2025-04-30@12:03:58 GMT
تلاش کی گنتی: 356
«کو کتنا»:
وزیراعظم شہباز شریف نے رواں ماہ 3 اپریل کو بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا تھا اور گھریلو صارفین کی فی یونٹ قیمت میں 7 روپے 41 پیسے کی فوری کمی کی خوشخبری دی تھی۔ رواں ماہ بجلی کے بل عوام کو موصول ہونا شروع ہو گئے ہیں تاہم گھریلو اور صنعتی صارفین کی جانب سے شکایت کی جا رہی ہے کہ اس ماہ کے بل میں کوئی بڑا ریلیف نہیں ملا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد عوام کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا جا رہا تھا کہ اس مرتبہ آنے والے بجلی بلوں میں بجلی کے فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی ہوگی...
بھارتی اداکار وکی کوشل نے جوہو اپارٹمنٹ کے کرایہ نامہ میں تین سال کے لیے توسیع کروادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق چھاوا اسٹار وکی کوشل نے ممبئی کے الیٹ کلاس رہائشی علاقے جوہو میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کا کرایہ نامہ مزید تین سال کے لیے ری نیو کروا لیا ہے۔ رجسٹریشن دستاویزات کے مطابق، اس نئے معاہدے کے تحت جنوری 2025 سے شروع ہونے والے پہلے دو سالوں میں ماہانہ کرایہ 17.01 لاکھ بھارتی روپے مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ تیسرے سال میں یہ کرایہ بڑھ کر 17.86 لاکھ روپے ہو جائے گا۔ مجموعی طور پر، اس معاہدے کی مدت میں وکی کوشل تقریباً 6.2 کروڑ روپے 3 سال تک کرائے کی مد میں ادا کریں گے۔ یہ اپارٹمنٹ راج...
بشریٰ بی بی کو جیل میں کتنی سہولیات میسر؟ رپورٹ عدالت میں جمع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی، بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار...
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا دی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے بشریٰ بی بی کی جیل میں بہتر سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان گل اور ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل آفس نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ عدالت نے جیل سہولیات سے متعلق رپورٹ وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ جمع کروائی گئی رپورٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو جیل میں الگ...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اعلان کیا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی قیمت میں کمی نہیں کی جائے گی بلکہ ریلیف عوام تک پہنچانے کے بجائے حکومت اس رقم سے بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر کرے گی۔ اس فیصلے کے بعد پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 8 روپے 72 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور اب پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے 72 پیسے لیوی وصول کی جا رہی ہے۔ حکومت نے گزشتہ سال پیٹرولیم لیوی سے 869 ارب روپے وصول کیے تھے جبکہ رواں سال حکومت نے ایک ہزار 280 ارب روپے پیٹرولیم ریویو سے وصول کرنے کا ٹارگٹ رکھا ہے۔ اب پیٹرول کی قیمتوں میں کمی...
صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے، جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...
صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا آن لائن اجلاس، صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں گیارہ اراکینِ کابینہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعدد فیصلے کیے گئے جن کا تعلق جماعت کی آئندہ تنظیمی پیش رفت سے تھا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے انٹرا پارٹی انتخابات مورخہ 17 و 18 مئی 2025ء، بروز ہفتہ و اتوار، لاہور میں منعقد ہوں گے۔ اس موقع پر صوبے بھر سے تمام ضلعی...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)دنیا کے نمبر ون یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو ویڈیو میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ جمی ڈونلڈسن المعروف مسٹر بیسٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر کوہلی سے سوال کیا کہ کیا کسی طریقے سے آپ کو ویڈیو میں شامل کر سکتا ہوں؟ یہ پیغام چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا اور لاکھوں صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔ مسٹر بیسٹ کے یوٹیوب پر 387 ملین سے زائد سبسکرائبرز ہیں اور وہ اپنی بڑی انعامی ویڈیوز اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات کے ساتھ کولیبریشنز کے حوالے سے مشہور ہیں۔ دوسری طرف ویرات کوہلی انسٹاگرام پر 271 ملین فالوورز کے ساتھ دنیا کے مقبول ترین کھلاڑیوں میں شمار ہوتے ہیں۔...
سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھمکیاں، سکیورٹی ادارے حرکت میں آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی اداروں کو بین الاقوامی نمبر سے موصول ہونے والی مشکوک کالز نے ہلچل مچا دی، جن میں سرینا اور میریٹ ہوٹلز کو بم دھماکوں کا نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی گئیں۔ذرائع کے مطابق، سرینا ہوٹل کے عملے کو ایک بین الاقوامی نمبر سے کال موصول ہوئی، جس میں نامعلوم شخص نے دعویٰ کیا کہ ہوٹل کی پارکنگ میں موجود ایک گاڑی (رجسٹریشن نمبر BTJ 718) میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ کال موصول ہوتے ہی بم ڈسپوزل (بی ڈی) ٹیم کو فوری طور پر موقع پر روانہ کیا گیا۔ پارکنگ ایریا کی...
بھارت کے دو بار کے اولمپک میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے پاکستانی جیولن تھرو کے اولمپک چیمپیئن ارشد ندیم کو بنگلورو میں ہونے والے ’نیرج چوپڑا کلاسک‘ میں شرکت کی دعوت دینے پر اٹھنے والے تنازع پر وضاحتی بیان جاری کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ دعوت پہلگام میں ہونے والے دہشتگرد حملے سے 2 روز قبل دی گئی تھی اور اس کا مقصد کھیل کے فروغ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ نیرج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ میں عموماً کم بولنے والا انسان ہوں، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر کچھ غلط ہو تو خاموش رہوں۔ میرے ملک سے محبت اور اپنے خاندان کی عزت پر سوال...
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو کی آخری رسومات میں تقریباً 130 غیر ملکی وفود نے اپنی شرکت کی تصدیق کر دی ہے جن میں 50 سربراہانِ مملکت اور 10 حکمراں بادشاہ شامل ہیں۔ درج ذیل سربراہان روم میں منعقدہ پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ اقوامِ متحدہ: سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس یورپی یونین: یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسلا وان ڈیر لیین اور یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا امریکا: صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ ارجنٹینا: صدر ہاویئر میلی برازیل: صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا اور ان کی اہلیہ جانجا ہونڈوراس: صدر زیومارا کاسترو آسٹریا: چانسلر کرسچن اسٹاک بیلجیئم: شاہ فلپ، ملکہ میتھلڈ اور وزیرِ اعظم بارٹ ڈی ویور بلغاریہ: وزیرِ اعظم روزین جیلیازکوف...
بھارت کی اوچھی حرکت، حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ بلاک کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومت پاکستان کا سوشل میڈیا اکاونٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر)ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ایکس نے بھارت میں اکاونٹ معطل کیا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان سے ملاقات،...
بھارت اوچھی حرکتوں پر اتر آیا، پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے بغیر کسی تحقیق کے انڈیا نے حکومتِ پاکستان کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ ملک بھر میں بلاک کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پہلگام واقعے کو جواز بناتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) ہینڈل کو بند کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی درخواست پر ’ایکس‘ نے بھارت میں اکاؤنٹ معطل کیا۔قبل ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 28 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد پاکستان کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے واہگہ اٹاری سرحد بند کر دی تھی، بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر معطل کر دیا جبکہ پاکستانیوں کے بھارتی ویزے منسوخ...
بھارت نے پہلگام واقعے کے بعد ایک بار پھر اپنی تنگ نظری اور پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کردیا ہے۔ بھارتی حکومت نے ہمیشہ کی طرح واقعے کی کوئی مناسب تحقیقات کرنے کے بجائے یکطرفہ طور پر پاکستان کے خلاف کارروائی کرنے کو ترجیح دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، مودی سرکار نے اپنے ہی ملک میں ’’گورنمنٹ آف پاکستان‘‘ کے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس تک رسائی روک دی ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب پاکستانی حکومت نے پہلگام واقعے میں ہلاک ہونے والوں کےلیے افسوس کا اظہار کیا تھا اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کی تھی۔ لیکن بھارت نے نہ صرف سوشل میڈیا...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کرے گا، بھارت میں مسلمانوں کا وقف قانون کے خلاف احتجاج ختم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔ "جیو نیوز" سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر نہ معطل اور نہ ہی ختم ہو سکتا ہے، بے چینی پیدا نہیں کرنی چاہیے بھارت فوری پاکستان کا پانی بند نہیں کر سکتا، واہگہ پر تجارت پہلے ہی بند تھی، ہمیں زیادہ فرق نہیں پڑتا، ہمیں تیار رہنا چاہیے بھارت کوئی بھی حرکت کرسکتا ہے۔ سندھ طاس معاہدے میں ایک فریق کو اختیار ہی نہیں کہ کوئی تبدیلی کرے: احمر...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں ٹرین کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز اہلکاروں کی غیرحاضری پر محکمے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 15 اہلکاروں کونوکری سے برطرف کردیا۔ اعلامیے کے مطابق ڈیوٹی سے غیر حاضری اور حکم عدولی پر لیویز فورس کے 15 اہلکاروں کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ برطرف کیے گئے اہلکاروں کا تعلق بلوچستان کے اضلاع سبی، سوراب، خضدار، کیچ (تربت) اور پنجگور سے ہے جو بلوچستان لیویز فورس کے اسپیشل سوشیو اکنامک پروٹیکشن یونٹ (ایس ایس پی ای یو) اور سی پیک ونگ سے وابستہ تھے۔ واضح رہے کہ برطرف اہلکاروں کو کوئٹہ سے جعفرآباد تک علاقوں میں ٹرینوں اور ریلوے ٹریک کی سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہوں نے اطلاع اور جواز پیش...
بھارتی سپر اسٹار، اداکارہ اور ماڈل کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست کرشمہ کوہلی کی شادی میں شرکت کی، جہاں ان کے حسین انداز، دلکش لباس اور شوہر وکی کوشل کے ساتھ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کا دل موہ لیا۔ اس شادی سے کترینہ کیف اور ان کے شوہر وکی کوشل کی کچھ تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر میں کترینہ کے بازو پر مہندی سے بنا ایک ٹیٹو بھی نمایاں ہے، جس میں ’وی کے‘ لکھا ہوا ہے اور ساتھ ہی ایک دل بھی بنا ہوا ہے۔ یہ ٹیٹو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔ کچھ...
لاہور: پنجاب اسمبلی میں میاں نواز شریف کینسر اسپتال کے قیام سے متعلق بل کی منظوری کا عمل کل پیر کے روز اس وقت تعطل کا شکار ہو گیا جب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک رکن اسمبلی کی جانب سے کورم کی نشاندہی کی گئی۔ کورم کی گنتی پر یہ بات سامنے آئی کہ اجلاس میں حکومتی بینچز سے مطلوبہ تعداد میں اراکین موجود نہیں تھے، جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کو 22 اپریل (منگل) تک ملتوی کر دیا۔ مزید پڑھیں: ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع ذرائع کے مطابق کورم مکمل نہ ہونے پر وزیراعلیٰ آفس کی جانب سے فوری نوٹس لیا گیا، اور تمام حکومتی اراکین...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کے لیے 110 ارب روپے کا مجموعی پیکیج دیا گیا ہے، پنجاب کے علاوہ کسی صوبے میں گندم کے کاشتکاروں کو سبسڈی یا قابل ذکر امداد نہیں دی جا رہی۔ گندم کے کاشتکاروں کے لیے 25ارب روپے کی ویٹ فارمر سپورٹ پروگرام امدادی پیکیج کی منظوری دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار فی ایکڑ ملیں گے، گندم کے 5 ایکڑ پر کاشتکاروں کو 25 ہزار روپے ملیں گے۔ فلور ملوں کو کم از کم 25 فیصد گندم خریداری کا پابند بنانے کے لیے لازمی ترمیم کی گئی ہے۔ الیکٹرو نک ویئر ہاؤسنگ ری سیٹ پالیسی کی منظوری...
کراچی (جنگ نیوز) سابق چیف جسٹس فیڈرل شریعت کورٹ آف پاکستان جسٹس آغا رفیق احمد خان نے کہا ہے کہ کوئی کتنا ہی ناراض ہو انصاف کسی بھی دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے۔ اپنی کتاب ”عدلیہ میں میرے 44 سال“ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ ججوں کو انصاف کے طالب لوگوں کی داد رسی کرنی چاہیے۔تقریب سے خطاب میں منیر اے ملک نے کہا کہ آغا رفیق نے چیف جسٹس آف پاکستان کی تقرری کی کہانی لکھی ہے لہٰذا لوگوں کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیے۔ معروف معاشی ماہر جہانگیر صدیقی نے کہا کہ آغا صاحب سے پرانی رفاقت ہے، جب پاکستان میں ہوتا ہوں تو ہر ہفتے ملتے ہیں، ان کے گھر دسترخوان لگتا تھا،...
ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت برائے مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی گاڑی پر ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرین نے پتھراؤ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ میں متنازع نہروں کے خلاف قوم پرست جماعتوں کے کارکنان کا احتجاج جاری تھا کہ اس دوران وزیر مملکت کا قافلہ وہاں سے گزرنے کیلیے پہنچا۔ مشتعل مظاہرین گاڑی کو دیکھ کر مشتعل ہوئے اور انہوں نے گاڑی پر انڈے ٹماٹر برسائے جبکہ شدید نعرے بازی بھی کی تاہم قافلہ وہاں سے گزر گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کی ٹھٹھہ...
اس سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت سعودی عرب جانے والے پاکستانی عازمین کی تعداد میں غیرمعمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کے تحت صرف 23 ہزار 620 افراد ہی فریضہ حج ادا کر سکیں گے جبکہ تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم رہ جائیں گے۔ پاکستان کے لیے حج 2024ء کا مجموعی کوٹہ تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار افراد پر مشتمل تھا، جسے مساوی طور پر سرکاری اور پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت تقسیم کیا گیا۔ تاہم پرائیویٹ حج آرگنائزرز کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے حج کے انتظامی امور میں کیے گئے نئے طریقہ کار، خاص طور پر آن لائن سروسز کے لیے مختص پورٹل اور غیر واضح ڈیڈ لائنز نے بڑے پیمانے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خودلے کر آئیں۔لاہور میں خصوصی افراد میں مصنوعی اعضا، آلات اور وہیل چیئرز تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مریم نواز کا یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلانوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم مئی کو ساڑھے 12 لاکھ افراد میں راشن کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کرنٹ لگنے سے کہنی کے نیچے بازو سے محروم بچے کو اسٹیج پر خود لے کر آئیں، اس موقع پر 6 سالہ سہیل کو حرکت کرنے والے مصنوعی ہاتھ لگا دیے گئے۔بایونکس ٹیکنالوجی کے...
راودلشاد:پنجاب حکومت کا قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کرنیوالوں کے گرد شکنجہ تیارجرمانوں میں اضافے سے متعلق بل پنجاب اسمبلی میں پیشبل کے تحت صوبائی موٹر گاڑیاں آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گیدی صوبائی موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 کے نام سے جانی جائیں گیترامیم کے ذریعے 1965 ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کی وضاحت کی جائے گی1965ایکٹ میں ابھی تمام لوڈر گاڑیاں ایک ہی قسم کی تصور کی جاتی ہیں1965ایکٹ میں تمام لوڈر گاڑیوں کا جرمانہ 100 روپے سے 500 روپے ہےترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گیبعدازکمیٹی رپورٹ ترمیمی بل اسمبلی سےبذریعہ رائےشماری منظورکروایاجائےگابعدازترمیم دوایکسل گاڑی کواوور لوڈنگ پر جرمانہ 2ہزارسے 7ہزارروپے ہو گادو ایکسل گاڑی دوسری بار غلطی پر...
پاکستان بھر میں اس وقت حکومت کی جانب سے مفت آئی ٹی کورسز کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ مختلف پروگرامز کے تحت طلباء کو آئی ٹی کی فیلڈ سے متعلق مختلف کورسز کی تربیت دی جا رہی ہے جن میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا ہر 3 یا 6 ماہ کے بعد آئی ٹی اسکلز سیکھ کر سرٹیفیکیٹ حاصل کر رہے ہیں۔ ان کورسز میں تربیت فراہم کرنے کے لیے حکومت آئی ٹی ٹرینرز کو ہائیر کرتی ہے جنہیں اچھی خاصی اجرت پر رکھا جاتا ہے۔ اور پھر طلباء کو بھی ماہانہ وظیفے کی مد میں پیسے دیے جاتے ہیں۔ یعنی حکومت اس طرح کے آئی ٹی پروگرامز پر اربوں روپے انویسٹ کر رہی ہے۔ کیا یہ آئی...
گزشتہ روز اسلام اباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید ژالہ باری ہوئی جس سے اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، متعدد گاڑیوں کی ونڈز گرین، لائٹس، سائیڈ کے شیشے اور بیک سکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی جس کے بعد ونڈ اسکرین اور لائٹس والی دکانوں کے باہر گاڑیاں ٹھیک کرانے والوں کی لمبی قطاریں لگ گئی، جس سے مارکیٹ میں ونڈ سکرین نایاب ہو گئی اور جو دستیاب ہیں ان کے ریٹس کئی گنا بڑھ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں شدید ژالہ باری سے نقصان: ’ ایسا لگ رہا تھا جیسے کوئی نشانے لے کر مار رہا ہو‘ ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا وی نیوز نے...
وزیراعلیٰ سندھ نے فرسٹ ایئر کراچی بورڈ کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی زیرصدارت سندھ کابینہ اجلاس ہوا جس میں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریس مارکس دینے کی منظوری دی گئی۔گریس مارکس 20 فیصد کیمسٹری، فزکس اور ریاضی کے مضامین میں دیئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے بورڈز میں اصلاحات لانے کی ہدایت بھی دے دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ چیف سیکریٹری اصلاحات کےلیے ایک ہائی لیول کمیٹی بنائیں جو تعلیمی بورڈز میں بےضابطگیوں کی تحقیقات کر کے رپورٹ دے گی۔
ریلی سے خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی نے اسلامی ممالک کے سربراہان کو غزہ کے مظلوم عوام کے قتل عام میں شریک قرار دیتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ "شراکا" نامی صہیونی تنظیم کو فی الفور پاکستان میں کالعدم قرار دیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی یونٹ کے زیرِ اہتمام پوائنٹ ٹرمنل سے فارمیسی چوک تک یکجہتی فلسطین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات نے شرکت کی اور غزہ، لبنان، یمن اور شام پر جاری امریکی و صہیونی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ ریلی سے صدر آئی ایس او جامعہ کراچی اظہر عباس، ممتاز عالم دین علامہ صادق رضا تقوی اور مختلف طلبہ تنظیمات...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 5ویں میچ کے دوران ٹاس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کی حرکت نے مداحوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 102 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دی، یہ بابراعظم کی ٹیم کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے صاحبزادہ فرحان نے 106 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے تاہم زلمی کا کوئی بلےباز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دیکھا سکا تھا جبکہ بابراعظم محض ایک رن بناسکے تھے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی...
امریکا نے اسرائیل کو 18 کروڑ ڈالرز مالیت کے انجن فروخت کرنے کی منظوری دے دی، جس کی امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی نے تصدیق کر دی۔ امریکی محکمۂ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو آرمڈ پرسنل کیریئرز کے لیے ہیوی وہیکل انجن فراہم کیے جائیں گے۔ محکمۂ خارجہ نے بتایا ہے کہ انجن اسرائیل کی سرحدی دفاع اور فوجی نقل و حرکت میں بہتری لائیں گے، معاہدہ خطے کے فوجی توازن کو متاثر نہیں کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق معاہدے میں انجن، پرزے، تکنیکی معاونت اور لاجسٹک سپورٹ بھی شامل ہے۔ ہیوی وہیکلز انجن چیلنجنگ علاقوں میں فوجی نقل و حرکت کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔ ہیوی وہیکل انجن جنگی زونز میں...
اسلام آباد(آئی این پی) پی ٹی آئی کے 2 ارکان کی امریکی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔ رہنما عاطف خان نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ڈاکٹر امجد اور میں ایونٹ میں تھے میرے علم میں یہ بات آئی کہ بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب کو بلایا گیا تھا مجھے نہیں معلوم دونوں رہنماں کو دعوت ملی یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی امریکی وفد سیتا حال ملاقات نہیں ہوئی۔ عاطف خان کے مطابق ملاقات میں سیاسی جماعتوں کے لوگ اور وفاقی وزرا موجود تھے ایک سرکاری تقریب میں امریکی کانگریس مین نے گفتگو کی جس میں پاکستان اور امریکا کے دو...
واشنگٹن: امریکا نے اسرائیل کو 180 ملین ڈالر مالیت کے ہیوی وہیکل انجن فروخت کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، امریکی دفاعی سلامتی تعاون ایجنسی (DSCA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ معاہدہ اسرائیلی افواج کی ضرورت کے مطابق کیا گیا ہے، تاکہ وہ اپنی فوجی نقل و حرکت کو مزید مؤثر بنا سکیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان انجنز کو آرمڈ پرسنل کیریئرز میں استعمال کیا جائے گا، جس سے سرحدی دفاع اور فوجی رسپانس کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ معاہدے میں صرف انجن ہی نہیں بلکہ اسپیئر پارٹس، ٹیکنیکل سپورٹ اور لاجسٹک سروسز بھی شامل ہیں۔ محکمہ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ یہ انجن خاص طور پر چیلنجنگ...

تیسری اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی تیاری کانفرنس اسلام آباد میں ہو گی ، اعلیٰ حکومتی ،عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے
لاہور (طیبہ بخاری سے )اقوامِ متحدہ امن مشن وزارتی کانفرنس کی تیاری کیلیے 2 روزہ کانفرنس اسلام آباد میں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کانفرنس پاکستان اور جمہوریہ کوریا کی شراکت داری میں15 سے16اپریل کواسلام آبادمیں ہو گی۔ کانفرنس نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈاسٹیبلیٹی میں ہوگی ۔ 2روزہ کانفرنس پاکستان کے اعلیٰ حکومتی اور عسکری عہدیداران اور اقوامِ متحدہ کےسینیئر حکام شرکت کریں گے،کانفرنس میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے امن مشنز اور انڈر سیکرٹری جنرل برائے آپریشنل سپورٹ بھی شرکت کریں گے ۔ جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی سفارتی ذرائع کے مطابق کانفرنس امن کیلئے ٹیکنالوجی کے...
کراچی(شوبز ڈیسک)اداکارہ عروہ حسین نے پہلی بار ماں بننے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ ماں بننے کا تجربہ زندگی کا سب سے خوشگوار اور پرسکون تھا لیکن بچے کو جنم دینے سے قبل وہ خوف زدہ تھیں۔ عروہ حسین نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں ماں بننے کے تجربے پر کھل کر بات کی اور یہ بھی بتایا کہ مستقبل میں وہ مزید کتنے بچوں کو پیدا کرنے کی خواہش مند ہیں۔ اداکارہ نے دوران انٹرویو یہ بھی انکشاف کیا جلد ہی وہ دوبارہ فلم پروڈکشن شروع کرنے والی ہیں اور ان کی پروڈکشن کمپنی ایک نئی فلم بنائے گی۔ انہوں نے فلم کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے بتایا کہ...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے 3 اپریل کو بجلی کے گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں 7 روپے 41 پیسے فی یونٹ تک کمی کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد تمام گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا فی یونٹ 38 روپے 37 پیسے کا ہوگیا۔ صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 7 روپے 59 پیسے فی یونٹ کمی کا اعلان کیا گیا تھا اور اب ان کے لیے بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 40 روپے 60 پیسے ہو چکی ہے۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ یاد رہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کے مطابق بجلی کی اس قیمت میں کمی کے بعد 4 کروڑ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت نے کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کے استقبال کیلئے ایئرپورٹس پر خصوصی انتظامات کیے گئے، کنونشن میں آںے والوں کو مکمل پروٹوکول دیا جائے گا۔ وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل نے کہا ہے کہ وزیرِاعظم کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔ سانگھڑ: کپڑے دھوتے تالاب میں ڈوب کر 3 خواتین جاں بحق اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے تاہم قیمتوں میں کمی کے صحیح اعداد و شمار کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔ ذرائع نے کہا ہے کہ 16اپریل 2025سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12روپے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے سے کم ہو کر 242روپے فی لیٹر ہونے کی توقع ہے۔ پاکستانیوں کے قتل کا معاملہ: ایرانی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے سزا...
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں متواتر کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز کم ہونے کا امکان۔ یہ بھی پڑھیں:آئی ایم ایف کے مطالبے پر لیوی میں اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے ریلیف کی امید دم توڑ گئی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں متواتر کمی کی طرف مائل ہیں، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتیں کم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب کہ حکومت پہلے ہی بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کا اعلان کر چکی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کے پرائسز میں متوقع کمی عوام کے لیے بڑا ریلیف ثابت ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی فاتح ٹیم کیلئے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 10ویں کی فاتح ٹیم کی 5 لاکھ امریکی (یعنی ساڑھے 14 کروڑ روپے) انعامی سے نوازا جائے گا۔ اسی طرح رنر اَپ ٹیم کو 2 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 5 کروڑ 61 لاکھ روپے) ملیں گے۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل10 کی رنگارنگ تقریب سے آغاز آج سے ہوگا، شائقین بےچین پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا آغاز آج سے راولپنڈی میں ہوگا، جہاں افتتاحی میچ سے قبل رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور...
پیٹرولیم لیوی کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے صارفین کے لیے ہوگی۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ وفاقی حکومت نے بجلی ایک روپے 71 پیسےفی یونٹ سستی کرنےکی درخواست نیپرا میں جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت...

سنگاپور : پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب، سینئر وزیر مملکت ڈاکٹر کوہ پوہ کون سمیت اہم شخصیات کی شرکت
سنگاپور :سنگاپور میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 85ویں یوم پاکستان کی مناسبت سے جمعرات کو استقبالیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں افرادی قوت،پائیداری اور ماحولیات کے سینئر وزیر مملکت ڈاکٹر کوہ پوہ کون نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دو ممتاز ممبران پارلیمنٹ لوئس این جی اور ڈاکٹر لم وی کیاک نے بھی تقریب میں شرکت کی ۔سنگا پور میں پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق تقریب کے آغاز پر پاکستان اور سنگاپور کے قومی ترانے بجائے گئے جس کے بعدایک دستاویزی فلم میں پاکستان کی بھرپور تاریخ، تنوع اور متحرک ثقافت کو اجاگر کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی نے معززین کے ساتھ یوم پاکستان کا خصوصی کیک کاٹا۔ ہائی...
پاکستانی کمپنیوں نے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شاندار شرکت کی جس کے بعد لاطینی امریکا کی منڈی سے بہترین رسپانس ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے لاطینی امریکا کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شرکت کی۔ پاکستان کمپنیوں کی شمولیت نے لاطینی امریکا کی مارکیٹ سے شاندار رسپانس حاصل کیا۔ اس نمائش میں پاکستان کی کلاسیک ٹیکسٹائل، کے بی ایکسپورٹس، مہے انٹرنیشنل اور ظفر فیبرکس نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی اور ان کمپنیوں کو لاطینی امریکا میں ہوم ٹیکسٹائلز کے شعبے میں نئی تجارتی مواقع ملے۔ نمائش میں کولمبیا، پیرو اور میکسیکو جیسے ممالک نے سب سے زیادہ طلب کا مظاہرہ کیا، جبکہ پاناما، ایکواڈور، چلی اور ڈومینیکن ریپبلک جیسے اسٹریٹجک...
پاکستانی کپتان محمد رضوان نے تازہ ترین آئی سی سی مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ اپ ڈیٹ میں ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے غیر معمولی کارکردگی نہ دکھا پانے کے باوجود اپنی ریننگ بہتر بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ نامزدگیوں کا اعلان کردیا مایوس کن نتائج کے درمیان، ون ڈے لیگ میں صرف 72 رنز بنانے والے محمد رضوان 606 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ رینکنگ میں 2 درجے اوپر پہنچ کر 21 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اسکواڈ میں شامل نہ ہونے والے فخر زمان 2 درجے تنزلی کے ساتھ 23 ویں نمبر پر ہیں، جبکہ امام الحق 34 ویں نمبر پر ہیں۔ صائم ایوب 2 درجے کھسک...
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی خواتین رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ لیے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل کی جانب سے وڈھ سے نکلنے والا لانگ مارچ 12ویں روز بھی لکپاس کے مقام پر موجود ہے۔ سردار اختر مینگل کی جانب سے لانگ مارچ کو دھرنے میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مظاہرین کو روکنے کے لیے حکومت نے قومی شاہراہ پر خندق کھود کر رکاوٹیں کھڑی کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم دوسری جانب صوبے میں بگڑی سیاسی صورتحال کی وجہ سے موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس پہلے کئی روز تک بند رکھی گئی جبکہ گزشتہ روز سروس کو جزوی طور پر بحال کیا گیا۔ قومی شاہراہوں کی...
صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران اور ملتان ضلع کے مسولین کی بھرپور میٹنگ میں صوبہ جنوبی پنجاب کی بھرپور شرکت اور بہترین مہم کا وعدہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور چئیرمین مرکزی بقیتہ اللہ کنونشن سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ کا مرکزی کابینہ و کنونشن کمیٹی کے رکن اقرار ملک، اجرائی امور کے ذمہ دار آصف رضا کے ہمراہ جنوبی پنجاب، ملتان کا مرکزی کنونشن بقیہ اللہ، 18 تا 20 اپریل، 2025 بمقام اسلام اباد کی رابطہ مہم کے حوالہ سے اہم دورہ کیا۔ صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے استقبال کیا اور صوبائی کابینہ، ونگز، شعبہ جات کے ذمہ داران...
پنجاب حکومت نے سانحہ 9 مئی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی۔صوبائی حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پنجاب میں 9 مئی واقعات سے 19 کروڑ 70 لاکھ روپے کا نقصان ہوا اور پنجاب کے 38 شہروں میں توڑ پھوڑ املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ کے مطابق لاہور میں 11 کروڑ، راولپنڈی میں 2 کروڑ 60 لاکھ اورمیانوالی میں 5 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ 9 مئی کو ایک ادارے پر حملہ کیا گیا، 9 مئی کو احتجاج یا ریلی نہیں ادارے پر حملہ تھا، ان واقعات کے پنجاب بھر کے 38 اضلاع میں 319 مقدمات درج ہوئے، کل ملزمان کی تعداد 35 ہزار 962...
امریکا کی جانب سے 29فیصد ٹیرف؛ پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا؟ دستاویز سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:امریکا کی جانب سے پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ کے بعد ملکی تجارت کو ممکنہ نقصان سے متعلق دستاویز سامنے آگئی۔ وزارت تجارت کی دستاویز کے مطابق امریکا کے 29 فیصد ٹیرف کے نفاذ سے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوگا اور ٹیرف کے نفاذ کے باوجود امریکا کو 2 ارب ڈالرز کے تجارتی خسارے کا سامنا رہے گا۔ دستاویز کے مطابق پاک امریکا تجارت کا حجم گزشتہ مالی سال 7.3 ارب ڈالرز رہا، امریکا کی جانب سے پاکستان کو 2.1 ارب ڈالرز کی مصنوعات برآمد کی گئی۔ امریکی مصنوعات کی برآمدات میں...
پاکستان کی جانب سے ملک میں مقیم افغان سٹیزن کارڈ (اے سی سی) کے حامل باشندوں کی واپسی میں توسیع کے بعد رضاکارانہ واپسی کا عمل جاری ہے اور روزانہ 2 ہزار سے زائد افغان اپنے ملک واپس جا رہے ہیں۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے کے مخلتف علاقوں اور دیگر صوبوں سے بھی رضاکارانہ واپس جانے والے افغان باشندے پشاور پہنچ رہے ہیں جہاں سے انھیں ضلع خیبر سے طورخم گزرگاہ تک پہنچایا جاتا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے توسیع ملنے کے بعد اے سی سی کارڈ کے حامل افغان باشندوں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہورہی جبکہ ان کی رضاکارانہ واپسی میں صوبائی حکومت مکمل تعاون کررہی ہے۔ افغان باشندوں کی واپسی کے لیے خیبر پختونخوا...
ویب ڈیسک: پاکستان نے بیساکھی میلے میں شرکت کیلئے بھارت کے 6500 سے زائد یاتریوں کو ویزے جاری کر دیئے۔ پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق یاتری 10 سے 19 اپریل 2025 تک پاکستان میں ہونے والی سالانہ تقریبات میں شرکت کریں گے، یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب، گوردوارہ ننکانہ صاحب اور ننکانہ صاحب کی یاترا کریں گے۔ اس موقع پر ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بڑی تعداد میں ویزوں کا اجرا مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی پالیسی کا مظہر ہے، پاکستان مقدس اور مذہبی مقامات کے دوروں میں سہولت فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا
الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اسلام ٹائمز۔ ایتھوپیا میں اسرائیلی سفیر ابراہم نیگس کو مظاہرین نے افریقی یونین کے ہیڈ کوارٹر کے منڈیلا ہال سے بے دخل کر دیا۔ الجزیرہ کے مطابق سفیر کو کئی افریقی ممالک نے روانڈا کی نسل کشی پر سالانہ اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا تھا۔ اس لئے اسرائیلی سفیر کی شرکت حیران کن تھی۔ اجلاس میں شریک ایک سفارتی ذریعے نے الجزیرہ کو انکشاف کیا کہ کئی افریقی ممالک کے وفود...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دنیا بھر کے 100 ملکوں پر ٹیرف عائد ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 3882 پوائنٹس کی کمی ٹیرف کے نفاذ کے بعد دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس انتہائی تیزی سے نیچے آ گئیں ہیں اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کو نقصان کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس سب سے زیادہ متاثر ہوا جہاں شیئرز کی قیمتیں 13.22 فیصد تک گر گئیں جبکہ اب تک سب سے کم نقصان ترکی کا دیکھنے میں آیا ہے جس کے شیئرز کی قیمتیں 2 اعشاریہ 8...
سیالکوٹ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے کہا کہ نواز شریف‘ شہباز شریف اور مریم نواز جب بھی آئیں گے ترقی کا سفر کا آغاز ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما ایک دوسرے پر چوری کے الزامات لگا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں حاصل ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں، یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں۔ امریکہ کی سٹاک مارکیٹ کریش کر گئی، پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 20 ہزار پوائنٹس سے کراس کر گئی۔ بجٹ میں مزید خوش خبریاں...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان جیب کترا تھا، اب کہتا ہے کہ جب تک میں جیل سے باہر نہیں آ جاتا میری پارٹی میٹنگ میں شریک نہیں ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے مہنگائی کم کرکے ناممکن کو ممکن کر دکھایا، کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح ڈیڑھ فیصد پر آ جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی، کیا یہ ریلیف عارضی ہے؟ انہوں نے کہاکہ عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کی جانب سے بھی ملکی ترقی کی تعریف کی جارہی ہے، ہمارے مخالفین نے امریکا کو بیان دینے کا کہا لیکن اُدھر سے بھی کوئی بیان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے جانے والے ٹیرف کے بعد ان کی حمایت میں کھڑے ہونے والے ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ارب پتیوں کو شدید نقصان کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف پلان کے نفاذ کے بعد ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اسٹاک میں 8.96 فی صد، ایمازون 8.98 فی صد، گوگل 3.92 فی صد جبکہ ایپل کے شیئرز میں 9 فی صد سے زائد کمی واقع ہوئی۔ وائٹ ہاؤس کے مشیر ایلون مسک بھی اس کا شکار بنے اور ٹیسلا اسٹاک کو 5.47 فی صد کمی کا سامنا کرنا پڑا۔ ان ارب پتیوں کو یہ نقصان جمعرات کو صدر ٹرمپ کی جانب سے ’لبریشن ڈے‘ ٹیرف کے اعلان کے...
رمضان کے بعد گیس کی لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول آگیا ، جس کے تحت 24 گھنٹے میں سے اب صرف روزانہ چند گھنٹے گیس مل سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ نے رمضان 2025 کے بعد گیس کی فراہمی کے نئے اوقات اور لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے تاکہ صارفین کے لیے گیس کے مستقل پریشر کو یقینی بنایا جا سکے۔ شیڈول کا مقصد صارفین کے لیے کھانا پکانے اور روزمرہ کے معمولات کی بہتر منصوبہ بندی کرنے میں مدد کرنا ہے۔. سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد اب صرف کھانے کے اوقات میں گیس فراہم کی جائے گی، صارفین کو گیس کی فراہمی صبح 6:00...
پاکستان کے مشہور اینکر پرسن اور تجزیہ کار ارشد بھٹی نے اپنی اہلیہ کو لاکھوں روپے عیدی دے دی۔ پہلی بیوی کے انتقال کے بعد اپنے غم کو عوامی سطح پر پروگرامز اور ویڈیوز کے زریعے شیئر کرنے والے ارشاد بھٹی نے حال ہی میں سابقہ اداکارہ سے دوسری شادی کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل بھی ہوئی تھیں۔ ارشد بھٹی کی شادی ایک سادہ تقریب میں ہوئی تھی جس میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔ حال ہی میں ارشاد بھٹی ایک عید کے شو میں مہمان کے طور پر شریک ہوئے اور اپنی دوسری بیوی اور بچوں کے ساتھ عید گزارنے کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا...
تل ابیب میں ہزاروں افراد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ہفتے کی رات کو ہزاروں شہریوں نے تل ابیب سمیت دیگر شہروں میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف مظاہرے کیے۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کی جانب سے غزہ جنگ بندی ڈیل کو مکمل کرنے اور غزہ میں موجود بقیہ اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کیا گیا۔ واضح رہے اسرائیل نے چند دن قبل جنگ بندی معاہدے کو ٹوڑتے ہوئے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردیے تھے جس کے نتیجے میں اب تک سیکڑوں فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد اب 50 ہزار سے...
اگر عید یا کسی بھی تہوار کے موقع پرکیش مشین یعنی اے ٹی ایم خراب ہو جائے یا پھر اس میں پیسے ختم ہو جائیں تو صارفین کی پریشانی کا تو سب کو اندازہ اور تجربہ ہوگا مگر اس صورت میں بینکوں کو کس نوعیت کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے؟ عید کے موقع پر باقی تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے نوکری یافتہ افراد کی طرح بینک کے بھی تقریباً تمام عملے کی چھٹیاں ہوتی ہیں جبکہ عام دنوں کے مقابلے میں عید جیسے تہوار کے موقعوں پر اے ٹی ایم کا استعمال بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کے سبب اکثر اے ٹی ایم کی خرابی یا پیسے ختم ہونے جیسی صورتحال کا سامنا یقیناً بہت سے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )ریسرچ رویت ہلال کونسل کا کہنا ہے کہ شوال کا چاند آج 3 بج کر58 منٹ پرپیدا ہوگا۔ ریسرچ رویت ہلال کونسل کےمطابق اتوارکو غروبِ آفتاب کےوقت چاندکی عمر26 گھنٹے سے زائد ہوگی،عید الفطر پیر31 مارچ کوہونےکا قومی امکانات ہے،غروبِ شمس وقمر کےدرمیان فرق 69 سے 78 منٹ ہوگا۔ کراچی 69 منٹ ،جیوانی 71 کوئٹہ اور لاہورمیں 74 منٹ فرق ہوگا،گلگت بلتستان میں غروب شمس وقمر میں 78 منٹ کا فرق ہوگا،مطلع صاف ہوا توعید کا چاند انسانی آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا۔ مزید :
اسلام ٹائمز: ریلی سے علامہ شبیر میثمی، علامہ اسد اقبال زیدی نے خصوصی خطاب کیا جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی، ڈاکٹر صابر ابومریم نے بھی خصوصی شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء سے حسنین مہدی، مولانا جعفر سبحانی، مولانا بدرالحسنین، مولانا عباس مہدی ترابی، مولانا حسن رضا، مولانا سجاد حاتمی و دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی القدس ریلی ریگل تا کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مرد، خواتین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ایس یو سی پاکستان کے رہنماؤں علامہ شبیر میثمی اور علامہ اسد اقبال زیدی نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر ملی...
القدس ریلی کے دوران صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ریلی میں عوام کی کثیر شرکت یہ ثابت کرتی ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور سارے جہان اسلام سے تعلق رکھتا ہے جسے صیہونی پنجوں سے آزاد ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے آج عالمی یوم القدس کے موقع پر تہران میں قدس ریلی میں شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے صحافیوں سے گفتگو بھی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یوم القدس، بانی انقلاب اسلامی "امام خمینی" رہ کی ایجاد و میراث ہے کہ جو 40 سے زائد سالوں سے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں منایا جاتا ہے۔...

عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور، سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایات جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28 مارچ 2025)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بچوں سے فون پر بات کرانے اور کتب فراہمی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایات جاری کر دیں،اے ٹی سی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ کو حکم دیا کہ وہ ملزم کی بچوں سے عید سے قبل ٹیلی فونک گفتگو کروائی جائے اور انہیں پڑھنے کیلئے کتابیں بھی فراہم کی جائیں۔ دونوں درخواستوں پر گزشتہ روز پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی...
سنیتا آہوجا کی حال ہی میں ممبئی میں ایک ایوارڈ کی تقریب میں گووندا کے بغیر شرکت نے طلاق کی افواہوں کو پھر سے ہوا دے دی۔ وہ اس تقریب میں بیٹے یشوردھن آہوجا کے ساتھ شریک ہوئیں اور پاپرازی کیلئے تصاویر بنواتی نظر آئیں تاہم طلاق کی افواہوں کے درمیان تقریب میں گووندا کی غیر موجودگی ایک مرتبہ پھر موضوع بحث بن گئی۔ پاپرازی نے فوٹو شوٹ کے دوران سنیتا آہوجا سے سوال کیا ’سر کہاں ہیں؟‘۔ جس پر سنیتا نے پوچھا کیا؟؟؟ اور جواب دینے سے گریز کیا۔ سنیتا کی جانب سے جواب نہ ملنے پر پاپرازی میں سے کسی نے کہا ہم گووندا جی کو یاد کر رہے ہیں۔ اس پر سنیتا نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم...
پریس کانفرنس میں ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسداللہ بھٹو، جنرل سیکریٹری علامہ قاضی احمد نورانی، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی،نائب صدر علی محمد بخاری اور سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان سندھ کے رہنماؤں نے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس میں رہنماؤں نے غزہ اور فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم القدس ریلیوں میں بھرپور شرکت کا اعلان کیا۔ مقررین نے اسرائیلی جارحیت اور مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے جنگی جرائم پر سخت...
پاکستان میں ماہ رمضان کی آمد سے قبل پھل، دال اور سبزیوں سمیت بیشتر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ایک معمول بن چکا ہے۔ بیشتر اشیاء عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو جاتی ہیں جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے پرائس کنٹرول کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جاتی ہیں اور دعویٰ کیا جاتا ہے کہ اشیاء کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں۔ وی نیوز نے ماہ رمضان میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ مارکیٹ میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کتنا اضافہ یا کتنی کمی ہوئی اور حکومت قیمتیں کنٹرول کرنے میں کتنی کامیاب ہوئی؟ یہ بھی پڑھیےرمضان المبارک شروع ہوتے ہی برائلر مرغی کی قیمت میں ہوشربا...
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب حسین نعیمی نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا۔ اپنے ایک بیان میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہاکہ رواں سال صدقہ فطر و فدیہ صوم کم از کم 220 روپے فی کس ادا کیا جائے، یہ نصاب گندم کے حساب سے ہے، جبکہ جو کے حساب سے 450 روپے ادا کرنے ہوں گے، کھجور کے حساب سے 1650 صدقہ فطر و فدیہ صوم ادا کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں عیدالفطر کب ہوگی؟ اسپارکو نے پیشگوئی کردی انہوں نے بتایا کہ کشمش کے حساب سے 2500 روپے ادا کرنے ہوں گے، منقیٰ کے حساب سے 5 ہزار روپے صدقہ فطر و صوم ادا کرنا ہوگا۔ چیئرمین نظریاتی کونسل نے کہاکہ مخیر حضرات...
محاذ کے قائدین علامہ مرزا یوسف حسین، مولانا محمد امین انصاری، علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد دیگر علماء و کارکنان کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پر پر نکالی جانے والی عالمی یوم القدس ریلی میں شرکت و خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیر اہتمام آیت اللہ امام خمینی کے فرمان پر بیت المقدس کی آزادی، فلسطینیوں پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری کے خلاف 27 رمضان جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، محاذ میں شامل 300 سے زائد مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ اجتماعات جمعہ میں قبلہ اول بیت المقدس پر اسرائیلی غاصبانہ قبضہ، فلسطینیوں پر وحشیانہ مظالم اور امریکی مدد سے...
حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی، ایم ڈبلیو ایم کے علامہ ولایت حسین جعفری اور شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کی سربراہی میں ایک وفد نے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء حافظ حسین احمد کی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ وفد میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر شیخ ولایت حسین جعفری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، نائب صدر سید مہدی اور سکیورٹی انچارج کربلائی خادم حسین سمیت دیگر نے موجود تھے۔ وفد نے جے یو آئی رہنماء حافظ حسین احمد کی وفات پر فاتحہ خوانی اور تعزیت کا اظہار کیا۔...
فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پیرس میں یونیسکو کے ہیڈکوارٹر میں منعقدہ سائنس ڈپلومیسی کے بارے میں افتتاحی عالمی وزارتی ڈائیلاگ میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے درج ذیل اہم نکات پیش کیے۔ سائنس ڈپلومیسی بین الاقوامی چیلنجوں کا مشترکہ حل تلاش کرنے اور عالمی امن کو فروغ دینے کی کلید ہے۔گلوبل ساؤتھ کو عالمی سائنسی ادارے میں مکمل شرکت کےلیے نظام میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس تقسیم کو ختم کرنے، سائنسی تعاون کو فروغ دینے اور سائنسی ترقی اور اختراع کو جمہوری بنانے کی ضرورت ہے۔ سائنس ڈپلومیسی میں پاکستان کا سفر عالمی علوم کے اشتراک، باہمی تحقیق اور سماجی...
اسرائیلی پابندیاں فلسطینیوں کو مسجدِ اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی سے نہ روک سکیں۔ اسرائیلی پابندیوں کے باوجود تقریباً 1 لاکھ فلسطینیوں نے منگل کو 25 ویں رمضان پر مسجدِ اقصیٰ میں نمازِ تراویح اور دیگر نمازیں ادا کیں۔ یروشلم کے وقف کے مطابق ان نمازیوں میں سے زیادہ تر یروشلم کے رہائشی اور اسرائیل کے فلسطینی شہری تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق علاوہ ازیں مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں سے ہزاروں فلسطینیوں کو اسرائیلی فوجی چوکیوں کی مدد سے یروشلم میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔ Post Views: 2
دہلی ہائی کورٹ کے جج جسٹس چندردھاری سنگھ اور جسٹس انوپ جئے رام بھامبھانی نے انجینیئر رشید کی عرضی پر سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ عبدالرشید شیخ یعنی انجینیئر رشید کو پارلیمنٹ کے موجودہ اجلاس میں شامل ہونے کی اجازت مل گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل "ٹی وی 9 ہندی ڈاٹ کام" پر شائع رپورت کے مطابق دہلی ہائی کورٹ میں انجینیئر رشید کی عرضی پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے راحت دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ پولیس سیکورٹی میں وہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کر سکتے ہیں۔ طویل سماعت کے بعد انجینیئر رشید کو 4 اپریل تک ختم ہو رہے بجٹ اجلاس میں شامل ہونے کی یہ اجازت حاصل ہوئی ہے۔...
افطار ڈنر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ ملی یکجہتی کونسل پھولوں کا ایسا گلدستہ ہے جس میں تمام مسالک کے اہل علم و دانش شریک ہیں، یہ خوبصورت گلدستہ پاکستان میں مذہبی رواداری اور بھائی چارے کا خوبصورت عکاس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب کے زیراہتمام سالانہ افطار ڈنر کا اہتمام جامع العلوم ملتان میں کیا گیا، افطار ڈنر میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور صاحبزادہ حامد سعید کاظمی، صوبائی صدر ملی یکجہتی کونسل جنوبی پنجاب حافظ محمد اسلم، جنرل سیکرٹری محمد ایوب مغل، سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم یزدانی گیلانی، علامہ سید مجاہد عباس گردیزی،...
پارلیمنٹیرینز اور کابینہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد ایک اور اہم فیصلہ کیا گیا ہے، وفاقی حکومت کے تحت تعینات پروفیشنلز کو اب 4920 روپے تک ڈیلی الاؤنس ملے گا۔تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون سے فور تک ڈیلی الاؤنس ریٹ مقرر کر دیا ہے، اس سلسلے میں ایک مراسلہ عمل درآمد کے لیے وزارتوں، ڈویژنز اور متعلقہ اداروں کو بھجوا دیا گیا ہے۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل ون، ٹو کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 4920 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری اسٹیشنز کے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ 3720 روپے ہوگا۔ اسپیشل اسٹیشنز کے لیے اسپیشل پروفیشنل پے اسکیل تھری، فور کا ڈیلی الاؤنس ریٹ 3840 روپے ہوگا، جب کہ آرڈنری...

ہسپتال کت واجبات فوری اداکرنے کا حکم مریم نواز کادورہ جناح ہسپتال بدانتظامی پر ایم ایس معطل ‘ پرنسپل کو عہد ہ چھوڑنے کی ہدایت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے مریم نواز کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی نے خاتون مریضہ کو گلے لگا...

