2025-07-29@08:28:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1816
«غیرقانونی کرنسی ایکسچینج»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لیے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔ تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔ فیصل واوڈا ذہنی مریض ہیں اور سستے شاہ رخ خان ہیں:عظمیٰ بخاری پی ٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 مئی 2025ء) چین اور روس سن 2035 تک چاند پر خودکار ایٹمی پاور اسٹیشن بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رواں ہفتے روس کی خلائی ایجنسی روس کوسوموس اور چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے درمیان اس منصوبے کے لیے تعاون کی ایک مفاہمت پر دستخط کیے گئے۔ مجوزہ جوہری پاور اسٹیشن انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) کا ایک حصہ ہو گا اور یہ چاند پر طویل مدتی دریافت اور سائنسی تحقیق کو قابل بنانے کے لیے توانائی فراہم کرے گا۔ آئی ایل آر ایس کو امریکی قیادت والے آرٹیمس پروگرام کا حریف سمجھا جاتا ہے، جو سن 2027 سے "گیٹ وے" کے نام سے مدار والے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ ٹریڈنگ کے دوران بازار حصص کا بینچ مارک 100 انڈیکس 226 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 19 ہزار 463 پر آگیا۔ آج اب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 900 کی بلندی پر بھی پہنچا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ Post Views: 4
کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے موقع پر 28مئی بروز بدھ کو بند رہے گا۔وفاقی حکومت نے یوم تکبیر پر 28مئی کوعام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ: چین نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کو تحمل سےکام لینے کا مشورہ دے دیا ترجمان چینی وزارت خارجہ نے پریس بریفنگ میں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر اپنی پوزیشن واضح کرچکے، چین دونوں ممالک کے ساتھ روابط جاری رکھنے کا خواہش مند ہے۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ امن اور طویل المدتی جنگ بندی کے لیے پاکستان اور بھارت کشیدگی سے گریز کریں۔ دوسری جانب، نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق بیجنگ ایئرپورٹ پر چینی حکام، پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے وزیرخارجہ کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق اسحاقڈار کےدورے میں اعلی سطح ملاقاتیں...
چین کا ’ڈرون بردار‘ ڈرون طیارہ ’جیو تیان‘ (Jiu Tian) جون کے آخر میں اپنے پہلے مشن پر جانے کے لیے ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ’جیو تیان‘ ڈرون نومبر 2024 میں ژوہائی ائیر شو کے دوران پہلی بار منظر عام پر آیا تھا۔ یہ جیٹ انجن سے چلنے والا اور طویل فاصلے تک پرواز کرنے والا بغیر پائلٹ طیارہ ہے جو 15 ہزار میٹر (50 ہزار فٹ) کی بلندی پر اڑنے اور 7 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ڈرون 16 ٹن تک وزن کے ساتھ پرواز کر سکتا ہے اور 6 ٹن تک ہتھیار، لوئٹرنگ ایمونیشن یا چھوٹے خودکش ڈرونز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ’جیو تیان‘ سے اس کے اندر موجود...
پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین کی قدیم ریشمی کتاب کی ملک واپسی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسے ایک خوش خبری قرار دیا ۔ پیر کے روزترجمان نے کہا کہ یہ دستاویز چین میں اب تک دریافت شدہ سب سے قدیم ریشمی کتاب ہے اور کلاسیکی اعتبار سے پہلی قدیم کتاب ہے، جو بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی ثقافتی آثار کی کامیاب واپسی کے لیے چین کے عملی اقدامات کی ایک مثال ہے، اور چین کی تجویز کے تحت بات چیت اور تعاون کے ذریعے گم شدہ ثقافتی آثار کے تحفظ اور واپسی کے تناظر میں ایک کامیاب عمل ہے۔ ہم ثقافتی...
اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28مئی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج یوم تکبیر کے سلسلے میں بند رہے گی اور کوئی کاروبار نہیں ہوگا۔اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ڈالر کی قیمت بھی گر گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے باقاعدہ تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔واضح رہے کہ یوم تکبیر کو ملک بھر میں عا م تعطیل ہوتی ہے۔
---فائل فوٹو سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور وزیرِ توانائی ناصر شاہ نے چینی آٹو موبائل کمپنی کے گروپ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔سندھ کے وزراء کے دورے کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے سندھ میں ای وی گاڑیوں کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلو میٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یوم تکبیر کے باعث عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ Post Views: 2
سٹی 42 : یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی جانب سے 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے ۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے چیف مارکیٹ آپریشن نے تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 28 مئی کو یومِ تکبیر کے دن عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
بیجنگ: چین کی سیٹلائٹ نیویگیشن اور لوکیشن پر مبنی خدمات کی صنعت اپنی مضبوط ترقی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ صنعت کی مجموعی پیداواری مالیت 2024 میں 575.8 ارب یوآن تک پہنچ گئی ہے، جو سال بہ سال 7.39 فیصد کی ترقی ہے۔ بیجنگ میں اتوار کو جاری کیے گئے ایک صنعتی وائٹ پیپر کے مطابق چین نے سیٹلائٹ نیویگیشن سے متعلق 129,000 سے زائد پیٹنٹ فائل کیے ہیں، جس کی وجہ سے یہ اس شعبے میں عالمی رہنما بن گیا ہے۔ اس توسیع کا ایک اہم ستون چین میں ملکی ساختہ بیدو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم۔ بی ڈی ایس کا وسیع پیمانے پر اطلاق ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق، 2024 کے آخر تک چین میں تقریباً 288 ملین...
کراچی: سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 ڈی میں فاروق اعظم مسجد کے قریب ایک مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں سے ایک 12 سالہ بچی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت اہل خانہ گھر میں موجود تھے، جن میں والدین اور ان کے 7 بچے شامل ہیں۔ ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی تھی تاہم پولیس کے مطابق زخمیوں کی مجموعی تعداد 9 ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت...
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک چائنیز اسکن کیئر کلینک کے دورے کے دوران چینی زبان میں گفتگو پراپنے سپاٹ تاثرات کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حارث رؤف اسلام آباد میں ایک چینی اسکن کیئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہانفی کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ View this post on Instagram A post shared by Doctor Hanfei ???????????????? (@dr.hanfei) ویڈیو میں ڈاکٹر ہانفی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں بطور پلاسٹک سرجن اور ایستھیٹک اسپیشلسٹ کام کر رہی ہیں، چینی زبان میں گفتگو کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے حارث رؤف صرف ہلکی سی مسکراہٹ اور مسلسل اثبات میں سر...
بیجنگ :کولمبیا کے صدر گسٹووا پیٹرو نے چین میں ہونے والی چین- لاطینی امریکہ فورم کی چوتھی وزارتی کانفرنس میں شرکت کی۔ چین میں قیام کے دوران انہوں نے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا ۔ گسٹووا پیٹرو نے کہا کہ چین نے معاشی ترقی اور غربت کے خاتمے میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، کروڑوں افراد کو غربت سے نکالا ہے اور عالمی سطح پر غربت کے خاتمے میں زبردست پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور صاف توانائی کو یکجا کرنے کی چین کی صلاحیت مستقبل میں عالمی معیشت کا مرکز...
پی ایس ایکس میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے میں 1496 پوائنٹس اضافے سے 14 ہزار 389 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ سامنے آ گئی، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی، جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس...
معروف ڈراما نویس اور سینیئر اداکار سید محمد احمد نے پاکستانی ڈراموں میں گرتے ہوئے معیار پر تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں محمد احمد کا کہنا تھا کہ ڈراما کسی اور چیز کا نام ہے، آج کل ہماری انڈسٹری میں جو بن رہے ہیں وہ ڈراما نہیں ہیں۔ سید احمد نے کہا کہ جو چینل لگاؤ، ہر جگہ ایک ہی جیسے ڈرامے چل رہے ہیں۔ شائقین بھی تنگ آچکے ہیں۔ ڈرامہ نویسی چھوڑ کر اداکاری میں قسمت آزمانے والے سید محمد احمد نے کہا کہ اگر کسی وجہ سے کوئی ڈراما کامیاب ہوگیا تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ اس جیسے ہی ڈرامے بنائے جاتے رہیں۔ انھوں نے آج کل...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں، بازار حصص میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی۔ پی ایس ایکس کے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 12 ہزار 474 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 649 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 178 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ بازارِ حصص میں کاروباری کے ہفتے کے دوران 100 انڈیکس بلند ترین سطح ایک لاکھ 20 ہزار 506 رہی جبکہ کم ترین سطح ایک لاکھ 17 ہزار 327 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس ایک ہفتے میں 3.29 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار...
بیجنگ :18 مئی کو بین الاقوامی عجائب گھر کا دن منایا جاتا ہے،رواں سال کا موضوع ہے: “تیزی سے بدلتے ہوئے معاشرے میں عجائب گھروں کا مستقبل”۔ یہ موضوع ایک سوال اٹھاتا ہے کہ جدید ڈیجیٹل دور میں، تہذیبی ورثے کے محافظ اور ثقافتی مکالمے کے مرکز کے طور پر عجائب گھر وقت کے ساتھ ہم آہنگی کیسے پیدا کریں گے اور جدید انسان کے لیے روحانی پناہ گاہ کا کردار کیسے ادا کریں؟اس سوال کے جواب میں ہم عجائب گھروں کی اہمیت کو تین جہتوں سے دیکھ سکتے ہیں۔سب سے پہلے ،نوجوان نسل میں مقبول اصطلاح “جذباتی قدر” ایک کنجی بن سکتی ہے۔چین کے سان شنگ ڈوئی ثقافتی ورثے کے کانسی کے ماسک آج کل سوشل میڈیا پر ایموجی...
آپریشن بنیان المرصوص پاکستانی افواج کی تاریخ کا ایک سنہری باب ہے ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے آپریشن بنیان المرصوص میں افواج پاکستان کی تاریخی کامیابی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے علاوہ ان کے درجات کی بلندی کے لیے شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی ادئیگی کے بعد یوم تشکر کی مناسبت سے منعقدہ دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر آج بروز جمعہ ملک بھر میں افواج پاکستان کی لازوال جرات، بہادری ، شاندار کامیابی اور بھارت...
وہ قریب 70 سال کے چینی شہری ہیں، جب ان سے میرا تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ میں پاکستان سے ہوں، تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھے اور جس دروازے سے میں داخل ہوا تھا اس کی جانب بڑھے اور بڑے ہی شفیق، محبت بھرے انداز میں مجھ سے ملاقات کی۔ ان کا خلوص ان کی آنکھوں سے چھلک رہا تھا۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بار ہا انھوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور ہر بار ان کے چہرے کی خوشی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا، میری چینی کولیگ نورین نے اس ملاقات میں بطور مترجم خدمات انجام دیں۔ پھر کہنے لگے چلیں ایک یادگاری تصاویر لیتے ہیں اور تصویر کیلئے ایک جگہ مخصوص کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا اختتام پرافٹ ٹیکنگ سے منفی زون سے ہوا، انڈیکس 312 پوائنٹس گر کر 1 لاکھ 19 ہزار 649 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ انڈیکس کی یومیہ بلند سطح 1لاکھ 20 ہزار 5 سو اور یومیہ کم ترین سطح 1 لاکھ 19 ہزار 541 پوائنٹس رہی۔ اسٹاک ایکسچینج میں 52 کروڑ 64 لاکھ سے زائد مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 26 ارب روپے سے زائد رہا۔ سوال یہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کے آنے والے دن کیسے ہوں گے؟ یہ بھی پڑھیے پاک فوج نے بھارت کے خلاف شاندار آپریشن، حملوں کی تفصیلات جاری کردیں سینئر صحافی محمد حمزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ آنے والے کاروبارے ہفتے میں پاکستان اسٹاک...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کے بعد مندی کا رجحان جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن مارکیٹ کا آغاز 323 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 20 ہزار 284 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں معمولی مندی شروع ہوئی اور انڈیکس بتدریج 83، 169 اور 323 پوائنٹس کی مندی کا شکار ہوا۔ جمعہ کے روز بازارِ حصص میں ٹریڈنگ کے پہلے سیشن کے اختتام تک 30 پوائنٹس کمی کے ساتھ انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار 931 پوائنٹس کی حد پر بند ہوا۔ اس دوران 30 کروڑ 56 لاکھ مالیت شیئرز کا کاروباری حجم 14 ارب روپے...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ نے سوشل میڈیا پر بھارتی فوج کے حق میں ایک پوسٹ کی اور بھارتی مسلح افواج سے اظہارِ یکجہتی کیا۔ جس نے کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی کی غیرجانبداری پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ان سے استعفیٰ کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔ جے شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہماری مسلح افواج ہمارا فخر ہیں اور ان کی بہادری اور مادرِ وطن اور عوام کی حفاظت کے عزم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، وہ یادگار تصاویر جو ہمیشہ یاد رہیں گی انہوں نے کہا کہ ہم اپنی بہادر خواتین و حضرات کو سلام پیش کرتے ہیں جو دہشت گردی...
پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کرپٹو کونسل بلاک چین کو سفارت کاری، تعلیم اور بااختیاری کا ایک مؤثر ذریعہ بنانے کے لیے پرعزم ہے تاکہ پاکستان کے نوجوان عالمی ڈیجیٹل انقلاب میں پیچھے نہ رہ جائیں بلکہ صفِ اول میں کھڑے ہوں۔ وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کی امریکی سفیر سے ملاقات کی، جس میں نوجوانوں کے لیے بلاک چین اور اے آئی میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈیجیٹل معیشت میں پاک،امریکا تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پرپاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن صقیب نے پاکستان میں قائم مقام امریکی...
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔ بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا اور یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر تیز ہوگیا۔ 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پرکیا ہے۔ بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی۔ کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔ Post Views: 4
بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس کے سربراہ کو ایک جوابی خط میں چائنا ڈنمارک چیمبر آف کامرس اور اس کے رکن اداروں کو چین اور ڈنمارک اور چین اور یورپ کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی تعاون کو گہرا کرنے میں نئی شراکت داری کرنے کی ترغیب دی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ آپ کے خط سے میں نے چین کے لیے آپ کے گہرے جذبات اور ڈنمارک کی چین میں موجود کمپنیوں کے چین کی ترقی پر اعتماد کو محسوس کیا، میں اس کو سراہتا ہوں۔ چین ماضی، حال، اور مستقبل میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثالی، محفوظ اور کامیاب سرمایہ کاری...
نجف : عراق کے شہر کوفہ کے علاقے البراکیا میں ایک افسوسناک واقعے میں ایک شخص اپنے ہی پالتو شیر کے حملے میں جان کی بازی ہار گیا۔ الصدر اسپتال کے میڈیکل ذرائع کے مطابق، شیر نے اچانک حملہ کیا اور متاثرہ شخص کے سر کو جبڑوں میں لے لیا، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ متوفی کے دوست نے موقع پر موجود کلاشنکوف رائفل سے شیر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، مگر تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ مقامی انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، چینی حکومت نے زنگنان کے مقامات پر کم از کم 27 سرحدی علاقوں کو چینی نام دے کر اسے اپنی خودمختاری قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارےاندرونی معاملات کا حصہ ہے، یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا، اقدام کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، چین زنگنان کو جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے،...
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں1117 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار654 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔

چین کا بھی بھارت کو کرارا جواب،اروناچل پردیش کےدیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں سمیت 30 مقامات کے نام تبدیل
بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے متنازعہ بھارتی سرحدی علاقے پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں سمیت 30 مقامات کے نام تبدیل کر دیئے۔ چینی وزارت برائے شہری امور نے کہا کہ اس نے زنگنان کے، جسے بھارت اروناچل پردیش کہتا ہے، 30 مقامات کے جغرافیائی ناموں کو تبدیل کرتے ہوئے معیاری طور پر ہم آہنگ کردیا ہے۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس چینی اقدام سے اس کے خطہ اس پر، جسے وہ جنوبی تبت کہتا ہے، اپنے دعوے کو تقویت دی ہے۔ چین نے ایک بار پھر اروناچل پردیش بھارت کے زیرانتظام کچھ حصوں پر اپنے علاقائی دعووں کو دوبارہ ظاہر کر...
پاک انڈیا تصادم کے بعد اب ہم سیز فائر کے لمحے میں ہیں۔ اور تیاری ہو رہی ہے باقاعدہ بات چیت کی۔ سو یہ موقع ہے اب تصادم کے نتائج اور اثرات پر بات کرنے کا۔ اس ضمن میں پہلی بات تو یہ سمجھنی ہوگی کہ رواں مئی کے پہلے عشرے کے واقعات تک ہم محض حادثاتی طور پر نہیں پہنچے۔ یہ تیاریاں تب شروع ہوئی تھیں جب 2011ء میں امریکا نے پوری سنجیدگی سے پاکستان سے کہا کہ ہماری افغان طالبان سے بات کروایے، ہم افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ کو یاد ہو تو پاکستان نے ایک طویل ٹال مٹول اختیار کر لی تھی اور بات چیت کے لیے سہولت کاری سے مکمل گریز نظر آرہا تھا۔...
مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے، جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی...
اسلام ٹائمز: شامی فوج کے اعلیٰ افسران کے ایک گروپ نے قطری حکام سے رشوت لے کر ایرانی مشیر کمانڈر کیومارس پور ہاشمی (جنہیں حاج ہاشم کہا جاتا ہے) کو گرفتار کیا اور موساد سے براہ راست رابطہ کرکے احرار شام کی پیش قدمی کی راہ ہموار کی۔ یہ گروہ بغیر کسی مزاحمت کے 45 منٹ کے اندر حلب شہر پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ دھوکہ صرف حلب تک ہی محدود نہیں تھا، اور حزب اللہ کے لئے جھوٹے کوآرڈینیٹ بھیجے گئے، جس کی وجہ سے 100 گاڑیوں پر مشتمل حزب اللہ کا قافلہ اسرائیلی حملوں سے تباہ ہوا۔ خصوصی رپورٹ: چین کی انٹیلی جنس سروس کی جانب سے جاری کردہ ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں شام...
روس اور چین کے درمیان چاند پر نیوکلیئر پاور اسٹیشن تعمیر کرنے کا معاہدہ طے پاگیا۔ دونوں ممالک کی جانب سے دستخط کیے گئے معاہدے کے مطابق روسی ری ایکٹر کو انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن (آئی ایل آر ایس) چلانے کے لیے استعال کیا جائے گا، جس پر دونوں ممالک مشترکہ طور پر کام کر رہے ہیں۔ اس خلائی بیس کی تکمیل 2036 تک متوقع ہے جبکہ اس ڈیل کی خبر ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب امریکا کی اپنی لونر بیس کا منصوبہ غیر یقینی کا شکار ہے۔ گزشتہ برس روسی خلائی ادارے روس کوسموس کے چیف یوری بوریسوف نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ چینی-روسی ری ایکٹر کی تعمیر انسانوں کی موجودگی کے بغیر خودکار...
یاد رہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی 24 اور 25 تاریخ کو گلگت میں گرینڈ عوامی جرگے کا اہتمام کر رہی ہے۔ حالیہ گرفتاریاں اسی گرینڈ جرگے کو روکنے کی کوشش قرار دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے قائدین کیخلاف کریک ڈاؤن شروع ہو گیا۔ بدھ کے روز عوامی ایکشن کمیٹی جی بی کے چیئرمین احسان علی ایڈووکیٹ سمیت کئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ احسان ایڈووکیٹ کو گلگت کے کرنل حسن مارکیٹ سے گرفتار کیا گیا۔ اے اے سی کے کئی دیگر قائدین کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ خیال ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی رواں ماہ کی...
عیدالاضحیٰ سے قبل ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا ہے جہاں ایک دن میں مرغی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اور ایک ہفتے میں 95 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے اور چینی کی قیمت میں بھی فی کلو 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔ عید سے قبل ہی مرغی اور چینی کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے، مرغی کی قیمت میں ایک ہی دن میں فی کلو 40 روپے اضافہ ہوا ہے، مرغی کی فی کلو قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی ہے اور ایک مرغی کی قیمت ایک ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے اورایک ہفتے میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح چینی کی قیمت...
پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مبنی ایک اور ویڈیو لیک ہوگئی۔ پی ٹی آئی وومن ونگ کی صدر کنول شوزب نے ویڈیو میں علیمہ خانم پر پارٹی خراب کرنے کی کوششوں کا الزام لگایا ہے۔ ویڈیو میں کنول شوزب نے کہا کہ علیمہ خانم نے سیاست کرنی ہے تو کھل کر پارٹی میں آئیں، انہوں نے کیوں کہا کہ بیرسٹر گوہر کون ہے، چیئرمین تو بانی ہیں۔کنول شوزب کا کہنا ہے کہ علیمہ خانم بھول رہی ہیں کہ بیرسٹر گوہر کو چیئرمین عمران خان نے نامزد کیا ہے، اگر عہدے کی اور تنظیم کی عزت نہیں تو کیا فائدہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اب جس دن بھی علیمہ آپا سے ملاقات ہوگی میں ان سے...
سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کے بعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا اور وہیں سے آپریٹ کرتاتھا ۔ ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں اعزازچوہدری نے کہا کہ بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سے بات کرنی چاہیے کہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سے بھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سے گری ہوئی حرکت ہے، ایران کو اندازہ ہوگیا ہوگا بھارت سے دوستی قابل بھروسہ نہیں ہے۔ مودی کے حوالے سے سابق سیکرٹری خارجہ کا...
اسلام آباد : سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کلبھوشن کےبعد ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری خارجہ اعزازچوہدری نے اےآروائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ کلبھوشن کےبعدپاکستان نے ایک اور بھارتی جاسوس پکڑ لیا، چکرویدی ایران سے آیا اور وہاں بزنس کررہا تھاوہیں سےآپریٹ کرتاتھا، بھارتی جاسوس چکرویدی بھی بلوچستان میں ایرانی بارڈرسے پکڑا گیا۔ سابق سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت ہمارے خلاف ایران ،افغانستان کی سرزمین استعمال کررہاہے، پاکستان کوایران سےبات کرنی چاہئےکہ اپنی سرزمین استعمال ہونے سے روکے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ سےبھارتی میڈیاکی بدسلوکی اخلاق سےگری ہوئی ہے، ایران کو اندازہ...
پاکستان کے اولمپئن گولڈ میڈلسٹ جیولین تھرور ارشد ندیم پیرس اولمپکس کے بعد پہلے بڑے ایونٹ ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ پاکستان کا فخر ارشد ندیم ایشین چیمپئن شپ میں اپنی بہترین تھرو کر کے گولڈ میڈل جیتنے کےلیے پُرعزم ہیں۔ ان دنوں ارشد ندیم پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں۔ ٹریننگ کے موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 5 ماہ سے سخت محنت کر رہا ہوں، اولمپکس کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، ایشین چیمپئن شپ 27 سے 31 مئی تک کوریا میں ہوگی۔ ارشد ندیم نے کہا کہ میرا ایونٹ 31 مئی کو ہے، میرا کسی سے مقابلہ نہیں ہے میرا مقابلہ صرف...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مندی کا رجحان رہا جبکہ ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی دیکھی گئی ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 319 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 256 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 18 ہزار 575 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر10 پیسے سستا ہو گیا، ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 57 پیسے پر آ گئی ہے۔

پاک بھارت عشائیہ، ٹرمپ کی تجویز، دونوں ممالک ایٹمی میزائلوں کی نہیں اپنی خوبصورتی سے بنائی ہوئی چیزوں کی تجارت کریں، امریکی صدر
کراچی ( نیوزڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو پاکستان اور بھارت کے مابین امن کے لیے امریکا کے مصالحتی کردار کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت میں جنگ بندی کرادی، شاید خوشگوارعشایے پربھی اکٹھا کرلیں۔ انہوں نے دونوں فریقین سے کہا ہے کہ ایٹمی میزائلوں کی تجارت نہ کریں بلکہ ان چیزوں کی تجارت کریں جو آپ خوبصورتی سے بناتے ہیں۔ اس حوالے سے اپنی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے وزیر خارجہ مارکوربیو کے حوالے سے کہا کہ انہوں نے کمال کام کیا، انہوں نے جے ڈی وینس کا شکریہ ادا بھی کیا۔ صدر ٹرمپ اس وقت سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں موجود ہیں، جہاں وہ مغربی ایشیا کے...
چین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز برازیل اور چین کے درمیان تعلقات مضبوط ہیں، صدر برازیل بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں چین کے سرکاری دورے پر آئے ہوئے برازیل کے صدرلولا ڈی سلوا سے ملاقات کی ۔ چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور برازیل اسٹریٹجک باہمی اعتماد پر قائم رہتے ہوئے مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے اور ہر سطح پر ہمہ جہت تبادلوں کو مضبوط بناتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی طویل مدتی، صحت مند...

اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا
اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے ، چیئرمین محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی تعمیر وترقی و خوشحالی اور سیکٹر ڈویلپمنٹ سی ڈی اے کی اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کو ایک جدید ڈیجٹلائز، سیاحتی شہر بنانے کے علاوہ عوام کی رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کیلئے سی ڈی اے سیکٹر ڈویلپمنٹ انفراسٹرکچر کی بہتری، بیوٹیفکیشن اور تفریحی سہولیات کی فراہمی کیلئے...
کانگریس رہنما راہول گاندھی کی پرانی تقریر وائرل ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ بھارتی خارجہ پالیسی کا واحد اور سب سے بڑا اسٹریٹیجک ہدف پاکستان اورچین کو الگ رکھنا ہے۔ پاک بھارت حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مکمل حمایت کے تناظر میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کی 2022 میں لوک سبھا میں کی گئی تقریر وائرل ہوگئی جس میں وہ پاکستان اور چین کو ایک نہ ہونے دینے کی بات کررہے ہیں۔ تقریر میں راہول گاندھی نے مودی سرکارکی خارجہ پالیسی میں اسٹریٹیجک غلطیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ نے پاکستان اور چین کو ایک ہونے دیا تو یہ بھارتی عوام کے خلاف...
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو ملے جلے رجحان کے بعد تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا تھا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 278 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 575 پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔ اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کی صبح کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی دیکھی گئی، کاروبار کا آغاز 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ ہوا۔(جاری ہے) بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ایک ہزار 269 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 567 پر آگیا۔آج اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس ایک لاکھ 20 ہزار 67 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا۔اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 4 اپریل کو ایک لاکھ 20 ہزار 796 کی بلند ترین سطح پر تھا۔گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 279 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے بھارت کو ٹرول کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بقیہ میچز کی بحالی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محسن نقوی نے پاکستان کی جانب سے حالیہ کشیدگی کے دوران 6 بھارتی طیارے گرانے اور پاکستان کا کوئی طیارہ نہ گرنے کا تذکرہ یوں کیا کہ "لیگ پھر سے وہاں سے شروع ہو رہی ہے جہاں سے رُکی تھی۔ 6 ٹیمیں، 0 خوف۔" انہوں نے مزید لکھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 سے 25 مئی تک ہوں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10کے باقی میچز کا شیڈول جاری محسن...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق نیوزی لینڈ کرکٹر اور عالمی شہرت یافتہ کوچ مائیک ہیسن کو پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کا نیا وائٹ بال ہیڈ کوچ مقرر کردیا اور وہ 26 مئی سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ اس عہدے کے لیے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد مائیک ہیسن کا تقرر کیا گیا ہے۔ کرکٹ بورڈ کو یقین ہے کہ مائیک ہیسن اپنی بین الاقوامی کوچنگ مہارت اور وسیع تجربے کی بنیاد پر پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ کو نئی سمت فراہم کریں گے۔ چیئرمین پی سی بی نے بیان میں کہا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 2769 پوائنٹس کا غیرمعمولی اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔انڈیکس میں 2 اعشاریہ 36 فیصد اضافہ ہوگیا ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بلند ترین ٹریڈنگ 1 لاکھ 20 ہزار 780 پوائنٹس ہے، مارکیٹ ماضی کے بلندترین ٹریڈنگ کا ریکارڈ بریک کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق سرمایہ کاری کے ماحول میں بہتری، حکومتی پالیسیوں پر اعتماد، اور آئی ایم ایف سے متعلق مثبت توقعات اس تیزی کی بڑی وجوہات ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کراچی اور کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی چھاپہ مار کاروائیاں نے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں کرتے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ کارروائیاں جمشید روڈ کراچی اور طارق روڈ کراچی پر کی گئی ہیں، گرفتار ملزمان کی شناخت حمزہ سلیم اور عقیل عباس کے نام سے ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کردیا ملزم عقیل عباس حوالہ ہنڈی کے نیٹ ورک کے ساتھ منسلک پایا گیا جبکہ مذکورہ نیٹ ورک مصدق اور حسنین نامی ایجنٹوں کے ذریعے دبئی سے آپریٹ کر رہا تھا۔ ملزم حمزہ سلیم کرنسی کی غیر قانونی...
وسیم عظمت: پاکستان کی انڈیا پر تاریخ ساز اور اوہام شکن فتح کا پاکستان کی بزنس کمیونٹی نے تاریخ ساز خیر مقدم کیا، پاکستان کی سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس ٹریڈنگ ہال کی چھتیں پھاڑ کر اوپر نکل گئے۔ پانچ منٹ میں شئریز کی قیمت پانچ فیصد بڑھ گئی،منتظمین کو صرف پانچ منٹ کے بزنس کے بعد ٹریڈنگ روکنا پڑی گئی۔ ایک گھنٹے کے سرکٹ بریکر کے بعد ٹریڈنگ دوبارہ شروع ہوئی تو قیمتیں بڑھنے اور خریداری کی شدید تیزی برقرار رہی بلکہ مزید بڑھ گئی۔ صرف ایک دن میں بنچ مارک ہنڈرڈ انڈیکس نے دس ہزار پوائنٹس سے بڑی چھلانگ لگا دی۔ شئیرز کی قیمتیں ساڑھے نو فیصد بڑھ گئیں، انویسٹرز کے گین کا 26 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پاکستان...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاکستان کی جانب سے بھارت کا رافیل طیارہ گرائے جانے پر چینی سوشل میڈیا انفلوئینسر بھارت کا مذاق اڑانے لگے جس کی ایک اور ویڈیو چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جن میں پاکستانی بھی شامل ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت کو فیصلہ کن جواب دینے کے بعد دشمن کی توپوں کو خاموش کروا دیاہے اور اس دوران پاکستان نے تین بھارتی رافیل سمیت پانچ طیاروں کو گرایا جس میں چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل کا استعمال کیا گیا ۔ پاکستانی شاہینوں کے ہاتھ رافیل طیارے کے تباہ ہونے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی اور بھارت کو بڑی شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے تاہم اس کے بعد فوری چینی سوشل...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا اور ملکی سٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 10123 پوائنٹس اضافے کے بعد بند ہوا مارکیٹ میں آج صبح کاروبار کا آغاز انڈیکس میں 9200 پوائنس اضافے ہوا جو کاروبار کے آغاز پر انڈیکس کا سب سے بلند ترین اضافہ ہے. رپورٹ کے مطابق کاروبار کے چند منٹوں میں انڈیکس 9500 پوائنٹس تک جا پہنچا جس کے بعد مارکیٹ میں سرکٹ بریکر کے اصول کے تحت کاروبار رک گیا سٹاک مارکیٹ میں کاروباری قواعد و ضوابط کے مطابق ایک دن میں مارکیٹ میں پانچ فیصد اضافے یا کمی کے بعد کاروبار کو معطل کرنا پڑتا ہے.(جاری ہے) واضح رہے...
بیجنگ :چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی اعلی سطحی مذاکرات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مذاکرات میں طے پانے والا مشترکہ بیان فریقین کے مابین برابری کی بنیاد پر بات چیت کے ذریعے اختلافات کے حل کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس نے اختلافات کو مزید دور کرنے کے حالات پیدا کئے ہیں اور تعاون کو گہرا کرنے کی بنیاد رکھی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں عملی پیشرفت ہوئی ہے جس میں دونوں اطراف نے محصولات میں نمایاں کمی کی ہے۔ امریکہ نے کل 91فیصد اضافی ٹیرف ختم کیے ہیں جبکہ چین نے بھی اس کے جواب میں 91 فیصد جوابی ٹیرف ختم کیے ہیں ۔...
بیجنگ :چینی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی جانب سے ” نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی ” پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا گیا، جو مقدمے اور اختتامی کلمات کے علاوہ چھ حصوں پر مشتمل ہے۔ وائٹ پیپر میں کہا گیا کہ نئے عہد میں چین کی قومی سلامتی کا عمل چینی خصوصیات کی حامل قومی سلامتی کی راہ پر گامزن ہے اور یہ ایک جامع، نظاماتی اور نسبتاً بڑی سلامتی ہے۔وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین ترقی اور سلامتی کو ہم آہنگ کرنے پر بہت توجہ دیتا ہے ، اعلیٰ معیاری ترقی اور اعلیٰ معیاری سلامتی کے درمیان اچھے تعامل کے حصول کی کوشش کرتا ہے اور کھلے پن اور سلامتی کی مشترکہ ترقی کو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مئی 2025ء) امریکہ اور چین نے آج 12 مئی بروز پیر 90 دن کے لیے ایک دوسرے پر عائد بھاری تجارتی محصولات (ٹیرفس) میں نمایاں کمی کرنے پر اتفاق کر لیا۔ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتوں کے مابین اس اتفاق رائے سے عالمی مالیاتی منڈیوں میں پائی جانے والی بے چینی اور معاشی سست روی کے خدشات میں کمی آنے کی امید ہے۔ یہ پیش رفت دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی نمائندوں کے مابین پہلی براہ راست ملاقات کے بعد سامنے آئی، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجارتی جنگ کے آغاز کے بعد عمل میں آئی۔ ان مذاکرات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے کے مطابق...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )امریکا اور چین نے 90 روز کے لیے ایک دوسرے کی مصنوعات پر محصولات واپس لینے پر اتفاق کرلیا ہے” سی این این“ کے مطابق یہ اعلان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے حکام کی جانب سے طویل تجارتی مذاکرات کے اختتام پر سامنے آیا ہے.(جاری ہے) مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 14 مئی تک امریکا چینی مصنوعات پر محصولات کو عارضی طور پر 145 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کرے گا جب کہ چین امریکی درآمدات پر محصولات کو 125 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کرے گا اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے، کاروبار کا مثبت رجحان ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر سستا ہو گیا۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 10 ہزار پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 104 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔گزشتہ کاروباری روز میں 100 انڈیکس مثبت رہا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 3 ہزار 647 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 7174 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔آج انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر 281 روپے 52 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
پاک بھارت کشیدگی میں کمی اور سیز فائر کے بعد ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہونے لگے ، جس کا عملی مظاہرہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔ ہفتے کے پہلے ہی روز مارکیٹ کھلتے ہی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور 100 انڈیکس میں 9 ہزار 900 پوائنٹس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس غیر معمولی اضافے کے بعد 100 انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 100 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم انڈیکس میں 5 فیصد اضافے کے بعد کاروبارکوعارضی طورپرروک دیاگیا ۔ یاد رہے کہ جمعہ کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 7 ہزار 174 پوائنٹس پر بند ہوا...
ایک آسٹریلوی شخص ایسی پراسرار بیماری میں مبتلا ہوگیا ہے جس نے ڈاکٹروں کو بھی چکرا کر رکھ دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈیمنشیا، بڑھتی عمر کی ایک جان لیوا بیماری مذکورہ بیماری کی وجہ سے جب وہ شخص کسی ٹھنڈی شے کو چھوتا ہے تو اس کو گرمی محسوس ہوتی ہے اور جب وہ کسی بھی گرم چیز کو چھوتا ہے تو اس کو سردی لگنے لگتی ہے۔ آسٹریلیا کے 22 سالہ ایڈن میک مینس کی یہ مشکلات 17 سال کی عمر میں شروع ہوئیں جب وہ ہائی اسکول کے آخری سال میں تھا۔ سب سے پہلے اس نے اپنے پیروں میں احساس کھو دیا جس پر اس نے اپنی ماں کو بتایا کہ س کے پیر سن سے لگتے...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)پاک بھارت حالیہ ٹکراؤ نے چینی جنگی جہازوں کی مانگ بڑھا دی ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق چین کے جنگی جہازوں میں مصر کی دلچسپی ہے، مصر کے ساتھ چین نے گزشتہ ہفتے 18 روزہ جنگی مشقیں مکمل کی ہیں۔ ماہرین کے مطابق چینی جنگی جہاز مشرق وسطیٰ میں طاقت کا توازن تبدیل کرسکتے ہیں۔ خیال رہےکہ حال ہی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی فضائی جھڑپ نے دنیا بھر کی توجہ حاصل کرلی ہے اور اسے جدید فضائی ہتھیاروں، پائلٹوں کی مہارت اور لڑاکا طیاروں کی کارکردگی کو جانچنے کا ایک بہترین موقع قرار دیا جارہا ہے۔ چینی ساختہ پاکستانی لڑاکا طیاروں اور فرانسیسی ساختہ بھارتی رافیل طیاروں کے درمیان ہونے والی اس فضائی جھڑپ...
یوٹیوب کی جانب سے بھارت میں چھ بنگلہ دیشی چینلز کی رسائی کو بلاک کر دیا گیا۔ یہ اقدام بھارتی حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کے خدشات کے پیش نظر درخواست پر کیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سلسلے میں وزیر مشیر برائے پوسٹس، ٹیلی کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی، فیض احمد طیب نے بتایا کہ حکومت یوٹیوب سے وضاحت طلب کرے گی، اور اس کے لیے بنگلہ دیش ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری کمیشن (BTRC) کے ذریعے دو کام کے دنوں میں یوٹیوب سے جواب مانگے گا۔ فیض احمد طیب نے ایک اخبار کو بتایا کہ اگر یوٹیوب اس چینلز پر پابندی کی وضاحت فراہم نہیں کرتا تو اسے بھارت کی طرف سے ایک سیاسی اقدام...
پاکستان کے مایہ ناز پروفیشنل باکسر محمد وسیم کیوبا کے انٹرنیشنل باکسر کو ناک آؤٹ کر کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے۔ پاکستان انٹرنیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ کے سنسنی خیز مقابلے پولو گراؤنڈ کوئٹہ کینٹ میں جاری ہیں، ان مقابلوں میں پاکستان سمیت 9 ممالک کے باکسرز حصہ لے رہے ہیں۔ ورلڈ ٹائٹل فائٹ کے آخری مقابلے میں پاکستان کے مایہ ناز باکسر محمد وسیم نےکیوبن باکسر کو ناک آئوٹ کر کےٹائٹل حاصل کیا۔ گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، کمانڈر 12 کور راحت نسیم احمد خان، آئی جی ایف سی (نارتھ) بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر، آی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری، اور اعلیٰ سول...
بیجنگ(نیوز ڈیسک)نائب صدر ’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن‘ وکٹر گاؤ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چینی میڈیا ’سی جی ٹی این‘ کو بیان میں وکٹر گاؤ نے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری، علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ وکٹر گاؤ کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کوئی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت، دفاع کے عزم پر شک کرے گا، خاص طور پر جب بات پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی ہو۔ مزیدپڑھیں:کینیڈا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
بیجنگ/نئی دہلی: حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر چین نے کھل کر پاکستان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر کسی قسم کی کشیدگی پاکستان کے خودمختار مفادات یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالتی ہے تو یہ چین کے لیے ایک سنگین مسئلہ ہوگا۔ چینی تھنک ٹینک سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن کے نائب صدر وکٹر گاؤ نے سی جی ٹی این سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے کی طرح مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا: "مجھے نہیں لگتا کہ کوئی ملک چین کے اس عزم پر شک کرے گا کہ وہ پاکستان کے جائز مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن...
نائب صدر’سینٹر فار چائنا اینڈ گلوبلائزیشن’ وکٹر گاؤ نے ایک ٹی وی چینیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے تعلقات لوہے جیسے مضبوط ہیں، ہم واقعی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ وکٹر گاؤ نے چین کا موقف واضح الفاظ میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ پاکستان کے جائز مفادات، خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرے میں ڈالے، تو یہ ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ملک چین کے پاکستان کے جائز مفادات کی حفاظت اور دفاع کے عزم پر شک کرے گا خاص...
ٹرمپ کا نیا اعلان: چین سے درآمدی اشیاء پر 80 فیصد ٹیرف کی حمایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح “درست محسوس ہوتی ہے”، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی...
جنیوا / واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر 80 فیصد ٹیرف لگانے کی حمایت کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شرح "درست محسوس ہوتی ہے"، حالانکہ اس وقت چین پر عائد ٹیرف کی شرح 145 فیصد ہے۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور چین کے اعلیٰ سطحی حکام جنیوا، سوئٹزرلینڈ میں اہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ مذاکرات کا مقصد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ کو ختم کرنا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ اور چیف تجارتی مذاکرات کار جیمیسن گریر، چین کے اقتصادی سربراہ ہی لیفنگ سے ملاقات کریں گے۔ اطلاعات کے مطابق چین کی جانب سے ایک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے ایک اور بھارتی طیارہ مار گراکر پائلٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ مار گرانے کے بعد وزیر اعظم نے نیشنل کمانڈر اتھارٹی کا اجلاس بلایا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے ازلی دشمن کو دن کے اجالے میں زوردار جواب دے دیا۔ اور بھارت کے خلاف ’’ آپریشن بنیان مرصوص ‘‘ کا آغاز کیا ہے جس کا نام سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 سے لیا گیا ہے اور اس کا مطلب ’’ آہنی دیوار‘‘ ہے۔ پاکستان کی جوابی کارروائی، بھارت نے نقصانات کا اعتراف کرلیا Live: The Pakistani military says it shot down...
برطانوی اخبار ٹیلی گرافک میں لکھے گئے ایک مضمون میں ممفس بارکر نے رافیل گرانے کی کہانی بیان کی ہے جب کہ مزید معلومات دیگر ذرائع سے سامنے آئی ہیں۔ اس معروف برطانوی صحافی کا کہنا ہے کہ اگرچہ اب تک بھارت نے رافیل گرنے کی تصدیق نہیں کی لیکن چینی ساختہ طیارے کے ہاتھوں فرانسیسی رافیل کے گرنے کی خبر دفاعی حلقوں میں گونج رہی ہے اور جے ٹین سی بنانے والی کمپنی چینگڈو کے شیئر کی قیمت میں 20 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی فضائیہ کی حالیہ کامیاب کارروائی کے دوران چینی ساختہ J-10C طیاروں نے بھارت کے رافیل طیاروں کو مار گرایا، جس کی خبر عالمی سطح پر پھیل گئی۔ اس دوران بھارت کے تین...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے چین کے ٹی وی چینل کو انٹرویو میں کہا ہے کہ بھارت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ سب کر رہا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع کیلئے جوابی کارروائی کی۔ پاکستان نے بھارت کو جواب دیا اور دیتا رہے گا۔ یو این چارٹر کے تحت ہمیں جوابی کارروائی کا حق حاصل ہے۔ افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔ علاوہ ازیں پی پی پی جنوبی پنجاب اور خیبرپی کے کے رہنماؤں نے ملاقاتیں کیں اور چیئرمین بلاول کو بھارتی جارحیت سے متعلق عوامی جذبات سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا پاکستان کے عوام صوبائی تقسیم سے بالاتر ہوکر بھارتی جارحیت...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چندریگر روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی اور اس دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ چھاپہ مار کارروائی میں ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی کرنسی برآمدکی گئی، ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے کے...
ماسکو(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کو تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھنی چاہیے کیونکہ دنیا بدامنی اور تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔ شی جن پھنگ نے یہ بات ماسکو میں کریملن کے صدارتی دفتر میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو کے دوران کہی۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ جب تک چین اور روس تزویراتی عزم اور ہم آہنگی برقرار رکھتے ہیں، کوئی طاقت ان دونوں ممالک کو اپنی ترقی اور احیا حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی، کوئی طاقت دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دیرینہ دوستی کی مضبوط بنیاد کو متزلزل نہیں کرسکتی اور کوئی طاقت کثیر قطبی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے پروپیگنڈا نیٹ ورک کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، انٹرنیٹ اور آن لائن مواد کی نگرانی اور ریگولیشن کا کام کرتا ہے اور حالیہ پاکستان اور بھارت کے تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو روکنے کے لیے اس نے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈا کو بڑھانا شروع کر دیا تھا۔ ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور پاکستان...
پاکستان ٹیلیکمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بھارت کے پروپیگنڈہ نیٹ ورک کو روکنے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ پی ٹی اے ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن سسٹمز، انٹرنیٹ اور آن لائن مواد کی نگرانی اور ریگولیشن کا کام کرتا ہے اور حالیہ پاکستان اور بھارت کے تنازعے کے دوران بھارتی پروپیگنڈہ کو روکنے کے لیے اس نے کئی چینلز اور ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارتی نیوز چینلز، یوٹیوبرز اور میڈیا ویب سائٹس نے گزشتہ رات جھوٹے اور غیر منطقی پروپیگنڈہ کو بڑھانا شروع کر دیا تھا۔ ان چینلز نے بغیر کسی ثبوت کے دعویٰ کیا کہ لاہور فتح کر لیا گیا ہے، کراچی پورٹ کو تباہ کر دیا گیا ہے، اور پاکستان کے اعلیٰ حکام...
ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین اور آصف کے نام سے ہوئی، جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی...
بیجنگ :چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ماسکو کے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ہمراہ فلمی تعاون کے معاہدے پر دستخط اور دستاویز کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی موجودگی میں، سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے عوامی جمہوریہ چین کی ریاستی فلم انتظامیہ کے طور پر روسی فیڈریشن کی وزارت ثقافت کے درمیان 2030 سے پہلے فلم پروڈکشن میں تعاون کے ایکشن پلان” کا تبادلہ کیا۔ ایکشن پلان میں دونوں ممالک کے درمیان فلم کے میدان میں مشترکہ پروڈکشن کے منصوبوں کو فروغ دینے، ایک دوسرے کی فلموں کو متعارف کرانے، ایک دوسرے...
ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ 7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں مذاکرات کئے اور نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا پر فیک نیوز اور افواہوں کا بازار گرم ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے جھوٹی خبریں نشر کرنا شروع کردیں۔ جس پر خود بھارتی صحافی اور یوٹیوبرز تنیقد کرتے نظر آئے۔ بھارتی صحافیوں کے مطابق بھارتی میڈیا بشمول نیوز ٹی وی چینلز آج تک، زی نیوز اور این ڈی ٹی وی جھوٹ پر مبنی خبریں چلا رہے ہیں۔ اسی حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی نیوز چینل ’آج تک‘ کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں نیوز اینکر اپنے چینل کی جانب سے چلائی گئی جعلی خبروں پر معافی مانگ رہی ہیں۔ Now Indian Media Aaj Tak apologise for...

چین نے بھارتی لڑاکا طیاروں کو مار گرانے میں پاکستان کی مدد کی؟ کس طرح؟ برطانوی میڈیا نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا
کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارت کے کئی طیارے مار گرائے ہیں اور اب اس سلسلے میں برطانوی میڈیا بھی میدان میں آگیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق مغربی ساختہ رافیل کو مار گرانے میں چینی طیاروں کی بظاہر شمولیت نے دفاعی حلقوں میں دھوم مچا دی تھی،صبح چار بجے جنگی میدان میں نہیں بلکہ سفارتی میدان میں ایک غیرمعمولی واقعہ ہوا، پاکستان میں چین کے سفیر نے مبینہ طور پر راولپنڈی سے فوری کال کی جس کے بعد جو کچھ ہوا وہ صرف ایک فضائی تصادم نہیں تھا ، یہ ایک ایسا انکشاف تھا جس نے ہندوستان کے فضائی تسلط کے افسانے کو توڑ دیا۔ ہندوستانی فضائیہ کئی دنوں سے جمع ہو رہی تھی، تقریباً 180 طیارے مغربی محاذ...
عالمی شہرت یافتہ اداکار جیکی چین اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے مشہور اداکار جیکی چین، جو 71 برس کے ہو چکے ہیں، ایک بار پھر اپنی نئی فلم "کراٹے کڈ: لیجنڈز" میں ایکشن سے بھرپور کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی اپنے تمام اسٹنٹس خود کرتے ہیں اور اس روایت کو ترک کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ جیکی چین نے بتایا کہ وہ 64 سال سے یہ سب کچھ کرتے آ رہے ہیں، اس لیے اب انہیں جسمانی تیاری کی ضرورت نہیں پڑتی سب کچھ...
کراچی: ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے آئی آئی چند ریگر روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت زین العابدین زیدی اور آصف عباس زیدی کے نام سے ہوئی جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔ چھاپہ مار کاروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 11 ہزار 300 برطانوی پاؤنڈ اور 12 ہزار 500 سعودی ریال برآمد ہوئے ہیں۔ ملزمان سے غیر قانونی ڈالرز کی خرید و فروخت اور حوالہ ہنڈی کے شواہد بھی برآمد ہوئے ہیں، ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے حوالے سے تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے اختتام پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال نظر آیا اور کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا۔ تجارتی سیشن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1300 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 4 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا یہ رجحان اگر برقرار رہا تو نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید مستحکم ہوگا بلکہ ملکی معیشت کے بارے میں مثبت پیغام بھی جائے گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بازارِ حصص میں شدید مندی ریکارڈ ہوئی تھی اور 100 انڈیکس 6 ہزار 482 پوائنٹس کی بڑی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3...