2025-07-04@17:57:30 GMT
تلاش کی گنتی: 20105

«کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو  سابق چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ امریکا سے بڑھتے نئے تعلقات، خطے کے اندر اسٹریٹجک تعلقات کی قیمت پر نہیں ہونے چاہئیں۔رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ جانچ پڑتال کی جائے تو پاک امریکا تعلقات کبھی بھی بحران کے وقت کارآمد ثابت نہیں ہوئے بلکہ یہ تعلقات صرف اس وقت تک اچھے رہتے ہیں جب تک وہ امریکی مفادات اور اہداف کے مطابق ہوں۔ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تاریخی ملاقات امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات ہوئی۔ اُنہوں نے کہا کہ تجارت اور فوجی ساز و...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews سیاح سیاحت معیشت مقامی روزگار وادی نیلم وی نیوز
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔‘ آ ج نیوز  کے مطابق  ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پیپلز پارٹی جولائی میں وفاقی کابینہ میں شامل ہونے جا رہی ہے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔  آ ج نیوز  کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا.(جاری ہے) ماہرین وزارت خزانہ کی رپورٹ پر عدم اعتماد کا اظہار کررہے ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی امکان نظرنہیں آرہا کہ مہنگائی کی شرح مستحکم ہوگی کیونکہ مسلسل تین سال سے حکومت شرح نمو کے اہداف حاصل کرنے میں مسلسل ناکام...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی نے 180 نشستیں جیتی تھیں، اور تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھیننا ایک المناک واقعہ تھا، پارٹی سے انتخابی نشان چھین لینا سیاسی ناانصافی تھی، اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ شیخ وقاص اکرم نے تفصیلات بتادیں پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی بجٹ تقریر کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے بھرپور احتجاج کیا، جبکہ صوبائی وزیر خزانہ...
    غاصب اسرائیلی وزیر خارجہ نے نام نہاد "ابراہم معاہدوں" میں توسیع پر مبنی صیہونی رژیم کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گولان کی پہاڑیاں صیہونی رژیم کے قبضے میں باقی رہینگی! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی وزیر خارجہ جدعون ساعر نے اپنے ایک نئے بیان میں اعلان کیا ہے کہ صیہونی رژیم، "ہمسایہ ممالک" کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے کے لئے "ابراہم معاہدوں" کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ جدعون ساعر نے کہا کہ ہم شام و لبنان کو بھی "دوستانہ معاہدوں" شامل کرنے کے لئے ابراہم معاہدے کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق غاصب صیہونی وزیر خارجہ نے مقبوضہ شامی علاقے "گولان" کے بارے سخت لہجہ اپناتے ہوئے مزید کہا کہ اسرائیل، گولان...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ خزانہ نے ماہانہ اقتصادی جائزہ رپورٹ میں کہا ہے کہ صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) کے مطابق جون میں مہنگائی کی شرح 3 سے 4 فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ ڈان نیوز  نے وزارت خزانہ کے حوالے سے بتایا کہ گزشتہ ماہ وزارت خزانہ نے بڑی صنعتوں (ایل ایس ایم) کی ترقی کے بارے میں محتاط رویہ اپناتے ہوئے مئی اور جون کے دوران مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔مئی 2025 میں سال بہ سال مہنگائی کی شرح دسمبر کے بعد بلند ترین سطح پر تھی، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد افراطِ زر کے دوبارہ بڑھنے کا اشارہ دیتی ہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے جاری کردہ اعداد...
    طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
    روس کی جاپان کے سمندر میں بحری مشقیں جاری ہیں، مشقوں میں روس نے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا فضائی حملہ، یوکرینی ایف 16 جہاز تباہ، پائلٹ بھی ہلاک روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی اے ایس نے بتایا کہ روس نے جاپان کے سمندر میں بحری مشقوں کے دوران کروز میزائلوں سے دشمن کے فرضی بحری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے، مشقوں میں روس کے پیسفک فلیٹ کی جنگی کشتیاں اور ساحلی میزائل سسٹمز شامل تھے، جنہوں نے مشترکہ طور پر میزائل حملہ کرتے ہوئے دشمن جہازوں کی فرضی موجودگی کو ہدف بنایا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق مشقوں کے دوران...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔ وزیر اعظم  کی زیر صدارت پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو شعبہ سیاحت کی استعداد کو بروئے کار لانے کے لیے تجاویز پیش کی گئیںاجلاس میں وفاقی وزراء عطا اللّٰہ تارڑ، حنیف عباسی، انجنئیر امیر مقام، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ، معاون خصوصی حذیفہ رحمٰن اور اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا بلوم برگ کی رپورٹ پر اظہارِ اطمینانوزیراعظم نے کہا کہ رپورٹ میں بروقت قرض کی ادائیگی کا بھی اعتراف کیا گیا ہے، رپورٹ یقینی طور پر حکومتی معاشی صورتحال میں بہتری کا ثبوت...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا ملک دنیا میں کسی بھی ملک سے سیاحت کے ضمن میں کم نہیں،پاکستان کودنیا کے اولین سیاحتی مراکز کی فہرست میں شامل کریں گے۔  پاکستان میں سیاحت سے متعلق اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان کے شعبہ سیاحت میں زر مبادلہ کمانے کی لا محدود استعداد موجود ہے، اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے، پاکستان کو ایک ٹورازم برینڈ کے طور پر بیرون ملک متعارف کروایا جائے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان ٹوراِزم ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کوسیاحت کے فروغ کیلئےعملی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبوں کے تعاون سے...
    غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔  رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا...
    گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔  اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی، گورنر خیبر پختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی...
    سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستان حج مشن کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پیر کے روز سعودی وزارت حج و عمرہ کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ کا دورہ کیا اور حج 2025 کی شاندار تکمیل پر پاکستانی مشن کو مبارکباد پیش کی، وفد نے پاکستانی حجاج کرام کے لیے کیے گئے مثالی انتظامات اور خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں قابل تقلید قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزارت حج وعمرہ نے خواتین کے احرام سے متعلق ہدایات جاری کردیں سعودی وفد میں نائب وزیر برائے حج و عمرہ ڈاکٹر عبدالفتاح بن سلیمان مشاط، اسسٹنٹ نائب وزیر برائے حج آپریشن ایاد بن احمد رہبینی، اور...
    راولپنڈی (اوصاف نیوز)24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ جج جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔ کرکٹ میچ کے دوران بھارتی بیٹر دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا، ویڈیو وائرل
    مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی “زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :گزشتہ G7 سربراہی اجلاس میں یورپی کمیشن کی صدر نے “چین شاک تھیوری” کو زور و شور سے پیش کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ “جب ہم شراکت دار ممالک کے درمیان ٹیرف مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہیں تو ہماری توجہ اصل چیلنج سے ہٹ جاتی ہے جو ہم سب کے لیے خطرہ ہے – اور وہ ہے چین”۔ ان کا تجویز کردہ حل یہ ہے کہ G7 معیشتیں عالمی GDP کا 45 فیصد اور دانشورانہ ملکیت کی آمدنی کا 80 فیصد سے زائد حصہ رکھتی ہیں – اگر یہ ممالک متحد ہو کر چین...
    سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ’’ فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط‘‘ پر نظر ثانی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ: سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے ” سینٹرل کمیٹی کے فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی کرنے کے لئے ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نشاندہی کی گئی کہ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے تحت فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کا قیام ، سی پی...
    پشاور ہائی کورٹ—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے بیٹی کو قتل کرنے والے باپ کی سزائے موت کے خلاف اپیل خارج کردی۔ پشاور ہائی کورٹ نے گزشتہ سماعت کا 25 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا، یہ فیصلہ جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قتل کا واقعہ 11 جولائی 2022ء کو تھانہ پڑانگ چارسدہ کی حدود میں پیش آیا تھا۔ سزائے موت کے خلاف مجرم کی اپیل مسترد کراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا اور جسٹس... انکوائری کے دوران بچی کی والدہ نے اپنے شوہر کو مقدمے میں نامزد کیا اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے ٹرائل شروع کیا تھا۔ماتحت عدالت نے مجرم کو سزائے موت...
    کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز بیجنگ :کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے ارکان کی کل تعداد 31دسمبر 2024 تک 100.271 ملین تک پہنچ گئی جو 2023 کے اختتام سے 1.086 ملین ، یا 1.1فیصد کا خالص اضافہ ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی اب 5.25 ملین نچلی سطح کی کمیٹیاں ہیں ، جو 2023 کے آخر سے 74،000 یا 1.4 فیصد کا خالص اضافہ ہے۔ خواتین پارٹی ارکان کی تعداد30.995 ملین رہی ، جو پارٹی ممبروں کی کل تعداد کا 30.9 فیصد ہے۔ اقلیتی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید کی ضمانت منظور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمے میں عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی ضمانت منظور کی گئی ہے، عدالت نے پانچ لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی ضمانت منظور کی، اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے صنم جاوید کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت کی، صنم جاوید کی جانب سے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی توہین عدالت کی...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے 2 نوجوانوں کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بھجوانے اور سول ایوارڈ دینے کے لیے وزیراعظم کو سفارش کرنے کا اعلان کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے سوات واقعہ میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں نے ملاقات کی،  گورنر خیبرپختونخوا نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔  گورنر نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جزبہ کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان کیا،  گورنر نے دونوں نوجوانوں کو انکی بہادری اور انسانی خدمت کے جزبہ...
    پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں غریب اور مستحق مریضوں کے مفت علاج کے لیے برسوں سے جاری ’صحت کارڈ‘ کی سہولت 30 جون 2025 کے بعد ختم کی جا رہی ہے۔ پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی نے تمام سرکاری اسپتالوں کے سربراہان کو اس حوالے سے باضابطہ مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 30 جون سے قبل صحت کارڈ کے تحت جاری تمام زیر التوا واجبات کی ادائیگیاں مکمل کریں، کیونکہ اس کے بعد صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: 8500 پر شناختی کارڈ نمبر بھیجیں اور صحت کارڈ پروگرام سے فائدہ اٹھائیں، ارشد قائم خانی مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے۔ اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیا۔ جن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول  بھی شامل ہیں۔ صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ  کردیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
    24 اور 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے 21 کارکن ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لیں۔ عدالت نے نو مئی 4 اکتوبر ،24 اور 26 نومبر احتجاج کیسوں کے تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور  کرلیں۔ راولپنڈی اور اٹک جیل میں ان کیسز کا اب کوئی ملزم قیدی نہیں رہا، ہائی کورٹ نے ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ جج  جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس امجد رفیق نے ضمانتیں منظور کیں۔
    سندھ ہائیکورٹ نے نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کے کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی کردی۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں نجی کمپنی سے 53 کروڑ سے زائد کا بینک فراڈ کیس میں اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر ملزم عاطف خان اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ جونیئر وکیل نے موقف دیا کہ مرکزی ملزم عاطف کے سینئر وکیل مصروف ہیں، سماعت ملتوی کی جائے۔ عدالت نے ملزم عاطف خان اور دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت 21 جولائی تک ملتوی کردی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ٹرائل کورٹ نے عاطف خان، امتیاز اور فیصل کی درخواست ضمانت مسترد...
    فائل فوٹو پولیس اور حساس اداروں کی جانب سے معاشی و دفاعی تجزیہ کار فہیم سردار کی پُراسرار موت کے کیس کی تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن عثمان بٹ کی نگرانی میں اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق فہیم سردار کے قتل میں کوئی مشکوک سرگرمی واضح نہیں، سی سی ٹی وی اور سی ڈی آر ڈیٹا حاصل کرلیا گیا ہے جبکہ موقع سے ملنے والے شواہد اور نمونے پنجاب فارنزک لیب بھجوائے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تحقیقات کےلیے جیو فینسنگ پر بھی کام جاری ہے، پولیس کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں تیز دھار آلے سے قتل کی تصدیق ہوئی ہے اور گھر سے کوئی قیمتی اشیاء غائب نہیں ہوئیں جبکہ چوری کا امکان بھی مسترد کردیا...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات سانحہ ایک انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، تاہم یہ ایک قدرتی آفت تھی جس پر حکومت کی پوری کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جائیں، سانحے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی، پنجاب سے آئے ہوئے سیاح ضد میں آ کر خطرناک جگہوں پر گئے، جہاں پانی کا بہاؤ اور موسم غیر معمولی طور پر خراب تھا، عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں خطرہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات:...
    کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ کی دوپہر آسمان ایک ایسے سانحے کا گواہ بنا جسے کوئی دل برداشت نہیں کر سکتا۔ سوات کے نیلگوں اور پُرسکون...
    سر تا پا ندامت کے احساس میں ڈوبا انسان کیا ہی لکھ سکتا ہے ،دو دن قبل برادر محترم سمیع اللہ ملک نے لنک بھیج دیا تھا، اور دعوت نامہ بھی سوالوں کے سیشن میں شرکت کرنی ہے ۔میں آٹھ بجے سے ہی پروگرام سننے اور اس میں شرکت کاسامان(لیپ ٹاپ ،مائک) لئے بیٹھ گیا مگر پروگرام کے آغاز سے پہلے ہی کرسی پر بیٹھے بیٹھے سو گیا ،رات کی دوپہر آنکھ کھلی تو خجل ہوکر رہ گیا ،پھر تمام رات آنکھوں میں کٹی ،ایک ندامت ، ایک اضطراب میں۔ موضوع بہت اہم تھا ’’تہذیبی تصادم ، پاکستان کی آزمائش ‘‘ اور اب مجھے تنہا اس آزمائش کا سامنا ہے ۔تہذیبوں کے تصادم کی بحث پہلی بار امریکی ماہر تاریخ...
    ٹرمپ نے نیویارک کے پہلے مسلمان میئر زہران ممدانی کی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار زہران ممدانی نے ان کے بقول ’درست اقدامات‘ نہ کیے، تو وہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو ملنے والی فنڈنگ روک دیں گے۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ “اگر وہ (زہران ممدانی) میئر منتخب ہوتے ہیں، تو میں بطور صدر اُن سے جواب طلبی کروں گا۔ اگر انہوں نے صحیح فیصلے نہ کیے، تو نیویارک کو ایک پائی بھی نہیں ملے گی۔” ٹرمپ نے نہ صرف ممدانی کو ہدفِ تنقید...
    — فائل فوٹو  پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  کرتارپور راہداری آج بھی بند شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
    قیصر کھوکھر: وزیر اعلیٰ پنجاب نےمحکمہ خزانہ کےبجٹ تیارکرنیوالےملازمین کااعزازیہ منظور کرلیا. وزیر اعلیٰ نےزیادہ سےزیادہ اعزازیہ4 بنیادی تنخواہ اورکم از کم ایک بنیادی تنخواہ منظور کی,محکمہ خزانہ کےبجٹ ملازمین کوکارکردگی اوران پٹ کی بنیاد پر یہ اعزازیہ دیا جائے گا. یادہ کام کرنے والے ملازمین کو زیادہ شرح سے اعزازیہ ملے گا,اعزازیہ محکمہ خزانہ کے بجٹ ونگ کے ملازمین کو دیا جائے گا.  انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی
    پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  پنجاب نے مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار کی رپورٹ جاری کردی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون الرٹ فیکٹ شیٹ جاری کی ہے جس میں دریائوں، بیراجز اور ڈیمز میں پانی کی سطح کی تفصیلات شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں کے باعث 18 شہری جاں بحق ہوئے، زیادہ تر اموات کچے مکانات، خستہ عمارتوں اور چھتوں کے گرنے سے ہوئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ سوگوار خاندانوں کی مالی معاونت کی جائے گی۔ مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہے گا، پنجاب کے دریاں اور بیراجز میں پانی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دبئی میں ایک سال قبل کھو جانے والے ائیرپوڈز کی تلاش میں برطانوی سوشل میڈیا انفلوئنسر کی مدد کیلئے جہلم پولیس سرگرم ہو گئی۔  نجی ٹی وی  جیو  نیوزکے مطابق مائلز روٹلیج جنہیں ’’لارڈ مائلز‘‘ کے نام سے پہچانا جاتا ہے، دبئی کے ایک ہوٹل میں قیام کے دوران اپنے ائیرپوڈز وہیں بھول گئے تھے جس کے بعد سے اِن کی تلاش جاری تھی۔مائلز روٹلیج نے اپنے آئی فون پر ’’لاسٹ موڈ‘‘ فعال کر دیا تھا تاکہ جب بھی ائیرپوڈز استعمال ہوں ان کی لوکیشن کا پتا لگایا جا سکے، اس ٹریکنگ کے ذریعے معلوم ہوا کہ ائیرپوڈز دبئی سے پاکستان منتقل ہو چکے ہیں اور اب جہلم کے قریب ایک یونین کونسل کالا گجراں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔انٹر بینک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوا ہے۔انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے کی کمی کے بعد 283 روپے 62 پیسے کا ہو گیا۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 72 پیسے پر بند ہوا تھا۔
    دیر کے نوجوان کی محبت امریکی لڑکی کو پاکستان کھینچ لائی۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔ اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب کی محبت میں گرفتار ایک امریکی لڑکی پاکستان پہنچ گئی ۔ سوشل میڈیا پر دونوں کی تصاویر وائرل ہو گئیں، جس کے بعد دونوں کا نیا رشتہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق امریکی لڑکی اور دیر بالا کے نوجوان کے درمیان کئی برس سے دوستی کا سلسلہ جاری تھا، جو بالآخر محبت میں تبدیل ہو گیا۔ دونوں کے درمیان رابطے سوشل میڈیا(فیس بک) کے ذریعے قائم ہوئے اور اسی دوستی نے امریکی لڑکی کو پاکستان آنے پر آمادہ کیا۔...
