2025-05-23@04:08:17 GMT
تلاش کی گنتی: 6982
«بپی کی»:
(نئی خبر)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کریں گے اور دونوں ممالک کے ساتھ مل کر مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے بھی کام کریں گے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کی قیادت کی جانب سے جنگ بندی کے فیصلے کو ”تاریخی اور جرات مندانہ“ قرار دیا اور کہا کہ امریکا کو فخر ہے کہ اس نے اس اہم لمحے میں کردار ادا کیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’پاکستان اور بھارت کی قیادت نے صحیح وقت پر جنگ بندی کا فیصلہ کیا، اگر جنگ بندی نہ ہوتی تو بہت سارے لوگ مارے جاتے اور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور انڈیا کو حالیہ کشیدگی کے بعد جنگ بندی پر آمادہ ہونے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ میں بہت فخر محسوس کرتا ہوں کہ بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل قیادت نے یہ سمجھنے اور جاننے کی ہمت دکھائی کہ اب وقت ہے کہ جاری جارحیت کو روکا جائے، کیونکہ اس سے بہت زیادہ ہلاکت اور تباہی ہو سکتی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی امریکی صدر نے لکھا کہ اس کشیدگی میں لاکھوں معصوم لوگ مر سکتے تھے، دونوں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگی تناؤ کے بعد امن کی فضا کے قیام سے کھیلوں کے میدان میں بھی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے بقیہ میچز کی بحالی کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے سبب پی ایس ایل کے فائنل سمیت 8 اہم میچز کو ملتوی کر دیا گیا تھا۔ تاہم، حالیہ جنگ بندی اور امن کی صورتحال کے بعد، پی سی بی نے لیگ کی بحالی کی کوششوں کو تیز کر لیا ہے۔ پی سی بی نے اس سلسلے میں ٹیم مالکان سے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے اور...
روس اور یوکرین کے درمیان تین روزہ جنگ بندی کا اختتام ہو گیا ہے جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کو براہ راست مذاکرات کی نئی پیشکش کر دی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست امن مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقد ہوں گے اور کوئی پیشگی شرط عائد نہیں کی جائے گی، روس مسئلے کا پرامن حل چاہتا ہے، تاہم یہ اسی صورت ممکن ہے جب دونوں فریقین سنجیدگی کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہوں۔ صدر پیوٹن کے مطابق، "ہم ایک ایسے حل کے خواہاں ہیں جو خطے میں پائیدار امن قائم کر سکے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ یوکرین بھی خلوص...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ و دیگر کیخلاف ارشد پپو قتل کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو ارشد پپو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر یامین گجر عدالت سے غیر حاضررہا۔ تفتیشی افسر کی جانب سے گواہوں کو بھی پیش نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔ عدالت نے عزیر بلوچ، زبیر بلوچ ، اکرم بلوچ اور ذاکر بلوچ کی بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کیے اور 22 مئی تک سماعت ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق ارشد پپو سمیت 3 افراد کو گینگ وار کے ملزمان نے بے رحمی سے...
وزیراعظم شہباز شریف نے پاک بھارت جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی کے بعد پاکستانی رہنماؤں کا ردعمل سامنے آ گیا وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہم صدر ٹرمپ کی قیادت اور خطے میں امن کے لیے ان کے فعال کردار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنگ بندی کو ہم نے خطے میں امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے۔ We thank President Trump for his leadership and proactive role for peace in the region . Pakistan appreciates the United States for facilitating this outcome, which we have accepted in the interest of...

چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت
چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،،منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ ،بروقت تکمیل کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کا دورہ،اس موقع پر ممبر انجینئرنگ، کنٹریکٹرز، کنسلٹنٹس اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے ،وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کو 35 یوم کی ڈیڈ لائن میں تکمیل کے حصول کیلئے 24/7 تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں ،چیئرمین سی ڈی اے کی تعمیراتی کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی واضح ہدایت،متعلقہ افسران سمیت کنٹریکٹرز اور کنسلٹنٹس کی جاری تعمیراتی...

190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس
190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدائت کر دی رجسٹرار آفس کے مطابق پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے...
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان کی ثالثی کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز لزبن(سب نیوز )آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کیخاتمے کیلئے ثالثی کی پیشکش کردی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اوربھارت کے وزرائیاعظم کو ثالثی سے متعلق خطوط لکھ دیے۔دوسری جانب پرنس رحیم نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بھی اس معاملے میں کردارادا کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔پرنس رحیم آغا خان کے خط میں کہا گیا ہے کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر شدید تشویش ہے، دعاہے کہ مسئلہ پر امن طور پر حل ہواورمزید جانی نقصان نہ ہو۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں ہفتہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم اب تک کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔(جاری ہے) زلزلہ پیما مرکز کے مطابق (این ایس ایم سی)زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش کے علاقے میں تقریباً 230 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، سوات، صوابی، نوشہرہ، اٹک اور خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سمیت مختلف علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد لوگ خوف کے مارے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں ، دفاتر اور عمارات سے باہر نکل آئے۔
پرنس رحیم آغاخان پنجم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیددگی پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے سربراہ پرنس کریم آغاخان پنجم نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں اور معاونت کی پیشکش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لزبن، اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم تخت نشین ہوگئے خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ میری امید اور دعا ہے کہ دونوں طرف انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصان کو...
---فائل فوٹو آغا خان پنجم پرنس رحیم نے پاک بھارت کشیدگی کےخاتمے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔ پرنس رحیم آغا خان نے پاکستان اور بھارت کے وزرائے اعظم کو ثالثی سے متعلق خطوط لکھے۔پرنس رحیم نے سیکریٹری جنرل اقوامِ متحدہ کو بھی اس معاملے میں کردار ادا کرنے کےلیے خط لکھا ہے۔پرنس رحیم آغا خان نے خط میں کہا کہ بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے مسئلہ پُرامن طور پر حل ہو اور مزید جانی نقصان نہ ہو۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندہ آپ سے بات کر رہا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)چین کی جانب سے پاکستان بھارت تنازعہ حل کرنے میں مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی پر چین کی جانب سے گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔دوسری جانب چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں۔(جاری ہے) چینی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں امن و استحکام کو ترجیح دیں، دونوں ممالک ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے کشیدگی بڑھے۔چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک تنازع کے سیاسی حل کے پُرامن راستے پر واپس آئیں، پاکستان اور بھارت کشیدگی کم کریں۔چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بڑھتی...
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں 8 فروری ریلی کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی دورانِ سماعت عدالت نے صنم جاوید کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی سمیت کئی حساس اور کلیدی اداروں کی آفیشل ویب سائٹس ہیک کر لی۔پاکستانی سائبر حملے میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن کی ویب سائٹس شامل ہیں۔(جاری ہے) ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز بھی شامل ہیں جبکہ یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا اور انڈین ایئرفورس مہاراشٹر کا ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے۔پاکستانی سائبر حملے میں بھارت کی ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اُڑا دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئیں۔علیمہ خان اپنے وکیل فیصل ملک کے ہمراہ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئیں۔علیمہ خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر مقدمہ درج ہے۔
امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی...
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن 'بنیان المرصوص'( آہنی دیوار) کا آغاز کرتے ہوئے دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے۔ بھارت کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ْ سابق کور کمانڈر آصف غفور نے ٹوئٹ کی کہ ’’ نصر من اللہ وفتح قریب‘‘۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بعد ازاں آصف غفور کی جانب سے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کی گئی جس میں درج تھا کہ ٹوئٹر کی جانب سے میری ٹائم لائن سے اس پوسٹ ( نیچے شیئر کی گئی تصویر...
بمئی (اوصاف نیوز)پاکستان کے تین فضائی اڈوں پر بھارتی میزائل حملوں اور ڈرون حملوں کے بعد پاکستان نے جواب میں آپریشن ’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘‘ کا آغاز کیاتو بھارت کی چیخیں نکل گئیں۔ بھارتی فوج نے اعترافی بیان میں کہا کہ پاک فوج نے ایئر بیسز سمیت 26 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ بھارت کی جانب سے کشیدگی کم کرنے کی پیشکش بھی کردی گئی۔ بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر ’’متعدد خطرناک‘‘ کارروائیاں کیں۔ ان کے مطابق پاکستان نے ڈرونز اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سمیت مختلف اقسام کے اسلحے سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ کنٹرول لائن کے ساتھ ساتھ...
آئیسکو کا عملہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی میں پیش پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے افسران اور سٹاف ہر قسم کے حالات میں اپنے فرائض کو ذمہ داری اور خلوص کے ساتھ سرانجام دے رہے ہیں۔ کمپنی کی تمام فارمیشنز کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر مکمل طور پر متحرک ہیں تاکہ بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق دن ہو یا رات، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں کمپنی کا عملہ شکایات کے فوری ازالے اور بجلی کی ترسیل کو بحال رکھنے کے لیے ہمہ وقت سرگرم عمل ہے۔ ہر سطح کے ملازمین اپنے اپنے عہدوں پر مستعدی...

’ہمارے جواب کا انتظار کرو‘، ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے بھارت میں حملوں تک کیا کچھ ہوا؟
9 اور 10 مئی کی درمیانی شب ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے تصدیق کی کہ بھارت نے راولپنڈی میں نور خان ایئربیس، مریدکے ایئر بیس اور شور کوٹ ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے اب وہ ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بھارت نے چند لمحے قبل 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے، جن میں سے ایک آدم پور اور 5 میزائل امرتسر کے مختلف علاقوں میں گرائے گئے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنی مکاری اور پاگل پن کے ذریعے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص: بھارت کی سرسہ ائیر فیلڈ...

’مختلف شہروں پربھارتی ڈرون حملوں سے عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘، پیرول پر رہائی کی درخواست دائر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
قیصر کھوکھر: کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں چار قیدیوں کو پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی گئی. پیرول پر رہائی پانے والوں میں 61 سالہ غلام رسول، 67 سالہ محمد ارشاد شامل ہیں, پیرول پر رہائی کی منظوری پانے والوں میں 55 سالہ مشتاق احمد اور 29 سالہ عبد الجبار شامل ہیں۔ پیرول پر رہائی پانے والے قیدی 14، 14 سال قید مکمل کر چکے ہیں، دوران قید اچھے کردار کا مظاہرہ، تعلیم و فنی تربیت کے حصول پر رہائی کی منظوری دی گئی، پیرول پر رہا ہونے والے قیدی اپنے ضلع سے 300 کلومیٹر دور ڈیوٹی دیں گے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

چڑہوئی ، بھارتی طیارہ گر کر تباہ ، پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی
اسلام آباد (اے بی این نیوز) چڑہوئی کے علاقے میں ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے بعد بھارتی پائلٹ نے پیراشوٹ کے ذریعے ہنگامی چھلانگ لگا کر پاکستان کی حدود میں لینڈنگ کی۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ بھارت پر ڈرونز کی یلغار، 3 گھنٹے سے دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں جاری
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوکا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں امریکی وزیرخارجہ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے مستقبل میں تنازعات سے بچنےکےلیےامریکا کی طرف سے تعمیری معاونت کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ایئر بیسز پر میزائل داغے ہیں، تاہم پاکستان کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے ان میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا جس کے جوابی کارروائی میں پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص لانچ کر کے بھارت کی تین ایئر بیسزسمیت متعدد ایئر فیلڈز کو تباہ کر دیا۔
نیویارک (اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی ، پاکستان کے بھارت پر جوابی حملے کے بعد ترجمان سیکرٹری سٹیٹ آف امریکہ کے مطابق سیکرٹری سٹیٹ روبیو نے پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے پاکستانی آرمی چیف عاصم منیر سےپاک ، بھارت کشیدگی کے معاملات پرتبادلہ خیال کیا۔ترجمان کے مطابق انہوں نے دونوں فریقوں پر زور دیا کہ وہ کشیدگی کم کرنے کے طریقے تلاش کریں اور مستقبل میں تنازعات سے بچنے کیلئے تعمیری بات چیت شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش کی۔ پاکستانی سائبر حملے ، بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ سمیت 25 سو سے زائد سرویلنس کیمرے ہیک

بھارت کا پاکستان کی 3ائیر بیسز پر میزائل حملہ، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں 3ائیر بیسز پر میزائل داغے ہیں، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنیوالے میزائل داغے، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔ترجمان پاک فوج نے بتایاکہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے افغانستان پر ڈرون حملہ بھی کیا ہے، بھارت اپنی مکاری...
نئی دہلی(نیوزڈیسک)پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔ ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک...
پاک بھارت سائبر محاذ پر کشیدگی میں نیا موڑ آ گیا ہے جہاں پاکستانی ہیکرز کی جانب سے درجنوں اہم بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سائبر حملے کا نشانہ بی جے پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی آفیشل ویب سائٹ سمیت کئی حساس اور کلیدی ادارے بنے۔ ذرائع کے مطابق، ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹیگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، اور آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری اسٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں۔ ان ویب سائٹس کا مکمل ڈیٹا یا تو ڈیلیٹ کر دیا گیا یا ناقابلِ رسائی بنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز (BSF)، اور یونیک آئیڈنٹیفیکیشن...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان اان لائن ) پاکستان کا جوابی وار جاری، بیشتر بھارتی ویب سائیٹس ہیک کر لی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سائبر حملے میں بیشتر بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کر لیا گیا،بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کو بھی ہیک کر لیا گیا ،ہیک کی گئی ویب سائٹس میں کرائم ریسرچ انویسٹگیشن ایجنسی، ماہا نگر ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ، بھارت ارتھ موورز لمیٹڈ، آل انڈیا نیول ٹیکنیکل سپروائزری سٹاف ایسوسی ایشن شامل ہیں ۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ہیک کی گئی سائٹس کا مکمل مواد اڑا دیا گیا ہے،ہیک کی گئی مزید ویب سائٹس میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ، بارڈر سیکیورٹی فورسز، یونیک آڈنٹیفیکش اتھارٹی آف انڈیا کا ڈیٹا لیک کر دیا ہے۔...
غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں انسانی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور سلووینیا کے ساتھ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی طاہر عمران میاں نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان نے طویل خاموشی کے بعد دوبارہ ایکشن میں آنے کے واضح اشارے دے دیے ہیں۔ ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں کی فضاؤں میں متعدد لڑاکا طیارے پرواز کرتے دیکھے گئے ہیں، جبکہ اے ڈبلیو اے سی ایس (AWACS) طیارے مسلسل فضا میں گشت کر رہے ہیں اور ری فیولنگ طیارے (ایندھن بھرنے والے جہاز) بھی مشن پر روانہ کیے گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کسی محدود اور فوری ردعمل کی بجائے ایک مکمل اور منصوبہ بند جوابی کارروائی کا آغاز معلوم ہوتا ہے، جو ممکنہ طور پر زیادہ وسیع اور دور رس نتائج کی حامل ہو سکتی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی زرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے نورخان ایئربیس چکلالہ سمیت تین ایئر بیسز پر حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے جواب کا انتظار کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بریفنگ میں کہنا ہے کہ نور خان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل داغے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغانستان پر بھی بھارت نے میزائل داغے ہیں، بھارت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ بھارت کو اپنی ننگی جارحیت کو جاری رکھتے ہوئے اس نے کچھ دیر قبل اپنے طیاروں سے فضاء سے زمین پر میزائل داغے ہیں، نور خان بیس ، مرید بیس اور شور کوٹ بیس کو نشانہ بنایا گیاہے ، اب تک کی اطلاعا ت کے مطابق الحمدواللہ ایئر فورس کے تمام اثاثے محفوظ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں میزائل داغے ہیں اور ڈرونز کا حملہ کیاہے ، بھارت پاگل پن اور مکاری کے ذریعے پورے خطے کو خطرناک جنگ کی طرف دھکیل رہاہے ، نہ ہم تمہاری طاقت اور نہ مکاری سے مرعوب...
سٹی42: واشنگٹن پوسٹ نے بھی بھارت کے دوسرے رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ واشنگٹن پوسٹ نے بتایا کہ ویڈیوز کے جائزے سے تصدیق ہوگئی کہ ملبہ فرانس کے تیار کردہ جنگی جہازوں کا ہے۔ملبہ بھارتی ایئرفورس کے زیر استعمال جنگی جہازوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ پاکستان ائیر فورس نے 6اور 7 مئی کی درمیانی رات بھارتی جارحیت کے جواب میں دو ہی منٹ بعد اپنے فائٹر طیاروں کو حرکت مین لا کر دنیا کی سب سے بڑی ڈاگ فائٹ لڑی تھی جس میں دشمن کے تین رافیل طیاروں سے پانچ بمبار طیارے گرائے تھے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بھارت اپنے طیاروں کی تباہی کو اپنے عوام سے اب تک چھپا رہا...
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فضائی اور زمینی محاذ پر گزشتہ 72 گھنٹوں سے پاکستان کے ہاتھوں شدید ناکامی کے بعد بھارت اب بحری محاذ پر بھی جھوٹا پراپیگنڈا شروع کر چکا ہے۔ بھارتی نیوی کے ایئرکرافٹ کیریئر کی کراچی کی جانب پیش قدمی کی گمراہ کن خبر بین الاقوامی اخبار ٹیلیگراف کے ذریعے پھیلائی گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر بین الاقوامی پانیوں میں اُسی مقام پر موجود ہے جہاں یہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی حملے کے وقت تھا۔ اس نے نہ تو کسی نئی سمت میں پیش قدمی کی ہے، نہ ہی اس کی پوزیشن تبدیل ہوئی ہے۔ مزید پڑھیں:سپرسونک کروز میزائلوں سے لیس بھارتی بحری بیڑہ کراچی کے قریب...
ابوالفضل یونٹ شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیر اہتمام ہفتہ شھدائے امامیہ کی مناسبت سے قائد شھید ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور گلدستہ پیش کیا گیا، اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم ابوالفضل یونٹ شعبہ اسکاؤٹنگ کے زیر اہتمام ہفتہ شھدائے امامیہ کی مناسبت سے قائد شھید ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید عارف حسین الحسینی کے مزار پر حاضری دی اور گلدستہ پیش کیا گیا، اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں...
کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ نے 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں عاطف خان کی درخواست ضمانت پر طرفین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساؤتھ کی عدالت کے روبرو 53 کروڑ روپے کے بینک فراڈ کے مقدمے میں نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ اداکارہ نادیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں۔ ایف آئی اے پراسیکیوٹر فیصل خان نے دلائل میں کہا کہ عاطف خان نجی کمپنی کاسی ای او اور تمام معاملات کا انچارج تھا۔ ملزم بطورسی ای او کمپنی کے تمام معاملات کا کسٹوڈین تھا۔ وہ کمپنی کا اکاونٹ ذاتی استعمال میں نہیں لاسکتا تھا۔ انہوں...
بجلی کی قیمت میں ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی...

رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
رافیل سمیت بھارتی طیارے تباہ ہونے کے ثبوت دنیا کے سامنے پیش،ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6بھارتی ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔یہ بات انہوں نے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئرفورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی شریک تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور دیگر میں بجلی کی قیمت میں کمی کردی ہے اور نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔نیپرا سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر ایک روپے 83 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے اور یہ کمی ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ بجلی کی قیمتوں میں 28 پیسے فی یونٹ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ اور سہ ماہی بنیادوں پر ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کردی گئی اور 28 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق رواں ماہ کے لیے ہوگا۔نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق...

