2025-11-03@11:53:12 GMT
تلاش کی گنتی: 4797
«حیثیت نہیں»:
(نئی خبر)
سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔ لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا...
غزہ: اسرائیلی افواج نے غزہ پر حملوں کی شدت میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں تازہ فضائی اور زمینی کارروائیوں میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 77 فلسطینی شہید اور265 زخمی ہو چکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق، صیہونی فوج نے امداد کے منتظر، بے گھر اور نقل مکانی کرتے فلسطینیوں کو بھی نشانہ بنایا۔ امدادی مراکز کے قریب 13 افراد شہید ہوئے، جب کہ ایک 17 سالہ نوجوان بھوک اور طبی سہولیات نہ ملنے کے باعث دم توڑ گیا۔ المناک پہلو یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے 11 افراد ایک ہی حملے میں شہید ہوئے، جب کہ نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ڈرون حملے میں دو بچوں سمیت چار فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔ ادھرغزہ شہر میں...
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
برٹش لیبر پارٹی کی کانفرنس اتوار کو لیور پول میں شروع ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر تقریب سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی شہر لیورپول میں ہفتے کی دوپہر سیکڑوں افراد نے حکمران جماعت کی کانفرنس کے خلاف ریلی نکالی اور اسرائیلی حکومت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ برٹش لیبر پارٹی کی کانفرنس اتوار کو لیور پول میں شروع ہو رہی ہے اور توقع ہے کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر تقریب سے خطاب کریں گے۔ جنگ مخالف اتحاد کے منتظمین نے "جنگ بند کرو" کے نعرے لگائے اور شرکاء نے غزہ کے لوگوں کی حمایت میں فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حکومت کے اقدامات اور برطانیہ کی جانب سے تل ابیب...
ایشیا کپ کے انعقاد اور پاک بھارت میچ پر دلجیت دوسانجھ کے کمنٹس کے بعد گلوکار عدنان سمیع بھی اس معاملے پر بول اٹھے۔ عدنان سمیع نے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ فنکار سیاست یا سیاسی نظریات کا پابند نہیں ہوتا، وہ ہمیشہ اپنے ملک کا ہوتا ہے اور اس کا فن سرحدوں کو عبور کرجاتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 2016 میں بھارتی شہریت حاصل کرنے والے عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ ملک بھی ایک گھر کی طرح ہے، مگر سیاست اور قومیت کو گڈمڈ نہیں کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق فنکار کو کسی مخصوص نظریے یا ایجنڈے کے ساتھ باندھنا درست نہیں، کیونکہ فن خود اپنی شناخت رکھتا ہے اور اسے زبردستی محدود نہیں کیا...
بالی ووڈ کے پنجابی اداکار دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران بھارتی حکومت اور میڈیا پر کڑا طنز کرتے ہوئے اپنی فلم ’سردار جی 3‘ پر لگنے والی پابندی کو غیر منطقی قرار دیا۔ دلجیت نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ ان کی فلم پر تو پابندی لگ گئی، لیکن ایشیا کپ 2025 جاری ہے۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے مداحوں سے بات کرتے ہوئے کہا ’’میری فلم ’سردار جی 3‘ فروری میں شوٹ ہوئی تھی، جبکہ پہلگام واقعہ اپریل میں ہوا۔ ہم سب چاہتے ہیں کہ مجرموں کو سزا ملے، لیکن فرق صرف یہ ہے کہ میری فلم حملے سے پہلے بنی تھی، جبکہ کرکٹ میچ تو اس وقت بھی کھیلے جا...
فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر...
معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن یا ہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک ہے‘جاوید قصوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے مسلمانوں ، بشمول خواتین اور معصوم بچوں کے قاتل ’’نیتن ہاہو ‘‘کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب شرمناک اقدام ہے ، اسرائیل نے غزہ میں جس ظلم و بربریت کی تاریخ رقم کی ہے اس کی مثال دنیا میں بہت کم ملتی ہے ، اسرائیل ایک نا جائز ریاست ہے جس کا وجود عالم اسلام کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے ، دورہ امریکہ کے دوران غزہ کے معاملے جس قوت کے ساتھ آواز اٹھانے کی ضرورت تھی وہ نہیں اٹھائی گئی، پوری دنیا کے مسلمانوں کی نگاہیں مسلم...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے دعوﺅں اور پراپیگنڈے پر بھرپور حقِ جواب استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لبادے میں دراصل سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا، پاکستان پرامن بقائے باہمی، باہمی احترام اور علاقائی استحکام کےلئے پرعزم ہے، لیکن ہم نے یہ بالکل واضح کر دیا ہے ہم پر جارحیت مسلط کی گئی تو ہم اس کا جواب دیں گے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے دوران...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی سکیورٹی دستوں نے عسکریت پسندوں کے ایک ٹھکانے کے خلاف کارروائی شروع کی، تو ان کی وہاں چھپے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے ساتھ باقاعدہ جھڑپ شروع ہو گئی۔ صوبائی پولیس کے مطابق جمعہ 26 ستمبر کو ہونے والی اس جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے 17 عسکریت پسند مارے گئے۔ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کے علاقائی سربراہ شہباز الہٰی نے بتایا کہ کڑک میں ہونے والی اس مسلح جھڑپ میں تین پولیس اہلکار زخمی ہو گئے، جن کا علاج جاری ہے۔ دو روز قبل بھی تیرہ طالبان جنگجو مارے گئے تھے شہباز الہٰی نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے .(جاری ہے) ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے مجھے بغیر کسی الزام کے 6ماہ جیل میں رکھا گیا خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے...
پاکستانی سفارتی ذرائع نے کہا ہے کہ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں تاہم حملے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان بحری جہاز میں موجود شہریوں کی باحفاظت واپسی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق بحری جہازیمنی حکومت کے زیرانتظام علاقے میں نہیں ہے، بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستانی عملے نے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر 10 دن پہلے ڈرون حملہ ہوا، وزارت میری ٹائم اور ڈی جی پورٹس...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا...
گرفتاری سے بچنے کےلئے نیتن یاہو کو کیا کیا جتن کرنے پڑ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا فضائی سفر کے دوران بھی بچ بچا کر نکلنا ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے انھیں دگنا فاصلہ طے کرنا پڑے۔جیسا...
عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا فضائی سفر کے دوران بھی بچا بچا کر نکلنا ہوتا چاہے اس کے لیے انھیں دگنا فاصلہ طے کرنا پڑے۔ جیاس کہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متھدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوا جہاں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو...
پاک سعودی دفاعی معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن کا مظہر بھی ہوگا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دلیری اور قوت کا اظہار ہے۔ ان شاءاللہ یہ معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن...
بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی،پہلے ہی بتادیا تھا پاکستان بیرونی جارحیت کا بھرپور دفاع کرے گا،مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ،اقوام متحدہ اجلاس میں شہباز شریف کا پُرتپاک استقبال وزیر اعظم شہباز نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں پاک بھارت جنگ کے حوالے سے کہا کہ جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب کا آغاز قرآن مجید کی آیات کی تلاوت سے کیا۔ وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی صدر کو 80ویں اجلاس کی صدارت پرمبارکباد دی، وزیر اعظم نے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے مشکل ترین حالات میں اقوام...
یمن میں ایک بحری جہاز پر ہونے والے حملے کے بعد اس میں موجود کپتان سمیت 24 پاکستانی عملہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔ تاہم پاکستانی سفارتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ ذرائع کے مطابق متاثرہ جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کے لیے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا اور یہ یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی عملے نے 10 روز قبل ایک ویڈیو پیغام جاری کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یمنی پورٹ پر جہاز پر ڈرون...
برطانیہ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ فلم کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے جوڑا...
اوکلاہوما کے کوکسن سے تعلق رکھنے والے رینی میڈیسن اور ان کے خاندان نے آرکنساس کے کرئٹر آف ڈائمنڈز اسٹیٹ پارک میں اپنے بھتیجے کی سالگرہ منانے کے دوران 2.79 قیراط کا بھورا ہیرا دریافت کیا۔ یہ بھی پڑھیں:زمین کی سطح پر پڑا قیمتی ہیرا امریکی خاتون کی زندگی بدل گیا خاندان نے ڈالر اسٹور سے خریدے گئے بیچ ڈگنگ کٹ اور ریت چھاننے کے آلات کے ساتھ پروسپیکٹر ٹریل ہیڈ کے قریب ریت چھاننی شروع کی۔ چند بالٹیاں ریت چھاننے کے بعد ایک چمکتی ہوئی لمبی شے نظر آئی، ابتدا میں اس کے ہیرا ہونے کا یقین نہیں تھا۔ پارک کے ڈائمنڈ ڈسکوری سینٹر کے ماہرین نے تصدیق کی کہ یہ واقعی 2.79 قیراط کا بھورا ہیرہ ہے۔...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کرے، جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار شہری حقوق دینے کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیدائشی حق شہریت ختم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ غیرآئینی قرار، عارضی طور پر معطل انتظامیہ کا مؤقف امریکی محکمہ انصاف نے 2 اپیلیں دائر کی ہیں، جو نچلی عدالتوں نے بلاک کی تھیں۔ ان اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے صدر اور ان کی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہم پالیسی کو غیر مؤثر بنا دیتے ہیں اور سرحدی تحفظ کو کمزور کرتے ہیں۔ ...
مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پابند سلاسل حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت کے شعلے اب لداخ کو بھی بھسم کررہے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ لداخ میں بھارتی مظالم نے مودی سرکار کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا، پرامن مظاہرین پر گولیاں بھارتی جمہوریت کے ماتھے پر کلنک ہیں، لداخ میں بھارتی فورسز کی سیاہ کاریاں عالمی امن کے علمبرداروں کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لداخ کے عوام کو بھی اب دیوار سے لگایا...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے غزہ کے رہائشیوں اور حماس کے ارکان کے ٹیلی فونز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور اقوام متحدہ سے کیا جانے والا ان کا خطاب انہی ٹیلی فونز کے ذریعے براہِ راست نشر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے غزہ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر یرغمالیوں کو واپس کر دیا جائے، حماس کو غیر مسلح کر دیا جائے اور غزہ کی پٹی کو عسکریت پسدوں سے خالی کیا جائے تو جنگ فوری طور پر ختم ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر کے دوران مسلم ممالک کے ارکان کا واک آؤٹ، ہال خالی ہوگیا...
ٹرمپ نوبل انعام کے حقدار، لڑائی بند نہ کراتے تو نتائج تباہ کن ہوتے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنے کے خواہشمند، وزیراعظم: بھارت کو مذاکرات کی پیشکش
اسلام آباد+نیو یارک (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا۔ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔...
نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شروع ہوتے ہی شرکا اجلاس چھوڑ کر جارہے ہیں‘نیتن یاہونے خالی کرسیوں سے خطاب کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
لاہور:رواں ہفتے کے دوران ٹماٹر، انڈے، مٹن، دودھ، دہی، گھی اور آٹے سمیت 17 اشیاءمزید مہنگی ہو گئیں ، بیشتر اشیاءکی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ادارہ شماریات کا مسلسل تیسرے ہفتے مہنگائی کم ہو جانے کا دعویٰ۔ وفاقی ادارہ شماریات نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں تیسرے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں کمی کا رجحان جاری ہے اور حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کی رفتار میں 0.16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ اس سے پچھلے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح میں 1.34 فیصد کمی واقع ہوئی تھی اور حالیہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی کی شرح 4.17 فیصد سے کم ہوکر 3.95 فیصد ہوگئی ہے۔ اعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-18 راصب خان جسارت نیوز
ہالی ووڈ کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایما واٹسن نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ہالی ووڈ کی جادوئی دنیا کی ہرمیون گرینجر یعنی ایما واٹسن ایک بار پھر دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ مگر اس بار بات کسی فلم، فیشن یا ایوارڈ کی نہیں بلکہ فلسطین کے حوالے سے ان کے موقف کی ہے۔ ایما نے ایک پوڈکاسٹ میں کھل کر بتایا کہ جب انہوں نے 2022 میں فلسطینی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا تھا تو انہیں ’’یہود دشمن‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اداکارہ ایما راٹسن نے مزید کہا کہ اس وقت وہ حیران رہ گئیں کہ انسانیت کی بات کرنے پر انہیں نفرت سے...
NOSHKI: بلوچستان کے ضلع نوشکی کے ڈبل روڈ پر پولیس کی جامع تلاشی کے دوران نامعلوم مسلح افراد نے ہینڈ گرینیڈ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق جبکہ 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق نوشکی کے مصروف ڈبل روڈ پر پولیس کی ایک ٹیم معمولی چیکنگ کر رہی تھی کہ اچانک نامعلوم افراد نے ہینڈ گرنیڈ پھینکا جس کی شدت سے دھماکا ہوگیا، جس کی زد میں پولیس اہلکاروں کے علاوہ عام شہری بھی آگئے، زخمیوں کو فوری طور پر نوشکی کے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی شناخت ہوگئی ہے لیکن جاں بحق شہری شناخت...
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا یمن میں حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہخبر رساں اداروں کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بحری جہاز یمنی حکومت کے زیرِ انتظام...
بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جنگ جیت لی اب امن جیتنا چاہتے ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
یونان کے وزیر اعظم کیریاکوس مِتسوتاکِس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے اور اس کے نتیجے میں اسرائیل عالمی تنہائی سے دوچار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آج دنیا بھر میں سب سے زیادہ مسلح جنگیں ہو رہی ہیں اور ایسے حالات میں عالمی برادری پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ فوری اقدامات کرے۔ غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مِتسوتاکِس نے زور دیا کہ عام شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی فوجی ہدف، چاہے وہ کتنا...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
جنگ جیت چکے، بھارت کے ساتھ جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی میں خطاب
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں. پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بائیکاٹ کرنے والے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے اراکین واپس آگئے، جس کے بعد مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار...
وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔
پاکستان کی سیاست میں کئی کردار آئے اور گم ہو گئے، لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو اپنے عزم، قربانی اور جدوجہد کی بدولت تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سفر محض اقتدار تک پہنچنے کا قصہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور عوامی خدمت کی ایک داستان ہے۔ سیاست کے میدان میں بہت سے نام آتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کسی شاہراہ پر ہموار گاڑی کی مانند نہیں رہا بلکہ کانٹوں، رکاوٹوں اور...
ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت فائنل میں کتنی مرتبہ آمنے سامنے آچکے ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) پاکستان نے بنگلہ دیش کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔یوں تو ایشیا کپ کی تاریخ تقریباً 41 سال پرانی ہے تاہم یہ ایک ناقابل یقین بات ہے کہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں کبھی آمنے سامنے نہیں آئے۔ پہلی مرتبہ 1984 میں کھیلے گئے ایشیا کپ سے 2023 تک 16 مرتبہ کھیلے جانے والے ایونٹ میں پاکستان اور بھارت نے آپس میں کئی میچز کھیلے تاہم دونوں ٹیمیں کبھی...
قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، اس کے لیے ہم پوری طرح تیار ہیں۔ دبئی میں کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس طرح میچ جیت سکتے ہیں، تو آپ واقعی ایک خاص ٹیم ہیں، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ شاندار تھی۔ انہوں نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کی بولنگ کو بھی خوب سراہا۔ سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم ایک ایسی ٹیم ہیں جو ہمیشہ...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹی 20 ایشیا کپ کے فائنل میں پاک بھارت ٹاکرے سے پہلے کرکٹرز کے لیے خصوصی پیغام جاری کر دیا ہے۔ مائیک ہیسن نے ٹیم کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلادیش کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس میں یہ پیغام دیا کہ صرف کھیل پر توجہ دیں، دباؤ والے میچز میں جذبہ آنا فطری بات ہے مگر ہمیں اپنی توانائی کھیل پر مرکوز رکھنی ہوگی۔ اُنہوں نے تسلیم کیا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں پاکستان کی کارکردگی کمزور تھی مگر دوسرے میچ میں ٹیم نے بہتر فائٹ کی۔ مائیک ہیسن نے جیت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے پچھلے میچ میں بھارت کو...
معروف بھارتی پنجابی گلوکار، اداکار اور فلم پروڈیوسر دلجیت دوسانجھ نے بھارت کے دوہرے رویے پر سخت تنقید کی ہے۔ دلجیت دوسانجھ، جو اپنی شاندار گائیکی اور بلاک بسٹر فلموں کے باعث دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت رکھتے ہیں، نے اپنے حالیہ آورا ٹور کے ایک کنسرٹ میں خطاب کیا جہاں انہوں نے بھارتی میڈیا اور سرکاری حلقوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ’’منافق‘‘ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی فلم سردار جی 3 طویل عرصہ قبل شوٹ کی گئی تھی، لیکن پاکستان–بھارت تنازع کے بعد جب فلم ریلیز ہوئی تو انہیں بلاوجہ نشانہ بنایا گیا۔ دلجیت دوسانجھ نے اپنے بیان میں کہا، ’میرے خلاف بے بنیاد باتیں کی گئیں، حالانکہ فلم تنازع...
لاہور ( نیوزڈیسک) پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں حکام نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو متاثر کیا۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کے مطابق سیلاب کے باعث موٹر وے ایم فائیو 13 مقامات پر متاثر ہوئی جبکہ مزید چار سے پانچ مقامات پر نقصان کا خدشہ ہے، یہی وجہ ہے کہ موٹر وے ایم فائیو 15ویں روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے، سیلاب نے قومی اور ضلعی سطح کی 200 سے زائد سڑکوں کو بھی متاثر کیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس عمران شاہ نے بتایا کہ ملتان سے سکھر سفر کے لیے متبادل راستے...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں کمسن بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد کے علاقے ریڑھی گوٹھ احسان گراؤنڈ کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد 35 سالہ رخسار ولد عبدالرحمٰن اور وسیم ولد سیف اللہ کے نام سے کی گئی۔ جبکہ قائد آباد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔ قصبہ اسلامیہ کالونی میں گھر کے اندر گولی لگنے سے کمسن بچی زخمی ہوگئے جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ پیر آباد پولیس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250926-5-9 فیصل آباد(وقائع نگارخصوصی)جماعت اسلامی کے رہنمااورسابق یو سی ناظم وچیئرمین سی سی28گلستان کالونی ،ممبرامن کمیٹی میاںطاہر ایوب نے کہاہے کہ واسا نے گزشتہ ماہ کی بارش کے بعد ملت روڈپر گرین ٹاؤن تک سڑک کو کھود کر جگہ جگہ گھڑے ڈال دیے ہیں۔واسا نے کھدائی تو شروع کر دی لیکن نہ تو بروقت کام مکمل کیا اور نہ ہی ٹریفک کے بہاؤ کو مدنظر رکھا جس کی وجہ سے اسکول و دفاتر جانے والے افراد روزانہ اذیت سہنے پر مجبور ہیں۔ واسا کی ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کے باعث ٹریفک کا گزرنا محال ہوگیا ہے۔ شہری کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھنسے رہنے پر مجبور ہیں جبکہ متبادل راستہ بھی نہیں ہے۔ انہوںنے کہا کہ ٹریفک پولیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب ظلم حد سے گزر جائے اور مظلوموں کی آہیں عرش کو چھو لیں تو قدرت کے چراغ جل اٹھتے ہیں، اور ایسے مناظر دکھائی دیتے ہیں جو عقل کو محال لگتے ہوں۔ کبھی ابابیل پتھروں سے لشکر ِ فیل کو روند دیتے ہیں، کبھی عصائے کلیم سمندر کو راستہ بنا دیتا ہے اور کبھی بدر کے تین سو تیرہ جانباز ہزاروں کے غرور کو خاک میں ملا دیتے ہیں۔ یہ سب نشانیاں پکارتی ہیں کہ ربّ کی تدبیر و نصرت کے سامنے محلات و سلطنتیں ریت کے گھروندوں سے زیادہ وقعت نہیں رکھتیں۔ آج بھی ایک ایسا ہی منظر دنیا کے سامنے ہے۔ ایک طرف امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل اپنے سارے لاؤ لشکر، تکبر،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سید مودودی ؒ کو ہم سے جدا ہوئے 46 سال بیت گئے ہیں۔ ان کی فکر آج چہار عالم میں پھیل چکی ہے۔ دنیا ان کی فکر کی حقیقت کو تسلیم کرنے پر مجبور ہے۔ درحقیقت بیسویں اور اکیسویں صدی میں جن شخصیات کے افکار نے پوری دنیا، بالخصوص مسلم دنیا کو متاثر کیاہے ان میں علامہ اقبال ؒ، سید ابوالاعلیٰ مودودی ؒ، حسن البناء شہید، سید قطب شہید کے نام نمایاں ہیں۔ ان عظیم ہستیوں خصوصاً سید مودودی ؒ کے افکار، ان کی حیات، خدمات اور احیائے اسلام، اقامت دین کی جدوجہد کے تمام پہلوؤں کو آج کل سے زیادہ محفوظ کرنے اور نئی نسل تک منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ اب خال خال ہی وہ افراد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت اور نسل کشی پر مبنی جنگ میں اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 65 ہزار 502 فلسطینی شہید اور 167 ہزار 376 زخمی ہو چکے ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسپتالوں میں 83 شہداء کی لاشیں اور 216 زخمی منتقل کیے گئے، اب بھی بڑی تعداد میں لاشیں اور زخمی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر پڑے ہیں، جن تک امدادی کارکنوں کی رسائی ممکن نہیں ہو پا رہی۔وزارت صحت نے مزید بتایا کہ صرف گزشتہ روز امداد لینے کی کوشش کرنے والے 7 فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے شہید اور 50 کو زخمی کیا، اس طرح 27 مئی کے بعد سے اب...
حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یورپی ملک سلووینیا نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو پر سفری پابندی عائد کر دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سلووینیا نے یہ فیصلہ غزہ میں جاری جنگ اور انسانی حقوق کی مبینہ سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں کیا ہے۔ حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو سمیت ان اسرائیلی رہنماؤں کو سفری پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، جو فلسطینی عوام کے خلاف جارحانہ کارروائیوں کے ذمہ دار سمجھے جاتے ہیں۔ یاد رہے کہ سلووینیا نے فلسطین کو گذشتہ برس فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل جو کررہا ہے وہ صرف جارحیت نہیں بلکہ جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے، ہم اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ’گریٹر اسرائیل‘ کی کال کو مسترد اور اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ میں آج آپ سے مخاطب ہوں جب کہ ہمارے فلسطینی عوام غزہ کی پٹی میں تقریباً دو سال سے نسل کشی، تباہی، بھوک اور بے دخلی کی جنگ کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ نسل کشی ’ اسرائیلی قابض افواج کے ہاتھوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مغربی کنارے کو ضم کیا تو یہ ابراہم معاہدوں کی حیثیت کو ختم کر دے گا۔عالمی خبررساں ادارے کےمطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز کہا تھا کہ امریکا کے دورے سے واپسی پر ان ممالک کو اپنا ’جواب‘ دیں گے جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔فرانس، برطانیہ، کینیڈا اور آسٹریلیا ان کئی ممالک میں شامل ہیں جو اس ہفتے فلسطین کو تسلیم کر چکے ہیں یا کرنے والے ہیں، تاکہ دو ریاستی حل کے لیے تحریک کو دوبارہ زندہ کیا جا سکے۔نیتن یاہو کے دائیں بازو کے بعض اتحادیوں نے کہا ہے کہ حکومت کو اس کے جواب میں مغربی کنارے کو ضم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (SHEC) کی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی (CIEC) کی جانب سے ایک اہم اورینٹیشن اور ورکشاپ جمعہ، 27 ستمبر کو یو آئی ٹی یونیورسٹی میں منعقد ہوگی۔ یہ تقریب “CIEC Orientation/Workshop” کے عنوان سے منعقد کی جارہی ہے جس میں کراچی کی مختلف جامعات سے وائس چانسلرز، پرو وائس چانسلرز، ڈینز اور رجسٹرارز سمیت اعلیٰ تعلیمی حکام شرکت کریں گے۔ایک روزہ ورکشاپ میں سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے سیکرٹری اور سی آئی ای سی کے چیئرمین کی جانب سے اہم بریفنگز دی جائیں گی۔ ورکشاپ کے دوران معیار کی یقین دہانی (Quality Assurance) کے ماڈلز پر خصوصی توجہ دی جائے گی، جبکہ نئے سی آئی ای سی مینول کا تفصیلی تعارف بھی پیش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ورچوئل خطاب کرتے ہوئے فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ میں جو ہو رہا ہے وہ جارحیت نہیں نسل کشی ہے اسرائیلی اقدامات انسانیت کے خلاف جرم ہے، دو سال سے اسرائیلی قابض افواج فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے، انتہا پسند اسرائیلی حکومت مغربی کنارے میں ناپاک منصوبے کو آگے بڑھارہی ہے۔محمود عباس نے کہا کہ ہم گریٹر اسرائیل کے نظریے کو سختی سے مسترد اور مذمت کرتے ہیں، غزہ میں مساجد ،اسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے ہورہے ہیں، غزہ کے مستقبل میں حماس کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چلی:۔ چلی کے صدر گیبریل بورک نے اقوام متحدہ میں غزہ کے انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کے خاندان کے ساتھ میزائل سے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھنا نہیں چاہتا۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چلی کے صدر نے کہا کہ 2025 میں اقوام متحدہ کی تشکیل کو 80 سال مکمل ہوں گے، 1945 کے بعد سے دنیا بہت زیادہ بدل چکی ہے پھر بھی، کچھ چیزیں جوں کی توں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کبھی کبھی بین الاقوامی برادری پر دہرے معیار کا الزام لگایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیل میں یہودیوں کے نئے سال کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں — ایک ایسا موقع جب سیکیورٹی ویسے ہی بڑھا دی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، پیر کی شام ایک شخص اچانک كريات جات نامی شہر کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور براہِ راست یہ دھمکی دی کہ وہ نیتن یاہو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مذکورہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے، نہ صرف دھمکی دے رہا تھا بلکہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو مسئلہ فلسطین پر قیادت دکھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے حکومت کے ردعمل کو “بہری خاموشی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار نے انسانیت اور اخلاقیات کو یکسر ترک کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات بنیادی طور پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے اسرائیلی ہم منصب بنجامن نیتن یاہو کے بیچ ذاتی دوستی سے متاثر ہوتے ہیں، نہ کہ بھارت کی آئینی اقدار یا اس کے اسٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر طے پاتے ہیں۔دی ہندو اخبار میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں گاندھی نے کہا کہ، “ذاتی سفارت کاری کا...
چلی کے صدر گیبریل بورک نے اقوام متحدہ میں غزہ کے انسانی بحران پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ان کے خاندان کے ساتھ میزائل سے ٹکڑے ٹکڑے ہوتے دیکھنا نہیں چاہتا۔ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چلی کے صدر نے کہا کہ 2025 میں اقوام متحدہ کی تشکیل کو 80 سال مکمل ہوں گے، 1945 کے بعد سے دنیا بہت زیادہ بدل چکی ہے پھر بھی، کچھ چیزیں جوں کی توں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں کبھی کبھی بین الاقوامی برادری پر دوہرے معیار کا الزام لگایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم...
مفتی قوی بھی قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے تنگ آگئے، ٹیم کو جیت کیلیے دلچسپ نسخہ بتا دیا۔ مفتی قوی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو وہ سلاجیت دوں گا جس میں شہد اور خشک میوہ جات شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا میرے مشورے پہ عمل کیے بغیر پاکستان ٹیم دس سال تک بھی نہیں جیت سکتی۔ مفتی قوی کا کہنا تھا کہ کرکٹ خالصتاً زور بازو کا کھیل ہے۔ چیئرمین پی سی بی مجھے ٹیم کا مشیر بنادیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو میچ والے دن صبح دودھ کے ساتھ شہد اور خشک میوہ جات والی سلاجیت دیں، پھر اگر یہ آؤٹ ہوجائیں تو میں میرا نام مفتی عبدالقوی نہیں۔
انڈین گلوکار دلجیت دوسانجھ نے اپنی فلم سردار جی 3 پر بھارت کی جانب سے پابندی عائد کرنے کے بعد انڈیا پاکستان کے درمیان حالیہ میچ پر اپنی خاموشی توڑ دی۔ دلجیت دوسانجھ نے ملائیشیا میں اپنے کنسرٹ کے دوران کہا کہ میری فلم سردار جی 3 کی شوٹنگ حملے سے پہلے کی گئی تھی اور اس وقت میچز بھی کھیلے جا رہے تھے۔ اس کے بعد پہلگام کا المناک دہشت گردانہ حملہ ہوا۔ گلوکار کا کہنا تھا کہ اس وقت اور اب بھی ہم نے ہمیشہ دعا کی ہے کہ دہشت گردوں کو سخت سزا ملے، ہم اپنے ملک کے ساتھ ہیں۔ فرق یہ ہے کہ میری فلم کی شوٹنگ حملے سے پہلے کی گئی تھی، اور اب حملے...
اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت مزید 11 فلسطینی ہلاک اٹلی نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے دوسرا بحری جہاز بھیج دیا بھارت: لداخ میں خونریز احتجاج کے بعد کرفیو نافذ حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ، جنوبی اسرائیل میں 22 افراد زخمی یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے داغے گئے ایک ڈرون کے نتیجے میں بدھ کے روز جنوبی اسرائیلی شہر ایلات میں کم از کم 22 افراد زخمی ہوئے۔ یہ اسرائیل کی انتہائی جدید میزائل دفاعی نظام کی ایک نایاب خلاف ورزی تھی، جس نے ایسے حملوں سے ہلاکتوں کو بہت حد تک روکا ہوا ہے۔ ایران کی حمایت یافتہ حوثی باغی اسرائیل پر باقاعدگی سے ڈرون اور میزائل داغتے رہے ہیں، جسے وہ فلسطینیوں کی حمایت قرار دیتے...
باغی گروپ کے شامی سربراہ نے کہا ہے کہ ہم اسرائیلی جارحیت سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری پر انحصار کرتے ہیں اور ہم 1974 کے معاہدے کی پاسداری کے لیے پرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کہا ہے کہ شام اور اسرائیلی حکومت کے درمیان جاری مذاکرات کا مقصد اسرائیل کے مفادات کو یقینی بنانا ہے۔ صیہونی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے مفادات میں ملک کے جنوب مغرب میں شام کی عبوری حکومت کو غیر مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ دروز کی جانوں کا تحفظ بھی شامل ہے۔ واضح رہے کہ شام پر قابض احمد الشعرع (الجولانی) نے اقوام متحدہ کی جنرل...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی حکمرانی کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت سے جوڑا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:بوئنگ اور پیلنٹیئر کا دفاعی پیداوار میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اشتراک نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس برائے اعلیٰ سطحی اوپن ڈبیٹ “مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اے آئی کو امن اور ترقی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اے آئی گورننس پر سالانہ مکالمے (Annual Dialogue) اور بین الاقوامی سائنسی پینل کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بدین (نمائندہ جسارت ) سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے بدین بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو فخر سے بتاتے ہیں کہ ہماری جدوجہد کسی بھی سرکاری ٹیکے پر نہیں، بلکہ اپنے عوام اور قومی کارکنوں کی جدوجہد پر ایمان رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کو قومی معاملات میں جغرافیے کا خطرہ دیا جا رہا ہے، آنے والی نسلوں کی امانت معدنی وسائل کو موجودہ حکومت نے بیرونی کمپنیوں کو فروخت کر دیا ہے، ہماری جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ 2018ء اور 2024ء میں انتخابات کا ڈھونگ رچاکر غیر جمہوری فیصلے کیے گئے، دو جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے اقتدار میں...
بچوں کی نشوونما کے لیے باقاعدہ جسمانی سرگرمیاں ضروری ہیں۔ یہ مضبوط ہڈیوں اور پٹھوں کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں،قلبی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔جسمانی سرگرمی بچوں میں خود اعتمادی کو بڑھانے کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے یہ تناؤ اور اضطراب کے لیے ایک قدرتی راستہ ہے اس کے علاوہ جذباتی بہبود کو فروغ دیتی ہے۔ ایک ہی عمر کے بچوں کی مہارتیں اور ذہنی پختگی مختلف ہو سکتی ہیں۔ عام طور پر، وہ بچے اور نو عمر لڑکے لڑکیاں جو کھیلوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہوں، وہ کسی نہ کسی قسم کی ورزش شروع کر سکتے ہیں۔ چھوٹے بچے وزن کے بغیر جسمانی وزن پر مبنی ورزشیں، جیسے کہ چھلانگیں لگانا، شروع کر سکتے ہیں۔...
شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اپنے ملک پر عائد پابندیوں کو اُٹھانے کا مطالبہ کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی صدر احمد الشرع نے اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ شامی صدر نے مزید کہا کہ اسرائیل نے حالیہ دنوں میں شام پر بھی متعدد حملے کیے جس کی مذمت کرتے ہیں۔ تاہم انھوں نے ساتھ ہی اس بات پر بھی زور دیا کہ شامی حکومت مذاکرات کے لیے پرعزم ہے اور بات چیت کے ذریعے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے یقین دلایا کہ ملک میں فرقہ ورانہ جنگ کی جگہ نہیں ہے۔ انصاف و مساوات کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ میں اسرائیل کی جاری جارحیت اور جنگی کارروائیوں میں اب تک 65 ہزار 419 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 67 ہزار 160 افراد زخمی ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق وزارت صحت کے ترجمان نے کہاکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 لاشیں مختلف اسپتالوں میں لائی گئیں، جن میں سے چار افراد کو ملبے تلے سے نکالا گیا، مزید 175 زخمیوں کو بھی اسپتال منتقل کیا گیا۔انہوں نے مزید کہاکہ درجنوں افراد تاحال ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر دبے پڑے ہیں لیکن ریسکیو ٹیموں کو شدید بمباری اور محاصرے کے باعث ان تک پہنچنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ میں امدادی سامان لینے...
لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی، جو پُراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ لڑکی کی عمر 17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اور فوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہو سکی۔ بظاہر خاتون کے جسم پر تشدد کے نشانات...
اپنے ایک جاری بیان میں حمید عبدالقادر عنتر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو اپنی جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایسے ہی عالمی برادری کو غزہ کے حوالے سے اپنی ذمے داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ یمنی وزیراعظم کے مشیر "حمید عبدالقادر عنتر" نے کہا کہ صیہونی رژیم کی جانب سے غزہ کی پٹی کے حمایتی محاذ کو ناکام بنانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گئی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک صیہونی رژیم، فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جرائم جاری رکھے گی اس وقت تک یمن، غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ اسرائیل کو اپنی جارحیت کے نتائج بھگتنا ہوں گے اور ایسے ہی عالمی...
مسعود پزشکیان نے نیو یارک میں رہبر انقلاب کے اس بیان کو دوبارہ پڑھا اور بیان کیا کہ کوئی عقل مند سیاستدان دھمکی کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق نہیں کرتا، حقیقتاً امریکہ کو اسلامی جمہوریہ ایران کے باعزت اصولوں کی پاسداری کا واضح پیغام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس میں خطاب کے دوران امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے موضوع پر رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے گزشتہ شب کے بیانات کو دوبارہ دہراتے ہوئے دنیا کو ایک اہم پیغام دیا ہے۔ پزشکیان نے اپنے پاس ایک صفحے پر لکھے رہبر انقلاب اسلامی کے اس فرمان کو دوبارہ بیان...
اسلام ٹائمز: دنیا کے سامنے غزہ انسانیت کا معیار بن کر ابھر رہا ہے، غزہ حریت، قربانی اور جدوجہد کا نشان بن گیا ہے۔ جو غزہ کے ساتھ ہے، انسانیت کے ساتھ ہے اور جو غزہ کا دشمن ہے، دراصل وہ انسانیت کا دشمن ہے۔ مسلسل قربانیاں انسانیت کے ضمیر پر تعزیانے بن کر پڑ رہی ہیں۔ لوگ یہ سوچنے پر مجبور ہو رہے ہیں کہ مسلسل شہید ہوتے بچے اور بھوک سے بلکتی مخلوق خدا پر ہوتے ظلم کے ہم بھی ذمہ دار ہیں۔ مغرب کے انسان دوست بول رہے ہیں اور مسلسل بول رہے ہیں۔ امت مسلمہ کی طرف سے کھا جانے والا سکوت ہے، جیسے ہمارا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔ تحریر: ڈاکٹر ندیم عباس کافی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(رپورٹ:منیرعقیل انصاری) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیاری ٹاون میں بلدیاتی نمائندوں میں کشیدگی بڑھ گئی۔ٹاﺅن میونسپل کارپوریشن (ٹی ایم سی) لیاری کے چیئرمین ناصر کریم کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی گئی ہے ،چیئرمین ناصر کریم پر کرپشن سمیت دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، کونسل اجلاس طلب کر کے عدم اعتماد کے ذریعے ناصر کریم کو ہٹانے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔ لیاری ٹاون میں جیالے چیئر مین اور وائس چیئر مین میں اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، لیاری ٹاون کے وائس چیز مینز نے اپنے ہی چیئرمین ناصر کریم کے خلاف عدم اعتماد میونسپل کمشنر حماد این ڈی خان کو جمع کروادی ہے،عدم اعتماد میں لکھا گیا کہ گزشتہ 2سال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم ابھی ایشیا کپ کے فائنل میں نہیں پہنچی، جب وہاں پہنچے گی تو اس وقت دیکھ لیں گے، البتہ اگر پاکستان اور بھارت کا فائنل ہوا تو جیت یقینی طور پر پاکستان کی ہوگی۔بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ میں چاہتا ہوں 5 کے 5 فاسٹ بولرز ٹیم میں کھیلیں، پاکستان یہاں صرف فائنل کھیلنے کے لیے نہیں آیا بلکہ ایشیا کپ جیتنے کا عزم رکھتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ٹیم کے فاسٹ باؤلرز جارحانہ مزاج اور بہترین فارم میں ہیں، انہیں کسی بڑی مشکل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر کلنٹن سے تعلق رکھنے والے ایک خوش نصیب شخص نے اپنی 40ویں سالگرہ سے محض چند روز قبل کروڑوں روپے مالیت کا جیک پاٹ انعام جیت لیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق مقامی شہری کورے ہیملٹن نے بتایا کہ وہ روزمرہ کے معمول کے مطابق ساؤتھ ایسٹ بولیوارڈ کے ایک اسٹور پر رکے اور قسمت آزمانے کے لیے ایک لاٹری ٹکٹ خرید لیا۔ کورے ہیملٹن نے مزید کہا کہ اگلی صبح ساڑھے تین بجے جب انہوں نے قرعہ اندازی کے نتائج دیکھے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ 1 لاکھ 30 ہزار امریکی ڈالر یعنی تقریباً 3 کروڑ 65 لاکھ پاکستانی روپے کے انعامی رقم کے مالک بن چکے ہیں۔ہیملٹن نے بتایا...
ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ گفتگو کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا گیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پر فحش اور بے ہودہ گفتگو کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس نعیم انور اور جسٹس کامران حیات میاں خیل نے کی۔ عدالت نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار نعمان محب کاکاخیل نے کہا کہ ٹک ٹاک پر فحش اور بیہودہ مواد اپ لوڈ ہو رہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک لائیو میں لوگ فحش گفتگو اور نازیبا حرکات کرتے ہیں، فحش گفتگو اور نازیبا...
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں سے نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو جوہر آباد تھانے کے علاقے واٹر پمپ موٹرسائیکل مارکیٹ میں چبوترے سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جو پراسرارطور پر ہلاک ہوئی تھی، اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔ ایس ایچ اوجوہرآباد راشد الرحمن کے مطابق لڑکی کی عمر17 سے 18 سال کے لگ بھگ ہے اورفوری طور پر اسکی شناخت ممکن نہیں ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ بظاہر خاتون کے جسم پرتشدد کے نشانات نہیں ہیں، موت کی حمتی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم کے بعد ہوگا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر فائیو ڈی گلزار مدینہ...
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے امریکا کی ناظم امور نٹالی ایشٹن بیکر (Ms. Natalie Ashton Baker) نے ملاقات کی جس میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین، پولیٹیکل افسر جیرڈ ہانسن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف اور دیگر شریک تھے۔ ملاقات میں سیلابی صورتحال، فوڈ سیکیورٹی، کے ٹی بندر پروجیکٹ، توانائی و سیکیورٹی تعاون اور سرمایہ کاری پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور وزیراعلیٰ سندھ نے کے ٹی بندر پروجیکٹ شروع کرنے کا عزم ظاہر کیا اور کہا کہ کے ٹی بندر تاریخی طور پر پہلا قدرتی پورٹ تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے ٹی بندر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا منصوبہ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی والی ایپس کی تشہیر کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق، رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور اشتہارات کے ذریعے عوام کو جوا اور سٹے بازی والی ایپس میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کی محنت کی کمائی ضائع ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیں: جوئے کی تشہیر کا معاملہ، رجب بٹ کو نوٹس مل گیا، یوٹیوبر کا ردعمل بھی سامنے آگیا تفصیلات کے مطابق، رجب بٹ ایک مشہور بیٹنگ ایپ کے برانڈ ایمبیسیڈر بھی رہ چکے ہیں۔ این سی سی آئی اے نے انہیں متعدد...
حتمی فہرست اُمیدواران عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر کی ویب سائیٹ https://ajkhighcourt.gok.pk اپلوڈ کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے وکالت کے لائسنس کے حصول، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجراء کے سلسلہ میں موزونیت جانچنے کے لیے 27 ستمبر 2025ء کی تاریخ مقرر کی ہے۔ عدالت کی طرف سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ اُمیدواران جنہوں نے دفتر ہذا سے جاری شدہ اشتہارات کی روشنی میں درخواست ہا برائے اجرائیگی موزونیت سرٹیفکیٹ بغرض حصول لائسنس وکالت، انرولمنٹ سپریم کورٹ آزاد جموں و کشمیر "جمع کروا رکھی ہیں اور جن کے اعتراضات یکسو ہو چکے ہیں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ کے اجرا...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے درمیان عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر مگر دوستانہ تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ صحافی عمر چیمہ نے اس ملاقات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ کمال ہے کہ بے شک پہلی ملاقات ہو اور خواہ دو منٹ کی ہی ہو لیکن ملنے کا انداز ایسا...
بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں،گنڈاپور جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کرینگے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بے بنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ غزہ انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے، وقت الفاظ کا نہیں عملی اقدامات کا ہے۔ اسحاق ڈار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ اور مسئلہ فلسطین پر اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں انسانی المیہ اپنی بدترین شکل اختیار کر چکا ہے، 64 ہزار سے زائد فلسطینی جانوں سے محروم ہو چکے ہیں اور عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے ضمیر پر داغ ہے۔ ’غزہ نہ صرف انسانیت کا قبرستان بن چکا ہے بلکہ عالمی ضمیر کا بھی۔ اب وقت الفاظ کا نہیں بلکہ عملی اقدامات کا ہے، سلامتی کونسل اور عالمی برادری...
تازہ کارروائیوں میں220 زخمی ہو گئے،زمینی اور فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں اورا سکول کو نشانہ بنایا گیا صبح سے اب تک 15 شہادتیں صرف شہرغزہ میںہوئیں، خان یونس میں امداد کے منتظر 11 فلسطینی شہدا میں شامل اسرائیلی جارحیت میں شدت، غزہ میں مزید فوجی دستے داخل ہوگئے۔زمینی اور فضائی حملوں میں رہائشی عمارتیں اور سکول کو نشانہ بنایا گیا، صیہونی فوج کی تازہ کارروائیوں میں 68 فلسطینی شہید اور 220 زخمی ہو گئے، خان یونس میں امداد کے منتظر 11 فلسطینی بھی شہدا میں شامل ہیں۔غذائی قلت اور جبری قحط سے 147 بچوں سمیت 440 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 65 ہزار 344 ہوگئی،1 لاکھ 66 ہزار 795 فلسطینی زخمی ہو چکے۔
لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ میں وکلاء برادری کا کردار اہم ہے۔ بلاول بھٹو زرداری ہماری آنے والی نسلوں کے ہیرو ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سطح پر انڈیا کو بے نقاب کی۔ بھارت کے خلاف جنگ میںپوری قوم پاک فوج کے پیچھے کھڑی نظر آئی۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرین کے لئے ہر ممکن امداد کو یقینی بنا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیپلز لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ میرے لیے یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ میں آج لاہور ہائیکورٹ بار آیا...
رپورٹس ہیں کہ حماس کی ایک ٹیم نے ترکی کیساتھ کام کرنے والی اسرائیلی وزیر برائے داخلی سلامتی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، جس سے کشیدگی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن ترکی نے اس کی تردید میں کہا ہے کہ یہ خبریں من گھڑت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عبرانی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ترکی کے متعلق یہ خدشات بڑھ گئے ہیں کہ اس کیخلاف بھی اسرائیل کی جانب سے ایسا ہی حملہ کیا جائے گا جیسا کہ قطر پر کیا گیا تھا۔ سینئر اسرائیلی حکام نے بھی خبردار کیا ہے کہ کشیدگی میں یہ اضافہ دو طرفہ براہ راست تنازعہ کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر جب اردگان نے نیتن یاہو کے...
جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ غزہ کے بچوں کے ہاتھ بے ہوشی کی دوا کے بغیر کاٹے جا رہے ہیں، ہم نے اس قدر خونریزی پہلے کبھی نہیں دیکھی، غزہ کی پٹی میں جاری نسل کشی کو براہ راست اور سوشل میڈیا کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوغان نے غزہ کے مظلوم لوگوں کی تصویریں دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی بربریت کی کوئی منطق نہیں ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ اس اجلاس میں فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ ابو مازن موجود ہیں،...