2025-11-25@12:15:38 GMT
تلاش کی گنتی: 157745
«زلمی اور»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت)محکمہ ریونیو میرپورخاص کے نچلے عملے کی اختیارات کے ناجائز استعمال، ریکارڈ میں مبینہ جعلسازی اور سرکاری زمین میں ردو بدل کا سنگین انکشاف ۔میرپورخاص کے ایک رہائشی محمد ناصر ولد منشی خان نے ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کو دی گئی اپنی تفصیلی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ تعلقہ حسین بخش مری اور تعلقہ میرپورخاص کے ریونیو عملے خصوصاً مختارکار اور سٹی سروے آفیسر نے مبینہ طور پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ریکارڈ میں سنگین نوعیت کی تبدیلیاں کی ہیں، جن سے سرکاری زمین کو کمرشل مفادات کے لیے بلڈر مافیا کے حوالے کرنے کی راہ ہموار کی گئی ہے اصل ریکارڈ کی مبینہ ٹیمپرنگ 70 سالہ تاریخی ریکارڈ کو مسخ کیا گیا۔درخواست کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) آغا قادر داد کھجور مارکیٹ میں زہریلی فاسفورس بھٹیوں کا انکشاف، انکشاف ہوا ہے کہ مارکیٹ کے متعدد گوداموں میں ممنوعہ فاسفورس کیمیکل سے کھجوریں بھوننے کا خطرناک اور غیر قانونی عمل جاری ہے، جس کے باعث ہزاروں خواتین اور کم عمر بچوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہیں، رپورٹ کے مطابق درجنوں گوداموں میں چھوٹے کمروں کو کیمیکل بھٹیوں میں تبدیل کرکے روزانہ صبح سے 10 بجے تک ممنوعہ فاسفورس جلائی جاتی ہے۔ ہر بھٹی میں 18 کلوگرام سے زائد فاسفورس استعمال کی جاتی ہے اور جلانے کے بعد کمروں کو مکمل طور پر بند کر دیا جاتا ہے، تاکہ دھواں اور گیسیں باہر نہ نکلیں۔تاہم یہ زہریلی گیسیں دیواروں اور درزوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو اور آس پاس کے دہی علاقوں میں آوارہ کتے کے کاٹنے کے واقعات میں اضافہ، کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی، کتا مار مہم شروع نہ ہوسکی،ایک سال ہوگیا شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو اور آس پاس کے علاقوں میں آوارہ کتوں کی بھرمار گلی محلوں چوراہوں جگہ جگہ آوارہ کتوں کے جھنڈ مگر کھپرو میونسپل کمیٹی کو نظر نہیں آتے جبکہ شہر بھر میں شہری پریشان رہتے ہیں بچے اسکول کیسے جائیں جبکہ تعلقہ سول اسپتال کھپرو میں ہر روز کی تعداد میں 20 سے زیادہ کتے کاٹنے کے کیس آنے لگے ہیں مگر کھپرو انتظامیہ کی نا اہلی و بے بسی ہے ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔ کتوں کے جھنڈ...
پاکستان کا بحران سیاسی ، سماجی، معاشی، سیکیورٹی یا محض انتظامی نوعیت کا ہی نہیں بلکہ مجموعی طور پر یہ سسٹم میں موجود بڑے بحران کی عکاسی کرتا ہے ۔ اس بحران سے مراد ایک ایسا سسٹم ہے جہاں اداروں کے درمیان بھی اختیارات کی کشمکش ہے جب کہ سیاست میں بھی تناؤ اور ٹکراؤ کی صورتحال ہے جہاں آئین و قانون کی بالادستی یا جمہوری اقدار کے مقابلے میں جوڑ توڑ اور مفادات کی لڑائی ہے۔ اس لڑائی میں پورا نظام اپنی اپنی سیاسی ،آیئنی ،قانونی یا انتظامی حدود یا دائرہ کار میں کام کرنے کے بجائے ایک دوسرے کے کام میں مداخلت کرکے عملی طور پر بحران کو اور زیادہ گہرا کررہے ہیں ۔چند برس قبل ملک کے...
یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ جنگیں کبھی تنازعات کا حل نہیں ہوتیں بلکہ نت نئے مسائل کو جنم دینے کا سبب بنتی ہیں جن سے مزید بحران پیدا ہوتے ہیں۔ تاریخ شاہد ہے کہ تنازعات اور کشیدگی کے خاتمے اور مسائل کے قابل قبول حل کے لیے دو طرفہ مذاکرات کو ہمیشہ اہمیت اور فوقیت دی جاتی ہے۔ جنوبی ایشیا کے دو اہم ممالک پاکستان اور بھارت کے درمیان اول دن سے مسئلہ کشمیر کشیدگی اور جنگوں کی بنیاد بنا ہوا ہے۔ پاکستان کی طرف سے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حوالے سے ہر سطح پر مذاکرات کی خواہش اور پیشکش کے باوجود بھارت دو طرفہ بات چیت سے راہ فرار اختیار کرتا چلا آ رہا ہے۔...
انیس سو انچاس کے جنیوا کنونشن کے تحت حالتِ جنگ میں طبی مراکز اور عملے کا مکمل تحفظ متحارب فریقوں کی بنیادی ذمے داری ہے۔کسی بھی طبی مرکز یا عملے کو جان بوجھ کر مادی یا جانی نقصان پہنچانے کی کارروائی بھلے کسی بھی جواز کی آڑ میں کی جائے، اسے انسانیت کے خلاف جرم تصور کیا جائے گا۔ عالمی میڈیکل ایسوسی ایشن ( صدر دفتر جنیوا ) کے بنیادی منشور کے مطابق طبی عملے کو کسی بھی انسانی یا قدرتی بحران میں بلاامتیاز و رکاوٹ اپنے پیشہ وارانہ حلف کی پاسداری کرتے ہوئے صرف انسانیت کی خدمت پیشِ نظر رکھنی چاہیے۔ معالجوں کو غیر جانبدار رہنا چاہیے تاہم سیاست یا کسی اور دباؤ کے سبب بنیادی طبی اخلاقیات خطرے...
13 سال کے طویل عرصے کے بعد تیسری بار عمرے کی سعادت حاصل ہوئی تو مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ شہروںکو بہت تبدیل ہوا پایا۔ ٹریول ایجنٹس اس مقدس سفر کو بھی اپنے مالی مفاد کے لیے تو کمائی کا ذریعہ بناتے ہی رہے ہیں مگر ویزوں کی بندش کے باعث انھوں نے جس 15 روزہ پیکیج کا اعلان کیا وہ محض 13 روز کا تھا اور پورے دو روز سفر کے باعث عمرہ عازمین کو وہاں کے ہوٹلوں میں 13 روز ٹھہرا کر دو روز کا کرایہ بچا لیا جاتا ہے۔ ویزوں کی بندش کے باعث عمرہ عازمین کا رش بے حد بڑھا ہوا تھا۔ دوپہر کی سخت گرمی اور رات کے بہتر موسم میں بھی رش کا وہی...
کچھ دعائیں ایسی بھی ہوتی ہیں جو بظاہر تو بددعائیں لگتی ہیں لیکن اصل میں دعائیں ہوتی ہیں یا بن جاتی ہیں۔جب افغان مہاجر یہاں آئے تھے بلکہ تشریف لائے تھے اور پھر جب ان کی تعداد میں بہت زیادہ برکت ہوگئی تو ہم اکثر تنگ آکر ان کو دعائیں دیتے تھے کہ خدا تم سب کو وہاں ’’بادشاہ‘‘ بنائے لیکن ہم غریبوں کی جان چھوڑ دو۔ہمارے محلے میں ایک خالہ’’دعاجان‘‘ رہتی تھی، نام تو اس کا بخت آور تھا لیکن اپنی مخصوص دعا کے باعث خالہ دعاجان مشہور ہوگئی تھی۔ وہ کسی بچے کو دیکھتی تھی تو کہتی ،کتنا اچھا بچہ ہے، خدا اس کی عمر دراز کرے۔ میرے جیسے کسی حضرت اللہ،نعمت اللہ،رحمت اللہ اور برکت اللہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فارماسسٹس ایسوسی ایشن – سندھ (PPA-Sindh) نے فارمیسی کریکولم سمٹ 2025 کے سلسلے میں ایک انڈسٹری اوراسپتالوں کے نمائندگان نے بھی ان نکات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کریکولم کا مؤثر نفاذ مریضوں کی حفاظت، ریگولیٹری تقاضوں کی پاسداری، تحقیقی صلاحیتوں اور مینوفیکچرنگ کے معیار کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے اکیڈیمیا اور آجر اداروں کے درمیان مسلسل رابطے کی ضرورت پر زور دیا اور مطالبہ کیا کہ قومی ادارے کریکولم کی حتمی منظوری کے مراحل میں یونیورسٹیوں کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔سمٹ کا آغاز پی پی اے سندھ کے صدر سید عدنان رضوی اور جامعہ کراچی کے ڈین و قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر محمد حارث شوائب کے خطاب سے ہوا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر و سابق رکنِ قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ موجودہ نظام کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے۔ صرف دو سال میں اس نظام نے ملک کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے۔ 5300 ارب روپے کی کرپشن اور ریکوری تو رپورٹ میں دکھا دی گئی لیکن قوم آج تک نہیں جان سکی کہ یہ خطیر رقم آخر گئی کہاں۔ روزانہ کی بنیاد پر اربوں روپے کی کرپشن ان جعلی اور مسلط کردہ حکمرانوں کے منہ پر تماچہ ہے۔ فہیم خان نے کہا کہعمران خان کو مزید قید میں رکھنا ملکی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر سول جج شرقی میں علامہ اقبال لائبریری کے معاملے پر جناح ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی درخواست پر عبوری حکم جاری ‘عدالت نے لائبریری کی ملکیت کو موجودہ حالت میں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ جناح ٹائون کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا کہ لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر ایچ بی ایل برانچ موجود تھی جو بعد میں رضاکارانہ طور پر خالی کردی گئی۔ کے ایم سی کے افسران نے بغیر قانونی اختیار کے لائبریری کے گراؤنڈ فلور پر قبضہ کرکے تالے لگادیے۔ افسران لائبریری کے سرکاری پلاٹ کو ایک نجی کمپنی کے حوالے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ لائبریری کی زمین بطور عوامی سہولت مختص ہے اور اسے تجارتی استعمال میں تبدیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی نے وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ سندھ و صدر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن سعید غنی سے ملاقات کی اور پارٹی کے یوم تاسیس پر کراچی میں منعقد ہونے والے جلسہ عام میں کراچی بھر کی اقلیتی برادری کی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ پورے ملک اور بالخصوص صوبے بھر میں اقلیتی برادری پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے انتہائی پُرجوش ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نے کراچی کے تمام اضلاع میں علیحدہ علیحدہ تقریبات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پشاور میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے فتنہ الخوارج کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے اپنے حلقے میں یوسی مراد میمن دیھ تھانو ملیر میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے سموں گوٹھ میں جاری واٹر سپلائی اسکیم کا بھی معائنہ اور کام کی رفتار اور معیار کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر مقامی اسٹیک ہولڈرز، نمائندگان اور محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی سندھ کے افسران بھی ہمراہ موجود تھے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کیخلاف آپریشن کے دوران نامعلوم افراد کے پتھراؤ سے 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف پولیس کا آپریشن اجری تھا کہ جمالی پل کے قریب نامعلوم مشتعل افراد نے پولیس اہلکاروں پر اچانک ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، مشتعل افراد کی جانب سے حملے کے باعث پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا۔ اس موقع پر آپریشن کیلیے جانے والے پولیس اہلکار اپنی جان بچاتے ہوئے موبائل وین چھوڑ کر فرار ہوگئے، مشتعل افراد نے پولیس موبائل پر پتھراؤ کے بعد ڈنڈوں سے توڑ پھوڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سماجی تنظیم ہمارا اعلان پر امن پاکستان کے مرکزی چیئرمین خلیفہ محمد تسلیم راجپوت کی ہدایت پر مرکزی پریس سیکریٹری نباض حکیم جوہری کامران علی اویسی کی قیادت میں ایس پی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، جس سے حکیم کامران علی اویسی نے خطاب میں کہا کہ پاک فوج پاکستان کا فخر ہے اور فوج کے جوانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں پاکستان کے عوام سکون کی نیند سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ملک کا بچہ بچہ قربانی دینے کو تیار ہے۔ فوج کے جوانوں نے جس طرح جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی۔ کچھ ملک دشمن قوتوں پاکستان کو نقصان پہنچانے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر ) قومی عوامی تحریک کے سینئر ڈپٹی جنرل سیکرٹری زاہد بھنبھورو نذیر بلیدی بابو میمن اور معشوق چانڈیو نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لطیف آباد میں آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکوں کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور ہلاک وزخمی ہونے والوں کو معاضہ دیا جائے حیدرآباد بھر میں منشیات کی کھلے عام فروخت پر چشم پوشی کا مظاہرہ کرنے والی ضلعی انتظامیہ اور میئر بلدیہ تجاوزات کی آڑ میں عام شہریوں کو پریشان کررہے ہیں عملہ بھتا خوری میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ 18 سالوں سے پیپلز پارٹی سندھ پر مسلط ہے پورا سندھ لاقانونیت کرپشن قبضہ مافیا کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سہون(نمائندہ جسارت) قانون سے وابستہ نوجوان وکلا کی علمی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے سہون بار ایسوسی ایشن کی طرف سے سہون کے عدالتی کمپلیکس میں ایک نئی لائبریری کے قیام کا عمل میںلایا گیا ۔افتتاحی تقریب میں معزز جج صاحبان ، وکلا ، صحافیوں اور قانون کے طلبا موجود تھے، لائبریری کا مقصد نوجوان وکلا کے قانونی علم، شعور اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو بہتر بنانا ہے، اور اس کا باضابطہ افتتاح سہون کے ایڈیشنل سیشن جج غلام محمد چانڈیو نے کیا۔ اسسٹنٹ سیشن جج غلام مصطفی جمالی، فرسٹ سول جج بازب علی رضا بھرٹ، سہون بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ زاہد حسین برڑو، جنرل سیکرٹری عبد الرحمن ملح اور آفس بیئررز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر کی اہم شاہراہیں اس وقت بدنظمی اور انتظامی غفلت کی واضح مثال بنی ہوئی ہیں جہاں سڑکوں کے عین درمیان نصب بجلی کے کھمبے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت کے لیے مسلسل پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ مین حیدرآباد روڈ، اسٹیشن روڈ اور ٹنڈو غلام علی روڈ سمیت شہر کی دیگر گنجان آباد گلیوں میں کھمبوں کی درمیان میں موجودگی نے نہ صرف ٹریفک کو شدید متاثر کیا ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق روزانہ ہزاروں گاڑیاں ان سڑکوں سے گزرتی ہیں لیکن سڑک کے بیچوں بیچ کھڑے بجلی کے کھمبوں کے باعث گاڑیوں کا رخ بار بار بدلنا پڑتا ہے جس سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) جمعیت اہل حدیث صوبہ سندھ کے ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر عبدالحفیظ سمعوں نے کہا ہے کہ اسلام نے خاندانی نظام کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں اور رشتوں کی پاس داری کو لازمی قرار دیا ہے ولی کے بغیر نکاح شرعاً جائز نہیں اور نہ ہی عدالت کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اسلامی تعلیمات کے برخلاف ولی کے بغیر شادی کرائیوہ جمعیت اہل حدیث ٹنڈوجام کی سیرت کانفرنس اور حافظ عبدالرحمٰن کمہار کی دستار بندی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انھوں نے کہا کہ اسلام نے عزت وعصمت کے تحفظ اور پاکیزہ زندگیگزرنے کہ لیے ایسا خاندانی ڈھانچہ عطا کیا ہے جس میں ہر فرد کے لیے احترام موجود ہے، جبکہ مغربی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ریلوے حیدرآباد کے پرمنٹ وے انسپکٹر سکندر لاشاری کی جانب سے ٹنڈوجام میں ریلوے کے ہیڈ ٹرالی مین عزیز چوہان کے ریٹائر ہونے پر انکے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں ریلوے ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوئے کے ہیڈ ٹرالی میں عزیز چوہان کے ریٹائرڈ ہونے پر ریلوئے ملازمین اور ریلوئے حیدراآباد کے پرمنٹ انسپکٹر سکند لاشاری کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس سے انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ا ریلوے ملازم عزیز چوہان نے ہمیشہ ایمانداری سے ڈیوٹی انجام دی اور ریلوے کے پہیہ کو چلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام ملازمین کو چاہیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ماہر امراض شوگر و سی ای اوڈائبیٹیزٹیلی کیئرسینٹرڈاکٹر ثانیہ بشیرنے کہاہے کہ حمل کے دوران شوگر کا شکار ہونے والی خواتین آئندہ پانچ سال کے دوران شوگر کے مرض میں مبتلا ہوجاتی ہیں خواتین حمل کے ٹہرنے سے پہلے اپنا معائنہ کرانے کے ساتھ ہرتین ماہ میں شوگر کولیسٹرول اور گردوں کا ٹیسٹ لازمی کرائیں، پاکستان میں شوگر کا مرض عام ہوتا جارہا ہے کمیونٹی سطح پر آگاہی مہم کی اشد ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائبیٹیزٹیلی کیئرسینٹر کے تحت حیدرآباد میں دوسری ڈیجیٹل ہیلتھ کانفرنس سے اپنے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر شرکا کیلئے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں شرکا کے مفت بلڈ پریشر، وزن اور شوگر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جام نواز علی کے گاؤں بیرانی کے رہائشی بھائی خلیل قمبرانی اور نعیم قمبرانی نے اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ اپنے سسرالی رشتہ دار نظر محمد عرف ماسٹر حبیب اللہ کی جانب سے محکمہ ریونیو کی مبینہ ملی بھگت سے پلاٹ کے کاغذات تبدیل کرانے اور ملکیت کے تنازعہ پر جان سے مارنے کی دھمکیوں کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کے والد ڈاکٹر کریم بخش قمبرانی کی زندگی میں ہی ان کے سمدھی نظر محمد عرف ماسٹر حبیب اللہ نے والد کے 3 ہزار 55 اسکوائر فٹ کے پلاٹ کے جعلی کاغذات تیار کروا کر مگسی برادری کے افراد کو فروخت کر دیا تھا۔انہوں نے...
