2025-08-11@18:31:57 GMT
تلاش کی گنتی: 7154

«تاریخ ساز تیزی»:

(نئی خبر)
    پاکستان کو سبق سکھانے کے دعوے کرنے والے بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بڑا اعتراف کرلیا۔ رپورٹس کے مطابق کہ چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے ایک دو نہیں بلکہ 7 طیارے گرائے۔ تاہم اپنے بیان میں شرمندگی کے بجائے آرمی چیف نے ڈھٹائی سے کہا کہ اتنے گرنے کے بعد بھی ہم 3 دن بعد بھی ہوا میں تھے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی جریدے بلوم برگ کو انٹرویو میں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں بھارتی لڑاکا طیاروں کے کھونے کا اعتراف کیا تھا۔ بھارتی افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف...
    کوئٹہ: بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس کے سلسلے میں مقتولہ بانو بی بی، اس کے شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیگاری میں دہرے قتل کے واقعے کے سلسلے میں  مقتولہ بانو بی بی،ان کے شوہر کے شناختی جب کہ بچوں کا ب فارم منظر عام پر آگیا۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ بانو بی بی کی تاریخ پیدائش یکم جولائی 1985 درج ہے۔ شناختی کارڈ کے مطابق بانو بی بی کی عمر 40سال تھی اور زوجیت محمد نور درج ہے۔ شناختی کارڈ میں مقتولہ کے شوہر نور محمد کی عمر یکم جنوری 1987 درج ہے۔ اسی طرح ب فارم میں مقتولہ کے 5 بچوں کے نام بھی درج...
    ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کیا پاک بھارت کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں 3 مرتبہ آمنے سامنے ہوں گی؟ بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم...
    معروف ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں دہرائے جانے والے موضوعات اور غیر حقیقی بیانیے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں اداکارہ صحیفہ جبار نے نشاندہی کی کہ ڈراموں میں زبردستی کی شادیوں، گھریلو تشدد، اور خواتین کو ضرورت سے زیادہ میک اپ اور زیورات میں دکھایا جارہا ہے جوکہ حقیقت کے برعکس ہے۔  انہوں نے کہا کہ یہ سب نہ صرف حقیقت سے دور ہے بلکہ معاشرے میں ایک غلط تصور کو فروغ دے دہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آخر یہ غیر حقیقی اور نقصان دہ رجحانات کب ختم ہوں گے، یا کیا یہ سلسلہ اسی طرح ناظرین کے ذہنوں کو متاثر کرتا رہے گا؟ https://www.instagram.com/p/DMfDsXjs6Xw/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA==...
    اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی سے اُس پہلو سے پردہ اُٹھادیا جس پر وہ کم ہی بات کیا کرتے تھے۔ نجی ٹی وی چینل ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں جن میں سے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا، کھل کر گفتگو کی۔ شمعون عباسی نے کہا کہ نہ میں بُرا تھا، نہ ان میں خرابی تھی، بس ہم ساتھ نہیں چل پائے۔ کبھی دو اچھے لوگ ساتھ چل نہیں پاتے۔  اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے درمیان محبت تھی مگر خواب الگ الگ تھے۔ بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہونا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کی سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے ماہی گیروں کی کشتی بلوچستان میں گوادر کے قریب ڈوب گئی، جس میں 2 ماہی گیر جاں بحق اور 3 لاپتہ ہوگئے ہیں۔فشر فوک فورم کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں 6 افراد سوار تھے، ایک ماہی گیر بچ گیا جبکہ 2 کی لاشیں نکال لی گئیں، کشتی میں سوار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری اور مچھرکالونی سے ہے۔حادثے میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں، باپ کی لاش برآمد کرلی گئی، جبکہ بیٹا لاپتہ ہے، 3 ماہی گیر تاحال لاپتہ، 1 ماہی گیر معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا۔پاکستان فشر فوک فورم نے ریسکیو آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
    کراچی: گلوبل نیبر ہوڈ فار میڈیا انوویشن (جی این ایم آئی) کے زیر اہتمام امریکی ایجوکیشنل فاؤنڈیشن پاکستان USEFP اور پاک امریکا ایلومنائی نیٹ ورک PUAN کے تعاون سے 26 جولائی 2025 کو کراچی آرٹس کونسل میں پاک امریکا بزنس اینڈ انٹرپرینیورشپ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان اور امریکا  کے درمیان اقتصادی تعاون اور بزنس انوویشن کی نئی راہیں تلاش کرنے کے لئے پوان المنائی، ممتاز کاروباری شخصیات، ٹیک انکیوبیٹر ایگزیکٹوز، پالیسی سازوں، میڈیا انوویٹرز، تجارتی رہنماؤں اور دیگر اسٹیک ہولڈرلز اس تقریب کا حصہ بنے۔ ایک روزہ کانفرنس نے انٹرپرینیورشپ، ڈیجیٹل میڈیا، تجارتی ترقی، اسٹارٹ اپ سرمایہ کاری اور کراس بارڈر کلابوریشن کو فروغ دینے کیلئے  مختلف کاروباری طبقات کے درمیان ڈائیلاگ کے...
    ہر سال بڑی تعداد میں بھارتی شہری اپنے ملک کی شہریت ترک کرکے دوسرے ممالک کی شہریت لے رہے ہیں ،گزشتہ چھ برسوں میں 10 لاکھ سے زیادہ بھارتی اپنی شہریت چھوڑ چکے ہیں۔ یہ اعدادوشمار بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے۔ بھارتی وزیر مملکت امور خارجہ کیرتی وردھن سنگھ نے راجیہ سبھا میں بھارتی شہریت ترک کرنے سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال یعنی 2024 میں دو لاکھ سے زیادہ بھارتیوں نے اپنی شہریت چھوڑ دی ہے۔ وزارت خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھارتی شہریت ترک کرنے والے لوگوں کی تعداد میں اضافے سے واقف ہے؟ سوال کے جواب میں شیئر کیے گئے اعداد...
    اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس میں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی طرف اہم پیش رفت ہوئی، جس میں امریکا سمیت خطے کے دیگر ممالک کے اعلیٰ فوجی عہدیداروں نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان کی میزبانی میں ریجنل چیفس آف ڈیفنس اسٹاف کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علاقائی سلامتی اور فوجی سفارت کاری کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں امریکا، قازقستان، کرغیزستان، تاجکستان اور ازبکستان کے اعلیٰ عسکری رہنماؤں نے شرکت کی اور یہ تاریخی کثیرالملکی اجلاس علاقائی سلامتی،...
    بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیوسے حالیہ ملاقات پر وزیر اعظم نریندر مودی کوآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاہے کہ مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ “بہت گھمنڈ والی دوستی” اب “کھوکھلی” ثابت ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں امریکہ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق کیے گئے متعدد اقدامات کا حوالہ بھی دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہاکہ بھارتی سفارت کاری کی ناکامی، خاص طور پر گزشتہ دو مہینوں میں، سب سے زیادہ واضح طور پر...
    کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائیں گے، ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان حکومت کی مکمل سپورٹ جاری رکھیں گے۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق خصوصی اجلاس میں فتنہ الہندوستان کے خلاف مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس، آئی جی ایف سی نارتھ، ڈی آئی جی سی ٹی...
    کراچی: بھارتی ٹیم کو وزارت خارجہ سے پاکستان کے خلاف کھیلنے کی اجازت مل گئی۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی ایشیا کرکٹ کپ شیڈول کا آخری مسودہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔ پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان، متحدہ عرب امارات، ہانگ کانگ اور عمان کی ٹیمیں  ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گی۔ یو اے ای ایشیا کپ 2025 کی میزبانی کے لیے مظبوط امیدوار ہے، ایشیا کپ کا حتمی شیڈول آئندہ 48 گھنٹوں میں جاری ہونے کا امکان ہے۔
    بھارتی فوج کے سربراہ (آرمی چیف) جنرل اپیندر دیویدی نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ کے دوران کی جانے والی سرجیکل اسٹرائیکس پاکستان کے لیے ایک واضح پیغام تھا کہ دہشت گردی کے حامیوں کو بخشا نہیں جائے گا، دشمن کیخلاف سخت کارروائی اب بھارت کا ’نیا معمول‘ بن چکا ہے۔ بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کی رپورٹ کے مطابق جنرل دیویدی نے کارگل وار میموریل پر وجے دیوس کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور پاکستان کے لیے ایک پیغام تھا اور پہلگام دہشت گرد حملے کا جواب بھی تھا، جو پوری قوم کے لیے ایک گہرا زخم تھا، اس بار بھارت نے صرف سوگ نہیں منایا بلکہ یہ دکھایا کہ...
    پنجاب کے ضلع خوشاب کی تحصیل نور پور تھل میں اوباش نوجوانوں نے 2 سگی بہنوں کو نشہ دے کرمبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ متاثرہ لڑکیاں وقوعہ کے وقت گھر میں اکیلی موجود تھیں، ملزمان محمد حسنین، عبدالرؤف، عمر فاروق اور محمد ایوب نے لڑکیوں کو نشہ دے کر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا۔ نورپور تھل پولیس نے متاثرہ لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس  کے مطابق مبینہ زیادتی کا شکار لڑکیوں کی عمریں 19اور 22 سال ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مبینہ زیادتی کا واقعہ نواحی گاؤں پیلو وینس میں پیش آیا۔
    کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں نے کہا کہ پاکستان کیساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ "بہت گھمنڈ والی دوستی" اب "کھوکھلی" ثابت ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس معاملہ میں امریکہ کی جانب سے حال ہی میں پاکستان سے متعلق کئے گئے متعدد اقدامات کا حوالہ بھی دیا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ امریکہ کی شراکت سے بھارتی سفارت کاری ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ بھارتی سفارت کاری...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے خطے میں استحکام برقرار رکھنے اور ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالثی کے کردار پر پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔  نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر اعزاز سید کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، واشنگٹن میں پاکستانی وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، انسداد دہشت گردی، اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے امریکا کا پاکستان سے معدنیات اور کانکنی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور اعلامیے کے مطابق مارکو روبیو نے کہا کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ مکالمے میں ثالث...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ چند ہفتوں میں ہو جائےگا ۔اسحاق ڈار نے یہ بات امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے واشنگٹن میں ملاقات کے بعد اٹلانٹک کونسل میں خطاب کے دوران کہی۔امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے ملاقات کی تفصیل بتاتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاک امریکا تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔باہمی تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات ہوئی، پاک امریکا طویل المدتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا گیا، تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، اے آئی اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون پر توجہ مرکوز کرنے پراتفاق کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ اس ملاقات میں علاقائی اور...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی پاکستان سے جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت ہر محاذ پر منہ چھپاتا پھر رہا ہے ۔بھارت پہلگام واقعہ اور آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھی سازشیں کر رہا ہے ۔ بھارت کی معیشت اور سفارتی شکست کے بعد اب کھیل کے میدان میں بھی شکست فاش ہوئی۔بزدل بھارتیوں کے دل میں پاکستان کا ڈر خوف بیٹھ گیا ہے ہر میدان میں منہ چھپاتے پھر رہیں۔ناکامی، ذلت اور رسوائی سے بچنے کے لیے کھیل کے میدان سے بھی بھاگ گئے ۔گذشتہ دنوں ورلڈ چیمپئنز شپ آف لیجنڈز ( ڈبلیو سی ایل) 2025ء کا چوتھا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان برمنگھم میں ہونا تھا جسے منسوخ کردیا گیا۔اس میچ کی منسوخی کا اعلان ڈبلیو...
    کراچی: ون ڈے میچز کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی درخواست قبول کر لی۔  شیڈول کا اعلان ہونے اور ٹکٹس کی فروخت کے باوجود پی سی بی سیریز کی تصدیق کرنے سے گریزاں رہا، اسکواڈ کا اعلان بھی نہیں کیا گیا تھا۔ بورڈ نے ایشیا کپ اور ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے تین ون ڈے میچز کو ٹی 20 میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا تھا، البتہ ویسٹ انڈیز نہ مانا، ایک موقع پر سیریز ہی محدود ہوتی محسوس ہو رہی تھی لیکن پاکستان نے موقف نرم کر لیا۔ یہ پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز تین ٹی 20 میچز تک محدود رہنے کا خدشہ  ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا تھا کہ...
    مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا نے ایک ایسا انکشاف کرکے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس کی حقیقت جاننے کے لیے سب بے تاب ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جنت مرزا نے انکشاف کیا کہ انھیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے کامیاب ترین ہیرو کارتک آریان کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار کی آفر ہوئی تھی۔ جنت مزرا نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کارتک آریان کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی اس پیشکش کو انھوں نے ٹھکرا دیا تھا۔ ٹک ٹاک اسٹار نے کارتک آیان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میرے والدین نے بھارت جاکر کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ جنت مرزا نے مزید بتایا کہ صرف والدین کی اجازت...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوے وزیر مملکت برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ دہشت گرد پراپیگنڈا پیکا کے تحت قابل سزا جرم ہے، پاکستان نے ڈیجیٹل دہشت گردی کے خلاف عالمی تعاون کی اپیل کی ہے، حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں سے ڈیٹا شیئرنگ اور تعاون کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں کو بھرتی کر رہی ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کو خاموش نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف دیوار بنا رہے ہیں، پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط مورچہ ہے، پاکستان نے دہشت گردی...
    ملک میں کینسر کے مریضوں کو دی جانے والی بھارتی ادویات کے غیر معیاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) حرکت میں آ گئی ۔ سی ای او ڈریپ ڈاکٹر عبیداللہ نے تصدیق کی ہے کہ دو بھارتی کمپنیاں پاکستان کو ایسی اینٹی کینسر ادویات فراہم کر رہی تھیں جو بین الاقوامی معیار پر پورا نہیں اترتیں۔ ڈاکٹر عبیداللہ کاکہناہے کہ ڈریپ نے خود ان بھارتی کمپنیوں کی شناخت کی اور ان کی چار ادویات پاکستان میں رجسٹرڈ پائی گئیں۔ ادارے نے فوری طور پر ان ادویات کے سیمپلز 48 گھنٹوں کے اندر حاصل کر لیے ہیں اور ان کی جانچ بین الاقوامی پروٹوکول کے تحت جاری ہے۔ ان رپورٹس کی حتمی...
    اس موسم گرما میں زمین معمول سے زیادہ تیزی سے گردش کر رہی ہے، جس کے نتیجے میں دن چند ملی سیکنڈز تک مختصر ہو گئے ہیں۔ سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ 10 جولائی 2025 کو سال کا سب سے مختصر دن ریکارڈ کیا گیا جو معمول کے 24 گھنٹے سے 1.36 ملی سیکنڈ کم تھا۔ اسی طرح 22 جولائی اور 5 اگست کو بھی دن معمول سے کم ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سائنسدانوں کو زمین سے دوگنا بڑے سائز کے سیارے پر زندگی کے آثار مل گئے دن کی لمبائی زمین کی اپنے محور پر ایک مکمل گردش پر منحصر ہوتی ہے جو اوسطاً 24 گھنٹے (86,400 سیکنڈ) پر مشتمل ہوتی ہے۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کے معاملے پر حکومت کی جانب سے ہرممکن قانونی و سفارتی مدد کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: حکومتی ایوانوں میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے ’قبرستان جیسی خاموشی‘ ہے، مشتاق احمد جمعے کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں اور حکومت کی جانب سے پہلے بھی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں سفارتی و قانونی مدد فراہم...
    ---فائل فوٹو  گلگت بلتستان کے علاقے چلاس میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سیاحتی مقام فیری میڈوز کا ٹریک بند ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سیاحوں کی بڑی تعداد فیری میڈوز میں موجود ہے جبکہ سیاح نوجوان جو ٹریکنگ کرسکتے ہیں ان کو کراس کروا کے لایا جارہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین اور بزرگوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکو کیا جارہا ہے۔
    بیجنگ: چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں  یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کے ساتھ چین-یورپی یونین بزنس لیڈرزسمپوزیم میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین یورپ چیمبرز آف کامرس اینڈ انٹرپرائزز کے تقریباً 60 سربراہان نے شرکت کی۔ دونوں اطراف کی کاروباری شخصیات  چین-یورپی یونین کے تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کے بارے میں پراعتماد ہیں  اور انہوں نے چین-یورپی یونین اقتصادی اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے رائے اور تجاویز پیش کیں.لی چھیانگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس وقت بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی نظام شدید متاثر ہوا ہے اور چین اور یورپی یونین کے تعاون کی اسٹریٹجک اہمیت کو مزید اجاگر کیا گیا...
    فائل فوٹو مظفرگڑھ میں 15 سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گيا۔ پولیس کے مطابق تحصیل جتوئی میں ملزمان نے 15 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ مظفرگڑھ: 15 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درجآئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کاحکم دے دیا۔ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ تھانہ شہر سلطان میں 4 افراد کے خلاف درج کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکے اور ملزمان کے میڈیکل اور فرانزک ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔
    ایک ایسی دنیا میں جہاں سرحدیں اور سیاست اکثر انسانوں کو تقسیم کرتی ہیں، وہ لمحات خوش آئند ہوتے ہیں جب فن ہمیں ہماری مشترکہ انسانیت کی یاد دلاتا ہے. بھارت اور پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے ماحول میں، معروف پنجابی گلوکار اور ریپر کرن اوجلا نے سرحد پار اپنے مداحوں کو تسلیم کرتے ہوئے اتحاد اور بھائی چارے کا خوشگوار پیغام دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی عدالت نے پاکستانی فنکاروں اور گلوکاروں کو خوشخبری سنا دی حال ہی میں ایک غیر ملکی کنسرٹ کے دوران، کرن اوجلا نے اس وقت اسٹیج پر گانا روک کر اپنا مثبت ردِعمل دیا جب ایک مداح نے ہجوم میں پاکستانی پرچم لہرایا۔ #Punjabi singer Karan Aujla shared a message of love and...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی وسعت اللہ خان نے بی بی سی اردو پر بلاگ شائع کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان کی نامور شخصیت سے ماضی میں جڑے نہایت حیران کن واقعات کا ذکر کیاہے جس نے بہت سے افراد کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وسعت اللہ خان نے اپنی تحریر میں بتایا کہ موجودہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی پر ماضی میں بچی کے اغواء کا مقدمہ درج کیا گیا ، سیشن عدالت نے ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتار ی کا حکم دیا جس کے بعد وہ غائب ہو گئے تاہم بعدازاں انہوں نے اسے گھریلو جھگڑا قرار دیا اور کچھ عرصہ کے بعد انہیں عدالت نے بے گناہ...
    ویب ڈیسک :ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کردی گئی، ااخری تاریخ 31 جولائی مقرر کردی گئی۔  ایف بی آر محکمہ کسٹمز میں 1560 سپاہیوں کی بھرتی کیلئے درخوستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جولائی سے بڑھا کر 31 جولائی کردی گئی، ملک بھر میں مون سون کی بارشوں اور سیلاب کے باعث تاریخ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا۔  ایف بی آر کا کہنا ہے کہ محکمہ کسٹمز میں کنٹریکٹ کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جائیں گی، خواہشمند افراد نیشنل جاب پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواستیں دے سکتے ہیں۔   دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری 
    اسلامو فوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے، اسحٰق ڈار کا سلامتی کونسل میں دوٹوک مؤقف WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے موضوع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا عالمی سطح پر بڑھتا ہوا خطرہ ہے، جس کے سدباب کے لیے دنیا کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو اس حساس مسئلے پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام...
    گھمبا بنجول میں منعقدہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور آباددی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں کے حوالے سے ایک جامع ڈوزیئر پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنے سفارتی رابطوں میں تیزی لائی ہے۔ ذرائع کے مطابق گھمبا بنجول میں منعقدہ او آئی سی کے رابطہ گروپ کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے بھارت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں، بلاجواز گرفتاریوں اور آباددی کے تناسب میں تبدیلی کی کوششوں...
    نیویارک: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کے موضوع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا عالمی سطح پر بڑھتا ہوا خطرہ ہے، جس کے سدباب کے لیے دنیا کو مشترکہ حکمتِ عملی اپنانا ہوگی۔ اسحٰق ڈار نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے خلاف اجتماعی اقدام ناگزیر ہے اور عالمی برادری کو اس حساس مسئلے پر عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔  انہوں نے زور دیا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کو ان کا بنیادی حق حقِ خودارادیت دیا جائے، جس کا وعدہ خود اقوام متحدہ کی قراردادوں میں موجود ہے۔ نائب وزیراعظم نے...
    پاکستان اور مصر نے دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی برائے تجارت رانا احسان افضل خان اور مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب حسن کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں اس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان موجود تجارتی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا۔رانا احسان افضل نے مصری سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مصری سفیر نے کہا کہ وہ پاکستانی چیمبرز آف کامرس کے ساتھ سرگرم رابطے میں ہیں تاکہ باہمی دلچسپی کے شعبے تلاش کیے جا سکیں۔ اشتہار
    تیسرے ٹی 20میں شاہینوں کا پلٹ کا وار، بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ (آئی پی ایس )پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی 20 میں بنگلادیش کو باآسانی 74 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی تاہم سیریز بنگال ٹائیگر نے 1-2 سے اپنے نام کر لی۔شیرِ بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میر پور ڈھاکا میں کھیلے گئے 3 میچوں کی سیریز کے آخری ٹی 20 میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکتوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تاہم 179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی بیٹنگ کا کوئی پرسان حال نہ رہا اور پوری ٹیم 17ویں اوورز میں 104...
    نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، اسلام ٹائمز۔ کوہستان میگا اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں، ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔قبل ازیں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔ گرفتار...
    پاکستان نے بنگلا دیش کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔ میر پور میں جاری میچ میں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن نواز 33، محمد نواز 27، صائم ایوب 21، محمد حارث 5، فہیم اشرف 4 اور حسین طلعت 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ کپتان سلمان آغا 12 اور عباس آفریدی 1رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تسکین احمد نے 3، نسُم احمد نے 2 جبکہ محمد سیف الدین اور شریف الاسلام نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
    بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے میجر سمیت 2 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی، فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع مستونگ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر مؤثر کارروائی کی تاہم آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کے تبادلے میں خوشاب کے...
    فائل فوٹو۔ سینیٹ کے اجلاس میں بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کے واقعے پر اتفاق رائے سے مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔ قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مرد اور خاتون کو سرعام غیر قانونی طور پر جرگہ کے حکم پر قتل کیا گیا، واقعہ آئین اور قوانین کے خلاف ہے۔ یہ بھی پڑھیے کوئٹہ سنجیدی ڈیگاری کیس میں مقتولہ کی والدہ بھی گرفتار سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار کا مزید 10 روزہ ریمانڈ منظور قرارداد کے مطابق اس قتل کو علاقائی، قبائلی، کلچرل اور غیرت کے لبادے میں معاف نہیں کیا جاسکتا۔ اس قتل کا جواز بنانا ناقابل قبول ہے، ریاست ملزمان کے خلاف...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں کھیلا جا رہا ہے،  میزبان ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ بنگلہ دیشی کپتان لٹن داس نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے تاکہ پاکستانی بلے بازوں کی خراب فارم کا فائدہ اٹھایا جا سکے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم ابتدائی میچز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی، لیکن آخری میچ میں جیت کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں: فخر زمان کی جگہ صاحبزادہ فرحان اور خوشدل شاہ کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا گیا...
    بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں یورپی کونسل کے صدر کوسٹا اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے ملاقات کی ، جو چین – یورپی یونین کے رہنماؤں کی 25 ویں ملاقات میں شرکت کے لئے چین میں ہیں۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 50 سالوں میں، تبادلوں اور تعاون نے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں، ایک دوسرے کو اور دنیا کو فائدہ پہنچایا ہے، اور اہم تجربہ باہمی احترام، اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ نکتہ کی تلاش، کھلے تعاون،اور مشترکہ مفادات ہیں. یہ ایک اہم اصول اور سمت بھی ہے جس پر چین-یورپی...
    لاہور (نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے شہباز گل کے الزامات کی تردید کی اور اپنے گھر کی فروخت کے معاملات کی تفصیل پیش کی جبکہ انکشاف کیا کہ شہباز گل نے سب سے پہلے عمران خان کو دھوکہ دیا اور اس نے ایجنسیوں کو ایسی ایسی باتیں بنا کر بتائیں جس کا عمران خان اور اس کے فرشتوں کو بھی علم نہیں تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کا ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میر آج کا یہ ویڈیو پیغام میرے ایبٹ آباد کے گھر سے متعلق شہباز گل کے جھوٹے الزامات اور من گھڑت بیانات کی تردید اور حقائق سے منسوب ہے ، شہباز گل تو جان...
    ---فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی میتیں پاراچنار پہنچادی گئی ہیں۔ ایک جاں بحق نوجوان حسن کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا علاقے میں بدامنی سے تنگ آکر گھر سے نکلا تھا، طویل انتظار کے بعد بیٹے کی لاش ملی۔ لیبیا کشتی حادثہ: 16 میں سے 7 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیقلیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی کو ہولناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 16 پاکستانیوں میں سے7 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق 5 فروری کو پیش آنے والے اس لیبیا کشتی حادثے میں کُل 18 پاکستانی جاں بحق...
