2025-11-05@06:06:00 GMT
تلاش کی گنتی: 10965

«تجارت کرنا حکومت کا کام نہیں»:

(نئی خبر)
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم سے متعلق خیبر پختون خوا کی حکومت کو مشورہ دے دیا۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا اپنی ذخیرہ شدہ گندم جاری کرے یا (پاکستان ایگری کلچرل اسٹوریج اینڈ سروسز کارپوریشن لمیٹڈ (پاسکو) سے خریداری کرے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا میں 200 سے زائد فلار ملز بند پڑی ہیں، وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے بجائے صوبے کی آٹا ملیں چلانے پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی نعروں اور مولا جٹ والی بڑھکوں سے عوام کے چولہے نہیں جلتے، پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔صوبائی...
    اسلام ٹائمز: سیترینووِچ اس وقت صہیونی تحقیقی ادارے آبا اِیبان انسٹی ٹیوٹ میں سینئر ریسرچ افسر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بی بی سی فارسی (برطانوی حکومت کے زیرِ انتظام میڈیا) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی قیادت نے ایران کے بارے میں غلط اندازے لگائے تھے اور یہ سمجھ لیا تھا کہ چند فضائی حملے ایرانی حکومت کو گرا سکتے ہیں، ہمیں حقیقت پسند ہونا چاہیے، لیکن بدقسمتی سے اسرائیل میں کوئی حقیقت پسند نہیں۔ خصوصی رپورٹ:  ایران اور اسرائیل کی جنگ کے بعد اپنے تجزیئے میں خود سابقہ اعلیٰ اسرائیلی سیکورٹی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل 12 روزہ جنگ میں شکست کھا چکا ہے اور ایران میں حکومت کی تبدیلی محض...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے نمبر پورے کرنے کے لیے جوڑ توڑ شروع کردیا ہے۔ آزاد کشمیر میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے 27 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے، جبکہ قانون ساز اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 17 ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آپ غیرمشروط پیپلز پارٹی میں شامل ہوں: آصف زرداری کا بیرسٹر سلطان گروپ کو پیغام وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے انتہائی قریبی ذرائع نے ’وی نیوز‘ کو بتایا کہ اگر پیپلز پارٹی 27 ارکان کی حمایت شو کر دیتی ہے تو وزیراعظم تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے کے بجائے پہلے ہی مستعفی ہو جائیں گے۔ آج پاکستان پیپلز...
    اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو مینار پاکستان سے نظام تبدیل کرنے کی تحریک کا آغاز ہوگا۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایف نائن پارک اسلام آباد میں "بنو قابل" انٹری ٹیسٹ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرنے کیلئے تو ڈنڈے کا استعمال کرسکتی ہے مگر شہریوں کو ایک جیسی تعلیم اور روزگار دینے اور انکے مسائل حل کرنے کیلئے کیوں کچھ نہیں کرسکتی۔  انہوں نے کہا کہ ریاست کسی فیلڈ مارشل، نواز شریف، زرداری، عمران خان یا حافظ نعیم کا نام نہیں بلکہ پچیس کروڑ عوام کا نام ہے۔ چند لوگوں نے ملک پر اپنی اجارہ داری قائم کر...
    نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقوں گھکی کرم اور اسپن وام میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 25 خوارج کو ہلاک کردیا جب کہ پاک فوج کے 5 جوان مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 اور 25 اکتوبر کی درمیانی شب فتنۃ الخوارج کے دو بڑے گروہوں نے سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسپن وام کے علاقے میں 4 خود کش حملہ آوروں سمیت 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرم کے علاقے گھکی میں مزید 10 دہشت گرد مارے...
    آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق استعفیٰ دیں گے یا تحریکِ عدم اعتماد کا مقابلہ کریں گے؟ آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی وزیرِ اعظم کے استعفیٰ یا تحریکِ عدم اعتماد کے ذریعے متوقع ہے، اس معاملے پر انوارالحق نے مشاورت شروع کر دی ہے۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے مستقبل کے حوالے سے حتمی فیصلہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں ممبران اسمبلی کی مجموعی تعداد 52 ہے، پیپلز پارٹی کو حکومت سازی کے لیے 27 اراکین کی حمایت درکار ہو گی۔ پیپلز پارٹی 17، مسلم لیگ ن 9، تحریکِ انصاف 4، مسلم کانفرنس اور جموں و کشمیر پیپلز پارٹی ایک ایک رکن کے ساتھ ایوان میں موجود ہیں جبکہ فارورڈ بلاک میں...
    مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح اعلان کیا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں پہلے ہی یہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ ہم اپوزیشن میں بیٹھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی اس فیصلے پر مکمل طور پر قائم ہے اور اس میں تبدیلی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دوسری جانب آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کے معاملے پر سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک...
     صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک مسلم لیگ ن کی آزاد کشمیر افیئرز کمیٹی کو دے دیا۔ جس کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ دیگر ارکان میں رانا ثناء اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی سے مذاکرات سے قبل کمیٹی نے ن لیگ آزاد کشمیر سے مشاورت شروع کر دی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ...
     پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئے قائد ایوان کے نام کا اعلان منگل تک متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف ریاست بھر میں یوم سیاہ منایا جاتا ہے اس لیے فوری طور پر نئے وزیراعظم کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا اور یوم سیاہ کے بعد تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی جائے گی۔ یہ فیصلہ صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اجلاس میں کیا گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہا کہ ہم...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے مشاورت کر رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ ن لیگ...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
    —فائل فوٹو صدر آصف  علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا۔ شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک دے دیا  ہے۔  پیپلزپارٹی کا آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان، صدر زرداری نے تحریک عدم اعتماد لانے کی منظوری دیدیاسلام آ باد صدرپاکستان آصف علی زرداری نے آزاد... مسلم لیگ کی کمیٹی کے سربراہ احسن اقبال ہیں جبکہ ممبران میں رانا ثناء اللّٰہ اور امیر مقام شامل ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم...
    نیو یارک کے میئر کے امیدوار، ظُہران ممدانی نے کہا ہے کہ کچھ مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی، لیکن وہ نفرت کے بجائے اتحاد اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر کھڑے ہیں۔ برونکس کی ایک مسجد کے باہر ابتدائی ووٹنگ کے آغاز سے قبل خطاب کرتے ہوئے ظُہران ممدانی جذباتی ہوگئے۔ انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکا میں مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی کی یاد دلائی اور بتایا کہ ان کی خالہ بھی اس واقعے کے بعد حجاب پہن کر خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی تھیں۔ ظُہران ممدانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مخالفین کی کوشش کے باوجود وہ نفرت کے بجائے سب کو ساتھ لے کر چلنے...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، اور اس فیصلے میں تبدیلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ویانا: آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں منعقدہ انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ (IPI) کی سالانہ کانگریس میں آزادیٔ صحافت کے لیے جدوجہد کرنے والے صحافیوں کو عالمی سطح پر سراہا گیا، جہاں فلسطین کی شہید صحافی مریم ابو دقہ سمیت 7 ممتاز صحافیوں کو ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔عالمی میڈیارپورٹس کے مطابق اس سال کے ایوارڈ یافتہ صحافیوں میں فلسطین کی مریم ابو دقہ، یوکرین کی وکٹوریا روشچینا، ہانگ کانگ کے جمی لائی، امریکا کے مارٹن بیرن، پیرو کے گستاوو گوریٹی، جارجیا کی مزیہ اماگلوبیلی اور ایتھوپیا کے تسفیلم والڈیس شامل ہیں۔اسی موقع پر ہنگری کے آزاد میڈیا کو فری میڈیا پائینئر ایوارڈ دیا گیا جو دباؤ کے باوجود آزاد صحافت اور شفاف معلومات کی...
    کراچی: پی ایس ایل کی فرنچائزز کے نئے معاہدوں کی تیاریاں جاری ہیں۔  گزشتہ روز لاہور میں سی ای او سلمان نصیر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چارٹرڈ فرم ای وائے مینا نے لیگ کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کردی، کمپنی کی نمائندگی محسن اقبال اور ٹیم نے کی۔  اس  رپورٹ کی بنیاد پر 10 سالہ نیا فرنچائز معاہدہ نظر ثانی شدہ مارکیٹ ویلیو پر ہوگا، ویلیو چارٹرڈ فرم ہی طے کرے گی، وہ اگلے چند روز میں اپنا کام مکمل کر لے گی، موجودہ میں سے صرف اہل ٹیمیں ہی نئی بولی کا حصہ بن پائیں گی۔  ویلیو ایشن کے دوران نئی تجاویز  بھی سامنے آ ئی ہیں، فنانشل ماڈل کے تحت رقم کا تبادلہ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نشان حیدر پانے والے پاک فوج کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ کے یومِ شہادت پر سروس چیفس نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء میں جام شہادت نوش کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایڈمرل نوید اشرف، ایئر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے مشترکہ پیغام میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہید نے 1948ء کی جنگ میں بہادری کی تاریخ رقم کی، پیر کلیوا رج کے دفاع میں سیف علی جنجوعہ...
    ہم اسرائیل کو دوبارہ جنگ شروع کرنے کا جواز نہیں دیں گے، سربراہ حماس WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز سربراہ حماس خلیل الحیہ نےکہا امریکی صدر ہر روز کہہ رہے ہیں کہ جنگ ختم ہوگئی،اب ہم اسرائیل کو جنگ دوبارہ شروع کرنےکا جواز نہیں دیں گے،28 میں سے 17 یرغمالیوں کی لاشیں دے چکے،باقی کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حماس کےسربراہ خلیل الحیہ نے امریکی صدر کےبیان پرجواب میں کہا اسرائیلی انخلا اورجارحیت کےخاتمے تک ہتھیارنہیں ڈالیں گے،اسرائیلی انخلا کے بعد اسلحہ ریاست کےحوالے کردیں گے،ان کا کہناتھاکہ غزہ میں نئی انتظامیہ کےلیےکسی بھی قومی شخصیت پراعتراض نہیں۔ انھوں نےمزید کہاکہ اقوام متحدہ کی فورسز تعیناتی پرحماس اورالفتح میں اتفاق ہوچکا،معاہدے کی خلاف ورزیاں...
    وزیرآباد+قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ کا یہ کام نہیں کہ سڑکوں پر بیٹھا رہے، یا کسی کی چپل کا ناپ دے یا کسی کی تصویر کو صاف کرے بلکہ اسکا کام عوامی و فلاحی منصوبے لانا ہے۔ عوام کو سہولیات پہنچانے کے لیے اقدامات کرنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے احمد نگر چٹھہ میں چوہدری شجاعت حسین، چوہدری وجاہت حسین کے بہنوئی، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی چوہدری حامد ناصر چٹھہ کے چچا چوہدری جاوید چٹھہ کے انتقال کے موقع پر تعزیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ان کے...
    کانفرنس میں اہم علمی شخصیات کا خطاب، مقابلہ ہائے مقالہ جات اور شعر نویسی میں کامیاب ہونیوالے افراد میں تقسیم انعامات، اور مقاومتی محاذ کی اہم بین الاقوامی شخصیات کے اہل خانہ کی قدر دانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ بقیۃ اللہ اسلامک انسٹی ٹیوٹ کا اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کے مقدس شہر قم میں منعقد ہوا۔ جس میں پہلی عظیم الشان الصدیقہ الشھیدہ بین الاقوامی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں ہئیت امنا اور گورننگ باڈی کے مسلسل جلسات کے بعد کانفرنس کی تاریخ، مقام اور وقت معین کیا گیا۔ شرکاء نے کانفرنس کی تشہیری مہم شروع کرنے پر تاکید کرتے ہوئے قم المقدسہ کی تمام ثقافتی تنظیموں، موسسہ ہائے علمیہ، مدارس اور اہم شخصیات سے ملاقات اور انہیں...
    پاکستان کے سینیئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اداکاری کی دنیا باہر سے جتنی چمکدار دکھائی دیتی ہے، اندر سے اتنی ہی کٹھن، پیچیدہ اور صبر آزما ہے۔ ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے اپنے فنی سفر، ناکامیوں، سیکھنے کے مراحل اور کامیابی کے بعد کے دباؤ پر کھل کر بات کی۔ ’شروع میں سب آسان لگا، پھر حقیقت نے جھنجھوڑا‘ انہوں نے کہاکہ یہ چکا چوند پہلے تو بہت آسان لگتی تھی، لیکن جب ریئلٹی چیک ملا تو پتا چلا کہ نہیں، یہ دنیا ذرا مشکل ہے۔ کافی کچھ کرنا پڑتا ہے۔ بھاگ دوڑ، محنت، قربانی۔ ’بچپن سے انڈسٹری سے جڑے اور ایک طویل عرصہ اچھا نہیں بھی رہا، لیکن ہمت نہیں ہاری۔...
    معروف امریکی سوشل میڈیا اسٹار اور ماڈل کم کارڈیشیئن نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ سے متعلق دماغی اینیورزم (Brain Aneurysm) کی تشخیص ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق یہ انکشاف کم کارڈیشیئن نے اپنی ریئلٹی سیریز ’دی کارڈیشیئنز‘ کے نئے سیزن کے ٹیزر میں کیا ہے جو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ویڈیو کلپ میں کم کارڈیشیئن کو ایم آر آئی اسکین کے دوران دکھایا گیا، جس کے بعد انہوں نے اپنے اہلخانہ کو بتایا، ’ڈاکٹرز نے کہا کہ ایک چھوٹا سا اینیورزم ہے۔‘ان کی بہن کورٹنی کارڈیشیئن نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’اوہ‘  کم کے مطابق، ڈاکٹرز نے اس کیفیت کو ’صرف ذہنی دباؤ‘ کا نتیجہ قرار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گھوٹکی (مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ حکومت کی ڈاکوؤں کے لیے سرینڈر پالیسی بالکل واضح ہے، یہ عام معافی نہیں، مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن نے کہا کہ گھوٹکی میں قبائلی تنازعات ختم کرانے کیلیے سرداروں پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، جو ڈاکو سرینڈر نہیں کریں گے ان کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شکارپور، کشمور اور کندھکوٹ میں آپریشن جاری ہے، گھوٹکی میں بھی بڑے پیمانے پر آپریشن کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جبکہ رواں سال کیلیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع فوڈ سیکورٹی کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ذرائع کے مطابق عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومتیں مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔ اگر بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھے گی تو پاکستان میں بھی قیمت بڑھا دی جائے گی۔ذرائع نے کہا کہ آئی ایم ایف شرائط پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چارسدہ(صباح نیوز)قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائونے کہا ہے کہ ہم پاکستان اور افغانستان میں پائیدار امن چاہتے ہیں کیونکہ خطے کا استحکام امن سے ہی وابستہ ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی لہر کے دوبارہ شروع ہونے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرپا ئوچارسدہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کاوشوں اور موثر حکمتِ عملی کی ضرورت ہے تاکہ ماضی کی طرح بے امنی دوبارہ جنم نہ لے۔ آفتاب شیرپا ئونے سیاسی قیادت کے تضادات پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ...
    اسلام ٹائمز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا کہ لگتا ایسا ہے کہ پاکستان میں ایک بار پھر دہشتگردی کے باپ کو کھولا جا رہا ہے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں کھڑے ہو کر ایک کتا میرے مکتب کی، میرے مسلک کی توہین کرتا ہے، زبان درازی کرتا ہے اور میرے مسلک کو گالیاں بکتا ہے، لیکن پاکستان میں نہ حکومت ہے اور نہ پاکستان میں کوئی ایک ادارہ کہ جو اس کتے کی زبان کو روکے۔ رپورٹ: سید عدیل عباس گذشتہ روز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ہاکی گراونڈ میں کالعدم فرقہ پرست اور دہشتگرد جماعت سپاہ صحابہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد  کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک پراسرار اور سنسنی خیز واقعہ منظرِ عام پر آیا ہے، جہاں پشاور کے 22 سالہ نوجوان فیض یاب نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کے ڈیجیٹل والٹ سے 8 لاکھ 50 ہزار امریکی ڈالر مالیت کا USDT (کرپٹو کرنسی) مبینہ طور پر ٹرانسفر کر لیا گیا۔فیض یاب کے مطابق یہ واقعہ ایئرپورٹ ٹرمینل کے اندر اُس وقت پیش آیا جب وہ اپنی پرواز کے انتظار میں تھا۔ اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اسے اچانک اپنے Binance اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ نوٹیفکیشن موصول ہوا، اور چند ہی منٹوں میں اُس کا اکاؤنٹ، جی میل، اور ریکوری ای میل تینوں ہیک کر کے بلاک کر دیے گئے۔نوجوان کے مطابق...
    وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو ’بے بی سی ایم‘ قرار دے دیا، کہا یہ جس کام کے لیے آئے ہیں، اس سے پہلے فارغ ہوجائیں گے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ سہیل آفریدی کو جان بوجھ کر ’بے بی سی ایم‘ کے طور پر صوبے میں بٹھایا گیا ہے تاکہ ان کی اپنی سمجھ بوجھ نہ ہو، وہ سیل سے چلے یا چابی سے، بس بانی بانی کرتا رہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ بدلنے سے کے پی میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن نہیں رکے گا، طلال چوہدری طلال چوہدری نے کہا کہ بانی اپنی جگہ ہوگا، صوبے کے 4 کروڑ عوام کے فیصلے وزیراعلیٰ نے...
    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ‏ کوئی کام کئے ہوں تو "دِکھتے" ہیں اور بہت سوں کو "دُکھتے" ہیں۔ سماجی رابطے کی سائٹ "ایکس" پر اپنے پیغام میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اپنی کارکردگی سوشل میڈیا کے ذریعے بھی سامنے رکھتی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خود کی کوئی کارکردگی نہ بتا پانے والے اس پہ تنقید...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیوی پر کسی بھی قسم کے گھریلو تشدد اور خلع سے متعلق درخواست پر اہم فیصلہ سنادیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک نے سترہ صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا جس میں پشاور ہائی کورٹ اور فیملی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں لکھا کہ عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، ازدواجی زندگی میں نفسیاتی اذیت جسمانی تشدد جتنی سنگین ہے، شوہر کی اجازت کے بغیر دوسری شادی تنسیخِ نکاح کے لیے جائز بنیاد ہے۔ فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالتوں کو خواتین سے متعلق محتاط الفاظ استعمال کرنے چاہئیں جبکہ پارلیمنٹ نے ظلم کی تعریف قانون میں بیان کرنے کی کوشش نہیں بلکہ مختلف...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور نئے قائد ایوان کے نام کا فیصلہ آصف زرداری پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں آزاد کشمیر کی حالیہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سابق وزیراعظم سردار یعقوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ موجودہ وزیراعظم کو گھر بھیجنے کے لیے ان کے پاس نمبر پورے ہیں۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیئر...
    حکومت کا گندم خریداری کا منصوبہ تیار ، 6 اعشاریہ25ملین میٹرک ٹن گندم خریدی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جب کہ رواں سال کے لیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومت مجموعی طور پر 6 اعشاریہ25ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ذرائع نے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی موجودہ صورت حال پر تمام جماعتیں پریشان ہیں، آج زرداری ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ہم نے مشاورت کی ہے، جس کے بعد ایوان صدر میں صدر زرداری کے ساتھ ہونے والی میٹنگ میں فائنل فیصلہ کیا جائےگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے بعد پیش آنے والی صورت یقیناً سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نمبر پورے ہوتے ہیں تو ہی حکومت بنائی جاتی ہے، سنا ہے کہ ن لیگ نے اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ...
    حکومت نے گندم خریداری کا منصوبہ تیار کرلیا جب کہ رواں سال کے لیے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی گئی۔ ذرائع وزارت فوڈ سیکیورٹی نے کہا کہ عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کی جائیں گی، حکومت مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں گی، وفاقی و صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدیں گی، نجی سیکٹر رواں سال گندم خریداری کا عمل انجام دے گا۔ ذرائع نے کہا کہ وفاق 1.5 ملین ٹن گندم خریدے گا، پنجاب 2.5 ملین ٹن گندم خریداری کرے گا، سندھ ایک ملین ٹن گندم خریدے گا،...
    کوئٹہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ہونے والی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واقعہ کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائر کھول دیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 پولیس اہلکار شہید واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشتگردی کے ایک افسوسناک واقعے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جمعے کے روز نامعلوم دہشتگردوں نے غلمینہ چیک پوسٹ کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بہار کے موسم میں ہر جانب سبزہ اُگ آتا ہے اور عام طور پر ہری گھاس کو سبزہ ہی کہتے ہیں، لیکن جنوبی کوریا میں ایسا نہیں۔ یہاں گھاس ستمبر سے نومبر کے درمیان سبز کے بجائے گلابی ہو جاتی ہے، اور زمین پر بادل نما گلابی خوشے اُترنے لگتے ہیں۔ اس گھاس کو Pink Muhly Grass کہا جاتا ہے اور یہ اپنی خوبصورتی کی وجہ سے سیاحوں میں انتہائی مشہور ہے۔یہ اصل میں امریکا کے جنوبی حصوں میں اگنے والی سجاوٹی گھاس ہے، لیکن جنوبی کوریا میں اسے باغات، پارکوں اور سیاحتی مقامات پر بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے۔ اس کی سب سے نمایاں خصوصیت گلابی اور ہلکے جامنی رنگ کے نرم، بادل نما خوشے...
    راؤ دلشاد: محکمہ تعمیرات و مواصلات (سی اینڈ ڈبلیو) نے صوبے کے 24 اضلاع میں 38 ٹول پلازوں کو ڈیجیٹل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  اس حوالے سے صوبائی وزیر تعمیرات و مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیرِ صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمے کے افسران نے تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ الیکٹرانک ٹول کلیکشن سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس سے گاڑیوں کی خودکار ویریفکیشن اور شفاف ریونیو کلیکشن ممکن ہو گی۔  اداکار شریاس تالپڑے اور الوک ناتھ کے خلاف کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام، مقدمہ درج ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ اٹک، بہاولپور، خوشاب، گجرات، چکوال، سرگودھا، مری، اوکاڑہ، لیہ، لودھراں، ملتان، مظفرگڑھ، میانوالی،...
     ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی اور خوارج کے خلاف موثر اقدامات کیے ہیں، دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے مردان کی مختلف یونیورسٹیز اور مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے نشت کے دوران خصوصی گفتگو کی، خصوصی نشست میں عبد الولی خان یونیورسٹی، وومن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی اور مدارس کے طلبہ اور اساتذہ شریک ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے معرکہ حق، حالیہ پاک افغان کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔...
    تینوں ممالک کے مستقل مشن درخواست کرتے ہیں کہ آئی اے ای اے سیکریٹریٹ کی جانب سے آئی اے ای اے کے تمام رکن ممالک کو آئی این ایف سی آر سی آر سی دستاویز کے طور پر اس خط کو مناسب طریقے سے تقسیم کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جوہری معاہدے کے خاتمے اور قرارداد 2231 کی منسوخی کا حوالہ دیتے ہوئے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل کو ایران روس اور چین نے مشترکہ طور پرخط لکھا ہے کہ اب اس معاملے پر رپورٹ کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی اور سفیروں کو ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں کے نام ایک مشترکہ خط میں تینوں ممالک کے نمائندوں اور سفیروں نے آئی اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کاراکاس: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا ایک نئی جنگ بھڑکانے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق، صدر مادورو نے یہ بیان امریکا کی جانب سے طیارہ بردار بحری جہاز کیریبین سمندر میں بھیجنے کے بعد دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’امریکا خطے میں اشتعال پیدا کرنا چاہتا ہے، مگر ہم امن کے ساتھ اپنے دفاع کے لیے تیار ہیں۔‘‘دوسری جانب کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے بھی امریکی اقدامات پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’’امریکا نے منشیات کی سرگرمیوں کے بے بنیاد الزامات پر مجھ پر پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن میں...
    بھارت کے کرنالہ ضلع میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم (SIT) کی رپورٹ نے 2023 کے انتخابات کے دوران ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل اور نام حذف کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، 75 موبائل نمبرز کے ذریعے الیکشن کمیشن کے پورٹل پر جعلی اکاؤنٹس سے درخواستیں دی گئیں۔ اس کارروائی میں ضلع کالبرگی کے ایک ڈیٹا سینٹر سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی ضبط کیے گئے ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کرناٹک کے الند حلقے میں ڈیڑھ سال کے دوران ہر ووٹر کا نام حذف کرنے کے لیے 80 روپے فی درخواست کی ادائیگی کی گئی، جس سے اس مہم کی مالی مدد تقریباً 4.8 لاکھ روپئے بنتی ہے۔ دسمبر 2022...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے واضح کیا ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بننے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا۔اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ سرکاری ترقیاتی پروگرام کے فیصلے اگر بند کمروں میں کیے جائیں تو یہ غلط ہے، کیونکہ پیپلز پارٹی کے ارکان کے بغیر اسمبلی کا کورم بھی مکمل نہیں ہوتا، جس کے باعث اجلاس ملتوی کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ شہباز شریف وزیر اعظم بننے کی خواہش لے کر پیپلز پارٹی کے پاس آئے تھے، اور اس موقع پر کچھ معاملات طے پائے تھے۔شازیہ مری کے مطابق، مجلسِ منتظمہ کے اجلاس میں ارکان نے حکومت کے رویے اور وعدوں پر تحفظات کا...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے سابق ایم پی اے اور وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اللّٰہ ڈنو خان بھیو کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ نیب احتساب عدالت کے فیصلے میں کوئی قانونی نقص ثابت نہیں کر سکا۔ نیب پراسیکیوٹر صرف فیصلے کے ایک پیراگراف میں نمبر کی غلطی دکھا سکا۔ متن میں شواہد یا قانونی تشریح میں کوئی خامی نہیں پائی گئی۔ عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کے مطابق احتساب عدالت کے فیصلے میں مداخلت کی کوئی وجہ نہیں۔نیب نے عدالت کو بتایا کہ اللّٰہ ڈنو خان بھیو پر 48 ملین روپے کنٹریکٹرز سے وصولی کا الزام تھا، جس پر ناکافی شواہد کی بنیاد پر انہیں بری...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں جدید پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کردیا، جسے دارالحکومت میں کھیل اور تفریحی سرگرمیوں کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر بھی شریک ہوئیں۔ تقریب کے دوران وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر، چوہدری سالک حسین اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ پیڈل ٹینس کھیل کر افتتاحی سرگرمی میں عملی طور پر حصہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈپلومیٹک کمیونٹی کے لیے صحت مند...
    بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دو ٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں وکشمیر پربھارت کا قبضہ غیر قانونی ہے، بھارت نے مسئلہ کشمیرسلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو رہا ہے۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی کا کہنا تھا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں جبکہ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔  انھوں نے مزید کہا کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے، بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے ، آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور عوامی آزادی...
    —فائل فوٹو بھارتی مندوب کے بے بنیادالزامات پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے دوٹوک جواب دے دیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ غیرقانونی ہے۔ بھارت نےمسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں اٹھایا اور اب وعدوں سے منحرف ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی مظالم، اجتماعی قبریں اور جبری گمشدگیاں جاری ہیں۔ بھارت میں مسلمان، عیسائی، سکھ اور دلت ظلم و جبر کا شکار ہیں۔قیصر سروانی کا کہنا ہے کہ ہندوتوا کی فسطائی سوچ نے بھارت کو نفرت کی فیکٹری بنا دیا ہے۔ بھارت سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرے۔پاکستانی مشن کے قونصلر نے یہ بھی کہا کہ آزاد کشمیر میں جمہوری ادارے اور...
    ملک میں سیاسی استحکام کی ذمے دار وفاقی اور صوبائی حکومتیں ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملک کا اندرونی انتشار ختم کرنے کی زیادہ ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے۔ ملک کے داخلی استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک صفحے پر آنا چاہیے جس کے لیے حکومت حکمت عملی بنائے۔ یہ درست ہے کہ ملک کے داخلی اور سیاسی استحکام کے لیے حکومت کے سوا کوئی بھی سیاسی جماعت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ ملک کی اہم سیاسی جماعتوں کو ایک جگہ بٹھانے میں کامیاب ہو سکے یہ کام واقعی حکومت کا ہونا چاہیے جیساکہ اے پی ایس اسکول پشاور پر دہشت گردی کے بعد ہوا تھا اور وزیر اعظم نواز شریف نے آل پاکستان کانفرنس منعقد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) کو قومی خزانے میں خطیر شراکت داری کے باوجود نظر انداز کرنا باعث تشویش ہے، نوصیر تیلی کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( کے ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے آخری ماسٹر پلان 2020 میں تیار کیا جا رہا تھا مگر اس کے بعد شہر میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں اور ایسے نئے چیلنجز سامنے آئے ہیں جن کا پہلے گمان بھی نہیں کیا گیا تھا لہٰذا ان حقائق سے نمٹنے اور 2047 تک شہر کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 2020 کے ماسٹر پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے نتیجے میں گریٹر کراچی ریجنل ماسٹر پلان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔ صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا۔ ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ان سب چیزوں نے میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔ صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں،...
    وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے ماضی میں بھی حکومت کو یقین دہانیاں کرائی تھیں مگر ان پر عمل نہیں کیا۔ جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعت نے حالیہ مظاہروں کے دوران جگہ جگہ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا، اور ان کے خلاف ایسے شواہد موجود تھے جن کی بنیاد پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کے مطابق، اگر کوئی تنظیم ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائی جائے جو قانون اور امن عامہ کے لیے خطرہ ہوں تو اسے کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت...
    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرحمان کھیتران نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کی قیادت میں اڑھائی سالہ معاہدہ طے ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے دعویٰ کیا ہے کہ مرکزی سطح پر پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان حکومت بلوچستان سے متعلق اڑھائی سالہ معاہدہ پر اتفاق ہوا ہے۔ جس کے بدلے میں پیپلز پارٹی نے کچھ نہیں مانگا ہے۔ بلوچستان میں اڑھائی سال حکومت کرے گی۔ انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بلوچستان کے حوالے سے اڑھائی سالہ معاہدہ حقیقت ہے۔ مرکز میں پیپلز...
    اپنے ایک بیان میں حماس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ ان میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک 90 فلسطینیوں کو شہید کرنا، رفح بارڈر کی بندش اور امداد کی فراہمی روکنے کی کوششیں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کے امریکی موقف کو سراہا ہے۔ غزہ سے عرب میڈیا کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غزہ امن معاہدے کی کامیابی اور اس کے نفاذ کو یقینی بنانے کیلئے حماس پُرعزم ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ حماس کو غزہ امن معاہدے کیلئے مصر، قطر اور ترکیے سے...
    ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ہسپانوی سپریم کورٹ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ اسٹیل بنانے والی نجی کمپنی "سیڈینور" کے خلاف تحقیقات شروع کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات اس الزام کی بنیاد پر کی جا رہی ہیں کہ کمپنی نے اسرائیلی فوجی صنعتی کمپنی کو اسٹیل فروخت کیا، جو اسلحہ کی تیاری کے لیے استعمال ہوا۔ المیادین کے مطابق تحقیقات کی سربراہی جج فرانسسکو ڈی جارج کر رہے ہیں۔...
    کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک تحفظ آئین کے رہنماؤں نے کہا کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی کے جلسے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ظلم سے بلوچستان کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے۔ سیاسی رہنماؤں کو بے جرم قید کیا گیا ہے۔ سردار اختر مینگل کا نام عدالتی حکم کے باجود "نو فلائی لسٹ" سے نہیں نکالا جا رہا ہے۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داؤد شاہ کاکڑ، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، بلوچستان نیشنل پارٹی...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز آپریشن میں 8 بھارتی حمایت یافتہ خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ دیں گے، ملکی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے خواہشمند عناصر کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، حکومت پاکستان ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے والے ہوجائیں ہوشیار،بڑا فیصلہ کرلیا گیا   وزیرداخلہ محسن نقوی نے 8 خوارجیوں  کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی...
    پاک افغان جنگ بندی کے بعد آج بھی بارڈر دو طرفہ تجارت اور پیدل آمد و رفت کےلیے بند رہی۔چمن میں باب دوستی اور خیبر میں طورخم بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ ٹرانزٹ کنٹینرز کےلیے مرحلہ وار کراسنگ فارمولا تجویز کیا گیا ہے۔باب دوستی پر تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے کے باعث پھلوں کے 400 ٹرک اسپین بولدک میں کھڑے ہیں، جن میں موجود انار، ٹماٹر اور انگور خراب ہوچکا ہے۔ جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے 13ویں روز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ تجارت کی بحالی کل استنبول میں متوقع پاک افغان مذاکرات کی کامیابی پر منحصرہے، جھڑپوں میں متاثرہ ٹریڈ روٹس اور متاثرہ مقامات سے ملبہ اب...
    پاکستان نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے پیش آنے والی سلامتی صورتحال کے باعث افغان سرحدی راستے بند رہیں گے، اور اس دوران اشیاء کی آمد و رفت اور تجارت سے زیادہ اہمیت ایک عام پاکستانی کی جان کی حفاظت کو دی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دوحہ مذاکرات کے دوران ایک دستاویز پر اتفاق رائے اور دستخط ہوئے، اورافغان طالبان حکومت اسے معاہدہ کہے یا نہ کہے، پاکستان کے لیے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریائے کنڑ سے متعلق عالمی قوانین کی پابندی یقینی بنائی جائے گی۔ بھارت کے افغانستان میں کردار کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ بھارت کا افغانستان میں سفارتخانہ کھولنا دو طرفہ معاملہ ہے، اور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسہیل آفریدی نے چارسدہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں تیار رہنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جنہوں نے ظلم و جبر کیا ہے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ چارسدہ کی عوام کے سامنے خطاب اس لیے ضروری تھا کیونکہ یہاں سے ایک سیاسی جماعت کا خاتمہ ہوا، اور خیبرپختونخوا کے عوام ہمیشہ **بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے انہیں وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا، بعض حلقوں نے کہا کہ وہ قبول نہیں ہیں، لیکن ان کی فکرعوام کے لیے ہے، نہ کہ کسی اور کے لیے۔ سہیل آفریدی نے عوام کی آنکھوں میں انقلاب کی...
    حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ہو گا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیو کے انسداد کیلئے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت اور حکومتی اقدامات کی بدولت جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار جمعے کو انسداد پولیو کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق، انسداد پولیو کیلئے معاونت فراہم کرنے والے اداروں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چارسدہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان کے لیے واضح پیغام یہ ہے کہ پالیسی صرف عمران خان کی رہنمائی میں ہوگی۔ سہیل آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بانی نے مجھے نامزد کیا، کچھ حلقوں نے کہا کہ میں قبول نہیں ہوں، لیکن میں لوگوں کی باتوں سے نہیں، بلکہ عوام کی رائے سے خود کو قبول سمجھتا ہوں۔ اُن کے مطابق تبدیلی صرف آنے والی نہیں بلکہ اب حقیقی معنوں میں آگئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر میڈیا پر تنقید بھی کی اور کہا...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کراچی ایئرپورٹ خودکش حملے میں ملوث دہشتگردوں کی مالی معاونت کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے** کا حکم دے دیا۔ کراچی سینٹرل جیل کے انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران، جیل حکام نے ملزم سعیدکو عدالت میں پیش کیا، جبکہ ضمانت پر رہا نجی بینک مینجر بلال بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر سے 30 اکتوبر تک رپورٹ طلب کرلی اور مقدمے کے مفرور ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کرنے کی ہدایت کی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مفرور ملزمان میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر بشیر بلوچ عرف بشیر زیب اور عبد الرحمان عرف رحمان گل شامل ہیں۔ ملزم سعید نے خودکش حملے...
    امریکی حکومت نے شٹ ڈاؤن کے باعث فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے امدادی رقم استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ ان کے ایک قریبی دوست نے130 ملین ڈالر کی خطیر رقم فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں کے لیے فراہم کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق ری پبلکن اورڈیموکریٹ ارکان کے درمیان نئے مالیاتی بجٹ پر اختلافات برقرار ہیں، جس کے باعث امریکی حکومت یکم اکتوبر سے شٹ ڈاؤن کا شکار ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے نتیجے میں ہزاروں وفاقی ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تنخواہوں میں تاخیر ہو رہی ہے، جبکہ کئی سرکاری ادارے جزوی طور...
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان اتحاد مجبوری کے تحت قائم ہوا ہے، محبت کے تحت نہیں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو اپنے حقوق کے حصول کے لیے سیاسی اور جمہوری راستہ اپنانا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اسی ملک کے وزیراعظم ہیں، لہٰذا صوبے کو چاہیے کہ ان کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ، مگر صوبے کے عوام کے حقوق کا تحفظ سب کی ذمہ داری ہے۔ صوبائی حکومت کو وفاق کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن کے...
    وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان و سیفران انجنئیر امیر مقام کی 78ویں یوم تاسیس پر کشمیری قوم کو مبارکباد کشمیری قوم کے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،وفاقی وزیر امور کشمیر آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ،انجینئر امیر مقام آزادکشمیر کا خطہ آزاد کروانے میں خیبر پختون خواہ کے بہادر لوگوں نے بھی کشمیریوں کی مدد کی ،وفاقی وزیر امور کشمیر پاکستانی اور کشمیری عوام یک جان دو قالب ہیں ،انجینئر امیر مقام پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا ،وفاقی وزیر امور کشمیر بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ اور ظالمانہ قبضہ کر رکھا ہے ،انجینئر امیر مقام بھارتی...
      واشنگٹن (ویب ڈیسک )اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا اہم بیان سامنے آ گیا۔اسرائیلی دورہ مکمل کرکے واپس جاتے ہوئے تل ابیب ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے اسے سیاسی حربہ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بے معنی علامتی ووٹ تھا، جس کا کوئی عملی اثر نہیں، اگر یہ سیاسی حربہ تھا تو یہ بہت ہی بیوقوفانہ تھا ، میں ذاتی طور پر اسے غزہ امن معاہدے کی توہین سمجھتا ہوں۔ امریکی نائب صدر نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی یہ ہے کہ مغربی کنارہ اسرائیل میں ضم نہیں کیا جائے گا اور یہ مؤقف برقرار...
    لاہور: منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم ہونے والا پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر روحانیت، سکونِ قلب اور بین المذاہب ہم آہنگی کا ایک نیا باب کھول رہا ہے۔ تین سال کی محنت سے تعمیر ہونے والا یہ مرکز صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری و روحانی تجربہ گاہ ہے جہاں جدید دنیا کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ سے تھکے ہوئے انسان کو باطنی سکون اور خود شناسی کی راہ دکھائی جاتی ہے۔ یہ سینٹر کسی ایک سلسلۂ تصوف سے وابستہ نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر سلاسل کی مشترکہ تعلیمات پر قائم ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کے اسلامی فنِ تعمیر کا حسین امتزاج ہے،گنبد،...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں مریم نواز پیشی کے موقع پر نیب آفس پر حملے کے کیس میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز ، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ سمیت دیگر کے خلاف اخراج رپورٹ منظور کرلی گئی۔ عدالت نے پولیس کی اخراج رپورٹ پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے رپورٹ منظور کر لی۔ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ مریم نواز سمیت دیگر کیخلاف نیب آفس پر پتھراؤ کے الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ مقدمہ کا مدعی ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب چوہدری اصغر عدالت میں پی ہوا۔ عدالت نے مدعی سے استفسار کیا کہ آپکو کوئی اعتراض ہے اخراج رپورٹ سے۔ مدعی مقدمہ نے عدالت نے روبرو بیان دیا کہ مجھے کوئی اعتراض نہیں...
    پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ 18 ماہ نون لیگ کے ساتھ حکومت پیپلز پارٹی کے لیے بھیانک خواب تھا، مجبوری میں بیٹھنا پڑا، پارٹی کو بھی نقصان ہوا، لیکن ہم نے ملک کا نقصان نہیں ہونے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ نون لیگ اور پیپلزپارٹی میں مجبوری کا رشتہ ہے، دونوں جماعتوں کے کارکن ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیار نہیں، سہیل آفریدی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل لیں گے تو کوئی آسمان نہیں گر جائےگا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم...
    ہوٹل والوں نے کام کی شرح میں 70 فیصد سے زائد کی کمی بیان کی ہے، جب کہ سرینگر کی شہرہ آفاق جھیل ڈل میں کشتیاں چلانے والے، ٹیکسی ڈرائیور، دستکاری بیچنے والے اور ہوٹل مالکان اپنی بقا کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ سیاحت سے وابستہ کئی کاروبار تباہی کے دہانے پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معیشت کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جانے والا سیاحت کا شعبہ شدید بحران سے دوچار ہے۔ ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹر شدید پریشان ہیں اور کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے ان کی روزی روٹی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلسل سیاسی غیر یقینی صورتحال اور مودی کی جابرانہ کارروائیوں کی وجہ سے علاقے...
    نئی دہلی: بھارت میں اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیرِاعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی ناکام سفارتی پالیسیوں نے بھارت کو عالمی طاقتوں کے مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے اور ملک کی خودمختاری خطرے میں ڈال دی ہے۔ کانگریس رہنما جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت کے فیصلے ملکی سطح پر اعلان ہونے سے پہلے ہی بیرون ملک ظاہر ہوجاتے ہیں، جو مودی کی کمزور اور انحصار پسند خارجہ پالیسی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود انکشاف کیا کہ مودی نے روسی تیل کی درآمد روکنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ بھارتی حکومت نے اس پر کوئی باضابطہ بیان...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کی جانب سے روس کی 2 بڑی تیل کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کو ’سنگین مگر غیر فیصلہ کن‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا روسی معیشت پر کوئی نمایاں اثر نہیں پڑے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کی گئی تازہ پابندیاں روسی تیل کمپنیوں روس نیفٹ (Rosneft) اور لوک آئل (Lukoil) کو نشانہ بناتی ہیں۔ یہ پابندیاں ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد روس کے خلاف عائد کی جانے والی پہلی بڑی کارروائی ہیں۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا روس پر بڑا وار: 2 بڑی روسی آئل کمپنیوں پر سخت پابندیاں عائد، پیوٹن سے ملاقات منسوخ پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ پابندیاں ہمارے لیے...
    نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد چیف سیکریٹری کو ایسے افسران کی فہرست تیار کرنے کی ہدایت کی ہے کہ جو حکومتی پالیسی کے برخلاف صوبائی حکومت کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے یہ ہدایت چیف سیکریٹری اور انتظامی افسران کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں دی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس بار صوبے میں حقیقی تبدیلی لائی جائے گی، انتظامی افسران کو حکومتی پالیسیوں کے مطابق کام کرنا ہوگا، اور جو اس میں رکاوٹ بنے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے صوبے کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، گورنر خیبرپختونخوا کا وزیراعظم سے شکوہ سہیل آفریدی نے...
    آزاد کشمیر حکومت کیساتھ اتحاد قائم رکھا جائے یا نہیں؟،پی پی قیادت کا اجلاس کل طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی نے کل زرداری ہاوس اسلام آباد میں اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ اتحاد جاری رکھنے یا ختم کرنے پر غور متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس طلبی کی تصدیق پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکرٹری انفارمیشن جاوید ایوب نے کی ہے۔ اجلاس کی صدارت فریال تالپور کریں گی، کشمیر افیئرز کی انچارج خصوصی طور پر شریک ہوں گی۔صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کی قیادت میں کور ٹیم اور مرکزی عہدے دار شریک ہوں گے، اجلاس میں آزاد...
    ٹی ایل پی پر پابندی، پنجاب حکومت کا رضوی برادران کو بھی گرفتار کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے رضوی برادران کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ صوبے کے امن کے لیے ہر اقدام اٹھائیں گے، پنجاب کے امن کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ہتھیار بندجتھوں کو ریاستی رٹ چیلنج نہیں کرنے دیں گے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ ہمارا دین ہر ایک کے ساتھ...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں طور پر ظاہر ہونا شروع ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی واپسی، آزاد کشمیر حکومت نے حتمی ٹائم فریم مقرر کر دیا نواحی علاقوں میں مکانات، پلاٹس اور کرایوں کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ خریداروں کی دلچسپی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے افغان خاندان کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں جیسے مشرقی بائی پاس، بروری، پشتون باغ، سیٹلائٹ ٹاون، خالص باوڑی، اور پشتون آباد میں آباد تھے۔ مگر حکومتوں کی جانب سے واپسی کے فیصلے کے بعد ہزاروں افغان خاندان اپنے گھروں کو فروخت کر کے افغانستان واپس جا رہے ہیں۔ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے...
    منہاج یونیورسٹی لاہور میں قائم پاکستان کا پہلا تصوف سینٹر صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ ایک فکری اور روحانی تجربہ گاہ ہے، جو تین سال کی محنت کے بعد مکمل ہوا ہے۔ یہ جگہ جدید دور کے ذہنی دباؤ اور مادی دوڑ میں الجھے ہوئے انسان کو اندرونی سکون اور خود شناسی کی روشنی دکھانے کا پیغام دیتی ہے۔ یہ سینٹر کسی خاص صوفی سلسلے سے منسلک نہیں بلکہ قادری، چشتی، نقشبندی، سہروردی، شاذلی، رفائی اور دیگر متعدد سلسلوں کی تعلیمات کو یکجا کرتا ہے۔ اس کی عمارت پاکستان، ایران اور ترکی کی اسلامی فنِ تعمیر کا خوبصورت امتزاج ہے، جس میں گنبد، محرابیں، نیلی ٹائلوں کے نقوش اور خطاطی کی جھروکیاں روحانیت کی تصویری زبان بن جاتی ہیں۔...
    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کیلئے سلمان اکرم کی فہرست پر عمل درآمد کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے...
    ---فائل فوٹو  26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ سب سے بڑی مشکل یہ ہے آرٹیکل191اے کے دائرہ اختیار میں بیٹھ کر اسے کیسے نظر انداز کردیں؟ ، آرٹیکل 191 جائز شق ہے تب ہی آئین کا حصہ ہے۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان، جسٹس شاہد بلال شامل ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران کہا کہ سنی اتحاد...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
    راولپنڈی: اسلام آباد ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان سے ملاقاتوں کے حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کردی، عدالت نے سپرنٹنڈنٹ کے اعتراض پر ملاقات کے بعد جیل کے گیٹ پر میڈیا ٹاک سے روک دیا اور کہا کہ اپنے چیمبر میں جاکر یا شام کو بات کریں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل ملاقاتوں کی درخواستوں کو یکجا کر کے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں تین رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی، بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی شامل تھے۔ جیل رولز پر عمل درآمد کے لیے پنجاب حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ پنجاب حکومت...
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت نے عوام کو سستا گوشت فراہم کرنے کے لیے مٹن، بیف اور چکن کی ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حالیہ سیلاب کی وجہ سے زراعت اور لائیو اسٹاک متاثر ہوئے ہیں، جس کے بعد مٹن، بیف، انڈے اور چکن کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ اس صورتحال میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے ایکسپورٹ پر عارضی پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ملکی مارکیٹ میں گوشت کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ مارکیٹ میں مٹن 2,500 سے 3,000 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے، جبکہ سرکاری قیمت بیف کے لیے 800 اور مٹن کے لیے 1,600 روپے فی کلو مقرر کی...
    نام نہاد اسرائیلی خودمختاری کو مغربی کنارے تک توسیع دینے کی کوشش، پاکستان کا شدید اظہار مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے کچھ حصوں پر اپنی نام نہاد ’خود مختاری‘ کو توسیع دینے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ یہ ردعمل اسرائیلی پارلیمان (کنیسٹ) کی جانب سے ایک روز قبل ایک مسودۂ قانون کی ابتدائی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے ذریعے اسرائیلی قوانین کو مقبوضہ مغربی کنارے پر لاگو کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بدھ کو اسرائیلی قانون سازوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے سے متعلق دو بلز کی منظوری دی، یہ...
    تنظیمی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سانحہ شب عاشور جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں منعقد ہونے والے کانفرنس میں شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ راہ حق کے شہداء کی یاد منانا ہماری دینی و قومی ذمہ داری ہے۔ کانفرنس میں شہدائے غزہ و لبنان کو بھی یاد کیا جائے گا۔ یہ بات ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع شکارپور کے یونٹ عبدو اور محبوب گوٹھ تحصیل لکھی غلام شاہ کے دورے کے...
    اسلام آباد:(ویب ڈیسک)پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کو ضم کرنے کے متنازع فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے مطابق پاکستان مقبوضہ مغربی کنارے کے انضمام کی اسرائیلی کوششوں اور وہاں صہیونی ریاست کی خودمختاری کے نفاذ کے اقدامات کی سخت مذمت کرتا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسرائیلی قانون ساز ادارے میں پیش کیا گیا مجوزہ متنازع قانون اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں، بین الاقوامی قوانین اور فلسطینی عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی اقدامات خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو کمزور کرتے ہیں۔ پاکستان...