2025-04-26@00:15:47 GMT
تلاش کی گنتی: 236
«اسٹیبلشمنٹ تک»:
اسلام آ باد: پی ٹی آئی کے یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس سے اسلام آباد ہائی کورٹ تک واک کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے یوم تاسیس کے موقع پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارلیمنٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ تک واک ہوئی، جس میں علی محمد، زرتاج گل، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما موجود تھے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے لگائے۔ اور قیادت سمیت رہنماؤں اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمنٹرین نے پارلیمنٹ سے اسلام...

جب تک مشترکہ مفادات کونسل میں باہمی رضامندی سے فیصلہ نہیں ہوتا مزید نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیراعظم
فوٹو: اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے نئی نہروں کی تعمیر کا کام رکوادیا اور اسے باہمی اتفاق رائے سے مشروط کردیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئی نہروں کی تعمیر کا معاملہ 2 مئی کو مشترکا مفادات کونسل میں اٹھایا جائے گا، سب کی رضامندی کے بعد ہی نئی نہریں بنائیں گے۔وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نہروں کے معاملے پر مزید پیشرفت صوبوں کے اتفاق رائے کے بغیر نہیں ہوگی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل بھارت نے جو اعلانات کیے آج اسکی تفصیل ہم نے...
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب ( پی ڈی ایم اے) نے اپریل کے اختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ پنجاب میں آج بھی ہیٹ ویواورگرمی کی لہر برقرار رہے گی اور اپریل کےاختتام تک درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ بہاولپور، رحیم یارخان، ڈی جی خان،ملتان میں ہیٹ ویو کی لہر شدید ہو سکتی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ لاہور سمیت میدانی علاقوں میں تقریباً 40 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ چولستان کےاضلاع میں صاف پانی کی فراہمی کو یقینی...
کراچی (سٹاف رپورٹر) عوام پاکستان پارٹی کے کنوینئر، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کراچی کے موجودہ حالات دیکھ کر افسوس ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی 17سال سے سندھ میں حکومت کر رہی ہے، کیا پیپلز پارٹی کے لوگ پانی کے مسائل حل نہیں کر سکتے؟ کراچی سے باہر نکلیں گے تو سمجھ آئے گا کہ کراچی کتنا محروم ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کراچی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہد خاقان عباسی نے دریائے سندھ کی نئی کینالز کے منصوبے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت آج تک واضح نہیں کر سکی کہ کینالز سندھ کے پانی پر کیا...
ملک کے میں شدید گرمی نے عوام کو بے حال کر دیا ہے۔ سورج کی تپش میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز درجہ حرارت جیکب آباد میں سب سے زیادہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپورخاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی اور دادو میں پارہ 41 ڈگری کو چھو گیا، جہاں شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے سمندری ہواؤں کا سہارا لیا، لیکن ہیٹ ویو کا اثر ہنوز برقرار...
بلوچستان میں ٹرین کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کی غیرحاضری پر محکمے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 15 اہلکاروں کونوکری سے برطرف کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضری اور حکم عدولی پر لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں کا تعلق بلوچستان کے اضلاع سبی، سوراب، خضدار، کیچ (تربت) اور پنجگور سے ہے جو بلوچستان لیویز فورس کے اسپیشل سوشیو اکنامک پروٹیکشن یونٹ (ایس ایس پی ای یو) اور سی پیک ونگ سے وابستہ تھے۔ یہ بھی پڑھیں غفلت و بزدلی کے مظاہرے پر بلوچستان لیویز کے 4 اہلکار برطرف واضح رہے کہ برطرف اہلکاروں کو کوئٹہ سے جعفرآباد تک علاقوں میں ٹرینوں اور ریلوے ٹریک کی سیکیورٹی ڈیوٹی...
بانی رکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت ساری اطلاعات ہیں کہ پیسوں کی بندربانٹ ہورہی ہے، یہ پی ٹی آئی کے پیسے ہیں ان کا تحفظ کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جب تک پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں قانونی تقاضے پورے نہیں کرتی اس کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمد کیے جائیں، کہا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی گدھوں کے قبضے میں ہے، اصل میں یہ گِدھوں کے قبضے میں ہے جو اسے نوچ کر کھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان کی عزت کرتا ہوں لیکن آج وہ اپنی غلطیوں کی وجہ سے مصیبت میں ہیں،...
فائل فوٹو این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نجی ہاسٹل میں مقیم طالبہ کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ قاتل واردات سے پہلے نجی ہاسٹل میں ڈیڑھ گھنٹے تک چھپا رہا، نامعلوم قاتل ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ڈیڑھ بجے جی ٹین میں عون محمدرضوی روڈ پر دو گھروں پر مشتمل نجی ہاسٹل میں گھسا اور ڈیڑھ گھنٹہ کارپورچ میں چھپ کر بیٹھا رہا۔اس دوران انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ ایمان لان میں ٹہلنے کیلئے نکلی اور وہاں چھپے شخص کو دیکھ کر چور چور کا شور مچا دیا اور بھاگ کر کمرے میں پہنچی، قاتل بھی اس کے پیچھے گیا، کمرے میں تین اور طالبات بھی موجود تھیں۔ قاتل...