    بھارتی اداروں میں بی جے پی کی بے جا مداخلت اور مذہبی خودمختاری پر حملے تیز ہو چکے ہیں۔ بھارت میں سکھوں کے جائز مطالبات کو دبانے کے لیے انہیں ’خالصتانی‘ اور ’ملک دشمن‘ قرار دینا مودی سرکار کا وتیرہ بن چکا ہے، جبکہ 1984 کے مظلوم سکھوں کو انصاف دلانے کے بجائے بی جے پی کی حکومت قاتلوں کو بچانے میں مصروف عمل ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق دہلی کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے 1984 سکھ فسادات کی رپورٹ طلب کرنے کےلیے دہلی ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ رپورٹ میں سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کمل ناتھ کی گوردوارہ پر موجودگی کا ذکر موجود ہے، جبکہ ہائی کورٹ میں دائر درخواست کے مطابق ہجوم نے کمل...
    پاکستان اور امارات کے درمیان تجارتی تعاون دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات کی بحالی کی علامت بن گیا۔ ایس آئی ایف سی کی موثر پالیسیوں کی بدولت پاک -یواے ای مشترکہ تعاون کے فروغ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان اور یو اے ای کے درمیان دو طرفہ تجارت 20.24 فیصد اضافے کے ساتھ 10.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی  ہے۔ حال ہی میں پاک-یو اے ای مشترکہ وزارتی  کمیشن کے 12ویں اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، غذائی تحفظ، ہوا بازی، آئی ٹی اور توانائی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تجارت اور صنعتی شراکت داری سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اسلام آباد میں بدھ کے روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ لڑائی کے دوران کشیدگی کو کم کرنے میں برطانیہ کے کردار کو سراہا۔ ریڈیوپاکستان کے مطابق اس موقع پر پاکستانی وزیر اعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ "پاکستان تمام تصفیہ طلب معاملات پر بھارت کے ساتھ بامعنی مذاکرات کے لیے تیار" ہے۔ پاکستان نے پہلے بھی بھارت کو کشمیر کے تنازعہ اور پانی کی تقسیم سمیت تمام متنازعہ مسائل کو حل کرنے کے لیے جامع مذاکرات کی دعوت دی تھی۔ تاہم بھارت نے ابھی تک اس...
    پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ملاقات میں انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی، پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 24 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کے ہولناک حالات تیزی سے مزید بگاڑ کی جانب بڑھ رہے ہیں جہاں اسرائیلی فوج کے حملوں میں روزانہ بڑی تعداد میں شہری ہلاک و زخمی ہو رہے ہیں جبکہ خوراک کی قلت اور بڑے پیمانے پر امداد کی ترسیل پر پابندی کے باعث انسانی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور فلسطینی مسئلے پر کونسل کے سہ ماہی عام مباحثے میں ارکان کو بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں لیکن اسی دوران اسرائیل اپنے حملوں میں بھی وسعت اور شدت لے آیا ہے جن میں ہر گھنٹے...
    ڈھاکہ+اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان اور بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، ان کا وزارت داخلہ پہنچنے پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق...
    اسلام آباد+لاہور(خبر نگار +نوائے وقت رپورٹ+خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے ، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پی کے میں بالکل بھی نہیں۔ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ‘‘قومی مشاورت’’ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے ۔ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے ، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے ، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔...
    اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ بہت دور کا لفظ ہے، افسوس حکومت نام کی رٹ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں بالکل بھی نہیں۔ ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام مجلس قائدین اجلاس اور ’’قومی مشاورت‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دن کے وقت بھی دہشتگرد دندناتے پھرتے ہیں مگر کوئی پوچھنے والا نہیں، ریاست اپنی ناکامیوں کا بوجھ ہم پر مت ڈالے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بدامنی ریاستی اداروں کی نااہلی ہے یا شعوری طور پر کی جا رہی ہے، اس حوالے سے ہمیں جرأت مندانہ موقف لینے کی ضرورت ہے، مسلح جدوجہد جائز نہیں۔ افغانستان...
    وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تاریخ پر بات ہورہی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر متوقع طور پر آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے، مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئیں۔ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح وفد بھی پاکستان پہنچے گا، دورے کے دوران ایرانی صدر کی وزیراعظم، صدر مملکت سے ملاقاتیں ہوں گی، ایرانی صدر دورے میں پاکستانی سول و فوجی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ایران اسرائیل جنگ میں حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کریں گے۔
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان  اور  بنگلہ دیش نے سفارتی و سرکاری  پاسپورٹس کے  حامل افراد کو  ویزا فری  انٹری کی سہولت  دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا۔ڈھاکا میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلادیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چوہدری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں  انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا، پاک بنگلادیش دوطرفہ تعاون کو فروغ  دینےکے لیے مشترکہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی۔ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی،  پاکستان اوربنگلا دیش نے سفارتی وسرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینےکا فیصلہ کرلیا۔ملاقات میں انسداد منشیات و انسداد انسانی اسمگلنگ کے لیے اشتراک کار  بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔ ...
    اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمان، اسلامی تحریک کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چئیرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوئے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس ملی یکجہتی کونسل پاکستان کا اہم قومی مشاورتی اجلاس...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ مباحثے کا موضوع ‘مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطینی مسئلہ’ تھا۔ اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں، اسکولوں، اقوام متحدہ کی تنصیبات، امدادی قافلوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا ایک سوچا سمجھا عمل ہے جس کا مقصد اجتماعی سزا دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل غزہ میں جاری مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن تصفیے سے متعلق ایک قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے جس میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ باہمی جھگڑوں کا خاتمہ کرنے کے لیے بات چیت، تحقیقات، ثالثی، مفاہمت اور عدالتی تصفیے سمیت دیگر ذرائع کو موثر طور پر کام میں لائیں۔پاکستان کی جانب سے پیش کردہ اس قرارداد میں کہا گیا ہے کہ رکن ممالک اپنے تنازعات کو بات چیت، سفارتی تعلق اور باہمی تعاون کے ذریعے اس طرح حل کریں کہ بین الاقوامی امن و سلامتی اور انصاف کو خطرہ نہ ہو۔اس میں بھی بات بھی شامل ہے کہ رکن ممالک بین الاقوامی...
    ویب ڈیسک : نادرا کی جانب سے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خصوصی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ترجمان نادرا کے مطابق سعودی عرب میں مقیم (نئی شناختی دستاویزات، یا اپنے شناختی کارڈ میں تبدیلی یا تجدید کے خواہشمند) پاکستانی آئندہ ہفتے دمام میں سہولت سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ دمام میں 25 اور 26 جولائی بروز جمعہ اور ہفتہ کو صبح 9 بجے تا 3 بجے تک نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان ایمبیسی ٹیم کے ہمراہ دورہ کرے گی۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری سعودی عرب میں مقیم پاکستانی خواتین و حضرات جو اپنی نئی شناختی دستاویزات بنوانا چاہتے ہیں یا شناختی کارڈ میں کسی قسم کی تبدیلی یا...
