2025-07-12@13:54:30 GMT
تلاش کی گنتی: 7538

«جرائم کا اعتراف»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات بھر موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے بعد واسا راولپنڈی نے ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے رین ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق واسا کا عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش شروع ہوتے ہی مشینری فوری پہنچا دی گئی تھی تاکہ نکاسی آب کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق سیدپور کے...
    حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔  وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے قیمتوں میں40 فیصد اضافہ ہوا۔ رواں سال چینی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل نے 160 ممالک میں غیر ملکی افرادی قوت کے لیے ”پیشہ ورانہ تصدیق” کے نفاذ کا آغاز کر دیا ہے ۔”پروفیشنل ایکریڈیٹیشن” پروگرام کے تحت وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے ان تمام منتخب کردہ ممالک کا احاطہ مکمل کر لیا ہے جو پروفیشنل ویریفکیشن کے ذریعے مزدور برآمد کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد غیر ملکی افرادی قوت کی مہارتوں کے میعار کو بہتر بنانا ہے۔ یہ ہدف وزارت خارجہ کے تعاون سے 160 ممالک میں مکمل کر لیا گیا۔یہ سروس کابینہ کی قرارداد نمبر 195 کے مطابق ہے جس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ مملکت میں داخل ہونے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی سائبر سیکورٹی کمپنی کیسپر اسکائی نے انکشاف کیا ہے کہ 2025 ء کے دوران اب تک 8 ہزار 500 سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری صارفین ایسے سائبر حملوں کا شکار بنے جن میںنقصان دہ یا ناپسندیدہ سافٹ ویئر کو مقبول آن لائن پروڈکٹیویٹی ٹولز کے طور پر پیش کیا گیا۔ کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کیسپر اسکائی نے کہا کہ چیٹ جی پی ٹی، مائیکرو سافٹ آفس، زوم اور ڈیپ سیک جیسے مقبول پلیٹ فارمز کا نام اور لوگو استعمال کر کے جعلی سافٹ ویئر تیار کیے گئے، جنہیں استعمال کرنے والے صارفین غیر ارادی طور پر وائرس یا میلویئرکا شکار ہو گئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ اور معیشت میں شفافیت لانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کو جدید اور شفاف بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کا نفاذ ناگزیر ہو چکا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے اور ڈیجیٹل نظام کے استعمال کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم کو اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ اجلاس میں قائم کی گئی تین اہم کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں جن میں ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ...
    فوٹو: پی پی آئی  کراچی میں عمارتیں گرنے کے المناک واقعات کا تسلسل تھمتا نہیں دکھائی دے رہا، سال 2017 سے لیکر اب تک شہر میں عمارتیں گرنے کے واقعات میں درجنوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔کراچی میں غیر قانونی اور خستہ حال عمارتوں کے گرنے کے واقعات مسلسل انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن رہے ہیں۔ ہر گزرتے سال کے ساتھ یہ واقعات شہر کی انتظامی کمزوریوں اور ناقص نگرانی کا آئینہ بنتے جا رہے ہیں۔20 جولائی 2017 لیاقت آباد کے علاقے میں 3 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوئے۔ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی جان بچانے کےلیے دو مزید عمارتوں کو مخدوش قرار دے کر...
    وفاقی حکومت نے گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر کیا گیا جو اس کی اہم شرط تھی۔ سول سرونٹس ترمیمی ایکٹ 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف کے ایما پر سرکاری ملازمین کے گرد گھیرا تنگ نوٹیفکیشن کے سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم کے بعد سرکاری افسران کےاثاثوں کی تفصیلات ایف بی آر کے ذریعے پبلک کی جائیں گی، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری افسران اپنےاہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع...
    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین محمد حسن بخشی نے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 8 منزلہ مخدوش عمارت کے منہدم ہونے سے 5 سے زائد افراد کی ہلاکت اور درجنوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔آباد کے چیئرمین نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زخمیوں کو فوری اور مکمل طبی امداد فراہم کی جائے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیموں کو بھرپور وسائل فراہم کیے جائیں۔محمد حسن بخشی نے کہا کہ یہ افسوسناک سانحہ شہر میں موجود درجنوں دیگر مخدوش عمارتوں کی سنگین صورتحال کی طرف ایک بار پھر توجہ دلاتا ہے، اگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی فوج کے نائب سربراہ لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے پاکستان کی عسکری برتری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف ہماری نقل و حرکت سے باخبر تھا بلکہ اس نے الیکٹرانک وارفیئر کے میدان میں بھی ہمیں واضح برتری سے شکست دی، چین اور ترکیہ کے ساتھ پاکستان کی دفاعی قربت بھارت کے لیے باعث تشویش ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے نائب سربراہ نے خطے میں بدلتی ہوئی جیو اسٹریٹجک صورتحال پر تفصیلی تجزیہ پیش کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان نے ہماری اسٹریٹجک تیاریوں اور فوجی نقل و حرکت کی بروقت نشاندہی کی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے ہماری سرگرمیوں کی پیشگی معلومات حاصل تھیں۔راہول سنگھ...
    بھارتی فوج پاکستان سے شکست کا داغ دھونے میں مصروف ہے، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہل سنگھ نے پاکستان سے شکست کی مضحکہ خیز وجوہات پیش کر دیں۔ بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے اعتراف کیا ہے کہ ڈی جی ایم او ٹاک کے دوران پاکستانی فوج کو بھارتی افواج کی نقل وحرکت کا بخوبی علم تھا، پاکستان کی C4ISR صلاحیتوں نے بھارتی فوج کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: ہندوستان کی خارجہ اور سفارتی پالیسی ناکام ہی نہیں، تباہ ہوچکی ہیں، بھارتی دفاعی تجزیہ کار کا اعتراف انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کی الیکٹرانک جنگی صلاحیتیں آپریشن سندور کے دوران بے مثال تھیں، بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے بھارت کے بڑا سائز ہونے کی وجہ سے...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے لیاری میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران عمارتیں منہدم ہونے کے کم از کم 4 بڑے واقعات رپورٹ ہو چکے ہیں، جن میں مجموعی طور پر 55 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق سال 2020 میں عمارتیں گرنے کے سب سے زیادہ واقعات پیش آئے۔ مارچ 2020 میں بارشوں کے باعث ایک منزلہ عمارت گر گئی جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ اسی سال جون میں دو الگ الگ حادثات میں پانچ منزلہ عمارتیں زمین بوس ہوئیں۔ ایک حادثہ لیاری کے علاقے میں پیش آیا جس میں 22 افراد جاں بحق ہوئے، جب کہ خداداد مارکیٹ کے قریب ایک اور عمارت گرنے سے 25 افراد...
    سٹی42: عاشورہ کے لئے اپنے گھروں کو جانے والوں کے ہجوم کے سبب لاہور کے لاری اڈے کے ساتھ ریلوے سٹیشن پر بھی  گاڑیاں کم پڑ گئیں۔ ٹرینوں میں  مسافروں کا ہجوم اس قدر بڑھا کہ لوگوں نے بوگیوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کیا۔  آج شاہدرہ سے سیالکوٹ جانے والی لاثانی ایکسپریس کی بھی  بوگیاں مسافروں کے لئے لئے  کم پڑ گئیں اور مسافر  گھروں تک پہنچنے کے لئے بوگیوں کی چھت اور انجن پر سوار ہوگئے۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  لاثانی ایکسپریس نارووال سے ہو کر  سیالکوٹ جاتی ہے آج روانہ ہونے والی اس ٹرین میں بوگیاں معمول کے مطابق صرف تین تھیں جبکہ مسافروں کی تعداد  10 بوگیوں کے برابر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں ریلوے کے نظام میں شدید خلل پیدا ہوگیا ہے، میرپور ماتھیلو میں مال گاڑی کے حادثے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت بُری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق متعدد مسافر ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ ایک ٹرین کو مکمل طور پر منسوخ بھی کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گرین لائن ایکسپریس 10 گھنٹے کی تاخیر سے کراچی کینٹ اسٹیشن پہنچے گی، اسی طرح پشاور سے آنے والی عوام ایکسپریس بھی 10 گھنٹے اور رحمان بابا ایکسپریس 4 گھنٹے تاخیر سے کراچی پہنچے گی۔ لاہور سے آنے والی کراچی ایکسپریس 12 گھنٹے جبکہ بزنس ایکسپریس 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگی۔سرگودھا سے چلنے والی ملت ایکسپریس بھی 12 گھنٹے کی تاخیر...
    کراچی میں عمارتیں گرنے کے واقعات نے انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیے، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا ذمہ دار کون؟ جن علاقوں میں دو منزلہ عمارت سے زیادہ کی اجازت نہیں وہاں چار، پانچ منزلہ بلڈںگز کیسے کھڑی کردی جاتی ہیں؟ غیر قانونی عمارتوں کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے اجازت نامے کیسے جاری ہوجاتے ہیں؟  لیاری میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ہر فلور پر 3 پورشن تھےعمارت کی مالکن کے بھتیجے نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے خاندان کے افراد چوتھی منزل پر رہتے تھے، خاتون کو تشویش ناک حالت میں نکالا گیا ہے، بیٹا انتقال کر گیا، تین رشتہ دار اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ عمارتی نقشوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد: آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، جہاں سیاحوں کی ایک کار دریائے نیلم میں جاگری، حادثے کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔اے آر وائی نیوز کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سیاحتی مقام کی جانب جاتے ہوئے گاڑی قابو سے باہر ہو کر دریا میں جاگری۔ واقعے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں، جب کہ ایک کمسن بچہ تاحال لاپتا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ کے مطابق جاں بحق تمام افراد کا تعلق مظفرآباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے تھا، اور وہ سیرو تفریح کی غرض سے جا رہے تھے۔ ضلعی انتظامیہ نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء) پنجاب کے سکولوں میں 46ہزار سے زائد اساتذہ سرپلس ہونے کے انکشاف پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے خصوصی بریفنگ لی اور فوری طور پر ریشنلائزیشن کی ہدایت کر دی۔ بریفنگ میں وزیر تعلیم کو بتایا گیا کہ صوبے کے 27ہزار سے زائد سکولوں میں 46ہزار سے زائد سرپلس اساتذہ موجود ہیں جنہیں ریشنلائزیشن پالیسی کے تحت اساتذہ کی کمی والے 33ہزار سکولوں میں تعینات کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم کو دی جانے والی بریفنگ کے مطابق 13ہزار پرائمری سکولوں میں 20948اضافی اساتذہ موجود ہیں جبکہ 13846پرائمری سکولوں میں سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو کے مطابق 23648اساتذہ درکار ہیں جنہیں ریشنلائزیشن کے ذریعے شفلنگ کر کے ایڈجسٹ...
    لاہور: پاکستان ریلویز اپنے تمام تر اقدامات کے باوجود ملک بھر کے لیے چلنے والی مسافر اور مال بردار ٹرینوں کو ڈی ریل ہونے اور دوران سفر ایئر کنڈشنرز خراب ہونے کے باعث مسافروں کو باحفاظت منزل مقصود پر پہنچانے میں ناکام ہے۔ ریل گاڑی پاکستان ریلویز کی ہو یا نجی شعبے کے تعاون سے چلائی جانے والی ٹرین، اسکا ڈی ریل ہونا وار تاخیر کا شکار ہونا معمول بن چکا ہے جبکہ مسافر شدید گرمی میں سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ پاکستان ریلویز سے ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں دس سے زائد ریل گاڑیاں پٹڑی سے اترنے کے باعث حادثات کا شکار ہوئیں۔ خوشحال خان خٹک ٹرین کندھ کوٹ کے مقام...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)آج مظفر آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور سیاحوں کی کار دریائے نیلم میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت ہو گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آج مظفر آباد میں دریائے نیلم میں سیاحوں کی کار جا گری جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ بچے کا تاحال کچھ پتہ نہ چل سکا۔ ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے بتایا ہے کہ حادثے میں جاں بحق تمام افراد کی شناخت کر لی گئی ہے اور ان کی میتیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق مظفر آباد کے نواحی علاقے کھلا بوتھا سے...
    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے لیاری میں گرنے والی عمارت کو خالی کرانے کے نوٹسز دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ایس بی سی اے نے لیاری کے علاقے بغدادی میں گرنے والی 5 منزلہ عمارت کو مخدوش قرار دیا تھا اور اسے 2 سال قبل خالی کرنے کے نوٹسز بھی دیے تھے۔ایس بی سی کے اعلامیے کے مطابق پلاٹ نمبر 29/LY/14، پر قائم 5 منزلہ عمارت مخدوش قرار دی گئی، عمارت کو 2 سال کے دوران 3 نوٹسز دیے گئے۔اعلامیے کے مطابق مخدوش عمارت بغدادی علی ہوٹل کے قریب ایک کمپاؤنڈ میں تعمیر شدہ تھی، جو 1975ء کے آس پاس تعمیر ہوئی تھی، عمارت میں 40 سے زائد افراد رہائش پذیر...
