2025-09-18@04:15:56 GMT
تلاش کی گنتی: 11077
«ملین ٹن رہیں»:
(نئی خبر)
فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنۃ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کا...
قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ متاثرین کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ میں عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں سیلاب کب داخل ہوگا، حکومت کی تیاریاں کیا ہیں؟ اسی طرح کوٹ خیرا اور گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال میں بھی متاثرین کے لئے...
پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں سوشل...
بیلجیئم نے فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اور اسرائیل کے خلاف سخت پابندیاں عائد کرنے کا تاریخی فیصلہ کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیر خارجہ میکسم پریوٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام غزہ میں انسانی بحران اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا جا رہا ہے ????????????????????La Palestine sera reconnue par la Belgique lors de la session de l’ONU ! Et des sanctions fermes sont prises à l’égard du gouvernement israélien. Tout antisémitisme ou glorification du terrorisme par les partisans du Hamas...
وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو عمران خان نے خود حل کرنا ہے، اس حوالے سے کوئی اختیار ان کے پاس نہیں ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست واپس میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کے راستے میں دو بڑی رکاوٹیں موجود ہیں، پہلی رکاوٹ یہ ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی عمل داری نہیں ہے۔ It’s between IK and the establishment: Ali Amin Gandapur pic.twitter.com/J4PopGeLFw — Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 2, 2025 ’اگر قانون...
مغربی سوڈان میں خوفناک لینڈ سلائیڈنگ: ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک، باغی گروپ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز مغربی سوڈان کے دور دراز علاقے مَرّا پہاڑوں میں شدید بارشوں کے بعد آنے والی ہولناک لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی۔ سوڈان لبریشن موومنٹ/آرمی (SLM/A) کے مطابق اس سانحے میں کم از کم ایک ہزار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پورا گاؤں ترسین مٹی اور پتھروں کے نیچے دب گیا۔ باغی گروپ کا کہنا ہے کہ حادثے میں صرف ایک شخص زندہ بچ سکا ہے۔ سوڈان لبریشن موومنٹ نے اپنے بیان میں اقوام متحدہ، علاقائی تنظیموں اور عالمی اداروں سے فوری انسانی امداد کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تباہ...
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے اپنے مرحوم شوہر اور بھارت کے سابق کرکٹر منصور علی خان پٹودی (ٹائیگر پٹودی) کے ساتھ اپنی محبت کی کہانی یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رشتہ ’ پہلی نظر کی محبت ‘ والا نہیں تھا، بلکہ اعتماد اور بھروسے پر قائم ہوا۔ سنہ 1968 میں، جب شرمیلا اپنے فلمی کیریئر کی بلندی پر تھیں، انہوں نے پٹودی سے شادی کی۔ دی کپل شرما شو پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’میں کرکٹ دیکھنے کی شوقین تھی۔ میرے والدین بھی کرکٹ کے دیوانے تھے۔ کولکتہ میں ہم سب کھیلوں کے شوقین تھے۔ اُس زمانے میں ہم کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے لائن میں لگتے تھے۔ اسی دوران نواب صاحب سے...
بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ ماضی کے مشہور اداکار، فلم پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر سلیم خان نے ایک حالیہ گفتگو میں کہا کہ ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے خاندان کے کبھی بھی بیف نہ کھانے کی وجہ بتاتے ہوئے سلیم خان نے کہا کہ ان کے خاندان میں ہمیشہ سے یہ روایت ہے کوئی بھی گائے کا گوشت نہیں کھاتا اور ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کیساتھ منائے جاتے ہیں جبکہ مسلم تہوار بھی منائے جاتے ہیں۔ سلیم خان نے بتایا کہ جب وہ اندور میں پیدا ہوئے اس زمانے سے آج تک پورے خاندان نے مسلمان...
برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
برسلز: بیلجیئم نے فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف 12 سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیلجیئم کے وزیرخارجہ میکسم پریوٹ نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کریں گے۔ ان کے مطابق یہ اقدام غزہ میں جاری انسانی المیے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیوں کے جواب میں اٹھایا گیا ہے۔ وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ پابندیوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاریوں سے مصنوعات کی درآمد پر پابندی، اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا دوبارہ جائزہ، اور اسرائیلی پروازوں و ٹرانزٹ پر پابندی شامل...
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...

سیاسی مفاد کیلئے دہشتگردی بطور ہتھیار استعمال کرنیوالے ممالک کے بیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ سے نمٹنے کیلیے تیاری ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی گزرنے کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک نجی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سپر فلڈ کی ممکنہ صورتحال کے لیے مکمل تیاری کر رہی ہے اور 9 لاکھ کیوسک سے زائد پانی کے گزرنے کے انتظامات مکمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام کی جانب سے 8 سے دس لاکھ اور حتیٰ کہ بارہ سے تیرہ لاکھ کیوسک پانی گڈو بیراج تک پہنچنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں، تاہم سندھ حکومت نے ہر ممکنہ صورتحال کے پیشِ نظر...
شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آصف علی نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل اور خوشی کے لمحات میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔ قومی انٹرنیشنل کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے استعفیٰ دے دی، قومی کرکٹر آصف علی نے 21 ون ڈے،58 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی آصف علی کہتے ہیں پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز یے. میرے مداحوں، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ جو ہر اتار چڑھاؤ میں… — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 1, 2025 انہوں نے اہل خانہ اور...
لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور نے شہر میں تعلیمی سرگرمیاں کل سے بحال کرنے یا نہ کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور بھر کے تمام اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں قائم اسکولز فی الحال بند رہیں گے، والدین اور طلباء اسکولوں کی انتظامیہ سے رابطے میں رہیں۔ تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔ Tagsپاکستان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کیلیے ضروری ہے اور اگر اس پر کسی کے تحفظات ہیں تو انہیں دور کیا جائے۔ خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ڈیم نہ بننے کی وجہ سے بارشوں اور سیلاب سے اتنی زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ انہوں نے کاہ کہ ہم کچھ ڈیمز کے نام لینے سے ڈرتے ہیں, کالاباغ ڈیم ریاست کے لیے ضروری ہے اور اگر اس حوالے سے کسی کے تحفظات ہیں تو بات کر کے انہیں دور کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے اپنا حصہ دینے کے لیے تیار...
قومی اسمبلی میں نبی کریم حضرت محمد ؐکی ولادت کے 1500 سال کی آمد کے موقع پر ایک روح پرور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کیا۔ نمائش پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جہاں معروف خطاط واصل شاہد نے اسپیکر کو فن پاروں اور ان میں موجود سیرت النبی ﷺ سے متعلق نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ افتتاحی تقریب میں ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ ، اراکین قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی اور سید حفیظ الدین سمیت مختلف مکاتب فکر کے افراد اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی ذات اقدس پوری...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں شدید سیلاب کی وجہ سے صورتحال انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ ہیڈ بلوکی، ہیڈ تریموں اور ہیڈ سدھنائی کے مقامات پر پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں 200 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے سلال ڈیم کے گیٹ بغیر اطلاع کھول دیے، جس کے باعث تقریباً 8 لاکھ کیوسک کا پانی دریائے چناب میں آیا اور یہ ریلا پاکستان میں داخل ہو چکا ہے۔ اس وقت جھنگ میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 5 لاکھ کیوسک سے زائد کا پانی گزر رہا ہے۔ پنجاب کے تینوں بڑے دریا — چناب، راوی اور ستلج — میں سیلاب...

افغانستان میں زلزلہ، خیبرپختونخوا اسمبلی کی متفقہ قرارداد، شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان لانے کی تجویز
خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
بیجنگ: تھیان جن میں “شنگھائی تعاون تنظیم پلس” کا اجلاس منعقد ہوا۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اہم خطاب کیا۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ آج علی الصبح افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے نتیجے میں بھاری جانی و مالی نقصان ہوا۔ افغانستان شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک ہے۔ہم ایک ساتھ ملکر جاں بحق افراد کے حوالے سے گہری تعزیت کا اظہار کر تے ہیں، متاثرین کے اہل خانہ اور آفت زدہ علاقے کے لوگوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں اور افغان حکومت اور عوام کے لیے مشکلات پر جلد قابو پانے اور اُن کے گھروں کی تعمیر نو کے لیے نیک...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی سندھ میں داخل ہوگا، ہماری پہلی ترجیح انسانی جانوں کو بچانا اور اس کے بعد مال مویشی کو بچانا ہے۔ کراچی میں سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے ہمراہ نیوسیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی کی آمد متوقع ہے، 9 لاکھ کیوسک کا ریلا ہو تو ہم اسے ’سپر فلڈ‘ کے طور پر دیکھتے اور تیاری کرتے ہیں۔ سندھ حکومت کا ہر محکمہ، آبپاشی، زراعت، صحت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی...
انڈونیشیا بھر میں پیر کو ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے جبکہ دارالحکومت جکارتہ میں فوج تعینات کردی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک گیر احتجاج کے دوران کم از کم 6 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ احتجاج ارکانِ پارلیمنٹ کے لیے شاہانہ مراعات پر عوامی غصے کے باعث شروع ہوئے۔ پیر کی سہ پہر جکارتہ میں قومی پارلیمنٹ کے باہر کم از کم 500 مظاہرین جمع ہوئے جن کی نگرانی کے لیے درجنوں پولیس اہلکار موجود تھے۔ فوجی اہلکار بھی پہلے موجود تھے لیکن چند گھنٹوں کے بعد وہاں سے چلے گئے۔ ہزاروں مزید مظاہرین سماٹرا کے شہر پالمبنگ، بورنیو کے شہر بنجارماسن، جاوا کے شہر یوگیاکارتا، اور سولاویسی کے شہر مکاسر میں جمع ہوئے۔ مظاہرے کیوں ہو...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپرفلڈ کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے بچاؤ کے لیے ممکنہ اقدامات کررہے ہیں، پہلی ترجیع انسانی جانیں بچانا اور لوگوں کے مال مویشیوں کو محفوظ رکھنا ہے،جاب میں سیلاب دریائے چناب، راوی اور ستلج میں آیا ہے، لیکن وہ پانی کالا باغ تک نہیں لے جایا جاسکتا، یہ کہنا فضول ہے کہ اگر کالا باغ ڈیم ہوتا تو نقصان نہ ہوتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کو سپر فلڈ کا سامنا ہوسکتا ہے، جس کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ انسانی جانوں اور مال مویشیوں کو محفوظ بنایا جاسکے اور بیراجوں پر کوئی نقصان...
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے پاکستان میں یونیسف کی کنٹری ریپریزنٹیٹو پرنیلے آئرن سائیڈ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں بلوچستان میں پولیو کے خاتمے، روٹین ایمونائزیشن، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ موثر باہمی رابطہ کاری کے ذریعے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مزید بار آور بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی 14 سالہ زنیرہ قیوم یونیسیف کی یوتھ ایڈووکیٹ مقرر یونیسف کی جانب سے محکمہ صحت کے عملے کو تکنیکی معاونت اور استعداد کار بڑھانے کے لیے تربیت کی پیشکش کی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صحت اور تعلیم کے منصوبوں میں عالمی شراکت داروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا...
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرے بیٹوں کو گرفتار کرکےوہ بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنا چاہتے ہیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر شاہ کی ضمانت پر سماعت تھی، تفتیشی افسر نے ریکارڈ پیش نہیں کیا، ابھی پنجاب پولیس کو آرڈر ہے کہ ریکارڈ پیش نہ کریں، اس مقدمے میں سب کی ضمانت ہو چکی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ہم بہنیں اڈیالہ جارہی ہیں، کل ہمارے بھائی سے ملاقات کا دن ہے، بانی پی ٹی آئی کا مکمل چیک اپ کرا دیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مجھے اس...

سیاسی مفاد کیلئےدہشتگردی بطورہتھیار استعمال کرنیوالےممالک کےبیانیے کو دنیا تسلیم نہیں کرتی، وزیراعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دنیا ان ممالک کے جھوٹے بیانیے کو تسلیم نہیں کرتی جو سیاسی مقاصد کے لیے دہشت گردی کو استعمال کرتے ہیں۔ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں بیرونی ہاتھ ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں، اور ان جرائم کے ذمہ داروں و سہولت کاروں کو جواب دہ ہونا ہوگا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے 25ویں سربراہان مملکت کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیانجن میں موجودگی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیانجن چین کی بنیادی قدروں کی نمائندگی کرتا ہے اور تہذیبوں و ثقافتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے۔ ہم یہاں...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، سینیئر منسٹر شرجیل میمن، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل نیول ہیلی کاپٹر میں گڈو بیراج پہنچے گئے۔ دوران سفر وزیراعلیٰ سندھ اپنے وزراء اور کمانڈر کوسٹ کے ساتھ نقشوں کی مدد سے سیلابی صورتحال کا جائزہ لیتے رہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپر فلڈ کی وجہ سے کچہ پورا ڈوب جائے...
اداکار پون سنگھ نے نامناسب رویے پر ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے معافی مانگ لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھوجپوری فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار پون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو سے ایک پروموشنل تقریب کے دوران غیر مناسب انداز میں چھونے پر معافی مانگ لی ہے۔ یہ واقعہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی لانچ تقریب کے دوران پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پون سنگھ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ اداکار نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وضاحتی بیان جاری کیا جس میں کہا کہ ان کا ارادہ ہرگز غلط نہیں تھا، تاہم اگر انجلی راگھو کو تکلیف پہنچی تو وہ معذرت چاہتے ہیں۔ انجلی راگھو...
بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نتاشا علی نے ایک مارننگ شو میں گفتگو کے دوران معاشرتی رویوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر شادی شدہ، طلاق یافتہ یا بیوہ نندوں کو ماں باپ کے گھر رہنے کا پورا حق ہے اور بھابھیوں کو انہیں بوجھ سمجھنے کے بجائے عزت دینی چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ اکثر اوقات بھابھیاں نندوں کے ساتھ غیر مناسب رویہ رکھتی ہیں جو درست نہیں۔ ان کے مطابق ’’اگر لڑکی غیر شادی شدہ ہے تو اس کا حق ہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہے۔ طلاق یافتہ یا بیوہ خواتین کہاں جائیں گی، ماں باپ کا گھر ہی ان کا سہارا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی لڑکیاں معاشی طور پر...

پنجاب اور کے پی میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، سکول کھل گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
لاہور ( نیوزڈیسک) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات ختم ہو گئیں، سرکاری و نجی سکولز کھل گئے۔ تاہم لاہور اور دیگر اضلاع کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بدستور بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کے مطابق سیلابی صورتحال کے باعث 45 سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان میں چوہنگ، موہلنوال، ملتان روڈ، موڑ فرخ آباد اور ریٹیگن روڈ کے سرکاری سکول شامل ہیں۔ اسی طرح مراکہ، مانگا، شاداب کالونی، سگیاں، تارگڑھ شاہدرہ، بند روڈ اور پری محل شاہدرہ کے سکول بھی بند رہیں گے۔ مزید علاقوں میں شفیق آباد، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہ پور کانجراں، گاؤں شالا، رنگیل پور، خورد پور، چھگیاں بھمہ اور مانوال شامل ہیں۔ قلعہ تراڑ، مصطفیٰ آباد، ملک...
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
JAKARTA: انڈونیشیا میں پرتشدد احتجاج کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا جہاں مظاہروں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کے مراعات میں کٹوتی پر متفق ہوگئی ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق کئی پالیسیاں ختم کردی گئی ہیں، جس میں اراکین کے بھاری الاؤنسز اور غیرملکی سفر پر ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ سرکاری عمارات کو نقصان...
وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...
ممبئی: بالی ووڈ فلم پتی پتنی اور وہ 2 کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر جھگڑے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقع کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ فلم کے عملے اور مقامی افراد کے درمیان تلخ کلامی کے بعد بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور صورتحال پیچیدہ ہوگئی۔ ویڈیو میں تین افراد کو فلم کے عملے کے ایک رکن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ دوسری ویڈیوز میں مزید افراد جھگڑے میں شامل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص پر تشدد کیا گیا، وہ ممکنہ طور پر فلم کا ڈائریکٹر ہے تاہم اس...
فرانسیسی ٹینس اسٹار اور سابق اوپن چیمپئن یلینا اوسٹا پینکو نے امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر ٹاؤن سینڈ سے ان پڑھ کہنے پر معافی مانگ لی ہے۔ یو ایس اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاؤن سینڈ نے اوسٹا پینکو کو 5-7، 1-6 سے شکست دی تھی۔ میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب اوسٹا پینکو نے حریف کے لیے نیٹ کورڈ شاٹ پر معافی نہ مانگنے پر ‘ان پڑھ’ اور ‘بغیر حیثیت’ کے الفاظ استعمال کیے۔ ٹاؤن سینڈ نے بعد میں بتایا کہ وہ اوسٹا پینکو کے ان ریمارکس سے دکھی ہوئیں لیکن انہیں نسلی رنگ دینے سے گریز کیا۔ تاہم سابق عالمی نمبر ون نائومی اوساکا نے کہا کہ ایک سیاہ فام کھلاڑی کو ان...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا،...
اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے نواحی علاقوں پر رات بھر فضائی اور زمینی حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں متعدد گھر تباہ اور مزید خاندان بے گھر ہوگئے۔ غزہ کی مقامی صحت حکام کے مطابق اتوار کو اسرائیلی فائرنگ اور بمباری میں کم از کم 18 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 13 وہ شہری بھی شامل ہیں جو وسطی غزہ میں امدادی مرکز کے قریب کھانے کے لیے جمع تھے جبکہ 2 افراد غزہ شہر کے ایک گھر پر حملے میں مارے گئے۔ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 3 ہفتوں میں غزہ شہر کے اطراف کارروائیوں میں تیزی لائی ہے اور جمعے کے روز امداد کی ترسیل کے لیے دی جانے والی عارضی مہلت ختم کرکے علاقے کو...
بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اگر دریائے سندھ میں سپر فلڈ آیا تو کچے کا سارا علاقہ زیرِ آب آ جائے گا، اس صورتحال کے پیش نظر صوبائی حکومت نے کچے کے علاقے کو خالی کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت راوی اور تریموں کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہے۔ اگرچہ امید کی جا رہی ہے کہ پانی اتنی شدت کے ساتھ نہیں بڑھے گا، لیکن حکومت نے 9 لاکھ کیوسکس تک کے ممکنہ سپر فلڈ کے لیے پیشگی انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شدید مون سون کا انتباہ: دریاؤں میں طغیانی اور شہری سیلاب...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دریائے میں سپر فلڈ سے کچے کا پورا علاقہ ڈوب جائے گا، صوبائی انتظامیہ نے اس حوالے سے کچے کو خالی کروانے کی تیاری کر لی ہے۔ گڈو بیراج پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت راوی اور تریموں پر پانی بڑھا ہوا ہے، اگرچہ ہمیں امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا لیکن ہم پھر بھی سپر فلڈ کی تیاری کر رہے ہیں، جو 9 لاکھ کیوسکس کا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے پاس تمام آبادی کے نقشے، لوگوں کی تعداد اور مویشیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ یہ معلومات ضلعی انتظامیہ کو دے کر انہیں پی ڈی ایم اے سے تعاون...
کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں کام کے اوقات غیر انسانی ہیں اور انہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔ کومل عزیز کے مطابق خواتین کے لیے شوبز ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سیٹ پر نچلی سطح کی سیاست عام ہے جو انہیں پسند نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنی ہو تو بڑی سطح پر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں زیادہ تر...
رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڈو بیراج پر میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دریا راوی اور تریموں میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے اور حکومت سپر فلڈ کی تیاری کر رہی ہے۔ سپر فلڈ کی صورتحال میں 9 لاکھ کیوسکس پانی بہنے کی توقع ہے، تاہم صوبائی حکومت کو امید ہے کہ اتنا پانی نہیں آئے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سپر فلڈ کی صورت میں کچے کے علاقے ڈوب سکتے ہیں، اس لیے انتظامیہ نے پورے کچے کو خالی کرانے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔ ان کے بقول، عوام، مویشیوں اور فصلوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ کو تمام نقشے، آبادی کی تفصیلات اور مویشیوں کی معلومات فراہم کی گئی ہیں اور انہیں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان والد بن گئے ہیں۔ شاداب خان نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے 2 تصاویر بھی شیئر کیں۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ الحمدللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔ Alhamdulillah, Allah has blessed us with our first child, a beautiful daughter. Grateful beyond words for this blessing. Please keep us in your duas as we begin this new journey ❤️ pic.twitter.com/QUbcD7e1HI — Shadab Khan (@76Shadabkhan) August 30, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ اس نعمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں اور مداحوں سے دعاوں میں یاد رکھنے کی درخواست کی، کیونکہ...
لاہور، (نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکول یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق:گرمیوں کی تعطیلات کے بعد یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوں گی۔ لاہور کے تمام اسکولز کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ سیلاب سے متاثرہ اضلاع اور دیہات میں اسکول فی الحال بند رہیں گے۔ تمام اسکولز کو محکمہ اسکول ایجوکیشن کی ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ یاد رہے کہ صوبے کے کئی علاقے حالیہ بدترین سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں، جہاں تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاور ڈویژن نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 84 فیڈرز مکمل جبکہ 7 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں۔ صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی مکمل ہو گئی ہے جبکہ سوات، بنر اور شانگلہ میں متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی 2 سے 7 دن میں متوقع ہے۔ گیپکو کے 10 گرڈز اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 73 مکمل اور 13 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ لیسکو کے زیر انتظام لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور...
آج کل مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا پر بعض آبی ماہرین نیدرلینڈ (ہالینڈ)کے فلڈ ماڈل کا تذکرہ کر رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو نیدرلینڈ ماڈل پر عملدرآمد کرکے بچایا جا سکتا ہے۔ اسی حوالے سے ڈنمارک کا حوالہ بھی دیا جاتا ہے۔ ڈنمارک نے بھی نیدرلینڈ کا ماڈل فالو کرکے اپنے ملک کو سیلاب اور پانی کی تباہ کاری سے محفوظ بنایا ہے۔ مزید بات کرنے سے پہلے یہ دیکھ لیتے ہیں کہ نیدرلینڈ ماڈل ہے کیا؟مگر اس سے بھی پہلے چند سطریں نیدرلینڈ کے بارے میں۔ نیدرلینڈ (ہالینڈ) شمال مغربی یورپ کا ایک اہم مگر قدرے چھوٹا ملک ہے۔ ایمسٹرڈیم اس کا دارالحکومت ہے، یہ خوبصورت ملک...
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...
لاہور: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث اب تک 2308 موضع جات متاثر ہوئے ہیں اور مجموعی طور پر پندرہ لاکھ سولہ ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ان میں سے چار لاکھ اکیاسی ہزار لوگوں کو ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں پانچ سو گیارہ ریلیف کیمپس، تین سو اکاون میڈیکل کیمپس اور تین سو اکیس ویٹرنری کیمپس قائم کیے گئے ہیں جہاں لوگوں اور مویشیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اب تک چار لاکھ...
JAKARTA: انڈونیشیا میں احتجاج شدت اختیار کردیا گیا جہاں مختلف صوبوں میں پارلیمنٹ کی عمارتیں نذر آتش کردی گئیں، جس کے نتیجے میں صدر پرابوو سوبیانتو نے چین کا شیڈول دورہ منسوخ کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو 3 ستمبر کو جنگ عظیم دوم کے اختتام کے 80 ویں سال کے موقع پر چین کے یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کرنا تھی۔ صدارتی ترجمان پراسیتیو ہادی نے بیان میں کہا کہ صدر چاہتے ہیں کہ وہ خود براہ راست صورت حال کا جائزہ لیں اور بہتر حل نکالنے کے خواہاں ہیں اور اسی لیے انہوں نے چینی حکومت سے معذرت کرلی کہ وہ دعوت پر شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں...
ضلع سیالکوٹ میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی اداروں کو 5 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ سیلاب کی شدت اور اس کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام تعلیمی ادارے 5 ستمبر تک بند رہیں گے۔ سیلابی صورتحال نے شہر بھر میں نقل و حرکت اور معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث مقامی حکام نے طلبہ، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام سے درخواست کی ہے کہ وہ...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت میں گرفتار ہونے اور دل ٹوٹنے کا اعتراف کرلیا۔ حال ہی میں اداکارہ مایا علی ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر سمیت نجی زندگی سے متعلق سوالات پر بھی کھل کر بات کی۔ شادی سے متعلق سوال کے جواب میں مایا علی نے کہا کہ جب لکھا ہوگا تو شادی ہوجائے گی یہ دو لوگوں کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا معاملہ ہے اس لئے یہ فیصلہ صرف اس وجہ سے نہیں کرسکتی کہ شادی کیلئے لوگوں کا دباؤ ہے یا عمر نکل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ یہ کیوں نہیں سمجھتے کہ اگر شادی میں دیر ہورہی ہے تو یہ دیر اللہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا سامنا ہم نے کئی دہائیوں بعد کیا ہے اور مسلسل بارشوں کے سبب حالات انتہائی خراب ہو گئے ہیں۔ صوبے میں جاری سیلاب کی صورتحال پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکام کو ہدایات دیں کہ ریسکیو اور ریلیف آپریشنز میں کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 3 ستمبر تک سیلابی صورت حال جاری رہنے کا خدشہ، سندھ اور بلوچستان میں بھی خطرات مریم نواز نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسپیل ویز کھولنے سے دریاؤں کا پانی بپھر گیا۔ تاہم بروقت انخلا کے اقدامات کی وجہ سے ہزاروں جانیں بچائی جا سکیں۔ 6 لاکھ کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر...
نیوزی لینڈ نے بزنس انویسٹر ویزا متعارف کروانے کا اعلان کر دیا جس سے پاکستان و دیگر ممالک کے سرمایہ کاروں کو کاروبار قائم کرنے اور اسے فعال طور پر چلانے کے نئے مواقع میسر ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے بزنس انویسٹر ویزا کیلیے درخواستیں وصول کرنے کا عمل نومبر 2025 سے شروع ہوگا۔ غیر ملکی سرمایہ کار یا تو کسی موجودہ کاروبار میں 10 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر انویسٹ کر کے تین سالہ ورک ٹو ریزیڈنس اختیار کر سکتے ہیں یا پھر 20 لاکھ نیوزی لینڈ ڈالر سے 12 ماہ کے فاسٹ ٹریک ریزیڈنسی لے سکتے ہیں۔ پاکستان سرمایہ کار براہ راست کاروبار خرید سکتے ہیں یا کم از کم 25 فیصد ملکیت حاصل کر سکتے ہیں لیکن اس...

ٹھیکیدار رکن اسمبلی ہے، شاید ہی احتساب ہو سکے،خواجہ آصف نےسیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
دبئی کی مشہور شہزادی شیخہ مہرہ اور مشہور امریکی مراکش ریپر فرنچ مونٹانا نے ڈیٹنگ کی خبروں کے بعد منگنی کی تصدیق کردی۔ شادی کے ایک سال بعد ہی اپنے شوہر سے طلاق لینے کا اعلان کرنے والی دبئی کے حکمران کی بیٹی شیخہ ماہرہ نے اپنے بوائے فرینڈ مشہور ریپر فرنچ مونٹانا سے منگنی کرلی ہے۔ یہ اعلان پیرس فیشن ویک کے دوران سامنے آیا، جہاں نئے جوڑے کو قریبی دوستوں اور خاندان کے ساتھ جشن مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس سے قبل شیخہ ماہرہ کی ڈیتنگ کی افواہیں خبروں کی سرخیوں کا حصہ بنی ہوئی تھیں اور انہیں کئی مرتبہ ریپر فرنچ مونٹانا کیساتھ تصاویر میں دیکھا گیا تھا۔ یاد رہے کہ دبئی کی شہزادی شیخہ مہرہ کاروباری دنیا میں بھی اپنا...
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے قبل فلسطینی اتھارٹی (پی اے) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے نمائندوں کے ویزے منسوخ کر دیے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے پی ایل او اور پی اے کے ارکان کے ویزے منسوخ یا مسترد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مستقل مشن میں شامل افراد کو استثنا حاصل ہوگا لیکن صدر محمود عباس آئندہ ماہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ امریکی بیان کے مطابق پی ایل او اور پی اے نے وعدوں پر عمل نہیں کیا اور امن عمل کو نقصان پہنچایا، اس لیے انہیں جواب دہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔ واشنگٹن نے فلسطینی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنوں، شانگلہ، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 12 گرڈ اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے تھے جن میں سے 84 مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال ہو گئے ہیں۔ صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ گیپکو کے علاقوں سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اور 87 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 68 فیڈرز مکمل جبکہ 17 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے تحت لاہور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، قصور اور ننکانہ میں 56 متاثرہ...
فلسطین کے جنوبی مقبوضہ علاقوں میں پراسرار نوعیت کی آگ اور بجلی کے بار بار تعطل نے عوام میں خوف و ہراس کی فضا کو مزید گہرا کر دیا ہے۔ اسرائیلی فائر سروس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ بحیرہ مردار کے قریب ایک فیکٹری کے برقی کیبن میں آگ بھڑک اٹھی۔ عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صرف 10 روز قبل اسی فیکٹری کے پاور اسٹیشن میں ٹرانسفارمر آگ کی لپیٹ میں آ کر تباہ ہوگیا تھا، جس سے آلات کو شدید نقصان پہنچا۔ مزید پڑھیں: پوپ لیو کا اسرائیل سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اجتماعی سزا روکنے کا مطالبہ حالیہ ہفتوں میں جنوبی مقبوضہ خطہ متعدد برقی حادثات کی زد میں رہا ہے، جن میں ٹرانسفارمر دھماکے، برقی...
پشاور: صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
ایک بین الاقوامی نیٹ ورک مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے جعلی ہولوکاسٹ تصاویر بنا کر فیس بک پر پوسٹ کر رہا ہے تاکہ صارفین کی توجہ حاصل کر کے مالی فائدہ اٹھایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے، جانیے کیسے؟ بی بی سی کی ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ تصاویر اور کہانیاں نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہیں بلکہ ہولوکاسٹ جیسے حساس تاریخی سانحے کو ایک جذباتی کھیل بنا دیا گیا ہے۔ تحقیق کے مطابق فیس بک پر حالیہ مہینوں میں ایسی اے آئی تصاویر پوسٹ کی گئیں جن میں آشووٹز کیمپ میں قیدیوں کو وائلن...
حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، متاثرین کے بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع بھی دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلز کے لیے کسی مدد کا اعلان کر ے گی تو ڈسکوز بل معاف کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی بحالی کا عمل متاثر ہے، پانی کی سطح کم ہوتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان...
موسیقی کے بادشاہ مائیکل جیکسن کے بڑے بیٹے پرنس نے اپنی دیرینہ دوست مولی شرمانگ سے منگنی کا اعلان کردیا ہے۔ فلاحی ادارے کے بانی 28 سالہ پرنس جیکسن نے اپنی آٹھ سالہ رفاقت کے بعد مولی کو شادی کی پیشکش کی۔ انہوں نے انسٹاگرام پر ’’انفینٹی‘‘ (لامتناہی) کا نشان شیئر کرتے ہوئے یہ خوشخبری سنائی، جس کا مطلب ہے کہ ان کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ پرنس نے لکھا ’’میں اور مولی نے ساتھ میں بے شمار خوبصورت یادیں بنائی ہیں۔ ہم نے دنیا کا سفر کیا، گریجویشن مکمل کی اور ایک ساتھ بہت کچھ سیکھا۔ اب میں اپنی زندگی کے اگلے باب کے لیے پرجوش ہوں۔‘‘ یاد رہے کہ پرنس لاس اینجلس میں قائم ایک فاؤنڈیشن...
تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے وزیرِاعظم پیتونگاترن شیناواترا کو قومی مفاد کے مقابلے میں ذاتی مفاد کو ترجیح دینے کے الزام میں عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ وہ محض ایک سال اقتدار میں رہیں۔ یہ فیصلہ شیناواترا خاندان کے لیے ایک اور بڑا سیاسی دھچکا ہے، جو پہلے ہی فوج اور عدلیہ سے طویل محاذ آرائی کا شکار رہا ہے۔ پیتونگاترن تھائی لینڈ کی کم عمر ترین وزیراعظم تھیں اور اب وہ شیناواترا خاندان کی چھٹی ایسی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں فوج یا عدلیہ کے ہاتھوں اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ عدالت نے 6-3 کی اکثریتی رائے سے فیصلہ سنایا۔ فیصلے کی بنیاد جون میں ہونے والی ایک لیک شدہ ٹیلیفون کال بنی، جس میں پیتونگاترن کمبوڈیا کے...
سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس سے سیکریٹ سروس کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر 29 اگست کو کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کملا ہیرس کی ناکامی کا ذمہ دار جوبائیڈن، غضبناک ڈیموکریٹس پھٹ پڑے امریکا میں سابق نائب صدور کو عام طور پر 6 ماہ تک سیکیورٹی فراہم کی جاتی ہے تاہم صدر جو بائیڈن نے اپنا عہدہ چھوڑنے سے قبل اس مدت میں توسیع کرتے ہوئے اسے جنوری 2026 تک بڑھا دیا تھا۔ ٹرمپ نے اب اس توسیع کو منسوخ کرتے ہوئے سیکیورٹی ہٹا دی ہے۔ کملا ہیرس کی ممکنہ واپسی کی تیاری؟ کملا ہیرس، جنہوں نے سال 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کھائی تھی، سنہ...
ریستورانوں میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آرڈرز لینا اکثر مضحکہ خیز بن جاتا ہے۔ حال ہی میں یہ صورتحال امریکا میں مشہور فاسٹ فوڈ چین ٹاکو بیل کے ساتھ بھی پیش آئی جس کے بعد سوشل میڈیا پر مذاق بن جانے پر اس نے اپنی ڈرائیو تھرو سروسز میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال پر نظرثانی شروع کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں ریستوران چین کے اے آئی نظام نے عجیب و غریب غلطیاں کیں۔ یہ بھی پڑھیں: بے قابو اے آئی ماڈل بلیک میل بھی کرنے لگے، کنٹرول کیسے ممکن ہے؟ ٹاکو بیل کے جس اے آئی نظام کا ذکر ہو رہا ہے وہ دراصل ایک ’وائس اسسٹنٹ‘ ہے...
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
گلوکار ولی حامد علی خان، جو پٹیالہ گھرانے کے پرچم بردار ہیں اور استاد حامد علی خان کے صاحبزادے ہیں، نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اپنی سابقہ اہلیہ اداکارہ نور بخاری کے بارے میں مثبت ریمارکس دیے۔ ولی حامد علی خان اور نور بخاری نے ایک ساتھ فلم Ishq Positive میں کام کیا اور اس دوران محبت کے رشتے میں بندھے۔ تاہم ان کی شادی زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی اور بعد میں انہوں نے باہمی رضامندی سے طلاق لے لی۔ مزید پڑھیں: ہم ’عشق مرشد‘ کیوں دیکھیں؟ دونوں کا تعلق ہمیشہ دوستانہ رہا اور ان کا تعلق عوام کے سامنے کسی منفی تنازعے میں تبدیل نہیں ہوا۔ شو کے دوران جب ولی حامد علی خان...
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
دبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں شائقین کی دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہوگا۔ اہم نکات بھارتی بورڈ نے کشیدگی کے باوجود ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔ سیاستدانوں اور سابق کرکٹرز نے پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ شائقین کی دلچسپی برقرار ہے، ٹکٹس کی فروخت ہفتے سے شروع ہونے کی توقع۔ دبئی میں 14 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں بکنے کی پیشگوئی۔ جعلی ٹکٹس کا مسئلہ اے سی سی اور ایمرٹس کرکٹ بورڈ کے انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس بک رہے ہیں۔ بلیک مارکیٹ میں ٹکٹس کی قیمت 15.75 لاکھ بھارتی روپے تک جا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے مون سون کے نئے اسپیل کے آغاز پر ملک کے بیشتر علاقوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ 29 اگست سے 2 ستمبر تک مختلف شہروں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں شہری سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور دریاؤں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ سندھ کراچی سمیت ساحلی اضلاع ٹھٹھہ، سجاول، بدین اور تھرپارکر میں 30 اگست تا 2 ستمبر شدید بارشوں کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کراچی میں شہری سیلاب کا خطرہ موجود ہے۔ اندرونِ سندھ کے اضلاع حیدرآباد، دادو، سکھر، گھوٹکی، لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں 30 اگست تا 1 ستمبر...
اسلام آباد: پاکستان کی کرپٹو سفارت کاری نے عالمی سطح پر مضبوط مقام حاصل کرلیا۔ پاکستان نے ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی قائم کر کے کرپٹو اور ڈیجیٹل اثاثوں کی نگرانی اور ریگولیشن کا آغاز کیا جو پاکستان کے ڈیجیٹل فنانس میں اہم سنگ میل ثابت ہوا۔ بلال بن ثاقب (وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین) کے مطابق پاکستان کی کرپٹو پالیسی عالمی وژن کی پیروی میں نئے بین الاقوامی اقتصادی مواقع کھول رہی ہے۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ ہمارے اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو مستقبل میں عملی سرمایہ کاری کی علامت ہیں۔ فائنینشل ٹائمز نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کرپٹو توانا ئی میں تیزی سے پیش رفت اور بڑھتی ہوئی حکمت عملی...
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید کو ہنسی مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔ میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔ ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاور ڈویژن نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر تازہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پیسکو کے علاقوں سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان میں 12 گرڈ اسٹیشن اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 79 فیڈرز مکمل جبکہ 12 جزوی طور پر بحال کر دیے گئے۔ گیپکو کے زیر انتظام سیالکوٹ، نارووال، وزیرآباد اور حافظ آباد میں 10 گرڈ اسٹیشن اور 86 فیڈرز متاثر ہوئے۔ ان میں سے 62 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ لیسکو کے لاہور، قصور اور اوکاڑہ ریجن میں 46 متاثرہ فیڈرز عارضی طور پر بحال کر دیے گئے ہیں جبکہ مکمل بحالی 31 اگست سے یکم ستمبر...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک تھی؟ کوئی عقلمند سمجھادے ۔۔ کوئی اکا دکا ہی ہوگا جو آکر کہے گا بات درست...
بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: پہلی مرتبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا محور صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک...
محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔ آج سے 2 ستمبر تک اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ وسطی و جنوبی پنجاب میں بھی آج سے 31 اگست کے دوران بارشیں متوقع ہیں۔ ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، لیہ، بھکر، ساہیوال، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: بارشوں کے دوران بہہ نکلنے والی اربوں روپوں کی لکڑی دریائے نیلم کی نذر پنجاب کے شمالی اور شمال مشرقی اضلاع میں 30 اور 31 اگست کو شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے،...
نور جہاں سنہ 1985 میں خیبرپختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر بنیں۔ انہوں نے وائس چانسلرشپ کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں بھی بھرپور خدمات انجام دیں۔ وہ کچھ عرصہ پہلے خیبرپختونخوا تعلیمی نظام کو 40 سال دینے کے بعد ریٹائر ہوئی ہیں لیکن اب بھی صوبے کے تعلیم نظام کی خدمت کے لیے پر عزم ہیں۔ دیکھیے عشا اسلم کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں خیبر پختونخوا کی پہلی خاتون وائس چانسلر نورجہاں خیبرپختونخوا
وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد از جلد بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اویس لغاری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جیسے ہی پانی اترے، فوری طور پر بجلی کی بحالی کا کام شروع کیا جائے — کسی بھی قسم کی تاخیر یا جواز ناقابلِ قبول ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ عوام کی مشکلات کم کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے، اور بجلی کا دوبارہ بحال ہونا ان کی روزمرہ زندگی کی بحالی کے لیے نہایت اہم ہے۔ وزیر توانائی نے یہ بھی واضح کیا کہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری بھی حکومتی...