2025-05-12@21:16:41 GMT
تلاش کی گنتی: 264
«چین اور امریکا»:
(نئی خبر)
واشنگٹن/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے عوامی رابطے مضبوط ہونے چاہئیں۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے واشنگٹن میں پاکستانی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں امریکی حکام سمیت دنیا بھر کے رہنمائوں سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے بتایا کہ امریکا میں ہونے والے قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب میں دنیا بھر سے اہم ترین شخصیات موجود تھیں، تقریب میں امریکی صدر نے خطاب کیا۔قبل ازیں واشنگٹن میں قومی دعائیہ ناشتے کی تقریب سے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اورامریکا کے عوامی...

اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ کی بھرپور توانائی کی عکاسی کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے جمعرات کے روز یومیہ پریس کانفرنس میں حالیہ اسپرنگ فیسٹیول کے دوران چین کی فلم مارکیٹ کی زبردست کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں اسپرنگ فیسٹیول کے دوران ریلیز ہونے والی نئی فلموں کا مجموعی باکس آفس 10 ارب یوآن سے تجاوز کرگیا اور فلم بینوں کی تعداد 187 ملین تک پہنچ گئی جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ بہت سی فلمیں بیک وقت بیرون ملک بھی ریلیز ہوئیں اور مقامی غیر انگریزی زبان کی فلموں کے لئے باکس آفس چارٹ میں سب سے اوپر رہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ اسپرنگ فیسٹیول کا ریکارڈ باکس آفس چین کی صارفی مارکیٹ...
خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بزنس ریکارڈر کے مطابق امریکہ میں اسٹاک کی مقدار میں اضافے اور امریکہ اور چین کے درمیان ممکنہ تجارتی جنگ کے خدشات نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی خام تیل کی برآمدات کو ختم کرنے کی کوششوں کو متوازن کردیا۔ برینٹ کروڈ فیوچر 39 سینٹ یا 0.51 فیصد کی کمی سے 75.81 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔�یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ (ڈبلیو ٹی آئی) 26 سینٹ یا 0.36 فیصد کی کمی سے 72.44 ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ چین کی جانب سے تیل مائع قدرتی گیس اور کوئلے کی امریکی درآمدات پر محصولات عائد کرنے کے اعلان کے بعد منگل کو خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اتار چڑھاؤ آیا،...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے میکسیکو، کینیڈا اور چین کے خلاف ٹیرف کے اعلان کے چند روز بعد ہی نیا حکم نامہ سامنے آیا ہے جس کے تحت چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل امریکی پوسٹل سروس نے معطل کردیے ہیں۔ اس اقدام کو تجارتی جنگ میں ایک بڑے حملے کے روپ میں دیکھا جارہا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہتے ہوئے مزید خرابی پیدا کردی ہے کہ ٹیرف اور دیگر متنازع امور پر انہیں اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفت و شنید کی کوئی جلدی نہیں ہے۔ یو ایس پوسٹل سروس نے تاحکمِ ثانی چین اور ہانگ کانگ سے آنے والے تمام پارسل روک دیے ہیں۔ امریکی حکام نے چین پر...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 فروری ۔2025 )امریکی محکمہ ڈاک نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کردہ نئے ٹیرف نافذ العمل ہونے کے بعد چین اور ہانگ کانگ کے پارسلز کی وصولی تاحکم ثانی بند کردی تاہم خطوط کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ ڈاک (یو ایس پی ایس) نے کہا ہے کہ اس نے اگلے نوٹس تک چین اور ہانگ کانگ سے پارسل قبول کرنے کا سلسلہ بند کردیا ہے، کمپنی نے اس فیصلے کی وجہ بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ معطلی سے خطوط متاثر نہیں ہوں گے.(جاری ہے) امریکا میں نئے ٹیکس قوانین کے نفاذ کے بعد اس چھوٹ کا خاتمہ ہوگیا ہے جس...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیا پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہیکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل اور آٹوز مصنوعات پر...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چینی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف نافذ کیے جانے کے چند روز بعد ہی چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیرف نافذ کردیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ گوگل کے خلاف تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ چین نے امریکی کوئلے، ایل این جی، خام تیل، کھیتی باڑی کے آلات اور بڑی ڈسپلیسمنٹ کاروں پر ٹیرف لگایا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے عہدِ صدارت میں بھی چین کے خلاف تجارتی جنگ چھیڑی تھی۔ چین سمیت کئی ممالک کی اشیا پر ٹیرف نافذ کیے جانے سے اُن کی برآمدات متاثر ہوئی تھیں۔ اس کے نتیجے میں چینک و بھی متعدد اقدامات پر مجبور ہونا پڑا تھا۔ اب بھی ویسی ہی صورتِ حال ہے۔...

امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو تباہ کرتا ہے اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بارہا یکطرفہ پسندی...

امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان...
چین نے ٹرمپ کے 10 فیصد ٹیکس کے جواب میں امریکی درآمدی مصنوعات پر 15 فیصد تک ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی جانب سے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن میں مقدمہ دائر کرنے کے اعلان بعد ایک اور اقدام بھی سامنے آگیا۔ چین کی وزارت خزانہ نے بتایا کہ امریکا سے چین آنے والی اشیا پر 10 فروری سے نیا ٹیکس وصول کیا جائے گا جو 10 سے 15 فیصد ہوگا۔ چینی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق امریکا سے درآمد ہونے والے کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا سے درآمد شدہ خام تیل اور آٹوز مصنوعات پر بھی 10 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
امریکا کے چینی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے پر چین نے ردعمل دے دیا۔ چین نے امریکا سے ایل این جی اور کوئلے کی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے خام تیل کی درآمدات پر 10فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔ چینی وزارت کامرس کے مطابق امریکا سے درآمد زرعی مشینوں اور پک اپ ٹرک پر بھی 10فیصد ٹیرف لگائیں گے۔ وزارت کامرس کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دھمکیوں پر عمل کرتے ہوئے چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے، میکسیکو اور کینیڈا سے آنے والی زیادہ تر مصنوعات پر 25 فی صد ٹیرف نافذ کیا گیا ہے، جبکہ چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 10 فی صد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، کینیڈا سے درآمد ہونے والی توانائی کی مصنوعات پر 10 فی صد ٹیرف لگایا گیا ہے۔ وائٹ ہائوس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے واشنگٹن میں موجود چینی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ...
اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے امریکی سفارت خانے کے پولیٹیکل کونسلر مسٹر زیک ہارکن رائڈر نے ملاقات کی،ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات موجود ہیں، اور امریکا کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک اہم جز ہیں ، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ قریبی اور مستحکم تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ...

غیر معمولی سپیڈ، 72 روز کی ریکارڈ مدت میں سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل، کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )غیر معمولی سپیڈ۔ اعلیٰ معیار۔ 72 روز کی ریکارڈ مدت میں 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پر مشتمل سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے۔ میگا پراجیکٹ کا کل باقاعدہ افتتاح کیا جائیگا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے آج سرینہ چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور پراجیکٹ کے افتتاح کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سرینہ چوک انٹرچینج کو ریکارڈ 72 دن میں مکمل کیا گیا ہے، جو 3 انڈر پاسز اور رابطہ سڑکوں پرمشتمل ہے۔ یہ انٹرچینج سرینہ ہوٹل، کنونشن سنٹر، شاہراہِ دستور اور ڈپلومیٹک انکلیو کے جنکشن پر واقع ہے، اس منصوبے کی تکمیل سے اسلام آباد شہر کے ٹریفک...
اپنی حلف برداری کے بعد سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئے روز ایک نیا سرپرائز دنیا کو دے رہے ہیں، ان کی جانب سے حالیہ سرپرائز ٹیرف وار ہے جو انہوں نے چین اور کینیڈا کیخلاف شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس سے ممکنہ طور پر دونوں ممالک کا تجارتی نقصان متوقع ہے۔ اس تبدیل ہوتی ہوئی عالمی صورتحال میں ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس مسئلہ سے خود کو نکالنے میں کامیاب ہو جائے گا اور اس صورتحال سے پاکستان کی معیشت کو مثبت ثمرات مل سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا چین ٹریڈ وار میں پاکستان کے لیے خیر کی خبر معاشی ماہر سلمان نقوی کا کہنا ہے کہ چین پر 10 فیصد ٹیرف عائد ہونے سے...
امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف کینیڈا اور میکسیکو نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چین نے بھی امریکی ٹیرف پالیسی کے خلاف باضابطہ بیان جاری کردیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اور میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مشترکہ مفادات پر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹیرف ٹرمپ کارڈ‘، کینیڈا اور میکسیکو جوابی چال کے لیے تیار وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کے ردعمل میں کینیڈین شہریوں سے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ کینیڈا میں تیار...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ، توقعات کے مطابق، کینیڈا، چین اور میکسیکو کے خلاف ٹیرف کی جنگ چھیڑ دی ہے۔ انہوں نے ہفتے کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے جس کے تحت چین سے آنے والی تمام اشیا و خدمات پر 10 فیصد جبکہ کینیڈا اور میکسیکو سے آنے والی اشیا و خدمات پر 25 فیصد ڈیوٹی وصول کی جائے گی۔ کینیڈا سے درآمد کی جانے والی بجلی، تیل اور گیس پر البتہ 10 فیصد کی شرح سے ڈیوٹی لی جائے گی۔ کینیڈین وزیرِاعظم جسٹن ٹروڈو نے امریکا سے آنے والی 155 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی اشیا پر 25 فیصد ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ڈیوٹی منگل سے وصول کی جائے گی۔ جسٹن ٹروڈو نے ایک...
اوٹاوا /بیجنگ /واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عاید کرنے کے بعد کہا ہے کہ اہم تجارتی شراکت داروں پر ٹیرفعاید کرنے سے امریکی شہریوں کو معاشی درد ہوگا لیکن یہ امریکی مفادات محفوظ کرنے کے لیے اہم ہوگا‘ہماری مشکلات بڑھیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات...
چین، میکسیکو اور کینیڈا کے بعد جاپان نےامریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کر دیا ۔ جاپان کے وزیرخارجہ کٹسونوبو کٹو نے امریکا کی نئی ٹیرف پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکی اقدام سے پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوسکتی ہے جاپان کو بھی امریکا کی ٹیرف پالیسی پر تحفظات ہیں،جاپان کو امریکی پالیسیوں اور ان کے اثرات کو پرکھنے کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے دوران امریکا نے اپنی “امریکہ فرسٹ” پالیسی کے تحت بین الاقوامی تجارت میں سخت اقدامات کیےہیں جن میں اسٹیل، ایلومینیم اور دیگر مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کرنا شامل تھا۔ یہ ٹیرف پالیسیاں...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے محصولات میں بے پناہ اضافے پر کینیڈا اور چین نے بھی جوابی ردعمل کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا کے خلاف ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (WTO) میں مقدمے دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کا چینی مصنوعات پر یکطرفہ طور پر ٹیکسز کا نفاذ ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا مسائل کو حل کرنے کے بجائے ایسے اقدامات اُٹھا رہا ہے جس سے معمول کے معاشی اور تجارتی تعاون کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھانے کی دھمکیاں دینے کے بجائے فینٹانل...
کینیڈا کا امریکا پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز جسٹن ٹروڈو نے اعلان کیا ہے کہ کینیڈا امریکا سے درآمد ہونیوالی مخصوص اشیاء پر 25 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔ عالمی میڈیا کے مطابق کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا امریکا کے تجارتی اقدام کا جواب 106 ارب ڈالر مالیت کے امریکی سامان پر 25 فیصد محصولات عائد کر کے دے گا۔ پہلے مرحلے میں منگل کو امریکا سے درآمد ہونیوالی 30 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کی مصنوعات پر ٹیرف لاگو ہوگا، اس کے بعد تین ہفتوں میں 125 ارب کینیڈین ڈالر مالیت کے سامان پر مزید ٹیرف لگے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ...
٭چین، کینیڈا ، میکسیکو پر ٹیرف سے امریکا میں 1.4 ٹریلین ڈالر کی درآمدی مصنوعات مہنگی ہونگیں ٭امریکی کاریں کینیڈا میں بنتی ہیں، ،چین سے درآمد ہ جوتے اور الیکٹرانک اشیا ء بھی مہنگی ہو جائیں ٹیرف لگانے سے امریکا میں مہنگائی کا بھونچال آنے کا امکان پیدا ہوگیا۔امریکی میڈیا کے مطابق 3 ممالک کے ساتھ تجارتی جنگ سے امریکا میں مہنگائی بڑھے گی، چین، کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف سے 1.4 ٹریلین ڈالر کی مصنوعات مہنگی ہوں گی، زیادہ ترامریکی کاریں جزوی طور پرامریکا اورکینیڈا میں بنتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 25 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے کاروں کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، سٹیل، ادویات، گیس اور خوراک کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، امریکا میں تقریبا 99 فیصد...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کردیے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ ٹیکس دس فیصد لگایا گیا ہے۔ اسی طرح میکسیکو سے برآمد اشیا پر بھی 25 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے جبکہ چین سے امریکا بھیجی جانیوالی اشیا پر 10 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان...
وائٹ ہاؤس کے مطابق کسی کے لیے کوئی استثنا نہیں ہے، ٹیرف کا عارضی پلان منگل سے نافذالعمل ہوگا۔ وائٹ ہاؤس نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کسی ملک نے ٹیرف کے جواب میں ردعمل دیا تو اس سے نمٹنے کی بھی تیاری کرلی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑے تجارتی شراکت داروں چین، کینیڈا اور میکسیکو پر نئے ٹیرف لاگو کر دیئے۔ دھمکیوں کو عملی جامہ پہناتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تینوں ممالک پر ٹیرف عائد کرنے کے حکمنامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ کینیڈین حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ برآمد کیے جانیوالے سامان پر منگل سے 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا گیا ہے، تاہم کینیڈین آئل پر یہ...
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرین لینڈ کو حاصل کرنے اور پاناما کینال کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کی خواہش آرکٹک اور لاطینی امریکہ میں چینی سر گرمیوں اور اثر ورسوخ کے بارے میں بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث قومی سلامتی کے مفادات پر مبنی ہے۔ روبیو نے وسطی امریکا کے ایک دورے سے قبل اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس بارے میں کوئی پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ آیا ٹرمپ اپنے منصب پر رہتے ہوئے گرین لینڈ کو ڈنمارک سے خریدنے یا پاناما کینال پر امریکی اختیار بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،تاہم ٹرمپ ان دونوں مقامات کو جو توجہ دیں گے اس کا ایک...

امریکا:میکسیکو اور کینیڈا پر25 فیصد ،چین پر 10 فیصد محصولات عاید،یورپی یونین کوبھی نشانہ بنانیکا اعلان
واشنگٹن(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل اور گیس پر18فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیل، المونیم اور تانبے پر بھی ٹیرف لاگو ہوگا، یورپی یونین پر بھی ٹیرف لاگو کریں گے، ٹیرف کے نفاذ سے قلیل مدتی خلل پڑ سکتا ہے، ٹیرف کے نفاذ سے مارکیٹ کے ردعمل پر تشویش نہیں، روسی صدر سے بات کریں گے، کچھ اہم اقدامات کیلیے پرامید ہیں۔ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے۔پاناما کینال کو دوبارہ حاصل کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس کے ساتھ سنجیدہ بات چیت چل رہی ہے، بائیڈن انتظامیہ نے سرکاری اداروں کو کرپٹ کیا، بائیڈن دور...
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو کینیڈا فوری اور زبردست جواب دے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے لیکن ایسے اقدام کا فوری جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کر دیں گے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ امریکا نے ٹیرف لگایا تو کینیڈا فوری اور زبردست جواب دے گا۔ جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم ایسا نہیں کرنا چاہتے، لیکن ایسے اقدام کا فوری جواب دیں گے۔ یاد رہے کہ امریکی حکومت نے میکسیکو، کینیڈا اور چین پر ٹیرف نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ یکم فروری سے بڑے تجارتی شراکت داروں کینیڈا، میکسیکو اور چین پر ٹیرف عائد کر دیں گے۔...
لاہور (رپورٹ: حامد ریاض ڈوگر) سیاسی مبصرین تجزیہ نگاروں اور بین الاقوامی امور کے ماہرین نے اس امر سے اتفاق کیا ہے کہ امریکا کے لیے چین کی معاشی اور عسکری طاقت کی پیش رفت روکنا ممکن نہیں ہو سکے گا کیونکہ امریکا طاقت اور دھونس کے بل پر دنیا پر اپنا تسلط قائم رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو کہ آج کی دنیا میں آسان نہیں اس کے برعکس چین بہتر رویہ اور مثبت حکمت عملی سے بین الاقوامی سطح پر بات چیت کے ذریعے اپنے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بنا رہا ہے‘ نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے منصب کا حلف اٹھانے کے فوراً بعد بلکہ اس سے بھی پہلے کینیڈا اور پاناما پر بزور...
وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے میکسیکو اور کینیڈا سے امریکا برآمد کیے جانے والے سامان پر 25 فیصد جبکہ چین سے امریکا بھیجے جانے والے سامان پر 10 فیصد ڈیوٹی کا اطلاق ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری نے بریفنگ میں کہا کہ امریکی صدر نے ابھی تک یورپی یونین کےخلاف ٹیرف نافذ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ ٹیرف عائد ہونے سے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ پریس سیکرٹری نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو منگل کو امریکا کا دورہ کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات بھی کریں گے۔ اس سے قبل کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا تھا کہ امریکا...
واشنگٹن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کے چیئرمین محسن نقوی نے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش کر دی۔واشنگٹن میں محسن نقوی نے امریکا کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز نے کرکٹ سیریز کے انعقاد کے منصوبے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے امریکا میں کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔محسن نقوی نے امریکی کوچز کو پاکستان میں تربیت فراہم کرنے کی پیشکش بھی کی تاکہ دونوں ممالک کے کرکٹ تعلقات کو مزید مضبوط کیا جا سکے، چیئرمین پی سی بی نے جوناتھن اٹکیسن کو آئندہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے میچز دیکھنے کیلئے...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کی نئی ترجمان کیرولین لیویٹ نے اپنی پہلی نیوز بریفنگ میں بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی ایپ ڈیپ سیک کو امریکہ کے لیے ایک بڑا خطرہ سمجھتے ہیں اور اس کے حوالے سے سخت اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔ کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا مقصد امریکہ کو مصنوعی ذہانت (AI) کے میدان میں عالمی سطح پر آگے لے جانا ہے، تاکہ ملک عالمی ٹیکنالوجی کی دوڑ میں سب سے آگے رہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے 300 سے زائد ایگزیکٹو آرڈرز جاری کیے ہیں، جن کا مقصد ملک کی سلامتی اور معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ ان آرڈرز میں خاص طور پر جنوبی سرحد پر ہنگامی حالت...
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل کو زیادہ ٹیرف عائد کرنے والے ممالک قرار دیتے ہوئے جوابی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا ان تینوں ممالک کو ٹیرف کو بڑھاتے رہنے کی ڈگر پر چلنے نہیں دے گا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت، چین اور برازیل پر ٹیرف عائد کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ممالک اپنے مفاد میں بہتر کر رہے ہیں لیکن امریکا کے لیے یہ درست نہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ سب سے پہلے امریکا ہے۔ ہم ایسا نظام بنائیں گے جو منصفانہ ہو اور اس سے ہمارے خزانے میں پیسا آئے اور امریکا دوبارہ امیر ہو جائے گا اور ایسا بہت جلد ہوگا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم اپنے...
امریکہ(نیوز ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے امریکی کرکٹ بورڈ (یو ایس اے کرکٹ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جوناتھن اٹکیسن سے ملاقات کی۔نجی چینل کے مطابق محسن نقوی اور جوناتھن اٹکیسن کی ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے بورڈز کے مابین کرکٹ سیریز کرانے کے پروگرام کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایس اے کرکٹ کے سی ای او کو ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرواتے ہوئے امریکا کے کوچز کو پاکستان میں تربیت دینے کی پیشکش بھی کی۔انہوں نے جوناتھن اٹکیسن کو چیمپئنز ٹرافی کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان...
چین کی مصنوعی ذہانت کی ایپ ڈیپسیک کے تازہ ترین ماڈل نے بڑے پیمانے پر توجہ حاصل کی ہے، اس ایپ نے چیٹ جی پی ٹی کو امریکا میں پیچھے چھوڑ دیا ہے کیوں کہ امریکا میں آئی فون صارفین چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے میں ڈیپسیک زیادہ استعمال کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت، ایٹمی ہتھیاروں سے بھی زیادہ خطرناک ہو سکتی ہے، ماہرین نئے لانچ ہونے والے ڈیپسیک R1 ، جس کی لاگت اوپنائی کے مسابقتی ماڈلز سے 95 فیصد کم ہ، یہ ماڈل صرف 5.6 ملین ڈالر میں تیار کیا گیا ہے، یہ مصنوعی ماڈل دوسرے مصنوعی ذہانت سے زیادہ بہتر نتائج دیتا ہے، خاص طور پر ریاضی کے سوال حل کرنے میں یہ...
بیجنگ(ویب ڈیسک)چین نے 2023 کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی “مصنوعی سورج” مشین EAST کے ذریعے جوہری فیوژن کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس نے 1,000 سیکنڈز تک پلازما کا تسلسل برقرار رکھا، جب کہ 2023 میں قائم 403 سیکنڈز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ یہ کامیابی توانائی کے نئے ذرائع کی تلاش میں ایک بڑی پیشرفت ہے۔ رپورٹ کے مطابق توانائی کی ضروریات کے لیے جوہری فیوژن تیار کرنا سائنسدانوں کا طویل عرصے سے ایک ہدف رہا ہے لیکن درجہ حرارت کو 100 ملین ڈگری سیلسیس (10 کروڑ) سے زیادہ تک پہنچانا اور اس کے طویل مدتی آپریشن کو برقرار رکھنا ہمیشہ ایک چیلنج ثابت ہوا ہے, تاہم، 1,000 سیکنڈ تک سسٹم کو مستحکم کرنے سے، سائنسدانوں...
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ڈیپ سیک (DeepSeek) نامی ایک نیا اے آئی سسٹم متعارف کرایا ہے جس نے امریکا سمیت دنیا بھر کی توجہ حاصل کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیاست سے ہٹ کر چین اور امریکا ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی ایک دوسرے کے حریف رہے ہیں۔ امریکا کی جانب سے ٹیکنالوجی میں نئی ایجاد کے جواب میں چین بھی حیرت انگیز ایجادات سے سب کے ہوش اڑا دیتا ہے۔ حال ہی میں چین نے اپنا نیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈل میدان میں اُتارا ہے جس نے امریکا کی تشویش بڑھا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ڈیپ سیک (DeepSeek) نامی ایک نیا اے آئی سسٹم متعارف کرایا ہے جس نے امریکا سمیت دنیا بھر کی توجہ حاصل...
امریکا میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ محسن نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکا میں کسی بھی اینٹی چائنہ تقریب میں شرکت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کی جانب سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور نوجوانوں کی تقریب میں ان کی شرکت کو غلط رنگ دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ محسن نقوی نے واضح کیا کہ ان کے دورۂ امریکا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام...
جنوبی بھارتی سُپر اسٹار رشمیکا مندنا کی ایئرپورٹ پر وہیل چیئر پر پہنچنے کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پشپا اسٹار رشمیکا اپنی گاڑی سے دو لوگوں کی مدد سے اُترتی ہیں اور پھر لنگڑاتے ہوئے وہیل چیئر پر بیٹھتی ہیں جبکہ انہوں نے ماسک اور کیپ سے اپنا چہرہ چھپا رکھا ہے۔ A post common by Kamlesh Nand (work) (@artistrybuzz_) اداکارہ کو اس طرح وہیل چیئر پر جاتے دیکھ کر ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ اُٹھی ہے اور وہ ان کی صحتیابی کیلئے دعائیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اداکارہ فلم کے شوٹنگ کے دوران ایک...
چینی رہنما شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حلف اٹھانے کے چند گھنٹوں بعد منگل کے روز اپنے ہم منصب روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ایک ویڈیو کانفرنس میں اس سال روس کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کا عزم کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے نئے سال کے موقع پر گفتگو کو تقریباً ایک سالانہ روایت بنا رکھا ہے، قریبی ذاتی تعلقات کی ایک خصوصیت جس نے ان کے ممالک کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے میں مدد کی ہے، جو خصوصیت کے ساتھ پوٹن کے یوکرین کے خلاف جنگ کے دوران پروان چڑھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین پیوٹن پر دباؤ ڈالے کہ وہ یوکرین میں ‘جنگی جرائم’ فوری...
ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 47 ویں صدر بن گئے۔ امریکا کی تاریخ میں پہلی دفعہ اخلاقی جرائم میں سزا یافتہ شخص کو امریکا کا دوسری دفعہ صدر بننے کا اعزاز حاصل ہوا۔ صدر ٹرمپ امریکی اسٹیبلشمٹ اور بڑے امریکی میڈیا ہاؤسزکی مخالفت کے باوجود وائٹ ہاؤس میں داخل ہوجائیں گے۔ صدر ٹرمپ کے بارے میں جو پیشگوئی کی جا رہی تھی، انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں اس پیشگوئی کو پورا کردیا۔ صدر ٹرمپ نے اب تک جو تقرریاں کی ہیں وہ خاصی حد تک متنازع سمجھی جاتی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے پینٹاگون کی سربراہی کے لیے Pete Hegseth کو نامزد کیا ہے۔ پیٹ ہاسٹ پر بے پناہ شراب پینے اورکئی جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے جاتے...
آج سے امریکا نئے دور میں داخل ہوگیا ہے، دنیا سے بہتر تعلقات بناؤں گا، ہمارے لیے سب سے پہلے اپنا ملک ہے، غیرقانونی تارکین وطن کو واپس بھیجیں گے۔ ان خیالات کا اظہار امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا حلف اٹھانے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ وہ فوری طور پر تجارت میں اصلاحات کا آغاز کریں گے اور وہ تمام محصولات جمع کرنے کے لیے ’ ایکسٹرنل ریونیو سروس‘ کا قیام عمل میں لائیں گے۔ اب یہ آمدنی ’غیر ملکی ذرایع‘ سے آئے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدارت کے منصب پر فائز ہونے کے بعد جن خیالات کا اظہارکیا ہے وہ یقیناً ان...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، پیر کو ایک بٹ کوائن کی قیمت ایک لاکھ 9 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی، جو بعدازاں 107765 ڈالر پر آکر رکی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے کرپٹوکرنسی لانچ کردی، نومنتخب صدر پر عہدہ کیش کرنیکا الزام ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ 5 نومبر کو صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح کے فوری بعد ایک بٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر سے تجاوز کرگئی تھی جو 12 نومبر تک 90 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ دسمبر میں...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک جاری کر دیا۔ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 3 فیصد اور آئندہ مالی سال پاکستان کی معاشی ترقی 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد اور آئندہ مالی سال بھارت کی معاشی ترقی 6.5 فیصد رہ سکتی ہے۔ رواں مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.7 فیصد اور آئندہ مالی سال امریکا کی معاشی ترقی 2.1 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ آؤٹ لک رپورٹ کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال چین کی معاشی ترقی 4.6 فیصد اور آئندہ مالی سال چین کی معاشی...
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے جمعہ کو چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ فون پر رابطہ کیا تھا اور ان کے ساتھ ٹک ٹاک، فینٹانل، تجارت اور دیگر معاملات پر گفتگو کی تھی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ کال چین اور امریکا دونوں کے لیے بہت اچھی تھی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ملک مل کر فوری طور پر مختلف مسائل کو حل کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری، کب کیا ہوگا، دیکھا کیسے جاسکتا ہے؟ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم نے تجارت، فینٹانل، ٹک ٹاک سمیت مختلف معاملات میں توازن قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا،...
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی جرات مند کوہ پیما سمر خان نے ایک اور تاریخی کارنامہ سر انجام دیتے ہوئے جنوبی امریکا کی بلند ترین چوٹی، ماؤنٹ اکنکاگوا سر کر لی ہے۔ارجنٹائن میں واقع اس چوٹی کی بلندی 6,961 میٹر ہے، جو سمر خان نے شدید سردی، تیز ہواؤں، اور مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے عبور کی۔سمر خان کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی ان کے لیے صرف ایک چڑھائی نہیں بلکہ ایمان، ہمت اور استقامت کی جیتی جاگتی مثال ہے۔ انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اللہ کی مہربانیوں اور اپنے خاندان، دوستوں اور چاہنے والوں کی دعاؤں کودیا۔ماؤنٹ اکنکاگوا دنیا کی بلند ترین چوٹیوں میں شامل ہے اور ایشیا کے باہر سب سے بلند چوٹی ہے۔
بیجنگ :امریکہ میں چائنا میڈیا گروپ کا “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر گلوبل واچ دی اسپرنگ فیسٹیول گالا” ایونٹ نیویارک میں منعقد ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ نے تقریب سے ورچوئل خطاب کیا۔ امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ ، اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ اور امریکہ چین تعلقات سے متعلق قومی کمیٹی کے چیئرمین اولینز نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون نے ویڈیو کے ذریعے چینی نئے سال کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔ نیویارک میں چین کے قونصل جنرل چھن لی، اقوام متحدہ میں ڈنمارک، یونان، پاکستان، مصر، متحدہ عرب امارات،...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔ وائٹ ہاؤس سے قوم سے الوداعی خطاب میں جو بائیڈن نے کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں، ہمیںامریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے، چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔ جوبائیڈن نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا ہے، مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت...
امریکہ(نیوز ڈیسک)امریکی صدر جوبائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب میں کہا کہ ان کے دور حکومت میں امریکا نے بڑے چیلنجز کا سامنا کیا، چین نہیں امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہے۔بدھ کو وائٹ ہاؤس سے امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے الوداعی خطاب کیا۔جو بائیڈن نے کہا کہ نائب صدر کمالا ہیرس اور ٹیم کے ساتھ کی وجہ سے حکومت نے میرے دور میں مشکلات عبور کیں،ہمیں امریکا میں جمہوریت کو محفوظ بنانا ہے،چند امیر لوگوں کے ہاتھوں میں طاقت آنے پر فکر مند ہوں۔ جوبائیڈن نے کہا موجودہ دور میں سوشل میڈیا پر مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کا دور ہے جس سے ہمیں اپنی نئی نسل کو بچانا،مصنوعی ذہانت کو حفاظتی انتظامات کی ضرورت ہے۔انہوں...
بیجنگ: چائنا نیشنل امیگریشن ایڈمنسٹریشن نے 2024 میں امیگریشن مینجمنٹ کے اہم اعداد و شمار جاری کیے،جس کے مطابق 2024 میں چین میں بغیر ویزے کے 20.115 ملین غیر ملکی ٹرپس دیکھے گئے ۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سال 2024 میں چین بھر میں امیگریشن مینجمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے مجموعی طور پر 610 ملین اندرون اور بیرون ملک ٹرپس دیکھے گئے جو سال بہ سال 43.9 فیصد کا اضافہ ہے۔ ان میں 291 ملین مین لینڈ کے رہائشی، 254 ملین ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے رہائشی اور 64.882 ملین غیر ملکی تھے، جو بالترتیب 41.3 فیصد، 38.8 فیصد اور 82.9 فیصد کا سال بہ سال اضافہ ہے ۔ 2 کروڑ 33 لاکھ 19...
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان، امریکا اور فلپائن نے ایک آن لائن اجلاس میں بحری سلامتی اور دیگر شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ جاپان کے وزیر اعظم اشیبا شیگیرو نے پیر کے روز امریکی صدر جو بائیڈن اور فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر کے ساتھ 30 منٹ کی وڈیو کانفرنس کی۔تینوں رہنماؤں نے جزوی طور پر چین کی بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے، اس امر پر اتفاق کیا کہ وہ آئندہ ہفتے صدر بائیڈن کی مدتِ عہدہ مکمل ہونے کے بعد بھی بحری اور اقتصادی سلامتی کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب جاپان کے حکمران...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رواں برس چینی کرنسی پرمبنی یوان بانڈ جاری کرنے کااعلانٍ کیا ہے۔مالیاتی خبر رساں ادارے بلوم برگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہآنے والے 6سے 9ماہ کی مدت میں چینی سرمایہ کاروں سے200سے لے کر250ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کرنے کی منصوبہ بندی ہے، ملکی جی ڈی پی میں جون تک 3.5 فیصد اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف ٹیم اگلےماہ پاکستان کا دورہ کرے گی۔محمداورنگزیب کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام میں طے کردہ شرائط کے حصول میں پرعزم ہیں۔وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ 50 برس میں پاکستان قرض کے25 پروگرام کرچکا ہے، قرضوں کے اس چکر کے خاتمے کے لیے ہمیں توانائی، ٹیکس...
واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...