    کانگریس کے جنرل سکریٹری کے مطابق گزشتہ 11 برسوں میں مودی حکومت نے چند مخصوص کارپوریٹ گھرانوں کو ترجیح دیکر ان صنعتوں کو مسلسل نظرانداز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے وزیراعظم نریندر مودی کے برطانیہ اور مالدیپ کے دورے پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس دوران بھارت اور برطانیہ کے درمیان ہونے والا فری ٹریڈ ایگریمنٹ (ایف ٹی اے) بھارت کی گھریلو مارکیٹ کے متعدد شعبوں اور خاص طور پر ملک کی چھوٹی صنعتوں کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ جے رام رمیش نے بھارتی وزیراعظم کو طنزاً "سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر" قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سپر پریمیم فریکوئنٹ فلائر آج ایک بار...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) مسلم لیگ (ن)کی رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کی جانب سے بلوچستان میں ایک نہتی خاتون کو غیرت کے نام پر بے رحمی سے قتل کئے جانے کے واقعہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرائی گئی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ جرگے کی آڑ میں ایک عورت اور مرد کو قتل کیا جانا ناقابل معافی جرم ہے۔ اس واقعہ نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایسے شرمناک واقعات عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں اور ان کا تدارک صرف قانون کے...
    سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک (سب نیوز)سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا۔مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور ناقابلِ تردید ہیں، بھارت جموں و کشمیر کے متنازع علاقے...
    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی خواتین اراکین نے سندھ اسمبلی میں بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی قرارداد جمع کرادی۔ بلوچستان میں جوڑے کے بہیمانے قتل کے خلاف مذمتی  قرارداد رکن صوبائی اسمبلی سعدیہ جاوید اور ہیر سوہو نے جمع کروائی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وحشیانہ عمل آئین پاکستان کے خلاف ہے اور مذکورہ قرارداد میں قتل کے عمل کو غیر اسلامی اور غیر ثقافتی قرار دیا گیا ہے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرے،غیرت کے نام پر اس طرح کے واقعات کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ سندھ...
    چین قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کے مشترکہ تحفظ کے لیے کام کرے گا ، چینی وزارت تجارت جنیوا:عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے یورپی یونین  کے چین کے ساتھ معیاری ضروری پیٹنٹس کے حوالے سے تنازع کا فیصلہ جاری کیا۔اس حوالے سے،چینی وزارت تجارت  کے قانونی معاہدات شعبے کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے بتایا کہ ثالثی پینل نے ماہرین گروپ کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جس میں یہ تسلیم کیا گیا ہے کہ چین کے حکم ناموں نے دیگر ڈبلیو ٹی او ارکان کے پیٹنٹ حقوق کے تحفظ کو متاثر نہیں کیا اور نہ ہی یہ عالمی تجارتی قواعد کے دائرہ کار میں آنے والے دانشورانہ املاک کے نفاذ کے اقدامات میں شامل ہیں۔ چین...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پاگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی بنیادوں پر تجارتی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی درآمدی اشیا پر ٹیرف میں نمایاں کمی کریں گے۔ اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں افغان ڈپٹی وزیر تجارت ملا احمد اللہ زاہد اور پاکستان کے سیکریٹری تجارت جواد پال نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے تحت دونوں ممالک نے ٹیرف کی شرح 60 فیصد سے کم کر کے 27 فیصد تک لانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اقدام دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے اور خطے میں اقتصادی تعاون...
    کراچی: ٹک ٹاک نے سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز پر عملدرآمد کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ رپورٹ جنوری 2025ء سے مارچ 2025ء تک کے اعداد و شمار پر مبنی ہے جس کے مطابق  ٹک ٹاک نے اپنی کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر تین کے دوران پاکستان میں کل 24,954,128 ویڈیوزحذف کیں۔ پاکستان میں پیشگی طور پر ویڈیوز کو حذف کرنے کی شرح انتہائی بلند رہی جو 99.4 فیصد تھی جس میں 95.8 فیصد ویڈیوز 24  گھنٹوں کے اندر ہی حذف کردی گئی۔ عالمی سطح پر ٹک ٹاک نے اس سہ ماہی کے دوران مجموعی طور پر 211 ملین ویڈیوز حذف کیں جو پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیے گئے کل مواد کا تقریباً 0.9 فیصد ہیں۔ حذف کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے گاوی، ویکسین الائنس کے تعاون سے ملک بھر میں حفاظتی ٹیکوں سے متعلق پاکستان کے توسیعی پروگرام کے تحت 65 اعلی ترجیحی اضلاع میں 800 سے زائد موٹر سائیکلیں تقسیم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے جن میں سے 748 موٹر سائیکل ویکسینیٹرز میں تقسیم کر دیئے گئے ہیں تاکہ ویکسینیٹرز کی نقل و حرکت میں اضافہ کیا جا سکے ۔ جاری تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت اب تک سندھ کے 21 اضلاع کو 300، پنجاب کے10 اضلاع کو 200 اور بلوچستان کے 24 اضلاع کو 108 ،آزاد کشمیر کے 4 اضلاع اور اسلام آباد کو 80 اور گلگت...
    کوہستان کرپشن اسکینڈل، ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کیلئے درخواستیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کوہستان سرکاری اکاونٹ سے 36 ارب روپے سے زائد خرد برد کیس میں نامزد ملزمان کی جانب سے پلی بارگین کے لئے نیب کو درخواستیں جمع کروا دی گئی۔کوہستان کرپشن اسکینڈل میں ملوث 7 ملزمان نے پلی بارگین کیلئے نیب کو درخواستیں دے دی۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزمان نیب کے ساتھ پلی بارگین چاہتے ہیں۔ملزمان کے ذمے رقم کا تعین کیا جا رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے دوران ملزمان کے منقولہ اور غیر منقولہ اثاثوں کی چھان بین بھی جاری ہے۔ ملزمان پر رقم کا تعین ہوجانے کے بعد درخواستوں کو چیئرمین نیب کو بھیجا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دوطرفہ تعاون پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی مذاکرات دونوں فریقین کے لئے فائدہ مند ثابت ہوں گے ۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بدھ کو یہاں ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے کنگ چارلس سوئم اور برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سال کے اواخر میں برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملاقات کے منتظر ہیں۔ انہوں نے برطانوی حکومت...
    کراچی میں تعینات بنگلا دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر محبوب العالم نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان تجارتی حجم ایک ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گا۔ لاڑکانہ کے دورے کے موقع پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، لاڑکانہ پریس کلب اور آرٹس کونسل آف لاڑکانہ میں تاجروں و صنعتکاروں، صحافیوں، فنکاروں اور سرکاری افسران سے ملاقات میں بنگلادیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز بھی جلد ہوگا۔ پاکستان میں بنگلا دیشی مصنوعات کے فروغ کے لیے سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ محبوب العالم نے مزید کہا کہ تجارت،ثقافت اور صحافت کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط...
    پاکستان اور بنگلا دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری انٹری دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(آئی پی ایس) پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا، دوطرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈھاکہ میں بنگلا دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، ان کا وزارت داخلہ پہنچنے پر بنگلا دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔پاکستان اور بنگلا دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ...
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بنگلا دیش نے سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا اورتعلقات بڑھانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔  وفاقی وزیر داخلہ نے ڈھاکہ میں بنگلا دیشی ہم منصب لیفٹیننٹ جنرل (ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی، محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلا دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا، گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،پاکستان اور بنگلا دیش کے وزراء داخلہ کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلا دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مون سون بارشیں, پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری  دونوں وزرائے داخلہ نے انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پاکستان کا اپنے 9 قریبی ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارتی خسارہ مالی سال 25-2024 میں 29.42 فیصد بڑھ کر 12.297 ارب ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال میں 9.502 ارب ڈالر تھا رپورٹ کے مطابق اگرچہ پاکستان کی برآمدات میں افغانستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی جانب قابل ذکر اضافہ دیکھا گیا، جو کہ خطے میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے منسلک ہے، تاہم ان ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات گزشتہ چند برسوں سے حکومتی پابندیوں اور پالیسیوں کے باعث تناﺅ کا شکار رہے ہیں.(جاری ہے) برآمدات میں اضافے کے باوجود مجموعی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا جس کی بنیادی وجہ چین، بھارت اور بنگلہ دیش سے درآمدات میں...
    پشاور: کوہستان میگا اسکینڈل کے 9 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دے دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان میگا اسکنڈل میں 9 ملزمان پلی بارگین کے لیے تیار ہیں اور انہوں نے پلی بارگین کے لیے درخواستیں دی ہیں ملزمان کی درخواستیں چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد احتساب عدالت میں پیش کی جائیں گی۔قبل ازیں تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کی جا ئیدادوں کی کھوج بھی لگائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ زیادہ تر ملزمان کی اسلام آباد میں کروڑوں روپے کے شاپنگ مال، بنگلے اور دیگر پراپرٹیز ہیں۔ گرفتار ملزم ایوب ٹھیکے دار نے 3 ارب 45کروڑروپے کے پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔ ملزمان کی  جانب سے ضمانت کی درخواستیں دوسری جانب کوہستان...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں بھارتی نمائندے کے الزامات پر پاکستانی سفیر نے بھارت کو آئینہ دکھادیا اور کہا کہ بھارتی جارحیت پر پاکستان نے اپنا بھرپور دفاع کیا اور بھارت کے چھ طیارے بھی تباہ کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس میں ایک مباحثے کے دوران اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب نے پاکستان پر دہشت گردی اور پہلگام واقعے سمیت دیگر الزامات عائد کیے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کو آئینہ دکھادیا اور پاکستان پر لگائے گئے تمام الزامات کو دلائل کے ساتھ یکسر مسترد کردیا۔ عثمان جدون نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر بھارت اسی سلامتی کونسل کی قرارداد کو تسلیم نہیں کرتا اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) نے منگل کے روز پاکستان کے زیر اہتمام اس قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا، جس کا مقصد تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت نیویارک کے دورے پر ہیں اور انہیں کے زیر صدارت اجلاس کے دوران "تنازعات کے پرامن حل کے لیے میکانزم کو مضبوط بنانے" والی (قرارداد 2788) پیش کی گئی اور پھر کھلی بحث کے دوران منظور کر لی گئی۔ قرارداد میں کیا ہے؟ اس قرارداد میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے وہ تنازعات...
    سلامتی کونسل مباحثہ: بھارت دہشت گردی کی منظم سرپرستی کر رہا ہے، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) سلامتی کونسل میں کھلے مباحثے کے دوران پاکستانی سفیر عثمان جدون نے بھارت کا چہرہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی منظم سرپرستی اور معاونت کر رہا ہے۔ مباحثے کے دوران بھارتی مندوب کے ریمارکس پر پاکستان کے سفیر عثمان جدون نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی نمائندے نے آج اس اہم فورم کا غلط استعمال کرتے ہوئے بے بنیاد الزامات لگائے اور سلامتی کونسل کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جبکہ بھارتی نمائندے کے بیان کے برعکس حقائق بالکل واضح اور...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منعقدہ حالیہ کھلے مباحثے میں پاکستان نے بھارت کے خلاف ٹھوس اور دلائل سے بھرپور مؤقف اپناتے ہوئے اس کا حقیقی چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کی دوبارہ سبکی، امریکی صدر نے 5 طیارے گرانے کا ذکر پھر چھیڑ دیا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عثمان جدون نے بھارتی مندوب کے بے بنیاد الزامات پر بھرپور جواب دیا اور اسے فورم کے غلط استعمال کی کوشش قرار دیا۔ سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیرقانونی قبضہ برقرار رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہا ہے۔  انہوں نے یاد دلایا کہ...
    بھارتی ٹیلی ویژن کے مشہور سٹکام ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے کردار دلیپ جوشی (جیٹھا لال) کے شو چھوڑنے کی افواہیں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں جس پر ڈرامے کے پروڈیوسر اسیت مودی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دلیپ جوشی ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈرامے سے غیر حاضر ہیں۔ اسِت مودی نے حال ہی میں شو سے متعلق پھیلنے والی منفی خبروں پر بات کی اور’گمراہ کن‘ خبروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ دلیپ جوشی اب بھی شو کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے متعلق کوئی خبر آتی ہے، تو وہ فوراً توجہ حاصل کرتی ہے۔...
    سلامتی کونسل میں عالمی امن کیلیے پاکستان کی قرارداد متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی، سلامتی کونسل میں پاکستان کی پیش کردہ قرارداد 2788 (2025) متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ یہ اقدام عالمی امن و سلامتی میں پاکستان کے مؤثر کردار کا مظہر ہے۔ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کا عنوان تھا ’ تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا ‘، جسے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے عالمی فورم پر پیش کیا۔ قرارداد میں سفارتی کوششوں، ثالثی، اعتماد سازی اور عالمی و علاقائی مکالمے کو تنازعات کے پائیدار حل کا...
    عوام کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے،ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں،زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنیکی ہدایت آصف زرداری وشہباز شریف کا سیلاب اور حادثات میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس،متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور متاثرین کی ہرممکن مدد کی ہدایت کی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے متعلقہ...
    فائل فوٹو بلوچستان اسمبلی نے سنجیدی ڈیگاری میں خاتون اور مرد کے قتل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی غزالہ گولہ نے کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجیدی ڈیگاری میں مرد و عورت کے قتل کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد پیش کی۔ کوئٹہ میں خاتون اور مرد کا قتل، گرفتار قبائلی سردار شیر باز خان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ سنجیدی کے علاقے میں مسلح افراد کی جانب سے خاتوں اور مرد کو فائرنگ کر کے قتل کر نے کی ویڈیو وائرل کیا ہوئی جیسے ایک طوفان برپا ہو گیا۔ قرارداد میں نہتے مرد و عورت کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ واقعے میں...
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب  وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی انتہائی غیر معمولی سفارتکاری کے نتیجے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پُر امن حل سے متعلق پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق تنازعات کے پرامن حل سے متعلق میکانزم مضبوط کرنے سے متعلق قرارداد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت منظور کی گئی۔ تمام رکن ممالک کو قرارداد کے مسودے پر متفق کرنے کے لیے وزیرخارجہ اسحاق ڈار پچھلے 2 روز سے سفارتی سطح پر انتہائی فعال تھے جس کانتیجہ یہ نکلا کہ سلامتی کونسل میں موجود تمام اراکین نے پاکستان کی قرارداد کا بھرپور ساتھ دیا۔ ...
    کوئٹہ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان اسمبلی میں غیرت کے نام پر قتل واقعے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست پر مشترکہ قرار داد میں تبدیل کیا گیا بلوچستان اسمبلی کا اجلاس سپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اس حوالے سے ویمن پارلیمانی کاکس کی ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ نے مذمتی قرارداد ایوان میں پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے سنجدی ڈیگاری میں نہتے مرد و خواتین کا قتل قابل مذمت ہے اور غیرت کے نام پر قتل کا کسی بھی صورت صوبائی، قومی سماجی یا مذہبی روایت سے کوئی تعلق نہیں، غزالہ گولہ نے ایوان سے مطالبہ کیا کہ ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرے...
    دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ کی اپیل کی گئی، علاقائی و عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کی بھی تجویز دی گئی، قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سلامتی کونسل میں " تنازعات کے پُرامن حل " سے متعلق پاکستان کی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قرارداد نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی صدارت میں منظور ہوئی، قرارداد میں رکن ممالک پر پُرامن ذرائع سے تنازعات کے حل پر زور دیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق قرارداد میں ثالثی، سفارتی کوششوں کے فروغ...
     نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)کثیرالجہتی تنازعات کے حل سے متعلق نیو یارک میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں مباحثہ ہوا ہے جس کی صدارت نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کی۔اس موقع پر نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مؤثر بنانے سے متعلق قرارداد پیش کی جو منظور کر لی گئی۔ ’’ جنگ ‘‘ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس موقع پر کہا کہ قرار داد کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے، عالمی تنازعات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔غزہ اور یوکرین کا معاملہ جلد حل ہونا چاہیے، غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں افسوس ناک ہیں۔ مراد سعید کو 60...
    اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔  نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ہوا اور اجلاس میں پاکستان کی جانب سے قرارداد پیش کی گئی، قرارداد 2788 (2005) میں تنازعات کے پرامن حل کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ قرارداد میں رکن ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تنازعات کے حل کے لیے پرامن ذرائع استعمال کریں اور تنازعات کے پرامن حل کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر موثر عمل درآمد کے لیے ضروری اقدامات کریں۔ رکن ممالک...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے سلامتی کونسل نے عالمی تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کی پیش کردہ قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان مسئلہ کشمیر کو کس طرح سے اُجاگر کر سکتا ہے؟ پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد ’تنازعات کے پرامن حل کے لیے طریقہ کار کو مضبوط بنانا‘ کے عنوان سے تھی جس کو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ یہ قرارداد عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے فعال کردار کی ایک نمایاں مثال ہے۔ یہ قرارداد اس اجلاس میں منظور کی گئی جس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ قرارداد...
      اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پاکستان کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کر لیا جس میں تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا گیا  ۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور ’ کثیرالجہتی اور تنازعات کے پرامن حل کے ذریعے بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ’ پر ہونے والی سلامتی کونسل کی کھلی بحث کا آغاز کیا۔ یہ جولائی کے مہینے میں پاکستان کی سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران دو اہم تقریبات میں سے پہلی تقریب تھی۔ سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر پاکستان کی جانب سے پیش کردہ قرارداد کو منظور کیا جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا...
    پاکستان کےساتھ حالیہ جنگ میں عبرت ناک شکست کے بعد بھارت نے اپنے مگ21 فائٹر طیاروں سے جان چھڑانے کا فیصلہ کرلیا  ۔ بھارتی دفاعی حکام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فضائیہ 62 سال کی سروس کے بعد ستمبر 2025 تک اپنے مگ 21 لڑاکا جیٹ طیارے کو مرحلہ وار ختم کر دے گی، انھیں تیجس جنگی طیارے (ایل سی اے) مارک 1A سے تبدیل کیا جائے گا۔ حکام نے بتایا کہ مگ21 طیارے کو آپریٹ کرنے والے اسکواڈرن اس وقت راجستھان کے نل ایئر فورس بیس میں تعینات ہیں۔ ایک دفاعی اہلکار نے کہا کہ بھارتی فضائیہ اس سال ستمبر تک مگ 21 لڑاکا طیارہ کو مرحلہ وار ہٹاے دے گی انہیں مزید استعمال نہیں کیا جائے...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے قلات میں کامیاب آپریشن کر کے فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں فتنۃ الہندوستان کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھارتی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید کلیئرنس اور سرچ آپریشن کیا گیا جس کے دوران مزید چار دہشت گردوں کو ہلاک کیا اور ایک ٹھکانے کو تباہ کیا گیا۔ یہاں سے بھی کارروائی کے دوران...