2025-09-26@14:10:48 GMT
تلاش کی گنتی: 7979

«تاریخ ساز تیزی»:

(نئی خبر)
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی، اسحاق ڈارکی...
    بھارت کے ریٹائرڈ فوجی افسران بھی پاکستان سے جنگ میں مودی کے بے بنیاد دعوؤں کو جھوٹ قرار دے رہے ہیں اور پاک فوج کے مؤقف کی تائید کرتے نظر آتے ہیں۔ میجر جنرل ریٹائرڈ یش مور نے دو ٹوک انداز میں کھل کر کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد دنیا نے پاکستان پر کوئی سوال نہیں اٹھایا بلکہ پاکستان آرمی چیف اور پاک فوج کا وقار مزید بڑھ گیا۔ یش مور نے سوال اٹھایا کہ بھارت کب تک اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ جنگی کیفیت میں رہ سکتا ہے؟ یش مور نے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانی آرمی چیف کو خصوصی دعوت دی، جبکہ دنیا کے کسی ملک نے پاکستان کے خلاف آواز نہیں...
    پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے، سابق بھارتی میجر جنرل نے مودی کو آئینہ دکھادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل یش مور نے مودی سرکار کو آئینہ دکھادیا، انہوں نے بھارت کی پالیسیوں اور آپریشن سندور میں بھارتی میڈیا کے منفی کردار کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔یش مور نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان آرمی چیف اور پاکستانی فوج کا وقار مزید بڑھ گیا ہے، پاکستانی آرمی چیف کو تو ٹرمپ نے بھی دعوت دی اور پاکستان پر دنیا کے کسی ملک نے سوالات نہیں اٹھائے۔ انہوں نے مودی سرکار سے سوال کیا کہ بھارت کب تک پڑوسیوں کے ساتھ...
    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے ایشیا کپ میں انڈین ٹیم کے پاکستان کے ساتھ کھیلنے کی مخالفت کردی۔ انڈین میڈیا کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے جوان گھر واپس نہیں آتے اور ہم کرکٹ کھیلنے چلے جاتے ہیں، یہ فوجیوں کی قربانیوں کا مذاق ہے، ہم انکو اتنی اہمیت کیوں دیتے ہیں؟۔۔ ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ہماری حکومت کا مؤقف بھی یہی ہے کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے”۔ ایشیا کپ 2025 کا آغاز 9 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا مگر ٹورنامنٹ سے قبل بھارتی میڈیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) پاکستان میں تباہ کن بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، جب کہ ریسکیو اہلکار شدید بارشوں، لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لاشیں نکالنے کے کام میں مصروف ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان انور شہزاد نے خبر رساں ادارے ڈی پی اے سے بات چیت میں بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد تین سو سات ہو چکی ہے۔ جمعے کے روز شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کے باعث 180 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ اس دوران ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ایک ہیلی کاپٹر بھی حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں سوار...
    چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب منعقد ہوئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو کی لانچنگ تقریب میں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف پروجیکٹ 2 وائس ایڈمرل عبدالصمد مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی تقریب رونمائیچین میں پاکستان کیلئے تیار ہونیوالی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں ہوئی۔ تقریب سے خطاب...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چین میں پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز پی این ایس ایم مانگرو (MANGRO) کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔  ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف پراجیکٹ-2 وائس ایڈمرل عبد الصمد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی حکومت سیلابی آفت میں بھی خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کیساتھ کھڑی ہے: حنیف عباسی آئی ایس پی آر کے مطابق وائس ایڈمرل عبد الصمد نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ محفوظ اور مشترکہ ماحول کو فروغ دیتے ہوئے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ وائس ایڈمرل عبد الصمد  نے کہا کہ ہنگور کلاس آبدوزیں خطے میں طاقت...
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے زبردست احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارتی سفارتخانے کو گھیرلیا۔    مظاہرین کے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھے اور وہ بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ اس صورتحال نے بھارتی سفارتی عملے کو خوفزدہ کردیا جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ اس موقع پر خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہی دن واشنگٹن...
     بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھارتی سفارتخانے کے باہر بڑی تعداد میں سکھ مظاہرین جمع ہوئے اور عمارت کو گھیر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے گرودوارے میں ’جمہوریہ خالصتان‘ کا بورڈ نصب، انڈیا میں ہلچل مچ گئی یہ احتجاج خالصتان تحریک کے حامیوں کی جانب سے منظم کیا گیا، جس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے خالصتان کے جھنڈے لہرائے، نعرے بازی کی اور بھارت مخالف شعار بلند کیے جن میں ’ڈاؤن وِد انڈیا‘ اور ’مودی قاتل ہے‘ شامل تھے۔ اس دوران مظاہرین نے بھارتی پرچم پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے احاطے میں پھینک دیے۔ یہ بھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹیوں نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے لیے پُرعزم قومی اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فن ٹیک کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12 کروڑ تک لے جانا، اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے...
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانےکوگھیر لیا۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے گئے اور بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ مظاہرین سے خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔ اس موقع پر سربراہ خالصتان کونسل ڈاکٹر سندھو نے کہا کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، یفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہےہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم  شہباز شریف  نے  خصوصی اقتصادی زون  میں  چینی کمپنی کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خصوصی اقتصادی زون  کے قیام سے  ٹیکنالوجی  کی منتقلی، سکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی میں مدد ملے گی۔ پاکستان ٹیکسٹائل کے شعبے میں چین کی ترقی اور مہارت سے فائدہ اٹھانے کا خواہاں ہے۔ شہباز شریف سے  گارمنٹس  انڈسٹری سے وابستہ چینی گروپ ’’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘‘ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔ دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ حکومت پاکستان چین-پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ موڈیز کی حالیہ اپ گریڈیشن مثبت نتائج کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی...
