2025-10-30@02:29:02 GMT
تلاش کی گنتی: 11166
«گئے ہیں ٹی»:
(نئی خبر)
ویب ڈیسک: آج کل شہریوں کے ساتھ اے ٹی ایم کیش ٹریپنگ کا فراڈ بڑا چل رہا ہے، جس کا شکار ہوکر آئے دن لوگ لٹ جاتے ہیں، آئیے جانتے ہیں یہ کیسے ہوتا ہے اور اس سے بچنے کا طریقہ کیا ہے؟۔ یہ ایک ایسا فراڈ ہے جس میں مجرم آپ کے نکالے گئے پیسے تک پہنچنے سے پہلے ہی انہیں روک لیتے ہیں،عام طور پر یہ لوگ اے ٹی ایم کے کیش سلاٹ (نوٹ نکلنے والی جگہ) پر کوئی آلہ یا رکاوٹ لگا دیتے ہیں تاکہ مشین پیسے تو نکال دے، مگر وہ صارف تک نہ پہنچ سکیں، پھر جب صارف یہ سمجھ کر چلا جاتا ہے کہ مشین خراب ہوگئی یا ٹرانزیکشن ناکام ہوگئی، تو فراڈیے واپس...
راولپنڈی( خبرنگار خصوصی ) افغانستان سے ہونے والے حملے کے دوران مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاک افغان سرحد پر شہید ہونے والے 12 جوانوں کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ راولپنڈی کے چکلالہ گیریژن میں ادا کی گئی جس میں فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، گورنر خیبرخیبر پی کے اور اعلی عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب افغان حکومت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ اور بلاجواز جارحیت کے خلاف مادرِ وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 جوان شہید ہوئے تھے۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے مادر وطن...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق...
کراچی: بھارت میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی کرکٹر اپنی ٹیم کو میچ جتوانے کے بعد مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے ضلع مرادآباد میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک سینئر بولر میچ جتوانے کے فوراً بعد میدان میں ہی گر کر اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ۔یہ واقعہ اتوار کو پیش آیا، جہاں اتر پردیش ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام مرادآباد اور سنبھل کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔ مرادآباد کے خلاف سنبھل کی ٹیم کو میچ جیتنے کیلئے آخری 4 گیندوں پر 14 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر مرادآباد کے سینئر لیفٹ آرم فاسٹ بولر احمر خان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
کراچی: الخدمت کے والنٹیر مینجمنٹ پروگرام کے تحت ’’انٹرن شپ پروگرام‘‘ مکمل کرنے والے یونیورسٹیز کے طلبہ وطالبات میں اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے چیف ایگزیکٹو الخدمت کراچی نوید علی بیگ، ایگزیکٹوڈائر یکٹر راشد قریشی اور ڈائریکٹر والنٹیئر مینجمنٹ یوسف محی الد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے تحریک لبیک کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی درحقیقت ملک دشمنوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں۔ ایسے عناصر نہ تو کسی ملک کے لیے قابلِ برداشت ہیں اور نہ ہی قومی مفاد میں قابلِ قبول ہیں۔پیرکووزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھاکہ غزہ میں مکمل جنگ بندی اور امن کے بعد جب فلسطینی خوشی سے سرشار ہیں اور لڑنے والی تنظیم حماس نے بھی امن معاہدہ کر لیا ہے، تو ایسے وقت میں پاکستان کی سڑکوں پر کسی مذہبی گروہ کی جانب سے جو دو سال سویا رہا اور اب جذباتی نعرے لگا کر سادہ...
سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر الظاف علی سیال دہشتگردی کو تعلیم کے ذریعے روکنے کے سیمینار سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...
ٹی ایل پی کے فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت، شیلنگ اور فائرنگ کی سخت مذمت کرتے ہیں، ملی یکجہتی کونسل
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے، اپنے ہی شہریوں پر تشدد اور طاقت کا استعمال ریاست کے اس مقدس کردار کے منافی ہے، ظلم و جبر سے کسی آواز کو ہمیشہ کے لیے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین مارچ کے شرکا پر ریاستی طاقت کا استعمال قابلِ مذمت ہے اس کی ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر عائد ہوتی ہے، لہذا فوری مستعفی ہوں، پریس کانفرنس سے ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے صدر حافظ محمد اسلم، سیکرٹری جنرل محمد ایوب مغل، تاجر رہنما سلطان محمود ملک، جمعیت علمائے اسلام کے مفتی ممتاز، شیعہ علما...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) عالمی ادار صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بتایا ہے کہ دنیا بھر میں عام انفیکشن پیدا کرنے والے ہر چھ میں سے ایک بیکٹیریا جراثیم کش ادویات (اینٹی بائیوٹکس) کے خلاف مزاحم ہے۔ 2018 سے 2023 تک 40 فیصد سے زیادہ جراثیم کش ادویات کے خلاف اس مزاحمت میں 5 تا 15 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا۔ادویات کے خلاف جراثیموں کی مزاحمت سے متعلق 'ڈبلیو ایچ او' کی نئی جائزہ رپورٹ کے مطابق،100 سے زیادہ ممالک سے حاصل کردہ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ بنیادی اینٹی بایوٹکس کے خلاف بڑھتی ہوئی مزاحمت عالمی صحت کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔اس رپورٹ میں پہلی مرتبہ عام استعمال...
