2025-09-18@10:07:22 GMT
تلاش کی گنتی: 14775

«پارک میں»:

(نئی خبر)
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر بین الاقوامی امداد کی اپیل کی جائے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے مطالبے پر ماحولیاتی اور زرعی ایمرجنسی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، تاہم یہ افسوس ناک ہے کہ وفاقی حکومت اب تک گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور بالخصوص جنوبی پنجاب کے متاثرہ اضلاع کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت کوئی ریلیف فراہم نہیں کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذاتی طور پر انہیں یقین دہانی کرائی تھی کہ...
    لاہور، کشمور، ملتان، بہاولپور ( نیوزڈیسک) سیلاب کی دوسری لہر پنجند پہنچ گئی، پنجاب سندھ سرحد کی دریائی پٹی پر تباہی مچنے لگی، دریائی پٹی کے متعدد دیہات سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے، فصلیں برباد ہو گئیں، منچن آباد میں مزید 2 لاشیں مل گئیں۔ منچن آباد کے نواحی علاقے لالیکا کے قریب بستی مموکا میں کشتی الٹنے کے باعث ڈوب کر لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشیں مل گئی ہیں، جلالپور پیر والا میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، شجاع آباد اور دھوندو کے بند ٹوٹ گئے، چناب کا پانی 138 بستیاں بہا لے گیا۔ سندھ پنجاب کی سرحدی پٹی کے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے، کچے کے علاقوں میں موجود گنے، کپاس ،چاول...
    پنجاب میں شدید طوفانی بارشوں اور دریاؤں کی طغیانی سے ہزاروں دیہات ڈوب گئے اور لاکھوں افراد متاثر ہوئے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پنجاب شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے کیونکہ دریائے ستلج، راوی اور چناب اپنی حدود سے بڑھ کر پانی بہا رہے ہیں، جس کی وجہ سے ہزاروں گاؤں زیرِ آب ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یہ صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب بھارتی حکام نے گندا سنگھ والا اور فیروزپور میں پانی کی سطح میں اضافے کے حوالے سے انتباہ جاری کیا، جس کے بعد دریائے ستلج کے کناروں پر دوبارہ انخلا کے عمل شروع ہو گئے۔ اگرچہ بعض علاقوں میں پانی کی سطح میں معمولی کمی...
    فرانس میں ایک پارلیمانی کمیشن نے ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے بچوں اور نوجوانوں پر نفسیاتی اثرات کا جائزہ لینے کے بعد یہ تجویز دی ہے کہ 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے۔ کمیشن نے مزید تجویز دی ہے کہ 15 سے 18 سال تک کے نوجوانوں کے لیے ’ڈیجیٹل کرفیو‘ نافذ کیا جائے، جس کے تحت ان عمر کے افراد کو رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو۔ یہ کمیشن مارچ 2025 میں اس وقت قائم کیا گیا جب سات خاندانوں نے ٹک ٹاک کے خلاف مقدمہ دائر کیا۔ ان کا مؤقف تھا کہ...
    اسپین کی وزیرِ کھیل پیلار الیگریا نے اسرائیل پر کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ہسپانوی وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اسرائیلی ٹیموں پر بھی بین الاقوامی کھیلوں میں اُسی طرح پابندی عائد کی جائے جیسے 2022 میں روسی ٹیموں پر کی گئی تھی تاکہ دوہرے معیار کا خاتمہ ہوسکے۔ الیگریا نے مزید کہا کہ غزہ میں بچوں اور نومولود بچوں کی بھوک سے اموات، اسپتالوں کی تباہی اور 60 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد کھیلوں کی دنیا کو بھی ایک واضح مؤقف اپنانا چاہیے۔‘ الیگریا نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ یہ سمجھنا مشکل ہے کہ ایک طرف روسی ٹیموں پر مکمل پابندی لگا دی...
    BARCELONA: اسپین کی وزیرکھیل پیلر الیگریا نے روس پر 2022 کے بعد عائد کی گئی پابندیوں کی طرح اسرائیل پر بھی کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کرنے مطالبہ کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسپین کی وزیر کھیل پیلار الیگریا نے کہا کہ اسرائیلی ٹیموں پر کھیلوں میں شرکت پر پابندی ہونی چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے روس پر 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد پابندی عائد کی گئی تھی۔ ہسپانوی وزیر نے بین الاقوامی طاقتوں کے دہرے معیار کو اجاگر کرتے ہوئے روس پر پابندیوں کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واضح کرنا اور سمجھنا بہت مشکل ہے کہ یہ دہرا معیار ہے، وہاں وحشیانہ پن ہے، نسل کشی ہو رہی...
    راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔  لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ...
    کراچی: کراچی میں بارش اورسیلاب  بربادی کی داستان چھوڑ گیا جہاں انفراسٹرکچر تباہ  اور سیوریج نظام تہس نہس ہوگیا، اسکیم 33 میں پانی ریلہ داخل ہونے کے بعد تاحال نکاسی نہیں کی جاسکی۔ شہرِ قائد کے علاقے اسکیم 33 گنجان آباد رہائشی علاقہ ہے جہاں حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کا عمل شروع نہ کیا جا سکا، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور علاقے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال میں اسکیم 33 اور اس سے ملحقہ رہائشی سوسائٹیز شدید متاثر ہو گئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق جی تھری بس اسٹاپ اور اطراف کی سڑکیں تاحال زیر آب ہیں، کئی رہائشی سوسائٹیز میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، جس سے...
    اسلام آبادکے تعلیمی اداروں میں بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد school WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تعلیمی اداروں میں بچوں کی جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن اسلام آباد نے تعلیمی اداروں میں طلبہ کو جسمانی سزائیں دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بچوں کو جسمانی سزا دینے پر مکمل پابندی لگانے کی ہدایت کردی۔وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے مراسلے میں سیکشن 3(2) کے تحت جسمانی سزا دینا قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دی گئی ہے جب کہ تنبیہ بھی کی گئی ہے کہ خلاف ورزی پر تعلیمی اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔مراسلے میں کہا گیا کہ ایف ڈی...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں جرگے اور تاجروں نے بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں اور فحاشی کو روکنے کیلیے خواجہ سراؤں کو فوری ضلع بدر کرنے کا مطالبہ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوابی شہر میں خواجہ سراؤں کے ناچ گانوں ، فحاشی اور غیر اخلاقی اڈوں اور اس کے ذریعے صوابی سمیت دیگر اضلاع کے نوجوانوں کے اخلاق اور امن تباہ کرنے کے خلاف صوابی، مانیری کے جرگوں اور تاجران نے امن چوک میں مشترکہ طور پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے انتظامیہ سے جلد از جلد صوابی میں  دیگر صوبوں اور اضلاع سے آکر رہائش کرنے والے خواجہ سراؤں کو نکالنے کے مطالبہ کیا اور اعلان کیا کہ اگر خواجہ سراؤں کو یہاں سے نہ نکالا گیا تو ڈی پی...