    میڈیا کی طاقت سے بھلا کون انکار کر سکتا ہے، یہ رائی کو پہاڑ اور پہاڑ کو رائی بنانے کے فن میں مہارت رکھتا ہے۔ دوسری جنگ عظیم سے قبل جرمنی کا میڈیا اتنا طاقتور تھا کہ اس نے جرمنی کو دنیا کا سب سے طاقتور ترین ملک کے طور پر متعارف کرا دیا تھا، یورپ کے اکثر ملک اس سے خوف زدہ تھے، چنانچہ ان کی کوشش تھی کہ وہ جرمنی کے ساتھ مل کر چلیں، یورپ میں اس وقت صرف ایک برطانیہ تھا جو جرمنی کو یورپ کی سب سے بڑی طاقت ماننے سے گریزاں تھا۔ بعد میں حالات ایسے ہوئے کہ برطانیہ، امریکا اورکچھ یورپی ممالک کے ساتھ مل کر جرمنی کے خلاف محاذ بنانے میں کامیاب...
    سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ برطانی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے بڑے پیمانے پر نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ " ایکس " پر اپنے پیغام میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، جین میرٹ نے کہا کہ امدادی کاموں میں مصروف سرکاری ہیلی کاپٹر کے عملے کے افراد بھی جاں بحق ہوئے، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدہ خاص طور پر توانائی، کانوں اور معدنیات، آئی ٹی، کرپٹو کرنسی اور دیگر شعبوں میں اقتصادی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔امریکی سفارت خانے کی چارج ڈی افیئرز محترمہ نٹالی بیکر سے گفتگو کرتے ہوئے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی، انہوں نے کہا کہ اس سے مارکیٹ تک رسائی میں توسیع، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کی جرات مندانہ اور انتہائی ضروری ٹیرف اصلاحات پر روشنی ڈالی جن کا مقصد تجارت کو آزاد بنانا اور ملک کو برآمدات کی قیادت میں...
    جنیوا( مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منظر نامے پر بھارت کی ایک اور سبکی جبکہ پاکستان  نے ایک اور سفارتی کامیابی حاصل کرلی۔  ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پلاسٹک آلودگی پر اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس  وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک کی زیر صدارت ہوا جس میں 46 ملکوں نےمصدق ملک کو اگلے اجلاس کی صدارت سونپ دی۔ پاکستان کو صدارت ملنے پر بھارتی وفد جل کر سیشن سے واک آؤٹ کرگیا تاہم کسی رکن ملک نے بھارتی واک آؤٹ کی پرواہ نہیں کی۔ کالاباغ ڈیم  بنائیں ملک بچائیں، مونس الہیٰ اپنے خطاب میں وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ترقی یافتہ دنیا کو یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ترقی پذیر ممالک...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان نیوکلیئر بلیک میلنگ کر رہا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے، جوہری صلاحیت دفاع کیلئے ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پاکستان کے اثاثے ملکی دفاع کیلئے ہیں، ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، جوہری صلاحیت ہمارے دفاع کی ضمانت ہے، کسی کو خطرہ نہیں ہو سکتا۔نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، ان کیلئے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، نریندر مودی بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع میں جنگ لڑی اور جیتی، نریندر مودی کیلئے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ اٹلی کے جنوب میں واقع جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب کشتی الٹنے سے 27 تارکین وطن اور پناہ گزین ہلاک ہو گئے ہیں۔'یو این ایچ سی آر' اس حادثے میں زندہ بچ جانے والے 60 افراد کو ضروری مدد فراہم کر رہا ہے۔ اٹلی کی کوسٹ گارڈ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔مقامی ذرائع ابلاغ کی فراہم کردہ اطلاعات کے مطابق کشی پر سوار لوگ لیبیا سے آ رہے تھے اور ان کی منزل اٹلی تھا۔افریقہ کے ساحل سے اٹلی کا سفر اختیار کرنے والے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کے پی کے پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس نے یوم آزادی پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا‘ بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر آئی جی کے پی کے اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔کے پی کے پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہونا بھارت کیلئے بڑا سفارتی جھٹکا ہے، امریکا نے واضح کردیا کہ وہ ان دہشت گروں کیخلاف پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملاکر لڑے گا۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایل اے بلوچستان میں مجید بریگیڈ کا اضافی یونٹ لا رہا تھا، بی ایل اے یا مجید بریگیڈ کا دہشت گردوں کی فہرست میں آنا بھارتی سفارتکاری کے منہ پر طمانچہ ہے۔ سوات اور باجوڑ میں پاک فوج  کا فلڈ ریلیف آپریشن،عوام اور سکول کے بچوں کو محفوظ...
    پاکستان اور مائیکرونیشیا نے سفارتی تعلقات قائم کرتے ہوئے دو طرفہ تعاون کے نئے باب کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے تاکہ دو طرفہ تعاون کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ریاستہائے مائیکرونیشیا ایک جزیرہ نما ملک ہے، جو مغربی بحرالکاہل میں واقع ہے اور اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا۔پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ نے ایک پریس ریلیز میں بتایا کہ دونوں ممالک کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوبین نے نیویارک میں ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے۔پاکستان مشن کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور ریاستہائے مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
    وزیر دفاع نے کہا کہ نریندر مودی کیلیے دوسری جنگ بھارت کے اندر نظر آ رہی ہے جہاں ان کے خلاف آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارتی شہری خود کہہ رہے کہ مودی کا رویہ ایسا تھا کہ جنگ تک کی نوبت آگئی.بھارتی وزیر اعظم پر کانگریس سمیت چھوٹی ریاستوں میں بھی شہری تنقید کر رہے ہیں۔’مودی ایسے بیانات دے کر اپنے گھر میں اٹھنے والے طوفان کو روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ بھارتی وزیر اعظم جانے اور ان کے اپنے گھر کے سیاسی افراد جانیں پاکستان کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔ پاکستان کی ایٹمی صلاحیتیں اپنے دفاع میں ہیں کسی کو اس سے خطرہ نہیں ہو سکتا۔‘ان کا کہنا تھا کہ سال یا ڈیڑھ سال قبل بھارت کا...