پاک فضائیہ نے بھارت کے تین رافیل سمیت پانچ طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے، رافیل پائلٹ کی گفتگو بھی سنوا دی
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے انٹرنیشنل میڈیا کے سامنے تین بھارتی رافیل سمیت 5 طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کر دیئے ہیں ۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب نے تین بھارتی رافیل سمیت 5 بھارتی طیاروں کو گرانے کے ثبوت پیش کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کے نمبرز اور تباہ ہونے کی لوکیشن بھی دکھائی جبکہ بھارتی پائلٹس کی آپس میں گفتگو بھی سنوائی ۔ آڈیو کال میں بھارتی رافیل کے فارمیشن کمانڈر نے کہا کہ ’’ ہمارا ایک ممبر مسنگ ہے ، فضا میں ایک دھماکہ سنا ہے ‘‘۔ پاکستان بھارت کو کب اور کیسے جواب دے گا؟ مزید :

پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس
پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ Post Views: 4
کوئٹہ میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں مقررین نے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کو ختم کرنیکی سازشیں کی گئیں، تاہم آج ہماری جماعت ملک کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کی جانب سے نو مئی کے واقعات میں جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پی ٹی آئی کوئٹہ کے صدر زین العابدین خلجی کی رہائش گاہ پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں پارٹی کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے نو مئی کے واقعات کے دوران جان کی بازی ہارنے والے کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی...
بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدہ اٹھاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ دہشتگردی کی ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر سیاسی فائدے لینے کی کوشش کرتا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان آزادانہ اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کی جسے بھارت نے مسترد کردیا۔ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے پاکستان میں 6 مقامات پر حملے کرکے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، پاکستان بے بنیاد الزامات...
کراچی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر جنگ مسلط کیے جانے اور کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے کراچی سمیت صوبے کے تمام سرکاری اسپتالوں میں بستروں کی تعداد میں اضافہ کردیا ہے۔ آکسیجن سمیت جان بجانے والی ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اسپتالوں میں کیے جانے والے اقدامات کی میڈیکل فورسز کے ماہرین اور ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران براہ راست نگرانی کر رہے ہیں اور اب تک کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ہفتے کو متعلقہ حکام اسپتالوں کے دورے بھی کریں گے۔ ڈاکٹر روتھ فاؤ سول اسپتال کراچی کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بخاری نے بتایا کہ سول اسپتال کراچی کے...
ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جانب سے کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا تھا۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی آئی ٹی ٹیم نے آفیشل اکاؤنٹ فوری ریکور کرلیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ سے متعلق مضحکہ خیز خبر جاری کرنا بھارت کی بچکانہ حرکت ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی بتایا کہ کراچی پورٹ پر جہازوں کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، بھارت کی جانب سے جو خبر دی گئی وہ جھوٹی ہے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے پہلگام واقعے پر بھارت کو غیرجانبدارنہ تحقیقات کی پیشکش کی تھی، بھارت نے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اپنایا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے ترک خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلگام واقعے سے متعلق بھارتی الزامات کو مسترد کرتا ہے، بھارت کے پاس ثبوت ہیں تو کسی غیر جانبدار ملک کے سامنے پیش کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا...
لاہور: پاکستان بھارتی کشیدگی کے تناظر میں لاہور ایئر پورٹ کی فضائی حدود ایک بار پھر بند کردی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی ایئراسپیس اچانک بند کردی گئی،کراچی سے لاہور نجی ایئرلائن کی پرواز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ترجمان ایئرپورٹ محمد عمیر نے بتایا کہ سیالکوٹ ایئرپورٹ کا فضائی آپریشن شام 6 بجے تک عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ،پاکستان کیخلاف میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے گزشتہ رات سے سنسنی پھیلائی ہوئی ہے،پاکستان کیخلاف ایک مکمل میڈیا مہم چلائی جا رہی ہے،پاکستان کی طرف سے بڑے پیمانے پر حملے سراسر جھوٹ ہیں،بھارتی میڈیا کے بغیر ثبوت الزامات مضحکہ خیز ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ پہلگام حملے سے متعلق حکومت پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے آزادانہ اورغیرجانبداراتحقیقات کی پیشکش کی تھی،پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے،بھارت نے پاکستان کی پیشکش کو قبول نہیں کیا،بھارت نے پاکستان میں...
دنیا کے سب سے امیر ترین کرکٹ بورڈ کو ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی پی ایل منسوخ کرنے سے قبل دبئی میں میچز کروانے کیلئے اعلیٰ حکام سے رابطے کیے تاہم ہندوستان یہاں بھی سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دبئی کے اعلیٰ حکام نے آئی پی ایل منتظمین کو دوٹوک جواب دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے پی ایس ایل کیلئے پہلے ہی گراؤنڈ بُک کروالیا ہے۔ مزید پڑھیں: جارحیت گلے پڑ گئی؛ بھارت پاکستان کا ردعمل برداشت نہیں کر سکا، آئی...
اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی جانب سے تحقیقات کی پیشکش نہ مان کر جارحیت کا راستہ اختیار کیا، جس پر جوابی کارروائی کرنا پاکستان کا حق ہے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر جارحیت کا مظاہرہ کیا اور بھارت نے پاکستان کی سالمیت کو چیلنج کیا، بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا ہے اور جواب میں پاکستان اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جنگی جنون خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، پاکستان ہرممکن صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے، پاکستان بھارت کی جارحیت کی مذمت کرتا ہے بھارت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
سی ڈی اے نے جدید فائر فائٹنگ فورس قائم کر دی، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایمرجنسی اور ہنگامی حالات میں تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ممبر ایڈمن سی ڈی اے طلعت محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران چیئرمین کو فائر اینڈ ریسکیو کی جامع مشق کا مظاہرہ پیش کیا گیا، جس میں آگ سے بچاؤ کے سامان اور فائر فائٹرز کی عملی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین سی...
مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا نے مانسہرہ میں ایک ارب 38 کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کی 2529 کنال 08 مرلے سرکاری اراضی ریکور کر لی۔ مشیر وزیراعلیٰ برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو مانسہرہ میں منعقدہ ماہانہ کھلی کچہری کے دوران سرکاری اراضی پر قبضے کی شکایات موصول ہوئیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسپیشل انویسٹی گیشن ونگ کو انکوائری کی ہدایت دی۔ انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہزاروں کنال اراضی ریونیو افسران و اہلکاروں کی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے دائر کی ہے۔ہائیکورٹ کے باہر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی میڈیا سےگفتگو میں کہا بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کےلیڈرہیں،رہائی کی درخواست دائر کی،مودی کےمظالم پر بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے۔ علی امین گنڈاپور نےمزید کہا بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے،مودی کو بھی پتہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں قید ہیں،مودی جیسےشخص سےکچھ بھی توقع کی جاسکتی ہے۔ "میں نے ایئرشومیں جے 10...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کے 6 مقامات پر حملے کیئے جس کے جواب میں پاک فضائیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی غرور رافیل زمین بوس کر دیا ، پاکستان نے بھارت کے 5 طیارے گرائے جن میں 3 رافیل شامل ہیں لیکن رافیل پر پاکستان کے جے ایف تھنڈر اور پی ایل 15 کی برتری ایک غیر ملکی وی لاگر نے 10 روز قبل پہلے ہی بیان کرتے ہوئے پیشگوئی کر دی تھی کہ پاکستان اس میں جیت جائے گا۔ ’نیوہارزون ٹی وی ‘ نامی یوٹیوب چینل پر دس روز قبل رافیل اور جے ایف تھنڈر ز کی صلاحیت پر مبنی ایک تحقیقی ویڈیو جاری کی گئی جس...
پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
کراچی: کراچی میں آج موسم کیسا ہے اور کن علاقوں میں بارش متوقع ہے، اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری پیش گوئی کے مطابق آج شہر قائد کامطلع جزوی طور پر ابرآلود اور مرطوب ہے جب کہ مضافاتی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین نے مزید بتایا کہ بارش کے دوران آندھی بھی چل سکتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں کل بھی ہلکی بارش اور آندھی کا امکان رہے گا۔ اس کے علاوہ دیہی سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہر ملک کے بیشترعلاقوں کومتاثر کررہی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی جس میں کارکنان کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ،ریلی کے شرکاء پاکستان ، پاک فوج عمران خان زندہ باد اورعمران خان کی رہائی کے مطالبے کے نعرے بھی لگا تے رہے ۔(جاری ہے) ہاتھوں میںپاکستان اور تحریک انصاف کے پرچم تھامے ریلی کے شرکاء کینال روڈ اور مختلف شاہراہوں پر چکرلگاتے ہوئے نعرے بازی کرتے رہے ۔ اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھاکہ ہم سب کے لئے پاکستان سب سے پہلے ہے ، ملک کو مضبوط اتحاد کی ضرورت ہے اور یہ تبھی ممکن ہوگا جب عمران خان کو...
— فائل فوٹو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کارروائی کر کے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا۔خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، خاتون پر پاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارے کے خلاف پیغامات پھیلانے کا الزام ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی، خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا، موبائل فون سے شوائد بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے پر خاتون سرکاری افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم ایجنسی نے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف توہین آمیز پیغامات پھیلانے والی خاتون سرکاری افسرکو گرفتار کرلیا ہے۔حکام کے مطابق خاتون پرپاک بھارت کشیدگی میں ریاستی ادارےکے خلاف پیغامات پھیلانےکا الزام ہے اور خاتون سرکاری افسر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہےمقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے قومی اداروں کے خلاف عوام کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی۔درج مقدمے کے مطابق خاتون کو لاہور سے گرفتار کیا گیا جب کہ موبائل فون سے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔
بھارتی حکمرانوں کے ذہنوں پر سوار پاکستان کے خوف نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کا میچ منسوخ کروادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گزشتہ روز پنجاب کنگز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کے دوران غیر معمولی واقعہ پیش آیا، جب اعلیٰ حکام نے میچ روکوادیا۔ آئی پی ایل چیئرمین ارون دھومل نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو گراؤنڈ میں بیٹھے کھلاڑیوں، شائقین کرکٹ اور چیئر لیڈرز بھی پریشان ہوگئے۔ اس دوران پنجاب کنگز نے 10.1 اوورز میں 122 رنز بنالیے تھے کہ اچانک اسٹیڈیم کی لائٹس بند ہوگئیں، ابتدائی طور پر اسے فنی خرابی قرار دیا گیا لیکن بعد میں میچ منسوخ کردیا گیا۔ تقریباً 23,000 تماشائیوں والا...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں صوبے کے سارے کام چھوڑ کر ملاقات کے لیے آیا ہوں۔ ملک میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں۔ مجھے...
بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میچ منسوخ ہونے کے بعد کھلبلی کی صورتحال پیدا ہوگئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھرم شالہ میں میچ منسوخ ہونے کے بعد ایک دم کھلبلی مچ گئی۔ آئی پی ایل کھلاڑیوں کو فوراً بس میں جانے کی ہدایت کی گئی۔ ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی بسوں میں سوار ہوگئے۔ واضح رہے کہ آئی پی ایل میں پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹل کے درمیان جاری میچ کی پہلی اننگز کے گیارہویں اوور کے بعد میچ ختم کردیا گیا۔ میچ کے ختم ہونے کی وجہ برقی روشنیوں کی خرابی قرار دیا گیا تاہم بعد میں چیئرلیڈر کی ویڈیو نے بھارتیوں کا جھوٹ بے...
اسلام آباد / نئی دہلی ( نیوز ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کو فون کرکے فوری کشیدگی کم کرنے پر زور دیا اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان اور بھارت میں ثالثی کی پیشکش کے برعکس پاک بھارت براہ راست مذاکرات پر زور دیا۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر اعظم شہباز شریف نے ہر قیمت پر ملک کے دفاع کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام بھارت کی بلااشتعال جنگی کارروائیوں سے شدید غصے میں ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی حملوں میں پاکستان کے شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ ...

اسحاق ڈار کی بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے رابطہ کی تصدیق، یورپی یونین، اطالوی وزیر سے ٹیلی فونک گفتگو
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے قومی سلامتی مشیروں کے دفاتر کے درمیان رابطے ہوئے ہیں۔ برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن کام کررہی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے جو کچھ کیا ہے وہ ناقابل معافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے خلاف جنگی اقدام کیا ہے۔ اس لیے پاکستان مناسب جواب دینے کا حق رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی سربراہ خارجہ امور کاجا کالس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر...
سٹی42: پاکستان سپر لیگ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ راولپنڈ ی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی ھملے کے بعد کھلاڑیوں کی حفاظت کے لےئ پی ایس ایل کے متحدہ عرب امارات منتقل کئے گئے ہیں۔ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کو سبوتاژ کرنے کے لئے بھارت نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر حملہ کیا۔ بھارتی اقدام کا مقصد پی ایس ایل کو ناکام کرنا تھا۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر بھارتی حملہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک اقدام تھا۔ بھارتی جارحیت سے کرکٹ کو بچانے کے لئے پی ایس ایل کے میچ یو اے ای منتقل کر دیئے ہیں۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات...
اسلام آباد: پاکستانیوں کے لیے بیلاروس میں روزگار کے مواقع سے متعلق حکومت کی جانب سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کی۔ اجلاس میں مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز سے پوچھا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے کتنی نوکریاں دستیاب ہیں، جس پر انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں پاکستانیوں کے لیے انڈسٹری، زراعت، ہاؤسنگ اور نان اسکولز سمیت 1 لاکھ 98 ہزار اسامیاں موجود ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ بیلاروس میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے پاکستانیوں کو روسی زبان سکھائی جا...
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ، ساہیوال، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی،...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹھہ پور میں گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، صادق آباد، راجن پور، بہاولپور...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ عدالت نے مجھے توہین عدالت کے کیس میں ملاقات کی اجازت دی ہے، اگر ملنے نہیں دیا جاتا تو دوبارہ توہین عدالت کی درخواست دائر کروں گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے دھمکی دی ہے کہ انہیں عمران خان سے ملنے نہ دیا گیا تو مریم نواز بھی کے پی میں اپنے گھر نہیں جا سکیں گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جاتے ہوئے روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی میڈ یا کی جانب سے مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اور طرح طرح کی جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں جن کی پاکستانی حکام تردید کر رہے ہیں ۔ بھارتی میڈیانے گزشتہ رات پاکستان کی جانب سے امرتسر اور مقبوضہ کشمیر پر حملوں کی جھوٹی خبریں دی تھیں جس کا مقصد کشمیریوں اور سکھ برادری کو پاکستان کے خلاف کرنا تھا ۔ پاکستان نے ان خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جھوٹا قرار دیا تھا اور ساتھ ہی پاکستانی عوام کو ہدایت کی تھی کہ وہ بھارتی میڈیا کے کسی بھی فریب کانشانہ نہ بنیں ۔اب بھارتی میڈیا نے جھوٹا پراپیگنڈہ کرنے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے...
ویٹی کن سٹی میں سسٹین چیپل کی چمنی سے سفید دھواں اٹھنے کے بعد یہ اعلان کیا گیا کہ نئے پوپ امریکا سے تعلق رکھنے والے 69 سالہ رابرٹ پریوسٹ ہوں گے۔ اعتدال پسند نظریات اور لاطینی امریکا میں مشنری تجربے نے رابرٹ پریوسٹ کو نئے پوپ بننے میں مدد دی۔ نئے پوپ کا انتخاب 133 کارڈینلز نے صرف دو دن ہی میں مکمل کرلیا گیا جو حالیہ تاریخ کے مختصر ترین کونکلیو میں سے ایک ہے۔ رابرٹ پریوسٹ 14 ستمبر 1955 کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے اپنے لیے پوپ لیو (چودھواں) کا لقب پسند کیا ہے اور اب انھیں اسی لقب سے پکارا جائے گا۔ وہ کیتھولک چرچ کے پہلے امریکی پوپ بن چکے ہیں۔ اُن کی زندگی اور خدمات کا سفر...
اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر "ڈونالڈ ٹرامپ" اپنے غیر سنجیدہ بیانات کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایران سے مذاکرات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم تہران پر بمباری کئے بغیر کسی معاہدے تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار معروف اینکر Hugh Hewitt کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈونلڈ ٹرامپ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی جوہری پلانٹس پر موجود سینڑی فیوجز کو معاہدے یا بمباری کے ذریعے ناکارہ بنایا جائے گا۔ Hugh Hewitt نے ڈونلڈ ٹرامپ سے...
سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 9 مئی کو شیڈول کیمبرج امتحانات منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر اسلام آباد، پنجاب اور آزاد کشمیر میں 9 مئی کو شیڈول کیمبرج متحانات منسوخ کردیا ہے۔کیمبرج انٹرنیشنل ایجوکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکام، کیمبرج اور برٹش کونسل سے مشاورت کے بعد سیکیورٹی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور ہماری ترجیح طلبہ اور عملے سے تعاون اور طلبہ کو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے مدد کرنا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مظفر آباد ،میرپور، اسلام آباد اور پنجاب میں او لیول، آئی جی سی ایس ای،...
پاکستانی عوام کی اکثریت بھارت سے جنگ کی حامی نہیں ہے تاہم اگر جنگ ہوئی تو 79 فیصد پاکستانیوں کو جیت کا یقین ہے۔ گیلپ پاکستان کے سروے میں 12 فیصد پاکستانیوں نے کا ہر حال میں امن کو راستہ دینے کا بھی مشورہ دیا،کہا جنگ میں کسی کی جیت نہیں ہوتی۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنگ شروع کرنے کے سوال پررائے عامہ تقسیم نظرآئی، 54 فیصد نے جنگ کا آغاز نہ کرنے جبکہ 43 فیصد نے بھارت سے کھل کر جنگ کا مشورہ دیا۔سروے میں 78 فیصد پاکستانیوں نے بھارتی ائیرلائنز کے لیے فضائی حدود بندکرنے کے حکومتی اقدام کو بھی درست قرار دیا۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے امریکی کردار پر 43 فیصد پاکستانیوں...
اسلام آباد: یورپی یونین کی نمائندہ برائے امور خارجہ کاجاکالاس نے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابطے میں بھارتی جارحیت سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے پاکستان اور بھارت دونوں ممالک کو تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ کاجاکالاس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے مشکل گھڑی میں پاکستان کی حمایت اور یک جہتی پر یورپی یونین کا شکریہ ادا کیا اور نائب وزیراعظم نے بھارت کی جنگی...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے یورپی یونین کی نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کمیشن کی نائب صدر کاجا کلاس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔ نائب وزیر اعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ یورپی یونین کی حمایت اور یکجہتی پر کاجا کلاس کا شکریہ ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کو ٹیلی فون دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں اسحاق ڈار نے بھارت کی جنگی کارروائیوں کی شدید مذمت کی جس سے پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوئی اور علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہوا۔ نائب...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افواج پاکستان ہمیشہ چوکنا اور کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب میں پاکستان زندہ باد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر پی ایم ایم ایل کے رہنماء حافظ محمد ادریس مغل، ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، شاکر خان رئیسانی، راز محمد لونی و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ وطن عزیز کے...

حوزہ علمیہ قم کی دوبارہ تاسیس کے 100 سال مکمل ہونے پر منعقدہ سیمینار کے نام رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام
مسئولین حوزہ کے نام پیغام میں رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ موجودہ رائج تمدن، جس کی بنیاد ہی کج رکھی گئی تھی، کامل شکل اور آشکارا نمونے مغربی ممالک اور ان کی پیروی کرنے والے ملکوں میں ہم دیکھ رہے ہیں، بھوک اور افلاس کی کھائیوں کے ساتھ دولت و ثروت کے پہاڑ۔ طاقت کے پجاریوں کی، جس پر بھی ان کا زور چل جائے، زور زبردستی، علم سے لوگوں کے قتل عام کے لئے کام لیا جانا، جنسی بے راہ روی کو گھرانوں میں داخل کر دینا، حتی بچوں اور نونہالوں تک پہنچا دینا، بے مثال ظلم اور سنگدلی، جس کے نمونے غزہ اور فلسطین میں نظرآ رہے ہیں، دوسروں کے امور میں مداخلت کے لئے جنگ کی...

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی
ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ شب چار میزائل امرتسر پر فائر کیے اور اپنی ہی تنصیبات کو نشانہ بنا کر پاکستان پر الزام لگایا، پاکستان جب حملہ کرے گا تو اس کی گونج دنیا بھر میں سنی جائے گی۔ اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل پر نظر رکھی گئی، انڈیا سے جو بھی چیز آتی ہے اُس کی مکمل اور کڑی نگرانی کی جاتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت یہ دعویٰ کررہا ہے...