2025-09-18@10:19:30 GMT
تلاش کی گنتی: 13013
«کیا جا سکے»:
(نئی خبر)
جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی، عدالت نے پہلے ہی 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر رکھا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا اور اس کا فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ بھی کرایا گیا جبکہ جسمانی ریمانڈ کے دوران پولیس نے ملزم سے موبائل فون اور ماسک بھی برآمد کیے۔ عدالت نے یہ واضح کیا کہ جدید ٹیکنالوجی...
انسداد دہشتگردی عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کر دی۔ پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر ملزموں کو انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں پہنچایا گیا، 4 روزہ ریمانڈ ختم ہونے پر پولیس نے ملزموں کو دوبارہ پیش کیا، گزشتہ سماعت پر عدالت نے تفتیش کی پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔ پیپلز پارٹی رہنما فرحان غنی اور دیگر ملزموں کو عدالت میں پیش کردیا، وقار عباسی ایڈووکیٹ نے ملزمان کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرادیا ، پراسکیوشن مےمزیددون دن کا ریمانڈ مانگ لیا۔ عدالت نے ملزمان سے استفسار کیا کہ اپ کے وکلاء موجود ہیں؟،...
نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے...
کینسر نے کرکٹ کی کئی نسلوں کو متاثر کیا ہے، مگر کھلاڑیوں نے اس خطرناک بیماری کا اسی جرات اور عزم سے مقابلہ کیا جس طرح وہ میدان میں حریفوں کا سامنا کرتے ہیں، اس کی تازہ مثال سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں اسکن کینسر کے باعث چھٹی بار سرجری کروانی پڑی۔ آسٹریلیا کو 2015 کے ون ڈے ورلڈکپ کی فتح سے ہمکنار کرانے والے کپتان مائیکل کلارک نے انسٹاگرام پر اپنی سرجری کے بعد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ اسکن کینسر حقیقت ہے، خاص طور پر آسٹریلیا میں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنا معائنہ کرواتے رہیں‘، سابق آسٹریلوی کپتان کینسر میں مبتلا، سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام ’ آج میری ناک سے...
انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت میں چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو پیش کیا گیا۔ عدالت نے سرکاری ملازم پر تشدد اور کارِ سرکار میں مداخلت کے کیس میں فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 30 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ تفتیشی افسر پر جج کی برہمی عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ دو افراد کے 161 کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ اس پر جج نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پوچھا کہ ابھی تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟ یہ بھی پڑھیں:کسی کو نہیں مارا مجھ پر جھوٹا الزام لگایا گیا، فرحان غنی کا عدالت میں بیان مزید ریمانڈ کا کیا فائدہ ہوگا؟ جج...
لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اظہار علی بیہن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/2025 دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی اکثر اسے...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ بنانے کے لئے بند توڑے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزر جائے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حفاظتی بندوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو پہلے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ قادر آباد کی گنجائش 9 لاکھ کیوسک ہے جبکہ ساڑھے 9 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرنے کے بعد وہاں پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے۔ ان کا...
ایشیا کپ 2025 کے لیے ٹکٹ کی فروخت ابھی شروع نہیں ہوئی ہے، اور ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے شائقین کو خبردار کیا ہے کہ فی الحال آن لائن دستیاب ٹکٹ جعلی اور غیر قانونی ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل (ACC) نے ایک نوٹس میں واضح کیا کہ اس وقت جو ٹکٹ فروخت ہو رہے ہیں وہ غیر مجاز اور دھوکا دہی پر مبنی ہیں، اور ان کے ذریعے داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور پاکستان کے میچ جیسے مقبول مقابلے کے ٹکٹ چند لمحوں میں ختم ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ بار ICC چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کے میچ کے لیے شائقین کئی گھنٹے قطار میں کھڑے رہے مگر ٹکٹ ختم ہونے کی اطلاع ملی۔...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ ان اکیڈمیز میں داخلہ ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان ان اداروں میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے...
محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کے تبادلوں کی پالیسی کے دوسرے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے، جو آئندہ ہفتے سے شروع ہوگا۔ اس اقدام کے تحت زائد عملے والے اسکولوں کے اساتذہ کو ان اداروں میں تعینات کیا جائے گا جہاں اساتذہ کی شدید کمی ہے۔ سرکاری ہدایات کے مطابق تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (CEOs) اور ڈسٹرکٹ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (DAEOs) کو تفصیلی رپورٹیں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: سوات مدرسے میں استاد کا بیہمانہ تشدد، طالبعلم جاں بحق، مدرسہ سِیل کر دیا گیا خاص طور پر اس پس منظر میں کہ پہلے مرحلے میں کئی اساتذہ نے نئی ذمہ داریاں سنبھالنے سے گریز کیا تھا۔ محکمے نے واضح کیا ہے کہ جو اساتذہ تبادلوں...
بین الاقوامی امور کے ممتاز ماہر ایلدار میمدوف نے پاک-امریکہ تعلقات پر اپنے حالیہ آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے نہ صرف بھارت کے جنگی طیارے مار گرائے بلکہ سفارتی محاذ پر بھی بڑی کامیابی حاصل کی، اور واشنگٹن میں اپنی پوزیشن مضبوط بناتے ہوئے صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی۔ ایلدار میمدوف کے مطابق، بھارت کی جانب سے کشمیر حملے کے بعد کیے گئے جارحانہ اقدامات کے جواب میں پاکستان نے انتہائی نپے تلے انداز میں ردعمل دیا، بھارتی طیارے مار گرائے، مگر معاملہ بڑھانے کے بجائے امن کا راستہ اپنایا۔ اس چار روزہ کشیدگی کے دوران ٹرمپ کی ثالثی نے اہم کردار ادا کیا، جسے پاکستان نے نہ صرف سراہا بلکہ ٹرمپ کو نوبل...
اسلام آباد : چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا میڈیا گروپ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم ایک اہم علاقائی تنظیم کی حیثیت سے رکن ممالک کے درمیان سکیورٹی تعاون کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی اور باہمی رابطے کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ایس سی او کی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔خلیل ہاشمی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کی تعداد 6 سے بڑھ کر 10 ہو گئی ہے اور حالیہ عرصے میں مزید ممالک نے اس میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے جو اس تنظیم کی مقبولیت اور مستقبل کی ممکنہ قوت پر اعتماد کا ووٹ...
صدرِ آصف علی زرداری نے پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں وہ تنہا نہیں — پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدر زرداری نے کہا کہ سیلاب اور طغیانی سے جن خاندانوں کو جانی یا مالی نقصان پہنچا ہے، ہم ان کے درد کو محسوس کرتے ہیں۔ خصوصاً ان کسانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات کا اظہار کیا جن کی فصلیں اور مویشی سیلاب کی نذر ہو گئے۔ انہوں نے مسلح افواج، ریسکیو اہلکاروں اور دیگر...
اسلام آباد: کیپٹن محمد علی قریشی شہید کی پہلی برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے. ضلع لاہور سے تعلق رکھنے والے کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے اکتوبر 2018 میں پاکستان آرمی میں کمیشن حاصل کیا، شہید نے پانچ سال سے زائد عرصے تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔ 29 سالہ کیپٹن محمد علی قریشی نے 26 اگست 2024 کو بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔ کیپٹن محمد علی قریشی شہید نے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کسی کے باپ کے خرچ پر اپنے بچوں کو جاپان کے دورے پر لے کر نہیں گئیں، انہوں نے اپنے خاندان کے لوگوں پر پاس سے خرچ کیا۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری وفد میں 4 صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، 2 سیکریٹریز اور ذاتی اسٹاف موجود تھا، یہ 16 رکنی وفد تھا۔ ’کسی بھی ملک کے سرکاری دورے کا باقاعدہ آڈٹ ہوتا ہے، ہم ایک ایک پیسے کا حساب دیں گے۔‘ یہ بھی پڑھیں: سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرلیے، عظمیٰ بخاری انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے بچوں پر خرچ اپنے اکاؤنٹ سے کیا، مریم نواز خزانے...
ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل یلما میرڈاسا نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ائیر ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں جانب سے پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور فضائی افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ائیر ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے لیفٹیننٹ جنرل یلما میرڈاسا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل نے دوطرفہ تعاون خصوصاً مشترکہ تربیتی پروگرامز کے ذریعے شراکت داری کو مزید فروغ دینے کے عزم...
واشنگٹن: مائیکروسوفٹ کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ایک گروپ نے کمپنی کے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات کے خلاف واشنگٹن میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کے ساتھ مائیکروسوفٹ کے تعلقات پر کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے احتجاج کیا، جو مائیکروسوفٹ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ایزور کے نام سے تخلیق پانے والے گروپ ‘نو ایزور فار اپارتھیڈ’ کے زیرانتظام ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین بلڈنگ نمبر 34 میں مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر کے اندر جمع ہوئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ایک بینر پر لکھا گیا...
برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان پہلے سے موجود دوری میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کی مرحوم والدہ پرنسس ڈیانا سے جڑا ایک پوشیدہ خزانہ سامنے آگیا جس نے دونوں بھائیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پرنسس ڈیانا کی جانب سے سنہ 1991 میں دفن کیے گئے ایک ٹائم کیپسول کو 30 سال بعد کھولا گیا۔ یہ لکڑی کا ڈبہ، جس پر سیسہ چڑھا ہوا تھا، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال کی نئی عمارت ’ورائٹی کلب بلڈنگ‘ کے...
پاکستان میں دریاؤں کی بپھرتی ہوئی لہروں اور پانی کی تیزی سے بلند ہوتی سطح نے ماہرین کو خبردار کر دیا ہے: کیا ہم ایک اور تباہ کن “سپر فلڈ” کا سامنا کرنے والے ہیں؟ ملک کے مختلف حصوں میں پانی کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔ کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات پر قابو نہ پایا گیا تو 2010 اور 2022 کی طرح کی سنگین قدرتی آفت دوبارہ جنم لے سکتی ہے۔ سپر فلڈ کیا ہوتا ہے؟ ماہرین کے مطابق “سپر فلڈ” ایک ایسا غیر معمولی اور شدید سیلاب ہوتا ہے جو اپنی شدت، رفتار اور پھیلاؤ کے لحاظ سے عام سیلابوں سے کہیں زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔ ایسے سیلاب میں...
پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
منگل کو دنیا بھر میں مشہور اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بڑے پیمانے پر بندش (آؤٹیج) کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: نیٹ فلکس سیریز ہاؤس آف گینیس کی پہلی جھلک جاری، پریمیئر کب ہوگا؟ ویب آؤٹیج پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق شکایات کا سلسلہ شام 6:15 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے شروع ہوا اور رات 9:30 بجے تک شکایات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کر گئی جو کہ ایک بڑی بندش کی علامت تھی۔ واضح رہے کہ یہاں بتایا جانے والا ٹائم پاکستان کے وقت سے 9 گھنٹے پیچھے ہے یعنی ایسٹرن ٹائم کے شام کے سوا 6 بجے کا مطلب پاکستان کے سوا 3 بجے (علی الصبح) ہے۔ اگرچہ کچھ صارفین نے...
کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا، خوفناک حادثہ زہری کراس کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیل بردار گاڑی جو کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی جس نے قریبی علاقے کو دھوئیں کے گہرے بادلوں میں لپیٹ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت...
