2025-08-16@08:03:00 GMT
تلاش کی گنتی: 1515

«نے یہ بھی»:

    فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارے ذہنوں میں یہ ڈال دیا جاتا ہے کہ بلوچستان کے عوام اور نوجوانوں میں پاکستان کیلئے کچھ پنپ رہا ہے۔آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام جاری انٹرن شپ پروگرام میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلباء کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی۔اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے سوالات کے جواب بھی دیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے انہوں...
    اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملاقاتیں برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکنر سے ہوں گی۔ اس کے علاوہ اُن کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔ اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں زمینوں سے متعلق دستاویزی مسائل کو دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل کو دور...
    قطر اور مصر کی ثالثی میں جاری کوششوں کے دوران، اطلاعات ہیں کہ قاہرہ میں حماس کے مذاکرات کاروں نے اپنے کچھ مطالبات میں نرمی کا عندیہ دیا ہے، جو گزشتہ ماہ دوحہ میں یرغمالیوں سے متعلق مذاکرات کی ناکامی کی وجہ بنے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:موساد کے سربراہ کا ایران کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان عرب سفارت کاروں کے مطابق حماس جزوی معاہدے پر غور کرنے کو تیار ہے، تاہم اسرائیل اب بھی صرف ایک جامع ڈیل چاہتا ہے جس میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کا غیر مسلح ہونا اور غزہ کی مکمل ڈیمِلٹرائزیشن شامل ہو۔ اسرائیلی حکام کے مطابق موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیع نے حالیہ دنوں میں دوحہ میں قطری وزیرِاعظم سے ملاقات بھی...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی...
    بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے آپریشن سندور میں بھارتی فوجی جانی نقصان سے مسلسل انکار کے باوجود، بھارتی فضائیہ نے اپنے سرکاری بیانات اور تصاویر کے ذریعے اس نقصان کی تصدیق کر دی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی فضائیہ کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری تصاویر میں فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ کو پونے کے آرٹیفیشل لمب سینٹر میں آپریشن سندور میں زخمی ہونے والے اہلکاروں سے ملاقات کرتے دکھایا گیا۔ ان زخمیوں میں کارپورل ورن کمار بھی شامل ہیں۔ Chief of the Air Staff visited the Artificial Limb Centre, Pune, wherein he met Cpl Varun Kumar who suffered injuries during Op Sindoor. He utilized this opportunity to interact with...
    پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 25 برس بیت گئے ہیں۔  نازیہ حسن نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں موسیقی کے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے اپنے منفرد انداز اور خوبصورت آواز سے پاپ موسیقی کو پاکستان میں متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ انہیں پاکستان میں پاپ گلوکاری کی بانی بھی کہا جاتا ہے۔ ان کے گانے آج بھی مداحوں میں بےحد مقبول ہیں وہ صرف ایک گلوکارہ نہیں بلکہ نوجوان خواتین کی آئیکون تھیں، جنہوں نے خواتین کو موسیقی کی دنیا میں اپنی جگہ بنانے کا حوصلہ دیا۔ ان کی یاد میں آج بھی ان کے چاہنے والے ان کے گانوں کو سنتے اور ان کی شخصیت کو یاد...
    تعجیل ظہور امام مہدی (عج) اور عالمی حالات کے تناظر میں اربعین حسینیؑ اور اسکی اہمیت؟ عالمی اربعین حسینیؑ کے سیاسی و اجتماعی اثرات؟ عالمی اربعین حسینیؑ عالمی استعمار امریکا کی آنکھ کا کانٹا کیوں؟ اربعین حسینیؑ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مؤثر آواز کیسے؟ پاکستان کے مختلف علاقوں میں اربعین حسینیؑ کے جلوسوں میں شرکت کیلئے پیدل سفر کرنے پر پابندی کے پس پردہ عوامل؟ سمیت دیگر متعلقہ و ایم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے ہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںہیئت آئمہ مساجد و علماء امامیہ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری علامہ سید...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایک تقریب میں کہا کہ بھائی واپس آرہے ہیں، وہ سب ٹھیک کر دیں گے۔ اس بیان کے بعد سب کو لگا کہ شاید یہ اشارہ الطاف حسین کی جانب ہے، لیکن ان کے حوالے سے بھی خبر گردش میں ہے کہ انہوں نے تو ایم کیو ایم ختم کر دی ہے، اور وہ اپنی خراب صحت کے ساتھ اور پاکستان کی عدالتوں میں اشتہاری ہونے کے بعد پاکستان کیسے آئیں گے؟ یہ بھی پڑھیں:گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا الیکشن میں ووٹ چوری ہونے کا اعتراف، ویڈیو وائرل اس حوالے سے وی نیوز نے ایم کیو ایم پاکستان اور لندن کے کچھ ذرائع سے رابطہ کیا تو ان کے اندازے کچھ اور ہیں۔ ایم...
    "گریٹر اسرائیل" کے بارے غاصب اسرائیلی وزیر اعظم کے انٹرویو کے جواب میں سوال اٹھاتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا بیان میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کیا اگر نیتن یاہو خود اعتراف کر لے تب بھی یہ بات "یہود دشمنی" ہو گی؟ اسلام ٹائمز۔ "گریٹر اسرائیل" سے متعلق غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے حالیہ بیانات کے جواب میں جاری ہونے والے سوشل میڈیا پیغام میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے لکھا ہے کہ اگر نیتن یاہو خود (گریٹر اسرائیل کے بارے) اعتراف کر لے تو کیا یہ بھی "یہود دشمنی" ہو گی؟  واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے صیہونی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ...
    چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے کے لیے شہباز اسپیڈ سے رابطہ کیا تھا، تھا لیکن یہاں شہباز اسپیڈ سلو ہوگئی۔ نیو حب کینال منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ پنجاب کے لیے شہباز اسپیڈ کراچی کی باری آنے پر سلو ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: شہباز اسپیڈ نے 2 سال میں کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، مرتضیٰ وہاب وزیراعظم پر برس پڑے انہوں نے کہاکہ کراچی کے جیالوں نے نفرت اور تقسیم کی سیاست کے ساتھ ساتھ دہشتگردی کا بھی مقابلہ کیا۔ اس وقت صوبائی حکومت اور بلدیاتی نظام مل کر کام کررہے ہیں جس کا فائدہ عوام کو...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جشن آزادی کے حوالے سے تقریب میں کامران ٹیسوری اپنے بیان گورنرسندھ کے عہدے سے فارغ ہو سکتے ہیں، اینکرپرسن عدنان حیدر کے سوال پر سینئر صحافی نصرت جاوید نے تجزیہ پیش کردیا۔ نجی ٹی وی پبلک نیوز کے پروگرام ’’خبرنشر‘‘میں اینکرپرسن عدنان حیدر نے گورنر سندھ کے ووٹ دینے سے متعلق بیان پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دھاندلی کی بات آتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ پی ٹی آئی سچی روتی ہے،بیرسٹر گوہر، عمر ایوب صحیح روتے ہیں کہ ان کا الیکشن چوری ہوا،آپ (گورنر)نے اس کی توثیق کی ہے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو ستارہ امتیاز کیلئے نامزد کر دیا گیا  سینئر صحافی و تجزیہ کارنصرت جاوید نے...
    الاسکا کو 15 اگست 2025 کے ڈونلڈ ٹرمپ–ولادیمیر پوتن دوطرفہ اجلاس کے مقام کے طور پر منتخب کرنے کا فیصلہ محض ایک جغرافیائی سہولت نہیں بلکہ ایک نادر قسم کی علامتی اہمیت رکھتا ہے۔ یہ ماضی کی گہرائیوں میں جاتا ہے، موجودہ جغرافیائی و سیاسی توازن کی عکاسی کرتا ہے، اور مستقبل کے امریکا روس تعلقات کے ممکنہ خدوخال کی جھلک دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صدر زیلینسکی نے الاسکا میں امریکی اجلاس کو پیوٹن کی ’ذاتی فتح‘ قرار دیدیا تاریخی یادداشت کے لحاظ سے امریکا میں کوئی اور جگہ ایسی نہیں جو ’ہمسائیگی‘ اور باہمی فائدے پر مبنی تعاون کی اُس روح کو اس قدر نمایاں کرے جو سرد جنگ کے دوران ختم ہو گئی۔ 1737 سے 1867 تک یہ...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت معرکہ حق کی شکست کے بعد پوری دنیا اور اپنے عوام کے سامنے ذلیل و رسوا ہو رہا ہے جو کہ پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے ۔مودی کے جھوٹے بیانیہ پر بھارت کے عوام بھی یقین کرنے کو تیار نہیں ہے ۔عالمی میڈیا نے بھی مودی کی ڈرامے بازی کا پول کھول دیا۔ بھارت کا مکروہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے آگیا ہے ۔مودی کسی کا یار نہیں ہے، صرف اپنی الیکشن مہم کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے عوام کو بے وقوف بنا کر پاکستان سے جنگ کی فضا پیدا کر کے الیکشن جیتنا چاہتا ہے ۔ مودی کی گندی سیاست پاکستان دشمنی پر مبنی ہے ۔آپریشن سندورمیں پاکستان کے ہاتھوں بدترین...
    دنیا کے لیے یہ محض ایک پرندہ ہو سکتی ہے لیکن سونیا ہل کے لیے ’پرل‘ ایک محبوب ساتھی ہے۔ اب یہی پرل عالمی توجہ کا مرکز بن گئی ہے کیونکہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے دنیا کی زندہ سب سے زیادہ عمر والی مرغی قرار دے دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مختلف اداروں کے بعد اب پیش خدمت ہے جعلی پولیس تھانہ، کہاں سے آتے ہیں یہ لوگ؟ صرف 14 سال اور 69 دن کی عمر میں پرل نے یہ اعزاز حاصل کرلیا ہے۔ سونیا ہل نے پرل کو 13 مارچ 2011 کو اپنے ذاتی انکیوبیٹر میں انڈے سے نکالا تھا۔ اس نسل کی مرغیاں، جنہیں ایسٹر ایگر کہا جاتا ہے، عموماً 5 سے 8 سال جیتی ہیں لیکن پرل...
    اداکارہ صحیفہ خٹک نے سوشل میڈیا پر نفرت پھیلانے والے کانٹینٹ کریئیٹرز کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ ماڈل اور اداکارہ صحیفہ جبار خٹک نے سوشل میڈیا پر پھیلتی نفرت انگیز، سطحی اور نقصان دہ ویڈیوز پر کھل کر آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’ہم بطور قوم کیا کر رہے ہیں؟‘‘ انھوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں ایسی ویڈیوز شیئر کیں جن میں کانٹینٹ کریئیٹرز نام، ذات، آمدن، رنگت، لباس اور دیگر ذاتی شناختوں کی بنیاد پر لوگوں کو نشانہ بناتے اور غیر اخلاقی تبصرے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ ادکارہ صحیفہ نے ایک رِیل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا ہم واقعی ایسے معاشرے کا حصہ ہیں جہاں صرف کسی کا نام یا ذات دیکھ کر اس کے بارے میں فیصلہ کر...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ 14 اگست کو یہ گرفتار بھی کرتے ہیں تو کرلیں مجھے ضمانت نہیں کرانی۔یہ بات علیمہ خان نے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے ہمراہ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج ہم اڈیالہ جیل ملاقات کیلئے آئے تھے، دو کلومیٹر جیل سے دور ہمیں روکا گیا، سلمان اکرم راجہ ظہیر عباس اور نعیم پنجوتھہ سمیت سب کو روکا گیا، بانی سے ملاقات نہ کرانے کا مقصد انکا پیغام باہر نہ آجائے، پچھلی ملاقات میں بانی نے کہا تھا 14 اگست حقیقی آزادی کا دن ہے بانی نے کہا تھا 14 اگست کو سب گھروں سے نکلیں۔انہوں...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اداکارہ ہانیہ عامر کی حالیہ ویڈیو سامنے آنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کراچی کی سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ پہنے موٹر سائیکل پر سفر کرتے دیکھا گیا۔ ویڈیو میں وہ تیز رفتار موٹر سائیکل کی پچھلی سیٹ پر کھڑی ہو کر رقص کرتی بھی دیکھی گئیں۔ جبکہ موٹرسائیکل چلانے والے شخص نے بھی ہیلمٹ نہیں پہنا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’آپ کے پاس درست معلومات نہیں‘، وسیم اکرم سے طلاق کی خبروں پر اہلیہ شنیرا کا ردعمل وسیم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ہانیہ عامر کی اس ویڈیو پر تنقید کرتے ہوئے اسے...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے ان تمام لوگوں کو جو  بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا  ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں۔ کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے۔ مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔ ترجمان نے کہا کہ بحریہ...
    آپ نے جعلی پولیس اہلکاریوں کی کارگزاریوں کے بارے میں تو سنا ہی ہوگا لیکن پورا کا پورا تھانہ ہی جعلی نکلے یہ غالباً آپ کے لیے بھی ایک نئی خبر ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: جعلی سفارتخانے کے کیس میں مزید سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے یوں تو بھارت میں اس سے پہلے جعلی سفارتخانہ، جعلی ٹول پلازہ اور جعلی عدالت تک قائم کی گئی جو بعد میں پولیس کی نظروں میں آئی۔  تاہم اب ایک جعلی تھانہ بھی منظر عام پر آیا ہے۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے قریب نوئیڈا میں پولیس نے ایک حیران کن دھوکہ دہی کا پردہ فاش کیا ہے۔ وہ ایک ایسا جعلی تھانہ تھا جو واقعی پولیس کی اصلیت کا گمان دلاتا تھا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اگست ۔2025 )قومی احتساب بیورو اسلام اباد نے بحریہ ٹاﺅن کے رہائشیوں کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہے بحریہ ٹاﺅن کے چیئرمین ملک ریاض بیرون ملک مقیم ہیں جبکہ پاکستان میں ان کے اور ان کی ہاﺅسنگ سوسائٹی کے خلاف متعدد الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں اور تین مقدمات میں ملک ریاض کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جبکہ حال ہی میں نیب نے بحریہ ٹاﺅن کی ملکیتی اربوں روپے مالیت کی چند جائیدادوں کی نیلامی کا انعقاد بھی کیا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کچھ مخصوص عناصر کی...
    پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔ ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔...
    قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے بحریہ ٹاؤن کے رہائشیوں اور جائیداد مالکان کو یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق، جائیدادیں اور سرمایہ کاری مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ نیب کے مطابق چند مخصوص عناصر کی جانب سے پھیلائی جانے والی منفی خبریں دراصل ایک گہری سازش کا حصہ ہیں، جس کا مقصد متاثرہ افراد کو خوفزدہ کر کے ان کی جائیدادیں کم قیمت پر خریدنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب راولپنڈی نے بحریہ ٹاؤن کی کمرشل پراپرٹیز کی نیلامی کا آغاز کردیا ترجمان نیب نے واضح کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی اور مالکان خود نیب کی نظر میں متاثرین ہیں، جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ ہوا ہے اور بیورو ان کے حقوق کے...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام اباد نے ان تمام لوگوں کو جو کہ بحریہ ٹاؤن کے رہائشی ہیں یا جنہوں نے وہاں پر جائیدادیں خرید رکھی ہیں یقین دلایا ہے کہ ان کے تمام قانونی حقوق ، جائیدادیں اور سرمایہ کاری محفوظ ہیں- کچھ مخصوص عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی خبریں صرف مذکورہ لوگوں کو پریشان کرنے اور اس کی آڑ میں ان کی جائیدادوں کو کم قیمت پر خریدنے کی ایک گہری سازش ہے- مذکورہ رہائشی اور مالکان بھی نیب کی نظر میں وہ متاثرین ہیں جن کے ساتھ دھوکہ دہی اور فراڈ کیا گیا ہے اور نیب ان کے حقوق کا تحفظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا- بحریہ ٹاؤن کے خلاف...
    سردار ایاز صادق، جامعہ نعیمیہ اور حلقہ کی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال سردار ایاز صادق اُن چند منفرد اسپیکرز میں شمار ہوتے ہیں جنہوں نے بحثیت سپیکر ایسی روایات قائم کیں جو اس سے قبل پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں کم ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ان کی نمایاں کوششوں میں سے ایک غیر معمولی اقدام عام شہریوں، بالخصوص طلبہ، کے لیے پارلیمنٹ کے دروازے کھول دینا تھا تاکہ وہ قانون سازی کے عمل اور عوامی نمائندوں کے طریقۂ کار کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکیں۔ یہ محض رسمی یا نمائشی قدم نہ تھا بلکہ عوام اور پارلیمان کے درمیان فاصلے کو کم کرنے کی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے...
    —فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی ایئر چیف کے بیان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے، اس پر کیا تبصرہ کیا جائے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ کو 3 ماہ گزر چکے ہیں اور بی جے پی کے رہنماؤں کے اس پر بیانات بھی آگئے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے یہ جھوٹا بیان کیوں دیا مجھے سمجھ نہیں آئی۔عرفان صدیقی نے کہا کہ بھارتی رہنماؤں نے جنگ کے دوسرے یا تیسرے دن ہی کہا تھا کہ ہمیں تسلیم کر لینا چاہیے اور وزیر اعظم مودی کو قوم کو بتانا چاہیے کہ ہمارے 5 طیارے گرے ہیں۔ یہ...
    پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، مریدکے، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان میں ہزاروں شہریوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ماؤں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں میں شمعیں تھمائیں تاکہ آنے والی نسل بھی یہ یاد رکھے کہ کس طرح دشمن کی بربریت نے ان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنایا، ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے معصوم بچوں نے شہداء کیلئے دعائیں کیں۔ یہ تقاریب...
    جی پی او چوک میں چھپا ہوا تاریخ کا خزانہ اگر آپ مری جا رہے ہیں، تو جی پی او چوک کے صرف باہر سے سیلفی نہ بنائیں اندر جھانکیں اور اس میوزیم کو بھی دریافت کریں۔ شاید آپ کو وہاں پاکستان کی ڈاک تاریخ کا کوئی ایسا راز مل جائے، جو کتابوں میں نہیں۔ ملکہ کوہسارمری پاکستان کے خوبصورت اور پرفضا مقامات میں سے ایک ہے جو راولپنڈی سے صرف 60 کلومیٹر کے فاصلے پر، سطح سمندر سے 7500 فٹ بلند واقع ہے۔ سرسبز پہاڑ، ٹھنڈی ہوائیں، اور دلفریب مناظر مری کو ایک الگ ہی مقام عطا کرتے ہیں۔ مری نہ صرف اپنی قدرتی خوبصورتی کے لیے مشہور ہے بلکہ اس کا تاریخی پس منظربھی انتہائی دلچسپ ہے۔ اس شہر کو...
    لاہور (ویب ڈیسک) لیگی رہنما خواجہ آصف کے بیوروکریسی سے متعلق بیانات نے نئی بحث چھیڑدی ہے اور اب تجزیہ کار عامر راؤ اس مبینہ بیوروکریٹ کا نام بھی سامنے لے آئے جس نے بیٹی کی شادی پر چار ارب روپے کی سلامی لی اور اب پرتگال منتقل ہوچکا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر راؤ نے بتایاکہ خواجہ صاحب چار ارب کی سلامی والے کا نام نہیں لے سکے، میں بتاتا ہوں ، ان کا نام طاہر خورشید ہے جن کا آخری عہدہ اُس وقت کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پرنسپل سیکریٹری تھا، اسے عثمان بزدار کا اے ٹی ایم بھی کہاجاتا تھا، جو ڈی جی خان سے جہیز میںساتھ لائے تھے، ان پرجہاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے علیمہ خان پر گالم گلوچ کے الزامات پر معروف تجزیہ کار نسیم زہرا نے کہاکہ گالم گلوچ وغیرہ تو ان کا شیوہ نہیں ہے آپ کو بھی معلوم ہے ، مجھے نہیں معلوم آپ کس کی بات کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے 24نیوز کے پروگرام نسیم زہراایٹ پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کی دو دفعہ نکالنے کے باوجود بھی پاکستان تحریک انصاف کے ورکر بھی میرے لئے آواز اٹھاتے تھے،وہ کہتے تھے کہ اس کو واپس لاؤتو انہوں نے یہ سوچا کہ اثرزائل کرنے کیلئے بہتر ہے کہ اس کی کردار کشی کریں ،پی ٹی آئی سے وابستہ اکاؤنٹس نے ہر...
    بھارتی اداکارہ وانی کپور نے دلجیت دوسانجھ اور ہانیہ عامر کی فلم کے دفاع میں بیان دیا ہے۔  حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد سردار جی 3 میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر پنجابی بھارتی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کی وجہ سے بھارت میں اس فلم کی ریلیز پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر دلجیت دوسانجھ کیخلاف زبردست بائیکاٹ مہم چلائی گئی جو اب تک جاری ہے۔ تاہم جہاں ایک طرف دلجیت پر سخت تنقید کی گئی، وہیں مداحوں سمیت چند ساتھی فنکاروں نے ان کے حق میں آواز بھی بلند کی جن میں بالی ووڈ اداکارہ وانی کپور سرفہرست...
    تین ماہ قبل پاک فضائیہ کے ہاتھوں شدید خفت اٹھانے کے بعد بھارتی فضائیہ ایک بار پھر غیر مصدقہ دعوؤں کے ساتھ منظرِ عام پر آگئی ہے۔ بھارتی ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ حالیہ 4 روزہ فضائی جھڑپ کے دوران بھارت نے پاکستان کے 5 لڑاکا طیاروں سمیت 6 جہاز تباہ کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی بھارتی ائیرچیف کا کہنا ہے کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی ایئر فیلڈز کو نشانہ بنا کر وہاں کھڑے طیاروں کو تباہ کیا۔ تاہم یہ دعویٰ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب واقعے کو 3 ماہ گزر چکے ہیں، اور اب تک بھارت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب کی مداح خاتون نے مریم نواز سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی تصویر کی پیکنگ والا پرفیوم لانچ کر دیا جس کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جبکہ مریم نواز نے بھی پرفیوم کا مطالبہ کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔ مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے...
      وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان، ضمنی انتخابات اور مسلم لیگ (ن) و پیپلز پارٹی کے درمیان جاری اتحادی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے وفد میں سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی آصفہ بھٹو زرداری بھی شامل تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے ان کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت و اہل خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔ انہوں نے جاوید شفیع سے بھی فون پر رابطہ کر کے اظہار افسوس کیا۔ ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی معاملات اور...
    اعلامیہ میں کہا گیا کہ جسٹس (ر) ارشدحسین کے عہدہ سنبھالنے کے بعد جولائی میں کمیشن نے 70 کیسز نمٹائے اور 15 نئی شکایات رجسٹرڈ کیں جبکہ کمیشن نے گمشدہ افراد کے خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے 50 لاکھ روپےکے پیکج پر عمل درآمد بھی شروع کردیا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔  جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا...
    اداکارہ ہانیہ عامر کی حال ہی میں ان کے ایکس اور گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں شرکت نے سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ ہانیہ کی اپنے سابق بوائے فرینڈ اور میرب علی کے سابق منگیتر گلوکار عاصم اظہر کے کنسرٹ میں موجودگی اور ان کی ویڈیوز و تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے درمیان ان کے ’پیچ اپ‘ سے متعلق دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں شروع ہو گئیں۔ ویڈیوز میں ہانیہ عامر کو اپنے قریبی دوستوں کے ہمراہ اسٹیج کے سامنے پہلی قطار میں کھڑے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہ عاصم اظہر کے گانوں سے لطف اندوز ہوتی ہوئی ڈانس بھی کر رہی ہیں۔ A post common by...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن کی تشکیلِ نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو کمیشن کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جبری گمشدگیوں پر قائم انکوائری کمیشن کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیشن کی تشکیل نو کرتے ہوئے جسٹس (ر) نذر اکبر ممبر سندھ، ریٹائرڈ جج محمد بشیر ممبر اسلام آباد اور جسٹس (ر) سید افسر شاہ کو ممبر خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔ کمیشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ کو انکوائری کمیشن کا چیئرمین تعینات کیا گیا ہے اور چیئرمین نے لاہور اور کراچی میں 50 سے زائد کیسز کی سماعت بھی...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025 منظوری کے لیے پیش کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے بل کی کئی ترامیم پر اعتراض اٹھایا۔ نوید قمر نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی میں آیا، اس بل کی کئی شقوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی بل کو موثر بنانے کے لیے ترامیم پیش کرے گی۔ وزیر مملکت...
    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسپیکر کی جانب سے اسٹیٹ بینک کا اسپیشل آڈٹ کرانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں  پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی بل 2025ء  منظوری کے لیے پیش  کیا گیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی نے بل کی کئی ترامیم پر اعتراض اٹھایا۔ نوید قمر نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی میں آیا، اس بل کی کئی شقوں پر پیپلز پارٹی کے تحفظات ہیں۔ پیپلز پارٹی بل کو موثر بنانے کے لیے ترامیم پیش کرے گی۔ وزیر مملکت داخلہ نے نوید قمر کی پیش کی گئی ترامیم کی حمایت کی، جس کے بعد اتھارٹی کے ممبران سے متعلق پیپلز...
    برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔ ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔ ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ Come fly with me! Enjoyed my PIA flight from Karachi to Islamabad. The UK has lifted its air safety ban,...
    بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض کے سوشل میڈیا پیغام اور بحریہ ٹاؤن سے متعلق نیلامی کے اشتہار نے ایک بار پھر بحریہ ٹاؤن کے مستقبل پر سوال اٹھا دیا۔ سرمایہ لگانے والے اپنے سرمائے کی فکر میں ہیں تو پراپرٹی خریدنے والے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں، ایک سوال یہ ہے کہ کیا بحریہ ٹاؤن ڈی ایچ اے میں ضم ہو رہا ہے؟ یا بلکل ختم ہو رہا ہے؟ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ منی لانڈرنگ میں ملوث، ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، عطااللہ تارڑ بحریہ ٹاؤن کراچی میں ریئل اسٹیٹ سے منسلک فیصل شیروانی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ بحریہ ٹاؤن کبھی بند ہوگا اس کی وجہ بحریہ ٹاؤن کا نام،...
    غزہ: محصور غزہ میں صحت کا نظام مکمل طور پر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے، جہاں خون کی شدید قلت نے اسپتالوں کو مفلوج کر دیا ہے اور اسرائیلی حملوں کے ساتھ ساتھ شدید غذائی بحران کے باعث اموات کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غزہ کے طبی حکام نے بتایا کہ علاقے میں خون کا بحران سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے، شدید بھوک اور غذائی قلت کے باعث بیشتر شہری خون عطیہ کرنے کے قابل بھی نہیں رہے۔ طبی حکام کے مطابق اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ قحط نے اب تک 193 فلسطینیوں کی جان لے لی ہے، جن میں صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو...
    ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے کئی کیس میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں،چیف فنانس آفیسرعامر رشیداوراعلیٰ حکام ان سے رابطے میں تھے،عطااللہ تارڑ کاویڈیو بیان وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال...
    بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف...
    مبصرین کے مطابق یہ اعتراف نہ صرف اسرائیلی حکومت کی اندرونی شکست کا غماز ہے بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ حماس، عالمی دباؤ اور بے مثال بمباری کے باوجود، ایک مضبوط اور مؤثر مزاحمتی قوت بن کر ابھری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ میں جاری خونریزی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات میں جمود کے بعد ایک سینئر اسرائیلی ماہر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور حکومت کو فوری طور پر ایک فیصلہ کن راستہ چننا ہوگا۔ یروشلم پوسٹ کے مطابق، ویسٹرن گلیلی اکیڈمک کالج کے مذاکراتی ماہر ڈاکٹر اَونیر سار نے عبرانی اخبار معاریو سے گفتگو میں کہا کہ اسرائیلی قیادت ایک خطرناک...
    ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
      وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑنے انکشاف کیا ہے کہ ایف آئی اے کی حالیہ کارروائی میں بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کے خلاف کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ناقابل تردید شواہد حاصل کر لیے گئے۔ سفاری ہسپتال کو منی لانڈرنگ کا فرنٹ آفس بنایا گیا وفاقی وزیر نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ بحریہ ٹاؤن نے ریکارڈ اور نقدی کو چھپانے کے لیے سفاری ہسپتال کو فرنٹ آفس کے طور پر استعمال کیا، جبکہ ایمبولینس کو حساس دستاویزات اور کیش کی منتقلی کے لیے استعمال کیا گیا۔ ریکارڈ جلانے کی کوشش، اہم شواہد ایف آئی اے کی تحویل میں عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بحریہ ٹاؤن کے کچھ ملازمین نے ریکارڈ جلانے کی کوشش بھی کی، تاہم زیادہ تر...
    اسلام ٹائمز: ولایت فقیہ کا تصور اکثر موضوع بحث رہتا ہے۔ امر واقع یہ ہے کہ ہمارے ہاں اس تصور کو فقہی اصطلاحات میں الجھا دیا گیا ہے اور اس سادہ سے مسئلے کو بحث برائے بحث اور ذہنی مشق کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس کا تعلق بھی ایسی ”اجتماعیت“ سے ہے جسے آسانی کے ساتھ سمجھا اور سمجھایا جا سکتا ہے۔ ”ولایت فقیہ“ بنیادی طور پر ”لیڈرشپ“ یا ”رہبری“ ہے۔ تسبیح کے دانوں کے امام سے لے کر شہد کی مکھیوں کی ملکہ تک، سب کا وجود اجتماعیت کے اسی تصور کی پیداوار ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی بنی نوع انسان میں اجتماعت کا تصور ازل سے اپنا وجود رکھتا ہے۔ جو انسان...
    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کو بند کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد سوسائٹی کے رہائشیوں میں گہری تشویش پائی جا رہی ہے۔ لوگ پریشان ہیں کہ اگر واقعی بحریہ ٹاؤن بند ہوتا ہے تو نہ صرف روزمرہ سہولیات جیسے بجلی، پانی اور سیکیورٹی متاثر ہوں گی، بلکہ ان کی پراپرٹیز کا مستقبل بھی غیر یقینی کا شکار ہو جائے گا۔ خاص طور پر وہ افراد جو کئی برسوں سے اس سوسائٹی کا حصہ ہیں یا حال ہی میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں۔ رہائشی اب شدید بے چینی میں مبتلا ہیں، ان کے لیے سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے بعد ان کی پراپرٹی کا...
    بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض نے ملک بھر میں کمپنی کی سرگرمیاں معطل کرنے کا عندیہ دے دیا، ساتھ ہی حکومتی اداروں کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات کی اپیل بھی کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے بیان میں ملک ریاض نے دعویٰ کیا کہ حکومتی اداروں کی جانب سے جاری دباؤ، گرفتاریوں، اثاثوں کے منجمد ہونے اور دیگر پابندیوں کے باعث بحریہ ٹاؤن کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق درجنوں ملازمین گرفتار کیے گئے، کمپنی کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے، عملے کی گاڑیاں ضبط ہوئیں، روزمرہ سروسز بری طرح متاثر ہوئیں انہوں نے کہا کہ کمپنی اس وقت ملازمین کو تنخواہیں دینے کے قابل بھی نہیں، جبکہ ترقیاتی...
    ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤں کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ اسلام آباد میں واقع ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے...
    ملک ریاض کا بحریہ ٹاون کی بندش کا عندیہ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر اپنے بیان میں اس بات کا عندیہ دیا ہے کہ ملک بھر میں بحریہ ٹاون کی تمام سرگرمیاں بند کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ حالیہ چند ماہ میں حکومتی اداروں کی جانب سے دباو اور مختلف کارروائیوں کی وجہ سے بحریہ ٹاون کا آپریشن شدید متاثر ہو چکا ہے۔ملک ریاض نے ایکس (سابق ٹویٹر)پر اپنے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ ان کے خلاف حکومتی اداروں کی جانب سے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں،...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان ان دنوں شدید عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔ وجہ بنی ہے ان کی جانب سے ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سجل علی اور سینئر فنکارہ صائمہ نور کے ایک سین کا مذاق اُڑانا۔ نادیہ خان نے ڈرامہ منٹو نہیں ہوں کے ایک جذباتی منظر کی نقل کرتے ہوئے نہ صرف اداکاری بلکہ مکالموں پر بھی طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا، جس پر مداحوں نے سخت ردِ عمل ظاہر کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے نادیہ کے انداز کو ناپسندیدہ، غیر مناسب اور توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی اداکاراؤں پر تنقید کر رہی ہیں جو نہ صرف باصلاحیت ہیں بلکہ انڈسٹری میں مضبوط مقام رکھتی ہیں۔...
    سربراہ پاک بحریہ کو ترکیے میں اعلیٰ عسکری اعزاز 'لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسز' سے نوازا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر سربراہ پاک بحریہ  ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر سے نوازا گیا۔پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول کمانڈر ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس دوران میری ٹائم سکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر بھی زور دیا گیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سربراہ پاک بحریہ...
    ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے خدشے کے پیش نظر اڈیالہ جیل انتظامیہ نے اضافی سیکیورٹی مانگ لی۔ سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالغفور انجم نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی کو تحریری طور پر مطلع کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل میں 7700 قیدی موجود ہیں جبکہ گنجائش محض 2174 کی ہے، جن میں سیاسی اور دہشتگردی کے قیدی بھی شامل ہیں، جس سے سیکیورٹی خدشات کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کیخلاف کریک ڈاؤن، لاہور میں 200 سے زیادہ کارکنان گرفتار، اسلام آباد انتظامیہ کا بھی انتباہ خط میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو اڈیالہ جیل کے باہر مظاہرے کی منصوبہ بندی کی...
    ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔ قومی احتساب بیورو کے مطابق ملک ریاض کی پراپرٹیزکی نیب نیلامی 7اگست 2025 نیب راولپنڈی آفس، جی سکس ون اسلام آباد میں ہوگی ،جن جائیدادوں کی نیلامی کی جا رہی ہے، ان میں بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس2پلاٹ نمبر 7-D پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی شامل ہیں۔ نیلامی میں پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاون، فیز II، راولپنڈی پر بحریہ ٹاون کارپوریٹ آفس ،روبیش مارکی اینڈ لان، بحریہ گارڈن سٹی، نزد بحریہ گارڈن سٹی گالف کورس، بحریہ ٹاون،...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ’تحریکِ آزادی‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ آئی ایل ایف لاہور کے صدر ملک شجاعت جندران کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان لاہور کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق آئی ایل ایف لاہور...
    اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ144نافذ، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے...
     سٹی 42: سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج  کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے دفعہ 144 کے نفاذ کا  انتباہ جاری کر دیا گیا  ڈی سی اسلام آباد نے کہا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی،وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس ضلعی انتظامیہ نے  شہریوں سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بننے کی اپیل کی...
    — تصویر بشکریہ سوشل میڈیا وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو یہ ملک چلتا ہے، جبکہ جامعہ کراچی اس شہر کا مرکز ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جامعہ کراچی کے شعبہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام ایک روزہ کانفرنس بعنوان ’معذور افراد کے لیے پیشہ ور سوشل ورکرز کا کردار‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 10 میں سے 3 وفاقی جامعات اب تک کراچی میں آچکی ہیں، جبکہ حیدرآباد میں بھی 70 برس بعد یونیورسٹی قائم ہوچکی، ہم مزید جامعات اس شہر میں لے کر آئیں گے۔انہوں نے بتایا کہ چیئرمین ایچ ای سی کے اشتہار میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر...
    نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
    ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید—فائل فوٹو ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بالآخر گورنر صاحب کی زبان پر اصل بات آ گئی، خود کو صاحب کہلا کر واقعی کچھ نہیں کمایا جا سکتا۔سعدیہ جاوید کے مطابق بھائی کا لقب لے کر شہر سے بھتہ وصولی لوگوں کو یاد ہے، گورنر صاحب اگست کے مہینے میں تو لسانیت کو سائیڈ میں رکھ دیتے۔ جب ایم کیو ایم والے صاحب سے بھائی بنیں گے تو کراچی کے حالات ٹھیک ہونگے: گورنر سندھگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ایم کیوایم والوں کو تقریبات میں صاحب کہا جاتا ہے، ایم کیوایم والے جب صاحب سے بھائی بن...
    تیل برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر کے مہینے کے لیے خام تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ 47 ہزار بیرل یومیہ اضافہ کرےگا۔ یہ فیصلہ مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے اور روس سے وابستہ ممکنہ سپلائی میں تعطل کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ اوپیک پلس کی جانب سے ماضی میں کی جانے والی سب سے بڑی پیداوار میں کٹوتی کے مکمل اور قبل از وقت خاتمے کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات کے لیے ایک الگ اضافی کوٹہ بھی شامل ہے، جس سے پیداوار میں کل اضافہ قریباً 25 لاکھ بیرل یومیہ بنتا ہے جو عالمی طلب کا...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ایوانِ صدر اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان صدر آصف علی زرداری نے ایرانی صدر کا ایوانِ صدر آمد پر پُرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں اور انہیں باہمی فائدے کے حامل شعبوں میں مزید فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے۔ فریقین نے...
    برطانیہ کے وزیرِ اعظم نے ’ننجا تلواروں‘ پر پابندی عائد کر دی ہے۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ پابندی انگلینڈ اور ویلز میں جمعہ سے نافذ ہو چکی ہے، اور اب کسی بھی شخص کے لیے ایسی تلوار کو عوامی مقام پر رکھنے پر چار سال تک کی قید ہو سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانیہ میں فسادات: چینل 3 ناؤ کا گرفتار صحافی 4 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے یہ فیصلہ چاقو سے ہونے والے پرتشدد واقعات کو روکنے کے لیے حکومت کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہے۔ جولائی میں ایک ماہ پر مشتمل معافی مہم کے دوران ایک ہزار سے زائد خطرناک ہتھیار عوام سے واپس لیے گئے۔ یہ پابندی اس وقت عمل میں...
    ویب ڈیسک: اے سی کا صحیح استعمال کر کے آپ گرمیوں میں سکون حاصل کر سکتے ہیں اور اپنے آپ کو بجلی کے بھاری بلوں سے بھی بچا سکتے ہیں۔ آپ کو صرف کچھ عقلمندی دکھانے کی ضرورت ہے۔  آج کل بہت سے گھروں میں اے سی یعنی ائیرکنڈیشنر پایا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بہت سے لوگ ایسے ہیں جو اب نیا اے سی خریدنے کا سوچ رہے ہیں۔ لیکن سب کی مشترکہ تشویش یہ ہے کہ اے سی چلانے سے بجلی کا بل بہت زیادہ آئے گا۔ محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا  اس خوف کی وجہ سے لوگ یا تو اے سی نہیں خریدتے یا بہت کم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بے شک پوری اپوزیشن کو سزائیں دے لیں یہ ملک پھر بھی نہیں چلے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی رہنماوں کو ہونے والی 9 مئی کیسز کی سزاوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بے شک حکومت تمام اپوزیشن کو سزائیں دے کر ضمنی الیکشن بھی جیت جائے، تو پھر بھی یہ ملک نہیں چلے گا، یہ ملک ایسے چل ہی نہیں سکتا، یہ میں نہیں کہہ رہا یہ تاریخ کہہ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کوئی قانون،انصاف اورعدالت...
    —فائل فوٹوز ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے 1گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: علیمہ خانبانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل  نے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کو کرپٹو پراجیکٹس میں ہونے والے نقصان سے متعلق خبروں پر لا علمی کا اظہار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کا نام نہیں لیا، ساری دنیا کا گناہ میرے سر پر نہ ڈالیں، اس موضوع پر میں نے بھی وہ ہی باتیں سنی ہیں جو باقی سب نے سنی ہیں۔صحافی سید  خالد مصطفیٰ اور سہیل اقبال بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتا یا کہ  ہم پروگرام کی بریک میں چائے  پیتے ہوئے بات کر رہے تھے ، ہمارے ساتھ سسٹم لمیٹڈ کے ہیڈ آصف پیر بھی بیٹھے تھے ، وہ...
    ایک وقت تھا جب ڈاکٹرز مریضوں کو گھروں پر جا کر چیک کرتے تھے لیکن جیسے جیسے وقت بدلا وہ روایت بھی پیچھے رہ گئی۔ آپ نے پرانی فلموں میں شاید دیکھا ہو کہ ڈاکٹر صاحب فون موصول ہونے پر اپنا بیگ اٹھائے مریض کے گھر تشریف لاتے اور بیمار کے کے معائنے کے بعد علاج تجویز کرکے اس کے چہرے پر اطمینان کی جھلک چھوڑ کر وقار سے واپس جاتے۔ گھر والے احتراماً ان کا بیگ تھامے باہر انہیں ان کی گاڑی (عموماً موریس مائنر، رینالٹ فور یا فوکسی) تک چھوڑ آتے۔ اب ایک بار پھر برطانیہ کے علاقے ویسٹ مڈ لینڈز میں وہ روایت پھر سے زندہ ہو رہی ہے لیکن تھوڑے جدید انداز میں۔ پرانے دور کی...
    معروف برطانوی یہودی اشاعت نے اطلاع دی ہے کہ سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونیوالے بچوں کے ناموں میں سے، انتہائی معنی خیز انداز میں، "یحیی" نے ریکارڈ اضافہ کیا ہے! اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے معروف یہودی مجلے جیوش کرانیکل نے اطلاع دی ہے کہ ایک اہم اور انتہائی معنی خبر یہ ہے کہ "یحیی" نام نے سال 2024 کے دوران برطانیہ میں پیدا ہونے والے بچوں کے برتھ سرٹیفیکیٹس میں ریکارڈ اضافہ کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے نومولود بچوں میں نام "یحیی"، سال 2024 کے دوران 33 گنا پیشرفت کرتے ہوئے سرفہرست 100 ناموں کے درمیان جا پہنچا ہے۔ شائع شدہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں گذشتہ سال 583 بچوں کا نام...
    برطانیہ، امریکا اور 13 دیگر اتحادی ممالک نے ایران پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس ادارے یورپ اور شمالی امریکا میں قتل، اغوا اور دباؤ ڈالنے کی مہمات چلا رہے ہیں جن کا ہدف مخالفین اور ناقدین کو خاموش کرانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران نے 12 روزہ ہائبرڈ جنگ کی تفصیلات جاری کر دیں اپنے مشترکہ بیان میں برطانیہ، امریکا، جرمنی، فرانس، کینیڈا اور دیگر یورپی ممالک نے تہران کی ان مبینہ سرگرمیوں کو قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی قرار دیا۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی ایجنسیوں پر الزامات ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کے ساتھ مل کر مختلف ممالک میں جلاوطن شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوششیں کیں۔ برطانوی...
    شازیہ نے نہ صرف آرٹ کی دنیا میں نام کمایا بلکہ وہ ان دنوں کوئٹہ کے علمدار روڈ پر دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس  شازیہ کی مثال ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اگر عزم مضبوط ہو تو کوئی بھی رکاوٹ راستے میں حائل نہیں ہو سکتی۔ بلوچستان جیسے خطے میں جہاں وسائل کی کمی اور معاشرتی رکاوٹیں اکثر ترقی کی راہ میں آتی ہیں شازیہ کا اپنی معذوری کو کمزوری کی بجائے طاقت بنانا ایک عظیم کارنامہ ہے۔ شازیہ نہ صرف خود آرٹ کے ذریعے اپنی پہچان بنا رہی ہیں بلکہ دیگر خواتین کو بھی آرٹ سکھا کر ان...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ جم چالمرز نے مزید کہا کہ تاہم حماس کے یرغمالیوں کے ساتھ سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے ممکنہ...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔31 جولائی 2025ء )رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی بیرسٹر عمیر نیازی نے قومی اسمبلی کے ساتھ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینے کا عندیہ دے دیا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے بہتر کہ سائیڈ پر ہوجائیں،پی ٹی آئی نے اگر اے این پی کی طرح سیاست ختم کرنی ہے تو پھر حکومت میں بیٹھی رہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سزائیں کس بنیاد پر ہوئی ہیں، جس مقدمے میں وارنٹ جاری ہوا ہے اس مقدمے میں میری ستمبر تک کی ضمانت ہے۔ لوگوں کو سمجھ آرہی ہے کہ موجودہ نظام کا بوجھ اٹھانے کی بجائے سائیڈ پر...
    تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب اٹک میں ضلعی انتظامیہ نے اکھوڑی کے علاقے میں کارروائی کر کے گدھوں کا فارم سیل کردیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیل کیے گئے فارم سے گدھوں کی باقیات بھی ملی ہیں۔اس معاملے کی مزید انکوائری بھی جاری ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں ایک بڑے تجارتی معاہدے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت دونوں ممالک پاکستان کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔ اس پیش رفت کا مقصد نہ صرف دو طرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینا ہے بلکہ امریکی تجارتی خسارے کو بھی کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ٹرمپ کا امریکا اور پاکستان کی تجارتی ڈیل کا اعلان، تیل کے ذخائر پر بھی تعاون ہوگا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ...
     معروف امریکی گلوکارہ کیٹی پیری اور کینیڈا کے سابق وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر، 28 جولائی کی شام مونٹریال کے معروف ریسٹورنٹ لی وائلن میں ایک ساتھ عشائیہ کیا، جسے ریسٹورنٹ انتظامیہ نے ’شاندار شام‘ قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دونوں شخصیات نے نہ صرف مشہور شیف ڈینی اسمایلز سے ملاقات کی بلکہ کھانے کے بعد کچن میں جاکر عملے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو کی کینیڈین پارلیمنٹ سے ’چنچل‘ اخراج کی تصویر وائرل  ریسٹورنٹ کے ترجمان کے مطابق ’کیٹی اور جسٹن نے ایک شاندار اور خوشگوار شام گزاری۔ وہ عملے کے ساتھ نہایت خوش اخلاق اور دوستانہ انداز میں پیش آئے، ان کی موجودگی ہمارے لیے باعثِ افتخار تھی۔‘ شام کے آغاز میں کیٹی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) فلسطینی مسئلے کے پرامن اور دو ریاستی حل سے متعلق اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں جاری ہے جس کے دوسرے روز برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں ہولناک حالات کا خاتمہ نہ کیا تو وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔فرانس اور سعودی عرب کی خارجہ وزارتوں کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والی اس کانفرنس کا انعقاد جنرل اسمبلی کی قرارداد 81/79 کی مطابقت سے عمل میں آیا ہے۔ اس کا مقصد فلسطینی مسئلے اور اس کے دو ریاستی حل سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ممکن بنانے کے اقدامات کرنا ہے۔اس کانفرنس میں تنازع کے دونوں...
    گزشتہ روز روس کے کامچٹکا نامی جزیرہ نما میں آنے والے 8.8 اعشاریہ شدت کے زلزلے کے بعد بحرالکاہل کے ارد گرد واقع مختلف ممالک میں سونامی کے الرٹس جاری کردیے گئے تھے۔ اس زلزلے کے بعد سب سے پہلے روس کے علاقے کامچاٹکا کے قصبے سیویرو-کوریلسک میں 3 سے 5 میٹر تک بلند لہروں نے بندرگاہ اور مچھلی پراسیسنگ پلانٹ کو زیرِ آب کر دیا جب کہ کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ تقریباً 2 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ سونامی کی لہریں ٹکرانے کے بعد شہر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی...
    اوٹاوا: فرانس اور برطانیہ کے بعد اب کینیڈا بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ کینیڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ اعظم مارک کارنی مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر کابینہ کا ورچوئل اجلاس بلائیں گے جس میں فلسطین کی ممکنہ ریاستی حیثیت پر غور کیا جائے گا۔ رپورٹس کے مطابق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، تاہم برطانوی وزیرِ اعظم کیئر اسٹارمر سے مارک کارنی کی حالیہ گفتگو کے بعد اس حوالے سے سنجیدگی بڑھی ہے۔ کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پیر کے روز دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا حق خود ارادیت اور اسرائیل کی سلامتی دونوں کو یقینی...
    تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین...
    اٹاوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )کینیڈین حکام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں‘ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مشروط ہونا چاہیے یا نہیں یہ معاملہ خصوصی اہمیت کا حامل ہے برطانوی نشریاتی ادارے نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن وزیر اعظم مارک کارنی آج مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بات چیت کے لیے کابینہ کے اہم ورچوئل اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں اس معاملے پر غور کیا جائے گا.(جاری ہے) واضح رہے کہ یہ رپورٹ اس کے فوراً بعد سامنے آئیں جب کارنی نے اپنے برطانوی ہم منصب کیئر اسٹارمر سے محصور غزہ کی صورت...
    ماسکو/ٹوکیو/بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا کے نزدیک سمندر میں آنے والے 8اعشاریہ8شدت کے زلزلے کے بعد ٹوکیو سے لے کر ہوائی تک اور کیلیفورنیا سے نیوزی لینڈ تک سونامی کی وارننگ جاری کی گئی ہیں زلزلے کا مرکز کامچٹکا سے 126 کلو میٹر دور اور گہرائی 18 کلو میٹر تھی مقامی حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کامچٹکا میں تین سے چار میٹر اونچی سونامی کی لہریں پیدا ہوئی کامچٹکا کے گورنر ولادیمیر سولوڈوف نے ٹیلی گرام میسجنگ ایپ پر جاری ایک ویڈیو میں کہا ہے کہ یہ زلزلہ کئی دہائیوں میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ تھا.(جاری ہے) عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق روسی اکیڈمی برائے سائنسز کی...