالرز اور بڑی رکاوٹیں کھڑی کر کے آمدورفت کو محدود کر دیا ہے، جس کے باعث شہریوں کی زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر کے 37 مقامات کو ’’بلاکنگ پوائنٹس‘‘ قرار دیا گیا ہے۔ مری روڈ، فیض آباد، شمس آباد، موتی محل چوک، پنڈورہ چونگی، آئی جے پی روڈ، کھنہ پل اور چک مدد سمیت تمام مرکزی شاہراہیں بند ہیں۔ اسلام آباد سے ملانے...
    لاہور(نوائے وقت رپورٹ)  پاکستان کا سب سے بڑا  آبی ذخیرہ  منگلا ڈیم مکمل بھر گیا۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1242 فٹ  ہے۔ اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 72 لاکھ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے ملک کے دیگر دو بڑے آبی ذخائر یعنی تربیلا اور چشمہ پہلے ہی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق بھر چکے ہیں۔ اس وقت ملک کے تینوں آبی ذخائر میں قابل استعمال پانی کا مجموعی ذخیرہ ایک کروڑ 33 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔ 
    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے مختلف تخمینوں اوردیگرعوامل پراختلافات کی وجہ سے دوسرے اقتصادی جائزہ پر اسٹاف لیول معاہدہ نہیں ہوسکا۔ سیلاب کے بارے میں پاکستانی حکام نے 744ارب روپے کا تخمینہ لگایا ہے جبکہ آئی ایم ایف کے خیال میں نقصانات کا اندازہ 585 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔ پاکستانی مذاکرات کاروں کے مطابق پرائمری بجٹ سرپلس پرسیلاب کے اثرات اور گزشتہ سال کی اقتصادی شرح نموپربھی اتفاق نہیں ہوسکا۔ گورننس اینڈ کرپشن رپورٹ کے اجرا پر بھی اختلاف برقرار ہے۔آئی ایم ایف نے ٹیکس وصولیوں کے خسارے اور اقتصادی نقصانات کوکم کرنے کیلئے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام میں 300 ارب روپے...
    اسلام آباد: پاکستان فٹبال ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ تھم گیا، افغانستان کے خلاف ایشین کپ کوالیفائرز کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا،اوٹس خان نے پنالٹی ضائع کر کے فتح کی امیدیں بھی گنوا دیں۔ تفصیلات کے مطابق جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان میں دلچسپ مقابلہ ہوا، میزبان ٹیم مسلسل 8 شکستوں کا بوجھ لیے میدان میں اتری، البتہ  حریف نے اسے ٹف ٹائم دیا.  پاکستان کو مہمان ٹیم کے خلاف گول کرنے کے کئی مواقع ملے مگر فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی.  65 ویں منٹ میں اوٹس خان ٹیم کو برتری دلانے کے نادر چانس سے فائدہ نہ اٹھا سکے، ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )سندھ فوڈ اتھارٹی آپریشن ونگ کا حیدرآباد کی ٹھنڈی سڑک پر واقع معروف تھری اسٹار ہوٹل(انڈس ہوٹل) پر چھاپا،ہوٹل کے کچن کی حالت انتہائی خراب اور حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پائی گئی۔ کچن سے کھانے پینے کی زائد المیعاد اشیاءبرآمد، دوران کارروائی ٹیم کو زدکوب بھی کیا گیا کچن میں بلیاں بھی گھومتی ہوئی پائی گئیں زائد المیعاد اور فنگس لگی اشیاءکو فوری طورتلف کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر اسد جہانگیر کی قیادت میں کی گئی اس کارروائی میں حفظان صحت قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر ہوٹل پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسٹاف رپورٹر
    سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار ہوکر قید ہونے والے پاکستانی ماہی گیر رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت سے رہا ہونے والے پاکستانی ماہی گیر واہگہ بارڈر کے راستے وطن واپس پہنچے اور انہیں ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کیا گیا۔  ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ہدایت پر رہائی پانے والے تمام ماہی گیروں کو ایدھی کی اسپیشل گاڑیوں کے ذریعے لاہور سے کراچی روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ماہی گیروں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا اور یہ بھارتی جیلوں میں قید تھے۔
    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان نے تصدیق کی ہے کہ جیل میں قید چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو ہدایت دی ہے کہ اب ان کے پیغامات میڈیا تک ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نہیں بلکہ نورین نیازی پہنچائیں گی۔ گزشتہ روز سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان نے باقاعدہ طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ مستقبل میں جیل سے آنے والے پیغامات نورین نیازی کے ذریعے میڈیا تک پہنچائے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی سیکریٹری خارجہ نے عمران خان کو ملک چھوڑنے کی پیشکش کی، علیمہ خان کا انکشاف وی نیوز نے اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی...
    کانگریس نے کہا کہ 2024ء کے پارلیمانی انتخابات کے دوران بہار میں 7.72 کروڑ رجسٹرڈ ووٹر تھے، جسکا مطلب ہے کہ ان انتخابات میں ووٹر کے طور پر رجسٹرڈ تقریباً 30 لاکھ لوگ اب نومبر میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں ووٹر نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے 8 اکتوبر کو بہار میں ووٹر لسٹ کے "اسپیشل انٹینسو ریویژن (ایس آئی آر)"  کی شفافیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ اس عمل نے جوابات سے زیادہ سوال کھڑے کر دئے ہیں۔ پارٹی نے خصوصی طور پر کہا کہ حتمی ووٹر لسٹ کے ابتدائی تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ 5 لاکھ نام ڈپلیکیٹ ہیں، جبکہ حذف کئے گئے 67.3 لاکھ ناموں میں سے دسویں حصے سے زیادہ 15 اسمبلی حلقوں...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر نے عادل راجہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیتنے کے بعد اپنے بیان میں کہا ہے کہ "آج میں سرخرو ہوا ہوں۔ تین سال کی طویل اور سخت عدالتی جنگ کے بعد آخرکار انصاف  کی جیت ہوئی۔" صحافی مرتضیٰ علی شاہ کے مطابق اپنے بیان میں بریگیڈیر (ر) راشد نصیر نے  کہا کہ "یہ فیصلہ اُن تمام لوگوں کے لیے ایک واضح پیغام ہے جو جھوٹ بول کر، نفرت پھیلا کر اور دوسروں کی کردار کشی کر کے سنسنی خیز ڈرامے بناتے ہیں ، یاد رکھیں، دنیا کے کسی بھی ملک کی عدالت آپ کا ساتھ نہیں دے گی، چاہے وہ پاکستان ہو یا بیرونِ ملک۔" عمران خان کی...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے درست فیصلے کیے جائیں، ہم نے اگر اب فیصلہ کن اقدامات نہ کیے تو قوم معاف نہیں کرے گی، ان خوارج کے سہولت کار بھی ان کے جرائم میں برابر کے شریک ہیں۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورکزئی میں واقعہ ہوا، افسران کے ساتھ پاک فوج کے 9 جوان بھی شہید ہوئے، پاک فوج کے جوانوں نے فتنہ الخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، میں آج بھی ایک شہید میجر سبطین حیدر کے جنازے میں شریک ہوا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لاکھوں بچوں...
    پاکستان تحریکِ انصاف خیبرپختونخوا نے اراکینِ صوبائی اسمبلی کو فوری طور پر صوبے میں اپنی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر خان کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین کی ہدایت پر تمام اراکینِ اسمبلی، بشمول وہ جو بیرونِ ملک موجود ہیں، فوری طور پر خیبرپختونخوا واپس آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پارٹی قیادت کو فوراً آگاہ کریں اگر کسی ادارے، سیاسی جماعت، گروہ یا فرد کی جانب...
    ہنگری کے معروف ادیب لازلو کراسناہورکائی کو 2025 کا نوبیل انعام برائے ادب دیا گیا ہے۔ سوئیڈش اکیڈمی کے مطابق یہ اعزاز انہیں ان کے ’پُراثر اور بصیرت افروز ادبی کام‘ کے اعتراف میں دیا گیا، جو ’تباہی اور خوف کے عالم میں فن کی طاقت کو ازسرِنو ثابت کرتا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: نوبیل انعام پانے والوں میں سعودی سائنسدان عمر بن مونس یاغی بھی شامل اکیڈمی نے کراسناہورکائی کو وسطی یورپ کی عظیم داستانی روایت کا نمایاں نمائندہ قرار دیا، جس کی جڑیں کافکا اور تھامس برنہارڈ جیسے مصنفین سے ملتی ہیں۔ کراسناہورکائی کی تحریروں میں فلسفیانہ گہرائی، طنز، المیہ اور مشرقی فکری اثرات کا امتزاج پایا جاتا ہے۔ László Krasznahorkai – awarded the 2025 #NobelPrize in Literature –...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے بعد اب مرکزی قیادت میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے اور ان کی جگہ جنید اکبر کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔ اسی طرح، سیکرٹری انفارمیشن شیخ وقاص اکرم کو بھی عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے۔ شیخ وقاص اکرم کی جگہ رؤف حسن کو سیکرٹری اطلاعات لگایا جا سکتا ہے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز علی امین گنڈاپور بھی وزیراعلیٰ کے پی کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے، ان کی جگہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والے سہیل آفریدی کو وزیر اعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔ مستعفی ہونے کے بعد علی...
    غزہ  کے حکومتی میڈیا آفس نے 2 سال سے جاری اسرائیلی جنگ کی یومیہ تباہ کاریوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ اس انسانی المیے کی شدت کی جانب مبذول کرائی ہے۔ بیان کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً درج ذیل ہولناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے غزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا، قطر کی تصدیق، پاکستان کا خیر مقدم روزانہ 18 طلبہ و طالبات اور ایک استاد شہید ہوئے۔ روزانہ 367 رہائشی مکانات مکمل طور پر تباہ کیے گئے۔ ہر روز ایک سے زائد مسجد منہدم کی گئی۔ روزانہ 394 خاندان بے گھر ہوئے۔ ہر روز...
    فیشن ڈیزائنر زین احمد نے پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ سے علیحدگی کی افواہوں پر بالآخر اپنی خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تمام قیاس آرائیاں دراصل انسٹاگرام کے تکنیکی مسئلے کی وجہ سے ہوئی ہیں۔ گزشتہ روز دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبر اُس وقت سامنے آئی جب مداحوں نے دیکھا کہ زین احمد نے آئمہ بیگ کو انسٹاگرام پر ان فالو کر دیا ہے اور شادی کی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ تاہم، زین احمد نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے وضاحت کی کہ میرا اکاؤنٹ کچھ دنوں سے بگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے کچھ پوسٹس آرکائیو کر دی گئیں، اگر کسی کو بٹ کوائن کے پیغامات موصول ہوئے ہوں تو معذرت،...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
    سعودی عرب کا اعلیٰ سطح تجارتی وفد 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا ہے، جہاں وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور مختلف تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس (OICCI) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے حکام سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔ مزید پڑھیں: دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کا فروغ، سعودی عرب کے اعلیٰ سطح وفد کی پاکستان آمد وزیرِ اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی سعودی وفد سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے، جبکہ معروف صنعتکار عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس کے نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو بندرگاہوں میں...
    چین میں پیش آنے والے ایک انوکھے اور چونکانے والے واقعے نے عوام کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔ جب ایک 82 سالہ خاتون نے کمر درد کے علاج کے لیے آٹھ زندہ مینڈک نگل لیے، لیکن اس خطرناک اقدام نے ان کی زندگی کو شدید خطرے میں ڈال دیا۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق، ژانگ نامی ایک خاتون طویل عرصے سے ہیرنی ایٹڈ ڈسک یعنی ریڑھ کی ہڈی کے جوڑوں میں خرابی کے باعث کمر درد میں مبتلا تھیں۔ کسی نے انہیں ایک روایتی دیسی ٹوٹکے کے طور پر مشورہ دیا کہ زندہ مینڈک نگلنے سے درد میں آرام آسکتا ہے۔ خاتون نے پہلے دن تین اور اگلے دن پانچ چھوٹے مینڈک نگل لیے، جن کا...
    پاکستان کے کھیت یہاں کی زمین دیہی جس پرکبھی کسانوں کے بیٹے خوشیوں کے گیت گاتے تھے، جہاں ہوا کے دوش پر گندم کی بالیاں لہراتی تھیں، مٹی کے ذروں میں رزق کی خوشبو بسی ہوتی تھی، کچھ عرصہ قبل وہ صبح جب زمین پانی میں ڈوب رہی تھی، دریاؤں نے اگرچہ صبرکا دامن پکڑ رکھا تھا، دریاؤں کی حدیں ابھی قائم تھیں، بند مضبوطی سے جمے ہوئے تھے، بارش کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری تھا۔ مگر پھر بھی بہت کچھ قابو میں تھا۔ ادھر پڑوس میں بھی بارشوں کا سلسلہ چل رہا تھا کہ وہاں ڈیمز بھرنے لگے، اس کا آسان حل تلاش کر لیا گیا کہ پڑوسی کو ڈبو دو، بس پھر کیا تھا ہندوستان نے اپنے...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے سیلز ٹیکس ڈی رجسٹریشن کا نیا طریقہ کار متعارف کروادیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے ڈی رجسٹریشن کے حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس رجسٹریشن منسوخی کیلئے درخواست صرف آن لائن جمع ہوگی۔ ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تمام درخواستیں کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے نمٹائی جائیں گی مینوئل طور پر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 21 اور رول 11 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آرکا مزید کہنا ہے کہ زیر التواء مینوئل درخواستیں بھی کمپیوٹرائزڈ نظام کے ذریعے پراسیس کی جائیں گی۔
    حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے دوران اسرائیل سے اغوا کیے گئے نیپالی طالبعلم بیپن جوشی کی ایک پرانی ویڈیو ان کے اہلِ خانہ نے جاری کردی۔ اسرائیلی یڈیا کے مطابق یہ ویڈیو تقریباً 33 سیکنڈ کی ہے اور نومبر 2023 میں ریکارڈ کی گئی تھی۔ اس میں بیپن جوشی نے انگریزی زبان میں اپنا تعارف کرواتے ہوئے کہا کہ میرا نام بیپن جوشی ہے، میں نیپال سے ہوں۔ میری عمر 23 سال ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ میں 25 دن پہلے ہی 'لرن اینڈ ارن پروگرام' کے تحت تعلیم حاصل کرنے اسرائیل آیا تھا ۔ میں یہاں زرعی فارم میں کام بھی کرتا ہوں۔ ویڈیو میں وہ بار بار اسکرین سے باہر کسی جانب دیکھتے ہیں، جس...
    دنیا کے ان علاقوں میں جہاں جدید طبی سہولیات ناپید ہیں، وہاں ایک ایسا طیارہ ہے جو صرف پرواز نہیں کرتا بلکہ بینائی، امید اور زندگی بانٹتا ہے۔ یہ ہے فلائنگ آئی اسپتال! دنیا کا واحد فضائی اسپتال جو بینائی کی بحالی کے مشن پر پوری دنیا کا سفر کر رہا ہے۔ آج یہ اسپتال دبئی پہنچا ہے، جہاں اسے ایک اہم اسٹاپ اوور کے لیے مدعو کیا گیا ہے، تاکہ اس کے مشن، سہولیات اور خدمات کو مزید نمایاں کیا جائے۔ قیام اورتاریخ فلائنگ آئی اسپتال دراصل اوربِس انٹرنیشنل کا ایک غیرمعمولی منصوبہ ہے، جو 1982 میں شروع ہوا، جب یو ایس ایڈ اور دیگر اداروں نے ایک خواب دیکھا کہ اگر مریض اسپتال تک نہیں پہنچ سکتے تو...
    —فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے کالعدم ٹی ٹی پی کے 3 کارندوں کے خلاف مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو 2، 2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنا دی جبکہ مجرموں پر 2، 2 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے کالعدم تنظیم کے3 کارندوں کو 24،24 سال قید کی سزا دورانِ سماعت پراسیکیویشن نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قائد آباد روڈ سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزمان کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوئے تھے۔پراسکیویشن نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر کے دہشت گردی کو...
    بھارت کی شمالی ریاست ہماچل پردیش میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی خطرناک لینڈ سلائیڈنگ نے ایک مسافر بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ ضلع بیلاس پور کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا جب اچانک پہاڑ کا بڑا حصہ زمین پر آ گرا۔ بدقسمتی سے عین اسی وقت ایک مسافر بس بھی وہاں سے گزر رہی تھی جو مٹی کے تودے کے ساتھ کھائی میں گری اور ملبے تلے دب گئی۔ دشوار گزار راستوں اور موسم کی خرابی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ دو درجن کے قریب مسافروں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے بعد 15 مسافروں کو مردہ حالت میں لایا گیا...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اب کی بار دشمن کی جغرافیائی برتری کے کسی بھی تصور کو نیست و نابود کردیں گے۔ آرمی چیف کی زیر صدارت 272ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشتگردی اور بھارتی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس کا آغاز حالیہ دہشتگرد حملوں میں شہید ہونے والے جوانوں کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا، جن حملوں میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں کا ہاتھ تھا۔ آرمی چیف نے غیر ملکی پشت پناہی سے سرگرم دہشتگردوں کے خلاف...
    ملک بھر میں سونےکی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، سونے کا فی تولہ بھاؤ 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط کا فی تولہ سونا 8ہزار 400 روپے اضافے سے 4لاکھ 25ہزار178 روپے کا ہوگیا۔ اسی طرح 24 قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 202 روپے اضافےسے3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں 84 ڈالرکے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار ڈالر کی حد عبور کرگئی اور فی اونس سونا 4 ہزار 39 ڈالر فی...
    گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
    اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔  غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی حکام نے لائیو نشریات بھی منقطع کر دی ہیں تاکہ کارروائی کی تفصیلات منظرعام پر نہ آسکیں۔ اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے بیان میں کہا...
    ویب ڈیسک:  نادرا نے سمندر پار پاکستانیوں کی سہولت کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق کینیڈا، اٹلی، بحرین اور اردن میں پاکستانی سفارتخانوں کے اندر نادرا کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے، کینیڈا کے دو شہروں مونٹریال اور وینکوور میں نادرا کاؤنٹرز فعال ہو چکے ہیں جبکہ اٹلی کے شہر میلان میں بھی پاکستانیوں کے لیے کاؤنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب بحرین کے دارالحکومت مناما اور اردن کے شہر عمان میں بھی نادرا کاؤنٹرز کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پانچ نئے کاؤنٹرز قائم کیے جا چکے ہیں جبکہ اگلے مرحلے میں اٹلی کے شہر روم میں...
    کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
    ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اقلیت برادری کا پچاس سال سے زائد پرانا قبرستان سیوریج کے پانی میں ڈوب گیا کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ۔ تفصیلات کے مطابق۔ اقلیت برادری کا قدیمی قبرستان جو 50 سال سے بھی زائد پرانا ہے کھپرو انتظامیہ کی بے حسی ہے جو کہ پورے شہر کی صاف صفائی کرتے ہیں صاف کرنے میں اپنے ادا کرتے ہیں دن رات محنت کرتے ہیں یہ وہ لوگ ہیں جو ڈیوٹی کا دوران بھی اس دنیا سے جا چکے ہیں اج عالم یہ ہے کہ ان کی اخری ارام گاہ شہر کے گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہے شہر کا گندا پانی یہاں جمع ہوتا ہے جبکہ کچھ ہی فاصلے پر ڈسپوزل بھی ہے یہاں...
    ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز (رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے...
    —فائل فوٹو گوجرانوالہ کے علاقے کلاسکے میں تیزاب سے متاثرہ لڑکی دم توڑ گئی۔گوجرانوالہ پولیس کے مطابق لڑکی اسپتال میں 10 روز زیرِ علاج رہنے کے بعد چل بسی۔ یہ بھی پڑھیے پشاور: میاں بیوی نے خاتون پر تیزاب پھینک دیا پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی 12 ستمبر کو کلاسکے کے رہائشی سے شادی ہوئی تھی، جہیز کم لانے پر شوہر اور ساس کا بہو سے جھگڑا ہوا تھا۔گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی نے تیزاب خود پیا یا اسے پلایا گیا، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ گوجرانوالہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ لڑکی کا شوہر زیرِ حراست ہے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    پشاور: تھانہ مچنی گیٹ کے علاقے میں پولیس اہلکار صفدر خان کے قتل میں مبینہ طور پر ان کا اپنا جگری دوست اور پولیس اہلکار ملوث نکلا ہے تاہم ملزم پولیس اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پشاور پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد نے بتایا کہ 8 ستمبر 2025 کو تھانہ مچنی گیٹ کی حدود نزد تلارزئی پل کے قریب اراضیات سے اے ایس آئی صفدر خان کی لاش ملی تھی اور ابتدا میں شبہ تھا کہ اسے ٹارگٹ کیا گیا ہے تاہم سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز، جیوفینسنگ اور دیگر شواہد کے ذریعے وہ قاتل تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی...
    سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ فلسطینی رہنماؤں کی حمایت کے بغیر کوئی بھی معاہدہ قابل قبول نہیں، اقوام متحدہ اور عالمی عدالت معاہدہ کی بجائے انصاف کا پرچم بلند کرے ،اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، اسرائیل کے خلاف عالمی قوانین کے تحت کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو پائیدار امن صرف خواب ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی وحشیانہ کاروائیوں سے غزہ میں 67 ہزار سے زائد شہید اور ایک لاکھ 70 ہزار زخمی ہوچکے ہیں، غزہ کو ملیا میٹ کردیا گیا، انسانیت پر اتنے مظالم ہوئے کہ ہٹلر کی روح بھی کانپ گئی، فلسطین و غزہ کے شہدا...
    خاتون اوّل بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے پاک چین دوستی، طبی تعاون اور انسانیت کی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چینی سفارتخانہ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو زرداری نے پاکستانی بچوں کی زندگیاں بچانے والے چینی ڈاکٹروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چینی ڈاکٹروں کی ہمدردی اور عزم انسانیت کی بہترین مثال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور چین کا باہمی تعاون کے نئے عزم کا اعادہ انہوں نے کہاکہ مڈ آٹم فیسٹیول اتحاد و ہم آہنگی کی علامت ہے جو پاک چین دوستی کے لازوال رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔ خاتونِ اوّل نے کہاکہ اسلام آباد اور بیجنگ کی چاندنی مشترکہ خوشحالی، امن اور ترقی کا راستہ روشن...
    ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
    روس میں افغانستان سے متعلق ایشیائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ساتواں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں پہلی بار طالبان کے وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان سمیت بھارت، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کے وفود نے شرکت کی۔ جہاں اس اجلاس میں بیلاروس کا وفد بطور مہمان شریک ہوا وہیں پہلی بار افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کی سربراہی میں افغان وفد نے بطور رکن شرکت کی۔ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق شریک ممالک نے افغانستان کو ایک خودمختار، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان تجارتی و...
    جسٹس جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری، اضافی نوٹ بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کو کام سے روکنے کے کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔جسٹس امین الدین کا تحریر کردہ 5 صفحات کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے جس میں سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیا۔ پانچ صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا۔تحریری حکم...
    رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2025 کے نوبل انعام برائے طبیعیات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اعزاز تین ممتاز امریکی سائنسدانوں، جان کلارک، مشیل ڈیورے اور جان مارٹینس کو دیا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں کو یہ انعام برقی سرکٹس میں میکروسکوپک کوانٹم میکینیکل ٹنلنگ اور توانائی کی مقداری سطحوں (Energy Quantisation) کی دریافت پر دیا گیا ہے۔ اکیڈمی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال کی دریافت نے کوانٹم ٹیکنالوجی کے اگلے مرحلے کی راہ ہموار کی ہے، جس میں کوانٹم کمپیوٹنگ، کوانٹم کرپٹوگرافی اور کوانٹم سینسرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوبل انعام برائے طب: 3 سائنسدانوں کو کس بات پر اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا؟ نوبل انعام کے...
    ویب ڈیسک : الیکشن کمیشن نے قومی شناختی کارڈز پر موجود ادھورے ایڈریسز مکمل کرنے کی تجویز دی ہے تاکہ شناختی دستاویزات کی درستگی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔  الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ گاؤں دیہات کی سطح پر گلیوں اور گھروں کو بھی نمبر الاٹ کئے جائیں، نئے اور پرانے شناختی کارڈز پر پتے درست کیے جائیں، دیہاتوں میں بستیوں کی گلیوں اور مکانات کو بھی نمبر الاٹ کیے جائیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا اعلامیے کے مطابق ووٹر لسٹوں اورپولنگ اسٹیشنز کے قیام میں مسائل پیدا ہوتے ہیں، گلی  یا گھر نمبر موجود نہ ہونے کی وجہ سے تصدیق کا عمل مشکل ہو جاتا ہے، نامکمل ایڈریس سےووٹرز...
    سندھ کے ضلع شکارپور میں سلطان کوٹ کے قریب سومرواہ کے مقام پر ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے سے پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت جانچنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے مقام پر ٹریک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ واقعہ جعفر ایکسپریس پر ہونے والا پہلا حملہ نہیں ہے۔ اس...
    بارشیں: ستلج میں گنڈا سنگھ، راوی میں سدھنائی پر نچلے درجے کا سیلاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز لاہور: (آئی پی ایس) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاؤں کے بہاؤ میں اضافےکا الرٹ جاری کردیا، ستلج اور راوی میں پھر نچلے درجے کے سیلاب آ گئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایاکہ دریائےجہلم میں منگلا اپ اسٹریم میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے جس کے باعث 24 گھنٹوں میں منگلا اپ اسٹریم میں درمیانے درجےکا سیلاب آسکتا ہے۔ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ والا اور راوی میں ہیڈ سدھنائی پر نچلے درجے کے سیلاب آگئے۔ ادھر ضلع بہاولپور سے بدترین سیلاب تو گزر گیا لیکن تباہی کے انمٹ نقوش...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید کو مبینہ طور پر پشاور سے اغوا کرلیا گیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر درج کی گئی صنم جاوید کے اغوا کی ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ رات ساڑھے 10 بجے کیفے میں کھانا کھاکر کینٹ کی جانب جارہے تھے، 2 گاڑیوں میں سوار 5 نامعلوم افراد نے زبردستی روکا اور صنم جاوید کو زبردستی ساتھ لے گئے۔ صوبائی حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ کی سخت ہدایات پر اغوا کاروں کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے...
    اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے وہ نومبر کے بعد بھی اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔سکیورٹی ذرائع نے  بتایا  لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز انٹیلی جنس کے عہدے پر نومبر کے بعد بھی بدستور کام کرتے رہیں گے، ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہورہی ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔واضح رہے ستمبر 2024 میں لیفیٹننٹ جنرل ندیم انجم کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد لیفیٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کیا گیا تھا۔معمول...
     ویب ڈیسک :دنیا کی ترقی کے ساتھ ٹرانسپورٹ ذرائع بھی ترقی کرتے جا رہے ہیں اور پہیے کی ایجاد سے شروع ہونے والا سفر اب ڈرائیور لیس، ہوا میں اڑنے والی گاڑیوں تک جا پہنچا ہے۔  کئی ممالک میں ڈرائیور لیس کاریں اور ایشین ممالک میں الیکٹرک کاریں اور موٹر سائیکلیں منظر عام پر آ چکی ہیں، پاکستان میں بھی تیزی سے الیکٹرک کاریں موٹر سائیکلیں سڑکوں پر دوڑتی نظر آ رہی ہیں۔ صنم جاوید کو گرفتار کرلیا گیا  ہمارے خطے میں ایک مقبول سواری رکشہ بھی ہے، جو کئی دہائیوں سے ذاتی گاڑیوں سے محروم افراد کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کر رہا ہے،رکشہ بھی اب عوام کو جدید صورت میں نظر آئے گا اور بھارت کے...
