2025-07-26@06:09:41 GMT
تلاش کی گنتی: 6870

«مبارکباد پیش کرتا ہوں»:

(نئی خبر)
    کراچی(کامرس ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت ایک مرتبہ پھر تبدیل، بڑھتی ہوئی قیمت کو بریک لگ گئی، ملک میں آج فی تولہ کی قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی ہوئی۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپےہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 4 ہزار 783 روپے ہے۔ دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاو 15 ڈالر کم ہوکر 3335 ڈالر فی اونس ہے۔ مزیدپڑھیں:فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی ماتم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) ڈپٹی وزیراعظم و سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ داتا دربار کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری اور گنبد کو بلند کر دیا گیا ہے، مسجد میں مدینہ منورہ طرز کی چھتریاں بھی نصب کی جائیں گی، جس کی باقاعدہ اجازت وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے دیدی ہے۔وہ ہفتہ کے روز داتا دربار پر غسل دینے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف،صدر آصف علی زرداری، قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف اور وزیراعلی مریم نواز کی جانب سے داتا دربار کی تزئین و آرائش کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ...
    اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ( ن ) کے سربراہ اورسابق وزیر اعظم نواز شریف کی بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی خبر کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت نہیں۔ ہفتہ کے روز حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور سلامتی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا ایجنڈا ملک کی سلامتی کے ساتھ اقتصادی ترقی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور: نائب وزیرِاعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان اڈیالہ جیل میں ہونے والی مبینہ ملاقات کو محض افواہ قرار دے دیا۔حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر 982 ویں عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ خبر کسی کی خواہش تو ہوسکتی ہے مگر اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے دوٹوک کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور اس کی قیادت کا ایجنڈا واضح ہے، جس کا محور ملک کی معاشی خوشحالی اور سلامتی ہے۔اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ آذربائیجان کے دورے کے دوران پاکستان نے 2 ارب ڈالر مالیت کے معاہدے کیے ہیں، جو...
    —فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللّٰہ کے حضور سر بسجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے، ایرانی پارلیمنٹ میں ’پاکستان تشکر‘ کے نعرے لگے، شہداء کے جنازوں میں پاکستانی پرچم لہرائے گئے۔
    پاکستان نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا: اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے 9 اور 10 مئی کو بھارت کو وہ سبق سکھایا جو ہمیشہ یاد رکھے گا۔لاہور میں داتا دربار کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کے خلاف سرخرو ہوا، دنیا نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے کردار کو سراہا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف پاکستان کی کامیابی پر اللہ کے حضور سر بسجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران کو بھی اندازہ ہو گیا کہ ان کا سچا دوست پاکستان ہی ہے،...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔  مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...
    کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں گزشتہ روز منہدم ہونے والی عمارت کے متاثرہ شخص نے عمارت گرنے کے واقعے کا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا۔شہید محترمہ بےنظیر بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف ٹراما میں زخمی یوسف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت خالی کرنے کے 2 نوٹس پہلے ہی دیے جا چکے تھے۔متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ حادثے سے پہلے عمارت میں دو بار لرزش محسوس ہوئی، حادثے کے وقت چوتھی منزل پر موجود تھا، خالہ کے ساتھ سیڑھیاں اتر رہا تھا کہ ملبہ سر پر گرا۔ کراچی: بغدادی میں عمارت گرنے کا واقعہ، کل سے ریسکیو آپریشن جاری، 16 افراد کی لاشیں نکال لی گئیںاسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے کے 3 زخمی زیرِ علاج ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 5 جولائی 1977 کو پاکستان کی جمہوری تاریخ کا بدترین دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ دن تھا جب عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی حکومت پر شب خون مارا گیا اور ملک پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوری نظام کو روند ڈالا گیا۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھٹو شہید کو اقتدار سے بے دخل کرنے کی سازش دراصل عوامی مینڈیٹ اور جمہوری اصولوں پر ایک کاری ضرب تھی، لیکن آمریت کے اس اندھیرے کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں بے خوف ہو کر مزاحمت کی اور جمہوریت کی شمع کو روشن رکھا۔مراد علی...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 پاکستان کی جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن عوام کے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت پر مارشل لا مسلط کر کے جمہوریت کو کچلا گیا۔ شہید بھٹو کو اقتدار سے ہٹانے کی سازش درحقیقت عوامی رائے اور جمہوری اصولوں پر حملہ تھی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو شعور دیا، آمریت نے اس آواز کو طاقت کے زور پر دبانے کی کوشش کی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں آمریت کا جرأت مندی سے مقابلہ کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ آج...
    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے ہائی پرفارمنس ڈائریکٹر عاقب جاوید نے اعتراف کیا ہے کہ قومی ٹیم کی موجودہ کارکردگی کسی بھی فارمیٹ میں تسلی بخش نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ مکمل ہو چکا ہے جس میں کھلاڑیوں کا ابتدائی تعارف کوچز سے ہوا۔ اب تیسرے مرحلے میں زیادہ تر شاہینز کے کھلاڑی شامل ہیں جنہیں انگلینڈ جانا ہے اور آئندہ مرحلوں میں آسٹریلیا ٹور اور ریڈ بال پلیئرز کی تیاری کی جائے گی۔ عاقب جاوید نے کہا کہ چھ سات دن میں کسی کی خامیاں مکمل دور نہیں کی جا سکتیں لیکن کھلاڑیوں کو ان کی کمزوریوں سے آگاہ ضرور کیا جا رہا ہے۔ آل راؤنڈرز اور فاسٹ بولرز کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اسلام آباد: پاکستان میں دل کے امراض وبائی شکل اختیار کرتے جا رہے ہیں، حالیہ تحقیق کے مطابق ملک میں بیماریوں کے باعث ہونے والی اموات میں 55 فیصد ہارٹ اٹیک اور دل کی دیگر پیچیدگیوں کے سبب ہو رہی ہیں۔ڈریپ کے سی ای او ڈاکٹر عبیداللہ نے عوامی تشویش کو کم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کورونا ویکسین کا ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ معمولی بیماریوں کو بھی نظر انداز نہ کیا جائے کیونکہ بعض عارضے خاموش قاتل ثابت ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر اور ذیابیطس جیسی بیماریاں ابتدا میں واضح علامات نہیں دیتیں، لیکن یہ جگر اور گردے سمیت جسم کے دیگر...
    پاکستان کا  سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر  حاصل کرنے والے کیپٹن کرنل شیرخان کا 26واں یوم شہادت  نہایت عقیدت اور احترام کے ساتھ آج منایا جارہا ہے۔  قوم اپنے اس عظیم سپوت کو خراجِ تحسین پیش کر رہی ہے، جس نے  کارگل کے معرکے میں بھارت کے خلاف  جرات، بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کی، جس کی بہادری کا اعتراف نہ صرف پاکستان بلکہ دشمن بھارت نے بھی کیا۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے نومبر 1992ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا اور 1995 میں سندھ رجمنٹ کا حصہ بنے۔ جنوری 1998ء میں انہوں نے اپنی خواہش پر لائن آف کنٹرول پر خدمات انجام دینے کے لیے خود کو پیش کیا، جہاں وہ ناردرن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔نجی ٹی وی   دنیا نیوزکے مطابق  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل سے نکل کر اتحاد، برداشت...
    ویب ڈیسک:  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری   انہوں نے مزید کہا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ نفرت، انتشار اور شخصی اقتدار کی دلدل...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کا دو روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تاہم اس سے قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علییف کی خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے بعد چہل قدمی کی اور گپ شپ ہوئی۔ تفصیل کے مطابق آذربائیجان کے صدر نے وزیرِ اعظم اور ترک صدر کو خانکندی کی تاریخ اور تاریخی عمارتوں کے بارے بتایا، تینوں رہنماؤں کی غیر رسمی اور خوشگوار گفتگو ہوئی، تینوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران ہاتھ تھام کر پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان مثالی برادرانہ تعلقات اور یکجہتی کا اظہار کیا.  حکومت نے زوال پذیر صنعتی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بلوچ علیحدگی پسند رہنما نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” نے کئی برسوں تک انہیں پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے استعمال کیا۔ ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ “سچ کا سامنا کرنا ہوگا، برسوں تک را نے ہمیں پیسہ، اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ ہمیں یہ یقین دلایا گیا کہ یہ جنگ بلوچ آزادی کے لیے ہے، لیکن اب احساس ہوتا ہے کہ ہم صرف بھارت کے مفادات کے لیے استعمال کیے گئے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “ابتداء میں مودی اور را پر مکمل اعتماد تھا، انہوں نے ہمیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ہمارے مقصد کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے اور مستقل مدد فراہم کریں...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن عوامی منتخب حکومت پر شب خون مارا گیا، جس نے ملک کو اندھیروں میں دھکیل دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کو آمریت نے قوم میں نفرت اور تقسیم کے بیج بوئے، جن کے اثرات آج بھی سیاسی، سماجی اور قومی شعور پر واضح ہیں۔ 5 جولائی 1977 پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔ اس دن ایک عوامی منتخب حکومت پر شب خون مار کر نہ صرف پاکستان کو اندھیروں میں دھکیلا گیا بلکہ اس...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیاء الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی، مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  کل جماعتی حریت کانفرنس جموں کشمیر کے جنرل سیکرٹری پرویز احمد شاہ نے کہا ہے کہ  عالمی برادری جموں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔نجی ٹی وی  ایکسپریس نیوز نے اقوام متحدہ کی قراردادوں  کے حوالے سے بتایا کہ  مسئلہ کشمیر حل کیا جائے ۔ شہید کشمیری رہنماء برہان وانی کی یاد اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے 8 جولائی کو آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک بنیان المرصوص ریلی نکالی جائے گی۔جس میں تمام قومی اور دیگر جماعتیں شریک ہوں گی۔اس ریلی کا واضح  پیغام ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا ۔اس موقع پر کل...
    پاکستان میں نئے مالی سال کی ابتدا کے ساتھ لوگوں کی توقعات کے برعکس ملک میں لگژری گاڑیاں سستی جبکہ چھوٹی گاڑیاں مہنگی ہو گئی ہیں جس پر حکومتی پالیسیوں کو خاصی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے اس حوالے سے سخت ردعمل دیا ہے کیونکہ درآمدی ٹیکسوں کی شرح میں رد و بدل اور کچھ نئے ٹیکسوں کی بدولت ’متوسط طبقے‘ کی گاڑی لگ بھگ دو لاکھ روپے تک مہنگی جبکہ ’امیر آدمی‘ کی گاڑی تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تک سستی ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان میں دو قسم کی گاڑیاں خریداری کے لیے دستیاب ہیں۔ ایک وہ جو مختلف کمپنیاں مقامی طور پر اسمبل یا...
    کراچی(نیوز ڈیسک) لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں3 خواتین اور ایک بچے سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ نجی چینل کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کی صبح 5 منزلہ عمارت گرنے کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں اب تک 3 خواتین اور بچے سمیت 14 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہیں، ملبے تلے تقریباً 25 سے 30 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں، عمارت کے ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے جن کو نکالنے کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو...
    اسلام آباد؍ باکو (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی اتحاد کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان اور ایران کے خلاف بھارتی و اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی ہے، ترقی کے عمل میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے رکن ممالک کے ساتھ  اجتماعی کاوشوں میں شرکت پر فخر ہے، علاقائی تعاون اور مشترکہ خوشحالی کیلئے ٹیکنالوجی کی ترقی ناگزیر ہے  ، بڑھتے ہوئے باہمی انحصار اور علم کی وسعت کا نیا دور شروع ہو رہا ہے، ای سی او  کے رکن ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے گہرے اثرات کا سامنا ہے، پگھلتے گلیشیئرز ، شدید گرمی، تباہ کن سیلاب  سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں، ماحولیاتی مسائل سے لاکھوں لوگوں کا غذائی تحفظ اور روزگار...
    اسلام آباد، پشاور (آئی این پی )صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر نے کہا ہے کہ مخالفین کا دعوی ہے کہ ہمارے 35 ارکان ان کے ساتھ ہیں، میں انہیں چیلنج کرتا ہوں کہ ہمارے 3 ارکان بھی توڑ کر دکھائیں ۔ایک انٹرویو  کے دوران وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردارعلی امین گنڈا پور کے بعد جنید اکبر نے بھی خیبرپختونخوا حکومت کے متعلق چیلنج دیا اور کہا کہ مخالفین 35 ارکان کی بات کرتے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ وہ ہمارے 3 ارکان بھی نہیں توڑ سکتے۔جنید اکبر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کا تھا اور اب بھی انہی کا ہی ہے۔مذاکرات سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد (کامرس ڈیسک) پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ تجارت دونوں ملکوں کے پوٹینشل سے بہت کم ہے جسے ایک بلین ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم اسے حاصل کرنے کیلئے دونوں ملکوں کی بزنس کمیونٹی کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ یہ بات پاکستان میں قزاخستان کے سفیر یرژان کستافین نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہیانہوں نے کہا کہ تجارتی لین دین کیلئے پاکستان کے چار مختلف بینکوں نے انتظامات کئے ہیں جبکہ ٹی سی ایس اور این ایل سی کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر سامان کی ترسیل بھی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قزاخستان وسط ایشیا کا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر مذاکرات نہیں ہوسکتے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران علی محمد خان نے کہا کہ ہماری میٹنگ ہوئی ہے، جس میں احتجاج سے متعلق تجاویز آئیں، جس میں کہا گیا پورے ملک میں پر امن احتجاج کریں گے۔ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ ہے، عرفان صدیقیحکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی اور پی ٹی آئی میں فاصلہ اور فیصلہ سازی کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب اس بات پر متفق تھے کہ اگر بات ہو تو بامعنی ہو، سیاسی قیادت کو...
    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی...
    پاکستان کا پانی روکا تو یہ جنگ کے مترادف ہوگا، وزیراعظم نے ایک بار پھر بھارت کو خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو(سب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعطم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نیاہم خدمات انجام دیں۔ عالمی منظرنامیمیں...
    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں ‘نیو نارمل’ قائم کرنا چاہتا ہے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے 1 ارب 70 کروڑ لوگوں کا مستقبل نان اسٹیٹ ایکٹرز کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے۔ یہ بھی پڑھیے: پانی کو ہتھیار بنانے کی روایت بننے نہیں دیں گے، پانی روکنا اعلان جنگ تصور ہوگا، بلاول بھٹو کا اسکائی نیوز کو انٹرویو انہوں نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دہشت گرد حملے کے بعد نہ شواہد اپنے لوگوں کو بتائے اور نہ ہی پاکستان اور بین الاقوامی برادری کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ کے جنگ میں چین کی پاکستان کی مدد سے متعلق بیان پر اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جنگ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں غریدہ فاروقی نے کہا کہ  بھارتی ڈپٹی آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کو انٹیلیجنس فراہم کی۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ریکارڈ پر سب کچھ موجود ہے کہ پاکستان نے اپنی طاقت پر انحصار کرتے ہوئے لڑائی لڑی اور بھارتی جنگی طیاروں کی نقل و حرکت سے مکمل طور پر آگاہ تھا، جب سے انہوں نے اپنے ایئر بیسز پر...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2025ء)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ تیل و گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے عوام اورکاروباری برادری کی پریشانی میں اضافہ ہورہا ہے۔ بجٹ میں ٹیکسوں میں اضافہ کے بعد تیل وگیس کی قیمتوں میں اضافہ پاکستانی معیشت اورعوام دونوں کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایران اوراسرائیل کے مابین حالیہ جنگ کے بعدعالمی سطح پرخام تیل کی قیمتوں میں نسبتا استحکام نظرآرہا ہے مگرپاکستان میں تیل وگیس کے نرخوں میں نمایاں اضافہ کئی سوالات کوجنم دیتا ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے کہ موبائل فون سگنل بند ہونے سے عمارت گرنے کے واقعے کی اطلاع تاخیر سے ملی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان ریسکیو 1122 حسان الحسیب کا کہنا ہے لیاری میں عمارت گرنیکے واقعے کی اطلاع جیمز کی وجہ سے دیر سے ملی کیونکہ سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے علاقے میں موبائل فون سگنل بند تھے۔(جاری ہے) ترجمان 1122 کے مطابق عمارت گرنے کے واقعے کے 15منٹ کیاندر ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، 100سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور اب تک ملبے سے پانچ لاشیں اور آٹھ زخمی نکالے گئے ہیں۔حسان الحسیب نے کہا کہ بھاری مشینری کیلییانتظامیہ اور پی ڈی ایم اے سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں کئی روز مہنگا ہونے کے بعد سونے کی قیمت میں آج کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 1500 روپے سستا ہو گیا۔ اس کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ادھر عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالرز کم ہو کر 3 ہزار 335 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔ مزیدپڑھیں:اڑتے جہاز میں فیول ختم ۔۔ پھر کیا ہوا؟
    آذربائیجان کے شہر خانکندی میں ایرنی صدر اور وزیراعظم نے ایک ملاقات میں ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز جارحیت کے تناظر میں ابھرتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے ایرانی صدر کی قیادت اور حالیہ بحران کے دوران ایران کے جنگ بندی کے فیصلے کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی آذربائیجان کے شہر خانکندی میں 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے مابین تمام شعبوں میں جاری دوطرفہ تعاون کا جائزہ لیا اور پاک ایران تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی گزشتہ ملاقات کے دوران کیے گئے فیصلوں پر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دیا ہےکہ اُن سے کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو اُسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔  ڈائریکٹر پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے لیے 3 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا، 6 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تمام غلطیوں پر قابو پایا نہیں جاسکتا تاہم کوچز نے اس دوران کچھ چیزوں کو بہتر بنانےکی کوشش کی ہے۔انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس...
    جنیوا (ڈیلی پاکستان آن لائن)  اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل (UNHRC) کے 59ویں اجلاس کے دوران پاکستان نے بھارت کی جانب سے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی مسلسل کوششوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے اُسے ایک "روگ اسٹیٹ" یعنی سرکش ریاست قرار دے دیا۔ پاکستان کے مستقل مشن کے سیکنڈ سیکریٹری دانیال حسنین نے "رائٹ آف ریپلائی" استعمال کرتے ہوئے بھارت کے غیرقانونی اقدامات اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو بے نقاب کیا۔ دانیال حسنین نے واضح کیا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں، اور اختلافِ رائے کو دبانے کی مسلسل پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی درجنوں قراردادوں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پانی پاکستان کی لائف لائن ہے، اسے ہتھیار بنانا کسی صورت قابل برداشت نہیں ہوگا۔آذربائیجان کے تاریخی شہر خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہ اجلاس کے دوران وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ایک بار پھر بھارت کو واضح اور دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر نئی دہلی نے پانی کو سیاسی یا جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی تو یہ قدم پاکستان کے خلاف کھلی جارحیت سمجھا جائے گا، جس کے سنگین نتائج ہوں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ پانی صرف ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگی کی ضمانت ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو 13 سال پرانے مقدمے میں بڑی قانونی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ مقدمے کے فیصلے کے تحت پی آئی اے کو مالی معاوضے کی مد میں 3 ارب 9 کروڑ 10 لاکھ روپے موصول ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس پیشرفت کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے لیے ایک اچھی خبر ہے۔ ان کے مطابق یہ رقم پی آئی اے انویسٹمنٹ لمیٹڈ کے حق میں مقدمے کے فیصلے کے بعد موصول ہوئی ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ فیصلے اور اس پر عملدرآمد کے مراحل میں 28 سال کا طویل وقت لگا، تاہم اب یہ رقم...
    تصویر، اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان پر حملہ خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش تھی۔وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے آذربائیجان میں موجود ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدر الہام علیؤف کو مبارکباد دیتا ہوں، خانکندی کے خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال پر مشکور ہوں، ای سی او رکن ملکوں کو بھی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پگھلتے گلیشیئرز، شدید گرمی،سیلاب اور دیگر چیلنجز کا سامنا ہے، ماحولیاتی چیلنجز نے لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرے میں ڈال دیا ہے، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ 10...
    بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیرعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز باکو(آئی پی ایس) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کا پانی کو ہتھیار بنانا خطرناک ہے، کسی قیمت پر اس طرح کی جارحیت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ آذربائیجان میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ای سی او سمٹ کی کامیاب میزبانی پر صدرالہام علیوف کومبارکباد دیتا ہوں۔ خانکندی کے تاریخی اور خوبصورت شہر میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پرمشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطورچیئرمین ای سی اوقازقستان کے صدر قاسم جومارت نےاہم خدمات انجام دیں۔...
    اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ سرکاری دستاویزات میں لوگوں کے ناموں اور پتوں میں غلطیاں ہوتی رہتی ہیں جس کے بعد عام آدمی کو ان کی اصلاح کے لیے پریشان ہونا پڑتا ہے اور بار بار سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بعد بھی شہریوں کی درخواست کو نہیں سنا جاتا جس کےلیے وہ پریشان ہوتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مغربی بنگال کے ضلع بانکوڑہ سے سامنے آیا ہے، جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ ایک شخص جس کا نام شریکانتی دتا ہے راشن کارڈ پر اس کے نام میں ’دتا‘ کی جگہ شریکانتی ’کتا‘ لکھ دیا گیا اور بار بار کوششوں کے باوجود جب اصلاح نہ ہوئی تو اس نے انوکھا قدم اٹھایا۔  شریکانتی...
    پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغان سرحد سے ہونے والی دراندازی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا، جس میں بھارت کی مکمل حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم "فتنہ الخوارج" کے 30 دہشتگرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ دراندازی 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات کی گئی، جس کا سکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر جواب دیا ترجمان کے مطابق دہشتگرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں داخل ہو کر بڑی تخریبی کارروائی کا منصوبہ بنا رہا تھا تاہم فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔...
    ملک بھر میں جاری لوڈشیڈنگ اور بجلی کے بڑھتے نرخوں کے باعث عوام میں یہ سوال شدت سے زیرِ بحث ہے کہ آخر بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لیے ماضی میں حکومتوں نے کیا اقدامات کیے؟ وی نیوز کی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی پیداوار میں اضافے کے لیے مختلف حکومتوں نے مختلف ادوار میں منصوبوں کا اعلان کیا، مگر ان منصوبوں کے ساتھ ایسے طویل المدتی معاہدے بھی کیے گئے جن کی قیمت آج عوام بھگت رہی ہے۔ وزارت توانائی کی سرکاری دستاویزات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دورِ حکومت میں متبادل توانائی پر سب سے زیادہ انحصار کرتے ہوئے 16 منصوبوں کی منظوری دی گئی، جن کی مجموعی پیداواری...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)پاکستان نے اربوں ڈالر کے مائننگ معاہدوں کی پیشکش کیلئے ’’کھلے ہاتھ‘‘ کی پالیسی اپنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت امریکا، چین اور روس جیسے حریف ممالک کو مساوی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت پٹرولیم نے حال ہی میں امریکی حکام اور کمپنیوں کے ساتھ ایک ویبینار منعقد کیا جس میں مشترکہ منصوبوں کی پیشکش کی گئی۔ وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام ممالک کو مائننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے یکساں مواقع دے رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اس وقت ریکوڈک گولڈ اینڈ کاپر منصوبے پر کام کر رہا ہے، جو اربوں ڈالر مالیت...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان جو اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں انہوں نے فنکاروں اور اینکرز کو آخری وارننگ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اب وہ مزید برداشت نہیں کریں گی اور ان پر تبصرے کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔ نادیہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’اب بہت ہو گیا‘ کیونکہ جن کو گھر والے تمیز نہ سکھائیں اور اپنی اخلاقایات کو چند ڈالرز کے لیے بیچ دیں تو میں ان لوگوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ اب اگر کسی نے میرے بارے میں کوئی ذاتی تبصرہ کیا تو میں آپ کے خلاف...
    چین اور پاکستان کے درمیان ٹرانسپورٹ روابط سے عوامی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 July, 2025 سب نیوز تیانجن(شِنہوا)چین کے شہر تیانجن کی بندرگاہ پر بجلی پیدا کرنے والے گھومتے ہوئے ہوا کے ٹربائنز اور مصنوعی ذہانت سے چلنے والے خودکار ٹرانسپورٹ روبوٹس جیسے ماڈلز نے نمائش کے اسٹالز کو سجا رکھا تھا۔اسی نمائش میں قازقستان میں آستانہ لائٹ ریل ٹرین منصوبے کا ماڈل بھی پیش کیا گیا، جس کے لیے تیانجن ریل ٹرانزٹ گروپ نے مشاورتی خدمات فراہم کی تھیں۔ یہ سب مناظر پاکستانی وزارتِ مواصلات کے محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ کے ڈائریکٹر شہباز لطیف مرزا کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے۔چین کے متعدد دورے کرنے والے شہباز مرزا نے کہا کہ میں چین میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو نوبیل انعام کا بہترین امیدوار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں 5 ممالک کے درمیان جنگیں رکوائیں، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان اور بھارت کو جنگ سے روکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اگلی صدارتی مدت کے لیے قانون میں تبدیلی کا بھی عندیہ دیتے ہوئے مزید 4 سال کے لیے صدر بننے کا ارادہ بھی ظاہر کردیا۔ ریاست آئیوا میں یومِ آزادی کی تقریب سے خطاب میں انہوں نے دنیا میں 5 ممالک جنگیں رکوانے کا دعویٰ کیا، امریکی صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے پاس ایٹمی ہتھیار ہیں، ایٹمی جنگ ہونے سے پہلے پاکستان اور بھارت میں سیزفائر کرایا،کانگو اور روانڈا، کوسوو اور سربیا کو لڑنے سے روکا۔...
    باجوڑ (اوصاف نیوز)بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جس میں 30 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب 1 اور 2 جولائی کی درمیانی شب اور پھر 2 اور 3 جولائی کی رات بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘کی بڑی نقل و حرکت کو سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔ یہ دہشتگرد گروہ، جسے بھارت کی مکمل سرپرستی حاصل تھی، پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، جسے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران جہنم واصل کردیا گیا۔ترجمان پاک فوج...
    احمد منصور:سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں افغانستان سے ہونے والی دراندازی کی کوشش کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بناتے ہوئے 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دراندازی بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد تنظیم "فتنہ خوارج" کی جانب سے کی جا رہی تھی جس میں 30 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔  کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مکمل پرعزم ہیں۔ساتھ ہی عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اپنی سرزمین بھارتی ایجنٹوں کے ہاتھوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جوظلم ہورہا ہے اس سے بہتر ہے قید میں ساری زندگی کاٹ لوں۔ان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ حکومت میں ڈرے ہوئے اور خوفزدہ لوگ بیٹھے ہیں، بانی نے کہا ہے کہ ان لوگوں سے بات کی جائے جن کے پاس اصل طاقت ہے اور جن سے امریکی صدر ٹرمپ بھی بات کررہے ہیں۔انہوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارٹی کو تجویز دی ہے کہ حکومت میں شامل ہوں یا الگ ہوکر عوام میں جائیں مگر یہ فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی ہی کرسکتی ہے۔ ڈان نیوز کے پروگرام ’ دوسرا رُخ’ میں میزبانی نادر گرامی سے گفتگو کرتے ہوئے دباؤ کے تحت قانون سازی سے متعلق سوال کے جواب میں چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کوئی رضاکارانہ طور پر اگر اپنی وفاداری تبدیل کرنا چاہے تو وہ اس کی اپنی صوابدید ہے، مگر پارٹی سربراہان کے پاس اتنے وسیع اختیارات ہیں کہ اگر کسی مخصوص معاملے پر کوئی رکن ووٹ نہیں دیتا تو وہ ممبر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں جاری گوریلا جنگ کے تناظر میں اہم شرعی نکات سامنے آئے ہیں، جن میں مفتی عبد الرحیم نے شریعت کی روشنی میں ریاستی اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔مفتی عبد الرحیم کا کہنا ہے کہ گوریلا جنگ ایک ایسی خفیہ لڑائی ہے جس میں حملہ آور مخصوص ہدف پر حملہ کرکے فوراً غائب ہو جاتے ہیں، تاکہ ریاستی کارروائی کا رخ عام شہریوں کی طرف موڑا جا سکے۔ اس صورتحال میں اگر کسی پر شک ہو تو شریعت کی رو سے اس کی گرفتاری جائز ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ شریعت ریاست کو یہ اختیار دیتی ہے کہ اگر ضرورت محسوس ہو تو شک کی بنیاد پر 100 افراد کو بھی گرفتار کیا...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم  بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں  سب سے بات ہونی  چاہیے۔ رہنما  پی ٹی آئی  علی محمد خان  نے  کہا کہ دونوں  اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا،  جبکہ دونوں اطراف  کو...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما  عامر ڈوگر نے  انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے سے ایک دن پہلے کچھ لوگوں نے ملک چھوڑ کر باہر جانے کی پیشکش کی تھی۔ نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو جس دن گرفتار کیا گیا اس سے ایک دن پہلے عمران خان کے پاس کچھ لوگ بھیجے گئے تھے کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائےگا، اگر ملک سے جانا چاہتےہیں تو لاہور ایئرپورٹ پر جہاز کھڑا ہے مگر عمران خان نے بیرون ملک جانے سے انکار کیا۔ لوگوں کو خوراک میں ملاوٹ جیسی قبیح برائی کی اہمیت بتاتے ہوئے خطوط...
    جہلم(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مذاکرات کا حامی ہونے سے متعلق خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے اس کو جمہوریت کے لیے اچھی خبر قرار دیا ہے۔   نجی ویب سائٹ وی نیوز سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف نے حالیہ دنوں میں پارٹی رہنماؤں کو واضح پیغام دیا ہے کہ وہ مذاکرات کے دروازے بند کرنے کے قائل نہیں اور اگر جمہوریت کو آگے بڑھانا ہے تو تمام سیاسی قوتوں کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنانا ہوگا۔لیگی رہنما کے مطابق نواز شریف اس حد تک مذاکرات کے لیے سنجیدہ ہیں کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ اڈیالہ جیل جا کر عمران خان...
    بھارت کے ریگستان سے روی کمار اور شانتی بائی نامی جوڑے کی 8 سے 10 روز پرانی لاشیں ملی ہیں جو پاکستان کے شہر گھوٹکی کے رہائشی تھے۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گھوٹکی میں ان کے نمائندے نے روی کمار کے والدین سے بات کی ہے۔ جنھوں نے بتایا کہ روی کا فصل پر پانی لگانے پر اپنے والد سے جھگڑا ہوگیا اور وہ اپنی بیوی لے کر گھر سے ناراض ہوکر چلا گیا تھا۔ راجستھان پولیس کا کہنا ہے کہ ریگستانی علاقے کے ایک مقامی شحص نے پولیس کو لاشوں کی موجودگی کی اطلاع دی تھی۔ بھارتی پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ جس جگہ سے دونوں کی لاشیں ملیں وہ پاکستانی سرحد سے پار تقریباً...
    سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مسلم امہ اور اپنے قومی مفادات کے تناظر میں ایرانی حمایت میں واضح مؤقف اختیار کرنا لائقِ تحسین تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل 12 روزہ جنگ میں ایران نے اسرائیلی دفاع کی سات سطحوں کو توڑ کر صہیونی رعب اور ناقابل شکست ہونے کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سی پی جی ایس کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ ایک کانفرنس کے دوران شرکاء نے ایران پر حالیہ 12 روزہ جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کی ذلت آمیز شکست کی طرف اشارہ کیا اور ایران کی فوجی طاقت کو سراہا۔ سی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیسلمیر: بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جیسلمیر میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شادی شدہ جوڑے کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی حکام نے کہا ہےکہ یہ جوڑا غیر قانونی طور پر سرحد پار کر کے بھارت میں داخل ہوا تھا اور شدید گرمی اور پیاس کے باعث ریگستان میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔جوڑے کی شناخت 17 سالہ روی کمار اور 16 سالہ شانتی بائی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق سندھ کے ضلع گھوٹکی سے تھا۔ رپورٹ کے مطابق دونوں کی لاشیں ایک درخت کے نیچے سے ملی ہیں۔پولیس نے بتایا کہ جوڑے کی موت بظاہر 8 سے 10 دن پہلے ہوئی، دونوں کے پاس سے پاکستانی شناختی...
    شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟، محمود اچکزئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین و رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شہباز شریف سے مذاکرات کس بات کے ہوں گے، شہباز شریف سے مذاکرات ہوئے تو پوچھوں گا کب اقتدار واپس کرو گے؟۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ یہ حکومت زور زبردستی کے نتیجے میں اقتدار میں آئی، اگر بپھرے عوام باہر نکل آئے تو بہت مشکل ہو جائے گی، اگر ان پارٹیوں میں تھوڑی سی بھی جمہوریت ہوتی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرتے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ اس کم بخت حکومت...
    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لُوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا، نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سے کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دے گی، کراچی ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سیکڑوں شہریوں کی جان...
    گوئی یانگ(شِنہوا)پاکستانی طبی ماہر سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے چین میں اپنے 6 سالہ قیام کے دوران نہ صرف پیشہ ورانہ طور پر ترقی کی بلکہ ذاتی زندگی میں بھی بہت کچھ سیکھا۔ انہوں نے چین اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوستی کو بھی قریب سے دیکھا۔ شاہ نے کہا کہ بچپن سے پاک چین دوستی کے بارے میں معلوم تھا لیکن کبھی اندازہ نہیں تھا کہ یہ دوستی چینی معاشرے میں اس قدر گہرائی سے رچی بسی ہوئی ۔ 2018 میں شاہ کو چین کے وسطی شہر ووہان میں واقع ہواژونگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تھونگ جی میڈیکل کالج میں پی ایچ ڈی کے لئے سکالرشپ ملی۔ وہ رات کے وقت...
     سٹی42:  پاکستان میں پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل لانے والے سینئیر سپورٹس مین آج سو سال کی عمر میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ پاکستان کے لیے بین الاقوامی کھیلوں میں پہلا گولڈ میڈل  دین محمد پہلوان لائے تھے۔  دین محمد پہلوان کے بیٹے نے بتایا ہے کہ آج دین محمد پہلوان قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ دین محمد نے 1955 میں ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا گولڈ میڈل دلوایا تھا۔ یہ کسی بھی انترنیشنل سپورٹس ایونٹ میں پاکستان آنے والا پہلا گولڈ میڈل تھا۔  معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار دین محمد اس سال فروری میں سو سال کے ہوئے تھے . دین محمد پہلوان کا جنازہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت، پیپلز پارٹی اور متعلقہ اداروں کو آڑے ہاتھوں لیا اور کراچی میں بڑھتے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے بجائے صرف چالانوں اور دھمکیوں کا سامنا ہے، جس سے شہریوں کی تذلیل ہو رہی ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ کراچی اس وقت بدترین صورتحال سے دوچار ہے، ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کے برابر ہے، سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں، پانی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے اور انفرااسٹرکچر مکمل تباہی کی تصویر پیش کر رہا ہے، اس کے باوجود پیپلز پارٹی کی کراچی دشمنی اور سندھ حکومت کی نااہلی، کرپشن اور بے...
    رکن پارلیمنٹ نے پہلگام دہشتگردانہ حملے کے بعد پاکستان کے تئیں عالمی رہنماؤں کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے کیلئے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ ممالک پر مشتمل غیر ملکی دورے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ان دوروں کی اہمیت پر سوال اٹھائے اور بھارت کے بین الاقوامی موقف سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نریندر مودی کی سفارت کاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی شاید ایک ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر سب سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات پر خراج...
    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے کے لیےآج  روانہ ہوں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 اور 4 جولائی کو بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں منعقدہ 17ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں شرکت کے دوران شہباز شریف پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے اور رسمی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علاقائی امن، اقتصادی تعاون اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی پر پاکستان کا موقف دہرائیں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم کے ایجنڈا میں مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً تجارت، توانائی، انفرا اسٹرکچر اور...
    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہیں۔ گھر گھر تلاشی، نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں، خواتین کی بے حرمتی اور سیاسی رہنماؤں کی طویل نظربندیاں روز کا معمول بن چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری وادی اس وقت مکمل طور پر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکی ہے، جہاں نہ انسانی حقوق محفوظ ہیں اور نہ ہی شہری آزادیوں کا کوئی تصور باقی رہ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے کشمیریوں...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آج آذربائیجان روانہ ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف دورہ کے دوران اقتصادی تعاون تنظیم کے 17 ویں سربراہی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، سمٹ میں علاقائی اور عالمی چیلنجز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ای سی او ویژن 2025 کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ای سی او رکن ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں علاقائی تجارت، توانائی اور رابطے کے فروغ پر زور دیں گے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری  
    آئندہ آٹھ روز کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں مزید بارشیں متوقع ہیں،محکمہ موسمیات نے دریاؤں میں سیلاب ،ندی نالوں میں طغیانی اور بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 6 جولائی کو مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل ہونےکا امکان ہے،10جولائی تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی،بارشوں کا موجودہ اسپیل 5 جولائی تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کےمطابق 10 جولائی تک کشمیر،گلگت بلتستان،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بادل برسیں گے،لاہور،راولپنڈی ،مری ،سرگودھا، منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مخلتف علاقوں میں بھی بادل رنگ جمائیں گے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات عرفان ورک کاکہنا ہےکہ اگلے ہفتے کا آغاز ہوگا تو...
    سیکریٹری سروسز عثمان احمد نے ای آفس سسٹم کی نمایاں خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام سے کاغذی فائلوں سے مکمل نجات ہو گا اور تمام ڈیٹا ایک کلک پر دستیاب ہو گا، شفافیت، نگرانی و جوابدہی میں بہتری آئے گی، ریکارڈز کی 24/7 دستیابی، فائل کی نوعیت کے مطابق کارروائی کا وقت، ورک فلو کی تخصیص، ورک فرام ہوم، موبائل ایکسیس کی سہولت، محفوظ مواصلات، ڈیزاسٹر ریکوری سسٹم، ایگزیکٹو ڈیش بورڈز، ٹاسک مینجمنٹ، بائیومیٹرک حاضری، اور گاڑیوں کا لاگ سسٹم، و دیگر امور سسٹم میں شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان نے ملک کے دیگر صوبوں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے ای آفس سسٹم کے باضابطہ آغاز کے ساتھ جدید انتظامی اصلاحات کی جانب ایک اہم...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان پائیدار ترقی کے لیے نتیجہ خیز اور شفاف شراکت داریوں کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم وعدوں سے آگے بڑھ کر عمل کی طرف آئیں۔وزیر خزانہ نے  چوتھی عالمی کانفرنس برائے فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ یمیں کثیر الفریقی گول میز اجلاس سے اپنے خطاب میں ترقیاتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تین نکاتی حکمت عملی پیش کی۔وزیر خزانہ نے فوری عملی اقدامات کی ضرورت کا اعادہ کرتے ہوئے وعدوں سے آگے بڑھ کر حقیقی عمل شروع کیے جانے پر زور دیا،وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں میں ملکی ترجیحات کو مقدم رکھنے پر زور دیا۔انہوں  نے ترقی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی میں مادری زبانوں بلوچی، براہوئی اور پشتو زبانوں کے شعبے بند کرنا ایک منظم سازش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے الزام عائد کیا کہ ان زبانوں کے شعبوں کی جگہ نئے ڈپارٹمنٹس متعارف کرائے جارہے ہیں، جو مقامی ثقافت و زبانوں کو نظر انداز کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اس فیصلے کے خلاف ہر فورم پر احتجاج کرے گی اور بلوچی، براہوئی اور پشتو ڈپارٹمنٹس کو بند نہیں ہونے دے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ نے بلوچستان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ا سلام آباد (آن لائن) پاکستان نے ڈیجیٹل معیشت کی جانب ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کا پہلا اسٹریٹجک بِٹ کوائن ریزرو قائم کر دیا ہے۔ اس اقدام کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور ماہرین کا ماننا ہے کہ پاکستان کرپٹو اور ویب 3.0 ٹیکنالوجیز میں خطے کا رہنماء بننے کی جانب گامزن ہے۔وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی اور معروف بلاک چین ماہر بلال بن ثاقب نے اس منصوبے کی قیادت کرتے ہوئے پاکستان کی ایک نئی عالمی شناخت متعارف کرائی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے پاکستان میں 40 ملین سے زائد کرپٹو صارفین موجود ہیں، جو اسے عالمی کرپٹو معیشت میں ایک اہم کھلاڑی بناتے ہیں۔حکومت نے مزید اعلان کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آج جمعرات کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 3 جولائی کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے والے مستقبل...
    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ثابت کر چکے کہ درخواست قابلِ سماعت ہے، مقدمے کی سیکشن بھی بتا دی، لاکھوں پاکستانی ٹرمپ کے اقدام سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی سیشن عدالت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ درخواست قابلِ سماعت نہیں ہے، جس کے بعد درخواست ابتدائی سماعت پر ہی خارج کر دی گئی۔  سیشن کورٹ کا کہنا ہے کہ ویانا کنونشن 1961ء کے تحت ریاست کے سربراہ کو استثنیٰ حاصل ہے۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ بم ایران میں گرا اور درخواست گزار مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں پاکستان میں؟ درخواست بدنیتی کی بناء پر سستی شہرت کیلئے دائر کی گئی...
    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد پاکستان ریلویز نے ملک بھر میں چلنے والی میل ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ کرایوں میں اضافے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے ہوگا، جس کے بعد تمام متعلقہ ٹرینوں پر سفر کرنے والے مسافروں کو اضافی کرایہ ادا کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ حکومت نے یکم جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا، جس کے بعد پاکستان ریلویز نے کرایوں میں نظرثانی کا فیصلہ کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازع کے پیش نظر حکومت بلوچستان نے ایران اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ماہ سرحدی آمدورفت کا سلسلہ معطل کر دیا تھا جس کے بعد تفتان، تربت، پنجگور اور گوادر سمیت دیگر کراسنگ پوائنٹس کو پیدل سمیت تمام اقسام کی نقل حرکت کے لیے بند کردیا گیا تھا۔ اس دوران ایران سے متصل علاقوں میں پیٹرولیم مصنوعات اور غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہو گئی تھی جس کی وجہ سے علاوہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ یہ بھی پڑھیے: کیا بلوچستان میں ایرانی پیٹرول کم قمیت پر دستیاب ہے؟ مقامی افراد کے مطابق سرحد پر آمدرفت بند ہونے سے جہاں غذائی قلت پیدا ہونے لگی تھی وہی بازاروں میں موجود اشیاء...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2023 کی ڈیجیٹل مردم شماری ایک تاریخی کامیابی ہے، جسے تمام سیاسی جماعتوں کے اتفاقِ رائے سے پذیرائی ملی۔ مردم شماری پر اعتماد بحال ہوا ہے مگر اس کے نتائج نے کئی اہم قومی چیلنجز کو بھی نمایاں کیا ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے 2023 کی مردم شماری کے اعداد و شمار، ان کی عوامی تشہیر کے منصوبے اور "اُڑان پاکستان" ڈیٹا سینٹر کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر خطاب میں...
    ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا کتنی بار ہوسکتا ہے؟ ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کی ممکنہ تاریخیں سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ کے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ 2025 کے ہونے والے مقابلے کی تاریخ کا اعلان ہوگیا۔ پہلگام واقعے کے بعد دونوں ممالک میں بڑھتی کشیدگی کے باوجود ایشیا کپ 2025 کو منسوخ کرنے کی خبروں پر بریک لگ گیا ہے۔ اور بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ ٹاکرا اب باقاعدہ طے پاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی میزبانی میں ہونے والا ایشیا کپ نیوٹرل وینیو اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں...
    ترجمان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل سے رہا ہونے والے قیدی مر رہے ہیں، چیف جسٹس کارکنوں سے متعلق جوڈیشل انکوائری کا حکم دیں۔ پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور دوسرے جماعتی قائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے میں قید 6 افراد جیل سے باہر آکر جان کی بازی ہار گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات کی لہر برقرار، معاملہ عمران خان کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی انہوں نے کہا کہ ان کارکنان نے 9 مئی کے کیسز میں 10 مہینے یا ایک سال جیل کاٹی اور باہر نکلنے کے بعد مختلف بیماریوں میں فوت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ریاستی اداروں کو دو ٹوک چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئینی طریقے سے میری حکومت کو گرانا ہے تو آؤ اور گرا کر دکھاؤ، اگر ایسا کرلیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے سخت لہجہ اپنایا اور ریاستی رویے پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ “ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، مگر آج کی ریاست ہمیں فرعونیت دکھا رہی ہے، اس لیے میں اس ریاست اور تمام اداروں کو کھلے عام چیلنج کرتا ہوں۔ تم نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ورک فرام ہوم کا چلن موجود ہے اور اس حوالے سے کھٹے میٹھے تجزیے سامنے آتے رہتے ہیں۔ کووِڈ کے زمانے میں ورک فرام ہوم کا نظام بہت بڑے پیمانے پر متعارف کرایا گیا تھا۔ گھر سے کام کرنے کا چلن کووِڈ سے پہلے بھی تھا تاہم اِس کی بنیاد وسیع نہ تھی۔ کووِڈ میں لاک ڈاؤن نے آجروں کو پابند کیا کہ وہ ملازمین کو گھر بٹھاکر کام کرائیں۔ دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو گھر بٹھاکر اُن سے کام لیا گیا۔اب بھی دنیا بھر کے معاشرے ورک فرام ہوم کے چلن کو اپنائے ہوئے ہیں۔ ہاں، اِس حوالے سے اختلافِ رائے بھی نمایاں ہے۔ ترقی یافتہ معاشروں میں کسی کے لیے گھر سے...
    کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر 19 پیسے کے اضافے سے 283 روپے 95 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد ڈالر کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق امپورٹرز کی جانب سے درآمدی ٹیرف میں ممکنہ کمی کی امید پر قبل از بجٹ روکی گئی شپمنٹس درآمد کیے جانے، بینکوں کی ایک روزہ تعطیل کی وجہ سے زرمبادلہ کی ڈیمانڈ بڑھنے اور بجٹ میں جی ڈی پی نمو 4.2 فیصد پر لانے کے ہدف جیسے عوامل کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں ڈالر تگڑا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں وقفے وقفے سے درآمدی نوعیت کی طلب آنے سے کاروباری دورانیے میں ڈالر...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—’جیو نیوز‘ گریب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا لیں، آئینی طریقے سے حکومت نہیں گرا سکتے، سازش کے بغیر ہماری حکومت گرائی نہیں جا سکتی، چیلنج کرتا ہوں اگر آپ نے ہماری حکومت گرادی تو سیاست چھوڑ دوں گا۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ میں 9 مئی سے پہلے گرفتار ہوا تھا، آئین توڑا گیا، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔ان کا کہنا ہے کہ 26ویں ترمیم عدلیہ پر حملہ ہے، آج اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کل آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ڈان   نیوز  نے دفترخارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے حوالے سے بتایا کہ    وزیراعظم شہباز شریف کل ( 3 جولائی ) کو آذر بائیجان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گےجہاں وہ اقتصادی تعاون تنظیم ( ای سی او ) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔سربراہی اجلاس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں 3 تا 4 جولائی منعقد ہوگا جس میں وزیراعظم شہباز شریف پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ای سی او کے اس سربراہی اجلاس کا موضوع...
    بیجنگ :چین کے شہر تھیان جن میں عالمی پائیدار نقل و حمل سمٹ فورم کے اعلی عہدیداروں کا اجلاس منعقد ہوا۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق روس ، پاکستان اور آذبائیجان سمیت 20 ممالک اور علاقوں کے تیس سے زیادہ مہمانوں نے عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقی اور تعاون کے فریم ورک دستاویزات، عالمی پائیدار نقل و حمل کی ترقیاتی رپورٹ اور عالمی پائیدار نقل و حمل کے بہترین پریکٹس سمیت تین موضوعات پر بات چیت کی۔پاکستان کی وزارت ٹرانسپورٹ میں روڈ ٹرانسپورٹ کے سربراہ شہباز لطیف مرزا نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور پاکستان نے نقل و حمل کے شعبے میں قریبی تعاون کیا ہے اور گرین ٹرانسپورٹ ، ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ سمیت دیگرشعبوں میں...
    سٹی 42 : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ضلع باجوڑ میں بم دھماکے کی سخت مذمت کی گئی ہے۔   بلاول بھٹو  نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، اس دھماکے میں شہید ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر نواگئی، تحصیلدار   اور دیگر  اہلکاروں  کے لئے گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگرد ملک و قوم کے سخت دشمن ہیں، دہشتگرد ملک میں امن و سکون نہیں چاہتے۔  سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری   بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کا ہر فرد دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کے غم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما اور سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اداروں کے بارے میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کا واضح اعلان نہ صرف ان اداروں بلکہ پوری قوم کے لیے اچھی خبر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف ان اداروں کی کارکردگی اور دائرہ اثر بڑھانے کیلئے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کیلئے جلد ایک کمیٹی قائم کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی تاریخ اور ادبی ورثہ کے وفاقی وزیر اورنگزیب کھچی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج سینیٹر عرفان صدیقی کے چیمبر میں ان سے ملاقات...