آئی پی پیز کے ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل، صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ نیپرا فیصلہ کرے گی
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
ویب ڈیسک : پنجاب پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش کو ہلاک کر دیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت میں پولیس نے کچہ ماچھکہ سندھ کے سرحدی علاقے میں آپریشن کیا ۔ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں، ایلیٹ کمانڈوز سمیت پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران پولیس نے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر چڑھائی کی، دو طرفہ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ڈاکو سندھ کی طرف فرار ہوگئے۔ پولیس کی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو شاہ میر عرف میرا کوش اور حکیم کوش مارے گئے۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار وکی کوشل کے بارے میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ کترینہ نے بتایا کہ وکی ان کی بات کہنے سے پہلے ہی ان کا مطلب سمجھ جاتے ہیں اور یہ بھی جان لیتے ہیں کہ کب انہیں گھر سے باہر جانا ہوگا۔ کترینہ اور وکی نے دسمبر 2021ء میں راجستھان میں شادی کی تھی اور تب سے یہ جوڑی مداحوں میں بے حد مقبول ہے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔ حال ہی میں فوربس انڈیا لیڈرشپ ایوارڈز میں شرکت کے دوران کترینہ نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ جب بھی ان کے گھر پر ان کے بیوٹی برانڈ...

قومی اسمبلی سوالوں کت جواب دینے سے قاصرہ : وزارت کے حکام بریفنگ نہیں دیتے : وزیرمملکٹ : سیکرٹری کو طلب کریں گے : ڈپٹی سپیکزبرہم
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعہ کے روز قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر میر غلام مصطفی شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے مذہبی امور نے اپنی وزارت کے حکام بارے شکوے شکایات کے انبار لگا دئیے۔ وزیر مملکت نے ایوان کو بتایا وہ وزارت مذہبی امور سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے قاصر ہیں۔ اس پر ڈپٹی سپیکر نے ان سے استفسار کیا کہ کیوں جواب نہیں دئیے جارہے ہیں۔ وزیر مملکت نے بتایا کہ انہیں وزارت کے حکام سوالات پر کوئی بریفنگ ہی نہیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حج آپریشن شروع ہوچکا ہے لیکن حکام نے انہیں اس بارے بریف کرنے کے قابل ہی نہیں سمجھا۔ اس...

4 ہفتوں میں بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس کی مد میں کتنی رقم جمع ہوئی ۔۔؟ وزارت قانون و انصاف نے تفصیلات شیئر کر دیں
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزارت قانون و انصاف کا کہنا ہے کہ بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی ہوئی ہے،4 ہفتوں میں بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس کی مد میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم جمع ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بھی پنجاب میں رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناعی ختم کرنے کا فیصلہ کیا، حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کروایا۔پنجاب کے 7 بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ سے زیادہ رقم جمع کروائی، 3 ہفتے پہلے سندھ ہائیکورٹ کا سٹے آرڈر ختم ہونے پر بینکوں نے23 ارب روپے...
عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چیمپین جہانگیر خان کی کاوشیں کارگر ثابت ہوئیں، پاکستان کو عالمی اسکواش ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے تحت پہلی عالمی انڈر 23 اسکواش چیمپین شپ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلی جائے گی۔ 6 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم کی چیمپین شپ میں مینز اور ویمنز ایونٹس کے مقابلے ہوں گے۔ہر ایونٹ میں دنیا کے ٹاپ 32، 32 کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ ایونٹ کے فاتحین پی ایس اے ورلڈ چیمپئن شپ میں براہ راست شرکت کے حقدار بن جائیں گے۔ سابق عالمی چیمپین قمر زمان ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داری ادا کریں گے۔
کترینہ کیف نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر وکی کوشل ان کی بات کہنے سے پہلے سمجھ جاتے ہیں، وہ سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں اب گھر سے باہر جانا ہے۔ بالی وڈ کی مشہور جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف 9 دسمبر 2021ءکو راجستھان میں شادی کے بندھن میں بندھی، یہ دونوں اپنی خوبصورتی اور مضبوط رشتے کی وجہ سے مداحوں میں بے حد مقبول ہیں اور ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر سپورٹ کرنے سے کبھی نہیں ہچکچاتے۔حال ہی میں کترینہ کیف نے فوربس انڈیا لیڈر شپ ایوارڈز (FILA 2025) میں شرکت کی اور دلچسپ انکشاف کیا کہ ان کے شوہر وکی کوشل کب سمجھ جاتے ہیں کہ انہیں گھر سے باہر جانا ہے۔ کترینہ...
بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان ہونے والی طلاق کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک برس سے علیحدہ رہنے والے بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ کے درمیان بالآخر طلاق کے معاملات طے پاگئے۔ جس کے حت بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اپنی سابق اہلیہ دھناشری ورما کو پونے پانچ کروڑ روپے دینے کو تیار ہوگئے۔ جس میں آدھی رقم وہ دے چکے ہیں۔ دونوں کے درمیان طلاق ہونے کی افواہیں کئی ماہ سے زیر گردش تھیں لیکن جوڑے نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں : کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل تاہم چیمپئنز ٹرافی کے دوران کرکٹر کے ساتھ ایک آر جے مہوش کے...

ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر
ایف آئی حرکت میں آ گئی ،، سی ڈی اے لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے 46 آفیسران ، آفیشلز کے خلاف ایک اور مقدمہ درج، کون کون شامل ، دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز FIR-No.-11-2025-CDA
ممبئی (نیوز ڈیسک) معروف بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورماجو 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، تقریباً ایک سال سے علیحدہ رہ رہے تھے۔ اب چہل نے دھناشری کو 4.75 کروڑ روپے گزارہ الاؤنس دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔ بار اینڈ بینچ کی رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت چہل نے یہ مستقل الاؤنس دینے پر اتفاق کیا ہے، جس میں سے 2.37 کروڑ روپے پہلے ہی دھناشری کو ادا کیے جا چکے ہیں۔ بقیہ رقم کی عدم ادائیگی کو فیملی کورٹ کی جانب سے عدم تعمیل قرار دیا گیا۔ یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کی طلاق باضابطہ طور پر 20 مارچ کو مکمل ہو جائے...
چیمپئنز ٹرافی کے کامیاب انعقاد کے بعد اس سے حاصل ہونے والے ریونیو کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف سامنے آگیا۔چیئرمین پی سی بی کے مشیر عامر میر اور چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کی۔اس موقع پر عامر میر نے کہا کہ بھارتی میڈیا کا پراپیگنڈا بے نقاب کرنا ہے جو اس وقت کیا جا رہا ہے، پاکستان دشمن میڈیا ایک جھوٹ کی دکان چلا رہے ہیں، افسوس کی بات ہے کہ پاکستانی میڈیا نے بھی یہ چلایا ہے۔عامر میر نے کہا کہ دو ارب روپے منافع کا تخمینہ لگایا تھا لیکن تین ارب روپے منافع کا تخمینہ ہے، توقع سے زیادہ منافع ہوا، یہ منافع گیٹ منی اور گراؤنڈ...
سٹی42: اسلافِ جمعیت علمائے ہند سے براہ راست مستفیض ہونے والے ، سیاست میں دینداری اور وضعداری کی آخری نشانی، جمعیت علماء اسلام کے سینئیر رہنما سابق ایم این اے و سینیٹر مولانا حافظ حسین کی نماز جنازہ کوئٹہ میں ہوئی۔ مدرسہ العلوم بروری روڈ میں نمازِ جنازہ میں ہزاروں افراد شامل ہوئے۔ حافظ حسین احمد کل بدھ کی شب اتقان کر گئے تھے۔ آج ان کی نمازِ جنازہ میں علما، قبائلی عمائدین، ارکانِ اسمبلی، جمعیت کے ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنوں، رہنماؤں، مدرسوں کے دور دور سے آئے ہوئے طلبا اور مقامی شہریوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ حافظ حسین احمد کی تدفین ریلوے قبرستان میں...