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت فاطمہؑ کی تربیت حضور اکرمؐ کے دستِ مبارک سے ہوئی، اسی وجہ سے آپؑ کی شخصیت اُمتِ مسلمہ کے لیے عملی نمونہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے زیر اہتمام خاتونِ جنت حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کی مناسبت سے "سیمینار فاطمہ اُمِ ابیہا" کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں نوجوانوں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔سیمینار کی صدارت مرکزی سیکرٹری جنرل اسلامی تحریک پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حضرت فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا کی پاکیزہ سیرت، کردار اور حالاتِ زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے راستے ملک کے خلاف سرگرم ہیں۔یونیورسٹی آف نارووال میں بلوچ طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی اصل طاقت اس کی قیمتی معدنیات ہیں، اور جب حکومت نے ان وسائل کی ترقی کے لیے اقدامات شروع کیے تو شدت پسندی میں اضافہ ہوا کیونکہ شدت پسندوں کی نظریں انہی معدنیات پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ’’معرکہ حق‘‘ کے بعد اب ’’معرکہ ترقی‘‘ جیتنا ہے، اور ترقی اسی وقت ممکن ہے جب ملک میں امن و استحکام برقرار رہے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کے ساتھ جڑی ہے، اسی لیے ترقیاتی منصوبوں کے...
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے میں افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے، اپنی سرزمین سے کام کرنے والی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے اور انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے، یہ پیش رفت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ساتویں اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے موقع پر سامنے آئی جو برسلز میں منعقد ہوا۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا کے دارالحکومت میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کیا گیا، جس میں تینوں دہشت گرد مارے گئے۔ جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے درزندہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم ٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور : وفاقی وزیر امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران اور مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے انتخابی کامیابی پر ہری پور کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام نے مخالفین کو مسترد کر کے ثابت کر دیا کہ ہری پور مسلم لیگ (ن) کا مضبوط قلعہ ہے۔انہوں نے بابر نواز خان کی انتخابی مہم میں محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک “جھوٹ کی فیکٹری” سرگرم ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ اس کے پھیلائے گئے پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے۔اپنی تقریر میں امیر مقام نے پشاور کے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی، شہدا کے لیے دعا اور زخمیوں...
جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے سول جج سے لے کر چیف کورٹ کے جج بننے تک کا سفر طے کیا ہے اور عدالتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جسٹس (ر) یار محمد کو گلگت بلتستان کا نگران وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا گیا۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد رات گئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے سابق جج جسٹس (ریٹائرڈ) یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کر دیا گیا ہے۔ جسٹس یار محمد کا تعلق ضلع استور کے نصیر آباد سے ہے اور وہ کئی دہائیوں پر مشتمل عدالتی...
راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ انتہائی کم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے پشاور ٹال پلازہ سے برہان تک موٹروے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسی طرح سوات ایکسپریس وے کو کرنل شیر خان سے کاٹلنگ تک بھی بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ حادثات سے بچاؤ اور مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔ دھند کی شدت میں اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی رفتار انتہائی سست ہو چکی ہے اور سفر کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق عوام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: شدید دھند کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کے راستے جانے والے راستے سمیت اہم حصوں میں ٹریفک عارضی طور پر بند کر دی گئی ہے۔نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق دھند کی شدت کے باعث گاڑیوں کا بروقت نظر نہ آنا حادثات کے خطرے کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، اس لیے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے یہ فیصلہ ضروری تھا۔ترجمان نے کہا کہ دھند کے دوران ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، خاص طور پر جب حدِ نگاہ چند میٹر تک محدود ہو جائے۔پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ دھند...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چشمہ رائٹ بینک کینال منصوبے میں مسلسل تاخیر پر وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے خط میں منصوبے پر طویل تعطل پر تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ منصوبے کا 35 سال بعد بھی شروع نہ ہونا وفاق اور صوبے کے درمیان عدم اعتماد ہے۔ بےاختیار لوگوں سے مذاکرات کا فائدہ نہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بے اختیار لوگوں سے مذاکرات کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ انہوں نے کہاکہ 1991 کے واٹر اپورشنمنٹ اکارڈ کے تحت باقی تینوں صوبوں کے منصوبے مکمل ہوچکے ہیں، صرف سی آر بی سی لیفٹ کینال منصوبے پر پیشرفت نہیں ہوئی۔سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ 2016ء میں...
اٹھارویں صدی کے ایک ہسپانی جنگی جہاز ’سان جوز‘ کے سمندر کی تہہ میں موجود ملبے سے خزانے کی پہلی قسط نکال لی گئی۔ ملبے میں 20 ارب ڈالر مالیت کے 1 کروڑ 10 لاکھ سونے اور چاندی کے سکے موجود ہیں۔ 64 توپوں کا حامل ہسپانوی نیوی کے جہاز کو 1708 میں برطانویوں نے کولمبیا کے ساحل کے قریب ڈبو دیا تھا۔ اب اس ملبے کو بازیاب کرنے کے لیے کام کرنے والے کولمبین مشن نے اس کے خزانے سے ابتدائی نوادرات نکال لیں ہیں۔ ان نوادرات میں ایک توپ، تین سکے اور کچھ پورسلین شامل ہیں۔ سان جوز بحیرہ کریبیئن میں 600 میٹر کی گہرائی میں موجود ہے لیکن اس کی حتمی لوکیشن ایک ریاستی راز ہے اور...
گلگت بلتستان اسمبلی اور حکومت آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو گئیں، وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے جسٹس ریٹائرڈ یار محمد کو نگران وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی اپنی آئینی مدت مکمل کر کے چوبیس اور پچیس نومبر کی درمیانی شب تحلیل ہو گئی جس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان اور ان کی کابینہ بھی فارغ ہو گئے۔ نگران وزیراعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد صبح اپنے عہدے کاحلف اٹھائیں گے، نگران وزیراعلیٰ چیف کورٹ گلگت بلتستان کے ریٹائرڈ جج ہیں، جسٹس ریٹائرڈ یارمحمد اسلام آباد میں مقیم اور استور کے سنی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو علاقے میں اچھی شہرت رکھتے ہیں۔ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے دو ہزار...
انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی لڑکی پر انسانیت سوز تشدد اور بلیک میل کرنے کی ویڈیو سے متعلق نئی پیشرفت سامنے آئی جبکہ لڑکی کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔ خاتون پر بیہیمانہ تشدد ، حبس بے جا میں رکھ کر سر کے بال مونڈنے اور بینہ بلیک میل کرنے کا واقعہ اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ظاہر کیا گیا تاہم یہ واقعہ راولپنڈی کا نکلا جس کے بعد اس کیس کو راولپنڈی پولیس کو ریفر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پرخاتون کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے سندھ کے متعلق حالیہ بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کل بھی پاکستان کا حصہ تھا، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، انہوں نے اس بیان کو نہ صرف تاریخی طور پر غلط بلکہ سفارتی سطح پر غیر ذمہ دارانہ قرار دیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک کے داخلی مسائل اور تقسیم پر توجہ دیں اور پاکستان کے بارے میں غیر حقیقی دعووں اور خوابوں کو ختم کریں، سندھ کے عوام اور پاکستان کی سرحدی سالمیت پر کوئی بھی بیان اثر انداز نہیں ہو سکتا۔مراد علی شاہ نے تاریخی حوالہ...
اسرائیل میں غزہ جنگ کے بعد سے فوجی اور سیاسی قیادت کے درمیان ٹکراؤ روز بروز شدت اختیار کرتا جا رہا ہے حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی پر کوئی ایک بھی اپنی غلطی تسلیم کرنے کو تیار نہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوجی سربراہ چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر اور وزیرِ دفاع عزرائیل کاٹز کے درمیان کشیدگی اور اختلاف اب سب کے سامنے آگیا۔ یہ ٹکراؤ اُس وقت بڑھا جب وزیر دفاع نے 7 اکتوبر 2023 کے حماس حملے کو نہ روک پانے سے متعلق فوجی ناکامیوں پر تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ کی دوبارہ جانچ کا حکم دیا۔ اسرائیلی وزیر نے اس جانچ کے لیے اپنے ماتحت دفاعی ادارے کے کمپٹرولر بریگیڈیئر جنرل (ر) یائر وولانسکی کو تحقیقات کا نیا مینڈیٹ دیا۔ انھوں نے...
کاظم میثم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے اسمبلی کے اجلاس سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں فیڈرل پی ایس ڈی پی کے بڑے بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کیے۔ شغرتھنگ روڈ میرا خواب تھا اس پر کام ہو رہا ہے، میرے حلقے میں ڈھائی سو بیڈ کا ہسپتال زیر تعمیر ہے، ہم نے فلسطین، غزہ، یمن اور لبنان کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل کے مظالم کیخلاف ہمیشہ اس ایوان میں آواز بلند کی ہے۔...
سٹی42: احتجاج کی کالیں دینے کے بعد احتجاج کرنے میں بار بار ناکام ہونے کے باوجود پی ٹی آئی نے آخر کار عوام کو احتجاج کی ہنگامی کال دے دی۔ اس مرتبہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عوام کو اڈیالہ جیل پہنچنے کی کال دی ہے۔ پی ٹی آئی کی عوام کے نام اپیل میں کہا گیا ہے کہ وہ آج 25 نومبر ، منگل کے روز احتجاج کرنے کے لئے اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوںْ راکھ کا بادل پاکستان آ گیا، پروازوں کو خطرہ لاحق، سرکاری الرٹ آگیا پی ٹی آئی کی پنجاب کی لیڈر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 25 نومبر ،منگل کو اڈیالہ جیل کے باہر ہم سب ایک آواز بن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عوام نے عمران خان کی ضمنی انتخاب بائیکاٹ اپیل پر بھرپور ساتھ دیا، 80 فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔پی ٹی آئی اسد قیصر نے اپنے ٹویٹ میں الزام عائد کیا تھا کہ ضمنی انتخابات کا پاکستان تحریک انصاف نے باضابطہ بائیکاٹ کیا اور عوام نے عمران خان کی اس اپیل پر بھرپور ساتھ دیا۔اب تک موصول رپورٹس کے مطابق ٹرن آو ¿ٹ محض پندرہ سے اٹھارہ فیصد رہا، جبکہ اسی فیصد سے زائد ووٹرز نے ان فراڈ انتخابات میں حصہ لینے کے بجائے گھروں میں رہنے کو ترجیح دی۔ یہ انتخابات کسی طور بھی عوامی نمائندگی کا تقاضا پورا نہیں کرتے۔عوام کا اصل...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں اور ان کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’سرحدیں بدل سکتی ہیں، سندھ کل بھارت کا حصہ بھی بن سکتا ہے‘، راجناتھ سنگھ کا متنازع بیان مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم اور مسائل پر توجہ دیں اور ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے قبل 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور اس کے...
اسلام آباد کے علاقے لوئی بھیر کے بیوٹی سیلون پر کام کرنے والی لڑکی پر تشدد اور بال کاٹنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق لڑکی پر مبنیہ تشدد اور بال کاٹنے کے معاملے میں ملوث افراد کو مختلف مقامات چھاپے مارنے کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ اسلام آباد: بیوٹی سیلون میں کام کرنے والی لڑکی پر تشدد، بال کاٹ دیے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک بیوٹی سیلون کے مالکان اور بااثر افراد نے لڑکی پر تشدد کیا، تشدد کے دوران لڑکی کے بال کاٹ دیے گئے۔ ترجمان کے مطابق متاثرہ لڑکی نے اسلام آباد پولیس کو وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق مزید 2...
اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) نے 3 اسٹریٹ کرمنلز کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی امجد شیخ نے کہا ہے کہ پاک کالونی میں ایس آئی یو نے کارروائی کی، جس میں 3 ملزمان گرفتار کیے گئے، جن سے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کے خلاف ایس آئی یو میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا اور تفتیش کی جارہی ہے۔امجد شیخ نے یہ بھی کہا کہ ملزمان نے متعدد لوٹ کی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، جو سینٹرل اور کیماڑی کے علاقوں میں کی گئیں۔
رکن گلگت بلتستان اسمبلی نے الوداعی خطاب میں کہا کہ اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کے بجائے ملازمین کی ترقی، ملازمین کی بھرتی اور ملازمین کے تبادلوں کے علاوہ کچھ نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ رکن گلگت بلتستان اسمبلی نواز خان ناجی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے مسجدوں، امام بارگاہوں، جماعت خانوں میں ایمان کا درس دیا جاتا ہے مگر ایمان نہ دفتروں میں ہے، نہ بازاروں میں، نہ اداروں میں ہے۔ انہوں نے اسمبلی سے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ کرپشن کی نذر ہوتا ہے مگر کرپشن کو روکنے کیلئے کوئی سسٹم نہیں ہے، اس اسمبلی کے اندر کرپشن کو روکنے کیلئے سسٹم...
اسلام ٹائمز: امریکہ کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود افغانستان سے نکلنا پڑا، عراق سے بھی نکلنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امید یہی ہے کہ غزہ میں بھی اسے دس برس بعد ایسی ہی صورتحال کا سامنا ہوگا۔ میں نے جن دو مثالوں کا تذکرہ کیا، یہ دونوں اقوام متحدہ کی رکن ریاستیں ہیں، جبکہ فلسطین ایک مبصر رکن ہے۔ حالات ایک جیسے نہیں ہیں، تاہم اصل فیصلہ کن قوت عوام ہوتے ہیں۔ افغانستان اور عراق میں حتمی فیصلہ بہرحال عوام نے ہی کیا، فلسطین میں بھی عوام ہی یہ فیصلہ کریں گے۔ میرے خیال میں فلسطین کا دو ریاستی حل مزید دس سال آگے چلا گیا ہے، جب امن منصوبہ تاریخ کا حصہ بن جائے گا، اس...
لاہور: کسٹمزانفورسمنٹ لاہور نے اندرون ملک سونے چاندی کی اسمگلنگ کرنیوالا بڑا نیٹ ورک پکڑ لیا۔بھاری مقدار میں غیر ملکی سونا اور چاندی پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انفورسمنٹ لاہورنے اسمگلرز کے خلاف بھرپور آپریشن شروع کر رکھا ہے ۔اس حوالے سے مختلف کارروائیوں کے دوران اب تک اربوں روپے کی اسمگل شدہ اشیاء پکڑ ی گئی ہیں۔ کسٹمز انفورسمنٹ لاہور کو خفیہ اطلاع ملی کہ لاہور میں اندرون ملک سونے اور چاندی کی اسمگلنگ اور ترسیل کا بڑا نیٹ ورک متحرک ہے جس پر کسٹمز حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بس کے ذریعے کراچی سے لاہور سونا چاندی لانے والے دو اسمگلرز کو پکڑ لیا۔ فرحان اور نوید خان نامی...
سندھ اور پنجاب میں کرشنگ سیزن شروع ہونے اور درآمدی چینی کے وسیع ذخائر کے باوجود ملک میں چینی کی تھوک اور خوردہ قیمتیں بلند ترین سطح پر آگئی ہیں۔ ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم کے مطابق کراچی میں فی کلوگرام چینی کی تھوک قیمت پہلی بار 202 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ کی شوگر ملز مالکان نے کراچی کی تھوک مارکیٹوں میں چینی کی سپلائی گذشتہ دو روز سے بند کی ہوئی ہے۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت پنجاب میں فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت 175روپے جبکہ خیبر پختونخوا میں 200روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ روف ابراہیم کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں چینی...
اسلام ٹائمز: اگرچہ وائٹ ہاوس میں انجام پانے والی یہ ملاقات بظاہر مقامی اتحاد کی عکاسی کرتی تھی لیکن اس نے ایک تاریخی لمحہ ایجاد کر دیا۔ وائٹ ہاوس کے اوول ہاوس میں پہلی بار غزہ میں غاصب صیہونی رژیم کے ہاتھوں جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کے بارے میں اظہار خیال کیا گیا جس نے اسرائیل کی غیر مشروط حمایت پر مبنی ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بڑا سوالیہ نشان لگا دیا۔ زہران ممدانی نے کہا: "میں نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کی جانب سے جاری نسل کشی پر بات کی ہے اور ہماری حکومت کی جانب سے اس کی مالی فنڈنگ کی بات بھی کی ہے۔" اس نے مزید کہا: "ہم یہ دیکھ دیکھ کر تھک چکے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ایتھوپیا میں پھٹنے والے ہیلی گوبی آتش فشاں کے راکھ کے بادل پاکستانی حدود میں بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ راکھ کے بادل گوادر کے جنوبی علاقوں میں تقریباً 60 ناٹیکل میل کی دوری پر پہنچ گئے ہیں۔ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم نے بتایا کہ محکمہ نے آج یکے بعد دیگرے دو آتش فشاں الرٹ جاری کیے ہیں، 45 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کرنے والے ہوائی جہازوں کے عملے کو راکھ کے بادلوں کے بارے میں احتیاط کی ہدایات دی گئی ہیں کیونکہ بین الاقوامی پروازیں عموماً پاکستانی حدود میں اس بلندی یا اس سے زیادہ پرواز کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آتش فشاں سے اٹھنے والے راکھ...
حاجی گلبر خان نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ ہمارا ترقیاتی بجٹ انتہائی ناکافی ہے، سالانہ ہمیں 20 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملتا ہے، بیس ارب روپے سے کیا ترقی ہو گی۔ جس کیوجہ سے ایک چھوٹا منصوبہ مکمل ہونے میں بھی سات سال لگتے ہیں، اس مسئلے کو سنجیدگی سے لینا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانا ہمارا مطالبہ ہے اور اس مطالبے کے حل اور جی بی کے مسائل کے حل کیلئے اسمبلی کے ممبران اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے پیر کے روز اسمبلی سے اپنے الوداعی خطاب میں کہا کہ...
اسلام آباد کے تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ڈیڑھ ماہ قبل رونما ہونے والے واقعے میں ایک خاتون پر تشدد کر کے اس کے بال کاٹے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ مساج سینٹر کے مالک اور دیگر افراد خاتون کے بال کاٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، دہرے قتل کا مجرم گرفتار اسلام آباد پولیس نے متاثرہ لڑکی کو ٹریس کر کے وقوعہ سے متعلق بیان ریکارڈ کیا۔ مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ویڈیو میں ملوث افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ معاملہ دراصل راولپنڈی کی حدود کا ہے۔ متاثرہ خاتون اور...
کراچی (نیوزڈیسک) پولیس نے شہریوں کو گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی نمبر پلیٹس ٹھیک کروانے کیلیے 5 دسمبر تک کی مہلت دے دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی پولیس اب شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کرے گی۔ پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری 5 دسمبر 2025 تک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس درست کروالیں بصورت پولیس ان کی گاڑیاں یاسائیکلوں کو ضبط کیا جائے گا۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں جعلی، غیر قانونی اور ناقابلِ شناخت نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت اور بلا تفریق کارروائی کے احکامات جاری کردیے۔ اعلامیے...
ایتھوپیا کے شمال مشرقی علاقے میں موجود ایک آتش فشاں تقریباً 12 ہزار سال میں پہلی بار فعال ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہائلی گبی نامی یہ آتش فشاں (جو ایڈیس ابابا سے تقریباً 805 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے) اتوار کو فعال ہوا۔ مقامی آفیشل محمد سعید کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مقامیوں کے اقتصادی معاملات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائلی گبی آتش فشاں کے پھٹنے کا کوئی سابقہ ریکارڈ موجود نہیں اور انہیں مقامیوں کی زندگیوں اور روزگار کی فکر ہے۔اگرچہ اب تک کسی انسان یا مویشی کی جان نہیں گئی لیکن بہت سے گاؤں راکھ میں ڈھک گئے ہیں، جس کی وجہ سے ان کے جانوروں...
جنوبی کوریا کی عدالت نے ملک کی تاریخ کے سب سے بڑے آن لائن جنسی استحصال کے کیس میں ملوث کم نوک وان کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کم نوک وان نے خود کو پادری کہتے ہوئے ایک پیرامیڈ (MLM) اسٹائل کا نیٹ ورک بنایا اور لوگوں کو ڈرا دھمکا کر عریاں، ناجائز اور غیرقانونی مواد تیار کرانے پر مجبور کرتا تھا۔ 33 سالہ کم نوک وان ایک منظم جنسی جرائم کے گروہ "ویجلنٹیز" کا سرغنہ تھا۔ اس کام کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹیلیگرام کو استعمال کیا اور صارفین کو اپنے شکنجے میں جکڑا۔ وہ ٹیلی گرام پر ایسے مرد تلاش کرتا جو ڈیپ فیک یا غیرقانونی تصاویر بنانے میں دلچسپی رکھتے اور...
وزیراعظم شہبازشریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی جس میں اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔پیر کو سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے پہنچے۔ملاقات میں وزیر اعظم نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن واستحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگرکیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین...
وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمارا اٹوٹ انگ ہے اور ہم آگے بھی ملکر چلیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ اگرچہ ضمنی انتخاب کے بعد قومی اسمبلی میں ن لیگ کو پیپلزپارٹی کے بغیر سادہ اکثریت حاصل ہوگئی ہے مگر پیپلزپارٹی پر ہمارا انحصار رہے گا۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعریف کی کہ وہ شہیدوں کے جنازے میں شامل ہوئے۔تحریک انصاف کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے کہاکہ سیاسی ماحول جیسا بھی ہو ہمیں ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی اور اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی پاکستان پہنچ گئے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق جنرل الرویلی نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور وہاں فیلڈ مارشل کے ساتھ تفصیلی ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی دفاعی تعاون، انسداد دہشت گردی کی کوششوں اور فوجی تربیت و مشقوں پر تبادلہ خیال کیا، جی ایچ کیو آمد پر یادگار شہداء پر پھول چڑھانے کی تقریب منعقد ہوئی، جبکہ چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔بعد ازاں جنرل الرویلی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات...
وہ ان کمانڈروں میں سے تھے جنہوں نے لبنان کی مشرقی سرحدوں پر تکفیری گروہوں کے خلاف آپریشنز کی منصوبہ بندی كی اور انہیں کامیابی سے چلایا۔ وہ 2024ء میں "اولی الباس" آپریشن کے کمانڈر بھی رہے۔ اسکے بعد وہ اپنی شہادت تک، لبنان کی مقاومت اسلامی کے سینئر فوجی کمانڈر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید ہیثم علی طباطبائی، "ابو علی" کے نام سے مشہور تھے۔ آپ 5 نومبر 1968ء کو بیروت کے علاقے "الباشورہ" میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اسلامی مزاحمت کے قیام کے وقت ہی اس میں شمولیت اختیار کی۔ متعدد عسکری اور کمانڈ کورسز مکمل کیے۔ سال 2000ء میں جنوبی لبنان کی آزادی سے پہلے، اسرائیلی فوج اور اس کے حواریوں کے خلاف بہت سی اہم و مشہور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا میں امریکا اور یوکرین کے وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات بہت ہی نتیجہ خیز رہی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس ترجمان نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے وفود میں روس سے امن معاہدے میں یوکرین کی خودمختاری کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا ہے۔وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات میں وفود نے منصفانہ اور دیرپا امن کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا، مذاکرات کاروں نے ایک نیا اور بہتر امن فریم ورک تیار کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کاروں نے اس بات کی توثیق کی کہ کوئی بھی مستقبل کا معاہدہ یوکرین کی خودمختاری کو مکمل طور پر برقرار رکھے گا جبکہ یوکرین اور امریکہ نے آنے...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل سامنے آگیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی وزیر دفاع کو جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں، سندھ پر بھارتی وزیردفاع کا بیان سفارتی طور پر غیرذمہ دارانہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ نے قیام پاکستان سے بھی پہلے 1936 میں بمبئی پریذیڈنسی سے علیحدگی اختیار کی تھی اور سندھ کے عوام نے اپنی خودمختاری، وقار اور اپنی سیاسی شناخت کو ترجیح دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا...
