2025-10-05@01:57:02 GMT
تلاش کی گنتی: 23767

«ناجائز تجاوزات»:

(نئی خبر)
    کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے امیدواروں کو ایک بار پھر امتحان دینے کا موقع دے دیا۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق سندھ بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کی 5مارچ 2018ء کو ہونے والی میٹنگ میں 2008ء میں آخری موقع ختم ہونے والے انٹر کے امیدواروں کو امتحانات میں شرکت کیلئے مزید مواقع دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے ایس بی سی سی کے اس فیصلے کی روشنی میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے ایسے امیدواروں کو خصوصی فیس کے ساتھ ضمنی امتحانات برائے 2025ء میں شرکت کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جن...
    حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈز (آئی ایم ایف) کو صوبوں کی مشاورت سے جلد نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرادی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں، جس میں آئی ایم ایف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کے حوالے سے پیش رفت رپورٹ مانگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو صوبوں کی مشاورت سے جلد این ایف سی اجلاس بلانے کی یقین دہانی کرائی جبکہ مذاکرات میں مرکز و صوبوں کے وسائل کی تقسیم کو اہم نکتہ قرار دیا گیا۔ آئی ایم ایف نے صحت اور تعلیم کے بجٹ میں کمی سے بچنے، لیبر فورس، ہاؤس ہولڈ اور پی...
    الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے پر افسوس کا اظہار کر دیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے عدم انعقاد پر اہم اجلاس ہوا، سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات بارے اجلاس کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں مقامی حکومتوں کی مدت 2021میں ختم ہوچکی تھی، لوکل گورنمنٹ قوانین میں پانچ بار ترامیم کی جاچکی ہیں، الیکشن کمیشن تین بار حلقہ بندیاں کرچکا ہے۔الیکشن کمیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ الیکٹورل گروپس کی دو بار رجسٹریشن ہوچکی ہے، چھٹی بار قانون...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) یوکرین کے کئی شہروں پر روس کے ایک بڑے حملے میں بچوں سمیت چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ 12 گھنٹے جاری رہنے والے اس حملے میں 600 ڈرون، 46 کروز میزائل اور پانچ راکٹ استعمال ہوئے جس سے بڑی تعداد میں رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔امدادی امور کے لیے اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر (اوچا) نے بتایا ہے کہ یہ حملے کیئو اور ژیپوریژیا جیسے گنجان آباد علاقوں میں کیے گئے جہاں گھروں کے علاوہ شہری تنصیبات کو بھی بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کیئو میں امراض قلب کا ایک مرکز بھی حملے کی زد میں آیا جس میں دو افراد ہلاک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی ہفتے میں عام مباحثہ اختتام کو پہنچ گیا ہے جس کے آخر پر اجلاس کی صدر اینالینا بیئربوک نے رکن ممالک سے کہا ہے کہ وہ ان ایام میں ہونے والی پیش رفت کو امن، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور عالمی اداروں میں اصلاحات کے لیے ٹھوس اقدامات میں تبدیل کریں۔چھ یوم کے دوران 189 رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت اور نمائندے جنرل اسمبلی کے ہال میں سنگ مرمر کے مشہور سبز سٹیج پر دنیا سے مخاطب ہوئے۔ ان کے خطابات سے موجودہ عالمی مسائل کی سنگینی اور ان پر قابو پانے کے لیے اجتماعی عمل کے امکانات سامنے...
    ن لیگ سے لفظی جنگ، پیپلز پارٹی کا وزیراعظم سے ملاقات کرکے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پیپلز پارٹی نے ن لیگ سے لفظی جنگ کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم سے وطن واپسی پر پی پی کا وفد ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کرے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومتی جماعت (ن)لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ جاری ہے، پی پی کی جانب سے اسمبلی بائیکاٹ پر ن لیگی وزرا نے وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظات اٹھانے کیلئے پیپلز پارٹی ارکان کو مشورہ دیا ہے جس پر پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیراعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پیپلز پارٹی کے...
    غزہ کے سنگین اور لہورنگ  بحران کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے وہاں امن قائم کرنے کے لیے ایک 20 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے انہوں نے اہم مسلمان ممالک سعودی عرب، عرب امارات، مصر، اردن، قطر، ترکیہ وغیرہ کیساتھ پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا۔ امریکی حکام یہی تاثر دے رہے ہیں کہ ان مسلمان ممالک نے اس فارمولے کو تسلیم کر لیا ہے اور اب اسے حماس کی اعلیٰ قیادت تک بھی پہنچا دیا ہے جن کا آفیشل ردعمل اگلے ایک آدھ دن میں متوقع ہے۔ امن فارمولا کے اہم نکات 20 نکات ہیں جن کا نچوڑ یہ ہے کہ غزہ اب نان ملٹری علاقہ ہوگا جہاں پر کسی بھی قسم کی مسلح مزاحمت...
    ویڈیو میں رہا ہونے والے صہیونی قیدی ایڈان الیگزینڈر کے الفاظ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس نے کہا تھا کہ وہ اگلے ماہ تل ابیب واپس آجائیں گے تاکہ وہ دوبارہ اپنی فوجی وردی پہن سکیں اور غزہ کے خلاف جنگ جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں صیہنویوں کے نام ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا کہ وقت گزر رہا ہے اور آپ کی حکومت جھوٹ بول رہی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے غزہ میں صہیونی قیدیوں کے بارے میں ایک نئے پیغام میں اس بات پر زور دیا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برٹش جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تازہ تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگر روزانہ پانی، چائے اور کافی کو متوازن انداز میں استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف عمر میں اضافہ کرتا ہے بلکہ کئی مہلک بیماریوں کے خطرات بھی کم کر دیتا ہے۔تحقیق کے دوران برطانیہ کے ایک لاکھ بیاسی ہزار سے زائد بالغ افراد کے طرزِ زندگی اور مشروبات کے استعمال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سائنس دانوں نے اعداد و شمار کے تجزیے کے بعد نتیجہ اخذ کیا کہ روزانہ سات سے آٹھ کپ پانی، چائے اور کافی کا مجموعی استعمال انسانی صحت کے لیے سب سے زیادہ سودمند ثابت ہوتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں چائے اور کافی...
    سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اسے کبھی قبول نہیں کریں گے، آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پوری دنیا کے مسائل کا مالک بن رہا ہے اور ڈنڈا اٹھا کر بات منواتا ہے یہ روش نہ اخلاقی ہے نہ سیاسی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطینی فیصلہ نہ کریں تو زبردستی فیصلہ مسلط نہیں کیا جا سکتا اور حماس کے بغیر مسئلہ فلسطین حل نہیں ہو سکتا کیونکہ حماس اصل فریق ہے۔ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت سب سے اہم سوال پوری دنیا میں مسئلہ...
    بچے کھیل کے بانی ہیں، بڑوں نے یہ راز انہی سے سیکھا تھا کہ کھیل تعلق اور قربت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین بشریات تو یہاں تک کہتے ہیں کہ بڑوں نے شکار کرنا بھی بچوں کے کھیل سے سیکھا تھا۔ یہ بچے تھے جو کوئی چیز کسی چیز پر پھینک کر اس کا لطف لیتے۔ نشانہ اکثر خطا ہوتا مگر جب ٹارگٹ ہٹ ہوجاتا تو ان کی خوشی آسمان کو چھوتی۔ یہ راز بھی بڑوں نے بچوں سے ہی سیکھا تھا کہ کھیل سے جڑے جھگڑے بس کھیل کے میدان تک ہی رہتے ہیں۔ یہ میدان سے باہر کے تعلقات پر منفی اثر نہیں ڈالتے۔ جو بچے آج کھیلتے ہوئے کسی بات پر الجھے، وہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) مزمل حسین ہالیپوٹو نے صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کی ہدایت پر صوبہ سندھ بھر میں خطرناک عمارتوں اور غیرقانونی و بے ضابطہ تعمیرات کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈائریکٹر جنرل نے تمام بلڈنگ انسپکٹرز، سینئر انسپکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں موجودہ صورتحال کا ذاتی طور پر معائنہ کریں اور خطرناک عمارتوں کے ساتھ ساتھ غیرقانونی تعمیرات کی نشاندہی کریں۔مزمل...
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔   سینیٹ میں  ایمل ولی کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہمیں اس پر ماتم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ اسلامی ممالک کے مشترکہ منصوبے کے تحت فلسطین میں امن فورس تعینات کی جائے گی اور توقع ہے کہ پاکستان بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب  وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آٹھ اسلامی ممالک کی ملاقات کا واحد ایجنڈا غزہ میں فوری جنگ بندی تھا، جنگ بندی کے بعد اولین ترجیح غزہ کی تعمیر نو اور مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے کی روک تھام ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلامی ممالک کے اس مشترکہ اعلامیے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ منصوبے کے مطابق انڈونیشیا نے...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے لگیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباد اللہ  نے صوبائی وزرا کے استعفوں پر ردعمل میں کہا کہ وزرا کے استعفے 27 ستمبر کے جلسے کے آفٹر شاکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہیں ابھی مزید جھٹکے بھی لگیں گے، جو سیاسی جماعت احتجاج کرتی ہے تو اس کا کوئی لائحہ عمل بھی ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا پی ٹی آئی کے جلسے میں کوئی آئندہ کا لائحہ عمل دیا گیا ہے، سب کو...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت پنجاب کی وزیراعلیٰ کے حق میں کھڑی ہوگئی اور پیپلزپارٹی کے تحفظات کو مسترد کردیا ہے۔ سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ایسا بیان نہیں دیا اور پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی کاکردار ادا کیا ہے جبکہ جواب میں پنجاب کو ہمیشہ گالی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے کل کے جلسے میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں کی، اگر پنجاب کیخلاف کوئی بات کی جاتی ہے تو اس پر جواب دینا تو وزیراعلی پنجاب کا حق ہے۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سندھ کے پانی کے حصے پر پنجاب کی قطعا مرضی نہیں ہے، جو بات کل وزیراعلی پنجاب نے بات کی ہے وہ سی سی آئی میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے منگل کو یہاں ایوان صدر میں ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں سیاسی صورتحال، امن و امان کی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قائم مقام صدر اور گورنر نے گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب اور شدید بارشوں کے بعد جاری امدادی اور تعمیر نو کی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا جس سے خطے میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔(جاری ہے) سید یوسف رضا گیلانی نے لوگوں کو ہونے والے نقصانات پر تشویش کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں کی...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ جس پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خضدار کے علاقے زہری میں کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک اور 10 کو زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاکستانی چینلز سکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کر رہے ہیں کہ زہری کے ملحقہ پہاڑوں میں "فتنہ الہندوستان" کی موجودگی اور نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات تھیں۔ دہشتگردوں نے مقامی لوگوں کو ہراساں کرنے کا عمل بھی جاری رکھا ہوا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے پیش نظر سکیورٹی فورسز نے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی منصوبوں کو بین الاقوامی سطح پر بھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے۔ انہی اقدامات کے تسلسل میں پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹرز لاہور میں نومبر میں ASEAN کیپیسٹی بلڈنگ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پانچ روزہ عالمی کانفرنس 17 تا 21 نومبر منعقد ہوگی جس میں ASEAN کے 11 رکن ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندگان شرکت کریں گے۔ کانفرنس کے دوران سیف سٹیز اتھارٹی کے اے آئی پر مبنی اقدامات، جدید ٹیکنالوجی ماڈلز اور سٹیزن سینٹرک سروسز کو بطور کامیاب ماڈل پیش کیا جائے گا۔ کانفرنس میں اے آئی بیسڈ پولیسنگ، سمارٹ سرویلنس، ٹریفک مینجمنٹ اور شہری سہولیات پر خصوصی سیشنز منعقد کیے جائیں گے، جبکہ...
      پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے پارلیمان کے اندر اور باہر اتحادی جماعتوں کے رویے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ہر مسئلے پر ایوان کے اندر اور باہر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی احتجاج جاری رکھے گی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی پنجاب سے ایسا رویہ اختیارنہیں کیا جس پرانگلی اٹھائی جا سکے، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اتحادیوں سے بات چیت میں تمیزاورشائستگی کومقدم رکھا ہے۔  شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صوبوں کو چاہیے کہ وہ اپنے مسائل ایک دوسرے کے ساتھ بانٹیں تاکہ قومی سطح پر پالیسی سازی بہترہوسکے۔  انہوں نے نشاندہی کی کہ حالیہ تباہ کن سیلاب سے متاثرہ عوام شدید مشکلات...
