2025-08-04@22:17:32 GMT
تلاش کی گنتی: 649
«روپے اور ارجنٹ فیس»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: یورپی ممالک میں مقیم پاکستانی شہریوں کو نیشنل آئیڈنٹی کارڈ فار اوورسیز پاکستانی (NICOP) کے اجرا کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے رجوع کرنا ہوگا۔ NICOP حاصل کرنے کے لئے قریبی نادرا رجسٹریشن سینٹر پر جا کر درخواست دینا ہوگی، آپ کی تصویر، فنگر پرنٹس اور دستخط لیے جائیں گے، نادرا کی پاک آئیڈینٹٹی ویب سروس (nadra.gov.pk) یا موبائل ایپ کے ذریعے بھی درخواست دی جا سکتی ہے۔درکار دستاویزات:پرانا NICOP یا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (CNIC)پاسپورٹ کی کاپی: یورپی ملک کا رہائشی یا ورک پرمٹ ثبوت، دیگر ضروری دستاویزات (شادی شدہ افراد کے لیے نکاح نامہ، بچوں کے لیے برتھ سرٹیفکیٹ وغیرہ)فیس اور پروسیسنگ کا وقت: فیس کا انحصار درخواست کی نوعیت (نئی، تجدید،...
کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں چینی کی خوردہ قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جس کی وجہ رمضان میں زبردست مانگ کے باعث ہول سیل نرخوں میں اضافہ ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ریٹیلرز کو خدشہ ہے کہ اگر ہول سیل مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار رہا تو چینی کی قیمت 200 روپے تک پہنچ سکتی ہے۔ تاہم ہول سیلرز نرخوں میں اضافے کا ذمہ دار ملرز کو ٹھہراتے ہیں۔ کراچی میں ایک ہفتے میں چینی کا ہول سیل ریٹ 15 روپے اضافے سے 155 روپے فی کلو تک بڑھ گیا۔ اس سے قبل فروری میں چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی۔ دریں اثنا،...
کراچی (نیوز ڈیسک) منافع خور مافیا کے سامنے شہری انتظامیہ بے بس ہو گئی اور مجبوراً پھلوں کے سرکاری ریٹ ہی بڑھا دیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فروٹ منڈی کے آڑھتیوں پر بس نہ چلا تو کمشنر کراچی نے صارفین ہی پر بوجھ بڑھا دیا اور پھلوں کی سرکاری قیمت میں ناکام شہری انتظامیہ نے پھلوں کی سرکاری قیمت بڑھادی۔ شہری انتظامیہ کو مارکیٹ کی قیمت اور سرکاری قیمت میں فرق کم کرنے کا آسان طریقہ یہی محسوس ہوا کہ پھلوں کی خوردہ سرکاری قیمت میں 25 روپے کلو تک کا اضافہ کردیا ، جس سے انتظامیہ نے عملاً منافع خور مافیا کے سامنے اپنی بے بسی ظاہر کردی۔ نئے نرخ کے مطابق امرود 150 سے بڑھاکر 175، خربوزہ...
عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔
پشاور ہائی کورٹ نے سیکریٹری ہیلتھ اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پر 1،1 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔عدالت عالیہ پشاور میں نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ نجی یونیورسٹیوں نے فیسوں میں بغیر وجہ بتائے اضافہ کیا۔وکیل نے کہا کہ 2023-24 میں فیسوں میں 200 سے 300 فیصد تک اضافہ کیا گیا، میڈیکل کالجز کی فیسیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔محکمہ صحت نے عدالت میں جواب دیا کہ فیسوں میں اضافہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے کیا، اس پر عدالت نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے تفصیلی جواب طلب کیا تھا۔اس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل (اے اے جی) نے کہا کہ محکمہ صحت...
فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے رمضان پیکج پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے 5 ہزار میں صرف چولھا ہی جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی جانب سے عید کے بعد بڑے احتجاج کی خبروں کو ٹوپی ڈراما قرار دیا اور کہا تاریخ لکھ لیں نہ دھرنا ہوگا نہ احتجاج ہوگا، یہ پرانی تنخواہ پر کام کریں گے۔ انھوں نے کہا ٹرمپ کارڈ سے یہ اب پلے کارڈ پر آ گئے ہیں، عید کے بعد بکرا عید بھی آ جائے گی اور کچھ نہیں ہوگا۔ فیصل واوڈا نے کہا بانی پی ٹی آئی کو کوئی ڈیل...

40 لاکھ گھرانوں کو 5 ہزار فی خاندان رمضان پیکج کا افتتاح: دہشتگردی ناسور، اس کی قبر کھودیں گے، شہباز شریف
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا ہے جو گزشتہ سال 7 ارب کے پیکج کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے ، پیکج کے تحت ملک بھر کے 40 لاکھ مستحق خاندانوں کو شفاف اور آسان انداز میں ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزار روپے فی خاندان دیئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے بٹن دبا کر رمضان ریلیف کے ڈیجیٹل والٹ کا افتتاح کیا۔ وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں 40 لاکھ گھرانوں اور 2 کروڑ مستحق افرادکو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دینے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ایسے طبقات جو سفید پوش ہیں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ رمضان میں 2 کروڑوں پاکستانیوں کو ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے فی خاندان 5 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ رمضان پیکج 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال اس پیکج کے لیے تقریباً 20 ارب روپے کی خطیر رقم کے لیے مختص کی گئی ہے جبکہ پچھلے سال یہ رقم 7 ارب تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مدرسہ حقانیہ میں حملے کی مذمت کرتا ہوں، یہ بہت دلخراش واقعہ ہے، پاکستان میں کروڑوں لوگ اس واقعے پر افسردہ ہیں، ملک میں قربانیوں کے دہشتگردی کا 2018 میں ختم ہوگئی تھی، انشااللہ اب دوبارہ اس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم غریب عوام...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) حکومت کا پٹرول 50 پیسے سستا کرنے کا اعلان، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب پٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ پٹرول کی فی لیٹر قیمت 50 پیسے کمی سے 255 روپے 63 پیسے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 5 روپے 31...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 فروری2025ء) رمضان المبارک کی آمد، حکومت کا عوام کو پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے کمی کا تحفہ دینے پر غور، یکم مارچ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وزارت خزانہ کو ارسال کر دی گئی، وزیر اعظم کی منظوری سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق یکم مارچ سے 15 مارچ تک وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیے جانے کا امکان ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی...
پشاور (نیوز ڈیسک)کمرشل اور رہائشی پلاٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آگئی، فیس دگنی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کمرشل اور رہائشی پلاٹس کی ٹرانسفر فیس دگنی کردی گئی۔ جس کے تحت تین مرلہ رہائشی پلاٹ کی فیس 11250 سے بڑھا کر ساڑھے 22 ہزار روپے کردی گئی ہے۔ اسی طرح پانچ اور سات مرلہ پلاٹ کی ٹرانسفر فیس ساڑھے31 ہزار سے بڑھا کر 63 ہزار ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور دو کنال گھر کی ٹرانسفر فیس ایک لاکھ چھپن ہزارسےبڑھاکر تین لاکھ بارہ ہزارروپے جبکہ ایک کنال کی کمرشل اراضی فیس چھ لاکھ سے بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کردی ہے۔ دکان کی ٹرانسفر فیس 300 روپے سے...
بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے،پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ...
فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں خواتین کےلیے 1,000 پنک الیکٹرک موٹر سائیکلوں کی خریداری ، کراچی کےلیے ڈبل ڈیکر بسوں اور الیکٹرک وہیکلز کے حصول کی منظوری دے دی گئی۔ کابینہ نے کےفور منصوبے کےلیے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلیے کینجھر جھیل اور کے بی فیڈر کی فوری بہتری کا بھی فیصلہ کیا۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے ڈاؤ یونیورسٹی کو اینٹی اسنیک اور اینٹی ریبیز ویکسین تیار کرنے کے لیے ایک کمپنی قائم کرنے کی اجازت دے دی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔ کابینہ کو...
انگلینڈ اور افغانستان کے میچ کے بعد سوشل میڈیا پر چند تصاویر گردش کر رہی ہیں جس میں قذافی اسٹیڈیم کی وی وی آئی پی گیلری میں لگائی جانے والی کرسیاں ٹوٹی ہوئی ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے کرسیوں کی ناقص کوالٹی پر تنقید کی تو کوئی اس کا قصواروار عوام کو ٹھہراتا نظر آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ چیئرمین پی سی بی نے کہا تھا کہ یہ کرسیاں 20 سال چلیں گی لیکن انہوں نے چائنہ کا لوکل مال لگا دیا ہے۔ Chairman said – life of these chairs are 20 years. Haha,kya khela h chairman ne,well played. Sara paisa set ker liya,...
وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزارت خزانہ نے عیدالفطر سے قبل ملک میں مہنگائی میں اضافےکا خدشہ ظاہر کردیا، وزارت خزانہ کے مطابق مارچ میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے عید الفطر سے قبل مہنگائی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مارچ میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد تک ہوسکتی ہے، فروری میں مہنگائی 2 فیصد سے 3 فیصد تک متوقع ہے، جنوری2025میں مہنگائی 2.41فیصد ریکارڈ کی گئی تھی،جولائی تاجنوری کےدوران مہنگائی کی اوسط شرح 6.50 فیصد تھی۔واضح رہے کہ رمضان...
ویب ڈیسک:عوام کی سنی گئی،وفاقی حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صدر مملکت نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر 10 مارچ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔ خیال رہے کہ حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا...
پاکستان میں ہر حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا، تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔...
کراچی: کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے نرخ فوری طور پر 26 روپے فی یونٹ کیے جائیں تاکہ صنعتوں کی بقا اور ملکی معیشت کو استحکام مل سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے زیادہ نرخ صنعتی پیداوار، روزگار کے مواقع اور کاروباری استحکام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان کی صنعتیں عالمی سطح پر مسابقتی حیثیت کھو رہی ہیں۔ جنید نقی نے کہا کہ حکومت فوری اقدامات کرے اور بجلی کی لاگت کو حقیقت پسندانہ سطح پر لائے۔ آئی پی پیز کے از سر نو معاہدوں سے حاصل ہونے والے فوائد کو براہ راست...

نیپرا کی دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 فروری 2025 کو کے-الیکٹرک کی جانب سے دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے، جس میں صارفین کے لیے 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی استدعا کی گئی تھی۔ عوامی سماعت کے بعد، نیپرا فیصلہ جاری کرے گی، جس کے مطابق رقم اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کیے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل...
بجلی کے زیادہ بلوں سے ہر خاص و عام پریشان ہے، گھریلو صارفین کو زیادہ بجلی بلوں کے باعث اپنے گھر کا بجٹ چلانے میں مشکلات پیش آتی ہیں جبکہ صنعتی صارفین کی پیداواری لاگت بڑھ جاتی ہے جس کے باعث ان کے کاروبار میں بہت فرق پڑتا ہے۔ صنعتی اور گھریلو صارفین کا حکومت سے ہر وقت مطالبہ رہتا ہے کہ وہ ان کے لیے بجلی سستی کریں۔ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کچھ ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 6 سے 8 روپے کی کمی متوقع ہے جبکہ جون تک صنعتی صارفین کے لیے بھی بجلی کے فی یونٹ میں 10 سے 11 روپے...
برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کی قیمت برقرار ہے۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 790روپے کلو ہے اور قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے جبکہ زندہ برائلر مرغی 520 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دوسری جانب لاہور میں انڈوں کی فی درجن قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہونے سے انڈے 274 روپے درجن ہو گئے ہیں۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا ملکی تاریخ کا سب سے زیادہ ہدف یعنی 13 کھرب روپے رکھا ہے، جس میں گزشتہ سال کی نسبت 40 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کیے جانے کے باعث گزشتہ 3 سالوں میں ٹیکس وصولیوں میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، سرکاری ملازمین سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 39 فیصد جبکہ دکانداروں سے وصول کیے گئے ٹیکس میں 42 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سال 2024 میں سرکاری ملازمین سے 52 ارب جبکہ دکانداروں سے 85 ارب روپے ٹیکس وصولی کیا گیا ہے، ایف بی آر کے ریکارڈ سے پتا چلتا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سے کی جانے والی ٹیکس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے حکام پر مشتمل ایک خصوصی حکومتی کمیٹی نے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ لینے والے طلبہ کے لئے سالانہ فیس 12 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے وفاقی وزارت صحت کے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ تجویز وزارت صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے حکام پر مشتمل ایک اعلی سطح کی کمیٹی نے دی ہے تاکہ نجی تعلیمی اداروں میں بڑھتی ہوئی ٹیوشن فیس کو قابو میں رکھا جاسکے۔پی ایم ڈی سی حکام کے مطابق اس وقت نجی کالجز میں طلبہ سے سالانہ 25 سے 30 لاکھ روپے...
اسلام آباد (آن لائن) حکومت چینی کی قیمتوں کو کنٹرول میں ناکام ہوگئی‘ مافیا پیسے کمانے لگا چینی مزید مہنگی ہوگئی، مختلف شہروں میں قیمت 165 روپے فی کلو تک جا پہنچی‘ کئی شہروں میں چینی فی کلو 160 سے 165 روپے میں فروخت ہونے لگی‘ مختلف شہروں میں چینی کی قیمتوں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد، پشاور کے شہری سب سے زیادہ مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہوگئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق دونوں شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 165 روپے تک ریکارڈکی گئی۔ ملک کے دیگر شہروں میں فی کلو چینی کی قیمت 160 روپےتک ریکارڈکی گئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی، لاڑکانہ، کراچی میں فی کلو چینی160 روپے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ملک میں چینی کی قیمت 165 روپے فی کلوتک پہنچ گئی اور شہری مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، ادارہ شماریات نے بتایا کہ 12 ہفتے کے دوران چینی 23 روپے 42 پیسے فی کلومہنگی ہوئی اور 131 روپے 85 پیسے سے بڑھ کر 155 روپے 27 پیسے فی کلو ہوگئی۔ دارہ شماریات نے بتایا کہ ملک میں چینی کی قیمت 165روپےفی کلوتک پہنچ گئی ہے، جس سے اسلام آباد اور پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور پشاور میں...
اسلام آباد:حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بجلی کی قیمت میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کا منصوبہ تیار کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مجوزہ حکومتی منصوبے کے تحت گردشی قرضوں کے حجم کو کم کر کے بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو کم کیا جائے گا، جس سے بجلی کے نرخوں میں کمی ممکن ہو سکے گی۔ یہ منصوبہ آئی ایم ایف (بین الاقوامی مالیاتی فنڈ) کے جائزہ مشن کے سامنے پیش کیا جائے گا، جو اگلے ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ حکومتی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس منصوبے کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں1.3 کھرب روپے...
لاہور: کسی بھی پاکستانی شہری کیلیے سڑک پر گاڑی چلانے سے قبل محکمہ ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنا لازمی ہے ورنہ بھاری جرمانے عائد کیے جاتے ہیں۔ کار یا دیگر گاڑیوں کا ڈرائیونگ لائسنس اُن لوگوں کو جاری کیا جاتا ہے جو محکمہ ٹریفک پولیس کے تمام ٹیسٹ پاس کرتے ہیں۔ ساتھ ہی درخواست دہندگان کو فیس کی مد میں ایک مخصوص رقم جمع کرنی ہوتی ہے جو لائسنس کی مختلف اقسام کے حساب سے ہوتی ہے۔ سڑک پر ٹریفک اہلکار تصدیق کیلیے کسی بھی وقت ڈرائیوروں سے لائسنس کا مطالبہ کر سکتے ہیں اور دستاویز نہ رکھنے پر انہیں چالان بھی کیا جا سکتا ہے۔ لائسنس فیس کی تفصیلات درخواست دہندہ سے ٹیسٹ فیس کی مد میں...
رمضان کیلئے عوام کی سہولت کے پیش دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں اور دکانداروں کو نرخ نامے واضح جگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق رمضان کیلئے دودھ اور دہی کی قیمتیں مقرر کردی گئیں ، ضلعی انتظامیہ نے بتایا بھینس کے دودھ کی قیمت6 فیصد فیٹ کے ساتھ 220 روپے فی لیٹر اور 5 فیصد فیٹ کے ساتھ 190 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گائے کے دودھ کی قیمت 4 فیصد فیٹ کے ساتھ 190روپے مقرر ہوئی ہے۔انتظامیہ نے کہا کہ اے پلس کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 240 روپے اور اے کیٹیگری کی دہی کی فی کلو قیمت 210 روپے ہوگی۔انتظامیہ...
اسلام آباد : وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں ملک بھر میں چینی کی دستیابی، قیمتوں کے استحکام اور عوامی ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کے لیے میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز قائم کیے جائیں گے، جہاں چینی 130 روپے فی کلو کے مقررہ نرخ پر دستیاب ہوگی۔ اجلاس کے دوران طے پایا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز اپنے متعلقہ شہروں میں چینی کے اسٹالز فوری طور پر قائم کریں گے۔ سندھ میں 230 اسٹالز، خیبرپختونخوا میں 405 سیلنگ پوائنٹس جبکہ پنجاب اور بلوچستان میں بھی سینکڑوں اسٹالز...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹیکسوں میں کمی کے منصوبے کو آئی ایم ایف کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد اسلام آباد نے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت بنیادی ٹیرف میں 8 سے 10 روپے فی یونٹ تک کمی کی جائے گی اور گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے پیدا ہونے والی مالی گنجائش کو استعمال کیا جائے گا تاکہ بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کو حل کیا جا سکے۔ اس دستیاب مالی گنجائش کا ایک بڑا حصہ، تقریباً 1 کھرب روپے، گردشی قرضے کے ذخائر کو ختم...
اسلام آباد: ملک میں اسٹیک ہولڈرز کے درمیان رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے پر سبسڈی دینے پر اتفاق ہو گیا ہے، یہ اتفاق رائے چاروں صوبوں اور شوگر ملز مالکان میں سبسڈائز چینی بارے ہونیوالے اجلاس میں ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمضان المبارک میں فی کلو چینی پر 20 روپے سبسڈی ہوگی اور وزارت صنعت و پیداوار سبسڈائزڈ چینی کی سمری حتمی منظوری کے لئے فوڈ سکیورٹی کو بھجوائے گی جس کے بعد رمضان میں چینی فی کلو 130 روپے میں ریٹیل قیمت پر فروکت کی جائے گی۔ اجلاس میں طے پایا کہ کین کمشنر نگرانی کرینگے، حکومت پاکستان نے چاروں صوبوں میں چینی 130 روپے فی کلو دینے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔...
پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے کامیابی کے سفر کو جاری رکھتے ہوئے سال 2024ء کےلیے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے، جو مستحکم کاروباری ماڈل اور آپریشنل مہارت کا عکاس ہے۔ ایک مکمل اسلامی بینک کی حیثیت سے اپنے دوسرے سال کے اختتام پر فیصل بینک کو 50.4 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع (پی بی ٹی) ہوا، جو گزشتہ سال کے 41.4 ارب روپے کے مقابلے میں 22 فیصد زائد ہے۔ بینک کا خالص منافع 23.0 ارب روپے تک پہنچ گیا۔اضافی انکم ٹیکس کے نفاذ کی وجہ سے ترقی 15 فیصد تک محدود رہی۔ فی حصص آمدن 13.21 روپے سے بڑھ کر 15.17 روپے پرجا پہنچی۔ اس...
حکومتی اصلاحات کے ثمرات: ریاستی اداروں کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں نے مالی سال 24-2023 میں 13 ہزار 524 ارب روپے کی آمدن اور 820 ارب روپے کا منافع حاصل کیا ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں بالترتیب 5.2 فیصد اور 14.61 فیصد اضافی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی اصلاحات کے نتیجے میں ریاستی ملکیتی اداروں کی مالی سال 24-2023 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران سرکاری اداروں کے منافع میں اضافہ ہوا اور نقصانات میں کمی آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مالی سال 24-2023 کے دوران سرکاری اداروں کا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2025ء) عمران خان حکومت کے خاتمے کے بعد ملکی قرضوں میں 100 فیصد اضافہ، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز شریف حکومتوں کے دوران ملکی قرضے 44 ہزار ارب روپے بڑھ جانے کا انکشاف، پاکستان کا مجموعی قرضہ 88 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا، ایک سال کے دوران ملک کے قرضوں کے حجم میں 6 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو جانے کا انکشاف، ہر پاکستانی 3 لاکھ روپے سے زائد کا مقروض ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے قرضوں کے حجم میں تشویش ناک اضافہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک سال میں پاکستان پر قرضے اور واجبات 6 ہزار 106 ارب روپے...
جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مطابق شہریوں کیلئے ایک سے دوسری جگہ...
ویب ڈیسک)جائیں تو جائیں کہاں؟پارہ چنار میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے، ٹل پارہ چنار مرکزی شاہراہ 142 روز سے بند ، خوراک، ادویات اور فیول کی قلت کا سامنا ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 1200 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ انتظامیہ نے لوئر کرم میں قافلوں پر فائرنگ کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف کارروائی کا اعلان کردیا،سماجی رہنماء کا کہنا ہے کہ علاقے میں خوراک، ادویات کی قدلت ہے، ڈیڑھ ہزار طلباء و طالبات اور دوہزار کے قریب اوورسیز پاکستانی علاقے میں پھنس گئے ہیں، فیول کی عدم دستیابی کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں 1200 فی لیٹر تک پہنچ گئی ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے...
ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ حکومت نے شوگر ملز کے اصرار پر اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور دوسری جانب رمضان کا مہینہ بھی نزدیک ہے، اس وجہ سے چینی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے،...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹ کمیٹی نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ وفاقی سیکرٹری پٹرولیم نے پی اے سی کو بتایا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر ایران عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرچکا ہے۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں وزارت پٹرولیم اور نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کی آڈٹ رپورٹس برائے 24-2023 کا جائزہ لیا گیا، آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا کہ نارکوٹکس کنٹرول نے مختص بجٹ سے زائد اخراجات کیے، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول نے کہا کہ یہ اضافی اخراجات تنخواہوں کی مد میں کیے گئے تھے۔ سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول کا کہنا تھا کہ صوبوں میں لیبارٹریاں پہلے سے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار دوگنا کرنے کا فیصلہ، تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، خریدا ہوا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ...
کراچی: راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کو ڈاکوؤں نے لاکھوں مالیت کے زیورات سے محروم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے تھانہ مندرہ کے علاقے میں واردات کے دوران برطانیہ پلٹ فیملی سے 30 ہزار روپے نقدی، شاپنگ کا سامان اور 45 لاکھ روپے مالیت کے 15 تولے زیورات و ہیرے کی انگوٹھی چھین لی۔ احسن لطیف نامی شہری نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اہلیہ اور بچوں کے ساتھ پاکستان آئے تھے اور جی ٹی روڈ پر مال سے شاپنگ کے بعد واپس جا رہے تھے کہ اچانک مسلح کار سواروں نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کی نوک پر 30 ہزار روپے کی نقدی اور شاپنگ کا سامان چھین لیا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے نیپرا سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کے نرخوں پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے۔ موجودہ اور مجوزہ ٹیرف کے درمیان فرق میں توازن کے لیے حکومت نے کراس سبسڈی میکانزم استعمال کرنے کی تجویز دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ 2030 تک پاکستان میں 30 فیصد گاڑیاں الیکٹرک پر منتقل ہو جائیں۔ اس وقت ای وی چارجنگ اسٹیشنز 45 فی یونٹ روپے ادا کر رہے ہیں، لیکن ٹیکس شامل کرنے کے بعد لاگت بڑھ کر 71.10 فی یونٹ روپے تک پہنچ جاتی ہے۔ حکومت کا خیال ہے کہ ٹیرف کی یہ نئی شرحیں EV کو اپنانے میں تیزی لانے میں مدد کریں گی۔ تمام...
نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک )وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27رمضان تک جاری رہیں گے۔چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جا سکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی...
پیٹرول ایک اور ڈیزل 4 روپے سستا ہوگیا آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد: وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے دوران چینی 130 روپے فی کلو فراہم کی جائے گی۔ اجلاس میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن، صوبائی سیکرٹریز اور کین کمشنرز نے شرکت کی جس میں رمضان سے تین دن قبل چینی کے اسٹالز لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جو 27 رمضان تک جاری رہیں گے۔ چینی ایک اور دو کلو پیکنگ میں دستیاب ہوگی اور ایک شناختی کارڈ پر 5 کلوگرام چینی خریدنے کی اجازت ہوگی، چینی کے اسٹالز کی نگرانی وفاقی وزراء اور چیف سیکرٹریز کریں گے تاکہ عوام کو مقررہ نرخوں پر چینی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 فروری 2025ء ) مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں، رواں ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر عشاریہ صفر 4 فیصد کی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی،...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے جدید سہولیات سے آراستہ شاہراہ فیصل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے کے نظام میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے، صوبے کے ہر ضلع میں ایک ماڈل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کے لیے فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل 31 ماڈل پولیس اسٹیشنز کے لیے 28 کروڑ 84 لاکھ 10 ہزار روپے مختص کیے ہیں جس میں کراچی کے 8 پولیس اسٹیشنز کیلئے 6 کروڑ 20 لاکھ روپے، حیدرآباد کیلئے 9...
فیصل آباد (آئی این پی)فیصل آباد شہر اور گردنواح میں ڈکیتی چوری اور راہزنی کی وارداتوں کا سلسلہ،گذشتہ روزبھی 140سے زائد وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات‘ نقدی‘ قیمتی سامان‘ موبائل فونز چھین کر لے گئے‘ درجنوں شہریوں کی موٹرسائیکلیں چور لے اُڑے۔ پولیس وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام، تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر محمد علیم سے 2لاکھ 23ہزار روپے‘ فون‘ قیمتی دستاویزات‘ ربانی کالونی کے غلام دستگیر سے نقدی‘ فون‘ 275 ج ب کے ریاست علی سے موٹرسائیکل‘ 250 رب کے علی رضا سے 23ہزار روپے‘ فون‘ سہگل سٹی کے اسد شبیر کا گھر لوٹ لیا‘ 232 رب کی فتح بی بی سے جھپٹا مار کر پرس‘ منصور ملنگی روڈ پر...
پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں سال 2025 کے آغاز سے ہی بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے۔ آج بھی پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے بعد 304000 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2144 روپے اضافے کے بعد 260631 روپے کا ہو گیاہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 238920 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی بازار میں سونا 25 ڈالر اضافے کے بعد 2913 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر سماعت مکمل کر لی ہے اور اگر درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو فی یونٹ تقریباً 2 روپے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے، جس سے مجموعی طور پر 52 ارب 12 کروڑ روپے تک کا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔ نیپرا کی سماعت کے دوران سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے بتایا کہ کے فور منصوبے کی ڈیٹ ری پروفائلنگ سے 18 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ دورانِ سماعت انکشاف ہوا کہ گردشی قرض پر سود کی ادائیگی کا بوجھ براہ راست صارفین...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات، بشمول لاہور کے، اب زیادہ مہنگے ہو گئے ہیں کیونکہ اداروں نے سرٹیفکیٹ، نقل اور ڈیٹا کی اصلاحات کے لیے فیسوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوورسیز استعمال کے لیے سرٹیفکیٹ یا فوٹوکاپی کی تصدیق کی فیس اب 6,000 روپے ہو گئی ہے۔ اس کے علاوہ، جلدی سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی فیس 1,000 روپے سے بڑھا کر 6,000 روپے کر دی گئی ہے۔ 2010-12 کے نتائج کارڈز کے لیے دیر سے جمع کرانے کی فیس 700 روپے سے بڑھا کر 1,000 روپے کر دی گئی ہے، جبکہ نقل کے نتائج کارڈز کی قیمت اب 5,000 روپے ہے۔ دیگر فیسوں میں تبدیلیاں درج ذیل ہیں: رجسٹریشن یا نتیجے کے کارڈ کی...
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 23 واں اجلاس ہوا، جس میں خیبرپختونخوا حکومت نے ماہ رمضان میں صوبے کے عوام کو رمضان پیکیج بصورت نقد دینے کا فیصلہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:کیا عمران خان علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں؟ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے خاموشی توڑ دی اجلاس سے خطاب میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مہینے میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے منتخب عوامی نمائندے اور مقامی انتظامیہ مل کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کابینہ اراکین اپنے متعلقہ ڈویژنز اور اضلاع میں انتظامیہ کے ساتھ مل کر باقاعدگی سے فیلڈ وزٹس کریں۔صوبائی حکومت نے...
ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، بجلی کی قیمت میں تقریباً 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) نے نیپرا کو درخواست دی ہے کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخ کم کیے جائیں۔ اگر درخواست منظور کر لی گئی تو صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے تک ریلیف ملنے کی امید ہے۔ نیپرا آج اس درخواست پر سماعت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے، جبکہ ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نقصانات کی مد میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست دی گئی ہے۔ اس...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے معاشی استحکام کا سفر جاری ہے، پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جنوری میں ترسیلات زر تین ارب ڈالر رہی ہیں جوگزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں ریکارڈ ہے، برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آئی ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دبئی میں پاکستانی کاروباری شخصیات اور سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان کی معیشت میں استحکام آرہا ہے۔ معاشی انڈیکیٹرز مثبت ہیں،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہے،کرنسی مستحکم ہے اور انفلیشن نیچے آ رہا ہے، شرح سود میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔ حکومتی پالیسیوں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کی مثبت ریٹنگ پاکستان کی معیشت میں بہتری...
پاراچنار: ساڑھے 4 ماہ سے جاری راستوں کی بندش کے باعث پاراچنار میں کھانے پینے کی اشیا کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ اشیا کی قلت کے ساتھ ساتھ قیمتوں میں بھی کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ کراچی میں 40 روپے فی کلو میں دستیاب ٹماٹر پاراچنار میں 700 روپے فی کلو تک جا پہنچا ہے، جبکہ دیگر سبزیوں کی قیمتیں بھی 300 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہیں۔ دوسری جانب لوئر کرم میں قبائلیوں کی جانب سے مطالبات کے حق میں دھرنا جاری ہے اور نقصانات کا ازالہ کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ ایک مثبت پیش رفت کے طور پر کرم تنازع کے حل کے لیے فریقین گزشتہ 3 ماہ سے زائد...
مالی سال کے پہلے 7ماہ میں 11سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20فیصد خرچ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )مالی سال کے پہلے 7ماہ میں وفاقی ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق 11 سو ارب کے ترقیاتی بجٹ کا صرف 20 فیصد خرچ ہوا۔رپورٹ کے مطابق جولائی سے جنوری تک صرف 220ارب 19کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ 7 ماہ ترقیاتی پروگرام کیلئے 629 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ دستاویز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کیلئے 48ارب 64 کروڑ جاری کرنے کی منظوری دی گئی اور اسکیموں پر 7 ماہ میں صرف 82 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1346 روپے کا اضافہ ریکارڈ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 46 روپے ہوگئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1154 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 57 ہزار 241 روپے ہوگئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے کے بعد 2869 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 فروری 2025 ) ملک میں ٹیکسز بڑھانے کی آئی ایم ایف کی شرائط کے باعث عوام پر مہنگائی کے شدید اثرات پڑے ہیں، اگرچہ شرح سود میں کمی اور حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی شدت میں کمی ہوئی ہے۔ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 1.02 فیصد رہی۔ ہفتہ وار بنیادوں پر 13 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے، جس کے تحت ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد کمی ہوئی ہے۔ رواں ہفتے 16 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 22 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریا ت کی جانب...
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر میں 4 منصوبے اور ملک میں بلیو ایل پی جی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔دستاویز کے مطابق منصوبے کیلیے آئندہ مالی سال ایک ارب روپے سے زائد روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے ترقیاتی بجٹ کی ابتدائی تجاویز تیار کر لیں۔آئندہ مالی سال آئل اینڈ گیس سیکٹر کے 9 منصوبوں کیلیے 8 ارب 41 کروڑ روپے اور سندھ میں گیس فیلڈ کے 5 کلو میٹر کے علاقے میں گیس فراہمی کیلیے 2 ارب 67 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔دستاویز میں بتایا گیا کہ جیالوجیکل ہیریٹیج کے تحفظ کیلیے جیو پارکس قائم کرنے اور اس کیلیے 17 کروڑ 39 لاکھ روپے...
کراچی:پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان جاری ہے، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا۔ اب 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار 87 روپے اور فی تولہ سونا 2 لاکھ 98 ہزار 700 روپے پر آ چکا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور سونا 9 ڈالر کم ہو کر 2,859 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) دودھ سو روپے فی لیٹر دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دھمکیاں ملنے لگیں، ان کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ سستا دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کو دیگر دکانداروں کی جانب سے دھمکیاں دی جانے لگی۔دکاندار کی حمایت میں مخدوم جمانی روڈ اور شالیمارکے علاقہ مکین باہرنکل آئے اور سستا دودھ فروخت کرنے والے دکاندار کے حق میں نعرے بازی کی۔دکاندار نے کہا کہ کچھ لوگ آئے جو کم قیمت پر دودھ فروخت کرنے سے منع کر رہے تھے۔یاد رہے سکھر کے مختلف علاقوں شالیمار ، پرانہ سکھر ، تانگہ اسٹینڈ سمیت علاقوں میں دودھ فروشوں نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 فروری 2025)وزارت مذہبی امور نے رواں سال سرکاری حج 2025 کے عازمین کے حج اخراجات کم کرنے کا اعلان کردیا،سرکاری سکیم کے حاجیوں کو 4 ارب 75 کروڑ روپے واپس کرنے کا فیصلہ،اس بات کا اعلان وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ حاجیوں کو 20 ہزار روپے سے ایک لاکھ 40 ہزار تک کی رقم واپس کرنے کیلئے سات کٹیگریز بنائی گئی ہیں۔ 40 دنوں کا حج 10 لاکھ 50 ہزار اور 25 دنوں پر محیط حج 11 لاکھ روپے کا ہو گا۔اللہ کے مہمانوں کے سفر کو آسان اور سہولیات سے بھرپور بنانے میں سعودی حکومت بالخصوص وزیر حج و عمرہ...
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے حال ہی میں اپنا وہ اپارٹمنٹ فروخت کر دی ہے جہاں ان کی شادی ہوئی تھی۔ اطلاعات کے مطابق یہ اپارٹمنٹ انہوں نے چند سال پہلے خریدا تھا اور شادی سے پہلے اسے ایک تفریحی جگہ اور ورک میٹنگز کے لیے استعمال کرتی تھیں۔ سوناکشی نے یہ اپارٹمنٹ 22 کروڑ روپے میں فروخت کیا ہے جوکہ اس کی تفصیلات مہاراشٹر انسپکٹر جنرل آف رجسٹریشن میں (IGR) ویب سائٹ پر درج ہے۔ اس اپارٹمنٹ کا رقبہ تقریباً 4,211 مربع فٹ ہے اور اس کے ساتھ تین پارکنگ اسپیسز بھی شامل ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے "وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام" کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ سوئیڈن ؛ سکول میں فائرنگ،10 افراد ہلاک مزید برآں، قرض حاصل...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)حکومت پاکستان نے ”وزیرِ اعظم یوتھ لون پروگرام“ کے تحت بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کا قرض فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یہ قرضہ بیرون ملک ملازمت کے متلاشی افراد کی تربیت، سفری ویزہ اور رہائشی اخراجات کے لیے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکولر کے مطابق 21 سے 45 سال کی عمر کے پاکستانی شہری یہ قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ درخواست گزار کے پاس بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی کمپنی کا تصدیق شدہ نوکری کا لیٹر موجود ہو۔ مزید برآں، قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست گزار کو یہ وضاحت کرنی ہو گی...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا‘ کئی دوائیں 200 فیصد تک مہنگی ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وورین ٹیبلیٹکی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے، جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری سیڈ سیرپ (125 ایم جی) 281 سے 560 روپے، گریوینیٹ انجکشن 253 سے 625 روپے، پلمونول سیرپ 149 سے 165 روپے اور انسڈ گولیاں 276 سے 325 روپے کی ہو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں ادویات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لئے علاج مزید مہنگا ہو گیا ہے۔ مختلف دواوں کی قیمتوں میں 200 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وورین ٹیبلیٹ کی قیمت 510 روپے ہو گئی ہے جبکہ سربیکس زی 294 سے بڑھ کر 400 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ کالسان ڈی 180 سے 280 روپے، سنی ڈی انجکشن 370 سے 450 روپے، اوریگا سیرپ 495 سے 973 روپے اور ٹونوفلیکس گولی 411 سے 455 روپے تک جا پہنچی ہے۔دیگر ادویات میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، ایرینک سیرپ 117 سے 153 روپے، کلیری...
علی ساہی: پنجاب کی جیلوں کو برقی توانائی کی فراہمی کے لیے بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر نے اعلان کیا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں کو سولر توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے تحت، تمام جیلوں میں سولر سسٹمز کی تنصیب کی جائے گی جس پر 4.5 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ میاں فاروق نذیر نے مزید بتایا کہ سولر سسٹم رواں مالی سال کے دوران مکمل کر لیے جائیں گے اور آپریشنل کر دیے جائیں گے۔ پنجاب بھر کی جیلوں میں سالانہ بجلی کے بلوں کی مد میں 2.5 کروڑ روپے کے اخراجات آ رہے ہیں، تاہم سولر سسٹم کی تنصیب سے ایک سے...
قومی ائیرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے دوسری کوشش مکمل طور پر تیار ہے جس میں متعدد واپس آنے والے بولی دہندگان اور فریقین اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بولی دہندگان نے نئے طیاروں کی شمولیت اور بیڑے کی توسیع پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی سفارش کی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس ٹیکس کو ہٹانے سے نئے طیاروں کے حصول میں آسانی ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی اے کے واجبات 45 ارب روپے ہیں جن میں ایف بی...
بلوچستان اسمبلی نے بھی زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا قانون منظور کرلیا۔ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر مال عاصم کرد گیلو نے مسودہ قانون پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا اور قانون کے مطابق چھ لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔ نئے قانون کے تحت زرعی آمدن کے چھ سلیب بنائے گئے ہیں۔ 6 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس نہیں ہوگا اور 6 لاکھ سے 12 لاکھ روپے کے درمیان آمدن پر 15 فیصد ٹیکس ہوگا۔ 12 لاکھ روپے آمدن پر 90 ہزار فکسڈ ٹیکس اور 12 لاکھ سے 16 لاکھ کے درمیان کی رقم پر 20 فیصد اضافی ٹیکس ہوگا۔ اسی طرح 16 لاکھ آمدن...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکم میرا فیصلہ ہوگا،جب عمران خان چاہیں گے کابینہ میں تبدیلی ہوگی جب کہ وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق علی امین گنڈا پور نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے سب سے کم ملاقاتیں میری ہوتی ہیں، 3 وزیروں کی کرپشن کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، بانی پی ٹی آئی کا اعتماد ہے جبھی وزیر اعلیٰ بیٹھا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی خیبرپختونخوا انتہائی پروفیشنل افسر ہے، پنجاب میں دہشت گردی پر بہت کام کیا ہے، ہمیں ایسے ہی بہترین افسر...
سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے، جو جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق، اس بل کے تحت ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔ اس حوالے سے ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آباد اراضی کو چھپایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے مختلف شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ چھوٹی کمپنیوں...
کراچی: سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کو تحفظات کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ بل جنوری 2025 سے نافذ ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ وصول کرے گا اور قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ آباد اراضی چھپانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) مارکیٹ ذرائع کے مطابق سریئے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ 26 ہزار اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 32 ہزار روپے فی ٹن تک پہنچ چکی ہے، کراچی میں سریئے کی فی ٹن قیمت 2 لاکھ 32 ہزار، لاہور میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 28 ہزار، ملتان میں فی ٹن قیمت 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ اسلام آباد میں سریہ فی ٹن قیمت 2 لاکھ 30 ہزار روپے، فیصل آباد میں 2 لاکھ 26 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ۔ ملک میں برانڈڈ سریا مارکیٹ میں کم از کم قیمت 2 لاکھ 44 ہزار فی ٹن اور زیادہ سے زیادہ قیمت 2 لاکھ 252 ہزار فی ٹن ریکارڈ کی گئی ۔...
بھارت نے اپنے سالانہ دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد کا اضافہ کردیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بجٹ بھارت کے گزشتہ سال کے دفاعی بجٹ سے 4.5 فیصد زیادہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس بجٹ میں سے 486 ارب روپے جیٹ طیاروں کی دیکھ بھال اور نئےانجن خریدنے کے لیے مختص کیے گئے ہیں جبکہ 243.9 ارب روپے بحری فوج کے لیے رکھے گئے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 فروری 2025ء) بھارتی وزیرخزانہ نرملا سیتارامن نے ہفتے کے روز کہا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے اور کمزور کھپت کو مضبوط بنانے کے لیے انکم ٹیکس میں کمی کی جا رہی ہے۔ دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک رواں مالی سال میں کووڈ وبا کے بعد کی سب سے کم معاشی نمو کی توقع کر رہا ہے، حالانکہ گزشتہ سال اس کی ترقی کی شرح آٹھ فیصد سے زیادہ تھی۔ شہری صارفین کو مہنگائی اورکم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، جس سے طلب پر منفی اثرات پڑے ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں بتایا،''نیا ڈھانچہ متوسط طبقے...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
رمضان المبارک میں گھی اور تیل کی قلت پیدا ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں بڑے اضافے کا خدشہ ہے۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام نے بتایا کہ اس وقت پورٹ قاسم پر 3 لاکھ ٹن پام آئل پھنسا ہوا ہے، کسٹمز فیس لیس نظام سے خوردنی تیل کی کلیئرنس نہ ہونے سے گھی تیل کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے،عاطف اکرام نے بتایا کہ تیل کے جہاز پھنسنے سے 50 سے 60 ڈالر فی ٹن ڈیمرج پڑ رہا ہے، پام آئل کلیئر نہ ہونے سے رمضان میں گھی اور تیل کی قلت ہوگی۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے...
ملک میں چینی کی قیمت کو پر لگ گئے اور فی کلو قیمت 160 روپے تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت کے اعدادوشمار جاری کردئیے ، جس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور اور کراچی کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں۔ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ جڑواں شہروں پشاوراورکراچی میں چینی کی قیمت 160 روپے فی کلو جبکہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ،لاہور میں چینی 155 روپے فی کلوتک میں فروخت ہورہی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد، سرگودھا ملتان لاڑکانہ ، بنوں اور کوئٹہ میں چینی کی فی کلو قیمت 150 روپے تک ہے جبکہ حیدرآباد میں چینی کی قیمت 148 روپے بہاولپورمیں 145 روپے فی کلو...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) حکومت نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ شخص کی موت یا زخمی ہونے، غیر انسانی سلوک کرنے کی صورت میں مجرم کو 14 سال...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا...
حکومت پاکستان نے تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے مہاجرین کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ سینیٹ میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام کا ترمیمی بل وزارت داخلہ کی جانب سے پیش کیا گیا۔ترمیمی بل کے متن کے مطابق مہاجرین کی اسمگلنگ کرنے والے شخص کو 10 سال قید اور ایک کروڑ روپے جرمانہ ہوگا۔مہاجرین کی اسمگلنگ کے لیے دستاویز تیار کرنے پر 10 سال سزا اور 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا جب کہ غیر قانونی طور پر رہائش پذیر شخص کو پناہ دینے والے شخص کو 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔بل میں مزید کہا گیا کہ متاثرہ...
وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی، گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی،دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو 80ماہ کی کم ترین سطح ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی،غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، سمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،حساس قیمت اشاریہ میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق جنوری 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں SPI میں 0.77 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،51اشیاء میں سے 12 کی قیمتوں میں کمی، 14 کی...
اسلام آباد: حکومت نے عوام پر مزید مالی بوجھ ڈالنے کی تیاری کر لی ہے، اور بجلی کی قیمت میں ایک روپے 59 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوتا ہے تو اس کا براہ راست اثر بجلی صارفین پر پڑے گا، جن پر تقریباً ایک ارب 68 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ عائد ہو گا۔ یہ درخواست مالی سال 2024-2025 کے لیے جمع کرائی گئی ہے، جس میں ملازمین کے قرضے، نئی بھرتیاں، قانونی اخراجات، ایڈمنسٹریٹر کاسٹ اور دفتری آپریشن کاسٹ شامل ہیں۔