2025-09-18@11:33:32 GMT
تلاش کی گنتی: 4173

«لاثانی ایکسپریس»:

(نئی خبر)
    پشاور میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ 25 سال سے قبائلی اضلاع کے عوام تباہ ہو رہے ہیں، ان کے مسائل حل کرنے کیلئے حکمران ایک جگہ پر بیٹھ جائیں، تمام مسائل کو حل کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا دشمن سندھ اور پنجاب نہیں حکمران ہیں۔ عوام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جس صوبے کے وسائل ہوں تو اسی صوبے اور عوام کا حق پہلے ہوتا ہے، سینٹ انتخابات کے بٹوارے کے دوران تمام سیاسی جماعتیں ایک ہو گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ 25 سال سے قبائلی اضلاع...
    ناسا کا اگلا انسانی خلائی مشن رواں ہفتے جمعرات کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کے لیے روانہ ہونے والا ہے جس کی قیادت ایک باہمت امریکی خاتون خلا باز زینا کارڈمین کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خلا میں کون سا پاکستانی خلاباز جائے گا؟ چین میں انتخاب شروع مشن میں شامل 4 رکنی بین الاقوامی ٹیم ہفتہ کے روز فلوریڈا میں واقع کینیڈی اسپیس سینٹر پہنچ چکی ہے جہاں سے وہ اسپیس ایکس کی خلائی گاڑی ’ڈریگن انڈیور‘ کے ذریعے خلا کا سفر طے کرے گی۔ ناسا کی تربیت یافتہ خلا باز اور اس مشن کی سربراہ زینا کارڈمین نے فلوریڈا میں لینڈنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہ لمحہ ہے جب...
    سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
    سعودی عرب میں سابق امریکی سفیر نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نہ صرف اسرائیل کا اندھا حامی ہے بلکہ اسنے اس خطے کے عام لوگوں تک امداد کی ترسیل کے راستے میں بھی رکاوٹ ڈال رکھی ہے اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں امریکہ کے سابق سفیر چاس فری مین نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کے بجائے "غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن" (GHF) کے نام سے ایک غیر معتبر ادارہ بنا کر، امداد کی مؤثر طریقے سے ترسیل کے راستے کو، گھناونی اسرائیلی پالیسیوں پر عملدرآمد کی خاطر ایک آلہ کار میں تبدیل کر دیا ہے۔ امریکی سفارتکار نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی میں خوراک، فلسطینی شہریوں کو جبری نقل...
    ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔ جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔ رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب...
      برطانیہ اور فرانس کے بعد ایک اور یورپی ملک مالٹا نے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا  ۔ یورپی ملک مالٹا کے وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے گزشتہ روز سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مالٹا ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ رابرٹ ابیلا نے کہا کہ ہمارا موقف مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یاد رہے کہ رابرٹ ابیلا نے سب سے پہلے مئی میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے کہا...
    کراچی: گھگھر پھاٹک کے قریب سے ایک مرد، عورت اور بچے کی تشددزدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں کلہاڑی کے وار سے قتل کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گھگھر پھاٹک سے تین لاشیں ملی ہیں، اطلاع ملنے پر پولیس کرائم سین یونٹ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ لاشیں ایک مرد، عورت اور کمسن بچے کی ہیں، جائے وقوع سے دو کلہاڑی، ایک بیلچہ اور مردانہ چپل اور ایک جوتا ملا ہے، ممکنہ طور پر کلہاڑی کے وار سے انہیں قتل کیا گیا ہے، ملنے والے شواہد سے شبہ ہوتا ہے کہ ملزمان کی تعداد ایک سے زائد ہے، مقتولین کو ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاشوں...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی شایان شان طریقے سے منانے کا پلان بتاتے ہوئے گاڑی، دکان یا عمارت کی بہترین سجاوٹ پر انعام دینے کا اعلان کردیا۔کہا  اس سال یوم آزادی کو شایانِ شان انداز میں  منانے کے لیے 14 روزہ تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یوم آزادی کی تقریبات یکم اگست سے شروع ہوں گی اور 14 اگست تک جاری رہیں گی، جنہیں وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق ترتیب دیا گیا ہے۔یہ جشن صرف 14 اگست تک محدود نہیں ہوگا بلکہ مئی میں حاصل کی گئی کامیابیوں کو بھی یادگار انداز میں منایاجائےگا۔ جیا بچن نے آپریشن سندور کے حوالے...
    مالٹا کا بھی ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان،فن لینڈ نے بھی تسلیم کرنے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مالٹا(سب نیوز) وزیرِ اعظم رابرٹ ابیلا نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر کے دوران فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ترکیہ کے خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق رابرٹ ابیلا نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ہمارے ملک کا مقف مشرقِ وسطی میں پائیدار امن کے حق میں حل تلاش کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ابیلا کا یہ اعلان برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر کے اسی نوعیت کے اعلان کے چند گھنٹے بعد اور فرانس کے اپنے منصوبے...
    کویت سٹی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی 2025ء ) خلیجی ملک کویت کی جانب سے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق کویت نے پرائیویٹ ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد کویت اور جی سی سی کے شہریوں کے لیے 15 سال اور غیر ملکی باشندوں کے لیے 5 سال تک بڑھا دی ہے، اس حوالے سے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ فہد یوسف الصباح نے ایک وزارتی فیصلہ جاری کیا۔ بتایا جارہا ہے کہ نئے وزارتی فیصلے کے تحت کویتی باشندوں، جی سی سی کے شہریوں اور غیر ملکی رہائشیوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس کی میعاد میں توسیع کی گئی ہے، جس کو خلیجی ملک کے لائسنسنگ قوانین...
    بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا ایک بنیادی اصول ہے  اور بین الاقوامی برادری کا عمومی اتفاق رائے  بھی ہے ۔ ایک چین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جولائی 2025ء) اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں شریک ممالک کے نمائندوں نے منگل کے روز مشرق وسطیٰ کے دیرینہ تنازعے کے خاتمے کے لیے ’نیویارک اعلامیہ‘ جاری کیا، جس میں دو ریاستی حل کی ’’غیر متزلزل حمایت‘‘ کی گئی ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پرعزم ہو۔ اس سے دنیا کے طویل ترین تنازعات میں سے ایک کو ختم کرنے کے عالمی عزائم کا اشارہ ملتا ہے۔ ’نیویارک اعلامیہ‘ ایک مرحلہ وار منصوبہ پیش کرتا ہے، جس کا مقصد تقریباً 80 سال پرانے اسرائیل-فلسطین تنازعے اور غزہ کی موجودہ جنگ کا خاتمہ ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایک آزاد، غیر...
    بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
    پاکستان شوبز کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر سے قبل بھی کئی برسوں پہلے ایک مشہور شوبز شخصیت کی لاش کراچی کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی۔ اداکار محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کے معروف ہدایت کار جاوید فاضل کی لاش بھی ان کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جسے دروازہ توڑ کر نکالا گیا۔ یہ انکشاف حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور حمیرا اصغر کی فلیٹس سے لاشیں ملنے کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ محسن گیلانی نے بتایا کہ جاوید فاضل شوبز انڈسٹری کا ایک سینئر اور معتبر نام تھے، جنہیں شاید آج کے لوگ بھول...
    بلوچستان کے ضلع نوشکی میں پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اُس کے شوہر کو قتل کر دیا۔ لیویز کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھے، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال پہنچایا، لیویز نے بتایا کہ ’پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی رہائشی خاتون بے نظیر سے کورٹ میرج کی تھی۔۔ کچھ عرصہ قبل شعیب کا اپنے سسرال والوں سے راضی...
    ویٹ لینڈ شہر’’ سے‘‘بے ترتیب لان‘‘تک:شہروں میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کہانیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : حیاتی تنوع انسانی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق رکھتی ہے اور انسانی بقا اور ترقی کی ایک اہم بنیاد ہے۔ چین حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن پر دستخط اور توثیق کرنے والے اولین فریقوں میں سے ایک ہے ، اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کی کوششوں میں نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ چین کے زمینی حیاتیاتی نظام کی 90 فیصد اقسام اور قومی کلیدی تحفظ کے تحت جنگلی حیات کی 74 فیصد آبادی کو مؤثر طریقے سے تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ ان میں، شہری علاقوں میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انہیں جیل سے باہر لانے کیلئے فی الحال اس وقت امریکہ کی طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ وہاں پر بہت سارے لوگوں نے تحفظات ظاہر کیئے ہیں ،ایسا لگتا ہے کہ یہ عمران خان کو باہر نکالنے کا واحد ایک راستہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق قاسم خان کا کہناتھا کہ وہاں کی اسٹبلشمنٹ اقوام متحدہ اور ایمنسٹی انٹرنیشنل کو جواب نہیں دے رہی ہیں ۔قاسم خان کا کہناتھا کہ انہیں 2 سال سے قید تنہائی میں رکھا گیاہے ، انہیں جس سیل میں رکھا گیاہے وہ بہت ہی بری حالت میں ہے ، وہ مٹی...
    اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا۔ شہر کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔ سیدپور کے مقام پر 91 ملی میٹر جبکہ راولپنڈی میں 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔ شدید بارش کے باعث راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور نالہ لئی سمیت دیگر نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے تباہی، گاڑیاں نالے میں بہہ گئیں بارش کے باعث حسن ابدال میں جھاری کس کے قریب ایک گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی۔ گاڑی میں سوار ایک ہی خاندان کے 10...
    یورپی ملک مالٹا نے اعلان کیا ہے کہ وہ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ یہ اعلان وزیراعظم رابرٹ ابیلا نے منگل کی شام اپنے فیس بک پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ستمبر میں کیا جائے گا۔  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہماری پوزیشن مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کے لیے ہمارے عزم کو ظاہر کرتی ہے۔ مالٹا کی حکومت پر اپنی جماعت کے اندر سے فلسطین کو تسلیم کرنے کا دباؤ بڑھ رہا تھا، جب کہ سینٹر رائٹ اپوزیشن نے بھی جولائی کے وسط میں فوری طور پر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ یاد رہے کہ برطانیہ کے وزیراعظم کیئر اسٹارمر...
    ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے مشرقی علاقے کامچاتکا میں بدھ کے روز 8.8 شدت کا شدید زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں عمارتوں کو نقصان پہنچا، کئی افراد زخمی ہوگئے اور سونامی کی 4 میٹر (13 فٹ) تک بلند لہریں اٹھیں۔ زلزلے اور سونامی کے باعث بحرالکاہل کے گرد واقع کئی ممالک میں خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں اور انخلا کے احکامات جاری کیے گئے۔ خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کے مطابق کامچاتکا کے گورنر ولادیمیر سولودوف نے اپنے پیغام میں کہا، ’آج کا زلزلہ دہائیوں میں سب سے شدید تھا، صورتحال سنجیدہ ہے۔‘ ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں 3 سے 4 میٹر تک سونامی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ جس کلے باعث عوام کو ساحلی علاقوں...
    اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی اور کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کا جواز پیش کرنے کیلئے ان پر عسکریت پسندوں سے روابط کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنماء محمد فاروق رحمانی نے سرینگر کے بالائی علاقے میں تین کشمیری نوجوانوں کی ایک جعلی مقابلے میں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خانہ بدوش گجر بکروال برادری کے خلاف جاری وحشیانہ فوجی مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس جعلی مقابلے کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی...
    اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خاندانوں کے لیے ایک،ایک کروڑ روپے اور زخمیوں کے لیے 25،25 لاکھ روپے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، آئی جی،  ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی اور باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں باجوڑ واقعے میں شہید ہونے والے شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت اور...
    اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسلیٹیشن اسکیم میں بڑی اصلاحات کریں اور برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی ختم کردی۔ ایف بی آر حکام کے مطابق برآمدی اسکیم میں بینک گارنٹی کی جگہ انشورنس گارنٹی متعارف کرا دی گئی ہے،کپاس، یارن اور گرے کپڑا اسکیم سے خارج کر دیا گیا ہے اور انشورنس گارنٹی صرف AA++ ریٹنگ والی کمپنی سے قابل قبول ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ 10 دن کے اندر جاری بل آف لینڈنگ والے کنسائمنٹس قابل قبول ہوں گے، اسکیم کے تحت 10 فیصد خام مال بغیر منظوری کے درآمد کیا جا سکے گا۔ اس ضمن میں بتایا گیا کہ کمپریسر اسکریپ میں 8 فیصد اور موٹر اسکریپ میں 10 فیصد کاپر...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کینیڈین بارڈر پر موجود ایک فالٹ لائن (جس کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ کروڑوں برس سے غیر فعال ہے) ایک بڑے زلزلے کا سبب بن سکتی ہے۔ ٹِنٹِنا فال شمال مشرقی برٹش کولمبیا سے الاسکا تک تقریباً 600 میل تک پھیلی ہوئی ہے۔ اس سے متعلق خیال کیا جاتا تھا کہ یہ آخری بار تقریباً چار کروڑ برس قبل فعال ہوئی تھی۔ لیکن جیوفزیکل ریسرچ لیٹرز میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں اس کے ماضی میں نسبتاً قریب وقت میں فعال ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ سیٹلائیٹس، طیاروں اور ڈرونز سے حاصل ہونے والے نئے ٹوپو گرافک ڈیٹا بتاتا ہے کہ اس فالٹ کا تقریباً 80 میل طویل ایک...
    پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) ریکارڈ 2 سالہ کارکردگی، پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے کلیدی انفورسمنٹ کے طور پر ابھرتے ہوئے 120 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی۔گزشتہ دو سالوں کے دوران، پاکستان کسٹمز کا پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) فنکشن ایک سرکردہ نافذ کرنے والے بازو کے طور پر ابھرا ہے – جس نے ریونیو ریکوری، فراڈ کا پتہ لگانے، اینٹی منی لانڈرنگ اور پالیسی اصلاحات میں بے مثال نتائج فراہم کیے ہیں۔ کسٹم مشینری کا ایک نسبتاً کم تسلیم شدہ جزو ہونے کے بعد، پی سی اے نے اپنے ڈیٹا پر مبنی آپریشنز اور اپنے علاقائی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی نفاذ کے اقدامات کے ذریعے قومی اہمیت حاصل کی۔ اس تبدیلی کے مرکز میں ڈاکٹر ذوالفقار...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک ’خاص اعلان‘ کیلئے پریس کانفرنس رکھی ہے جس نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔  مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔   مداحوں کا کہنا...
    —جنگ فوٹوز کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی لاشوں سے متعلق مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق چائنہ پورٹ کے قریب سے مردہ ملنے والے جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں کہاں مقیم تھے یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے، لڑکی کے گھر والوں سے رابطے میں ہیں، وہ کراچی آئیں گے، دہرے قتل کی تفتیش کر رہے ہیں، جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے...
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جولائی2025ء)قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ( پی اے سی) نے ملک میں چینی کے بحران اور چینی کی قیمتوں میں بے لگام اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک سال میں 67 شوگر ملز مالکان نے 112 ارب روپے مالیت کی 74 کروڑ کلو گرام چینی برآمد کی۔چیئرمین پی اے سی رکن قومی اسمبلی (ایم این ای) جنید اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں اپوزیشن ارکان کے اصرار پر شوگر ملز مالکان کے نام کمیٹی میں پیش کیے گئے، اجلاس کو شوگر ملز مالکان اور چینی کی درآمد و برآمد پر بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے) کمیٹی کو بتایا گیا کہ ڈبلیو ڈی...
    ایک تازہ ترین رپورٹ میں بتایا کیا گیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ کے گلیکسی اے 17 کو لانچ کے لیے سرٹیفیکیشن موصول ہوگئی ہے۔ ایک دوسری ویب سائٹ کی جانب فون کے حوالے سے ہونے والی مختلف لیکس کو پیش کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں گلیکسی اے 17 کو کالے اور سلور رنگ میں دیکھا جا سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فون فائیو جی ورژن میں لانچ کیا جائے گا۔ البتہ، یہ بات واضح نہیں کہ کمپنی پچھلے برس لانچ کیے گئے اس کے گزشتہ ماڈل کی طرح فون کا فور جی ورژن میں بھی ریلیز کرے گی یا نہیں۔ ان رینڈرز سے متعلق بتانے والے ذرائع نے فون میں Exynos 1380...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے دونوں بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، سلیمان اور قاسم پاکستان میں کسی سیاسی احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کے بیٹوں کی جانب سے والد کی رہائی کے لیے احتجاج کی غرض سے پاکستان آنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں تاہم آج ذرائع نے عمران خان کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے۔ منگل کو اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران عمران خان سے پوچھا گیا کہ آپ کے بیٹے امریکا سے واپس جاچکے ہیں اور کیا آپ کے بیٹے 5 اگست کو احتجاج میں شرکت کریں گے؟ جس پر عمران خان...
    چین نے ایک اور اہم خلائی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنا کمرشل کیریئر راکٹ SQX-1 Y10  کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا، راکٹ نے ایک سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ اس کے مقررہ مدار میں پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیں: چین:انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کے لیے بھیجا گیا آزمائشی سیٹلائٹ مدار میں داخل یہ مشن چین کے شمال مغربی علاقے میں واقع معروف جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے منگل کی دوپہر 12 بج کر 11 منٹ (بیجنگ وقت) پر لانچ کیا گیا۔ یہ راکٹ SQX-1 سیریز کا دسواں مشن تھا، جسے ایک چینی نجی خلائی کمپنی نے تیار کیا ہے۔ چینی حکام کے مطابق یہ مشن چین کے تجارتی خلائی پروگرام کی ترقی کی جانب ایک اور سنگِ میل ہے، یہ کامیابی چین...
    ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا drap WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام باد (آئی پی ایس )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز...
     ویب ڈیسک :محکمہ ایکسائز نے گاڑیوں کے رجسٹریشن نظام کو جدید بنانے کی جانب ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے. ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز کی صورت میں محفوظ ہو گا اور ایسے میں کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ جنوبی ایشیائی ملک...
     محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے نظام کو جدید طرز پر لاتے ہوئے اسلام آباد میں رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ماضی میں گاڑی کی بک (کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کا ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز کی صورت میں محفوظ ہو گا اور ایسے میں کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ڈیجیٹل کارڈ اسلام آباد کے تمام ڈیجیٹل پارکنگ پلازوں سے منسلک ہوں گے...
    کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو چیلنج دیا ہے کہ وہ تمام 35 رافیل طیاروں کی عوامی نمائش کریں اور دنیا کو دکھائیں کہ آپریشن سندور کے دوران ایک بھی طیارہ تباہ نہیں ہوا۔ “PM Modi must parade all 35 Rafale jets, show world that not a single jet was shot down during Operation Sindoor.” – Congress MP Gurjeet Singh Aujla pic.twitter.com/iS9uSzDuDL — News Arena India (@NewsArenaIndia) July 28, 2025 گرجیت سنگھ اوجلا کا کہنا تھا کہ بھارتی عوام اور عالمی برادری کو یقین دلانے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت یہ ثابت کرے کہ رافیل بیڑے کو کسی نقصان کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو اپنے...
    محکمہ ایکسائز اسلام آباد نے نظام کو جدید طرز پر لاتے ہوئے اسلام آباد رجسٹرڈ گاڑیوں کو ڈیجیٹل کارڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ماضی میں گاڑی کی بک(کتاب) ہوا کرتی تھی پھر سمارٹ کارڈ متعارف کروائے گئے اور اب ڈیجیٹل کارڈز متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے محکمہ ایکسائز نے ابھی ابتدائی طور پر گاڑی کی ڈیجیٹل کارڈز لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ ڈیجیٹل ریکارڈ گاڑی مالک کے موبائل والٹ میں ڈیجیٹل کارڈز محفوظ ہوگی اور ایسے کار مالک کو اپنے ساتھ گاڑی کے کاغذات یا کارڈ رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ مزید پڑھیں: محکمہ ایکسائز اسلام آباد کا فینسی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نادہندگان کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جولائی 2025ء) پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ میں فلسطین کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر بنگلہ دیش کے مشیر برائے امور خارجہ توحید حسین سے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ملاقات ہوئی اور دونوں ملکوں نے اپنے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا عہد کیا ہے۔ اکتوبر 2024 کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان یہ چوتھی اعلیٰ سطحی بات چیت تھی، جو برسوں کے تناؤ کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں ایک نئی رفتار کی نشاندہی کرتی ہے۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق اس ملاقات کے...
    —فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت کرغزستان کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عادل بیسالوف نے کی۔وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے لیے پاکستان آیا ہے۔ کانفرنس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کرغزستان کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اظہار اطمینان کیا۔وزیر اعظم نے پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں پر دستخط کو سراہا اور آئی جی سی میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔عادل بیسالوف نے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت...
    روس کی سرکاری ایئر لائن ایروفلوٹ نے الیکٹرانک سسٹمز میں خرابی کے باعث درجنوں پروازیں منسوخ کر دی ہیں، جس کی ذمہ داری بعد میں یوکرینی اور بیلاروسی ہیکرز نے ایک مربوط سائبر حملے کے طور پر قبول کی ہے۔ ایروفلوٹ نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں اپنی خدمات تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے اور پروازوں کے شیڈول میں تبدیلیاں کرنا پڑی ہیں، جس سے مسافروں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا ہو رہا ہے۔ ایئر لائن نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ہوائی اڈوں کی ویب سائٹس، اطلاعاتی بورڈز اور عوامی اعلانات پر تازہ ترین معلومات حاصل کرتے رہیں۔ ٹیکنیکل ٹیم نے فوری طور پر پروازوں پر اثرات کو کم کرنے اور خدمات کو...
    کراچی: شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کردیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کر کے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ آج صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ واردات کی اطلاع آس پاس کام...
    اسلام ٹائمز: کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجا ناصر جعفری صاحب نے کہا: انسان کبھی کبھی اپنی زندگی میں اس قدر مصروف ہو جاتا ہے کہ طبیعت اس پر غالب آجاتی ہے۔ وہ اپنی فطری ضروریات جیسے لباس، غذا، رہائش اور اولاد کی پرورش میں اس طرح الجھ جاتا ہے کہ اپنی اصل انسانیت کو بھول جاتا ہے۔ بعض اوقات علم بھی صرف روزی کمانے کے لیے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ سب طبعی میلانات ہیں، انسانی نہیں ہیں۔ انسان تب ہی "انسان" بنتا ہے، جب وہ اپنی ذات سے نکل کر دوسروں کے لیے جینا سیکھے۔ امام حسین علیہ السلام کی زندگی ہمیں یہی سکھاتی ہے کہ ہم اپنے اردگرد کے حالات...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضراء مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔ اہل...
    لاہور: جدید طبّی سائنس کا حیرت انگیز کارنامہ سامنے آگیا۔ 42  کے بجائے صرف 21 ہفتے کی حملی (gestational ) عمر رکھتے ہوئے قبل از وقت پیدا ہونے والے نہایت لاغر  بچے نیش کو نہ صرف زندہ بچا لیا بلکہ وہ صحت مند  رہ کر اب ایک سال کا ہو چکا ہے۔ امریکی ریاست آئیوا کی باسی  مولی کا پہلا بچہ بھی جینیاتی خرابی کے سبب قبل از وقت پیدا ہو کر مر گیا تھا۔ تاہم اگلی مرتبہ ڈاکٹر سر توڑ کوشش کر کے اْسے اولاد کی خوبصورت نعمت دینے میں کامیاب رہے۔ پیدائش کے وقت نیش کا وزن صرف 283 گرام یعنی صابن کی ایک بڑی ٹکیا کے برابر  تھا اور اس کا قد تقریباً بالغ انسانی...
    روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کیخلاف جاری ہونیوالی واشنگٹن کی وارننگ، دونوں ممالک کے درمیان جنگ کیطرف ایک قدم ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمتری مدودوف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے روس کے خلاف جاری ہونے والی دھمکیوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اپنی ایک تقریر میں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دیمتری مدودوف نے کہا کہ ہم نہ اسرائیل ہیں اور نہ ہی ایران! روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی حتمی انتباہ کہ جس کا واشنگٹن، ماسکو کے خلاف اعلان کرتا ہے؛ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کی طرف ایک حتمی قدم ہے! ...
    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قبائلی عمائدین اور مشران کے جرگوں کا سلسلہ ڈویژنل اور پھر صوبائی سطح پر آنے والے ہفتے سے شروع ہوجائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس اُس وقت بدنظمی کا شکار ہو گیا جب اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی، جس کے بعد اجلاس کو 5 منٹ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پنجاب کا ضمنی بجٹ منظور نہ ہوسکا پنجاب اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور قائم مقام اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کی گفتگو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی خالد نثار ڈوگر اپنی نشست سے اٹھ کر مسلم لیگ (ن) کے رکن احسان ریاض کے پاس پہنچے اور انہیں منہ پر تھپڑ دے مارا، اچانک اس حملے سے ایوان میں شدید شور شرابا شروع ہو گیا۔ پنجاب اسمبلی :...
    اجلاس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ یہ فیصلہ دشمنوں کے اس بیانیے کو تقویت دیتا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ امتیاز روا رکھا جا رہا ہے اور بلوچستان جیسے اہم صوبے میں ریاستی رٹ قائم نہیں، حکومت زائرین کو تحفظ فراہم کرے اور زمینی سفر کرنے والوں پر سے پابندی کو فوراً ہٹایا جائے، ورنہ ملک گیر احتجاج کی کال دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کا اہم اجلاس مولانا صادق جعفری کی سربراہی میں وحدت سیکرٹریٹ سولجربازار میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا صادق جعفری نے کہا کہ بلوچستان سے زائرینِ امام حسینؑ پر زمینی راستے سے کربلا جانے پر پابندی ایک ناقابلِ قبول اقدام...
    پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل فون، نقدی اور نائن ایم ایم پسٹل کے 2 خول بھی ملے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں فائرنگ سے ایک مرد اور خاتون کو قتل کر دیا گیا، جن کی لاشیں سنسان مقام سے برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن چائنہ پورٹ کے قریب سنسان مقام سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں سروں پر فائرنگ کرکے بے رحمی سے قتل کیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پیر کی صبح کسی وقت کا ہے اور دونوں مرد و خاتون کو ایسے مقام پر قتل کیا گیا جہاں عام لوگوں کا آنا جانا نہیں ہوتا۔ پولیس کو جائے وقوع سے مقتولین کے پاس سے ایک موبائل...
    اسلام آباد: ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا ہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر نظر رکھتی ہیں، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے ہمارے پاس ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں، ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک کام کیا گیا تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جاسکے۔ عرفان میمن نے کہا ہے کہ جب ہماری ٹیم وہاں پہنچی ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے، موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکی دار کو گرفتار کر لیا گیا، گدھوں کے گوشت کے حوالے سے یہ کام گزشتہ دو ہفتے سے جاری تھا، اس سے پہلے کتنے گدھے ذبح ہوئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا یہ...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس پروگرام کا ہدف ہے کہ 2030 تک 165 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جائے، اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تشخیص، علاج اور آگاہی مہمات جاری ہیں تاکہ ہر شہری کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے،...
    کراچی کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب سنسان علاقے سے ایک نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ محظور علی نے کلفٹن میں چائنہ پورٹ سے ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے کہ لاش ویرانے سے برآمد ہوئی ہے، جنہیں گولیاں مار کر قتل کیا گا، مقتولین کی شناخت ساجد مسیح اور ثنا آصف کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں کا تعلق پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے ایک ہی گاؤں سے تھا۔ یہ بھی پڑھیں: لوئر کرم، 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب سے 9 ایم ایم پستول کے 2 خول ملے ہیں، جس سے شبہ ہے کہ دونوں...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2025ء ) چاند نگر کلچرل سینٹر کی نئی پیشکش “وسوسہ: ایک کہانی” کو شاہ عبداللطیف بھٹائی آڈیٹوریم، اسلام آباد میں اسٹیج پر پیش کیا گیا، جسے ناظرین کی بھرپور داد اور توجہ حاصل ہوئی۔ یہ ڈرامہ معروف امریکی مصنف جان پیٹرک شینلی کے پُلٹزر انعام یافتہ ڈرامے Doubt: A Parable کا باقاعدہ اجازت کے ساتھ کیا گیا اردو ترجمہ ہے۔ڈرامے کا اردو ترجمہ اور مقامی سیاق و سباق سے ہم آہنگی عادل یوسف اور عمران افتخار نے کی ہے، جبکہ ہدایتکاری کے فرائض بھی عمران افتخار نے انجام دیے۔ “وسوسہ” پاکستان میں پہلی مرتبہ ایک ایسے بین الاقوامی شاہکار کی پیشکش ہے جسے مصنف کی باقاعدہ اجازت کے ساتھ اردو میں ڈھالا...
    بیرسٹر سیف — فائل فوٹو خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے پر متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کےلیے ایک کروڑ اور زخمیوں کےلیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کر دیا۔انہوں نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تیراہ واقعہ سے متعلق امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ نے قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا ہے، جس میں ان کو سنا جائے گا۔بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کے پی حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے اے پی سی بلائی تھی لیکن گورنر اور اپوزیشن جماعتوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ...
    (  ویب ڈیسک )نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔  نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔  فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔
    اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
    اسلام آباد میں گدھے کا گوشت ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی پر اہم تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فراہمی سے متعلق معاملے پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا بیان سامنے آگیا ہے۔عرفان میمن نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر کڑی نظر رکھتی ہیں، اور گدھوں کے گوشت کے بارے میں معلومات ایک ہفتہ قبل ہی موصول ہو گئی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیمز نے ایک ہفتے تک خفیہ نگرانی کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد ہوئے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کیلئے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔ نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔ فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔ حنا پرویز بٹ کا چکوال میں خاتون کے بہیمانہ قتل پر نوٹس،قاتل کو عبرت کا نشان بنایا...
    اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فراہمی سے متعلق معاملے پر ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا بیان سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گدھے کا گوشت برآمد: ’اسلام آباد والو بتاؤ ذائقہ کیسا تھا‘ انہوں نے بتایا کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیمز شہر بھر میں مضر صحت خوراک پر کڑی نظر رکھتی ہیں، اور گدھوں کے گوشت کے بارے میں معلومات ایک ہفتہ قبل ہی موصول ہو گئی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیمز نے ایک ہفتے تک خفیہ نگرانی کی تاکہ ملزمان کو رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار کلو گرام کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے برآمد ہوئے۔ موقع پر موجود ایک غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو...
    پنجاب حکومت نے سکول میل پروگرام کے ابتدائی مرحلے کی کامیابی کے بعد اس کے دائرہ کار کو مزید اضلاع تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بہاولنگر، بھکر، ڈیرہ غازی خان، لیہ، میانوالی اور مظفرگڑھ جیسے اضلاع کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔پروگرام کے تحت سکول کے بچوں کو روزانہ دودھ فراہم کیا جاتا ہے جس کا مقصد ان کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بہتر بنانا ہے، سکول میل پروگرام کو بچوں کی غذائی ضروریات پوری کرنے اور تعلیم میں بہتری لانے کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق پروگرام کی توسیع کے لیے 45 نئی آسامیوں پر افسران و ملازمین کی بھرتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ نئے...
    متاثرین میں سے ایک لیاقت نے جس کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے، بتایا کہ اسے گھسیٹ کر کیمپ پر لے جایا گیا جہاں 40 سے زائد فوجیوں کے گھیرے میں اس سے پوچھ گچھ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے معصوم کشمیریوں پر تشدد، مار پیٹ اور اجتماعی سزا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے دوران سرینگر کے ایک پہاڑی علاقے میں بھارتی فوجیوں نے خانہ بدوش گجر قبائلیوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق راجوری سے تعلق رکھنے والے محمد لیاقت، محمد اعظم، شوکت احمد اور عبدالقادر کو 50راشٹریہ رائفلز کے اہلکاروں نے سرینگر کے قریب پہاڑی علاقے ڈھگون میں ایک نئے...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر ٹریفک انفورسمنٹ مہم کے تحت اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے بھرپور کارروائیاں کیں۔ ایک ہفتے کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 2,349 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ رپورٹ کے مطابق دورانِ ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے 1,655 موٹر سائیکلیں اور 694 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں۔ لین کی خلاف ورزی پر 805 ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی گئی، جب کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے 114 افراد کو روکا گیا۔ غیر قانونی پارکنگ اور...
    لاہور: ریلویز پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان پاکستان ریلویز پولیس کے مطابق  ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر محمد اکرام نے 2 خواتین کو شک کی بنیاد پر روکا، جس کے بعد ان کے سامان کی تلاشی لیڈی پولیس اہلکار نے لی اور چیکنگ کے دوران خواتین کے ہینڈ بیگز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی۔ ملزمہ ثمرین کے بیگ سے 5.5 کلو اور ثوبیہ کے بیگ سے 4.4 کلوگرام چرس نکلی۔ دونوں خواتین کا تعلق بنوں سے ہے اور وہ یہ منشیات بنوں سے بذریعہ بس لاہور لائی تھیں۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ دونوں خواتین چرس کو علامہ اقبال ایکسپریس کے ذریعے کراچی اسمگل کرنے...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ہیپاٹائٹس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک ایک کروڑ 65 لاکھ افراد کی سکریننگ ہوگی، مثبت کیسز کا حکومت کی جانب سے مفت علاج کیا جائے گا۔   تفصلات  کے مطابق ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا ایک سنگین مسئلہ ہے، ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض سے متعلق شعور اجاگر کیا جائے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے   اپنے پیغام میں آصف زرداری نے کہا ہے کہ لاکھوں افراد بروقت تشخیص نہ...
     ویب ڈیسک :علی امین گنڈاپور نے تیراہ فائرنگ واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کر دیا۔ علی امین گنڈا پور نے تیراہ کے واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو ایک ایک کروڑ اور زخمیوں کو 25، 25 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ مکمل ہمدردی ہے، واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں کا جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے، جس کا مقصد مقامی جذبات اور تحفظات کو سننا ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے...
    مری: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی چھانگلہ گلی میں ایک اور ملاقات ہوئی جس میں سیاسی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔  اجلاس کئی گھنٹے جاری رہا، تینوں رہنمائوں نے اکٹھے کھانا کھایا۔ وزیراعظم دوروزسے ڈونگا گلی جبکہ مریم نواز تین روزسے چھانگلہ میں میاں نواز شریف کے ساتھ قیام پذیر ہیں۔
    کراچی: شہر قائد میں مدینہ کالونی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 5 آئشہ مسجد کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ غلام رسول ولد عبدالغفور کے نام سے کی گئی۔  جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ۔
    وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے نے تیراہ واقعے پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہوئے امداد کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وادی تیراہ میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کیلیے فی کس ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کو فی کس 25 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ نے قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کیا ہے تاکہ مقامی جذبات و تحفظات کو سنا جا سکے۔ وزیراعلی نے ضلعی انتظامیہ اور اداروں کو عوامی رابطے مضبوط بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، عوامی تحفظ اور باہمی...
    گوادر کے کھلے سمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوبنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ پاکستان فشر فوک فورم کے مطابق ریسکیو ٹیمیں آج بھی ماہی گیروں کی تلاش میں مصروف ہیں اور اب تک چار مزید لاشیں برآمد ہو چکی ہیں۔ پاکستان فشر فوک فورم نے بتایا کہ کل ایک ماہی گیر کی لاش مل چکی تھی، جب کہ موجودہ کارروائی میں مزید چار لاشیں دریافت ہوئیں۔ ان میں سے دو لاشیں کراچی پہنچ چکی ہیں جبکہ تین لاشیں گوادر کے ایدھی مرکز میں موجود ہیں۔ ایک لاش کو ابراہیم حیدری کے علی اکبر شاہ گوٹھ میں ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس سانحے کے دوران ایک ماہی گیر زندہ بچا ہے، جسے فوری طور...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج کا دن اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ہیپاٹائٹس ایک قابلِ علاج اور قابلِ انسداد مرض ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آج،  ہیپاٹائٹس کا عالمی دن  اس عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے کہ ہیپاٹائٹس جیسے خطرناک مرض کے بارے میں شعور اُجاگر کیا جائے اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے اور اس پر قابو پانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دیا جائے۔ پاکستان میں ہیپاٹائٹس صحت عامہ کا  ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے، جہاں لاکھوں افراد  تشخیص میں تاخیر، ناکافی آگاہی اور غیر مؤثر طبی سہولیات کے باعث خاموشی سے اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں حجت الاسلام حسین طائب کا کہنا تھا کہ دشمن کیلئے بہتر ہے کہ وہ ایک بار پھر جائزہ لیں کہ ان کے ساتھ کیا کچھ ہوا، انہیں کتنا نقصان پہنچا اور ان پر کیا کیا بلائیں نازل ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی چیف کمان کے مشیر حجت الاسلام "حسین طائب" نے آج دوپہر جنرل غلام حسین غیب پرور کی یادگاری تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنگی حالات میں خیالی پلاو پکانے یا فضول باتوں میں پڑنے کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی۔ تاہم یہ کہنا ضروری ہے کہ دشمن 12 دن تک لڑا اور اس نے امریکہ سے لاجسٹک مدد بھی لی۔ دشمن نے اپنی پوری طاقت...
    ویب ڈیسک : ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ سسٹم کے تحت گاڑیوں کی انسپکشن کا عمل جاری ہے۔  اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آئی ٹی اے) نے اب تک کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق اب تک 1,935 گاڑیوں کی انسپکشن مکمل کی گئی، جن میں سے 1,874 گاڑیاں ٹیسٹ میں کامیاب ہوئیں اور انہیں کلئیرنس اسٹیکرز جاری کیے گئے۔ انسپکشن کے دوران 6 گاڑیوں میں کاربن مونو آکسائیڈ کی مقدار 6 فیصد سے زائد پائی گئی، جنہیں وارننگ جاری کی گئی۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 213 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔ موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نےقریبی پہاڑوں  سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا...
    خیبرپختونخوا میں حکومت کا ایک کے بعد ایک اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔ اب ایک تازہ انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق محکمہ لائیو اسٹاک کی 80 گاڑیاں غائب ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک سے متعلق جاری کردہ تازہ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ محکمے کی 80 سرکاری گاڑیاں غائب ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: نیب خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو طلب کرلیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ کے دوران محکمہ لائیو اسٹاک مطلوبہ گاڑیوں کا ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا۔ محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا کے مطابق یہ 80 سے زیادہ گاڑیاں ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک کے نام پر رجسٹرڈ ہیں، تاہم رجسٹریشن کے باوجود یہ گاڑیاں نہ دفاتر...
    سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ یلو لائن نہ صرف شہریوں کی نقل و حرکت کو بہتر بنائے گی بلکہ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گی، ہم چاہتے ہیں کہ منصوبہ عالمی معیار کے مطابق مکمل ہو، اس میں سہولتوں کو عالمی شہروں جیسا بنایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کراچی کا ایک اسٹریٹیجک اور وژنری منصوبہ ہے جس کا مقصد عوام کو تیز، سستی اور محفوظ سفری سہولت دینا ہے۔ عالمی بینک کے اعلیٰ سطحی وفد نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے کے سائٹ آفس اور جام صادق پل کے قریب جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا، اس موقع پر...
    میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے ہمایوں سعید کی زندگی میں پیش آنے والے سنگین حادثے کا انکشاف کر دیا۔  ندا یاسر نے اپنے حالیہ پروگرام میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے ماضی میں ایک سنگین حادثے کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان شریک ہونے والی  اداکارائیں نتاشا علی، رُباب مسعود، حرا عمر اور ثناء عسکری کو ندا نے بتایا کہ ہمایوں سعید کو تھائی لینڈ میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران خطرناک حادثہ پیش آیا تھا۔ ندا کے مطابق ہمایوں سعید جیٹ اسکیئنگ کرتے ہوئے پھسل گئے تھے، جس کے نتیجے میں ان کا جبڑا فریکچر ہو گیا۔ ندا نے مزید بتایا کہ چونکہ ان کے بہنوئی ڈاکٹر فراز نواز ایک ڈینٹل سرجن ہیں، اس لیے ہمایوں سعید نے...
    اسلام آباد: قومی کھلاڑیوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی، وزیراعظم شہباز شریف نے کھیلوں کے میدان میں ملک کا نام روشن کرنے والے قومی ہیروز کے لیے انعامی رقم میں ریکارڈ اضافہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اب اولمپک گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹس کو تین کروڑ روپے انعام دیا جائے گا، جو پہلے صرف ایک کروڑ تھا۔ سلور میڈل جیتنے والوں کو دو کروڑ اور برونز میڈل حاصل کرنے والوں کو ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ حکومتی فیصلے کے مطابق ونٹر اولمپکس اور ایشین گیمز میں گولڈ میڈلسٹ کو بھی ایک کروڑ روپے انعام ملے گا، جبکہ پیرا اولمپک گیمز کے گولڈ میڈلسٹ کے لیے بھی یہی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔...
    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں، صورتحال نے پاک بھارت تنازع یاد دلادیا، ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ کے دوران پاک بھارت جنگ بندی پھر یاد آگئی۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ٹرتھ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’میں نے ابھی کمبوڈیا کے وزیراعظم سے تھائی لینڈ کے ساتھ جنگ روکنے کے حوالے سے بات کی ہے اب میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم کو فون کر رہا ہوں تاکہ اسی طرح جنگ بندی اور اس جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کر سکوں‘۔ انہوں نے کہاکہ ’اتفاق سے اس...
    آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک ایک افسوسناک واقعے میں تیندوا انسانی آبادی میں گھس آیا اور گھر کے صحن سے ایک 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا۔ یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر سے ریسکیو کی گئی زخمی مادہ تیندوا جاں بر نہ ہوسکی پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچی گھر کے باہر کھیل رہی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اہلِ خانہ نے فوری طور پر کھیتوں اور نزدیکی جنگل میں تلاش شروع کی، لیکن تلاش کے باوجود بچی کا کوئی پتا نہ چل سکا۔ تقریباً 3 گھنٹے بعد بچی کی لاش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی، جس پر جنگلی جانور کے حملے کے واضح نشانات موجود تھے۔ یہ...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ایئرلائنز کی ایک پرواز کے مسافروں نے ڈینور میں رن وے پر ہنگامی سلائیڈز کے ذریعے طیارے سے انخلا کیا، جب طیارے نے ٹیک آف کو منسوخ کر دیا۔ حکام کے مطابق، ایک شخص کو معمولی چوٹوں کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3023، جو میامی جا رہی تھی، روانگی کے دوران ممکنہ لینڈنگ گیئر کے مسئلے کی اطلاع دی۔ پروازوں کا سراغ لگانے والی ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے ڈیٹا سے معلوم ہوتا ہے کہ طیارہ رن وے پر تقریباً 127 ناٹس (تقریباً 150 میل فی گھنٹہ) کی رفتار تک پہنچا، اور سست ہونا...
    ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئرلائن کی ایک پرواز کو روانگی سے پہلے اچانک روکنا پڑا جب لینڈنگ گیئر میں خرابی کے باعث رن وے پر آگ اور دھواں پھیل گیا۔ واقعے کے فوراً بعد ہنگامی انخلا کیا گیا اور تمام 173 مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ حکام کے مطابق ایک شخص کو معمولی چوٹ آئی۔ PANIC on runway as wheel of American Airlines plane catches FIRE Passengers SLIDE out as smoke seen billowing underneath BOEING jet — 1 injured in Denver airport pic.twitter.com/K8qXdrcIYm — RT (@RT_com) July 26, 2025 متاثرہ پرواز AA-3023 تھی، جو بوئنگ 737 میکس 8 طیارے پر مشتمل تھی اور میامی جا رہی تھی۔ امریکی ایئرلائن کے مطابق یہ ایک ٹائر میں تکنیکی خرابی...
    حیات عبد اللہ بنیادی طور پر کالم نگارکی حیثیت سے جانے پہچانے اور مانے جاتے ہیں، وہ اپنی نثرکی طرح شاعر بھی بہت عمدہ ہیں۔ ہر شاعرکی طرح ان کے نزدیک بھی جمال پرستی خدائی صفت ہے اور حیات عبداللہ کے نزدیک حُسن شاعری میں ہو یا رقص و موسیقی میں، بند کھڑکیوں میں ہو یا کھلے دریچوں میں، گلاب میں ہو یا شبِ ماہتاب میں، تصورکے رنگوں میں ہو یا لکیروں میں، ستاروں میں ہو یا سیاروں میں، آواز میں ہو یا رنگین آنچلوں کی سرسراہٹ میں، حیات عبداللہ کے دل کے دریچے پر بہرحال دستک دیتا ہے۔ بقول ناصر زیدی کہ: یہ روشنی کا سمندر کہاں سے آیا ہے بکھر رہے ہیں کئی آفتاب آنکھوں میں آفتاب کی...
    اہل لیاری موت کے سائے میں بے یقینی کی زندگی بسرکرنے پر مجبور ہیں۔ ایک کے بعد ایک لیاری کی مخدوش عمارتیں گرتی جا رہی ہیں۔ زمین بوس عمارتوں کے ملبوں تلے انسانی جانیں دب کر موت کی آغوش میں جا چکی ہیں اور زخمیوں میں کچھ انسان معذور ہوچکے ہیں۔ ابھی لیاری کے علاقے بغدادی میں منہدم ہونے والی عمارت کے سانحے میں جاں بحق ہونیوالے 27 انسانوں کے کفن میلے بھی نہیں ہو پائے تھے کہ لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں بھی اس وقت کہرام مچ گیا جب بلال مسجد کے قریب پشاوری ہوٹل کے ساتھ واقع چھ منزلہ رہائشی عمارت  غنی مینشن کی پانچویں اور چھٹی منزل کی چھتیں زور دار آواز سے یکے بعد دیگرے گر گئیں۔...
    چین کے صنعتی شہر باوڈنگ میں ایک ہی دن کے اندر تقریباً پورے سال کے برابر بارش ہونے کے بعد شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی. چینی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ضلع یی میں 448.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جو شہر کے سالانہ اوسط 500 ملی میٹر کے قریب ہے۔ محکمہ موسمیات نے موجودہ بارش کو 2023 کے طاقتور طوفان کے برابر قرار دیا، جس میں بیجنگ میں 140 سالہ ریکارڈ توڑنے والی بارشیں ہوئی تھیں۔ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے اور شہر کے چار اضلاع میں فلیش فلڈ الرٹ جاری کر دیا گیا۔ خبردار کیا گیا ہے کہ ہفتے کی صبح تک شدید بارشیں لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر آفات کا باعث...
    پاکستان میں رواں سال مون سون کے سیزن میں کلاؤڈ برسٹ یا آسمان پھٹنے کے کئی واقعات رونما ہوئے جس میں جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ پنجاب کے علاقے چکوال میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں سب سے زیادہ 423 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، اس کے علاوہ جڑواں شہروں میں بھی کلاؤڈ برس کے باعث ندی، نالے اور شہری علاقے زیر آب آگئے تھے۔ سندھ کے علاقے حیدرآباد میں بھی کلاؤڈ برسٹ کے باعث تقریبا 70 فیصد شہر کی گلیاں کئی کئی فٹ پانی سے بھر گئیں تھیں اس کے علاوہ گلگت کے علاقے چلاس میں شاہراہ بابو سر پر کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے کے نتیجے میں سیاحوں کی 5 گاڑیاں...
    چترال میں گزشتہ 2 دنوں کے دوران خودکشی کے 4 واقعات پیش آئے ہیں جن میں 3 خواتین اور ایک مرد جان سے گئے۔ جمعے کے روز اپر چترال اور لوئر چترال میں خودکشی کے 2 واقعات پیش آئے۔ پہلا واقعہ لوئر چترال میں چیو پل پر پیش آیا جہاں ایک نو عمر لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق لڑکی کو انہوں نے اپنے دکان کے سامنے کھانے کی چیز خریدتے دیکھا تھا جس کے بعد وہ پل پر جاکر لوگوں کے سامنے دریا میں چھلانگ لگا دی۔ یہ بھی پڑھیے: چترال میں ایک ہفتے کے دوران 2 طالبات سمیت 5 افراد نے اپنی جان لے لی لڑکی کی نعش اورغوچ...
    بیجنگ : ہانگ کانگ  خصوصی انتظامی علاقے میں وزارت خارجہ کے دفتر کے ایک ترجمان نے امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے کچھ سیاستدانوں کی جانب سے چین اور ہانگ کانگ مخالف عناصر کو قانون کے مطابق گرفتار کرنے پر ہانگ کانگ پولیس کے قانون نافذ کرنےکے اقدامات کی بے بنیاد بدنامی پر سخت عدم اطمینان اور سخت مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ جان بوجھ کر ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کو بدنام کرنے اور ہانگ کانگ کے امور اور چین کے اندرونی معاملات میں کھلم کھلا مداخلت ہے۔ترجمان نے کہا کہ یوآن گونگ ای سمیت چین  اور ہانگ کانگ مخالف 19 مطلوب افراد نے ریاستی طاقت کو ختم کرنے...