    پاکستانی یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر رجب بٹ ایک بار پھر شدید تنازع کا شکار ہوگئے ہیں، اور اس بار ان پر شراب نوشی کے ساتھ ہم جنس پرستی کا بھی الزام عائد کیا جارہا ہے۔ ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ نہ صرف انہیں شادی کے جھوٹے وعدوں سے دھوکا دیتے رہے بلکہ وہ متعدد خواتین کے ساتھ تعلقات کے ساتھ ساتھ اپنے قریبی مرد ساتھیوں کے ساتھ بھی غیر مناسب تعلقات رکھتے ہیں۔ فاطمہ خان کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اس حوالے سے ویڈیو ثبوت بھی موجود ہیں، جو کسی بھی وقت منظر عام پر لائے جاسکتے ہیں۔ فاطمہ خان نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے تحفظات وزیرِ اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔ پی پی ذرائع کے مطابق لندن سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ان سے ملاقات کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے وزیراعظم شہباز شریف سے بلاول بھٹو کی ملاقات ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزراء کے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پر بے جا تنقیدی بیانات سامنے رکھیں گے۔پی پی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کی امداد کے مطالبات وفاق سے ہیں، پنجاب حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔
    انسداد دہشتگردی عدالت جوڈیشل کمپلکس میں مصطفیٰ عامر قتل سمیت 6 مقدمات کی سماعت کے لیے جیل حکام نے ملزم ارمغان، شیراز اور کامران قریشی کو عدالت میں پیش کیا۔ سماعت کے دوران مکمل دستاویزات کے حصول سے متعلق وکیل صفائی کی درخواست پر دلائل ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفیٰ عامر قتل کیس، خون صاف کرنے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی وکیل صفائی کے مطابق استغاثا نےکیس کی مکمل دستاویزات فراہم نہیں کیں اور فرد جرم عائد کرنے سے قبل تمام دستاویزات فراہم کرنا ضروری ہیں۔ وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی سیل ہے ابھی کیسے فراہم کرسکتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی ویڈیو میڈیا پر چل چکی ہمیں دینے...
    دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری کردی گئیں، نئے ضوابط میں مصنوعی ذہانت، تفریح، تقریبات، کروز شپ اور لگژری یاٹ کے ماہرین کے لیے وزٹ ویزہ کے چار نئے زمرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے وزٹ ویزہ قوانین میں اپ ڈیٹس کی ایک سیریز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت چار نئے ویزہ زمرے متعارف کرائے گئے اور کئی موجودہ اجازت ناموں کے دورانیے اور شرائط میں ترامیم کی گئی ہیں، ان تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) نے یو اے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کولمبیا نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کے بعد اپنی پہلی جنگی رائفل مقامی طور پر تیار کر لی ہے۔حکام کے مطابق یہ جدید ہتھیار سرکاری اسلحہ ساز ادارے انڈومِل (Indumil) نے بنایا ہے اور اسے اسرائیلی ساختہ گلیل رائفل کے مقابلے میں ہلکا اور سستا قرار دیا جا رہا ہے۔ مقامی تیاری کا مقصد بیرونی انحصار کم کرنا اور ملکی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانا ہے۔انڈومِل کے مینیجر نے بتایا کہ منصوبہ کے تحت آئندہ پانچ برسوں میں چار لاکھ سے زائد ہلکی اور کم قیمت رائفلیں تیار کرنے کی کوشش کی جائے گی تاکہ آہستہ آہستہ موجودہ ہتھیار تبدیل کیے جا سکیں۔ یہ اقدام اس وقت ہوا جب کولمبیا نے 2024 میں غزہ میں جاری...
    برطانیہ میں کووڈ کا ایک نیا ویرینٹ ’اسٹریٹس‘ تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد خاصی بڑھ چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کووڈ 19 کے دباؤ میں سبزہ زار اور پارکس سکون کا باعث بنے، تحقیق اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی 3 شامل ہیں۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک انگلینڈ میں کووڈ کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں سے کتنے اس نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔ نمایاں علامات اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہو جانا)...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں کی ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو بتایا کہ میں ایم آئی (ملٹری انٹیلیجنس) سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علی امین گنڈاپور نے کل عمران خان سے ملاقات میں میرے بارے میں 3 باتیں بولی ہیں کہ میں ایم آئی(ملٹری انٹیلیجنس )سے رابطے میں ہوں، سارا سوشل میڈیا میرے کنٹرول میں ہے اور میں میں پارٹی چیئرمین بننا چاہتی ہوں۔ علیمہ خان pic.twitter.com/t4Onl01ICT — Zubair Ali Khan (@ZubairAlikhanUN) September 30,...
    سیئول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)جنوبی کوریا میں رواں سال کی پہلی ششماہی میں استعمال شدہ گاڑیوں کی برآمدات 72 فیصد بڑھ کر 3.9 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں اور استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ امریکی ٹیرف سے نئی گاڑیوں کی فروخت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔(جاری ہے) نچیون کے ساحلی علاقے میں واقع ملک کے سب سے بڑے استعمال شدہ کاروں کے ایکسپورٹ حب سے ہزاروں گاڑیاں مسلسل برآمد کے لیے تیار کی جا رہی ہیں اور گاڑیوں کو کنٹینرز میں لوڈ کرنے کا کام دن رات جاری ہے۔تاجر کیون سول، جو ہر ماہ 100 استعمال شدہ گاڑیاں برآمد کرتے ہیں، نے کہاکہ ہمارے...
    کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ واردات...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور  قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی دریائے سندھ کا ہے اور پانی پاکستان کا ہے، ایسی تقریروں سے افسوس ہوا ہے، ہمیں تو اس حکومت کو کندھا دینے کے طعنے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا...
    مریم نواز کی حالیہ تقاریر پر پیپلز پارٹی ناراض، حکمران اتحاد سےعلیحدگی کی دھمکی، اسمبلی سے واک آؤٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی پانی اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام مخالف حالیہ تقریروں کے بعد پیپلز پارٹی نے حکمران اتحاد سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی اور قومی اسمبلی ایوان سے احتجاجا واک آوٹ کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا تو پی پی پی رکن سید نوید قمر نے نکتہ اعتراض پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی حالیہ تقریروں اور بیانات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا پانی، ہماری نہر ہماری مرضی کیا مطلب ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی...
    ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا ہےکہ امریکی صدر سے گفتگو میں فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدےمیں بھی نہیں لکھی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے جب کہ اسرائیلی فوج غزہ کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
    اجلاس میں اس امر پر تشویش ظاہر کی گئی کہ جلسہ گاہ میں ناقص انتظامات اور پولیس کے رویے کی وجہ سے کارکنان اور مہمانوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 27 ستمبر کے جلسے میں بدنظمی اور ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی شکیل دے دی۔ صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور عرفان سلیم کی سربراہی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور تنظیم کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عمران خان کی کال پر پشاور میں منعقدہ کامیاب جلسے پر عوام کا شکریہ ادا کیا گیا۔ اجلاس میں جلسے کے انتظامات اور دورانِ جلسہ پیش آنے والے افسوسناک واقعات، صحافیوں کے ساتھ ناروا سلوک، پولیس تشدد پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔...
    اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعدکولمبیا نے اپنی پہلی رائفل بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنے کے بعد کولمبیا نے اپنی پہلی جنگی رائفل تیار کرلی۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق کولمبین حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کی پہلی رائفل تیار کی ہے جو مکمل مقامی طور پر بنائی گئی ہے۔کولمبین حکام نے بتایا کہ یہ رائفل سرکاری ہتھیاروں کے مینوفیکچرر ادارے انڈومل (Indumil) نےتیار کی ہے اور یہ رائفل اسرائیلی ساختہ رائفل گلیل (Galil) کے مقابلے سستی اور وزن میں بھی ہلکی ہے۔انڈومل کے مینیجر نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ اس کا مقصد 5 سالوں میں 4 لاکھ ہلکی اور سستی رائفلیں تیار کرنا اور آہستہ آہستہ...
    سٹی42:سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، محکمہ سیاحت پنجاب نے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جو سیاحوں کو صوبے بھر کے 171 سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔ یہ ایپلی کیشن محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین سیاحتی مقامات کا ورچوئل ٹور بھی کر سکیں گے۔ ایپ میں سیاحوں کے لیے گوگل کوآرڈینیشن، چیٹ باکس رہنمائی اور اہم معلومات تک فوری رسائی جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق ایپلی...
    اسلام آباد: پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے خلاف کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں اس حوالے سے اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو سیکرٹری بلدیات پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ الیکشن کمیشن اعلامیہ میں کہا گیا پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کی معیاد 2021 میں ختم ہوئی، پانچ مرتبہ قوانین میں ترامیم ہوئیں اور تین بار حلقہ بندیاں کی گئیں، دو مرتبہ الیکٹورل گروپس رجسٹر ہوئے، چھٹی بار قانون سازی زیر التوا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پنجاب حکومت کو بارہا یاد دہانیاں کروائیں لیکن قانون سازی نہ ہو سکی، 2 جون 2025 کو کیس کی سماعت ہوئی اور پنجاب...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات کے انعقاد میں تاخیر پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں کمیشن کے معزز ممبران، سیکرٹری اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹس کی مدت 2021 میں ختم ہوگئی تھی اور اس کے بعد 5 مرتبہ قوانین میں ترامیم کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب کا مجوزہ نیا بلدیاتی نظام کیا خیبرپختونخوا ماڈل سے متاثر ہے؟ کمیشن اب تک 3 مرتبہ حلقہ بندی اور 2 مرتبہ الیکٹورل گروپس کی رجسٹریشن مکمل کرچکا ہے جبکہ چھٹی مرتبہ قانون سازی کا عمل ابھی...
    چین کا قومی دن ،خاندان اور ملک کے لئے جذبات کی حقیقی ترجمانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینیوں کے لیے یکم اکتوبر کا قومی دن سال کا ایک اہم وقت ہے، جب چینی لوگ عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی سالگرہ مناتے ہیں، تاریخ کو یاد کرتے ہیں اور مستقبل کی جانب دیکھتے ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ، چینیوں کے قومی دن منانے کے طریقے بدلتے رہے ہیں، لیکن ان میں پنہاں خاندان اور ملک کے لئے جذبات ہمیشہ یکساں رہے ہیں۔ عوامی جمہوریہ چین قائم ہونے کے ابتدائی دور میں، قومی دن کی تقریبات پروقار مگر نسبتاً سادہ ہوا کرتی تھیں۔ 1950 سے 1959 تک، ہر سال بڑے پیمانے پر جشن اور پریڈ...
    محمد اظہرالدین کے بعد ایک اور سابق بھارتی کپتان نے بورڈ اور ٹیم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارت کو 1983 میں پہلی مرتبہ ورلڈکپ جتوانے والے کپتان کپل دیو کا کہنا تھا کہ کرکٹ کو سیاسی معاملات سے دور رکھا جانا چاہیے۔ کپل دیو نے اپنے بورڈ اور ٹیم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب حکومت نے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے تو ہاتھ ملانا کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر...
    مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا،پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات...
    ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر رائو نے گوردوارہ جنم استھان کے اطراف کا دورہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رائے ذوالفقار علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد کھوکھر، سی ای او ضلع کونسل عامر اختر سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے گوردوارہ جنم استھان کے انٹری اور ایگزیٹ پوائنٹس سمیت رہائشی کمروں کا جائزہ لیا۔انہوں نے گوردوارہ جات کے اطراف میں تیزی سے جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا ، ڈی سی نے مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ...
    لاہور: پنجاب میں موسم بدلنے لگا جس کے سبب مختلف شہروں میں درجہ حرارت گرنے لگا ہے تاہم ہوا کا معیار بھی خراب ہو رہا ہے۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار اسموگ کی پیشگی اطلاع، تجزیے اور موسمیاتی نگرانی کے جدید نظام نے ڈیٹا جاری کر دیا جس کے مطابق اسموگ کی صورتحال قابو میں ہے۔ موسمی پیشگوئی کے جدید نظام کی مدد سے سردی اور اسموگ کے سیزن میں پیشگی معلومات پہلی بار دستیاب ہوں گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ سال سے بڑھ کر اسموگ سے بچاؤ، احتیاطی تدابیر اور قابو پانے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو اسموگ سے بچاؤ کے گرینڈ...
    آئی ایم ایف اور حکومت پاکستان کے مذاکرات جاری ہیں جب کہ عالمی مالیاتی فنڈ نے ملٹری، جوڈیشل افسران اور سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے ایمرجنسی فنڈز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آئی ایم ایف کی اجازت سے 389 ارب روپے ایمرجنسی فنڈز سے وزیراعظم پیکیج متعارف ہوگا۔ ذرائع  نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40سے 50 ارب، حتمی تخمینہ 30 ارب روپے ہے، سندھ نے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ 40 ارب روپے لگایا، وفد اور صوبائی حکام میں بجٹ سرپلس، نقصانات، ریکوری اور بحالی پر بات چیت کی جا رہی ہے۔ ذرائع  کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پیکج کی تجویز کا جائزہ لیا...
    پاکستان کا غزہ جنگ کے خاتمے کے امریکی منصوبے پر مسلم ممالک کے مشترکہ بیان کا خیر مقدم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کی جنگ کا خاتمہ کرنے کے بیان پر 8 مسلم ممالک کے مشترکہ بیان پر ترجمان دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ بیان دینے والے 8 ممالک میں پاکستان، اردن، یواے ای، انڈونیشیا، ترکیے، سعودی عربیہ، مصر اور قطر شامل ہیں۔ ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزرائے خارجہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت اور امن کی کوششوں کا خیرمقدم کیا، غزہ جنگ ختم کرنے اور فلسطینیوں کی بے دخلی روکنے کے امریکی اعلان کا خیرمقدم کیا۔ وزرائے خارجہ...
    صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہداء کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات دی جائیں گی، جبکہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین کیلئے شہداء پیکج کی منظوری دے دی۔ وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے ملازمین...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ تنازع کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایکس پر مودی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کے اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں جو غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ: نیتن یاہو کی حمایت حاصل، حماس کی منظوری باقی ان کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ فلسطینی اور اسرائیلی عوام کے لیے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار کرتا ہے اور پورے مشرقِ وسطیٰ کے خطے کے لیے بھی اہمیت رکھتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نے مزید کہا کہ امید ہے تمام فریقین...
    وزیر مملکت برائے ریلوے و خزانہ بلال اظہر کیانی سے میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر پیا کارہو کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق میتسو فن لینڈ کمپنی کی صدر برائے معدنیات محترمہ پییا کارہو نے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ کارہو نے بتایا کہ میتسو کمپنی جدید کان کنی کی ٹیکنالوجی اور سامان فراہم کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ مقامی افرادی قوت کو تربیت بھی دے گی۔ انہوں نے کمپنی کے مستقبل کے منصوبوں...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ازدواجی تعلقات کے لیے سہولت فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت منسوخ ہوگئی۔ عدالت نے آج کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ کر دی، جس کے سبب شہری کی درخواست پر آج سماعت نہ ہو سکی۔ جسٹس ارباب محمد طاہر کی عدالت نے درخواست پر سماعت کرنا تھی، عدالت نے درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کر رکھے تھے۔
    ویب ڈیسک:  خیبرپختونخوا کے علاقے دیر اور زگئی میں پاک فوج کا کامیاب آپریشن کے بعد عوام نے پرتپاک استقبال کیا۔  دیر میں پاک فوج کا فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے اقدامات پر والہانہ استقبال کیا گیا، عوام نے ایف سی کمانڈنٹ کو پھولوں کے ہار پہنا کر خراجِ تحسین پیش کیا، دیر کے عوام نے پاک فوج کی قربانیوں اور کاوشوں کو بھرپور انداز میں سراہا۔دیر کی فضا پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ پنجاب : 24 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 کروڑ 60 لاکھ کے جرمانے‎ خوارج کے خاتمہ کے لیے دیر کے عوام نے پاک فوج کے جوانوں کے شانہ بشانہ...
    لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور انسٹا گرام کا اشتہار فری ورژن متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے دی گارڈین کے مطابق اس پروگرام کے تحت برطانوی ویب صارفین کو ماہانہ 2.99 پاؤنڈ اور موبائل فون صارفین کو 3.99 پاؤنڈ فیس ادا کرنا ہوگی، اس حوالے سے مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اشتہارات سے پاک سروسز کیلئے صارفین ماہانہ فیس ادا کریں گے، تاہم اشتہارات کے ساتھ پلیٹ فارمز کے استعمال پر کوئی فیس نہیں لی جائے گی، یہ سبسکرپشن سروس آئندہ چند ہفتوں میں مرحلہ وار متعارف کرائی جائے گی، جو صارفین سبسکرپشن نہیں لیں گے وہ بدستور اشتہارات...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونےوالے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دی گئی۔ ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہدا کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات...
    وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے بتایا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کے تحت کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این ٹی سی) کے تعاون سے اسلام آباد کے 30 مقامات پر مفت عوامی وائی فائی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ دارالحکومت میں ان مختلف مقامات کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور ان یہاں پر رواں سال دسمبر 2025 کے اختتام تک مفت وائی فائی کی سہولت دستیاب ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: رحیم یار خان میں مفت وائی فائی سروس کا آغاز، پنجاب حکومت کے ڈیجیٹل اقدامات جاری قومی اسمبلی کے رکن ابرار احمد کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیر داخلہ محسن نقوی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید دنیا کے اکثر حکمران بدترین ہیں، مگر پاکستان کے حکمرانوں سے بدترین حکمرانوں کا تصور محال ہے۔ پاکستان اسلام کے نام پر بنا تھا۔ اس کی پشت پر ریاستِ مدینہ اور خلافتِ راشدہ کا تجربہ تھا۔ پاکستان کا نظریہ غیر معمولی تھا۔ اس نے محمد علی جناح کو قائداعظم بنایا تھا۔ اس نے برصغیر میں مسلمانوں کی بھیڑ کو قوم میں ڈھالا تھا۔ اس نے پاکستان کو تاریخ کے عدم سے وجود میں لاکر دکھادیا۔ ایسا نظریہ پاکستان کو عہدِ جدید کی بڑی طاقت بنا کر ابھار سکتا تھا، مگر بدقسمتی سے قائداعظم اور لیاقت علی خان کے بعد پاکستان کو جو فوجی اور سول حکمران میسر آئے انہوں نے پاکستان کو اپنی پستی کا عکس بناکر...
    حسن علی : پنجاب میں حکومتی جماعت ن لیگ اور اتحادی جماعت پیپلز پارٹی میں لفظی جنگ, پیپلز پارٹی کا اپنے تحفظات وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے رکھنے کا فیصلہ. ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے وزیر اعظم شہباز شریف کی وطن واپسی پر پیپلز پارٹی کی قیادت ملاقات کرے گی، پیپلز پارٹی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں اپنے تحفظات سے آگاہ کریں گی۔ پیپلز پارٹی کی قیادت وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کے پیپلز پارٹی پر تنقید اور بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے آگاہ کرے گی۔  تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا کہ پیپلز پارٹی کے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب سے آڈیٹرجنرل آف پاکستان مقبول احمدگوندل نے منگل کویہاں خیرسگالی ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی وپیشہ وارانہ دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال ہوا۔
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ خان صاحب نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے بانی سے تفصیلی ملاقات نتیجہ خیز رہی۔ اُن کا کہنا تھا کہ بانی نے پارٹی میں سب کو متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بانی نے پارٹی میں اختلافات اور گروہ بندی پیدا کرنے والوں پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ علی امین نے کہا کہ ملاقات میں عمران خان پرعزم نظر آئے، پارٹی معاملات، صوبے میں امن و امان، حکومتی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے...
    حکومت پنجاب نے پولیس کے 17 شہدا کے ورثا کو گھروں اور مالی مراعات دینے کی منظوری دے دی۔ یہ فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں پولیس شہدا پیکچ کی مختلف کیٹگریز کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور پیکچ 3 کے رولز میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد وزیر قانون نے کہا کہ پیکچ 3 کے شہدا کو اب دیگر مراعات کے ساتھ گھر بھی فراہم کیا جائے گا۔ اس تبدیلی کی باضابطہ منظوری پنجاب کابینہ سے لی جائے گی۔ اس سے قبل پیکچ 3 میں ورثا کو گھر فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر غور کیا گیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے مطابق محصولات یا اقتصادی ترقی میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی بڑے معاشی دھچکے کی نشاندہی نہیں کی، جس کے باعث ترقیاتی اہداف متاثر ہونے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے واضح کیا کہ ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر محصولات اور معاشی نمو دونوں محفوظ ہیں۔ملاقات میں صوبائی حکومتوں کی جانب...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے دوسرے جائزے اور ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے کلائمیٹ فنانسنگ پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔آئی ایم ایف کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور معاشی مینجمنٹ ٹیم کیساتھ ملاقات  ہوئی ،آئی ایم ایف کے وفد کی قیادت مشن چیف برائے پاکستان نے کی پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کو مجموعی معاشی پروگرام قرض کے پروگرام کے تحت مقرر کردہ اہداف پر عمل درآمد کے متعلق بریفنگ دی جس میں کہا گیا ہے  پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ تمام طے شدہ اہداف پر عمل کے لئے سنجیدہ ہے اور جائزے کی معیاد...
    فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ  مریم نواز  نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے پیر کے روز الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان مذاکرات کے بجائے انتشار چاہتے ہیں۔ یہ دعویٰ دلچسپ طور پر پی ٹی آئی کی اپنی صفوں میں بڑھتی ہوئی مایوسی سے مطابقت رکھتا ہے، جہاں کئی سینئر رہنما اپنے چیئرمین کو مفاہمت کی راہ اختیار کرنے پر قائل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت بشمول وزیراعظم نے متعدد مرتبہ پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش کی لیکن ہر بار اسے رد کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بات چیت نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ بیس نکاتی امن منصوبے کے تناظر میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے حالیہ بیانات نے نہ صرف خطے میں کشیدگی کو نئی شکل دے دی ہے بلکہ فلسطینی عوام کے لیے خدشات کو بھی بڑھا دیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے باضابطہ طور پر دھمکی دی ہے کہ اگر حماس منصوبے کو قبول نہ کرے تو اسرائیل اکیلے ہی غزہ میں کارروائی مکمل کر کے اسے ختم کر دے گا ۔نیتن یاہو نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں محدود انخلا اور 72 گھنٹوں میں یرغمالیوں کی رہائی ہوگی، جبکہ اس کے بعد بین الاقوامی ادارہ حماس کو غیر مسلح کرنے اور غزہ کو غیر فوجی زون بنانے...
    سٹی42: دوران ڈیوٹی شہید ہونے والے پولیس ملازمین کے لیے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں شہداء پیکیج کی مختلف کیٹیگریز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی، اے آئی جی عمران احمد، ڈی آئی جی پولیس ویلفیئر غازی صلاح الدین اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ نے شرکت کی۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا    اجلاس میں 17 شہداء پولیس اہلکاروں کو پیکیج دینے کے لیے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔ فیصل آباد کے اے ایس آئی عبید اللہ آصف، ملتان کے اے...
    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پیر کو نئے ویزوں اور اقامتی قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔۔ ان تبدیلیوں کا مقصد دنیا کے لیے امارات کی عالمی سطح پر شمولیت کی حکمت عملی اور ٹیکنالوجی، خاص طور پر مصنوعی ذہانت (اے آئی)، تفریح اور سیاحت کے شعبوں میں ٹیلنٹ، مہارت اور کاروباری افراد کو راغب کرنا ہے۔ یو اے ای حکام نے چار نئی وزٹ ویزا کیٹیگریز متعارف کرائی ہیں جن میں ہر ایک کے لیے قیام کی مدت اور توسیع کی شرائط واضح کی گئی ہیں۔ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ماہرین کے لیے مصنوعی ذہانت کے ماہرین کے لیے یہ ویزا ایک یا متعدد بار داخلے کے لیے ہو سکتا ہے اور یہ...
    کینیڈا نے بھارت میں قائم بشنوی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس نے کینیڈا میں سرگرم خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔ وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آننداسنگری نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام سے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو کارروائیوں میں آسانی ہوگی اور شہریوں کو اس گینگ کے خوف سے تحفظ ملے گا۔ یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟ اعلامیے کے مطابق بشنوی گینگ قتل، فائرنگ، آگ زنی اور بھتہ خوری کے ذریعے کمیونٹیز کو خوفزدہ کرتا ہے اور نمایاں سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات کو نشانہ بناتا...
    گوگل نے 2025 کے آئی سی سی ون ڈے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز پر آج اپنا ڈوڈل عالمی سطح پر تبدیل کیا ہے۔ اس ڈوڈل کو Women’s Cricket World Cup 2025 Begins کا عنوان دیا گیا ہے اور اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔  یہ ڈوڈل ایک بصری پیغام ہے جو صرف ایک تصویر یا لوگو سے بڑھ کر ہے۔ یہ کرکٹ کا جنون، خواتین کی شاندار کارکردگی اور دنیا بھر میں اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ورلڈ کپ ورژن 13 واں ہے جو 1973 سے منعقد ہورہا ہے، یعنی مردوں کے...
    جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آزاد کشمیر میں آج ہڑتال کا دوسرا روز ہے جس کے باعث کاروبار معطل ہونے کے ساتھ ساتھ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے جس کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ ہڑتال کے پہلے روز آزاد کشمیر بھر میں کاروبار زندگی معطل رہا، تاہم کچھ مقامات پر تاجروں نے دکانیں کھولیں جبکہ کچھ جگہوں پر لوگوں نے از خود سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹائیں۔ گزشتہ روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مظفرآباد میں امن مارچ کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایکشن کمیٹی اور امن مارچ کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔ جب دونوں اطراف سے...
    فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ میں 5 ارب کی درسی کتابیں مبینہ طور پر من پسند پبلشرز سے چھپوانے کا انکشاف، اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے خلاف تحقیقات شروع کردیں، حکام کو طلب کرلیا۔ ڈان نیوز کے مطابق سندھ میں سرکاری درسی کتابوں کی اشاعت کے ذمے دار ادارے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے مبینہ طور پر 5 ارب روپے مالیت کی کتابیں من پسند پبلشرز سے چھپوانے کے انکشاف کے بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے بورڈ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ اور بورڈ کے سابق سیکرٹری کیخلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا۔ نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کروائی گئی ہیں، جو مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس، کروز شپ کے ماہرین کے لیے ہیں۔ ایک سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا سکتی ہے۔ غیر ملکی بیوہ یا مطلقہ کو ایک سال کے لیے رہائشی پرمٹ دیا جائے گا، جس کی مقررہ شرائط کے تحت اسی مدت کے لیے دوبارہ تجدید کی جاسکتی ہے۔ یاد رہے کہ مارچ میں دبئی نے سفری پابندی اور ملک بدری سے متعلق قوانین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ کے نئے وزیراعظم انوتن چارنویراکل نے اہم معاشی پالیسی کے تحت ہنگامی اقدامات اور مستحق افراد کے لیے اسکیم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پیر کے روز پارلیمان میں اپنی حکومت کا پالیسی ایجنڈا پیش کرتے ہوئے جنوب مشرقی ایشیا کی دوسری بڑی معیشت کو بحال کرنے کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا۔ پالیسیوں میں زندگی کے اخراجات کم کرنے، گھریلو قرضوں سے نمٹنے اور ملکی سیاحت کو فروغ دینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں فوری درپیش چیلنجوں پر قابو پانا ہوگا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-2 سکھر (نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سکھر پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی دھرنا، علامتی بھوک ہڑتال، ہیلتھ، ایجوکیشن سمیت 41 مختلف محکموں کے ملازمین کی بڑی تعداد میں شرکت، پنشن کٹوتی اور ڈی آر اے الاؤنس سمیت دیگر مطالبات پیش کر دیئے، سکھر میں سندھ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے تحت ہیلتھ ڈپارٹمنٹ، ڈسکا، آپکا، گھسٹا اور دیگر 41 محکموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے ایک بڑا احتجاجی دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی۔ اس موقع پر مرد و خواتین ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور وہ اپنے مطالبات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی اگلی قسط ایک ارب ڈالر کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جائزہ مشن نے وزارت خزانہ میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم سے تفصیلی ملاقات کی ہے، جس میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے دوسرے اقتصادی جائزے پر مذاکرات ہوئے۔فریقین کے درمیان آئی ایم ایف کی شرائط پر عملدرآمد اور پاکستان کی حالیہ اقتصادی کارکردگی کے اعداد و شمار پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ مذاکرات کے دوران محصولات میں اضافے، اخراجات میں نظم و ضبط اور اصلاحاتی اقدامات سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)اڈیالہ جیل میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرا دی گئی۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملاقات 2 گھنٹے سے زاید جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے کہا ’’ایکس لینسی انڈیا سیز فائر کے لیے تیار ہے‘ آپ پلیز اپنی فوج کو روکیں‘‘ اسحاق ڈار نے جواب دیا ’’ہم شروع دن سے نہیں لڑنا چاہتے تھے‘یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی‘ آپ مجھے تھوڑا سا وقت دیں‘ میں مشورہ کر کے آپ کو جواب دیتا ہوں‘‘ مارکو روبیو کے فون سے آدھ گھنٹہ بعد سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان کا فون آ گیا‘ ان کا بھی کہنا تھا ’’انڈیا سیز فائز کے لیے تیار ہے‘‘ اور اس کے بعد کالز کا تانتا بندھ گیا‘ فیصلہ ہوا بارہ بجے سیز فائر کر دیا جائے گا اور یہ اعلان انڈیا کرے گا‘ انڈیا بارہ بجے...
    بات ہے تو پرانی۔لیکن اس پرانی سال خوردہ بوڑھی دنیا میں کوئی بات نئی ہوتی بھی نہیں صرف انداز بیاں رنگ بدل دیتا ہے ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں کچھ لوگ اس میں فلسفہ ڈال کر اور بگھاڑ ڈال دیتے ہیں۔یہ بھی کہتے ہیں کہ تاریخ اپنے آپ کو دہراتی ہے اور یہ بات قطعی سچ ہے۔بلکہ صحیح بھی ہے آپ ایوب خان کے زمانے کا پھر بھٹو کے زمانے کا پھر ضیاء الحق کے زمانے کا پھر مشرف کے زمانے کا ایک ایک اخبار اٹھائیے اور سامنے رکھ کر تازہ ترین اخبار سے موازنہ کیجیے۔ صرف نام تاریخ اور کاغذ بدلے ہوں گے اعلانات بیانات خوش خبریاں وہی ہوں گی سب کے ساتھ گا،گے۔گی۔ممتازلیڈر وزیر مشیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر پاک و ہند کی فکری و سیاسی تاریخ میں اگر کوئی ایسی شخصیت تلاش کی جائے جس نے امت مسلمہ کو بکھرتے ہوئے حالات میں ایک نئی فکری سمت اور عملی لائحہ عمل دیا، تو وہ سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ ہیں۔ وہ محض ایک عالم، مصنف یا مقرر نہیں تھے بلکہ ایک تحریک کے بانی، فکری مجتہد اور عملی رہنما تھے۔ ان کے اجتہادات نے اسلام کو محض چند رسوم اور اخلاقی تعلیمات تک محدود رکھنے کے بجائے اسے ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کیا۔ آج کے دور میں جب امت ِ مسلمہ فکری انتشار، اخلاقی زوال اور سیاسی غلامی میں مبتلا ہے، مولانا مودودیؒ کی فکر ایک مینارِ نور کی طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی : گزشتہ روز دہلی کے کئی اداروں کو بم دھمکیوں پر مشتمل ای میلز موصول ہوئیں۔ ان میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، نوئیڈا سی آر پی ایف پبلک اسکول اور قطب مینار کے قریب سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ اس سے شہر میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ متاثرہ مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کو اب تک کی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔...
    ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی 3 ماہ کے لیئے پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔ اسی طرح مری میں سٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی 3 ماہ کیلئے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی...
    وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر انجینیئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام نے احتجاج کی کال یکسر مسترد کردی ہے۔ عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی بجائے ایکشن کمیٹی بات چیت کرے جائز مطالبات حل کرنے کے لیے تیارہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر امیر مقام نے بتایا کہ ہم مظفرآباد گئے اور وہاں جا کر جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیے۔ ’ہم نے ساری رات بیٹھ کر بات چیت کی اور جو مطالبات قابلِ قبول ہیں انہیں تسلیم کر لیا گیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی انہوں نے کہاکہ کشمیر کاز میں ایک...
    خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبشلمنٹ کے درمیان تنازع عنقریب ختم ہو جائے گا، جس کے لیے مثبت کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 3 سے 4 سال سے چلنے والا مسئلہ ایک رات میں حل نہیں ہوگا، آہستہ آہستہ غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان مذاکرات کے لیے تیار، لیکن بات صرف ’بڑوں‘ سے ہوگی، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اس سے قبل اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات 2 گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ @AliAminKhanPTI کی @ImranKhanPTI سے اڈیالہ جیل میں اہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی: متحدہ عرب امارات کی جانب سے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ عرب نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای نے داخلے کے ویزا قوانین میں نئی ترامیم اور اضافے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے ویزا ضوابط میں 4 نئی وزٹ ویزا کیٹگریز متعارف کرائی گئی ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، تفریح، ایونٹس اور کروز شپ کے ماہرین شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 1 سال کے لیے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی پرمٹ جاری کیا جائے گا، جس میں مخصوص شرائط کے تحت اتھارٹی کے فیصلے سے توسیع کی جا ئے گی۔ مذکورہ حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے...
    سابق بھارتی کپتان کپل دیو نے ایشیا کپ 2025 کے دوران پیدا ہونے والے تنازعات کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے اور سیاسی معاملات سیاستدانوں پر چھوڑ دینے چاہییں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی کپتان کو محسن نقوی اور سلمان آغا سے مصافحہ کرنا مہنگا پڑگیا، غدار قرار دے دیا گیا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کپل دیو نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ کھلاڑیوں کے دل میں اپنے ملک کے لیے جذبات ہوتے ہیں، لیکن ان جذبات کی وجہ سے کھیل کی روح اور اسپورٹس مین اسپرٹ متاثر نہیں ہونی چاہیے۔ کپل دیو نے کہا کہ مصافحہ نہ کرنا یا ٹرافی نہ لینا کوئی بڑی بات نہیں، مگر ایسے معاملات کو...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے 3 گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا، سیاسی اور ملکی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ علی امین گنڈاپور نے صوبائی معاملات اور گورننس پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ دی جبکہ 27 ستمبر کےجلسے سےمتعلق بھی بانی پی ٹی آئی سے گفتگو ہوئی۔ Post Views: 1
     ارشاد قریشی: پی ٹی آئی کے بانی دو سال سے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ اب اچانک یہ اطلاع آئی ہے کہ انہیں اڈیالہ جیل سے نکالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ ذمہ دار ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے منتقل کیئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع بتا رہے ہیں کہ بانی اور ان کی بیوی بشریٰ بی بی دونوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ وہاں آج کل توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ہو رہی ہے۔ عدالتوں کے اصل  کمروں میں بانی اور ان کی بیوی کے خلاف بنے مقدمات کی سماعت مین  بہت سے سکیورٹی رسک انوالو ہیں جن کا سامنا بانی کی اسلام آباد اور راولپنڈی کی...
    اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کا دورہ قاہرہ، مصری صدر السیسی سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز قاہرہ(سب نیوز )متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے پیر کو قاہرہ کے الاتحادیہ پیلس میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔وام کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے دوندوں ملکوں کے ترقیاتی اہداف کی سپورٹ میں تعاون کو وسعت دینے پر بات چیت کی ہے۔دونوں رہنماوں نیخاص طور پراقتصادی، تجارتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع تلاش کیے۔ مشرق وسطی کی صورتحال سمت باہمی تشویش کے کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔غزہ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے 20 نکاتی منصوبے کا خیر مقدم کرتا ہوں، خطے میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان دیرپا امن سیاسی استحکام کے لیے ضروری ہوگا۔ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤسوائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے پیر کو امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ یقین ہے صدر ٹرمپ اس معاملے کو حقیقت میں بدلنے میں مدد کے لیے مکمل...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو آج امریکا پہنچ گئے جہاں وہ ایک مصروف دن گزاریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما ایک پُرتکلف ظہرانے میں شریک ہوں گے۔ دونوں رہنما اس دوران دو بدو ملاقات بھی کریں گے بعد ازاں ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ جس میں ممکنہ طور پر امریکی صدر کے غزہ جنگ بندی کے 21 نکاتی منصوبے پر اتفاق کا اعلان کیا جائے گا۔ جس کے بعد 3 بجے سہہ پہر صدر ٹرمپ اوول آفس میں کانگریس کے ری پبلکن اور ڈیموکریٹ رہنماؤں کے ساتھ ایک بند کمرہ اجلاس کریں گے۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر وفاقی حکومت کے ممکنہ شٹ ڈاؤن...