لاہور:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر 2025 کے اختتام پر ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں چار مختلف ممالک کی بہترین کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کی باصلاحیت کپتان فاطمہ ثنا کو ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کی کپتانی سونپی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں فاطمہ ثنا کے ساتھ پاکستان کی منیبہ علی، نشرا سندھو، سعدیہ اقبال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اوپنرز کی جوڑی میں ہیلی میتھیوز اور منیبہ علی شامل ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے شاندار آل راؤنڈر کارکردگی دکھائی، 240 رنز اور 13 وکٹیں حاصل کرکے وہ نہ صرف ٹورنامنٹ کی ٹاپ وکٹ ٹیکر رہیں بلکہ اپنی ٹیم...
محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج سے 23 اپریل کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتِ حال کا خدشہ ظاہر کردیا۔کراچی میں درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیش گوئی، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھو ہار میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سے سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ بہاولنگر، دادو، پڈعیدین، موہنجو دڑو اور مٹھی میں 43 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہونے کے باعث کاروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی۔بانی پی ٹی آئی نے جناح ہاؤس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کیلئے رجوع کر رکھا ہے جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل دلائل مکمل کرچکے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت اسپیشل پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے جس پر عدالت نے پراسکیوشن کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے ہدایت کرتے ہوئے سماعت 23 اپریل تک ملتوی...
ملک اشرف : ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت درخواستوں پر سماعت,عدالت نے ریکارڈ کی عدم دستیابی پر سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل 2رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، ابھی وہاں سے واپس نہیں آیا۔ 2 رکنی بنچ نے ریکارڈ کی عدم دستیابی کی وجہ ضمانت کی الگ الگ درخواستوں پر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی کردی ۔بانی پی ٹی آئی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کو انسداد دہشت گردی عدالت نے...
کوئٹہ: بلوچستان میں سورج سوا نیزے پر آ گیا اور درجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور قلات میں 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح زیارت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25، ژوب میں 35، سبی میں 46، تربت میں 43، نوکنڈی میں 43، چمن میں 36، گوادر اور جیوانی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان اور گردونواح میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا...
فائل فوٹو۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری وطن واپس پہنچ گئے۔کراچی سے ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 10 روز تک بیرون ملک رہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری اپنا نجی دورہ مکمل کر کے واپس پہنچے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری جمعہ کو حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔
اسلام آباد: ڈونلڈ ٹرمپ کے دور حکومت میں شروع ہونے والی ٹیرف جنگ اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی عالمی غیر یقینی صورتحال نے عالمی تجارتی نظام کو ہلا کر رکھ دیا ہے ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں تجارتی سامان کی تجارت میں 0.2 فیصد کمی متوقع ہے، جس سے عالمی جی ڈی پی پر 0.6 فیصد منفی اثر پڑے گا۔ ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگر جولائی میں امریکہ کی معطل شدہ باہمی محصولات دوبارہ نافذ ہو گئیں تو مزید 0.6 فیصد پوائنٹس کا نقصان ہو گا۔ ڈبلیو ٹی او نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ باہمی ٹیرف اور تجارتی پالیسی...
تجارتی جنگ مزید شدت اختیارکرگئی، امریکا کا چین پر عائد ٹیرف 245فیصد تک پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز) وائٹ ہاوس نے منگل کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ چین کو اب 245 فیصد تک کے نئے درآمدی ٹیرف کا سامنا ہے جو چین کی جوابی تجارتی پابندیوں کے ردعمل میں لگائے گئے ہیں۔وائٹ ہاوس کے بیان میں کہا گیا کہ صڈر ٹرمپ نے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت امریکی حکومت نے اہم معدنیات کی درآمدات پر قومی سلامتی کی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ وائٹ ہاوس کے اسی بیان میں صدر ٹرمپ کی جانب سے اٹھائے گئے معاشی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا گیا...
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جناح ہائوس سمیت جلا ئوگھیرا ئوکے چار مقدمات میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں13مئی تک توسیع کردی ۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔پراسکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت پیش نہ کیا اور موقف اپنایا کہ مقدمات کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے۔عدالت نے استفسار کیا وہ ریکارڈ کب آئے گا ؟۔ جس پر پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ ریکارڈ جلد آ جائے گا ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے اعظم سواتی کی عبوری ضمانتوں میں 13 مئی تک توسیع کردی ۔
امریکی وفد کے سامنے اپوزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا دور تک ذکر بھی نہیں کیا، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ سپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے پی ٹی...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ امریکی وفد سے ملاقات کے لیے چیئرمین پی ٹی آئی اور چیف وہپ کو باقاعدہ دعوت دی گئی تھی، مگر وہ شریک نہ ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بیرونی قوتوں سے مدد مانگتے ہیں، اُنہیں ان ہی سے بات بھی کرنی چاہیے۔ اسپیکر کا کہنا تھا کہ ان کے پاس دعوت کے باقاعدہ ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ایاز صادق کا کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کے تینوں ارکان نے واضح طور پر کہا کہ ان کا پاکستان کے اندرونی معاملات سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی وفد نے پی ٹی آئی بانی عمران خان کا نام تک نہیں لیا۔ اسپیکر نے...
بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے امریکی ٹیرف میں حالیہ اضافے کے بعد آج 12 اپریل سے امریکی اشیا پر ڈیوٹی بھی 84 فیصد سے مزید بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیوئی او میں مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ش نہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے اقدامات یکطرفہ غنڈہ گردی اور زبردستی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے...
اقوام متحدہ کے ادارے ‘بین الاقوامی تجارتی مرکز’ (آئی ٹی سی) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پامیلا کوک ہیملٹن نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے دیگر ممالک پر تجارتی ٹیرف عائد کیے جانے سے بین الاقوامی تجارت 3 فیصد تک سکڑ سکتی ہے۔ جینیوا مین ایک اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ امریکا کی اس پالیسی کا نتیجہ ٹیرف سے بچنے کے لیے طویل المدتی طور پر علاقائی تجارتی روابط کی تشکیل نو اور ان میں وسعت و مضبوطی کی صورت میں بھی برآمد ہو سکتا ہے۔ ہیملٹن کے مطابق اس سے سپلائی چین میں تبدیلی اور بین الاقوامی تجارتی اتحادوں کی تجدید کی ضرورت بھی پڑسکتی ہے۔ واضح رہے کہ بدھ کو امریکا کی جانب...
ڈونلڈ ٹرمپ کی بے لگام تجارتی جنگ کے جواب میں چین نے ایک بار پھر امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے امریکا سے درآمد ہونے والی اشیا پر ٹیکس کی شرح کو 125 فیصد تک پہنچا دیا ہے۔ چین کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے تصدیق کی ہے کہ ٹیکس میں مزید اضافہ امریکا کی جانب سے چینی مصنوعات پر محصولات کو 145 فیصد تک بڑھانے کے جواب میں کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد تک محصولات عائد کیے تھے۔ ٹیرف کمیشن کا کہنا ہے کہ امریکی مصنوعات نے چینی منڈی میں اپنی مسابقت کھو دی ہے اور خبردار کیا کہ اگر واشنگٹن کی جانب سے محصولات بڑھانے کا سلسلہ جاری...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر نیا ٹیرف عائد کر رہے ہیں جو 125 فیصد تک ہوگا۔ تاہم، وائٹ ہاؤس کی وضاحت کے مطابق یہ نیا ٹیرف پہلے سے لاگو 20 فیصد ٹیرف کے علاوہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ چین پر مجموعی محصولات کی شرح اب 145 فیصد ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، کیونکہ وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف اب 145 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر نیا ٹیرف عائد کر رہے ہیں...
چین کا امریکا کو سخت پیغام، ٹیرف پر دباو قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دبا و اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔ترجمان کے مطابق چین کو درپیش چیلنجز میں اضافہ ضرور ہوا ہے، مگر غیر ملکی تجارت کی صلاحیت میں کوئی کمی نہیں آئی، ہم موثر اقدامات کے ذریعے غیر یقینی حالات کا مقابلہ کریں گے۔چین نے امریکا پر زور دیا کہ بات چیت کے...
پراپرٹی تنازع پر سابقہ بیوی کا قتل، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)عدالت نے پراپرٹی تنازع پر امریکی شہریت یافتہ سابقہ بیوی کے قتل کے جرم میں شوہر کو مرتے دم تک پھانسی کے پھندے پر لٹکائے رکھنے کا حکم جاری کردیا۔اربوں روپے کی پراپرٹی کے تنازع پر امریکی خاتون کے اغوا اور قتل کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا، جس میں عدالت نے مقتولہ کے سابق شوہر رضوان حبیب کو سزائے موت، 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی ہے۔عدالت نے اغوا کے جرم میں 10سال قید، 1لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ اسی طرح کیس کے شواہد مٹانے کے جرم میں7سال قید اور...
سابق کرکٹر توصیف احمد نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو کب تک اہم پلیئر کہتے رہیں گے، جب تک آپ میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں۔ نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے سابق آف اسپنر توصیف احمد کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کے بارے میں کتنا رونا گانا کریں گے کہ ہمارا اہم پلیئر ہے، کوئی بھی ہو آپ جب تک میچ نہیں جتوائیں گے آپ کچھ بھی نہیں ہیں، دورہ نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم کی کوئی پلاننگ نہیں تھی۔ توصیف احمد نے کہا کہ اس وقت ہمارے معاملات اتنے درست نہیں، پلیئرز کے دو، تین گروپ بنے ہوئے ہیں اور آخر میں آکر آپ کہتے ہیں کہ مجھے جو...
امریکی ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو 70 کروڑ ڈالر تک کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستانی ساختہ مصنوعات پر لگائے گئے 29 فیصد ٹیرف سے پاکستانی برآمدات کو 50 سے 70 کروڑ ڈالر تک نقصان ہو سکتا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس امریکی اقدام سے بے یقینی کی فضا پیدا ہو گی اور ممکنہ طور پر امریکی مارکیٹوں میں کساد بازاری آ سکتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل چین، کینیڈا، جاپان، یوکرین اور یورپی یونین سمیت متعدد ممالک پر ٹیرف عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو ملک امریکی مصنوعات پر ٹیرف عائد کریں گے ہم بھی ان پر ٹیرف عائد کریں گے۔صدر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین کا سخت ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔ چینی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔ ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کے چیئرمین (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کا کہنا ہے کہ سٹار لنک کو ابھی ہم نے عارضی لائسنس دیدیا، تمام مراحل پورا کرنے کے بعد اصل رجسٹریشن دیدی جائیگی، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس امین الحق کی زیرصدارت ہوا جس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سپیس بورڈ نے سٹار لنک کو عارضی لائسنس دیا ہے۔سٹار لنک کو مکمل لائسنس ان کی ریگولیشنز فائنل ہونے کے بعد دیا جائے گا۔ سٹار لنک کا لائسنس اس وقت تک اجرا ءکے مرحلے میں ہے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے...
چین کیساتھ تجارتی خسارہ حل کرنے تک ڈیل نہیں کرونگا، امریکی صدر کا اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ٹیرف کے نفاذ پر ڈٹ گئے۔ عالمی اسٹاک مارکیٹس میں بھونچال کے سوال پر بولے کبھی کبھار آپ کو دوائی بھی لینی ہوتی ہے، جب تک چین کے ساتھ تجارتی خسارہ حل نہیں کریں گے، ڈیل نہیں کروں گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا چین کا ٹریڈ سرپلس ناپائیدار ہے، ٹیرف پر یورپی اور ایشیائی رہنماوں سے بات ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چند روز قبل چین سمیت دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف نافذ کیا گیا تھا۔ٹرمپ...
سٹی 42 : وفاقی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ نے اسٹار لنک سے متعلق اہم اپ ڈیٹ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وفاقی وزیر آئی ٹی اور چیئر مین پی ٹی اے نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیر آئی ٹی نے بتایا کہ ہم اسٹار لنک کو جلدلائسنس دے دیں گے، عوام کو اسٹار لنک نومبر یا دسمبر تک مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹار لنک جون تک تمام چیزیں مکمل کرنے کا کہہ رہا تھا لیکن ہم نے اسٹار لنک کو مئی تک کا...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں مہنگی ٹیمون کی فروخت سے متعلق سابق چیئرمین پی سی بی نے بھی سوال اٹھادیا۔ کرکٹ پاکستان کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ بورڈ لیگ میں اب 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے اور 2 سے ڈھائی ارب روپے میں ایک ٹیم فروخت کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے، کیا اتنی بڑی قیمت پر کوئی ٹیم خریدی جائے گی؟۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز اسوقت مہنگی ترین ٹیم ہے اور مسلسل نقصان میں ہے، ایسے میں نئی مہنگی ٹیموں کی فروخت کیسے ممکن ہوگی؟۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2...
— فاائل فوٹو محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ ٓکراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سےکم درجہ حرارت 23.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔شہر میں آج شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔
بولی ووڈ سپراسٹار سلمان خان نے کہا ہے کہ وہ اللہ پر ایمان رکھتے ہیں اور وہ اتنا ہی جیئں گے جتنی اللہ نے ان کی عمر لکھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی ایکشن فلم سکندر باکس آفس پر تہلکہ مچانے میں ناکام بھارتی میڈیا کے مطابق یہ بات انہوں نے بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی متعدد دھمکیوں کے حوالے سے ان سے کئے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی جس میں ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ان دھمکیوں سے خوفزدہ ہیں۔ لارنس بشنوئی کی جانب سے دھمکیوں کے بعد گزشتہ سال ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں ان کی رہائش کے باہر فائرنگ کے واقعے کے بعد...
عید الفطر کے دوسرے روز پی ٹی آئی قیادت اور اڈیالہ جیل حکام میں اس وقت تکرار ہوئی جب سلمان اکرم راجا کی قیادت میں وفد عمران خان سے ملاقات کا خواہشمند تھے۔ یہ بھی پڑھیں:فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل کمیٹی سے نکال دیا، سلمان اکرم راجا میڈیا رپورٹ کے مطابق تکرار اس وقت ہوئی جب جیل حکام نے اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک، مبشر اعوان، انصر کیانی اور تابش فاروق ایڈووکیٹ کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی، تاہم سلمان اکرم راجا نے انصر کیانی اور تابش فاروق کو اندر جانے سے روک دیا۔ سلمان اکرم راجا کا مؤقف تھا کہ ہماری لسٹ کے مطابق صرف اعظم سواتی کو ملاقات کے...
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک کمزور اتحاد کے بعد 2024ء تک 42 دھڑوں کے ساتھ ایک مرکزی فورس میں تبدیل ہوگئی۔ٹی ٹی پی نے 2017 سے نور ولی محسود کی قیادت میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ وزارتوں، صوبوں میں ایک شیڈو حکومت کی شکل اختیار کر لی۔گروپ کا مالیاتی نظام انتہائی منظم ہے، بھتہ خوری (پانچ سے بیس فیصد آمدنی کا حصہ)، اسمگلنگ، اور اغوا پر انحصار کرتا ہے۔ جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے.جس میں میگزین، پوڈ کاسٹ، اور ویڈیو سیریز شامل ہیں۔2021 میں افغان طالبان...
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی کریک میں پانی کی بورنگ کے دوران لگنے والی آگ کی شدت تیسرے روز بھی برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی میں تین روز قبل بورنگ کے دوران زیر زمین گیس کے اخراج سے لگنے والی آگ تیسرے دن بھی بدستور لگی ہوئی ہے۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ خدشات کے پیش نظر ٹیم تعینات ہے، جبکہ کے ایم سی فائر بریگیڈ کی ٹیم متاثرہ مقام پر موجود ہے۔ پولیس نے بتایا کہ آگ سے متاثرہ مقام کو اطراف سے بند رکھا گیا ہے، نفری...
سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ ہمیں مل کرپاکستان کومضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔ عیدکےموقع پرتمام پاکستانی اپنےاختلافات بھلادیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کےافسوسناک واقعات میں بےگناہوں کوبسوں سے اتار کر شہید کیا گیا۔ افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم 4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کے کینالز نہیں بن رہے۔ وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں جنگ بندی کی ان کی کوششوں میں رکاوٹ ڈالی تو وہ روسی تیل پر 25 سے 50 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کے مطابق، ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر جنگ بندی نہ ہوئی تو یہ سخت اقتصادی پابندیاں نافذ کر دی جائیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی روس سے تیل خریدے گا، وہ امریکا میں کاروبار نہیں کر سکے گا۔ یہ تنازعہ اس وقت مزید بڑھا جب روسی صدر پیوٹن نے یوکرین کو ایک عارضی انتظامیہ کے...
ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا، گورنر کامران ٹیسوری کی موجودگی میں ورکنگ ریلیشن شپ کو آگے بڑھانا ایک چیلنج ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے ن لیگ سے طے معاہدہ مکمل نہ ہوسکنے کی وجہ بتادی۔ کراچی سے جاری بیان میں وقار مہدی نے کہا کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے عہدے پر رہنے تک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان طے معاہدہ مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ جو وعدے کیے تھے، ان پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔ پی پی سینیٹر...
دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا، طلال چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز فیصل آباد (سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان سے ریڈکارپٹ بچھا کر اور بارڈر کھول کر عمران خان نے 4ہزار دہشتگردوں کو پاکستان اور خیبرپختونخوا میں بسایا ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج کچھ حقائق سامنے رکھنا چاہتا ہوں، پاکستان اور افغانستان کا بارڈر 2600 کلومیٹر کے قریب ہے اور یہ ہموار زمین نہیں ہے بلکہ کہیں پہاڑ اور کہیں وادیاں ہیں، اس کے باوجود اس پر فینس اس کا کام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف بیان دینے کے بجائے پی ٹی آئی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے، دہشتگردوں نے آج تک پی ٹی آئی کے کسی رہنما کو نشانہ نہیں بنایا۔ اپنے ویڈیو بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ریڈ کارپیٹ بچھا کر دہشتگردوں کو آباد کیا، علی امین گنڈاپور ذمے داری نبھانے کے بجائے بہانے بناتے ہیں، وہ ایسا بیانیہ بناتے ہیں جس سے دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے، سی ٹی ڈی کمزور ہونے کی وجہ سے ملک میں دہشت گردی ہوتی ہے۔ خیبر پختونخوا میں انوکھے ترقیاتی منصوبے ، صوابی میں "بے مقصد پل" تعمیر ...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا، پراپرٹی کی خریداری و فروخت پر آئی ایم ایف ایک حد تک ریلیف دینے پر آمادہ ہوگیا ہے۔ اگلے سال کا بجٹ تیار کرنےسے پہلے آئی ایم ایف کا ایک اور وفد جلد پاکستان کا دورہ کر ے گا۔ اس دورے میں آئی ایم ایف سے نئے مالی سال 2025-26 کے بجٹ پر مشاورت کی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آئن لائن مذاکرات بھی جاری رہیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کے بجٹ پر فیس ٹو فیس اور آن لائن مشاورت جاری رہے گی، آئی ایم ایف سے مشاورت کے بعد بجٹ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا، نئے مالی...
افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغان باشندوں کیلئے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اجلاس میں افغان باشندوں کے لیے 31 مارچ تک ملک چھوڑنےکی ڈیڈلائن پر سختی سے عمل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو پہلے ہی نکالنے کی ہدایت کی جاچکی ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے غیر قانونی طورپر مقیم غیر ملکیوں کے انخلا کا پلان واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی31 مارچ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2025ء)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل کیمپس لاہور کے ریجنل ڈائریکٹر امان اللہ ملک نے کہا ہے کہ اوپن یونیورسٹی طلبہ کی آسانیوں کے لیے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔(جاری ہے) میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ رمضان المبارک اور عید کی وجہ سے طلبہ کے لیے مزید آسانی دے دی گئی ہے جس کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میںمیٹرک سے پی جی ڈی پروگرامز کے داخلوں میں 10اپریل تک توسیع کردی گئی ہے تاکہ طلبہ بغیر کسی پریشانی کے کے آسانی سے اپنا داخلہ بھجوا سکیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ہی واحد زیور ہے جسے زوال نہیں آتا اور جدت کے تضاضے تعلیم کے بغیر ممکن نہیں ۔...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کے بعد اب بینکنگ سیکٹر کی من مانیوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ بینک صارفین کے لیے ایک اور دھچکا! مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرنے پر ناقابلِ یقین حد تک زیادہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ گزشتہ شب ایک شہری نے اپنے تجربے کا انکشاف کیا، جس کے مطابق اس نے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم میں دوسرے بینک کا کارڈ ڈالا تو یہ پیغام موصول ہوا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے! یہ غیرمعمولی چارجز سن کر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔...

عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2025ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہاہے کہ عالمی درجہ حرارت میں 3 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ کی صورت میں کوہ ہمالیہ کے گلیشیئرز کا 75 فیصد اس صدی کے آخر تک غائب ہو جائے گاجس سے پانی کی فراہمی اور غذائی تحفظ کے لیے خطرات میں اضافہ ہوگا۔ یہ بات ایشیائی ترقیاتی بینک کی حالیہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہندوکش اور ہمالیہ کے گلیشیئر پانی کی فراہمی کے اہم ترین ذرائع ہیں جس سے تقریباً 2 ارب افراد کے لئے پینے کا پانی، آبپاشی، ہائیڈرو پاور اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے میں مددمل رہی ہے تاہم موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے یہ گلیشیئر تیزی...
آفاق احمد : فوٹو فائل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ مجھ پر مافیاز اور ان کی سرپرستی کرنے والوں کا دباؤ ہے، شہر کے حق میں آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔جناح اسپتال کراچی میں آفاق احمد نے ٹینکر حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں قتل و غارت گری پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔خیال رہے کہ کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی کو تیز رفتار واٹر ٹینکر نے کچل دیا۔ کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے حاملہ خاتون شوہر سمیت جاں بحقکراچی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار حاملہ خاتون شوہر سمیت...
ریلی کے شرکاء پریس کلب سے مزار قائد جانا چاہتے تھے ، پولیس نے راستے بند کردیے مظاہرین کو مزار قائد کے وی آئی پی گیٹ جانے سے روک دیا ، پیپلز چورنگی پر بھی رکاوٹیں کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے یوم پاکستان کے حوالے سے ایمپریس مارکیٹ سے مزار قائد تک ریلی نکالی گئی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 23 مارچ کے حوالے سے ریلی کا اہتمام کیا گیا، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، آفتاب جہانگیر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان ایمپریس مارکیٹ پر جمع ہو کر ریلی کی صورت میں مزار قائد جانے کیلئے نکلے ۔ پی ٹی آئی رہنما آفتاب جہانگیر کا بتانا تھا کہ پریس کلب سے مزار قائد جانا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ کچھ روز تک سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، پاکستان کا کیس ائی ایم ایف کے بورڈ کے سامنے اپریل کے اواخر تک جا سکے گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے ایف بی آر کی درخواست پر پراپرٹی کی خریداری پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح اپریل 2025ء سے دو فیصد کم کرنے کی جزوی رعایت دینے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کر دی تاہم فروخت کنندگان پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح برقرار رہے گی۔ آئی ایم ایف نے پراپرٹی کے خریداروں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی...

سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم؛ منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی، بلاول بھٹو
سٹی 42 : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پیپلزہاؤسنگ کے منصوبے کی تیزی سے تکمیل خوش آئند ہے، منصوبے کی تکمیل سے لاکھوں بے گھر خاندانوں کو مستقل چھت میسر آئے گی۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں سندھ پیپلزہاؤسنگ اسکیم کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف سیکریٹری بھی شریک ہوئے ۔ اجلاس میں بلاول بھٹو کو بریفنگ دی گئی کہ اب تک 20 لاکھ سے زائد متاثرین کی تصدیق مکمل کی جا چکی ہے، 11 لاکھ 45 ہزار بینک اکاؤنٹس کھولے گئے، 10 لاکھ 20 ہزار افراد کو مالی معاونت فراہم کردی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 6 لاکھ...
اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں بشری بی بی، سلمان اکرم راجہ، عالیہ حمزہ، شیر افضل مروت اور عمر ایوب کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔ تھانہ کوہسار میں درج مقدمے میں عدالت نے پولیس کو 5 مئی تک زرتاج گل کی گرفتاری سے روک دیا۔انسداد دہشت گری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ اور کیس میں شامل تفیش ہونے کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔عدالت نے قرار دیا کہ میں آج تفتیشی کو ڈائریکشن کروں گا کہ شامل تفتیش کریں۔ عدالت نے بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ڈیرہ اسماعیل خان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم نے کارروائی میں 10 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، وزیراعظم نے کارروائی کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حسنین اختر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ محمد شہبازشریف نے شہید کی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کی، وزیراعظم نے کہا کہ ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان کے بہادر جوانوں پر پوری قوم انہیں اور انکے اہل خانہ کو خراج تحسین...
ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟ خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے...
واشنگٹن: ناسا کے خلا باز بُچ ولمور اور سُنی ولیمز نو ماہ کے طویل خلائی مشن کے بعد منگل کے روز کامیابی کے ساتھ زمین پر واپس آ گئے۔ یہ دونوں خلا باز SpaceX Crew Dragon کیپسول کے ذریعے امریکی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب پانی میں نرم لینڈنگ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ یہ مشن اصل میں بوئنگ اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کے ذریعے آٹھ روزہ تجرباتی سفر کے طور پر شروع کیا گیا تھا، لیکن خلائی جہاز کے تکنیکی مسائل کے باعث ان کی واپسی تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کے بعد انہیں ناسا کے باقاعدہ کریو روٹیشن کا حصہ بنا دیا گیا۔ خلانوردوں نے 286 دن خلا میں گزارے اور بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (ISS) پر...
کراچی: شہر قائد میں صبح سے شام تک شدید گرمی ہونا شروع ہو گئی جب کہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے لیے درجہ حرارت سے متعلق بھی پیش گوئی جاری کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ اسی طرح آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35 جب کہ کم سے کم19ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ آج شہر قائد میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جو گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ 35.2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہواتھا۔ کراچی میں آج 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی اور شمال مغربی...
فائل فوٹو۔ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔یونیورسٹی کی جانب سے منگل کو جاری ایک اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی کے تمام کلاسز آن لائن ہوں گی۔یونیورسٹی اعلامیہ کے مطابق آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند رہیں گی۔اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔
کراچی انسٹی ٹیوٹ آف نیورولوجیکل ڈیزیز اینڈ ری ہیبلیٹیشن (کے آئی این ڈی آر) معذور افراد اور جسمانی چیلنجز کے لیے جامع اور قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال پیش کرنے کے لیے سال رواں کے وسط تک آپریشنل ہوجائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے عہدیداران کا دورہِ سندھ، وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے خصوصی بریفنگ ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ (ایچ ایچ آر ڈی) کی ایک اہم کاوش سی ای این ڈی آر نے اعصابی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات کو از سر نو ترتیب دینے کی تیاری کرلی ہے۔اس سلسلے میں کوئٹہ ٹاؤن اسکیم 33 میں ایم نائن موٹروے ایسٹ کے ساتھ واقع اس جدید ترین سہولت کا پہلا مرحلہ یکم اپریل...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پی ٹی آئی محمد آصف کی حفاظتی ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما محمد آصف کی مقدمات کی تفصیل کے لیے درخواست کی سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے کی۔ کینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کیخلاف انتظامیہ کو نوٹس جاریکینٹ میں وکلاء کے داخلے پر پابندی کےخلاف درخواست پر کینٹ انتظامیہ کونوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ عدالتِ عالیہ نے ایم این اے آصف خان کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آصف خان کے حوالے سے درج مقدمات میں وفاقی حکومت، نیب اور آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس کی بنیاد پر کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پذیرائی کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آپریشن میں 3 خارجیوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی، شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کی اس جنگ میں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ Post Views: 1
کہانی کا آغاز 2019ء سے ہوتا ہے۔ ایک خواب تھا، ایک وعدہ تھا، اسلامی اور جدید علوم سے آراستہ تعلیمات پر مبنی ایک یونیورسٹی کا۔ یہ خواب پاکستان کے نوجوانوں کو اسلامی و جدید تعلیم اور تحقیق کے ذریعے دنیا کی صف اول میں لا کھڑا کرنے کا تھا۔ لیکن جلد ہی یہ خواب ایک ایسی کہانی میں بدل گیا جس کے پیچھے بددیانتی، کرپشن، اور کرپشن کے پیسے کی لوٹ مار چھپی ہوئی تھی۔ یہ کہانی ہے القادر یونیورسٹی ٹرسٹ سے دانش یونیورسٹی تک کے سفر کی۔ سال 2019ء میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری مانیکا کے نام پر القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔ ظاہری طور پر یہ ایک تعلیمی ادارہ...
11مارچ کو کوئٹہ سے پشاور جا نے والی جعفر ایکسپریس کو عسکریت پسندوں کی جانب سے نشانہ بنا گیا، تاہم 36گھنٹوں تک جا ری رہنے والے سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے بعد شر پسند عناصر سے یر غمال ٹرین کا قبضہ چھوڑوا لیا گیا اور مسافروں کو بحفاظت رہا کروا لیا گیا۔ کلیئرنس آپریشن جا ری ہے سیکیورٹی فورسز کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن کا سلسلہ جا ری ہے، حملے کے روز دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو آئی ای ڈی سے اڑایا، جس کے نتیجے میں ٹریک کا 300 فٹ متاثر ہواجبکہ حملے میں انجن سمیت ٹرین کی 5 بوگیاں متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: ٹرین کا ڈرائیور معجزانہ طور پر زندہ بچ گیا ریلوے حکام...
کراچی: شہر قائد میں گرمی کی موجودہ لہر برقرار ہے جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خُشک جبکہ مطلع صاف رہے گا، دن کے اوقات میں قدرے گرم ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 اور کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، آج کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ کراچی میں بدھ تک گرمی کی شدت برقراررہ سکتی ہے اور جمعرات سے موجودہ گرمی کی لہر میں کمی آنا شروع ہوگی۔ گرمی کی حالیہ لہر بھارتی راجستھان و...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 29 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، اس دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا ہے، پانچ ہفتوں میں انٹرا پارٹی الیکشن کا عمل مکمل ہوجائے گا۔اس دوران ممبر خیبر پختونخوا نے استفسار کیا کہ پارٹی کا چیئرمین کون ہے؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین ہیں۔انہوں نے پھر استفسار کیا کہ بلاول بھٹو کس جماعت سے رکن اسمبلی ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ بلاول...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) پاکستان کے صوبے بلوچستان میں منگل کے روز مشکاف ٹنل کے پاس جعفر ایکسپریس پر عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد سے سکیورٹی اہلکاروں اور ریل مسافروں کو یرغمال بنانے کی ایک غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اب تک تقریبا ڈیڑھ سو مسافروں کو بازیاب کرا لیا گیا ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی ایک بڑی تعداد کو بچانے کے لیے کلیرئنس آپریشن اب بھی جاری ہے۔ بلوچستان ٹرین حملہ: ’مسافر یرغمال، سکیورٹی فورسز کا آپریشن‘ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جو افراد بچ کر نکلے ہیں، وہ فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدِباب کر رہی ہیں۔ دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔ "جنگ " کے مطابق وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد کامیاب ہوگا، بزدل دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔ بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔ بلوچ...

اب تک کتنے دہشتگرد جہنم واصل، اورکتنےمسافروں کو بحفاظت باز یاب کروا لیاگیا ۔۔؟ تازہ ترین تفصیلات آ گئیں
لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا ۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ کچھ دیر قبل 80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے رہا کروا لیا اور13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا تھا۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب تک سیکیورٹی فورسز نے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے بحفاظت باز یاب کروا لیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں، اب تک 16 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے جبکہ17 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔...

جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
پنجا اسمبلی۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں مالی بدعنوانی کی تحقیقات کے حوالے سے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کو تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ لاہور میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے پی ٹی آئی دور میں مالی بدعنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کیے۔انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔ احمد اقبال نے کہا کہ اجلاس نہ ہونے کی صورت میں معائنہ ٹیم 20 مارچ تک رپورٹ پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے۔
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور...
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)ایک طبی تحقیق میں خون کی شریانیں بنانے والے خلیوں کے ساتھ انسولین پیدا کرنے والے خلیوں کی پیوند کاری سے ذیابیطس ٹائپ ون کا کامیابی سے علاج کرلیا گیا ہے۔ اس نئے علاج کے لیے مزید جانچ کی ضرورت ہے۔ کامیابی کی صورت میں لاعلاج حالت کا علاج ممکن ہوسکتاہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لبلبے کے اسلیٹس واحد انسانی ٹشو ہیں جو خون میں گلوکوز کی بلند سطح کے جواب میں انسولین تیار کرتے ہیں۔ ذیابیطس ٹائپ ون میں مدافعتی نظام ان جزائر پر حملہ کرتا ہے اور آہستہ آہستہ انہیں تباہ کر دیتا ہے۔ اس سے انسولین کی کمی ہوتی ہے۔ اب لبلبے کے اسلیٹس کی پیوند کاری کے حوالے سے...
پاکستان میں غیر قانونی مقیم افراد اور افغان شہری کارڈ ہولڈرز کو ملک چھوڑنے کیلیے 31 مارچ دو ہزار 2025 تک کی مہلت دے دی گئی ہے۔ یکم اپریل سے ان کی ملک بدری کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ وزارت داخلہ کے مطابق غیرقانونی غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام یکم نومبر دو ہزار تئیس سے نافذ ہے۔ حکومت نے غیرقانونی غیرملکیوں اور اے سی سی ہولڈرز کو رضاکارانہ واپسی کےلیے اکتیس مارچ کی ڈیڈلائن دی ہے۔ وزرات داخلہ کا کہنا ہے واپس جانے والوں کیلیے خوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ جو بھی پاکستان میں رہنا چاہتا ہے، اسے قانونی تقاضے پورے کرنا ہوں گے۔ ڈیمز ڈیڈ لیول کے قریب، خطرے کی گھنٹی...
اسلام آباد: وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنا کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (آئی ایف آرپی) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025 سے ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ وزارت داخلہ نے...
فوٹو فائل وزارت داخلہ نے تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت کردی، اس کے ساتھ ہی تمام غیر قانونی غیر ملکیوں کو بھی31 مارچ تک پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام غیر قانونی مقیم غیر ملکی31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں۔افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز 31 مارچ تک رضاکارانہ واپسی یقینی بنائیں، یکم اپریل 2025 سے بےدخلی کا عمل شروع کر دیا جائے گا، باوقار واپسی کےلیے پہلے ہی مناسب وقت دیا جا چکا ہے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا،...
حکومت کا افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 7 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنا کا حکم دے دیا۔وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025 سے ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان...
ویب ڈیسک : وفاقی وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (آئی ایف آرپی) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025 سے ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔ ...
اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک پاکستان چھوڑنا ککا حکم دے دیا۔ وفاقی وزارت داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی طور پر موجود غیر ملکیوں کی واپسی کا پروگرام (آئی ایف آرپی) یکم نومبر 2023 سے نافذ ہے اور اب تمام غیر قانونی غیر ملکی اور اے سی سی ہولڈرز کو 31 مارچ 2025 تک رضاکارانہ طور پر ملک چھوڑ نے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی بھی یکم اپریل 2025 سے ڈپورٹیشن کا عمل شروع کر دیا جائے گا، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو باعزت واپسی کے لیے کافی وقت دیا جا چکا ہے۔...
بیرسٹر گوہر : فوٹو فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، ہم تمام اداروں کا احترام کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، سوشل میڈیا سے متعلق سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے بھی ڈسکس کریں گے۔ ریاست مخالف پروپیگنڈا، جے آئی ٹی میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 15 ارکان طلبذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی نے گوہر علی خان، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، فردوس شمیم نقوی، خالد خورشید خان، میاں محمد اسلم اقبال، حماد اظہر کو...
وادیٔ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم سرد ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتراضلاع میں آج موسم خشک اور شمالی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ سرد رہنے کا امکان ہے۔ کوئٹہ میں آج صبح کم سے کم درجۂ حرارت منفی 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ادھر قلات میں منفی 2 ڈگری، نوکنڈی میں 8 ڈگری، سبی میں 9 ڈگری، گوادر میں 12، تربت میں 14 اور جیوانی میں 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