2025-09-18@16:59:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4877

«ہیں لہ ذا»:

(نئی خبر)
    قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت توانائی سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ متعلقہ حکام کی جانب سے کمیٹی کو آئی پی پیز سے متعلق بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ  2015 میں 9765 میگا واٹ آئی پی پیز کی انسٹالڈ کپیسٹی تھی،  2024 میں 25642 میگاواٹ  آئی پی پیز کی انسٹالڈ میگا واٹ کیسٹی ہے، 2015 میں میں کپیسٹی پرچیز پرائس 141 ارب سالانہ تھی جو اب 1.4 ٹریلین ہے۔ حکام نے کہا کہ مالی سال 2015 میں 58 بلین کلو واٹ آور اور 2014 میں 90 بلین کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوئی۔ سید نوید قمر نے کہا کہ پاور ڈویژن بجلی...
    شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ، شیر پاؤ پل کیس کا فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔اسی کیس میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے حمزہ عظیم پاہٹ، رانا تنویر اور اعزاز رفیق کو بھی مقدمے سے بری کر دیا۔عدالت کی جانب سے ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور عظیم پاہٹ کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔چیئرمین PTI بیرسٹر گوہر کا...
    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
    سانحہ قلات میں زخمی ہونے والے صابری قوال کے طبلہ نواز ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا، ڈاکٹرز نے ہاتھ میں گولی لگنے کے بعد زہر پھیلنے کے پیش نظر شہباز کا ہاتھ کاٹ دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ قلات میں صابری قوال گروپ کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والا طبلہ نواز ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا جس کے بعد اب وہ کبھی اپنے فن کا مظاہرہ نہیں کرسکے گا۔ شہرکی نجی قوالی کی محفلوں میں طبلے پرتھرکتی انکی انگلیوں سے پیداہونے والے ساز و آواز کا ایک زمانہ معترف تھا، پاکستان کےعلاوہ خلیجی ممالک میں شہبارکی فن کی دھوم رہی ہےْ اسپتال کےبسترپرآہنی شکنجے میں جکڑے محروم ہاتھ اورپلاسٹرمیں بندھے دوسرے ہاتھ کے ساتھ لیٹے شہباز...
    بھارت کا پے در پے حادثات کے بعد مِگ 21طیاروں کو ہمیشہ کیلئے غیرفعال کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری مِگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط مگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔62 سال کی مدت میں مِگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 مِگ 21 طیاروں میں سے تقریبا 490 مِگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے...
    امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دے دی۔ ٹرتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے تہران کو متنبہ کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو واشنگٹن دوبارہ حملہ کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکی فضائی حملے ایران کی جوہری تنصیبات کو “صفحۂ ہستی سے مٹا چکے ہیں اور اگر ضرورت پڑی تو امریکا دوبارہ حملہ کرنے میں ہچکچاہٹ نہیں کرے گا۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے اس اعتراف کے بعد سامنے آیا جس میں انہوں نے امریکی و اسرائیلی...
    ڈھاکا: دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ دونوں ٹیمیں میرپور کے شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔ پاکستان ٹیم میں آج کے میچ کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، ابرار کی جگہ احمد دانیال اپنا ڈیبیو میچ کھیلیں گے۔ بنگلا دیش کی ٹیم میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، تسکین اور تمیم کی جگہ نعیم شیخ اور شریف الاسلام ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ پاکستان کو بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں سیریز میں شکست کی تاریخی رسوائی سے بچنے کیلیے آج کے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ پہلے ٹی 20 میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل...
    انڈین ایئر فورس نے اپنے فضائی بیڑے میں شامل آخری میگ-21 لڑاکا طیارے کو بھی 19 ستمبر کو باقاعدہ طور پر ریٹائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس آخری طیارے کو بھی غیرفعال کرنے کے بعد 60 سال پر محیط میگ-21 کی تاریخ کا خاتمہ ہو جائے گا۔ 62 سال کی مدت میں میگ-21 نے کئی اہم جنگوں میں حصہ لیا۔ 876 میگ 21 طیاروں میں سے تقریباً 490 میگ-21 طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جن میں 170 سے زائد پائلٹس ہلاک ہوئے۔ انڈین ایئر فورس کے اخبارات میں دیئے گئے اشتہارات میں اطلاع دی گئی ہے کہ میگ-21 طیاروں کے ریٹائرمنٹ کی تقریب 19 ستمبر کو چندی گڑھ ایئر بیس پر ہوگی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ میگ-21 کے ریٹائرمنٹ کی تقریب...
    حکومت کے دعوے کے مطابق 14 سال کے وقفے کے بعد مالی سال کا اختتام جاری کھاتے (Current Account) کے سرپلس کے ساتھ ہوا، جس سے اسٹیٹ بینک (SBP) کو بیرونی کھاتہ منظم رکھنے میں مدد ملی، کیونکہ ملک مالی سال 2025-26 (FY26) میں داخل ہو چکا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2024-25 میں جاری کھاتے کا سرپلس 2.105 ارب ڈالر رہا، جبکہ گزشتہ سال یہ 2.072 ارب ڈالر خسارے میں تھا۔ اس سے ظاہرہوتاہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک نے بیرونی کھاتے کو دانشمندی سے سنبھالا، جس سے سرپلس برقرار رکھنے میں مدد ملی، اور اس نے زر مبادلہ کی شرح میں استحکام کو سہارا دیا۔ اس سرپلس...
    اے ٹی آئی پنجاب کے ناظم کا کہنا ہے کہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے فیصلہ کے تحت توہینِ ناموسِ رسالت و مذاہب کے مجرمین کے حوالے سے کمیشن کے قیام کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ یہ عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین فیصلہ ہے، جس میں گستاخوں کو کھلی چھٹی دینے کی سازش کی گئی ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ توہینِ رسالت کے مجرموں کے لیے راہِ فرار کا چور دروازہ کھولنے کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے ناظم جواد خان لودھی نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے 295 سی کے قانون کو چھیڑنے کی کوشش کی تو ایک منٹ بھی نہیں چلنے دیں گے، حکومت کو قانون ناموسِ رسالت ﷺ...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کا معاملہ پر پنجاب اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ مذاکراتی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی کر رہے ہیں، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کا معاملہ، پنجاب اسمبلی میں مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔ مذاکراتی اجلاس کی صدارت سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کر رہے ہیں، اجلاس میں حکومتی و اپوزیشن ارکان شامل ہیں۔ حکومتی کمیٹی کے اراکین میں وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان، رانا محمد ارشد، وزیر صنعت چودھری شافع حسین شامل ہیں، سید علی حیدر...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔ڈان نیوز کے مطابق  فیصل آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دشمن سامنے سے شکست کھاکراب پیٹھ پیچھے سے وار کررہا ہے، کچھ عناصرنفرت کی آگ میں انسانیت کا درس بھول چکے، بھارتی پراکسیز کا وہی حال ہوگا جو آپریشن سندور کرنےوالےبھارتی جہازوں کا ہوا۔انہوں نے کہا کہ ژوب میں شہیدہونے والےفقط پنجابی نہیں بلکہ سب پاکستانی تھے، رنگ، نسل اور مذہب کےنام پر دہشتگردی پھیلانے والوں کومنہ کی کھانی پڑےگی، پاکستان...
    پنجاب میں پہلی بار بارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، بروقت اور حقائق سے قریب ترین ڈیٹا کے لیے آٹومیٹک رین گیج کی تنصیب کی جائے گی۔سیکریٹری ہاوسنگ نورا الامین مینگل کے مطابق پنجاب میں پہلی باربارش کو خودکار پیمانے سے ماپنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے، اس حوالے سے واسا کی تمام ایجنسیوں کو آٹومیٹک رین گیج استعمال کرنے کے لیے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ آٹومیٹک رین گیج اضلاع میں مناسب مقامات پر نصب کیے جائیں گے، مینوئل پیمانے سے ڈیٹا میں غلطی کا خدشہ اور زیادہ وقت درکار ہوتا ہے، واسا کی ایجنسیاں7...
    بھارت نے میانمار کی خودمختاری کو بری طرح پامال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈرون حملہ کردیا ہے۔ انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کی جانب سے 13 جولائی کی صبح یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے حملے کیے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملوں میں سگانگ ریجن جہاں یو ایل ایف اے (آئی) کا مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم تھا جسے نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں یو ایل ایف اے کا اہم کمانڈر نین آسوم سمیت متعدد افراد ان ہلاک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: روہنگیا مسلمانوں کو سمندر برد کرنے پر اقوام متحدہ کی بھارت سے جواب طلبی دوسری...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری اور سابق نگران وزیر فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ عام آدمی کے لیے چینی کی قیمت قابو میں رکھنے کے نام پر تقریباً 30 کروڑ ڈالر مالیت کی چینی درآمد کرنے کا فیصلہ فوری طور پر نظرثانی کا متقاضی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں  فواد حسن فواد کا کہنا تھا  کہ حقیقت یہ ہے کہ چینی کا سب سے بڑا استعمال کرنے والا طبقہ عام عوام نہیں بلکہ فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری ہے، جو چینی کی اصل صارف ہے۔ ان کے مطابق اس پر حیرت نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہی صنعتیں وہ لوگ ہیں جنہوں نے پہلے زرمبادلہ کمانے کے نام...
    بھارت نے میانمار کی خودمختاری کو بری طرح پامال کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مودی کی توسیع پسندانہ سوچ میانمار تک جا پہنچی، ایک آزاد ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بمباری کی گئی۔ انڈین میڈیا  کے مطابق 13 جولائی کی صبح بھارتی افواج کی جانب سے یو ایل ایف اے (آئی) کے مبینہ کیمپس پر 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون سے حملے کیے گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ  کے مطابق حملوں میں سگانگ ریجن جہاں یو ایل ایف اے (آئی) کا مشرقی کمانڈ ہیڈکوارٹر قائم تھا، نشانہ بنایا گیا، یو ایل ایف اے کا اہم کمانڈر نین آسوم سمیت متعدد افراد ان حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی...
    سٹی 42 : سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کیلئے وافر وسائل موجود ہیں۔تھر کا کوئلہ کئی دہائیوں تک پاکستان کی بجلی کی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔  شرجیل میمن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے توانائی کے شعبے کی ترقی متاثر ہو رہی ہے، صوبے کو اختیار اور سہولیات فراہم کی جائیں تو توانائی کے شعبے میں انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز صوبے کے وسیع توانائی ذخائر اور پائیدار توانائی کے حل پر بات کریں، 6 برسوں کے دوران 30 ملین ٹن کوئلہ مختلف آزاد پاور پروڈیوسرز کو فراہم کیا گیا،...
    یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش...
    ---فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے کی فضائی حدود میں مسافر طیاروں کے تحفظ کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔لاہور کے مختلف علاقوں کو نو برڈ زون بنانے کے لیے فضائی حفاظتی حصار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب حکومت نے نو برڈ زون بنانے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔لاہور مشرقی بائی پاس، مناواں اسپتال، پی کے ایل آئی، چونگی امر سدھو، اچھرہ، چاہ میراں کو نو برڈ زون قرار دے دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق ایسی تمام وجوہات ختم کی جائیں جن سے پرندے ہوائی اڈوں کے قریب جمع ہوتے ہیں، درباروں اور عوامی مقامات پر دانا ڈالنے سے روکا جائے، ہوائی اڈوں کے قریب ایسے کاروبار کرنے پر...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چودھری انوارالحق نے کہا کہ یوم شہدا کشمیر تحریک آزادی میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، سرینگر اور جموں پر سبز ہلالی پرچم لہرائے گا۔ وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ کچھ واقعات قوموں کی زندگی میں بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، یہ دن تحریک آزادی کشمیر میں ایک خاص اہمیت کا حامل ہے ، 13 جولائی 1931 کو کشمیری عوام نے شخصی حکمرانی کو للکارا اور مہاراجہ کے ظالمانہ اقدامات کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   چودھری انوارالحق نے بتایا کہ 13 جولائی 1931 کو کشمیری مسلمانوں نے مہاراجہ کے خلاف ایک اجتماع منعقد کیا، 13 جولائی 1931 کو...
    عمران خان فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیےتیار ہیں، فضل الرحمان اسٹیبلشمنٹ سےملا ہوا ہے،گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 13 July, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے لیے فیصلہ سازوں کے ساتھ مذاکرات کےلیے تیار ہیں، مولانا فضل الرحمان منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تحریک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی سابق رہنما اور بلور خاندان کی معروف سیاسی شخصیت ثمر ہارون بلور نے کہا ہےکہ  مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر امیر مقام نے ایک سال قبل انہیں شمولیت کی دعوت دی تھی مگر ذاتی اور گھریلو ذمہ داریوں کے باعث فیصلہ مؤخر کیا تھا۔مسلم لیگ (ن) میں باضابطہ شمولیت اختیار کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےثمر ہارون بلور نے کہا کہ اس بار جب امیر مقام نے دوبارہ رابطہ کیا تو فیصلہ لینا آسان تھا کیونکہ ان کے والدِ نسبتی غلام بلور اب عملی سیاست سے کنارہ کش ہو چکے ہیں،جب پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو یہ قدم میں نے چھپ کر نہیں بلکہ غلام...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 90 روزہ تحریک کا آغاز ہوچکا، آر یا پار کریں گے، عمران خان خود پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کیلئے تیار ہیں، بات فیصلہ سازوں سے ہوگی، فیصلہ ساز اپنے سے کسی کو بٹھا لیں تو ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ عمران خان نے بڑا واضح کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنی اہلیہ پر ہونے والے ظلم کے باوجود پاکستان کی خاطر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، آئیں بیٹھیں اپنی غلطیوں کو مانیں اور سدھاریں، یہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاکہ عمران خان کے خلاف کیسز میں جان نہیں...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا  ہے کہ مولانا فضل الرحمان ایک منافق آدمی ہے، وہ ابھی بھی اندر سے اسٹیبلشمنٹ سے ملا ہوا ہے۔ لاہور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پانچ اگست تک اپنی تک کو عروج پر لے جانا ہے، پانچ اگست کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان ہوگا، قوم میں شعور آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں پر نو مئی کے بعد بدترین تشدد کیا گیا،  ہمارے خلاف اب دوبارہ فسطائی مہم چلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیخلاف کیسز کو چلنے ہی نہیں دیا جارہا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا...
    تصویر،جیو نیوز اسکرین گریب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے بات چیت فیصلہ سازوں سے ہوگی جن کے پاس اختیار ہے۔لاہور میں علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے کوئی غلطی کی ہے تو اس کی سزا بھگتنے کو تیار ہیں لیکن غلطی کرنے والے تمام لوگوں کو سزا ملنی چاہیے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہماری گزارش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، ہم پورے ملک میں اپنی تحریک کا آغاز کر رہے ہیں، ہم 90 روز میں آر یا پار کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ہمارا جعلی مینڈیٹ ہے، وہ خود فارم 47...
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو  وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔محسن نقوی نے یوم شہدائے کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 13 جولائی 1931ء کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو عسکری قید خانے میں تبدیل کردیا ہے: صدر آصف علی زرداریصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ شہدائے کشمیر کے موقع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام، 13 جولائی 1931ء مظلوم...
    اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ ترین عناصر کو نکال پھینکا ہے۔ اس ضمن میں بہت سی سفارشیں بھی آئیں کہ ایسا نہ کریں، فلاں بندے کو نہ نکالیں۔ آزاد  اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آئی آر میں موجود ایسے کرپٹ عناصر کو جو ہمیں نہیں چاہیئں تھے ، کو نکالتے وقت بھی میرے خیال میں یہ بات موجود تھی کہ ابھی دائیں بائیں ہر طرف سے ان لوگوں کے حق میں سفارشوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔آزاد  اردو  کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے ملک میں ابھی...
    لاہور (ویب ڈیسک) ملکی سیاسی صورتحال اور سرمایہ کاروں کی بے چینی کا  سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے نقشہ کھینچ دیا۔ روزنامہ جنگ میں چھپنےو الے اپنے کالم میں سہیل وڑائچ نے لکھا کہ " ہمارے تضادستانی گھر سے ’’فیصلہ بھائی‘‘ گم ہو گئے ہیں وہ ایسے کھوئے ہیں کہ کوئی فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا اور اگر کہیں کوئی جھوٹا،سچا، الٹا سیدھا فیصلہ یا فیصلی کی بھی جاتی ہے تو وہ گلے پڑ جاتی ہے۔ فیصلہ بھائی کیا گئے کہ سب کچھ گڈمڈ ہو گیا۔ تجربہ کار وفاقی کابینہ کی موجودگی میں ایک ہی سال کے ایک ہی سیزن میں پہلے یہ کہہ کر چینی برآمد کر دی گئی کہ چینی کا اضافی اسٹاک ہے اسلئے فالتو چینی برآمد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکریٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، نور نبی پلیجو اور ایڈووکیٹ ایاز کلوئی نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تھر سے کوئلہ نکال کر فروخت کر رہی ہے، لیکن اس کے بدلے میں تھر کے عوام کو بیماری، بھوک اور افلاس کے سوا کچھ نہیں مل رہا۔ بڑے پیمانے پر کوئلہ نکالنے کے باعث سندھ میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور وبائی امراض کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ تھر، کراچی، بدین، سانگھڑ، دادو، گھوٹکی سمیت سندھ کے ہر ضلعے سے قیمتی معدنیات نکالی جا رہی ہیں، سندھ کے پاس سمندری بندرگاہ بھی...
    ویب ڈیسک:وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی    ان کا کہنا تھا 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں...
    وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنیوالے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 13 جولائی1931 مظلوم کی زبان بند کرنیوالے نظام کیخلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا، تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنیوالے...
    اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف 19شکایات کو نمٹا دیا گیا، ججز کیخلاف پانچ شکایات کو فی الحال مؤخرکردیا گیا۔ جن ججز کیخلاف شکایات نمٹائی جاتی ہیں انکے نام خفیہ رکھنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی، جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس جنید غفار بھی شریک ہوئے۔ کونسل نے ایجنڈے کی تمام نکات پر ایک ایک کرکے غور کیا۔ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل سیکرٹریٹ سروس رولز...
    ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ زمین پر موجود ہوائی اڈوں اور ملٹری بیسز پر نصب ریڈار سسٹم خلا میں موجود کسی ممکنہ مخلوق کی نظروں میں آسکتے ہیں۔ رائل آسٹرونومیکل سوسائٹیز نیشنل آسٹرونومی میٹنگ میں پیش کی گئی تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر خلائی مخلوق کے پاس ان کی اپنی جدید ٹیلی اسکوپس ہوں تو وہ دنیا کو کیسے دیکھ سکیں گے۔ یونیورسٹی آف مانچسٹر سے تعلق رکھنے والے ماہرِ فلکیات پروفیسر مائیکل جیریٹ کا کہنا تھا کہ ان کا نہیں خیال کہ ایلیئنز کو انسانوں کو چند سو سال سے زیادہ جدید ہونے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا ان کو ہماری سگنلز کی نشان دہی کے لیے ’اسٹار ٹریک‘ کی طرح بہت زیادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ایک سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج سے فیصلہ سازوں کو 90 دن کی مہلت دے رہے ہیں، جس کے بعد یا تو ہم سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے یا پھر 91ویں دن تم موجود نہیں ہوگے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کی پارلیمانی کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:“فیصلہ کرنے والوں! سن لو، آج سے تمہارے لیے 90 دن کا وقت شروع ہو گیا ہے، اب سدھر جاؤ۔”انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ 91ویں دن فیصلہ کن مرحلہ آئے گا—یا ہم سیاست چھوڑ دیں گے، یا پھر تم رہو گے نہیں۔وزیراعلیٰ نے عمران خان کی رہائی کے لیے تحریک چلانے کے عزم کا...
    بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ، دہشتگرد تنظیم کے کارندے نے ذمہ داری قبول کرلی. بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کپل شرما کے حال ہی میں کینیڈا میں لانچ ہونے والا "کپس کیفے” پر حملہ کیا گیا ہے۔ افتتاح کے چند روز بعد ہی اس کیفے پر کم از کم 9 گولیاں چلائی گئیں جس کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم یہ واقعہ اس وقت مزید سنگین صورت اختیار کر گیا جب بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (NIA) کی سب سے زیادہ مطلوب افراد کی فہرست میں شامل، کالعدم تنظیم بابا خالصہ انٹرنیشنل (BKI) سے تعلق رکھنے والے کارندے ہرجیت سنگھ لڈی نے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع سدھی میں حاملہ خواتین نے سیاستدان کی جانب سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے گاؤں کی سڑک بنوانے کا مطالبہ کردیا۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر لیلا ساہو کی جانب سے گاؤں کی خستہ حال سڑک بنوانے کے مطالبے پر بی جے پی کے ایم پی راجیش مشرا کا جواب تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ اپنی ویڈیو میں لیلا ساہو نے حکام سے سوال کیا تھا کہ میں اور دیگر خواتین حاملہ ہیں جب ہمارا ڈیلیوری کا وقت آئے گا تو ہم اسپتال کیسے پہنچیں گے؟ جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ راجیش مشرا نے انہیں ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ View this post...
    ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق شہر قائد میں 33 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مالکان کو آن لائن اپلائی کرنے کے باوجود نہ نمبر پلیٹس وقت پر موصول ہو رہی ہیں، نہ ہی متعلقہ محکمے کی جانب سے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل پر فوری صوبائی وزیر ایکسائز اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق...
    جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد اعجاز چوہدری نے بلوچستان میں انسانیت سوزدہشت گردی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ژوب میں صوبہ پنجاب کے بیگناہ و معصوم مسافروں کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔، یہ الم ناک وحشیانہ دہشتگردی کاواقعہ قیامت صغریٰ سے کم نہیں ہے ہندوستان اپنی بد ترین شکست کا بدلہ انسانیت سوز مظالم کی تخریب کاری کراکے پاکستان سے لے رہا ہے تاکہ بلوچستان کے حالات مذید خراب اور امن وامان صورتحال بگڑتی رہے ہماری پاک فوج کے عظیم بہادر نوجوان ملک دشمن قوتوں سمیت ملکی آلہ کار بننے والے سہولت کاروں سے مقابلہ کر رہے ہیں ہمیں اپنی عظیم...
    کراچی کے علاقے کھوکھرا پار میں 16 سالہ نوجوان لڑکی کی تشدد زدہ لاش ملنے کے معاملے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے والد محمد احمد کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں ابتدائی طور پر نامعلوم ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے شواہد ملے ہیں، تاہم حتمی تصدیق کےلیے تفصیلی رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: ملیر سے 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ مقتولہ کے والد نے اپنے محلے داروں پر شک کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے تین مشتبہ افراد...
    تہران(نیوزڈیسک) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے۔ اپنے ایک بیان میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا ہے کہ امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا غلطیوں کا ازالہ کرے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں۔ فرانسیسی اخبار کو انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ وقار اور باہمی احترام کی بنیاد پر مذاکرات شروع کرنے کے لیے آمادہ ہیں لیکن اس کے لیے سب سے پہلے امریکا کو اپنا رویہ تبدیل کر کے مذاکرات...
    لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع کے نام آج اسپیکر کو ارسال ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے داخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے میں زخمی ڈی ایس پی رحمین خان کی شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں محسن نقوی نے جام شہادت نوش کرنے والے ڈی ایس پی رحمین خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوں نے شہید ڈی ایس پی کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ رحمین خان قوم کے سر کا تاج ہیں،بہادر ڈی ایس پی رحمین خان نے جان دے دی...
    نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی جانب سے دریاؤں کے پانی کی بندش اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے عزائم پر پاکستان نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ماہرین اور سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت نہ صرف بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق ورلڈ بینک اور عالمی ثالثی عدالت دونوں واضح کر چکے ہیں کہ سندھ طاس معاہدے کو صرف باہمی منظوری سے ہی معطل یا ختم کیا جا سکتا ہے، بھارت کی طرف سے اس معاہدے کی یکطرفہ معطلی بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستانی عوام کو ایک اور معاشی جھٹکا، چینی کی قیمت نے ڈبل سنچری مکمل کرتے ہوئے کئی شہروں میں 200 روپے فی کلو کی حد عبور کر لی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین اعداد و شمار نے تصدیق کر دی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی اوسط فی کلو قیمت 188 روپے 44 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ یہ اضافہ نہ صرف گھریلو بجٹ کو تباہ کر رہا ہے بلکہ ملکی صنعتی شعبے کو بھی شدید دھچکا دے رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف گزشتہ ایک ہفتے کے دوران چینی کی قیمت میں فی کلو 3 روپے 52 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ایک غیر معمولی اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے نواحی علاقے لورالائی ژوب شاہراہ پر ایک دلخراش واقعے نے پاکستان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ گزشتہ رات کوئٹہ سے لاہور جانے والی دو بسوں کو راستے میں روکا گیا، جہاں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد بس سے اتارا گیا اور شہید کر دیا گیا یہ واقعہ صرف محض دہشت گردانہ حملہ نہیں، بلکہ نسلی بنیاد پر دہشت گردی کی ایک وجہ سے منسوب جرم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حملہ آوروں نے خاص طور پر پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو ہدف بنایا ۔ وسیم عباسی نے کیا انکشاف کیا؟ سینئر صحافی وسیم عباسی نے اپنے حالیہ پوڈکاسٹ میں بتایا کہ یہ حملہ...
    ویب ڈیسک : پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل پا گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں، حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال شامل ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ علی حیدر گیلانی، شافع حسین اور شعیب صدیقی بھی حکومتی کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز، اعجاز شفیع کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان میں مہنگائی نے عام شہری کی زندگی اجیرن کر دی ہے، اور اب چینی جیسی روزمرہ کی ضروری شے بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ ادارہ شماریات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق ملک کے کئی بڑے شہروں میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے، جس نے شہریوں کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔ وفاقی حکومت نے اب نجی شعبے کو چینی درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے، لیکن یہ فیصلہ عوامی ریلیف کے بجائے نئے سوالات کو جنم دے رہا ہے۔ چینی کی قیمتیں کہاں تک پہنچ گئیں؟ ادارہ شماریات کے مطابق چینی کی قیمتیں چھٹے ہفتے بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور صرف گزشتہ ہفتے ہی...
    پاک فوج کے شہدا  حب الوطن ماؤں کا فخر ہیں۔ دنیا پور کی باہمت ماں نے اپنے 2 بیٹے وطن کی خاطر قربان کر کے حب الوطنی کی ایک نئی تاریخ رقم کر دی۔ جذبۂ حب الوطنی سے سرشار اس ماں نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیا کہ شہادت ہمارے لیے فخر ہے، شکست نہیں۔ شہدا کی ماں نے اپنے پُرعزم پیغام میں کہا کہ میرے بیٹے شہید ہوئے، مگر میرا سر فخر سے بلند ہے۔ اس عظیم ماں کا صبر، حوصلہ اور وطن سے محبت پوری قوم کے لیے اتحاد، استقامت اور عزم کی روشن مثال ہے۔ پاک فوج کے جانباز سپوتوں کی شہادت نے قوم کے جذبے کو نئی قوت اور حوصلہ عطا کیا۔ پاک فوج کا غیرمتزلزل...
    تہران(نیوز ڈیسک)خلیجی خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور اس بار معاملہ صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہا۔ 23 جون کو ایران کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سیاسی و عسکری حلقے ہل کر رہ گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ العديد ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور مستقبل میں ایسا...
    سوات(نیوز ڈیسک) سوات کی سرزمین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، مگر اس بار وجہ خوش آئند نہیں بلکہ باعث تشویش ہے۔ ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، عدنان ابرار کو صرف اس “جُرم” پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا کہ انہوں نے اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے کی ہمت کی۔ یہ واقعہ پاکستانی بیوروکریسی اور سیاسی طبقے میں بدعنوانی، اختیار کے ناجائز استعمال، اور جوابدہی کے فقدان کی ایک واضح تصویر پیش کرتا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی دو سرکاری گاڑیاں اپنی ذاتی استعمال کے لیے حاصل کر رکھی تھیں۔ میڈیا میں ان خبروں کے...
    اسلام آ باد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت اور اس کی پراکسیز دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہائیوں سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ پاکستان  دہشت گردی کے ایشو پر بالکل کلیئر ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے اس اس طرح کا کوئی بیان نہیں آیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی اس حوالے سے بہتر بیان کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، تائیوان کے معاملے پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں۔ بلوچستان میں انڈین مداخلت ہوتی ہے  اور انڈین پراکیسیز ان واقعات میں ملوث ہیں۔ پاکستان یہ معاملہ دنیا میں...
    موجودہ صورتحال، کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات ، کھلاڑیوں کو نہیں بھیجا جاسکتا انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں پاکستان نے کشیدہ تعلقات اور ٹیم کو لاحق سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے ایشیا کپ کے لیے ہاکی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ہمیشہ کھیلوں کو ملکی سیاستوں سے بالا تر رکھا ہے لیکن بھارت نے کھیلوں کو سیاست کی نظر کیا اور متنازعہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔ انتہا پسند تنظیم مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان ہاکی ٹیم کو کھلم کھلا دھمکیاں دے رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال، تعلقات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں ویزا اسکینڈل کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں۔ اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور اس عمل میں وزارت داخلہ کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔ وزارت داخلہ نے واضح کیا ہے کہ انٹری ویزا...
    صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے محکمے کی جانب سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کا ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا اور ان سے اداکارہ حمیرا اصغر کی تدفین کے معاملے پر گفتگو کی۔  صوبائی وزیر نے ڈائریکٹر جنرل کلچر کو معاملے پر فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم اداکارہ حمیرا اصغر کے ورثاء اگر لاش وصول یا تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت حمیرا اصغر کا وارث ہوگا۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ سیکریٹری ثقافت سندھ نے ڈی آئی جی ایسٹ کو لاش حوالگی کیلئے خط بھی ارسال کردیا۔ خط میں کہا گیا کہ مرحوم حمیرا اصغر لاوارث...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) مصر کے صحرائی علاقے جیزہ میں تین بہت بڑے اہرام ہیں لیکن تصور کیجیے کہ وہاں ایسے 307 اہرام ہوں اور پھر تصور کیجیے کہ یہ تمام کے تمام دو ارب ٹن ریت میں دب جائیں۔اقوام متحدہ کے عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر سال آنے والے طوفانوں میں اتنی ہی بڑی مقدار میں ریت اور مٹی کے ذرات ماحول میں شامل ہو جاتے ہیں۔ اگرچہ 2024 میں اس گرد کی مقدار میں قدرے کمی دیکھی گئی لیکن انسانوں اور معیشتوں پر اس کے منفی اثرات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ Tweet URL 'ڈبلیو ایم او' کا اندازہ ہے کہ دنیا کے 150 ممالک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی مذاکرات اور مفاہمت سے نکالا جانا چاہیے۔انہوں نے زور دیا کہ اس وقت بلوچستان میں ریاستی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے، اور جب ملک کے اندرونی حالات خراب ہوں تو بیرونی قوتیں مداخلت کا موقع حاصل کر لیتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر داخلی حالات بہتر ہوں گے تو کسی بیرونی مداخلت کا خدشہ باقی نہیں رہے گا۔عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کیے بغیر بلوچستان میں پائیدار امن ممکن نہیں، اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کا اعتماد بحال کرے۔ حالات کی بہتری کے لیے پالیسیوں پر...
    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے، اگر عمران خان کے بچے پاکستانی شہری نہیں ہیں تو انہیں ویزا لے کر آنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے اگرپاکستانی شہری نہیں ہیں تو ویزے کی پابندیاں لاگو ہوں گی اور کسی ملکی و غیرملکی کو پاکستان میں آکرقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی، عمران خان کے بیٹوں کے ساتھ ان کی بیٹی کو بھی پاکستان آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی آپریشن سندور کا...
      اسلام آباد: سابق خاتون سینیٹر 17 لاکھ روپے کے بجلی و گیس کے بل ادا کرکے نہیں گئیں، آدھی روٹی ہم کھاتے ہیں آدھی چوہے، پارلیمنٹ لاجز کی حالت زار پر سینیٹرز کمیٹی میں پھٹ پڑے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹ ہاؤس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کمیٹی ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان ناصرکی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کمیٹی میں اراکین سینیٹ کے سوالوں کے جوابات دیئے۔ اجلاس شروع ہوا تو وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پارلیمنٹ لاجز میں اراکین پارلیمنٹ کی رہائش گاہوں کی مرمت، اے سی لگوانے اور دیگر کاموں کیلئے 48درخواستیں موصول ہوئی ہیں، ہم ان پر کام کررہے ہیں، بارہ تیرہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: اسرائیل نے جنوبی غزہ کے شہر رفح کے قریب اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں وہ لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کے لیے ایک بڑے کیمپ کے قیام کی تیاری کر رہا ہے تاکہ وقفے وقفے سے فلسطینیوں پر ظلم ڈھاتا رہے۔عالمی میڈیا  رپورٹس کے مطابق اسرائیل کا منصوبہ ہے کہ وہ رفح سے 2 سے 3 کلومیٹر شمال میں واقع فلاڈیلفی کاریڈور کے قریب اپنی افواج مستقل طور پر تعینات رکھے،اسرائیل نے غزہ سے انخلاء کا ایک نیا نقشہ پیش کیا ہے جس کے مطابق وہ خان یونس اور رفح کے درمیان واقع مورگ کاریڈور سے فوج واپس بلانے پر آمادہ ہے مگر رفح شہر پر مکمل کنٹرول بدستور اسرائیلی فوج کے...
    وزارت داخلہ نے ویزا اسکینڈل سے متعلق میڈیا میں آنے والی رپورٹس کو گمراہ کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کی ہے۔ وزارت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ میڈیا کے بعض حلقوں میں ویزا اسکینڈل کے حوالے سے جو خبریں چل رہی ہیں وہ من گھڑت، جھوٹ اور پروپیگنڈا پر مبنی ہیں اور حقیقت کے بالکل منافی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ اعلامیے کے مطابق افغان شہریوں کو جاری کیے گئے انٹری ویزے پاکستان میں موجود متعلقہ سفارتخانوں کی جانب سے جاری کیے گئے تھے اور اس عمل میں وزارت داخلہ کا کوئی براہِ راست کردار نہیں تھا۔ وزارت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور باویریا میں اس کی ساتھی جماعت کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان کی جانب سے مخلوط حکومت میں شامل جماعت ایس پی ڈی کے نامزد کردہ امیدوار کی حمایت واپس لی جانا اس صورتحال کی وجہ بنی۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اعتدال پسند بائیں بازو کی جماعت سوشل ڈیموکریٹک پارٹی (ایس پی ڈی) کے قانون ساز ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی نامزد کردہ امیدوار، قانون کی پروفیسر فراؤکے بروسیئس گرسڈورف کو، اسقاط حمل کے بارے میں ان کے خیالات اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کاکہنا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار نہایت واضح ہے، بھارت نے دنیا بھر میں دہشت گردی اور قتل عام کا نیٹ ورک قائم کر رکھا ہے،پاکستان بھارتی مداخلت اور دہشت گردی کا معاملہ ہر عالمی فورم پر بھرپور انداز میں اٹھا رہا ہے۔ہفتہ وار پریس بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی پراکسیز سرگرم ہیں اور براہ راست دہشت گردی میں ملوث پائی گئی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے معاملے پر بالکل واضح مؤقف رکھتا ہے اور اپنے دفاع کے لیے تمام تر سفارتی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔انہوں نےمزید کہا کہ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ایک بڑا...
    طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل کہہ رہا ہے کہ آپریشن سندور ابھی چل رہا ہے، بھارت نے سامنے سے حملہ کیا تو اسے شکست ہوئی اب چھپ کر وار کر رہا ہے۔پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ بھارت اب پراکسیز کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت خواتین اور بچوں کو ٹارگٹ کر کے بزدلانہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی بھارت کے آپریشن سندور کا تسلسل ہے، جیسے آپریشن سندور سے نمٹا، ان پراکسیز سے بھی ایسے ہی نمٹیں گے، کور کمانڈرز کانفرنس اور وزیرِ اعظم نے واضح فیصلہ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے دوران لارڈز کے گراؤنڈ میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گراؤنڈ میں داخلے ہونے والے تماشائیوں کی سخت تلاشی لی جا رہی ہے جبکہ اسٹینڈز میں خفیہ سیکورٹی گارڈز بھی تعنیات ہیں۔بھارت اور انگلینڈ کا حالیہ مقابلہ سب سے بڑا مقابلہ ہے جس کے سبب شائقین کی جانب سے خطرہ موجود ہے۔ تقریباً 2سال قبل اس وینیو پر ایشز میچ کا مقابلہ ہوا تھا۔ایشز کے دوران ایم سی سی ممبران نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کو برا بھلا کہا تھا جس کے سبب اس مرتبہ حفاظت کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ...
    تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد اور سیاسی جدوجہد میں شمولیت کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک دونوں بیٹوں کی جانب سے نہ پاکستان کے لیے ویزا درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ پروگرام یا شیڈول سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ویزا سیکشن کو ابھی تک گولڈ اسمتھ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا اس حوالے سے برطانوی میڈیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت نہ پاکستان کے پاسپورٹ کے...
    لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک عمارت کے گرنے کے معاملے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپیکٹر اور عمارت کے مالک شامل ہیں۔  عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر  نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمہ ہے ، بلڈنگ گرنے کے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ وکیل صفائی شہاب سرکی نے عدالت کو بتایا کہ کیس یہ ہے کہ بلڈنگ 1986 میں بنی، اس کا ریکارڈ ایس بی سی اے کے پاس ہے۔ ریکارڈ میں تمام چیزوں کا بتایا گیا ہے کہ یہ کام کس کا ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلڈنگ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں  قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
    عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آکر جدوجہد میں حصہ لینے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔پاکستان میں جاری دھواں دار بحث کرنے والے مکمل لا علم ہیں جب کہ جمائمہ نے خوفزدگی کا ٹوئٹ جاری کردیا اور انہیں اپنے بچوں کی سلامتی کے بارے میں تشویش ہو گئی ہے۔امریکی ویزا حاصل کرنے کے لیے درخواست تاحال دائر نہیں کی گئی اور نہ کسی پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے، ان کے پاس پاکستان کا پاسپورٹ یا کوئی شناختی کارڈ ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔ پاکستان کے ویزے کے لیے...
    ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام این میر نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مداخلت کریں اور دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے ایک جاندار کردار ادا کریں۔ ذرائع کے مطابق جی این میر نے واشنگٹن سے ایک بیان میں خبردار کیا کہ تنازعے کشمیر کو ہرگز نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ایسا کیا گیا تو اس کے سنگین نتائج نکلیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا، یہ قربانیاں ایک...
    کراچی کے علاقے لیاری میں عمارتوں کی ناقص تعمیر کا سلسلہ جاری، ایک اور چار منزلہ عمارت خستہ حالی کے باعث بڑے سانحے سے بال بال بچ گئی۔ بدر کالونی کے قریب واقع اس عمارت کا زینہ اچانک گر گیا، دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں جبکہ ستون اپنی جگہ سے ہٹ چکے ہیں، جس کے باعث مکین خوفزدہ ہو کرعمارت سے باہر نکل آئے۔ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ اس عمارت کو سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے تاحال مخدوش قرار نہیں دیا تھا۔ 60 گز کے پلاٹ پر سن 2000 میں تعمیر کی گئی اس عمارت میں ہر منزل پر دو فلیٹس ہیں جبکہ چھت پر بھی ایک خاندان رہائش پذیر ہے۔ عمارت کی حالت دیکھتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ماسکو نے مسلسل دوسری رات کییف پر حملہ کیا اور اقوام متحدہ کے مطابق روسی حملوں کے متاثرین کی تعداد تین سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ زبردست حملے شروع کرنے کے بعد، جس میں یوکرین کے دارالحکومت میں دو افراد ہلاک ہوئے، ماسکو نے اس بات سے انکار کیا کہ کییف کے ساتھ امن مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ یوکرین جنگ: پوٹن کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت نہ ہو سکی، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے تین سالوں میں پہلی بار متحارب ممالک کو مذاکرات...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو پنشن کی ادائیگی سے بری الذمہ نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل ملازمین کے پینشن کیس پر بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پینشن کے مکمل حقدار ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پینشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جب کہ جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا۔ 3 رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں اور درخواستوں کی سماعت کے بعد تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ یہ بھی پڑھیں نیشنل بینک کے پینشنرز کو سپریم کورٹ سے کیا ریلیف ملا؟ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے مالی مسائل پینشن کی ادائیگی سے ادارے کو بری الذمہ نہیں کرتے۔ سپریم کورٹ کا...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ضلع مستونگ کے علاقے سرہ ڈاکئی میں نہتے مسافروں کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت، فیصلہ کن اور فوری ہوگا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردوں نے انسانیت نہیں بلکہ بزدل درندوں کا چہرہ دکھایا ہے، بلوچستان کی مٹی میں بہایا گیا بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے نہیں دے گی۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو تباہ کرنے کی ہر کوشش کو طاقت، عزم اور اتحاد سے کچلا...
    آرمی چیف کی توجہ کا مرکز استحکام پاکستان ہے، صدر زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید میں جانتا ہوں یہ جھوٹ کون پھیلا رہاہے اور اس پروپیگنڈے سے کس کو فائدہ پہنچ رہا ہے، محسن نقوی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر آصف زرداری کی تبدیلی سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر پاکستان بننے سے متعلق کوئی خیال موجود نہیں ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ صدر آصف زرداری،وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو نشانہ بنانے والی مہم کے پیچھے کون ہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا...
    4 منزلہ عمارت کا ایک زینہ گرنے لگا ، پلر اپنی جگہ سے ہٹ گئے ، دیواروں میں شگاف 60 گز کے مکان پر غیرقانونی تعمیرات ،مکینوں میں خوف رہائشی عمارت خطرناک قرار کراچی کے لیاری بغدادی میں ایک اور چار منزلہ مخدوش عمارت گرنا شروع ہوگئی ،اولڈ عمارت کے مکین چیخیں مارتے ہوئے اپنے فلیٹوں سے باہر آگئے اور مدد کے لیے پکارتے رہے، چار منزلہ عمارت کے دو زینے ہیں جس میں سے ایک زینہ گرنا شروع ہوا اور دیوار میں دراٹیں پڑ گئیں،خستہ حال عمارت کے پلرز نے اپنی جگہ چھوڑ دی ہے تفصیل کے مطابق لیاری بغدادی میں ایک اور سانحہ ہونے سے قبل چیخ و پکار ہوگئی،چارمنزلہ بوسیدہ عمارت کو ایس بی سی اے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (خبرایجنسیاں)کورکمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ نیٹ ورکس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات ناگزیر ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔فورم نے بھارتی اسپانسرڈ پراکسیوں کے ہاتھوں حالیہ دہشت گردانہ حملوں میں شہید ہونے والوں کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ فورم نے عزم کیا کہ ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔بیان میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقامت ِ دین کی دعوت کے علَم برداروں کو اس کا خوب اچھی طرح اندازہ ہوگا کہ اس دعوت کے راستے میں فلسفۂ جبریت بعض اوقات بُری طرح روک بنتا ہے اور یہ خواص سے لے کر عامیوں تک یکساں سرایت کیے ہوئے ہے۔ آپ لوگوں سے کہیے کہ غلبۂ دین کے لیے کچھ کرو تو جواب ملے گا کہ یہ سب کچھ تو اللہ کے بس میں ہے۔ جب تک اس نے دین کی مخالف طاقتوں کو سرفرازی دے رکھی ہے، کون ہے جو اس سرفرازی کو پستی سے بدل سکے… یہ عجیب بات ہے کہ اس طرح کی باتیں ہمیشہ اُونچے درجے کی دینی و اخلاقی ذمے داریوں کی دعوت کے جواب میں تو کہی جاتی...
    کراچی(کامرس ڈیسک)پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے اور اسٹیٹ بینک کے مطابق غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کے لیے اچھی خبر ہے کہ اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ ایک ماہ میں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا۔ پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 4 جولائی 2025 کو ایک ارب 93 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز بڑھ کر 20 ارب 2 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر جا پہنچے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے پاس اس...
    کراچی ( نیوز ڈیسک) کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) میگا کرپشن کیس میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا۔ عدالت نے میگا کرپشن کے نو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کو بری کرنے کا حکم دیا، یوسف رضا گیلانی دیگر شریک ملزمان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ یاد رہے کہ ایف آئی اے نے ٹڈاپ کیس میں مجموعی طور پر 26 مقدمات درج کئے تھے، یوسف رضا گیلانی ان میں سے پہلے ہی 3 مقدمات سے بری ہو چکے تھے، جبکہ آج کے فیصلے کے بعد وہ کل 12 مقدمات سے بری ہو چکے ہیں۔ ٹڈاپ کرپشن کیس کی تحقیقات کا آغاز 2009...
    غزہ کے وسطی علاقے دیر البلح میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 15 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں 10 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا متنازع منصوبہ: غزہ کے 6 لاکھ شہریوں کی جبری نقل مکانی کا انکشاف غزہ کے گورنمنٹ میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک میڈیکل پوائنٹ کو نشانہ بنایا تھا جہاں بیمار بچوں اور خواتین کو غذائی اور طبی امداد فراہم کی جا رہی تھی۔ اس حملے نے اسرائیلی فوج کی شہریوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کے خلاف قتل عام کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔ اسرائیلی بمباری کی وجہ سے غزہ کی شہری آبادی، بازاروں اور بنیادی سہولتوں کو بے دریغ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وٹامن سی کی کمی ایک سنجیدہ مگر اکثر نظر انداز کی جانے والی حالت ہے، جو نہ صرف جسمانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ ذہنی کیفیت پر بھی اثر ڈالتی ہے۔اس کی بنیادی وجہ متوازن غذا کا فقدان ہے، خاص طور پر جب غذا میں تازہ پھل اور سبزیاں شامل نہ ہوں۔ تاہم کچھ کم واضح عوامل بھی اس کمی کا باعث بن سکتے ہیں، جیسے تمباکو نوشی، گردوں کی بیماریاں، کچھ مخصوص ادویات، اور زخم کے بعد جسم کی مرمت کی ضرورت۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ انسانی جسم نہ تو خود وٹامن سی بناتا ہے اور نہ ہی اسے ذخیرہ کر سکتا ہے، اسی لیے اس کا روزانہ کی بنیاد پر استعمال ضروری ہے۔ خواتین...
    بیجنگ(نیوز ڈیسک)چین کی ایک ٹیکنالوجی کمپنی نے “فوٹون میٹرکس” (Photon Matrix) کے نام سے جدید لیزر سسٹم متعارف کروایا ہے، جو ایک سیکنڈ میں 30مچھر مارنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دی سن کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق یہ آلہ جدید LiDAR ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جو صرف تین ملی سیکنڈ میں مچھر کی شناخت، اس کا زاویہ اور سائز معلوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جیسے ہی مچھر کی شناخت ہوتی ہے، دوسرا لیزر بیم فائر کر کے اسے فضا میں ہی مار دیتا ہے۔ فوٹون میٹرکس اپنے اطراف کی اسکیننگ بھی کرتا ہے تاکہ انسانوں یا پالتو جانوروں کو نقصان نہ پہنچے۔ کمپنی کے مطابق یہ آلہ صرف مچھروں پر حملہ کرتا ہے، جب کہ تیز رفتار مکھیوں...
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کا لارڈز کے میدان میں آغاز ہوگیا جس میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آکاش دیپ نے انگلینڈ میں کس بھارتی بولر کا 38 سالہ ریکارڈ توڑ دیا؟ پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 83 رنز بنائے ہیں۔ کرکٹ ویب سائٹس کی پیشگوئی کے مطابق اس میچ میں میزبان ٹیم کے جیتنے کے امکانات 53 فیصد اور بھارت کے 34 فیصد ہیں جبکہ مقابلہ برابر رہنے کے امکانات 13 فیصد ہیں۔ مزید پڑھیے: شبمن گل کی وہ غلطی جو بھارتی کرکٹ بورڈ کو 250 کروڑ روپے کے نقصان سے دوچار کرسکتی ہے؟ انگلینڈ کی جانب سے اوپنرز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ آبادی میں اضافہ کی شرح تشویشناک ہے، پارلیمنٹیرینز، سیاسی جماعتوں اور میڈیا سمیت پوری قوم کو مل کر اس اہم مسئلہ کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ جمعرات کو یہاں عالمی یوم آبادی کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیمینار میں تمام جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت سے اس معاملہ کی اہمیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایک اہم قومی مسئلہ ہے، آبادی میں اضافہ کی وجہ سے وسائل پر دبائو بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1950ء سے اب تک پاکستان کی...
    اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی لاش اہلخانہ کی جانب سے وصول نہ کیے جانے پر سندھ کے محکمہ ثقافت نے ان کی تدفین کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رابطہ کیا ہے۔ سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہماری پہلی کوشش ہے کہ والدین راضی ہوں اور لاش وصول کریں۔ ورثا اگر لاش وصول کر کے تدفین نہیں کرتے تو محکمہ ثقافت ان کا وارث ہو گا۔ سندھ کے محکمہ ثقافت نے ڈی آئی جی جنوبی کے نام جاری نوٹیفیکیشن میں درخواست کی ہے کہ قانونی ضوابط مکمل کرنے کے بعد لاش محکمہ ثقافت کے حوالے کی جائے تاکہ...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کے برطانیہ میں موجود صاحبزادوں کی طرف سے ان کی پھوپھو علیمہ خان نے پاکستان آمد کا اعلان کردیا جو سیاسی میدان میں ایک نیا موضوع بحث بن گیا ہے، اس پر سینئر صحافی حامد میر نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کیا ہے ۔ٹوئٹر پرانہوں نے لکھا کہ "مسلم لیگ ن والے پہلے کہتے تھے کہ قاسم اور سلمان کہاں ہیں وہ اپنے باپ کے لئے تحریک چلانے پاکستان کیوں نہیں آتے؟ جب قاسم اور سلمان نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تو مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں وہ کیوں آ رہے ہیں؟۔ویڈیو میں حامد میر کاکہناتھاکہ "کچھ عرصہ پہلے تک کہاجاتا تھا کہ عمران ہر دوسرےدن حکومت کے خلاف...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 جولائی ۔2025 )چیف جسٹس یحیی آفریدی نے فیملی معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران واضح ریمارکس دئیے کہ معمولی معاوضوں کی ادائیگی کے معاملات میں سپریم کورٹ کو نہیں الجھانا چاہیے چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے مختلف فیملی کیسز کی سماعت کی جس میں بچوں کے ماہانہ خرچے، جہیز کی واپسی اور دیگر معاملات زیر غور آئے.(جاری ہے) ایک مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ایک چھوٹے بچے کے لیے 25ہزار روپے ماہانہ خرچہ بہت زیادہ ہے اس پر جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دئیے کہ اپنا بچہ ہے تو پچیس ہزار کچھ زیادہ نہیں ہے عدالت نے نچلی عدالت کی جانب سے...
    ---فائل فوٹو  سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں، سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پر مقدمات سے متعلق تفصیلات فراہم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں سیکریٹری داخلہ کو طلب کرلیا۔سینیٹر علی ظفر کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس پارلیمنٹ لاجز میں منعقد ہوا۔اجلاس میں سینیٹر افنان اللّٰہ کا غیر اخلاقی اشتہارات کی ممانعت ایکٹ 2025ء کا ایجنڈا زیرِ بحث آیا۔سینیٹر افنان اللّٰہ نے کہا کہ ماضی میں اس طرح کی قانون سازی ہوچکی ہے، جو اشتہارات سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن پر چل رہے ہیں، کیا ہمارے لوگ اس طرح کے کپڑے پہنتے ہیں؟ ٹی وی چینلز پر اب جوئے، گیمبلنگ کا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے پیچھے کارفرما عناصر سے بخوبی آگاہ ہیں ،واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ صدر مملکت کے استعفیٰ یا آرمی چیف کی جانب سے صدارت کے منصب کی خواہش سے متعلق کوئی گفتگو ، سوچ یا منصوبہ موجود نہیں،اس بیانیئے میں ملوث عناصر کے لئے واضح پیغام ہے کہ آپ ملک دشمن بیرونی ایجنسیوں کے ساتھ ملکر جو چاہئے کر لیں ہم پاکستان کو مضبوط بنانے کے لئے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو ضروری ہو گا ۔وزیر داخلہ محسن نقوی...
    چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کا حصہ نہیں اور نہ ہی وہ حکومت کے ترجمان ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میں شمولیت یا انکار کا فیصلہ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی یعنی سی ای سی کرے گی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ نے صدر مملکت کی تبدیلی اور صحت کے حوالے سے تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کوئی ہٹایانہیں جارہا۔ ’صدر مملکت کی تبدیلی یا ان کی صحت سے متعلق صرف افواہیں ہیں، پنجاب میں نئے شہریوں سے متعلق سینٹرل ایگزیکیٹیو کمیٹی نے فیصلہ کرنا ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت میں شمولیت پرابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔...