2025-09-18@18:07:55 GMT
تلاش کی گنتی: 5053
«جعفر ایکسپریس واقعہ»:
(نئی خبر)
چند سومسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کرسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے بغیر پاکستان کا وجود ناممکن ہے، پاکستان ایک ایٹمی قوت اور مضبوط فوج کے ساتھ تا قیامت قائم رہے گا چند سو مسلح افراد کا جتھا 25 کروڑ عوام پر اپنا نظریہ مسلط نہیں کر سکتا۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق قیامِ پاکستان میں بلوچستان کے عوام کا کردار تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا کیونکہ صوبے کے قبائلی مشیران نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں جرگہ بلا کر پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں فتح معرکہ حق اور جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ قومی استحکام پاکستان کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حالیہ...
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also wish one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے)...
کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا، جعفر ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز کوئٹہ میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ کے علاقے سپیزنڈ میں ریلوے ٹریک کے قریب زور دار دھماکا ہوا، ٹریک کو نقصان پہنچنے کے باعث جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی، واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
—فائل فوٹو رحیم یارخان میں خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے کا شکار بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی آرہی تھی۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔حکام نے کہا کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرین موقع پر پہنچ گئی ہے، ڈاؤن ٹریک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔
سولہویں نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکا کے وفد نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر کا دورہ کیا، جہاں انہیں پاک فوج کے دفاعی نظام اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔ ورکشاپ کے شرکا کو اعلیٰ فوجی حکام نے وطن کی سرحدوں پر پاک فوج کی خدمات کے حوالے سے بریفنگ دی، جس کا مقصد انہیں دفاعی اقدامات، درپیش چیلنجز اور حاصل ہونے والی کامیابیوں سے روشناس کرانا تھا۔ شرکا نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنی آنکھوں سے وہ قربانیاں اور محنت دیکھ سکیں جو وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ملکی سرحدوں پر دی جا رہی ہیں۔...
کراچی: شہر قائد کے علاقے بنارس پل پر دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون اپنے بیٹے کے ساتھ موٹرسائیکل پر سوار تھیں کہ پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار موٹرسائیکل نے انہیں ٹکر ماری۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ ٹکر مارنے والی موٹرسائیکل پر سوار نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آرہے تھے، واقعے کے بعد عوام نے ون ویلنگ کرنے والے لڑکے کو گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق ایک موٹرسائیکل پر دو نوجوان سوار تھے، جنہیں موقع پر پہنچ کر حراست میں لے لیا گیا اور تھانے منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے کے دوران اوور اسپیڈنگ اور ون ویلنگ...
’’ باجی یہ چودہ اگست کب ہوگی؟ ‘‘ ’’ چودہ اگست، چودہ اگست کو ہوگی، پر تم یہ بتاؤ کہ تمہیں چودہ اگست کوکیا کرنا ہے۔‘‘ اس کے چہرے پر مسکان دیکھ کر انھیں اچنبھا ہوا۔ ’’باجی جی! میں اس دن ہرے رنگ کے کپڑے پہنوں گی،گھر میں جھنڈیاں لگاؤں گی، اور چھٹی بھی کروں گی۔‘‘ ’’اچھا۔۔۔ پر یہ بتاؤ کہ آخر چودہ اگست کو ہوا کیا تھا، جو تم اتنی تیاریاں کروگی۔‘‘ ’’یہ تو نہیں پتا باجی! کہ چودہ اگست کوکیا ہوا تھا، آپ کو پتا ہوگا۔ آپ بتائیے ناں۔‘‘ ’’چودہ اگست کو ہمیں پاکستان ملا تھا۔‘‘ ’’کیا سچ باجی۔۔۔ پہلے پاکستان نہیں تھا۔‘‘ سوال میں حیرت کا عنصر پنہاں تھا۔ ’’ تو۔۔۔۔ پہلے پاکستان نہیں تھا، ہمارے بڑوں...
مٹیاری (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور "اچھے بچے" ہیں اور اسلام آباد سے ملنے والے ہر ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ بھٹ شاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چاہے قلعہ بالاحصار سے نکلنا ہو یا ڈی چوک سے، گنڈاپور ہمیشہ ہدایت کے مطابق عمل کرتے ہیں۔ جب بھی نمبرز مکمل ہوئے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی کے مطابق پی ٹی آئی کے منتخب 6 سینیٹرز میں سے ایک حلف لینے نہیں آ سکتا، جبکہ باقی 5 میں سے بھی ایک سینیٹر ان کے ساتھ ہے اور وقت آنے پر ان کے حق میں ووٹ...
کراچی: ڈسٹرکٹ کیماڑی ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب ڈاکوؤں نے کار سوار کو پیسوں کا تھیلا چھیننے کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے قتل کردیا جبکہ ڈاکو نئی 125 موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے جس پر پولیس کے مونو گرام والی نمبر پلیٹ لگی ہوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور گریکس جمعرات بازار کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار ڈاکوؤں نے نقدی چھیننے کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا جسے چھیپا کے رضا کارں نے انتہائی تشویش ناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مقتول کی شناخت 48...
بھارت کے مسلم سیاستدان فہد احمد سے شادی کرنے والی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے شوہر کیلئے کئے گئے تبصرے پر سخت ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک صارف نے فہد احمد کو "چھپری” اور "ڈونگری سڑک چھاپ” کہہ کر طنز کا نشانہ بنایا تھا۔ یہ صارف سوارا اور فہد کی ایک ریئلٹی شو "پتی پتنی اور پنگا” میں شرکت کے بارے میں تنقید کر رہا تھا اور ان کا موازنہ اداکارہ پری نیتی چوپڑا کے شوہر کے ساتھ کر رہا تھا۔ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اس ایکس صارف کی جانب سے اپنے شوہر فہد احمد کے لیے استعمال کیے گئے توہین آمیز الفاظ پر سخت ردعمل دیا اور اس ٹرول کا اسکرین...
ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والا ایک جز اور دیگر ادویات کا نیا مرکب برڈ فلو اور سوائن فلو جیسے ذکام کی متعدد اقسام کا علاج کر سکتا ہے۔ جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کے جزو تھیوبرومائن اور ارینوسائن (جس کے متعلق کم جانا جاتا ہے) ذکام کے علاج کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں یہاں تک کہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اینٹی انفلوئنزا دوا اوسلٹامیویر کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔ یہ علاج انفلوئنزا وائرس کی ایک اہم کمزوری کو ہدف بنا کر کام کرتی ہے۔ یہ کمزوری دراصل ایک خردبینی چینل ہے جس کو وائرس نقل بنانے اور پھیلاؤ کے لیے...
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے پاس بیرون ملک ایک لاکھ 38 ہزار 817 غیر ملکی ملازمتوں کے مواقع دستیاب ہیں۔ مجموعی طورپر 2 لاکھ 75 ہزار 669 ملازمتوں میں سے ایک لاکھ 43 ہزار 854 ملازمتوں کو پر کرلیا گیاہے۔ سرکاری خبر رسان ایجنسی کے مطابق ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ ملک کی پیداواری پالیسیوں کی وجہ سے غیر ملکی ملازمت کے متلاشیوں کی تعداد میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ ہنر مند اور غیر ہنر مند پاکستانی کارکنوں کے لیے ملازمتوں کے نئے راستے کھل رہے ہیں، رواں سال یکم جنوری سے 30 جون تک تقریبا 3 لاکھ 37 ہزار پاکستانی روزگار کے لیے بیرون ملک گئے۔ 1971 میں بیورو آف امیگریشن اینڈ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکمت عملی کے نتیجے میں صوبہ 31 سال پرانے ’کموڈٹی قرض‘ کے بوجھ سے آزاد ہوگیا، جو گندم کی مہنگی خریداری کے باعث پیدا ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق 5 اگست 2025 کو نیشنل بینک کو 13 ارب 90 کروڑ روپے کی آخری قسط ادا کرکے کمرشل بینکوں کا تمام کموڈٹی قرض مکمل طور پر ختم کردیا گیا۔ اس سے قبل ادائیگی میں تاخیر کے باعث پنجاب حکومت کو ہر ماہ 50 کروڑ روپے سود کی مد میں ادا کرنا پڑتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کی گندم کے کاشتکاروں کے لیے 100 ارب کے بلاسود قرض اور ٹارگٹڈ سبسڈی کی تجویز گندم کی اوپن مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمت پر خریداری نے مارکیٹ کا...
انجمن شرعی شیعیان کے صدر نے کہا کہ غزہ کے نہتے عوام گزشتہ کئی ماہ سے بے مثال بربریت، محاصرے، بھوک اور بمباری کا سامنا کر رہے ہیں اور اب انکی جبری بے دخلی کا اعلان اس ظلم کو ایک نئے اور خطرناک موڑ پر لے گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے اپنے ایک شدید ردعمل میں صہیونی حکومت کے غزہ شہر پر مکمل قبضے اور وہاں کے بے گناہ شہریوں کو جبری طور پر بے دخل کرنے کے منصوبے کو فلسطینی عوام کی کھلی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔ آغا سید حسن نے کہا کہ یہ اقدام دراصل اسی غاصب صہیونی...
وزیراعلیٰ پنجاب کے چاہنے والی خاتون نے ان سے محبت کا انوکھا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کے نام کا پرفیوم لانچ کردیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون مداح نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے لیے خصوصی پرفیوم متعارف کروایا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز سے محبت کرنے والی خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کر دیا♥️ pic.twitter.com/z1ERH5dSfe — CM Highlights (@CM_High_Lights) August 8, 2025 ’اس پرفیوم کا نام ’ایم این پنجاب دی دھی‘ رکھا گیا ہے، جب کہ اس کی خوبصورت پیکنگ پر مریم نواز کی تصویر بھی نمایاں ہے۔ سوشل میڈیا پر پرفیوم کے چرچے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم...
اسلام آباد:رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا۔ جامعہ کے علمی و تحقیقی شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف میں رئیس الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن کو “اکیڈمک ایکسیلنس ایوارڈ 2025″ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں قومی سطح پر تعلیم و تحقیق میں غیرمعمولی کارکردگی اور علمی معیار کے فروغ کے لیے دیا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب صوبائی دارالحکومت لاہور (گورنر ہاؤس) میں منعقد ہوئی، جس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان ، چئیرمین HEC پاکستان ،چئیرمین HEC پنجاب سمیت اعلیٰ تعلیمی کمیشنز کے نمائندگان، جامعات کے سربراہان، محققین، اساتذہ، اور دیگر علمی و فکری حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد روشن...
عمر کوٹ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس صلاح الدین پہنور کا کہنا ہے کہ بعض ججز طاقتوروں کو خوش کرنے کیلئے اپنے ضمیر کا سودا کرلیتے ہیں، اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں۔ عمرکوٹ بار ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ملک کے عدالتی نظام اور اداروں کی کوتاہیوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا اور ان ججز، وکلاء و پولیس افسران کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جو عوام کو انصاف کی فراہمی میں تاخیر یا انکار کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے "انصاف میں تاخیر انصاف سے انکار کے مترادف ہے" کے مقولے کو بالکل...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ایک منفرد انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ خصوصی پرفیوم تیار کیا، جس کا نام “The Motivation Blend” رکھا گیا ہے۔ یہ خوشبو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور عوامی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ مریم نواز نے بھی اس gesture کا خوش دلی سے جواب دیا۔ اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا: “I also want one pls”، جس پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ پرفیوم کی بوتل پر مریم نواز کی تصویر اور لقب “Youth Motivator” درج ہے، جو نوجوانوں کے لیے ان کے کردار کو سراہنے کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان مایا خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، ان کا ایک حالیہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں مایا خان نے اپنے وزن میں کمی اور اس سے جڑے تجربات پر بات کی۔ مایا خان نے انکشاف کیا کہ زائد وزن کے باعث انہیں طویل عرصے تک تنقید، تضحیک اور فیشن انڈسٹری سے دوری کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکارہ کے مطابق ڈیزائنرز بھی ان کے لیے مناسب سائز کے کپڑے مہیا کرنے سے قاصر تھے اور ایکس ایل یا ڈبل ایکس ایل کپڑوں کیلئے منع کردیتے تھے جس سے انہیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ مایا خان کے ان بیانات پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 ) اسرائیل کے غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا خصوصی اجلاس آج ہوگا عرب نشریاتی ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ اجلاس متعدد ارکان کی درخواست پر اسرائیلی منصوبے پر بڑھتی ہوئی عالمی تشویش کے تناظر میں ہو رہا ہے .(جاری ہے) قبل ازیں اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھا کہ ایک طرف مذکرات جاری ہیں اور دوسری طرف اسرائیلی کابینہ غزہ پر قبضے کی منظوری دے رہی ہے اس صورتحال میں کئی ممالک نے سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفنی ٹریمبلے...

’’ مجھے بھی یہ والا پرفیوم چاہیے ‘‘وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر والا پرفیوم دیکھ کر مطالبہ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی مداح خاتون نے مریم نواز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کی پیکنگ والا پرفیوم لانچ کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ مریم نواز نے بھی پرفیوم کا مطالبہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے...
پشاور(نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے احساس نوجوان پروگرام شروع کرکے نوجوانوں کے لیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے، جس کا مقصد صوبے کے نوجوانوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور انہیں کاروبار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، جو محکمہ کھیل اور امور نوجوانان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کو “یوتھ انٹرپرینیورشپ پروگرام” یا “یوتھ کلسٹر سافٹ لون انٹرپرینیورشپ پروگرام (YCSLEP) 2024” بھی کہا جا رہا ہے۔ اس کے لیے 3 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔ اس پروگرام میں خواتین، اقلیتوں...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد طور نے بتایا کہ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ جا رہا تھا جہاں مجھے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے واشنگٹن میں منعقدہ 12 روزہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن امیگریشن حکام نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بار بار پی این آئی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کی وجہ پوچھی لیکن حکام کے پاس کوئی جواب...
اداکارہ ہانیہ عامر کو حال ہی میں گلوکار عاصم اظہر کے ایک کنسرٹ میں پہلی قطار میں دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے سامنے آئے ہیں۔ ہانیہ عامر کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور اداکارہ و ماڈل میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کی، جبکہ اس موقع پر میرب علی کے بھائی اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رامس علی کی ایک ذو معنی انسٹاگرام اسٹوری بھی وائرل ہوئی جس کو ہانیہ اور عاصم اظہر کے درمیان پھر سے بڑھتی قربتوں سے جوڑا جارہا ہے۔ رامس علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا، ’’وقت کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ سب کچھ سامنے لے آتا...
سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک پُرخلوص اور دلچسپ ردعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا جب انہوں نے اپنی خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔ معاملہ اس وقت منظر عام پر آیا جب ایک باصلاحیت خاتون نے مریم نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک پرفیوم بطور خراجِ تحسین لانچ کیا۔ یہ انوکھا اور تخلیقی اقدام سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر ردعمل دیتے ہوئے ہنستے ہوئے انداز میں کہا کہ مجھے بھی ایک پرفیوم چاہیے۔ان کا یہ پیغام نہ صرف وائرل ہو گیا بلکہ...
کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ اور ماڈل علیزے شاہ ایک بار پھر خبروں کی زد میں ہیں۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے، جس میں انہیں مبینہ طور پر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں ایک شخص کا ہاتھ اداکارہ کو کھانا کھلاتا دکھائی دیتا ہے، تاہم اس کا چہرہ جان بوجھ کر چھپایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ یہ وہی شخص ہو سکتا ہے جس کے ساتھ علیزے کی پہلے بھی تصاویر وائرل ہو چکی ہیں۔ ویڈیو منظر عام پر آتے ہی علیزے شاہ کو کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ صارفین نے کہا کہ وہ اب وہی معصوم دعا...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز خانیوال، لودھراں اور بہاولنگر نے الگ الگ کارروائیوں میں بٹیر کی اسمگلنگ اور طوطوں کا غیر قانونی شکار کرنے والے دو شکاریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ملتان ریجن سجاد حسین کی سربراہی میں اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع خانیوال سرفراز حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ 90 گاگو سے ناجائز شکار بٹیر کرنے پر ایک شخص محمد اسلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقامی تھانہ میں ایف آئی آر درج کروا کر قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع لودھراں کلیم سرفراز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ...
جب سے غزہ کا بحران شروع ہوا ۔مغربی میڈیا کی جانبداری پر درجنوں سوالات اٹھ چکے ہیں۔اگر اس وقت کھلی صحافتی جانبداری کا ورلڈ کپ منعقد ہو تو ٹیم امریکا کو یورپ بھی شاید نہ ہرا سکے ۔ مثلاً اخبار نیویارک ٹائمز کی مئی میں شایع ہونے والی ایک رپورٹ میں غزہ کے لاکھوں قحط متاثرین میں سے ایک محمد زکریا المتواق ( عمر ڈیڑھ برس ) کا بھی ذکر ہوا۔ زکریا کی ماں نے بتایا کہ اس کا بچہ صحت مند پیدا ہوا تھا۔مگر مسلسل ناکافی غدائیت کے سبب ابتر حالت میں ہے۔ یہ رپورٹ شایع ہونے کے لگ بھگ ایک ماہ بعد اخبار نیویارک ٹائمز نے قارئین سے معذرت کرتے ہوئی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمیں مزید...
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرے گا اور اسرائیل غزہ پر مکمل قبضہ کر کے اتھارٹی تھرڈ پارٹی کے حوالے کی جائے گی۔ اقوام متحدہ کے چلڈرن فنڈ یونیسیف نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بھوک کی پالیسی سے بارہ ہزار بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکا حالیہ بیان کہ اسرائیل غزہ کا مکمل کنٹرول حاصل کرے گا اور پھر اس پرکنٹرول کسی تیسرے فریق کے حوالے کیا جائے گا، محض ایک سیاسی اعلان نہیں بلکہ ایک ایسے گہرے منصوبے کی جھلک ہے جس کا مقصد نہ صرف فلسطینی سرزمین پر مستقل قبضہ کرنا ہے بلکہ فلسطینی عوام کو ان...
متنازع لباس اور بیانات کے باعث زیرِ بحث رہنے والی خوبرو اداکارہ علیزہ شاہ نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر آگ لگا دی۔ اداکارہ علیزہ شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ بھی موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک نوجوان ہاتھ اداکارہ علیزہ کو کھانا کھلا رہا ہے تاہم نوجوان کا چہرہ نظر نہیں آ رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ ہاتھ علیزہ شاہ کے بوائے فرینڈ ہو سکتا ہے جن کے ساتھ پہلے بھ تصاویر وائرل ہوئی تھیں۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو یہ انداز بالکل پسند نہیں آیا اور شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ ایک نے کمنٹ کیا کہ اب وہ معصوم دعا نہیں رہی جو ڈراما 'عہدِ...
امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ٹیلیورائیڈ میں ایک سیاہ ریچھ نے اپنی ذہانت سے سب کو حیران کردیا۔ محکمہ جنگلی حیات کی جانب سے جاری کی گئی سیکورٹی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ریچھ رات کے وقت ایک گھر کے باہر ٹہلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ حیرت انگیز منظر اس وقت سامنے آیا جب ریچھ 2 پاؤں پر کھڑا ہوا، دروازے کا ہینڈل گھمایا اور نہایت آسانی سے گھر کے اندر داخل ہو گیا، جیسے یہ روز کا معمول ہو۔ مزید پڑھیں: ریچھ کو کھانا کھلانے کی کوشش، موٹرسائیکل سوار کی جان لے گئی حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جنگلی...
یورپ میں کئی ایسے تاریخی مقامات موجود ہیں جو انسانی تہذیب کے ابتدائی دور کی جھلک پیش کرتے ہیں۔ یہ مقامات نہ صرف انسانی تخلیقی صلاحیتوں کے گواہ ہیں بلکہ ہمیں ماضی کی تہذیبوں کو سمجھنے میں بھی مدد دیتے ہیں۔ اگر آپ تاریخ یا آثارِ قدیمہ میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ 10 ماقبلِ تاریخ (prehistoric) مقامات آپ کی فہرست میں ضرور ہونے چاہییں: 1. لاسکو، فرانس (Lascaux) پریگورد (Périgord) کے علاقے میں واقع یہ غار تقریباً 17 ہزار سال پرانی تصویروں کے لیے مشہور ہے جن میں گھوڑے، بھینسیں اور ہرن دکھائے گئے ہیں۔ اگرچہ اصل غار عوام کے لیے بند ہے، لیکن Lascaux II ایک قابلِ دید نقل ہے۔ 2. اسٹون ہینج، برطانیہ (Stonehenge) ولٹ شائر،...
چین نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹک ٹیکنالوجی کی دوڑ میں ایک اور اہم قدم اٹھاتے ہوئے دارالحکومت بیجنگ میں ’روبوٹ مال‘ کے نام سے ایک منفرد اسٹور کھول دیا ہے جہاں عام عوام کے لیے ہیومینائیڈ روبوٹس، مکینیکل بٹلرز اور مشہور شخصیات کی مشینی نقلیں دستیاب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: روبوٹس کو کھا کر طاقت بڑھانے والا نیا روبوٹ، کہیں اس کا اگلا شکار انسان تو نہیں؟ یہ اسٹور ملک کے ان اولین مراکز میں شامل ہے جہاں انسان نما اور صارفین کے لیے تیار کردہ روبوٹس کو براہ راست فروخت کیا جا رہا ہے۔ اس منفرد مال میں 100 سے زائد اقسام کے روبوٹس رکھے گئے ہیں جن میں مختلف قیمتوں اور صلاحیتوں کے ماڈلز شامل ہیں۔ اس منصوبے کے...
اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے، اقوام متحدہ اور او آئی سی کی قراردادوں کے مطابق جائز حقوق، ان کے حق خود ارادیت اور فلسطین کی ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسرائیلی کابینہ کے فیصلے پر اہم بیان سامنے آگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اسرائیلی کابینہ کی جانب سے غزہ شہر کا غیر قانونی اور ناجائز کنٹرول حاصل کرنے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ فلسطینی عوام کے خلاف پہلے سے جاری تباہ کن جنگ میں خطرناک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات میں اے ڈی سی آر سیالکوٹ کی گرفتاری سے متعلق تحفظات سامنے رکھے۔ نجی ٹی وی سماء کے مطابق خواجہ آصف نے شکوہ کیا کہ اے ڈی سی آر کی گرفتاری سے متعلق انہیں آگاہ نہیں کیا گیا۔ان کے حلقے سے ایک سرکاری افسر کو ہٹا دیا گیا اور انہیں اس کا پتا بھی نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اے ڈی سی آر کے ذاتی معاملات سے ان کا لینا دینانہیں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ذاتی طور پر معاملہ دیکھنے کی یقین دہانی کروادی۔ سوات میں 14 اگست سے کرنل فتح شیر خان کے نام سے...
آسٹریلیا سے سیاحت پر آئے ایک 20 سالہ نوجوان نے دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قائم کر دیا ہے۔ اس نئے ملک کا نام Free Republic of Verdis ہے جس کے قائم کرنے کا اعلان ڈینیل جیکسن نامی نوجوان نے کیا۔ یہ ملک کروشیا اور سربیا کے درمیان دانوب شہر کے کنارے واقع ایک متنازع اور بغیر کسی ملک کے ماتحت ہے۔ یہ علاقہ تقریباً 0.5 مربع کلومیٹر جتنا ہے جو جنگل کے ٹکڑے پر ہے۔ یہ ملک دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قرار دیا گیا ہے۔ پہلے نمبر پر ویٹیکن سٹی ہے۔ فری ریپبلک آف ڈیویس کا باقاعدہ اپنا پرچم، حکومت، کابینہ، کرنسی اور پاسپورٹ ہیں۔ اس کی سرکاری زبانوں میں انگریزی، کروشیائی اور سربیائی زبانیں شامل ہیں اور کرنسی کے طور پر...
پی ٹی وی کے دور سے شوبز انڈسٹری کا حصہ رہنے والی معروف اداکارہ اور میزبان مایا خان کو ایک ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ شوبز کی دنیا میں شہرت اور عوام کی توجہ تنقید اور ذاتی حملوں سے بھی جڑی رہتی ہے اور بعض اوقات انہیں اپنی باتوں پر سوالات کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔ مایا خان کا شمار بھی ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں ہی ایک متنازعہ شخصیت بن گئیں۔ اس کے سنسنی خیز مارننگ شوز اور لائیو اسٹریٹ شوز نے انہیں کافی شہرت کے ساتھ ساتھ تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔ اس کے بعد وہ کچھ عرصے تک...
لاہور (نیوز ڈیسک) بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ محفوظ یونٹس کی تعداد بڑھانے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کےکاکہناہے کہ ارکان اسمبلی نے دو سو ایک یونٹس پر5 ہزار روپے اضافی بل بھیجنے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اراکین اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف کو صارفین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں سے آگاہ کیا ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق تین سو ایک یونٹ استعمال کرنے والوں کو اضافی بل بھیجنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت توانائی کے ذرائع کے مطابق بجلی کے تین سو ایک یونٹس کو غیر محفوظ نرخ قرار دینے کی تجویز ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحفظ یافتہ اور غیر محفوظ بجلی صارفین کے معاملے پر...
پاکستان نے فلسطینی عوام کے ساتھ اپنی مضبوط وابستگی کے تحت غزہ کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی 18ویں کھیپ روانہ کردی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کی قیادت میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقدہ تقریب میں یہ کھیپ روانہ کی گئی، جس میں خشک راشن پیک، کھانے پینے کی اشیا اور ادویات شامل تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس کھیپ کی روانگی کو یقینی بنایا۔ تقریب میں وزارت خارجہ، این ڈی ایم اے کے سینیئر حکام اور پاکستان میں فلسطین کے سفیر بھی موجود تھے۔ اس روانگی کے ساتھ...
جب انسان نے دوسری عالمی جنگ کی تباہ کاریوں کو دیکھا تو شاید پہلی بار اسے اپنی اجتماعی کمزوری کا ادراک ہوا، وہ ٹینکوں، ہوائی جہازوں اور ایٹم بموں سے لیس تھا، مگر اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے شہروں کو راکھ میں بدل بیٹھا تھا۔ لاکھوں انسان لقمہ اجل بنے، بستیاں اجڑیں، تمدن بکھر گئے اور وہ تہذیب جو اپنے آپ کو روشن خیالی کا ترجمان کہتی تھی، وہ خود تاریکی میں ڈوب گئی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دنیا کو احساس ہوا کہ طاقت اگر قانون کے تابع نہ ہو تو وہ تمدن کو بھی مٹا سکتی ہے۔ اسی احساسِ زیاں سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی گئی، جس کا مقصد یہ تھا کہ آئندہ نسلوں کو جنگ کی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔ ایک اور ظالم سامنے آ گیاموٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہےجب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/fM5dEGG1dU — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 7, 2025 تفصیلات کے...

کیا خواجہ آصف نے استعفیٰ دیا اور ان کے دوست اے ڈی سی آر کو کیوں اٹھوایا گیا؟ نجم سیٹھی کے بڑے انکشافات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیوروکریسی سے متعلق ٹویٹس اور پھر استعفیٰ کی خبروں کی حقیقت بیان کر تے ہوئے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے ایک دوست ہیں، وہ ایک زمانے میں ریٹرننگ افسر تھے ، خواجہ صاحب پر ان کا قرض ہے ، اٹھانا ہے ، وہ اے ڈی سی آر ہیں ، سیالکوٹ میں ایک پراپرٹی پر ایک تنازع چل رہاہے ، جس میں ایک کمپنی ہے ، کچھ بھائی ہیں وہ کاروبار بھی کرتے ہیں ، وہ زمین ان کی ہے، خواجہ صاحب چاہتے تھے کہ وہ زمین ان کو...
بیجنگ: چین نے اپنا پہلا چاند پر اترنے والا مشن ’’لانیوے‘‘ کامیابی سے ٹیسٹ کرلیا ہے۔ یہ تجربہ ہیبئی صوبے میں ایک ایسے مقام پر کیا گیا جو چاند کی سطح جیسا بنایا گیا تھا۔ یہاں خاص قسم کی مٹی، پتھروں اور گڑھوں کے ذریعے چاند کے ماحول کی نقل تیار کی گئی۔ چائنا مینڈ اسپیس (CMS) کے مطابق، یہ ٹیسٹ بہت پیچیدہ تھا اور اس میں لینڈر کے چڑھنے اور اترنے کے تمام مراحل کا مکمل جائزہ لیا گیا۔ اسے انسان بردار چاند مشن کی تیاری کا ایک "اہم سنگ میل" قرار دیا گیا ہے۔ ’’لانیوے‘‘ کا مطلب چینی زبان میں "چاند کو گلے لگانا" ہے۔ یہ لینڈر نہ صرف خلا بازوں کو چاند کی سطح پر لے جائے...
اداکارہ اور ٹی وی میزبان اور بیوٹی ایکسپرٹ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے چہرے کی سرجری کرانے کا الزام عائد کردیا۔ شائستہ لودھی کی نئی تصاویر میں انٹرنیٹ صارفین نے ان کے چہرے میں تبدیلی محسوس کی۔ ان کے فالوورز کا ماننا ہے کہ انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے یا فلرز کے ذریعے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Dr. Shaista Lodhi (@iamshaistalodhi) صارفین ان تبدیلیوں پر اپنی رائے دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے کہا ’انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور اب بہت اچھی لگ رہی ہیں‘۔ دوسرے نے کہا: ’انہیں اپنی شکل نہیں بدلنی چاہیے تھی، وہ پہلے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف ایک بار پھر اس وقت تنازعات کا مرکز بن گئے جب ایک صحافی نے الزام لگایا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے ایک سرکاری اہلکار کی مبینہ گرفتاری کے خلاف احتجاجاً اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔ تاہم خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں صحافی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے ‘جعلی خبر’ قرار دیا۔ بیوروکریسی اور دوسری اشرافیہ کی پرتگال میں پناہ گاہیں مہیا کرنے میں سب سے بڑا کردار ایک ورک صاحب کر رہے ھیں۔ https://t.co/mDDqywAg7t — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 نجی اخبار میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق یہ تنازع دراصل سیالکوٹ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اقبال سانگھرا کی حالیہ...
واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال 2000 کی دہائی کے اوائل سے ہندـامریکہ تعلقات کو عموماً بڑھتے ہوئے تزویراتی اشتراک کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، خاص طور پر دفاعی تعاون، تجارت، اور چین کے ابھار پر مشترکہ تشویش جیسے شعبوں میں۔ تاہم، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت (2017–2021) میں یہ تعلقات متعدد غیر متوقع نشیب و فراز، سفارتی سرد مہری کے لمحات، اور خاص طور پر امریکی جانب سے برملا عدم اطمینان کے اظہار کا شکار ہوئے۔ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے درمیان ”قدرتی اتحاد” کے تصور کے برعکس، ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کے ساتھ رویہ اکثر ٹھنڈی حقیقت...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست 2025ء ) متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی دنیا کی معروف فضائی کمپنی ایمریٹس نے پروازوں میں پاور بینکس کے حوالے سے نئے قوانین متعارف کرادیئے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایمریٹس کی پروازوں میں کسی بھی قسم کے پاور بینک کا استعمال ممنوع ہے جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2025ء سے ہوگا، تاہم ایمریٹس کے صارفین کو اب بھی مخصوص شرائط کے ساتھ ایک پاور بینک جہاز پر لے جانے کی اجازت ہے لیکن ہوائی جہاز کے کیبن میں پاور بینک استعمال نہیں کیے جاسکتے، نہ ہی پاور بینک سے ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے اور نہ ہی ہوائی جہاز کے...
قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر لیگل افیئرز کی ایک آسامی پر 142 امیدوار فیز ون امتحان میں کامیاب ہوئے جن میں عائشہ صدیقہ، طاہرہ صادق، آمنہ سعید، ثمرا یار، زنیرہ فاروق شامل ہیں۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس کی ایک آسامی پر 38 امیدوار فیز ون میں کامیاب ہوئے جن میں عطقیٰ عبدالرزاق، حبیب الرحمن، محمد افتخار، آصف علی، سلطان احمد شامل ہیں۔سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈیپارٹمنٹ میں سوشل نیڈ آفیسر لاہور کی دو آسامیوں پر 2 امیدوار فائنل طور پر کامیاب ہوئے جن میں فرقان احمداور محمد مجاہد شامل ہیں۔سوشل...
پشاور: ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد...
سبی (نیوز ڈیسک) سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سبی میں ریلوے ٹریک سگنل کے قریب زور دار دھماکا ہوا تاہم خوش قسمتی سے پنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین 10 منٹ قبل ہی گزر چکی تھی۔ دھماکے کے فوری بعد راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین کو احتیاطی اقدام کے طور پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع...
سٹی42: سندر کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شاہکام فلائی اوور کے قریب پیش آیا، جب دو تیز رفتار کاریں بحریہ ٹاؤن کی جانب جا رہی تھیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ان میں سے ایک کار نے فلائی اوور سے اترتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث ایک موٹرسائیکل کو ٹکر ماری، جس کے بعد گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے موجود ریڑھی بانوں پر چڑھ گئی۔ اچھرہ، شاہ جمال اور فاضلیہ کالونی میں 3 گھنٹوں سے بجلی بند، شہری پریشان حادثے کے...
ایران میں اپنے 11 شوہروں کو زہریلی دوا دے کر قتل کرنے والی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ یہ خاتون جائیداد ہتھیانے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرتی اور پھر نئی شادی کرلیتی تھی۔ ریکارڈ کے مطابق ملزمہ کی عمر قریباً 50 برس بتائی گئی ہے، تاہم متاثرہ خاندانوں کا دعویٰ ہے کہ وہ اس سے کہیں بڑی ہیں۔ خاتون پر 11 افراد کے قتل اور ایک اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر 2001 سے 2023 تک مختلف شوہروں کو زہر دے کر مارا، تاکہ ان کے ترکے یا شادی کے مالی معاہدوں سے فائدہ...
مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے کپس کیفے پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار فائرنگ کی گئی، جس میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں فائرنگ کے ساتھ ایک آواز سنائی دیتی ہے، ساتھ ہی ایک شخص کہتا ہے کہ ہدف کو کال کی گئی تھی مگر اس نے کال نہیں سنی، اس لیے کارروائی کرنا پڑی، اگر اب بھی جواب نہ آیا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کیفے کے کچھ ملازمین اندر موجود تھے۔ اس...
کشمیر جیسے خطے میں، جہاں سرد موسم، سیاسی کشیدگی اور محدود وسائل عوامی صحت و طرزِ زندگی پر گہرے اثرات ڈالتے ہیں، وہیں 96 سالہ غلام حسن بھٹ کا جم جوائن کرنا صرف ایک ذاتی قدم نہیں، بلکہ ایک علامتی اور متاثر کن پیغام ہے۔ یہ عمل نہ صرف ضعیف العمری میں صحت مند طرزِ زندگی کو فروغ دیتا ہے، بلکہ کشمیری نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے بھی ایک مثبت تحریک ہے کہ عمر صرف ایک عدد ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے علاقے ٹُکرو گاؤں سے تعلق رکھنے والے غلام حسن بھٹ نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر عزم ہو تو کسی بھی عمر میں جسمانی فٹنس کو اپنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں ایک...
دنیا میں ایک اور نیا ملک وجود میں آ گیا ہے، جس کی آبادی محض 400 افراد پر مشتمل ہے۔ اس خودساختہ ملک کا نہ صرف اپنا جھنڈا، کرنسی، پاسپورٹ اور کابینہ ہے بلکہ اس کا صدر بھی ایک نوجوان ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپ میں 20 سالہ آسٹریلوی نوجوان ڈینیئل جیکسن نے “فری ریپبلک آف ورڈیس کے نام سے ایک نئے ملک کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ ملک ویٹیکن سٹی کے بعد دنیا کا دوسرا سب سے چھوٹا ملک قرار دیا جا رہا ہے۔ ڈینیئل جیکسن نے 2019 میں ایک ایسی زمین دریافت کی جو کسی بھی تسلیم شدہ ملک کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی تھی۔ یہ زمین سربیا اور کروشیا کے درمیان دریائے...
حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے جس سے جعفر ایکسپریس بال بال بچ گئی ہے۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکا پنجاب سے آنے والی جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے بعد ہوا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعہ کے فوراً بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ اور ٹریک کا...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے معروف قانون دان نے کہا کہ سٹی کورٹ میں موجود ڈے کیئر کو سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے، ایک پولی کلینک یہاں ہونا چاہیئے، جو معذور افراد ہیں انکے لیے وہیل چیئر ہونی چاہیئے، صوبائی محتسب ہراسمنٹ کے حوالے سے یہاں ایک سیل ہونا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ضیاء احمد اعوان نے کہا ہے کہ ہماری پٹیشن میں پہلا مطالبہ ہے کہ ایک جوڈیشل کمپلیکس ہونا چاہیئے، سینٹرل جیل کو شہر سے باہر لیکر جائیں اور سینٹرل جیل کی جگہ وہاں عدالتیں بنائی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی کورٹ سی پی ایل سی پارکنگ میں پریس کامفرنس کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء اعوان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہماری پیٹیشن ہائیکورٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی ہر صورت ہوگی ،زائرین کو ایران بھجوانے کے حوالے سے مسئلہ کا جلد حل نکال لیں گے۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں شازیہ مری،اسد قیصر اور دیگر کے نکتہ اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ زائرین اربعین پر بڑی تعداد میں زائرین جاتے ہیں،حکومت ان کو سکیورٹی فراہم کرتی ہے۔اس بار خطے میں اسرائیل اور ایران جنگ کی وجہ سے زمینی سفر پر پابندی لگائی گئی ہے۔گزشتہ ہفتے اس پر منسٹری میں بات ہوئی۔اس پر مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی۔کراچی سے...
بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے اور جعفر ایکسپریس دھماکے سے بال بال بچ گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہواجب پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس اسٹیشن سے کچھ فاصلے پر تھی، دھماکا ٹریک سے دو سے ڈھائی فٹ کے فاصلے پر ہوا، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس سبی سٹیشن سے روانہ کردی گئی، کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کچھ دیر میں روانہ کردی جائے گی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل کے لیے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعلقہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آبادی کی سالانہ شرح 2.55 فیصد ہے جو تشویشناک حد تک زیادہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انہیں ملکی معیشت کا فعال حصہ بنایا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ دہشت گروں کے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر ہونے والی کارروائی کسی کا باپ نہیں روک سکتا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں زائرین سے بات چیت کے لئے کراچی جارہا ہوں، کچھ نکات پر ہم قریب آئے ہیں، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ اس سفر کو ممکن اور آسان بنایا جائے، فلائٹس بڑھائی ہیں، غیر ملکی ایئرلائنز کو اجازت بھی ہے، کوشش کریں گے کہ اس مسئلے کو حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جرات ہی نہیں کہ اسمبلی کا استحقاق مجروع کریں، دفعہ 144 تھی ، یوم استحصال کا دن منایا جارہا تھا، اسی دوران احتجاج کی...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )خیبر پختونخوا حکومت نے مختلف پھلوں، سبزیوں، تیل داربیجوں، چائے اور فصلوں کے نئے بیج کی کاشت کی منظوری دے دی ہے صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال کی زیرصدارت صوبائی سیڈ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں ہر بیج کی پیداوار، کاشت کے موزوں علاقے، بیماریوں کے خلاف مدافعت اور دیگر متعلقہ امور پر بریفنگ دی گئی. سیڈ کونسل کے اجلاس میں 53 بیج زیر غور لائے گئے جن میں سے 38 کی کاشت کی منظوری دی گئی وزیر زراعت کے پی نے کہا کہ منظور شدہ بیجوں میں مکئی کی چار اقسام اور چاول و گندم ایک ایک قسم شامل ہے، پھلوں کی کیٹیگری میں کیوی، خوبانی، مالٹے، انگور کی دو اور...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں میں تشویشناک مماثلت ہے، دونوں مقبوضہ علاقوں میں مقامی آبادی کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں میں مصروف ہیں. ان خیالات کااظہار انہوں نے یومِ استحصال کشمیر کو 6 برس مکمل ہونے کے حوالے سے نیویارک میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہی جس کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن اور نیویارک میں پاکستانی قونصل خانے نے کیا تھا سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا خواہ وہ کشمیر ہو یا فلسطین، تاکہ آبادیاتی تناسب کو زبردستی بدلا جا سکے اور عوام کی جائز خواہشات...
خیبرپختونخوا حکومت نے ایک بار پھر افغانستان کے ساتھ مذاکرات کو امن کے قیام کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے جامع بات چیت کی تجویز دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا دہشتگردی کے خاتمے کے لیے باہمی تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات ناگزیر ہیں۔ ان کے مطابق اس مقصد کے لیے وفاق، صوبائی حکومت اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ بیرسٹر سیف نے کہاکہ مقامی سطح پر ہونے والے جرگے بھی افغانستان کے ساتھ مذاکرات کی سفارش کررہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیاکہ افغانستان کو اعتماد میں...
وزیر تجارت جام کمال نے امریکی ٹیرف سے متعلق جواب قومی اسمبلی میں پیش کر دیا۔وفاقی حکومت نے ٹیرف عائد ہونے سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان کی تردید کر دی۔وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ امریکا نے پاکستان پر ٹیرف 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دیا ہے، ٹیرف میں کمی سے امریکی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی فروخت میں اضافہ ہو گا۔ وفاقی حکومت کا 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے عبد العلیم خان نے کہا کہ پہلے ایک سال میں 10 پھر ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری ہو گی جام کمال کا کہنا تھا کہ ٹیرف میں کمی...
ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے سیاحتی شہر سانیا میں جدید دفتر میں بیٹھا ہوا ایک نوجوان اعتماد کے ساتھ چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں جزیرے پر آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو پالیسیوں سے متعلق رہنمائی فراہم کررہا ہے۔ یہ نوجوان ایک پاکستانی کارباری شخصیت محمد عامر شہزاد ہیں جو اب اپنے غیرملکی ساتھیوں کے ایک قابل اعتماد رہنما بن چکے ہیں اور چلتے پھرتے رہنما کتابچے کا لقب حاصل کرلیا ہے۔1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے شہزاد پہلی بار 2015 میں چین آئے جب انہوں نے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیا ژوانگ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ دوران تعلیم ایک مقبول آن لائن پراڈکٹ نے ان کے اندر...
سٹی42: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کارروائی کے لیے نیا طریقہ کار جاری کر دیا ہے، جس کا مقصد بلاجواز چھاپوں کا خاتمہ اور تجارتی برادری کا اعتماد بحال کرنا ہے۔ نئے طریقہ کار کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 37A پر عمل درآمد کے لیے ایس ٹی جی او (STGO) جاری کر دیا گیا ہے۔کسی بھی تفتیش یا چھاپے سے قبل کمشنر ان لینڈ ریونیو کی پیشگی منظوری لازمی ہوگی۔مزید کارروائی کی شروعات ممبر ان لینڈ ریونیو آپریشنز کی منظوری سے مشروط کر دی گئی ہے۔ہر تحقیقاتی کارروائی سے پہلے کمشنر دو کاروباری نمائندوں سے مشاورت کرے گا۔یہ نمائندے متعلقہ چیمبرز آف کامرس اور تجارتی تنظیموں کی جانب سے نامزد کیے جائیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 اگست 2025ء) ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان میں مون سون کی بارشوں میں مزید شدت آتی جا رہی ہے، جس کے سبب آنے والے سیلاب زیادہ خطرناک ہوتے جا رہے ہیں۔ شدید موسم میں گلوبل وارمنگ کے کردار کا مطالعہ کرنے والے بین الاقوامی سائنسدانوں کے ایک گروپ 'ورلڈ ویدر اٹریبیوشن' (ڈبلیو ڈبلیو اے) کی رپورٹ جمعرات کے روز جاری کی گئی۔ پاکستان میں مون سون کی بارشیں، جو عام طور پر جون سے ستمبر تک رہتی ہیں، تغیرپذیر ہوتی ہیں۔ ملک کے محکمہ موسمیات کے مطابق، پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال جولائی میں ایک تہائی سے زیادہ یا...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2025ء) اداکارہ ماہرہ خان کی مقامی مارکیٹ میں خریداری کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس کو مداح خوب سراہا رہے ہیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو حال ہی میں کراچی کی ایک مارکیٹ میں خریداری کرتے دیکھا گیا، جس لمحے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا دی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بغیر کسی پروٹوکول یا سکیورٹی کے نہایت سادہ انداز میں کپڑوں کی دکان پر خریداری کر رہی ہیں۔ ویڈیو کلپ میں ماہرہ خان کوسفید رنگ کے پرنٹڈ شلوار قمیض میں دیکھا گیا، جو کہ ان کے عام اور سادہ فیشن کو ظاہر کرتا ہے، بغیر میک اپ اور پر اعتماد انداز کے ساتھ وہ دکان...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔ معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.twitter.com/Awgm5EJHMT — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025 واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے...
کوئٹہ سے 70 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ضلع پشین میں سرانان بازار ایک چھوٹا سا قصبہ ہے مگر اس کی شہرت دور دور تک پھیلی ہوئی ہے اور اس کی وجہ ہے وہاں کا 100 سال پرانا روش ہاؤس۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا روایتی پکوان لاندی گھروں سے نکل کر ہوٹلوں تک جا پہنچا یہاں کا روش پشتونوں کی روایتی خوراک ہے جو صرف نمک، پانی اور گوشت سے تیار کیا جاتا ہے مگر ذائقہ ایسا کہ بڑے بڑے شہروں کے پکوان بھی اس کے آگے ماند پڑ جائیں۔ یہ خوراک صرف ایک کھانا نہیں بلکہ ثقافت، سادگی اور مہمان نوازی کا مکمل اظہار ہے۔ اس ہوٹل کی بنیاد آج سے 100 سال پہلے ایک پشتون بزرگ نے رکھی...
مقبوضہ کشمیر میں مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو 6 سال مکمل ہونے پر 5 اگست کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں اور کنٹرول لائن کے دونوں جانب کشمیریوں نے یوم استحصال کشمیر منایا۔ اس دن کی مناسبت سے احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اور مظاہرے کیے گئے، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں مذمتی قراردادیں منظور کی گئیں۔ ا س دن کی مناسبت سے لندن میں کشمیریوں اور پاکستانیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے 10ڈاؤننگ اسٹریٹ سے بھارتی ہائی کمیشن تک مارچ کیا اور بھارت مخالف نعرے بازی کی۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں یہ دن منانا نہ صرف بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کی یاد دلاتا ہے بلکہ عالمی برادری...
کراچی: شہر قائد میں بن قاسم کے علاقے پیپری میں گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت 30 سالہ عزیز ولد امان اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ مبینہ طور پر گھریلو تنازعے کے باعث خود کو سینے پر گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر کے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔
کراچی: اورنگی ٹاؤن بجلی نگر میں لوم فیکٹری میں کام کے دوران مشین میں آنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 40 سالہ سلطان کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ کام کے دوران متوفی کا مشین کی زد میں آکر شدید متاثر ہوا ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مومن آباد معراج انور نے بتایا کہ واقعہ لوم فیکٹری میں کام کے دوران پیش آیا ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
امریکا، روس اور چین دنیا کی تین سپر پاورز ہیں جن کے درمیان معیشت، دفاع اور ٹیکنالوجی سمیت تمام شعبوں میں سخت مقابلہ ہوتا ہے اور تینوں ممالک اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے نت نئی سائنسی ایجادات خاص طور پر دفاعی اور معاشی میدان میں مشکل فیصلے کرتے ہیں، جس سے دوسرے ممالک مشکلات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ چین عالمی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات اور خام مال کی برآمدات میں دیگر دو بڑے ممالک سے آگے ہے اور یہاں تک امریکا بھی چین سے خام مال درآمد کرتا ہے جبکہ امریکا اور چین کے درمیان معاشی رساکشی بھی جاری ہے۔ دفاعی شعبے میں بھی چین اپنی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اسلحے کی مارکیٹ میں...
شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور روڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ متوفی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں شناخت 24 سالہ علی اکبر کے نام سے ہوئی جبکہ 22 سالہ سہیل کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ چھیپا حکام کے مطابق حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے اور اس حوالے سے ایس ایچ او کلری سلیم مروت نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے ٹریلر...
رپورٹ کے مطابق بھارت نے انٹرنیٹ پر کنٹرول سخت کر دیا ہے، جس میں بہت سے سرکاری افسران کو براہ راست ٹیک کمپنیوں کو مواد ہٹانے کے احکامات جاری کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے، اور اکتوبر میں ایک سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے یہ احکامات بھیجے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنوری میں ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پرانی پوسٹ بھارت کے شہر ستارا میں پولیس کے لیے تشویش کا باعث بن گئی، 2023 میں لکھا گیا یہ مختصر پیغام، جو ایک ایسے اکاؤنٹ سے تھا جس کے چند سو فالوورز تھے، ایک سینئر حکومتی سیاستدان کو ناکارہ قرار دیتا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انسپکٹر جتیندر شاہانے نے ایکس...
سینیئر اداکارہ ماہرہ خان نے ایک عام سے بازار میں ساڑھی خریدنے کے لیے بھاؤ تاؤ کیا اور ریڑھی والے مفت میں امرود مانگ کر کھایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اداکارہ ماہرہ خان جہاں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں میں گھر کرچکی ہیں وہیں وہ اپنی سادگی کی وجہ سے مداحوں کو حیران کردیتی ہیں۔ جس کا ایک مظاہرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں اداکارہ کو کراچی کے مقامی بازار میں بغیر کسی پروٹوکول کے بالکل عام خواتین کی طرح خریداری کررہی ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DM-63-PN8ND/ اداکارہ ماہرہ خان کو ویڈیو میں ساڑھی خریدتے ہوئے دکانداروں سے ایک عام خاتون کی طرح بھاؤ تاؤ کرتے دیکھ کر مداح حیران رہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا صارفین کو غیر قانونی، غیر اخلاقی اور قابلِ اعتراض مواد کی اشاعت و ترویج پر سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ایک بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ آزادی اظہار ایک بنیادی حق ضرور ہے، لیکن اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ اسے قانون شکنی، مذہبی دل آزاری، یا فحاشی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جائے۔پی ٹی اے کے مطابق ایسے افراد جو مذہبی شخصیات کی توہین، مذہبی جذبات کو مجروح کرنے یا توہینِ مذہب جیسے جرائم میں ملوث پائے گئے، ان کے خلاف ملکی قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ، قومی اداروں، بالخصوص افواجِ پاکستان اور سلامتی کے اداروں کے خلاف...
—فائل فوٹو ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مریم نواز نے عوام کو اپنا گھر دینے کا وعدہ 6 ماہ کی قلیل مدت میں سچ کر دکھایا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 6 ماہ میں 62 ہزار 500 گھر بنا کر پنجاب حکومت نے پاکستان کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ بنایا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 5 سے 10مرلہ اپنی چھت اپنا گھر اسکیم کے تحت 74 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرض دیے گئے، عوام نے قرض واپسی کا ریکارڈ بنا دیا، 99 اعشاریہ 9 فیصد ریکوری پنجاب بھی ایک ریکارڈ ہے۔انہوں نے کہا کہ 37 ہزار سے زائد خاندانوں کو قرض کی دونوں اقساط جاری ہو چکی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر زیر...
معروف اداکارہ مہر بانو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر اس بار بھی تنقید کی وجہ ان کا نامناسب ڈانس ہے۔ اس بار انھوں نے عربی موسیقی پر بیلی ڈانس کی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس رقص کے لیے اداکارہ نے نہایت نامناسب اور مختصر لباس کا انتخاب کیا۔ جس پر صارفین نے سخت ردِعمل دیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی اس ویڈیو کو "فحش” اور "غیر اخلاقی” قرار دیتے ہوئے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ کچھ صارفین نے طنزیہ انداز میں اداکارہ سے پوچھا کہ "اس ویڈیو سے کیا حاصل ہوا؟ خوشی؟ شہرت؟ یا پیسے؟” یاد رہے کہ اداکارہ مہر بانو ماضی...
سٹی42: پنجاب کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرین کے روڈ ٹیسٹ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خود مانیٹرنگ بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک ایس آر ٹی کے تجرباتی سفر میں شرکت کی۔عام ٹریفک کے درمیان رننگ چیک کے دوران ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں مکمل...
ویب ڈیسک: پاکستان بھر کے طلباء، اساتذہ اور سرکاری ملازمین کے لیے ایک بڑی خوشخبری, 14 سے 17 اگست تک مسلسل چار دن کی تعطیلات متوقع ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق 14 اگست جمعرات کو یومِ آزادی کی چھٹی ہوگی, ملک بھر میں قومی جوش و جذبے کے ساتھ تقریبات، پریڈز، اور ثقافتی ایونٹس ہوں گے۔15 اگست جمعہ چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر ملک بھر میں مجالس، ماتمی جلوس اور مذہبی اجتماعات منعقد ہوں گے جبکہ 16 اور 17اگست ہفتہ وار تعطیل ہوگی۔اگر حکومت 14 اور 15 اگست کی سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیتی ہے تو 16 اور 17 اگست کے ساتھ مسلسل 4 دن کی تعطیلات ممکن ہو جائیں گی۔ دوسری جانب حکام کو یومِ آزادی...
قراردار پاکستان کو منظور ہوئے تقریباً 85 برس بیت گئے، جس کی منظوری کے سات سال بعد 1947 میں پاکستان کی بنیاد رکھی گئی۔ پاکستان ایک ایسی اکائی ہے جس میں مختلف ثقافتوں اور زبانیں بولنے والے لوگ ایک ساتھ رہتے ہیں۔ اب سوال یہ ہے کہ وہ مملکت خداداد جسے حاصل کرنے کےلیے لاتعداد قربانیاں دینی پڑیں، کیا ہم نے وہ مقاصد حاصل کرلیے؟ وطن عزیر کو حاصل کرنے کےلیے اُس وقت کے مسلمانوں کے پسِ منظر میں صدیوں کی محرومیاں تھیں، جس سے نجات کےلیے ایک طویل جدوجہد شروع کی گئی کہ برصغیر کے نچلے اور افلاس زدہ مسلمانوں کی زندگیوں میں بہتری لائی جاسکے۔ جبکہ آج حقیقت یہ ہے کہ بحثیت پوری قوم دیانت داری، انصاف اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) لبنان کی حکومت نے فوج کو ایک ایسا منصوبہ تیار کرنے کا کام سونپا ہے جس میں رواں برس کے اواخر تک صرف ریاستی اداروں کے پاس ہی ہتھیار ہوں گے۔ اس طرح کے اقدام کا مقصد ایران کی حمایت یافتہ شیعہ سیاسی جماعت اور لبنان میں عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کو مؤثر طریقے سے غیر مسلح کرنا ہے۔ منگل کے روز کا کابینہ کا فیصلہ امریکہ کی طرف سے شدید دباؤ کے بعد آیا ہے، جس میں واشنگٹن نے گروپ کو غیر مسلح کرنے کے لیے کہا ہے۔ یہ فیصلہ نومبر 2024 کی جنگ بندی کے نفاذ کے ایک حصے کے طور پر بھی ہے، جس کے تحت...
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان سائیکلسٹ سیاحت کے فروغ اور امن کے پیغام کے ساتھ سینکڑوں کلومیٹر کا سفر طے کرکے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کینیڈین خاتون نے پرانی طرز کی سائیکل پر رفتار کے 2 ریکارڈ توڑ دیے یہ نوجوان نہ صرف پاکستان کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک مثال بن رہے ہیں۔ دیکھیے فواد عباسی کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں بلوچستان تا کشمیر بلوچستان کا سائیکلسٹ...
مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا اور مطالبہ دہرایا کہ ہمارے لیڈر کو رہا کرو ایک گروپ صوابی انٹرچینج پرروڈ بند کرنے پر بضد جبکہ دوسرا روڈ بند کرنے کیخلاف ڈٹ گیا خیبرپختونخوا کے صوابی انٹر چینج کے مقام پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران کارکنوں نے پشاور-اسلام آباد موٹر وے کو بند کر دیا، جس پر کارکن دو گروپوں میں بٹ گئے اور آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔مظاہرین نے موٹروے پر ہی جلسہ شروع کر دیا، جس کے باعث مسافروں اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی کے کارکنان کا ایک گروپ صوابی انٹرچینج پر ایک روڈ بند کرنے پر بضد تھا جب کہ دوسرا روڈ...
کراچی: شہر قائد میں ایک بار پھر فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، لانڈھی، شاہ لطیف ٹاؤن اور محمود آباد میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا۔ لانڈھی 89 ٹمبر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار نقاب پوش ملزم کی فائرنگ سے 25 سالہ فضیل عرف فیضی ولد رئیس قریشی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مقتول گھر کے قریب گلی کے کونے پر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار ملزم نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔ ایس ایچ او لانڈھی رضوان پٹیل کے مطابق جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ مقتول کے جسم کے...
ہم ایک ایسا سماج بن چکے ہیں جو لفظوں سے خائف ہے، سوالوں سے چڑتا ہے، تحقیق کو گمراہی سمجھتا ہے اور تنقید کو توہین کا دوسرا نام قرار دیتا ہے۔ یہ وہ المیہ ہے جو برسوں کی تربیت، ریاستی بیانیے اور سوچ پر تالے لگانے والے نصاب کا نتیجہ ہے۔ ہم نے سوچنے کی آزادی کو جرم ، اختلافِ رائے کو گستاخی اور دلیل کو بے ادبی سمجھ لیا ہے۔ یہی وہ راستہ ہے جو کسی بھی قوم کو اجتماعی زوال کے گڑھے میں دھکیلتا ہے۔جب ہم ماضی کی طرف نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں سقراط، ارسطو اور ابن رشد جیسے افراد دکھائی دیتے ہیں جو فکر و دلیل کے علمبردار تھے۔ ان کی تحریریں سوال سے شروع ہوتی...
پاکستان کی دو تہائی آبادی دیہی علاقوں میں مقیم ہے، جہاں زندگی کی بنیادی سہولیات کی کمی ایک عام حقیقت ہے۔ ان علاقوں میں خواتین کا کردار نہ صرف معاشی سرگرمیوں میں اہم ہے بلکہ وہ گھریلو ذمے داریوں کے ساتھ ساتھ زراعت، سلائی کڑھائی اور ماہی گیری جیسے سخت شعبوں میں بھی پیش پیش ہیں۔ خاص طور پر سندھ کے دیہی اور ساحلی علاقوں میں خواتین کی محنت کو نظرانداز کرنا ممکن نہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور کراچی کی ساحلی پٹی پر خواتین نہ صرف مچھلی کے جالے تیار کرتی ہیں بلکہ اکثر کھانوں کے ’’ ڈھابے‘‘ بھی چلاتی ہیں، جہاں ناشتہ، دوپہر اور رات کے کھانے مقامی افراد کو فراہم کیے جاتے ہیں۔ زراعت کے میدان میں بچیاں اور...