2025-07-26@21:08:07 GMT
تلاش کی گنتی: 2473
«چین اور ا سیان»:
(نئی خبر)
جکارتہ / بیجنگ: پاکستان کی جانب سے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ J-10C لڑاکا طیاروں کے ذریعے بھارتی جنگی طیارے مار گرانے کے بعد انڈونیشیا نے بھی چین سے یہ طیارے خریدنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ ہم چین سے J-10 طیاروں کی خریداری کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں، اور اس حوالے سے پاکستان کے تجربے کو مدنظر رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چین نے ہمیں صرف J-10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر دفاعی سازوسامان بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ نائب وزیر دفاع کے مطابق انڈونیشیا امریکی F-15 اور فرانسیسی...
جکارتہ(اوصاف نیوز)پاک ، بھارت مختصر جھڑپ کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارے گرانے کے بعد انڈونیشیا نے فرانس سے طیارے خریدنے کی ڈیل منسوخ کرکے چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری پر غور شروع کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کے نائب وزیر دفاع ڈونی ایرماوان کا کہنا ہے کہ چین سے جے 10 طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جے 10 طیارے سے بھارتی طیارے مار گرانے کو مدنظر رکھیں گے۔ نائب وزیر دفاع انڈونیشیا کے مطابق ہماری چین کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے اور اس نے ہمیں صرف جے 10 طیارے ہی نہیں بلکہ بحری جہاز، ہتھیار اور دیگر...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی ’’نیو نارمل‘‘ اور علاقائی بالادستی کا دعویٰ دفن ہو چکا ہے۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف ہر محاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے۔ دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر ماتم ہو رہا ہے اور ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جا رہی ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ ’میرا چین کا دو طرفہ دورہ شیڈول تھا، چین کے مطالبے پر دورہ سہ ملکی کیا گیا اور افغانستان کو...
پاکستان اور افغانستان نے ایک دوسرے کے ساتھ سفارتی تعلقات کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے بھی پاک افغان سفارتی تعلقات میں اپ گریڈیش کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد میں اضافہ خطے کے امن اور استحکام کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ چینی ترجمان نے پاک افغان تعلقات کے فروغ میں اپنا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین دونوں ممالک...
امریکی وزیر خارجہ کا تیانمن اسکوائر سے متعلق بیان چین پر حملہ قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس )چینی وزارت خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان کو چین پر حملہ قرار دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا 1989 کے تیانمن اسکوائر کریک ڈان کو کبھی نہیں بھولے گی۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق 4 جون 1989 کو، کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد جن میں زیادہ سیاسی آزادیوں کا مطالبہ کیا جا رہا تھا، فوجیوں اور ٹینکوں نے بیجنگ کے تیانمن اسکوائر سے پرامن مظاہرین کو زبردستی ہٹا دیا تھا۔ اس واقعے میں ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم...
پاکستانی ایئرفورس کے پائلٹس کی شاندار کارکردگی دیکھتے ہوئے دنیا کی سب سے بڑی مسلم آبادی والے ملک انڈونیشیا نے چینی ساختہ جے 10 جنگی طیارے خریدنے پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی جے 10 کی دھوم: امریکی عہدیداروں کی جانب سے 2 بھارتی طیارے زمین بوس ہونے کی تصدیق بھارتی جنگی طیارہ پاکستان کی تواضع سے پہلے اور تواضع کے بعد انڈونیشیا گزشتہ ایک برس سے چین کے ساتھ جے 10 طیاروں کی خریداری کے لیے بات چیت کر رہا تھا تاہم اب پاکستانی جے 10 طیاروں کے ہاتھوں بھارتی طیارے مار گرائے جانے کی رپورٹس کے بعد اس کی مذکورہ طیاروں میں دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ واضح رہے کہ انڈونیشیا حالیہ برسوں میں اپنی پرانی...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا وزن کیسے کم ہوا؟ اس راز سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خود ہی پردہ اٹھا دیا۔نیو یارک میں پاکستانی کمیونٹی سے گفتگو کے دوران وزن کم ہونے کے سوال پر بلاول نے کہا کہ چینی اور روٹی کھانا چھوڑیں، جم میں جا کر ایکسرسائز کریں، وزن کم ہو جائے گا۔ بلاول بھٹو نے دہشت گردوں کیخلاف آئی ایس آئی اور را کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دیبلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے واضح رہے کہ بلاول بھٹو ان دنوں پاکستان کے اعلیٰ سطح...
بیجنگ : چین نے کہاہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کو فروغ دینے کے لیے اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ان کا ملک پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور ترقی کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت اور افغان عبوری حکومت نے حال ہی میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک لانے کا اعلان کیا ہے اور چین اس پیشرفت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق چین سمجھتا ہے کہ سفیر تعینات کرنے کا یہ اقدام دونوں ممالک کو باہمی اعتماد بڑھانے،...

نئے ٹیکس قواعد نے تاجروں کو الجھن میں ڈال دیا، قواعد واضح کیے بغیرشرائط لاگو نہ کی جائیں، چیئرمین پی سی ڈی ایم اے کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی نئی ٹیکس قواعد کی لاگو کرنے میں بدانتظامی نے ملک کے تاجروں میں شدید الجھن پیدا کر دی ہے۔ پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) نے ایف بی آر پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایس آراو 55 برائے2025 جو یکم مارچ 2025 سے تمام تاجروں بشمول درآمد کنندگان، تاجروں اور ہول سیلرز سے ان کے اسٹاک کی تفصیلات اینیکس ایچ ون فارم میں جمع کروانے کا تقاضا کرتا ہے.اس حوالے سے ایف بی آر کی طرف سے کسی قسم کی ہدایات یا رسمی اطلاع جاری نہیں کی گئی۔ امریکی ڈیل کی تجویز مسترد، ایران کے سپریم لیڈر کا یورینیم کی افزودگی...

این ایچ اے نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے مختلف ہائی ویز اور انٹرچینجز کے لیے نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کے ٹول ٹیکس میں 50 فیصد اضافہ کردیا ہے این ایچ اے کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 15 جون سے ہوگا اور نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل گاڑیوں کو 50 فیصد اضافی ٹیکس ادا کرنا ہوگا.(جاری ہے) نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور تک نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس کی حامل کاروں کے لیے ٹول ٹیکس 850 روپے، لاہور سے عبدالحکیم انٹرچینج کے لیے 1200 روپے اور پنڈی بٹھیاں سے ملتان تک کے لیے 1600 روپے ٹول ٹیکس مقرر...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس بریفنگ کی صدارت کی۔ ایک صحافی نے حال ہی میں یورپی ملک کے ایک رہنما کی جانب سے شنگریلا ڈائیلاگ کے دوران تائیوان اور یوکرین کے مسئلے کے درمیان موازنہ کرنے کے حوالے سے سوال کیا۔اس بارے میں لین جیئن نے کہا کہ ہم مذکورہ بیان کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ تائیوان چین کا اٹوٹ حصہ ہے، تائیوان کا مسئلہ مکمل طور پر چین کا داخلی معاملہ ہے اور یوکرین کے بحران سے اس کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ چین تائیوان کے مسئلے کی نوعیت کو الجھانے یا مسخ کرنے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور متعلقہ فریقوں سے ایک...
بیجنگ: چینی صدر شی جن پھنگ نے لی جیے میونگ کو جنوبی کوریا کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقصدر شی نے نشاندہی کی کہ چین اور جنوبی کوریا ایک دوسرے کے لیے اہم پڑوسی اور شراکت دار ہیں۔ 33 سالہ سفارتی تعلقات کے دوران، دونوں فریقوں نے نظریاتی اور سماجی نظام کے اختلافات سے بالاتر ہو کر ہاتھ ملایا ہے، باہمی ترقی حاصل کی ہے، اور دوطرفہ تعلقات کو مستحکم اور صحت مند ترقی دی ہے۔ اس نے نہ صرف دونوں ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود کو بڑھایا ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام اور ترقی و خوشحالی میں بھی مثبت کردار ادا کیا ہے۔صدر شی...
بیجنگ :تاریخ اکیسویں صدی کی دوسری دہائی میں داخل ہوچکی ہے، دنیا ایک منظم تبدیلی سے گزر رہی ہے جو توقع سے کہیں زیادہ گہری ہے۔سنہ 2017 کے آخر میں شی جن پھنگ نے پہلی بار یہ خیال ظاہر کیا کہ ہم دیکھ رہے ہیں دنیا میں بری تبدیلیاں رونما ہونے جا رہی ہیں، جو گذشتہ ایک صدی میں نظر نہیں آئیں انہوں نے اس بڑِ ی تبدیلی کی وضاحت کے لیے تین پہلووں سے “بے مثال” کے الفاظ کا استعمال کیا ۔ سب سے پہلا یہ کہ ابھرتی ہوئی مارکیٹ کے ممالک اور ترقی پذیر ممالک کے احیاء کی رفتار بے مثال ہے ۔ دوسرا یہ ہے کہ سائنسی اور تکنیکی انقلاب سے پیدا ہونے والی صنعتی تبدیلی اور...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے بیجنگ میں چین میں امریکہ کے نئے سفیر ڈیوڈ پاؤنڈ سے ملاقات کی ہے۔ بدھ کے روز وزیر خارجہ وانگ ای نے ڈیوڈ پاؤنڈ کا اپنے نئے عہدے پر خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ ایک قابل اعتماد رابطہ کار، اختلافات کے ثالث اور چین اور امریکہ کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ہوں گے اور چین امریکہ تعلقات کی صحت مند، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کریں گے۔ وانگ ای نے کہا کہ چین امریکہ تعلقات اس وقت ایک اہم اور نازک موڑ پر ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے تقریباً نصف صدی کے اتار...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ خطے میں بالادستی کے بھارتی دعوے ہوا میں اڑ گئے، دنیا نے پاکستان کی سفارتی کاوشوں کی تعریف کی، بھارت میں پاکستان کی سفارتی کامیابی پر صف ماتم ہے، بھارت میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔ اسلام آباد میں دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار نے کہا کہ 19 مئی کا دورہ چین دوطرفہ تھا، بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس ہوا، دورہ چین کے دوران دوطرفہ ملاقاتیں بھی ہوئیں، چین سے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیررسمی تھیں۔ نائب وزیراعظم نے کہاکہ چین کی درخواست پر 19 مئی کی میٹنگ کو سہ...
ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ حکومتی اتحادی پیپلز پارٹی کی طرف سے سمبڑیال ضمنی انتخاب کے نتائج کو تسلیم نہ کرنے کے بعد بد ترین دھاندلی کے شواہد پیش کرنے کی کوئی ضرورت باقی رہ جاتی ہے ؟، ایک طرف مسلم لیگ (ن ) مقبولیت کے دعوے کر رہی ہے اور دوسری طرف اس کی اتحادی پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے علی الاعلان کہا ہے کہ عوام نے انہیں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے پرنفرت کی وجہ سے ووٹ نہیں دیئے ۔ مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے اپنے بیان میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام...
امریکا میں 2 چینی محققین پر خطرناک حیاتیاتی فنگس اسمگل کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، جسے ممکنہ ’ایگروٹیررازم ہتھیار‘ قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ہالی ووڈ فلمیں بھی امریکا چین ٹیرف جنگ کی زد میں آگئیں امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق33 سالہ یونکنگ جیان اور 34 سالہ زونیونگ لیو پر امریکی محکمہ انصاف نے سازش، اسمگلنگ، جھوٹے بیانات دینے اور ویزا فراڈ کے الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ دونوں افراد چین کے شہری ہیں اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے ’فوزیریم گرامینیارم‘ نامی فنگس امریکہ میں اسمگل کرنے کی کوشش کی، جو گندم، چاول، مکئی اور جو جیسی فصلوں کو شدید نقصان پہنچاتا ہے اور انسانوں و مویشیوں کے لیے زہریلا ثابت ہو سکتا...
ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست ،مسلسل کامیابی ، مداحوں میں امید کی لہر،کامیابی پر جشن گولڈن اوپن جیت صرف ایک ٹائٹل نہیں ایک اور مضبوط اشارہ ہے ،بہترین کھلاڑی ہیں کھیلوں کی دنیا سے پاکستان کیلئے ایک اور خوشخبری آگئی، پاکستان کے حمزہ خان گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن بن گئے۔آسٹریلیا میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور حتمی معرکے میں تین صفر سے کامیاب رہے۔پی ایس اے گولڈن اوپن اسکواش چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 6 ہزار ڈالرز تھی۔واضح رہے کہ پاکستان کی اسکواش کی میراث جہانگیر خان اور جانشیر خان جیسے لیجنڈز سے جڑی ہوئی ہے، حمزہ کی مسلسل کامیابی مداحوں کے لیے نئی امید ہے۔آسٹریلیا...
بھارتی ریاست بہار میں جنسی زیادتی کی شکار 10 سالہ بچی اسپتال کی غفلت کے باعث دم توڑ گئی جس پر ملک بھر میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں پیش آنے والے اس افسوسناک واقعے کے خلاف ملک بھر میں شدید عوامی ردعمل دیکھنے میں آیا ہے اور سیکڑوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ اقلیتی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی یہ بچی 26 مئی کو چاقو کے گہرے زخم کے باعث خالہ کے گھر کے پاس نیم بے ہوشی کی حالت میں ملی تھی۔ متاثرہ بچی کو اہل خانہ اسپتال لے کر گئے لیکن اقلیتی برادری سے تعلق ہونے کے باعث ایڈمٹ کرنے کے بجائے چار گھنٹے تک ایمبولینس میں انتظار کروایا گیا۔ جس کے باعث بچی کی حالت بگڑ گئی۔ بعد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) ایشیا کا سب سے بڑا دفاعی اور سکیورٹی فورم، شنگریلا ڈائیلاگ ہر سال سنگاپور میں منعقد ہوتا ہے۔ امسالہ اس فورم کا اختتام ایک واضح پیغام کے ساتھ گذشتہ ویک اینڈ پر ہوا۔ '' ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ہند بحرالکاہل اولین ترجیح ہے جبکہ امریکہ چین کے انداز کو جارحانہ سمجھتا ہے۔‘‘ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ، جو اس بار شنگریلا ڈائیلاگ میں پہلی بار تقریر کر رہے تھے، نے ایشیائی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ تائیوان کے قریب چین کی فوجی موجودگی میں اضافے کے جواب میں اپنے دفاع کو تیز اور مضبوط تر کریں۔ تائیوان ایک خود مختار جزیرہ ہے، جس پر بیجنگ اپنا دعویٰ جتاتا ہے۔...
بیجنگ :یکم جون 2025 سے چین کی جانب سے برازیل، ارجنٹینا، چلی، پیرو اور یوراگوئے سمیت پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کے لئے ویزا فری پالیسی کا آزمائشی اطلاق شروع ہوا۔ مذکورہ پانچ ممالک کے عام پاسپورٹ رکھنے والے وہ افراد جو چین میں کاروبار کرنے ، سیر کرنے ، رشتہ داروں سے ملنے اور افرادی تبادلے کے تحت آئیں گے، ویزا فری پالیسی کے تحت چین کی سرزمین پر 30 روز تک قیام کر سکتے ہیں۔منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ چین کی ویزا فری پالیسی کو لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ممالک تک بڑھایا گیا ہے اور یہ عالمی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے...
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج کے دوران مجھے بطور چیئرمین ڈپلومیٹک رابطوں کہ ذمے داری ملی ہے۔ میں ہی پارٹی کا چیئرمین ہوں اور ہائیکورٹ میں...
عمران خان کو پی ٹی آئی میں نیا عہدہ مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف میں عمران خان کو نیا عہدہ دے دیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ملک گیر احتجاج کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو پیٹرن انچیف بنا دیا گیا ہے اور احتجاج کے دوران عمران خان کی نمائندگی عمر ایوب اور سلمان اکرم راجا کریں گے جب کہ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا گورننس کے معاملات پر فوکس کریں گے۔ بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ احتجاج...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جون ۔2025 )وائٹ ہاﺅس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان رواں ہفتے میں ٹیلی فون پر رابطے کا امکان ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی اور نہ بیجنگ کی طرف سے فوری طور پر اس کی تصدیق سامنے آئی ہے.(جاری ہے) دنیا کی دوبڑی طاقتوں کے سربراہان کے درمیان متوقع رابطے کی صورت میں امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی اختلافات پر توجہ مرکوز ہو گی اگرچہ امریکہ اور چین نے مئی کے وسط میں کچھ تجارتی محصولات میں نرمی پر اتفاق کیا تھا تاہم حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تناﺅ...
سنگاپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جی سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان تناؤ کم کرنے کیلئے کوئی بیک چینل بات چیت نہیں ہو رہی‘پاکستان انڈیا کے ساتھ برابری کی سطح پر تمام مسائل کے حل کے لیے بات چیت کرنے کو تیار ہیں۔بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع میں پاکستان نے 96 گھنٹے تک مکمل طور پر اپنے وسائل پر انحصار کیا، کہیں سے کوئی مدد نہیں حاصل کی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران چین کی جانب سے پاکستان کی مدد کے لیے سیٹلائٹس کی پوزیشن بدلنے کے سوال پر جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ پاکستان نے...
یورپین ملک پولینڈ میں کھیلے جانے والے پہلے سپر لیگ ہاکی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل جتوا دیا۔ تین پاکستانی نژاد کھلاڑیوں مرتضٰی یعقوب، احتشام اسلم اور عبدالرحمٰن نے Siemianowice Śląskie ہاکی کلب سے کھیلتے ہوئے اسے سپر لیگ میں پہلی ناقابل شکست چیمپئن بنوا دیا، عبدالرحمٰن لیگ کے ٹاپ اسکورر قرار پائے۔ احتشام اسلم سیمی فائنل، فائنل اور مجموعی طور پر بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے جبکہ مرتضٰی یعقوب بیسٹ ڈیفینڈر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے۔ چیمپئن ٹیم کے کوچ نے کہا کہ یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ہم پاکستانی ہیروز کو اپنے ساتھ کھیلتا ہوا اور اپنے کلب کو چیمپئن بناتے ہوئے...
چینی کمپنی کا پاکستان میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان کا عطیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(شِنہوا)چائنہ سٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن لمیٹڈ(سی ایس سی ای سی) کی پاکستان شاخ نے اسلام آباد میں بچوں کے فلاحی مرکز کو سامان عطیہ کیا ہے۔ یہ سامان عالمی یوم اطفال اور مرکز کے قیام کی دوسری سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی تقریب میں عطیہ کیا گیا۔ یہ عطیہ اسلام آباد چائنہ-پاکستان یوتھ ون ہارٹ سٹیپ اینڈ کیور ہوم(آئی سی او ایس ایچ) کو دیا گیا۔ یہ غیر منافع بخش فلاحی مرکز ہے جو دور دراز کے علاقوں سے علاج کے لئے آنے والے غریب بچوں اور مریضوں کو مفت رہائش، خوراک، طبی امداد اور تعلیمی...
بھارت کے جارحانہ اقدامات اور یکطرفہ فیصلے خطے کے امن کیلئے خطرہ ہیں، چین اور پاکستان میں اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز نیو یارک (سب نیوز)پاکستان اور چین نے پرامن طریقے سے تنازعات کے حل، کثیر الجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کی پاسداری، معاہدوں کے تقدس اور بین الاقوامی قوانین کے احترام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔اقوام متحدہ میں عوامی جمہوریہ چین کے مستقل مندوب فو کانگ، نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں اقوام متحدہ میں موجود پاکستانی پارلیمانی وفد سے ملاقات کی۔ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال اور خطے...
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو کانگ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں آنے والے پاکستانی سفارت وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان مشن نیویارک میں ہوئی اس ملاقات میں بھارت کی حالیہ جارحیت کے بعد جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلسل کوششوں پربات چیت کی گئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی کے دوران چین کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے 22 اپریل 2025 کو پہلگام حملے کے بعد کی صورتحال سے چینی فریق کو آگاہ کیا اور بھارت کے جارحانہ رویے کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط طرز عمل کو اجاگر کیا۔...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد نے اقوام متحدہ میں چینی مستقل مندوب سے ملاقات کی۔چین کے مستقل مندوب فو کونگ سے بلاول بھٹو سمیت 9 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چین کے مستقل مندوب کے درمیان ملاقات میں بھارتی جارحیت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی، سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی اشتعال انگیزی پر چین کی حمایت پر اظہار تشکر کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے ذمہ دارانہ طرز عمل سے چینی وفد کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کی پیشکش کو مسترد کیا۔وفد نے...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکا کے بعض حالیہ بیانات کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے۔ ایک صحافی نے سوال پوچھا کہ حالیہ دنوں میں امریکی فریق کی جانب سے مسلسل یہ معلومات گردش کر رہی ہیں کہ چینی فریق چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اس بارے میں وزارت تجارت کا کیا تبصرہ ہے؟ پیر کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے جواب دیا کہ چین اور امریکہ نے “چین-امریکہ جنیوا اقتصادی و تجارتی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ” جاری کیا تھا۔ اس کے بعد چینی فریق نے مشترکہ اعلامیے میں طے پانے والے معاہدے کے مطابق امریکہ کے “مساوی...
سنگاپور:22ویں شنگریلا ڈائیلاگ کا اختتام، فریقین کی جانب سے مشترکہ چیلنجز کے لئے تعاون کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز سنگا پور :تین روزہ 22واں شنگریلا ڈائیلاگ سنگاپور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ شرکاء نے عمومی اتفاق رائے ظاہر کیا کہ دنیا اس وقت گہری تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، جبکہ امن، تعاون اور ترقی اب بھی بنیادی رجحانات ہیں۔ ایشیائی ممالک کو چاہئے کہ اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کریں۔ویتنامی وزیر دفاع جنرل پان وین گیانگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ شنگریلا ڈائیلاگ سمیت بین الاقوامی دفاعی فورمز اور عالمی و علاقائی کثیرالجہتی تعاون کے میکانزمز کو تعاون کو فروغ دینے، تنازعات سے گریز کرنے، مشترکہ فائدے کو یقینی بنانے اور...
جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو...
روس اور چین مستقبل کے منصوبوں کےلیے درکار توانائی کی ضرورت پوری کرنے کےلیے چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے پر غور کر رہے جس سے متعلق تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آغاز میں روسی خلائی ایجنسی ’روسکوسموس‘ کے سربراہ یوری بوریسوف نے دعویٰ کیا تھا کہ چین اور روس مشترکہ منصوبے پر کام کر رہے ہیں۔ یوری بوریسوف کا کہنا تھا کہ چین اور روس 2033ء سے 2035ء کے قریب چاند پر نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں کہ تاکہ آنے والے دنوں میں چاند پر انسانی بستیوں کے قیام میں مدد مل سکے۔ ’روسکوسموس‘ کے سربراہ اور سابق روسی نائب وزیرِ دفاع کا مزید کہنا تھا کہ روس کے پاس خلائی...
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کرسکتے ہیں، جس سے دنیا کی 2 بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی تنازع میں پیشرفت کا امکان ہے۔ سی بی ایس کے پروگرام ’فیس دی نیشن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیسنٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان فون کال ہو گی، تو معاملات سلجھ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چین کچھ ایسی اشیا روک کر بیٹھا ہے جنہیں حالیہ معاہدے کے تحت برآمد کیا جانا تھا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان اشیا میں نایاب دھاتیں بھی شامل ہیں، جو...
ممبئی(نیوز ڈیسک)انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلسٹی ڈپارٹمنٹ پون کھیرا نے کہا ہے کہ چین اور روس پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا بھی بھارت کو دھمکا رہا ہے۔پون کھیرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا ہے کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ پون کھیرا نے اپنے بیان میں کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کردیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ انہوں نے کہا کہ بھارت کیلئے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے...

پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘‘چینی پروفیسر نے بھارتیوں کو واضح پیغام دیدیا
بیجنگ ، نئی دہلی (ویب ڈیسک) پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان بالخصوص پانی کے معاملے پر کشیدگی پائی جارہی ہے اور پاکستان میں آنیوالے دریائوں میں پانی کی سطح میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی ، اب ایک چینی پروفیسر نے بھارتی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خبردار کیا ہے کہ ’”پانی کے نام پر دوسروں کو بلیک میل نہ کرو، یہ تمہارے ساتھ بھی ہوسکتا ہے ، تمہارا پانی بھی چین سے آتا ہے‘۔ انڈیا ٹوڈے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چینی پروفیسر کا کہناتھاکہ پہلی بات تو یہ ہے کہ اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں پاکستان کے جائز مفادات کی خلاف ورزی جس میں دریائے ہند میں پانی کا...
52 سال بعد پاکستان کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل دلوانے والے اولمپئین ارشد ندیم نے اپنی کامیابی کو والدین اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ قرار دیدیا۔ سماجی رابطے کے ذریعے اپنے پیغام میں اولمپیئن ارشد ندیم نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے جیولن تھرو ایونٹ میں فتح حاصل کرکے گولڈ میڈل جیتنا ایک بڑا اعزاز ہے، مجھے قوم کی دعاؤں کی بدولت اللہ تعالی نے کامیابی نصیب عطا کی۔ اس فتح سے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن ہوا اور ملک کو عالمی سطح پر عزت ملی۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا ارشد ندیم نے کہا کہ یہ...
پی ایس جی نے انٹر میلان کو شکست دیکر پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ کا فائنل جیت لیا۔ چیمپئنز لیگ فٹبال کے فائنل میں پی ایس جی نے انٹر میلان کو 0۔5 سے شکست دی، پی ایس جی نے پہلے ہاف میں 2 ، دوسرے ہاف میں 3 گول کیے، پی ایس جی کی جانب سے ڈوئے نے 2گول کیے جبکہ ایک ایک گول اشرف حکیمی، کویچا اور مے یولو نے کیا۔ اس طرح پی ایس جی پہلی مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے میں کامیاب ہوئی۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پی ایس جی کی فتح کا جشن ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل ہو گیا۔ انٹر میلان کیخلاف فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد پیرس کے اہم مقامات پرامڈ...
برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کی حکومت پیر کے روز ایک اہم اسٹریٹجک دفاعی جائزہ جاری کرنے جا رہی ہے، جس میں روس کو ’فوری اور سنگین خطرہ‘ قرار دیا گیا ہے، جب کہ چین کو ایک ’سجھدار اور مستقل چیلنج‘ بتایا گیا ہے۔ اس 130 صفحات پر مشتمل رپورٹ کو سابق نیٹو سیکریٹری جنرل جارج رابرٹسن، سابق امریکی صدارتی مشیر فیونا ہل، اور برطانوی کمانڈر رچرڈ بیرنز نے تیار کیا ہے۔ رپورٹ میں ایران اور شمالی کوریا کو بھی ’علاقائی خلل ڈالنے والے‘ ممالک قرار دیا گیا ہے۔ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ روس یوکرین پر حملے کے بعد چین، ایران اور شمالی کوریا جیسے ممالک سے دفاعی تعلقات مضبوط کر رہا ہے، جو مغرب کے لیے...
بیجنگ :یکم جون کو شائع ہونے والے چھیوشی میگزین کے 11ویں شمارے میں سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، صدر مملکت اور سنٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا اہم مضمون “تعلیمی طاقت کو تیزی سے مضبوط بنائیں” شائع ہوگا۔ مضمون میں زور دیا گیا ہے کہ تعلیم طاقتور ملک کی تعمیر اور قومی نشاۃ ثانیہ کی بنیاد ہے۔ سی پی سی کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے، ہم نے تعلیم کو ملک اور پارٹی کے لیے ایک بڑی ترجیح کے طور پر برقرار رکھا ہے، پارٹی کی تعلیمی پالیسی کو مکمل طور پر نافذ کیا ہے، سائنس اور تعلیم کے ذریعے ملک کو ترقی دینے کی حکمت عملی کو گہرائی سے لاگو کیا ہے،...