    فلوٹیلا صمود میں شامل مزید 29کارکنوں کوڈی پورٹ کردیاگیا، اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہاکہ اب تک 450 سےزائدگرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں  نے اسرائیلی حراست میں   ظلم و ستم  کے انکشافات کردیے۔ امدادی کارکنوں نے اٹلی واپسی پر کہا کہ اسرائیلی فوج اور  پولیس نے انہیں ہراساں کیا جبکہ  ادویات سے بھی محروم رکھاگیا۔ اطالوی کارکن سیزیر  توفانی نے روم پہنچ کر بتایا کہ ‘ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا،فوج کے بعد اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا’۔ اٹلی میں اسلامی کمیونٹیز  یونین کے صدر   نے کہا کہ ‘ہمارے ساتھ پرتشدد رویہ...
    نئی دہلی: بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا، جس میں 6 مریض کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آگ سوائی مان سنگھ اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں لگی، جس کے نتیجے میں 6 مریض ہلاک جبکہ 5 مریضوں کی گیس اور آگ کی شدت سے حالت تشویشناک ہوگئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کے خدشات کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ مذکورہ حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ آگ کی شدت کی وجہ سے زہریلی گیسیں بھی خارج ہو رہی تھیں، جس کی وجہ سے 5 تشویشناک مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ساتھ دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا۔ رپورٹ کے...
    چیمبر آف کامرس کا تاجروں کے نام خط ارسال، احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کاروباری احاطوں اور رہائش گاہوں پر سی سی ٹی وی لگانے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشوہ (رپورٹ: افتخار چوہدری)شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا...
    اسرائیل نے 9 ستمبر 2025کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘ یہ 1981 میں بغداد کے ایٹمی ریکٹر جیسا حملہ تھا‘ اچانک کیا گیا اور کسی کو کانوں کان خبر نہیں ہوئی‘ دوحہ میں حماس کی لیڈر شپ کی رہائش گاہیں اسرائیل کا ٹارگٹ تھیں‘ اسرائیل کے اس آپریشن کے بارے میں دو معلومات ہیں‘ وال اسٹریٹ جنرل نے 10ستمبر کو نقشے کے ذریعے ثابت کیا اسرائیل نے ریڈسی سے میزائل داغے اور یہ انتہائی بلندی سے سعودی عرب کے اوپر سے گزر کر دوحہ میں گرے‘ دوسرا ورژن ترکی کا ہے اور یہ زیادہ مضبوط ہے۔  ترک انٹیلی جنس کے مطابق اسرائیلی ائیرفورس ایف 15 طیاروں کے ذریعے شام کے راستے عراق اور وہاں سے قطر میں داخل ہوئی اور...
    ریاض: سعودی عرب کے حکام نے عمرہ کے خواہش مند افراد کے لیے پالیسی کو مزید آسان بنا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سعودی وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ویزے پر سعودی عرب آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے۔ وزارتِ حج وعمرہ نے کہا کہ سعودی وژن 2030 اہداف میں زائرین کو ہر ممکن سہولت دینا سرفہرست ہے۔ وزارتِ حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے عمرہ ادا کرسکیں گے، نسک عمرہ پورٹل کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
    اسلام آباد:وفاقی وزیر مصدق ملک نےبانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے اس دعوے کومستردکردیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک روز قبل برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ نے آفر دی تھی، جو بعد میں دوبارہ بھی دہرائی گئی، علیمہ خان کے مطابق یہ آفر پاکستان چھوڑنے کی تھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے مصدق ملک نے کہاکہ علیمہ خان کادعویٰ بے بنیادہے،ایسے کوئی بات نہیں ہوئی،یہ لوگ ایسی بے تکی باتیں کرکے خود کودھوکادے ہیں ۔واضح رہے کہ  علیمہ خان نے یہ بھی دعویٰ کیاہے کہ عمران خان کو آفر ہے، “چار اگست گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے آفر آئی۔ پھر آفر آئی ہے۔ برٹش فارن سیکریٹری نے عمران خان کو آفر کی۔...
    پیر کے روز فرانس کے نئے وزیرِاعظم سیباستیان لکورنو اور ان کی کابینہ نے حلف اٹھانے کے چند گھنٹے بعد ہی استعفیٰ دے دیا، جس سے ملک کا سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اچانک اور غیرمتوقع فیصلے کے بعد یورپی منڈیوں میں منفی رجحان دیکھا گیا، فرانسیسی اسٹاک مارکیٹ اور یورو کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔ لکورنو نے استعفے سے قبل کہا کہ انہیں اتحادیوں اور مخالفین دونوں کی جانب سے حکومت گرانے کی دھمکیاں دی جا رہی تھیں، جس کے باعث وہ مؤثر طور پر اپنے فرائض انجام نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے نئی کابینہ تشکیل دیدی، سیاسی بحران برقرار اپوزیشن جماعتوں نے فوراً صدر ایمانوئل میکرون...
    سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا رکھنے والے افراد عمرہ ادا کرنے کے اہل ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ’ذاتی وخاندانی وزٹ ویزا ، الیکٹرانک سیاحتی ویزا ، ٹرانزٹ ویزا ، ورک ویزا اور دیگر اقسام کے ویزوں‘ پر آنے والے افراد مملکت میں اپنے قیام کے دوران عمرہ ادا کر سکیں گے۔ وزارت نے کہا کہ یہ اقدام عمرہ زائرین کے لیے سہولیات کو مزید مؤثر بنانے اور حج و عمرہ کے نظام میں خدمات تک وسیع تر رسائی فراہم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اہداف...
    روہت شرما کی کپتانی سے چھٹی کیوں ہوئی؟ گوتم گمبھیر کیساتھ چپقلش کی اندرونی کہانی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز روہت شرما کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ گوتم گمبھیر کیساتھ انا کے ٹکراؤ کی وجہ سے کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کو ون ڈے کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ (ایگو کلیش) ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ گوتم گمبھیر ون ڈے کپتان کو بدلنے کے فیصلے میں شامل تھے۔ گوتم گمبھیر ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے روہت جیسے بڑے قد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں مودی سرکار کے دور میں ہندوتوا نظریہ پوری شدت کے ساتھ غالب آ چکا ہے، جس کے نتیجے میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن بنتی جا رہی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اتر پردیش سے لے کر متھرا تک پولیس اور ریاستی ادارے ہندو انتہا پسند تنظیموں کے زیرِ اثر آ چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا دی وائر کی رپورٹ کے مطابق متھرا کو مقدس شہر قرار دیے جانے کے بعد سے وہاں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں گوشت کی دکانیں اور ہوٹل بند کر دیے گئے ہیں، جس کے سبب سیکڑوں خاندانوں کا روزگار ختم ہو گیا ہے۔ریاستی پولیس کو گائے کے تحفظ کے قوانین کے تحت وسیع اختیارات حاصل ہیں، جنہیں صرف مسلمانوں کے خلاف استعمال...
    کراچی: شہر قائد میں بھتہ خوری کے واقعات میں اچانک اضافے سے تاجر برادری ایک بار پھر شدید عدم تحفظ کا شکار ہونے لگی ہے۔ کراچی چیمبر آف کامرس کی جانب سے اپنے ممبران کو ایک خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں انہیں احتیاط برتنے اور حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ خط میں واضح طور پر بتایا گیا ہے کہ تاجر برادری کے بعض افراد کو بھتے کی پرچیاں موصول ہو رہی ہیں، جن کے ساتھ گولیاں بھی منسلک کی جا رہی ہیں، جو کہ نہ صرف تاجروں بلکہ شہر کے مجموعی امن و امان کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔ خط کے مطابق بھتے کی ان پرچیوں میں بھاری رقم کا مطالبہ...
    ریاض: سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے لیے پالیسی مزید سہل بنادی ہے۔ سعودی وزارتِ حج و عمرہ کے مطابق اب جو بھی شخص کسی بھی ویزے پر مملکت آئے گا، وہ عمرہ کی ادائیگی کرسکے گا۔ وزارت نے واضح کیا کہ وزٹ، فیملی وزٹ، سیاحتی یا ٹرانزٹ ویزے پر آنے والے افراد کو بھی عمرہ کی اجازت ہوگی۔ مزید کہا گیا ہے کہ نسک (Nusuk) پورٹل کو اپ ڈیٹ کردیا گیا ہے تاکہ زائرین کے لیے رجسٹریشن مزید آسان ہو، جب کہ سعودی وژن 2030 کے اہداف میں معتمرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔
    اسلاموفوبیا سے نمٹنے  کے لیے عالمی سطح پر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں جب کہ مغربی میڈیا کا دہشت گردی کے حوالے سے دہرا معیار کھل کر سامنے آ گیا۔ مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی اور نفرت انگیزی کے واقعات کو غیرملکی میڈیا مخصوص زاویے سے پیش کرتا ہے، اسلاموفوبیا اب کئی مغربی معاشروں میں ایک انتہائی پیچیدہ مسئلہ بن چکا ہے۔ بی بی سی کے مطابق برطانیہ کے جنوبی ساحلی قصبے پیس ہیون میں مسجد کو آگ لگا دی گئی،  برطانوی پولیس  نے کہا کہ آگ نے مسجد کے دروازے اور باہر کھڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا، دو نقاب پوش افراد نے مسجد کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔ بی بی سی نیوز نے برطانیہ میں  مسجد پر دہشتگردانہ حملے کو...
    اسرائیل کی جانب سے غزہ کے لیے امدادی کشتیوں کے بیڑے گلوبل صمود فلوٹیلا کو روکنے اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد رہائی پانے والے مزید کارکنان نے اپنی حراست کے دوران اسرائیلی فورسز اور جیل حکام کی جانب سے سخت اور غیرانسانی سلوک کے مزید انکشافات کیے ہیں۔ روم پہنچنے پر اطالوی کارکن چیزرے توفانی نے بتایا کہ ہمیں بہت برا سلوک برداشت کرنا پڑا۔ فوج کے بعد پولیس کے حوالے کیا گیا، جہاں ہمیں ہراساں کیا گیا۔ اسی طرح اٹلی کی اسلامی کمیونٹیز یونین کے صدر یاسین لفرام نے کہا کہ انہیں ہتھیاروں کے زور پر دھمکایا گیا اور یہ کسی جمہوری ملک کے شایانِ شان رویہ نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل کے ہاتھوں گرفتار ’گلوبل...
    راولپنڈی ،اسلام آباد میں موسمِ سرما کی دوسری بارش سے سردی میں نمایاں اضافہ ہوگیا،شہریوں نے گرم کپڑے،جیکٹس اورمفلر نکال لیے ،، بارش کے باعث سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،اسکول جانیوالے بچوں کو بارش میں بھیگتے دیکھا گیا-اسلام آبادمیں صبح سے ہی سیاہ گھنے بادل چھائے رہے،دونوں شہروں میں وقفے وقفے سے تیزبارش کا سلسلہ جاری رہا،محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مزیدسرداورخشک رہنے کاامکان ہے،جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش یابونداباندی کا بھی امکان ظاہرکیا گیاہے،لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کاسلسلہ جاری ہے، کراچی میں بھی بادل برس پڑے،کئی علاقوں میں فیڈرزٹرپ ہونے سے بجلی بندہوگئی،،خیبرپختونخوا اورآزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بھی موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار ہوگیا، محکمہ موسمیات...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج پارلیمنٹ ہاؤس میںمنعقد ہونگے جمعہ کے روز سینیٹ کا اجلاس کورم کی نذر ہو ااور پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بھی جمعہ کے دن پیر کی شام پانچ بجے تک ملتوی کیاگیاتھاآج قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس منعقدہونگے اور دونوںاجلاسوں کاالگ الگ ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کیجانب سے اجلاس کیلئے پندرہ نکاتی جبکہ سینیٹ سیکرٹریٹ کیجانب سے اجلاس کا انتالیس نکاتی ایجنڈا جار ی کردیا گیا ہے ۔
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں بھارت یا ویمنز نے پاکستان ویمنز کو 88 رنز سے ہرادیا۔پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ دی جو 247  رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان ویمنز ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز  بناکر آؤٹ ہوگئی۔بھارت کی سمرتی مندھانا 23 ‘ پراتیکا راول 31 ‘ کپتان ہرمنپریت کور 19 رنز بناکر آئوٹ ہوئیں۔ڈیانا بیگ نے جمائما راڈریگز کو بھی سدرہ نواز کے ہاتھوں کیچ کرادیا تھا لیکن وہ نوبال ہوگئی۔وہ 32 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوئیں۔ہرلین دیول46 ‘ سنیھ رانا 20 ‘دیپتی شرما 25 رنز بناکرآئوٹ ہوئیں تو مجموعی سکور203 رنز تھا ۔ ریچا گھوش  35 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت بھارتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-27 کوالالمپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف ملائیشیا کے ہم منصب کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے جہاں پاکستانی سربراہ کو شاہی پروٹوکول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کا 5 سے 7 اکتوبر تک دورہ کریں گے، وہ اسلام آباد سے وفد کے ہمراہ روانہ ہوئے اور کوالالمپور پہنچے۔ کوالالمپور کے بنگا رایا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ملائیشیا کے وزیر اطلاعات و مواصلات فہمی فادضل ، پاکستانی ہائی کمشنر سید احسن رضا شاہ اور سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی...
    وفاقی حکومت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حال ہی میں طے پانے والے تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کے لیے اٹھارہ ارکان پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے تشکیل دی جانے والی 18 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، یہ کمیٹی دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی مذاکرات کی قیادت کرے گی۔ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے یہ اعلی سطح کی کمیٹی قائم کی ہے، جو پاکستان سعودی عرب اقتصادی فریم ورک کے تحت بات چیت کی نگرانی کرے گی اس فیصلے کا اعلان تین اکتوبر کو ہونے والے...
    سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو لداخ میں 24 ستمبر کو پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد حراست میں لیا تھا، اسکے بعد انہیں راجستھان کے جودھ پور کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا لداخ تشدد کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کل یعنی 6 اکتوبر کو گیتانجلی انگمو کی طرف سے ان کے شوہر سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی، جس میں ماحولیاتی کارکن...
    سوشل میڈیا پر پنجاب میں آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ کے حوالے سے وائرل ہونے والی آڈیو کو بے بنیاد قرار دے دیا گیا ہے۔ معاملہ کیا ہے؟ آزاد کشمیر میں حالیہ ہونے والے عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے تناظر میں سوشل میڈیا پر ایک آڈیو شیئر کی گئی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پنجاب میں مقیم آزاد کشمیر کے شہریوں کی اضافی اسکریننگ (چھان بین) کی جائے گی۔ لندن میں خود ساختہ جلا وطنی گزارنے والے یوٹیوبر عمران ریاض نے اپنے ایک وی لاگ میں اس آڈیو کو چلایا اور دعویٰ کیا تھا کہ انہیں کسی صحافی نے یہ بھیجی ہے۔ آڈیو میں کیا ہے؟ آڈیو میں کسی شخص کو یہ کہتے سنا گیا کہ...
    صمودگلوبل فلوٹیلا کے قافلے میں شامل اطالوی سماجی کارکن ٹومی رابنسن نے اسرائیلی جیل میں اسلام قبول کر لیا۔ ان کی استنبول آمد پر ساتھی کارکنوں نے انہیں خوشی سے گلے لگا کر خوش آمدید کہا، جبکہ کئی ساتھی جذبات سے آبدیدہ ہوگئے۔ ترک سماجی کارکن بکیر دیویلی کے مطابق، “ٹومی نے قید کے دوران اسلام قبول کیا۔ جب ہم نے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے انہیں مبارکباد دی، تو اسرائیلی پولیس نے فوراً انہیں دوبارہ جیل میں ڈال دیا۔ میں نے اس لمحے کہا، ’ٹومی، تم نے اسلام قبول کرنے کی قیمت دسویں سیکنڈ میں ہی چکا دی‘۔” 137 کارکن استنبول پہنچ گئے، 450 اب بھی اسرائیلی حراست میں اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے صمود فلوٹیلا کے 137 بین...
    وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ صمود فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہری، جن میں سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں. اس وقت اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان اپنے شہریوں کی محفوظ اور فوری واپسی کے لیے بھرپور سفارتی کوششیں کر رہی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد محفوظ اور خیریت سے ہیں۔ ان کی قانونی کارروائی بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ہوگی اور اسرائیلی عدالت میں انہیں پیش کیا جائے گا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق ایک دوست یورپی ملک کے ذریعے سفارتی ذرائع سے مشتاق احمد کی صورتحال کی تصدیق کی گئی ہے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ ڈی پورٹیشن آرڈر...