2025-10-21@23:11:36 GMT
تلاش کی گنتی: 137918

«اور مبلغین»:

(نئی خبر)
    کراچی: قائمقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کے حکم پر سول جج و مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ کو معطل کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایم آئی ٹی ون حلیم احمد نے حکم جاری کیا۔ احکامات کے مطابق معطل مجسٹریٹ پر مس کنڈکٹ، نااہلی اور اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات ہیں۔ معطلی کے عرصے میں بھی مذکورہ جوڈیشل آفیسر تنخواہ اور الاؤنس وصول کرتے رہیں گے۔
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ ہائیکورٹ میں سیشن عدالتوں کے ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے سے متعلق سندھ حکومت ودیگر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت نے ضلعی عدلیہ کے ملازمین کو ہائیکورٹ ملازمین کے مساوی تنخواہیں اور مراعات دینے کا حکم دیا تھا۔ سندھ حکومت آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت تمام عدالتی ملازمین سے مساوی سلوک کرنے کی پابند ہے۔ عدالت کے حکم کے باوجود ملازمین کو جوڈیشل الاؤنس فراہم نہیں کیا گیا۔ عدالت نے...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر  دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت  کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
    جنوبی افریقی اسپنر کیشو مہاراج نے 7 شکار کرکے پاکستان ٹیم کو بڑا اسکور بنانے سے روک دیا۔ دوسرے روز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز ہوا تو کچھ دیر مزاحمت کے بعد سلمان آغا 45 رنز بناکر مہاراج کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔ سعود شکیل بھی 66 رنز پر مہاراج کا شکار بنے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو بھی مہاراج نے ہی صفر پر بولڈ کردیا۔ بعد ازاں ایک ہی اوور میں ساجد خان (5) اور آصف آفریدی (4) کو آؤٹ کرکے وہ پاکستان کے خلاف 7 وکٹیں حاصل کرنے والے دوسرے جنوبی افریقی بولر بن گئے۔ پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی۔ گزشتہ...
    سٹی42:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے تمام اراکین نے قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفے سپیکر پنجاب اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو چکے ہیں مگر تاحال کسی بھی رکن کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔ استعفیٰ دینے کے باوجود اکثر اپوزیشن ارکان اب بھی سرکاری گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں۔صرف دو چیئرمین حافظ فرحت عباس اور اویس عمر ورک  نے استعفیٰ کے بعد سرکاری گاڑیاں واپس کی ہیں۔کچھ اراکین کے استعفے بیرون ملک سے واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے، جو ضابطے کے لحاظ سے متنازع ہو سکتے ہیں جبکہ چند ارکان نے استعفے سپیکر کو خود جا کر جمع کرائے ہیں، جسے آئینی طور پر درست طریقہ سمجھا جاتا ہے۔ قتل میں ملوث اشتہاری...
    حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزارتِ تجارت کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سمری جلد اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کو منظوری کے لیے بھجوائی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ سونے کی درآمد و برآمد پر پابندی رواں سال مئی میں لگائی گئی تھی۔ اس وقت حکومت کو بڑے پیمانے پر سونا اسمگل ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھیں، تاہم اب گزشتہ چند ماہ سے ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔ اسی بنا پر حکومت نے پابندی ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔ وزارتِ تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد قانونی طریقے سے سونے کی تجارت کو دوبارہ...
    علی امین گنڈا پور کے وارنٹ جاری، گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی کی عدالت نے کیس کی سماعت کی، تاہم علی امین گنڈا پور آج بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کی مسلسل غیر حاضری کے پیش نظر انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت 28 اکتوبر کو ہوگی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ...
    امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ عمل میں اسرائیل کی فائرنگ اور 100 سے زائد فضائی حملوں میں غزہ میں متعدد افراد جان سے چلے گئے اور سیز فائر کو بہت بڑا دھچکا...
    سٹی42: پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں میں غیر معمولی توسیع کے بعد اب ملکی مسافر پی آئی اے کے ذریعے 90 سے زائد ممالک میں سفر کر سکیں گے۔ اس پیش رفت کے تحت مسافر امریکہ، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ، یورپ اور مشرق وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں بآسانی سفر کر سکیں گے۔ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے اتحاد ایئرویز کے ساتھ کوڈ شیئر معاہدہ کیا ہے، جس میں کارگو سروسز اور فریکوئنٹ فلائر پروگرام کی سہولیات بھی شامل ہیں۔ اس معاہدے کے تحت پی آئی اے اپنے مسافروں کو اگلے سفر کے لیے اتحاد ایئرویز کا ٹکٹ جاری کرے گا، خصوصاً ان روٹس پر جہاں پی آئی اے کی براہِ راست...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر چین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر چینی صدر شی جن پنگ نے امریکہ کے ساتھ ”منصفانہ تجارتی معاہدے“ پر دستخط نہ کیے تو یکم نومبر سے چینی مصنوعات پر 155 فیصد تک ٹیکس (ٹیرف) عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس اعلان کے بعد دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی کشیدگی دوبارہ بڑھنے لگی ہے۔ ٹرمپ نے یہ بات آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں ممالک نے معدنیات کے شعبے میں ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے تاکہ امریکا اپنی سپلائی لائن کو مضبوط بنائے اور چین پر انحصار کم کیا جا سکے۔...
    سٹی42: لیسکو (لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی) میں صارفین کی جانب سے سولر سسٹم کے ذریعے منظور شدہ حد سے زائد بجلی کی پیداوار کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا اور لیسکو کی جانب سے مخصوص صارفین کو بجلی پیدا کرنے کے لیے لائسنس جاری کیے گئے تھے، جن میں بجلی کی پیداوار کی حد مقرر تھی۔کئی صارفین نے اس حد سے تجاوز کرتے ہوئے اضافی سولر پینلز نصب کر لیے، جس کے باعث ریکارڈ سطح پر بجلی کی پیداوار سامنے آئی۔لیسکو نے ایم ڈی آئی (Maximum Demand Indicator) ریڈنگ کے ذریعے ان خلاف ورزیوں کا سراغ لگایا۔جن صارفین کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی اور اضافی بجلی کی پیداوار ثابت ہوئی، انہیں لائسنس منسوخی کے نوٹسز...
    بولی ووڈ کے بے تاج بادشاہ شاہ رخ خان نے اس سال اپنی روایتی دیوالی پارٹی کو چھوڑتے ہوئے خاندانی انداز میں دیوالی کا جشن منایا۔ شاہ رخ نے اپنی اہلیہ گوری خان کی دیوالی پوجا کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو دل سے دیوالی کی مبارکباد دی۔ شاہ رخ خان نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ کیپشن لکھا: ’ہیپی دیوالی! ماں لکشمی جی آپ سب کو خوشحالی اور خوشیاں عطا فرمائیں۔ سب کے لیے محبت، روشنی اور امن کی دعائیں۔‘ اس سال شاہ رخ خان نے اپنی رہائش منّت میں دیوالی کی مشہور پارٹی منعقد نہیں کی، جو عام طور پر بالی ووڈ کے لیے سب سے انتظار کی جانے والی تقریبات میں...
    پنجاب حکومت نے گاڑیوں کے رجسٹریشن اور ملکیت کے نظام کو آسان، شفاف اور محفوظ بنانے کے لیے موٹر وہیکل رولز 1969 میں اہم ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی سربراہی میں کیا گیا، جس کا مقصد نمبر پلیٹس، اونرشپ اور رجسٹریشن کے طریقہ کار کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ رجسٹریشن مارک (نمبر پلیٹ) اب گاڑی کے بجائے براہِ راست مالک کی شناخت سے منسلک ہوگا۔نمبر پلیٹ کا ڈیٹا گاڑی کے اصل مالک کے ریکارڈ سے جڑا ہوگا، جس سے جعلی خرید و فروخت کا سدباب ممکن ہوگا۔گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا نادرا کے نظام سے منسلک کیا جائے گا، تاکہ ہر گاڑی اور اس کے مالک کا مکمل ریکارڈ ایک ہی...
    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025-2026 کے انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دیے گئے۔ عاصمہ جہانگیر گروپ نے میدان مار لیا، صدر کے عہدے پر ہارون رشید 1898 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری نائب صدور کے عہدوں پر بھی عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ بلوچستان سے لیاقت علی ترین 1853 ووٹ، خیبرپختونخوا سے فضل شاہ محمد 1740 ووٹ، پنجاب سے خالد مسعود سندھو 1882 ووٹ، اور سندھ سے ملک خشحال خان اعوان 1612 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ سیکرٹری کے عہدے پر ملک زاہد اسلم اعوان نے 1915 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری...
    پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان کا دورہ کرے گا، دورے میں تجارت اور سرحدی امور زیر غور آئیں گے۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کے دورے میں افغان حکام کے ساتھ بارڈر کے حوالے سے ون ڈاکومنٹ رجیم پر مشاورت کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق یہ دورہ پہلے سے طہ شدہ تھا، آج کے دورے کا موجودہ صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے، پاکستانی وفد دورے میں افغان حکام کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ پاک-افغان تعلقاتپاکستان اور افغانستان کے درمیان 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب اُس وقت جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں، جب کابل نے الزام لگایا تھا کہ اسلام آباد نے گزشتہ...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش ہونے کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش  ہونے کی توقع ہے. محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم خشک رہے گا۔  مری، گلیات اور گرد و نواح میں موسم  سرد رہے گا جبکہ سیالکوٹ اور گرد و نواح میں رات کے اوقات دھند رہنے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔ چترال، دیر،کوہستان، سوات، مالاکنڈ اور...
    لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست آگیا ہے، صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 266 تک پہنچ گیا، جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414، سید مراتب علی روڈ پر 424 اور ڈی ایچ اے میں 328 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات کے مطابق بھارت میں دیوالی کے موقع پر پیدا ہونے والی آلودہ ہوائیں پنجاب کے شہروں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے نتیجے میں لاہور سمیت کئی علاقوں میں سموگ کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ایمرجنسی...
    سندھ میں بڑے پیمانے پر کپاس میں ملاوٹ کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں ٹنڈو آدم کی ایک جننگ فیکٹری پر الزام ہے کہ وہ اعلیٰ درجے کی کپاس (لنٹ) میں کپاس کا فضلہ ملا کر ایسی مصنوعی پیداوار تیار کر رہی تھی جسے صنعتی حلقوں میں ’برگر کاٹن‘ کہا جا رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے) کی جانب سے غیرقانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے قائم کردہ 4 رکنی مانیٹرنگ ٹیم نے مصدقہ اطلاعات ملنے پر فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ تاہم کارروائی کے دوران حالات اس وقت سنگین ہوگئے جب فیکٹری کے مالک نے مبینہ طور...
    سٹی42: صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل منشاء اللہ بٹ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس سوشل سکیورٹی ہیڈ آفس میں منعقد ہوا، جس میں مریم نواز راشن کارڈ اسکیم کے تحت راشن کی تقسیم کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں رجسٹرڈ ورکرز اور ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے راشن کارڈز کی تقسیم میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سیکرٹری لیبر نعیم غوث، کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر پیسی توقیر الیاس چیمہ کے علاوہ بینک آف پنجاب اور پی آئی ٹی بی کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔شرکاء نے صوبائی وزیر کو راشن کارڈز کی تقسیم کی موجودہ رفتار اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر  منشاء اللہ بٹ نے ہدایت کی کہ راشن...
    ٹھٹہ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی ایچ سی سی ایل) کی ذیلی کمپنی منسک ورک ٹریکٹر اینڈ اسمبلنگ لمیٹڈ (ایم ڈبلیو ٹی اے) بلوچستان میں بیلاروس ٹریکٹرز کو اسمبل کرے گی اور مقامی طور پر تیار کرے گی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پیر کو اسٹاک فائلنگ میں ٹی ایچ سی ای ایل نے بتایا کہ بیلاروس کی کمپنی او جے ایس سی ٹریکٹر ورکس کے ساتھ ایک خصوصی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ معاہدہ اس کی ذیلی کمپنی کے لیے ایک بڑی اسٹریٹجک پیش رفت ہے، اور توقع ہے کہ یہ...
    وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ بھی براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرِ ہوابازی خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری ملنے کے بعد پاکستان اب امریکا کے ساتھ براہِ راست فضائی رابطے بحال کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ امریکی ہوابازی حکام کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے جلد اجازت مل جائے گی اور مزید بتایا کہ حکومت...
    خامنہ ای نے ٹرمپ کی جوہری مذاکرات کی پیشکش مسترد کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ خامنہ ای نے ٹرمپ کے اس دعوے کو بھی رد کر دیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری صلاحیتوں کو تباہ کر دیا ہے، اور کہا کہ “امریکی صدر کہتے ہیں کہ انہوں نے ایران کی جوہری صنعت تباہ کر دی، بہت خوب، خواب دیکھتے رہیے! ایرانی ریاستی میڈیا کے مطابق خامنہ ای کے یہ بیانات اس وقت سامنے آئے جب تہران اور واشنگٹن کے درمیان...
    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، خیبرپختونخوا کے ضلع تورغر میں 12 ماہ کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔ اسلام آباد کے قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی 1) کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ہے، یہ رواں سال ضلع تورغر سے رپورٹ ہونے والا دوسرا کیس ہے۔ پولیو وائرس کی تصدیق 12 ماہ کے ایک بچے میں ہوئی ہے جو تحصیل کندار کی یونین کونسل گھڑی کا رہائشی ہے، اس کیس کے بعد سال 2025 میں پاکستان میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے، جن میں سے 19 خیبر...
    بولی وُڈ اداکار سلمان خان کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ کے دوران بلوچستان سے متعلق دیے گئے بیان پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں سلمان خان نے شاہ رخ خان اور عامر خان کے ہمراہ سعودی عرب کے شہر ریاض میں منعقدہ ’جوائے فورم‘ میں شرکت کی، جو سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ہر سال منعقد ہونے والا ایک بڑا تفریحی ایونٹ ہے۔ اس تقریب میں دنیا بھر سے فلم، موسیقی اور گیمنگ انڈسٹری کے معروف ستارے، پروڈیوسرز اور انفلوئنسرز شریک ہوئے۔ سلمان خان نے تقریب کے دوران بھارتی فلم انڈسٹری کی عالمی مقبولیت، خصوصاً مشرقِ وسطیٰ میں مقبولیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ پاکستان کے اب تک 9 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے ہیں، قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے دوسرے دن 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تھا۔ اس سے قبل امام الحق 17، بابر اعظم 16، محمد رضوان 19  اور کپتان شان مسعود 87 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے تھے۔ میچ میں عبداللہ شفیق 57، شاہین شاہ آفریدی صفر، آغا سلمان 45, سعود شکیل 66 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز اسکور کرلیے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میں...
    پشاور ہائیکورٹ میں شمشان گھاٹ سے متعلق کیس میں جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار تیمور خان نے دلائل دیے کہ خیشگی بالا میں شمان گھاٹ کے لیے زمین کی نشاندہی کی گئی ہے، جس زمین کی نشاندہی کی گئی ہے وہ محکمہ ٹورازم کی ملکیت ہے، شمان گھاٹ تک میت لے جانے کے لیے بس کے لیے بھی درخواست دی ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ اب تو کابینہ بھی نہیں ہے تو کیسے منظوری ملے گی، آپ خود بھی ممبر صوبائی...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
    بنگلادیش آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ سیمی فائنل کی چوتھی اور آخری ٹیم کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں لازمی...
    پشاور: چارسدہ کے علاقے تنگی میں آٹھ سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے واقعے پر چار سیاسی جماعتوں کی خواتین اراکین اسمبلی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا۔ نوٹس جمع کرانے والوں میں پیپلز پارٹی کی شازیہ طہماس، اے این پی کی خدیجہ، جے یو آئی کی ریحانہ اسماعیل، مسلم لیگ (ن) کی افشاں حسین اور سونیا حسین شامل ہیں۔ توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ضلع چارسدہ میں پیش آنے والا یہ افسوسناک واقعہ عوام میں شدید غم و غصے اور بے چینی کا باعث بنا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ خواتین اراکین اسمبلی...
    خیبرپختونخواہ کے ضلع تور غر سے پولیو کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ اسلام آباد میں قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے خیبر پختونخوا میں پولیو کے ایک نئے کیس کی تصدیق کی ھے جسکے بعد صوبے میں اس سال پولیو کیسز کی تعداد 19 ھو گئی ہے۔ ضلع تورغر  کی یونین کونسل گھڑی میں 12 ماہ کی عمر کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ھوئی ھے۔ مزی کیسز ضلع لکی مروت، ٹانک اور شمالی وزیرستان سے چار چار، ضلع بنوں سے تین، تورغر سے دو جبکہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہستان لوئر سے ایک ،ایک رپورٹ ہوا ہے۔ اس سال ملک بھر میں پولیو کیسز کی مجموعی...
    سپریم کورٹ کا نیا عوامی سہولت پورٹل فعال کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ پورٹل سے عوام کو عدالتی معلومات اور رہنمائی تک آسان رسائی حاصل ہوگی، پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، شہری اب آن لائن کیس کی تفصیلات، درخواستوں کی صورتحال اور شکایات درج کر سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اپلیکیشن اسٹیٹس سیکشن کے ذریعے جلد شنوائی کی درخواست، مقدمہ ملتوی کرنے کی درخواست اور ویڈیو لنک درخواست مانیٹر کی جا سکتی ہیں، ہیلپ لائن 1818 کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہ راست رابطہ کر کے بھی معلومات لی جا سکے گی، بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے اوور سیز پورٹل بھی فعال کر...
    بالی وُوڈ کی مستی بھری جوڑی، فرح خان اور جیکی شروف نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ وہ صرف اسٹار نہیں بلکہ دل کے صاف اور گفتگو میں بے باک انسان ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قہقہوں بھری گفتگو کوریوگرافر فرح خان کے کوکنگ ولاگ میں ہوئی جو نہ صرف کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئی بلکہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی۔ اپنی نوعیت کی اس دلچسپ اور طنز و مزاح سے بھرپور گفتگو سے سوشل میڈیا پر بھی ہنسی کا طوفان آگیا جب فرح نے جیکی دادا کو اُن کے 90 کی دہائی کا مشہور پولیو اشتہار یاد دلایا۔ جس میں جیکی شروف نے بازاری زبان میں گالی دینے کے...
    غزہ میں جنگ بندی ختم ہونے کے خدشے کے پیش نظر امریکا متحرک ، سفارتی کوششیں تیز WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس):امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ امریکی وفد نے پیر کو تل ابیب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد گزشتہ ہفتے طے پانے والی جنگ بندی (سیز فائر) کو برقرار رکھنا اور دونوں فریقوں کو دوبارہ سمجھوتے کی راہ پر لانا تھا۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں اسرائیل نے الزام عائد کیا کہ حماس کے ایک حملے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک ہوئے، جس کے ردِ...
    معروف بیوٹیشن، بزنس وومن اور سماجی کارکن مسرت مصباح نے پہلی بار اپنی طلاق سے متعلق کھل کر گفتگو کی ہے۔ مسرت مصباح پاکستان میں تیزاب گردی کا شکار خواتین کے لیے اپنی خدمات کے باعث جانی جاتی ہیں، انہوں نے درجنوں متاثرہ خواتین کو ناصرف نیا چہرہ بلکہ جینے کا حوصلہ بھی دیا اور وہ ہمیشہ خواتین کے حقوق اور ان کے بااختیار ہونے کی بات کرتی رہی ہیں۔ مسرت مصباح حال ہی میں ایک پروگرام میں مہمان کے طور پر شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ازدواجی زندگی اور سماجی خدمات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی صرف 18 سال کی عمر میں ہوئی تھی، لیکن بدقسمتی سے...
    راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور میزبان ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 316 رنز بنا لیے ہیں۔پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل 64 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ...
    پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز ہو گیا ہے۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ پاکستان نے دوسرے دن کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا۔ سعود شکیل 42 اور سلمان آغا 10 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔ پاکستان کے اوپننگ بیٹر امام الحق 17، بابر اعظم 16 اور محمد رضوان 19 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔ کپتان شان مسعود نے 87 اور عبداللّٰہ شفیق نے 57 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹیم کے اسکور کو مستحکم کیا۔ جنوبی افریقا کے کیشو...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ہٹا کر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے پر کرکٹ حلقوں اور سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آرہی ہیں۔ کئی شائقین نے محمد رضوان کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی برطرفی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے بھی اس فیصلے پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رضوان...
    آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ میں سری لنکا اور بنگلادیش کے میچ کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا۔ بھارت کے ناوی ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکن بیٹر دلہاری عجیب اور منفرد انداز میں اسٹمپ آؤٹ ہوگئیں۔ بیسویں اوور میں بنگلادیشی بولر ناہیدہ کی آف اسٹمپ کے باہر گیند کو سری لنکن بیٹر نے بیک فٹ پر شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن گیند ان کے بیٹ کے اندرونی حصے سے لگ پیچھے کی جانب گئی اور وکٹ کیپر کی دائیں ٹانگ سے لگ کر واپس اسٹمپ پر جا لگی۔ بنگلادیشی کھلاڑیوں نے پہلے تو کچھ ردعمل نہ دیا لیکن پھر معمولی سی اپیل کی جس پر فیلڈ امپائر نے فیصلہ تھرڈ امپائر...
    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو اپنی انتخابی مہم کا مؤثر ہتھیار بنا لیا ہے۔ الیکشن کے دوران بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات اور پرتشدد کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، بی جے پی کی حکومت والی ریاستوں میں انتخابی دور کے دوران مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر بڑھ جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والی پوسٹس تیزی سے وائرل کی جاتی ہیں جبکہ بھارتی میڈیا انہیں ملک دشمن اور مجرم کے طور پر پیش کرتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلمانوں کے...
    بھارت میں دیوالی کی آتش بازی اور پرالی جلانے کے باعث لاہور اور قصور میں سموگ کی شدت بڑھ گئی ہے۔ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارت کے 5 شہروں سے پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی آلودہ ہوائیں لاہور کے فضائی معیار کو متاثر کر رہی ہیں۔ امرتسر، فیروزپور، پٹیالہ، گرداسپور، سنگرور، بھٹنڈہ، موگہ، برنالہ، مانسہ اور فریدکوٹ سے آنے والی ہوائیں پاکستانی شہروں میں آلودگی لا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اینٹی اسموگ آپریشن کے باوجود لاہور آلودہ ترین شہر، ’یہ پنجاب حکومت کر کیا رہی ہے؟‘ پنجاب پولیوشن کنٹرول بورڈ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ستمبر اور اکتوبر کے دوران تقریباً 30 لاکھ ہیکٹر رقبے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا اعلیٰ سطح کا وفد آج افغانستان جائے گا جہاں افغان حکام کے ساتھ بارڈر امور اور دوطرفہ تجارت سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائے گی۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وفد کے دورے میں ون ڈاکومنٹ رجیم کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے، ملاقاتوں میں سرحدی انتظامات، تجارتی تعاون اور نقل و حرکت کے نظام کو مزید بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور اس کا حالیہ طورخم بارڈر کی بندش یا موجودہ کشیدگی سے کوئی تعلق نہیں۔ اختیارات کے غلط استعمال کا الزام، جوڈیشل مجسٹریٹ قمبر سید کرم علی شاہ معطل...
    شہر قائد میں اندھی گولیوں سے شہریوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ جاری ہے، تازہ واقعات میں نوجوان لڑکی اور بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شہر میں نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم سمت سے گولیاں لگنے کے واقعات میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے فائرنگ کے واقعے میں 20 سالہ بسمہ دختر اختر علی زخمی ہوگئی جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ اس حوالے سے شاہ لطیف ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سیکٹر 17 جی میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے پیش آیا۔...
    جنگ بندی ٹوٹی تو حماس صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ اگر حماس نے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری نہ کی تو وہ اسرائیل کو دوبارہ غزہ میں داخل ہونے اور حماس کو مکمل طور پر ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “ہم نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ اچھا برتاؤ کریں گے، لیکن اگر ایسا نہ ہوا تو ہمیں کارروائی کرنی پڑے گی۔” صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ اجازت دیں تو اسرائیلی...
    سٹی42: لاہور میں بسنت کے تہوار کے لیے اہم پیشرفت ، حکومت نے پتنگ بازی کے لیے قانون میں ترامیم کا نیا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے، جو پنجاب پروبیشن آف کائٹ فلائنگ آرڈیننس 2001 کے تحت ترمیم شدہ ہے۔  ترمیم شدہ ڈرافٹ کے مطابق پتنگ بنانے والوں کی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ مینوفیکچررز کے لیے رجسٹریشن فیس 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ تجدید کے لیے 2 ہزار 500 روپے فیس رکھی گئی ہے۔ پتنگ فروشوں کے لیے رجسٹریشن فیس 15 ہزار اور تجدید کی فیس 1 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشنز کے لیے رجسٹریشن فیس 50 ہزار اور تجدید فیس 5 ہزار مقرر کی گئی ہے۔ قتل میں ملوث...
    جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور لاپرواہی و غفلت برتنے پر ایس ایچ او کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے جرائم پر قابو پانے میں ناکامی اور غفلت و لاپروائی برتنے پر ایس ایچ او بلوچ کالونی کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی کی جانب سے ایس ایچ او بلوچ کالونی کی ملازمت برطرفی کا حتمی آرڈر بھی جاری کردیا گیا۔ آرڈر میں لکھا گیا ہے کہ ملازمت سے برطرف ایس ایچ او بلوچ کالونی سب انسپکٹر مظہرعلی کانگو کو نوکری میں غفلت برتنے پر متعدد بار شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے گئے تاہم ان کی جانب سے انھیں نظر...
    فائل فوٹو پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ ٹی...
    ’جیو نیوز‘ گریب کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے۔پولیس کے مطابق ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں، گرفتار ملزم کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ایس ایچ او تھانہ حیدری مارکیٹ عدیل احمد نے عباسی شہید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح 7 بجے کے بعد واقعے کی اطلاع ملی، موقع پر پہنچ کر ملزم کو آلہ قتل...
    دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپنی ایمیزون ویب سروسز (AWS) کو ایک بڑی تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی سسٹم میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے نظام کی نگرانی کرتا ہے۔ خرابی کے باعث ای کامرس، گیمنگ، چیٹ اور آن لائن ایپلیکیشنز سمیت متعدد ڈیجیٹل پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ رپورٹس کے مطابق ChatGPT، اسنیپ چیٹ، زوم، روبلوکس، سگنل اور ڈوولنگو سمیت کئی معروف پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے والی سروسز میں شامل ہیں۔ انٹرنیٹ بندش پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ DownDetector کے مطابق اس خرابی سے...
    نیوکراچی پولیس نے ناگن چورنگی صدیق اکبر مسجد کے قریب دکان پر فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ دکان کے مالک کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا، مقدمے میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔ نیو کراچی پولیس نے دکان زم زم کیپ ہاؤس بالمقابل سیکٹر الیون دی صدیق اکبر مسجد ناگن چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ الزام نمبر 680/2025 شمس الدین ایڈووکیٹ کی مدعیت میں جرم دفعہ 302/34 اور 7 ATA کے تحت دو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔ مدعی نے ایف آئی آر میں اپنے بیان میں بتایا کہ بروز پیر کو وہ سٹی کورٹ کراچی...
    نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایما پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کےبیرون ملک احتجاج کی حقیقت آشکار ہو گئی۔ بلوچستان کے علاقے زہری میں  حقائق کے برعکس پروپیگنڈا کر کے عوام کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش  ہوگئی۔ پروپیگنڈا کرنے والوں سے خاتون صحافی کے سوالات پر مظاہرین زہری کے موجودہ حالات  سے لاعلم پائے گئے۔ مظاہرے میں شریک افراد خاتون صحافی کے سوالات پر جواب دینے سے کتراتے رہے ۔ خاتون صحافی نے سوال کیا کہ مظاہرین  اور غیر مقامی باشندوں کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرایے پر خریدا گیا ؟۔  خاتون صحافی نے بتایا کہ مظاہرین نے جن...
    اسلام آباد: پاک افغان سیز فائر کے دورانیے سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی اور ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی، ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ وہ (افغانستان) اس بات سے انکار کرتے ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ آپ (افغانستان) کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے، ہم نے افغانستان کو بتایا کہ...
    برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ افغان طالبان کے نام پر جعلی دھمکی آمیز خطوط یورپ میں 40 پاؤنڈ میں فروخت کیے جا رہے ہیں، جنہیں افغان شہری مغربی ممالک میں پناہ (Asylum) حاصل کرنے کے لیے بطور ثبوت استعمال کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کچھ بدعنوان افغان حکام پیسوں کے عوض ایسے جعلی خطوط جاری کرتے ہیں جن پر طالبان حکام کے دستخط اور مہر بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ خطوط پناہ گزین اپنی درخواستوں کے ساتھ جمع کرواتے ہیں تاکہ یہ ظاہر کرسکیں کہ افغانستان میں ان کی جان کو خطرہ ہے۔ دی ٹیلی گراف کے رپورٹر نے اسٹنگ آپریشن کے دوران 40 پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 3 ہزار افغانی) میں ایسے...
    بالی ووڈ کے سینئر اداکار اور کامیڈین گوردھن اسرانی کی موت پر فلم انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایکشن اور کامیڈی اسٹار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر گوردھن اسرانی کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ اسرانی جی کے انتقال کی خبر سن کر شدید غمزدہ ہیں۔ اکشے کمار کے مطابق صرف ایک ہفتہ قبل وہ فلم حیوان کے سیٹ پر اسرانی سے ملے تھے، جہاں انہوں نے نہایت محبت سے گلے لگایا تھا۔ اکشے کمار نے کہا کہ انہیں ہیرا پھیری، بھاگم بھاگ، دے دنا دن، ویلکم اور اب بھوت بنگلہ اور حیوان جیسی فلموں...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2025ء) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کو ایک بار پھر پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست قرار دیا گیا ہے، شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 266 تک جا پہنچا، فضا میں بڑھتی ہوئی سموگ کی وجہ سے پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ عسکری 10 میں ایئر کوالٹی انڈیکس 414 ریکارڈ کیا گیا، سید مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 424 اور ڈی ایچ اے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 328 تک جا پہنچا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ بھارت میں دیوالی کے تہوار کے باعث آلودہ ہوائیں پنجاب کے مختلف شہروں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے پیش نظر...
    نئی دہلی دنیاکا آلودہ ترین شہر بن گیا، لاہور کی فضا بھی انتہائی مضر صحت قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔ نئی دہلی میں دیوالی کے موقع پر کی گئی آتش بازی کے باعث فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا۔ دیوالی کی تقریبات سے نئی دہلی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 772 تک پہنچ گیا۔ بھارت میں دیوالی کے تہوار سے لاہور سمیت پاکستان کے مشرقی شہروں کی فضا بھی آلودہ ہونے لگی۔ دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور کا آج دوسرا نمبر ہے، علی الصبح شہر کا ائیر کوالٹی انڈیکس 245 ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور میں اوسط اے...
    کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی صہیب مقصود کے ساتھ مبینہ فراڈ کے معاملے پر حکومتِ پنجاب اور پولیس حکام نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفس (RPO) ملتان میں انہیں طلب کیا ہے۔ کرکٹر نے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انصاف کی فراہمی کی اُمید ظاہر کی ہے۔ صہیب مقصود نے ایک پوسٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور حکومتِ پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آر پی او آفس ملتان طلب کیا گیا ہے۔ کرکٹر کا کہنا ہے میں مکمل طور پر پُرامید ہوں کہ مجھے انصاف ملے گا۔ اور مجھے یقین دلایا گیا ہے کہ گاڑی اور پیسے واپس مل جائیں گے جو فراڈ کے ذریعے مجھ سے...
    2017 میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر وڈھ کے قریب میری گاڑی اور ایک دوسری گاڑی میں تصادم ہوا۔ میرے پیر کی ہڈی مکمل طور پر ٹوٹ گئی، چہرے پر گہرے زخم آئے اس دن نے میری پوری زندگی بدل دی۔ آج بھی لنگڑا کر چلتا ہوں، اللہ کا شکر ہے کہ زندہ ہوں مگر وہ منظر آج تک بھول نہیں پایا۔ یہ الفاظ ہیں آغا ابراہیم کے جو بلوچستان کی ان ہزاروں کہانیوں میں سے ایک ہیں جہاں قومی شاہراہوں پر حادثات نے زندگیوں کا رخ بدل دیا۔ کوئی اپنے پیارے کھو بیٹھا، کوئی عمر بھر کے لیے زخمی ہو گیا۔ میڈیکل ایمرجنسی ریسپانس سینٹر 1122 کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2019 سے ستمبر 2025 کے دوران بلوچستان کی مختلف...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے ایک اور یرغمالی کی لاش اسرائیل کے حوالے کردی۔ حماس نے غزہ میں یرغمالی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کی جس کے بعد اس نے لاش کو اسرائیلی فوج کے سپرد کیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہےکہ لاش کو پولیس کی نگرانی میں تل ابیب کے ابو کبیر فرانزک انسٹی ٹیوٹ منتقل کردیاگیا جہاں لاش کی شناخت کا عمل دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حماس کی جانب سے اب تک 13 یرغمالیوں کی لاشوں کو اسرائیل کے حوالے کیا جاچکا ہے۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے پاس اب بھی 15 یرغمالیوں کی لاشیں موجود ہیں، انہوں نے حماس کو پیغام دیا کہ وہ جلد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ وہ چاہیں تو اسرائیل کو غزہ میں واپس بھیج کر حماس کو ختم کرنے کا حکم دے سکتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حماس کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے اور توقع ہےکہ وہ اچھا برتاؤکریں گے، صدر ٹرمپ نے دھمکی دی کہ اگر ایسا نہ ہوا تو حماس کو ختم کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر وہ حکم دیں تو اسرائیلی فوج 2 منٹ میں غزہ کے اندر جاکر حماس کا خاتمہ کرسکتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ فلحال معاملے کو ٹھنڈا رکھنے اور جنگ بندی کو قائم رکھنے کی پالیسی اختیار کر رہے ہیں۔...
    بھارتی ریاست بہار کے ضلع گوپال گنج میں پولیس نے چائے والے کے گھر سے ایک کروڑ سے زائد نقدی، سونا، چاندی اور لگژری گاڑی برآمد کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوپال گنج میں کارروائی کے دوران سائبر فراڈ میں ملوث ایک نیٹ ورک کا پردہ فاش کردیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے سائبر فراڈ نیٹ ورک کا معلوم ہونے کے بعد گوپال گنج میں چھاپہ مارا جہاں ایک چائے فروش کے گھر سے ایک کروڑ 5 لاکھ روپے نقدی برآمد کی گئی۔ سائبر نیٹ ورک فراد میں ملوث چائے والے کے گھر سے 344 گرام سونا، ڈیڑھ کلو چاندی، 85 اے ٹی ایم کارڈز، 75 چیک بکس، 2 لیپ ٹاپ، 3 موبائل...
    جاپان میں پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ انہیں جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں 149 کے مقابلے میں 237 ووٹوں سے منتخب کیا گیا جبکہ ایوانِ بالا میں بھی دوسری ووٹنگ میں تاکائچی نے 46 کے مقابلے میں 125 ووٹ حاصل کیے، کیونکہ پہلی ووٹنگ میں وہ اکثریت سے صرف ایک ووٹ کے فرق سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا 64 سالہ قدامت پسند رہنما، جاپان میں آئرن لیڈی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ان کی تیسری کوشش تھی۔ ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
    ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تنخواہ دار نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے زیادہ ،برآمد کنندگان کے مقابلے میں تین...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہےکہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ اتحاد اور اتفاق سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی جس دوران باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، اس موقع پر ملک میں امن وامان کی صورت حال پر بات چیت ہوئی۔@BBhuttoZardari pic.twitter.com/aP4rNKIldI — PPP (@MediaCellPPP) October 20, 2025 محسن نقوی نے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کی داخلی سلامتی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران بلاول...
    امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہریت و امیگریشن خدمات (USCIS) نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ وہ طلبہ اور دیگر ویزا ہولڈرز جنہوں نے امریکا میں رہتے ہوئے ویزا کی حالت تبدیل کی ہے، اُن پر ایک لاکھ ڈالر کی اضافی H-1B درخواست فیس لاگو نہیں ہو گی۔ اس فیصلے کو خاص طور پر اُن انٹرنیشنل طلبہ کے لیے خوشخبری تصور کیا جا رہا ہے جو امریکا کے کالج یا یونیورسٹی سے حال ہی میں فارغ التحصیل ہوئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) دنیا میں 72 فیصد تجارت عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے قواعد کے تحت ہوتی ہے۔ تباہ کن تجارتی جنگوں سے بچنے کے لیے اصولوں پر مبنی اس نظام کو برقرار رکھنا بہت ضروری ہے۔یہ بات اقوام متحدہ کی تجارتی و ترقیاتی کانفرنس (انکٹاڈ) کی سیکرٹری جنرل ریبیکا گرینسپین نے جنیوا میں ادارے کے چار سالہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت دنیا ایسے مسائل سے بچنے میں کامیاب رہی ہے جس نے 1930 کی دہائی میں تجارتی محصولات میں اضافے سے جنم لیا جس کے نتیجے میں عالمی معیشت مفلوج ہو کر رہ گئی تھی۔ تاہم، حالیہ عرصہ میں اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کرغیزستان کے حکام سے کہا ہے کہ ملک میں سزائے موت کا دوبارہ نفاذ بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہو گا اور وہ ایسی کوششوں کو فوری طور پر روک دیں۔ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ جب حقوق عوام کو دے دیے جائیں تو انہیں کسی بھی جواز کے تحت واپس نہیں لیا جا سکتا۔ کوئی بھی عدالتی نظام کامل نہیں ہوتا اور اگر سزائے موت دوبارہ نافذ کی گئی تو وقت گزرنے کے ساتھ ریاست کے ہاتھوں بے گناہ لوگوں کی جانیں ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔ Tweet URL کرغیزستان نے 1998 میں سزائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) افغانستان میں تقریباً 70,000 خواتین ریڈیو فیم سنتی تھیں جو ملک بھر میں خواتین اور لڑکیوں کو تعلیم اور ان کے حقوق سے آگاہی فراہم کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔30 ستمبر کو جب طالبان حکام نے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون نیٹ ورک بند کیے تو یہ ریڈیو بھی بند ہو گیا جس سے لڑکیوں کی گھر بیٹھے تعلیم بھی متاثر ہوئی۔افغانستان میں چھٹی جماعت کے بعد لڑکیوں اور خواتین کے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں جانے پر پابندی ہے۔ ان حالات میں یہ ریڈیو ان کے لیے حصول تعلیم کا اہم ترین متبادل ہے جس کا تمام انتظام خواتین کے ہاتھوں میں ہے۔ اس ریڈیو پر آٹھ اساتذہ لڑکیوں اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) 'میں پولیو کی وجہ سے چل پھر نہیں سکتا تھا۔ سکول میں جب دوسرے بچے کھیلتے تو میں انہیں دیکھ کر اداس اور مایوس ہو جاتا تھا۔ اسی لیے میں نے ویکسینیٹر کا کورس کیا تاکہ دوسرے بچوں کو پولیو جیسی مفلوج کر دینے والی بیماری سے بچا سکوں۔'مسعود صوبہ خیبرپختونخوا میں پشاور کے علاقے گڑھی عطا محمد کی سول ڈسپنسری میں گزشتہ دس برس سے ویکسینیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں جہاں وہ بچوں کو معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کے ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلاتے ہیں۔اوائل عمری میں پولیو کا شکار ہونے کے باعث ان کا بچپن معذوری میں گزارا۔ اس بیماری کے نتیجے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے تازہ عزم حوصلہ افزا ہے، تاہم تشدد کے حالیہ واقعات اس نازک پیش رفت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے نیویارک میں معمول کی پریس بریفنگ کے موقع پر صحافیوں کو بتایا ہے کہ غزہ میں اقوام متحدہ کے تعاون سے ملبہ صاف کرنے کے بڑے منصوبے پر عمل جاری ہے۔ تنازع کے فریقین کی جانب سے جنگ بندی پر عملدرآمد کے عزم کی تجدید خوش آئند ہے اور ادارہ اس ضمن میں ثالثی کرنے والوں کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ Tweet URL ترجمان نے کہا کہ غزہ میں حالیہ پرتشدد واقعات اور...
    اسلام آباد: اسپیشل سینٹرل جج اسلام آباد نے مبینہ فراڈ کیس میں خاتون اور مرد ملزم کی ضمانت خارج کر دی۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں مبینہ فراڈ کیس میں جج سینٹرل ایف آئی اے ہمایوں دلاور نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزم پٹواری ذاکر حسین کو عدالت سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ خاتون ملزمہ عظمیٰ بتول عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔ ملزم ذاکر حسین ایف جی ایمپلائیز ہاؤسنگ اتھارٹی میں بطور پٹواری تعینات تھا۔ الزام ہے کہ ملزم نے جی 14/3 کی سپلیمنٹری ایوارڈ میں جعلی شریک مالکان کا اندراج کیا، مبینہ اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو پلاٹس جاری کیے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: تھوڑا سا صبر، تھوڑی سی امید اور خود شناسی کا ایک چمچہ وہ کامل جوش بناتا ہے جو آپ کو باقی سب سے کوسوں دور رکھتا ہے۔ بولنے سے پہلے سوچیں اور عمل کرنے سے پہلے جائزہ لیں۔ یہ اتنا ہی آسان ہے۔ آپ جو جواب تلاش کر رہے ہیں وہ رمز آلود نہیں ہیں، انہیں صرف آپ کو موضوع، حالات اور یہاں تک کہ مقصد یا ڈرائیو میں تھوڑا گہرا کھودنے کی ضرورت ہے۔ یہ آپ کے دل کو اپنا فانوس بنانے اور اسے اپنے سامنے پڑے راستے کو روشن کرنے کا وقت ہے۔ اس نرم، حوصلہ افزا آواز پر اعتماد کرنا سیکھنے میں، آپ اسے وقت کے ساتھ زیادہ بلند، واضح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قومی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ ایک کار شو روم کے مالک نے مبینہ طور پر کروڑوں روپے کا بڑا فراڈ کردیا۔ کرکٹر کے مطابق ان کی قیمتی گاڑی ان کی اجازت اور اصل دستاویزات کے بغیر فروخت کردی گئی، جس سے انہیں نہ صرف مالی نقصان اٹھانا پڑا بلکہ سخت ذہنی اذیت کا بھی سامنا ہے۔صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ان کی گاڑی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شو روم کے مالک نے چالاکی سے فروخت کردی، حالانکہ اس گاڑی کے اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔ ان کے مطابق فراڈ کرنے والے شخص نے دھوکے سے انہیں ایک دوسری گاڑی دی،...
    افغانستان سے سیز فائر میں وقت کی حد مقرر نہیں، خلاف ورزی نہ ہونے تک معاہدہ برقرار ہے: وزیر دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قطر میں ہونے والے سیز فائر معاہدے کے دورانیے سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا سیز فائر معاہدے میں یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہوگی، ٹی ٹی پی کو افغان سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں قیمتی نباتاتی عرق چوسنے والے عجیب اور خطرناک کیڑے کی نئی نسل دریافت ہوئی ہے، جسے دیکھ کر  سب پریشان ہیں۔امریکی ریاست ایریزونا میں ماہرینِ زراعت کو اُس وقت حیرت کا سامنا کرنا پڑا جب سرحدی علاقے میں ایک کیڑے کی ایسی نئی قسم دریافت ہوئی جو اس سے پہلے امریکا میں کبھی نہیں دیکھی گئی تھی۔اس خطرناک کیڑے کو لیف ہاپر کی ایک نئی نوع قرار دیا گیا ہے جسے سائنسی طور پر Osbornellus sallus کہا جا رہا ہے۔ دریافت کا یہ انوکھا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب امریکی کسٹم اینڈ بارڈر پروٹیکشن کے اہلکار میکسیکو سے آنے والی سبزی ریڈیچیو کی شپمنٹ کی جانچ کر رہے تھے اور معمول کی تلاشی کے دوران...
    کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا شخص نے اپنی دو بیٹیوں کے گلے کاٹ ڈالے۔ پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں باپ نے دو بچیوں کے گلے کاٹ دیے، ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم شدید مالی دباؤ اور قرضوں میں مبتلا تھا، ملزم پر مختلف کمیٹیوں کے واجبات تھے جنہیں وہ بیروزگاری کے باعث ادا نہ کر سکا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم اکبر کی 5 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، مقتولہ زینب اور عالیہ کی عمریں 10 اور 11 سال تھیں۔
    ویب ڈیسک:نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے نوکریوں کا اعلان کردیا.  تفصیلات کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے کراچی اور اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں 200 جونیئر ایگزیکٹیوز (ڈیٹا انٹری آپریٹرز) کی بھرتی کا اعلان کیا ہے، یہ اقدام نادرا کی خدمات کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے کیا جا رہا ہے۔ واک ان انٹرویوز 3 نومبر 2025 سے شروع ہوں گے، بھرتی کا دائرہ کراچی کے پانچ اضلاع اور اندرون سندھ کے نو اضلاع پر محیط ہوگا، جن میں میرپورخاص، میرپور ساکرو، کوٹری، ماتھیری، چچرو، جھودو، میرپور تھارو، ٹنڈو اللہیار، جامشورو، ٹھٹہ اور سجاول شامل ہیں۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار ...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس میں ایک بڑے تعمیراتی منصوبے کا آغاز کرتے ہوئے اس کا ایک حصہ منہدم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حصے کو گرا کر ایک شاندار اور وسیع بال روم (Ballroom) تعمیر کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف سرکاری تقاریب، عشائیے اور بین الاقوامی مہمانوں کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اندرونی حصے میں جاری یہ تعمیراتی کام ٹرمپ کی ذاتی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت گرائے گئے حصے کا ملبہ ہٹایا جا چکا ہے اور نئی تعمیر کا ڈیزائن بھی حتمی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت، تشدد اور امتیازی سلوک نئی بات نہیں، مگر مودی سرکار کے دور میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جنہیں عالمی سطح پر ایک سخت گیر ہندو قوم پرست لیڈر کے طور پر جانا جاتا ہے، اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ایک آزمودہ انتخابی ہتھیار کے طور پر استعمال کرتے رہے ہیں۔ جیسے ہی الیکشن قریب آتے ہیں، ہندو انتہا پسند تنظیمیں متحرک ہوجاتی ہیں اور بی جے پی کے حمایتی میڈیا چینلز نفرت انگیز بیانیے کو ہوا دینے لگتے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی بی جے پی حکومت کے زیرِ انتظام ریاستوں میں انتخابات کے دوران...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔ خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے...
    نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے دی گئی ناقص بلٹ پروف گاڑیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیبر پختونخوا پولیس کی تضحیک ہے، اس لیے انہیں واپس کیا جائے۔۔ نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت پہلا باضابطہ اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں گڈ گورننس روڈ میپ، امن و امان اور انسداد بدعنوانی سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، انتظامی سیکرٹریز، اور پولیس کے اعلی حکام شریک ہوئے جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، آر پی اوز اور ڈی پی اوز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیے بانی پی ٹی آئی...
    ایپل کی نئی آئی فون 17 سیریز اپنی لانچ کے ابتدائی دنوں میں حالیہ برسوں کی سب سے کامیاب ریلیز ثابت ہو رہی ہے۔ ریسرچ ادارے کاؤنٹر پوائنٹ کے مطابق، آئی فون 17 سیریز کی فروخت ابتدائی دس دنوں میں امریکا اور چین یعنی ایپل کی 2 سب سے بڑی منڈیوں میں آئی فون 16 سیریز سے 14 فیصد زیادہ رہی ہے۔ بنیادی ماڈل نے سب کو حیران کر دیا رپورٹ کے مطابق، سب سے زیادہ فروخت ماڈل آئی فون 17 کی ہوئی ہے جس کی فروخت امریکا اور چین میں مجموعی طور پر 31 فیصد بڑھی، جبکہ چین میں یہ تقریباً دوگنی ہو گئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ نمایاں اپ گریڈز کی وجہ سے ہے جن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی سب سے بڑی کلاؤڈ کمپیوٹنگ کمپنی، ایمیزون ویب سروسز (AWS)، کو ایک بڑے تکنیکی خلل کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں دنیا بھر میں سینکڑوں ویب سائٹس اچانک بند ہوگئیں اور لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ خرابی AWS کے ایک اندرونی نظام میں پیدا ہوئی جو نیٹ ورک لوڈ بیلنسنگ کے عمل کی نگرانی کرتا ہے۔ اس نظام میں بگ پیدا ہونے سے ڈیٹا کے بہاؤ میں خلل آیا اور متعدد سرورز نے بیک وقت کام کرنا بند کردیا، جس سے مختلف ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز متاثر ہوئیں۔اس تکنیکی مسئلے کے باعث دنیا بھر میں ای کامرس، گیمنگ، اسٹریمِنگ، اور مواصلاتی پلیٹ فارمز متاثر ہوئے۔ متاثر ہونے والے...