    پارلیمانی سیکریٹری برائے محکمہ اقلیتی امور رُوما مشتاق مٹو نے بھٹائی آباد میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کے بہیمانہ قتل اور دو معصوم بچیوں سمیت خواتین کے زخمی ہونے کے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے کہا ہے کہ یہ ایک دل دہلا دینے والا اور بزدلانہ واقعہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ سانحہ نہ صرف متاثرہ خاندان بلکہ پوری اقلیتی برادری اور انسانیت کے لیے ایک المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ اقلیتی امور اس واقعے کو انتہائی سنجیدگی سے لے رہے ہیں اور شفاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ رُوما مشتاق مٹو نے یقین دلایا کہ...
    پاکستان اور اٹلی کے درمیان زیتون کی کاشت کے فروغ کے لیے اشتراک طے پا گیا۔ اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن وفاقی سیکرٹری قومی غذائی تحفظ و تحقیق سمیت پاکستان اور اٹلی کے اداروں کے حکام نے شرکت کی ۔ اجلاس میں پراجیکٹ کی پہلی سالانہ رپورٹ اور دوسرے سال کے لیے مجوزہ ورک پلان کی منظوری دی گئی، جبکہ مالی و انتظامی امور اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں زیتون ویلیو چین پالیسی 2024 تا 2030 کے مسودے اور اس کی حکمت عملی بھی منظور کی گئی ۔ اٹلی...
    بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کا دن،پارٹی رہنماوں کو اجازت نہ ملی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج پارٹی رہنماوں کی ملاقات کا دن تھا تاہم تحریکِ انصاف کے رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اس موقع پر وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ، ملک عدیل، نغمہ خالد، اعجاز احمد اڈیالہ بانی پی ٹی آئی سے ملے بغیر جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی جدوجہد جلد رنگ لائے گی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف درج مقدمات کی ٹرپل سنچری ہونے والی ہے۔انہوں نے کہا...
    حکومت پاکستان نے چین کی مالیاتی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جو کہ دونوں ممالک کے مالیاتی تعلقات میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کے لیے سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیوپی) نے کنسپٹ کلیئرنس تجویز کی منظوری دے دی ۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق  پاکستان چین کی انٹر بینک بانڈ مارکیٹ سے ابتدائی طور پر 25 کروڑ ڈالر کے مساوی رقم حاصل کرے گا، جبکہ مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کے پانڈا بانڈ پروگرام کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو مختلف مراحل میں حاصل کیا جائے گا۔ چونکہ پاکستان کی بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ کم ہے، اس لیے عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے...
    بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد، پرویژنل این او سی بھی منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کراچی میں بکنگ، خریدوفروخت اور اشتہارات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاون کا پرویژنل این او سی منسوخ کردیا۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے جاری کنسیلیشن آرڈرز کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے اور 460ارب روپے کی اقساط کی عدم ادائیگی پر 19ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا فروخت اور اشتہار کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔اس اقدام کے بعد بحریہ ٹاون کی 16ہزار 896 ایکڑزمین کا حصول خطرے میں پڑ گیا۔ ایس بی سی اے نے واضح کیا ہے...
    چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز پاک سیکریٹریٹ میں نئی تعمیر شدہ پارکنگ ایریا کا دورہ کیا۔ اس منصوبے کا مقصد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین سرکاری دفاتر میں ملازمین اور وزیٹرز کو درپیش طویل المدتی پارکنگ مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا ہے۔ اس موقع پر ممبر ایڈمن و اسٹیٹ طلعت محمود ، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن سمیت متعلقہ افسران بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔بریفننگ...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد اعظم خان نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا یہاں پر خاتون بھی ہیں، آٹھ ماہ ہوگئے سزا معطلی کی درخواست ہے، فیصلہ آپ نے کرناہے، ہم نے کبھی میڈیکل گراؤنڈ نہیں لیا...
    عام آدمی پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ سنجے سنگھ نے جمعرات کی دوپہر سرینگر میں ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس کے گیٹ پر چڑھ کر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ سے ملاقات کی کوشش کی۔ سنجے سنگھ سرینگر میں اپنی جماعت کے جموں و کشمیر میں واحد ایم ایل اے مہراج ملک کی حراست کے خلاف احتجاج کے لیے موجود تھے، انہوں نے الزام لگایا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پولیس کو انہیں نظر بند رکھنے کا حکم دیا۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھی اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنجے سنگھ کو احتجاج سے روکنا غلط ہے، عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال اور شیو سینا کے رہنما...
    اندرون شہر لاہور میں گزشتہ تین دنوں کے دوران پانچ مکانات شدید بارشوں کے باعث منہدم ہوگئے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے بروقت اقدامات کی بدولت کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، محکمے کی جانب سے مون سون کے آغاز پر خطرناک عمارتوں کو پہلے ہی خالی کروا لیا گیا تھا۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے راستوں سے ملبہ ہٹا کر آمد و رفت کو بحال کیا گیا تاکہ شہریوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ڈپٹی ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول علی اسلام گل کا کہنا ہے کہ خطرناک مکانات کو پہلے ہی نوٹسز جاری کر کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ملیحہ رشید نے...
    9 مئی واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا پاسپورٹ بلاک ہونے کے معاملے میں پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا مراسلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق مراسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔ مراسلہ 12 اگست 2025 کو ڈائریکٹر ایمیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کیا گیا تھا۔
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سیلاب ایک قومی ایمرجنسی ہے جس کا مقابلہ صرف حکومت اکیلے نہیں کر سکتی، اس کے لیے عوام کا تعاون بے حد ضروری ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ سیلاب کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ہر سطح پر مربوط حکمت عملی کے ساتھ کام کیا جا رہا ہے، حکومت سندھ اور تمام ادارے دن رات مانیٹرنگ اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ بیراجوں اور دریاؤں پر پانی کی سطح کو مسلسل چیک کیا جا رہا ہے تاکہ وقت سے پہلے حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو محفوظ...
    محکمہ موسمیات اور فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے دریائے سندھ، ستلج اور چناب سمیت مختلف دریاؤں میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بارشوں کا حالیہ اور آئندہ امکان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں 15 ستمبر تک کوئی نمایاں بارشی سسٹم متوقع نہیں، تاہم ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 15 ستمبر کی شب سے بالائی علاقوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ فورکاسٹ بولیٹنز:11 ستمبر 2025???? ????وارننگ: گڈوو اور سکھر بیراج????دریاؤں کے اہم مقامات پر متوقع پانی کی آمد و سیلابی سطح کے ساتھ کیچمنٹ اور مختلف علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔ pic.twitter.com/KtI37iaLlf — FFDLahore (@ffdlhr) September 11, 2025 گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی، اورنگی، گلشن، سرجانی ٹاؤن اور حیدرآباد سمیت مختلف شہروں...
    کراچی کی ملیر ندی میں طُغیانی اور  پانی کے بہاؤ سے کورنگی کراسنگ ندی اور کاز وے تیسرے روز بھی ٹریفک کے لئے بند ہے جب کہ بروکس چورنگی، جام صادق پُل، قیوم آباد چورنگی اور اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیوم آباد چورنگی، جام صادق پل، ایکپسریس وے، بروکس چورنگی، ڈیفنس سگنل پر بدترین ٹریفک جام ہے، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، منٹوں کا سفر گھنٹوں میں تبدیل ہوگیا جب کہ ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کا اپنی منزل پرپہنچنا محال ہو گیا۔ ٹریفک پولیس نے کہا کہ کورنگی کراسنگ ندی او ای بی ایم کازوے ندی ٹریفک کے لیے بند ہونے سے ٹریفک کا دباؤ قیوم آباد چورنگی اورجام صادق پل پر پڑنے سے صورتحال خراب...
    ملتان: دریائے چناب کے بپھرنے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا چاروں جانب سے بڑے سیلابی ریلے کی زد میں آگیا جبکہ اوچ شریف سپرہائی وے پر لگایا گیا شگاف بھی مزید بڑا ہوگیا، ہنگامی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینیئر وزیر مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء نے بھی جلال پور پیر والا کے نواحی گاؤں 86ایم بند پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب انخلا آپریشن کے لیے خود اسپیکر پر اعلان کرتی رہیں جبکہ کمشنر ملتان اور دیگر حکام بھی جلال پور پیر والا میں موجود ہیں جہاں صبح 6 بجے سے آپریشن جاری ہے۔         تحصیل جلالپور کے 90 فیصد نواحی علاقے...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو...
    ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بگ باس کے...
    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
    کیپ ٹاؤن (اسپورٹس ڈیسک) بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 14 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم وقفے وقفے سے بارش کے باعث میچ تاخیر سے شروع ہوا اور پروٹیز اننگز صرف 7.5 اوورز تک محدود رہی۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ South Africa hold their nerve...
    نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت میں شدت آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مخالفت کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں میچ پر پابندی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے ہی انکار کر دیا۔ بینچ نے مختصر ریمارکس دیے کہ یہ صرف ایک میچ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کی صورت میں...
    ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
    کراچی: دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، اس وقت پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 68ہزار195 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ تریموں پر اس وقت پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 78ہزار932 کیوسک ہے۔ دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ابھی پانی کی آمد 5لاکھ 2ہزار861 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 4لاکھ 75ہزار970 کیوسک...
    بارش سے متاثرہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 14 رنز سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ وقفے وقفے سے ہونے والی بارش نے جنوبی افریقہ کی اننگز کو  مزید متاثر کرتے ہوئے صرف 7.5 اوورز تک محدود کردیا۔ جنوبی افریقہ ٹیم 7.5 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بناچکی تھی۔ کپتان ایڈن مارکرام 28، ڈونوون فریرا ناٹ آؤٹ 25 اور ڈیوالڈ بریوس 23 رنز بناکر نمایاں رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے لیوک ووڈ نے دو جبکہ جیمی اوورٹن، عادل رشید اور سیم کرن نے ایک ایک وکٹ...
    مظفر آباد میں پہلی بار ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کردیا گیا ہے۔ ڈی جی ایس سی او نے پاکستان میں پہلے ویمن سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کر دیا ہے۔ سافٹ وئیر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح ڈیجیٹل نظام کی تعمیر کیلئے ایس سی او کے عزم میں ایک اہم سنگ میل کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ ٹیکنالوجی پارک میں خواتین فری لانسرز، کاروباری افراد اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے جگہ فراہم کی گئی ہے۔ ٹیکنالوجی پارک خواتین کو ڈیجیٹل اکانومی میں  حصہ دار اور روزگار کے مواقع فراہم کرے گا۔ ٹیکنالوجی پارک  سے  آزاد کشمیر میں خواتین کو سماجی و اقتصادی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملے گی جبکہ ٹیکنالوجی پارک میں بلاتعطل بجلی کی فراہمی، تیز...
    کراچی (نیوز ڈیسک) شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہوگئے۔ آج صبح ہونے والی بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جبکہ اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر رہی۔ گارڈن، تین ہٹی، نشتر روڈ اور لسبیلہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ بارش کے بعد کورنگی ندی اور کازوے کی سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔ حکام کے مطابق ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے اور سڑکوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات کے باعث شہریوں کو وہاں سے گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کازوے روڈ کے کئی حصے...
    لاہور، ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) صوبہ پنجاب میں دریائے چناب اور دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ پنجند پر پانی کی سطح 6 لاکھ 68 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے جو سمکہ چاچڑاں کی طرف بڑھ رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہیڈ پنجند پر گزشتہ تین روز سے پانی کے اخراج میں کمی آرہی تھی تاہم گزشتہ رات پانی کی سطح دوبارہ بلند ہونا شروع ہوگئی۔ اسی طرح دریائے سندھ میں تونسہ بیراج کے مقام پر 2 لاکھ کیوسک کے قریب سیلابی ریلا سمکہ چاچڑاں کی جانب بڑھ رہا ہے۔ دریائے چناب کے تریموں بیراج پر پانی کے اخراج...
    قبض ایک عام مسئلہ ہے جو اکثر غذا، طرزِ زندگی یا پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔ خوش قسمتی سے چند آسان عادات اپنا کر اسے روکا اور کم کیا جا سکتا ہے۔ یہاں قبض سے بچنے کے 6 آسان طریقے دیے جا رہے ہیں: 1) زیادہ پانی پئیں: دن میں کم از کم 7–8 گلاس پانی ضرور پیئیں۔ پانی آنتوں میں موجود فضلے کو نرم کرتا ہے اور اسے باہر نکلنے میں مدد دیتا ہے۔ 2) ریشے دار غذائیں کھائیں: سبزیاں، دالیں، پھل (سیب، امرود، آلو بخارا) اور ہول ویٹ اناج قبض کے خلاف بہترین ہیں۔ فائبر (ریشہ) آنتوں کی حرکت تیز کرتا ہے۔ 3) باقاعدگی سے ورزش کریں: روزانہ 20–30 منٹ واک یا ہلکی ورزش...
    ملتان، بہاولپور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلاب کی شدت برقرار ہے، کشتیوں کے حادثات اور دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث مزید جانی و مالی نقصانات سامنے آئے ہیں۔ خان بیلہ اور موہانہ سندیلہ میں متاثرین کو منتقل کرنے والی کشتیاں الٹ گئیں۔ موہانہ سندیلہ میں چار سالہ بچہ جاں بحق ہوا، 18 افراد کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 9 افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خان بیلہ میں کشتی ڈوبنے سے دو ماہ کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔ مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے لتی ماڑی میں بھی کشتی الٹنے کا واقعہ پیش آیا تاہم تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ بہاولنگر کی بستی کلر والی میں...
    کراچی: شہر قائد میں مختلف علاقوں میں ایک بار پھر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش نے نظامِ زندگی کو متاثر کر دیا۔ آج صبح شروع ہونے والی بارش سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے جبکہ اہم سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی ہے۔ گارڈن، تین ہٹی، نشترروڈ اور لسبیلہ میں ہلکی بارش جاری ہے۔ بارش کے باعث کورنگی ندی اور کازوے کو تاحال ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ان مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونے اور سڑکوں کے نقصان کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو گزرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بارش سے کازوے روڈ متعدد مقامات سے دھنس گیا ہے، جبکہ کچھ حصے پانی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ناردن بائی پاس مواچھ گوٹھ پل پر ایک ٹرک اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں مرد، خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد زخمی ہو گئے۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ زخمیوں میں انور علی، بینش شمشیر، عادل، 12 سالہ افشین، شمریز علی خان، معظم، مدینہ خاتون، 5 سالہ محمد اذان، صدف اور سونیہ فاطمہ شامل ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    کراچی: شہر قائد میں گلشن اقبال کے پوش علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی تاحال جمع ہے جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ رہائشی پروجیکٹس اور گلیاں گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سیوریج لائنیں کئی سال سے بند ہیں، لیکن کسی نے مسئلہ حل کرنے کی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔ ٹاؤن انتظامیہ اور بلدیاتی ادارے شکایات کے باوجود مسلسل خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ پانی کے جمع ہونے سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، بچے اور بزرگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نکاسی آب اور صفائی کا مطالبہ کیا ہے۔...
    کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچا تھا تاہم اب کلیئر کر دیا گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آئی، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش...
    اسلام آباد: پاکستان نے چین کی بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈزکے اجراکیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (AIIB) سے 285 ملین ڈالرکی ضمانتیں حاصل کرنے کی تیاری کر لی ، تاکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی کمزور کریڈٹ ریٹنگ کی رکاوٹ کو عبورکیاجا سکے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت 250 ملین ڈالر کے مساوی چینی کرنسی (RMB) میں پانڈا بانڈز جاری کرے گی جس کیلیے اے ڈی بی 160 ملین ڈالر جبکہ اے آئی آئی بی 125 ملین ڈالر تک ضمانت دے گا۔ ان بانڈز کی مدت تین سال ہو گی اور انہیں پرائیویٹ پلیسمنٹ کے ذریعے چینی انٹر بینک مارکیٹ میں جاری کیا جائیگا۔ یہ ضمانتیں براہِ راست نجی چینی سرمایہ کاروں...
    ایتھوپیا میں افریقہ کے سب سے بڑے ڈیم کا افتتاح، مصر اور سوڈان نے خدشات کا اظہار کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر 5 ارب ڈالر کی لاگت آئی ہے اور اس سے لاکھوں افراد کو بجلی فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ ڈیم کے افتتاح کو ایتھوپیا اپنی توانائی خودکفالت کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دے رہا ہے۔ تاہم اس منصوبے نے خطے میں تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔ دریائے نیل کے ڈاؤن اسٹریم پر واقع مصر اور سوڈان کو خدشہ ہے کہ ڈیم کی وجہ سے دریائی پانی کا بہاؤ کم ہو جائے گا، جس سے ان کے زرعی اور پینے کے پانی کے ذخائر متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ ڈیم...
    سندھ و پنجاب کی سرزمین پر ہزاروں سال سے بستیاں آباد تھیں، ان بستیوں میں دھوپ بھی تھی، موسم کی گرمی، جاڑوں کی نرمی، خوشبو والی مٹی، کسان کے بیلوں کی گھنٹیاں، ہر طرف فصلیں جب لہلہاتیں، کسان کی آنکھوں میں امید کے دیے روشن ہو جاتے۔ رات کو جا کر محبت کی نگاہ پانی پر ڈالتے اور پانی کی صحت افزا بوندوں کی بوچھاڑ اپنے کھیتوں پر چھوڑتا، تو زمین میں زندگی دوڑ جاتی۔ یہ پانی جو زندگی کی علامت تھا، ماہ ستمبر میں زندگی کو نگلنے سر پر آ پہنچا۔ بھارت نے اس پانی کے ریلے کو موت کا پیغام بنا کر بنا سوچے سمجھے، اس سے بچنے کی تدبیر کرنے سے پہلے ہی بھیج دیا۔ بھارت نے...
    کینیڈا نے اعلان کیا ہے کہ قطر میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا ازسرِ نو جائزہ لے رہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے کہا کہ دوحہ میں اسرائیلی حملہ کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔ خاص طور پر جب قطر مشرقِ وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ انیتا آنند نے حکمران لبرل پارٹی کے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ کینیڈا بھی اسرائیل پابندیاں عائد کرسکتا ہے تو وزیر خارجہ نے کہا کہ "ہم اپنے اگلے اقدامات کا مسلسل...
    کراچی میں ایک ماہ قبل 12 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی حب کینال کا ایک حصہ برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث متاثر ہوگئی جس کی وجہ سے شہر کو حب کینال سے پانی کی فراہمی بند ہوگئی۔ ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ برساتی نالوں میں طغیانی سے حب کینال متاثرہو ئی جس کا مرمتی کام جلد مکمل کرلیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری نے 13اگست کو حب کینال 2 کا افتتاح کیا تھا جو 12 ارب روپے کی لاگت سے سے تعمیر کی گئی تھی تاہم کراچی میں برساتی نالوں میں طغیانی کے باعث نادرن بائی پاس کے قریب حب کینال کا ایک حصہ متاثر ہوا اور برساتی پانی نے...
    سیلاب کے بڑھتے ہوئے خطرے نے حکام کو بڑا قدم اٹھانے پر مجبور کر دیا — شہر کو بچانے کے لیے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جس سے سیلابی پانی کو متبادل راستوں کی طرف موڑا جائے گا۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق، پانی کا بہاؤ اب بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی سمت موڑا جائے گا تاکہ جلالپور شہر اور اس کے گردونواح کو ممکنہ تباہی سے محفوظ رکھا جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ ان متاثرہ علاقوں میںاعلانات کے ذریعے لوگوں کو فوری انخلا کی ہدایت دی جا رہی ہے۔صادق علی ڈوگر کا کہنا تھاکہ ہم نے یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے، کیونکہ...
    نیپال میں ‘جن زی’ احتجاج، پارلیمنٹ نذر آتش ہونے اور درجنوں ہلاکتوں کے بعد دارالحکومت کٹھمنڈو میں فوجی چوکیوں اور ٹینکوں کا گشت جاری ہے اور عوام کو لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے احکامات سنائے جارہے ہیں۔ احتجاجات کا فوری سبب حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے 26 بڑے پلیٹ فارمز کو عارضی طور پر بند کرنا بتایا جاتا ہے، جسے نوجوانوں نے اظہارِ رائے پر قدغن کے طور پر لیا اور وہی فوراً بڑے مظاہروں میں بدل گیا، حکومت نے بعد ازاں یہ پابندی واپس لی، مگر مظاہرے پہلے ہی تشدد میں تبدیل ہوچکے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نیپال میں احتجاج شدت اختیار کرگیا، صدر، وزیراعظم کی رہائش گاہیں، پارلیمان نذر آتش، وزیر خزانہ پر تشدد، وزیراعظم مستعفی میڈیا رپورٹس...
    یورپی یونین کمیشن کی سربراہ نے کہا کہ فان ڈئر لاین نے کہا اب وقت آگیا کہ اسرائیل کو یہ باور کرایا جائے کہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں مزید برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین نے کہا کہ یورپی یونین آئندہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات پر سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔ ان کے بقول ان اقدامات میں انتہا پسند صہیونی وزراء پر پابندیاں اور اسرائیل کے ساتھ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی جزوی معطلی شامل ہے۔ انھوں نے کہا کہ یورپی یونین اسرائیلی حکومت کو دی جانے والی براہِ راست سیاسی حمایت روک دے گی تاہم سول سوسائٹی اور ہولوکاسٹ میموریل ادارے ید واشیم کے...
    ملتان، اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ، پانی بستی لانگ،بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑاجائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان(سب نیوز)ملتان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور حکام نے اوچ شریف روڈ پر شگاف ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر کے مطابق شہر کو بچانے کے لیے سیلاب کا رخ بستی لانگ، بستی کنہوں اور بہادر پور کی جانب موڑا جائے گا۔سی پی او کا کہنا ہے کہ پانی جن بستیوں میں جائیگا، انہیں خالی کرنے کے اعلانات کروائے جارہے ہیں، شگاف ڈالنے کا فیصلہ شہر کو بچانے کے لیے کیا گیا۔صادق علی ڈوگر کے مطابق جلالپور شہر کو بچانے کے لیے بنائے گئے عارضی بند...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کراچی میں بارشوں کے بعد صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مسلم لیگ ن سندھ کے ترجمان اسد عثمانی نے نے اپنے ایک بار میں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مراد علی شاہ دوسروں پر تنقید کرنے کے بجائے اپنی  گریبان میں جھانکیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا 18 سالہ دور ناقص کارکردگی سے بھرا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی سندھ اور کراچی تباہی وبربادی ہے۔ اسد عثمانی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن میں بھی ریکارڈ توڑ دیے، شاہراہ  بھٹو کا بارش میں بہہ جانا کرپشن کی اعلی مثال اور پیپلزپارٹی کی حکومت کی...
    اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندر ایک نئی کشمکش سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے بعض اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے باہر پیغام رسانی اور سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بیانات پر تشویش ظاہر کی ہے۔ سیاسی و پارلیمانی کمیٹی گروپ کے اجلاس میں اراکین کے استعفوں سے متعلق جیل میں عمران خان تک وکلا کے ذریعے پیغامات پہنچانے پر بحث ہوئی۔ جنید اکبر نے الزام لگایا کہ وکیل ظہیر عباس نے استعفوں سے متعلق درست معلومات عمران خان تک نہیں پہنچائیں۔ پنجاب کے کچھ اراکین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان سے منسوب سوشل میڈیا بیانات اور پیغامات کو شفاف انداز میں آگے لایا جائے۔...
    اسلو:  ناروے  میں  قومی اسمبلی کے الیکشن 2025ء میں 3 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے منتخب ہو گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق لبرل پارٹی کی طرف سے عابد راجہ ضلعی حلقہ صوبے آکرہوس سے کامیاب ہوئے ہیں، مدثر کپور کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی حلقہ اوسلو سے منتخب ہوئے جبکہ لبنیٰ جعفری لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلعی حلقہ ہوردالینڈ سے منتخب ہوئی ہیں۔ مدثر کپور موجودہ حکومت کنزرویٹو ہائرے پارٹی کی طرف سے 2013ء سے 2025ء تک ایم این اے رہے ہیں، اس ٹرم میں وہ پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات اور رابطہ سرکاری اداروں کی کمیٹی کے متحرک ممبر رہے۔ اب ہائرے نے کیپٹل اوسلو کی اپنی امیدوار لسٹ پر مدثر...
    سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سفری پابندیوں کے شکار پاکستانیوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق بیرونی ممالک میں جرائم، سیاسی بنیادوں اور عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق کی بنیاد پر ایک لاکھ سے زائد لوگوں پر ملک چھوڑنے کی پابندی عائد ہے۔ذرائع وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ 70 ہزار سے زائد پاکستانی شہریوں کو بیرونی ممالک میں جرائم پر بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ، 10 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر، 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو سیاسی بنیادوں پر اسٹاف لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ذرائع وزارت داخلہ...
    لاہور: پاکستان ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگئی جس کے باعث ریلوے کا آپریشن چلانا مشکل ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہو چکا ہے، انتہائی خستہ حالی کا شکار ریلوے ٹریک کی رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی، ریلوے انتظامیہ کو لاہور سمیت ملک بھر میں ریلوے آپریشن چلانے میں دشواری کا سامنا ہے۔ حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ایک ٹرین کے مسافروں کو دوسری ٹرین میں ایڈجسٹ کر کے چلایا جا رہا ہے، بوگیوں کی کمی تو تھی ہی جو بوگیاں چل رہی ہیں ان کی بھی دیکھ بھال کے لیے اسپیئر پارٹس تک دستیاب نہیں۔ ریلوے ذرائع کے...
    محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ اطلاعات سندھ نے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پنجند  کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج کا بھاؤ 5 لاکھ 81 ہزار 913 کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ تریمو پر ان فلو اور آئوٹ فلو 2 لاکھ 37 ہزار 121 کیوسک ہے۔ محکمہ اطلاعات کے مطابق گڈو بیراج پر ان فلو چار لاکھ 95 ہزار 509 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ اخراج 4 لاکھ 72 ہزار کیوسک تھا۔ اسی طرح سکھر بیراج پر ان...
    سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ دریاؤں اور نالوں میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعمیر قدرتی پانی کے بہاؤ کو روک رہی ہے، جو شہری علاقوں میں سیلاب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی حکومت نے دریاؤں کے بیڈ میں مستقل ہاؤسنگ سوسائٹیز کی اجازت نہیں دی، لیکن قدرتی راستے میں رکاوٹیں ڈالنا انسانی اور ماحولیاتی نقصان کا سبب بن رہا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ وہ پانی کی نکاسی اور ریلیف کے کام میں مکمل طور پر فعال رہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی میں موسلادھار بارش، مختلف...
    حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کیاجلاس میں اہم فیصلیہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے...
    وفاقی کابینہ نے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا، ساتھ ہی ملک میں زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے نفاذ کی بھی منظوری دی گئی۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام کو گیس کے نئے کنکشن فراہم کیے جائیں گے تاکہ اس حوالے سے درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوسکے۔ یہ بھی پڑھیں: گیس بحران کے باوجود حکومت کا 30 ہزار نئے گھریلو کنکشنز دینے پر غور وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے پابندی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے بعد سے میرا پاسپورٹ تاحال بلاک ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شراب و اسلحہ برآمدگی کیس: وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری میڈیا سے بات چیت میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کئی بار پاسپورٹ کیلیے اپلائی کیا مگر جاری نہیں کیا گیا،9 مئی کے بعد میرا پاسپورٹ بلاک ہے، افغانستان جانے کے لیے پاسپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ میرا پاسپورٹ تو 9 مئی کے بعد سے بلاک ہے، لیکن خان صاحب اگر آپ کا حکم ہوا تو مجھے افغانستان جانے کے لئے کسی ویزے کی ضرورت نہیں، میں بغیر ویزے کے بھی جا سکتا ہوں۔ pic.twitter.com/d56iEJhBEI — Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) September 10, 2025 ...
    یوروگوئے کے اسٹار فٹبالر کو میجر سوکر لیگ میں حریف ٹیم کے کوچ پر تھوکنا مہنگا پڑ گیا۔ میجر سوکر لیگ نے انٹر میامی کے اسٹار کھلاڑی لوئس سواریز پر تین میچز کی پابندی عائد کر دی۔ انہیں یہ سزا گزشتہ دنوں پیش آنے والے ناخوشگوار واقع پر دی گئی۔ لوئس سواریز نے لیگز کپ فائنل کے بعد سیٹل ساؤنڈرز کے اسٹاف ممبر پر تھوک دیا تھا۔
    برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر عمران حیدر سے آج نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) کے کنوینر ناہید اسلام نے ہائی کمیشن میں ملاقات کی۔ ناہید اسلام کے ہمراہ علاؤالدین محمد (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری انٹرنیشنل سیل) اور ایس ایم سوزا الدین (جوائنٹ ممبر سیکرٹری و رکن انٹرنیشنل سیل) بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں جانب سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا اور تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ناہید اسلام کون ہیں؟ یاد رہے کہ  ناہید اسلام شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے میں طلبہ تحریک کے قائد تھے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ ناہید اسلام ڈھاکا یونیورسٹی میں سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طالبعلم ہیں۔ اور وہ انسانی...
    سپیکر قومی اسمبلی کا بڑا اقدام؛ سی ڈی اے کو پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، ستھرائی، اور تزئین و آرائش کے سلسلے میں ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے) کو ناقص کارکردگی کی بنیاد پر پارلیمنٹ سے فارغ کر دیا ہے۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق، صفائی کی تمام جینیٹوریل سروسز اب ایک نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کر دی گئی ہیں۔ یہ کنٹریکٹ پیپرا قواعد کے تحت شفاف طریقہ کار اپناتے ہوئے اوپن ٹینڈرز کے ذریعے دیا گیا، اور سب سے کم بولی دینے والی کمپنی کو منتخب کیا گیا۔...
    کراچی کی صورت حال پر مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کی بلدیاتی نورا کشتی نے کراچی ڈبو دیا۔ ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مرتضیٰ وہاب اس صدی کے ناکام ترین میئر ہیں، بلدیاتی نمائندے فوٹو سیشن میں مصروف رہے اور کراچی ڈوبتا رہا، جماعت اسلامی اور پیپلز پارٹی الزام تراشی سے اپنی کوتاہیاں نہیں چھپا سکتیں۔ اسلم غوری کا کہنا تھا کہ شہری حکومت، ٹاؤن نمائندے اور صوبائی حکومت کراچی کے عوام کی مجرم ہے، کراچی کے ندی نالوں پر تعمیرات نے پانی کا بہاؤ روک دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی موہنجوداڑو بن چکا ہے، پوش علاقے کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئے جبکہ عوام...
    وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ لیا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا ملتان کا یہ دوسرا دورہ  ہے، انہوں  3 ستمبر کو بھی ملتان کا دورہ کیا تھا۔ مریم نواز نے ملتان اور جلال پور پیر والا کا فضائی جائزہ  لیا اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا مشاہدہ کیا۔ یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا سیلاب متاثر ہ علاقوں میں امدای آپریشن جاری وزیر اعظم شہباز شریف کی...
    لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
    کراچی ایک بار پھر شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والی تباہ کاریوں کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ گڈاپ ٹاؤن میں واقع تھڈو ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کرنے کے بعد اوورفلو ہوگئی، جس سے نکلنے والا طاقتور سیلابی ریلا شہر کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سب سے زیادہ سنگین صورتحال ایم نائن موٹروے پر دیکھنے میں آئی جہاں پانی کا بہاؤ اتنا شدید تھا کہ حیدرآباد اور کراچی کے درمیان ٹریفک مکمل طور پر معطل کر دی گئی۔ موٹروے پولیس کے مطابق پانی موٹروے کے کناروں سے ٹکرا کر کئی حصوں کو زیر آب کر چکا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو متبادل راستوں پر منتقل کیا گیا۔ سپر ہائی وے پر...
    بھارت نے دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا ہے جس کے بعد پنجاب کے علاقوں میں مزید سیلاب متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑنے کی اطلاع پاکستانی حکام کو دی ہے۔ اطلاع ملنے پر وزارتِ آبی وسائل نے سیلابی الرٹ جاری کردیا ہے۔ دریائے ستلج میں ہریکے زیریں اور فیروزپور زیریں میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ، سیلابی خطرہ بڑھ گیا دوسری طرف ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ اگلے 3 دن ملتان کے لیے انتہائی اہم ہیں، جلال پور پیروالا اب تک سب سے زیادہ...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارشوں کے بعد ندی نالوں میں طغیانی اور ڈیم اوور فلو ہونے سے شہر کے مختلف علاقے زیرِ آب آنے سے پانی آبادیوں میں داخل ہوگیا، صورت حال کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے اور تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں جب کہ شہر کے بعض علاقوں میں سیلابی صورت حال کے باعث فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا، سوسائٹیوں میں مساجد سے اعلانات کیے گئے۔ شہر قائد میں گزشتہ 2 روز کے دوران وقفے وقفے سے مسلسل بارش نے تباہی مچا دی، مسلسل بارش کے بعد مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ ملیر، ایم نائن، سہراب گوٹھ، خمیسو گوٹھ، لیاری ندی،...
    اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر اسرائیلی حملے کو پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک دھمکی آمیز پیغام قرار دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپیکر نے اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے دوحہ میں حماس کے دفتر کو نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا: "یہ پورے خطے کے لیے پیغام ہے۔" خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر اس وقت حملہ کیا جب قیادت غزہ جنگ بندی معاہدے پر مشاورت کر رہی تھی۔ اسرائیلی وزیر اعظم اور فوج نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانا تھا۔...
    شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا جب کہ کراچی سپر ہائی وے کے قریب گڈاپ ندی میں ہائی روف میں سوار 4 افراد ڈوب گئے۔ رپورٹ کے مطابق سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    9 ستمبر 2025 کی صبح کراچی والوں کےلیے ایک اور آزمائش لے کر طلوع ہوئی۔ مون سون کی بارشوں نے اس شہر کو ایک بار پھر اپنی لپیٹ میں لیا اور وہی مناظر دہرائے گئے جنہیں دیکھتے دیکھتے اہلِ کراچی کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔ شدید بارش کے بعد سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں، نشیبی رہایشی علاقوں میں پانی بھرگیا، کرنٹ لگنے اور سیلابی پانی میں ڈوبنے کے واقعات سامنے آئے۔ اور سب سے بڑھ کر عام آدمی ایک بار پھر حکومتی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کا شکار ہوا۔ بارش کے اعداد و شمار اور فوری اثرات محکمہ موسمیات کے مطابق صرف 9 ستمبر کو کراچی میں...
    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر بارش میں پھنسے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن رات بھر جاری رہا. ریسکیو 1122 کی ٹیموں اور ضلع انتظامیہ نے بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 350 سے زائد شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا. ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سعدی ٹاؤن میں پانی میں پھنسے 10 افراد کو ریسکیو 1122 نے پاک فوج کے ساتھ نکال لیا، صائمہ سوسائٹی کے قریب 2 مرد، 3 خواتین اور 6 بچوں کو بحفاظت منتقل کیا گیا. نشر بستی اور عیسیٰ نگری میں پانی بھرنے سے 8 افراد پھنس گئے تھے، ریسکیو 1122 نے نشر بستی سے 4 بچوں، ایک مرد اور 3 خواتین کو نکال لیا....
    بھارت نے ستلج میں پھر پانی چھوڑ دیا، ہریکے اور فیروز پور انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور:بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا،بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے سے متعلق پاکستان کو آگاہ کردیا،مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، 2 افراد کو بچالیا گیا، ایک بچے کی لاش نکال لی گئی، جبکہ 5 افراد کی تلاش جاری ہے، دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، بھارتی ہائی کمیشن نے پانی چھوڑنے کے بارے میں پاکستان کو...
    کراچی میں تھڈو ڈیم اوورفلو، ندیاں بپھر گئیں، موٹر وے اور تعلیمی ادارے بند، ریسکیو کے لئے فوج طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور...
    کراچی(نیوز ڈیسک) شہر قائد میں وقفے وقفے سے ہونے والی تیز بارش نے نظامِ زندگی درہم برہم کردیا، مختلف علاقوں میں اربن فلڈنگ کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔ سرجانی اور ناگن چورنگی کے مکین بارش کے پانی میں پھنس گئے جبکہ ایوب گوٹھ پل اور لاسی گوٹھ پر ملیر ندی اوور فلو ہو گئی۔ تھڈو ڈیم بھر جانے کے بعد لیاری اور ملیر کی ندیاں بپھر گئیں، جس کے نتیجے میں اطراف کی آبادیوں میں پانی داخل ہوگیا۔ نشتر بستی اور عیسیٰ نگری کے علاوہ متعدد علاقوں میں بھی پانی گھروں تک پہنچ گیا۔ تھڈو ڈیم کا پانی موٹروے ایم 9 سے ٹکرا گیا، جس کے باعث حیدرآباد جانے والے ٹریک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک...
    پیر کی شب تیونس کی بندرگاہ سیدی بوسعید پر لنگر انداز غزہ جانے والے فلوٹیلا کی ایک کشتی پر اچانک دھماکا ہوا۔ فلوٹیلا میں شامل ‘فیملی شپ’ نامی یہ جہاز اُن درجنوں کشتیوں میں شامل ہے جو اس وقت تیونس میں موجود ہیں اور غزہ کے لیے روانگی کی تیاری کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے خلیجی جہازوں کا بیڑا روانہ فلوٹیلا کے ارکان نے کہا ہے کہ اب تک تیونسی پانیوں میں لنگر انداز ان کے دو جہاز ڈرون حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ روز فلوٹیلا کی ایک اور کشتی کو تیونس کے پانیوں میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا تاہم اس پر سوار تمام مسافراورعملہ...
    کراچی میں منگل کو مون سون کی موسلا دھار بارش کے بعد شہر کا نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا، بارش کے نتیجے میں نکاسیٔ آب کا نظام مکمل طور پر بیٹھ گیا۔ سڑکیں اور گلیاں برساتی اور گندے پانی میں ڈوب گئیں جبکہ لیاری اور ملیر ندیوں میں طغیانی کے باعث شہری علاقے زیرآب آگئے۔ اہم شاہراہیں بند، ٹریفک معطل شدید بارش کے بعد کورنگی کاز وے، کورنگی کراسنگ اور گلشنِ حدید لنک روڈ سمیت شہر کی کئی اہم شاہراہیں بند کرنا پڑیں، کورنگی کے گودام چورنگی سے محمود آباد جانے والی سڑک بھی سیلابی صورت حال کے باعث بند کر دی گئی۔ https://x.com/sheharyaralii/status/1965515593102361038 اسی طرح کورنگی کراسنگ کو قیوم آباد کی جانب بند کر کے ٹریفک کو سی...
    دریائے راوی کے ہیڈ بلوکی پر پانی کی سطح میں کمی کا سلسلہ جاری ہے تاہم درمیانے درجے کا سیلاب تاحال برقرار ہے۔ محکمہ انہار کے مطابق پانی کی آمد 80,035 کیوسک جبکہ اخراج 72,035 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سیلابی پانی نے سرائے مغل کے نواحی دیہات دلو ملتانی، ججہ کلاں، گروکے، اور کالو کھوکھر کو شدید متاثر کیا ہے۔ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیرِ آب آ چکی ہے جس سے فصلیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔ خاص طور پر اروی، مکئی اور تلی کی فصلوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ فصلوں کی تباہی کے باعث جانوروں کا چارہ ناپید ہو چکا ہے اور مویشی کئی دنوں سے بھوکے ہیں،...
    بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں آج مزید  پانی چھوڑنے کا الرٹ جاری کردیا گیا جب کہ پہلے ہی کئی بستیاں اور  سیکڑوں دیہات زیر آب ہیں اور کئی کئی ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ اور ہزاروں مکین بے گھر ہوگئے ہیں۔ بھارت نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن کے ذریعے وزارت آبی وسائل کو دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے سے متعلق  آگاہ کیا جس کے بعد وزارت آبی وسائل نے فلڈ الرٹ جاری کردیا۔ بھارتی ہائی کمشنر نے صبح 8 بجے وزارت آبی وسائل کو ہائی فلڈ الرٹ بھجوایا جس کے باعث دریائے ستلج میں پھر سے بڑے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملیر ندی سمیت دیگر نالوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محمودآباد، گشن حدید، لانڈھی، کورنگی، ایئرپورٹ، ڈیفنس، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن حدید، ملیر اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملیر ندی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شاہراہِ بھٹو کے کئی پلر پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد خود موقع پر پہنچ...
    کراچی: کراچی میں جاری موسلا دھار بارشوں کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال نے خطرناک رخ اختیار کر لیا ہے، متعدد علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں اور درجنوں افراد، خواتین اور بچے پانی میں پھنس گئے ہیں۔ سہراب گوٹھ کے علاقے حسن نعمان کالونی میں سیلابی ریلہ داخل ہونے کے بعد مکانات اور گلیاں مکمل طور پر پانی میں ڈوب گئیں، جس کے باعث مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کئی خواتین، بچے اور بزرگ پانی میں گھر کر رہ گئے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور کشتیوں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن...
    کراچی: شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث تھڈو ڈیم اوور فلو کر گیا، جس کے بعد سیلابی پانی کا طاقتور ریلا ایم 9 موٹروے تک پہنچ گیا۔ سپر ہائی وے پر واقع الحبیب ریسٹورینٹ کے اطراف سڑک زیر آب آ گئی ہے، جس کی وجہ سے کراچی سے حیدرآباد اور حیدرآباد سے کراچی دونوں اطراف کی ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پانی کی سطح بلند ہو کر موٹروے کے کنارے سے ٹکرا چکی ہے، اور سپر ہائی وے کا بڑا حصہ زیر آب آ گیا ہے۔ اس کے پیشِ نظر ایم 9 کے درمیان موجود کرش بیرئیر کو ہٹا کر پانی...
    پنجاب کے سرحدی شہر میانوالی سے 20 کلو میٹر دور کالا باغ کا علاقہ ہے جہاں سے دریائے سندھ گزرتا ہے۔ یہ دریا چین کے صوبہ تبت کے علاقے سے نکلتا ہے اور اپنا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان میں گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا کے اضلاع سے گذرتا ہوا پنجاب کے شہر اٹک کے میں داخل ہوتا ہے ، جہاں افغانستان سے آنے والے دریائے کابل کا پانی دریائے سندھ میں شامل ہوجاتا ہے۔ سابق صدر ایوب خان کے دور میں منگلا اور تربیلا ڈیم تعمیر ہوئے۔ اسی دور میں کالا باغ کے مقام پر ایک بہت بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار ہوا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس ڈیم کی لمبائی 259 فٹ اور...
    کینبرا (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ ہلاک ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی جنوبی ریاست میںایک چھوٹا تربیتی طیارہ زرعی اسپرے کے دوران گر کر تباہ ہونے سے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مذکورہ حادثہ ریاست کے دارالحکومت ایڈیلیڈ سے 275 کلومیٹر مغرب میں واقع چھوٹے قصبے ییلنا کے کھیتوں میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 36 سالہ پائلٹ جو طیارے میں واحد سوار تھا، موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حادثے کی تحقیق کے لیے تفتیش کارسمیت آسٹریلین ٹرانسپورٹ سیفٹی بیورو ( اے ٹی ایس بی...
    لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک...
    بھارتی جیلوں سے رہائی پانے والے 67 پاکستانی واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئے۔ بھارتی حکام نے رہائی پانے والے پاکستانی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق وطن واپس آنے والوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ وطن واپسی پر رہائی پانے والے تمام افراد نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنے پیاروں کے پاس زندہ سلامت لوٹنا ان کے لیے خوش نصیبی ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق حکام سہولت فراہم کرنے کے لیے واہگہ اٹاری سرحد پر موجود تھے۔ حکومتِ پاکستان بھارتی جیلوں میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گی۔
    کراچی: شہر قائد میں منگل کو بارش کے بعد شہر کی مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، برساتی نالوں سے پانی باہر آگیا جبکہ شہر کی اندرونی گلیوں کا حشر نشر اور جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا، کھنڈرات نما سڑکوں پر شہریوں کی آمد ورفت انتہائی  مشکل ہوگئی، بلدیاتی اداروں کی جانب سے کئے گئے دعوے بارش کے پانی میں بہہ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا 600 سے زائد فیڈرز متاثر ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں منگل کو ہوئی بارش کے بعد حسب روایت ان سڑکوں پر پانی جمع ہوا جہاں ماضی میں ہمیشہ جمع ہوتا ہے، بلدیاتی اداروں کی جانب سے دعوے کئے گئے تھے کہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ہے لیکن...