    شمالی پاکستان میں درجہ حرارت میں نمایاں اضافے اور آنے والے موسمی نظام کی وجہ سے گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے برفانی علاقوں میں گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کا خطرہ بہت زیادہ بڑھنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقے بھی موسمیاتی تبدیلی کے نرغے میں مسلسل بلند درجہ حرارت برف اور گلیشیئر کے پگھلنے اور اس کے نتیجے میں موسم سے متعلقہ حادثات کو تیز کر سکتا ہے جو ممکنہ طور پر گلیشیئرز کے پھٹ پڑنے اور سیلاب کے واقعات کو کچھ وادیوں اور ملحقہ علاقوں میں متحرک کر سکتا ہے۔ کار دریائے نیلم میں جاگری، 6 افراد جاں بحق، ایک بچہ لاپتامزید پڑھیے: موسمیات کے ماہرین کی جانب سے تمام متعلقہ افراد کو الرٹ...
    ترکیہ کے علاقے اڈی میس کے جنگلوں میں لگی آگ بےقابو ہوگئی ہے اور آتشزدگی پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں محکمہ جنگلات کا ایک کارکن اور ایک 81 سالہ رہائشی شامل ہے۔ ترکیہ کے بحیرہ ایجین کے ساحلی شہر چشمی کے قریب سے شروع ہونے والی آگ پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں فائر فائٹرز ہیلی کاپٹروں کے ہمراہ تعینات کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ترکیہ: ازمیر میں جنگلاتی آگ بے قابو، 50 ہزار سے زائد افراد کا انخلا بدھ کے روز شروع ہونے والی اس آگ کی وجہ سے 3 رہائشی علاقے خالی کرائے گئے ہیں اور سڑکوں کو بند کر دیا۔ حکام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبرپختونخوا کے حساس ضلع شمالی وزیرستان میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ہفتہ کے روز صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس دوران تمام مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی جبکہ شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب شمالی وزیرستان میں پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔پاک فوج کے شعبہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے اور  افغانستان دہشتگردوں کا گڑھ بن چکا ہے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ میں ایک بار پھر زور دیا ہے کہ افغانستان سے تعلقات میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی دہشت گردی ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے۔پاکستان نے ایک بار پھر عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور یہ دہشتگرد عناصر افغانستان کی سرزمین کو استعمال کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بارہا افغان حکام سے اس معاملے پر تبادلہ خیال...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ کیا۔ چیئرمین وزیر اعلیٰ پنجاب ایڈوائزری کمیٹی برائے امراض قلب ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی ہمراہ تھے۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود خان، سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن طارق محمود رحمانی اور ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار بھی ان کے ہمراہ تھے۔(جاری ہے) صوبائی وزیر صحت نے وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی و دیگر مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔پرنسپل اور ایم ایس نے طبی سہولیات بارے بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات و علاج کی سہولت بارے استفسار کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب مریم...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی کے حصول میں مشترکہ مدد کے لیے بین الاقوامی برادری کی حمایت کرتا ہے، اور بین الاقوامی برادری کے خدشات کا...
    — فائل فوٹو  جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے جوہر ٹاؤن میں بچوں پر شیر کے حملے کے کیس میں شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا۔محکمہ وائلڈ لائف نے حملہ آور شیر کو قبضے لے لیا۔ لاہور: جوہر ٹاؤن میں شیر کا خاتون اور بچوں پر حملہ، ویڈیو منظر عام پر آگئیلاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس کے شیر نے حملہ کرکے خاتون اور دو بچوں کو زخمی کردیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ وائلڈ لائف انسپیکٹر نے افریقی شیر کو سفاری پارک منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔وائلڈ لائف انسپیکٹر نے بتایا کہ افریقی شیر کو 3 جولائی کی رات ملزم کے قبضے سے تحویل...
    — فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر نے جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔انہوں نے سندھ حکومت کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو فوری ریسکیو کرنے اور ملبے تلے پھنسے افراد کو نکالنے پر زور دیا۔ کراچی: لیاری میں 5 منزلہ عمارت گر گئی، 5 افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاریریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حادثے کی وجوہات کا...
    سٹی 42 : الیکشن کمیشن نے ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کردیا۔  پنجاب میں الیکشن کمیشن اور نادرا کے افسران کے کیلئے ٹریننگز کا آغاز کردیا گیا ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹر لسٹوں میں صنفی فرق کو ختم کرنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا۔   الیکشن کمیشن کے مطابق تمام اہل شہریوں کی ووٹر رجسٹریشن کیلئے نادرا کے تعاون سے ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز کر دیا ہے،  25اضلاع میں نادرا کے تعاون سے موبائل رجسٹریشن وین اوور دیگرر ذرائع سے شناختی کارڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، ان اضلاع میں خاطر خواہ تعداد میں ایسی آبادی موجود ہے جن کے شناختی کارڈ نہیں بنے۔ کم سن بچی سوئمنگ پول میں ڈوب...
    آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے چلہانہ کے مقام پر ایک کار خوفناک حادثے کا شکار ہوکر دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچہ تاحال لاپتہ ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ جمعہ کی صبح پیش آیا، جب ایک کار میں سوار 7 افراد سفر کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرگئی، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 5 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، تمام افراد کا تعلق مظفرآباد سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم نہیں ہو سکیں، دریا...
    میرپور ماتھیلو ریلوے اسٹیشن کے قریب مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ریلوے حکام کے مطابق حادثہ میرپورماتھیلو ریلوے اسٹیشن سے کچھ دوری پر پیش آیا جہاں پنجاب سے کراچی جانیوالی مال بردار ٹرین کا انجن اور 5 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے کے مقام سے ریلوے ٹریک اکھڑ گیا اور بوگیاں الگ ہوگئیں۔حکام نے کہا کہ حادثے کے باعث اپ اور ڈائون ٹریک بند ہوگیا، مسافر گاڑیوں کو مختلف ا سٹیشنوں پر روک دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹریک بحالی کی کوششیں جاری ہیں، چند گھنٹوں میں بحال کر دیا جائے گا۔
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے اور واقعے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم  شہباز شریف نے کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلند ی  درجات کی دعا اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کیا۔ وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت  کی۔ وزیراعظم نے عمارت کے ملبے تلے دبے  افراد کو بچانے کے حوالے...
    روس کی جانب سے طالبان حکومت کوباضابطہ تسلیم کرنے پر چین کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں روس کی جانب سے طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ چین روس اور افغان عبوری حکومت کے درمیان تعلقات میں نئی پیش رفت کا خیرمقدم کرتا ہے۔ چین تمام افغان عوام کے لیے دوستانہ خارجہ پالیسی جاری رکھے گا اور چین اور افغانستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کی حمایت کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین افغان عبوری حکومت کے ساتھ روابط اور تبادلوں کو مضبوط بنانے، اور افغانستان کی تعمیر...
    اداکارہ میمونہ قدوس نے اپنے پہلے ڈرامے کے سیٹ پر ہراسانی کا انکشاف کردیا۔ اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی ابتدائی کیریئر کے ایک ناخوشگوار تجربے پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے پہلے ڈرامہ سیٹ پر پیش آنے والے واقعے کو "ہولناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس پراجیکٹ کا نام بھی لینا نہیں چاہتیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر ہدایتکار اور معاون ہدایتکار سمیت کئی افراد کا رویہ ان کیساتھ انتہائی غیر پیشہ ورانہ تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سب کی نظریں ان پر تھیں، تاہم انہوں نے اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ کسی کی بھی نیت پوری نہ ہو سکی۔ انہوں نے...
    افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، 30 دہشت گرد مارے گئے،صدرمملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر خراج تحسین  پیش کیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے موثر...
    فائل فوٹو موٹروے ایم تھری پر ننکانہ صاحب کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق  ہوگئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مسافر بس کا ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ سو گیا، جس سے بس بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات، 2 کمسن بچے جاں بحق، ایک شخص زخمیکراچی شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں 2... پولیس نے بتایا کہ حادثے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ڈرائیور اور گارڈ شدید زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’بگ بیوٹی فل بل‘ ایوانِ نمائندگان سے منظور ہو گیا ہے۔ ممکنہ طور پر آج 4 جولائی کو منعقدہ ایک تقریب میں ٹرمپ اس بل پر دستخط کریں گے۔ ریپبلکن پارٹی کے اندرونی اختلافات، سوشل پروگرامز میں کٹوتیوں اور اخراجات کے حوالے سے تنازع کے باوجود بل منظور کر لیا گیا۔ امریکی سینیٹ میں بل کی منظوری کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس کو فیصلہ کن ووٹ ڈالنا پڑا۔ ’بگ بیوٹی فل بل‘ پر امریکا میں خوب تنازعہ دیکھنے میں آیا۔55 فیصد امریکی اس بل کے خلاف تھے۔ آخر اس بل میں ایسا کیا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت اس بل کی مخالفت کر رہی ہے؟ انہیں کیا خوف لاحق ہے؟ کانگریشنل بجٹ آفس...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں کے باپ نے انکشاف کیا کہ ریسکیو کی پہلی گاڑی ایک گھنٹے بعد آئی،کہنے لگے کہ ہمارے پاس رسے کے علاوہ کچھ نہیں وہ گاڑی وہاں سے چلی گئی، پھر کچھ دیر بعد دوسری گاڑی آئی کہنے لگے ہمارے پاس بھی کچھ نہیں تو میں نے کہا کہ جیسے میں رو رہاہوں اور دیکھ رہاہوں تم بھی دیکھ لو۔  سوات واقعہ میں جاں بحق ہونے والے 6 سالہ ایشال اور 12 سالہ دانیال کے والد نے نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں نے 10بج کر 3 منٹ پر ریسکیو والوں کو کال کی تو انہوں نے مجھے جواب دیا کہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کے پروگرام میں اینکر پرسن عدنان حیدر نے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انتہائی افسوسناک واقعات سناتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سفید پوش کی عزت خاک میں ملا دی ہے لیکن حکمران مطمئن بیٹھے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے دوران اینکر پرسن بتایا کہ جب بانی تحریک انصاف کی حکومت تھی تو بڑے بڑے ٹاک شوز میں انھیں چیلنج دیا جاتا تھا کہ یہاں بیٹھیں، آپ نے غریب کا بیڑا غرق کر دیا اور معیشت تباہ کر دی۔ اس سے پہلے سب بندوقیں بانی تحریک انصاف پر تھیں۔  5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار...
    کراچی (اوصاف نیوز) علاقے لیاری بغدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 4 لاشیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ دیگر کئی افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں ، ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ملبے سے نکالے جانے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بیان کی جا رہی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوششیں...
    ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے  لیاری  میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی  ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔     تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔  ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار  ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں عمارت کا ایک حصہ گر گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔
    کراچی: میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کا انجن اور 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، جس کے باعث اَپ اور ڈاؤن دونوں ٹریک عارضی طور پر بلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے انجینئرنگ اور آپریشن اسٹاف نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اَپ لائن کو بحال کر دیا ہے، جس کے بعد مسافر ٹرین 41 اَپ قراقرم ایکسپریس کو لوپ لائن کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ روہڑی سے ریلیف ٹرین حادثے کے مقام پر پہنچ گئی اور ڈاؤن ٹریک کی مکمل بحالی پر کام شروع کر دیا۔ ڈاؤن ٹریک بند ہونے سے پشاور، لاہور اور دیگر شہروں سے کراچی جانے والی مسافر ٹرینیں 8 سے 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں جبکہ اَپ ٹریک کی جزوی بندش...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو اپنے پیغام میں انہوں نےفتنہ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دی اور کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور موثر کارروائی سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا جا رہا ہے۔فتنہ الخوارج کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے جرأت مندانہ اقدامات قابل ستائش ہیں۔قوم کو اپنے سکیورٹی اداروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے ایک بڑے گروہ کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ کارروائی یکم اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی درمیانی شب عمل میں آئی، جب سیکیورٹی فورسز نے سرحدی علاقے میں دہشت گردوں کی مشکوک نقل و حرکت بروقت محسوس کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے سرگرم تھا۔ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ،...
    باجوڑ (اوصاف نیوز)بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج...
    لاہور: ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔ جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے بانی  پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتوں کو مسترد کرنے کا  7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، جس کے مطابق  2 رکنی بینچ نے ضانت کی 8 درخواستیں مسترد کردیں۔ فیصلے کے مطابق تمام مقدمات ممنوع جرائم اور ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہین۔ کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔  ٹرائل کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک ٹیسٹ،فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ اور وائس میچنگ ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی ہے۔ عدالت کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۂ الخوارج” کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے ان کی جرات، پیشہ ورانہ صلاحیت اور قومی خدمت کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے 30 خوارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ بروقت اور مؤثر کارروائی ملک کی سالمیت کے تحفظ میں ہماری فورسز کے عزم کا ثبوت ہے۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ بھارتی پشت پناہی والے دہشت گردوں کو ان کے منطقی انجام تک پہنچایا جا رہا ہے، اور اس مقصد میں پاکستان کی بہادر سیکیورٹی فورسز کلیدی...
    بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ ترجمان پاک فوج...
    سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر فتنۃ الخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی، 30 خوارج ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل...
    احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد میں مسافر وین کے حادثے کا مقدمہ نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج حادثے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہوئے تھے ،تاحال پولیس ڈرائیور کو گرفتار نہ کرسکی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے آباد تھانے کی حدود میں گورشانی موڑ کے قریب ٹھل سے جیکب آباد آنے والی مسافر وین فہد کوچ نمبر R0132کے الٹنے سے دو مسافروں کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کا مقدمہ غفلت برتنے والے نامعلوم ڈرائیور پر سرکاری مدعیت میں اے ایس آئی ارباب علی کی فریاد پر داخل کیا گیا ہے پولیس ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ وین پر جو نمبر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتہ شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے اور نہ اس کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں مالی امداد تقسیم کرنے والے 8 ڈیوائس سینٹرز میں سے 3 سینٹرز چلانے والے افراد نے میڈیا کی کوریج اور ممکنہ انکشافات کے خوف سے اپنی ماتلی کی ڈیوائسز بند کر کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے تعلقہ ٹنڈو غلام حیدر میں منتقل کر دی ہیں۔ یہ افراد اب فاضل ٹاؤن اور مویا کے علاقوں میں سرگرم ہیں۔ایک اور ڈیوائس ہولڈر نے بھی ماتلی میں اپنا مقام چھوڑ کر دوسری جگہ پر ڈیرہ جما لیا ہے۔میڈیا ٹیم نے فاضل ٹاؤن کے ایک ویران پولٹری فارم، ایک درگاہ، اور بدین بائی پاس کے قریب ایک پرانے سینٹر کا دورہ کیا، جہاں موجود خواتین نے بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) الخدمت کراچی کے واش پروگرام (WASH) پروگرام اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے مابین2واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت (MOU) پر دستخط کر دیے گئے۔ فلٹریشن پلانٹس ملت پارک اور گول مارکیٹ ناظم آباد میں نصب کیے جائیں گے، جس کا مقصد شہریوں کو صاف اور محفوظ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب الخدمت ہیڈ آفس میں منعقد کی گئی،تقریب میں چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ اور ٹی ایم سی ناظم آباد کے ڈائریکٹر پارکس آصف حسین نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین سید محمد مظفر، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت کراچی راشد قریشی، ڈائریکٹر واش پروگرام گوہرالا سلام سمیت دیگر موجود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عدالت عظمیٰ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وہ سزا جو کسی قیدی کو ایک کمزور، ناکام اور سمجھوتا شدہ نظام انصاف کے باعث برداشت کرنا پڑے، نہ تو قانونی حیثیت رکھتی ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے شہر نیویارک میں بندرگاہ کے قریب 2بسیں ٹکرانے سے 14 افراد زخمی ہوگئے،جس کے بعد حکام نے بندرگاہ کو عارضی طور پر بند کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کی بندرگاہ کے قریب بسوںمیں تصادم کاواقعہ پیش آیا،جس کے بعد پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر )آل صدر ریٹیل ٹی ایسوسی ایشن کی جانب سے صدر کے علاقے میں چائے کا کاروبار کرنے والے دکانداروں کے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میٹنگ میں مختلف مشہور چائے کمپنیوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی اور موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔میٹنگ میں گرانڈ ٹی کمپنی کی نمائندگی خرم بھائی نے کی، جبکہ پاک ایرانیان ٹی سے ناصر بھائی، کینیا دربار ٹی سے آصف ترابی، ایرانیان ٹی سے رضا بھائی، فاران ٹی سے یوسف بھائی، عباسی ٹی سے ندیم بھائی، نیو ایرانیان سے نصیب بھائی، راجہ ٹی سے شیراز بھائی، شہباز ٹی سے آیاز بھائی اور لیبین ٹی کی نمائندگی عنایت بھائی نے کی۔اس اجلاس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان یارن مرچنٹس ایسوسی ایشن (پائما) کے چیئرمین ثاقب گڈ لک نے فنانس بل میں سیلز ٹیکس ایکٹ کے تحت شامل کیے گئے آرٹیکل 37 اے اور 37 بی کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوانین تاجر برادری کو ہراساں کرنے کا ذریعہ بنیں گے جنہیں کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ ان آرٹیکلز کے ذریعے ایف بی آر کے ٹیکس افسران کو غیر معمولی اختیارات دینا سراسر غیر منصفانہ اور کاروبار دشمن اقدام ہے۔حکومت اگر ٹیکس ریونیو میں اضافہ چاہتی ہے تو اسے کاروبار کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنا ہوگا نہ کہ کاروباری افراد کو خوف میں مبتلا کرنا۔ کاروبار چلے گا تو ٹیکس...
    KERALA: برطانیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ رائل نیوی ایف-35 بی کی گزشتہ ماہ ایران اور اسرائیل کی جنگ کے دوران بھارت میں ہنگامی لینڈنگ اور 19 روزسے موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں میں شمار ہونے والے برٹش رائل نیوی کے ایف-35 بی طیارے نے تھیروانانتھاپورام انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیرالا میں غیرمتوقع طور پر لینڈنگ کی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد برطانیہ نے فضا میں ری پیئر کی کوششیں ناکام ہونے پرطیارے کو ایئرلفٹ کر رہا ہے، جس کے لیے سی-17 گلوب ماسٹر ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کے ذریعے منتقل کر رہا ہے۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی فضائی حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کو صرف 1 سے 2 سال تک پیچھے دھکیلا ہے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے برعکس ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی حملوں نے ایران کے ایٹمی پروگرام کو “کئی دہائیوں” تک روک دیا ہے۔پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا: ’’ہم نے کم از کم ایک سے دو سال تک ان کے پروگرام کو بڑھنے سے روکا ہے۔‘‘انہوں نے مزید کہا کہ ’’ہماری انٹیلی جنس کے مطابق ایران کی کئی تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔‘‘22 جون کو امریکہ نے بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے...
    سٹی 42:  ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا انجن فیل  ہوگیا  ریلوے حکام  کے مطابق کئی گھنٹوں سے مسافر ٹرین ڈہرکی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ہے ،ڈہرکی : شدید گرمی اور حبس کے باعث مسافر خواتین بچے مرد پریشان ہیں ، متبادل انجن روہڑی سے طلب کر لیا گیا ہے،  ریلوے حکام انجن پہنچنے پر ٹرین کو منزل مقصود کی جانب  روانہ کیا جائے گا، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوات: سانحہ سوات کی تحقیقات میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔سانحہ سوات کی تحقیقات کرنے والی انسپیکشن ٹیم کے چیئرمین نے پشاور ہائیکورٹ میں محکموں کی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے۔چیئرمین انسپیکشن ٹیم نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، سانحہ سوات کےتمام پہلوسامنےلائے جائیں گے۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ سید محمد عتیق شاہ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیاجائے، عدالت نے استفسار کیا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے کیا اقدامات کیے گئے ہیں؟عدالت نے سانحہ سوات پرہیلی کاپٹر کی دستیابی اور تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔دوسری جانب پراونشل انسپیکشن ٹیم کو کمشنر ملاکنڈ کی جانب سے سانحہ سوات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی گئی۔پانچ...
    کانگریس نے کہا کہ چوتھی بڑی معیشت کا ڈھول پیٹنے والے نریندر مودی ملک کے سرمایہ کاروں کا لاکھوں کروڑوں کا قرض تو معاف کر دیتے ہیں، لیکن کسانوں کا ایک روپیہ معاف نہیں کرتے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں رواں سال کے اوائل 3 ماہ کے دوران 767 کسانوں کی خودکشی کا معاملہ سرخیوں میں ہے۔ اپوزیشن پارٹیاں لگاتار بی جے پی حکومت کو اس کے لئے ذمہ داری ٹھہرا رہی ہیں۔ مہاراشٹر کی فڑنویس حکومت کے ساتھ ساتھ مرکز کی مودی حکومت کو بھی ہدف تنقید بنایا جا رہا ہے۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس معاملے میں براہ راست وزیراعظم نریندر مودی پر ہی حملہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کی...
    کراچی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے غیر قانونی بھرتیوں اور کرپشن کے حوالے سے چیئرمین و دیگر کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کےذریعے مبینہ غیرقانونی بھرتیوں اورکرپشن کاانکشاف ہوا، مذکورہ معاملے پرنیب نے سابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن ودیگرکے خلاف تحقیقات شروع کردی۔ نیب نےچیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن کےسابق چیئرمین نورمحمد جادمانی سمیت 16 افسران کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے، طلب کردہ ریکارڈ میں سابق چیئرمین ،ممبرز،سیکریٹریز،کنٹرولر،ایڈیشنل کنٹرولر اعجازخان درانی،آفتاب انوربلوچ،ہریش چندر،سائیں دادسولنگی،غلام شبیرشیخ ،احمد علی قریشی،عبدالکریم درانی،ہادی بخش کلہوڑو،شوکت اجان،جاوید چاچڑ،امتیازجاگیرانی،محمد عثمان میمن،عبدالخالق جمالی،اخلاق احمد کلوڑ،سہیل پٹولی شامل ہیں۔ نیب کی جانب جاری لیٹرکے مطابق چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن...
    کے بی فیڈر—فائل فوٹو کوٹری کے صنعتی زون کے فضلہ ملے پانی کے کے بی فیڈر میں اخراج کا انکشاف ہوا ہے، یہ پانی کینجھر جھیل میں شامل ہونے کے بعد کراچی کو سپلائی کیا جاتا ہے۔اس حوالے سے ادارۂ تحفظِ ماحولیات سندھ کی ٹیم نے کوٹری انڈسٹریل زون کا دورہ کیا۔ کوٹری بیراج سے آج کے بی فیڈر میں پانی کی فراہمی شروع ہو گیکے بی فیڈر نہر کی لائننگ پر تاحال کام جاری رہنے کے باعث جامشورو میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا۔ ای پی اے انچارج عمران علی عباسی کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران فیکٹریوں کے فلٹر پلانٹ غیر فعال ملے۔انہوں نے بتایا ہے کہ فیکٹریوں کے فضلے ملے پانی کو بغیر ٹریٹمنٹ نہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )صحت، حفاظت و ماحولیات کے شعبے میں معروف، گروسیف نے 8 شرکاء کی قابلیت کی بنیاد پر شمولیت کے ساتھ سمر انٹرنشپ پروگرام 2025 کے کامیاب آغاز کا اعلان کردیا ہے۔مذکورہ 8 طلبہ و طالبات نے ادارے کے مختلف کلیدی شعبوں، خصوصاً سیلز اور مارکیٹنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ایڈمنسٹریشن اور تیکنیکی سروسز میں 6 ہفتوں پر مشتمل انٹرنشپ کا آغاز کیا۔اس پروگرام کے ذریعے ادارہ، نہ صرف درکار ملکی صنعتی استعداد، بلکہ افرادی قوت کے شعبے کو تقویت دینے کا اعادہ کرتا ہے۔ سیکھنے اور آگے بڑھنے کے ان اقدامات کا مقصد تعلیمی اور عملی شعبوں میں موجود خلیج کو پرُ کرنا ہے، اور اس طرح طلبہ و طالبات، خاصکر فارغ التحصیل نوجوانوں کے لیے تربیت...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں وزیراعظم شہباز شریف نے اہم کردار ادا کیا، اور اس پیشرفت کے پیچھے ہماری عسکری قیادت کا بھی نمایاں حصہ ہے۔ اس جنگ بندی کے پیچھے بھی وردی ہے۔ اسلام آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ 14 اگست کو فیصل مسجد میں تمام مکاتب فکر کے علما کو ایک ساتھ نماز ادا کرنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ دنیا کو اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا جا سکے۔ انہوں نے علما سے محرم کے دوران مذہبی ہم آہنگی اور اتحاد...
    سٹی42:  ایران اسرائیل جنگ بند کروانے میں بنیادی کردار پاکستان کی شخصیت کا نکلا۔  ایران سرائیل جنگ بندی کے کئی روز بعد یہ انکشاف ہوا ہے کہ جنگ بند کروانے میں پاکستان کے وزیراعظم نے کلیدی کردار ادا کیا۔ یہ بات پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے آج اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران بتائی۔محرم کے مہینے کے لئے حفاظتی اقدامات کے بارے میں مذہبی علماء کے ساتھ ایک پریس کے دوران خطاب کرتے ہوئے، محسن نقوی نے حالیہ پاک بھارت تنازعہ کو بھی چھوتے ہوئے کہا کہ ملک کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔ محسن نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایران اسرائیل جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کیا جب دونوں ممالک نے 12 دن...
    سربراہ جے یو آئی کی پی ٹی آئی وفدسے ملاقات ،عدم اعتماد کاحصہ نہ بننے کی یقین دہانی کروادی، اپوزیشن کی کسی کوشش کاحصہ نہیں بنیں گے، حکومت گرانے یا بچانے میں دلچسپی نہیں بانی پی ٹی آئی کو پیغام دیا گیا مولانا سے خیبر پختونخوا میں اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے رابطہ کیا گیاتو انہوں نے منع کردیا، جیل میں ملاقات کرنیوالی بہنوں نے ان تک پیغام پہنچایا، ذرائع جمعیت علمائے اسلام نے پاکستان تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کا یقین دلا دیا۔اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا پیغام اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان تک پہنچایا گیا۔ یہ پیغام گزشتہ روز جیل میں ملاقات کرنے والی...
    اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے رہائشی پلاٹ 19/1اور19/2 پر کمرشل تعمیرات کی چھوٹ دے دی کھوڑو سسٹم کے آلہ کار کو خطیر رقم وصولی کا انکشاف ، سرکاری خزانے کو محصولات کی مد میںنقصان سندھ بلڈنگ ڈی جی اسحاق کھوڑو افسران کی کرپشن پر پردہ ڈالنے میں ناکام خلاف ضابطہ بننے والی عمارتیں زمین پر موجود ملکی محصولات کو بھاری نقصان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی بے قابورہائشی پلاٹ نمبر 19/1+19/2 پر تجارتی مقاصد کے لئے تعمیرات سے ڈی جی کے نام پر خطیر رقم اینٹھ لی جرآت سروے ٹیم کی ماڈل کالونی میں جاری غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی سے موقف لینے کی کوشش ناکام۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں قابض بدنام زمانہ ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو بلڈنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:افغان باشندوں پر اسرائیل کے جاسوس ہونے کا الزام،ایران سے ملک بدری میں تیزی آگئی۔اس سال کم از کم 1.2 ملین افغانی باشندوں کو ایران اور پاکستان سے واپس جانے پر مجبور کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے نے خبردار کیا ہے کہ بڑے پیمانے پر وطن واپسی افغانستان کی نازک صورتحال کو غیر مستحکم کر سکتی ہے۔پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے کہا کہ 1.2 ملین واپس آنے والے افغانوں میں سے آدھے سے زیادہ ایران سے آئے ہیں۔ایرانی حکومت نے 20 مارچ کی ڈیڈ لائن دی تھی جس کے مطابق افغانی رضاکارانہ طور پر نکل جائیں یا بے دخلی کا سامنا کریں۔ایجنسی کے مطابق، ایران نے اس سال 366,000...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سزا یافتہ 4 کارکنوں کو ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزا کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کر دیا نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 4 کارکنان کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی، جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سنایا.(جاری ہے) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چاروں ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی تھی، ?بری ہونے والے کارکنوں میں سہیل، شاہ زیب، میرا خان، اکرام...
    قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے لاکھوں افراد کے لیے شرح منافع میں کمی کی خبر سامنے آ گئی ہے۔ حکومت نے مختلف بچت اسکیموں پر منافع کی شرح 15 سے 59 بیسز پوائنٹس تک کم کر دی ہے، جس کے نتیجے میں محفوظ سرمایہ کاری کو ترجیح دینے والے افراد کو کم آمدنی حاصل ہوگی۔ منافع کی شرح میں کمی کی تفصیل ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 15 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.91% سے کم ہو کر 11.76% ہو گئی ہے۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 30 بیسز پوائنٹس کم کی گئی، جو 10.90% سے کم ہو کر 10.60% ہو گئی ہے۔ اسلامک سیونگ اکاؤنٹ...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کے پرتشدد واقعے میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا پانے والے چار مجرموں کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سنایا۔ بری ہونے والوں میں سہیل خان، شاہزیب، اکرم اور میرا خان شامل ہیں۔ سہیل خان اور شاہزیب کی پیروی معروف وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے کی۔ سماعت کے دوران بابر اعوان نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی آر میں سہیل خان اور شاہزیب کا نام کہیں درج نہیں، نہ ہی شناخت پریڈ کے دوران کسی گواہ نے ان کی نشاندہی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر کو شناخت کرنے والے گواہوں کے باوجود...
    ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثر افراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ نے 34 سال پرانے قتل کیس میں ملزم کی اپیل منظور کرلی، عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں عدالتی نظام میں اصلاحات پر زور دیتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ ایسا لگتا ہے فوجداری نظام انصاف طاقتور اور بااثرافراد کے ہاتھوں استحصال کا شکار ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے 34 سالہ پرانے قتل کے ایک مقدمے میں نامزد ملزم کی اپیل پر 20 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ...
    ایرانی پارلیمان کے اسپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی ہرگز ہرگز حق و حقیقت کے سامنے ٹھہرے نہیں سکتے، ہم سمجھتے ہیں کہ قرآن کا وعدہ سچا ہے کہ یہ ہرگز نور خدا کو بجھا نہیں سکتے، دشمن جھوٹ، فریب، تمہتوں اور الزامات کا سہارا لیکر کامیاب نہیں ہو سکتے، چاہے ان کافروں کو پسند ہو یا نہ، ہم اس راستے پر آگے بڑھتے رہیں گے، جیسا کہ قرآن فرما رہا ہے کہ «هُوَ الَّذِی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدَی وَدِینِ الْحَقِّ لِیُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ کُلِّهِ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ» مستقبل اسلام کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے تہران میں 12 روزہ جنگ کے دوران شہید ہونیوالے کمانڈروں، سپاہیوں، دانشوروں سمیت شہدا کی تکریم...
    پرتگال(نیوز ڈیسک)لیور پول اور پرتگال کے معروف فاورڈ فٹ بالر ڈیوگو جوٹا ایک کار حادثے میں انتقال کر گئے، وہ کرسٹیانو رونالڈو کے پرتگال ٹیم کے ساتھی بھی تھے۔ حادثہ آئس 52 موٹروے پر اسپین کے زامورا صوبے میں پیش آیا، جہاں وہ اپنے بھائی آندرے سلوا کے ساتھ سفر کر رہے تھے۔ گاڑی ٹائر پنکچر ہونے کی وجہ سے اپنا کنٹرول کھو بیٹھی اور آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ڈیوگو جوٹا کی عمر 28 سال تھی اور وہ جولائی 2020 میں وولز سے لیورپول منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے لیورپول کے لیے متعدد ٹائٹلز جیتے۔ انہوں نے 22 جون 2025 کو اپنی پارٹنر روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور...
    معروف یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر مان ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ ٹک ٹاک پر روزانہ لائیو آکر ماہانہ دو کروڑ روپے تک کمائے جا سکتے ہیں۔ مان ڈوگر نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ مان ڈوگر اکثر رجب بٹ کے فیملی ولاگ میں نظر آتے ہیں اور یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ ان کی موجودگی نے ان ولاگز کی شہرت میں اضافہ کیا ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ انہیں ولاگز میں آنے کا کوئی خاص شوق نہیں تھا، لیکن ایک دن اتفاقاً وہ ولاگ میں آگئے اور وہ قسط بہت مقبول ہوگئی، اس کے بعد رجب بٹ...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات کیس کی سماعت کے دوران انکوائری کمیٹی کے چیئرمین نے اہم پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے متعدد کوتاہیاں سامنے آئی ہیں عدالت کو بتایا گیا کہ سات روز کے اندر تفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ذمہ داران کے نام سامنے لائے جائیں گے.(جاری ہے) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے چیئرمین انکوائری کمیٹی سے استفسار کیا کہ کیا واقعے کی انکوائری کی گئی ہے، جس پر چیئرمین نے بتایا کہ سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا گیا ہے اور رپورٹ کی تیاری آخری مراحل میں ہے عدالت نے کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او...
    سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...
    غزہ میں امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز کی جانب سے خوراک کے لیے جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ امریکی خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز پر تعینات امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں، اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ اقدامات بغیر کسی واضح خطرے کے کیے گئے۔ دو امریکی کنٹریکٹرز نے بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس تھا۔ ویڈیوز میں کنٹریکٹرز کو اسرائیلی ٹینکوں کے ذریعے طاقت کا مظاہرہ کرنے کی بات کرتے سنا گیا۔ رپورٹ میں...
    اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔ سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔ Post Views: 3
    امریکا آنے والوں کے لیے نئی وارننگ جاری کرتے ہوئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کا نیا قانون نافذ کر دیا گیا۔ امریکا میں امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے جولائی 2025ء میں ایک نیا اور سخت ترین موڑ سامنے آیا ہے۔ امریکا میں داخلے کے خواہشمند افراد، گرین کارڈ ہولڈرز اور ویزا رکھنے والوں کے لیے امیگریشن محکمے نے ایک انتباہی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا آنا اور یہاں رہنا ایک اعزاز ہے۔ نہ کہ حق، اگر آپ دہشت گردی کی حمایت کرتے ہیں، تشدد کی ترغیب دیتے ہیں یا کسی ایسی سرگرمی میں شریک ہوتے ہیں تو آپ امریکا میں رہنے کے اہل نہیں رہیں گے۔ یہ وارننگ ایسے وقت میں آئی جب صدر...
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر بیٹھے دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے چیف ٹریفک افسر سید ذیشان حیدر نے کہا ہے کہ فیصلے کا اطلاق 2 ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا۔سید ذیشان حیدر کا کہنا تھا کہ دو ہفتوں بعد موٹرسائیکل پر دونوں سوار کے ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ ہو گا۔
    اسلام آٰباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار مرد ہو یا خاتون دونوں کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی ہو گا، ہیلمٹ پہننے کے فیصلے کا اطلاق دو ہفتے آگاہی مہم کے بعد ہو گا ،پہلے شہریوں کو ڈبل ہیلمٹ کی اہمیت سے آگاہ کیا جائے گا۔ سی ٹی او ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد ڈبل ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ، ہیلمٹ کے استعمال سے حادثے کی صورت میں زندگی بچ سکتی ہے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا...
    تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث آج صبح  6 سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کر دیا گیا، جس کے تحت تمام تحصیلوں میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہو گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تودہ چینہ تا مکین، سراروغہ، کوٹکئی اور سپینکئی روٹس مکمل بند کر دیئے گئے ہیں، مکین تا کانی گرم اور شیروانگی تک آمدورفت نہیں ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ عزیز آباد چوک سے شین وارسک،...
    واشنگٹن(اوصاف نیوز)امریکہ آنے والوں کیلئے ویزا اور گرین کارڈ منسوخی کے نئے قانون سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی۔ امریکی محکمہ امیگریشن کے مطابق دہشتگردی، تشدد کی ترغیب یا ایسی سرگرمی پر امریکا میں رہنے نہیں دیا جائیگا اور قانون توڑنے والوں کےگرین کارڈ سمیت ویزے بھی منسوخ ہوں گے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طور پر رہنے والا ہر شخص مجرم ہے، امریکی وزیر خا رجہ کہہ چکے ہیں کہ کوئی طالب علم صرف مظاہروں میں شرکت یا افراتفری پھیلانے آتا ہے تو ویزا نہیں دیں گے۔ شمالی کوریا کا یوکرین کیخلاف جنگ میں 30ہزارفوجی روس بھیجنے کا فیصلہ
    لندن (اوصاف نیوز)برطانوی حکومتی اعداد و شمار کے مطابق موجودہ گرمی کی لہر کی وجہ سے ویلز اور انگلینڈ میں تقریباً 6 سو افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونیوالوں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں، ہلاک ہونے والوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ برطانیہ میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث 2020 سے لیکر جون 2025 تک 10ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ گرمی لندن اور ویسٹ مڈلینڈ میں پڑی،محکمہ موسمیات کی طرف سے گرمی کی دوسری لہر کے بعد مزید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صومالیہ میں ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ 5 اہلکار ہلاک،3 زخمی موجودہ گرمی کی لہر کے باعث برطانوی شہریوں...
    غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے...
    پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر پاک فوج نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات شروع کردیے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر بھمبر میں پاک فوج نے متعدد سرکاری اسکولوں اور رہائشی گھروں کے اندر حفاظتی بنکرز تعمیر کردیے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ بھارتی اشتعال انگیزی کی صورت میں مقامی آبادی محفوظ رہ سکے۔ مقامی لوگوں نے اس اقدام پر افواج پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں یہ بنکرز ان کے لیے امید اور تحفظ کا باعث ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل او سی کے قریب بسنے والوں کو ہمیشہ بھارتی جارحیت کا سامنا رہتا ہے اور اس تناظر میں پاک فوج...
    اسلام آباد: جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمومبیمبو نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کے دورے کے دوران سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، سربراہان نے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ دونوں فضائی افواج کے مابین تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا، آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبیمبو کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جدید عسکری صلاحیتوں اور خود انحصاری کے زریعے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے اپنے ویژن سے آگاہ...