کانگریس صدر نے کہا کہ 2019ء میں مودی حکومت نے آر ٹی آئی ایکٹ میں کٹوتی کی، انفارمیشن کمشنروں کی میعاد اور تنخواہوں پر پابندی لگادی اور خودمختار نگران اداروں کو ماتحت اہلکاروں کیلئے کم کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے مودی حکومت پر اطلاعات کے حق (آر ٹی آئی) ایکٹ 2005 کو "منظم طریقے سے کمزور" کرنے اور جمہوریت اور شہری حقوق کو نقصان پہنچانے کا الزام لگایا۔ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے لکھا کہ 20 سال قبل کانگریس کی قیادت والی "یو پی اے حکومت" نے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ اور سونیا گاندھی کی قیادت میں شفافیت اور جوابدہی کو فروغ دینے کے لئے "آر ٹی آئی ایکٹ" نافذ کیا تھا۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) تحریک لبیک پاکستان نے چند روز قبل بظاہر فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج کا آغاز کیا تھا۔ تاہم حکومت کی جانب سے اس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ انتہا پسند گروہوں سے متعلق ریاستی پالیسی میں تبدیلی کی علامت ہے؟ تحریک لبیک پاکستان کا یہ مارچ دس اکتوبر کو لاہور سے شروع ہوا اور اس دوران ان کا اسلام آباد کے ریڈ زون میں امریکی سفارتخانے کے قریب پہنچنے کا منصوبہ تھا تاکہ اسرائیلی اقدامات کے خلاف مظاہرہ کیا جا سکے۔ حکومت کا مؤقف تھا کہ ایسے احتجاج کی ضرورت نہیں کیونکہ پاکستان پہلے ہی اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جنگ...
کوئٹہ: تحریک لبیک بلوچستان کے کارکنوں نے احتجاجاً قومی شاہراہ بند کردی جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک لبیک بلوچستان ٹی ایل پی کے کارکنوں نے سونا خان چوک پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو احتجاجاً مکمل طور پر بند کر دیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی اور سیکڑوں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں جبکہ مظاہرین نے اپنے رہنماؤں کی گرفتاریوں کے خلاف نعرے بازی کی اور شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ تحریک لبیک بلوچستان کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ان کے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریاں اور مذہبی اجتماعات پر پابندیوں...
لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز اختتام پذیر ہوگیا۔ پاکستان نے اپنی مضبوط بولنگ کے ذریعے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز میں 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 216 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی بیٹر ٹونی ڈی زورذی 81 رنز اور سینورن متھوسامے 6 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ رین ریکلٹن 71، ایڈن مارکرم 20، اور ویان مولڈر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ٹریسٹن سٹبز 8، کائل ویرائن 2، اور ڈیوالڈ بریوس صفر پر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ساجد خان اور...
خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ سے آج ہی حلف لینے کی درخواست کرتے ہوئے عدالت...
خیبرپختونخو ا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو پشاور ہائی کورٹ سے ریلیف نہ مل سکا۔ عدالت نے حلف برداری کے لیے کی کسی کو نامزد کرنے کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے کل تک گورنر خیبرپختونخوا کی رائے مانگ لی۔ پیر کو پشاور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کی جانب سے نومنتخب وزیراعلیٰ کی فوری حلف برداری کے لیے درخواست دائر کی گئی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد سہیل آفریدی سے بطور وزیر اعلیٰ حلف لینے کے معاملے پر پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرام راجہ اور ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے پشاور ہائی کورٹ سے آج ہی حلف لینے کی درخواست کرتے...
عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں
تل ابیب ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2025ء ) پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے، لیکن اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی کاروائی براہ راست نشر کیے جانے پر تھریک انصاف کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔ جاری بیان میں تھریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ " اسرائیلی پارلیمنٹ کے مناظر ہمارے ٹی وی چینلز پر نشر ہو رہے ہیں، لیکن عمران خان کی تصویر دکھانا ممنوع ہے۔ قائداعظم نے واضح کہا تھا: "ہم اسرائیل کو تب تک تسلیم نہیں کریں گے جب تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مریدکے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار تھے، حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟حافظ نعیم...
اسلام ٹائمز: ڈاکٹر باقر شیم نقوی کی تحقیق نے پاکستان میں اہم صحت کے مسائل جیسے ذیابیطس، رمیٹائڈ آرتھرائٹس، پولیو، اور ہائی بلڈ پریشر کے علاج میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے متعدد طبی اور فارماسیوٹیکل تحقیقی منصوبوں میں حصہ لیا، انہوں نے نہ صرف مریضوں کی صحت بہتر بنانے بلکہ معاشی بوجھ کو کم کرنے میں بھی مدد دی۔ تحریر: ڈاکٹر عابد رضا جنوری 1950ء میں پیدا ہونے والے پروفیسر ڈاکٹر سید باقر شیم نقوی پاکستان کے نمایاں سائنسدانوں میں سے ایک تھے، جنہوں نے مائیکرو بائیولوجی اور فارماسیوٹیکل سائنسز کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات سے ملک کی علمی دنیا کو مالا مال کیا۔ انہوں نے اپنی علمی زندگی کا آغاز کراچی یونیورسٹی سے کیا،...
پنجاب اسمبلی کا اجلاس، ٹی ایل پی کے معاملے پر بات نہ کرنے پر پی ٹی آئی ارکان کا احتجاج، واک آوٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آوٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلی پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آوٹ کیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبول اور قومی ترانے سے ہوا۔اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی...
پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف...
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔
لاہور: پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی نے تحریک لبیک کے معاملے پر بات نہ کرنے پر ہنگامہ کیا اور ارکان واک آؤٹ کرگئے، پیپلز پارٹی نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب کے ریمارکس کے خلاف واک آؤٹ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین گھنٹے بیالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنہڑ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ آغاز تلاوت کلام پاک، نعت رسول مقبولؐ اور قومی ترانے سے ہوا۔ اجلاس میں پاک افغان جنگ میں پاک افواج کے شہدا اور شہید ایس ایچ او ، سردار غضنفر علی لنگا کے بھائی اور میاں مرغوب کی اہلیہ کی روح کے ایصال ثواب کےلیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے...
نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے خط چیف جسٹس کو ارسال کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ...
ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس میں دوسرا سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا آپریٹنگ سسٹم مائیکرو سافٹ کا ونڈوز 10 ہے۔ مگر مائیکرو سافٹ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور ایک دہائی بعد کمپنی کی جانب سے اس کی زندگی ختم کی جا رہی ہے۔ 14 اکتوبر 2025 کو مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سپورٹ ختم کر دی جائے گی مگر آپ کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر اسے استعمال کر سکیں گے۔ البتہ کمپنی کی جانب سے ونڈوز 10 کے لیے سافٹ وئیر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ ونڈوز 10 کی سکیورٹی اور سافٹ ویئر سپورٹ 14 اکتوبر 2025 سے ختم ہو جائے گی۔ اس تاریخ کے بعد اس او ایس کے لیے آفیشل اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گے، البتہ آپ اپنے کمپیوٹر پر ونڈوز 10 کو استعمال جاری رکھ سکتے ہیں۔ونڈوز 10 جولائی 2015 میں متعارف ہوا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد کمپنی اس کی زندگی باضابطہ طور پر ختم کر رہی ہے۔ اس وقت تقریباً 43 فیصد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ ڈیوائسز ابھی بھی ونڈوز 10 پر چل رہی ہیں۔صارفین کے سامنے تین بنیادی راستے ہیں: اگر آپ کی ڈیوائس اہل ہو تو ونڈوز 11 پر مفت اپ گریڈ کر لیں، ورنہ نیا کمپیوٹر...
صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملین مارچ کے معاملے پر جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد کے مابین چلنے والی میڑو بس سروس مسلسل چوتھے روز بھی بند رہی۔میڑو بس سروس کو 9 اکتوبر کی شام 5 بجے بند کیا گیا تھا۔(جاری ہے) دفاتر و تعلیمی ادارے کھلنے و کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے کے بعد میڑو بس سروس بند ہونے سے شہریوں کو سفری مشکلات کا سامنا رہا۔انتظامیہ میڑو بس اتھارٹی کے مطابق ابھی تک انتظامیہ کی جانب سے میڑو بس سروس کھولنے کے حوالے سے کوئی ہدایت نہیں ملی، جیسے ہی انتظامیہ کی جانب سے کلیئرینس ملے گی میڑو بس سروس کو بحال کر دیا جائے گا۔...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برسوں سے تحریک لبیک کے انتشاری احتجاجات کے دوران مختلف مقامات پر پولیس سے اسلحہ چھینتے رہے ہیں۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق یہ عناصر اب تک تقریباً 400 پولیس اہلکاروں کی بندوقیں لے جا چکے ہیں، اور وہ یہی اسلحہ بعد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر حالیہ چند دنوں کے احتجاج میں بھی انہوں نے 4 پولیس کی گشت کرنے والی گاڑیاں اغوا کی ہیں، جن کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور ان کے ہتھیار بھی لے لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے انتشاری عناصر کے خلاف نہ صرف...
کراچی: پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 3 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے اتوار کو لاہور میں جنوبی افریقہ کیخلاف شروع ہونے والی سیریز کے ابتدائی دن انجام دیا، وہ اس کارنامہ سے محض 2 رنز کی دوری پر تھے۔ بابراعظم یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹر کے علاوہ دنیا کے آٹھویں کھلاڑی بنے ہیں، بابر اب تک ٹیسٹ چیمپئن شپ مقابلوں میں 18 نصف سنچریاں اور 8 سنچریاں بھی بناچکے ہیں۔ ان کے علاوہ چیمپئن شپ میں 3000 یا زائد رنز بنانے والوں میں جو روٹ (6080)، بین اسٹوکس (3616)، زیک کرولی (3041)، اسٹیون اسمتھ (4278)، مارنس لبوشین (4225)، ٹریوس ہیڈ (3300) اورعثمان خواجہ...
امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف جانیوالا راستہ بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے پیش نظر امریکی قونصل خانے کی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔ امریکی قونصل خانے کے سامنے کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ قونصل خانے کو جانیوالے راستے بھی کنٹینرز لگا کر بند کر دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی لاہور پریس کلب کے سامنے بھی کنٹینرز لگا دیئے گئے ہیں۔ شملہ پہاڑی سے ریلوے اسٹیشن کی طرف...
لاہور(نیوز ڈیسک)جنوری 2026 میں پاکستان ٹیم کے دورہ سری لنکا کا امکان ہے، دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے، اگر معاملات طے پا گئے تو پلیئرز کو بگ بیش کے لیے این او سی میں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ادھر حالیہ کشیدگی کے سبب آئندہ ماہ افغان ٹیم کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات سامنے آگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکن کرکٹ بورڈز ان دنوں آئندہ سال کی سیریز پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں، ممکنہ طور پر تین ٹی ٹوئنٹی کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق بات چیت میں 8، 10 اور 12 جنوری کو میچز رکھنے پر اتفاق ہوگیا تاہم دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے...
وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اراکین سے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو ووٹ دینے کے لیے لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تمام اراکین حلف کے سلسلے میں اس وقت وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود ہیں۔ صوبائی صدر پی ٹی آئی نے بتایا کہ جو 9 اراکین بیرون ملک تھے وہ بھی پہنچ چکے ہیں۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ تمام اراکین بانی پی ٹی آئی کے نامزد وزیراعلیٰ کو دو تہائی اکثریت سے وزیراعلیٰ منتخب کرائیں گے۔ واضح رہے کے پی اسمبلی کے کل ممبران کی تعداد 145 ہے، حکومتی ممبران کی تعداد 93 جبکہ اپوزیشن کے ارکان 52 ہیں۔ وزیراعلیٰ منتخب کرنے کے لیے 73 ممبران کے ووٹ درکار ہوں گے۔
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان ہائی کورٹ نے قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) 1997 کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی عام یا خصوصی معافی یا رعایت کے قانونی طور پر حقدار نہیں ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عدالت عالیہ نے قرار دیا کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 21-ایف واضح طور پر دہشت گردوں کو کسی بھی قسم کی معافی یا سزا میں کمی کے حق سے خارج کرتی ہے، اس حوالے سے کسی تشریح یا نرمی کی کوئی گنجائش نہیں۔ جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین منگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023 اور 2024 میں دائر کی گئی متعدد آئینی درخواستوں پر...
قوم سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جنگی جنون میں مبتلا اسرائیلی وزیراعظم کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ جنگ بندی کے باوجود نیتن یاہو نے بیان دیا کہ غزہ میں فوجی کارروائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کو اب بھی بڑے سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہمارے کچھ دشمن دوبارہ منظم ہو کر ہم پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن ہم اس پر مکمل طور پر...
دشمن کو پسپائی پر مجبور ،اہم سرحدی پوسٹوں سے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا متعدد افغان طالبان اور سیکیورٹی اہلکار پوسٹیں خالی چھوڑ کر فرار ہوگئے،سیکیورٹی ذرائع افغانستان کی جانب سے پاک افغان بارڈر پر رات گئے بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاک فوج نے بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے کارروائی کے دوران افغان فورسز کی 19 اہم سرحدی پوسٹوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ افغان حدود سے پاکستان پر ہونے والی گولہ باری اور فائرنگ کے جواب میں رات گئے سے جاری جوابی آپریشن میں پاک فوج نے نہ صرف اہداف کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا بلکہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) کرکٹ اور ہاکی کو نچلی سطح پرختم کردیا گیا‘تباہی کاسبب سیاسی مداخلت ہے ‘کرکٹ بورڈاور ہاکی فیڈریشن نوجوان کی تربیت ،انفرااسٹرکچر کی بہتری اورمضبوط ڈومیسٹک پالیسی بنانے میں ناکام رہا‘سفارش پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے‘ عجلت میں ٹیم تیار کی جاتی ہے، لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان طویل عرصے تک انٹرنیشنل کرکٹ سے محروم رہا۔ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان، تجزیہ کار راشد لطیف‘ دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین، سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد کے بھانجے، 26 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے میڈیا کوآرڈینٹر، سندھ سیپاک ٹاکرا ایسوسی ایشن کے چیئرمین...
اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا، بانی پی ٹی آئی کے بھاشن سے فرق نہیں پڑے گا، رانا ثنا اللہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی آپریشن ہورہا ہو تو کوئی صوبہ یا شخص آپریشن نہیں روک سکتا۔ بانی پی ٹی آئی اپنا بھاشن دیتے رہیں اس سے فرق نہیں پڑے گا۔ پروگرام "سماء ڈیبیٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے راناثنااللہ نے کہا کہ دہشتگردوں کوبھارت کی مکمل تائید اور سپورٹ حاصل ہے، جب تک دہشتگردوں کا قلع قمع نہ ہویہ جنگ جاری رہے۔راناثنااللہ نے کہا کہ کوئی صوبہ یا وزیراعلیٰ کسی ملک سے براہ راست بات نہیں کرسکتا، ان کو افغانستان سے بات چیت کی اجازت نہیں دی جائے گی، سہیل آفریدی سے خیبرپختونخوا کی صورتحال نہیں سنبھالی جائےگی، علی امین گنڈاپور کو اسلیے ہٹایاگیا کیونکہ وہ پارٹی کی توقعات پوری نہیں کرسکے۔...
پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل ہیں۔ سابق صوبائی وزراء شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، عرفان سلیم اور اکرام کھٹانہ بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام کھٹانہ و دیگر...
چین نے عندیہ دیا ہے کہ وہ امریکی صدر کی جانب سے 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اختلافات کو دھمکیوں کے بجائے مذاکرات سے حل کیا جائے۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق چینی وزارت تجارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’چین کا مؤقف واضح ہے۔ ہم ٹیرف جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر مسلّط کی گئی تو ہم اس سے گھبرائیں گے بھی نہیں۔‘ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’بار بار زیادہ ٹیرف کی دھمکیاں دینا چین سے تعلقات استوار کرنے کا درست طریقہ نہیں ہے۔‘ ’اگر امریکہ اپنی روش پر قائم رہا تو چین بھی اپنے قانونی حقوق و مفادات کے تحفظ کے...
پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا، افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے: عطاء تارڑ
عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ غیر جمہوری کرداروں کو روکنے کیلئے سہیل آفریدی کو بلامقابلہ منتخب کروانا چاہتے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پی ٹی آئی وفد نے اپوزیشن پارٹیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے وفد نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین اور مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر وفاقی وزیر امیر مقام سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا وفد صوبائی صدر جنید اکبر خان کی سربراہی میں باچا خان مرکز گیا، وفد میں شیر علی ارباب، علی خان جدون، شوکت یوسفزئی، ملک عدیل اقبال، عرفان سلیم، اکرام...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری سے قبل ہی خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی سمیت 4 اراکین نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے، جو منظور بھی کرلیے گئے ہیں۔ بلا مقابلہ انتخاب کے لیے پی ٹی آئی سیاسی مخالفین سے بھی ملاقاتیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتوار کے روز خیبرپختونخوا اسمبلی میں سیاسی گہما گہمی عروج پر رہی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے لیے عمران خان کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار سہیل آفریدی نے کاغذات جمع کرانے کے بعد واضح پیغام دیا کہ انتخاب آئین کے مطابق ہو رہا ہے اور اس میں بیرونی مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔ یہ بھی...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے پاکستان مسلم (ن) سے بھی مدد مانگ لی ہے۔ پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ان کی رہائش گاہ میں ملاقات کی، وفد میں اراکین قومی اسمبلی شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد، کبیر خان، ادریس خٹک، لائق خان، اکرام کھٹانہ بھی شامل تھے۔ جنید اکبر نے ملاقات کے دوران کہا کہ ماضی کی طرح مل کر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں، جن مسائل سے گزر رہے ہیں اس سے ملک کر مقابلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی...
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ
افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ افغان حکام علاقائی امن کے لیے تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، افغان حکومت اپنی سرزمین پر دہشت گرد گروہوں کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ بلااشتعال جارحیت علاقائی امن اور استحکام کے لییسنگین خطرہ اور خوشحالی کی اجتماعی کوششوں کو نقصان پہنچائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک افواج نے عزم، تحمل اور پیشہ ورانہ مہارت سے بلااشتعال حملے کا جواب دیا، دہشت گرد گروہ پاکستان سمیت...
ہمیں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے، بزنس کمیونٹی دفاع وطن کیلئے فیلڈ مارشل ، پاک فوج اور حکومت کی پشت پر کھڑی ہے ، صدر ایف پی سی سی آئی اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ افغان حکومت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ و سرحدی حملے قابل تشویش ہیں ، پاک فوج فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کیخلاف موثر کارروائیاں کر رہی ہے ۔پاک افغان سرحدی کشیدگی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے واضح کر دیا کہ ہماری دفاعی کارروائیاں امن پسند افغان عوام کیخلاف نہیں،پڑوسی ملک کی طرف سے پاکستان کیخلاف جارحانہ کارروائیاں قابل مذمت ہیں ، پاکستان اپنی سرزمین، خودمختاری...
خیبرپختونخوا: نئے وزیراعلیٰ کے لیے 4 امیدوار میدان میں آگئے، علی امین کا استعفیٰ منظور نہ ہونا بھی معمہ
خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل مکمل ہوگیا، جہاں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام (ف) کے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ مقررہ وقت ختم ہونے تک چاروں جماعتوں کے امیدواروں نے باقاعدہ طور پر کاغذات سیکریٹری خیبرپختونخوا اسمبلی کے پاس جمع کرائے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے انتخاب میں باہر سے کسی کو مداخلت نہیں کرنی چاہیے، نامزد اُمیدوار سہیل آفریدی تحریک انصاف کی نمائندگی سہیل آفریدی، مسلم لیگ (ن) کی سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی (ف) کی مولانا لطف الرحمان اور پیپلز پارٹی کی ارباب زرک کررہے ہیں۔ دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے انتخابی عمل میں حصہ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2025ء ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے انتخاب کے لیے صوبے کی حکمراں جماعت تحریک انصاف اور اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخواہ کے نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت ختم ہوچکا ہے، وزارت اعلیٰ کے الیکشن کے لیے تحریک انصاف، مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی ف کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے سہیل آفریدی، ن لیگ سے سردار شاہ جہاں یوسف، جے یو آئی ف کے مولانا لطف الرحمان اور پیپلزپارٹی کی طرف سے ارباب...
وزیراعلی کا انتخاب،پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے(ن)لیگ سے تعاون مانگ لیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل...
حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری کو ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا ہے. تاہم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مظاہرین مریدکے اور سادھوکے میں مسلسل تیسرے روز دھرنا دیے بیٹھے ہیں۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اسلام آباد پہنچنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔موٹروے ایم ٹو لاہور کو اسلام آباد سے ملاتی ہے، جب کہ ایم تھری لاہور کو عبدالحکیم (ضلع خانیوال) سے جوڑتی ہے، جہاں سے یہ ایم فور کے ذریعے فیصل آباد اور ملتان تک جاتی ہے۔ایک روز قبل ٹی ایل پی کا مرکزی جلوس پولیس کی سیکیورٹی رکاوٹوں کو توڑ کر مریدکے پہنچ گیا تھا. اس سے چند گھنٹے قبل لاہور میں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی نے ن لیگ سے تعاون مانگ لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے وفاقی وزیر امیر مقام سے ملاقات کی،پی ٹی آئی وفد کی قیادت صوبائی صدر جنید اکبر خان نے کی،وفد میں ایم این اے شیر علی ارباب، علی خان جدون اور ڈاکٹر امجد شامل تھے، شوکت یوسفزئی، مشتاق غنی اور ریاض خان بھی وفد کا حصہ تھے۔ جنید اکبر نے کہاکہ ماضی کی طرح ملکر فیصلے کرنے کی امید پر آئے ہیں،درپیش مسائل کا ملکر مقابلہ کرنا ہوگا، اسمبلی میں پی ٹی آئی کو اضح اکثریت حاصل ہے،خیبرپختونخوا مزید سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہو سکتا، سہیل آفریدی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 اکتوبر 2025ء) اپنے آبائی علاقوں سے دور دیگر شہروں میں حصول تعلیم کے لیے منتقل ہونے والے ان طلبہ کے لیے اپنی رہائش کا انتظام کرنا ایک بڑا مسئلہ ثابت ہوتا ہے۔ اسی تناظر میں گزشتہ ہفتے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کلب کے باہر مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی یا سی ڈی اے کی جانب سے نجی ہاسٹلوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ یہ احتجاج اسٹوڈنٹس کوآرڈینیشن کمیٹی کی کال پر کیا گیا، جس کی قیادت یوتھ لیڈر سوسائٹی کے صدر دانیال عبداللہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''لاکھوں طلبہ تعلیم...
لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا۔ کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں اور ملکی سالمیت سے کوئی غرض نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسے (تحریک انتشارکو ) صرف اس بات سے غرض ہے کہ خیبر پختونخوا میں کس طرح تقسیم پیدا کی جائے، حالات کس طرح خراب کیے جائیں، دہشت گردوں کو کس طرح...
(ن)لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر اپنا امیدوار لائیں گی اپوزیشن ہارنے کیلئے نہیں بلکہ جیتنے کیلئے امیدوار کھڑا کرے گی، اختیار ولی کی میڈیا سے گفتگو خیبرپختونخوا میں اپوزیشن نے وزیراعلیٰ کیلئے مشترکہ امیدوار لانے کا اعلان کردیا اور کہا ن لیگ، پی پی، جے یو آئی اور دیگر ملکر امیدوار لائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیاسی گہما گہمی بڑھ گئی ہے، اپوزیشن جماعتوں نے قائد ایوان کے لیے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کردیا۔ ن لیگ کے رہنما اختیار ولی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، جے یو آئی، اے این پی اور دیگر جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کیلئے...
ویب ڈیسک: قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا قبائلی عوام نے مؤقف...
ویب ڈیسک:افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا سکیورٹی ذرائع کے...
ویب ڈیسک: پاکستانی سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان جارحیت پر پاکستانی ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ تصور نہ کیا جائے، جوابی حملہ صرف دہشت گرد ٹھکانوں اور تربیتی مراکز پر ہوگا۔ پاک افغان بارڈر پر افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کا پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، پاکستانی فورسزکی بھر پور جوابی کارروائی سے متعددافغان فوجی ہلاک ہوگئے، بھاری نقصانات کے باعث متعدد افغان پوسٹیں خالی ہو گئیں۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق حالیہ افغان جارحیت اور پاکستانی ردعمل کو پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان جنگ نہ سمجھا جائے، جارحیت افغان عبوری...
ٹی ایل پی کے فلسطین احتجاج کے تیسرے روز اسلام آباد اور راولپنڈی میں راستوں کی بندش میں نرمی کردی گئی۔ پشاور روڈ، مری روڈ مری چوک پر بند راستوں کو جزوی طور پر کھولنا شروع کردیا گیا، موبائل نیٹ سروس بھی بحال کردی گئی، میٹرو بس سروس تیسرے روز بھی بند ہے۔ شہر اور کینٹ میں سبزی اور پھلوں کی قیمتوں میں قدرے اضافہ دیکھا جا رہا ہے، اتوار کی چھٹی اور گزشتہ 2 روز سے راستوں کی مکمل بندش سے شہر میں خاموشی ہے، سڑکوں پر ٹریفک میں واضح کمی ہے۔ مری روڈ پر شمس آباد اور فیض آباد ٹریفک کے لیے بند ہے، مریڑ چوک جزوی اور ڈبل روڈ بھی کھول دیا گیا۔ راولپنڈی سے اسلام آباد کے لیے راستہ ڈبل روڈ ٹریفک روٹ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کرے اور ٹی ایل پی کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، طاقت کسی مسئلے کا حل نہیں۔ سینیئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے ٹی ایل پی کے مارچ سے متعلق گفتگو کی۔ نائب امیر جماعت اسلامی نے سینیئر صوبائی وزیر سے گفتگو میں کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف تک ہمارا پیغام پہنچائیں۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب ٹی ایل پی سے مذاکرات کے لیے رابط کر رہی ہے، صوبائی وزیر صحت پنجاب خواجہ سلمان رفیق ٹی ایل پی کی قیادت سے مذاکرات کے...
پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ جاری ہے، پاکستان کی پہلی وکٹ تیسری ہی گیند پر گرگئی، اوپنر عبداللہ شفیق 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ National anthems ✅ Action underway in the first #PAKvSA Test ????#GreenPeYaqeen pic.twitter.com/KAZE9xlQOc — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2025 پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق کو ربادا نے ایل بی ڈبلیو کی اپیل پر آؤٹ کیا، اس وقت امام الحق 12 اور شان مسعود 12 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان نے 4 اوورز میں 28...
قبائلی عوام نے افغانستان کی سرزمین سے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف خود ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک پشتو آڈیو پیغام میں مقامی قبائلیوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ وہ وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ وطن کا دفاع ہم پر فرض ہے اور ہم اس کا دفاع کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ ہم نے ماضی میں بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا تھا اور اگر دوبارہ ایسی حرکت کی گئی تو پھر سبق سکھانا ہمیں آتا ہے۔ قبائلی عوام نے مؤقف اختیار کیا کہ افغانستان سے آنے والے دہشت گرد مسلسل پاکستانی سرحدی علاقوں میں دراندازی...
افغانستان کی سرزمین سے پاکستان پر ہونے والے بلااشتعال حملوں کے بعد پاک فضائیہ حرکت میں آ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے افغانستان کے مختلف علاقوں خصوصاً کابل، پکتیا اور سرحدی پٹیوں پر مسلسل گشت شروع کر دیا ہے، جبکہ ڈرون حملوں کے ذریعے ٹی ٹی پی کے خفیہ ٹھکانوں اور تربیتی مراکز کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان ٹارگیٹڈ آپریشنز کا مقصد پاکستان میں بدامنی پھیلانے والے خوارجی گروہوں کی پشت پناہی کو توڑنا اور ان کے محفوظ ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فضائی کارروائیوں کے دوران متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا...
کرکٹ میں کسی ملک کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پہلی بار کامیابی حاصل کرنا ایک تاریخی واقعہ ہوتا ہے، یہ معرکہ اس صورت میں زیادہ باوقعت ہو جاتا ہے اگر مقابل ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں چت کیا جائے۔ پاکستان نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی آمد کے ساتھ ہی یہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔ سنہ 1952 میں لکھنؤ میں اپنی تاریخ کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم نے انڈیا کو زیر کر لیا تھا جبکہ انڈیا کو پاکستان میں ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے سنہ 2004 تک انتظار کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے سنہ 1954 میں پہلی ٹیسٹ سیریز میں اوول ٹیسٹ جیت کر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ انڈیا نے انگلینڈ...
دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو شارجہ واریئرز نے 55 ہزار ڈالر اور حیدر رضا کو گلف جائنٹس نے 50 ہزار ڈالر میں حاصل کیا۔ یہ پیش رفت خطے میں کرکٹ کے...
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے سربراہ جیل میں بیٹھ کر آج بھی دہشتگردوں کی حمایت کرتے ہیں اور عوام میں تاثر پایا جاتا ہے کہ ٹی ٹی پی پی ٹی آئی کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے والے عناصر موجود ہیں اور انتشار پھیلانے والے گروہوں کی کوشش ہوتی ہے کہ حالات خراب کیے جائیں۔ عطا تارڑ نے یاد دلایا کہ پورا ملک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہوا تھا اور آپریشن ردالفساد و ضربِ عضب کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر کارروائیاں ہوئیں جن کے باعث دہشتگردی میں کمی آئی۔...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) سے حمایت حاصل کرنے کے لیے باضابطہ رابطہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کا ایک وفد جے یو آئی کے مرکز پہنچا جہاں وزیراعلیٰ کے انتخاب میں تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر، عرفان سلیم اور دیگر رہنما شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب، خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پیر کو طلب کرلیا گیا جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عطا الحق درویش، مولانا جلیل جان اور دیگر رہنماؤں نے پی ٹی آئی وفد کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران پی ٹی آئی...
ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے دوران لاہور پولیس کے 112 جوان زخمی ہوئے ہیں، یہ جماعت احتجاج کے نام پر انتشار چاہتی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ جب بھی ملک استحکام کی جانب بڑھتا ہے اور حالات اچھے موڈ کی جانب جاتے ہیں تو کوئی نہ کوئی گروہ خفیہ ایجنڈے کے پیچھے انتشار پیدا کرنے کے لیے کوششیں شروع کردیتا ہے۔ فیصل کامران نے کہا کہ پچھلے کچھ دنوں سے ایک مذہبی جماعت اپنے ایک نام نہاد ایشو کے اور احتجاج کا سلسلہ شروع کیا، ہم نے ہر ممکن طریقے سے اس سے بات...
پنجاب حکومت کی رپورٹس کے مطابق 2017 میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کی وجہ سے ملکی معیشت کو 35 ارب روپے کا نقصان پہنچا تھا جبکہ حکومتی انفراسٹرکچر کو پہنچنے والا نقصان اس کے علاوہ تھا جس میں میٹرو کے اسٹیشن توڑے گئے، سڑکیں توڑی گئیں جبکہ اس کے علاوہ دیگر نقصانات بھی ہوئے۔ ہر بار یہ سیلاب بالآخیز فیض آباد پہنچ کر جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد میں بیٹھ کر دونوں شہروں کی زندگی کو مفلوج کر دیتا ہے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقدور بھر روکنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن جذباتی ہجوم کے سامنے ریاستی مزاحمت ہر بار ریت کی دیوار ہی ثابت ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی...
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں یشسوی جیسوال کے رن آؤٹ پر کپتان شبمان گل کو قصوروار قرار دے دیا گیا۔ دہلی میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بناکر اننگز ڈکلیئر کردی۔ یشسوی جیسوال 175 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان شبمان گل 129 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ جیسوال کے رن آؤٹ پر سابق کپتان و کمنٹیٹر سنجے بنگار نے شبمان گل کو قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں جیسوال کی کال پر رن مکمل کرنا چاہیے تھا۔ سنجے بنگار نے کہا کہ گل پہلے رن لینے کے لیے کریز سے باہر نکلے تھے تو انہیں واپس نہیں...
ٹی ایل پی کو اہل غزہ سے کوئی ہمدردی نہیں، احتجاج مذہبی سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش ہے، سوشل میڈیا پر بحث
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث راولپنڈی اسلام آباد میں راستے سیل ہیں، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی ہنگامی صورت حال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: تحریک لبیک کے احتجاج سے اسلام آباد میں زندگی مفلوج، باپ بیمار بچی کو اٹھائے بھاگتا رہا، ویڈیو وائرل تحریک لبیک پاکستان لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کررہی ہے، جسے روکنے کے لیے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے شاہراہوں کو بند کیا ہوا ہے، جس کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹی ایل پی کا مؤقف ہے کہ وہ فلسطین کے عوام...
آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کی تاریخی پلیئرز نیلامی، جنید صدیق اور محمد روہید سب سے نمایاں WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز دبئی:متحدہ عرب امارات کے فاسٹ باؤلرز جنید صدیق اور محمد روہید نے ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 سیزن 4 کی پہلی پلیئرز نیلامی میں سب کو حیران کر دیا۔ جنید صدیق کو شارجہ واریئرز نے 1 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالر میں اپنی ٹیم میں شامل کیا جبکہ محمد روہید کو ایم آئی ایمیریٹس نے 1 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر میں خریدا۔ یہ دونوں کھلاڑی لیگ کی سب سے مہنگی خریداریوں میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر رہے۔فاسٹ باؤلرز کے لیے مانگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں وسیم اکرم کو...
عمران خان دہشتگردوں کے حامی، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ ہے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی ہر فورم پر دہشت گردوں کے حامی رہے ہیں، تاثر ہے ٹی ٹی پی تحریک انصاف کا عسکری ونگ بن چکی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا، کچھ لوگ خیبر پختونخوا میں قیام امن میں رکاوٹ ہیں، تحریک انتشار واحد جماعت ہے جسے شہدا کی قربانیوں...
غزہ امن معاہدہ طے پا جانے کے بعد تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی ایمبسی کے باہر احتجاج کی کال کو بے وقت کی راگنی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اس حوالے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں...
پولیس کا گھیراؤ اور ہتھیاروں کی موجودگی، کیا یہ پُر امن احتجاج ہے، معروف صحافی کا ٹی ایل پی کے مارچ پر تبصرہ
پاکستان کے معروف اینکر، صحافی اور تجزیہ کار وجاہت کاظمی نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کی ایک ویڈیو اور مبینہ اسلحہ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے جماعت پر شدید تنقید کی ہے اور ریاست سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ Saad Rizvi from container is instructing TLP workers to besiege the police officials and surround them from all sides and to not let them go. This is sheer terrorist against the state and taking law in the hands. The state must crackdown ruthlessly against these morons. pic.twitter.com/vdRn7oUZx1 — Wajahat Kazmi (@KazmiWajahat) October 11, 2025 وجاہت کاظمی کے مطابق سعد رضوی کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ پولیس...
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے فین اکاؤنٹ کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے حالیہ احتجاج پر سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ جب حماس اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ ہو چکا تو اب ٹی ایل پی کو اچانک احتجاج یاد کیوں آگیا؟ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشنز، تحریک لبیک کے مارچ کے دوران کشیدگی میں اضافہ 2 سال خاموشی کے بعد اب سڑکوں پر نکلنے کا مقصد کیا ہے؟ جب غزہ جل رہا تھا تب تو آواز نہیں اٹھائی، اب صرف انتشار پھیلانے کا فائدہ کس کو ہے؟ واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان نے ’یا اقصیٰ مارچ‘ کے تحت اسلام آباد میں امریکی...
سابق بھارتی کرکٹر منوج تیواری نے کہا ہے کہ نئے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر ویرات کوہلی، روہت شرما اور دیگر سینئر کھلاڑیوں کو ریٹائر ہونے پر مجبور کر رہے ہیں۔ منوج تیواری نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کی انتظامیہ کے حالیہ فیصلوں میں سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ برا سلوک کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ کیوں چھوڑی ہوگی؟ اس نے انگلینڈ کی سیریز کے لیے پہلے ہی سے تیاری شروع کر دی تھی لیکن ماحول نے اسے یہ احساس دلوایا کہ ٹیم میں اس کی اب کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سابق بھارتی کرکٹر نے مزید کہا کہ جب ایک کھلاڑی کو لگتا ہے کہ اس کی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکم نومبر چین پر 100 فیصد اضافی ٹیرف اور ہر قسم کے اہم سافٹ ویئر پر درآمدی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ’چین نے تجارت کے حوالے سے انتہائی جارحانہ مؤقف اختیار کیا ہے، اس نے دنیا کو ایک نہایت سخت اور دھمکی آمیز خط بھیجا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ یکم نومبر 2025 سے مؤثر طور پر تقریباً تمام مصنوعات پر بڑے پیمانے پر برآمدی پابندیاں عائد کرے گا، یہاں تک کہ ان مصنوعات پر بھی جو چین میں بنتی ہی نہیں‘۔ امریکی صدر نے بتایا کہ چین کا...
اسلام آباد اور راولپنڈی میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے احتجاج کے باعث دوسرے روز بھی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ راستوں کی بندش اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تجارتی اور تعلیمی سرگرمیاں معطل میڈیا رپورٹس کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث جڑواں شہروں میں تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹی ایل پی مارچ، اسلام آباد کے راستوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی بند رہی، اور فیض آباد کے اطراف ہوٹل و ریسٹورنٹس سیل کر دیے گئے۔ اہم شاہراہیں مکمل طور پر سیل فیض آباد انٹرچینج،...
چین پر 100 فیصد نئے ٹیرف اور سافٹ ویئر برآمدات پر پابندی، ’امریکا دنیا کو چین کو غلام نہیں بننے دے گا‘، صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے خلاف معاشی دباؤ بڑھاتے ہوئے چینی مصنوعات پر مزید 100 فیصد محصولات ٹیرف عائد کرنے اور چین کو اہم سافٹ ویئر کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پرھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا نئے محصولات (ٹیرف) یکم نومبر سے نافذ ہوں گے، جو پہلے سے موجود 30 فیصد محصولات کے علاوہ ہوں گے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا چین کی جانب سے ریئر ارتھ منرلز کی برآمدات پر نئی پابندیوں کے بعد چینی صدر شی جن پنگ سے طے شدہ ملاقات منسوخ کرنے پر بھی غور کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ چین دنیا...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی قوانین میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی نگرانی کا اختیار مانگ لیا ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208 میں ترمیم کی سفارش کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے انٹرا پارٹی انتخابات کی سفارش کا اب جو اختیار مانگا ہے۔ اس میں بہت تاخیر کی گئی ہے، یہ اختیار تو اس وقت ملنا چاہیے تھا جب سیاسی پارٹیوں کی الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن کا فیصلہ ہوا تھا۔ انتخابات میں شرکت کے لیے ہر سیاسی جماعت خود کو الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ کراتی ہے، جس کے لیے انٹرا پارٹی انتخابات کی شرط موجود ہے مگر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے اور اس کی نگرانی کا اختیار سیاسی پارٹیوں ہی...
رٹگز یونیورسٹی کے ایک تاریخ کے پروفیسر کی اسپین روانگی کی کوشش کو اس وقت دھچکا پہنچا جب ان کی فلائٹ اچانک منسوخ کردی گئی، ان کیخلاف فاشزم مخالف نظریات پر مبنی تدریس کے باعث موت کی دھمکیاں بڑھتی جا رہی تھیں۔ پروفیسر مارک برے، جو اینٹی فاشسٹ تحریکوں کی تاریخ پر کئی کتابوں کے مصنف ہیں، دائیں بازو اور سفید فام بالادست گروہوں کے نشانے پر ہیں، جو انہیں فاشزم مخالف ہونے پر طنزیہ طور پر ’ڈاکٹر اینٹی فا‘ کہتے ہیں۔ ????????????As Rutgers professor and anti-fascist researcher @Mark__Bray and his family tried to escape death threats, they found their tickets to Spain had been cancelled at their gate at Newark airport. https://t.co/CTG2nh1hu6 — Rachel Bitecofer ???????? (@RachelBitecofer) October 9,...