بیجنگ :چین کے ہانگ کانگ میں 33 ممالک کے مندوبین نے “بین الاقوامی ثالثی ادارے” کے کنونشن پر دستخط کیے اور اس کے بانی رکن ممالک بن گئے۔ کنونشن کے مطابق، تین یا اس سے زائد ممالک کے داخلی قانونی طریقہ کار کے ذریعے تصدیق ہونے پر یہ ادارہ سرکاری طور پر قائم ہو جائے گا۔ اس ادارے کا ہیڈ کوارٹر ہانگ کانگ میں ہو گا اور یہ 2026 کے آغاز تک اپنا کام شروع کر دے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ بین الاقوامی قانون کے نفاز کے حوالے سے ایک انقلابی قدم ہے جو ثالثی کے میدان میں موجود خلا کو پر کرے گا اور عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم قانونی...
وسیم احمد :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ارشد ندیم کو جنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ارشد ندیم شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں آپ پر ناز ہے۔ارشد ندیم پاکستان کا ہیرو ہے اور قوم اس کامیابی پر بہت خوش ہے،ارشد ندیم کی جیت سخت محنت، لگن اور کمٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔ارشد ندیم نے جنوبی کوریا میں پاکستان کا نام روشن کرکے سب کے دل جیت لیے۔بھارت سمیت دیگر ممالک کے ایتھلیٹس کو ہرا کرقومی پرچم کو بلند کرنا بہت بڑا اعزاز ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے ڈی سی ریونیو شہید اُنہوں نے مزید کہا کہ ارشد ندیم...
ایشین اتھلیٹکس چیمپیئن شب کے فائنل میچ کا انعقاد جاپان میں ہوا جس میں جیولین تھرو میں پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم اور یاسر سلطان نے حصہ لیا۔ پہلا راؤنڈ پہلا راؤنڈ مکمل ہونے تک ارشد ندیم کا 12 کھلاڑیوں میں چھٹا جبکہ یاسر سلطان کا نواں نمبر تھا۔ اس راؤنڈ میں ارشد ندیم ندیم نے 75.39 جبکہ یاسر سلطان نے 70.53 میٹر کی تھرو کی۔ پہلے راؤنڈ میں انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو ضائع ہوگئی۔ دوسرا راؤنڈ دوسرے راؤنڈ کے آغاز میں یاسر سلطان نے کارکردگی مین بہتری لاتے ہوئے 75.39 میٹر جبکہ ارشد ندیم نے 76.80 میٹر کی تھرو کی۔ ایران کے علی فتح کے ساتھ ساتھ انڈیا کے یش ویر سنگھ کی تھرو اس...
ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے...
لاہور(سپورٹس رپورٹر)ترک کنگ فو چیمپئن نے اسرائیل کی غزہ میں جارحیت کے خلاف اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کے طور پر احتجاجاً اپنا یورپی چیمپئن شپ میں جیتا ہوا سونے کا تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا۔رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے معروف کنگ فو فائٹر نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین میں اسرائیلی نسل کشی پر یورپی چیمپئن شپ کی جانب سے حمایت پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اپنا طلائی تمغہ مصر میں دریائے نیل میں پھینک دیا۔2023 ء کی یورپی چیمپئن شپ میں ترک کھلاڑی نے کنگ فو ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور جیت کے بعد انہوں نے تقریب میں فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطین کا جھنڈا لہرا کر جشن منایا تھا۔ان کا...
ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے چین کی معروف آٹوموبائل کمپنی "چیری" نے گاڑیوں کے شورومز میں روبوٹ سیلز مین متعارف کروا دیا ہے۔ "مورنائن" (Mornine) نامی یہ ذہین روبوٹ دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ ہے جو کاروں کی فروخت میں انسانوں کے شانہ بشانہ کام کرتا ہے۔ روایتی روبوٹ محض کارخانوں میں گاڑیاں تیار کرنے جیسے کاموں تک محدود رہے ہیں، مگر مورنائن نے سیلز کے میدان میں قدم رکھ کر ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف گاہکوں کا خوش دلی سے استقبال کرتا ہے بلکہ گاڑیوں کے متعلق مکمل معلومات فراہم کرتا ہے اور خریداروں کے تمام سوالوں کے تسلی بخش جوابات بھی دیتا ہے۔ مورنائن جدید آلات سے...
ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی او ایم ای ڈی کے مشترکہ تصور کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں چینی قیادت کا اہم کردار ہے۔ ہانگ کانگ میں ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم کے لیے دستخط کی تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے کنونشن پر دستخط کیے، انہوں نے ثالثی کی عالمی تنظیم کو تجویز کرنے کے لیے چین کے ویژن کی تعریف بھی کی۔ انہوں...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کےلیے خوشحالی کا دروازہ بنے گا، سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ ہے، احسن اقبال کی قیادت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 مئی 2025ء) چین نے آج 30 مئی بروز جمعہ ہانگ کانگ میں ایک نئے عالمی ثالثی ادارے کے قیام سے متعلق کنونشن پر دستخط کر دیے ہیں، جس کا مقصد اسے عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) جیسے بین الاقوامی اداروں کے مساوی بنانا ہے۔ یہ اقدام بیجنگ کی جانب سے عالمی سفارتی معاملات میں مزید متحرک کردار ادا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے، خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب امریکہ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں کئی بین الاقوامی اداروں سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ چین نے اقوام متحدہ اور عالمی ادارۂ صحت جیسے اداروں میں اپنی موجودگی اور اثر ورسوخ میں خاطر خواہ اضافہ...
دنیا میں ایک ایسی چھوٹی مچھلی پائی جاتی ہے جو ہاتھیوں کی آواز سے بھی زیادہ آواز پیدا کرسکتی ہے۔ اس مچھلی کا نام ڈینیونیلا سیریبرم ہے جو صرف 12 ملی میٹر لمبی ہوتی ہے یعنی سائز میں ایک ناخن کے برابر۔ یہ اتنی چھوٹی مچھلی حیرت انگیز طور پر 140 ڈیسیبل سے زیادہ کی آواز پیدا کر سکتی ہے۔ یہ آواز ایک ہاتھی کی آواز سے بھی زیادہ بلند ہے جو عام طور پر 100 سے 110 ڈیسی بیل کے درمیان ہوتی ہے ۔ آواز پیدا کرنے کا طریقہ ڈینیونیلا سیریبرم کی نر مچھلیوں کے پاس ایک منفرد صوتی نظام ہوتا ہے جس میں شامل ہیں ڈرم کارٹلیج، خصوصی پسلی اور تھکن سے مزاحم پٹھے۔ اس نظام میں ڈرم کارٹلیج 2000 گنا کششِ ثقل کی قوت سے سوئم...
پاکستان نے افغانستان میں ناظم الامور کی بجائے باقائدہ سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان،افغانستان اور چین ایک ہوگئے، انڈیا شدید تنہائی کا شکار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ 19 اپریل کو ان کے کابل دورے کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی مثبت پیش رفت جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے اپنے پیغام میں کہا کہ مثبت تعلقات کے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے، مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کابل میں ناظم الامور کی بجائے سفیر تعینات کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: پاکستان اور...
تاجکستان ،’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘نامی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز دوشنبے :سی جی ٹی این کے’’وسطی ایشیا کا سفر‘‘ نامی چین – وسطی ایشیا میڈیا مشترکہ رپورٹنگ پروگرام کا باضابطہ آغاز تاجکستان کے شہر دوشنبے میں ہوا۔ چائنا میڈیا گروپ کے سی جی ٹی این اور پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے مین اسٹریم میڈیا نےاس پروگرام کا مشترکہ طور پر اہتمام کیا تاکہ دوسری چین وسطی ایشیا سربراہ کانفرنس کی آمد کے موقع پر میڈیا پروفیشنلز کے نقطہ نظر سے اس قدیم اور پراسرار سرزمین کو دیکھا جائے ۔ تاجکستان کی وزارت نقل و حمل کے شعبہ سرمایہ کاری کے ڈائریکٹر سہروب نولیبو نے اپنی تقریر میں کہا کہ شاہراہ سے شروع...
(گزشتہ سے پیوستہ) چین کی طرف سے پی ایل 17کو اگرچہ بنیادی طور پر J-20جیسے بڑے طیارے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، لیکن ماہرین کا ماننا ہے کہ کچھ سافٹ ویئر اور ساختی تبدیلیوں کے ساتھ اسے J-10C اور JF-17 Block III جیسے پلیٹ فارمز پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ البتہ اس کے لیے پاکستانی طیاروں میں جدید ریڈارز کا نصب ہونا ضروری ہو گا جو اس میزائل کو مکمل سپورٹ دے سکیں۔ مثال کے طور پر J-10Cمیں موجود KLJ-10A AESA ریڈار کو اپ گریڈ کرنا ہو گا تاکہ وہ PL-17 کو طویل فاصلے سے ہدف کی نشاندہی اور رہنمائی فراہم کر سکے، اگر پاکستان PL-17 حاصل کر لیتا ہے تو بھارت کے پاس دو راستے ہوں...
استنبول(اوصاف نیوز) معروف ترک کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجاً اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا ہے۔ یہ تمغہ انہوں نے 2023 کی یورپی کنگ فو چیمپئن شپ میں جیتا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم الدین اربکان آکیوز نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی کوئی بھی کامیابی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی چیمپئن شپ کی جانب سے فلسطینی کاز کی حمایت کے بجائے اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کی گئی، جس کے خلاف وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے...
ترک کنگ فو چیمپئین نے غزہ میں جاری اسرائیلی نسل کشی کیخلاف اور فلسطین کے مظلوم عوام سے یکجہتی کے طور پر احتجاجاً اپنا میڈل دریائے نیل میں پھینک دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکیہ کے معروف کنگ فو فائٹر نجم الدین اربکان آکیوز نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم اور نسل کشی کی یورپی چیمپئین شپ میں حمایت پر بطور احتجاج اپنا سونے کا تمغہ مصر کے دریائے نیل میں پھینکا۔ 2023 میں یورپی چیمپئین شپ میں ترک کھلاڑی نے کنگ فو ٹائٹل اپنے نام کیا تھا اور جیت کے بعد انہوں نے تقریب میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیا تھا اور جیت کے بعد فلسطینی پرچم لہرایا تھا، جس منتظمین کو ایک نظر نہ بھایا۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں...
پاکستان کے مایہ ناز نیزے باز (جیولن تھرور) ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کے فائنل تک رسائی پالی ہے، تاہم اس بھی اہم بات یہ ہے کہ ان کے پہلو بہ پہلو اس ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے والے ایک اور پاکستانی یاسر سلطان بھی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ارشد ندیم نے ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا یاسر سلطان پاکستان کے اُبھرتے ہوئے نیزہ بازی (جیولن تھرو) کے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے حالیہ برسوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ یاسر سلطان، جن کا مکمل نام محمد یاسر سلطان ہے، یکم مئی 1998 کو پیدا ہوئے۔ وہ پاکستان کے دوسرے نمبر کے جیولن تھرو کھلاڑی سمجھے...
مودی سرکار کی جانب سے خطے کو عدم توازن کا شکار کرنے کی کوششیں رائیگاں ثابت ہوئیں، چین نے بازی پلٹ دی جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر و رسوخ ختم ہو رہا ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا ہے۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہو رہی ہے اور جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے۔ تازہ صورت حال میں چین اور...
امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد بھارتی وزیر اعظم مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سی ایف آر رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی ہے، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا ہے جبکہ چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ...
پاکستان نے ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ ایشین انڈر 12 ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے شایان آفریدی اور راشد علی نے بھارتی حریفوں کو آؤٹ کلاس کیا۔ راشد علی نے بھارتی حریف تھانوش شیکھر کو 2-6, 3-6 سے ہرایا جب کہ شایان آفریدی نے کھتری نایان کو 0-6 اور 1-6 سے شکست دی۔

چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزمچین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم
چین نے جمعرات کو زمین کے ایک قریبی سیارچے کی سطح سے نمونے حاصل کرنے کے لیے اپنا پہلا خلائی مشن روانہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا خلائی مشن چاند سے کیا لیکر آیا ہے؟ خبر رساں ایجنسی شنہوا کے مطابق اس مشن کی کامیاب تکمیل کی صورت میں چین خلا میں گردش کرتے سیارچوں کی سطح پر موجود چٹانوں کے نمونے تحقیق کے لیے زمین پر لانے والا تیسرا ملک بن جائے گا۔ اس مشن کے لیے لانگ مارچ-3 بی نامی راکٹ کے ذریعے تیان وین-2 پروب کو خلا میں بھیجا گیا ہے۔ یہ راکٹ چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں قائم شی چانگ نامی لانچنگ سائٹ سے مقامی وقت کے مطابق رات 1:31 پر اپنے مشن...
بیجنگ :پہلا آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس سے ایشیا میں علاقائی تعاون کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہوا ۔ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کہا کہ کہ آسیان- چین – جی سی سی سربراہی اجلاس تعاون کے میکانزم کے قیام کو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی جدت کے طور پر سمجھا جاسکتا ہے۔ بین الاقوامی رائے عامہ نے اس سربراہی اجلاس پر گہری توجہ دی ۔ قطر کے الجزیرہ نے اسے “بے مثال سہ فریقی سربراہی اجلاس” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کثیر قطبی عالمی نظام کی تعمیر کے لئے وقت کے رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ ملائیشیا کی قومی نیوز ایجنسی کے مطابق چین...
بیجنگ :انتیس مئی کو چین نے لانگ مارچ 3 بی راکٹ کے ذریعے تھیان وین-2 پروب لانچ کر دیا۔ جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ یہ پروب سیارچے 2016 ایچ او 3 سے نمونے جمع کرکے زمین پر واپس آئے گا اور بعد میں دم دار ستارے 311 پی کی تحقیقات شروع کرےگا۔ تھیان وین-2 2027 تک سیارچے کے نمونے زمین پر واپس لائے گا اور اس کے بعد دم دار ستارے 311 پی کا مطالعہ جاری رکھے گا۔ 11 سائنسی آلات سے لیس یہ پروب مشن کے 13 مراحل مکمل کرے گا۔ مشن کا مقصد اہم خلائی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا ہے، جیسے کہ کمزور کشش ثقل کی سطح سے نمونہ جمع کرنا، خود کار...
پاکستان کے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو، والٹ کے قیام کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز لاس ویگاس: پاکستان نے پہلے سرکاری حمایت یافتہ بٹ کوائن ریزرو اور قومی بٹ کوائن والٹ کے قیام کا بھی اعلان کر دیا۔ اسٹریٹجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے بلاک چین، کرپٹو اور پاکستان کرپٹو کونسل (پی سی سی) کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کیا، اعلان بٹ کوائن ویگاس 2025 کے دوران کیا گیا۔ بلال بن ثاقب نے ڈونلڈ ٹرمپ کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امن قائم کرنے اور کرپٹو اپنانے کے لیے امریکی صدر کی خدمات کو سراہا، تقریب کے دوران امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس،...
چین نے تین فریقی تعاون کو مسلسل فروغ دینے کے بارے میں تجاویز پیش کی ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہونے والے پہلے آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس نے بین الاقوامی رائے عامہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا ہے کہ سربراہ اجلاس کا آغاز ملائیشیا نے کیا تھا، جو اس سال آسیان کی صدارت سنبھال رہا ہے اور چین نے اس میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے اہم کردار ادا کیا۔ اجلاس میں چین نے تین فریقی تعاون کے مواد کو مسلسل فروغ دینے اور موجودہ دور میں عالمی تعاون اور ترقی کا...
مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے چینی طلبا کے ویزے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی سے وابستہ طلبا سمیت اہم شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے افراد کے ویزے منسوخ کیے جائیں گے۔ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قومی سلامتی کے پیش نظر اٹھایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق امریکا آنے والے چینی اور ہانگ کانگ کے شہریوں کی ویزا درخواستوں کی اب سخت...
پاکستان نے عالمی سطح پر اپنی معیشت اور ٹیکنالوجی کی نئی شناخت متعارف کرا دی۔ وزیر برائے کرپٹو و بلاک چین، بلال بن ثاقب نے بٹ کوائن ویگاس 2025 کانفرنس میں ملک کی پہلی اسٹریٹیجک بٹ کوائن ریزرو کا اعلان کیا، جس کا مقصد پاکستان کو ڈیجیٹل معیشت کا قائد بنانا ہے۔ بلال بن ثاقب نے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا نوجوان، آن لائن اور آن چین ہے، اور ملک کو اب ماضی کے بجائے مستقبل کی پہچان دی جا رہی ہے۔ پاکستان ایسا ملک ہے جس کے پاس 4 کروڑ سے زائد کرپٹو والیٹس، 23 سال کی اوسط عمر، اور دنیا کی سب سے متحرک فری لانسنگ معیشت ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا شاندار کارنامہ، مختصر وقت...
ویٹی کن سٹی : کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کی پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ "غزہ کے والدین کی دل دہلا دینے والی چیخیں آسمان تک پہنچ رہی ہیں۔" سینٹ پیٹرز اسکوائر پر ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ غزہ کے والدین اپنے معصوم بچوں کی لاشیں سینے سے لگا کر بیٹھے ہیں، اور ان کی بے بسی پکار بن کر فضا کو چیر رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل اور حماس دونوں سے اپیل کی کہ بین الاقوامی انسانی قوانین کا مکمل احترام کریں اور لڑائی کو فوری طور پر بند کریں تاکہ مزید انسانی جانیں ضائع نہ ہوں۔ دوسری جانب غزہ...
حمیداللہ بھٹی کئی ممالک کو دفاعی حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا سامنا ہے جن میں اکثریت مسلم ممالک کی ہے ۔ البتہ پاکستان ،ترکیہ اور ایران تین ایسے مسلم ممالک ہیں جودفاعی طورپر مضبوط خیال کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ ہتھیارخریدنے کے ساتھ خود بھی تیار کرتے ہیں۔ پاکستان دنیا کا واحد اسلامی ملک ہے جس کے پاس جوہری طاقت ہے اور طیارہ سازی سے لیکر میزائل ،ٹینک اور دیگر جدید ترین ہتھیار بنا رہا ہے۔ ایسے حالات میں جب عالمی طاقتیں اپنی شرائط پر منہ مانگی قیمت پر دفاعی ہتھیار فروخت کرتیں اور حکم عدولی کی صورت میں پابندیاں عائد کرتی ہیں، ایسے میں پاکستان مسلم دنیا کے لیے اُمید کی کرن ہے ۔اِس بات کا چین کوبھی...
پاکستان تحریک انصاف نے بانی چیئرمین عمران خان کی رہائی کے لیے ایک اور تحریک شروع کرنے کا عندیہ د ، تاہم قیادت کی جانب سے تاحال حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے ایک طرف کارکنوں کو تحریک کے لیے بھرپور تیاری کی ہدایات دی جا رہی ہیں تو دوسری جانب رہنماؤں کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے ورکرز ناراض نظر آرہے ہیں۔ اردونیوز کے مطابق پشاور میں 26 مئی کو ہونے والے احتجاجی جلسے میں پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کی قیادت غیر حاضر رہی، ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت بیشتر ارکان اسمبلی شریک نہ ہوئے۔ پارٹی رہنماؤں کے اس رویے کی وجہ سے کارکنوں...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے)کے چیئرمین ، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا نے پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین اور وزٹرز کو درپیش پارکنگ کے مسائل کے حل کیلئے مختص کئے گئے نئے پارکنگ ایریا کا اچانک دورہ کیا۔ ممبر انجیرنگ سید نفاست رضا نے چیئرمین سی ڈی اے کو نئی سیکرٹریٹ پارکنگ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفننگ دی۔ چیئرمین سی ڈی اے کو بریفننگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یہ پارکنگ تقریبا 1 لاکھ 33 ہزار 729مربع فٹ...
چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی...
آسیان چین اور جی سی سی سربراہ اجلاس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب کھل گیا، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز چین، آسیان اور جی سی سی ممالک کے درمیان دوستانہ تعاون کی ایک طویل تاریخ ہے، لی چھیانگکوالالمپور :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم اور ویتنام کے وزیر اعظم فام منہ چن کے ساتھ آسیان -چین جی سی سی سہ فریقی اقتصادی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور خطاب کیا ۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ آسیان چین جی سی سی سربراہ اجلاس کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا جس سے سہ فریقی تعاون کا ایک نیا باب...
کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی ممالک نے اس سہ فریقی سمٹ جیسے تبادلہ پلیٹ فارم اور تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں، جو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) پاکستان کو چین سے ملنے والے جدید جنگی جہاز جے 35 اے سے خوف کے شکار بھارت نے اپنا ففتھ جنریشن فائٹرجیٹ بنانے کی تیاریاں شروع کردیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فضائی کے بیڑے میں چین کے بنے جدید J35A لڑاکا طیاروں کی شمولیت کی اطلاعات کے بعد سے بھارت شدید خوف میں مبتلا ہوچکا ہے ہے، اسی دباؤ کے نتیجے میں بھارت نے پانچویں نسل کے اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے منصوبے کو عجلت میں منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ اس وقت 31 اسکواڈرنز پر مشتمل ہے، اسے 42 اسکواڈرنز درکار ہیں اس صورتحال میں پاکستان ایئرفورس کے بیڑے میں...
اپنے ایک بیان میں چینی اسکالر کا کہنا ہےکہ بھارتی وزیراعظم لوگوں کی توجہ اقتصادی اور دیگر مسائل سے ہٹانے اور فوجی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے سخت بیانات دے رہے ہیں۔ وہ اپنی سیاسی ساکھ بحال اور ووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف چینی اسکالر Prof Cheng Xizhong نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا گجرات میں ایک ریلی میں پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیز بیان انتہائی خطرناک اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ذرائع کے مطابق پروفیسر چینگ ڑی ڑونگ جو کہ چہار انسٹی ٹیوٹ کے سینئر ریسرچ فیلو بھی ہیں، نے بیجنگ سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی کو اس وقت سخت دباﺅ کا...
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو باہر نکال دیا گیا۔ اراکین نے انہیں مزید سننے سے انکار کرتے ہوئے معذرت بھی مسترد کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسفار کیاکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کہاں ہیں؟ یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی چیئرمین کمیٹی کے سوال پر اجلاس میں موجود محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری پی اے سی کے اجلاس میں گئے ہیں۔ جس پر چیئرمین...

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے اعلی سطح وفد کی ملاقات ، مختلف شعبوں میں شراکت داری پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)کے منیلا سے آئے ایک اعلی سطحی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سی ڈی اے بورڈ ممبران، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور سی ڈی اے کے دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔ چیئرمین سی ڈی اے نے اے ڈی بی کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر...
فلسطینی شہریوں کی وسیع نسل کشی اور غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر مبنی انسانیت سوز صیہونی جنگ کے تقریبا 19 ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت پر سوالیہ نشان لگا دینے والی رپورٹیں نشر کرنے میں مشغول "سعودی چینل" نے دعوی کیا تھا کہ امریکی نژاد اسرائیلی قیدی کی رہائی پر حماس کے اعلی کمانڈروں کے درمیان شدید اختلافات پھوٹ پڑے ہیں! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ کی پٹی میں اپنے سیاسی و فوجی رہنماؤں کے درمیان "اختلافات" کے بارے نشر ہونے والے سعودی چینل "العربیہ" کی رپورٹ کی سختی کے ساتھ تردید کی ہے۔ سعودی شاہی رژیم کے ساتھ منسلک العربیہ ٹی وی نے حال ہی میں دعوی کیا تھا کہ امریکی نژاد اسرائیلی قیدی عیدان...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماﺅ نِنگ نے روس کو فوجی سازوسامان فراہم کرنے سے متعلق یوکرین کی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے . چینی ادارے چائینہ گلوبل کے مطابق چینی وزارت خارجہ نے منگل کے روز پریس بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ چین نے یوکرین میں جاری تنازع میں کسی بھی فریق کو کبھی مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور وہ دوہری استعمال کی فوجی اور سویلین اشیا پر سخت کنٹرول رکھتا ہے ان کا کہنا تھا کہ یوکرینی فریق اس بات سے بخوبی واقف ہے، اور چین بے بنیاد الزامات اور...
چین ملائیشیا کے حوالے سے قریبی اعلی ٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم بیجنگ () چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور کنونشن اینڈ ایگزیبیشن سینٹر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے ملاقات کی۔منگل کے روز لی چھیانگ نے کہا کہ گزشتہ ماہ صدر شی جن پھنگ نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا اور فریقین نے اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک چین ملائیشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر پر اتفاق کیا اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے لیے اسٹریٹجک سمت کا تعین کیا۔ چین اس تاریخی دورے کے اہم نتائج کو عملی جامہ پہنانے، باہمی احترام اور اعتماد کی پاسداری، ایک دوسرے کو مساوی سمجھنے اور فائدہ مند تعاون بڑھانے ، مختلف شعبوں میں تبادلوں...
بیجنگ () چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے چائنیز یانگ پائنیئرز (سی وائے پی) کی نویں قومی کانگریس کو مبارکباد کا خط ارسال کیا ۔ شی جن پھنگ نے سی وائے پی کے لئے پارٹی کی پیروی کرنے اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے لئے معماروں کو تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ نئے سفر میں یانگ پائنیئرز کو کمیونسٹ جانشینوں کو پروان چڑھانے کے بنیادی کام اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے لیے اہل معماروں کو تیار کرنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے، اور پارٹی اور ملک سے محبت کرنے، محنتی اور ترقی پسند نوجوان پائنیئرز کو تربیت دینی چاہیئے۔انہوں...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی — فائل فوٹو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کا کہنا ہے کہ پاک افواج نے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت اور پاک افواج کو معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصہ میں معرکہ حق اہم واقعہ ہے، پاک افواج نے بہترین حکمت عملی سے دشمن کے وار کا جواب دیا اور بھارت کے جنگی جہاز گرائے، حملے کی تاب نہ لاتے ہوئے دشمن نے سیز فائر کروانے کےلیے امریکا کو کہا، امریکی صدر نے سیز فائر یقینی بنانے کےلیے پاکستان سے بات...
نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )بھارتی وزارت دفاع نے ملک کے جدید ترین اسٹیلتھ فائٹر جیٹ کی تیاری کے لیے ایک فریم ورک کی منظوری دے دی ہے جس کا اعلان منگل کے روز کیا گیا یہ اقدام پاکستان کے ساتھ حالیہ عسکری کشیدگی کے بعد جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی اسلحہ کی دوڑ کے تناظر میں سامنے آیا ہے. برطانوی نشریاتی ادارے کا بھارتی وزارت دفاع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ریاستی ادارے ایرو ناٹیکل ڈیویلپمنٹ ایجنسی (اے ڈی اے) کو اس منصوبے پر عملدرآمد کا ذمہ دار بنایا گیا ہے جو جلد ہی اس طیارے کے پروٹوٹائپ کی تیاری کے لیے دفاعی کمپنیوں سے ابتدائی دلچسپی کی درخواست جاری کرے گا یہ جیٹ...
سرمایہ کاری کے لیے بلوچستان ایک نیا معاشی مرکز بننے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز کوئٹہ: فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں بزنس کمیونٹی کے اعلیٰ سطحی وفد نے بلوچستان کا دورہ کیا۔ وفد میں یو بی جی کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر سمیت ملک بھر سے معروف کاروباری رہنما شامل تھے۔دورے کا مقصد بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس موقع پر کوئٹہ میں ایک اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی...