2025-11-19@07:48:25 GMT
تلاش کی گنتی: 595
«چین اور امریکا»:
(نئی خبر)
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل نمائندہ مسعود خان نے کہا ہے کہ چین امریکا کی جانب سے شروع کی گئی ٹیرف وار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت اور استعداد رکھتا ہے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے اُنہوں نے کہاکہ صدر ٹرمپ کے گزشتہ دورِ صدارت میں چینی حکام ٹیرف کے لیے تیار نہیں تھے لیکن اِس بار وہ تیار ہیں اور وہ جوابی قدم اُٹھائیں گے۔ ’میں سمجھتا ہوں کہ صدر ٹرمپ نے چین کی برآمدات و درآمدات پر بہت سخت پابندیاں عائد کی ہیں، لیکن مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ٹیرف وار نہ امریکا کے مفاد میں ہے نہ چین کے۔ اگر صدر ٹرمپ کی چین سے...
امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کی بنیاد پر دنیا بھر میں مچائی جانے والی ہلچل ابھی برقرار ہے کہ صدر ٹرمپ نے اس حوالے سے اچانک یوٹرن لیتے ہوئے چینی کمپنیوں کے لیے رعایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹیرف وار: چین کا امریکا پر جوابی حملہ، مصنوعات پر ٹیکس 125 فیصد کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اسمارٹ فون، کمپیوٹر اور الیکٹرانک آئٹمز کو جوابی ٹیرف سےاستثنیٰ دیدیا۔ تاہم اس استثنیٰ کے ساتھ ہی امریکی حکام نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ امریکا حساس ٹیکنالوجی کی تیاری میں چین پر انحصار نہیں کیا جا سکتا۔ امریکا کی بالخصوص چین پر عائد کی جانے والی ٹیرف پابندیوں اور حساس...
امریکا نے چین سے آئے اسمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر الیکٹرانکس درآمدات کو اضافی ٹیرف سے چھوٹ دے دی۔چین پر 145 فیصد ٹیرف لگانے کے بعد امریکا میں بیجنگ سے آنے والی درآمدی اشیاء پر چھوٹ کی خبر سامنے آئی ہے۔امریکی کسٹمز اور بارڈر پروٹیکشن ایجنسی نے ٹیرف سے مستثنیٰ اشیاء کی فہرست شائع کردی۔امریکا کی طرف سے چین کی مستثنیٰ اشیاء پرٹیکس چھوٹ سے ایپل اور ڈیل سمیت بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق گزشتہ دنوں امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان میں امریکی تعلیمی فاونڈیشن نے کہا تھا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور ان لوگوں کے لئے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔تاہم امریکا نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبا ایکسچینج پروگرام کے تحت اپنی تعلیم مکمل کریں گے۔وضاحت کرتے ہوئے بتایا گیا...
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔ فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے...
امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی، کہا کہ اِس پروگرام کے تحت امریکا میں موجود 54 پاکستانی طلبہ اپنے پروگرام مکمل کریں گے اور طے شدہ شیڈول کے مطابق پاکستان واپس آئیں گے، اُنہیں طے شدہ الاؤنس اور مراعات بدستور ملتی رہیں گی۔ مزید کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کے فنڈ کردہ کئی دیگر تبادلہ پروگرام پاکستانی طلبہ کے لیے اب بھی دستیاب ہیں، بشمول فلبرائٹ پروگرام، جس کے شرکاء اپنے وظیفے اور الاؤنس بدستور وصول کر رہے ہیں۔ فلبرائٹ پروگرام کی بندش یا طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہونے کی اطلاعات غلط قرار دی گئی ہیں۔ یہ وضاحت پاکستان کے لیے گلوبل یوگراڈ پروگرام بند ہونے کی خبروں پر...
اقوام متحدہ کے ادارے ‘بین الاقوامی تجارتی مرکز’ (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔ جینیوا مین ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی اس پالیسی کا نتیجہ ٹیرف سے بچنے کے لیے طویل المدتی طور پر علاقائی تجارتی روابط کی تشکیل نو اور ان میں وسعت و مضبوطی کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔ ہیملٹن کے مطابق اس سے سپلائی چین میں تبدیلی اور بین الاقوامی تجارتی اتحادوں کی تجدید کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو امریکا کی جانب...
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز امریکا نے اپنے گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے حوالے سے وضاحت جاری کر دی۔ گزشتہ دنوں امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان میں امریکی تعلیمی فاؤنڈیشن نے کہا تھا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور اُن لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔ تاہم امریکا نے اس حوالے سے وضاحت کی ہے کہ امریکا میں...
یونائیٹڈ اسٹیٹس ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ان پاکستان (یو ایس ای ایف پی) نے پاکستان میں گلوبل انڈر گریجویٹ ایکسچینج پروگرام کے خاتمے کے حوالے سے چھپنے والی رپورٹس اور ان پر عوامی تشویش کے جواب میں وضاحت پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی طلبا کے لیے امریکی گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام بند یو ایس ای ایف پی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ امریکا اور یو ایس ای ایف پی امریکا اور پاکستان کے درمیان عوام سے عوام کے درمیان مضبوط اور پائیدار تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ امریکا فخر کے ساتھ امریکی یونیورسٹیوں میں 11،000 پاکستانی طلبا کی میزبانی کرتا ہے اور ہم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے مواقع...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکہ نے ایران سے براہ راست مذاکرات سے قبل تہران کے تیل کے تجارتی نیٹ ورک پر نئی پابندیاں نافذ کی ہیں اعلان کے مطابق چین میں قائم خام تیل کے سٹوریج ٹرمینل کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں مقیم بھارتی شہری جگویندر سنگھ برار پر پابندی عائد کی گئی ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ جگویندر سنگھ برار ان شپنگ کمپنیوں کے مالک ہیں جن کے بحری بیڑے میں قریب 30 جہاز شامل ہیں اورجگویندربرار کے جہاز عراق، ایران، متحدہ عرب امارات اور خلیج عمان کے پانیوں میں پیٹرولیم کے خطرناک شپ ٹو شپ ٹرانسفر میں ملوث ہیں.(جاری ہے) پابندیوں میں...
ہماری جدید تاریخ کی سب سے بڑی تجارتی جنگ شروع ہوچکی ہے۔ ایک ایسی جنگ جو یقینی طور پر بہت کچھ بدل دے گی۔ ممکن ہے طاقت کا توازن بھی تبدیل ہو اور نئے رولز آف گیم ایجاد ہوں۔ امریکی صدر ٹرمپ کے طوفانی اقدامات نے دنیا بھر کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہر جگہ تجزیہ کار، ماہرین تجزیہ کر رہے ہیں کہ ٹرمپ کی دنیا میں کون بچے گا اور کون مصیبت کا شکار ہوجائے گا؟ یہ بھی سوچااور کہا جارہا ہے کہ لانگ ٹرم کا تو پتا نہیں، شارٹ ٹرم پر خود امریکی عوام کے لیے بہت سی مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں، افراط زر بڑھ جائے گی، ان کی قوت خرید پر بھی اثر پڑے گا...
امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے سوا دنیا کے باقی ممالک پر ٹیرف تین ماہ کے لیے معطل کردیا ہے، تاہم اس دوران ان ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد رہے گا جب کہ چین پر ٹیرف میں فوری اضافہ کرتے ہوئے 125 فیصد کردیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف معطل کرنے کے فیصلے کے فوری بعد دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے یورپی یونین نے بھی امریکا پر25 فیصد محصولات کی منظوری دیدی جن پر 15 اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔ عالمی منڈیوں میں زبردست بحران کے سبب امریکی صدر نے بیشتر ممالک پر نوے دنوں کے لیے اضافی محصولات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتہائی...
چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ٹیرف کے معاملے پر اپنی اصلاح نہ کی تو پھر اس کا آخری حد تک مقابلہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیرف وار: امریکا اور چین میں تنازع شدت اختیار کر گیا چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ اس کو غیر ملکی تجارت کو درپیش چیلنجز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم غیر یقینی صورتحال کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان چینی وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ چین غیر ملکی تجارت خطرات، چیلنجز سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کا مؤقف واضح اور مستقل ہے کہ بات چیت کادروازہ کھلا ہے مگر یہ عمل باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ہونا چاہیے نہ بلیک میلنگ،...
امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے چینی شہریوں کو "گنوار" کہہ کر نیا سفارتی تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ ایک امریکی ٹی وی انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ "ہم چین کے گنواروں سے رقم ادھار لیتے ہیں تاکہ وہ چیزیں خرید سکیں جو چین کے گنوار تیار کرتے ہیں۔" ان کے اس بیان پر چینی حکومت اور عوام نے سخت ردعمل دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے امریکی نائب صدر کے بیان کو جاہلانہ، توہین آمیز اور افسوسناک قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر چینی صارفین نے بھی نائب صدر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، جہاں ایک صارف نے لکھا: "امریکا کے دیہی علاقے سے نکلنے والا یہ شخص خود گنوار ہے جسے بین الاقوامی معاملات...
چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دبا و اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم موثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے...
بیجنگ: چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے سفری ہدایات (ٹریول ایڈوائزری) جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے مطابق یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چینی وزارت تعلیم نے بھی امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کو خبردار کیا ہے۔ وزارت نے خاص طور پر امریکی ریاست اوہائیو کی اسمبلی میں زیر غور بل کا حوالہ دیا ہے جس میں چین سے متعلق منفی دفعات شامل ہیں۔ اس بل سے تعلیمی تبادلوں اور تعاون پر پابندیاں لگ...
ٹیرف کی جنگ: عالمی تجارتی تنظیم نے امریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز تجارتی محصولات پر امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی جارہی ہے۔ ایسے میں عالمی تجارتی تنظیم نےامریکا چین تجارت میں 80 فیصد کمی کا امکان ظاہر کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی تجارتی تنظیم( ڈبلیو ٹی او) نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ محصولات پر تناؤ سے امریکا اور چین کے درمیان تجارت 80 فیصد تک کم ہوسکتی ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کا کہنا ہے کہ دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان محصولات کی مقابلے بازی عالمی معشیت کو سخت نقصان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر عائد کردہ مزید 50 فیصد ٹیرف سے چینی مصنوعات پر مجموعی محصولات اب 104 فیصد تک پہنچ گئی ہیں، اس بھاری ٹیرف کے بعد اب چین اور امریکا کے درمیان ہونے والی تجارت میں بڑی کمی ہوگی، کہا یہ جا رہا ہے کہ چین اب امریکا کے ساتھ تجارت کرنے کے لیے کسی اور ملک خصوصاً پاکستان کا سہارا لے سکتا ہے۔ وی نیوز نے معاشی ماہرین سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا چین پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ تجارت کر سکتا ہے؟ یہ بھی پڑھیں امریکا کا چین پر 104 فیصد ٹیرف کے نفاذ کا اعلان، چین نے متبادل منڈیوں کی تلاش شروع کردی...
ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے گی، عالمی معیشت کو 2 حصوں میں منقسم کرنے سے بین الاقوامی جی ڈی پی میں 7 فیصد طویل مدتی کم ہوجائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تجارتی محصولات سے متعلق امریکا اور چین میں کشیدگی پر بین الاقوامی تجارتی تنظیم نے امریکا اور چین کے درمیان تجارت میں 80 فیصد کمی کے امکان کو واضح کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محصولات پر تناو سے مذکورہ ممالک کے مابین تجارت 80 فیصد تک کم ہوجائے گی۔ دوسری طرف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے مطابق دنیا کی 2 بڑی معیشتوں میں محصولات کی مقابلے بازی عالمی معیشت کو خسارے میں ڈبو دے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ تجارتی محصولات کے معاملے پر دنیا کی دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی جاری، جہاں دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر محصولات عائد کرنے کا سلسلہ مزید آگے بڑھ گیا۔ واشنگٹن کی جانب سے بیجنگ پر 104 فیصد محصولات عائد کردیا گیا جس کے جواب بیجنگ نے بھی منہ توڑ جواب دے دیا۔ چینی وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین امریکی مصنوعات پر 84 فیصد محصولات عائد کرے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چین نے پہلے امریکی مصنوعات پر 34 فیصد محصولات لگانے کا کہا تھا۔ چین و امریکا تجارتی جنگ کا آغاز خیال رہے کہ رواں برس...
چین اور امریکا کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں مزید شدت آگئی اور سلسلہ رکتا نظر نہیں آ رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا کی درآمدی اشیاء پر 84 فیصد تک نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی مصنوعات پر ان نئے ٹیرف کا نفاذ جمعرات سے ہوگا۔ خیال رہے کہ چین نے پہلے ہی امریکی درآمدی اشیاء پر 34 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا تھا جس میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ چین کا یہ اقدام اُس وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کی طرف عائد کیا گیا ٹیرف 104 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا اور چین میں تجارتی جنگ میں شدت آگئی، امریکا نے چین پر 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائٹ ہاؤس کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ چین پر آج سے 104 فیصد ٹیرف نافذ ہوگا، چین کا ٹیرف پر جوابی کارروائی کرنا غلطی تھی، اگر چین معاہدہ کرتا ہے تو ٹرمپ کی جانب سے ریلیف ملے گا۔ پریس سیکرٹری وائٹ ہاؤس کا بھی اپنے بیان میں کہنا تھا کہ 70 ملک امریکی ٹیرف پر بات چیت شروع کرنے کیلئے رابطہ کر چکے، معاہدے ان سے کئے جائیں گے جو امریکا کو فائدہ پہنچائیں اور تجارتی خسارہ پورا کریں، ہر ملک کیلئے تمام آپشن مذاکرات کی میز پر ہیں۔ Post Views: 3
امریکا نے چین کی طرف سے آنے والی درآمدات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ اب کی بار بعض چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس حملہ کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں بلندی کی طرف مائل ہونے کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں۔ واضح رہے کہ شنگھائی سمیت ایشیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز قدرے بہتری نظر آئی تھی۔ ایسا کئی روز کی مندی کے بعد ہوا تھا تاہم گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی اور ٹیرف کو مسترد کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کی دھمکی ان کے بلیک میلنگ کے رویے کی عکاسی کرتا ہے۔ چینی ترجمان نے امریکی ٹیرف کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بلیک میلنگ سے باز آئیں۔ چین کسی بھی دباؤ کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مذاکرات کے خواہش مند ہیں لیکن امریکا اسی طرح ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ چینی ترجمان نے خبردار کیا کہ تجارتی...
امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )امریکا نے پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم کر دیا۔یہ اعلان پاکستان میں امریکی تعلیمی فانڈیشن نے کیا اور کہا کہ 15 شاندار برسوں کے بعد اب یہ پروگرام مزید پیش نہیں کیا جائے گا، ہم جانتے ہیں کہ یہ خبر خاص طور ان لوگوں کے لیے مایوس کن ہو سکتی ہے جنہوں نے اس سال درخواست دی تھی اور موقع کے منتظر تھے۔ امریکی تعلیمی فانڈیشن نے مزید کہا کہ ان 15 برسوں کے دوران گلوبل UGRAD پروگرام نے ہزاروں طلبہ کو زندگی بدل دینے والے تجربات فراہم کیے جن میں تعلیمی ترقی، ثقافتی تبادلہ اور...
ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا ہے، امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں گا، چین دباؤ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو متنبہ کیا ہے کہ اگر بیجنگ نے 34 فیصد جوابی ٹیرف واپس نہ لیا تو امریکا کل سے اس پر مزید 50 فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرے گا۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ چین نے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیر مالیاتی ٹیرف، غیر قانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ جیسے حربے اپنا رکھے ہیں اور اب مزید 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کردیا ہے۔ مزید پڑھیں: امریکا نے پاکستان سمیت 47 ممالک کی مصنوعات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا انہوں نے کہا کہ پہلے ہی خبردار کر چکا ہوں کہ جو بھی ملک امریکا کے خلاف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پوری دنیا کی مارکیٹوں میں بھونچال آگیا ہے، اور چین کی جانب سے جوابی ٹیرف عائد کیے جانے پر ٹرمپ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا فیصلہ کل تک واپس نہ لیا گیا تو 9 اپریل سے چین پر 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں ٹیرف کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک امریکا سے تجارتی مذاکرات کے خواہاں اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ چین کی جانب سے پہلے ہی ریکارڈ ٹیرف، غیرمالیاتی ٹیرف، غیرقانونی سبسڈیز اور کرنسی میں چھیڑ چھاڑ...
امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارتی مذاکرات کے نائب نمائندے لنگ جی نے امریکی کاروباری اداروں کے گول میز اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ٹیسلا، جی ای ہیلتھ کیئر اور میڈٹرونک سمیت 20 سے زائد امریکی کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔پیر کے روز لنگ جی نے کہا کہ چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی تبدیلیاں رونما کیوں نہ ہوں، چین کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے اور وسیع سے وسیع تر ہو جائیں گے۔ چین کی وزارت تجارت، ہمیشہ کی طرح، قانون کے مطابق غیر ملکی صنعتی و کاروباری اداروں کے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرے گی اور ان کے مسائل کے حل کو فعال طور پر فروغ دے...
امریکی محکمہ خارجہ کی چین سے متعلق عجیب ہدایات جاری، چین چراغ پا امریکی محکمہ خارجہ کی چین سے متعلق عجیب ہدایات جاری، چین چراغ پا ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی، ویڈیو وائرل ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی، ویڈیو وائرل کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا کراچی: چینی شہریوں کو کرائے پر مکان دینا مالک مکان کو مہنگا پڑگیا چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے کا اعلان چین کا امریکا کی مسلط کردہ ’ٹیرف وار‘ آخر تک لڑنے کا...
ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز نیویارک(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکی ٹیرف کے نتیجے میں تقریباً 100 ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ ٹیرف کیا ہے؟ اور امریکا کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد،...
چین نے ٹرمپ کے تجارتی محصولات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو چین کی معیشت اور تجارت دبانے کے لیے بطور ہتھیار ٹیکسوں کا استعمال بند کرنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گوو جیاکُن نے امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کمی کی تصویر فیس بُک پر اپنے اکاؤنٹس سے شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مارکیٹ نے اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے آنے والی اشیا پر 34 فیصد اضافی ٹیکس لگائے ہیں جس سے سال بھر میں مجموعی ٹیکس کی شرح 54 فیصد ہو گئی ہے اور ساتھ ہی چین...
مکّہ مکرمہ (نیوز ڈیسک) امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے۔ یہ روابط پی ٹی آئی اور اس کے ہمدردوں کی عمران خان کیلئے کچھ ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کا حصہ ہیں۔ بیک چینل کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔ اگرچہ توقع ہے کہ پی ٹی آئی ور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں لیکن تاحال کسی کوشش میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما، جو ماضی...
چین نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی نے بھی ٹرمپ کے ٹیرف کو مسترد کردیا ہے۔ وقت آگیا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنے غلط اقدامات کو روک لیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا تجارتی شراکت داروں کے ساتھ باہمی مشاورت سے مسئلے کا حل نکالے۔ عالمی منڈیوں کا ٹرمپ کے ٹیکسز پر ردعمل واضح ہے۔ دوسری جانب چین کی صحت ، ٹیکسٹائل ، الیکٹرونکس اور دیگر تجارتی شعبوں کی متعدد کامرس ایسوسی ایشنز نے بیان میں کہا ہے کہ چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو متحد...
میڈیا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اہم نیٹ ورک انفارمیشن سسٹمز کو بیرون ملک سے بڑے پیمانے پر سائبر حملوں کا سامنا رہا۔ اسلام ٹائمز۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک نئی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کے دوران چین کے خلاف ہونے والے سائبر حملوں کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک شامل تھے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کے نیشنل کمپیوٹر وائرس ایمرجنسی رسپانس سینٹر اور نیشنل انجینئرنگ لیبارٹری برائے کمپیوٹر وائرس سے بچاؤ کی ٹیکنالوجی نے اس رپورٹ کو جاری کیا، جس میں انکشاف کیا گیا کہ شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلونگ جیانگ میں اہم نیٹ ورک انفارمیشن سسٹمز...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکا اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجے میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جا سکتا ہے، تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ٹک ٹاک کو امریکا میں پابندی سے بچنے کے لیے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہو چکی ہے، اور کئی ریاستوں میں ایپ...
اسلام آباد: امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد پاکستان وہ ملک ہے جو اس ٹیرف کو امریکا کو ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کے لیے خطرے کے طور پر نہیں بلکہ ایک موقع کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ امریکا نے پاکستانی اشیا پر 29 فیصد ٹیرف لگایا ۔ امریکا اور چین کے درمیان ٹیرف کی جنگ پاکستانی مصنوعات جیسے مکئی، گوشت اور کھیلوں کے سامان کے لیے مزید راستے کھولنے والی ہے۔ تفصیل کے مطابق امریکا کو پاکستانی برآمدات میں گارمنٹس کا حصہ 3.2 بلین ڈالر ہے، ہوم ٹیکسٹائل 1.5 بلین ڈالر ہے۔ مزید پڑھیں: غلط پالیسیوں کی وجہ سے ٹیکسٹائل اسپننگ ملیں بند ہونے کے خدشات بنگلہ دیش گارمنٹس کے شعبے میں پاکستان...
اسلام ٹائمز: ایران، امریکا اور اسرائیل کے مابین جنگ بدیہی ہے، تاہم یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ جنگ کب ہوگی۔ ایران بالخصوص عسکری شعبے میں جس تیزی سے ترقی اور پیشرفت کر رہا ہے، نیز اسکے اسرائیل پر میزائل حملے اس امر کی نشاندہی کرتے ہیں کہ اب امریکا کے پاس مشرق وسطیٰ پر تسلط کیلئے ایران پر براہ راست حملے یا ایران میں موجود نظام کے خاتمے کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن نہیں بچا۔ یہ جنگ بدیہی ہے، تاہم یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ اسکا آغاز کب ہوگا اور یہ خطے کیلئے کیا آٖفتیں اور مصیبتیں لائے گی۔ جہاں تک روس اور چین کا سوال ہے تو وہ یقیناً ایران کی خفیہ طور پر مدد کرینگے،...
امریکا نے چین میں موجود اپنے حکومت کے اہلکاروں، ان کے خاندان کے افراد اور سیکیورٹی کلیئرنس رکھنے والے ٹھیکیداروں پر چینی شہریوں کے ساتھ کسی بھی رومانی یا جنسی تعلقات پر پابندی عائد کر دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق 4 افراد، جنہیں اس معاملے کی براہ راست معلومات تھیں، نے اے پی کو اس پالیسی کے بارے میں بتایا، جو امریکی سفیر نکولس برنرز نے جنوری میں چین چھوڑنے سے کچھ دن پہلے نافذ کی تھی۔ یہ افراد خفیہ ہدایات پر تفصیلات پر بات کرنے کے لیے گمنامی کی شرط پر اے پی سے بات کر رہے تھے۔ اگرچہ کچھ امریکی اداروں کے پاس ایسے تعلقات پر پہلے ہی سخت قواعد...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کر دیں، متحدہ عرب امارات اور چین کی کمپنیوں پر بھی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ اور امریکی محکمہ انصاف نے کہا ہے کہ ایران، عرب امارات اور چین کے 6 ادارے اور 2 ایرانیوں پر سنگین الزامات ہیں کہ یہ ادارے اور کمپنیاں ایران کیلئے ڈرون پرزہ جات فراہم کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایران دہشت گردوں اور روس کو ڈرون فراہم کر رہا ہے، ایران کے فوجی نیٹ ورک کو تباہ کریں گے، ایرانی شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ Post Views: 1
امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم
امید ہے امریکا مشاورت کے ذریعے دوطرفہ خدشات کو حل کرنے کی راہ پر جلد از جلد واپس آئے گا، چینی نائب وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم اور چین – امریکہ اقتصادی اور تجارتی امور کے انچارچ حہ لی فنگ نے درخواست پر امریکی تجارتی نمائندےجیمی سن گریر کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کی۔ فریقین نے رواں سال 17 جنوری کو چین اور امریکہ کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے حوالے سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں اہم امور پر کھل کر اور عمیق تبادلہ خیال کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل کے بہانے چینی مصنوعات...
سال بہ سال نمایاں کمی کے باوجود چین 2025 میں کمپیوٹر چپ سازی کے نئے آلات میں کسی بھی دوسرے جغرافیائی خطے کے مقابلے میں زیادہ سرمایہ کاری جاری رکھے گا۔ چین کے ایک انڈسٹری گروپ نے بتایا کہ گیئر میں عالمی سرمایہ کاری اس سال 2 فیصد بڑھ کر 110 بلین ڈالر ہو جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں چین کا امریکا پر جوابی وار، کمپیوٹر چپ کے اہم مٹیریل کی برآمدات محدود کردیں بیان میں کہا گیا ہے کہ اے آئی کا اثر ممکنہ طور پر 2026 میں اور بھی مضبوط ہو گا، جب سرمایہ کاری میں مزید 18 فیصد اضافہ متوقع ہے۔ چین چپس کا سب سے بڑا صارف ہے اور وہاں کی فرمیں برسوں سے چپ بنانے کی...
BEIJING: چین نے امریکا کی جانب سے مختلف ممالک کی مصنوعات اور دیگر معاملات پر عائد کی گئیں پابندیاں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ امریکا نے اپنی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور خارجہ پالیسی کی خلاف ورزی کے بہانے اندھا دھند غیر قانونی اور یک طرفہ پابندیاں عائد کرنے کے لیے اینٹیٹی لسٹ اور دیگر برآمدی کنٹرول ہتھکنڈوں کا غلط استعمال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے یہ اقدامات واضح طور پر تسلط پسندانہ عمل ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کی برآمدی پابندیوں...
امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تازہ رپورٹ میں چین کو امریکہ کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بیجنگ تائیوان پر قبضے کیلئے اپنی فوجی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور 2030 تک امریکہ کو AI ٹیکنالوجی میں پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس امریکہ پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ کرنے، امریکی انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تباہ کرنے، اور خلا میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے علاوہ، پیپلز لبریشن آرمی (PLA) مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو جعلی خبروں، جعلی شخصیات بنانے اور سائبر حملوں کیلئے استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔...
امریکا کی جانب سے پاکستان، متحدہ عرب امارات، چین، ایران اور جنوبی افریقہ کی 80 کمپینوں کو برآمدات کی بلیک لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی جانب سے جن کمپنیوں کو بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا ہے ان میں چین کی 50 سے زیادہ کمپنیاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں امریکا نے 50 سے زائد چینی کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیوں کردیا؟ برطانوی میڈیا کے مطابق جو کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آئی ہیں ان میں پاکستان کی 19 جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کی 4،4 کمپنیاں شامل ہیں۔ برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے...
چین امریکا کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ ہے، انٹیلی جنس رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تازہ رپورٹ میں چین کو امریکہ کیلئے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، بیجنگ تائیوان پر قبضے کیلئے اپنی فوجی صلاحیتوں میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے اور 2030 تک امریکہ کو AI ٹیکنالوجی میں پیچھے چھوڑنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کے پاس امریکہ پر روایتی ہتھیاروں سے حملہ کرنے، امریکی انفراسٹرکچر کو سائبر حملوں سے تباہ کرنے، اور خلا میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس کے...
مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں چین کی پیش قدمی کو روکنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس نوعیت کی پہلی کوشش میں امریکا نے درجنوں چینی اداروں کو اپنی برآمدی بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔ برآمدی پابندیاں ایک ایسے وقت میں عائد کی گئی ہیں جب ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چین کے خلاف محصولات میں اضافے کے ساتھ واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان تناؤ بڑھ رہا ہے۔ امریکی محکمہ تجارت کے بیورو آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی نے 80 بشمول 50 سے زائد چینی تنظیموں کو ان اداروں کی فہرست میں شامل کیا ہے، جن سے حکومتی اجازت ناموں کے بغیر امریکی کمپنیوں کچھ بھی سپلائی نہیں کرسکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کو امریکا سے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی ایلون مسک کو چین کے ساتھ ممکنہ جنگ کی صورت میں انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق دفاعی حکام کی جانب سے جمعے کو ایلون مسک کو انتہائی خفیہ امریکی منصوبے پر بریفنگ دی جائے گی۔ امریکی اخبار کے مطابق اس بریفنگ میں 20 سے 30 سلائیڈز ہیں جن میں امریکی منصوبہ بندی بیان کی گئی ہے۔ امریکی محکمۂ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ جعمے کو ایلون مسک محکمۂ دفاع کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان ٹیکنالوجی، تجارت اور سائبر سیکیورٹی سمیت کئی عالمی معاملات پر...
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گذشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیئے، جسکے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کیلئے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کو ڈکٹیشن دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایک بیان میں دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کیا کہ امریکا یمنی عوام کا قتل عام بند کرے، امریکا اسرائیلی نسل کشی اور دہشت گردی کی حمایت بند کرے۔ عباس عراقچی کا مزید...
ایرانی وزیر خارجہ نے ایکس میں اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ گزشتہ سال بائیڈن کی حکومت نے تاریخی بے وقوفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 23 ارب ڈالر ایک سفاک اور قاتل حکومت کے حوالے کر دیے جس کے نتیجے میں 60 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا ان جرائم کے لیے امریکہ کو ذمہ دارٹھہرا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا امریکا کو کوئی حق نہيں ہے اور وہ دور 1979ء میں ہی ختم ہوگیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیج پر جاری پیغام میں وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ ایران کو حکم دینے کا اسے کوئی...
اقوام متحدہ، امریکا اور چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے کا مزید...
کراچی (نیوز ڈیسک)امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹرعادل نجم کا کہناہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ سے زیادہ ان کی ٹیم سے خوف آتا ہے‘ ٹرمپ سے کئی زیادہ خطرناک اور ناقابل اعتباران کے اردگرد کے لوگ ہیں‘نیٹو الگ راستے پر نہیں جاسکتا کیوں کہ امریکا اس کا بہت بڑا حصہ ہے۔ یورپ اور امریکا کا اتحاد اب پہلے جیسا نہیں رہا‘اس وقت یورپ نے یہ سیکھ لیا ہے کہ امریکا پر اعتبار نہیں کیاجاسکتا‘اگر ٹرمپ کا کوئی یار ہے اور ٹرمپ کسی کا مرید ہے تو وہ نیتن یاہو ہے ‘اس وقت بہتریہ ہے کہ پاکستان ریداڑ پرنہ رہےلیکن پاکستان ریڈارپر ہے کیوں کہ افغانستان ان کے ریڈار پر ہے‘اگر پاکستان کی ضرورت ہوگی تو پاکستان سے کام لیا جائے گا...
DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں میچ میں منفرد ریکارڈ بنا کر اپنے ملک کے لیے یہ اعزاز حاصل کرنے والے سچن ٹنڈولکر جیسے عظیم کھلاڑی کے بعد دوسرے کرکٹر بن گئے ہیں۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں خاطر خواہ کارکردگی تو نہیں دکھائی تاہم وہ مسلسل تیسری مرتبہ چیمپیئنزٹرافی کا فائنل کھیلنے اعزاز حاصل کر گئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف چیمپیئنزٹرافی کا فائنل میچ کوہلی کے انٹرنیشنل کیرئیر کا 550 واں میچ تھا جو سچن ٹنڈولکر کے بعد بھارت کی جانب سے سب سے زیادہ میچوں کا ریکارڈ ہے۔ بھارت کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے کا ریکارڈ سچن...
DUBAI: چیمپیئنزٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کی اور روہت شرما کی قیادت میں 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان دار آغاز کیا تاہم کپتان نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنی ٹیم کے نام کرلیا۔ دبئی میں چیمپیئنزٹرافی کے فائنل کے لیے جب نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر اور روہت شرما ٹاس کرنے میدان میں اترے تو بھارتی کپتان منفی ریکارڈ بنانے سے محض چند منٹ دور تھے۔ بھارت کی کرکٹ ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مدمقابل آنے والی تمام ٹیموں کو باآسانی پچھاڑ دیا ہے اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی اسی طرح کی کارکردگی کا سامنا ہے۔ روہت شرما...
ناقابل شکست بھارت آج دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میچ میں ایک مضبوط ٹیم نیوزی لینڈ کا مقابلہ کرے گا۔ اعزازات سے بھرپور ٹورنامنٹ میں نئے چیمپیئن کو ٹرافی اٹھانے کے لیے 8 سال کا طویل انتظار آج مکمل ہوجائے گا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارت نے آخری چیمپیئنز ٹرافی فائنل میں 2017 میں گرین شرٹس کا سامنا کیا تھا، جب پاکستان کے ہاتھوں انہیں شکست ہوئی تھی اور وہ مسلسل دوسرے آئی سی سی ٹائٹل سے محروم ہو گئے تھے۔ تاہم اس بار بھارت نے مسلسل 3 چیمپیئنز ٹرافی فائنلز تک رسائی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ Tell us your predictions for Sunday’s #ChampionsTrophy Final...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک امریکا تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
چین(نیوز ڈیسک)چین نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی محصولات (ٹیرف) کے خلاف جوابی کارروائی سمیت ’کسی بھی قسم کی‘ جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے۔واشنگٹن میں چینی سفارت خانے نے ایکس پر جاری پوسٹ میں کہا کہ اگر امریکہ جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ محصولات کی جنگ ہو، تجارتی جنگ ہو یا کسی اور قسم کی جنگ، ہم آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہیں۔سفارت خانے کے ترجمان نے بھی چینی وزارت خارجہ کے اس بیان کے الفاظ دہرائے، جو ٹرمپ کے محصولات کے نافذ ہونے کے فوراً بعد جاری کیا گیا تھا۔وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر امریکہ محصولات کی جنگ، تجارتی جنگ یا کسی بھی قسم کی جنگ...
پاکستان کا صنعتی شعبہ چین، بھارت اور امریکا کے مقابلے میں بجلی کی قیمتوں سے تقریباً دوگنا اور یورپی یونین سے بھی زیادہ قیمت ادا کر رہا ہے، جس سے اس کی برآمدی مسابقت پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پیرس میں قائم انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کی تازہ ترین ’الیکٹریسٹی 2025- اینالسز اینڈ فارکاسٹ ٹو 2027‘ رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت میں 2024 میں بجلی کی اوسط قیمت 6.3 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ، چین میں 7.7 سینٹ، ناروے میں 4.7 سینٹ اور یورپی یونین میں 11.5 سینٹ تھی۔ اس کے مقابلے میں پاکستان میں توانائی سے بھرپور صنعتوں کے لیے بجلی کی اوسط قیمتیں 2024 میں 13.5 سینٹ...
نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے...
لاہور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، چین، میکسیکو کی اشیا پر امپورٹ ٹیکس(ٹیرف) لگا کر قومی صنعتوں کو تحفظ دیا ہے مگر امریکا میں مہنگائی بڑھنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ امپورٹڈ اشیا مہنگی ہوں گی جن میں پٹرول، خوراک، گھر ، الیکٹرونکس سامان، کاریں، گھریلو چیزیں، الیکٹرک بیٹریاں شامل ہیں۔ امریکا اپنا 75 فیصد سپورٹس سامان و کھلونے چین، 61 فیصد تیل کینیڈا، 56 فیصد الیکٹرک بیٹریاں چین، 56 فیصد جوتے چین، 53 فیصد صنعتی تاریں میکسیکو،45 فیصد سبزیاں، پھل اور اناج کینیڈا ومیکسیکو، 45 فیصد ٹیلی فون و براڈکاسٹنگ اشیا چین، 34 فیصد کمپیوٹر میکسیکو، 30 فیصد لکڑی کینیڈا، 26 فیصد کمپیوٹر میکسیکو اور بیشتر کاریں بیرون ممالک سے منگواتا ہے۔ ممتاز امریکی سرمایہ...
بیجنگ: امریکہ نے فینٹانل اور دیگر مسائل کے بہانے چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ چین اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا نے بتایاکہ ایک دن کے اندر چین نےمتعدد جوابی اقدامات اٹھائے ہیں جن میں امریکہ کے خلاف تازہ ترین ٹیرف اقدامات کے خلاف ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ چلانےسے لے کر امریکہ میں پیدا ہونے والی کچھ درآمدی اشیاء پر محصولات عائد کرنے، متعلقہ امریکی کمپنیوں کو ناقابل اعتماد اداروں کی فہرست اور ایکسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنا وغیرہ ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد اپنے جائز حقوق اور مفادات کا دفاع اور کثیر الجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لیے چین کے عزم کا اظہار...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے نئی تاریخ رقم کردی۔ روہت شرما دنیا کے پہلے ایسے کپتان بن گئے ہیں جنہوں نے تمام چار آئی سی سی ٹورنامنٹس کے فائنل میں ٹیم کی قیادت کی ہے۔ روہت نے بھارت کو جون 2023 میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ، نومبر 2023 میں ون ڈے ورلڈ کپ، جون 2024 میں ٹی 20 ورلڈ کپ اور اب مارچ 2025 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل تک پہنچایا ہے۔ روہت شرما سے قبل مہندرا سنگھ دھونی نے بھارت کو 2007 اور 2014 کے ٹی 20 ورلڈ کپ فائنلز، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ فائنل اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچایا تھا لیکن وہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کا موقع...
چین نے کہا ہے کہ امریکا چینی درآمدات پر ٹیرف بڑھانے کے لیے فینٹینائل ڈرگ کو ایک معمولی بہانے کے طور پر استعمال کر رہا ہے اور ’اگر امریکا جنگ چاہتا ہے، چاہے وہ ٹیرف ہو یا تجارتی جنگ، بیجنگ آخر تک لڑنے کے لیے تیار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان کا یہ بیان نیویارک ٹائمز کی جانب سے منگل کے روز پوچھے گئے سوال کے ردعمل کے طور پر سامنے آیا ہے، جس میں امریکا کی جانب سے چین سے آنے والی بیشتر اشیا پر ٹیرف میں مزید 10 فیصد اضافے پر ردعمل کا تقاضا کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف کا نفاذ مؤخر،...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا بھی امریکا کیخلاف جوابی ٹیرف لگائے گا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہم 155 ارب ڈالر مالیت کی امریکی اشیاء پر 25 فیصد تجارتی ٹیرف لگائیں گے۔ وزیراعظم ٹروڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ٹیرف اُسوقت تک رہیں گے، جب تک امریکا ٹیرف ختم نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کا کینیڈا، میکسیکو اور چین کے ساتھ تجارتی جنگ کا خدشہ ہے۔ واشنگٹن سے امریکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ ٹیرف کے معاملے پر کانگریس سے خطاب کریں گے، دوسری صدارتی مدت میں یہ ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب ہوگا۔ ٹرمپ نے میکسیکو اور کینیڈا کی اشیاء پر 25 فیصد اور چین پر 20 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے۔...
سمری میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ماہ اپریل سے نویں اور دسویں کے امتحانات شروع ہو رہے ہیں، جبکہ تعلیمی بورڈز کو انتظامی چلینجز کا سامنا ہے اور اس وقت افسرز قائم مقام چیئرمین کے طور پر تعینات ہیں، چناچہ اس تناظر میں سیکیورٹی کلیئرنس کی چھوٹ دیدی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کیلئے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا پر ان تعیناتیوں پر نکتہ چینی اور معاملہ سندھ ہائیکورٹ میں جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ، یونیورسٹیز کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر ویرات کوہلی نے ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرکے بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل، بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا دبئی میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ویرات کوہلی نے نصف سینچری اسکور کرکے آئی سی سی مقابلوں میں 24 بار 50 سے زیادہ اسکور کرکے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا۔ واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی کے مقابلوں میں 23 بار 50 سے زیادہ اسکور بنائے تھے۔ یہ بھی پڑھیں ویرات کوہلی نے کون سے 2 اہم اعزاز اپنے نام کرلیے؟ ویرات کوہلی نے...
امریکا چینی عوام اور وہاں کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان فرق نمایاں کرنے کے لیے پالیسی میں تبدیلیاں لا رہا ہے جن کا مقصد یہ واضح کرنا ہے کہ واشنگٹن چین کے عوام کو نہیں بلکہ اس کی حکومت کو اپنے اسٹریٹجک حریف کے طور پر دیکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چینی کمپنیوں کو امریکا سے باہر رکھ کر امریکی معیشت کو نقصان ہوگا، چین وائس آف امریکا کی ایک رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے چین سے متعلق اصطلاعات کے بارے میں امریکی سفارت خانوں کو ہدایات جاری کی ہیں۔ ان ہدایات میں واضح تفصیلات بیان کرنے سے متعلق کہا گیا ہے کہ جہاں بھی چینی عوام، ثقافت یا زبان کسی منفی بات یا تاثر سے منسلک ہو...
بیجنگ :امریکہ نے اعلان کیا کہ وہ فینٹینا ئل اور دیگر مسائل کی بنیاد پر امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر مزید 10 فیصد ٹیرف عائد کرے گا۔ منگل کے روز اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اس پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرتا ہے، اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے جوابی اقدامات اُٹھائے گا۔ ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں انسداد منشیات کی سخت ترین پالیسی کو مکمل نافذ کرنےوالے ممالک میں سے ایک ہے ۔ چین اور امریکہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے وسیع اور گہری تعاون کیا ہے اور نمایاں نتائج حاصل کیے ہیں۔...
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ گزشتہ روز ویرات کوہلی چمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی تو نہیں دکھا سکے اور گلین فلپس نے ایک ناقابلِ یقین کیچ پکڑ کر ان کی اننگز کا صرف 11 رنز پر ہی خاتمہ کر دیا لیکن اس میچ میں انہوں نے 300 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہاں ایک اور قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ بھارتی کرکٹر نے اپنے کیریئر کا 200 واں میچ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 ویں جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کے...
پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ پاکستانی گدھے چائنا بھیجے جائیں گے، مگر کیوں اور کیسے؟ صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے صدر آصف علی زرداری چینی صدر کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا، میکسیکو کا اتحاد، چین بھی کھل کر سامنے آگیا امریکا میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت چین کی دیگر اے آئی اپیس کے استعمال پر پابندی امریکا میں سرکاری ڈیوائسز میں ‘ڈیپ سیک’ سمیت چین کی دیگر اے آئی اپیس کے استعمال پر پابندی امریکا کی...
DUBAI: بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے چمپیئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل سے قبل گروپ مرحلے کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ویرات کوہلی نے دبئی میں کھیلے گئے چمپیئنز ٹرافی کے 12 ویں میچ میں صرف 11 رنز کی اننگز کھیلی اور گلین فلپس کے ایک شان دار کیچ بن کر آؤٹ ہوگئے تاہم انہوں نے ایک روزہ کرکٹ میں 300 میچز کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ مایہ ناز بلے باز ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں 300 میچز کھیلنے والے 18 کھلاڑی بن گئے ہیں تاہم ویرات کوہلی نے ون ڈے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ اور ٹی20 کرکٹ میں بھی...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کرکٹرز کو پاکستان کا مستقبل قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات ہوئی جس میں محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے اسکلز پرفارمنس، ڈائٹ پلان، فٹنس اور ٹریننگ پر بات چیت کی، کھلاڑیوں نے چیئرمین پی سی بی کو ہائی پرفارمنس سینٹرز میں تربیت، فنٹس اور ڈائٹ پلان مسائل کے بارے آگاہ کیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے مسائل کے حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔محسن نقوی نے تمام اکیڈمیز تک...
امریکا فلپائن کو فوجی امداد دیکر چین کو محدود کرنے کے عمل میں مہرہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، چینی میڈیا
بیجنگ :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد، “امریکہ اول” کے اصول پر عمل کرتے ہوئے، تقریباً تمام بیرونی امدادی پروگراموں پر 90 دن کی “فریز” لگا دی۔ حال ہی میں، فلپائنی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے فلپائن کو 336 ملین ڈالر کی فوجی امداد “چھوٹ” دی ہے۔ امریکہ کبھی بھی خیراتی کام نہیں کرتا، تو اس بار فلپائن کو “خصوصی مراعات” کیوں دی گئی ہیں؟ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی امداد فلپائن میں امریکہ کی بین الاقوامی دراندازی کے لیے اہم معاونت فراہم کرتی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ امریکہ فلپائن کو خاص فوجی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے چین کو...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 10 فیصد اضافی ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا ہے، جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کینیڈا اور میکسیکو پر بھی مجوزہ ٹیرف کا نفاذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو پہلے مؤخر کر دیا گیا تھا۔ امریکی حکومت کے اس اعلان پر چین نے سخت ردعمل دیا ہے۔ چینی وزیر برائے تجارت نے امریکی اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین امریکی ٹیرف کی مخالفت کرتا ہے اور امید کرتا ہے کہ امریکا اس غلطی سے گریز کرے گا۔ چینی وزارت تجارت نے مزید کہا کہ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہی بہتر راستہ...
چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف جیسے سینئرز کیلئے ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہورہی ہے ۔ مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہرکا مستقبل بھی شدید خطرات سے دوچار ہے۔ماہرین سوال اٹھارہے ہیں کہ گزشتہ تین سالوں میں4چیئرمین ،8کوچز اور 26 سلیکٹرز تبدیل ہوچکے ہیں۔ تو پھر سینئر کرکٹرز ناکام ہونے کے باوجود ٹیم کا حصہ کیوں ہیں۔ بورڈ حکام اور چیئرمین محسن نقوی کیلئے سب سے بڑا چیلنج ٹیم میں مخصوص گروپ...
ایران کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات کی تجارت‘امریکا نے بھارت‘چین‘متحدہ عرب امارات اور ملائیشیا کی کمپنیوں پر پابندیاں عائدکردیں
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25 فروری ۔2025 )امریکا نے ایران کی پیٹرولیم اور پیٹرو کیمیکل تجارت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں 4 بھارتی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ 12 دیگر غیر ملکی اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں رپورٹ کے مطابق واشنگٹن کا یہ اقدام ایران کی تیل کی آمدنی کو روکنے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ یہ پیسہ عدم استحکام پیدا کرنے والی سرگرمیوں کی مالی اعانت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے.(جاری ہے) ایگزیکٹو آرڈرز 13846 اور 13902 کے تحت جاری کی جانے والی پابندیوں میں بھارت، چین، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا، سیشلز، لائبیریا اور پاناما کی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے،...
چین کا کہنا ہے کہ امریکا نے اس کے خلاف دو طرفہ سرمایہ کاری پر پابندیوں کو مضبوط بنانے کے لیے امتیازی اقدامات کیے ہیں جو قابل مذمت ہیں تاہم اس سے امریکا کی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا صدر ٹرمپ امریکا کو تنہا اور کمزور بنا رہے ہیں؟ پیر کو یومیہ پریس کانفرنس میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے کہا کہ امریکا امتیازی اقدامات کی چین شدید مذمت اور سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ امریکا کی جانب سے جاری کردہ سرمایہ کاری پالیسی سے متعلق میمورنڈم پر تبصرہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ چینی کمپنیوں اور چینی مارکیٹ کو امریکا سے باہر رکھ کر آخر کار خود امریکا کے معاشی مفادات اور...
امریکا کو مارکیٹ اکانومی کے اصولوں اور منصفانہ مقابلے کے اصولوں کا احترام کرنا چاہیئے، چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ
بیجنگ : وائٹ ہاؤس کی ویب سائٹ نے “امریکہ فرسٹ” سرمایہ کاری پالیسی میمورنڈم جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ امریکہ اپنی سرمایہ کاری پالیسی میں ایڈجسٹمنٹ کرے گا، خاص طور پر چین کے ساتھ دو طرفہ سرمایہ کاری کو مزید محدود کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا. چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (CCPIT) کے ترجمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چینی صنعتی حلقے امریکہ کی جانب سے قومی سلامتی کے تصور کو بار بار عام کرنے اور دونوں ممالک کے صنعتی اور تجارتی تعلقات میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ امریکی حکومت ایک طرف تو چینی کمپنیوں کے امریکی ٹیکنالوجی، اہم بنیادی ڈھانچے، طبی،...
چیمپئنز ٹرافی میں بدترین کارکردگی، ٹیم، PCB حکام، انتظامیہ اور سلیکٹرز کی ضد اور اناء کی بھینٹ چڑھ گئی
کراچی(نیوز ڈیسک)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی، ٹیم انتظامیہ،سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کی ضد اور انا ء کی بھینٹ چڑھ گئی۔ 2023 میں بابر اعظم کی جگہ شاہین کپتان بنے ، 5 میچوں بعد بابر کو پھر کپتانی ملی ، ستمبر میں وہ سبکدوش ہوئے اور رضوان کپتان بن گئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور زمبابوے سے سیریز جیتےمگر ٹیم میں مستقل مزاجی اور پروفیشنل ازم کا فقدان ، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا سے ہار گئے، ہر ٹیم کیساتھ دو اسپنرز ، سلیکٹرز نے ابرار کیساتھ دوسرے اسپنرز کو شامل نہ کیا، عثمان کو کھلانے سے گریز، عرفان اور عباس آفریدی سلیکٹ نہ ہوسکے۔ سہ فریقی ٹورنامنٹ اور...
بھارت کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انتہائی اہم میچ میں پاکستانی بلے بازوں نے انتہائی ناقص بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 50 اوورز کی اننگز میں 298 بالز کھیلیں جبکہ 152 گیندوں (25.3 اوور) پر کوئی رن اسکور نہیں کیا یعنی ڈاٹ بالز کھیلیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف 321 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھی پاکستانی بلے بازوں نے 284 بالز کی اننگز میں 161 (26.8 اوور) ڈاٹ بالز کھیلی تھیں۔ بھارت کے خلاف 152 گیندوں یعنی قریباً 25 اوورز میں کوئی رن نہ بنائے جا سکے۔ میچ کے پہلے 6 اوورز میں 28 ڈاٹ بال کھیل ابتدائی 6 اوورز میں زیادہ ڈاٹ بال کھیلنے کا اپنا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔...
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کے سمندری، لاجسٹکس، جہاز سازی اور دیگر شعبوں میں امریکہ کی جانب سے اعلان کردہ مجوزہ پابندیوں کے جواب میں کہا کہ چین پر امریکہ کی جانب سے عائد اضافی دفعہ 301 محصولات کو ڈبلیو ٹی او کے ماہرین کے گروپ نے ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور ڈبلیو ٹی او کے بہت سے ارکان نے اس کی مخالفت کی ہے۔ امریکہ کی جانب سے داخلی سیاسی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 301 کی تحقیقات کا غلط استعمال کثیر الجہتی تجارتی نظام کو مزید کمزور کرنے کا سبب ہے۔ امریکہ کی جانب سے پیش کردہ پورٹ فیس کے نفاذ سمیت مجوزہ پابندیوں...
آج کی دنیا اشتراکِ عمل کی متقاضی ہے۔ دنیا بھر میں مسابقت کا بازار گرم ہے۔ مسابقت انسانی فطرت سے بھرپور مطابقت رکھنے والی کیفیت ہے مگر یہ سب کچھ اُس وقت اچھا ہوتا ہے جب اِس سے کچھ فیض پہنچ رہا ہو۔ فضول مسابقت دنیا کا بیڑا غرق ہی کرتی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر تجارتی جنگ کا بِگل بجادیا ہے۔ اُنہوں نے نئی تجارتی جنگ شروع کرنے کے لیے نقارے پر پہلی ضرب کے طور پر چار ممالک کے خلاف ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان عالمی معیشت کے لیے انتہائی خطرناک محسوس کیا جارہا ہے۔ کینیڈا، میکسیکو، چین اور بھارت کے خلاف ٹیرف اس لیے عائد کیا گیا ہے کہ...
لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران متعدد عالمی ریکارڈز اپنے نام کرلیے۔ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 351 رنز بنائے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ٹیم نے 350 رنز کا ہندسہ عبور کیا ہے، یوں انگلینڈ نے اس آئی سی سی ٹورنامنٹ میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے، نیوزی لینڈ نے 2004 میں امریکا کی ٹیم کے خلاف 347 رنز بنائے تھے جب کہ پاکستان نے 2017 کے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کیس میں بانی پی ٹی آئی کو دی گئی سزا کے تناظر میں توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیئے گئے۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ حکومت کا توشہ خانہ کا ریکارڈ علیحدہ علیحدہ پیش...
ویب ڈیسک :چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے توشہ خانہ کا گزشتہ 30 سال کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) جنید اکبر نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ پی اے سی کے آئندہ اجلاس میں تمام مطلوبہ ریکارڈ پیش کیا جائے یہ معلوم کیا جائے کہ ماضی میں کس کس نے توشہ خانہ سے کیا کچھ حاصل کیا اور کن سربراہانِ مملکت اور سرکاری افسران کو کیا تحائف دیے گئے۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا ہے کہ ہر دورِ...