اسپین کی مشہور اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کینسر کے باعث انتقال کر گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ اداکارہ ویرونیکا ایچیگوئی کی موت اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہوئی وہ گزشتہ کئی دنوں سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ اداکارہ نے کئی فلموں میں کام کیا اور ایوارڈز بھی وصول کیے وہ بہترین اداکاری کی وجہ سے وہ اسپین سمیت غیر ملکی ممالک میں بھی مشہور تھیں۔ 2024 میں ویرونیکا ایچیگوئی نے اپنی آخری فلم کی جو سیاسی اور سنسنی خیز تھی اس فلم کا نام Artificial Justice ہے جس میں انہوں نے ایک جج کا کردار ادا کیا تھا جو عدالتی نظام میں اے آئی کی سازش کو بے نقاب کرتی ہے۔
بھارت کی جانب سے دریاؤں پر قائم ڈیموں سے پانی چھوڑنے کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث دریائے راوی میں پانی کی آمد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ❗️India Chamaera Dam is releasing massive floods. This dam is built on the Ravi River and is located near Dalhousie, Chamba district, Himachal Pradesh. ⚡️▪️Its impact is on the Ravi River۔ pic.twitter.com/kJIO5SKN6i — Hash (@Hash2di) August 26, 2025 جیو نیوز کے مطابق بھارت نے چمیرا ڈیم نمبر 1 سے بڑے پیمانے پر پانی خارج کیا ہے، جسے ماہرین پاکستان کے خلاف ’’آبی جارحیت‘‘ قرار دے رہے ہیں۔ بھارتی سرکاری میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ کشمیر ریجن میں قائم ڈیموں کے تمام دروازے کھول دیے گئے ہیں اور...
لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
کراچی: ملک میں سونے کے زیورات کی ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث لاکھوں ڈالرز کے آرڈرز ملتوی ہو رہے ہیں۔ ایس آر او 760 کی معطلی کے باعث سونے کے زیورات کی برآمدات بدترین بحران کا شکار ہوگئیں، جس کے نتیجے میں غیر ملکی خریداروں نے پاکستانی ایکسپورٹرز کو نوٹس بھیجتے ہوئے ایڈوانس گولڈ کی واپسی اور واجبات کی ادائیگی روکنے کی شرط عائد کردی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے خریداروں نے اس ضمن میں پاکستانی سفارتخانے کو بھی مکتوب ارسال کرکے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان جیمز جیولری ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایس آر او 760 کی معطلی کے بعد مارچ 2025ء میں موصول ہونے والے آرڈرز بھی مکمل نہ ہوسکے، جس...
اسلام آباد: حوالدار سعید شہید کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ وطنِ عزیز کی سلامتی کے لئے پاک فوج کے بے شمار جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں۔ حوالدارسعید شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ حوالدارسعید شہید نے 27 اگست 2023 کو دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، انہوں نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور بچے چھوڑے۔ انہوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا اور اپنی جان کی قربانی دی۔ شہید کے جذبۂ قربانی اور...
بالی وُوڈ کے سینئر فلمساز، ہدایتکار اور سابق سی بی ایف سی چیف پہلاج نہلانی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے اپنے کیریئر کے ابتدائی ایام میں ایک فلم کرنے سے انکار کیا کیونکہ اُس میں ہیرو کے طور پر نوآموز اداکار گووندا کو کاسٹ کیا گیا تھا۔ منیجر رِکّو راکیش ناتھ کا کردار نہلانی نے پنک ولا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ مادھوری کا ذاتی نہیں تھا بلکہ انہوں نے انکار اُس وقت ان کے طویل مدتی منیجر رِکّو راکیش ناتھ کے دباؤ کی وجہ سے کیا تھا۔ نہلانی نے یہاں تک الزام لگایا کہ رِکّو نے کئی پروڈیوسرز کے ساتھ مل کر گووندا کے کیریئر کو نقصان پہنچانے کی سازش کی۔ یہ...
نیو دہلی(سپورٹس ڈیسک) بھارت نے 2030 کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر بولی دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جسے 2036 اولمپکس کی تیاریوں کی سمت ایک اہم قدم کہا جا رہا ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) کی صدر پی ٹی اوشا نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بتایا کہ تیاریاں تیزی سے آگے بڑھیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی دوبارہ میزبان کے طور پر زیر غور ہے، جہاں 2010 میں بھی گیمز ہوئے تھے، مگر وہ ایونٹ بدعنوانی اور ناقص سہولیات کے الزامات کی زد میں رہا تھا۔ بھوبنیشور اور احمد آباد کو بھی ممکنہ میزبان شہروں میں شامل کیا گیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو خاص اہمیت...
جنیوا (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے ڈاک کے ادارے یونیورسل پوسٹل یونین (UPU) نے بتایا ہے کہ امریکی حکومت کی نئی ٹیرف اور ٹیکس پالیسی کے باعث 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی سہولت معطل کر دی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔ اس اعلان کے بعد فرانس، جرمنی، بھارت اور آسٹریلیا سمیت کئی ممالک کی پوسٹل سروسز نے امریکا کے لیے پارسل بھیجنے سے انکار کیا ہے۔ یونیورسل پوسٹل یونین کے مطابق رکن ممالک نے واضح کیا ہے کہ اس وقت تک پابندی برقرار رہے گی جب تک امریکا یہ وضاحت نہیں کرتا کہ نیا فیصلہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کا بنیادی نرخ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں لاگو ہوگا۔ ماہرین توانائی کے مطابق، اس فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جو باقی ملک میں پہلے سے موجود تھی۔ پس منظر پاکستان میں اب تک دو الگ سسٹمز رائج تھے: ایک کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دوسرا باقی 10 سرکاری ڈسکوز کے لیے دونوں میں فیول پرائس...
راولپنڈی (نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں ممالک نے مشترکہ سرحدوں کو محفوظ بنانے پر اتفاق کیا۔ ایرانی سفارتخانے کے مطابق بات چیت میں سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خاتمے اور سیکورٹی تعاون پر اتفاق رائے ہوا۔ میجر جنرل موسوی نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے پاکستانی بھائیوں کی ہر ممکن مدد کرے گا۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا اور کہا کہ ایران اور پاکستان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔ In a Telephone Conversation between Iranian CGSAF,...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے...
معروف فوٹو گرافر صحافی نے اسرائیلی حملوں میں صحافیوں کے جانی نقصان پر رائٹرز کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ کینیڈا سے تعلق رکھنے والی فوٹو جرنلسٹ ویلیری زنک نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے ساتھ آٹھ سال کام کرنے بعد اب استعفیٰ دے دیا۔ اس بات کا اعلان انھوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا جس میں کھل کر ادارے کی اسرائیل نواز پالیسی پر کڑی تنقید بھی کی۔ خاتون صحافی نے رائٹرز پر الزام عائد کیا کہ ان ادارہ اسرائیل کے جھوٹے دعووں کو تقویت دے کر غزہ میں 245 صحافیوں کے "منظم قتل" کو جواز فراہم کر رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا رائٹرز نے فلسطینی صحافی انس الشریف جن کی رپورٹس نے ادارے کے...
لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ انخلا کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ متاثرہ افراد کی تفصیلات این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بہاولنگر: 89,868 افراد۔ قصور: 14,140,اوکاڑہ: 2,063,پاکپتن: 873 ,بہاولپور: 361, وہاڑی: 165 افراد...
چینی سائنس دانوں نے تاریخ میں پہلی بار انسان میں خنزیر کے پھیپھڑے لگانے کا کامیاب ٹرانسپلانٹ انجام دے دیا۔ جینیاتی طور پر تبدیل کیے گئے یہ پھیپھڑے اسٹروک کے سبب مرنے والے ایک 39 سالہ مریض کو لگائے گئے۔ محققین کے مطابق ٹرانسپلانٹ کیے گئے پھیپھڑوں کو مریض کے نظامِ مدافعت نے فوری طور پر رد نہیں کیاِ اور پھیپھڑے نو دن تک فعال رہے۔ نتیجتاً سائنس دانوں نے کامیابی کے ساتھ خنزیر کے پھیپھڑوں کا انسانی جسم میں ٹرانسپلانٹ انجام دیا، جو کہ زینو ٹرانسپلانٹیشن (جسم کا ٹرانسپلانٹ کیے گئے اعضاء کو قبول نہ کرنا) کے ایک بڑے مسئلے سے نمٹنے میں اہم قدم ہو سکتا ہے۔ سائنس دانوں نے اس سسٹم کو بطور تجربہ استعمال کیا لیکن...
— پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف **فیلڈ مارشل عاصم منیر** اور ایران کے چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے **مشترکہ سرحدوں کی حفاظت** اور **دہشت گردی کے مکمل خاتمے** کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ ہفتوں میں سیکیورٹی تعاون بڑھانے کی کوششیں تیز ہوئی ہیں، خصوصاً 900 کلومیٹر طویل پاک-ایران سرحد کے تناظر میں جو کئی دہائیوں سے دہشت گرد گروپوں کی سرگرمیوں کا شکار رہی ہے۔ ان میں جیش العدل اور بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) جیسے گروہ شامل ہیں جن کی کارروائیاں دونوں ملکوں کے لیے چیلنج بنی ہوئی ہیں۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے...
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی کے اندر نظم و ضبط اور احتساب کے معاملات کی نگرانی کے لیے “نیشنل اسکاڈ برائے اکاؤنٹیبلٹی و ڈسپلن” (SCAD) کے اراکین کا باضابطہ اعلان کر دیا ۔ پارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، نیشنل اسکاڈ کی تشکیل **سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا** کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد پارٹی کے اندر شفافیت، اصول پسندی اور غیر جانبداری کو فروغ دینا ہے۔ فردوس شمیم نقوی کو نیشنل اسکاڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی اسکاڈ کے ایڈوائزر کے طور پر خدمات انجام دیں گے جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، عامر ڈوگر، کنول شوزب، سالار کاکڑ شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے...
شاہی خاندان نے پرنس ہیری کی اہلیہ ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کے حالیہ انٹرویو کے بعد ایک جذباتی بیان جاری کیا ہے جس میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ بادشاہ چارلس سوم کے دفتر کی جانب سے جاری کیے گئے اس بیان میں شاہی خاندان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک یادگار تصویر شیئر کی گئی جس میں ملکہ الزبتھ اپنے پسندیدہ پالتو کتوں کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ آج 4 ٹانگوں والے دوستوں کے دن کی مناسبت سے ہم ان کتوں کو یاد کر رہے ہیں جنہوں نے برسوں شاہی خاندان کے افراد کے دل جیتے ہیں۔ یہ بیان میگھن مارکل کے تازہ انٹرویو کے فوراً بعد...
خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 34 سرکاری اسکول مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جبکہ 648 اسکولوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ تعلیمی اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائیر سیکنڈری سطح کے اسکول شامل ہیں۔ محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق سیلاب میں بہہ کر 11 طالب علم جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ اسی طرح 4 اساتذہ اور 2 دیگر ملازمین سمیت مجموعی طور پر 6 افراد شہید اور 3 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا سیلاب: پاک فوج کا ایک دن کا راشن، تنخواہ متاثرین کے لیے وقف محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات میں ہوا ہے، جہاں 150 اسکول جزوی طور پر متاثر ہوئے ہیں۔ بونیر میں ایک اسکول مکمل تباہ،...
دنیا میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر و ویڈیو کی تشہیر ’ایکس‘ پر دھڑلے سے کی جا رہی ہے اور اس گھناؤنے کاروبار کرنے والوں نے اس پلیٹ کو اپنے ’بزنس‘ کا ایک محفوظ ذریعہ بنا لیا ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی نے ایک شاندار انویسٹیگیشن کی ہے جس سے ایسے افراد کا کچا چٹھا بھی کھلا ہے اور اس مقصد کے لیے سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز کا استعمال بھی سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق انتہائی کم عمری میں جنسی استحصال کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے ایلون مسک سے درخواست...
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
گوگل نے پاکستانی صارفین کے لیے انگریزی زبان میں اے آئی موڈ متعارف کرا دیا ہے، جس کے ذریعے دنیا کا سب سے طاقتور اے آئی سرچ تجربہ، یعنی مصنوعی ذہانت سے چلنے والا سرچ انجن، اب مقامی صارفین کے لیے بھی دستیاب ہو گیا ہے۔ یہ نیا موڈ پیچیدہ سوالات کے زیادہ تیز، ہوشیار اور جامع جوابات فراہم کرتا ہے۔ یہ فیچر رواں سال کے اوائل میں سب سے پہلے امریکا میں پیش کیا گیا تھا اور اب تیزی سے دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، جہاں صارفین اس کی رفتار، معیار اور تازہ ترین جوابات کی فراہمی کو سراہ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نومولود اے آئی پرپلیکسٹی کی 3 ارب صارفین رکھنے والا گوگل کروم خریدنے کی حیران...
اسرائیل بھر میں منگل کو بڑے پیمانے پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے حق میں مظاہرے ہوئے جبکہ دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات، غزہ میں مستقل جنگ بندی پر زور اسرائیل بھر میں کئی مقامات پر غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے گئے اور اس دوران تل ابیب کے قریب ایک اہم ہائی وے سمیت کئی جگہوں پر سڑکیں بلاک کی گئیں۔ تل ابیب کے شمال میں سڑکوں پر ٹائر بھی جلائے گئے۔ یہ احتجاج ’’اسرائیل متحد ہے‘ کے نعرے تلے یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے خاندانوں کے فورم کی اپیل پر کیا گیا۔ منگل کی شام...
سام سنگ نے بالآخر اپنا نیا اور نسبتاً کم قیمت ٹیبلٹ گلیکسی ٹیب ایس 10 لائٹ لانچ کر دیا ہے، جو بالخصوص طلبہ اور اسٹڈی سیزن کی تیاری کرنے والوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ڈیزائن اور ڈسپلے یہ ٹیبلٹ 10.9 انچ اسکرین کے ساتھ آتا ہے، جس کی ریزولوشن 2112×1320 اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے، جب کہ 600 نٹس تک برائٹنس فراہم کرتا ہے۔ اسکرین میں ویژن بوسٹر فیچر بھی دیا گیا ہے تاکہ ان ڈور اور آؤٹ ڈور دونوں ماحول میں بہتر نظر آئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایپل سام سنگ کے مقابلے میں جدید ڈیزائن لانے میں پیچھے رہ گیا، مارکیٹ شیئر کھونے کا خطرہ ٹیبلیٹ کا وزن 524 گرام اور موٹائی 6.6 ملی میٹر ہے۔ یہ...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایئر چیف مارشل سے ملاقات میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پی ایم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ اہم ملاقات میں وزیراعظم نے وطن عزیز کے دفاع کے حوالے سے پاک فضائیہ کے کردار کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین وطن عزیز کے حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں ۔ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی۔ ملاقات میں...
جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رتو ڈیرو کے نواحی گاؤں راہوجا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے تعمیر شدہ گھروں کا معائنہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مقامی افراد سے ملاقات بھی کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت سے جنگ کے دوران میڈیا نے قومی بیانیے کو مضبوطی سے اجاگر کیا، بلاول بھٹو زرداری دورے کے دوران بلاول بھٹو کی ملاقات ایک کمسن طالبعلم حمزہ علی سے ہوئی۔ بلاول بھٹو نے محبت بھرے انداز میں بچے سے پوچھا کہ وہ بڑے ہوکر کیا بننا چاہتا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا رتو ڈیرو کے گاؤں راہوجا میں سیلاب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وطن کے دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے شاہین ملک کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معرکہء حق کے دوران پاک فضائیہ کے جانبازوں نے دشمن کے جہاز گرا کر اسے کاری ضرب لگائی اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ Post Views: 1
کیرالہ(انٹرنیشنل ڈیسک )بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور...
بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں داخل ہونے اور انسٹا گرام ریل بنانے پر مندر کو 6 روز تک ’پاک‘ کیا جائے گا۔ بھارت کی ریاست کیرالہ کے گروایور سری کرشنا مندر میں ایک انسٹاگرام ریل وائرل ہونے کے بعد شدید تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ یہ ریل سابقہ بگ باس ملیالم کنٹسٹنٹ اور انفلوئنسر جاسمین جعفر نے بنائی، جس میں وہ مندر کے تالاب میں پاؤں ڈبوتی ہوئی نظر آئیں۔ اس عمل پر عقیدت مندوں اور ثقافتی تنظیموں نے سخت ردعمل ظاہر کیا اور اسے مذہبی روایت کی خلاف ورزی اور جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔ مندر کو ’پاک‘ کرنے کے لیے مزید کیا کچھ کیا جائے گا؟ گروایور دیوسوم نے اعلان...
اسلام آباد: پاکستان موسمیاتی تباہی کے دہانے پر آگیا، جس کے ممکنہ خطرناہ اثرات سے ملک میں سیلاب و خشک سالی کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے اجلاس میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات اور فنڈنگ کے معاملات پر سنگین انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اجلاس کی صدارت جنید اکبر نے کی جب کہ چیئرمین این ڈی ایم اے نے ملک میں حالیہ صورتحال اور مستقبل کے خطرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے بتایا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے شدید متاثر ہے اور آنے والے سال میں شدت 22 فیصد زیادہ ہوسکتی ہے۔ اگر درجہ حرارت بڑھتا رہا تو ملک کے...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ممبر ویلج ڈیفنس کمیٹی کو شہدا پیکیج کے تحت ادائیگی نہ کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی کا کیس خارج کردیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا نے مؤقف اختیار کیا کہ شہدا پیکیج صرف دوران ڈیوٹی پولیس کی شہادت پر دیا جاتا ہے۔ رکن ویلیج ڈیفنس کمیٹی شہدا پیکیج کی تعریف میں نہیں آتا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے ممبر ویلج کمیٹی کی شہادت پر آؤٹ آف وے اس کے بھتیجے کو بھرتی کیا، 3 لاکھ روپے کی ادائیگی بھی کی۔ اگر ایسے شہدا پیکیج دیتے رہے...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔ لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔ معاملہ...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) نے انسانی اسمگلنگ کو روکنے اور امیگریشن کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جدید مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی ایپلیکیشن تیار کر لی ہے۔ اس کا پائلٹ پروجیکٹ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شروع کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کو اسلام آباد میں FIA ہیڈکوارٹر میں اس اقدام سے آگاہ کیا گیا، جہاں ایجنسی کے جدید کاری کے ایجنڈے پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل راجا رفعت مختار نے بتایا کہ یہ AI نظام مسافروں کے بہاؤ کو بہتر بنا کر قطاروں میں کمی کرے گا اور اسمگلنگ کی کوششوں کی نشاندہی کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ مزید پڑھیں: ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ...
کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے آصف علی بنام ریاست کیس کی سماعت کے دوران اہم ریمارکس دیے ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی نے قرار دیا ہے کہ ویڈیو لنک سے تصدیق نہیں ہوسکتی کہ مقتول کے ورثا نے راضی نامہ دباؤ میں آکر کیا یا مرضی سے؟۔ نجی ٹی وی کے مطابق جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے قتل کیس کی سماعت کی۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ لواحقین جب تک سیشن کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوکر راضی نامے کی تصدیق نہ کریں، راضی نامہ نہیں ہوتا۔ بینچ کے سربراہ جسٹس حسن اظہر رضوی نے قرار دیا کہ ویڈیولنک سےتصدیق نہیں ہوسکتی کہ مقتول کے ورثا نے راضی نامہ...
نجی کمپنی کے حصص کی خرید و فروخت اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے الیکشن سے متعلق مقدمے کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی شامل تھے۔ سماعت کے دوران وکیل احسن بھون نے بتایا کہ اس مقدمے میں سینکڑوں صفحات پر مشتمل ایک متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے کہ کیا یہ وہی کیس ہے جس میں کمپنی کے ایک ڈائریکٹر کو امریکا میں ہراسانی ثابت ہونے پر نکالا گیا تھا؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس نوعیت کا ایک کیس ان کے بینچ میں پہلے بھی آچکا ہے۔ یہ...
ایپس کی دنیا میں ریٹنگز اور ریویوز کسی بھی سافٹ ویئر کی کامیابی کے اہم اشارے سمجھے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ ایپس جنہیں لاکھوں مثبت ریویوز ملیں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں جگہ حاصل کرتی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” صارفین میں بے حد مقبول ہوا ہے، لیکن ایپل نے جان بوجھ کر اسے اپنی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔ مسک نے اسے غیر منصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ایپل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کریں گے۔...
فرانس کے وزیراعظم فرانسوا بیرو نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت 8 ستمبر کو قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ طلب کرے گی۔ اس اقدام کو ملک میں بڑھتے ہوئے عوامی قرضے کے بحران کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جو ان کی اقلیتی حکومت کے لیے ایک بڑا سیاسی امتحان بن سکتا ہے۔ بیرو نے پیرس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’’میں نے صدر سے درخواست کی ہے، اور انہوں نے منظوری دے دی ہے، کہ پیر 8 ستمبر کو پارلیمنٹ کا غیر معمولی اجلاس بلایا جائے۔‘‘ ان کے مطابق حکومت تقریباً 44 ارب یورو (51 ارب ڈالر) سالانہ بچت کے اقدامات کرنے جا رہی ہے تاکہ فرانس کے مالیاتی خسارے کو کم...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ فیئر ٹرائل کا حق آئین کے آرٹیکل 10اے کے تحت ایک بنیادی حق بن گیا ہے۔ مناسب قانونی عمل ایک لازمی شرط ہے جس کا ہر سطح پر احترام کیا جانا چاہیے۔ فیئر ٹرائل کا حق اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ کسی کو اس وقت تک سزا نہیں دی جانی چاہیے جب تک کہ اسے جواب دینے اور اپنا مقدمہ پیش کرنے کا مناسب اور منصفانہ موقع نہ دیا جائے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے نجی افراد اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے درمیان جائیداد کے تنازع سے متعلق کیس کے تحریری فیصلے میں کہا کہ قانون کے تحفظ سے مستفید ہونااور قانون کے مطابق سلوک کیا...
لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں 2ہزار روپے کے تنازع پر نوجوان کو چھری کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم عاشر کو گرفتار کیا، لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کی گئی۔ ایس ایچ او شمالی چھاؤنی رومان اقبال کے مطابق مقتول کے بھائی پرنس کی مدعیت میں نامزد ملزم عاشر، چرچ، بلو وغیرہ اور 03 نامعلوم کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق شہزاد مسیح کو ملزمان نے چھریوں کے وار کرکے قتل کیا اور ملزمان...
برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
غزہ ایک بار پھر قیامت خیز لمحے سے گزرا، جب اسرائیلی فوج نے النصر اسپتال کو نشانہ بناتے ہوئے دو الگ الگ حملے کیے، جن میں ڈیوٹی پر موجود 5 صحافیوں سمیت کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ حملہ پیر کے روز اس وقت ہوا جب اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ صحافی بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔ اسپتال جیسے حساس مقام پر یہ حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شہید ہونے والے صحافیوں میں کون شامل ہیں؟ شہید صحافیوں کی شناخت درج ذیل کی گئی ہے حسام المصری – رائٹرز نیوز ایجنسی کے کیمرا مین...
کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں،اس سے شہر میں نوجوانوں پر کھیلوں کے دروازے بند ہونے کا اندیشہ ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں، لیکن سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے۔ میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس مکمل طور پر ٹھیکیداری سسٹم کے تحت دے دیا...
کراچی: کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن نے الزام عائد کیا ہے کہ من پسند افراد کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے نام پر گراؤنڈز بانٹے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کراچی سٹی اسپورٹس ایسوسی ایشن کے صدر اسلم خان نے منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا، اس موقع پر سید سخاوت علی، تحسین کمال، منصور ساحر، عادل عباسی، اکرام اللہ خان و دیگر بھی موجود تھے۔ اسلم خان نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق شہر کے تمام گراؤنڈز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے دائرہ اختیار میں ہیں لیکن سیاسی بنیادوں پر کھیلوں کے میدانوں کی مبینہ بندر بانٹ کی جارہی ہے، میئر کراچی قانون کے مطابق اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں، اس سے شہر میں نوجوانوں پر...
آئی وی ایف کے شعبے میں ایک بڑی پیش رفت سے معلوم ہوا ہے کہ جینیاتی ٹیسٹ کی مدد سے 35 سال سے زائد عمر کی خواتین کو جلد حاملہ ہونے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس طریقے سے بار بار ناکام کوششوں اور اس کے جذباتی دباؤ میں بھی کمی ممکن ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی سائنسدانوں کا بڑا اقدام: بار بار اسقاطِ حمل کی وجوہات جانچنے والا نیا ٹیسٹ تیار اسکائی نیوز کے مطابق تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جینیاتی اسکریننگ کے ذریعے ایمبریو کو رحم میں منتقل کرنے سے قبل اس کی کروموسومز کی درست تعداد چیک کی جا سکتی ہے جس سے ناکام امپلانٹیشن (ایمبریو کا رحم میں نہ جمنا) اور اسقاط حمل کے...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
بھارت نے 24 گھنٹے کے دوران پاکستان سے دوسری بار رابطہ کرکے ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے دریائے ستلج میں سیلاب سے متعلق معلومات دیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سے قبل پہلے رابطے میں اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے پاکستان کو آگاہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت خان نے اپنے ایک جاری بیان میں بتایا کہ بھارت نے سیلابی وارننگ سفارتی ذرائع سے فراہم کی، سندھ طاس معاہدے کے تحت انڈس واٹر کمیشن کی بجائےسفارتی ذریعے سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت پر لازم ہے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، کبھی ذاتی کام کے لیے بیوروکریسی سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی میں بہت تباہی مچائی، لوگ بہت پریشان تھے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاجروں کا اربوں روپے نقصان ہوا، شہر میں بارشوں سے 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، بطور آئینی سربراہ...
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد نے انکشاف کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر شہریوں کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں کو ’سائبر کرائمز‘ اور ’دہشتگردی‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی آر یا کوئی بھی قانونی نوٹس کبھی بھی واٹس ایپ یا غیر...
برطانیہ میں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے باہر ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے کی رفتار تیز کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام درخواست گزاروں کی اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے ایک نیا آزاد ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ مہنگے اور متنازعہ "ایسائلَم ہوٹلز" کے استعمال کو ختم کیا جاسکے، جو عوامی احتجاج کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ احتجاج کا آغاز انگلینڈ کے قصبے ایپنگ سے ہوا جہاں ایک ہوٹل میں مقیم مہاجر پر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ملک کے مختلف...
20 دسمبر 2024 کو میانوالی کے علاقے واں بھچراں میں مویشی منڈی کی منتقلی پر احتجاج ہوا۔ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی گئی، جس کے بعد تھانہ واں بھچراں میں 131 نامزد اور تقریباً 300 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ دنیا نیوز سے وابستہ اور ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی کے سابقہ سینئر وائس چیئرمین، صحافی حسن ناصر بھچر کو بھی اس ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا۔ حسن ناصر کہتے ہیں کہ ’صحافی کا کام عوام کے مسائل کو اجاگر کرنا ہے۔ مجھے ایف آئی آر میں نامزد کر کے میرے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ یہ سراسر من گھڑت اقدام ہے، جس...
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سرکاری اہلکار پر تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمے میں وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی ودیگر کا 28 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت دیگر ملزمان کو انسداد دہشتگردی کمپلیکس پہنچایا، فیروز آباد تھانے کی پولیس نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کو انسداد دہشت گردی کے منتظم جج کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا ملزمان کے کیا نام ہیں اور ان پر الزمات کیا ہیں؟ جس پر پولیس کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا، مدعی مقدمہ پولیس اہلکاروں کی...
بھارت کے مقبول ریئلٹی شو ’’بگ باس 19‘‘ کا آغاز ہوگیا ہے جس کی میزبانی ہمیشہ کی طرح سلمان خان کررہے ہیں۔ شو کے میزبان سلمان خان نے 24 اگست کو بگ باس 19 کا آغاز ایک سیاسی تھیم والے شو کے ساتھ کیا۔ یہ بگ باس کا 19واں سیزن ہے اور اپنی نوعیت کا پہلا موقع ہے کہ شو کو پہلے او ٹی ٹی پر دکھایا جا رہا ہے۔ اس سال کی تھیم ’’گھر والوں کی سرکار‘‘ ہے، جس کے تحت شرکا کو فیصلے کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ بگ باس نے اس سال اعلان کیا ہے کہ وہ کم سے کم مداخلت کریں گے اور زیادہ تر اختیارات گھر والوں کو دیے جائیں گے۔ کانسیپٹ کے مطابق...
سپریم کورٹ نے بہن کے وراثتی حصہ کے خلاف بھائی کی اپیل مسترد کر دی۔ 2 رکنی بینچ کی سربراہی جسٹس حسن اظہر رضوی نے کی، جبکہ جسٹس نعیم اختر افغان بھی بینچ کا حصہ تھے۔ سماعت کے دوران جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہیں اور گھر کی صفائی کرتی ہیں، اس کا مطلب یہ نہیں کہ انہیں وراثت کا حق نہیں ہے۔ مزید پڑھیں:نیب کیس میں سزا پوری کرنے والا ملزم سپریم کورٹ سے بری جسٹس حسن اظہر رضوی نے بھی کہا کہ قرآن میں بہن کا حصہ واضح طور پر لکھا گیا ہے، قرآن کے حکم سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے۔ بینچ نے مزید نوٹ کیا کہ جائیداد کی...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا پاکستان نے بھارتی اطلاع کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ذرائع نے بتایا کہ یہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ Post Views: 4
پشاور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق: دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی 2015 کی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اِن جیالوجی (این سی ای جی) پشاور کی اسٹڈی کو نظر انداز کیا گیا مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل نہیں کیا گیا نیب نے مزید بتایا کہ لیز ہولڈرز غیر قانونی سب لیٹنگ میں ملوث ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کی...
بنگلہ دیش نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کردی ہے، 1971 میں پاکستان سے علیحدگی کے بعد پہلی مرتبہ یہ سہولت فراہم کی گئی ہے، جسے دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، اس فیصلے کے بعد پاکستانی حکام اب بغیر ویزا کے بنگلہ دیش کا سفر کر سکیں گے۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں میں بہتری پیدا ہوئی ہے، دونوں ممالک نے اقتصادی، تجارتی اور سفارتی شعبوں میں تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر کئی معاہدے طے کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے...
غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور مظالم کے خلاف آسٹریلیا بھر میں لاکھوں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ سڈنی، میلبرن، پرتھ، ایڈیلیڈ، کینبرا، ہوبارٹ اور برسبین سمیت 40 سے زائد شہروں میں بڑے مظاہرے کیے گئے جن میں 3 لاکھ سے زیادہ افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کُشی اور جبری قحط کو روکا جائے۔ عوام نے آسٹریلوی حکومت پر زور دیا کہ اسرائیل پر فوری اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کی جائیں۔ دنیا کے دیگر ممالک میں بھی فلسطین کے حق میں احتجاج ہوا۔ برطانیہ میں مظاہرین نے بینک کے اندر اسرائیل سے مالی تعلقات ختم کرنے کا دھرنا دیا، جبکہ بیلجیئم...
گریس (یونان) کا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا بنیادی طور پر ایک طویل المدت قومی ویزا ہے جو ایسے افراد کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جو کسی دوسرے ملک سے ریگولر انکم حاصل کرتے ہیں اور گریس میں رہتے ہوئے صرف آن لائن کام جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ یہ ویزا ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور ضرورت کے مطابق اس میں توسیع کی بھی سہولت موجود ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر سے فری لانسرز، ریموٹ ورک کرنے والے پروفیشنلز اور آن لائن کاروباری افراد کو گریس کی معیشت اور ماحول سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپین کا مناسب فیس والا ڈیجیٹل نومیڈ ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ پاکستانی کیسے اپلائی...
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے لیے اہم رعایتیں دی ہیں اور صدر ٹرمپ کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھائی ہے۔ جے ڈی وینس نے گزشتہ روز امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میٹ دی پریس میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ روس نے پہلی بار ساڑھے تین سالہ جنگ میں اپنے اہم مطالبات پر لچک دکھائی اور جنگ ختم کرنے کے لیے کچھ شرائط پر بات چیت کی۔ تاہم امریکی نائب صدر نے اس بات کا بھی اقرار کیا کہ روس ابھی تک مکمل طور پر اس جنگ کے خاتمے کے لیے تیار نہیں ہے۔ وینس نے کہا کہ روس نے یوکرین...
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو ممکنہ سیلاب کے خطرے سے آگاہ کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر کے مقبوضہ کشمیر کے دریا میں پانی چھوڑنے سے متعلق آگاہ کیا۔ اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن نے جموں کشمیر کے دریائے طوی کے مقام پر بڑے سیلاب کے ممکنہ خطرے سے باضابطہ طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 24 اگست کی صبح بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے۔ بھارتی اطلاع کے بعد پنجاب کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جس کے تحت انتظامیہ کو اقدامات کی...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 9 مئی مقدمات میں نامزد اور مطلوب افراد کو ہرصورت سلاخوں کے پیچھے ہونا چاہیے۔ اپنےایک بیان میں عظمیٰ بخارینے کہا کہ جس کا دل چاہتا ہے 9 مئی کے ملزمان کے گناہ مریم نواز کے کھاتے میں ڈالنے لگ جاتا ہے۔ کیا مریم نواز کے پی حکومت کی طرح 9 مئی کے دہشتگردوں کو شیلٹر فراہم کریں؟ انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی حکومت نہیں، جس میں طے کیا جائے کس کو اٹھانا کس کو چھوڑنا ہے۔ یہ مریم نواز کی حکومت ہے جس میں تمام ادارے آزاد اور خود مختار ہیں۔ جو لوگ 9 مئی کے مقدمات میں نامزد ہیں اور مطلوب...
بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے کر کے اعضاء دریا میں پھینک دیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد کے قریب میڈی پلی کے علاقے میں ایک لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے، جہاں ایک شخص نے اپنی 5 ماہ کی حاملہ بیوی کو قتل کر کے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 27 سالہ ملزم مہیندر نے خاندانی جھگڑوں کے باعث اپنی 21 سالہ بیوی کا گلا گھونٹ کر قتل کیا اور ثبوت مٹانے کے لیے اس کی لاش کے اعضاء الگ کر دیے۔ ملزم نے آری سے بیوی کے جسم کے ٹکڑے کیے اور اعضاء کو دریا میں...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے اپنے دورے کے اختتام پر لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وَن ونڈو پاسپورٹ پروسسنگ فیسلیٹی متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب 10 منٹ میں پاسپورٹ بن سکے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مختصر دورے کے دوران لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔ اس منصوبے کو دوسرے صوبوں میں بھی متعارف کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر بیرون ملک آگاہی دینے والے پاکستانی وکلا سے...
انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...