2025-07-26@11:50:44 GMT
تلاش کی گنتی: 1935
«پاکستانیوں کی»:
(نئی خبر)
لاہور؍ اسلام آباد؍ گوجرانوالہ (خبر نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندہ خصوصی+ ایجنسیاں ) ملک بھر میں آج 28مئی یوم تکبیر بھرپور جوش وخروش سے منایا جائے گا۔ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یومِ تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات، سیمینارز اور ریلیاں بھی منعقد کی جائیں گی جن میں ایٹمی طاقت کے حصول میں کردار ادا کرنے والے قومی ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔ یومِ تکبیر پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کے مظہر کے طور پر منایا جاتا ہے، جب پاکستان نے 1998 ء میں چاغی کے پہاڑوں میں کامیابی سے ایٹمی دھماکے کیے اور دنیا کی 7ویں اور اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔ پنجاب حکومت...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے یومِ تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک سنہری باب قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 28 مئی 1998 وہ دن ہے جب پاکستان نے بھارت کے پانچ ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ کامیاب ایٹمی تجربات کر کے دشمن کو دو ٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ محسن نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پاکستان نے عالمی دباؤ، معاشی پابندیوں اور بیرونی خطرات کے باوجود جرات و حمیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایٹمی قوت بننے کا فیصلہ کیا، جو آج ہماری اسٹریٹجک خودمختاری کی ضمانت ہے۔...
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری نے یومِ تکبیر پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں۔ یومِ تکبیر پر اپنے پیغام میں آصف علی زرداری نے کہا کہ آج کے دن ہم نے اپنی جوہری صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، ایٹمی پروگرام سے منسلک سائنسدانوں، انجینئرز، سول اور فوجی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھنے پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، شہید بے نظیر بھٹو کی سرپرستی میں ہمارا ایٹمی پروگرام آگے بڑھا اور مضبوط ہوا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے یومِ تکبیر کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے معماروں اور قومی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ میں عطا تارڑ نے اپنے دادا، سابق صدرِ پاکستان محمد رفیق تارڑ کی یاد تازہ کرتے ہوئے لکھا دادا جی مرحوم و مغفور کی آنکھیں نم تھیں اور زبان پر نعرہ تکبیر تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دادا جی کہنے لگے کہ ہماری نسل نے پاکستان بنتے دیکھا، یہ اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہے۔ آج نواز شریف نے پاکستان بچا لیا، ہمارے دفاع کو ہمیشہ کے لیے ناقابلِ تسخیر...
یوم تکبیر کے 27 سال مکمل ہونے پر عسکری قیادت نے قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے مادر وطن کے دفاع کیلیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں یومِ تکبیر کی 27 ویں سالگرہ کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ہر خطرے کے خلاف اپنی ثابت قدمی کا اعادہ کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یومِ تکبیر 1998 میں اس...
—فانئل فوٹوز یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پُر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیے 28 مئی کو...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) یوم تکبیر کے موقع پر مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پاکستانی عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ مسلح افواج مادرِ وطن کے دفاع کےلیے مکمل تیار اور پر عزم ہیں، یومِ تکبیر 1998ء کے اُس عظیم لمحے کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان جوہری طاقت کے طور پر اُبھرا۔پاکستان نے جنوبی ایشیاء میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور اپنے دفاع کے حق کو منوایا، یہ تاریخی کارنامہ قوم کے عزم، باوقار و پُرامن وجود کے حصول کی مسلسل جدوجہد کا مظہر ہے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ)...
سٹی 42: یوم تکبیر پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیغام دیتے ہوئے کہا یوم تکبیر پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ کے عزم کی علامت ہے وفاقی وزیر قانون نے کہا پاکستان کا ایٹمی کارنامہ قومی اتحاد اور عوامی عزم کا مظہر ہے،یوم تکبیر ہمیں علاقائی امن, انصاف اور برابری کے اصولوں کی یاد دہانی کراتا ہے،ایٹمی پروگرام کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو شہید کے ویژن کے تحت ہوا،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ایٹمی طاقت بننے کا خواب حقیقت بنایا،یومِ تکبیر پر قوم ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہےیومِ تکبیر پر ایک مضبوط، منصفانہ اور جامع پاکستان کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔ یوم تکبیر...
سٹی 42:یومِ تکبیر پر افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، سروسز چیفس نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی 28 مئی 1998 پاکستان نے ایٹمی طاقت بن کر جنوبی ایشیا میں طاقت کا توازن بحال کیا،یومِ تکبیر قوم کے عزم، اتحاد اور خودداری کی علامت ہے۔پاکستان کی اسٹریٹیجک صلاحیت قومی امانت ہے، قوم کی امنگوں کی ترجمان ہے،یہ دن دوراندیش قیادت، سائنسدانوں اور انجینئرز کو خراجِ تحسین ہے،یومِ تکبیر پر ناقابلِ تسخیر دفاع کی بنیاد رکھنے والوں کو سلام کرتے ہیں ، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاعی مقاصد کے لیے ہے، امن کا ضامن ہے،ہماری ڈاکٹرائن Credible" Minimum Deterrence" کے اصول پر مبنی ہے،پاکستان اپنی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے تحفظ پر ثابت قدم...

حکومت 18 سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی کا بل واپس لے اور صدر مملکت اس بل پر دستخط نہ کریں، جے یو آئی
ملتان میں صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی ملتان کے ضلعی امیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں تاکہ 67000 ہزار حجاج حج سے محروم نہ ہوں، جو آج انتہائی شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود، ضلعی جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ایڈوکیوٹ، ضلعی سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ سعودی عرب پاکستان کا دیرینہ دوست ہے، اسی لیے حکومت پاکستان حج پالیسی پر نظرثانی کرتے ہوئے فوری طور پر سعودی حکومت سے مذاکرات کریں...
یوم تکبیر تعطیل کے باعث بیچ نمبر5کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع، ترجمان آئیسکو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آبا(سب نیوز) 28مئی 2025 یوم تکبیر کے موقع پر سرکاری تعطیل کے باعث آئیسکو انتظامیہ نے بیچ نمبر5جس کی مقررہ تاریخ28مئی2025تھی اس میں ایک دن کی توسیع کر دی ہے اور اب متعلقہ صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی اب بغیر کسی پریشانی اوراضافی سرچارج کے29مئی2025 تک کر سکیں گے۔ اس ضمن میں آئیسکو ریجن کے تمام ریونیو دفاتر ، مجاز بنکوں اور پوسٹ آفسز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی...

روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو
روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،روسی سفیر البرٹ پی خورئیو WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (انور عباس)پاکستان میں روسی فیڈریشن کے سفیر البرٹ پی خورئیو نے بتایا کہ روس یوکرین تنازعہ میں ہم پاکستان کے غیر جانبدارانہ موقف کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں, ہم اپنے کسی شراکت دار کے یوکرین امن عمل میں اقدامات کا خیرمقدم کرتے ہیں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہویے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خورئیو کا کہنا تھا کہ روس یوکرین تنازعہ کے تناظر میں مغربی ممالک پاکستان پر دباو بڑھانے کی کوشیش کر رہے ہیں جس میں غیر جانبداری...

صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت ہے، اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی ضرورت ہے،وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب کا اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے معرکہ حق میں عبرت ناک شکست پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے یہ بڑھک لگائی ہے کہ ہم نے ابھی تو کچھ کیا ہی نہیں ،پاکستان میں پہلے ہی پسینے چھوٹ گئے۔ گاندھی نگر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہاکہ میں نئی نسل کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے ملک کو کس طرح تباہ کیا گیا۔ اگر آپ 1960 کے سندھ طاس معاہد ےکا جائزہ لیں تو آپ حیران رہ جائیں گے۔ اس میں طے کیا گیا تھا کہ جموں و کشمیر کی ندیوں پر بننے والے ڈیموں کی صفائی نہیں کی جائے گی۔ ان میں سے سلٹ (تلچھٹ) نہیں نکالی جائے گی، نچلے دروازے جو تلچھٹ نکالنے کے...

"سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی" بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...
وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ کویت کی جانب سے ویزوں کی بحالی وزارت اوورسیز کی انتھک محنت اورمؤثر سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں کےلیے ویزوں پر عائد پابندی ختم کردیفوکل پرسن وزارتِ اوور سیز پاکستانیز مصطفیٰ ملک نے بتایا ہے کہ دنیا پاکستانی ہنرمندوں پر بند دروازے کھول رہی ہے۔ وفاقی وزیر اوور سیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ویزوں کے اجرا سے پاکستانیوں کو کویت میں روزگار، تجارت، سیاحت کے مواقع ملیں گے۔انہوں نے ملک کے لیے معاشی فوائد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستان کو قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہوگا۔

19 سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی چوہدری سالک حسین کے کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین اور ان کا خاندان عوامی خدمت اور میرٹ پر یقین رکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین ہنر مند افراد کے لیے بیرون ملک روزگار کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سال بعد پاکستانی کمیونٹی کےلیے کویتی ویزاکی بحالی چوہدری سالک حسین کی ذاتی دلچسپی کا ثبوت ہے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم اور سیکرٹری شکیل احمد کی صحافیوں کی برطرفیوں کی مذمت
لاہور/ اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے صدر رانا محمد عظیم اور سیکرٹری جنرل شکیل احمد نے روزنامہ جنگ اور دی نیوز راولپنڈی سے اسی کے قریب ملازمین کو فوری طور پر برطرف کرنے کی شدید مذمت کی ہے. ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنگ گروپ نے آج بیک جنبش قلم 80 ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر دیا ہے جو انتہائی تشویشناک ہے ان ملازمین کی اکثریت آئی ٹی این ای اور این آئی آر سی سے اپنے مقدمات جیت کر آئی تھی پی ایف یو جے کے مرکزی راہنماﺅں کا کہنا ہے کہ جنگ گروپ انتظامیہ کی جانب سے کسی نوٹس کے...
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز کے آغاز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ہے۔ قومی کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی پریکٹس کی۔ نیٹ پریکٹس سے قبل کھلاڑیوں نے ایکسرسائز ڈرلز میں بھی حصہ لیا۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کو آج آرام دیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی20 سیریز کا پہلا میچ 28 مئی کو ہوگا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان قونصلیٹ جدہ کے زیراہتمام پاکستانی اسکول میں "یومِ تشکر" کی ایک شاندار اور پرجوش تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں افواجِ پاکستان کو آپریشن "بنیان المرصوص" کی شاندار کامیابیوں پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے جرات و بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، جو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے محافظوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ملک کی ترقی کے لیے قومی اتحاد و یگانگت انتہائی ضروری ہے۔کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری نے خطاب کرتے ہوئے افواجِ پاکستان کو خراجِ عقیدت...
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی 2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے زیر اہتمام یومِ تشکر کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و قوم کی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا گیا۔ اس موقع پر صدر پی پی پی ریاض احسن عباسی اور جنرل سیکرٹری رانا خالد نے افواجِ پاکستان اور قوم کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی قومی سطح پر حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ پارٹی ہمیشہ ملک کے مفاد کو اولین ترجیح دیتی ہے۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی ریاض ریجن کے صدر احسن عباسی نے کی، جب کہ میزبانی کے فرائض پیپلز پارٹی مڈل ایسٹ کے نائب صدر مشتاق...
کراچی: پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں گرمی کی لہرکے بڑھتے ہوئے خطرے سے شہریوں کو بچانے کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ یہ حفاظتی اقدامات انتہائی درجہ حرارت سے منسلک خطرات کو کم کرنے کے لیے عوامی بیداری، صحت کی حفاظت اور حکومتی اقدامات پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ گرمی سے متعلقہ بیماریوں کو پہچاننا اور ان کاعلاج: پی ایم اے ہیٹ ویو کی علامات کا خاکہ پیش کرتا ہے، جیسے شدید پسینہ آنا، چکر آنا اور متلی ہونا۔ ان علامات کی صورت میں متاثرہ افراد کو ٹھنڈی جگہ پر لے جانے، پانی پلانے اور جسم کو ٹھنڈا کرنے کی سفارش کی جاتی ہے۔ اگر علامات 30 منٹ سے زیادہ...
پاکستان کا ایٹمی قوت بننا نہ صرف قومی سلامتی اور خودمختاری کی ضمانت ہے بلکہ یہ اسلامی دنیا کے لیے بھی اُمید کا نشان ہے۔ پاکستان نے 28 مئی 1998کو چاغی کے پہاڑوں میں یکے بعد دیگرے 5 ایٹمی دھماکے کر کے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پاکستان ایٹمی قوت رکھنے والا دنیا کا ساتواں اور عالم اسلام کا پہلا ملک بن گیا۔ بھارت نے 11 مئی کو 1998ایٹم بم کے دھماکوں کے بعد پاکستان کی سلامتی اور آزادی کے لیے خطرات پیدا کردیے تھے اور علاقے میں طاقت کا توازن تبدیل ہونے سے بھارت کے جارحانہ عزائم کی تکمیل کی راہ ہموار ہو گئی تھی۔ اس...
چوہدری سالک حسین کی کوششوں سے پاکستانیوں کے لیے عالمی روزگار کے دروازے کھل گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ کے فوکل پرسن اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیٰ ملک نے خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کویت نے 19 سال بعد پاکستانی شہریوں پر عائد ویزہ پابندی ختم کر دی ہے۔ ان کے مطابق یہ کامیابی وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی کاوشوں کا نتیجہ ہے جن کی بدولت دنیا میں پاکستانی ہنر مندوں کے لیے نئے مواقع کے دروازے کھل رہے ہیں۔مصطفیٰ ملک نے بتایا کہ کویتی حکومت نے پاکستانیوں کو ورک، فیملی، وزٹ، سیاحتی اور کمرشل ویزوں کے اجراء...
تپتی اور دہکتی دوپہروںکا حامل ماہِ مئی بھی عجب مہینہ ہے۔325سال قبل یہ بھی مئی ہی تھا جب شیرِ میسور ، ٹیپو سلطان،نے انگریز سامراج کے خلاف جنگِ آزادی لڑی۔سلطان فتح علی خان المعروف ٹیپو سلطان نے متحدہ ہندوستان کو انگریز سامراج کی حکمرانی میں جاتے دیکھ کر آزادی کے لیے ایسی جانبازی کا مظاہرہ کیا کہ تاریخ عش عش کر اُٹھی۔ ٹیپو سلطان کی تلوار ٹوٹی تو متحدہ ہندوستان میں کامل آزادی کے خواب بھی ٹوٹ گئے۔ ہمارے قومی شاعر ، جناب علامہ اقبال، خود بھی ٹیپو سلطان شہید کے مرقد پر حاضر ہُوئے اور ٹیپو سلطان کو شاعری کی زبان میں زبردست خراجِ تحسین و عقیدت بھی پیش کیا۔ 4مئی1799 کو شہید ہونے والے ٹیپو سلطان نے تو...

آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی
آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے، شمس الر حمن سواتی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الر حمن سواتی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر کے کروڑوں مزدور اور ان کی نمائندہ فیڈریشنوں پر مشتمل جائنٹ ایکشن کمیٹی ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ آئی ایل او کے اصول و ضوابط کے مطابق ملک کی سب سے بڑی نمائندہ فیڈریشن کو عالمی فورمز پر مکمل شرکت اور نمائندگی کا حق دیا جائے اورغیر نمائندہ اور غیر متعلقہ افراد کو مزدوروں کی آواز بننے...
سٹی 42:صدر آزاد جموں وکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آذربائیجان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے موقف کی تائید اور حمایت کی ہے جس پرہم آذربائیجان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ آذربائیجان بین الاقوامی فورمز پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اُن کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے آج ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں آذربائیجان ٹی وی کی نمائندےکو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کے وقت سے چلتا...
عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، یوسف رضا گیلانی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کی پرول پر رہائی کا معاملہ عدالتیں دیکھیں گی، میری حکومت سے درخواست ہے اس بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ایکسپو سینٹر میں سولر انرجی کی نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عسکری قیادت نے جوہری قوت کے باوجود تحمل کا مظاہرہ کیا، سیاسی اور عسکری قیادت نے مل کر جنگ میں کامیابی حاصل کی، ہمارے موقف کو پوری دنیا میں...
معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر نیا نغمہ جاری کر دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)معرکہ حق میں پاک فوج کی عظیم فتح پر آئی ایس پی آر کی جانب سے دھڑکن پہ ایک ہی نام کے عنوان سے نیا نغمہ جاری کر دیا گیا۔آپریشن بنیان المرصوص کی تاریخی کامیابیوں کو نغمے میں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ نغمے میں وطن سے محبت اور مسلح افواج کے اعتماد کی بھرپور ترجمانی کی گئی جبکہ بھارت کے خلاف عظیم فتح، شہدا اور غازیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ملکی دفاع کے لیے پاکستانی عوام افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ موجود ہے۔دشمن یہ یاد رکھے، ہر لمحہ تیار ہم صرف...
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ مودی کی انتہا پسندانہ پالیسیاں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں سردار محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان نے سکھ یاتریوں کے لیے ہمیشہ بہترین انتظامات کیے، سکھوں سمیت تمام مذاہب کو پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کی غفلت، ہزاروں لوگ حج پر نہیں جاسکیں گے، وزیر مذہبی اموروزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے کہ رواں سال نجی شعبے سے 25 ہزار 698 پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری بند کر کے مودی سرکار نے سکھوں کی مذہبی آزادی پر پابندی لگائی، دنیا بھر کے سکھ یاتری پاکستان میں اپنی...
بھارت کی دوبارہ پاکستان کو فیٹف گرے لسٹ میں شامل کرانے کی سازش WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارت کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازشیں ایک بار پھر بے نقاب ہو گئیں۔ سفارتی ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے نہ صرف پاکستان کے خلاف جھوٹا عالمی پروپیگنڈا شروع کیا ہے بلکہ اسے دوبارہ ایف اے ٹی ایف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کی گرے لسٹ میں شامل کروانے کی بھرپور کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کو جو ڈوزیئر پیش کیا گیا ہے، وہ بے بنیاد الزامات پر مشتمل ہے اور اس...
ڈیلس: شمالی ٹیکساس میں مقیم پاکستانی و کشمیری محبانِ وطن کے زیرِ اہتمام’’یومِ تشکر‘‘ کی ایک عظیم الشان تقریب ڈیلس، ٹیکساس میں منعقد ہوئی، جس میں ڈی ایف ڈبلیو کی ممتاز کمیونٹی شخصیات، سماجی رہنما اور قونصل جنرل پاکستان نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت معروف کمیونٹی لیڈر اور صدارتی تمغہ امتیاز یافتہ حفیظ خان نے کی جبکہ ہیوسٹن سے پاکستان کے قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں قونصل جنرل آفتاب چوہدری نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی، بالخصوص امریکا میں بسنے والے افراد، وطن سے اپنی محبت اور افواجِ پاکستان پر اپنے اعتماد کا بھرپور اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی جارحیت کے خلاف پوری...
حسین حقانی : فائل فوٹو امریکا میں سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کا کہنا ہے کہ پاکستان بھارت کو جیو پولیٹکس کی بحث سے جذبات کو نکالنے کی ضرورت ہے۔ حسین حقانی نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے سابق صدر اور سنگاپور کے اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔کشور محبوبانی نے بھی اپنی گفتگو میں جذبات کو عالمی سیاست کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا تھا۔حسین حقانی نے نیشنل یونی ورسٹی سنگاپور کے ایشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ممتاز فیلو کشور محبوبانی کی بھارتی صحافی سے گفتگو کو شیئر کیا۔
جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنما ئو ں اورکارکنوں پر فرد جرم عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 24 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہا ئو س حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 254 رہنماں اور کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی۔ عدالت نے جناح ہا ئوس حملے کے مقدمے میں 254 ملزمان پر فرد جرم عائدکردی۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں بیرون ملک سے نکالے گئے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے اور ان کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں پاسپورٹ قوانین مزیدسخت اور بہتر بنانے کیلئے سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈی پورٹ ہونے والوں کے نام 5 سال کیلئے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں بھی ڈالے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی پورٹ ہونے والے پاکستان کیلئے بین الاقوامی سطح...
پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ایکس کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews ایکس سروس پاکستان ٹوئٹر سوشل میڈیا صارفین وی نیوز
NEWYORK: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کی مندوب صائمہ سلیم نے بھارت کے جارحانہ بیان کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت صرف پاکستان نہیں بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی سرپرستی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے کے دوران ہندوستان کے بیان پر پاکستانی مندوب صائمہ سلیم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا وفد ہندوستانی وفد کے ریمارکس کے جواب میں بات کرنے پر مجبور ہوا ہے، ہندوستان نے ایک بار پھر گمراہ کن معلومات، انحراف اور انکار کا سہارا لیا ہے۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ میں ہندوستانی نمائندے کو یاد دلانا چاہتی ہوں کہ یہ کھلا مباحثہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ...
پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدتی کے تناظر میں بھی مسئلہ کشمیر نمایاں اہمت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کی پارلیمانی کمیٹی برائے جموں و کشمیر کے چیئرمین رانا محمد قاسم نون کی قیادت میں اراکین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن کی وساطت سے ہماری برطانیہ کے ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے. اس موقع پر رکن کمیٹی ریاض خان فتیانہ اور ملک انور تاج بھی موجود تھے۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدتی کے تناظر میں بھی مسئلہ کشمیر نمایاں اہمت رکھتا ہے۔...
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے موقع پر پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سکیورٹی فورسز کی تعیناتی کے وزارت داخلہ نے احکامات دے دیے ہیں۔بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم 25 مئی کو پاکستان کے دورے پر پہنچے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 28 مئی، دوسرا میچ 30 مئی اور تیسرا میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں ملک کی ڈیجیٹل معیشت کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔بلال بن ثاقب نے کہا کہ ہم ایسی نسل کیلیے کام کر رہے ہیں جو ڈیجیٹل فنانس، ڈی سینٹر لائزیشن اور اے آئی کو موقع سمجھتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب نے پاکستان کرپٹو کونسل کی پیش رفت پر اہم اپڈیٹس شیئر کیں، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد اور بائنانس کے بانی کے دورہ اور بین الاقوامی تعاون سے متعلق بھی آگاہ...

پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، کانگریس رہنما نے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23 مئی 2025ئ)کانگریس ایم ایل اے کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سستے ڈرونز بھارت بھیجے، بھارت نے اربوں جھونک دئیے، چین نے پاکستان کو 5 ہزار ڈرونز دے کر بھارت کی کمزوری بے نقاب کر دی جبکہ مودی سرکار اربوں جھونکتی رہی،کانگریس رہنما نے بھارت کی عبرتناک شکست تسلیم کرلی، بھارت کی ذلت آمیز شکست پر کانگرس ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مودی اور بھارتی فوج پر تابڑ توڑ حملے کر دئیے ، کانگریس رہنما نے عبرتناک انجام کا اعتراف کرتے ہوئے مودی سرکار کی پالیسیوں کا بھانڈا پھوڑ دیا،کانگریس کے ایم ایل اے وجے واڈیٹیوار نے مہنگی دفاعی خریداری اور بوسیدہ حکمت عملی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مودی سرکار پر زوردار وار...
گزشتہ روز سفارت خانہ پاکستان دی ہیگ نے پاکستان ہاؤس کے سبزہ زار پر یوم پاکستان کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا۔ یاد رہے اس سال 23 مارچ کے موقع پر رمضان المبارک کی وجہ سے یہ سالانہ تقریب نہیں منعقد کی گئی تھی۔تقریب میں پاکستانیوں کے علاوہ متعدد ممالک کے سفراء پروفیسروں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفارت خانہ پاکستان کے قونصلر جمال ناصر کمرشل قونصلر محمد شفیق ورک اور دیگر عملہ نے مہمانوں کا استقبال کیا۔سفیر پاکستان سید حیدر شاہ اور بیگم حیدر شاہ نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔ سفیر پاکستان سید حیدر شاہ نے خطاب کرتےہوئے پاکستان کی نیدرلینڈز میں پہلی سفیر بیگم...
یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق قرارار کا مقصد پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 25 مئی کو "یومِ دوستی پاکستان و افریقہ" قرار دیا جائے، سینیٹ آف پاکستان 22 مئی کو قرارداد منظور کرے گا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر قرارداد کل سینیٹ اجلاس میں پیش کی جائے گی، سینیٹ اجلاس میں افریقی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز کو مدعو کیا گیا ہے۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جائے گا، یومِ دوستی کا مقصد افریقی ممالک سے دوطرفہ و عالمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ سینیٹ سیکریٹریٹ کے...
پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے پہلے کوالیفائر میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔ قبل ازیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پہلا کوالیفائر لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم: سعود شکیل (کپتان)، فن ایلن، حسن نواز، دنیش چندیمل (وکٹ کیپر)، اویشکا فرنینڈو، ریلی روسو، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد وسیم، عثمان طارق، ابرار احمد شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم: صاحبزادہ فرحان، ایلکس ہیلز، راسی وین ڈر ڈوسن، سلمان آغا، شاداب خان (کپتان)، جیمز نیشم، بین ڈورشوئس، عماد وسیم، غازی غوری (وکٹ کیپر)، سلمان ارشاد، نسیم شاہ...
مسلم لیگ (ن) جاپان کے چیئرمین ملک یونس نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے اور پوری قوم کے لیے فخر کا باعث ہے۔ ملک یونس نے کہا کہ جنرل عاصم منیر ایک بہادر، باوقار اور پروفیشنل سپہ سالار ہیں جنہوں نے ملک میں امن و استحکام کے لیے شاندار کردار ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ایسے سپہ سالار پر اعتماد کا اظہار کیا جو نہ صرف قوم کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں بلکہ پاکستان کو درپیش چیلنجز کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے...
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، نسل کشی مہم ختم کرنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کی جانب سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قتل و غارت گری فوری روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ایک بیان میں وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن واستحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ غزہ کی پوری آبادی کو قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کروائے، فلسطینیوں...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 19 مئی 2025 کو ضلع شمالی وزیرستان کے میر علی کے علاقے میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں شہری ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے من گھڑت اور گمراہ کن الزامات پھیلائے گئے جن میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شمالی وزیرستان: میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر نے ان الزامات کو بے بنیاد اور منظم پروپیگنڈہ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد سیکیورٹی فورسز کی جاری انسداد دہشتگردی کارروائیوں...
(گزشتہ سے پیوستہ) سویڈن کے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے 2024ء میں دفاع پر86ارب ڈالرخرچ کرنے کا منصوبہ بنایا،جبکہ پاکستان کی مجموعی دفاعی بجٹ محض10ارب ڈالرکے آس پاس ہے۔یہ عدم توازن محض ہتھیاروں کی گنتی کا معاملہ نہیں،بلکہ ایک ایسی جنگی فضاکاآئینہ ہے جس میں دانائی، حکمت اورسفارت کے بغیرامن کی کوئی صورت باقی نہیں بچتی۔یہ فرق نہ صرف وسائل کاہے،بلکہ عالمی طاقتوں کی حمایت،ٹیکنالوجی اورجنگی حکمت عملی کابھی ہے۔پاکستان اپنی جغرافیائی مجبوریوں میں جکڑاہواہے،جبکہ بھارت کومشرق،مغرب اور دنیا بھر میں تزویراتی شراکت داری حاصل ہے۔ انڈیاکی فوجی طاقت (15لاکھ اہلکار) پاکستان (6لاکھ اہلکار)سے کہیں زیادہ ہے لیکن پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت کی حامل فوج جو برسوں سے ملک کے اندربھارتی...
اداکارہ ماہرہ خان جو ان دنوں ہمایوں سعید کے ساتھ اپنی نئی آنے والی فلم ’لو گُرو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، انہوں نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچنے والی 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن سے ملاقات کی دلچسپ ویڈیو شیئر کر دی۔ عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کے لیے تیار فلم ’لو گرو‘ کی تشہیر کے سلسلے میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت امریکا میں موجود ہیں۔ اس موقع پر اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر چند اسٹوریز شیئر کیں جس میں وہ اپنے فینز کے ساتھ ملاقات کر رہی ہیں۔ اداکارہ نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں ان کی ملاقات امریکی خاتون...
لندن: بنیان مرصوص میں بھارت کیخلاف تاریخی کامیابی پر لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔ یوم تشکر کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کئے، شرکاء کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔ ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا، تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا بھی کی گئی۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے کے لیے لندن میں یوم تشکر کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی نے قومی پرچم کے لباس پہنے شرکت کی جس میں خواتین کی بھی کثیر تعداد شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں اظہار تشکر ریلیوں کا انعقاد پاکستانی کمیونٹی نے اس موقع پر مسلح افواج اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے بلند کیے جبکہ تقریب میں شرکا کی جانب سے افواج پاکستان اور حکومت پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ہائی کمشنر آف پاکستان نے تقریب سے ٹیلفونک خطاب کیا۔ تقریب کے آخر میں معرکہ حق اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے، پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں، غزہ میں ہسپتالوں اور اہم انفراسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ ان کا...
وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ غزہ میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو بھوک کا سامنا ہے، غزہ کی پوری آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسے خطرے کا سامنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں اسرائیلی زمینی کارروائیاں خطے میں امن و استحکام کی کوششوں کےلیے خطرہ ہیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسپتالوں اور اہم انفرا اسٹرکچر کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، اسرائیلی اقدامات عالمی قوانین اور انسانی اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کی نسل کشی کی اسرائیلی مہم کو فوری ختم کرے، فلسطینیوں...
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فوج اور قوم کیلیے باعثِ فخر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے باوقار عہدے پر ترقی پانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت، بے لوث قومی خدمت اور حالیہ کامیاب آپریشنز ’معرکہ حق‘، ’بنیان مرصوصُ میں فیصلہ سازی زبردست رہی جس پر انہیں خراج تحسین پیش...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا اعزازی درجہ دیے جانے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔ معروف صنعت کار اور وزیرِ صنعت و تجارت پنجاب ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ “جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ اعزاز ان کی قومی خدمات اور بے مثال قیادت کا اعتراف ہے۔” ایس ایم تنویر نے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دشمن کو نہ صرف منہ توڑ جواب دیا بلکہ اپنی حکمتِ عملی اور بہادری سے پاکستان کو فوجی لحاظ سے ایشین ٹائیگر بنا دیا ہے۔ “اب بزنس...
اسلام آباد: گیلپ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حالیہ حملے کے بعد پاکستان میں عوامی رائے عامہ پر مبنی جامع سروے جاری کردیا، جس میں پاکستانی عوام کی بھارت مخالف جذبات، امن کی خواہش، اور قومی یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے میں ملک بھر کے 100 سے زائد اضلاع سے منتخب کیے گئے 750 سے زیادہ بالغ پاکستانیوں کی آراء شامل کی گئی جو موجودہ حالات میں قومی جذبات کا واضح عکس پیش کرتی ہیں۔ سروے کے مطابق93فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ اگر بھارت کے ساتھ جنگ ہوتی ہے تو وہ پاکستان کا دفاع کریں گے۔77فیصد نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزام کو مسترد کیا۔55فیصد کا خیال ہے...
ہریانہ(نیوز ڈیسک) پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات کی بنیاد پر گرفتار کی جانے والی بھارتی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی ہریانہ کی سرگرم رکن ہیں۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا تھا لیکن جلد ہی حقائق نے اس الزام کی قلعی کھول دی۔ تحقیق سے معلوم ہوا کہ جیوتی بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہ چکی ہیں اور متعدد مواقع پر اپنی شناخت ایک بی جے پی کارکن کے طور پر کروا چکی ہیں۔ ایک دلچسپ واقعے میں جب بی ایس ایف اہلکار نے جیوتی...

چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت
چودھری شجاعت کی ہدایت پر مسلم لیگی خواتین کا شہید عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت، اہل خانہ سے ملاقات و تعزیت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر وسابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسمبلی مسز فرخ خان کی ہدایت پر مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ نازکی سربراہی میں خواتین نے راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے رہائش گاہ کا دورہ کرکے فاتحہ پڑھی اور غمزدہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پرآمنہ خانم، روبینہ بٹ اور دیگر خواتین بھی ہمراہ تھیں۔مسلم لیگی خواتین نے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں...

سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر
سی ڈی اے بورڈ ،، لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ ،بورڈ سے منظوری لیے جانے کا امکان،کون کونسی تبدیلیاں کی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا نظم و نسق تبدیل کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ، سب نیوز کو دستیاب ڈرافٹ کے مطابق ڈپٹی ڈی جی لینڈ و اسٹیٹ کی پوسٹ کو ختم کیا جائے گا ، ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے ڈائریکٹر لینڈ کے طور پر بھی کام کریں گے ،، ڈپٹی کمشنر کے ماتحت دو ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ہونگے جبکہ اکاؤنٹس...
بھارت بمقابلہ پاکستان جنگ کا منظر نامہ گزشتہ 10 دنوں سے عالمی بحث کا موضوع تھا۔ دونوں ایٹمی طاقتیں تقریباً جنگ کے دہانے پر پہنچ گئی تھیں اور بالآخر معاملات طے پا گئے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بیچ میں کود پڑے اور دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کردیا پاکستان ایئر فورس کس طرح ہندوستانی فوجی تنصیبات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوئی، مودی سرکار ہندوستانیوں کو یہ ثابت کرنے کے لیے بچگانہ حربے استعمال کررہی ہے کہ اس نے اپنے ہی کئی شہریوں کو پاکستانیوں کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ بھارتی پولیس نے ولاگر جیوتی ملہوترا سمیت 6 افراد...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ میں اراکین حکومت کا مذاق اڑا رہے ہیں، مودی تنہا ہے کوئی عوامی سپورٹ نہیں مل رہی، مودی اپنی فیس سیونگ کیلئےاس قسم کی حرکت دوبارہ کرسکتا ہے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ پورا ملک اور پارلیمان متفق ہے کہ بھارت نے جارحیت کی، پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بنا تحقیق پاکستان پر الزام دھر دیا، بھارت نے اپنی سیکیورٹی ناکامی کا ملبہ پاکستان پر گرا دیا، بھارت نے ہمارے سویلینز، مذہبی مراکز پر میزائل گرائے۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریفوزیراعظم شہباز شریف...
شوق پورا کر لیں ، تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر اسپیکر قومی اسمبلی کا پی ٹی آئی کو چیلنج WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک عدم اعتماد کی خبروں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو چیلنج کردیا۔پارلیمنٹ میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سنا ہے میرے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی جارہی ہے، جو دوست یہ شوق پورا کرنا چاہتے ہیں وہ ضرور پورا کرلیں۔ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے، میں تو بطور اسپیکر سب کا خیال رکھتا ہوں، تحریک آبھی گئی...
لاہور: امریکا کی صف اول کی ’ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی‘ نے پاکستان میں پہلی بار اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں خدمات کا آغاز کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی یونیورسٹی پاکستان میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور کے ساتھ شراکت داری سے عالمی معیار کے ڈگری پروگرامز، دہری ڈگری کے مواقع، بین الاقوامی تبادلے اور صنعت سے ہم آہنگ سرٹیفیکیشنز فراہم کرے گی۔ پاکستانی طالب علموں کو ملک کے اندر ہی امریکی یونیورسٹی کی معیاری تعلیم ، تربیت اور ڈگری کی فراہمی ممکن ہوگئی ہے۔ 16 اپریل 2025ء کو ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے ٹیمپے کیمپس میں، دونوں تعلیمی اداروں کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے۔ یہ چھ براعظموں پر پھیلی 30 سے زائد یونیورسٹیز کا نیٹ...
مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سعودی عرب کے زیر اہتمام جدہ میں یومِ تشکر کی شاندار تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما یوتھ ونگ سعودی عرب چوہدری کے راہنما بلال گھمن نے یوم تشکر پروگرام کا شاندار اہتمام کیا ۔جس کے مہمان خصوصی فوکل پرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان تھے ۔اس موقع پر وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور ۔ ممبر مجلس عاملہ رانا زوھیب علی خاں صاحب ۔ ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا مسلم لیگ ن سعودی عرب زوھیب شہزاد کھوکھر۔عباس بشیر یوسفزئی ۔چوہدری شیراز گھمن ۔چوہدری فراز گھمن ۔چوہدری عثمان گھمن ۔...

کینیڈا، الیکشن میں کنزرویٹو پارٹی کے پاکستانی نژاد امیدواروں محمد اسحاق، ندیم اکبرکے اعزاز میں تقریب
ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کے پلیٹ فارم سے وفاقی الیکشن میں حصہ لینے والے پاکستانی نژاد محمد اسحاق اور ندیم اکبر کھٹانہ نے کہاہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو کنزرویٹو پارٹی آف کینیڈا کی حمایت اور اس کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنا چاہیے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق دونوں رہنمائوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے آرگنائزر معین احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی کے قابل افراد کا الیکشن میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر راولپنڈی پہنچے جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف نے شہید افسر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے حالیہ دشمن حملے کے دوران پاکستان ایئر فورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر جان کا نذرانہ دے کر جامِ شہادت نوش کیا۔ ایئر چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ قوم کے دلوں میں زندہ رہیں گی اور ان کا احترام پوری عقیدت و عزت سے کیا جائے گا۔ انہوں نے شہید کی درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی...
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر نے ملک میں امیگریشن کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک نیا اور سخت پلان پیش کیا ہے، جس کا مقصد برطانیہ میں تارکین وطن کی تعداد کو کم کرنا ہے، جس سے نہ صرف ملازمت بلکہ تعلیم کی غرض سے آنیوالے طلبا بھی متاثر ہوں گے، اس پلان سے برطانیہ میں مقیم غیر ملکیوں اور ان ممالک کے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جو برطانیہ میں بہتر مستقبل کی تلاش میں ہیں۔ پلان کے اہم نکات کیا ہیں؟ ویزا قوانین میں سختی: حکومت برطانیہ ویزا قوانین کو مزید سخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جس میں ورک ویزا اور اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے اہلیت کے معیار کو بڑھانا شامل ہے،...

ترک سفیر کی ملاقات، بھارتی جارحیت کیخلاف حمایت پر شکریہ: تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتے: مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو (Irfan Neziroglu) نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ترکیہ کے سفیر نذیر اوغلو کا پرخلوص و پر تپاک خیر مقدم کیا۔ بھارتی جارحیت پر ترکیہ کی پاکستان کی دوٹوک حمایت پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے اظہار تشکر کیا۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، علاقائی امن اور ثقافتی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان ترکیہ کی بھارتی جارحیت پر سفارتی، اخلاقی اور سٹرٹیجک سطح پر غیرمتزلزل یکجہتی پر سپاس گزار ہے۔ صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ ’’ہم اچھے اور برے وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں‘‘ دلوں میں نقش...
پاک فوج کے ترجمان اور ڈائریکٹر جنرل شعبہ تعلقات عامہ لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ کا پانی روگا گیا تو دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ کوئی بھی پاکستان کا پانی روکنے کی ہمت نہ کرے، کوئی پاگل شخص ہی یہ سوچ سکتا ہے کہ وہ 24 کروڑ سے زائد لوگوں کا پانی روک سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انڈیا نے دریائے سندھ کا پانی روکا تو نتائج دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں ایسا وقت کبھی نہ آئے تاہم اگرایسے...
بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا،انجینئر امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرامیر مقام کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سفارتی سطح پر بھارت کا جھوٹ بے نقاب کیا،بھارت کیخلاف عظیم کامیابی کے بعد منظر نامہ بدل گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی سطح پر ایک مضبوط قوت بن کر ابھرا ہے،قوم متحد اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہے،ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے۔افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دے کر پاکستان کو سربلند کردیا،افواج پاکستان نے تاریخی جواب دیکر بھارت کا غرور خاک میں ملادیا،پوری قوم نے جذبے سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔ انہوں نے...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو 14 کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائیں پوپ کو پہنچائیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر کھئیل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی...

چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور چین کے 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر کے گزشتہ چین کے دورے کے دوران بھی متعدد کمپنیوں...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی روم میں پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی روم میں پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب میں پاکستان کی نمائندگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے 18 مئی 2025 بروز اتوار ویٹیکن سٹی میں سینٹ پیٹرز اسکوائر میں منعقدہ پوپ لیو 14ویں کی افتتاحی دعائیہ تقریب (ماس)میں شرکت کی۔ یہ تقریب ان کے منصبِ پوپ کی باضابطہ ابتدا کی علامت تھی، جسے تقریبا 2,50,000 شرکا نے دیکھا جس میں دنیا بھر کے متعدد عالمی رہنما اور معزز شخصیات شامل تھیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی اس تقریب میں شرکت، بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور عالمی سطح پر کیتھولک برادری کے لیے پاکستان کی جانب سے...
سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،ان کی شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قراردیاجارہاہے جوپاکستانی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور مذہبی رواداری کا مظہرہے۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے پاکستانی حکومت اور عوامِ کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں،اس تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان...
زیڈ ٹی بی ایل ہیڈ آفس اور علاقائی دفاتر میں یوم تشکر کی مناسبت سے تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہندوستان کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر معمولی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے زرعی ترقیاتی بینک لمٹیڈ نے ہیڈ آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اپنی عمارتوں کو روشن کیا۔یوم تشکر کے سلسلے میں زیڈ ٹی بی ایل کے علاقائی دفاتر میں پاکستان بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات کی قیادت زیڈ ٹی بی ایل کے صدر طاہر یعقوب بھٹی نے کی، جنہوں نے سینئر انتظامیہ کے ساتھ مل کر ہماری بہادر مسلح افواج کے حق میں...
نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں قائمقام چیئرمین کی تعیناتی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کو چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر)ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے انہیں نیا پاکستان ہاسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ تعیناتی اتھارٹی ایکٹ 2020 کے سیکشن دس کے ذیلی سیکشن 6 کے تحت کی گئی ہے۔کیپٹن(ر)ظفر 3 ماہ یا نیا پاکستان ہاسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باقاعدہ چیئرمین کی تقرری تک فرائض نبھاتے رہیں گے۔ روزانہ مستند...
فیک نیوز واچ ڈاگ کی پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے، 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ مکمل طور پر بے نقاب کیے گئے ہیں۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا، جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین میڈیا کی فیک نیوز فیکٹری متحرک، اپنی فوج کی ہزیمت چھپانے کے لیے نئے ڈرامے شروع فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی...
اسلام آباد: فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 مئی سے 10 مئی کے واقعات پر مبنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی 48 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ میں بھارتی میڈیا مکمل طور پر بے نقاب ہوگیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے آپریشن سندور اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران چلنے والی جعلی خبروں کا جائزہ کیا۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق جنگ کے دوران بھارتی میڈیا مکمل طور پر حکومتی سرپرستی میں مہم سازی میں ملوث پایا گیا، بھارتی میڈیا نے جعلی خبروں کے ذریعے پاکستان پر جنگ میں سبقت حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی۔ رپورٹ کے مطابق منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس...
افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے، وطن واپسی کے موقع پر پاکستانی عوام ان کی مہمان نوازی کررہے ہیں۔ واپس جانے والے افغان پناہ گزینوں کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے ہمیشہ عزت بخشی، ان کے احسان بھلا نہیں سکتے۔ مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews افغان پناہ گزین افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند وطن واپسی جاری وی نیوز
کشیدگی کے دوران بھارتی افواج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر حملے جنگی جرائم میں شامل ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے جھوٹ کا سہارا لیکر پاکستان کیخلاف کھلی جارحیت کا ارتکاب کیا، بھارت نے نہ صرف پاکستان کیخلاف جارحیت کی بلکہ نہتے معصوم شہریوں کو ہدف بنا کر جنگی جرائم بھی کیے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل اے کے بھارتی نے خود اعتراف کیا کہ ’اگر کوئی سویلینز مارے بھی گئے ہیں ہیں تو ان کو گننا ہمارا کام نہیں ہے‘۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی افواج کی 6 اور 7 مئی کو کھلی جارحیت میں 40 سویلینز شہید ہوئےجس میں 15 معصوم بچے ،7 خواتین اور 18...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 17 مئی 2025ء ) امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کی کئی کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے بتایا کہ ہ امریکا نے پاکستان کی 18 کمپنیوں پر پابندی عائد کردی، ان کمپنیوں پر پاکستان کے اسٹریٹجک پروگرام سے تعلق کا الزام تھا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکی محکمہ خارجہ نےتجارتی پابندیاں عائد کی ہیں ، ان کمپنیوں کے اسٹریٹجک پروگرام سے منسلک ہونے کی تردید کی، ماضی میں بھی اس طرع کے الزامات لگائے گئے۔...
کولاج بشکریہ جنگ فوٹوز ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں سفارتخانہ پاکستان میں یومِ تشکر کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ترک حکام، پاکستانی کمیونٹی، دانشوروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس تقریب کا مقصد بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی عظیم الشان عسکری اور سفارتی کامیابیوں پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں حاصل ہونے والی کامیابیوں پر مسلح افواج اور پاکستانی قوم کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے کہا کہ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے ایک غیر جانبدارانہ اور...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی 32 سے زائد ممالک میں بغیر ویزہ انٹری کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق افریقہ، اوشیانا اور ایشیاء کے بعض ممالک کو غیرملکیوں کے لیے دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شمار کیا گیا ہے کیوں کہ یہ دوسرے تمام ممالک کے شہریوں کو بغیر ویزہ کے داخلے کی اجازت دیتے ہیں، عالمی رہائش اور شہریت کے سرمایہ کاری پروگرام فراہم کرنے والی فرم Henley & Partners کا کہنا ہے کہ افریقہ کے آٹھ ممالک، اوشیانا کے تین اور ایشیا کا ایک ملک دنیا کے سب سے زیادہ کھلے ممالک میں شامل ہیں جو تقریباً 198 ممالک کو بغیر ویزہ کے...
کراچی یونین آف جرنلسٹس نے ہفتہ کے روز بھارتی حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کئی پاکستانی صحافیوں کے اکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیے جانے سے متعلق اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ اور کھلی سنسرشپ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں سرکردہ صحافیوں سمیت متعدد پاکستانیوں کے ایکس اکاؤنٹ پر پابندی کے یو جے کے صدر حامد الرحمٰن نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے پاکستانی صحافیوں کی آوازوں کو دبانا نہایت تشویشناک ہے اور یہ خطے میں آزادی صحافت کے لیے ایک خطرناک مثال قائم کرتا ہے۔ صحافی عوام کو باخبر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اور اس قسم کے اقدامات...

پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا
کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) پاکستان ہائی کمیشن ملائشیا کے ہال میں دشمن کی جارحیت کے خلاف کامیاب دفاعی فتح حاصل کرنے پر " یومِ تشکر " منایا گیا ، جس میں پاکستانی کمیونٹی نے پورے جوش و جذبے سے شرکت کی ۔ تقریب کے آغاز سے قبل ہائی کمیشن کے سبزہ زار میں قومی ترانہ چلایا گیا ۔ تقریب کا باقاعدہ اغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ بعد میں تھرڈ سیکرٹری امیر حسن بٹ نے ناظرین کو فتح کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے آج کے دن "یوم تشکر" منانے کا پس منظر بتایا ۔(جاری ہے) بعد ازاں ہائی کمیشنر آف پاکستان سید احسن رضا شاہ نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے قوم کے...
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح اور پاک افواج کی شاندار کارکردگی پر فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ پیرس سمیت مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے "آپریشن بنیان مرصوص" کی کامیابی کو قومی غیرت، عسکری حکمتِ عملی اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیا۔چئیرمین پاکستان بزنس فورم یورپ سردار ظہور اقبال نے پوری قوم کو اس تاریخی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاک افواج نے دشمن کو نہ صرف مؤثر اور بھرپور جواب دیا بلکہ عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب رقم کیا ہے۔ آج ہر محبِ وطن پاکستانی کا سر فخر سے بلند ہے۔ مسلم لیگ (ن)...
سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)آج سی ڈی اے ہسپتال اسلام آباد میں “یومِ تشکر” کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپیٹل ہسپتال اسلام آباد ڈاکٹر محمد نعیم تاج اور ڈائریکٹر ایڈمین ڈاکٹر سرتاج علی خان نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد ملکی ترقی، عوامی خوشحالی اور افواجِ پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ ڈاکٹر محمد نعیم تاج نے اس موقع پر کہا کہ “یومِ تشکر ہمیں اپنے ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے اجتماعی کوششوں کو مزید مستحکم کرنے...
مودی حکومت نے بھارت میں تمام پاکستانی گانے معروف اسٹریمنگ پلیٹ فارم سپاٹی فائے سے ہٹا دیے جس پر شائقین موسیقی میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ ذرائع کے مطابق ویب سیریز یا پوڈکاسٹس پر یہ پابندیاں صرف سپاٹی فائے تک محدود نہیں رہیں بلکہ یوٹیوب میوزک سے پاکستانی گانے، فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے اداکارہ ماورا حسین کی تصویر، فلم رئیس کے پوسٹر سے ماہرہ خان کی تصویر کو بھی حذف کر دیا گیا۔ بھارتی میوزک کمپنی زی میوزک نے پہلے اپنے یوٹیوب چینل پر موجود گانوں سے مشہور گلوکار عاطف اسلم کا نام ہٹایا اور اب بھارت نے معروف میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام گانے ہٹا دیے۔ واضح رہے کہ بھارت میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ خارجہ پالیسی کے میدان میں انہیں اپنی زندگی میں سب سے زیادہ جس اقدام پر سراہا گیا وہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کروانا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اوران کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “پاکستانی ذہین لوگ ہیں، وہ حیرت انگیز اشیاء تیار کرتے ہیں۔” انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات کے باوجود باہمی تجارت بہت کم ہے۔ صدرٹرمپ نے کہا کہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے حالیہ دہشتگردی کو جواز بنا کر 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں کیا ہوا؟ عاصم افتخار نے انکشاف کیا کہ حالیہ برسوں میں ہزاروں نامعلوم اور بے شناخت قبریں سامنے آئی ہیں، جو بھارتی مظالم کی نشاندہی کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت مظالم چھپانے کے لیے اجتماعی قبروں کی تحقیقات سے گریز کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاپتا افراد کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد عاصم...
پاکستان ہائی کمیشن اوٹاوا میں آج "یومِ تشکر" منایا گیا جس کا مقصد پوری پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو آپریشن "بُنیانُ المرصوص" اور "معرکۂ حق" کے دوران ان کی بے مثال قومی یکجہتی اور جرأت کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔ تقریب میں پاکستانی کمیونٹی کے اراکین اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہداء کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ ہائی کمشنر محمد سلیم نے اپنے خطاب میں پاکستانی قوم کے عزم، قیادت کی حکمت اور مسلح افواج کی دلیری کو سراہا۔ انہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے تحمل اور محتاط ردعمل کو اجاگر کیا اور ان دوست ممالک کا...
بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے، رائٹرز WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خبر ایجنسی رائٹرز نے دعوی کیا ہے کہ بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے بہا و کو کم کر سکتا ہے۔بھارت کا دریائے چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارت چناب کے پانی کا استعمال 40کیوبک میٹر سے بڑھا کر150کیوبک میٹر فی سیکنڈ کریگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے...
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی سہولت متعارف کر دی گئی۔ اب انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈیپارچر لاؤنج میں ٹریفک کیاسک لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ٹریفک حکام کے مطابق مسافر صرف اپنا ویزا اور موجودہ ڈرائیونگ لائسنس دکھا کر ایئرپورٹ پر ہی موقع پر انٹرنیشنل لائسنس حاصل کر سکیں گے۔لائسنس کا پرنٹ فوری طور پر فراہم کیا جائے گا۔مزید یہ کہ کیاسک کے ذریعے لرنر، لوکل اور انٹرنیشنل لائسنس کی تجدید بھی ممکن ہوگی۔ٹریفک کیاسک میں 24 گھنٹے آن لائن سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ شہری کسی بھی وقت خدمات حاصل کر سکیں۔ ٹریفک حکام کے مطابق رواں ماہ...