    نیٹ فلکس کا مشہور شو ’اسکوئڈ گیم‘ ایک خیالی سروائیول ڈرامہ ہے، جس میں بچوں کے کھیلوں کو انتہائی خطرناک طریقے سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں معاشرتی مسائل پر بھی تبصرہ کیا گیا ہے۔ لیکن اس شو کا جذباتی مرکز ایک حقیقت پر مبنی ہے۔ شو کے تیسرے اور آخری سیزن کے 27 جون کو ریلیز ہونے کے بعد، ناظرین کو یہ جان کر حیرانی ہو سکتی ہے کہ اس کے مرکزی کردار ’سیونگ گی ہن‘ کی کہانی دراصل جنوبی کوریا کی محنت کش تاریخ کے ایک افسوسناک واقعے سے متاثر ہے، جو 2009 کا’سانگیونگ موٹر سٹرائیک’ ہے۔ ’سانگیونگ موٹر سٹرائیک‘ کیا تھا؟ 2009 میں، چینی آٹوموبائل کمپنی SAIC جو اس وقت جنوبی کوریا کی ’سانگیونگ...
    عامر خان نے رینا دتہ سے طلاق کے بعد کی تکالیف شیئر کیں، جب وہ شراب نوشی اور ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان ہمیشہ اپنی ذاتی زندگی کو نجی رکھتے تھے، لیکن ایک موقع پر انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے تاریک مرحلے کے بارے میں کھل کر بات کی ، اپنی پہلی بیوی رینا دتہ سے علیحدگی۔ ایک انٹرویو میں عامر خان نے بتایا کہ 2002 میں رینا سے طلاق کے بعد وہ شراب اور ڈپریشن کے سیاہ دور سے گزرے۔ یہ سب کچھ اس وقت ہوا جب وہ لگان کی کامیابی کے بعد ’مین آف دی ایئر‘ کے طور پر سراہا جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ ان...
    چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...
    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو نے کہا کہ ایران پر "فتح" غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے "مواقع" فراہم کر رہی ہے۔نیتن یاہو نے اتوار کی شام اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ میں آپ کے سامنے یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں، جیسا کہ آپ شاید جانتے ہیں کہ ہماری فتح کے بعد اب کئی مواقع دستیاب ہیں۔ سب سے پہلے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں غزہ کے مسئلے کو بھی حل کرنا ہے۔ حماس پر قابو پانا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ ہم ان دونوں کاموں کو انجام دیں گے۔ نیتن یاہو نےیہ بات داخلی سلامتی کے ادارے (شاباک) کے حکام اور ملازمین سے خطاب کے...
    ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور شہدا کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق صدر اردوان نے کہا کہ ترکی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ اپنے دوست اور بھائی پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان نے اس جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور ترکی ان قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب ہفتے کے روز شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ کیا، جس میں 13...
    بھارتی کرکٹر یش دیال کیخلاف خاتون سے جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی ٹیم کے ساتھ نیٹ بولر کی حیثیت سے وابستہ رہنے والے یش دیال پر غازی آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے جنسی ہراسانی اور تشدد کے الزامات عائد کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متاثرہ خاتون نے اترپردیش کے وزیراعلیٰ کے آن لائن شکایتی پورٹل پر شکایت درج کراتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یش دیال نے شادی کا وعدہ کیا لیکن بعد میں انکار کر دیا۔ خاتون کے مطابق دونوں کے درمیان گزشتہ پانچ سال سے قریبی تعلقات تھے۔ صرف آن لائن شکایت پر اکتفا نہ کرتے ہوئے، خاتون نے مقامی پولیس اسٹیشن میں بھی یش دیال کے خلاف باقاعدہ مقدمہ...
    محکمۂ صحت سندھ نے کورونا وائرس کی وباء کے دوران بھرتی 289 میڈیکل افسران و ڈاکٹرز کو فارغ کر دیا۔ محکمۂ صحت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق 89 دن کے معاہدے پر تعینات 289 میڈیکل افسران کی اب ضرورت نہیں۔ معطل کیے گئے ڈاکٹرز و افسران کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، نوشہرو فیروز میں تعینات تھے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کے بغیر تعینات کیے گئے ان افسران کی اب مزید ضرورت نہیں ہے۔ محکمۂ صحت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹرز کو 30 جون سے فارغ کیا گیا ہے۔ Post Views: 3
    بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی کیونکہ اداکار پریش راول جنہوں نے فلم میں بابو بھیا کا کردار خوبصورتی سے نبھایا انہوں نےفلم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد مداح مایوس ہو گئے تھے۔ فلم کو اچانک چھوڑنے کے اعلان کے بعد اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے انہیں 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری(ٹیزر شوٹ اور...
    بھارتی پراکسیز فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کی دہشت گردی کےناقابل تردیدشواہد سامنے آ گئے۔ مودی سرکار ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اور فتنۃ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔  پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ہیں۔ 29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25...
    امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔‘ بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے اعلیٰ ترین عالم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلاف سخت فتویٰ جاری کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے چند دن بعد، ایران کے اعلیٰ ترین عالم آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی نے ٹرمپ اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے خلاف ایک ’فتویٰ‘ جاری کر دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی ’مہر‘ کے مطابق یہ فتویٰ ایک گروہ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں جاری کیا گیا۔ سوال میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی جانب سے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو...
    اسلام آباد،لاہور،پشاور(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں تین روز کے دوران بارشوں کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 50 ہوگئی۔،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سے 5 جولائی تک موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کردی،پنجاب،سندھ اور خیبرپختونخوا میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نےآزاد کشمیراسلام آباد اور پوٹھوہار میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی ہے، لاہور سیالکوٹ، گوجرانوالہ، اٹک، چکوال،اورجہلم کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے۔ اس کے علاوہ پشاور،چارسدہ،نوشہرہ میں بھی موسلادھاربارش متوقع ہے،ہزارہ،ملاکنڈ سمیت بالائی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کی وارننگ جاری کردی گئی۔ وزیراعظم نےحکام کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی،چیئرمین این ڈی ایم اے نے ویڈیو پیغام میں کہا آنے...
    محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر شدید موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہنے کی توقع ہے۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب، سندھ،جنوبی/ مشرقی بلوچستان، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔راولپنڈی اسلام آباد سمیت کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہوؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر...
    وفاقی بجٹ میں درآمدی روئی اور دھاگے پر سیلز ٹیکس کے نفاذ کے باوجود روئی کی قیمتوں میں تیزی نہ آسکی بلکہ غیر معمولی منفی موسمی حالات کے باعث پھٹی اور بنولہ کی کوالٹی متاثر ہونے، روئی اور بنولہ کی قیمتوں میں مندی کا رحجان پیدا ہوگیا ہے جبکہ مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی روئی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔رسد کی نسبت طلب نہ ہونے سے فعال ہونے والی متعدد جننگ فیکٹریاں اور آئل ملز دوبارہ غیر فعال ہوگئی ہیں، کاٹن جنرز کی جانب سے ’’کاٹن ریوائیول‘‘ کے لئے روئی اور کپاس کی بائی پراڈکٹس کو سیلز ٹیکس فری بنانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ظہران ممدانی “خالص کمیونسٹ” نظریات رکھتے ہیں، اور ان کی کامیابی نیویارک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممدانی میئر بن گئے اور میں دوبارہ صدر منتخب ہوا، تو انہیں اپنے اقدامات درست کرنے ہوں گے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہونے ہیں، اور حالیہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ظہران...
    لکی مروت (آئی این پی) لکی مروت میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے شہاب خیل امن کمیٹی کے صدر سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے شہاب خیل امن کمیٹی کے صدر غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔حکام کا کہنا ہے کہ غلام دستگیر کو دہشتگردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت کار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیے کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق افراد میں غلام دستگیر، سلیم خان اور صلاح الدین شامل ہیں۔پولیس حکام کے مطابق تینوں نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ ہسپتال منتقل...
    اسلام آباد (وقائع نگار)اسلا م آباد ہائی کورٹ میں جاری ججز کی سنیارٹی کے تنازعہ میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے صدر مملکت نے عدالت عالیہ کے ججز کی سنیارٹی کی منظوری دے دی ہے صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن میں جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سنیئر ترین جج ڈکلیر کردیا گیا ہے جس کے بعد اب جوڈیشل کونسل میں ان کی مستقل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری ہونی ہے نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور ٹرانسفر ہوکر آنے والے دیگر دو ججوں کی بھی مستقلی کردی گئی ہے واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پاکستان کی پارلیمان میں موجودگی اسلام کے دروازے کھولنے کے مترادف ہے۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ اسلام آباد کے ایوانوں میں اسلام کے نفاذ کی آواز بلند کی جائے اور حقیقی تبدیلی کی بنیاد رکھی جائے۔وہ جماعت اسلامی جوہر ٹاؤن لاہور کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں جماعت اسلامی کے مقامی و مرکزی قائدین، الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ بیدار ہو چکی ہے اور دنیا بھر میں اسلامی انقلاب کی لہر اُبھر رہی ہے۔ عوام جس طرح الخدمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول زرداری کی ہدایت پر سوات واقعے کے ہیرو ہلال خان سے چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد کی ملاقات ہوئی۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ ہلال خان نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر دریائے سوات کی خطرناک لہروں سے قیمتی جانوں کو بچایا، ہلال خان نے رضاکارانہ طور پر ڈوبنے والے افراد کی لاشیں بھی تلاش کیں، سینیٹر روبینہ خالد نے ہلال خان کو رضاکارانہ کاروائیاں جاری رکھنے کیلیے 1 لاکھ روپے کی امداد دی۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول زرداری ہلال خان کی بہادری اور بے لوث خدمت سے متاثر ہوئے، ایک انسان کی جان بچانا پوری انسانیت کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس کراچی میں محرم الحرام کے سلسلے میں ایک اہم اور اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، مذہبی احترام اور عوامی سہولت کو یقینی بناناہے، اجلاس میں ممتاز علماء کرام شریک ہوئے جن میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر قومی یکجہتی کونسل حافظ مولانا طاہر محمود اشرفی، اور دیگر شامل تھے اس موقع پر گورنر امن و امان کے لیے گورنر ہاؤس میں 24 گھنٹے فعال کنٹرول روم قائم،جس کا رابطہ نمبر 1366 ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف حادثات میں دو افراد جاںبحق ہوگئے ۔لانڈھی ریلوے کے علاقے قذافی ٹائون کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اربیلا ولد بچل کے نام سے کی گئی جبکہ اس حوالے سے لانڈھی ریلوے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے متوفی...
    یہ فیصلہ اسوقت آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی عدالت نے وزیرِاعظم نیتن یاہو کے کرپشن ٹرائل کو دو ہفتے کے لیے مؤخر کر دیا ہے۔ یروشلم ڈسٹرکٹ کورٹ نے نیتن یاہو کو سفارتی اور قومی سلامتی کے امور کی وجہ سے حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔ یہ فیصلہ اس وقت آیا، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف کیس کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد اسرائیلی عدالت کا فیصلہ سامنے آیا، جس میں کہا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور)نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی فکر ہوتی تو اب تک پاک ایران گیس لائن مکمل ہوچکی ہوتی اور تیل بھی ایران سے خریدا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں ضلع شیخوپورہ...
    پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور عوامی دلچسپی کا حامل موضوع رہا ہے۔ خاص طور پر وہ پاکستانی جو بیرون ملک مقیم ہیں، اکثر اپنے وطن واپسی پر گاڑی لانے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سہولت کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کی بیگج اسکیم موجود ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص شرائط کے تحت گاڑیاں لانے کی اجازت دیتی ہے۔ لیکن حالیہ وفاقی بجٹ میں اس اسکیم کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر اس اسکیم کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کون سی گاڑیاں لائی جا سکتی ہیں؟ کس پر کتنی ڈیوٹی عائد ہوگی؟ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس میں کون سے...
      پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین پر ماہانہ 600، نان پروٹیکٹڈ کے لیے ماہانہ 1500روپے فکسڈ چارجز گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر، نوٹیفکیشن اوگرا نے گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کے لیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی...
    لاہور: مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی.  رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔ اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے...
    کراچی: بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ موچکو پولیس چوکی کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے کار میں سوار 2 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ حکمت اللہ ولد عصمت اللہ اور 25 سالہ میسر کے نام سے کی گئی ، چھیپا ترجمان کے مطابق زخمی ہونے والے حکمت اللہ سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ حادثے کا ذمے دار واٹر ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام میں حیسکو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی 78 گھنٹے گزرنے باوجود بجلی کی سپلائی بحال نہیں ہو سکی عوام پریشان حیسکو انتظامیہ کی نا اہلی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام کے علاقے نیوتالپور کالونی اللہ والی مسجد گوٹھ بہادر خان چانڈیو میر کالونی میر پاڑا سمیت دیگر نواحی علاقوں میں جمعرات کو ہلکی برسات اور آندھی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہو سکی ہے اور نہ جلے ہوئے ٹرنسفارمر تبدیل ہو سکے ہیں اس صورتحال کے خلاف ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں نے حیدرآباد میرپورخاص ہائے پر مظاہرہ کرتے ہوئے ہائے وے کو بلاک کردیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد محبت موڑ سے خانکی پل تک روڈ اور پل کی ناقص تعمیر کی شکایات ،دیہاتیوں کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی علاقے محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تل روڈ کی تعمیر کے ناقص کام پر دیہاتیوں وڈیرو احمد علی بروہی ،خادم سیانچ،مقیم لہڑی ،فقیر امام الدین اور سوشل ورکر سید عبدالرزاق شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تک 27کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ کروڑ کا ہے جس میں سے زائد پلیں بھی آتی ہیں فروری میں روڈ کی تعمیر شروع ہو ئی جو تاحال مکمل نہیں ہوئی تین چار کلو میٹر تک پتھر ڈال کر راستے کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے دوران ضلع میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی سربراہی میں فلیگ مارچ کیا گیا جس میں ضلع پولیس کی سب ڈویڑنز کے ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز، 15 مددگار اور ایگلز موٹرسائیکلز نے شرکت کی فلیگ مارچ کا آغاز ایس ایس پی آفس سے کیا گیا جو کہ شہر کے مختلف علائقوں ایم اے جناح روڈ، غریب آباد، کھپرو چوک، مہاجر کالونی چوک، ہیرآباد، چاکی پاڑہ، مدینہ مسجد چوک، مارکیٹ چوک، پوسٹ آفس چوک، سول اسپتال روڈ، سولجر پھاٹک، چاندنی چوک، سیٹلائیٹ ٹاؤن، جرواری شاخ اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا پولیس ہیڈکواٹر پر اختتام پزیر ہوا اس...
    صیہونی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو بحال کرنے اور ہتھیاروں کی منتقلی جیسے اقدامات میں سرگرم تھے۔ اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس الوہبی رضوان فورس کی انٹیلیجنس کارروائیوں کا اہم حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے ڈرون حملے میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الوہبی کو شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا۔ اسرائیلی فوج (IDF) کے مطابق جنوبی لبنان کے علاقے محروانہ میں کیے گئے ایک ڈرون حملے میں حزب اللہ کے رضوان فورس بٹالین کے انٹیلی جنس کمانڈر عباس الحسن الوہبی کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ عباس الوہبی حزب اللہ کی دفاعی صلاحیتوں کو...
    انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر طیب ارودان نے خیبر پختون خوا میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔انقرہ سے ترک میڈیا کے مطابق ترک صدر اردوان نے شہداء کے اہلِ خانہ اور حکومتِ پاکستان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ترک میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے دیرینہ دوست پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ مزید :
    —فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے اعلان کیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی سوات واقعے کے بعد ملنے والی ہدایات پر تمام ادارے ریڈ الرٹ ہیں۔پی ڈی ایم اے اعلامیے کے مطابق مون سون کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کو 2 ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کی گئیں۔پی ڈی ایم اے کے اعلامیے کے مطابق محکمے نے حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کی ہیں جبکہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کی فراہمی کی گئی ہے۔اعلامیے میں ہدایت کی گئی عوام دریاؤں اور ندی نالوں کے...
    وفاقی حکومت نے یکم جولائی 2025 سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے نفاذ کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو باضابطہ درخواست جمع کرا دی ہے، جس میں مختلف کیٹیگریز کے لیے فی یونٹ نرخوں میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ حکومتی درخواست میں ملک بھر کے تمام صارفین (لائف لائن صارفین کے سوا) کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ ایک روپے 16 پیسے تک کمی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ درخواست بجلی کی قیمتوں میں ریلیف دینے کے حکومتی دعوؤں اور مہنگائی کم کرنے کی کوششوں کا حصہ سمجھی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف منصوبے زیر غور، آئی پی پیز کے معاملے پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ...
    سٹی 42: لاہورریلوےسٹیشن پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیلیٹرز نصب کردیے گئے ریلوے سٹیشن پر چار مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز لگائے گئےہیں،وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اسکیلیٹرز کا افتتاح کیاحنیف عباسی نے کہا لاہور،چکوال اور ٹیکسلا میں ریلوےسٹیشن پر تبدیلی کر رہے ہیں،350ارب روپے سے زائدکام جا ری ہے، 40سٹیشن پر فری وائی فائے کی سہولت دینے جا رہے ہیں،صفائی ستھرائی کیلئے ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہمارا معاہدہ ہو گیا،افسران کے بیرون ملک دورے ختم کر دیئے گئے ہیں،جوافسران باہرہیں ان کو واپس آنا ہو گا، ٹرینوں کی تاخیر کیوجہ مین لائن کراچی سےروہڑی ہے،جب وہ لائن بنےگی توچیزیں بہترہونگی تب ریکوڈیک کامیاب ہوگا،ریلوے سٹیشن کو 60 دن میں بہتر کرینگے، خوراک کے حوالے سے شکایت کا...
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    اپنے ایک بیان میں صیہونی اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہماری زندگی کریمنلز کے ہاتھوں میں ہے اور اس بات کا وقت آن پہنچا ہے کہ ہمارا ملک سمجھدار لوگوں کے ہاتھوں میں دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیرہ کے مطابق، امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" نے صیہونی وزیراعظم "نیتن یاہو" کے عدالتی ٹرائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور نیتن یاہو کی حمایت کی۔ جس پر اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر "یائیر لیپڈ" نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایک مستقل ریاست ہے اور اس کے عدالتی نظام میں کسی کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ یائیر لیپڈ نے نیتن یاہو کی انتہا پسند کابینہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی کریمنلز کے...
    پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔   اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔   چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔  اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
    —فائل فوٹو وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے بجلی کے نئے یکساں ٹیرف کے لیے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ہے، جس میں ملک بھر کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 16 پیسے فی یونٹ تک کمی کی درخواست کی گئی ہے۔لائف لائن صارفین کے سوا باقی تمام صارفین کے لیے بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست کی گئی ہے جبکہ بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 1 روپے 15 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے ماہانہ 1 سے 100 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے 15 پیسے کمی سے 10روپے 54 پیسے مقرر کرنے، 101 تا 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کا ٹیرف 1 روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ فوری انخلا نہ کریں تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، شمالی غزہ کے مشرقی زیتون، التفاح، الدرَج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ، تل الزعتر اور دیگر علاقوں سمیت مجموعی طور پر 17 محلوں کے مکینوں کو جنوبی علاقے المواسی کیمپ میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ  فوجی کارروائیاں آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب جے یو آئی کی تحریک کا آغاز ہونے والا ہے، قوم کو اسلام آباد کی جانب مارچ کے لیے تیار رہنا چاہیے، اور پاکستان کے اندر انقلابی تبدیلی لانے کا وقت آ چکا ہے۔ بٹگرام میں شعائرِ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج کا عظیم الشان اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام جے یو آئی کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں ہم مقابلے کے لیے تیار، حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے، اسد قیصر انہوں نے واضح کیا کہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان میں انقلاب برپا کرے...
    اسرائیلی فوج کی غزہ میں بڑے فوجی آپریشن کی تیاری، شمالی علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج نے ایران سے جنگ بندی کے بعد غزہ میں بڑے آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے گنجان آباد علاقوں کو فوری خالی کرنے کا حکم دے دیا۔اسرائیلی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مشرقی زیتون، تفاح، دراج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ اور تل الزعتر سمیت مجموعی طور پر17 علاقوں کے رہائشیوں کو فوری طور پر جنوبی علاقے المواسی کیمپ کی جانب منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج کی جانب سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے کہ فوجی کارروائیاں مزید...
    افغان مہاجرین کے پی او آر کارڈز کی مدت میں توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پروف آف ریزیڈنس (پی او آر)کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق چھ ماہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: انگلینڈ میں ایک مشہور کنسرٹ کے دوران حاضر شائقین اور اسٹیج پر موجود فنکاروں نے مشترکہ طور پر شدید سیاسی موقف اپناتے ہوئے “اسرائیلی فوج مردہ باد” اور “فلسطین کی آزادی” کے نعرے لگائے، اس اقدام نے فنکاروں اور شرکاء کے جذبات کو ایک مضبوط سیاسی اظہار کے طور پر اجاگر کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  برطانیہ میں موسیقی کی ایک بڑی تقریب اچانک “دجال مخالف جلسے” میں بدل گئی، گانے کے دوران مشہور برطانوی گلوکار Bob Vylan نے اسٹیج سے بلند آواز میں نعرہ لگانا شروع کیا،فری فری فلسطین، اسرائیلی فوج مردہ باد کے نعرے لگائے تو ہجوم نے بھرپور آواز میں گلوکار کی آواز سے آواز ملاکر نعرے لگائے۔وڈیو دیکھنے کے لیے کلک کریں.کنسرٹ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پس ماندہ علاقوں کو ڈیجیٹل دنیا سے منسلک کرنے کے لیے یونیورسل سروس فنڈز بورڈ نے 7 منصوبوں کی منظوری دے دی۔ سیکریٹری آئی ٹی و چیئرمین یو ایس ایف بورڈ ضرار خان نے کہا ہے کہ ملک بھر کے 12 اضلاع میں براڈ بینڈ سروسز و فائبر کیبل منصوبوں پر 7 ارب 49 کروڑ خرچ ہوں گے۔ انھوں نے کہا براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 5 اور 940 کلومیٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل بچھانے کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے، منصوبوں سے 347 گاؤں دیہات اور 113 ٹاؤنز و یونین کونسلوں کو ڈیجیٹل کنکٹیویٹی سے منسلک کیا جاسکے گا۔ چیئرمین یو ایس ایف بورڈ کے مطابق 940 کلو میٹر طویل آپٹیکل فائبر کیبل سے...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی مشہور ٹیکنالوجی کمپنی ’شاؤمی‘ جو اب تک موبائل فونز اور دیگر برقی آلات کے لیے جانی جاتی تھی، اب گاڑیوں کی دنیا میں بھی داخل ہو چکی ہے،اور وہ بھی ایک زبردست انداز میں۔ حال ہی میں Xiaomi نے اپنی نئی الیکٹرک SUV گاڑی YU7 متعارف کرائی، جس نے صرف 18 گھنٹوں میں ’2.4 لاکھ سے زائد آرڈرز‘ حاصل کیے۔ یہ تعداد اتنی زیادہ ہے کہ مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی ہے اور اب ’ٹیسلا‘ جیسی بڑی امریکی کمپنی کے لیے ایک سنجیدہ خطرہ بن چکی ہے۔ آئیے جانتے ہیں شاؤمی کی YU7 میں ایسا کیا خاص ہے کہ اٹھارہ گھنٹوں میں 2.4 لاکھ آرڈر حاصل کرلئے۔ یہ گاڑی نہ صرف ’قیمت میں سستی‘ ہے بلکہ فیچرز...
    ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ کی خدمات نیب کے سپرد، نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایڈیشنل آئی جی مرزا فاران بیگ نیب کا حصہ بن گئے ،فاران بیگ اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب تعینات تھے ،گریڈ 21 کے مرزا فاران بیگ کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 25ویں کامن سے ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ Mirza Farhan Baig……..NAB…….. (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردھاندلی زدہ سابق حکومت چلنے دی نہ اس حکومت کو چلنے دینگے، فضل الرحمان دھاندلی زدہ سابق حکومت...
    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے خفیہ اطلاع پر گلبہار میں قائم گودام پر چھاپہ مار کاروائی میں اسمگل شدہ اشیاء برآمد کرلیں۔ کارروائی میں گودام سے ڈیڑھ ٹن ایرانی خشک دودھ، 1 ہزار کلو چھالیہ، 800 کلو کپڑا، ٹائلز کے 200 باکس برآمد ہوئے۔ کسٹمز کے ترجمان عرفان علی کے مطابق برآمد ہونے والی اسمگل شدہ اشیاء کی مالیت 75 لاکھ روپے ہے۔ ترجمان کے مطابق مقدمہ درج کرکے اشیاء کو ضبط کرلیا گیا ہے۔ ضبط شدہ اشیاء کو اے ایس او کسٹمز کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے۔     Tagsپاکستان
    راولپنڈی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین گادی نے سابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری عدنان کے قتل کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے ضمانت کی منظوری کے ساتھ 10،10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی جاری کر دیا۔ چوہدری تنویر کو 17 جون کو لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اُن پر الزام تھا کہ انہوں نے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری عدنان کے قتل کی سازش اور منصوبہ بندی میں کردار ادا کیا۔ قتل کا مقدمہ 12 فروری 2024 کو تھانہ سول لائن میں درج کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چوہدری عدنان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی کی شاہراہوں اور گلیوں میں بارش کے بعد جمع پانی نے ڈینگی کا خدشہ پیدا کردیا، محکمہ صحت سندھ نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق کراچی میں دور وز کی بارش کے بعد سڑکوں پر جابجا جمع پانی نے ڈینگی کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،گارڈن، لسبیلہ، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور رنچھوڑ لائن سمیت متعدد علاقوں کی شاہراہوں اور گھروں کے اطراف بارش کا جمع پانی اب بیماریوں کو دعوت دینے لگا ہے۔واضح رہے کہ 60 فیصد نمی اور 26 سے 29 ڈگری درجہ حرارت میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے سندھ کے تمام ڈپٹی...
    برطانیہ میں گلیسٹنبری کنسرٹ کے دوران مشہور زمانہ فنکار بوبی ویلان نے ہزاروں کے مجمع کے سامنے ‘اسرائیلی فوج مردہ باد’ اور ‘فلسطین کو آزاد کرو’ کے نعرے لگائے جس پر بحث چھڑگئی ہے۔ ان نعروں کو بی بی سی کی طرف سے براہ راست نشر بھی کیا گیا جس پر برطانوی نشریاتی ادارے کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔ برطانوی فنکار نے اسٹیج پر آکر پرفارمنس کے دوران نہ صرف یہ نعرے خود لگائے بلکہ مجمع کو بھی اپنے ساتھ ملا لیا جس نے غزہ میں جارحیت پر اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے لگائے۔ انہوں نے امریکی اور برطانوی حکومت پر فلسطینیوں کی نسل کشی میں اسرائیل کے ساتھ ملوث ہونے کا الزام بھی لگایا۔ یہ بھی پڑھیے: لندن:...
    ویب ڈیسک : 26  اراکین   پنجاب اسمبلی کی معطلی سے  اپوزیشن  ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے، اپوزیشن کا  اسمبلی  اجلاس بلانے کے لیے  ریکوزیشن دینےکا اختیار  بھی ختم  ہوگیا ہے۔  اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق 26 ارکان کی معطلی کے بعد اپوزیشن ارکان کی تعداد 79 رہ گئی ہے، اجلاس بلانے کی ریکوزیشن پر کم از کم 93 ارکان کے دستخط ضروری ہیں ۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔  ارکان پنجاب اسمبلی کی معطلی کے بعد اسمبلی اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن ریکوزیشن نہیں دے سکےگی۔  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے اراکین کی تعداد 105 ہے جو کہ 26 اراکین کی معطلی کے بعد 79...