فوٹو: پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حمید الرویلی نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مشترکہ عقیدے، یکساں اقدار اور باہمی اعتماد پر مبنی ہیں۔شہباز شریف نے پاک سعودی عرب اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے ہر قسم کی دہشتگردی، انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ عزم کو اجاگر کیا۔جنرل الرویلی نے سعودی قیادت کی جانب سے وزیراعظم اور پاکستانی عوام کو تہنیتی پیغام پہنچایا۔ فیلڈ...
فوٹو: پی آئی ڈی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے الوداعی ملاقات کی۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایوان صدر اسلام آباد میں صدر زرداری سے ملاقات کی۔ صدر مملکت نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے قومی دفاع کیلئے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس سے قبل وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بھی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے الوداعی ملاقات کی۔ملاقات میں وزیرِ اعظم نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ملک و قوم کے لیے خدمات کی تعریف کی۔...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ : فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے بارے میں بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر دفاع تاریخ سے ناواقف ہیں۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ پر بھارتی وزیر دفاع کا بیان سفارتی طور پر غیر ذمہ دارانہ ہے، بھارتی وزیر دفاع اپنی داخلی تقسیم پر توجہ دیں، ہمارے متعلق دن میں خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔ بھارتی وزیر دفاع کا سندھ سے متعلق بیان امن کیلئے خطرہ ہے، پاکستانپاکستان نے بھارتی وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ کے صوبہ سندھ سے متعلق دیے گئے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ نے...
بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال اور رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، تاہم یہاں پرائمری سطح پر بچوں کی اسکول چھوڑنے کی شرح 59 فیصد ہے، جن میں 61 فیصد لڑکے اور 59 فیصد لڑکیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان معاشی مسائل، بچوں سے مزدوری کروانا، اسکولوں تک طویل فاصلے اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی کمی اس مسئلے کی اہم وجوہات کے طور پر سامنے آئی ہیں۔ ارلی وارننگ سسٹم حکومتِ بلوچستان نے تعلیم کے فروغ اور بچوں کے تعلیمی مستقبل کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے کے سرکاری اسکولوں میں ارلی وارننگ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔...
میدان میں چابک دستی اور روشنی کی رفتار کی مانند پلک جھپکتے گیند کو قابو کرکے منفرد انداز میں گول تک پہنچانے میں عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا کوئی ثانی نہیں۔ اپنی اسی ہی مہارت، مکمل عبور اور سبک رفتاری کے باعث پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو دنیا کے مقبول ترین فٹبالر بن چکے ہیں۔ کرسٹیانو رونالڈو جب سے سعودی عرب کی ایک لیگ سے جڑے ہیں تب سے ان کی مقبولیت عرب دنیا میں دن دگنی اور رات چگنی ہوگئی ہے۔ ایسے ہی ایک میچ میں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے ایک ایسا شاندار اوورہیڈ بائی سائیکل کک گول کیا جسے دیکھنے والے مبہوت ہوکر رہ گئے۔ Call it skill, call it instinct… we call it Ronaldo ???????? pic.twitter.com/diFN85oBCI — AlNassr FC...
اداکار فیروز خان نے پہلے بار اپنی اور علیزے سلطان کی علیحدگی اور اس کی وجہ سے متعلق بات کی ہے۔ حال ہی میں فیروز خان نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے سابق اہلیہ علیزے سلطان کے درمیان ہونے والی باتوں کے بارے میں بات کی۔ فیروز خان نے بتایا کہ ’یہ کہانی بہت سادہ ہے، ایک لڑکی اور لڑکے میں تعلق تھا جس مں اچھے اور برے دن آتے ہیں پھر ہم دونوں کیلیے ایک دن بہت بُرا آیا‘۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی ہوا اُس کے بعد علیزے ڈر گئی تھی اور مجھے جھوٹے الزامات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ میں ایسا لڑکا نہیں ہوں، نہ کسی عورت سے نفرت کرتا ہوں اور...
امریکی دھمکیوں کے باعث 6 ایئر لائنز نے وینزویلا کیلئے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی فضائی ادارے کی جانب سے بڑھتی ہوئی فوجی سرگرمیوں اور خطے میں امریکی فورسز کی وسیع تعیناتی کے تناظر میں خبردار کئے جانے کے بعد 6 ایئرلائنز نے وینزویلا کیلئے اپنی پروازیں معطل کی ہیں۔ وینزویلا ایئرلائنز ایسوسی ایشن کی صدر ماریسیلا دی لوئیزا نے بتایا کہ جن ایئرلائنز نے پروازیں منسوخ کی ہیں ان میں ہسپانیہ، پرتگال، چلی ، کولمبیا ، برازیل اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کی ایئرلائنز شامل ہیں۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ معطلی کب تک جاری رہے گی جبکہ پاناما کی کوپا ایئرلائن،سپین کی ایئر یورپا، پلس الٹرا، ترکش ایئر لائن اور...
ریاض:سعودی عرب میں غیر مسلم افراد کے لیے شراب کی محدود دستیابی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت جلد ہی دو نئے شراب خانے کھولنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ مراکز مخصوص گروپس کے لیے مختص ہوں گے اور عام عوام کے لیے کھولنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک نیا شراب خانہ مشرقی صوبے دھران میں سعودی پٹرولیم کمپنی آرامکو کے غیر مسلم ملازمین کے لیے قائم کیا جائے گا جبکہ دوسرا جدہ میں غیر مسلم سفارتکاروں کی سہولت کے لیے کھولا جائے گا، دونوں مقامات ممکنہ طور پر 2026 میں فعال ہوسکتے ہیں، حتمی تاریخوں کا اعلان ابھی باقی ہے۔ رائٹرز...
فیصل آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر اور مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات سب کے سامنے ہوئے، پی پی 116 میں ایک بھی ووٹ کی ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، عام انتخابات میں 50 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتا ہے، ضمنی انتخابات میں 25 سے 30 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتاہے۔ تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ ایک صوبائی حلقے میں 50 ہزار ووٹ پڑیں تو اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے، مخالفین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی سیاست کرنی ہے تو کیا ہمارا قصورہے؟ ہم نے کب کہا تھا اسلام آباد پر حملہ اور9مئی کریں؟ جرم کی پکڑ نہیں ہو گی تو ہر بندہ چاہے گا کسی کے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن پاکستان نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے حالیہ دھاندلی کے الزامات پر باضابطہ نوٹس لے لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے اسد قیصر کے مکمل بیان کا ٹرانسکرپٹ طلب کر لیا ہے، ٹرانسکرپٹ موصول ہونے کے بعد کمیشن قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے کر رہنما پی ٹی آئی کے خلاف آئندہ کارروائی کا فیصلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ اسد قیصر نے ضمنی انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے عملے پر سنگین بے ضابطگیوں اور دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ افسوسناک بات ہے کہ الیکشن کمیشن کا عملہ سرکاری ویب سائٹ پر غلط نتائج اپ لوڈ کر...
اسلام آباد:تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ 25 نومبر بروز منگل کو پنجاب کی عوام کو اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہونا چاہیے تاکہ ایک آواز بن کر عمران خان کی فیملی کے ساتھ کھڑا رہا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ خان سے ملاقات ان کے خاندان کا ایک آئینی، قانونی اور انسانی حق ہے، جسے نہ صرف عدالتوں نے تسلیم کیا ہے بلکہ جیل مینوئل بھی اجازت دیتا ہے۔ عالیہ حمزہ نے پارٹی کے اراکین، ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، تنظیمی عہدیداروں اور کارکنوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس دن اڈیالہ جیل میں موجود رہیں، خاص طور پر جب خان کے اہل خانہ وہاں ہوں۔ انہوں نے...
مشیر برائے سیاسی و عوامی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی کی قیادت جیل میں نہ بھی ہوتی اور میدان میں موجود ہوتی تب بھی ن لیگ ضمنی انتخابات میں وہ سیٹیں جیت جاتی جو اس نے حاصل کی ہیں۔ جنی ٹی وی سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ ایسی صورت میں مقابلہ ضرور کچھ سخت ہوتا، اور اگر ہمارے 50 ہزار ووٹس ہوتے تو پی ٹی آئی کے ووٹس کی تعداد 35 یا 40 ہزار تک ہوتی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ن لیگ کے رہنما سینیٹر طلال چوہدری نے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی ایک پولنگ اسٹیشن پر دھاندلی یا بےقاعدگی ہوئی تو واضح کریں، اور جو اپنے حلقے (ہری پور) میں جیت نہ سکے وہ لاہور یا کسی اور جگہ کیا جیت سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ لوگ نعروں پر نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ دیتے ہیں، اور ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت اور کام کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا سوچنا بھی مشکل ہے، تاہم اگر وہ اپنے حلقے...
بیجنگ (نیوزڈیسک)چینی میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ سے گفتگو کے دوران صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے پر ریاستی موقف واضح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا تعلقات میں مثبت پیشرفت ہو رہی ہے، دونوں ممالک کو تعاون میں توسیع کرنی چاہیے۔ چینی صدر نے مزید کہا کہ چین اور امریکا کےتعلقات میں مثبت رفتار برقرار رہنی چاہیے، تائیوان کی چین کے پاس واپسی پوسٹ وار انٹرنیشنل آرڈر کا اہم حصہ ہے۔ شی جن پنگ نے یہ بھی کہا کہ چین اور امریکا کو دوسری جنگ عظیم کی فتوحات کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔ امریکی اور چینی صدور نے اس موقع پر یوکرین تنازع پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ شی جن پنگ نے...
روسی ٹیک ادارے سبر بینک کے فرسٹ ڈپٹی سی ای او الیگزینڈر ویدیاخن نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت مستقبل میں ایٹمی ٹیکنالوجی جیسی اثر انگیز قوت بن جائے گی اور دنیا میں ایک نیا ’ایٹمی کلب‘ اُبھر رہا ہے، جہاں صرف وہی ممالک شامل رہ پائیں گے جن کے پاس اپنی قومی سطح کی اے آئی موجود ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جاپانی خاتون نے اے آئی کریکٹر سے شادی رچالی انہوں نے رائٹرز کو بتایا کہ روس کا اُن 7 ممالک میں شامل ہونا ایک بڑی کامیابی ہے جنہوں نے اپنی گھریلو اے آئی تیار کی ہے۔ روسی ٹیک ادارے سبر بینک کے فرسٹ ڈپٹی سی ای او الیگزینڈر ویدیاخن ویدیاخن کے مطابق حساس شعبوں، جیسے حکومتی خدمات، صحت اور...
اپنے بیان میں الیکشن ٹریبول کے ری پولنگ کے فیصلے کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے پشتونخوا نیپ نے کہا کہ عام انتخابات میں خوشحال کاکڑ کی جیت کے ثبوت پیش کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 ژوب/قلعہ سیف اللہ/شیرانی کے حوالے سے انتخابی ٹریبونل کے فیصلے کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور انتخابی ٹریبونل کو اس حلقے کے انتخابی مراحل کے تمام ناقابل تردید حقائق، تمام پولنگ اسٹیشنوں کا مستند ریکارڈ اور خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کے پختہ شواہد فراہم کرنے کے باوجود ایسا فیصلہ آنا سمجھ...
’ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے ادیس ابابا (ویب ڈیسک)ٹولوز وولکینک ایش ایڈوائزری سنٹر (وی اے اے سی) نے کہا ہے کہ شمال مشرقی ایتھوپیا میں آتش فشاں پھٹنے سے راکھ کا بادل یمن اور عمان کے اوپر سے ہوتا ہوا جنوبی پاکستان تک پہنچ سکتا ہے۔ اریٹیریا کی سرحد کے قریب ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا کے شمال مشرق میں 800 کلومیٹر دور افار علاقے میں واقع ہیلی گوبی آتش فشاں اتوار کو کئی گھنٹوں تک پھٹا، یہ تقریباً 12 ہزار سالوں میں پہلا موقع تھا،جب اسے ریکارڈ کیا گیا۔ آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے گہرے بادل آسمان میں 14 کلومیٹر تک پہنچ گئے، جو قریبی دیہاتوں...
وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، برادرانہ تعلقات کا اعادہ اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، دفاعی اور سیکیورٹی سمیت دیگر تمام شعبوں میں تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سے سعودی عرب کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب...
کراچی:(نیوزڈیسک)ایف آئی اے افسران کی جانب سے بلڈر سے دو کروڑ روپے رشوت طلب کرنے بصورت دیگر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے، بلڈر نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ایک معروف بلڈر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کراچی کے چند افسران پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے حوالہ ہنڈی کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر ان سے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے، اس معاملے نے وزیراعظم کی کاروبار دوست پالیسی کو نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا کردیے۔ شہر کےعلاقے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر رہائشی منصوبے کے مالک اور معروف بلڈر...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہر موقع پر حکومت کا ساتھ دے کر ثابت کیا ہے کہ وہ ایک ذمہ دار اور مضبوط اتحادی ہے، اور حکومت اس تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں کامیابی، کیا مریم نواز کی کارکردگی وجہ بنی؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے مظفرگڑھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاسی عمل ہمیشہ کھلے دروازوں اور بات چیت سے آگے بڑھتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاست میں سب سے بڑی غلطی بائیکاٹ کرنا ہے، کیونکہ کسی عمل میں شریک ہوئے بغیر...
ملائیشیا کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ سال سے 16 سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنانے یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس فیصلے کا مقصد کم عمر صارفین کو آن لائن خطرات، جیسے سائبر بُلیئنگ، دھوکا دہی اور نامناسب مواد سے بہتر طور پر محفوظ بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:آسٹریلیا میں نابالغوں پر سوشل میڈیا پابندی: سرکاری رپورٹ میں بڑے انکشافات ملائیشیا کے مواصلاتی وزیر نے بتایا کہ حکومت ’آن لائن سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت ایک ایسا نظام متعارف کرانے جا رہی ہے جس میں عمر کی تصدیق الیکٹرانک طریقہ کار کے ذریعے کی جائے گی۔ نئی پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی سخت ضابطوں کا پابند بنایا جائے...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ فعال کردیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ چلتا پھرتا ہیڈ کوارٹر ہوگا، جسے دہشت گردی کے خلاف آپریشنز کو نئی تکنیکی برتری دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ گاڑی میں نصب ہوگا، اسے حساس پروگراموں پر لگایا جائے گا، جیسے رائیونڈ اجتماع، داتا دربار اور کرکٹ میچز۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول موبائل یونٹ یوم عاشور اور بڑے سیاسی اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے بھی استعمال ہوگا۔ترجمان کے مطابق حساس پروگراموں کی مانیٹرنگ، کمانڈ اور کو آر ڈی نیشن ایک ہی موبائل وین سے ہوگی، لائیو آپریشنز کے دوران فورس کو ڈیٹا، ویڈیو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی نے فلاحی خدمات کے میدان میں ایک اور جدید قدم اٹھاتے ہوئے شہر کی مختلف مساجد کے قریب ایسی اسمارٹ مشینیں نصب کر دی ہیں جو ضرورت مند افراد کو روزانہ مفت گرم کھانا فراہم کریں گی۔ یہ اقدام اوقاف فاؤنڈیشن کے فلاحی منصوبے خبز السبیل کی توسیع ہے، جس کے تحت 2022 سے مستحق افراد کو اسمارٹ مشینوں کے ذریعے مفت تازہ روٹی فراہم کی جا رہی ہے۔اوقاف فاؤنڈیشن کے مطابق نئی مشینوں کا ڈیزائن مکمل طور پر جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا گیا ہے، ان میں نصب ڈیجیٹل اسکرین کھانا حاصل کرنے کے مراحل کو نہایت آسان بناتی ہے جبکہ کولنگ سسٹم کھانے کی تازگی اور معیار کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔انتظامیہ...
پاکستان کا انشورنس شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور لائف انشورنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اس شعبے میں توسیع ہوئی ہے، تاہم ملک میں مجموعی انشورنس رسائی اب بھی خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ لاکھوں گھرانے آج بھی منظم مالی تحفظ کے بجائے غیر رسمی سہاروں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس شعبے کی ترقی صرف نئے پروڈکٹس لانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت، منصفانہ طرزِ عمل اور صارفین کی آگاہی سے ممکن ہوگی۔ انشورنس بنیادی طور پر اعتماد پر مبنی معاہدہ ہے۔ عام خدمات کے برعکس، انشورنس کا حقیقی فائدہ صرف اُس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی کلیم پیدا...
تھائی لینڈ میں مردہ قرار دی جانے والی 65 سالہ خاتون کے تدفین سے قبل دوبارہ اٹھ جانے پر لوگ ششدر رہ گئے۔ خاتون کو اہلِ خانہ پہلے ہی مردہ سمجھ چکے تھے، اور انھیں دفنانے کی تیاریاں جارہ تھیں کہ چند لمحے پہلے تابوت کے اندر جاگ اُٹھیں اور یوں بال بال بچ گئیں۔ شمالی تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانُلوک میں چنتھیروت نامی خاتون کو اتوار کی صبح 2 بجے گھر پر بے ہوش پایا گیا۔ وہ بالکل بے حرکت تھیں، سانس محسوس نہیں ہو رہی تھی، جس پر اہلِ خانہ نے گمان کرلیا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں۔ اگلے ہی دن گھر والوں نے مقامی مندر میں اُن کی آخری رسومات کا انتظام کرلیا، جہاں مالی مشکلات...
کراچی: ایف آئی اے افسران کی جانب سے بلڈر سے دو کروڑ روپے رشوت طلب کرنے بصورت دیگر جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی کا انکشاف ہوا ہے، بلڈر نے ڈی جی ایف آئی اے کو خط لکھ دیا۔ کراچی میں تعمیراتی شعبے سے وابستہ ایک معروف بلڈر نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کراچی کے چند افسران پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جھوٹے حوالہ ہنڈی کے کیس میں پھنسانے کی دھمکی دے کر ان سے بھاری رشوت طلب کی جا رہی ہے، اس معاملے نے وزیراعظم کی کاروبار دوست پالیسی کو نقصان پہنچنے کے خدشات پیدا کردیے۔ شہر کےعلاقے شہید ملت روڈ پر زیر تعمیر رہائشی منصوبے کے مالک اور معروف...
وفاقی آئینی عدالت میں خالی اسامیوں پر کرنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی آئینی عدالت میں خالی آسامیاں پر کرنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے 200 خالی آسامیوں کو پر کرنے کی منظوری دے دی۔ گریڈ 2 سے لے کر گریڈ 22 تک کی آسامیوں کی منظوری دی گئی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی چاروں صوبوں میں رجسٹریاں قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں صوبائی رجسٹریاں قائم کی جائیں گی۔ تاکہ عوام کو اپنے صوبوں میں ہی آئینی نوعیت کے مقدمات دائر کرنے کی سہولت حاصل...
کمیٹی کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو آئندہ بھی اسلامی تحریک پاکستان نئی انقلابی روح کے ساتھ جی بی کی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور جی بی کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کی سیاسی انتخابی کمیٹی کا پہلا رسمی اجلاس چیئرمین کمیٹی اسلامی تحریک پاکستان، مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیرصدارت سکردو میں منعقد ہوا، جس میں اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر، صوبائی صدر علامہ شیخ مرزا علی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزدادہ، شیخ نثار اتحادی، سید محمد حسن سبزواری، مولانا سلمان کمال، سخی...
سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف پروپیگنڈا،افغانستان،بھارت، فتن الہندوستان اور پی ٹی ایم کا پردہ چاک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا اور جعلی انسانی حقوق کا راگ الاپنے والوں کے مکروہ چہرے بے نقاب ہو گئے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی نئی اپڈیٹ نے تمام جعلی علمبرداروں کا پردہ چاک کر دیا۔ افغانستان، فتنتہ الہندوستان اور پشتون تحفظ موومنٹ غیر ملکی ایجنڈے پر گامزن ہیں۔پاکستان کیخلاف انتشار، نفرت اور تقسیم کو فروغ دینے والے بھارتی اکاونٹس بھی آشکار ہو گئے۔ پاکستان میں دہشتگردی کے بیانیہ کو فروغ دینے کے لیے بھارت سمیت دنیا کے کئی ممالک سے اکاونٹس چلائے جا رہے تھے۔ اور اکاونٹس کے چلائے جانے کی اصل...
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیر کو ملک بھر کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں 3 سے 8 فیصد تک کمی کی منظوری دی جس کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت اوگرا کے مطابق مالی سال 2025-26 کے لیے سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کی ریونیو ضرورت کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس طرح سوئی نادرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کے اور سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے نرخوں میں بالترتیب 8 اور 3 فیصد کی کمی کا امکان ہے۔ مزید پڑھیے: گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کا انشورنس شعبہ ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ اگرچہ حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کے فروغ اور لائف انشورنس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے باعث اس شعبے میں توسیع ہوئی ہے، تاہم ملک میں مجموعی انشورنس رسائی اب بھی خطے کے کئی ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ لاکھوں گھرانے آج بھی منظم مالی تحفظ کے بجائے غیر رسمی سہاروں پر انحصار کر رہے ہیں۔ اس شعبے کی ترقی صرف نئے پروڈکٹس لانے سے نہیں بلکہ عوامی اعتماد کی بحالی، شفافیت، منصفانہ طرزِ عمل اور صارفین کی آگاہی سے ممکن ہوگی۔ انشورنس بنیادی طور پر اعتماد پر مبنی معاہدہ ہے۔ عام خدمات کے برعکس، انشورنس کا حقیقی فائدہ صرف اُس وقت سامنے آتا ہے جب کوئی...
تھائی لینڈ (ویب ڈیسک) مردہ قرار دی جانے والی 65 سالہ خاتون کے تدفین سے قبل دوبارہ اٹھ جانے پر لوگ ششدر رہ گئے۔خاتون کو اہلِ خانہ پہلے ہی مردہ سمجھ چکے تھے، اور انھیں دفنانے کی تیاریاں جارہ تھیں کہ چند لمحے پہلے تابوت کے اندر جاگ اُٹھیں اور یوں بال بال بچ گئیں۔ شمالی تھائی لینڈ کے صوبے پھتسانُلوک میں چنتھیروت نامی خاتون کو اتوار کی صبح 2 بجے گھر پر بے ہوش پایا گیا۔ وہ بالکل بے حرکت تھیں، سانس محسوس نہیں ہو رہی تھی، جس پر اہلِ خانہ نے گمان کرلیا کہ وہ انتقال کر چکی ہیں۔ اگلے ہی دن گھر والوں نے مقامی مندر میں اُن کی آخری رسومات کا انتظام کرلیا، جہاں مالی...
سٹی42: سابق وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی وزیر کے اشتعال انگیز بیانات کیسخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیر کی باتیں اشتعال انگیز اور ناقابلِ برداشت ہیں۔ شیری رحمان نے کہا، سندھ وہ پہلی صوبائی اسمبلی تھی جس نے 1947 سے پہلے پاکستان میں شمولیت کی قرارداد منظور کی تھی۔برطانوی دور میں سندھ نے بمبئی پریزیڈنسی میں ضم ہونے کی مزاحمت کرتے ہوئے 1 اپریل 1936 کو علیحدگی حاصل کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ؛ سعودی ہم منصب سے ملاقات شیری رحمان نے کہا، بھارت کے وزیر دفاع کے بیانات خطے میں کشیدگی بڑھانے کی نئی کوشش ہیں۔ پیپلز پارٹی کی...
کراچی:(نیوزڈیسک)عید گاہ پولیس کے ہاتھوں گرفتار مختلف لنکس کے ذریعے خواتین کے موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک کرنے والے ملزم سمیر عرف پی کے نے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے لاہور کے ایک شہری سے صرف 5 ہزار روپے میں ایسے مختلف لنک حاصل کیے جس کے ذریعے موبائل فون ہیک کیے جا سکتے تھے۔ سمیر کے مطابق وہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز(واٹس ایپ، انسٹا گرام، فیس بک) پر خواتین کو لنکس بھیج کر ان کے موبائل فون یا آئیڈیز ہیک کرتا تھا اور پھر گوگل اکاونٹ کی رسائی حاصل کرکے موبائل فونز کا مکمل ڈیٹا حاصل کرلیتا تھا۔ ملزم سمیر عرف پی کے نے اعتراف...
سٹی 42: وزیر داخلہ محسن نقوی سعودی عرب پہنچ گئے ۔دارالحکومت ریاض میں سعودی ہم منصب شہزادہ عبدالعزیز بن سعود سے ملاقات کی جس میں باہمی امور اور تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ہیڈ کوارٹر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے وفاقی وزیر محسن نقوی کا استقبال کیا ۔ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان سکیورٹی تعاون کو بڑھانے کے طریقوں خصوصا منشیات کی سمگلنگ سے نمنٹے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ ٹرین جعفر ایکسپریس پر ایک اور حملہ ہو گیا ملاقات میں سکیورٹی امور پر بات چیت کی گئی، مششرکہ اہداف کے حصول کے لیے دونوں ملکوں کےسٹریٹیجک تعلقات کے فریم ورک کے اندر باہمی تعاون مضبوط بنانے پر زور...
وزیراعظم سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، جنرل الرویلی کا استقبال کیا۔اس موقع پر وزیراعظم نے سعودی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔وزیراعظم نے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کو سراہا اور کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات مشترکہ عقیدے اور باہمی اعتماد پرمبنی ہیں، انہوں نے گزشتہ دوماہ کے دوران ریاض کے اپنے انتہائی کامیاب دوروں کا ذکر بھی کیا۔وزیراعظم نے دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید...