    اسلام آ باد: پاکستان نے ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام سے متعلق اسرائیلی حکومت کے بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے قابض اسرائیلی حکومت کے حالیہ بیانات کو مسترد کیا ہے جن میں نام نہاد ’’گریٹر اسرائیل‘‘ کے قیام اور غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری بے دخلی کے منصوبوں کا اشارہ دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دنیا ایسے اشتعال انگیز اور غیر قانونی عزائم کو یکسر مسترد کرے، بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور متعلقہ قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں یہ بیانات قابض طاقت کے ارادے کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی قیادت اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مضبوط بنانا چاہتی ہے اور خطے میں...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے یوم آزادی کی تقریب سے خطاب میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ انڈیا ’ایٹمی دھمکیوں کے آگے جھکنے والا نہیں ہے جس پر پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا کہ " ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، مودی کو خواب میں بھی پاکستان اور پاکستانی افواج نظر آتی ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے ووٹرز کو مطمئن کر رہے ہیں۔ یادرہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان نے واضح کیا کہ ہماری ایٹمی طاقت جارحانہ سوچ نہیں بلکہ انڈیا کی جوہری جارحیت کے توازن کے لیے ہے"۔نجی ٹی وی چینل جیونیوز سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف کاکہناتھاکہ ہم کسی کو بلیک میل نہیں کرتے، نیوکلیئر صلاحیت ہمارے دفاع...
    اسلام آباد: آپریشن سندور کے متاثرین نے بھارتی مظالم کے خلاف اقوام متحدہ کو یادداشت پیش کر دی۔ معرکہ حق شہدا فورم کے پریزیڈینٹ اور جنرل سیکرٹری نے یاداشت اقوام متحدہ کے نمائندوں کے حوالے کی۔ اقوام متحدہ کے نمائندوں نے یاداشت کی متعلقہ حکام کو حوالگی کی یقین دہانی کروائی۔ بھارتی افواج نے 7 مئی کو پاکستانی شہروں پر بلا اشتعال حملے کیے، جس میں درجنوں بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ شہید ہونے والوں میں نومولود، بچے، خواتین اور بزرگ شامل تھے۔ معرکہ حق شہداء فورم کے مطابق حملوں میں مساجد، اسکول اور چرچ سمیت شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ہم اقوام متحدہ سے بھارتی جنگی جرائم کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ متاثرین کا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اب خواب میں بھی پاکستان اور اس کی افواج نظر آتی ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان نہ تو جوہری ہتھیاروں کے ذریعے کسی کو بلیک میل کرتا ہے اور نہ اس پر یقین رکھتا ہے۔ ہمارے نیوکلیئر اثاثے صرف ملکی دفاع کے لیے ہیں اور یہی ہماری سلامتی کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے لیے پاکستان سے جنگ ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ وہ یہ بیانات محض اپنے ووٹرز کو مطمئن کرنے کے لیے دے رہے ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف...
    اسلام آباد: حکومتی ارکان اور وزراء میں سول ایوارڈز کی تقسیم پر اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج کیا ہے۔ سینیٹ اجلاس چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں شروع ہوا، چیئرمین سینیٹ نے ایوان میں اعلان کیا کہ ممبران سینیٹ کو 14 اگست کو ایوارڈز دیے گئے جن میں اسحاق ڈار، محسن نقوی، مصدق ملک، اعظم نذیر تاررڑ اور فیصل سبزاوری کو ایوارڈ ملا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ شیری رحمان، سینٹر بشری انجم، احد چیمہ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا، عرفان صدیقی اور سرمد علی کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو 23 مارچ 2026 کو دیا جائے گا۔ اپوزیشن ارکان نے ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک ریاستہائے مائیکرونیشیا نے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم کر لیے ہیں، جس کے ساتھ ہی دونوں ممالک نے باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق مائیکرونیشیا 1991 میں اقوام متحدہ کا رکن بنا تھا۔ نیویارک میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائیکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے ذریعے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات انسانی وسائل کی ترقی، استعداد کار میں اضافے اور ماحولیاتی تبدیلی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے، دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے خواہاں ہیں۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شہباز شریف سے چینی گارمنٹس کمپنی "چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ" کے وفد نے ملاقات کی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، حکومت دونوں ممالک کی دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے، خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں،...
    نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اگست ۔2025 )پاکستان اور مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے درمیان باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات قائم ہوگئے پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ سفیر عاصم افتخار احمد اور وفاقی ریاستِ مائکرونیشیا کے مستقل مندوب سفیر جیم ایس لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے جس کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلقات کو باضابطہ شکل دی گئی. یہ دستخطی تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کے سفارتکاروں نے شرکت کی جن میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی شامل تھے. اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ چینی صنعتیں پاکستان میں اپنے یونٹس لگائیں، حکومت پاکستان چین پاکستان دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جانے کی خواہاں ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چینی گارمنٹس گروپ ’’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ‘‘ کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد کی قیادت چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو نے کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کی دوستی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھتی ہے، دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔ دونوں ممالک کے اقتصادی تعلقات میں اضافہ باعث اطمینان ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ چیلنج فیشن گروپ کے پاکستانی مارکیٹ پر...
    ویب ڈیسک: بھارت کے رافیل طیاروں سمیت دفاعی نظام ایس فور 400 کی تباہی اور دشمن کے ناپاک ارادے خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہین پہلی بار منظرعام پر آگئے، دشمن کے دانت کھٹے کرنے والوں کو ایوان صدر میں اعزازات سے نوازا گیا۔ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان پر حملہ کیا گیا، جس میں 80 سے زائد بھارتی طیاروں نے حصہ لیا، دنیا کی سب سے بڑی فضائی جنگ میں پاکستان پاکستان کے تقریباً 50 طیاروں نے جوابی کارروائی کی اور بھارت کے رافیل سمیت 6 جنگی طیارے مار گرائے تھے، 10 مئی کو پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کیا اور روسی ساختہ میزائل دفاعی نظام ایس 400 اور...
    بھارت میں مشہور ٹی وی کوئز شو ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کا نیا ٹریلر جاری ہوتے ہی تنقید کی زد میں آگیا۔ یہ خصوصی قسط یومِ آزادی کے موقع پر ترتیب دی گئی ہے، جس میں بھارتی بری، بحری اور فضائیہ کی خواتین افسران کو مہمان کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اس ٹیزر میں کرنل صوفیہ قریشی (بری فوج)، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ (فضائیہ) اور کمانڈر پریرنا دیوستھلی (بحریہ) امیتابھ بچن کے ساتھ شو میں شریک نظر آتی ہیں۔ ٹیزر میں خواتین فوجی افسران کو اپریل اور مئی میں پاکستان کے ساتھ پیدا ہونے والی کشیدگی کے دوران مبینہ ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بیانات دیتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے، جنہیں ناقدین نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کا سلسلہ برقرار ہے۔ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز، کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 626 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1,47,156 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) گزشتہ روز مارکیٹ 476 پوائنٹس کمی کے بعد 1,46,529 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی تاہم آج سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مثبت سرمایہ کاری رجحان کے باعث ایک لاکھ 47 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد دوبارہ بحال ہو گئی۔
    گلگت بلتستان میں گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کی وارننگ، سیلاب کا سنگین خطرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں برف اور گلیشیئر پگھلنے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے، غیر معمولی گرمی برف پگھلنے کی شرح میں نمایاں ا ضافہ کر رہی ہے جس سے گلیشیل لیک آٹ برسٹ فلڈز کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم درجہ حرارت مسلسل اوسط سے زیادہ ہیں جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پگھلتی...
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری روز نمایاں تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس ایک بار پھر 1 لاکھ 47 ہزار کی سطح عبور کر گیا۔ کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 703 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس سے انڈیکس 1 لاکھ 47 ہزار 232 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ دن کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 47 ہزار 346 پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی دیکھی۔ یاد رہے کہ بدھ کو منفی رجحان کے باعث 100 انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل محمد معین وٹو نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ طاس معاہدے (IWT) سے ’فرار‘ اختیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جب کہ بھارتی وزارتِ خارجہ نے ہیگ کی عدالت کے اس فیصلے کو مسترد کر دیا ہے جس میں بھارت کو معاہدے کے تحت دریاؤں پر نئے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن میں طے شدہ شرائط کی پابندی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ 1960ء کے سندھ طاس معاہدے کے تحت 3 مغربی دریا پاکستان کو اور 3 مشرقی دریا بھارت کو دیے گئے تھے۔ 2023ء میں پاکستان نے مغربی دریاؤں پر بھارت کے پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن کے معاملے پر مستقل ثالثی عدالت (PCA) ہیگ...
    اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ سرکاری ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔عطا اللہ تارڑ کا...
    نیویارک: پاکستان نے مغربی بحرالکاہل میں واقع جزیرہ نما ملک مائکرونیشیا کے ساتھ باضابطہ سفارتی تعلقات قائم کر لیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد اور مائکرونیشیا کے سفیر جیم ایس۔ لپوے نے نیویارک میں مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو باضابطہ شکل دے دی گئی۔ یہ اہم تقریب پاکستان مشن برائے اقوام متحدہ میں منعقد ہوئی، جس میں دونوں ملکوں کے اعلیٰ سفارتکار شریک تھے۔ پاکستان کے نائب مستقل مندوب سفیر عثمان جدون بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سفیر عاصم افتخار نے اس موقع پر کہا کہ یہ تعلقات پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر قائم ہونا خوش آئند ہے، اور یہ...
    مثل مشہور ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔ ایک جھوٹ کو چھپانے کے لیے سو جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ اس کے باوجود سچ غالب آ کر رہتا ہے۔ سو جھوٹ بھی ایک سچ پر حاوی نہیں ہو پاتے۔ حق و سچ کی روشنی باطل کے اندھیروں کو چیرکر چار سُو پھیل جاتی ہے اور باطل اپنی موت آپ مر جاتا ہے۔ یہ سلسلہ ازل سے چل رہا ہے اور ابد تک جاری رہے گا۔ انسان فطرتاً اپنی بڑائی و برتری قائم رکھنے کے لیے دروغ گوئی سے کام لے کر اپنی بات منوانے کی کوشش کرتا ہے لیکن جوں جوں وقت گزرتا جاتا ہے جھوٹ کے پردے سے سچائی کی کرنیں پھیلنے لگتی ہیں اور اس کا جھوٹ، دھوکہ،...
    شکارپور مین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ آزاد ملک میں آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ججوں، جرنیلوں اور بد مست بیوروکریسی کے لیے صحت اور تعلیم کی وی آئی پی سہولیات موجود ہیں، جبکہ عام عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست کا بابرکت دن ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے عوام کو مل کر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، جماعت اسلامی ملک کو کرپشن، ناانصافی اور بیروزگاری سے پاک کرنے کے لیے مسلسل 87 سالوں سے جدوجہد کر رہی...
    بھارت کے سینئر دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے کہا ہے کہ چین پاکستان کو خطے کی سب سے بڑی فوجی طاقت بنانے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی فوج کو مضبوط بنانے کیلئے اسکی حمایت جاری ہے۔ پراوین ساہنی نے تازہ وی لاگ میں پاکستان کی جانب سے نئی راکٹ فورس کمانڈ کے قیام کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس کمانڈ کی تشکیل چین کے پی ایل اے راکٹ فورس سے متاثر ہو کر کی گئی ، جس کا مقصد پاکستان کی فوجی صلاحیتوں کو نئی سطح تک لے جانا ہے۔ پراوین ساہنی نے کہاکہ پاکستان کی ایئر فورس نے “ آپریشن سندور“ کے دوران اپنی صلاحیتوں کو عملی سطح پر...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے، امیر مقام WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز مردان(سب نیوز)وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر امور کشمیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کو بھارت کیخلاف عظیم کامیابی ملی، ہم نے بھارت کو سفارتی محاذ پر بھی شکست دی۔امیرمقام نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والوں کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی...
    کراچی: سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو نشانِ امتیاز ملنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نشانِ امتیاز، بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان کے لیے کی گئی بے مثال خدمات کا تسلیم شدہ اعزاز ہے، یہ اعزاز ہر اس پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے جو ملک کی عزت و وقار کو دنیا میں بلند دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جس انداز سے بھارت کو سفارتی میدان میں شکست دی اور مودی سرکار کی علاقائی غنڈہ گردی کو بے نقاب کیا، وہ قابلِ تحسین اور ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کی واضح اور بھرپور سفارتکاری...
    محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ کے باعث گلیشئرز کے تیزی سے پگھلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے گلیشیئل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ گلوف کے خطرے سے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تربیلا ڈیم میں خریف سیزن کے دوران 41.8 ملین ایکڑ فٹ پانی کی ریکارڈ آمد ہوئی،...
    کراچی: بہادر آباد دھوراجی شیرپاؤ بستی میں بینک میں کام کرنے والی 26 سالہ لڑکی سے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا انکشاف ہوا ہے، واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں بہادر آباد تھانے میں درج کرلیا گیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ بینک میں گاڑیاں لیزنگ اور کریڈٹ کارڈ بنانے کا کام کرتی ہوں۔  ملزمان نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بناتے رہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 1 جولائی کو مہزور نامی شخص نے کریڈٹ کارڈ بنوانے کے لیے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو دھوراجی میں  نجی اسپتال کے قریب بلوایا گیا۔ رات سوا 8 کے قریب...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں 80 لاکھ خواتین نے پہلی بار موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنا شروع کیا،ڈیجی سکلز 3.0‘‘ کے تحت وزارت آئندہ تین سال میں 33 لاکھ سے زائد آئی ٹی پروفیشنلز کو تربیت دے گی۔جمعرات کو وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ذیلی ادارے قوم کے ساتھ مل کر یومِ آزادی بھرپور طریقے سے مناتے ہیں۔ یہ خصوصی تقریب حکومت، صنعت، سٹارٹ اپس اور اکیڈمیا کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتی...
    ویب ڈیسک : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرانے کے سلسلے میں مجاز بینکوں کی شاخیں ہفتے کے روز بھی کھلی رہیں گی۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مجاز بینک ہفتہ 16 اگست کو صبح 9:00 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک عوام کی سہولت کے لیے کھلے رہیں گے تاکہ سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستیں جمع کرانے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا جا سکے۔ یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بھی بینک چھٹی کے باوجود کھلے رہے تھے تاکہ شہریوں کو حج درخواستیں جمع کرانے میں آسانی ہو۔اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ درخواست دہندگان کو بروقت سہولت دینا ہے، کیونکہ حج اسکیم کی درخواستیں جمع کرانے کی...
    سٹی42: پاکستان ریلوے کی خراب کارکردگی ایک بار پھر مسافروں کے لیے زحمت بن گئی۔ کراچی سے آنے والی سیون اپ تیزگام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب اچانک فیل ہو گیا، جس کے باعث مسافر کئی گھنٹوں سے پھنسے ہوئے ہیں۔ شہریوں کے مطابق انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ سے زائد وقت گزر چکا ہے، لیکن تاحال متبادل انجن فراہم نہیں کیا گیا۔ٹریک بلاک ہونے کی وجہ سے پیچھے آنے والی دیگر ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی شدید گرمی میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے معلومات کی کمی اور متبادل انجن یا سہولتیں بروقت فراہم...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہم نے دنیا کو واضح پیغام دیدیا ہے کہ پاکستانی قوم اپنا دفاع کرنا جانتی ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال یوم آزادی کا جشن منفرد ہے۔ مئی میں معرکہ حق نے دو قومی نظریے پر مہر ثبت کی۔ دو قومی نظریہ ایک حقیقت بن کر ابھرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں پاکستان پر جارحیت مسلط کی۔ پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی جب کہ پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ عطا اللہ...
    اٹلی کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 27افراد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی دو کشتیاں جنوبی اٹلی کے جزیرے لیمپیڈوسا کے قریب سمندر میں الٹ گئیں۔ اٹلی کی خبر رساں ایجنسی انسا کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔ حادثے کے بعد اطالوی حکام نے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا جس کے دوران 60 افراد کو بچا لیا گیا۔ بچ جانے والوں کے بیانات کے مطابق، یہ کشتیاں 12 تاریخ کی رات لیبیا سے روانہ ہوئی تھیں۔ سفر کے دوران پہلی کشتی میں پانی بھرنا شروع ہو گیا، جس پر سوار غیر قانونی تارکین وطن مجبوراً...
    اٹلی کے جزیرے لامپیدوسا کے قریب تارکینِ وطن کو لے جانے والی کشتی سمندر میں حادثے کا شکار ہوگئی، جس میں کم از کم 20 افراد ہلاک اور متعدد لاپتا ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 سے 80 کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ کچھ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین (یو این ایچ سی آر) نے تصدیق کی ہے کہ حادثہ لامپیدوسا کے قریب پیش آیا اور زندہ بچ جانے والوں کو مقامی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے۔ بچ جانے والے مسافروں نے بتایا کہ کشتی لیبیا سے روانہ ہوئی تھی اور اس پر...
    ---فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان نے عام آدمی کو ایوانوں میں بھیجا تھا، بد قسمتی سے آج ایوانوں میں چند افراد کا راج ہے۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم جشن آزادی کو مشن آزادی سمجھ کر مناتے ہیں، یہ آزادی ایک الگ طرح سے منائی جارہی ہے۔ کراچی میں ڈاکو اور ڈمپر مافیا کون ہے؟ خالد مقبول نے بتادیامتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 40 سال پہلے جدوجہد شروع کی...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق بھارتی سفارتکار وکاس سواروپ نے انکشاف کیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر ایک کے بعد ایک ٹیرف کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت برہم ہیں۔ وکاس سواروپ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اس لیے ناراض ہیں کیونکہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپ کے بعد بھارت نے یہ ماننے سے انکار کر دیا کہ امن قائم کرنے میں ٹرمپ کا کردار تھا۔ ٹرمپ نے حال ہی میں بھارت کی معیشت کو ”مردہ“ قرار دیتے ہوئے اور اس پر روسی تیل خریدنے کی پاداش میں 50 فیصد ٹیکس (ٹیرف) لگایا تھا۔ وکاس سواروپ نے بھارتی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی +آئی  این  پی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41  فیصد بڑا اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔ جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے۔ بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ جبکہ آئی ایم ایف کا وفد اگلے ماہ کے آخر میں  پاکستان آئے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب اور  میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب  نے کہا گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔ تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی...
    سابق بھارتی سفیر وکاس سوروپ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، مئی میں پاکستان کے ساتھ فوجی تنازع کے بعد جنگ بندی کرانے میں اپنے مبینہ کردار کو بھارت کی جانب سے نظرانداز کرنے پر ناخوش ہیں، اور یہی واشنگٹن کی جانب سے بھارت پر تجارتی ٹیرف عائد کرنے کی ایک بڑی وجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ٹرمپ کے کردار کو نہ صرف تسلیم کیا بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد بھی کیا، جبکہ بھارت ہمیشہ سے یہ موقف رکھتا ہے کہ جنگ بندی براہِ راست پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان طے پائی تھی اور کسی بیرونی ثالث کا کردار قبول نہیں کیا گیا۔ وکاس سوروپ کے مطابق...
    ویب ڈیسک:چاند روشن چمکتا ستارہ رہے، سب سے اونچا یہ جھنڈا ہمارا رہے۔  ملک بھرمیں 78 واں جشن آزادی آج ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31اور صوبائی دارالحکومتوں میں21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، مساجد میں ملکی سلامتی اور ترقی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ وطن عزیز کو آزاد ہوئے 78 برس مکمل ہونے پر جشن آزادی معرکہ حق کی عظیم فتح کے نام کر دی گئی، رات کو بارہ بجتے ہی شہر شہر جشن کا سماں پیدا ہوگیا تھا، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ و نور میں نہا گیا، دلفریب مناظر سے شہری محظوظ ہوتے...
    پاکستان کے 78 ویں یومِ آزادی کے موقع پر ملک کی اعلیٰ سیاسی و عدالتی قیادت اور حکومتی شخصیات نے قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے وطنِ عزیز کے تحفظ، ترقی اور جمہوریت کے استحکام کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں محسوس کرے۔ یومِ آزادی محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ یہ اجتماعی ذمہ داریوں کے اعادے کا دن ہے۔ ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں انصاف کی موجودگی ہر فرد روزمرہ زندگی میں...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے، ہم 14 اگست کو جشن آزادی منائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما او رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے حکومتی اقدامات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم قائد اعظم کے پاکستان کو واپس لینے کی کوشش کریں گے اور 14 اگست کو حقیقی آزادی کے دن کے طور پر منائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ 14 اگست کو پاکستان بنا، قائداعظم نے اپنی قوم جو پاکستان دیا یہ وہ پاکستان نہیں ہے،...
    بلاوّل بھٹو کے حقیقت پر مبنی ایک بیان نے بھارتی سورماؤں کو خاک چھنوا دی جس پر بھارتی اسٹار متھن چکرورتی بھی تلملا اُٹھے ہیں۔ بالی ووڈ اداکار اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما متھن چکرورتی نے زہریلی زبان استعمال کرتے ہوئے پاکستان پر میزائل حملے کی دھمکی دی ہے۔ اداکار نے سفارتی اخلاق اور سیاسی رواداری کو بالائے طاق رکھتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا دماغ سٹک گیا تو پاکستان پر براہموس میزائل چلے گا اور پھر ایک اور چلے گا۔ ایک اور وائرل ویڈیو میں متھن چکرورتی نے کہا کہ اگر کچھ نہیں ہوا تو ہم ایک ڈیم بنائیں گے اور وقتِ ضرورت ڈیم کھول دیں گے۔ اس طرح گولی تو نہیں چلے گی لیکن سونامی آ جائے گی۔ ایک بھارتی صحافی نے پوچھا کہ بھارت...
    کراچی: سعید آباد میں ذہنی طور پر پسماندہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں سوتیلی ماں اور ایک مرد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد کے علاقے سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ سعیدآباد میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان علی کے مطابق متاثرہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم اور ساتھ دینے والی خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے، 16 سالہ متاثرہ لڑکی کو 10 اگست کے روز سوتیلی والدہ عائشہ اپنے ساتھ زینب کو سو فٹ روڈ یوسف گوٹھ خالی مکان میں لیکر گئی جہاں پہلے سے موجود شہزاد نامی ملزم نے سوتیلی والدہ عائشہ کی موجودگی میں اسے جنسی زیادتی...
    ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے سالانہ امتحانات دہم جماعت سائنس گروپ برائے سال 2025 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس سال سائنس گروپ کے امتحانات میں 173738 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے اور 172391امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ1347 امیدوار غیر حاضر رہے اور 27244امیدوار فیل قرار پائے۔ اس سال سائنس گروپ میں مونٹیسوری کمپلیکس ہائی اسکول 13-D1گلشن اقبال کی عینا فاروقی ولد سلمان احمدفاروقی رول نمبر 441597 کے ساتھ 94.73 فیصد نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح پائنیر گرامر سیکنڈری اسکول اسلام نگر اورنگی ٹاؤن کی وانیہ نور ولد محمد اللہ رول نمبر 490623 کے ساتھ 94.09 فیصد نمبر حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی۔  تیسری پوزیشن دو طلبہ نے مشترکہ طور پر حاصل کی۔...
    فائل فوٹو۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ حج درخواستیں جمع کرنے کیلئے مجاز بینک ہفتے کو کھلے رہیں گے۔ کراچی سے جاری اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق مجاز بینکوں کی برانچیں صبح  9 بجے سے لے کر دوپہر ڈھائی بجے تک کھلی رہیں گی۔
    متحدہ عرب امارات میں چند ماہ سے پھنسا ایدھی فاونڈیشن کا نیا ائیرایمبولینس طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق ایدھی فاونڈیشن کےطیارے کوریگولیٹری معاملات کے سبب یواے ای میں 3ماہ قبل روکا گیا تھا،تاہم کلیئرنس کےبعد پائیپرسینیکا ساختہ طیارہ پاکستان پہنچ گیا۔ نئے پائیپرسینیکا طیارے کی طبی بیڑے میں شمولیت سے ایدھی کے پاس ائیرایمبولنسزکی تعداد اب 3 ہوگئی ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے پاس ائیرایمبولینس سروس میں اب 2 پائیپرسینیکا اورایک سیسنا ساختہ طیارہ موجود ہے۔ پاکستان پہنچنے والے طیارے کی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج(14اگست ) کو ہوگی۔
     اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ امدادی ٹیموں نے 20 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی بندرگاہ پر منتقل کر دی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔ یہ سانحہ ایک بار پھر مہاجرین اور تارکین وطن کی خطرناک سمندری سفر کے چیلنجز اور عالمی برادری کے سامنے موجود انسانی بحران کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔ Post Views: 8
    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو تیزی کا رجحان برقرار نہ رہ سکا اور کاروبار کے آخری اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے باعث مارکیٹ مندی کا شکار ہو گئی۔ کاروباری دن کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کے ایس ای-100 انڈیکس دورانِ دن بلند ترین سطح 147,892.25 پوائنٹس تک پہنچا۔ تاہم، فروخت کے دباؤ کے باعث تمام دن کا حاصل کردہ اضافہ ختم ہو گیا اور انڈیکس کم ترین سطح 146,417.80 پوائنٹس تک گر گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس 147000 پوائنٹس سے تجاوز کرگیا کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 146,529.30 پوائنٹس پر بند ہوا، جو 476.02 پوائنٹس یا 0.32 فیصد کمی ظاہر کرتا ہے،...
    پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر کا ایف پی سی سی آئی کا دورہ، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر رئیر ایڈمرل (ر) فریڈ سری ورتنے نے ایف پی سی سی آئی کا دورہ کیا اور صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ تجارتی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دہائیوں سے ثقافتی اور تجارتی تعلقات قائم ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی...
    موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کرتے ہوئے اسے ‘Caa1’ سے ‘Caa2’ کر دیا گیا ہے، جسے ‘مستحکم’ آؤٹ لک بھی دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ملک کی مالی حالت میں بہتری اور اصلاحات کے نفاذ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ موڈیز نے اس ریٹنگ میں اضافے کی وجہ پاکستان کی بیرونی مالی حالت میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات کی کامیاب تکمیل کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، اگرچہ ملک اب بھی بروقت مالی معاونت پر انحصار کرتا ہے۔ اسی طرح، حکومتی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو رہی ہے، لیکن قرضوں...
    ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔(جاری ہے) محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔انہوں...
    ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ، جلد شرح سود میں کمی، بجلی سستی ہوگی: وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر خزانہ و سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ہوا ہے، تاہم ادائیگیوں کے ساتھ یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی، جلد شرح سود میں مزید کمی متوقع ہے، بجلی بھی سستی کی جائے گی۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں معیشت مستحکم ہوئی ہے، تمام معاشی اعشاریے مثبت رجحان ظاہر کر رہے ہیں، پالیسی ریٹ (شرح سود) میں نمایاں کمی لائی گئی ہے، جس میں مزید...
    ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
    بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
    یومِ آزادی پر رومانیہ کے سفیر کا اردو میں خراجِ تحسین اور دوستی کا پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان میں تعینات رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹوئنیسکو نے پاکستانی عوام کو یومِ آزادی کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رومانیہ کی حکومت اور عوام کی جانب سے وہ پاکستان کی مسلسل ترقی، اتحاد اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔ رومانیہ کے سفیر نے کہا کہ ان کا ملک فخر کے ساتھ پاکستان کی خوشیوں میں شریک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے عزم کو ایک بار پھر دہراتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہم سب کو...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کام کر رہی ہے، جلد بجلی سستی ہو گی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مانتا ہوں کہ ملکی قرضوں میں 41 فیصد اضافہ ایک بڑا اضافہ ہے، جیسے جیسے قرضوں کی ادائیگی ہوگی یہ صورتِ حال بہتر ہو گی۔ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی سے متعلق بھی اعلان جلد کیا جائے گا، اس سال ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری تیزی سے آگے بڑھے گی، ایف بی آر میں اصلاحات کے عمل کی نگرانی وزیر اعظم خود کر رہے ہیں۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی...
    ٹاروبا : ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 34 سال بعد 3میچوں کی ون ڈے سیریز میں شکست دے دی، تیسرا ون ڈے میچ مایوس کن رہا جس میں قومی ٹیم کی کارکردگی نے شائقین کو افسردہ کردیا۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ ویسٹ انڈیز نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان ٹیم کو تیسرے ون ڈے میں 202 رنز سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، قومی ٹیم295رنز کے تعاقب میں92رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی، ٹاروبا میں پاکستان کے 5 بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کپتان محمد رضوان، صائم ایوب، عبداللہ شفیق نے کھاتہ بھی نہ...
    کراچی (ویب ڈیسک )کراچی کے علاقے بہادر آباد کی شیرپاؤ کالونی میں ایک بینک ملازمہ کے ساتھ سنگین واقعہ پیش آیا، جس میں خاتون کو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ متاثرہ خاتون نے پولیس سے رجوع کرتے ہوئے بہادر آباد تھانے میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون بینک میں گاڑیوں کی لیزنگ اور کریڈٹ کارڈز سے متعلق خدمات انجام دیتی ہیں۔ گزشتہ ماہ ایک شخص نے کریڈٹ کارڈ کے حصول کے لیے ان سے رابطہ کیا۔ 10 اگست کو اسے دھوراجی کے قریب ایک اسپتال پر آنے کا کہا گیا، لیکن موقع پر پہنچنے کے بعد ملزم اسے اسپتال کے بجائے قریبی گلی...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے پر اہم سوالات اٹھا دیے۔ سپریم کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کو قانونی سوالات پر تیاری کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی مختصر سماعت کی، جس میں جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 19 اگست تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت درخواستیں خارج کرنے کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں مقامی گیس کے ذخائر تیزی سے کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذخائر کے مقابلے میں ہر گزرتے سال کے ساتھ قدرتی گیس کی طلب میں اضافہ ہو رہا ہے۔پارلیمنٹ کو فراہم کردہ تفصیلات میں وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے بتایا ہے کہ گزشتہ 5 برسوں کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی)  کو اپنی مقامی گیس کی سپلائی میں نمایاں کمی کا سامنا رہا ہے۔مقامی گیس سپلائی 20-2019  میں 1083سے کم ہو کر 24-2023  میں 710 ایم ایم سی ایف ڈی رہ گئی ہے۔ 40 اوورز تک میچ ہاتھ میں تھا، جلد وکٹیں گرنے سے سنبھل نہ سکے: کپتان محمد رضوان مزید :
    امریکی دفتر خارجہ (اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ) نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ محکمہ خارجہ بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو غیرملکی دہشتگرد تنظیم کے طور پر نامزد کررہا ہے۔ جبکہ مجید بریگیڈ کو بلوچستان لبریشن آرمی کی سابقہ خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست (ایس ڈی جی ٹی) میں شامل کیا جا رہا ہے۔ بلوچستان لبریشن آرمی کو متعدد دہشتگرد حملوں کے بعد سنہ 2019 میں خصوصی طور پر نامزد عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم 2019 کے بعد سے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے مزید حملوں کی ذمہ داری قبول کی۔ یہ بھی پڑھیں: کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کے پے...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت معرکہ حق کی شکست کے بعد پوری دنیا اور اپنے عوام کے سامنے ذلیل و رسوا ہو رہا ہے جو کہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ۔مودی کے جھوٹے بیانیہ پر بھارت کے عوام بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے ۔عالمی میڈیا نے بھی مودی کی ڈرامے بازی کا پول کھول دیا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے آگیا ہے ۔مودی کسی کا یار نہیں ہے، صرف اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عوام کو بے وقوف بنا کر پاکستان سے جنگ کی فضا پیدا کر کے الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔ مودی کی گندی سیاست پاکستان دشمنی پر مبنی ہے ۔آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین...
    اسلام آباد: پاکستان کی کیپٹل مارکیٹ میں سہولت اور تیزی لانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کرتے ہوئے سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ (سی ڈی سی) نے زاہد لطیف خان سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ساتھ "راست" انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کا کامیاب انضمام کر لیا ہے جس کے تحت سرمایہ کار اب اپنے بینک اکاؤنٹس سے بروکریج اکاؤنٹس میں رقم فوری، محفوظ اور براہِ راست منتقل کر سکیں گے۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں اداروں کے درمیان اس انضمام کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب زاہد لطیف خان سیکیورٹیز کے مرکزی برانچ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں سی ڈی سی اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس...
    تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز نے بولرز کا بھرکس نکال دیا، پاکستان کو جیت کیلئے 295رنز کا ہدف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز ٹرینیڈاڈ(شاہ خالد)تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستانی بولرز کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ان کا بھرکس نکال دیا اور کپتان شائے ہوپ کی 120 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان کو جیت کے لیے 295 رنز کا ہدف دے دیا۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے آج برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے کپتان شائے ہوپ کی سنچری کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 6...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 اگست 2025ء) 2021 میں افغان خاتون ملک کی صدارت کا انتخاب لڑ سکتی تھی لیکن آج وہاں خواتین کے لیے عوامی مقامات پر بولنا بھی ممنوع ہے۔ یو این ویمن نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں خواتین اور لڑکیوں پر قدغن بڑھتی جا رہی ہے اور فوری اقدامات نہ کیے گئے تو وہ اپنے تمام حقوق کھو دیں گی۔ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کے طالبان حکمران ایسے معاشرے کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے قریب ہیں جہاں خواتین کو عوامی زندگی سے پوری طرح خارج کر دیا جائے گا۔ Tweet URL طالبان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں خواتین اور لڑکیوں...
    پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ایک روزہ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ جاری ہے۔ میزبان ٹیم نے 14 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 57 رنز بنا لیے ہیں۔ ٹاروبا میں جاری سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر ویسٹ اینڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی ہے۔ واضح رہے دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ خارجہ پالیسی کی کامیابی دراصل ٹرمپ کی مودی سے عارضی ناراضی کا نتیجہ ہے، جس کے باعث وہ پاکستانی حکومت کو سہارا دے رہے ہیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں حماد اظہر نے کہا کہ   حکومت اس نئے سفارتی اثر و رسوخ کو اندرونِ ملک مقبول قیادت پر کریک ڈاؤن کے لیے استعمال کر رہی ہے، بالکل اسی طرح جیسے امریکا میں ٹرمپ کو جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر نشانہ بنایا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے امریکہ کے ساتھ تعلقات کی تعریف بلومبرگ اور فنانشل ٹائمز جیسے عالمی جریدوں نے بھی کی ہے۔  صدر ٹرمپ بھی پاکستان کی کئی...
    تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ آج کے میچ میں شاہین آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نسیم شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تین میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، ٹرینیڈاڈ کے برائن لارا اسٹیڈیم میں فیصلہ کن معرکہ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہوگا۔ پہلے میچ میں گرین شرٹس نے شاندار کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ میزبان ویسٹ انڈیز کے نام رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے گزشتہ 31 برسوں میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 ون ڈے انٹرنیشنل سیریز جیتی ہیں۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تیسرا ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز ویسٹ انڈیز
    الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی...