2025-09-18@02:28:09 GMT
تلاش کی گنتی: 10929
«اور جنوبی کوریا»:
(نئی خبر)
نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ ضلعی کچہری میں پیش کر دیا۔ این سی سی آئی اے نے عدالت سے ڈکی بھائی کے 28 روز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد یوٹیوبر ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کر دی۔ دوسری طرف ڈکی بھائی کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی سخت مخالفت کی۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کو کتنے سال قید اور جرمانہ ہو سکتا ہے؟ واضح رہے کہ این سی سی آئی اے لاہور نے گزشتہ روز بڑی کارروائی کرتے ہوئے علامہ اقبال...
شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد فوری طور پر جوہری صلاحیت میں تیز رفتار اضافے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کا امریکا اورجنوبی کوریا کی فوجی سرگرمیوں سے قبل طاقت کا مظاہرہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کوریئن سینٹرل نیوز ایجنسی نے منگل کو رپورٹ کیا کہ کم جونگ اُن نے ملک کی جوہری طاقت بڑھانے پر زور دیا ہے۔ کم جونگ اُن نے امریکا اور جنوبی کوریا کی فوجی مشقوں کو جنگ بھڑکانے کے ارادے کا واضح اظہار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مشقیں ان ممالک کے دشمنی پر مبنی جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی...
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پی ٹی آئی کسی بھی قسم کی سیاسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے،یہ جماعت ایک ایسے بھوسے کے ڈھیر کی مانند ہو چکی ہے، جس میں لاکھ کوششوں کے باوجود بھی کوئی تحر یک پیدا نہیں ہو سکتی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی بارہا احتجاجی سیاست آزما چکی ہے، مگر اب یہ تھک چکے ہیں۔ ان کے پاس نہ کوئی ٹھوس لائحہ عمل ہے، نہ ہی قومی ڈائیلاگ کے لیے سنجیدہ سوچ۔ وہ ایک تخیلاتی دنیا میں رہتے ہیں جہاں باتوں سے تبدیلی...
پختونخوا اور گلگت بلتستان میں حالیہ سیلاب نے ایسی تباہی مچائی ہے کہ پورا ملک لرز کر رہ گیا ہے۔ 500 سے زائد افراد جانبحق ہو چکے ہیں، سینکڑوں زخمی ہیں، اور اربوں روپے کی املاک، سڑکیں، مویشی، فصلیں اور پل پانی میں بہہ چکے ہیں۔ سینکڑوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں، اور ریاستی ادارے لوگوں کو بچانے اور نقصان کا تخمینہ لگا رہے ہیں۔ لیکن یہ سب صرف قدرت کی ’ناراضی‘ ہی نہیں، یہ ہماری کئی دہائیوں کی لاپرواہی، ماحولیاتی جرم اور درختوں کے قتلِ عام کا نتیجہ ہے۔ درختوں کی کٹائی ایک منظم سازش: درختوں کی کٹائی کا آغاز آج یا گزشتہ چند سالوں میں نہیں ہوا۔ یہ سلسلہ جنرل ضیا الحق کے دورِ حکومت میں منظم...
اپنے ایک میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آرمینین فریق نے واشنگٹن میں ہونے والی ٹرانزٹ ڈیل کے حوالے سے ہمیں خاطر خواہ وضاحت پیش کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آرمینیاء کے دارالحکومت "ایروان" میں صدر "مسعود پزشکیان" اور وزیراعظم "نیکول پاشینیان" کے درمیان ہونے والی ملاقات کو خوش آئند قرار دیا۔ اس ملاقات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان بہت سارے شعبوں میں تعاون پر سنجیدہ بات چیت کی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی و انجینئرنگ منصوبوں سمیت ثقافتی شراکت داری شامل ہے۔ سید عباس عراقچی نے امریکی صدر کی موجودگی میں آذربائیجان اور آرمینیا...
وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔رانا ثنا اللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباؤ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں۔مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے معرکہ حق کی کامیابی کے طور پر بھی منایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن، میاں نواز شریف کی...
—فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات کے دن ان کی تینوں بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان اڈیالہ جیل راولپنڈی کے لیے روانہ ہوئیں۔تینوں بہنوں کو پولیس نے گورکھپور ناکے پر روک دیا۔بشریٰ بی بی کے اہل خانہ بھی ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے۔ بشریٰ بی بی کے فیملی ممبران میں مہر النساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں۔اس موقع پر علیمہ خان نے اپنی بہنوں اور کارکنان کے ہمراہ اڈیالہ جیل جانے کی کوشش کی۔ پولیس نے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کو فیکٹری ناکے پر روک دیا، اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان نے نعرے لگائے۔
آئی ایم ایف نے اسٹیٹ بینک بورڈ سے سیکریٹری خزانہ کو نکالنے کا مطالبہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے سیکرٹری خزانہ کو نکالا جائے۔ اس کے علاوہ آئی ایم ایف نے بینکنگ کمپنیز آرڈیننس 1962 میں ترمیم کی بھی سفارش کی ہے تاکہ وفاقی حکومت کا کمرشل بینکوں کے معائنے کا اختیار ختم کیا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی یہ تجاویز اس کی گورننس اینڈ کرپشن ڈائگنوسس مشن رپورٹ کے تحت سامنے آئی ہیں، جن کا مقصد اسٹیٹ بینک کو مکمل خودمختاری فراہم کرنا...
حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا،دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے مالی سال 2025-26کیلئے دیت کی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے اس بارے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق دیت کی رقم 98 لاکھ 28 ہزار 670 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق دیت کی یہ رقم 30 ہزار 630 گرام چاندی کی رقم کے مساوی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف کے سیاسی امور کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ملک کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور نفرت یا خوف کی سیاست سے کچھ حاصل نہیں ہوگا‘ عمران خان کے ساتھ براہ راست مذاکرات نہیں کیے جاسکتے‘مذاکرات ہمیشہ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہوتے ہیں. لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملک کو سیاسی استحکام کی شدید ضرورت ہے اور سب سیاسی جماعتوں کو سر جوڑ کر بیٹھنا چاہیے تاکہ وہ پاکستان کو اپنے آباﺅ اجداد کے خواب کے مطابق بنا سکیں مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر میثاق استحکام کا اعلان کیا، جسے...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن )نےلاہور اور میانوالی میں ضمنی انتخاب کیلئے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق این اے 129لاہور میں میاں نعمان کو مسلم لیگ ن کا ٹکٹ جاری کیا گیا جبکہ پی پی 87میانوالی کیلئے علی وحید کو ٹکٹ جاری کیاگیا۔ این اے 129کیلئے رانا مشہود اور میاں نعمان نے کاغذات جمع کروائےتھے،ن لیگ کے صدر نوازشریف نے میاں نعمان کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ مزید :

صدر ٹرمپ کا ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عندیہ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے وسط مدتی انتخابات سے قبل بذریعہ ڈاک ووٹنگ اور ووٹنگ مشینوں کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا عہد کیا ہے، یہ اقدام ریاستوں کی جانب سے قانونی چیلنجز کو جنم دے سکتا ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ نے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک پیغام میں لکھا کہ میں بذریعہ ڈاک ووٹنگ کو ختم کرنے کے لیے ایک تحریک کی قیادت کرنے جا رہا ہوں اور ساتھ ہی بہت مہنگی اور متنازع ووٹنگ مشینوں کو بھی ختم کریں گے.(جاری ہے) انہوں نے یوکرینی صدر زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاﺅس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بھی اس معاملے...
پروازِ جاودانی: پاکستان، راشد منہاس کو یاد کرتا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال ہر نوجوان دل مستقبل کے خوابوں سے لبریز ہوتا ہے، اور اکثر یہ خواب ہمت، عزم اور اپنی قوم کی خدمت کے جذبے کے رنگوں سے آراستہ ہوتے ہیں۔ 17 فروری 1951 کو کراچی میں پیدا ہونے والے راشد منہاس بھی ایسے ہی ایک نوجوان تھے جن کے خواب عام سے کہیں بلند تھے۔ بچپن ہی سے ان میں ایک غیر معمولی جستجو اور ذہانت نمایاں تھی جو انہیں دوسروں سے ممتاز کرتی تھی۔ ابتدائی تعلیم انہوں نے کراچی میں حاصل کی اور پھر اپنے خاندان کے ساتھ راولپنڈی منتقل ہوئے، جہاں سینٹ میری کیمبرج اسکول میں پڑھائی کی۔...
بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ اور سملی کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 آئسکریم قلفی کارخانے اور ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا۔ قلفی کارخانوں میں مضر صحت اجزاء کا استعمال بی ایف اے حکام کے مطابق معائنے کے دوران قلفی بنانے والے کارخانوں میں مضر صحت رنگ، آلودہ پانی اور غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ پروڈکشن یونٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی ابتر پائے گئے۔ واٹر پلانٹ غیر رجسٹر اور غیر معیاری ثابت کارروائی کے دوران سیل کیا گیا واٹر پلانٹ غیر رجسٹرڈ پایا گیا اور وہاں لیبارٹری رپورٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ مزید یہ کہ بوتل بند پانی پر جعلی کمپنیوں کی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا...
مصر میں ’ یاسمین ‘ کے نام سے مشہور ٹک ٹاکر درحقیقت 18 سالہ طالب علم نکلا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصر میں یاسمین نامی ٹک ٹاکر اپنی ویڈیوز کے سبب مشہور تھی تاہم حال ہی میں انکشاف ہوا کہ یاسمین نامی بظاہر ٹک ٹاک خاتون دراصل 18 سالہ مرد طالب علم ہے جو لڑکی کے بھیس میں ویڈیوز پوسٹ کرکے لوگوں کو بیوقوف بناتا رہا۔ مصری حکام کے مطابق مقامی پولیس کو یاسمین نامی ٹک ٹاک اکاؤنٹ سے متعلق غیر اخلاقی ویڈیوز پوسٹ کرنے کی شکایات موصول ہوئی تھیں اور انہی شکایتوں کی صورت پولیس نے یاسمین کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس تفتیش کے دوران یاسمین نامی ٹک ٹاکر کی اصل شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ ٹک ٹاکر...
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے انکشاف کیا ہے کہ سکیورٹی اداروں نے یومِ آزادی کے موقع پر بلوچستان میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ایک مبینہ خودکش حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص شہریوں کو جشنِ آزادی کے دوران نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا لیکن بروقت کارروائی سے بلوچستان کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ مجید بریگیڈ کے کسی عہدیدار کو حراست میں لیا گیا ہے، جو بظاہر پاکستان اسٹڈیز کا لیکچرار ہے۔ وزیراعلیٰ نے انکشاف کیا کہ یہ شخص نہ صرف بچوں کو شدت پسندی...
سیاسی مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ مودی حکومت کا بڑا منصوبہ مسلم اکثریتی خطے پر ہندو حکومت مسلط کرنا ہے تاکہ اس کی مسلم شناخت اور ثقافت کو مٹایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تجزیہ کاروں اور سیاسی مبصرین نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت 5 اگست 2019ء سے کشمیری مسلمانوں کو سیاسی، آئینی، ثقافتی اور معاشی طور پر بے اختیار کرنے کے ایک منظم ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی غیر قانونی اور یکطرفہ منسوخی کا مقصد مقبوضہ علاقے کے مسلمانوں کو اختیارات اور حق رائے دہی سے محروم...

ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر اور انفارمیشن سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں پارٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے رانا ثناء اللہ خان کو پنجاب اسمبلی سے سینٹ کی جنرل نشست پر ٹکٹ جاری کر دیا۔ انہوں نے مزید کہا اعجاز چوہدری کی نااہلی سے خالی نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہو گا۔

تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے اوراقتدار کے مزے لوٹنے میں کامیاب ہو گئی، فیصل واوڈا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کو جیل میں رکھنے میں کامیاب ہوگئی، یہ اپنے اقتدار کے مزے لوٹتے ہیں اور لوٹتے رہیں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ شاہ محمود قریشی کا چہرہ دیکھتے رہا کریں وہ ہمارے وزیر خارجہ رہ چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کے پی سرکاری فنڈز سے 10فیصد مسلح گروہوں کو جانے کے مولانا فضل الرحمان کے بیان کی تائید کرتا ہوں، ایک صوبے کا معاملہ نہیں جب تمام صوبوں کے فنڈز میں گھسیں گے تو بڑا بہت بڑا فنڈا نکلے گا۔ سابق ایم پی اے احمد خان بھچر...
حافظ آباد: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں خوفناک اور لرزہ خیز واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور پھر جاں بحق افراد کو گاڑی سمیت جلا دیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسد اللہ پور کے قریب پیش آیا جہاں دشمنی کی بنیاد پر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں محمد حسین، محمد عثمان اور رائے شہزاد شامل ہیں، جن کی لاشیں مکمل طور پر جھلس چکی تھیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھلسی ہوئی نعشوں کو ضلعی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی تفتیش میں واقعے کو پُرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس ہر...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ...

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
سینیٹر فیصل واوڈا نے سیاستدان این جی اوز ودیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنیکی کوشش کرتے رہے ہیں وہ اپنی سمت ٹھیک کر لیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے سیاستدانوں سمیت این جی اوز اور دیگر پر شدید تنقید کی ۔ فیصل واوڈا نے لکھا کہ سیاستدان، این جی اوز اور دیگر ہمیشہ افواج پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔ یہ اپنے ذاتی مفادات کے لئے گھناؤنی کوشش کرتے ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ ایک بار پھر فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچا لیا۔ اسکی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ انہوں نے کہا...
جماعت اسلامی کے صوبائی امیر نے کہا کہ دہشت گردی کا اصل مقصد معدنی وسائل پر قبضہ ہے اور اس وقت پاکستان کا نظام وفاقی حکومت یا پارلیمان کے ہاتھ میں نہیں بلکہ فیلڈ مارشل کے ہاتھ میں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین معاہدے کی خبر ہمیں امریکی صدر ٹرمپ دیتے ہیں کیا پاکستان کی پارلیمان کو اس کی خبر ہے؟ پاکستان اور امریکہ کے مابین دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے معاہدہ ہوا ہے اس وقت ملک کی اندرونی سلامتی فوج کے پاس ہے جو اصولاً فوج کے پاس نہیں ہونی چاہیے۔ فوج کو سیاسی نظام سے الگ کرنے کے لیے...
ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
اسلام آباد: وزیر اطلاعات ونشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سیاست میں بات چیت کا دروازہ ہمیشہ کھلا رہنا چاہیے۔ عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا۔ تاہم وزیر اعظم شہباز شریف ساری صورتحال کی خودنگرانی کر رہے ہیں اور وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ ان کاکہناتھا کہ ادویات، راشن، کیمپس اور دیگر ضروری اشیا امداد کے لیے بھیجی جا رہی ہیں۔ اور یہ ایک قومی ایشو ہے اس پر سیاست بالکل نہیں ہو گی۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ امیر...
پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کی بہترین محافظ ہے، ملکی اداروں پر بلاجواز تنقید درست نہیں، ہمیں مسائل کے حل کے لیے وسیع پیمانے پر مذاکرات کرنے چائیں۔ اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی، پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، احتجاج اور دھرنوں کی سیاست ملکی مفاد میں نہیں، آئین پاکستان نے تمام اکائیوں کو جوڑے رکھا ہوا ہے، اختلاف رائے...
خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں آنے والے فلش فلڈ نے سب سے زیادہ بونیر کے علاقے کو متاثر کیا ہے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے ڈی جی صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)، ڈی جی ریسکیو اور محکمہ ریلیف حکام کے ہمراہ پشاور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران ایک بڑا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، جس میں ہمارے 5 ساتھی شہید ہوئے، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم...
ویب ڈیسک : جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ملک کا سیاسی اور پارلیمانی نظام مسلسل سوالیہ نشان بن گیا ہے، موجودہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے، ہم اختلاف کر رہے ہیں، پر امن مارچ کر رہے ہیں یہی چیزیں بغاوت تک پہنچا دیتی ہیں۔ پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ممکنہ طوفانی بارشوں، کلاؤڈ برسٹ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے پنجاب، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ریسکیو اداروں کو فوری طور پر پیشگی اقدامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ یہ بھی پڑھیں: مون سون برسات، پی ڈی ایم اے عوام سے رابطے میں رہے،مریم نواز مریم نواز شریف نے بالائی پنجاب خصوصاً مری، راولپنڈی، جہلم، چکوال اور کوہ سلیمان کے اضلاع میں خصوصی حفاظتی اقدامات کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہ سلیمان رود کویوں میں...
پاکستان کا نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا ہے اور بہترین کارکردگی کے ساتھ فعال ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے ملک کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب تعیناتی اور عملی تیاری کی تصدیقی کردی ہے۔ 31 جولائی 2025 کو یہ سیٹلائٹ چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر (XSLC) سے بھیجا گیا تھا۔ کامیاب لانچ کے بعد، سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کر لیا ہے اور ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کر کے زمین پر بھیجنا شروع کر دیں ہیں۔ جس سے مختلف قومی شعبوں کے لیے ڈیٹا کی دستیابی ممکن ہو سکے گی۔ یہ سیٹلائٹ اعلی معیار کی تصویری صلاحیت کا حامل ہے جو شہری منصوبہ...
بھارت میں یومِ آزادی کے موقع پر سیاسی درجہ حرارت ایک بار پھر بلند ہو گیا۔ کانگریس کے سینئر رہنما بی کے ہری پرساد نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو “انڈین طالبان” قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اُن کے اس بیان نے سیاسی میدان میں ہلچل مچا دی ہے، جہاں بی جے پی نے نہ صرف اس بیان کو مسترد کیا بلکہ کانگریس کی نیت اور نظریات پر بھی سوال اٹھا دیے۔ ہری پرساد کا بیان: ’’آر ایس ایس انڈین طالبان ہیں‘ کرناٹک قانون ساز کونسل کے رکن ہری پرساد نے اے این آئی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آر ایس ایس ملک میں امن کو برباد کرنے پر...
کراچی: متحدہ عرب امارات میں شیڈول سہ فریقی کرکٹ سیریز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انتخاب پر سابق کھلاڑیوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا تاہم کامران اکمل نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت سے اہم میچ کو مدنظر رکھ کر ٹیم کا انتخاب کرنا چاہیے تھا لیکن چند برسوں میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ٹیم منتخب کی جا رہی ہے۔ کراچی میں منعقدہ نجی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ گزشتہ تین چار برس کے دوران پاکستان کی نئی کرکٹ ٹیم ابھر کے سامنے آرہی ہے، حسن نواز، حسین طلعت، صائم ایوب سمیت دیگر نوجوان کھلاڑیوں کو مواقع...
پنجاب بھر میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان، سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز مری(سب نیوز)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید مون سون بارشوں کا امکان ہے، پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو نقل و حمل محدود کرنے کی ہدایت کردی۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کا ساتواں سلسلہ 23 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران بالائی پنجاب راولپنڈی مری گلیات جہلم چکوال اور اٹک میں شدید طوفانی بارشوں اور کلاڈ برسٹ کے خدشات ہیں۔ منڈی بہاوالدین، گوجرانولہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ، چنیوٹ اور فیصل آباد میں بارشیں ہوں گی۔اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا،...
آج کے دور میں جہاں ہر اسمارٹ فون کیمرہ بن چکا ہے، روزانہ اربوں تصاویر کھینچی جاتی ہیں مگر ان سب میں ایک تصویر ایسی ہے جسے دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی تصویر کا اعزاز حاصل ہے — اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ تصویر ایک عام سڑک کے سفر کے دوران لی گئی تھی۔ یہ تصویر ہے Bliss — وہی مشہور سبز پہاڑی اور نیلا آسمان جو Windows XPکا ڈیفالٹ وال پیپر تھا۔ شاید آپ نے بھی سالوں تک اسے اپنے کمپیوٹر پر دیکھا ہو اور کبھی سوچا بھی نہ ہو کہ آخر یہ تصویر کہاں سے آئی اور کس نے لی؟ اس تصویر کے پیچھے کہانی جتنی سادہ ہے، اتنی ہی حیرت انگیز بھی ہے۔...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پر دباؤ آیا کہ جہاز گرانے کے بعد بھارت کیخلاف مزید کوئی کارروائی نہ کی جائے، آرمی چیف نے سعودی وفد سے کہا بھارت چمکتی مرسڈیز اور پاکستان بھرا ہوا ڈمپرٹرک ہے، دونوں گاڑیوں کے تصادم ہونے پر اندازہ لگالیں نقصان کس کا زیادہ ہوگا؟لاہور میں سیمینار سے خطاب میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز نے بہترین کارکردگی دکھائی، بھارت جو بھی منصوبہ بندی کرتا تھاہمیں بروقت معلوم ہوجاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طیارے گرائے گئے اس کے شواہد منٹوں میں ہمارے پاس تھے، مارگرائے جانے والے 6 بھارتی طیارو کی ویڈیوز بھی ہمارے پاس موجود ہیں، بھارتی...
سٹی 42 : خیبر پختونخوا آرمی کے فلڈ ریلیف آپریشن کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی انجینئر کور کی جانب سے شانگلہ اور بونیر میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ امدادی کارروائیوں میں لاشوں کی تلاش ، رابطہ سڑکوں کی بحالی ، اور ریلیف آپریشن میں مدد کرنا شامل ہیں۔ بونیر میں سرچ کے خصوصی آلات سے لیس پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں لاشوں کی تلاش میں مصروف عمل ہیں ۔ لاہور میں چوری کے 36 ہزار اور نقب زنی کے دو ہزار سے زائد مقدمات درج پاک فوج کی اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں بونیر کے گاؤں بشنوئی ، بٹائی کلے، گوکند اور پیر بابا میں راستے کھولنے...
مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں نذر و نیاز، شربت و پانی کی سبیلوں، میڈیکل کیمپ اور موبائل ٹوائلٹ کا خصوصی انتظام کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مرکزی جلوس اربعین حسینیؑ میں عزاداران سید الشداء امام حسینؑ کی خدمت کیلئے ’’موکب ابالفضلؑ" لگایا گیا۔ تبت سینٹر ایم اے جناح روڈ پر مولانا سید فرخ عباس رضوی کی سربراہی میں لگائے گئے ’’موکب ابالفضل‘‘ میں عزاداران امام مظلومؑ کیلئے نذر و نیاز، شربت اور پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ موکب ابالفضل میں عزاداران حسینیؑ کیلئے میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا، جہاں شوگر، بلڈ پریشر و دیگر مختلف ٹیسٹ بلامعاوضہ کئے گئے، جبکہ فرسٹ ایڈ و مخلتف میڈیکل سہولیات بھی فراہم...
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ مرینہ خان ایک ٹی وی شو کے دوران اپنی لاعلمی کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں، جہاں اداکاروں سے ڈراموں اور واقعات پر تبصرہ لیا جارہا تھا، سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے مثال کے طور پر اداکارہ حمیرا اصغر کا ذکر کیا۔ اس پر مرینہ خان نے بےپروا انداز میں سوال کیا: "کون حمیرا اصغر؟" عتیقہ اوڈھو نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ یہی وہ اداکارہ ہیں جن کی لاش کئی ماہ بعد ڈیفنس فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی۔ اس دوران میزبان نے ایک اور سوال میں نور مقدم کیس کا ذکر کیا تو مرینہ خان نے...

جماعت اسلامی کی شکایت، ایشیائی ترقیاتی بینک نے سندھ حکومت کے بی آر ٹی کو تعمیر و مرمت کی ڈیڈ لائن دیدی
ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) اور ادارہ اقوام متحدہ گرین کلائمیٹ فنڈ (GCF) کی جانب سے کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے اور باضابطہ طور پر بتایا گیا ہے کہ چند ہفتوں کے اندر اس سڑک کی از سر نو تعمیر کا آغاز کر دیا جائے گا، جسے مقررہ مدت میں پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے جماعت اسلامی کے منتخب کونسلر محمد طلحہ ذوالفقار کی جانب سے درج کی گئی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ماتحت بی آر ٹی (BRT) حکام کو ہدایت دی ہے کہ دادا بھائی نورو جی روڈ کی تعمیر اور مرمتی کام ہر صورت 25 سے 30 اگست 2025ء...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 17 اگست 2025ء) یہ معلومات جرمنی کی سوشل افیئرز منسٹری نےدائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی (اے ایف ڈی) کے ایک پارلیمانی سوال کے جواب میں فراہم کیں۔ مستحق افراد کے لیے ان ادائیگیوں میں اضافے نے ملکی ویلفیئر پالیسیوں کے حوالے سے سیاسی بحث کو ہوا دی ہے، جبکہ ماہرین اسے افراط زر اور معاشی حالات سے جوڑتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے یہ سماجی امداد کسے ملتی ہے؟ بُرگرگیلڈ جرمنی کے بنیادی ویلفیئر پروگرام کا نام ہے اور اس کے تحت اُن افراد کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جو اپنی بنیادی ضروریات (جیسے رہائش، خوراک اور دیگر اخراجات) پورا کرنے کے قابل نہ ہوں۔ یہ پروگرام بنیادی طور...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ شارجہ کی کنڈیشنز کھلاڑیوں کے لیے چیلنجنگ ہیں اور افغانستان کو کسی طور ہلکا نہیں لیا جا سکتا، ان کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سہ ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا 17 رکنی اسکواڈ فائنل انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹرائی سیریز ٹیم کے لیے ایشیا کپ کی تیاری کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی فارم کو صرف تین میچز کی بنیاد پر جانچنا درست نہیں۔ انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کو بھی بعض شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے،...

"معافی وہ مانگیں جنہوں نے 26 نومبر کو اپنے ہم وطنوں پر گولیاں چلائیں"فیلڈ مارشل کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر کے بیان’’سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے‘‘پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل بھی آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپنی ملاقات کا احوال بیان کیا تھا جس کے مطابق سیاسی حوالے سے کئے گئے سوال پر فیلڈ مارشل نے کہاکہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، اس حوالے سے انہوں نے سٹیج پر قرآن پاک کی آدم کی تخلیق او رشیطان کے کردار کے حوالے سے آیات کا متن اور ترجمہ سنایا جس سے واضح ہوتا تھا کہ شروع میں فرشتوں کو آدم سے مسئلہ تھا مگر خدا نے آدم کو...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی اتوار کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں اور اچانک آنے والے سیلابی ریلوں کے باعث کم از کم 314 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 124 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں 159 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 97 جزوی طور پر جبکہ 62 مکمل طور پر تباہ ہوگئے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بونیر ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں 209 افراد جاں بحق ہوئے۔ دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات،...
سربراہ مسلم لیگ (ض) نے کہا کہ 10مئی کے بعد پاکستان وہاں پہنچ چکا ہے جہاں دنیا ہمیں دیکھ رہی، ایران کے صدر یہاں آ رہے ہیں، جب تک دہشتگردی کو نہیں روکا جائے گا تب تک ملک اقتصادی و معاشی طور پر آگے نہیں بڑھ سکے گا۔ دہشتگردی کے پیچھے بھارت، را اور موساد سمیت پاکستان دشمن ملوث ہیں، اگر ہندوستان باز نہ آیا تو اب ہمیں پتہ لگ گیا ہے کہ اسکو کیسے سبق سکھانا ہے، اگر کلبھوشن یادیو ٹائپ کی کوئی چیز کی تو پھر ان پر میزائل ماریں گے اور سبق سکھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی اعجاز الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ بہاولپور کی...
غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز غذر (آئی پی ایس)غذر کی تحصیل اشکومنبھی حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئی ہے جہاں ایشیا کا سب سے لمبا لکڑی کا پل پانی کے ریلوں کی نذر ہو گیا۔ یہ پُل چتورکھنڈ اور دائن گاؤں کو آپس میں ملاتا تھا، اور نہ صرف مقامی آبادی کے لیے آمدورفت کا واحد ذریعہ تھا بلکہ ایک سیاحتی مرکز بھی سمجھا جاتا تھا جسے دیکھنے کے لیے اندرون و بیرون ملک سے سیاح آتے تھے۔ پل کے بہہ جانے سے علاقے کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہوگیا ہے اور مقامی زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ سیلاب نے تحصیل...
ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے امریکا اور اسرائیل کو سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران پر دوبارہ کوئی جارحیت کی گئی تو اس کا جواب جون میں جاری 12 روزہ جنگ سے بھی زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔ تسنیم نیوز کے مطابق بیان میں واضح کیا گیا کہ ایران کے پاس “نئے سرپرائز” موجود ہیں جو کسی بھی نئی غلطی کی صورت میں بروئے کار لائے جائیں گے۔ ہفتے کے روز جاری ہونے والے بیان میں ایران نے عراق کے ساتھ 1990 کی دہائی میں قیدیوں کی رہائی کی سالگرہ بھی منائی اور امریکا کو “جرم پیشہ اور شیطانی” جبکہ اسرائیل کو “وحشی صہیونی ریاست” قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ...
كوئٹہ میں واقع آئی ٹیک پارک میں سینٹر فار ریسرچ پالیسی ڈویلپمنٹ، پیس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز بلوچستان کو-کریئیشن ڈائیلاگس کے دوسرے سیشن کا انعقاد كیا گیا جس کا موضوع ’خواتین کا بااختیار بننا اور بلوچستان کی کو-کریئیشن میں ان کا کردار‘ ركھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خواتین صحافیوں پر ڈیجیٹل حملے، ایک خاموش محاذ کی کہانی اس سیشن میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا كیا گیا تاکہ تعمیری مکالمے کے ذریعے صنفی عدم مساوات کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس پروگرام كے تحت خواتین كو ایک...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں...
امریکی مذاکرات کاروں نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کی اگست میں ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ مذاکرات 25 سے 29 اگست کے درمیان نئی دہلی میں ہونے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر دیے تھے اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید...
رہنما ایم ڈبلیو ایم نے اپنے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پنجاب بھر میں پولیس کی عزاداروں کے خلاف کارروائیاں رپورٹ ہو رہی ہیں، تین اور بھی صوبے ہیں مگر وہاں ایسا کچھ نہیں ہو رہا، ن لیگ کی حکومت بتائے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر اس تعصب کی کیا وجہ ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ احمد اقبال رضوی پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعت مجلس وحدت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے مرکزی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ ایک جید عالمِ دین، مقرر اور تنظیمی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انہوں نے حوزہ علمیہ قم (ایران) سے دینی تعلیم حاصل کی اور فقہ، اصول، تفسیر اور فلسفہ میں تخصص کیا۔ پاکستان واپسی کے بعد مختلف دینی مدارس اور...
سٹی42: مسلم لیگ ن نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے ’ایکس‘ پر کہا کہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے تہہ دل سے مشکور ہیں، اور وزیراعظم شہباز شریف کے بہت شکرگزار ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ جعلی ادویات کا خاتمہ، 2D بارکوڈ نظام پر عمل درآمد کیلئے اہم اجلاس طلب عطا اللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پارلیمانی بورڈ کے تمام اراکین کا شکریہ، یہ ٹکٹ پارٹی کی اور پارٹی کے کارکنان کی امانت...
حیدری مارکیٹ کا دورہ کرتے ہوئے سربراہ پی ایس ٹی نے کہا کہ حکومت کو تاجروں کے مسائل کو فوری طور پر اولین درجے میں شامل کرنا چاہیئے، ٹیکس اصلاحات اور تاجر برادری کو درپیش دیگر مسائل کے حل کے لیے حکومت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر ثروت اعجاز قادری اور آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے چیئرمین محمد کاشف صابرانی نے حیدری مارکیٹ کا دورہ کِیا آل تاجران سندھ اتحاد رجسٹرڈ کے مرکزی نائب صدر عبدالقادر سوریہ نے شاندار استقبال کِیا جبکہ کراچی ڈویژن کے صدر جاوید صدیقی،فنانس سیکرٹری آفرین صدیقی، سینئر نائب عبداللہ بٹرا، جوائنٹ سیکرٹری عثمان شیخ، ایونٹ کمیٹی کے کنوینر انور غوری، ساتھ...
مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔ پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔ اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ کے حالیہ کالم پر جماعت اسلامی کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے سوال کیا کہ معافی کس سے؟ مفافی مانگنے سے نہ صرف سیاسی مصالحت ممکن ہے بلکہ معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟ اور معافی نہ مانگنے کی صورت میں اڈیالا میں راولپنڈی کی مہمان نوازی ملتی ہے۔ واضح رہے...
وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاق یا پنجاب سے مدد نہیں ملی: ترجمان وزیراعلی کے پی WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے۔ فراز مغل کا کہنا تھاکہ بونیر کے سیلاب زدہ علاقوں میں 5ہزار سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پیر بابا میں کلاوڈ برسٹ سے تباہی ہوئی ہے 200 افراد اب تک لاپتہ ہیں۔ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت صرف سیاسی بیانات تک محدود ہے، وفاقی یا پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے مدد نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھاکہ قومی سانحہ ہے وزیراعظم کو بونیر کے لیے...

پاک فوج نے باجوڑ اور دیر میں نئے پُل کی تنصیب پرکام شروع کر دیا ، کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے
باجوڑ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے باجوڑ اور دیر کو ملانے والے انتہائی اہم پُل کے سیلاب میں بہہ جانے کے بعد نئے پُل کی تنصیب کے لیے کام شروع کر دیا ۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے ضروری سازو سامان سے لیس ہو کے باجوڑ روانہ ہو گئے ۔نئے پل کی تنصیب کا کام چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔ پاک فوج کی کور آف انجینئرز کے دستے دن رات کام کریں گے-پاک فوج کی جانب سے نیا پل بنانے کے بعد باجوڑ اور دیر کا منقطع رابطہ فوراً بحال ہو جائے گا۔ آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ ، میجر جنرل راؤ عمران سرتاج کا بونیر میں سیلاب...
شہر قائد کے علاقے بنارس باچا خان چوک پر ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر آباد بنارس کے قریب ٹرک کے پہیوں تلے کچل کر خاتون جاں بحق ہوگئی ، پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک اپنے قبضے میں لے لیا۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی جہاں اس کی شناخت 35 سالہ شہناز کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او پیر آباد انیس الرحمٰن نے بتایا کہ متوفیہ موٹر سائیکل پر کسی قریبی رشتے دار کے ساتھ سوار تھی جبکہ حادثہ بنارس باچا خان چوک پر پیش آیا جس میں خاتون موٹر سائیکل کا توازن بگڑنے پر...
پشاور: خصوصی احتساب عدالت نے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں گرفتار اکاؤنٹ جنرل آفس کے سینئر آڈیٹر رادی اللہ کو تفتیش مکمل ہونے کے بعد 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر خان نے سماعت کی جہاں ملزم کو پیش کیا گیا، اس دوران عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم رادی اللہ اکاؤنٹ جنرل آفس میں سینیٹر آڈیٹر ہیں اور ان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے بھی نکل آئے ہیں۔ عدالت کو بتایا گیا کہ منقولہ وغیر منقولہ اثاثوں کے ساتھ ساتھ ملزم کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشن بھی ہوئی ہے۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش مکمل ہوئی ہے لہٰذا مزید...
وفاقی وزیر اطلاعات کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ہم اپنے قائد اور وزیراعظم کے تہہ دل سے مشکور ہیں، پارٹی نے ہم پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے، اس پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا سماجی رابطے کے پلیٹ فارم " ایکس " پر جاری اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے، ہم اس رب کے آگے سر بسجود ہیں۔ انہوں نے کہا...
بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی کے ساتھ مدار میں پہنچنے کے بعد فعال ہو گیا ہے اور گراؤنڈ اسٹیشنز کو ہائی ریزولوشن تصاویر بھیج رہا ہے۔ پاکستان اسپیس اینڈ اپر اٹماسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کامیابی ملک کی خلائی ٹیکنالوجی میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائٹ 31 جولائی 2025 کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلا میں بھیجا گیا تھا۔ لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے زمینی اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کیا اور اب مختلف شعبوں میں بروقت اور معیاری ڈیٹا فراہم کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ...
پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی 13 سالہ بیٹی رضیہ سلطان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کرے تاکہ ان کے والد کو سیاسی انتقام کے تحت دی جانے والی سزا سے بچایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: یاسین ملک کے ساتھ 10 برس سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، مشعال ملک انہوں نے عالمی طاقتوں بشمول چین و امریکا اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے انصاف کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد کو مودی حکومت جعلی مقدمات میں پھنسا کر’کنگرو کورٹ‘ کے ذریعے ظلم کا نشانہ بنارہی ہے۔ کشمیر کی خود ارادیت کی جدوجہد کی ایک نمایاں آواز یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی حکام کی گرفت میں ہیں۔...
-کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، سٹی کونسل کے اراکین، مختلف یوسیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور پارٹی کے دیگر عہدیداران سمیت عوام کی بہت بڑی تعداد موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ضلع کورنگی میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی کے عوام کے لیے جدید اور پائیدار سڑکوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رہے گا، یو سی 35 کے وارڈ 1 اور 2 میں سی سی ٹف پختہ...
لاہور:مسلم لیگ (ن) نے این اے-66 وزیر آباد کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس دوران، شہباز شریف نے نواز شریف کو خیبرپختونخوا میں سیلاب کے بعد کی صورت حال پر آگاہ کیا جب کہ سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کرنے کی ہدایت کی۔ دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں کہا...
کوئٹہ: ایف آئی اے بلوچستان زون کا انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو منظم گروہ کے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ مار کارروائیوں میں 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کروا لیا گیا، گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں، ملزمان کو تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث منظم گینگ کا حصہ ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم رسول باچا، امین اللہ اور حشمت علی غیر قانونی راستوں سے شہریوں کو ایران و ترکی منتقل کرنے میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کو خیبرپختونخوا کے 9 متاثرہ اضلاع میں امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ (بادل پھٹنی) اور اچانک سیلاب کی وجہ سے ہونے والی تباہی سے شدید غمزدہ ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑے ہیں، حکومت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام وسائل کو متحرک کر رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات میں...
عثمان خان: سیاسی لیڈر پر فائرنگ کرنے والا اس کا اپنا بیٹا نکلا۔ بدبخت نے ماں کو بھی قتل کر دیا۔ خیبرپختونخوا کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علما اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ان کی اہلیہ ، بیٹی اوربیٹا جاں بحق ہوگئے۔ اب تصدیق ہوئی ہے کہ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے ہی اپنے والد، والدہ اور بہن بھائی پر فائرنگ کر دی تھی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوئے،ان کی اہلیہ ، بیٹی اور بیٹاجاں بحق ہوگئے۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان لیویزحکام کا کہنا ہےکہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کےبیٹے نےکی۔ قاتل واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای)نے شہریوں کو موبائل سم کے حوالے سے خبردار کر دیا۔پی ٹی اے نے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر آپ کی چوری شدہ معلومات کا استعمال کرتے ہوئے آپ کے نام پر غیر قانونی سم حاصل کر سکتے ہیں جو فراڈ، غیر قانونی سرگرمیوں اور دہشتگردی کیلیے استعمال ہو سکتی ہے۔(جاری ہے) پی ٹی اے نے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کی معلومات فوری پر حاصل کرنے کا آسان طریقہ بتا دیا۔ نام پر رجسٹرڈ سموں کی تعداد معلوم کرنے کیلیے cnic.sims.pk وزٹ کریں۔اگر آپ کے پاس انٹرنیٹ کی سہولت موجود نہیں تو 668 پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں اور معلومات...
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط لکھ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ خط ذاتی حیثیت میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو لکھا ہے۔(جاری ہے) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران اپنی اہلیہ کی جانب سے لکھا گیا خط روسی صدر کو دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات جمعہ کو الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈ ورف-رچرڈسن میں ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس خط میں یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں بچوں کے اغوا...
کراچی: سندھ حکومت نے خیبر پختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا خیبر پختونخوا حکومت کے ساتھ رابطہ ہوا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو ضرورت کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹ خیبر پختونخوا بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے 10 ٹرک راشن بیگس اور دیگر اشیائے خوردونوش فوری طور پر خیبر پختونخوا بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اس مشکل گھڑی میں خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کے ساتھ ہے۔
—فائل فوٹو ترجمان سپارکو نے بتایا ہے کہ پاکستان کا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے زمین کے مدار میں فعال ہے۔پاکستان میں خلائی تحقیق کے ادارے سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ سیٹلائٹ گزشتہ مہینے 31 جولائی کو چین کے ژیچانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کامیاب لانچ کے بعد سیٹلائٹ نے گراؤنڈ اسٹیشنز کے ساتھ مستحکم رابطہ قائم کرلیا اور اب سیٹلائٹ نے خلا سے ہائی ریزولوشن تصاویر حاصل کرکے زمین پر بھیجنا شروع کردی ہیں۔ ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ، چینی سفارتخانے کی پاکستان کو مبارکبادچینی سفارتخانے نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر پاکستان کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسپارکو ترجمان نے مزید کہا کہ مختلف قومی شعبوں کے...
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا pm ajk sardar abdul qayyum niazi WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز مظفر آباد:انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم کی 18 اگست تک ضمانت منظور کرلی۔اسلام آباد کی انسداددہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے 26 نومبر احتجاج کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے معاملے پر سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کرلی۔انسداددہشت گردی عدالت نے اسلام آباد پولیس کو عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔انسداددہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ نے کیس پر سماعت کی، عبدالقیوم نیازی کے تھانہ کراچی کمپنی میں وارنٹ گرفتاری جاری کئے...
سروں کے شہنشاہ، قوالی کے بے تاج بادشاہ اور موسیقی کی دنیا کے روشن ستارے استاد نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے. 13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد کی فضاؤں میں پیدا ہونے والے نصرت فتح عل خان نے اپنے استاد مبارک علی خان سے موسیقی کی ابتدائی تعلیم حاصل کر کے قوالی کی دنیا میں اپنا نام بنایا۔ نصرت فتح علی خان کی دم مست قلندر علی علی جیسی قوالیاں دنیا بھر میں مقبول ہوئیں اور انہوں نے صوفیانہ کلام کو نئی نسل تک ایک نئے انداز میں پہنچایا۔ 1971 میں حق علی علی سے ملنے والی پہلی عوامی پذیرائی کے بعد انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، 125 البمز ریلیز کیے اور گنیز...
مالاکنڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مالا کنڈکی تحصیل بٹ خیلہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کو اپنے ہی بیٹے نے فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جگہ فائرنگ کے واقعے میں ایک بھائی اور بہن جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ پنجاب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کی قیادت بشمول صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمان صدیقی اور نائب صدر ناصر محمود چوہدری نے ای کامرس سیکٹر کے فروغ اور ملک کی عالمی منڈی میں مسابقت کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل کامرس دنیا بھر میں معاشی ترقی کا ایک بڑا محرک بن چکی ہے تاہم عالمی ای کامرس معیشت میں پاکستان کا حصہ اس کی صلاحیت سے بہت کم ہے۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایسی پالیسیاں اپنائے جو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو سپورٹ کریں،...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔ ارشد ولی محمد سابق وزیر سیاحت، ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور کوسٹل ڈیولپمنٹ (نگران حکومت سندھ رہے ہیں۔ ارشد ولی محمد کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات، پیشہ ورانہ مہارت، رفاہی سرگرمیوں اور مختلف شعبوں میں نمایاں کارناموں کے اعتراف میں دیا گیا۔(جاری ہے) بطور وزیر سیاحت نگران حکومت سندھ، انہوں نے صوبے کے ثقافتی ورثے، تاریخی مقامات اور ساحلی وسائل کو اجاگر کیا اور ایسے اقدامات شروع کیے جن سے ایکو ٹورزم، مقامی کمیونٹی کی شمولیت اور سندھ کی عالمی سطح پر پہچان میں اضافہ ہوا۔ارشد ولی محمد نے پاکستان کی ایوی ایشن، ٹریول اور ٹورزم انڈسٹری کو مستحکم کرنے...
وزیراعظم کی ہدایت پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے پشاور پہنچ گئیں۔ ترجمان کے مطابق این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور پی ڈی ایم اے کو مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچایا جا رہا ہے۔ گزشتہ شام چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی تھی۔ این ڈی ایم اے نے واضح کیا ہے کہ تمام سول اور عسکری ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور امدادی کارروائیوں کی ہمہ وقت نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ ہنگامی صورتحال سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔ محکمے نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ دنوں میں...

اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک شخص کی دہشتگردی کی سزا پورے علاقےکو نہیں دی جاسکتی۔اگر کوئی دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے یا گھر میں بارودی مواد رکھتا ہے تو اسے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔فوج کو اس میں کوئی دلچسپی نہیں ہےکہ دہشت گردی کے نام پر معصوم عوام کی جان لے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کی جس دوران انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالبعلموں کے سوالات کے جواب بھی دیئے۔ سپارکو نے ربیع الاول کے چاند کی پیشگوئی کر دی ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہمارے ذہنوں...
اداکار و میزبان یاسر حسین نے عوام اور نوجوان نسل سے شادیوں کو آسان بنانے کی اپیل کردی۔ ایک حالیہ پروگرام میں یاسر حسین نے کہا کہ ہم لوگوں نے تقریبات میں اضافہ کر کے شادیوں کو مشکل کام بنا دیا ہے ہمیں شادیوں کو آسان بنانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں نکاح کریں اور پھر ولیمے کا کھانا کھلا دیں بس شادی کو اتنا آسان ہی ہونا چاہیئے۔ یاسر نے اپنے دوستوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے کچھ دوست جن کی شادی قریب ہے وہ خرچے کی وجہ سے پریشان ہیں ان کے چہرے خوشی کے بجائے فکر سے بجھے ہوئے ہیں۔ انہوں...
اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں کرنے میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے...
امریکی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ نے جوبائیڈن کے صاحبزادے ہنٹر بائیڈن کے بیانات پر سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک ارب ڈالر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق میلانیا کے وکیل الیخاندرو بریٹو نے 6 اگست کو ہنٹر بائیڈن اور ان کے وکیل کو خط لکھا، جس میں کہا گیا کہ یوٹیوب پر دیے گئے انٹرویو میں لگائے گئے الزامات فوری طور پر واپس لیے جائیں اور معافی مانگی جائے۔ بصورت دیگر ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ درج ہوگا۔ یہ دعوے ایک پروگرام کے دوران کیے گئے تھے، جس کے میزبان اینڈریو کالہان تھے۔ انٹرویو میں ہنٹر بائیڈن نے مصنف مائیکل وولف کے ایک بیان کی بنیاد پر کہا کہ میلانیا ٹرمپ کی...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
کراچی(نیوز ڈیسک)ماہر ماحولیات ڈاکٹر زینب نعیم نے کہا ہے کہ ملک میں غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی پہلے سے موجود تھی مگر بدقسمتی سے ہم سائنس کو کبھی سنجیدہ نہیں لیتے۔ خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد تباہی کے مناظر پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت مسلسل بڑھ رہا ہے اور موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ڈاکٹر زینب نے کہا کہ ہمارے ہاں بار بار وارننگ دی جاتی ہے لیکن بروقت اقدامات نہ ہونے کے باعث صورتحال المیہ اختیار کر لیتی ہے۔ ہم یا تو خشک سالی کا شکار ہوتے ہیں یا پھر شدید سیلاب کا، اور افسوس کی بات یہ ہے کہ دونوں انتہاؤں سے نمٹنے...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کی یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی سے جُڑے ’فاریور کیمیکلز‘کہلائے جانے والے PFAS نوعمر افراد کے وزن کم کرنے کی صلاحیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع حتیٰ کہ اگر وہ وزن کم کرنے کی سرجری (بیریاٹرک سرجری) سے بھی گزر چکے ہوں۔ سائنسی جریدے Obesity میں شائع تحقیق کے مطابق جن نوعمر افراد کے خون میں PFAS کی مقدار زیادہ تھی، وہ سرجری کے بعد کھویا ہوا وزن دوبارہ تیزی سے بڑھانے کا زیادہ امکان رکھتے تھے۔ تحقیق کی مرکزی مصنفہ، بریٹنی بامارٹ، جو یو ایس...
ڈیفنس میں بچوں کو مبینہ قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔2 روز قبل ڈیفنس میں خاتون نے اپنے کمسن بیٹے اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا تھا ۔تاہم اب گرفتار ملزمہ کے خلاف سابق شوہرغفران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جب کہ مقتول بہن اوربھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔ملزمہ خاتون کے سابق شوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے، 14 اگست کی دوپہرڈھائی بجے کےقریب سابقہ اہلیہ ادیبہ نےفون کال کی اور سوال کیا کہ کیا تمہیں پتا چلا کہ میں نے...