2025-11-04@10:03:48 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 4104				 
                «سے دوری کا نتیجہ ہیں»:
(نئی خبر)
	پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف مصنف اور شاعر خلیل الرحمٰن قمر نے اپنے ڈراموں پر کی جانے والی تنقید پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔ صحافی امبرین فاطمہ کے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پروجیکٹس پر چند مشہور شخصیات—جن میں نادیہ خان، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو شامل ہیں—بلاوجہ تنقید کرتی ہیں۔  نادیہ خان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ان کا اداکاری سے کوئی تعلق نہیں، نہ وہ اردو جانتی ہیں اور نہ ہی انگریزی۔ اسی وجہ سے انہوں نے کبھی ان کے ساتھ کام کرنے کا سوچا بھی نہیں۔ اس کے برعکس، ماریہ خان اور عتیقہ اوڈھو کے ساتھ کام کرنے کا ارادہ ضرور رہا ہے، لیکن...
	ڈھاکا: بنگلہ دیش حکومت نے ایک صدی سے زائد عرصے سے بند پڑے خزانوں سے بھرے بینک والٹ کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ دنیا کے مشہور ہیروں میں سے ایک دریائے نور بھی موجود ہے۔ یہ خزانہ 1908 میں ڈھاکا کے نواب خاندان نے مالی مشکلات کے باعث بینک میں بطور ضمانت رکھا تھا۔  عدالتی ریکارڈ کے مطابق اس خزانے میں 108 قیمتی نوادرات شامل تھے جن میں سونے اور چاندی کی ہیرے جڑی تلوار، قیمتی پتھروں سے مزین ٹوپی اور ایک نایاب بروچ شامل ہے جو ایک فرانسیسی ملکہ کے پاس بھی رہا تھا۔ نواب خاندان کے موجودہ وارث خواجہ نعیم مراد، جو ایک وقت میں مقبول فلمی اداکار رہ چکے...
	کراچی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سندھ کے مختلف شہروں عمرکوٹ، تھرپارکر اور ٹنڈو محمد خان میں بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 ستمبر تک صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج شام سے جمعرات تک موسلادھار بارشوں کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ اسی طرح جنوبی پنجاب کے کئی اضلاع میں بھی اگلے دو روز کے دوران شدید بارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔  نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مسلسل بارشوں کے نتیجے میں ندی نالے بپھر سکتے ہیں اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ...
	ابیدجان: مغربی افریقہ کے ملک آئیوری کوسٹ میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک دریائی گھوڑے (hippopotamus) نے اچانک ایک کشتی پر حملہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیارپورٹس کے مطابق عینی شاہدین نے کہا کہ  کشتی معمول کے سفر پر تھی اور اس میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے کہ اچانک ایک بھاری بھرکم دریائی گھوڑے نے کشتی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ واقعے کے بعد مسافر دریا کے تیز پانی میں بہہ گئے۔ کچھ افراد کو موقع پر ہی ریسکیو کر لیا گیا تاہم 11 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ واقعے کے بعد انتظامیہ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے،  مقامی غوطہ خور اور سیکیورٹی...
	 نیو دہلی:  بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی...
	پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے، جہاں علی پور میں سپر بند کے ٹوٹنے سے درجنوں مواضعات زیر آب آ گئے ہیں۔  موضع عظمت پور کے علاقے میں سپر بند ٹوٹنے سے تحصیل علی پور کے وسیع علاقے میں پانی داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ بہاولنگر میں سیلاب کی شدت نے 143 دیہات کو زیر آب کر دیا ہے اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ اس علاقے میں سیلاب نے گھروں، فصلوں اور دیگر ضروریات زندگی کو تباہ کر دیا ہے، جس سے مقامی عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ دریائے ستلج میں...
	واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے،  اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا...
	امریکا کے سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹ نک نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک واشنگٹن کے دباؤ کو نظر انداز نہیں کر سکے گا، اور جلد ہی معاملات کو سلجھانے کے لیے مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا۔ جمعہ کے روزغیر ملکی جریدہ سے بات کرتے ہوئے ہاورڈ لٹ نک نے کہا،ہمیں یقین ہے کہ بھارت جلد ہی معافی مانگے گا اور رکے ہوئے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ایک سے دو ماہ میں نئی دہلی مذاکرات پر آمادہ ہو جائے گا، اور وزیراعظم نریندر مودی، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ڈیل کرنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم، یہ ڈونلڈ ٹرمپ پر منحصر ہوگا کہ وہ مودی کے ساتھ...
	جاپان کے جنوب مغربی علاقوں میں سمندری طوفان پیپاہ نے شدید تباہی مچائی ہے۔ تیز رفتار ہواؤں اور موسلا دھار بارشوں کے باعث مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں، گاڑیاں الٹ گئیں اور متعدد مقامات پر نظامِ زندگی درہم برہم ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق، طوفان کوچی اورواکایاما سے ٹکرا چکا ہے، جبکہ شیزوکا اور دیگر قریبی شہروں میں بھی شدید بارشوں اور آندھی کی اطلاعات ہیں۔ طوفان سے پیش آنے والے مختلف حادثات میں24 افراد زخمی ہوئے ہیں اور220 سے زائد عمارتیں متاثر ہو چکی ہیں۔ تیز ہواؤں کے باعث درجنوں گھروں کی چھتیں اُڑ گئیں جبکہ کئی گاڑیاں سڑکوں پر اُلٹ گئیں۔واکایاما اور ملحقہ علاقوں میںسیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حکام نے متاثرہ...
	وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع اور شہدا کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے شہدا اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی یادداشت میں بہادری، اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ قوم اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ...
	بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے انتقال کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ Smile to die for ❤️ ❤️ Kajal Aggarwal is eternal beauty ????pic.twitter.com/AKdKwekG4F — ???? ???? ???? ❤️???? (@Asthapromo) March 5, 2024  تاہم حقیقت بالکل برعکس نکلی۔ کاجل اگروال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟ ان...
	کئی گنا بڑےدشمن کاغرورمٹی میں ملایا،فوجی قیادت سفارتی ومعاشی محاذ پر بھی کرداراداکررہی ہے، وزیر دفاع
	وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ 1965 کے 60 سال بعد اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور مٹی میں ملایا، ملک کے نہ صرف جغرافیائی بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی پاک فوج کی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ  آصف نے ہلالِ استقلال کی تبدیلی کی رسم ادا کی، اسٹیشن کمانڈر، ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تقریب میں شریک ہوئے، پولیس، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جیسے واقعات قوموں کی زندگی کو جلا بخشتے ہیں، جنگ...
	ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ایسٹر آئی لینڈ (رپا نوئی) کے مشہور پتھریلے مجسمے اور 50 سے زائد آثارِ قدیمہ 2080 تک سمندر برد ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آرکنساس اسٹیٹ پارک میں ‘کچرے’ کے مجسمے نصب کیے جانے کی شکایت نئی تحقیق کے مطابق موسمیاتی تبدیلیوں سے سمندری لہریں بلند ہو رہی ہیں جو ’اہو تونگاریکی‘ جیسے تاریخی پلیٹ فارمز تک پہنچ جائیں گی۔  یہی جزیرہ یونیسکو ورلڈ ہیریٹیج بھی ہے اور مقامی لوگوں کی ثقافتی شناخت اور سیاحت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بچاؤ کے اقدامات جیسے بریک واٹرز، پلیٹ فارمز کو مضبوط کرنا یا مجسموں کو منتقل کرنا ناگزیر ہوتے جا رہے ہیں، لیکن یہ نہایت مشکل اور مہنگا کام ہوگا۔ ...
	پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اور تجربہ کار اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک نجی چینل کے پروگرام میں اداکار فیروز خان کی اداکاری پر کھل کر اظہارِ خیال کیا اور انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ فیروز خان کی سب سے بڑی کمزوری یہ ہے کہ وہ اپنے “ہیرو” والے تاثر سے باہر نہیں آ پاتے۔ چاہے ان کا کردار کسی عام شخص کا ہو یا کسی منفی کردار کا، ان کی باڈی لینگویج اور اسکرین پریزنس ہمیشہ ہیرو کے گرد گھومتی ہے۔ اس رویے کی وجہ سے کردار کی اصلیت متاثر ہوتی ہے اور ان کی پرفارمنس مصنوعی محسوس ہونے لگتی ہے۔  ان کے مطابق ایک اچھے اداکار کی پہچان...
	بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025  سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
	 تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور آندھرا پردیش کے صوبائی وزیر پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹکٹ کی آمدنی پون کلیان کی سیاسی پارٹی کو عطیہ کی جائے گی۔ ٹکٹ کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کو اداکار کے فین کلب ٹیم پون کلیان نارتھ امریکا نے 5 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری قیمت میں خریدا ہے۔ فلم او جی کی ریلیز کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے اور پون کلیان اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے۔ یہاں یہ بات قابل غور...
	 لاہور:  پنجاب میں رینگنے والے جانوروں اور پانی و خشکی دونوں میں زندہ رہنے والے جانوروں (ایمفیبینز) کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے اور اب اگلے مرحلے میں صوبے بھر میں نباتات کا جامع سروے شروع کیا جا رہا ہے۔  لاہورکے مقامی ہوٹل میں ایک مشاورتی اجلاس ہوا جس میں پنجاب وائلڈلائف رینجرز، محکمہ جنگلات کے افسران، انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یوسی این) کے ماہرین اور مختلف جامعات کے اساتذہ نے شرکت کی اور اجلاس میں بوٹینیکل سینسز کے طریقہ کار، مدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر تفصیلی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ سروے وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو "پنجاب وائلڈ لائف سروے اسکیم" کا حصہ ہے، جس کا فیصلہ...
	 بیجنگ:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔ یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا...
	 بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور سب کے دلوں پر راج کرنے والی ہیروئن کاجول اور ان کے شوہر اداکار اجے دیوگن کے اثاثوں کی مالیت سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اجے دیوگن نہ صرف ایک اداکار جبکہ ایک ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں اور ان کا اپنا پروڈکشن ہاؤس بھی ہے جس کی وجہ سے وہ ہر طرف سے ہی کما رہے ہیں اور تاحال فلموں میں بھی ہیرو کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق اجے دیوگن کی مجموعی جائیداد کی ملکیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنے مزاحیہ مزاج کیلئے مشہور اداکارہ کاجول کی مجموعی جائیداد کی مالیت 249 کروڑ  بھارتی روپے بتائی گئی ہے۔ دوسری جانب...
	ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نہ صرف انڈسٹری میں کامیاب ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بے حد مستحکم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اثاثوں کی حالیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اجے دیوگن، جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، اپنا پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں اور آج بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔  دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنی شاندار اداکاری و مزاحیہ مزاج کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ کاجول کی مجموعی دولت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی...
	ابوجا (مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک خوفناک کشتی حادثے کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے جو تُنگان سُولے سے دوگّا کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم راستے میں دریا کے اندر ایک درخت کے تنے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے کئی مسافروں کو زندہ بچا لیا جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔  مقامی حکام کا کہنا ہے کہ نائیجیریا میں مون سون کے دوران کشتیوں کے حادثات عام ہیں۔ ان حادثات کی بڑی وجوہات میں ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالنا، کشتیوں کی خستہ حالی اور لائف...
	فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے اعلان کیا ہے کہ 2026 ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت رواں ماہ کے آخر سے شروع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ نے دسمبر میں فیفا ورلڈ کپ ڈرا کا اعلان کردیا ابتدائی مرحلے میں ایک ملین ٹکٹس جاری کیے جائیں گے، جن کی قیمتیں 60 ڈالر سے لے کر 6,730 ڈالر تک رکھی گئی ہیں۔ سب سے سستا اور سب سے مہنگا ٹکٹ فیفا کے مطابق گروپ اسٹیج میچز کے لیے کیٹیگری فور ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 60 ڈالر ہوگی، جبکہ ورلڈ کپ فائنل کے لیے کیٹیگری ون ٹکٹ کی زیادہ سے زیادہ قیمت 6,730 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔   تاہم ’ڈائنامک پرائسنگ‘ کے تحت طلب کے مطابق یہ قیمتیں...
	 لاہور:  دریائے ستلج، چناب اور راوی میں مسلسل بڑھتے ہوئے سیلابی ریلوں کے پیش نظر پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں بھرپور تیزی لا کر متاثرہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق، پنجاب پولیس اب تک سیلاب سے متاثرہ اضلاع سے 3 لاکھ 43 ہزار 605 شہریوں کا کامیاب انخلا یقینی بنا چکی ہے۔ ان میں 1 لاکھ 34 ہزار 395 مرد، 1 لاکھ 1,893 خواتین اور 1 لاکھ 7 ہزار 317 بچے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 لاکھ 66 ہزار 794 مال...
	متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
	ڈریم 11 کے گزشتہ ماہ بی سی سی آئی کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کے بعد بھارت کا آئندہ ایشیا کپ کسی لیڈ اسپانسر کے بغیر کھیلنے کا امکان ہے۔ اس ضمن میں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)نے نیشنل ٹیموں کی مرکزی اسپانسر شپ کے لیے بڈز طلب کر لی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والی کمپنیز کے لیے بڈز جمع کرانے کی آخری تاریخ 16 ستمبر رکھی گئی ہے جبکہ ایشیا کپ نو ستمبر کو شروع ہو کر 28 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ واضح رہے کہ حال ہی میں بھارتی حکومت کی جانب سے ریئل کرنسی گیمنگ پر پابندی کے بعد بی سی سی آئی نے ڈریم 11 سے معاہدہ ختم کیا ہے۔ بی سی سی آئی کی...
	سابق بھارتی آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے انکشاف کیا ہے کہ مہندرا سنگھ دھونی کی کپتانی کے دوران کچھ کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ تعلقات کی بنیاد پر زیادہ مواقع ملتے تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عرفان پٹھان نے بتایا کہ انہوں نے ایک بار دھونی سے اپنی خراب فارم کے حوالے سے مشورہ مانگا تو دھونی نے انہیں کہا کہ زیادہ وضاحتیں دینے یا بحث کرنے کے بجائے پرسکون رہنا بہتر ہے۔  عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ دھونی بعض کھلاڑیوں کو خصوصی فیور دیتے تھے۔ اگرچہ انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا، لیکن اشارہ کیا کہ جو کھلاڑی دھونی کے لیے حقہ تیار کرتے تھے انہیں ٹیم میں زیادہ مواقع ملتے تھے، جبکہ جو ایسا نہ...
	ایشیا کپ 2025 کے ٹکٹس پر شائقین کرکٹ کے لیے مزید خصوصی آفرز متعارف کرا دی گئی ہیں۔ ایونٹ کے منتظمین کے مطابق تین مختلف پیکجز تیار کیے گئے ہیں جن کی قیمت 475 درہم سے شروع ہو رہی ہے، جبکہ محدود تعداد میں انفرادی ٹکٹ بھی دستیاب ہوں گے۔ پہلا پیکج 475 درہم کا ہے جس کے ذریعے شائقین بھارت بمقابلہ یو اے ای، پاکستان بمقابلہ عمان اور سب سے اہم پاکستان بمقابلہ بھارت کا میچ دیکھ سکیں گے۔  دوسرا پیکج 525 درہم کا ہے جس میں سپر فور مرحلے کے تین میچ شامل ہیں۔ DP World Asia Cup 2025 – Exciting match ticket packages are available NOW!Details ???????? pic.twitter.com/pXSWvMApDq — UAE Cricket Official (@EmiratesCricket) September 2, 2025...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کی فوج نے وینزویلا سے منشیات اسمگل کرنے والے ایک کشتی پر حملہ کیا ہے جس میں 11 افراد ہلاک ہوئے۔ ٹرمپ نے منگل کے روز اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر اس حملے کی فضائی فوٹیج شیئر کی جسے مبینہ طور پر ٹرن دے اراگوا نامی گینگ استعمال کر رہی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا اور وینزویلا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے بحری جہاز تعینات کردیے انہوں نے لکھا کہ اس کارروائی میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ کسی امریکی فوجی کو نقصان نہیں پہنچا۔ یہ پیغام ان سب کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کا سوچ بھی رہے ہیں۔ ٹرمپ کے...
	سابق ٹیسٹ کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے سابق آرمی افسر کی جانب سے آبی دہشتگردی کے منصوبے کے انکشاف پر ردِ عمل کا اظہار کر دیا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں شاہد آفریدی نے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’پانی زندگی کا سرچشمہ ہے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا اس بارے میں سوچنا بھی غیر انسانی اور انتہا پسندانہ رویہ ہے۔‘ پانی زندگی کا سرچشمہ ہے اسے ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا یا اس بارے میں سوچنا بھی غیر انسانی اور انتہا پسندانہ رویہ ہے۔ موسمی تبدیلیوں کے بڑھتے اثرات ہر سال تباہی کی شدت کو بڑھا رہے ہیں وقت آگیا ہے کہ اربابِ اختیار ہر...
	بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک
	بنوں، ایف سی ہیڈ کوارٹرز پربھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام ، 6اہلکار شہید، 5دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025  سب نیوز بنوں (سب نیوز)خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش...
	 BANNU:  خیبرپختونخوا کے علاقے ضلع بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنۃ الخوارج کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا تاہم فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 6 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ 5 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں میں وفاقی کانسٹیبلری ہیڈ کوارٹرز پر بزدلانہ دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جہاں بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد گروہ فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے 2 ستمبر کی صبح ہیڈ کوارٹرز کی بیرونی سیکیورٹی کو توڑنے کی کوشش کی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہادر جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا...
	برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے فلسطینی طلبا کو اسکالر شپس پر اعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کا وعدہ پورا کیا۔ پارلیمان سے خطاب میں برطانوی وزیر خارجہ نے اسرائیلی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں کوئی قدرتی آفت نہیں ہے بلکہ یہ 21ویں صدی کا انسانوں کا پیدا کردہ قحط ہے۔  غزہ میں قحط پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کاکہناتھا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی ترسیل روکنا عالمی سطھ پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا رہا ہے۔ خاص طور پر نوجوان نسل اسے خوفناک انداز میں دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے اسرائیل کو خبردار کیا کہ غزہ...
	ریاض (اسپورٹس ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب کی نئی سیاحتی مہم “Unreal Calendar” کا حصہ بن گئے ہیں۔ اس مہم کا مقصد کھیلوں اور ثقافتی ایونٹس کو دنیا بھر میں متعارف کرانا ہے۔ اس مہم کے تحت ایک منٹ کی خصوصی ویڈیو تیار کی گئی ہے جس میں رونالڈو اپنی آواز شامل کرتے ہیں۔ ویڈیو میں انہیں سعودی عرب کے بڑے کھیلوں کے مقابلوں کا لطف اٹھاتے اور النصر کلب کے لیے کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ آخر میں وہ کہتے ہیں: “میں فٹبال کے لیے آیا تھا لیکن یہاں اور بھی بہت کچھ ہے۔”  یہ ویڈیو یورپ، بھارت اور چین سمیت کئی ملکوں میں دکھائی جائے گی۔ سعودی عرب آئندہ برسوں میں کئی بڑے...
	 بھارتی فوج کے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے پاکستان کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ان کا انٹرویو کلپ شیئر کیا، جس میں جنرل ریٹائرڈ کنول جیت سنگھ نے کہا کہ بھارت کے پاس پانی روکنے اور چھوڑنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔ ان کے مطابق بھارت اچانک پانی روک کر پھر پاکستان کی طرف چھوڑ دے گا، جس سے سیلاب آئے گا اور پاکستان اس پانی کو سنبھال نہیں سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت فصلوں کے موسم میں پانی روک سکتا ہے اور بارشوں کے موسم میں جب پانی...
	بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کی سابقہ اہلیہ اور بالی ووڈ کی ڈانسر دھناشری ورما نے کہا ہے کہ وہ طلاق کے بعد بھی کرکٹر سے رابطے میں ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کے ساتھ ایک ویلاگ میں دھناشری نے ذاتی زندگی، کیریئر اور تعلقات پر کھل کر بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا۔  اس انکشاف کے بعد دھناشری پھر سے خبروں کی زینت بن گئی ہیں اور مداح اس پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ فرح خان نے بھارتی ڈانسر سے سوال کیا کہ اب وہ علیحدہ اور تنہا رہتی ہیں، چہل سے طلاق کے بعد حالات کتنے بدل گئے ہیں؟ دھناشری ورما نے فرح کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ اب بھی یوزویندر چہل سے رابطے میں ہیں ان...
	وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
	 اسلام آ باد:  این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ تین نااہل کمپنیوں کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے، قائمہ کمیٹی نے تینوں کمپنیوں کو بلیک لسٹ کرنے اور این ایچ اے افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کے اجلاس میں کیرک منصوبہ زیر بحث آیا۔ این ایچ اے کی جانب سے کیرک منصوبے کی لاٹ 3 نااہل کمپنی کو ایوارڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ کمپنی کو کیرک لاٹ ون اور ٹو میں نااہل قرار دیا گیا تھا، کمپنی منصوبوں کیلئے مقرر کرائٹیریا پر پورا...
	شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں واقع پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا، تاہم پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے حملہ ناکام بنا دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگرد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس کانسٹیبل نظام اللہ شہید اور کانسٹیبل انعام اللہ زخمی ہو گئے۔ حملہ تھانہ میر علی کی حدود میں ایک مشترکہ چیک پوسٹ پر کیا گیا، جہاں تعینات اہلکاروں نے دلیرانہ انداز میں مزاحمت کی۔ فورسز کی جوابی کارروائی نے نہ صرف حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کیا، بلکہ تین دہشتگردوں کو موقع پر ہی انجام تک پہنچا دیا گیا۔ زخمی دہشتگردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ دوسری جانب ...
	تیانجن(انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی جنگ کا الزام مغرب پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو کا حملہ برسوں کی مغربی اشتعال انگیزی کا نتیجہ ہے۔ الجزیرہ انگلش کے مطابق چین کے شہر تیانجن میں پیر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو پر خطے کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا اور یہ دعویٰ مسترد کر دیا کہ جنگ روس نے شروع کی تھی۔  انہوں نے کہا کہ یہ بحران روس کے یوکرین پر حملے سے شروع نہیں ہوا، بلکہ یوکرین میں ہونے والی بغاوت کا نتیجہ ہے، جسے مغرب نے سہارا دیا اور بھڑکایا۔ پیوٹن کا اشارہ 14-2013 کی اُس...
	ایس سی او  کانفرنس میں  پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی مل گئی جب کہ اعلامیے میں جعفر ایکسپریس اور خضدار حملوں کی مذمت کی گئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) نے کو جعفر ایکسپریس اور خضدار میں ہونے والے دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کی، جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ حملے خطے کے امن و استحکام کو متاثر کرنے کی سازش ہیں، جنہیں ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ایس سی او کی جانب سے اس باضابطہ مذمت کو پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے،  اس سے عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی تائید ہوئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ رکن ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے...
	بالی ووڈ کی معروف شخصیات شاہ رُخ خان کی اہلیہ گوری خان اور ریتک روشن کی سابقہ اہلیہ سوزین خان نہ صرف اسٹارز کی اہلیہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ انٹیرئیر ڈیزائننگ کی دنیا میں بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  کئی مشہور فنکارون کے گھروں اور کمرشل اسپیسز کو ڈیزائن کرنے والی گوری اور سوزین خان کی انٹیرئیر ڈیزائننگ کا معاوضہ چونکا دینے والا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی صرف کنسلٹیشن فیس ہی تقریباً 6 لاکھ بھارتی روپے ہے۔ رہائشی منصوبوں کے لیے ان کی ڈیزائننگ فیس 30 لاکھ سے لے کر 5 کروڑ روپے تک ہے، جبکہ لگژری ولا پروجیکٹس میں یہ رقم 10 کروڑ بھارتی روپے تک جا سکتی ہے۔ رپورٹس میں...
	نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کانفرنس کے دوران لی جانے والی گروپ فوٹو پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی کو فوٹو میں مرکزی حیثیت نہیں دی گئی اور انہیں کونے میں کھڑا کر دیا گیا، جو بھارت کے وقار کے خلاف ہے۔ دنیش کے وِہرا کے مطابق فوٹوگراف میں چین کے صدر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ بالکل درمیان میں موجود تھے، جبکہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کو شی جن پنگ کے قریب رکھا گیا۔ اس کے برعکس وزیراعظم مودی کو صفِ اوّل میں ہونے کے باوجود تقریباً چوتھے یا پانچویں نمبر پر کونے کی جانب کھڑا کیا گیا۔ ...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ہر ووٹر کے لیے ووٹر شناختی کارڈ لازمی قرار دیا جائے گا۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا ہے کہ ووٹ ڈالنے کے لیے ووٹر آئی ڈی لازمی ہوگی، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ہوگی، اور اس ضمن میں وہ ایک ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے والے ہیں۔ ’ڈاک کے ذریعے ووٹنگ کی اجازت صرف ان لوگوں کو ہوگی جو شدید بیمار ہوں یا فوجی اہلکار جو بیرون ملک تعینات ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ ماضی میں بھی امریکی انتخابی نظام پر سوال اٹھاتے رہے ہیں اور مسلسل یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ 2020 کے...
	پاکستان کی قومی سلامتی کا ایک بنیادی نقطہ یہ ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ کیسے کرنا ہے۔ اس کا ایک پہلو یہ ہے کہ دہشت گردی ایک بڑا قومی مسئلہ ہے جو کئی دہائیوں سے درپیش ہے ۔ دہشت گردی کے معاملات کا تعلق داخلی ، علاقائی اور عالمی سیاست سے بھی جڑا نظر آتا ہے ۔دہشت گردی کے معاملات کو قومی ،علاقائی اور گلوبل فریم ورک میں دیکھنے کی ضرورت ہے ۔ ریاست اور حکومت کئی برسوں سے اس اہم نقطہ پر زور دے رہی ہیں کہ بھارت اور افغانستان سے پاکستان کے خلاف نہ صرف پراکسی جنگ لڑی جا رہی ہے بلکہ جو بھی دہشت گرد تنظیمیں ہیں، ان کی سرپرستی اور سہولت کاری...
	آئرش اداکار لیام کننگھم نے چند روز قبل اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی فلسطینی بچی فاطمہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ یہ تقریب اسپین سے غزہ روانہ ہونے والی گلوبل صمود فلوٹیلا کے روانگی سے قبل منعقد ہوئی جو اب تک غزہ جانے والا سب سے بڑا سول مشن قرار دیا جا رہا ہے۔ لیام کننگھم نے روانگی سے قبل خطاب میں ایک آڈیو کلپ چلایا جس میں 6 سالہ فاطمہ ایک گیت گا رہی تھی۔ اس معصوم بچی نے کہا تھا کہ یہی گیت اس کی تدفین پر بھی سنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیل نے غزہ جانے والی کشتی میں سوار گریٹا تھنبرگ اور 3 دیگر کو ملک بدر کر دیا کننگھم نے سامعین سے سوال کیا...
	بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔  جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔  حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
	رباط (نیوز ڈیسک)مراکش کئی دہائیوں کی بدترین خشک سالی سے دوچار ہے جس کے بعد حکومت نے پانی کے بخارات کو کم کرنے اور سبز توانائی پیدا کرنے کے لیے ایک منفرد منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس پائلٹ منصوبے کے تحت آبی ذخائر پر تیرتے ہوئے شمسی پینلز نصب کیے جا رہے ہیں۔ شمالی شہر طنجہ کے قریب ایک بڑے ذخیرہ آب پر ہزاروں “فلوٹو وولٹائک” پینلز لگائے گئے ہیں۔ یہ پینلز ایک جانب سورج کی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں تو دوسری جانب پانی کو براہِ راست جھلسا دینے والی دھوپ سے بچاتے ہیں۔ حکام کے مطابق پیدا ہونے والی توانائی قریبی تنجر میڈ بندرگاہی کمپلیکس کو فراہم کی جائے گی۔ اگر منصوبہ کامیاب ہوا تو اس ٹیکنالوجی...
	شارجہ (ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات کے مڈل آرڈر بلے باز آصف خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف شکست ٹیم کی ناتجربہ کاری کے باعث ہوئی، ورنہ نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ شارجہ میں پاکستان کے خلاف 35 گیندوں پر 77 رنز کی اننگ کھیلنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے آصف خان نے کہا کہ ہمارا پلان آخری اوورز میں پاور ہٹنگ کا تھا، مگر پاکستان کی بولنگ نے منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دی۔  انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی ٹیموں کو ویک اپ کال دی ہے اور ایشیا کپ کے لیے پراعتماد ہیں۔ اماراتی کپتان محمد وسیم کی اننگز کو سراہتے ہوئے آصف خان نے ان کے رن آؤٹ کو نقصان دہ قرار دیا۔ آصف...
	راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو  شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار  ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ  ساجد نامی اہلکار  شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
	 JAKARTA:  انڈونیشیا میں احتجاج شدت اختیار کردیا گیا جہاں مختلف صوبوں میں پارلیمنٹ کی عمارتیں نذر آتش کردی گئیں، جس کے نتیجے میں صدر پرابوو سوبیانتو نے چین کا شیڈول دورہ منسوخ کردیا۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کو 3 ستمبر کو جنگ عظیم دوم کے اختتام کے 80 ویں سال کے موقع پر چین کے یوم فتح کی پریڈ میں شرکت کرنا تھی۔ صدارتی ترجمان پراسیتیو ہادی نے بیان میں کہا کہ صدر چاہتے ہیں کہ وہ خود براہ راست صورت حال کا جائزہ لیں اور بہتر حل نکالنے کے خواہاں ہیں اور اسی لیے انہوں نے چینی حکومت سے معذرت کرلی کہ وہ دعوت پر شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔ انہوں...
	پنجاب میں سیلابی صورتحال: پاکپتن میں اونچے درجے کا سیلاب; حفاظتی بند ٹوٹ گئے، دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بلند
	پنجاب کے تین بڑے دریاؤں چناب، راوی اور ستلج سے تباہی کی نئی داستانیں رقم ہوگئیں، سیلاب کے باعث 280 دیہات ڈوب گئے جبکہ مجموعی طور پر 15 لاکھ افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 2 لاکھ 48 ہزار افراد کے سائبان چھن گئے۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اب تک سیلاب کے باعث صوبے میں 28 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم بروقت ریسکیو آپریشنز کے باعث مزید جانی نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا ہے، جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہیں۔  پاکپتن میں اونچے درجے کے آبی ریلے نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد حفاظتی بند ٹوٹ گئے جبکہ کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ اہم سڑک کے ڈوبنے سے کئی آبادیوں کا زمینی...
	  پشاور:   صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر  کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
	امریکا کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری تجارتی محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارتی روپیہ تاریخ کی کم ترین سطح پر گر گیا۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 88.19 پر بند ہوا، جبکہ دن کے دوران یہ مزید کم ہوکر 88.30  کی سطح تک بھی پہنچا، جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی ریزرو بینک نے مارکیٹ میں مداخلت کی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی حکومت کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد تک تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے کا براہِ راست اثر روپیہ کی قدر پر پڑا ہے۔ صرف اسی ہفتے امریکا نے بھارتی برآمدات پر مزید 25 فیصد اضافی ٹیکس لگایا، جس سے مجموعی...
	 ANKARA:  ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات مکمل طور پر معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے تجارتی جہازوں کو اسرائیل بندرگاہوں میں جانے پر پابندی عائد کردی اور اسرائیلی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند رہے گی۔ ترک میڈیا کے مطابق وزیرخارجہ ہاکان فیدان نے پارلیمنٹ کے غیرمعمولی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے گئے اور ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی طیاروں کو ترک فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے اور یہ انسانی تاریخ کا سیاہ...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد بھارت کی برآمدی صنعت کو شدید بحران کا سامنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت تنازع: مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی مسترد کردی، انڈیا کا دعویٰ ٹیکسٹائل، زیورات اور جھینگا (شرمپ) برآمد کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد اپنی ملازمتوں سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔  فیشن اور ٹیکسٹائل مراکز جیسے تروپّر (Tamil Nadu) اور نوئیڈا کے صنعت کاروں نے خبردار کیا ہے کہ آرڈرز منسوخ ہونے سے پیداوار بند ہو رہی ہے۔  جھینگا ایکسپورٹ کرنے والی کمپنیوں نے تو پہلے ہی چھانٹیاں شروع کر دی ہیں، جس سے دو ملین افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ...
	لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔  تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک تھی؟ کوئی عقلمند سمجھادے ۔۔ کوئی اکا دکا ہی ہوگا جو آکر کہے گا بات درست...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کشتی میں بیٹھ کر دریائے راوی کے سیلابی پانی کا جائزہ لینے پر ہونے والی تنقید کا تفصیلی جواب دے دیا۔ صحافی وجیہ ثانی نے سوشل میڈیا پر تنقیدی سوال اٹھایا تھا کہ مریم نواز اور ان کی ٹیم نے کشتی میں بیٹھ کر معائنہ کیوں کیا؟ اس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یہ دورہ صرف علامتی نہیں بلکہ براہِ راست مشاہدے کے لیے کیا گیا تاکہ عملی مشکلات کو سمجھا جا سکے۔ مزید پڑھیں: پہلی مرتبہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا محور صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف تنقید برائے تنقید لگے گی؟؟ لیکن مریم نواز اور ٹیم کےکشتی میں بیٹھ کر راوی کے معائنہ کی کیا تُک...
	 حیدرآباد:  کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حیدرآباد نے کوٹری کے قریب بھولاری ریلوے ٹریک کے نزدیک بڑی کارروائی کرتے ہوئے تین خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔  گرفتار ملزمان سے اسلحہ، بارودی مواد اور حساس ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں میں شیر علی رند، معشوق رند اور حنیف بھٹ شامل ہیں، جن کا تعلق کالعدم تنظیم سندھ ریجمینٹل آرمی (SRA) سے ہے۔ انچارج سی ٹی ڈی آصف حیات کے مطابق گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک کے قریب بڑی تخریب کاری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، ممنوعہ بور کا اسلحہ، 8 ایم...
	یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے اس حملے کو ایک اور ثبوت قرار دیا کہ “روس کو حقیقی سفارتی عمل سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ مذاکرات کی میز کے بجائے میزائلوں کا سہارا لیتا ہے۔” یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں، کیونکہ “وہ جنگ کے خاتمے کے بجائے مسلسل قتل و غارت اور...
	کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سنجیدگی سے تیسری مدت کے لیے الیکشن لڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں، جو امریکی آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بدھ کو ساکرامینٹو میں پولیٹیکو سمٹ سے براہِ راست خطاب میں نیوزم نے کہا کہ امریکیوں کو جاگنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ شخص آزاد اور منصفانہ انتخابات پر یقین نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے: کیلیفورنیا میں نیشنل گارڈ، میرینز کی تعیناتی، ٹرمپ پر ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام نیوزم نے انکشاف کیا کہ انہیں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے “ٹرمپ 2028” کے نعرے والے درجنوں ٹوپی بھیجی گئی ہیں جو اس بات کی علامت ہے کہ ٹرمپ اس امکان کو سنجیدگی سے دیکھ...
	— امریکا اور بھارت کے درمیان بڑھتا ہوا تجارتی تناؤ ایک نئی شکل اختیار کر گیا  ، جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر پیٹر ناوارو نے روس-یوکرین جنگ کو “مودی کی جنگ” قرار دیتے ہوئے بھارت پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ روس سے تیل کی خریداری فوری طور پر بند کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پیٹر ناوارو کا کہنا تھا کہ بھارت کی پالیسیاں نہ صرف امریکا کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچا رہی ہیں بلکہ روس کو یوکرین کے خلاف جنگ میں مالی مدد بھی فراہم کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اب مودی کی جنگ کو فنڈنگ کرنی پڑ رہی ہے، جس سے امریکی صارفین، کاروبار، مزدور، اور ٹیکس دہندگان سب متاثر...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشتی میں سوار کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے، دریائے راوی میں سیلابی پانی کی سطح بلند ہونے کے ساتھ ساتھ پانی کی رفتار بھی تیز ہوگئی۔ حکام کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کا امکان ہے۔ مریم نواز کشتی میں سوار ہو کر دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے پہنچیں، مریم نواز نے کشتی میں سوار ہو کر  سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ حکام کی جانب سے انہیں دریائے راوی...
	لاہور (اسپورٹس ڈیسک) پرو ہاکی لیگ کے لیے حکومت کی جانب سے 25 کروڑ روپے کی معاونت کے باوجود پاکستان ہاکی فیڈریشن شدید مالی بحران سے دوچار ہے۔ ذرائع کے مطابق فیڈریشن کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس بھی ادا کرنے میں ناکام رہی ہے اور فنڈز اکٹھا کرنا اس کے لیے مشکل ہو رہا ہے۔ پرو لیگ کے صرف ایک ایڈیشن کے اخراجات کے لیے فیڈریشن کو مزید 10 کروڑ روپے درکار ہیں۔  قومی ٹیم آئندہ برس ورلڈکپ کوالیفائر، ایشین چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز میں شرکت کرے گی، جبکہ ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کرنے کی صورت میں وہاں بھی نمائندگی ضروری ہوگی۔ اس کے علاوہ اولمپک کوالیفائرز بھی شیڈول میں شامل ہیں، ساتھ ہی جونیئر اور ایج گروپ ٹیموں...
	وطن عزیز کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن تیمور حسن کی قربانی قوم کیلئے باعثِ فخر ہے۔  کیپٹن تیمور حسن شہید کے والد، ریٹائرڈ بریگیڈیئر حسن عباس نے بیٹے کی شہادت پر غیر متزلزل حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے 10 بچے بھی ہوتے تو سب کو فوج میں بھیجتا۔زندگی اور موت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے، اور جو دھڑکن جہاں بند ہونا لکھی ہے، وہ ویسے ہی ہوگی۔  ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے بچوں کو فوج میں بھیجنے سے ڈرنا نہیں چاہیے، شہادت جس کو لکھی ہے،...
	شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کا جوان کیپٹن راجہ تیمور حسن، جو زندگی کے ایک انمول ترین موقعے کی آمد کے دن گن رہا تھا، وطن کی مٹی پر جان نچھاور کر کے شہیدوں کی صف میں شامل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت چکوال کے گاؤں دروگی راجگان کے بہادر سپوت کی مہندی کی تقریب صرف ایک روز بعد ہونی تھی جس کے اگلے روز نکاح اور پھر اس کے اگلے روز ولیمہ طے تھا لیکن ان کے استقبال کی تیاریاں تو آسمانوں پر طے کردی گئی تھیں۔ ایک طرف گھر میں شادی کی تیاریاں تھیں، مہمانوں کی آمد، دعاؤں کی گونج اور دلہن کے ہاتھوں...
	بھارتی آبی جارحیت، سکھوں کامقدس اور تاریخی مقام کرتارپور گرودوارہ سیلاب میں ڈوب گیا، ویڈیوسامنےآگئی
	 بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ...
	اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کے گرد کارروائیاں تیز کردیں، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تباہ حال فلسطینی علاقے کے بعد از جنگ منصوبوں پر وائٹ ہاؤس میں اجلاس بلانے کی تیاری کررہے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل پر اندرونِ ملک اور عالمی سطح پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ غزہ میں قریباً 2 سال سے جاری اپنی مہم ختم کرے، جہاں فوج علاقے کے سب سے بڑے شہر پر قبضے کی تیاری کررہی ہے اور اقوام متحدہ قحط کا اعلان کر چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں غزہ جنگ بند کرنے کے لیے بھرپور مظاہرے، کلیسائی رہنماؤں کا بھی اظہار تشویش بدھ کو اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہاکہ غزہ شہر کو خالی کرانا ناگزیر ہے کیونکہ...
	7 اگست کو امریکا نے بھارتی برآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ آج 25 فیصد ٹیرف مزید نافذالعمل ہو چُکا ہے۔ بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق ٹیرف کے نفاذ کے بعد سے بھارت کی فیکٹریوں میں سکوت طاری ہے جہاں مال تو موجود ہے لیکن خریدار نہیں۔ نئے ٹیرف کی وجہ سے کاروبار میں توسیع کے منصوبے بھی التواء کا شکار ہو چُکے ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا میں شائع کچھ خبروں کے مطابق امریکا میں جیم اسٹون اور گروسری کے کاروبار سے وابستہ بھارتی نژاد کاروباری افراد نے بتایا کہ ٹیرف کے بعد اُن کے کاروبار پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ امریکی ٹیرف کا مقصد بھارت کو سزا دینا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
	سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈن پارلیمنٹ کے رکن ، کرسچن ڈیموکریٹس (KD) پارٹی کے راہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی موجود تھے۔ یوسف آیدن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہا ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر یوسف آیدن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سویڈن پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں راہنماؤں...
	بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
	بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے بعد پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال سنگین رخ اختیار کر گئی، اور دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے جب کہ کرتارپور کے قریب دریائے راوی کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی گردوارے میں داخل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق گجرات میں دریائے چناب کے کری شریف حفاظتی بند کے اوپر سے پانی گزرنا شروع ہو چکا ہے، سیلابی ریلا بند کو توڑتا ہوا سڑکوں پر آگیا، جہاں ٹریفک معطل اور ملحقہ دیہاتوں کے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر چکا ہے، جو کہ 2014 کے تباہ کن...
	 لاہور:  بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے کے باعث پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔  حکومت پنجاب نے انسانی جانوں کے تحفظ اور بروقت امدادی کارروائیوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور، قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پنجاب کے 6 اضلاع میں ضلعی انتظامیہ نے فوج کی فوری تعیناتی کی درخواست کی تھی.  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور پولیس پہلے ہی میدان میں موجود ہیں اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں۔ تاہم ممکنہ خطرات کے پیش نظر سول انتظامیہ کی معاونت اور...
	 لاہور:  پنجاب کی سالٹ رینج میں بھارتی بھیڑیے (انڈین وولف) کی دوبارہ موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں اور پہلی بار سرکاری طور پر اس نایاب جانور کی تصویری شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پنجاب میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کالا باغ کے قریب یہ تصویر محکمے کے سرکاری فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔ ان کے بقول یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کے پاس اس نسل کے ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کی اقسام دوبارہ بحال ہو...
	 سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر غزہ جنگ پر عالمی توجہ مبذول کرواتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری سفارتی کوششیں بالآخر ایک فیصلہ کن موڑ تک پہنچنے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو سے تین ہفتوں میں اس طویل اور خونی جنگ کا “اختتام” ممکن ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے لیے جاری کوششیں مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہیں، اور وہ پُرامید ہیں کہ جلد ایک ایسا حل نکل آئے گا جو دونوں فریقین کے لیے “قابلِ قبول” ہو۔ تاہم ٹرمپ نے اس ممکنہ جنگ بندی کے فریم ورک، شرائط یا ثالثی کردار پر زیادہ تفصیل نہیں دی۔ ان کے انداز سے اندازہ...
	امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئی کشیدگی کا شکار ہو گئے ہیں، جب کہ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف بدھ کی صبح (بھارتی وقت کے مطابق 9:30 بجے) سے نافذ العمل ہوگا۔ اس کے بعد مجموعی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ یہ ٹیرف ان تمام بھارتی مصنوعات پر لاگو ہوگا جو مذکورہ وقت کے بعد امریکی مارکیٹ میں رجسٹر ہوں گی یا گوداموں سے باہر نکالی جائیں گی۔ روسی تیل پر سزا یا تجارتی دباؤ؟ یہ اقدام امریکا کی جانب سے بھارت کی روس سے سستے داموں تیل کی بڑے پیمانے پر خریداری پر ردعمل کے طور پر سامنے...
	خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل
	چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔  ???? سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ہمارے پارٹی معاملات باہر آ جاتے ہیں، حالانکہ عمران خان صاحب نے پہلے بھی اس سے سختی سے منع کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/L1lqknVgvI — WE News (@WENewsPk) August 26, 2025  ’تاہم اس مرتبہ...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نادرا کو زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر درخواست گزار کی تصدیق کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو زرینہ نامی خاتون کو قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے سے متعلق نادرا حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر عدالت نادرا حکام پر برہم ہوگئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ نادرا حکام کا عوام کے ساتھ رویہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے۔ نادرا میں کسی کی ویری فیکشن اور جانچ کیا کیا نظام ہے؟، نادرا کے پاس شہریوں کو ٹوکن...
	نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں آن لائن گیمنگ بل 2025 کے نفاذ کے بعد بی سی سی آئی اور فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 کے درمیان اسپانسرشپ معاہدہ ختم ہوگیا۔ اس قانون کے تحت ریئل منی گیمز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ڈریم 11 نے کرکٹ بورڈ کو آگاہ کیا تھا کہ ریئل منی گیمز بند ہونے کے بعد اس کی آمدنی کے بڑے ذرائع ختم ہوگئے ہیں، اس لیے وہ اسپانسر شپ جاری نہیں رکھ سکے گی۔ کمپنی کا بی سی سی آئی کے ساتھ 2023 سے 2026 تک کا 44 ملین امریکی ڈالر (358 کروڑ بھارتی روپے) کا معاہدہ تھا۔  معاہدے کے تحت بی سی سی آئی کو ڈریم 11 اور مائی 11 سرکل سے مجموعی...
	سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں تاخیر پر نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کیا اور زرینہ نامی خاتون کے معاملے میں کل ہی زونل بورڈ کا اجلاس بلا کر تصدیق کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالتی کارروائی  کیس کی سماعت جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کی۔ عدالت نے نادرا حکام سے استفسار کیا کہ شہریوں کے لیے ویری فکیشن اور جانچ کا نظام کیا ہے۔ جسٹس کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ نادرا کا عوام کے ساتھ رویہ درست نہیں، لوگ وقت ضائع کر کے آفس آتے ہیں مگر عملہ کہتا ہے ہم کھانا کھا رہے ہیں۔ عدالت نے خبردار کیا کہ اگر شہریوں کو تنگ کیا گیا تو نادرا عملے کو عدالت میں بٹھا دیا...
	چین کے صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز دورۂ چین پر آئے ہوئے روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین اور روس کو اپنی سلامتی اور ترقی کے مفادات کا مشترکہ طور پر دفاع کرنا چاہیے اور ایک زیادہ ’منصفانہ‘ بین الاقوامی نظام قائم کرنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق صدر شی جن پنگ نے کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی روایتی دوستی کو جاری رکھنا اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو مزید گہرا کرنا ہوگا۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کہا کہ وہ روس پر اگلے 2 ہفتوں میں بڑے پیمانے پر پابندیاں عائد کر سکتے ہیں، اس بات پر منحصر ہے...
	قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنا دی۔ امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرکے ہوم سیمی فائنل یقینی بنالیا۔ امام الحق نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ واضح رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی چھ اننگز میں تیسری سنچری ہے۔ وہ دو نصف سنچریز بھی اسکور کرچکے ہیں۔ امام الحق ون ڈے کپ کی چھ اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بناچکے ہیں۔ Pakistan's Imam-ul-Haq scored his third century in six innings for Yorkshire in the One-Day Cup on Sunday ???? pic.twitter.com/R9N4llwG3W...
	ٹرمپ انتظامیہ کی ناراضی سے بھارت  کی  سفارتی کمزوری ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد مودی سرکار لابنگ فرموں کی محتاج ہوکر رہ گئی۔ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہوتی جا رہی ہے، جس سے بچنے کے لیے اب اسے لابنگ فرموں پر انحصار کرنا پڑ رہا ہے۔ دی ہندوستان ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں اثرورسوخ بڑھانے کے لیے بھارت نے امریکی لابنگ فرم مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کی خدمات حاصل  کی گئی ہیں۔ بھارتی حکومت نے اس فرم کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر دینے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاہدے میں عوامی تعلقات،...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف کل بروز بدھ سے نافذ ہوجائےگا۔ درآمدات پر اس ٹیکس کے نفاذ نے بھارت کی برآمدی صنعتوں کو شدید بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔ خاص طور پر تیرُوپور (تمل ناڈو) کے گارمنٹس ہب، سورت (گجرات) کی ہیرے کی صنعت، اور آندھرا پردیش کے جھینگا (Shrimp) فارمز بدترین صورتحال سے دوچار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ برطانوی خبر رساں ادارے ’بی بی سی‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق تیرُوپور میں، جو بھارت کی تیار شدہ ملبوسات کی برآمدات کا تقریباً ایک تہائی فراہم کرتا ہے، کئی فیکٹریوں میں مشینیں بند پڑی ہیں۔...
	بھارت نے 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کو دوسری بار ممکنہ سیلابی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، اسلام آباد میں موجود بھارتی ہائی کمیشن نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے دریائے ستلج میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور ممکنہ سیلاب کے خطرے سے متعلق معلومات فراہم کی ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے توی (Tawi) میں ممکنہ سیلاب کے خطرے سے بھی پاکستان کو آگاہ کیا تھا۔ بتایا گیا کہ جموں و کشمیر کے علاقے میں پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے دریائے توی میں شدید طغیانی آ سکتی ہے، جو بعد میں دریائے چناب میں شامل ہو جائے گی۔ پاکستان کا ردعمل: سندھ طاس معاہدے پر...
	بھارت کو خدشہ ہے کہ تبت میں چین کے مجوزہ میگا ڈیم کی تعمیر خشک موسم کے دوران ایک اہم دریا کے پانی کے بہاؤ کو 85 فیصد تک کم کر سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی، چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈیم کی تعمیر شروع کردی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس کو دستیاب بھارتی حکومتی تجزیے اور 4 متعلقہ ذرائع کے مطابق اس صورتحال نے بھارت کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنا ڈیم بنانے کے منصوبے کو تیز کرے۔ بھارت کی حکومت 2000 کی دہائی کے اوائل سے ایسے منصوبوں پر غور کر رہی ہے تاکہ تبت کے آنگسی گلیشیئر سے نکلنے والے...
	امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔  یہ معاہدہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ سے بھارت کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتخانہ مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کو ہر ماہ 75 ہزار ڈالر ادا کرے گا تاکہ وہ حکومتی تعلقات، میڈیا ریلیشنز اور دیگر خدمات فراہم کرے، یہ معلومات 18 اگست کو جمع کرائی گئی ایک فائلنگ میں دی...
	غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک) عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں غزہ، زیتون اور صابرہ کے علاقوں میں ایک ہزار سے زائد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔  یہ تباہ کن حملے 6 اگست سے جاری ہیں، جن کے باعث متاثرہ علاقے ملبے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ شہری دفاع ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز بھی اسرائیلی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کے نتیجے میں کئی راستے بند ہو گئے اور ریسکیو آپریشنز معطل کرنا پڑے۔  فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال ان کی امدادی صلاحیتوں سے کہیں زیادہ ہے، اور غزہ کے شمالی و جنوبی حصوں میں نہ...
	ذیابیطس جسے عرف عام میں شوگر بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں بالغان میں نہ صرف عام ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہا ہے، بالغ افراد میں ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، تاہم اب وطن عزیز میں شیرخوار بچوں سے لے کر دس بارہ سال کی عمر کے بچوں میں بھی اس مرض کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہورہی ہیں، جو اس سے پہلے بڑی عمر کے افراد ہی میں دیکھنے میں آتی تھی۔  بچوں میں ذیابیطس کے مرض، اس کی وجوہات، علاج اور احتیاط کے حوالے سے معروف ماہر امراض اطفال...
	ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، میں سوریاکماریادو کپتان،جبکہ شبھمن گل نائب کپتان ہونگے،ابھیشک شرما،تلک ورما،ہاردیک پانڈیا،شیووم دوبے،اکشرپٹیل،جیتیش شرما،جسپریت بمرا اسکواڈ میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ارشدیپ سنگھ،ورون چکرورتی،کلدیپ یادو، سنجوسیمسن، ہرشت رانا اور رنکو سنگھ بھی 15رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ایشیا کپ 9 ستمبر سے یو اے ای میں شروع ہو گا جبکہ پاک بھارت پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو ہوگا۔ گروپ اےمیں پاکستان، بھارت، یو اے ای اورعمان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ ہیں۔ پاکستان اوربھارت کےدرمیان میچ ہمیشہ کی طرح شائقین کرکٹ...
	ویب ڈیسک :ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے مطابق سرکاری حج سکیم کے تحت اب تک صرف 13 دنوں میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔  ترجمان نے بتایا کہ اب بھی تقریباً ساڑھے 3 ہزار نشستیں باقی ہیں اور ان کے مکمل ہونے تک حج درخواستوں کی وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  اس سلسلے میں نامزد بینکوں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ مقررہ وقت تک حج درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رکھیں۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار   ترجمان نے خواہشمند افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد قریبی بینک میں اپنی درخواست جمع کروا دیں کیونکہ...
	ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
	اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
	عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا تاہم مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے نیئر بخاری نے اس پر دستخط نہیں کیے۔ اس حوالے سے اظہار خیال عرفان صدیقی کا مؤقف یہ تھا کہ یہ مطالبات ان کے (بشمول پی پی) بلکہ اے این پی کے ہیں۔ اعلامیہ پڑھے جانے کے موقعے پر سینیٹر عرفان صدیقی، طارق فضل چوہدری اور نیئر بخاری اجلاس چھوڑ گئے۔ اعلامیے کی اہم سفارشات اعلامیے میں دہشتگردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس نے ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا اور خاتمے کے لیے...
	مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ کے مطالبات اور آپ کا مؤقف ہے، جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ تاہم مسلم لیگ نون کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پی پی کے نیئر بخاری نے اے پی سی اعلامیے پر دستخط نہیں کیے۔ عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے نہیں آپ...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ ملاقات پر بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا اصل پیوٹن نہیں بلکہ اس کا ڈمی تھا۔ یہ دعویٰ نہ صرف حقیقت سے کوسوں دور ہے بلکہ عالمی صحافت کے لیے بھی شرمناک لمحہ ہے، جو بھارتی میڈیا کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 4 گھنٹے رہا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کو ”تعمیری“ قرار دیا، اگرچہ یوکرین جنگ کے حوالے سے سیز فائر کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ہم یوکرین جنگ بندی کے قریب ہیں‘: الاسکا...